دانشوروں اور سخنوروں کی تفریح طبع اور علم کی تحصیل کے لیے ایک نیا بلاگ شروع کررہا ہوں جس کا عنوان ” بیت بازی کا تسلسل” ہے ۔
اس نئے بلاگ کو موجودہ بلاگ ” بیت بازی ” کے تجربے سے فایدہ اٹھا کر آسان ہی رکھا جائے گا۔
شاعر کا نام لکھنے کی ضرورت نہیں ( اگر شاعر کا نام لکھا جائے تو سب کے علم میں اضافہ ہی ہوگا کمی نہیں ) ۔
اور عروض کی پابندی بھی ضروری نہیں
صرف نئے شعر کو پچھلے شعر کے آخری حرف سے شروع کرنے کی پابندی ہوگی
اور یہ بھی شرط ہوگی کہ جو اشعا ر ” بیت بازی ” کے بلاگ میں استعمال ہوچکے ہیں وہ نئے بلاگ ” بیت بازی کا تسلسل ” میں دو بارہ استعمال نہ ہوں ۔
مقصد صرف شعر لکھنے کی مشق چاہئے اور تثر لکھنے کا موقعہ ملتا رہے۔ ( یاد رہے کہ اس موجودہ بلاگ میں پچھلے بلاگ کی طرح شعر کے علاوہ نثر لکھنے کی بھی گنجائش ہے )۔
میرے غیاب میں نگہت نسیم صاحبہ خود یا انکی (ا نکا ) نامزد کردہ سخنور اس قسم کے بلاگوں کو چلاسکتی ( چلا سکتے ) ہیں۔
میں زرقا مفتی صاحبہ اور پنہاں صاحبہ اور صفدر ھمدانی صاحب اور نگہت نسیم صاحبہ کے اعلی ادبی ذوق سے یہ امید رکھتا ہوں کہ وہ اور دوسرےتمام سخنور اپنے تعاون سے اس نئے بلاگ کو بھی کامیاب بنایئنگے۔
۔۔۔۔۔۔
میں اس نئے بلاگ کو غالب کے اس شعر سے شروع کرتا ہوں:
وہ آیا بز م میں دیکھو نہ کہیو پھر کہ غافل تھے
شکیب و صبرِ اہل انجمن کی آزما ئش ہے
اگلا شعر ی سے شروع ہوگا
۔۔۔۔
فقط:
علم کا خواہاں
منظور قاضی از جرمنی ّ

منظور بھائی یہ تو بہت ھی اچھا کیا آپ نے ۔۔ جی میرا خیال ھے کہ ثنا شاہ اور ماریہ علی کو یہ بلاگ چلانا چاھیئے ۔۔اگر یہ دونوں معذرت کر لیتے ھیں تو میں زرقا کو زحمت دونگی کہ اپنی بے انتہا مصروفیت میں سے کچھ وقت ھمیں اور اس بلاگ کو دیں دے ۔۔ اگر یہ بھی نہیں تو ھم سب مل جل کر چلا لیں گے ۔۔ لیکن بھائی جلدی سے آ جایئے گا ۔۔ آپ ھی سنبھالیں اس بلاگ کی نظامت ۔۔ اتنا مشکل کام ۔۔
شعر ”ی“ سے ۔۔۔۔۔
یہ معصومیت کا کون سا انداز ہے فراز
پر کاٹ کے کہنے لگے اب تم آزاد ہو
اگلا شعر ”و“ سے ارشاد
یوں تو سفر کٹ ہی جائے گا
مگر تیرے بنا مزا نہ آئے گا
یاسر
السلام علیکم ۔
قاضی صاحب کی موجودگی میں کم از کم یہ ذمہ داری تو میں اپنے اوپر نہیں لے سکتی ۔ اور ویسے بھی یہ بہت بڑی ذمہ داری ہے جس کی مین اہل نہیں ۔ مگر ثنا ء کی بات اور ہے اسکو عادت ہے بلاگز چلانے کی تو بہتر ہے کے ثناء کو ہی یہ ذمہ داری دی جائے تو اچھا ہوگا )
ڈاکٹر نگہت نسیم صاحبہ ( مدیر عالمی اخبار ) بہن : یہ آپ کی اور صفدر ھمدانی صاحب کی عنایات ہیں کہ بلاگوں کو لکھنے کی میں ہمت اور کوشش کررہا ہوں ۔ ” وگرنہ من کہ اک خاکم کہ ہستم “۔
ان بلاگوں کی کامیابی اور ناکامی کا دارومدار اس ” نظر ثانی ‘ کرنے والی ہستی پر ہے جو تبصروں کو شایع کرنے سے پہلے غیر جانبداری سے نظر ثانی کرکے انکی قابل اعتراض مشمولات کو کلی طور پر یا جزوی طور پر حذف کرکے عالمی اخبار کے بلاگوں میں شایع کردیتی ہے۔
مجھے یقین ہے کہ آپ کی رہنمائی میں یہ بلاگ بھی کامیاب ہی رہے گا۔
۔۔۔۔
اس بلاگ کو چلا نا کوئی مشکل کام نہیں ۔ بس بلاگ کے ناظم یا ناظمہ کو چوکنا رہکر اس کو آگے بڑھانا پڑے گا۔ ( ویسے نظر ثانی کرنے والی ہستی کو بھی چوکنا رہکر فتنہ پرور اور فتنہ انگیز عناصر کو اس بلاگ سے دور ہی رکھنا پڑے گا)۔
۔۔۔۔
زرقا مفتی صاحبہ میرے خیال میں اس قسم کے بلاگ کی نظامت کرنے میں مہارت رکھتی ہیں مگر پاکستان میں بجلی کی لوڈ شیڈ نگ کے باعث شاید انکو اس بلاگ کے چلانے میں کافی مشکل اٹھانی پڑے گی۔ اگر وہ اس مشکل کا مقابلہ کرکے اس بلاگ کو چلانا شروع کردیں تو ہم سب بہت کچھ سیکھ سکینگے۔
بہر حال یہ سب آپ سب کی مرضی پر منحصر ہے ۔
۔۔۔۔
میں ابھی دو تین دن تک اس کی دیکھ بھال کرتا رہونگا ( انشا اللہ ) اس کے بعد :” سپردم بہ تو مایہ ء خویش را ۔ تو دانی حسابِ کم وبیش را ” کہ کر تین ہفتوں کے لیے اجازت چاہونگا۔
میرے خیال میں ان تین ہفتوں میں اس قسم کے یعنی بیت بازی کے تسلسل کے تین یا چار اور بلاگ شروع ہوکر ختم بھی ہوچکے ہونگے۔ اس لیے کہ یہ ایک ختم نہ ہونے والا خزانہ ہے جس میں اساتذہ کی شاعری اور جدید شعرا کے اشعار کی کبھی نہ ختم ہونے والی تعداد موجود ہے۔ اور فی البدیہ اشعار کہنے والوں کے بے شمار مواقع موجود ہیں ۔
” یہ بزم مئے ہے یا ں کوتا ہ دستی میں ہے محرومی ۔ جو بڑھ کر خود اٹھا لے ہاتھ میں مینا اسی کا ہے” ( شاعر کا نام یاد نہیں آرہا ہے ، شاید علامہ اقبا ل کاہے )
۔۔۔۔۔۔
اب آتے ہیں بیت بازی کی طرف :
اوپر میرے ابتدائی تبصرہ میںجو غالب کا شعر تھا وہ ی پر ٹوٹا تھا:
غالب ہی کا شعر ہے:
یہ رشک ہے کہ وہ ہوتا ہے ہم سخن تم سے
وگرنہ خوفِ بد آموزیء عدو کیا ہے ؟
یہ شعر غالب کی اس غزل کا شعر ہے جس کا مطلع ہے:
ہر ایک بات پہ کہتے ہو تم کہ ” تو کیا ہے ؟”
تمہیں کہو کہ یہ انداز۔ گفتگو کیا ہے ؟
اگلا شعر ی سے ہی شروع ہوگا ۔
فقط:
منظور قاضی از جرمنی
اتفاق سے میرا تبصرہ آخر میں شایع ہو ا مگراب میں دیکھرہا ہوںکہ سیدہ ثنا ءشاہ صاحبہ کا تبصرہ بھی منظر عام پر آگیا ہے جس کا دیا ہوا فراز کا شعر و پر ٹوٹا تھا اس بات پر میں غالب کا یہ شعر لکھرہا ہوں جو و سے شروع ہوتا ہے:
و ہ فراق اور وہ وصا ل کہاں
وہ شب و روز و ماہ و سال کہاں
اگلا شعر ن سے شروع ہوگا
۔۔۔
غالب کی یہ غزل مجھے اس لیے پسند ہے کہ اس میں یہ اشعار بھی موجود ہیں:
تھی وہ اک شخص کے تصور سے
اب وہ رعنائی خیال کہاں
۔۔۔۔
مضمحل ہوگئے قوٰی غالب
وہ عناصر میں اعتدال کہاں
بہر حال :
اگلا شعر ن سے شروع ہوگا۔
۔۔۔
نگاہ مرد مومن سے بدل جاتی ھیں تقدیریں
جو ھو زوق عمل پیدا تو کٹ جاتی ھیں زنجیریں
علامہ ڈاکٹر محمد اقبال
اقبال علیہ الرحمہ کا مصرعہ یوں ہے:
جو ہو ذوق یقیں پیدا تو کٹ جاتی ہیں زنجیریں۔
شعر ”ن“ سے
نگاہِ فقر میں شانِ سکندری کیا ہے
خراج کی جو گدا ہو وہ قیصری کیا ہے
(اقبال)
اگلا شعر ”ے“ سے شروع ہو گا۔
بسم اللہ !
میں ایک بات کہنا چاہوں گی کہ اس بلاگ میں جو تبصرے نظرثانی کا منتظر ھوتے ہیں اس طرح بعد میں آنے والے کو پتا نہیں چلتا کہ کون سا شایع ھوا ھے اور کون سا نہیں جیسے اوپر منظور قاضی جی نے میرا تبصرہ بعد میں دیکھا جو کہ میں نے سب سے پہلے پوسٹ کیا تھا
سو نگران سے گزارش ھے کہ اس مسلے پر غور کریں کہ آیا بیت بازی کے تبصرے direct پوسٹ ھو جاہیں تاکہ سب update رہیں ، ایک رائے ھے آگے جیسے بہتر سمجھٰیں آپ ! شکریہ
سلام علیکم سیدمصباح حسین
شکریہ مہر بانی
میرا حافظہ زرا نقص ھے درستگی کا شکریہ
جزاک اللہ
ش ں قادری
سید مصباح حسین صاحب کا شکریہ کہ انہوں نے اقبال کے شعر کے مصرعہ کو ( جس کا ایک لفظ ایک مبصر نے غلط لکھا تھا ) صحیح طریقہ سے لکھا ۔
وہ اسی طرح اس بلاگ کی خبر لیتے رہیں تو انشا اللہ یہ بلاگ بھی شعرا کے اشعار اور نام صحیح صحیح لکھنے میں کامیاب ہی رہے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سیدہ ثناء شاہ نقوی صاحبہ نے تبصروں کے آگے پیچھے ہونے کی بات کی ہے اس پر بلاگ کے ناظم ( نگراں ) کا کوئی زور نہیں۔ وہ خود اپنے تبصر وں کو آگے پیچھے شایع ہوتا دیکھکر حیران ہوجاتا ہے ۔
میرا خیال ہے کہ ” نظر ثانی ” کے انتہائی ضروری اور مفید عمل کی وجہ سے بعض تبصرے دیر میں چھپتے ہیں اور بعد کے لکھے ہوئے تبصرے دوسرے تبصروں سے پہلے شایع ہوجاتے ہیں ( یعنی جواب ، سوال سے پہلے ہی شایع ہوجاتا ہے )اس تقدیم و تاخیر کے عمل کو برداشت کرنا میرےخیال میں ضروری ہے ۔ ہم صرف یہ کرسکتے ہیں کہ جو اشعار فی الوقت استعمال نہ ہوسکے ان کو بعد میں استعمال کرلیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
سیدہ ثنا ء شاہ نقوی صاحبہ نے اقبال کا جو شعر لکھا تھا وہ ی پر ٹوٹا :
ا س پر مخدوم محی الدین کا شعر:
یاد کے چاند دل میں اترتے رہے
چاندنی جگمگاتی رہی رات بھر
اگلا شعر ر سے شروع ہوگا ۔
۔۔۔۔
فقط:منظور قاضی از جرمنی
شعر ”ر“ سے ارشاد کیا ھے ۔۔۔
رکھتے ہیں جو اوروں کے لئے پیار کا جزبہ
وہ لوگ کبھی ٹوٹ کر بکھرا نہیں کرتے
اگلا شعر پھر ”ے“ سے شروع ہوگا
اسلام و علیکم
یہ فخر تو حاصل ھے بُرے ھیں کے بھلے ھیں۔
دو چار قدم ھم بھی تیرے سا تھ چلے ھیں۔
کنول خان ۔
نیا لفظ ً ن ً ٹھہرا۔
نا جاؤ منہ پھیر کے تم
کوئی منہ پھیر لے گا اس جہاں سے۔
دوبارہ نیا لفظ ً ی ً ٹھہرا۔
پچھلا شعر ر پر ختم ہوا تھا
اس پر فراق گورکھپوری کے یہ دو اشعار
یہ سکوتِ یاس یہ دل کی رگوں کا ٹوٹنا
خامشی میں کچھ شکستِ ساز کی باتیں کرو
۔۔۔
یہ رگِ دل وجد میں آتی رہے دُ کھتی رہے
یوں ہی اس کے جا و بے جا ناز کی باتیں کرو
۔۔۔
اگلا شعر و سے شروع ہوگا
وہ مزا دیا تڑپ نے کہ یہ آرزو ہے یا رب
مرے دونوں پہلوؤں میں دلِ بے قرار ہوتا
امیر مینائی
و سے
وہ کہیں بھی گیا لوٹا تو میرے پاس آیا
بس یہی بات ھے اچھی میرے ھر جائ کی (پروین شاکر)
ی سے
اسے یہ خوف کہ جاں نہ دے پاوُں گا
مجھے یہ ڈر کہ روئے گا آزما کے مجھے
زرقا مفتی صاحبہ کا تبصرہ چونکہ عظمی محمود صاحبہ کے تبصرے سے پہلے شایع ہوا ، زرقا مفتی صاحبہ کا دیا ہوا امیر مینائی کا شعر اولیت رکھتا ہے ( عظمی محمودصاحبہ پروین شاکر کا شعر پھر سے استعمال کرسکتی ہیں )
امیر مینائی کا شعر الف پر ختم ہوا
اس پر جوش کا یہ شعر جو اسکی نظم ” شکستِ زندا ں کا خواب ” میں ہے :
آنکھوں میں گدا کی سرخی ہے ، بے نور ہے چہرہ سلطاں کا
تخریب نے پر چم کھولا ہے ، سجدے میں پڑی ہیں تعمیریں
۔۔
جوش کی اس نظم کا آخری شعر ہے:
سنبھلو ! کہ وہ زنداں گونج اٹھا ، جھپٹو کہ وہ قیدی چھو ٹ گئے
اٹھو کہ وہ بیٹھیں دیواریں ، دوڑو کہ وہ ٹوٹیں زنجیریں
۔۔۔۔۔۔
اگلا شعر ن سے شروع ہوگا
نزر نے نزر کو نظر بھر کے دیکھا
نزر کو نزر کی نظر لگ گئی
اس سنجیدہ محفل میں مزاح کی گستاخی کی معزرت- اگر یہ اس محفل کے آداب کے خلاف ہے تو برائے مھربانی اس کو حزف کر لیجیئے گا
ی سے یہ شعر شکیل بدایونی کا ہے :
یہ ادائے بے نیازی تجھے بے وفا مبارک
مگر ایسی بے رخی کیا کہ سلام تک نہ پہنچے
اگلا شعر ی سے شروع ہوگا
ی سے
یہ مسائل تصوف یہ تیرا بیان غالب
تجھے ہم ولی سمجھتے جو نہ بادہ خوار ہوتا
یہ ضروری تو نہیں ہر شخص مسیحا ہی ہو
پیار کے زخم امانت ہیں دکھایا نہ کرو
شہرِ احساس میں پتھراؤ بہت ھے محسن
دل کو شیشے کے جھروکوں میں سجایا نہ کرو
( محسن نقوی )
تبصروں کے پہلے یابعد میں شائع ہونے کے حولے سے یہ وضاحت ضروری ہے کہ اکثر ہم لوگ اپنا تبصرہ لکھ کر یہی سمجھتے ہیں کہ میں نے پہلے جواب لکھ دیا ہے، لیکن در اصل دریں اثناء کوئی اور اپنا تبصرہ لکھ چُکا ہوتا/ہوتی ہے جو کہ ابھی نظر ثانی کا منتظر ہوتا ہے۔ جب ان تبصروں کو کوئی موڈریٹر Approve کرتا ہے تو ویب سائیٹ خود بخود اسکو وقت تحریرجس میں گھنٹے، دقیقے اور ثانیئے تک کا حساب ہوتا ہے کے لحاظ سے اول و مؤخر کی جگہ دیتی ہے۔ اس میں گو کہ مو ڈریٹر کے پاس سہولت ہے کہ وہ اس ترتیب کو بدل دے، لیکن ہم اسے خیانت تصور کرتے ہوئے اس میں تبدیلی نہیں کرتے۔ اس وقت موڈریٹر کی ذمہ داری زیادہ تر خود قبلہ ہمدانی صاحب اور نگہت بہن ادا کر رہی ہیں۔ میں کبھی کبھار اس طرف دیکھ لیتا ہوں، اس لئے یہ معلومات میرے تجربے میں تھیں اور چاہا کہ آپ احباب کی بارگاہ عالی میں پہنچا دوں۔
منظور قاضی جی ( بلاگ کی ناظم) اب اگلا شعر ”ا“ سے ھو گا یا ”و“ سے کہ اوپر دو اشعار ہیں ایک میرا اور ایک اور۔۔۔
اگلے شعر کس سے شروع ھو گا ؟
محترمہ ثناء جی کے شعر کے و پر
واعظ بھی اسی بت کو خد ا مان رہا ھے
اس شہر میں اب کون مسلمان رہا ھے
سیف الدین سیف
اور الف کے پر
اے میرے دل کے درد تو ھی بتا
تو کہاں تھا بہار سے پہلے
ساغر صد یقی
اب دونوں کے بعد
ے سے
یہ بت جو دل میں بسائے ہیں ان کو دے توڑ
دنیا مطلب کی یارا اس کا پیچھا چھوڑ
ظاہر میں کھرےہیں اور باطن میں ہے کھوٹ
جو سب کا پالن ہار ہے اس سے ناطہ جوڑ
اگلا شعر ” ڑ” سے- Wink
عظمٰی جی
آداب آپکی ًیً سے
یہ نہ تھی ھماری قسمت کہ وصالِ یار ھوتا
اگر اور جیتے رھتے یہی انتظار ھوتا۔
نیا لفظ ً ا ً ھے۔
یہ بت جو دل میں بسائے ہیں ان کو دے توڑ
دنیا مطلب کی یارا اس کا پیچھا چھوڑ
ظاہر میں کھرےہیں اور باطن میں ہے کھوٹ
جو سب کا پالن ہار ہے اس سے ناطہ جوڑ
یاسر
اگلا شعر ” ڑ” سے- Wink
میری تجویز محترمہ ثناء شاہ نقوی صاحبہ کے سوال کے جواب میں یہ ہے کہ جو شعر کسی وجہ سے اس وقت استعمال نہیں ہوا اس شعر کو وہی مبصر پھر اپنے اپنے موقع پر ا ستعمال کرسکتا ( کرسکتی ) ہے ۔ ( مقصد اس بیت بازی کو آسان سے آسان تر بنا نا ہے اور سب کو اردو فانٹ میں شعر اور نثر لکھنے کی ترغیب دینا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔
یاسر اسامہ صاحب ڑ پر شعر ختم کرکے مسکر ا رہے ہونگے کہ انہوں نے سب کو مات کردیا : تو عرض ہے کہ :
ڑ سے کوئی شعر اردو میں نظر آتا نہیں
اس لیے ڑ اور ژ دونوں ہی یہاں ممنوع ہیں
اگلا شعر ں سے شروع ہونا چاہیئے
اگر ن غنہ سے یاسر اسامہ صاحب نے کوئی شعر لکھا ہو تو وہ یہاں لکھدیں ورنہ
اگلا شعر ن سے شروع ہوگا ۔
منظور قاضی صاحب اور تمام نئے اور پرانے احباب السلام وعلیکم:
ڑ سے شعر لکھ کر آپ نے کمال کر دیا- ویسے ژ سے شعر بن سکتا ہے اس کو ممنوع نہ کریں-
ں سے شعر عرض ہے-
ں میں نکتہ لگا دیا جائے تو بنتا ہے نون
اب کے بھولےسبق تو ابو کو کروں گا فون
یاسر
نہ تلطف، نہ محبت، نہ مروت، نہ وفا
سادگي ديکھ کراس پر بھي ملا جاتا ھوں
مرزا رفیع سودا
السلام علیکم
بجلی کے بار بار تعطل کی وجہ سے سب ہی پریشان ہیں میں اتنا کر سکتی ہوں کہ قاضی صاحب کی غیر موجودگی میں دن میں دو تین بار اس بلاگ کو دیکھ لوں
والسلام
زرقا
یہ اس بلاگ کی خوش قسمتی ہے اور تمام مبصروں کی خوش نصیبی ہے کہ زرقا مفتی صاحبہ اس بلاگ کے بار گراں کو ( بجلی کی متواتر تعطل (لوڈ شیڈنگ ) اٹھانےکےلیے تیار ہوگئ ہیں۔
میں 4 جولائی سے تین ہفتوں کے لیے آپ سب سے اجازت چاہتے ہوئے زرقا مفتی صاحبہ سے درخواست کرونگا کہ وہ اب اس بلاگ کو اپنی مرضی سے اور اپنے اصولوں کے تحت چلائیں ۔
انکا دیا ہوا سودا کا شعر ن پر ٹوٹا :
اس پر ساحر لدھیانوی کا شعر جو اس کی نظم ” مادام ” سے لیا گیا ہے :
نیک مادام ! بہت جلد وہ دور آئے گا
جب ہمیں زیست کے ادوار پرکھنے ہونگے
اپنی ذلت کی قسم ، آپ کی عظمت کی قسم
ہم کو تعظیم کے معیار پرکھنے ہونگے
آپ بے وجہ پریشان سی کیوں ہیں مادام
لوگ کہتے ہیں تو پھر ٹھیک ہی کہتے ہونگے
۔۔۔۔۔
اگلا شعر ی سے شروع ہوگا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فقط :
منظور قاضی از جرمنی
اوپر کے تبصرےمیں لوڈ شیڈنگ کے باوجود : پڑھیے : شکریہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اب یاسر اسامہ صاحب سے یہ پوچھنا ہے کہ ں کو وہ مشاعروں میں کس طرح پڑھیں گے اور اپنا مصرعہ : ں پہ نقطہ لگا یا جائے ۔۔۔۔ کیسا ادا کرینگے ؟
بہر حال ڑ تو اس بیت بازی سے خارج ہے اور رہا ژ کا معاملہ تو ایسا شعر میں لکھ سکتا ہوں مگر انکو چاہیے کہ وہ ژ سے ہی ایک نئے لفظ کے ساتھ اپنا شعر لکھیں۔ ( یہ صرف یاسر اسامہ صاحب کے لیے ہے باقی کےلیے ی سے ہی اگلا شعر شروع ہوگا ):
آپ کی ژرف نگاہی بھی خوب ہے صاحب
ژالہ باری سے آپ بن گئے ژاژ
یاسر اسامہ صاحبہ اگلا شعر ژ سے اور دوسرے سب ی سے اگلا شعر پیش کرینگےِ
۔۔۔
یہ عشق نہیں آسان بس اتنا سمجھ لیجیئے
ایک آگ کا دریا ہے اور ڈوب کے جانا ہے
اگلا شعر پھر ے سے 🙂
یا ہو گئے ہیں ہم ہی کچھ اور آج کل
یا زمانہ ہی گیا یا رب بدل
مولانا الطاف حسین حالی
لا تعلق نطر آتا تھا بطاہر لیکن
شہر کو اس نے مری خیر خبر پر رکھا
زندگی ! تونے قدم موڑ دئیے اور طرف
اور اندر سے مجھے اور سفر پر کھا
ختم ہوتی ہی نہیں گریہ و زاری اُن کی
میر نے ہاتھ تو ہر لفظ کے سر پر رکھا
عباس تابش
سید مصباح حسین صاحب نے عباس تابش کے اشعار لکھے جو الف پر ختم ہوئے
اس پر ساحر لدھیانوی کے دو اشعار
ابھی زند ہ ہوں لیکن سوچتا رہتا ہوں خلوت میں
کہ اب تک کس تمنا کے سہارے جی لیا میں نے
انھیں اپنا نہیں سکتا، مگر اتنا بھی کیا کم ہے
کہ کچھ مدت حسیں خوابو ں میں کھو کر جی لیا میں نے
۔۔۔
اگلا شعر ی سے شروع ہوگا
یاسر اسامہ صاحب کے لیے جو شعر ژ سے لکھاتھا اس کا دوسرا مصرعہ یوں ہے:
ژالہ باری سے آپ بن گئے ہیں ژاژ
ژرف بینی تری لائق تحسین ہے مگر
ژرف تخیل ہمارا بھی ژولیدہ نہیں
یاسر
ژولیدگئی افکار کا شکار ہے آج کا انسان
نہ محبت نہ مروت، بیکار ہے آج کا انسان
یاسر
یاسر اسامہ صاحب نے ژ پر شعر تحریر کیا ِ ماشا اللہ
۔۔۔۔۔
اب ” ژا ژ خائی اور ” ژاژ گوئی ” ترک کرکے بیت بازی کی طرف توجہ دینی چاہیے ،۔
۔۔
اگلا شعر ن سے نہیں ی سے شروع ہوگا ۔
یارو کہاں تلک یہ محبت نبھاؤں میں
دو مجھ کو بددعا کہ اسے بھول جاؤں میں
دل تو جلاگیا ہے وہ شعلہ سا آدمی
اب کس کو چھو کے ہاتھ اپنا جلاؤں میں
سنتا ہوں اب کسی سے وفا کررہا ہے وہ
اے زندگی خوشی سے کہیں مر نہ جاؤں میں
قتیل شفائی
یوں تو خوش ہے اشرف المخلوقات کا لقب پا کر
بڑا ہی خود غرض،قلب کا بیمار ہے آج کا انسان
یاسر
نکالا ہم کو جنت سے فریب زندگی دے کر
دیا پھر شوق جنت کیوں یہ حیرانی نہیں جاتی
علامہ اقبال
اگر منظور قاضی صاحب ‘ ی’ پر ختم ہونے شعر کوکثرت تکرار کے باعث ‘ ہ’ سے شروع کرنے کی اجازت بھی مرحمت فرما دیں تو میری طرح بہت سے لوگوں کو بلاگ میں حصہ لینے میں آسانی ہو جائے گی- آپ کا فیصلہ سر آنکھوں پر-
یہ کیا ہوا ہے کہ پیغام بھی نہیں آتا
ہمیں تو ذات کا نیلام بھی نہیں آتا
یہ ایک ہم ہیں کہ ہر روز ایک نیا الزام
اور ایک آپ پہ الزام بھی نہیں آتا
(نگہت نسیم)
اگلا شعر ”ا“ سے ارشاد !
ایک اک کر کے مرے سب لفظ مٹّی ہو گئے
اور اس مٹّی میں دھنس کر میں زمیں کا ہو گیا
ایوب خاور
الف پر نگہت نسیم کا شعر ٹوٹا تھا ( جسے ثناء شاہ صاحبہ نے پیش کیا):
ساحر لدھیانوی کا شعر:
اپنی تباہیوں کا مجھے کوئی غم نہیں
ہم نے کسی کے ساتھ محبت نبھا تو دی
اگلا شعر ی سے شروع ہوگا
( یاسر اسامہ صاحب اگرتحقیق کریں تو انہیں ی سے شروع ہونے والے کافی اشعار مل ہی جاینگے۔ )