بلاگ ممبرز متحرک ہو جائیں ۔۔ اب کام کا وقت آ گیا

عالمی اخبار کے بلاگ دوستوں کو نوید ہو کافی آرام ہو چکا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اب کام کا وقت آ گیا ۔۔۔۔
خوشی کی بات یہ ہے کہ دو ماہ سے زیادہ عرصے کے بعد عالمی اخبار کی نئی ویب سائٹ‌ منظر مشہود پر آ گئی ہے ۔ویب سائٹ‌کی تیاری اور اسے آن لائن ہونے تک کی تمام روداد میں جلد ہی تفصیلی لکھونگی ۔ لیکن اس وقت آپ تمام دوستوں سے درخواست کرنی ہے کہ پہلے کی طرح ایک بار پھر عالمی اخبار کے بلاگ کو فعال بنایا جائے ، اور ہم سب اپنی فکری اور علمی گفتگو سے ایک دوسرے کے علم میں اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ سوچ بچار کی نئی راہیں‌کھولیں‌۔

اب ضرورت اس امر کی بھی ہے کہ ہم اپنے مزید دوسرے احباب کو بھی بلاگ پر مدعو کریں اور اپنی سوچ اور فکر کی روشنی تقسیم کریں ۔عالمی اخبار کے ادارتی ادارے نے نوشی عقیل کو بلاد کی ماڈریٹر کے طور پر زمیداری دی ہے ۔ مجھے یقین ہے کہ وہ اپنی نئی زمیداری کو خوش اسلوبی سے سر انجام دے گی ۔۔۔ انشاللہ ۔۔

دعاگو
ڈاکٹر نگہت نسیم

نعت

نعت

مری شان کعبہ، مری جاں مدینہ
وہاں پر مرا دل، وہاں پر سفینہ

خدا کا کرم ہے یہ درسِ محمد
سکھا ہمیں زندگی کا قرینہ

مزہ پھر بھی آیا ہے جنت کا مجھکو
جُھلستی ہوئ دھوپ شہرِ مدینہ

کروڑوں دُرود و سلام اُن کے اوپر
جنہوں نے سکھایا مجھے مر کے جینا

گنہ گار تھا ، ہے یہ ظرفِ محمد
بلایا ظفر کو بھی شہرِ مدینہ

TOP 100 PERSONALITIES OF THE WORLD

TOP 100 PERSONALITIES OF THE WORLD

by Michael H. Hart

A Ranking of the Most Influential Persons in History

1. Muhammad (P.B.U.H)
2. Isaac Newton
3. Jesus Christ
4. Buddha
5. Confucius
6. St.Paul
7. Ts’ai Lun
8. Johann Gutenberg
9. Christoper Columbus
10. Albert Einetein
11. Louis Pasteur
12. Galileo Galilei
13. Aristotle
14. Euclid
15. Moses
16. Charles Darwin
17. Shih Huang Ti
18. Augustus Caesar
19. Nicolaus Copernicus
20. Antoine Laurent Lavoisier
21. Constantine the Great
22. James Watt
23. Michael Faraday
24. James Clerk Maxwell
25. Martin Luther
26. George Washington
27. Karl Marx
28. Orville and Wilbur Wright
29. Genghis Kahn
30. Adam Smith
31. Edward de Vere
32. John Dalton
33. Alexander the Great
34. Napoleon Bonaparte
35. Thomas Edison
36. Antony van Leeuwenhoek
37. William T.G. Morton
38. Guglielmo Marconi
39. Adolf Hitler
40. Plato
41. Oliver Cromwell
42. Alexander Graham Bell
43. Alexander Fleming
44. John Locke
45. Ludwig van Beethoven
46. Werner Heisenberg
47. Louis Daguerre
48. Simon Bolivar
49. Rene Descartes
50. Michelangelo
51. Pope Urban II
52. ‘Umar ibn al-Khattab’
53. Asoka
54. St. Augustine
55. William Harvey
56. Ernest Rutherford
57. John Calvin
58. Gregor Mendel
59. Max Planck
60. Joseph Lister
61. Nikolaus August Otto
62. Francisco Pizarro
63. Hernando Cortes
64. Thomas Jefferson
65. Queen Isabella I
66. Joseph Stalin
67. Julius Caesar
68. William the Conqueror
69. Sigmund Freud
70. Edward Jenner
71. Wilhelm Conrad Roentgen
72. Johann Sebastian Bach
73. Lao Tzu 74. Voltaire
75. Johannes Kepler
76. Enrico Fermi
77. Leonhard Euler
78. Jean-Jacques Rousseau
79. Nicoli Machiavelli
80. Thomas Malthus
81. John F. Kennedy
82. Gregory Pincus
83. Mani
84. Lenin
85. Sui Wen Ti
86. Vasco da Gama
87. Cyrus the Great
88. Peter the Great
89. Mao Zedong
90. Francis Bacon
91. Henry Ford
92. Mencius
93. Zoroaster
94. Queen Elizabeth I
95. Mikhail Gorbachev
96. Menes
97. Charlemagne
98. Homer
99. Justinian I
100. Mahavira

ہم کہاں ہیں

ایرانی، تُرک یا عرب اپنی ایرانی، تُرک یا عرب تاریخ پر فخر کرتے ہیں۔ جبکہ ہم بجائے تاریخِ پاکستان کے مسلمانوں کی تاریخ پر فخر کرتے ہیں۔ اس پر عربوں کا جواب ہوتا ہے کہ یہ تو ہماری تاریخ ہے تُم کدھر سے آگئے؟ ہم پاکستانی ہونے پر فخر نہیں کرتے ؟ ہمارے پاس پنجابی، سندھی، بلوچ، پختون، سرائیکی، کشمیری، اُردو کلچر تو ہے لیکن پاکستانی کلچر کیا ہے ، یہ بڑا مشکل سوال ہے۔ اس کا جواب شاید آپ کے پاس ہو۔

مسلمانوں میں مفاہمت

جسقدر سعودی عرب ماضی میں پاکستان کی مالی مدد کرتا رہا ہے اس کے پیشِ نظر پاکستان کو اس بات کا اختیار نہیں ہے کہ وہ اسوقت جبکہ سعودی بادشاہت دباؤ میں ہے اس کی مدد نہ کرے۔ اپنے محسن کی مدد کرنا یقیناً ہمارا فرض ہے۔ لیکن اتحادِ بینالمسلمین کی ہمیں سخت ضرورت ہے۔ ترکی اور پاکستان اس وقت اس پوزیشن میں ہیں کہ یہ دونوں طاقتور ممالک اس وقت ملکر سعودی عرب اور ایران کے مابین ایک متحرک اور پُر عزم ثالث کا کردار ادا کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان غلط فہمیوں کو دور کروائیں۔ سعودی عرب کو سب سے بڑا ڈر اپنے آئل کا ہے۔ انکی آئل فیلڈز جنوبی عراق سے جُڑی ہوئ ہیں جہاں کے عوام سعودی بادشاہوں سے خوش نہیں ہیں۔ ان پر سعودی بادشاہوں نے ہمیشہ ظلم ہی کیا ہے۔ تُرک بھی ان بادشاہوں سے نالاں رہے ہیں کیونکہ انہوں نے انگریزوں سے ملکر خلافتِ عثمانیہ کو ختم کروادیا اورخود بادشاہ بن بیٹھے۔ بہرکیف ترکوں نے اس وقت بڑا دل کرکے اتحادِ بینالمسلمین کا بیڑہ اُٹھایا ہے۔ پاکستان مسلمانوں کا سب سے زیادہ طاقتور ملک ہے۔ ترکی اور پاکستان اسوقت ملکر ایران اور سعودی عرب کو گلے ملواسکتے ہیں۔ یہ مسلمانوں پر سب سے بڑا احسان ہوگا ۔ ایرن کو یہ یقین دہانی کروانے کی ضرورت ہے کہ وہ ان بادشاہتوں میں کوئ ماخلت نہیں کریگا ۔ جبکہ سعودی بادشاہوں کو بھی دوسرے مسالک میں مداخلت سے دور رہنے کی ضرورت ہے۔

کھیل،سیاست یا عدم دلچسپی

کرکٹ ورلڈ کپ ہورہا ہے اور کھیل میں ہار بھی ہوتی ہے اور جیت بھی۔ لیکن کھیل میں لڑنا یا نہ لڑنا کھلاڑی اور ٹیم کے ہاتھ میں ہوتا ہے عرب امارات میں کچھ ہی عرصہ قبل پاکستانی ٹیم نے ٹیسٹ میچز میں جس طرح نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کو شکست سے دوچار کیا تھا ، جس طرح پاکستانی بلّے بازوں نے سنچریوں کا انبار لگایا تھا اُسکے بعد یہ اُمید ہوئ تھی کہ اس مرتبہ پاکستان شاید ولڈ چیمپین بن جائے۔ لیکن ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستانی ٹیم نے جس بے دلی سے کھیلنے کا مظاہرہ کیا ہے اُسکی مثال نہیں ملتی۔ Continue reading کھیل،سیاست یا عدم دلچسپی

فرانس جیسے ممالک سے درآمدات کو بند کردینا چاہئے

دہشتگردی مسائل کا حل نہیں ہے۔ دہشت گردی کی وجہ سے مسلمان بالعموم اور پاکستان بالخصوص دنیا کی نفرت کا نشانہ بن رہے ہیں۔ اگر کوئ بھی ملک مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرتا ہے تو اُس ملک پر سارے مسلمان ممالک کو او آئ سی کے پلیٹ فارم پر کھڑا ہوکر اُس ملک پر سینکشنز لگادینے چاہئیں۔ سب سے بڑا سینکشن یہ ہوگا کہ مسلمان ممالک ایسے ملکوں سے درآمداد بند کردیں۔ اُنکی اشیا استعمال نہ کریں۔

طالبان کے حمائتی

جب تک مولانا فضل الرحمٰن، جنرل حمید گُل، نواز شہباز شریف، عمران خان، شدت پسند ملا یا جنرل بیگ سے طالبان کے مدر پدر آزاد حمائتی آزاد گھومتے رہیں گے پاکستان میں عوام آرام سے نہیں سوسکتے۔ Continue reading طالبان کے حمائتی

کیا بھارت کا علاج چین پا کستان کنفیڈریشن ہے؟

جب میں بھارت کا رویہ دیکھتا ہوں تو بہت سے سوال ذہن میں اُبھرتے ہیں۔ پھر ایک ہی فارمولا سامنے آتا ہے یعنی جسکی لاٹھی اُسکی بھینس۔ ہمارا سارا پانی بھارت کے رحم و کرم پر ہے- وہ جب چاہے ہمارا پانی روک سکتا ہے اور جب چاہے ہمیں سیلاب کی نظر کرسکتا ہے۔ ایٹم بم نہ وہ استعمال کرسکتا ہے نہ ہم کرسکتے ہیں۔ Continue reading کیا بھارت کا علاج چین پا کستان کنفیڈریشن ہے؟

آیئے ایک خط پڑھئے ۔۔ دعا کیجئے ۔۔

باجی السلام علیکم

باجی آپ سے دعا کی درخواست ہے کہ ان دنوں میں ایک زبردست پریشانی میں مبتلا ہوں میرا سترہ سالہ بیٹا محمد اسامہ رضا جو کہ نارتھ ناظم آباد میں واقع اسلامک سینٹر میں علوم اسلامیہ کے چوتھے سال کا طالب علم ہے وہ 25 دسمبر 2014 کو سینٹر سے پیپر دے کر گھر نہیں آیا ہے آج اس بات کو آٹھ دن ہورہے ہیں ہم سب شدید پریشان ہیں اس کا موبائل آف جارہا ہے اور کہیں سے کوئی سراغ نہیں مل رہا ہے میری وائف ادھ مری کیفیت سے دوچار ہے جبکہ خود میری حالت کیا ہے میں آپ کو بیان نہیں کرسکتا ۔ Continue reading آیئے ایک خط پڑھئے ۔۔ دعا کیجئے ۔۔

سالِ نو ۔ عمر خیّام

شمسی سالِ نو سارے احباب کو مبارک ہو۔ شمسی کیلنڈر عمر خیّام کی دین ہے۔ آٹھ سو سال پہلے یہ کیلنڈر معہ Leap Year کے عمر خیّام نے دنیا کو دیا تھا۔ اس کیلنڈر میں اور فطری کیلنڈر میں صرف آدھے سیکنڈ کا فرق ہے۔ اس ہی وجہ سے ہر تین چار سال بعد گھڑیوں کو ڈیڑھ دو سیکنڈ کے لئے adjust کیا جاتا ہے۔

لٹ گئی سادات لو شام غریباں آ گئی

محرم اسلامی تقویم کا پہلا مہینہ ہے۔ اسے محرم الحرام بھی کہتے ہیں۔ اسلام سے پہلے بھی اس مہینے کو انتہائی قابل احترام سمجھا جاتا تھا۔ اسلام نے یہ احترام جاری رکھا۔ اس مہینے میں جنگ و جدل ممنوع ہے۔ اسی حرمت کی وجہ سے اسے محرم کہتے ہیں۔ اس مہینے نئے اسلامی سال کا آغاز ہوتا ہے۔

یقینا محرم الحرام کا مہینہ عظمت والا مہینہ ہے ، اسی ماہ سے ھجری سال کی ابتداء ہوتی ہے اوریہ ان حرمت والے مہینوں میں سے ایک ہے جن کے بارے میں اللہ رب العزت کا فرمان ہے : یقینا اللہ تعالی کے ہاں مہینوں کی تعداد بارہ ہے اور( یہ تعداد ) اسی دن سے ہے جب سے آسمان وزمین کواس نے پیدا فرمایا تھا ، ان میں سے چارحرمت وادب والے مہینے ہیں ، یہی درست اورصحیح دین ہے ، تم ان مہینوں میں اپنی جانوں پرظلم وستم نہ کرو ، اورتم تمام مشرکوں سے جہاد کرو جیسے کہ وہ تم سب سے لڑتے ہیں ، اورجان رکھو کہ اللہ تعالی متقیوں کے ساتھ ہے – Continue reading لٹ گئی سادات لو شام غریباں آ گئی

کیا پاکستان ایک ملک ہے

ملالہ یوسف زئ نے ہمارے سر فخر سے بلند کردئے ہیں۔ لیکن بلاول بھٹو جو پاکستان کے مستقبل کے وزیرِاعظم بننے کی راہ پر گامزن ہیں اپنے آپکو صرف اور صرف سندھی گردانتے ہیں۔ انہوں نے نوبل پرائز ملتے ہی ملالہ کو سندھ میں تعلیم کو پروان چڑھانے کیلئے دعوت دی ہے۔ اگر وہ بجائے سندھ کے پاکستان کی بات کرتے تو اس بات میں وزن ہوتا۔ کہاں ایک کرپٹ اور حرام کی روزی پر پلے ہوئے بلاول اور کہاں ملالہ جیسی مقدس ہستی۔ ملالہ ایک پسمامندہ صوبے سے تعلق رکھتی ہے۔ لیکن اس نے کے پی کے کی بات کرنے کے بجائے ساری دنیا کو ایک آنکھ سے دیکھا ہے ۔ دنیا کے سارے مجبور بچوں کو تعلیم دینے کی بات کی ہے۔ Continue reading کیا پاکستان ایک ملک ہے

محترم جناب صفدر ہمدانی کا چشم کشا کالم

ہائے اس جدت پسند عہد نے انسان کو کیسا بے حس اور دوسرے سے لاتعلق کر دیا ہے۔ وسعت میں کائناتوں کے برابر یہ انسان صرف اپنی ہی ذات میں سمٹ کر رہ گیا ہے

کاش یہ انسان کُش اور احساس کُش فیس بُک ایجاد ہی نہ ہوتی تو کم از کم ایسی غم کی اطلاع دینے کی روایت برقرار رہتی ۔
پورا کالم پڑھنے کے لیئے یہاں کلک کیجئے
اسلام آباد سےعزیز بھائی اظہر الحق نسیم تبصرہ کرتے ہوئے لکھتے ہیں Continue reading محترم جناب صفدر ہمدانی کا چشم کشا کالم

الَحَمدُ لِلّٰہ آج حجِ اکبر ہے ۔۔ پوری مسلم اُمہ کو مبارک ۔۔ تحریر :‌شاہد اشتیاق بیگ

الَحَمدُ لِلّٰہ
آج حجِ اکبر ہے ـ اللہ کریم پوری مسلم اُمہ کو مبارک کرے اور سنتِ ابراہیمی کے صدقے میں امت مسلمہ کی پریشانیوں کو دور فرماۓ ـ آمین ـ

آئیں سب مل کر دعا کریں کہ اللہ غفورالرحیم ہماری غلطیوں کوتاہیوں لاپرواہیوں چھوٹے بڑے تمام گناہوں کو معاف فرماۓ ـ ہمیں راہِ راست پر چلنے کی توفیق دے تا کہ ہم ذلت و رسوائی کے ان گڑھوں سے نکل سکیں جن میں ہم اپنے اعمال کی وجہ سے گر چکے ہیں ـ Continue reading الَحَمدُ لِلّٰہ آج حجِ اکبر ہے ۔۔ پوری مسلم اُمہ کو مبارک ۔۔ تحریر :‌شاہد اشتیاق بیگ

گراں فروشی کے خلاف مہم میں ہمارا حصہ لینا

گراں فروشی کے خلاف مہم میں ہمارا حصہ لینا
مفتی صاحب سال کے بارہ مہینے ایک ہی سبزی رغبت سے کھاتے ہیں۔ یہ سبزی مجھے بالکل پسند نہ تھی۔ اسے نہ کھانے پر بارہا امی سے ڈانت کھائی اور کبھی کبھار بھوکے رہنے کو ترجیح دی ۔ مگر اب کیا کیجئے شوہر کی پسند نا پسند کو ملحوظ خاطر رکھنا ہر بیوی کے فرائض منصبی میں شامل ہے ۔ اس لئے اس نا پسندیدہ سبزی کا ہمارے گھر ہر روز موجود ہونا مقدور ٹھہرا۔ بچے یہ سبزی نہیں کھاتے اس لئے ایک سالن الگ بنتا ہے ۔ میرا چھوٹا بیٹا روزانہ یہ پوچھتا ہے ماما آپ ایک ہی سبزی روزانہ کیوں پکا لیتی ہیں۔ اب اسے کیا بتاؤں یہی کہہ دیتی ہوں کہ آپ کے لئے متبادل سالن موجود ہے وہ کھالیں اور چُپ رہیں۔ Continue reading گراں فروشی کے خلاف مہم میں ہمارا حصہ لینا

پیاری دوست شاہین حیدر رضوی اور محترم بھائی اشرف علی صاحب کو خوشیوں کا نیا سفر مبارک

خوشیوں کے قحط الرجال میں خوشی سے دیوانہ کر دینے والی خوشی نے اللہ پاک پر یقین اور بھی بڑھا دیا ۔۔۔۔۔۔۔۔ خوشی سے لفظوں کے ہاتھ پیر پھول گئے ہیں ۔ کچھ سمجھ نہیں آریا کہ خوشی کو مجسم کیسے لکھوں پیاری دوست ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بس ہر سانس دعا کی طرح لے رہی ہوں ۔ خوش رہو ، آباد رہو ۔۔ اپنی جنت میں پرندوں کی طرح چہکتی اور گلوں کی طرح مہکتی رہو ۔ الہی آمین
۔ شادی مبارک ۔۔۔۔۔۔۔۔ اللہ پاک آپ دونوں کی خوشیوں کی حفاظت فرمائے ۔۔ الہی آمین
بہت بہت پیار
بہت بہت دعائیں

ڈاکٹر نگہت نسیم