آئیے دوستو !
رمضان المبارک کی ایک ایک ساعت کو روح میں اتاریں

مبارک ہو ان سب نفوس کو کہ جنکی حیات میں ایک اور ماہ رمضان المبارک آرہا ہے ۔رمضان صرف بھوکے پیاسے رہنے کا نام نہیں بلکہ تطہیر روح و قلب ہے اور اسکی ایک ایک ساعت کو روح میں اتارنے مطلب قلب المنقلبون ہے.
آنحضرت صلی اﷲ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جنت کو شروع سال سے آخر سال تک رمضان المبارک کی خاطر آراستہ کیا جاتاہے اور خوشبوؤں کی دھونی دی جاتی ہے پس جب رمضان المبارک کی پہلی رات ہوتی ہے تو عرش کے نیچے سے ایک ہوا چلتی ہے جس کا نام مشیرہ ہے جس کے جھونکوں کی وجہ سے جنت کے درختوں کے پتے اور کواڑوں کے حلقے بجنے لگتے ہیں جس سے ایسی دل آواز سریلی آواز نکلتی ہے کہ سننے والوں نے اس سے اچھی آواز کبھی نہیں سنی۔
حق تعالیٰ شانہ رضوان (جنت کے دروغہ) سے فرماتے ہیں کہ جنت کے دروازے محمد صلی اﷲ علیہ وسلم کی امت کے روزہ داروں کے لیے کھول دو اور جہنم کے دروغہ مالک سے فرماتے ہیں محمد صلی اﷲ علیہ وسلم کی امت کے روزہ داروں پر جہنم کے دروازے بند کردو اور حضرت جبرائیل علیہ السلام کو حکم ہوتا ہے کہ زمین پر جاؤ اور سرکش شیاطین کو قید کرو اور گلے میں طوق ڈال کر دریا میں پھینک دو کہ میرے محبوب صلی اﷲ علیہ وسلم کی امت کے روزہ داروں کو خراب نہ کریں۔
اس بابرکت ماہ میں کچھ تجاویز لے کر حاظر ہوئی ہوں ۔
1. اس ماہ مبارک میں قران پاک ختم کیا جائے گا ۔ جو احباب چاہتے ہیں کہ وہ اس میں کار خیر میں شامل ہو سکتے ہیں وہ اپنی خواہش کا اظہار اس پوسٹ کر کر دیں ۔ میں ماہ رمضان کے پہلے دن آپ سب کے نام اور پارہ کا نام لکھ دونگی ۔ وہ آپ پڑھ دیجئے گا ۔ ماہ رمضان کی ستائیسویں شب قران پاک ختم کیا جائے گا ۔ اور اس کی دعا محترمہ سیدہ زائیرہ عابدی بجو کروائیں گی ۔ انشاللہ
2. معزز شعرا اور نثر نگاروں سے عرض ہے کہ پہلی رمضان سے چاند رات تک صرف حمد شریف، نعت مبارک ۔ سلام ، احادیث مبارک اور دینی تحاریر ہی شامل کی جائیں تاکہ اس ماہ مبارک کو ایک دوسرے کے لئے نیکی اور اجر بنا دیں ۔
3. تمام احباب سے گزارش ہے کہ اپنے اپنے ملکوں اور شہروں میں رمضان کیس منائے جاتے ہیں ہم سب کو ضرور بتائیں اور اس کے ساتھ ایک تصویر ضرور لگائیں کہ فورم پر مضمون لگنے کے بعد وہی تحریر ہم “ عالمی اخبار“ کے “ رمضان اسپیشل “ میں لگائیں گے ۔ اس لئے آپ کی تحاریر کم از کم چار پیراگراف پر ضرور مشتمل ہو ۔
4. ہم نے اس ماہ رمضان المبارک میں ایک دوسرے کے لئے ہمیشہ سے زیادہ دعائیں کرنی ہیں اور وہ ہمارے پیارے جو اس دنیا میں نہیں رہے ان سب کی مغفرت کی دعائیں بھی عام دنوں سے زیادہ کرنی ہیں کہ اللہ پاک اپنی رحمتوں کے صدقے انکی مغفرت کرے. الہی امین
دعا ۔۔۔
اے ربِ جہاں ہمیں ہمیشہ کے لیے شیطان کی قید سے آزادی دلا دے ، ہمارے قلوب کو صرف اور صرف اپنی طرف مائل کردے ہمیں اپنا اطاعت گزار بنا دے ، ہمارے نفسوں کو پاک کردے ، ہمیں نفرتوں ، حسد ، کینہ پروری ، انا پرستی ، ہر طرح کی گرہ بندی ، شر انگیزی فتنہ پروری ، اور دہشت گردی سے دور کردے۔
اے پروردگار عالم تو اپنے حبیب حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ان کی آلِ پاک کے صدقے میں ہمیں اپنی امان میں رکھ ، ہمارے ملکِ پاکستان پر اپنا کرم فرما اس ملک کے تمام شہریوں کی جان مال عزت آبرو کی حفاظت فرما۔ آمین ثمہ آمین
ڈاکٹر نگہت نسیم
سڈنی

باجی ماہ رمضان کی مناسبت سے آپ کی تجاویر بہت ہی خوبصورت اور ہمارے اعمال میں نیکیوں کا باعث ہیں میں پوری طرح آپ سے متفق ہوں
ساتھ ہی میں اپنے تمام بہن بھائیوں سے یہ استدعا بھی کرتا ہوں کہ کتنا اچھا ہو ہم اس ماہ مبارک سے بہترین فائدہ اٹھائیں اور اس کا کوئی ل ایک محہ بھی بیکار میں ضایع نہ کریں کیونکہ اس ایک مہینہ میں ایک سال کی قسمت بلکہ ایک عمر کی قسمت لکھی دی جاتی ہے۔
ہوشیار رہیں کہ کہیں یہ مہینہ بھی بے توجہی کے ساتھ گذر جائے اور بروز عید ہم شرمندہ ، شرمسار اور رحمت الٰہی سے محروم ٹہلتے ہوئے نظر آئیں۔روایت میں ہے کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے ماہ رمضان سے پہلے ایک خطبہ میں فرمایا:
اے لوگو! جبرئیل مجھ پر نازل ہوئے اور کہا: یا محمد! جو آپ کا نام مبارک سنے اور آپ پر درود نہ بھیجے خدا کی رحمت سے دور رہے گا۔ اے محمد! جو شخص ماہ رمضان کو درک کرے اور خدا کی رحمت اور مغفرت کو حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہو سکے اور دنیا سے گذر جائے ہمیشہ خدا کی رحمت سے دور رہے گا۔ اے پیغمبر آپ آمین کہیے۔ میں نے بھی آمین کہا،
اس ماہ میں بہشت کے دروازے کھلے ہوئے ہیں اور جھنم کے دروازے بند ہیں کوئی ایسا کام نہیں کرنا چاہیے کہ جس کی وجہ سے بہشت کے دروازے ہمارے اوپر بند ہو جائیں۔
اس مبارک ماہ میں جیسا کہ روایات سے معلوم ہوتاہے جنت کو مزین کیا جاتا ہے اور نیک کاموں اور عبادتوں کی جزا دوگنی ہو جاتی ہے۔
رسول خدا نے فرمایا: شهر رمضان شهرالله عز و جل و هو شهر يضاعف الله فيه الحسنات و يمحو فيه السيئات، و هو شهر البركة، و هو شهرالانابة، و هو شهر التوبة، و هو شهرالمغفرة ، و هو شهرالعتق من النار و الفوز بالجنة.
الا فاجتنبوا فيه كل حرام و اكثروا فيه من تلاوة القرآن و سلوا فيه حوائجكم واشتغلوا فيه بذكر ربكم و لا يكونن شهر رمضان عندكم كغيره من الشهور فان له عندالله حرمه و فضلا على سائر الشهور، ولا يكونن شهر رمضان، يوم صومكم كيوم فطركم .
ماہ رمضان اللہ کا مہینہ ہے کہ جس میں نیک کاموں کی جزا دوبرابر ہو جاتی ہے اور گناہ محو ہو جاتے ہیں۔ ماہ رمضان رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے۔ ماہ رمضان توبہ اور مغفرت کا مہینہ ہے۔ ماہ رمضان جہنم سے رہائی اور جنت کے حصول کا مہینہ ہے۔
پس اے لوگو! اس مہینہ میں ہر برے اور حرام کام سے دوری اختیار کرو۔ اور قرآن کی کثرت سے تلاوت کرو۔ اور اس کے تمام اوقات کو اللہ کی یاد میں گزارو۔ مبادا یہ مہینہ بھی تمہارے نزدیک دوسرے مہینوں کی طرح رہے اس لیے کہ یہ دوسرے مہینوں پر برتری اور فوقیت رکھتا ہے۔ حضرت امیر المومنین علی کرم اللہ وجہہ فرماتے ہیں: “عليكم فى شهر رمضان بكثرة الاستغفار والدعاء، فاما الدعاء فيدفع البلاء عنكم و اما الاستغفار فتمحى به ذنوبكم .”
آپ پر لازمی ہے کہ ماہ مبارک رمضان میں کثرت سے دعا اور استغفار کریں اس لیے کہ دعا بلاؤں کو ٹال دیتی ہے۔ اور استغفار گناہوں کو محو کر دیتا ہے۔
بہر حال ، ماہ رمضان خودسازی کامہینہ ہے۔ اور خود سازی کا پہلا مرحلہ یہ ہے کہ انسان اپنی خودی کو بھول کر خدا کو اپنا مالک واقعی سمجھے تا کہ خدا کو پہچان سکے اور اس کی عبودیت کا حق ادا کر سکے۔ اور جو چیز رنگ الٰہی کے مخالف ہو اس سے دور رہے۔ خود سازی اور نفسانی ہوی و ہوس سے کنارہ کشی تمام کمالات اور فضائل انسانی کا منشا ہے۔ اگر کوئی اپنے آپ کو مادی تعلقات سے دور رکھنے میں کامیاب ہوگیا اور دنیاکے تجملات میں غرق نہ ہوا تو یقینا خدا کی طرف متوجہ رہے گا اور تکامل کی طرف گامزن ہو گا۔ اور کامیابی اور کامرانی کے بلند ترین مقام پر فائزہوگا۔
خدا شاہد ہے کہ دنیا کےتمام مفاسد ، مظالم، فتنہ وفساد صرف خود پرستی اور ہوس پرستی کی بنا پر ہیں۔لہذا قرآن کریم میں ہمیشہ تزکیہ اورتربیت تعلیم اور تعلم پر مقدم ذکر ہوا ہے اور خود سازی یعنی تزکیہ نفس اور ماہ رمضان تزکیہ اور تطہیر نفس کے لیے ہے۔ پس آئیے اس مبارک مہینہ میں خدا کا قرب حاصل کریں تاکہ روز قیامت سرخروی اور کامیابی ہمارا مقدر قرار پائے ۔
بقول حضرت امام سجاد (رضی اللہ عنہ
” اللهم و انت جعلت من صفايا تلك الوظائف، و خصائص تلك الفروض شهر رمضان، الذى اختصصته من سائر الشهور و تخيرته من جميع الازمنه و الدهور، و آثرته على كل اوقات السنه بما انزلت فيه من القرآن و النور و ضاعفت فيه من الايمان، و فرضت فيه من الصيام، و رغبت فيه من القيام، و اجللت فيه من ليله القدر التى هى خير من الف شهر، ثم آثرتنا به على سائر الامم و اصطفيتنا بفضله دون اهل الملل، فصمنا بامرك نهاره، و قمنا بعونك ليله، متعرضين بصيامه و قيامه لما عرضتنا له من رحمتك و نسبتنا اليه من مثوبتك و انت الملى بما رغب فيه اليك، الجواد بما سئلت من فضلك القريب الى من حاول قربك. ”
خدایا تو نے اپنے منتخب کاموں اور مخصوص فرائض سے ماہ مبارک رمضان کو قرار دیا ہے۔ وہ مہینہ جسے تو نے تمام مہینوں میں سے انتخاب کیا ہے اور تمام دنوں اور لمحوں میں سے اسے چنا ہے۔ اور سال کے تمام اوقات پر اسے فوقیت اور برتری عطا کی ہے۔ یہ فوقیت اس لیے ہے کہ اس کے اندر قرآن اور نور کو نازل کیا ہے اور ایمان کو اس مہینہ کے اندر دوگنا کیا ہے اور روزہ کو اس ماہ میں واجب کیا ہے اور شب بیداری کو اس میں عبادت کے لیے قرار دیا ہےاور اس ماہ میں شب قدر کو رکھا ہے کہ جو ہزار راتوں سے بہتر ہے۔ پھر ہمیں اس مہینہ کے وسیلہ سے تمام دیگر مذاہب اور امتوں پر برتری عطا کی ہے۔ پھر تیرے حکم سے ہم اس کے دنوں کو روزہ رکھتے ہیں اور تیری مدد سے اس کی راتوں کو عبادت کرتے ہیں۔ اس حال میں کہ اس کے صیام و قیام کے وسیلہ سے اس کی بارگاہ میں دعوت کے لیے تیار ہوتے ہیں۔ اور اسے تیرے حضور سے اجرو ثواب لینے کا سبب قرار دیتے ہیں تو ہر اس چیز پر قادر ہے جو تیری بارگاہ سے ہم طلب کرتےہیں۔ اور جو کچھ بھی تیرے فضل و کرم سے مانگا جائے تو عطا کرتاہے اور جو تیرے تقرب کی تلاش میں ہو تو اس کے نزدیک ہوتا ہے۔
ہماری پروردگار عالم سے دعا ہے کہ ہمیں وہ توفیق عنایت فرمائے کہ ہم اس مہینہ میں اس کی عبادت کر سکیں اور اس کی بارگاہ سے رحمت اور مغفرت طلب کر سکی
اللہ کا شکر ھے کہ ھم کو ایک بار پھر ماہ رمضان کی برکتوں اور فضلتوں سے فیض یاب ھونے کی ملہت عطا ھوئ
یہ میہنہ کس فدر باعث رحمت و بارکات ھے ، اگر مسلمانوں کو رمضان کی قدر و منزلیت کا اندازہ ھوجاۓ تو وہ دنیا ھی میں جنت پا لے گا
سب سے پہلے اس خصوصی مہینے بلاگ شروع کرنے پر ھم سب کی عزيز بہن ڈاکٹر نگہت نسیم کو بہت مبارک باد کہ ھر نیکی کے کام میں پہل کرتیں ھیں اس بلاگ میں بھی انھوں نے جو تجاویز پیش کیں ھیں وہ لائق عمل و باعث ثواب بھی ھے ،اللہ پاک آپ کو سلامت رکھے
آچھے بھائ احمد محمد ترازي بہت آچھی اور ایمان کی روشنی سے مزین باتوں سے سجایا ھے آپ نے یہ بلاگ جزاک اللہ
اللہ پاک امت مسلمہ کے لیے آنے والا مہینہ نیکی خیر وبرکات کا عبادت اور اچھے اعمال کا اور چین و استقرار کا مبارک میہنہ ھو آمین ثم آمین
چند دنوں کے بعد ہمارے سروں پرنہایت عظیم الشان مہینہ سایہ فگن ہونے والاہے ، جس میں جنت کے دروازے کھول دئیے جاتے ہیں،جہنم کے دروازے بند کردئیے جاتے ہیں،سرکش شیاطین جکڑدئیے جاتے ہیں، نیکیوں کا اجروثواب بڑھادیاجاتاہے، جس کی ہررات اعلان ہوتا ہے”اے خیر کے متلاشی !آگے بڑھ اور اے شرکے طلبگار ! پیچھے ہٹ“۔ جس کی ایک رات ہزار مہینوں سے افضل ہے ، جواس کے خیرسے محروم رہا وہ واقعی محروم ہے ۔ روزہ ، تلاوت ِقرآن، صدقات وخیرات ، قیام اوردعا واستغفار پرمشتمل نیکیوں کے اس موسم بہار کی آمد آمد ہے۔
جب ہمارے گھروںمیں کسی ہردلعزیز مہمان کی آمد ہوتی ہے تواپنے گھروں کوسجاتے ہیں،اس کی زینت وزیبائش کرتے ہیں،چہرے پر خوشیاں مچل رہی ہوتی ہیں،دل باغ باغ ہوتاہے اورمہمان کے لیے اپنی آنکھیں فرش راہ کیے ہوتے ہیں۔ کیارمضان کی آمد پر ہم اپنے دل میں یہ کیفیت پارہے ہیں؟….
اللہ والے رمضان المبارک کاچھ مہینہ پہلے سے انتظار کرتے تھے ، مشہور تابعی معلی بن فضل رمضان المبارک کے بارے میں صحابہ کرام کے اشتیاق کو بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ وہ چھ ماہ پہلے سے یہ دعا کرتے تھے کہ ”اے اللہ ! ہمیں ماہِ رمضان کی سعادت نصیب فرما“ ۔ پھر جب رمضان کا مہینہ گذرجاتا تو بقیہ چھ ماہ دعا کرتے ”اے اللہ!جن اعمال کی تونے توفیق دی وہ قبول بھی فرمالے “۔
کتنے لوگ جو گذشتہ سال ہمارے ساتھ روزے میں شریک تھے آج قبرمیں مدفون ہیں،کتنے چہرے جنہیں ہم نے گذشتہ سال رمضان میں صحیح سلامت دیکھاتھا‘آج بسترِ مرگ پر پڑے موت وحیات کے بیچ ہچکولے کھارہے ہیں ۔ کیاخبرکہ آنے والا رمضان ہماری زندگی کا آخری رمضان ہو ، اس لیے آنے والے مہینے کا خیروخوبی سے استقبال کریں،ہمارے اوپر طلوع ہونے والارمضان کا چاند خیروبرکت کاچاند ہو،اسے دیکھ کر ہمارا دل جذبہ اشتیاق سے امڈ آئے، ہماری زبان گویاہو: اللھم ا ھلہ علینا بالا من والایمان والسلامة والاسلام ربی وربک اللہ ”اے اللہ! تو یہ چاند ہم پر امن وایمان اورسلامتی واسلام کے ساتھ طلوع کرنا،اے چاند میرا اورتیرا رب اللہ ہے “۔
٭ماہ مبارک کی آمد سے پہلے اس کے مقام ،اس کی عظمت، اس کی فضیلت،اس کے مقصد اوراس کے پیغام کو اپنے ذہن میں تازہ کریں تاکہ اس کی برکات سے بھرپور فائدہ اٹھاسکیں اوراس بات کا پختہ ارادہ کریں کہ ہم اس ماہ مبارک میں اپنے اندر تقوی کی صفت پیدا کرنے کی کوشش کریں گے جو روزہ کا ماحصل ہے ۔
٭ان معمولات کی تحدید کرلیںجو حقوق اللہ سے متعلق ہیں ،ان معمولات کی بھی تحدید کرلیں جو حقوق العباد سے متعلق ہیں،پھر ان معمولات کی بھی فہرست بنالیں جنہیں رمضان المبارک میں ادا کرنے ہیں، اگرآپ کے ساتھ ڈیوٹی کے تقاضے ہیںاورعبادت کے لیے خودکوبالکلیہ فارغ نہیں کرسکتے تو پھر یہ دیکھیں کہ کن کن کاموں کورمضان کی خاطر چھوڑ سکتے ہیں اور کن کن مصروفیات کو مو خرکر سکتے ہیں۔
٭اس ماہ مبارک میں ہم اپنی زندگی ،صحت اورجوانی میں فرصت کو غنیمت جانیں،اپنے سارے گناہوں سے سچی توبہ کریں،واجبات ومستحبات کی ادائیگی اورمنہیات ومکروہات سے اجتناب کرنے کا خود کو عادی بنائیں۔
٭ پنجوقتہ نمازوںبالخصوص نمازِفجر کی باجماعت ادائیگی کو اپنے اوپر لازم کرلیں۔جن پر زکاة اورحج فرض ہے اور اس کی ادائیگی میں غفلت برت رہے ہیں،وہ یہ فیصلہ کریں کہ پہلی فرصت میںحج اداکریں گے اور اللہ کے دئیے ہوئے مال میں سے غریبوں اورمسکینوں کا حق ادا کریں گے ۔
٭جولوگ محرمات کا ارتکاب کرکے اللہ کی غیرت کو چیلنج کررہے ہیں،بدکاری،شراب نوشی،ناجائزکاروبار،سودی لین دین جیسے جرائم میں ملوث ہیں وہ توبہ کرکے عزم کریں کہ وہ ان جرائم سے بالکل دورہوجائیں گے اورپھر عمربھر ان کے قریب نہ ہوں گے ۔
٭قرآن کریم کی تلاوت کا ایک چارٹ بنائیں،ہرفرض نماز کے بعد چند آیات کی تلاوت مع ترجمہ کا معمول بنالیں کہ آنے والا مہینہ قرآن کا مہینہ ہے جس کے لیے ابھی سے تیاری کرنی ہے ۔
٭معتبرکتابوں اورکیسٹس کی مدد سے روزہ کے احکام ومسائل کی جانکاری حاصل کرلیں ۔
٭معاشرتی روابط اورحقوق پر خاص طورسے دھیان دیں ،کسی کا کوئی قرض یا دعوی ہے تو اسے فوراً چکادیں اور معاملے کا تصفیہ کرلیں،بروزقیامت وہ شخص بڑا بدنصیب اور مفلس ہوگا جو نماز روزے اور زکاة کے ساتھ آئے گا لیکن اس کے اوپر لوگوں کی طرف سے دعوو ں کا ایک انبار ہوگا ،کسی کو مارا ہوگا، کسی کو گالی دی ہوگی،کسی کی بے عزتی کی ہوگی،لہذا اس کی ایک ایک نیکیاں لے لے کر دعویداروں کو دے دی جائیں گی ،جب اس کی نیکیاں ختم ہوجائیں گی اوردعویدار باقی رہ جائیں گے تو دعویداروں کے گناہ ان کے سروں پر تھوپ دئیے جائیں گے پھر انہیں جہنم رسید کردیاجائے گا ۔
اس لیے رمضان کی آمد سے قبل معاشرتی روابط کو مستحکم کرلیں،اوریہ عزم مصمم کرلیں کہ آپ اپنی زبان کی حفاظت کریں گے ،گالي گلوچ ،بدکلامی اورچغل خوری سے دور رہیں گے ،نیکی اور بھلائی کے کاموں میں پیش پیش رہیں گے اورکسی انسان کو ایذا نہ پہنچائیں گے ۔
٭رات کے سہہ پہر میں قیام اللیل کی عادت ڈالیں، کیونکہ یہ رات کا وہ حصہ ہے جس میں اللہ تعالی سمائے دنیا پر (اپنے شایانِ شان) نزول فرماکر اعلان کرتے ہیں: ”ہے کوئی دعا کرنے والا کہ ہم اس کی دعا قبول کریں ،ہے کوئی سوال کرنے والا کہ ہم اس کے سوال کو پورا کریں، ہے کوئی اپنے گناہوں کی مغفرت طلب کرنے والا کہ ہم اس کے گناہوں کو معاف کردیں ۔ “ (بخاری ومسلم)۔
واقعہ یہ ہے کہ شب دیجورمیں اللہ کے خوف سے آنسوو ں کا ٹپکنااوربدن پر لرزہ طاری ہوجاناایک طرف خوشنودی رب کا بہترین ذریعہ ہے تو دوسری طرف کمال شخصیت کا راز بھی ہے ،آہ سحرگاہی کے بغیر نہ کبھی شخصیتیں بنی ہیںنہ بنیں گی، علامہ اقبال نے کہاتھا
عطار ہو،رومی ہو،رازی ہو،غزالی ہو
کچھ ہاتھ نہیں آتا بے آہِ سحرگاہی
٭اس ماہ مبارک میں اپنے سلوک او رکردار پر دھیان دیں،اپنے آپ کو حسن اخلاق کا پیکر بنائیں، رذائل اخلاق سے دوری اختیار کریں،اخلاق وآداب پر مشتمل کتابوں کا مطالعہ کریں اوراچھے اخلاق کے حامل لوگوں کے پاس بیٹھ کر ان کی خوبیاں اپنے اندر پیدا کرنے کی کوشش کریں۔
٭اپنے آپ کو اللہ کی راہ میں خرچ کرنے کا عادی بنائیں کہ رمضان مواسات وغم خواری کا مہینہ ہے ،ہمارے حبیب صلى الله عليه وسلم یوںبھی سخی تھے تاہم رمضان المبارک میں تیز ہوا سے بھی زیادہ سخی ا ورفیاض بن جاتے تھے۔ اس لیے اللہ پاک نے جس قدربھی دے رکھا ہے اس میں سے غرباءومساکین کے لیے ضرور نکالیں، اورحسب استطاعت روزہ داروں کو افطار بھی کرائیں کہ اس کا اتنا ہی اجر ملتا ہے جتنا خود روزہ رکھنے کا (ترمذی ) ۔
٭اس ماہ مبارک میں دعوت الی اللہ کے لیے خود کو تیار کریں،اس مقصد کے لیے ممکنہ وسائل کو کام میں لائیں،کیونکہ اس ماہ مبارک میں انسانی طبیعت میں فطری طور پر قبول حق کی صلاحیت پیدا ہوتی ہے ،جن غیرمسلموں سے آپ متعارف ہیں کم ازکم ان تک اسلام کا پیغام ضرورپہنچائیں،انہیں تعارف اسلام پر مبنی دعوتی لٹریچرز لاکر دیں،اوراپنے بھائیوں اور نیزاہل خانہ کی اصلاح اور ان کی روحانی تربیت کی طرف پوری توجہ مبذول کریں ۔
گوگل سرچ
روزہ کو عربی میں صوم کہتے ہیں، جس کے معنی کسی کام سے رُک جانا ہے۔ شریعت کی اصطلاح میں صوم سے مراد ہے: اللہ کی عبادت کی غرض سے صبح صادق سے غروب آفتاب تک کھانے، پینے اور دیگر روزہ توڑنے والی چیزوں سے باز رہنا۔
روزہ کی اہمیت، فرضیت اور فضیلت: یہ اسلام کے پانچ ارکان میں سے ایک ہے
۔ شعبان سن دو ہجری میں رمضان کے روزے فرض ہوئے۔
جنت کے ایک دروازہ کا نام ‘الریان’ ہے اس میں صرف روزہ دار ہی داخل ہونگے جب وہ داخل ہوجائینگے تو اسے بند کردیا جائے گا پھر کوئی دوسرا داخل نہ ہوسکے گا
جو شخص ایمان اور نیکی کی امید کے ساتھ رمضان کے روزے رکھے اس کے پچھلے گناہ معاف کردئیے جائینگے۔
۔
رمضان کا روزہ ہر عاقل، بالغ، تندرست، مقیم مسلمان مرد و عورت پر فرض ہے
نابالغ بچہ، پاگل پر فرض نہیں ہے۔ البتہ بیمار، مسافر، حیض و نفاس والی عورت، بوڑھے مرد و عورت، حاملہ اور دودھ پلانے والے عذر ختم ہونے کے بعد روزہ رکھینگے۔ البتہ جس کی بیماری کے شفایابی کی امید نہیں اور جو بہت زیادہ بوڑھا ہونے کی وجہ سے روزہ رکھ ہی نہیں سکتا وہ ہر ایک روزہ کے بدلے ایک مسکین کو ایک وقت کا کھانا کھلائینگے، اگر وہ ایک ہی وقت میں تیس مسکینوں کو کھلادیں تو بھی درست ہے۔
روزہ کے فرائض: ۱- نیت: کسی بھی نیکی کے لئے نیت کرنا ضروری ہوتا ہے، چنانچہ فرض روزے کی نیت طلوع فجر سے پہلے پہلے ہوجانی چاہئے
jسحری کھانے کا اہتمام کرنا کہ اس میں بڑی برکت ہے
سحری فجر کی اذان سے کچھ پہلے کھانی چاہئے
تازہ کھجور یا خشک کھجور یہ نہ ہو تو پانی سے افطار کرنا مستحب ہے
lروزہ کی حالت میں بہت زیادہ دعا کرتے رہنا کیونکہ اس حال میں دعا رد نہیں کی جاتی جھوٹ، غیبت، چغلی، فحش، ظلم و زیادتی سے زبان کی حفاظت کرنا اگر کوئی جھگڑا یا فحش گوئی پر اتر آئے تو کہہ دینا کہ میں روزہ دار ہوں n
روزہ صرف پیٹ کا ہی نہ ہو بلکہ کوشش کرے کہ دل، اور سارے اعضاء بدن کا روزہ ہو ، نبی ﷺ نے فرمایا: کھانے پینے کو چھوڑدینا اصل روزہ نہیں روزہ تو لغو اور بے حیائی کو چھوڑدینے کا نام ہے
گوگل سرچ
رمضان کی حکمتیں اور آداب
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :أُعْطِیَتُ أُمَّتِی خَمَسُ خِصَالٍ لَمْ تُعْطَھَا أُمَّۃٌ مِنْ قَبْلِھِمْ: خَلُوْفُ فَمِ الصَّاءِمِ أَطْیَبُ عِنْدَ اللّٰہِ مِنْ رِیْحِ المِسْکِ، وَتَسْتَغْفِرُ لَھُمْ المَلاءِکۃُ حتٰی یُفْطِرُوْا، وَ ےُزَیّنُ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کُلَّ یَوْمَ جَنَّتَہُ ثُمَّ یَقُوْلُ: یُوِشِکُ عِبَادِیَ الصَّالِحُوْنَ أَنْ یُلْقُوا عَنْھُمُ المَؤُنَۃَ وَاَلْأَذَیٰ وَیَصِیْرُوْا اِلَیْکَ، وَتُصْفَدُ فِیْہِ مَرَدَۃُ الشَّیَاطِیْن فَلَا یَخَلُصُوْا اِلٰی مَا کَانُوْا یَخْلُصُوْنَ اِلَیْہِ فِیْ غَیْرِہٖ، وَیَغْفَرُ لَھُمْ فِی آخِرِ لِیْلَۃٍ، قِیْلَ: یَارَسُولَ اللّٰہ ھِیَ لَیْلَۃُ القَدْرِ؟ قَالَ: لَا، وَلٰکِنَّ العَامِلَ اِنَّمَا یُوْفّیٰ أَجْرُہُ اِذَا قَضٰی عَمَلَہُ (مسند احمد، ج۲،ص۲۹۲)ماہِ رمضان میں میری امت کو پانچ انعامات سے نوازا گیا ہے، اور یہ شرف کسی دوسری امت کو نصیب نہیں ہوا۔ روزے دار کے منہ کی بو(خلوف)اللہ کو مشک کی خوشبو سے زیادہ پسند ہے۔ فرشتے افطارکے وقت تک روزہ داروں کے لیے استغفار کرتے رہتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ روزانہ جنت کی آرایش کرتے ہوئے فرماتے ہیں:عنقریب میرے نیک بندے اپنی مشقتیں وتکالیف چھوڑکر تیرے پاس آنے والے ہیں۔ سرکش شیطانوں کو بیڑیاں ڈال دی جاتی ہیں، اور وہ بقیہ ایام کی طرح اثرانداز نہیں ہوپاتے۔ اللہ تعالیٰ اس ماہ کی آخری شب تمام روزہ داروں کی مغفرت فرما دیتے ہیں۔ سوال کیا گیا :کیا وہ آخری رات شبِ قدر ہے؟ آپؐ نے فرمایا:نہیں، بلکہ اس لیے کہ مزدور کو اس کی اُجرت کام ختم کرنے پر ملتی ہے۔
رمضان کے انعامات
اس حدیث کی روشنی میں چند باتیں قابلِ غور ہیں:
۱۔ روزے دار کے منہ کی بو اللہ رب العزت کو مشک کی خوشبو سے زیادہ عزیز ہوتی ہے۔ منہ کی یہ بو معدے کے غذا سے خالی ہونے کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے اور عامۃ الناس میں اس کو ناپسندیدہ بھی خیال کیاجاتا ہے۔ اللہ کے نزدیک اس کی پسندیدگی کی وجہ یہ ہے کہ اس کا وجود اللہ کی طاعت وعبادت سے ترکیب پاتا ہے۔ کوئی بھی بظاہر معیوب چیز اگر عبادت وطاعتِ الٰہی کے باعث وجود میں آتی ہے تواللہ کو محبوب ہوتی ہے۔ کثرتِ سجود کی وجہ سے پیشانی پر پڑ جانے والے سیاہ نشان کی تعریف وتوصیف کی گئی ہے۔ نبی کریمؐ نے فرمایا: ’’اللہ تعالیٰ کو دو قطروں اور دو نشانوں سے بڑھ کر کوئی چیز محبوب نہیں ہے، ایک آنسو کا وہ قطرہ جو اللہ کی خشیت سے نکلے اور دوسرا خون کا وہ قطرہ جو اللہ کی راہ میں بہے۔ اور دو نشانوں میں سے ایک وہ نشان جو جہاد کے لیے جانے کی وجہ سے پیدا ہوا ہو۔ دوسرا وہ نشان جو اللہ کے فرائض میں سے کسی فریضہ کی ادایگی کی وجہ سے [جسم] پر پڑ جائے‘‘ (ترمذی:۱۶۶۹مع تحسین البانیؒ ۔کتاب الجہاد،ابن ابی عاصمؒ :۱۰۸)۔ روزِ قیامت شہداے اسلام کا خونِ شہادت سے شرابور میدانِ حشر میں آنے کا بیان کہ’’اس کے زخم سے خون رِس رہا ہوگا، اس کا رنگ خون کا ہوگا لیکن خوشبو مشک جیسی ہوگی‘‘ (بخاری، ۵۵۳۳، مسلم،۴۹۷۰)۔ نیز عرفہ کے دن اللہ تعالیٰ کا غبارآلود وپراگندہ حال حجاجِ کرام کو دیکھ کر ملائکہ کے سامنے اظہارِ فخر کرنا کہ ’’دیکھو میرے ان بندوں کو جو بکھرے بالوں اور غبارآلود قدموں کے ساتھ میرے پاس آئے ہیں‘‘۔ (مسند احمد،۷۰۸۹، ابنِ حبان،۱۸۸۷، ۳۸۵۲)۔ یہ سب اسی اصول کی توضیحی مثالیں ہیں۔
۲۔ ملائکہ کے محوِ استغفار رہنے کا مطلب ہے کہ چونکہ ملائکہ اللہ تعالیٰ کے معزز ومکرم اور ہرطرح کی سرتابی وعصیان سے معصوم ہوتے ہیں، اس لیے روزے داروں کے حق میں ان کی دعاے استغفار قبولیت کالازمی قرینہ ہے۔ مزید یہ کہ ملائکہ کا صائمین کے لیے استغفار پر مقرر کیا جانا روزے داروں کی بلندیِ درجات کی دلیل ہے۔ مغفرت کے معنی ہوتے ہیں دنیا وآخرت میں گناہوں کی پردہ پوشی۔ تمام بنی آدم چونکہ تھوڑے بہت خطاکار ضرور ہوتے ہیں، اس لیے سترِذنوب سے کسی متنفس کو استغناء نہیں ہو سکتا۔
۳۔ اللہ رب العزت کا روزانہ جنت کی آرایش کرنا اس لیے ہوتاہے کہ صالح نفوس میں اس جنت میں رسائی کا جذبہ ورغبت پیدا ہو۔ مشقتوں وتکالیف سے مراد دنیا کی مصائب و تکالیف اور مشاغل ومصروفیات ہیں، اور ان کے ترک سے مراد ایسے اعمالِ صالحہ کی طرف متوجہ ہوجانا ہے جو دنیا وآخرت کی سعادت کے ضامن اور دائمی عزت وسلامتی کے کفیل ہوتے ہیں۔
۴۔ شیاطین کو بیڑیاں پہنانے سے مراد یہ ہے کہ اس ماہ میں اللہ کی طرف سے خیر کی توفیق اور اس پر اعانت وتائید عام ہوجاتی ہے۔ اس کا عملی مشاہدہ صالحین کی حیات ومعمولات میں نمایاں طور سے دیکھنے کو ملتا ہے۔
۵۔ اس ماہ کی آخری شب میں تمام روزہ داروں کی مغفرت ہوجاتی ہے۔ دوسری روایت میں تمام اُمتِ محمدیہؐ کی مغفرت کا تذکرہ وارد ہوا ہے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ’’اللہ تعالیٰ اس مہینے کی آخری رات میں اُمت محمدیہؐ کی مغفرت فرماتا ہے‘‘۔(اخبار مکۃ، الفاکہیؒ ، ۱۵۷۵،سنن بیہقی،۱۱۸۷)۔ دونوں احادیث کے الفاظ کی تطبیق سے مترشح ہوتا ہے کہ ماہِ رمضان میں امتِ محمدیہؐ کا مکمل وجود صائمین کے دائرے میں داخل ہوتا ہے اور یہ غیر متصور ہے کہ کوئی شخص اس ماہ میں اسلام کا دعوے دار بھی ہو اور روزہ دار نہ ہو۔
بندگانِ خدا کی عمومی مغفرت کا یہ انعامِ خداوندی تین طرح سے ہوتا ہے۔ اولاً: اللہ رب العزت نے اس ماہِ مبارک میں ایسے اعمالِ صالحہ مشروع فرمائے جو بندگانِ خدا کی مغفرت اور رفعِ درجات کا سبب بنتے ہیں۔ ثانیاً:عملِ صالح کی توفیق دینا خالصتاً اللہ رب العزت کے قبضۂ قدرت واختیار میں ہے، جس کی نوازش بذاتِ خود ایک بڑا احسان ہے۔ ثالثاً:نیک عمل پر کثیر اجر سے نوازنا، بایں طور کہ ایک نیکی ۱۰سے لے کر ۷۰۰گنا یا اس سے بھی زیادہ شمار کی جائے، صرف اور صرف فضلِ رحمن ورحیم ہے۔
۶۔جنت کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں اور جہنم کے دروازے بند کر دیے جاتے ہیں۔ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: ’’جب رمضان کا مہینہ آتا ہے تو جنت کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں اور دوزخ کے دروازے بند کر دیے جاتے ہیں اور شیاطین کو پابجولاں کر دیا جاتا ہے‘‘۔ (بخاری، ۱۸۹۹، مسلم، ۱۰۷۹)
۷۔ایمان، اخلاص اور بہ نیتِ اجر و ثواب روزے رکھنے پر اللہ تعالیٰ سابقہ گناہ معاف فرما دیتے ہیں۔ آپؐ کاارشاد ہے: ’’جس نے رمضان کے روزے ایمان اوراجر و ثواب کی نیت سے رکھے تو اس کے گذشتہ گناہ بخش دیے گئے‘‘۔ (بخاری،۱۹۰۱، مسلم،۱۷۵)
۸۔ ایمان، اخلاص اور بہ نیتِ اجر و ثواب عبادت و قیامِ لیل کرنے پر اللہ تعالیٰ سابقہ گناہ معاف فرما دیتے ہیں۔ آپؐکاارشاد ہے:’’جس نے رمضان میں ایمان اوراجر و ثواب کی نیت سے عبادت و قیامِ لیل کیا تو اس کے گذشتہ گناہ بخش دیے گئے‘‘۔ (بخاری،۳۷، مسلم،۱۷۴)
۹۔ اس ماہ میں وہ رات ہے جو ہزار مہینوں سے بہتر ہے، جو لَیْلَۃِ الْقَدْرِ (القدر۹۷:۱) یا لَیْلَۃٍ مُّبٰرَکَۃٍ (الدخان۴۴:۳) کے نام سے موسوم کی گئی۔ شبِ قدر کی فضیلت کی تفصیل میں ایک مکمل سورت نازل ہوئی ہے۔چنانچہ اس رات کا حصول اور اس میں عملِ صالح کی توفیق پا لینا بڑی سعادت کی بات ہے۔ آپؐکا ارشاد ہے: ’’جس نے شبِ قدرمیں ایمان اوراجر وثواب کی نیت سے عبادت و قیامِ لیل کیا تو اس کے گذشتہ گناہ بخش دیے گئے‘‘۔ (بخاری،۱۹۰۱، مسلم،۱۷۵)
۱۰۔رمضان میں صدقہ کرنا افضل ترین ہے۔ حضرت ابنِ عباسؓ کہتے ہیں:’’اللہ کے رسولؐ لوگوں میں سب سے زیادہ فیاض تھے۔ اور آپؐ کی سخاوت اس وقت اپنے نقطۂ عروج پر ہوتی جب آپؐ رمضان میں حضرت جبریل ؑ سے ملاقات فرماتے تھے۔ آ پؐ کا رمضان میں معمول ہوتا تھا کہ آپؐ روزانہ جبریل ؑ کے ساتھ قرآن کا دور فرماتے۔ ان ایام میں آپؐ کی جود و سخا وت، بارش لانے والی ہواؤں کو مات دیتی تھی‘‘ (بخاری،۶، مسلم،۵۰)۔ دوسری روایت میں ہے کہ ’’اس دوران آپؐ سے کچھ بھی مانگا جاتا، آپؐانکار نہ فرماتے‘‘۔ (مسند احمد،ج۱،ص ۲۳۱)
۱۱۔ اس ماہ میں ایک عمرہ کاثواب حج کے برابر ہے۔ حدیث شریف میں آیا ہے:’’رمضان کا عمرہ، حج کے برابر ہے‘‘۔ (بخاری،۱۷۸۲)۔ دوسری روایت میں اسے حج کے مانند بتایا گیا ہے جو خود آں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی رفاقت میں ادا کیا گیا ہو۔ (ابوداؤد،۱۹۹۰)
صومِ رمضان کی خصوصیات و امتیازات
۱۔ اللہ تعالیٰ نے روزوں کو تمام سابقہ امتوں پر فرض رکھا ہے۔ ارشادِ باری ہے:یٰٓاََیُّہَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا کُتِبَ عَلَیْْکُمُ الصِّیَامُ کَمَا کُتِبَ عَلَی الَّذِیْنَ مِن قَبْلِکُمْ لَعَلَّکُمْ تَتَّقُوْنَ o(البقرہ ۲:۱۸۳) ’’اے لوگو جو ایمان لائے ہو، تم پر روزے فرض کردیے گئے، جس طرح تم سے پہلے کے انبیا ؑ کے پیرووں پر فرض کیے گئے تھے۔ اس سے توقع ہے کہ تم میں تقویٰ کی صفت پیدا ہوگی‘‘۔
یہاں تین چیزیں قابلِ غور ہیں:
ا۔ آیت میں ایمان والوں کو مخاطب کیا گیا ہے جو اعزاز و تکریم کی بات ہے، لیکن ساتھ ساتھ ا س طرف بھی توجہ دلائی گئی ہے کہ ایمان کی صفت سے متصف ہونے کا لازمی تقاضا ہے کہ دیے گئے حکم کو خوش دلی سے قبول کیا جائے اور حتی الامکان اس پرعمل پیرا ہونے کی کوشش کی جائے۔
ب۔ ’’روزہ سابقہ تمام امتوں پر بھی فرض تھا ‘‘بتانے سے اہلِ ایمان کی دل داری اور ان کو ترغیب دینا مقصود ہے۔ مشہور مفسرحضرت عبدالرحمن سعدی ؒ اس آیت کی تفسیر میں لکھتے ہیں: ’’اس جملے سے اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ روزہ اُن دینی اوامر میں سے ہے جو ابتداے آفرینش سے ہی خلقِ خدا کی اصلاح وتربیت کے لیے ناگزیر رہے ہیں۔ نیز اس کے ذریعے اُمتِ مسلمہ میں دیگر امتوں کے بالمقابل نیک کاموں میں جذبۂ مسابقت کواُبھارا گیا ہے۔ مزید اس بات کا اشارہ ہے کہ فریضۂ صیام کی مشقت مخصوص تم پر ہی نہیں ڈالی گئی ہے‘‘۔ (تیسیر الکریم الرحمٰن فی تفسیر کلام المناّن، ص ۲۲۰)
ج۔ روزے کا مقصد تقویٰ کا حصول ہے۔ تقویٰ ایک جامع کلمہ ہے جس کے معنی لحاظ کرنے کے ہیں۔ اس کے مفہوم میں طاعات کی انجام دہی، منہیات سے اجتناب، نفسانی خواہشات پر قابواور شبہات سے بچنا شامل ہے۔ مختصرالفاظ میں، اللہ کے اوامر و نواہی کا لحاظ کرتے ہوئے مطلق خیر کا حصول تقویٰ کی روح ہے۔
۲۔روزہ گناہوں کے کفارے اور کوتاہیوں کی مغفرت کا کارگر وسیلہ ہے۔ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشادِ گرامی ہے:’’پانچوں نمازیں، جمعہ(کی نماز) دوسرے جمعہ تک اور رمضان دوسرے رمضان تک درمیان میں (واقع ہونے والے گناہوں) کا کفارہ کرتے ہیں بشرطیکہ کبائر سے اجتناب کیا جائے‘‘ (مسلم، ۵۷۴)۔ مزیدآپؐ کاارشاد ہے: ’’جس نے رمضان کے روزے ایمان اوراجر و ثواب کی نیت سے رکھے تو اس کے گذشتہ گناہ بخش دیے گئے‘‘ (بخاری،۱۹۰۱۔ مسلم،۱۷۵) ۔ ایمان واحتساب کا مطلب ہے کہ اللہ پر ایمان رکھا جائے اور روزوں کی فرضیت پر رضامندی کا اظہارہو، بایں طور کہ فریضۂ صیام کودل سے ناپسند نہ کیا جائے اور نہ اس پرموعود اجروثواب کے تئیں ہی کسی قسم کیشک میں مبتلا ہوا جائے۔
۳۔روزے کا اجر وثواب کسی مخصوص تعداد کے ساتھ مقید نہیں، بلکہ اس پر بے حد وحساب اجر کا وعدہ ہے۔ حدیثِ قدسی میں اللہ کے رسولؐ کا ارشاد ہے کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ’’آدم زاد کا ہر عمل اس کے لیے ہے سواے روزے کے، کہ روزہ میرے لیے ہے اور میں ہی اس کا بدلہ دوں گا‘‘۔ روزہ ایک ڈھال ہے، جب تمھارے روزے کا دن ہو تو لازم ہے کہ تم گالم گلوچ اور شور شرابہ کرنے سے اجتناب کرو۔ اب اگر کوئی گالی دینے یا جھگڑا کرنے پر شدت سے اُکسائے توکہہ دینا چاہیے کہ میں روزہ دار ہوں۔ قسم اس ذاتِ پاک کی جس کے قبضۂ قدرت میں محمدؐ کی جان ہے! روزے دار کے منہ کی بو اللہ تعالیٰ کو مشک کی خوشبو سے زیادہ پیاری ہے۔ روزے دار کے لیے دو فرحتوں کا حصول طے ہے: ایک جب وہ افطار کرتا ہے تو اسے فرحت حاصل ہوتی ہے، دوسرے جب وہ اپنے رب کے حضور باریاب ہوگا تواسے روزے کی فرحت محسوس ہوگی‘‘۔ (بخاری،۱۹۰۴، مسلم،۲۷۶۰)
یہاں چند باتیں قابلِ غور ہیں:
ا۔روزے کو اللہ رب العزت نے اپنی ذات سے مخصوص کارِ ثواب بتایا جوروزے کی فضیلت پر دلیل ہے، کیونکہ اسلامی عبادات میں روزہ تنہا ایسی عبادت ہے جو صرف بندے اور رب کے مابین انجام پاتی ہے اورکسی تیسرے واسطے یا وسیلے کا اس میں دخل نہیں ہوتا۔ اس اختصاص کا فائدہ بقول حضرت سفیان بن عیینہؒ یہ ہے کہ روزِ قیامت جب بندے کا محاسبہ ہوگااور گناہوں کی پاداش میں اس کے نیک اعمال سلب ہوچکیں گے، تو بالآخر اللہ تعالیٰ روزے کا اجر اپنے ذمے لے کر سارے گناہوں کی مغفرت فرمادیں گے اور روزے ہی کے سبب بندے کو جنت میں داخلہ نصیب ہوجائے گا۔
ب۔اللہ تعالیٰ نے روزے کی جزا کو اپنی ذات سے منسوب کیا ہے جو عزت وکرامت کی بات ہے۔ دیگر صالح اعمال کی جزاوثواب میں کمیت کا اعتبار کیا گیا ہے اگرچہ وہ ایک نیکی کے بدلے ۱۰یا ۷۰۰یا اس سے کئی گنا زیادہ کیوں نہ ہو۔ لیکن روزے اور صبر کو اس کلیے سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔ صبر کی تین اقسام ہوتی ہیں:اولاً:طاعات کی ادایگی پر صبر کرنا۔ ثانیاً:محرمات ومنہیات سے اجتناب پر صبر کرنا۔ ثالثاً:عسر ویسر، ہر حالت میں اللہ تعالیٰ کی اقدار پر صبر کرنا۔ روزے میں صبر کی یہ تینوں قسمیں بہ تمام وکمال پائی جاتی ہیں۔ ارشادِ باری ہے: اِنَّمَا یُوَفَّی الصّٰبِرُوْنَ اَجْرَہُم بِغَیْْرِ حِسَابٍ (الزمر۳۹: ۱۰)’’صبر کرنے والوں کو تو ان کا اجر بے حساب دیا جائے گا‘‘۔
ج۔روزہ ڈھال ہے جو روزے دار کو لغویات وفواحش کے حملوں سے محفوظ ومامون رکھتی ہے۔ ارشادِ نبویؐ ہے: ’’روزہ ڈھال ہے جس کے ذریعے سے بندہ نارِ دوزخ سے بچتا ہے‘‘۔ (مسند احمد، ۱۵۲۹۹)
د۔روزے دار کے لیے دو خوشیاں ہوتی ہیں۔ پہلی طیباتِ دنیا: کھانا، پینا اور مناکحت کے مباح ہونے سے، اور دوسری روزِ محشر میں صائمین کے داخلے کے لیے مخصوص باب الریان سے جنت میں داخل ہوتے ہوئے۔ (بخاری،۱۸۹۷، مسلم،۲۴۱۸)
ھ۔حدیث میں اشارہ ہے کہ کسی کے برانگیختہ کیے جانے پر اسے بتا دے کہ میری طرف سے جوابی ردِ عمل نہ ہوناکمزوری یا خوف کی بنا پر نہیں، بلکہ صرف روزے کے احترام ووقار کی وجہ سے ہے۔ ارشادِ باری ہے: وَلاَ تَسْتَوِی الْحَسَنَۃُ وَلاَ السَّیِّءَۃُ ادْفَعْ بِالَّتِیْ ھِیَ اَحْسَنُ فَاِِذَا الَّذِیْ بَیْنَکَ وَبَیْنَہ عَدَاوَۃٌ کَاَنَّہ وَلِیٌّ حَمِیْمٌ oوَمَا یُلَقّٰھَآ اِِلَّا الَّذِیْنَ صَبَرُوْا وَمَا یُلَقّٰھَآ اِِلَّا ذُوْ حَظٍّ عَظِیْمٍ o(حم السجدہ ۴۱:۳۴۔۳۵)’’اور نیکی اور بدی یکساں نہیں ہیں۔ تم بدی کو اس نیکی سے دفع کرو جو بہترین ہو۔ تم دیکھو گے کہ تمھارے ساتھ جس کی عداوت پڑی ہوئی تھی وہ جگری دوست بن گیا ہے۔ یہ صفت نصیب نہیں ہوتی مگر ان لوگوں کو جو صبر کرتے ہیں اور یہ مقام حاصل نہیں ہوتا مگر ان لوگوں کو جوبڑے نصیبے والے ہیں‘‘۔
۴۔روزہ قیامت کے دن روزے داروں کی شفاعت کرے گا۔ حضرت عبد اللہ بن عمرؓ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’روزہ اور قرآن قیامت کے دن بندے کے لیے سفارش کریں گے۔ روزہ کہے گا: اے میرے رب! میں نے اس بندے کو غذا اور خواہشاتِ نفس سے دور رکھا تھا، تو آپ اس کے حق میں میری سفارش قبول فرمائیے۔ قرآن کہے گا: میں نے اس کو رات میں سونے سے باز رکھا تھا، تو آپ اس کے حق میں میری سفارش قبول فرمائیے۔ آپؐ نے فرمایا:تب ان دونوں کی شفاعت مان لی جائے گی‘‘۔ (مسند احمد، ۶۶۲۶، مستدرک حاکم،۲۰۳۶)
روزے کی حکمتیں
۱۔ روزے کی اولین و اعلیٰ ترین حکمت یہ ہے کہ بندہ اس عبادت کے ذریعے اپنے ایمان کی سچائی، عبودیت کا کمال اور محبتِ الٰہی کی پاسداری کا ثبوت بہم پہنچاتا ہے۔ حقیقتِ واقعہ بھی یہی ہے کہ حکمِ الٰہی کے تحت جائز طیبات سے منہ موڑ لینا اور جن چیزوں کی محبت فطرتِ انسانی میں پیوستہ رکھی گئی ہے ان کو بھی درخور اعتنا نہ سمجھنا، بندگی کی معراج اور کمالِ عبودیت ہے۔
۲۔تقویٰ کا حصول بھی روزے کی مشروعیت کا اہم سبب ہے۔ ارشادِ باری ہے:یٰٓاَیُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا کُتِبَ عَلَیْکُمُ الصِّیَامُ کَمَا کُتِبَ عَلَی الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِکُمْ لَعَلَّکُمْ تَتَّقُوْنَ o(البقرہ۲:۱۸۳) ’’اے لوگو جو ایمان لائے ہو، تم پر روزے فرض کردیے گئے، جس طرح تم سے پہلے کے انبیا ؑ کے پیرووں پر فرض کیے گئے تھے۔ اس سے توقع ہے کہ تم میں تقویٰ کی صفت پیدا ہوگی‘‘۔ روزے کا مقصد تقویٰ کا حصول ہے۔ تقویٰ ایک جامع کلمہ ہے جس کے معنی لحاظ کرنے کے ہیں۔ اس کے مفہوم میں طاعات کی انجام دہی، منہیات سے اجتناب، نفسانی خواہشات پر قابواور شبہات سے بچنا شامل ہے۔ مختصراً ،اللہ کے اوامر و نواہی کا لحاظ کرتے ہوئے مطلق خیر کا حصول تقویٰ کی روح ہے۔ اسی لیے روزے دار کو تلقین کی گئی ہے کہ کسی بھی ردِعمل سے پہلے سوچ لے کہ وہ روزے دار ہے۔
۳۔روزے کی ایک حکمت یہ بھی ہے کہ اس کی وجہ سے قلبِ انسانی کا رجحان ذکرِ الٰہی اور آیاتِ باری تعالیٰ میں تفکر وتدبر کی طرف مائل ہوجاتا ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشادِ گرامی ہے: ’’آدم زاد نے سب سے بُرا جو برتن بھرا، وہ اس کا پیٹ ہے۔ ابنِ آدم کے لیے چند ایسے چھوٹے لقمے کافی ہیں جو اس کی کمر کو سیدھا رکھ سکیں۔ اور اگر ناگزیر ہی ہے تو پھر(پیٹ کا) تہائی حصہ کھانے کے لیے ہو اور تہائی حصہ پینے کے لیے اور تہائی حصہ سانس لینے کے لیے‘‘ (مسند احمد،۱۷۲۲۵، ابن ماجہ، ۳۳۴۹)۔ مشہور تابعی حضرت ابو سلیمان دارانیؒ فرماتے ہیں: ’’نفس اگر بھوک پیاس میں مبتلا ہو تو دل میں رقت و خشیت پیدا ہوجاتی ہے، اور اگر شکم سیری وآسودگی ہوجائے تو قلبی بصیرت جاتی رہتی ہے۔ ‘‘
۴۔روزے کی ایک حکمت یہ بھی ہے کہ اس حکمِ شرعی کی بجاآوری کے نتیجے میں اللہ کے دولت مند بندوں کو مال کی نعمت کا کماحقہ احساس وادراک ہوتا ہے، جس کی وجہ سے دلوں میں شکروسپاس کا داعیہ پیدا ہوجاتا ہے۔ ساتھ ہی اہلِ ثروت وغنا کو اپنے مفلس وتنگ دست دینی بھائیوں کی زبوں حالی کس مپرسی سے بھی آگاہی ہوتی ہے، جس کی وجہ سے اس ماہِ مبارک میں بالخصوص مسلم معاشرے کا عمومی مزاج ہمدردی وغم گساری کے سانچے میں ڈھل جاتا ہے۔ شاید یہی وجہ تھی کہ اللہ کے رسولؐ کی جود وسخاوت اس ماہ میں ابربردار ہواؤں کو مات دیتی تھی۔
۵۔روزے کی ایک حکمت یہ بھی ہے کہ اس فریضۂ خداوندی کی تعمیل کے نتیجے میں انسان کو نفس پر کامل ضبط اور بے مہار خواہشات وجذبات پر قابو حاصل ہوجاتا ہے۔ جہاں حال یہ ہوکہ نفس امارہ مسلسل برائی پر اکسارہا ہے اور شیطان کا عمل دخل انسانی شریانوں میں خون کی مانند جاری وساری ہے(بخاری،۲۰۳۸، مسلم،۸۵۰۷) ،اگر خوش نصیبی اور فضلِ خداوندی سے کچھ ایام کی بھوک پیاس کے بدلے میں ایسا وسیلہ ہاتھ آجائے جس کی بدولت نفسِ امارہ اور شیطانِ لعین کو مغلوب کیا جا سکتا ہے، تو یہ سودا کسی طور پر بھی گھاٹے کا سودا نہیں ہو سکتا۔
۶۔روزے کی حکمتوں میں سے یہ بھی ہے کہ اس کے ذریعے سے نفسِ انسانی کا کبر وغرور پاش پاش ہو جاتا ہے اور اس کی جگہ اعترافِ حق اور تواضع جیسی صفاتِ حمیدہ لے لیتی ہیں۔ دراصل روزہ جن چیزوں (اکل، شرب، مناکحت)سے امتناع کا نام ہے، اگر غور کیا جائے تو عام انسانی تگ ودو اور جہد وجستجوکا مطمح ومقصود انھی چیزوں کاحصول ہوتا ہے۔ہوتا یہ ہے کہ کوشش وکاوش کے بعد ان کی حصولیابی نفسِ انسانی میں ایک قسم کی تعلّی واستکبار پیدا کر دیتی ہے، جو بڑھتے بڑھتے بسااوقات عصیان وسرکشی کی شکل اختیار کر لیتی ہے۔ روزے کا اصل وظیفہ یہی ہے کہ وہ نفسِ انسانی سے مباح طیبات کی محبت کو بھی کم یا ختم کر دیتا ہے۔
۷۔روزے کی ایک حکمت یہ بھی ہے کہ اس پر مداومت کی وجہ سے بھوک پیاس کے باعث انسانی جسم میں خون کی شریانیں سکڑ کر تنگ ہوجاتی ہیں جس کے نتیجے میں جسمِ انسانی میں شیطان کا عمل دخل کمزور ہوجاتا ہے۔ صحیحین میں اللہ کے رسولؐ سے مروی ہے کہ شیطان انسان کے اندر خون کے بہاؤ کی مانند موجود رہتا ہے (بخاری،۲۰۳۸، مسلم،۸۵۰۷)۔ چنانچہ روزے کی وجہ سے شیطانی وساوس اور شہوات وغضب کا زور ٹوٹ جاتا ہے۔ اسی لیے اللہ کے رسولؐ نے مناسب عمر میں مختلف مالی وخانگی اعذار کے باعث شادی نہ کر سکنے والے نوجوانوں کو روزے کا التزام کرنے کی تلقین فرمائی ہے۔ آپؐ کا ارشاد ہے: ’’اے گروہِ نوجوانان! تم میں سے جو نکاح کی استطاعت رکھتا ہو اسے شادی کر لینی چاہیے کیونکہ شادی کی وجہ سے نگاہیں نیچی اور شرمگاہیں محفوظ ہوجاتی ہیں۔ البتہ جو شادی کی استطاعت نہیں رکھتا ہے، اسے چاہیے کہ وہ روزوں کا التزام کرے کیونکہ روزہ شہوتِ نکاح کوکاٹ دیتا ہے‘‘۔ (بخاری،۵۰۶۵، مسلم، ۳۴۶۴)
۸۔روزے کی حکمتوں میں سے وہ طبی فوائد اور صحت وتندرستی سے متعلق منفعتیں بھی ہیں جو ضمناً فریضۂ صوم کی ادایگی کی وجہ سے حاصل ہوجاتی ہیں۔ غذا کی مقدار کوحدِ اعتدال پر لانا، معدے کی قوتِ ہاضمہ کو ایک متعینہ مدت کے لیے آرام دینا، بعض مضرت رساں فضلات اور نقصان دہ رطوبتوں کو جسم میں سرایت ہونے سے روک دینا وغیرہ ،اسی حکمت کے ضمن میں آتے ہیں۔
روزے کے واجب آداب
نمازوں کی ماعت ادایگی کا اھتمام: رمضان میں پنج وقتہ فرض نمازوں کوان کے ارکان و شرائط اور واجبات و مستحبات کے ساتھ عام مساجد میں باجماعت ادا کرنے کا خصوصی اہتمام کرنا چاہیے۔ روزے کا اہم ترین مقصد تقویٰ کا اولین اظہار بھی نمازوں کی پابندی ومحافظت میں پنہاں ہے۔ نمازوں کو ضائع کرنا یا باجماعت نماز کی ادایگی میں لاپروائی برتنا تقویٰ کے منافی اور موجبِ عقوبت ہے۔ حق تعالیٰ فرماتا ہے:فَخَلَفَ مِنْم بَعْدِہِمْ خَلْفٌ اَضَاعُوا الصَّلٰوۃَ وَاتَّبَعُوا الشَّہَوٰاتِ فَسَوْفَ یَلْقَوْنَ غَیًّا oاِلَّا مَنْ تَابَ وَ اٰمَنَ وَعَمِلَ صَالِحًا فَاُولٰٓءِکَ یَدْخُلُوْنَ الْجَنَّۃَ وَلَا یُظْلَمُوْنَ شَیْءًاo(مریم ۱۹:۵۹۔۶۰)’’پھر ان کے بعد وہ ناخلف لوگ ان کے جانشین ہوئے جنھوں نے نماز کو ضائع کیا اور خواہشاتِ نفس کی پیروی کی، پس قریب ہے کہ وہ گمراہی کے انجام سے دوچار ہوں۔ البتہ جو توبہ کر لیں اور ایمان لے آئیں اور نیک عملی اختیار کرلیں وہ جنت میں داخل ہوں گے اور ان کی ذرہ برابر حق تلفی نہ ہوگی‘‘۔ علاوہ ازیں نمازِ خوف (النساء۴: ۱۰۲)کی مشروعیت خو د اس امرپر دال ہے کہ سخت سے سخت حالات میں بھی نماز باجماعت کا اہتمام ختم نہیں کیا جاسکتا۔ عہدِ صحابہؓ میں جماعت کی نماز کے ترک کو منافقت کی علامت سمجھا جاتا تھا۔ حضرت عبداللہ بن مسعودؓ کہتے ہیں: ’’ہماری راے تھی کہ جماعت سے اختلاف وہی منافق کر سکتا ہے جس کا نفاق مشہور و معروف ہو‘‘۔ (مسلم،۱۵۲۰)
قولی وفعلی محرمات سے کامل اجتناب: روزے کے تعلق سے درج ذیل محرمات پر سخت نکیر وارد ہوئی ہے:
کذب بیانی ودروغ گوئی: رسولؐ اللہ کا ارشادِ گرامی ہے: ’’جو شخص جھوٹ بولنے، اس کو پھیلانے اور جہالت کی باتوں کو ترک نہیں کرتا تو(وہ جان لے کہ)اللہ رب العزت کو اس کی ضرورت نہیں ہے کہ وہ(اُس کی خاطر)اپنے کھانے پینے کو ترک کرے‘‘۔ (بخاری،۱۹۰۳)
غیبت: غیبت کا مطلب ہے کسی کی غیر موجودگی میں اس کا اس انداز میں تذکرہ کیا جائے کہ اگر اسے معلوم ہوتو ناگوار گزرے۔ یہ ناپسندیدہ تبصرہ خواہ جسمانی عیوب پر کیا جائے، مثلاً اندھا، بہرا، یک چشم وغیرہ کہا جائے یا اخلاقی ومعنوی عیوب پر کیا جائے، مثلاً احمق، فاسق، پاگل وغیرہ کہا جائے، غیبت شمار ہوگا۔ یہ بھی ضروری نہیں کہ ذکر کردہ عیب زیرِ بحث شخص میں پایا ہی جائے۔ اللہ کے رسولؐ سے غیبت کے بارے میں سوال کیا گیا تو آپؐ نے فرمایا:’’غیبت یہ ہے کہ تم اپنے بھائی کا تذکرہ اس طرح کرو کہ وہ اسے ناپسند کرے۔ آپؐ سے کہا گیا کہ اگر وہ بات فی الواقع اس شخص میں موجود ہو؟آپؐ نے فرمایا:یہ غیبت تب ہی ہے، جب کہ تمھارا قول اس کے بارے میں سچا ہو، بصورتِ دیگر تم نے اس پر بہتان باندھنے کا گناہ کیا ہے‘‘ (مسلم،۶۷۵۸)۔ قرآن کریم میں اس گناہ پرجس انداز میں نکیر کی گئی ہے وہ اپنے آپ میں سلیم الفطرت نفوس کے لیے درسِ عبرت وموعظت کا حامل ہے۔ ارشادِ باری ہے: وَلاَ یَغْتَبْ بَّعْضُکُمْ بَعْضًا اَیُحِبُّ اَحَدُکُمْ اَنْ یَّاْکُلَ لَحْمَ اَخِیْہِ مَیْتًا فَکَرِہْتُمُوْہُ ط وَاتَّقُوا اللّٰہَ ط اِِنَّ اللّٰہَ تَوَّابٌ رَّحِیْمٌ o(الحجرات۴۹:
۱۲)’’اور تم میں سے کوئی کسی کی غیبت نہ کرے۔ کیا تمھارے اندر کوئی ایسا ہے جو اپنے مَرے ہوئے بھائی کا گوشت کھانا پسند کرے گا؟دیکھو تم خوداس سے گھن کھاتے ہو، اللہ سے ڈرو، اللہ بڑا توبہ قبول کرنے والا اور رحیم ہے ‘‘۔
چغل خوری: عربی میں نمیمہ کا مطلب ہے شخص ’الف‘ نے شخص ’ب‘ کے بارے میں جو تبصرہ کیا تھا کوئی سُننے والا جا کراُسے شخص ’ب‘ کے گوش گزار کر دے۔ یہ مکروہ عمل کبیرہ گناہوں میں سے ہے کیونکہ یہ چیز افراد ومعاشرے میں فساد پھیلانے کے مترادف اورتفریق بین المسلمین کا سبب بنتی ہے۔ ارشادِ باری ہے: وَلَا تُطِعْ کُلَّ حَلَّافٍ مَّہِیْنٍ oہَمَّازٍ مَّشَّاء بِنَمِیْمٍ (القلم، ۶۸:۱۰۔۱۱)’’ہرگز نہ دبو کسی ایسے شخص سے جو بہت قسمیں کھانے والا بے وقعت آدمی ہے، طعنے دیتا ہے، چغلیاں کھاتا پھرتا ہے۔ ‘‘اللہ کے رسولؐ کا ارشادِ گرامی ہے: ’’چغلیاں لگانے والا جنت میں داخل نہیں ہوگا‘‘۔(بخاری، ۶۰۵۶، مسلم،۳۰۳)
دہوکا دہی کرنا: روزے دار کو چاہیے کہ اپنے جملہ تجارتی واخلاقی معاملات میں دھوکا دہی جیسے کبیرہ گناہ سے مکمل طور پر گریز کرے۔ غش یا دھوکا دہی کا وجود تجارتی امور، مثلاً بیع وشراء، اجارہ وصناعت اور رہن ومداینت میں بھی ہوتا ہے اور انفرادی واجتماعی امور میں پیش کیے جانے والے مشوروں اور ہدایات ونصائح میں بھی۔ اس کبیرہ گناہ کے عام ہونے سے معاشرے میں باہمی تعاون واعتماد کی فضا ختم ہوجاتی ہے اور بندگانِ خدا کے رزق سے برکتیں اٹھا لی جاتی ہیں۔ اس مذموم طریقے سے حاصل کی ہوئی کوئی بھی کمائی حرام اور رحمتِ ربانی سے دور کرنے کا باعث ہوتی ہے۔ اللہ کے رسولؐ کا ارشادِ گرامی ہے: ’’جو شخص بھی غش وفریب دہی کرے، اس کا ہم سے کوئی تعلق نہیں ‘‘۔ (مسلم،۲۹۵)
آلاتِ لہو و لعب سے شغل کرنا:
موسیقی کے جملہ وسائل وآلات بذاتِ خود تو حرام ہیں ہی ،لیکن ان کی حرمت اس وقت اور سنگینی ونحوست اختیار کر لیتی ہے جب ان کے ساتھ ہیجان انگیز وخوشنما آوازوں کے نغمات کو بھی شامل کر لیا جائے۔ حق تعالیٰ فرماتا ہے:وَمِنَ النَّاسِ مَن یَّشْتَرِیْ لَہْوَ الْحَدِیْثِ لِیُضِلَّ عَن سَبِیْلِ اللَّہِ بِغَیْْرِ عِلْمٍ وَّیَتَّخِذَہَا ہُزُواً اُولٰٓءِکَ لَہُمْ عَذَابٌ مُّہِیْنٌ(لقمٰن ۳۱:۶)’’اور انسانوں ہی میں سے کوئی ایسا بھی ہے جو کلامِ دلفریب خرید کر لاتا ہے تاکہ لوگوں کو اللہ کے راستے سے علم کے بغیر بھٹکادے اور اس راستے کی دعوت کو مذاق میں اُڑادے۔ ایسے لوگوں کے لیے سخت ذلیل کرنے والا عذاب ہے‘‘۔ حضرت عبد اللہ بن مسعودؓ، حضرت عبد اللہ بن عباسؓ، حضرت عبد اللہ بن عمرؓ، حضرت جابر بن عبد اللہؓ اور عکرمہؒ ، سعید بن جبیرؒ ، مجاہدؒ ، حسن بصریؒ وغیرہ اعلام صحابہؓ وتابعین نے آیتِ بالا میں مذکور’’ لہو الحدیث ‘‘سے مراد غناوموسیقی ہی کو لیا ہے (ابنِ کثیر، ج۶، ص ۳۳۰۔۳۳۱)۔اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشادِ گرامی ہے: ’’میری امت میں ایسے لوگ رونما ہوں گے جو زنا، ریشمی لباس، شراب نوشی اور آلاتِ غنا کو حلال کرلیں گے‘‘(بخاری، ۵۵۹۰)۔آج ہمارے معاشرے کی صورت حال یہی ہو گئی ہے۔ غنا وموسیقی کا وہ طوفانِ بدتمیزی ہرآن وہر جہت جاری ہے کہ خاصے اہلِ علم حضرات بھی اس کی حرمت وشناعت سے واقفیت کے باوجود اس سے متاثر نظر آتے ہیں۔ واللّٰہ المستعان۔
روزے کے مستحب آداب
۱۔ رات کے آخری پھر سحری کہانا: اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: ’’ہمارے اور اہلِ کتاب کے روزوں میں حدِ فاصل سحری تناول کرنا ہے‘‘۔(مسلم،۲۶۰۴، نسائی،۲۱۶۶)۔آپ نے سحری میں کھجور تناول کرنے کی تعریف کی ہے اور فرمایا ہے: ’’مومن کی بہترین سحری کھجور ہے‘‘۔ (ابوداؤد،۲۳۴۷)۔سحری کی برکت کے حصول کی خاطر سحری ضرور کھائی جائے اگرچہ مقدار بے حد کم ہی کیوں نہ ہو۔ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے: ’’سحری برکت ہی برکت ہے، لہٰذا اسے ترک نہ کرو اگر چہ پانی کا ایک گھونٹ ہی کیوں نہ پیا جائے۔ دراصل اللہ تعالیٰ اور اس کے ملائکہ سحری کھانے والوں پر سلام ودرود بھیجتے ہیں‘‘ (مسند احمد،۱۱۱۰۱)۔ سحری کھانے میں حکمِ رسولؐ کی اتباع کا جذبہ رکھنا چاہیے نہ کہ روزے کے لیے حصولِ قوت وطاقت کا۔ سحری کھانے میں حتی الامکان تاخیر کرنی چاہیے۔ سحری اس وقت تک کھائی جا سکتی ہے جب تک کہ طلوعِ فجر کا براہِ راست اُفق میں مشاہدہ ہوجائے یا کسی قابلِ اعتماد وسیلہ، مثلاً اذان یا سائرن وغیرہ سے اعلان ہوجائے۔ سحری کے بعد دل میں روزے کی نیت کر لینی چاہیے، زبان سے روزے کی نیت کرنا شریعت میں ثابت نہیں۔
۲۔ افطار میں جلدی کرنا: غروبِ آفتاب کا علم براہِ راست مشاہدے سے یا کسی قابلِ اعتماد ذریعے (اذان، اعلان)سے حاصل ہوسکتا ہے۔ حدیثِ قدسی میں اللہ رب العزت فرماتا ہے: ’’میرے محبوب ترین بندے وہ ہیں جو افطار میں جلدی کریں‘‘ (مسند احمد، ۷۲۴۰، ترمذی، ۷۰۰)۔ افطار میں سنت یہ ہے کہ تازہ کھجوریں استعمال کی جائیں، وہ میسر نہ ہوں تو سوکھی کھجوریں استعمال کی جائیں، اور اگر وہ بھی دستیاب نہ ہوں تو پانی سے روزہ افطار کیا جائے‘‘ (مسند احمد،۱۲۶۹۸،ابوداؤد،۲۳۵۸، ترمذی:۶۹۶)۔اگر مذکورہ بالا چیزیں نہ مل سکیں تو کسی بھی حلال قابلِ اکل شے سے روزہ افطار کیا جاسکتاہے۔
۳۔افطار کے وقت دعا کا اہتمام: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشادِ گرامی ہے: ’’روزے دار کی دعا افطار کے وقت رد نہیں کی جاتی‘‘ (ابن ماجہ، ۱۷۵۳)۔ روزے دار کو چاہیے کہ افطار کے وقت اپنے لیے، اہلِ خانہ کے لیے اور تمام امتِ مسلمہ کے لیے زیادہ سے زیادہ دعاؤں کا اہتمام کرے۔
۴۔ کثرت سے تلاوتِ قرآن، اذکارِ مسنونہ اور خیرات کا اہتمام: اس ماہ میں کثرت سے تلاوتِ قرآن، مسنون اذکار واوراد، مأثور دعاؤں، مسنون نمازوں اور خیرات وصدقات کا اہتمام کرنا چاہیے۔ حضرت ابوہریرہؓ روایت کرتے ہیں: ’’اللہ کے رسولؐ نے پوچھا:تم میں سے آج کون روزے دار ہے؟حضرت ابوبکرؓ نے فرمایا:میں اے اللہ کے رسولؐ۔ آپؐ نے پھر پوچھا: تم میں سے کون آج کسی جنازے کے ساتھ چلا؟ حضرت ابوبکرؓ نے فرمایا:میں نے ایسا کیا ہے۔ آپؐ نے پوچھا:تم میں سے آج کسی نے مسکین کو کھانا کھلایا؟حضرت ابوبکرؓ نے پھر فرمایا:میں نے ایسا کیا ہے۔ آپؐ نے پوچھا:تم میں سے کسی نے آج کسی مریض کی عیادت کی ہے؟حضرت ابوبکرؓ نے فرمایا: میں نے ایسا کیا ہے اے اللہ کے رسولؐ۔ آپؐ نے فرمایا:یہ صفات کسی انسان میں جمع نہیں ہوتیں مگر اسی لیے کہ وہ جنت میں داخل ہوجائے‘‘ (مسلم،۲۴۲۱)۔ واضح رہے کہ روزے دار کی دعا رد نہیں ہوتی۔ (ابن ماجہ،۱۷۵۲)
۵۔روزے کی توفیق ملنے پر شکرگزاری: روزے کی ادایگی کی توفیق پانے پر اللہ رب العزت کے احسانات و انعامات کا استحضار کرنا اور اس کے نتیجے میں شکرگزاری وکسر نفسی کا اظہار و اقرار کرنا چاہیے۔ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشادِ گرامی ہے: ’’میں نے(خواب میں) اپنی امت کے ایک فرد کو دیکھا کہ وہ مارے پیاس کے ہانپ رہا ہے اور جب بھی وہ کسی حوض کے پاس جاتا ہے اس کو روک کر کھدیڑ دیا جاتا ہے۔ تب رمضان کے روزے آتے ہیں اور اس کو پلاکر سیراب کرتے ہیں‘‘۔ (طبرانی،۱۲۵۶۳)
اسلام علیکم ساتھیو
جزاک اللہ خیر
سب سے پہلے آپ کی دعاؤں پر آمین ثمہ آمین
اللہ سے دعا ہے کہ ہم اس دفعہ اپنی عباداات کو اور بھی خشوع و خزوع سے ادا کر سکیں اور اس ماہ کی ان تمام برکات کو سمیٹ سکیں جن کا کوئی احاطہ ہی نہیں ہے ،
اس ماہ کی ایک عبادت ہے تراویح جو ہمیں سال میں ایک دفعہ ہی نصیب ہوتی ہے اور اپنے اجر و ثواب میں بے بہا ہے ۔ اللہ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں اس عبادت کو بھی ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین
میں نے پڑھا ہے کہ تراویح آٹھ بارہ اور بیس پڑھی جاسکتی ہیں ۔جس کو جیسی توفیق ہو ۔ اس ماہ میں تراویح کا خاص اہتمام کیا جاتا ہے ۔
سحری کی برکتیں بھی اپنی جگہ ہیں ۔ہمیں کوشش کرنی چاہئے کہ اس ماہ کے ہر ہر ثواب کو سمیٹیں تاکہ ہم اپنی عاقبت کو سنوار سکیں ۔رمضان المبارک ہماری تربیت کا ماہ ہے کہ ہم ہر اچھائی کو اپنائیں اور برائی کو خود سے دور کرنے کی کوشش بھی کریں ۔اگر اس ماہ میں ہم اپنی کسی ایک برائی کو خود سے دور کرنے کا تہیہ کریں تو ہم ہر سال کسی ایک برائی سے چھٹکارا پا سکتے ہیں ۔مثلاََ اس دفعہ سوچ لیں کہ اپنے غصے پر قابو پانا ہے ۔اللہ ضرور مدد فر مائے گا ۔
اسی طرح کوئی ایک چھوٹی صورٖۃیاد کرنے کا فیصلہ کریں ،وہ ضرور آپ کو یاد ہو جائیگی ۔یہ میرا تجربہ ہے ،میں ہر رمضان کوشش کرتی ہوں کہ مجھے ایک نئی سورۃ یاد ہو جائے اور اللہ رحیم و کریم میری مدد فرماتا ہے ۔الحمدُ للہ
آپ سب نے اس پاک اور محترم ماہ کے بارے میں بہت اچھی معلومات دیں جزاک اللہ خیر
اُس ماہ مبارک کی برکتوں کا کیا شمار جو اللہ رب العزت کا مہینہ ہے ۔ اے کاش کہ ہم اس کی تمام برکتوں کو حاصل کریں اور اپنی زندگیوں کو اُس مالکِ حقیقی کا تابع کر لیں ۔اور جنت میں اپنے لئے جگہ بنا نے کا سامان کر لیں ۔آمین ثمہ آمین
پیاری بہن نگہت میراپارہ بھی بتا دینا انشائاللہ میں پڑھ لونگی ۔ آپ نے بہت اچھی بات کی کہ ہم سب اپنی دعاؤں میں ایک دوسرے کو خاص طور پر یاد رکھیں ۔کہ ہمیں دعاؤں کی بہت ضرورت ہے ۔
میں سب کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھونگی آپ سب بھی مجھے اپنی دعاؤں میں جگہ دیجئے گا ،
اگر کبھی بھی میری کسی بھی تحریر یا کسی بھی جملے سے کسی کو کوئی تکلیف پہنچی ہو تو معاف کر دیجئے گا ۔ کہ یہ ماہ ایک دوسرے کو معافی دینے اور معافی لینے کا بھی ہے ۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کی تمام دعاؤن کو قبول فرمائے اور ہمیں اس ماہ کے ایک ایک لمحے کی برکتوں سے نواز دے ،ہمیں صحت اور طاقت عطا کرے کہ ہم اپنی تمام عبادات کو ادا کر سکیں ۔اللہ ہمیں تساہلی اور بے دلی سے بچائے اور ہم دل سے پورے خلوص اور اطمینان سے اپنی عبادات ادا کریں ۔ آمین ثمہ آمین
اللہ ہمارے بچوں کو بھی اس ماہ مبارک میں عبادات کی طرف مائل رکھے اور انہیں نیک اور اچھے اعمال کی طرف راغب رکھے آمین ثمہ آمین
عالم آرا
وینکور
Thanks and good blog.
سلام بخیر
سلامت رہیں وہ لوگ جو امر بالمعروف اور نہی عن المنکر پر عمل پیرا ہیں اور حق و صداقت کی شمعیں روشن کرنے میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں
آپی آپ کی تمام تجاویز بہت عمدہ ہیں اور اس پر عمل پیرا ہونا چاہیے ھمارا نام بھی ان لوگوں میں شامل فرمایئے گا جو قرآن کریم کے ختم میں شامل ہیں
”اے ربِ جہاں اس بابرکت مہینے کے آغاز سے ہی ہمیں ہمیشہ کے لیے شیطان کی قید سے آزادی دلا دے ۔
اے دو جہاں کے خالق ہمارے قلوب کو پاک و طاہر کردے ہمیں اپنا اطاعت گزار بنا دے۔
اے مشرقین کے رب ھمیں ایسا کردے جیسا تو چاہت ہے اور ہمیں ایسا ہونے سے باز رکھ جیسا شیطان چاہتا ہے۔
اے ربِ کریم تجھے تیری وحدانیت کا واسطہ محمد و آلِ محمد (ص) کے صدقے میں ہمیں نفرتوں ، حسد ، کینہ پروری ، انا پرستی ، ہر طرح کی گروہ بندی ، شر انگیزی فتنہ پروری ، اور دہشت گردی سے دور کردے۔
ھمیں شعور دے۔
آکہی کی منازل طے کروادے۔
ھمارے دلوں پر پڑے ہوئے جہل کے دبیز پردوں کو دور فرمادے “
آمین یا ربِ العالمین آمین یا ربِ العالمین آمین یا ربِ العالمین آمین یا ربِ العالمین آمین یا ربِ العالمین
قرآن و سنت کی روشنی میں رمضان مبارک کی خصوصیات اور معنوی اثرات
ہجری قمری سال کا نواں مہینہ رمضان المبارک ہے جس میں طلوع صبح صادق سے لے کر غروب آفتاب تک چند امور سے قربت خدا کی نیت سے پرہیز کیا جاتا ہے۔ مثلاً کھانا پینا اور بعض دوسرے مباح کام ترک کر دیئے جاتے ہیں۔ شرعی زبان میں اس ترک کا نام “روزہ” ہے جو اسلام کی ایک اہم ترین عبادت ہے۔ روزہ فقط اسلام میں ہی واجب نہیں بلکہ تمام ملل و مذاہب میں کسی نہ کسی شکل میں روزہ رکھا جاتا ہے اور تمام الہی ادیان اس کی افادیت کے قائل ہیں۔ البتہ ماہ مبارک رمضان میں روزہ رکھنا اسلام سے ہی مختص ہے۔ اسی لئے حضرت امام زین العابدین علیہ السلام نے ماہ مبارک رمضان کو اپنی ایک دعا میں جو صحیفہ سجادیہ میں موجود ہے “شہرالاسلام” یعنی اسلام کا مہینہ قرار دیا ہے۔
ماہ مبارک رمضان کی وجہ تسمیہ:
ماہ مبارک رمضان کو “رمضان” کے نام سے کیوں یاد کیا جاتا ہے؟۔ اس سلسلے میں چند اقوال ذکر کئے گئے ہیں۔ ان میں سے ہر قول اپنی جگہ ایک دلیل رکھتا ہے لیکن ہم یہاں ان اقوال میں جو وجہ تسمیہ بیان کی گئی ہے اسی کے ذکر پر اکتفا کریں گے:
۱۔ رمضان “رمض” سے ماخوذ ہے جس کے معنی “دھوپ کی شدت سے پتھر، ریت وغیرہ کے گرم ہونے” کے ہیں۔ اسی لئے جلتی ہوئی زمین کو “رمضا” کہا جاتا ہے اور جب پہلی دفعہ روزے واجب ہوئے تو ماہ مبارک رمضان سخت گرمیوں کے ایام میں پڑا تھا۔ جب روزوں کی وجہ سے گرمیوں کا احساس بڑھا تو اس مہینے کا نام رمضان پڑ گیا۔ یا یہ کہ یہ مہینہ گناہوں کو اس طرح جلاتا ہے جس طرح سورج کی تمازت زمین کی رطوبتوں کو جلا دیتی ہے۔ چنانچہ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا ارشاد مبارک ہے:
“انما سمی رمضان لان رمضان یرمض الذنوب”۔
[رمضان کو رمضان اس لئے کہا جاتا ہے کہ وہ گناہوں کو جلا دیتا ہے]۱۔
۲۔ یہ کہ رمضان “رمضی” سے ماخوذ ہے جس کے معنی “ایسا ابر و باراں ہے جو موسم گرما کے اخیر میں آئے اور گرمی کی تیزی کو دور کر دے”۔ رمضان کا مہینہ بھی گناہوں کے جوش کو کم کرتا ہے اور برائیوں کو دھو ڈالتا ہے۔
۳۔ رمضان کسی دوسرے لفظ سے نہیں لیا گیا بلکہ یہ اللہ تعالی کے مبارک ناموں میں سے ایک نام ہے۔ چونکہ اس مہینے کو خداوند عالم کے ساتھ ایک خصوصی نسبت حاصل ہے لہذا خدا کے ساتھ منسوب ہونے کی وجہ سے رمضان کہلاتا ہے۔ جیسا کہ امام محمد باقر علیہ السلام کے ساتھ منسوب ہے:
“لا تقولوا ھذا رمضان و لا ذھب رمضان و لا جاء رمضان فان رمضان اسم من اسماء اللہ تعالی و ھو عز و جل لا یجیئو و لا یذھب ولکن قولوا شھر رمضان”۔
[یہ نہ کہا کرو کہ یہ رمضان ہے اور رمضان گیا اور رمضان آیا۔ اس لئے کہ رمضان اللہ تعالی کے ناموں میں سے ایک نام ہے اور خداوند عالم کہیں آتا جاتا نہیں ہے لہذا کہا کرو ماہ رمضان]۲۔
روزہ گذشتہ امتوں میں:
تفسیر نمونہ میں مفسرین نے لکھا ہے: “موجودہ تورات اور انجیل سے بھی معلوم ہوتا ہے کہ روزہ یہود و نصاری میں بھی تھا جیسا کہ “قاموس کتاب مقدس” میں بھی ہے۔ روزہ ہر زمانے کی امتوں، گروہوں اور مذہب میں غم و اندوہ اور اچانک مصیبت کے موقع پر معمول تھا”۳۔
تورات سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ حضرت موسی علیہ السلام نے چالیس دن تک روزہ رکھا جیسا کہ لکھا ہے: “جب میں پہاڑ پر گیا تاکہ پتھر کی تختیاں یعنی وہ عہد والی تختیاں جو خدا نے تمہارے ساتھ منسلک کر دی ہیں حاصل کروں اس وقت میں پہاڑ میں چالیس راتوں تک رہا، وہاں میں نے نہ روٹی کھائی اور نہ پانی پیا”۴۔ یہودی جب توبہ کرتے اور رضای الہی طلب کرتے تو روزہ رکھتے تھے۔ اکثر اوقات یہودی جب موقع پاتے کہ خدا کی بارگاہ میں عجز و انکساری اور تواضع کا اظہار کریں تو روزہ رکھتے تاکہ اپنے گناہوں کا اعتراف کر کے روزہ اور توبہ کے ذریعے حضرت اقدس
” روزہ فقط اسلام میں ہی واجب نہیں بلکہ تمام ملل و مذاہب میں کسی نہ کسی شکل میں روزہ رکھا جاتا ہے اور تمام الہی ادیان اس کی افادیت کے قائل ہیں۔ “
الہی کی رضا و خوشنودی حاصل کریں۵۔ احتمال ہے کہ “روزہ اعظم با کفارہ” سال میں مخصوص ایک دن کیلئے ہو جس کا یہودیوں میں رواج تھا البتہ وہ دوسرے موقتی روزے بھی رکھتے تھے مثلاً شلیم کی بربادی کے وقت رکھا گیا روزہ وغیرہ۶۔ جیسا کہ انجیل سے ظاہر ہوتا ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام نے بھی چالیس دن روزے رکھے۔ “اس وقت عیسی قوت روح کے ساتھ بیابان میں لے جائے گئے تاکہ ابلیس انھیں آزمائے۔ پس انہوں نے چالیس شب و روز روزہ رکھا اور وہ بھوکے رہے”۷۔ انجیل سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام کے بعد ان کے حواری بھی روزہ رکھتے تھے۔ جیسا کہ انجیل میں ہے: “انہوں نے اس سے کہا کہ کیا بات ہے کہ یحیی کے شاگرد ہمیشہ روزہ رکھتے ہیں اور دعا کرتے رہتے ہیں جبکہ تمہارے شاگرد ہمیشہ کھاتے پیتے رہتے ہیں لیکن ایک زمانہ آئے گا جب داماد ان میں سے اٹھا لیا جائے گا اور وہ اس وقت روزہ رکھیں گے”۸۔ کتاب مقدس میں بھی ہے: “اس بنا پر حواریین اور گذشتہ زمانے کے مومنین کی زندگی انکار لذات، بے شمار زحمات اور روزہ داری سے بھری پڑی تھی”۹۔
قرآن اور ماہ مبارک رمضان:
قرآن مجید کی آیات میں ماہ مبارک رمضان اور فریضہ روزہ کی بہت سی خصوصیات بیان ہوئی ہیں جن میں سے چند ایک یہاں ذکر کی جاتی ہیں۔
۱۔ روزے کی تشریع:
قرآن مجید روزے کی تشریع اور وجوب کے بارے میں ایک آیت میں صراحت سے فرماتا ہے: “یا ایھا الذین آمنوا کتب علیکم الصیام کما کتب علی الذین من قبلکم لعلکم تتقون”
[اے ایمان والو، تم پر روزے فرض کئے گئے جیسا کہ تم سے پہلے والوں پر فرض کئے گئے تھے تاکہ تم تقوی اختیار کرو]۱۱۔
۲۔ روزے کے چند اہم مسئلے:
“ایاماً معدودات فمن کان منکم مریضا او علی سفر فعدۃ من ایام اخر و علی الذین یطیقونہ فدیۃ طعام مسکین فمن تطوع خیرا فھو لہ و ان تصوموا خیر لکم ان کنتم تعلمون”
[گنتی کے چند دن ہیں لیکن تم میں سے جو شخص بیمار ہو یا سفر میں ہو تو وہ اور دنوں میں گنتی پوری کر لے، اور اسکی طاقت رکھنے والے فدیہ میں ایک مسکین کو کھانا کھلائیں، پھر جو شخص نیکی میں سبقت حاصل کرے وہ اس کیلئے بہترین ہے، تمہارے حق میں بہترین کام روزے رکھنا ہی ہے اگر تم یہ جان سکو”۱۲۔
اس آیت سے روزے کے جو چند احکام اخذ ہوتے ہیں وہ یہ ہیں:
الف: معین اور مخصوص ایام میں روزے کا واجب ہونا،
ب: معذور افراد کیلئے روزے کی قضا،
۳۔ ماہ مبارک رمضان کی خصوصیات:
قرآن کی سورہ بقرہ کی آیت 185 میں اس ماہ کی خصوصیات بیان کرتے ہوئے خداوند عالم فرماتا ہے:
“شھر رمضان الذی انزل فیہ القرآن ھدی للناس و بینت من الھدی و الفرقان فمن شھد منکم الشھر فلیصمہ و من کان مریضا او علی سفر فعدۃ ایام اخر یرید اللہ بکم الیسر و لا یریدکم العسر و لتکملوا العدۃ و لتکبروا اللہ علی ما ھداکم و لعلکم تشکرون”
[ماہ مبارک رمضان وہ ہے جس میں قرآن نازل کیا گیا جو لوگوں کیلئے ہدایت ہے اور جس میں ہدایت اور حق و باطل کی تمیز کی نشانیاں موجود ہیں۔ تم میں سے جو شخص اس مہینے کو پائے تو وہ روزہ رکھے، ہاں جو شخص بیمار ہو یا سفر میں ہو تو اسے دوسرے دنوں میں یہ گنتی پوری کرنی چاہیئے۔ اللہ تعالی تمہارے لئے آسانی چاہتا ہے اور سختی نہیں چاہتا۔ تم روزوں کی تکمیل کرو اور اللہ تعالی کی دی ہوئی ہدایت پر اس کی بزرگی بیان کرو، شاید تم شکرگزار ہو جاو]۔
اس آیت کریمہ میں ماہ مبارک رمضان میں روزوں کے وجوب کی وجوہات بیان کی گئی ہیں اور بتایا گیا ہے کہ اسی بنا پر اسے دوسرے مہینوں پر برتری حاصل ہے۔ سب سے پہلی خاصیت یہ ہے کہ قرآن، جو ہدایت اور انسانی رہبری کی کتاب ہے اور جس نے اپنے قوانین اور احکام کی صحیح روش کو غیرصحیح راستے سے جدا کر دیا ہے اور جو انسانی سعادت کا دستور لے کر آئی ہے، اسی مہینے میں نازل ہوا ہے۔ روایات میں ہے کہ تمام عظِم آسمانی کتابیں جیسے تورات، انجیل، زبور، صحیفے اور قرآن مجید اسی ماہ میں نازل ہوئی ہیں۔
روایات معصومین علیھم السلام اور ماہ مبارک رمضان:
۱۔ روزے کی اہمیت:
حضرت امام صادق علیہ السلام فرماتے ہیں:
“بنی الاسلام علی خمس دعائم علی الصلوۃ و الزکوۃ و الصوم و الحج و الولایۃ”۱۳۔
” اس آیت سے روزے کے جو چند احکام اخذ ہوتے ہیں وہ یہ ہیں: الف: معین اور مخصوص ایام میں روزے کا واجب ہونا، ب: معذور افراد کیلئے روزے کی قضا، “
[اسلام پانچ بنیادوں پر قائم ہے: نماز، زکات، روزہ، حج اور ولایت]۔
۲۔ روزہ داروں کی فضیلت:
حضرت امام صادق علیہ السلام فرماتے ہیں:
“نوم الصائم عبادۃ و صمتہ تسبیح و عملہ متقبل و دعاءہ مستجاب عند الافطار دعوۃ لا ترد”۱۴۔ [روزے دار کی نیند عبادت اور اسکی خاموش تسبیح اور اسکا عمل قبول شدہ ہے، اسکی دعا مستجاب ہو گی اور افطار کے وقت اسکی دعا رد نہیں کی جائے گی]۔
۳۔ روزے کی حکمت:
حضرت فاطمہ سلام اللہ علیھا نے فرمایا:
“فرض اللہ الصیام تثبیتاً للاخلاص”۱۵
[خداوند متعال نے روزے کو اس لئے واجب کیا ہے تاکہ لوگوں کے اخلاص کو محکم کرے]۔
۴۔ روزہ بدن کی زکات:
حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا:
“لکل شی زکوۃ و زکوۃ الابدان الصیام”۱۶
[ہر چیز کی زکات ہے اور انسانوں کے بدن کی زکات روزہ ہے]۔
۵۔ روزہ عبادت خالص:
حضرت علی ابن ابیطالب علیہ السلام نے فرمایا:
“الصوم عبادۃ بین العبد و خالقہ لا یطلع علیھا غیرہ و کذلک لا یجاری عنھا غیرہ”۱۷
[روزہ خدا اور انسان کے درمیان ایک ایسی عبادت ہے جس سے خدا کے سوا کوئی آگاہ نہیں ہوتا لہذا خدا کے علاوہ کوئی اور اس کا اجر ادا نہیں کر سکتا]۔
6۔ روزہ آتش جہنم کی ڈھال:
حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام فرماتے ہیں:
“الا اخبرک بابواب الخیر؟ الصوم جنۃ من النار”۱۸
[کیا میں تمہیں نیکی کے دروازوں کی خبر نہ دوں؟ اسکے بعد فرمایا: روزہ آتش جہنم کی ڈھال ہے]۔
۷۔ روزہ محبوب پیامبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم:
پیغمبر اکرم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا:
“ان من الدنیا احب ثلاثۃ اشیاء الصوم فی الصیف و الضرب بالسیف و اکرام الضیف”۱۹
[میں دنیا میں سے تین چیزوں سے محبت کرتا ہوں، موسم گرما کا روزہ، راہ خدا میں تلوار چلانا اور مہمان کا احترام کرنا]۔
۸۔ زندگی کی مشکلات میں روزے سے مدد حاصل کرنا:
“و استعینوا فی الصبر و الصلوۃ” کے ذیل میں امام معصوم علیہ السلام فرماتے ہیں: “الصبر الصوم اذا نزلت بالرجل الشدۃ او النازلۃ فلیصم”۲۰
[آیہ شریفہ کے ذیل میں امام معصوم علیہ السلام سے منقول ہے: صبر سے مراد روزہ ہے، جب بھی زندگی میں تمہیں کوئی مشکل پیش آئے تو روزہ رکھو اور اس سے مدد طلب کرو]۔
۹۔ برترین روزہ:
حضرت امام علی ابن ابیطالب علیہ السلام فرماتے ہیں:
“صوم القلب خیر من صیام اللسان و صوم اللسان خیر من صیام البطن”۲۱
[دل کا روزہ زبان کے روزے سے بہتر اور زبان کا روزہ پیٹ کے روزے سے برتر ہے]۔
۱۰۔ حقیقی روزہ:
مولای متقیان حضرت امام علی ابن ابیطالب علیہ السلام فرماتے ہیں:
“”الصیام اجتناب المحارم کما یمتنع الرجل من الطعام و الشراب”۲۲
[روزہ محرمات الہی سے پرہیز کا نام ہے جیسا کہ انسان کھانے پینے کی چیزوں سے پرہیز کرتا ہے]۔
۱۱۔ بے ارزش روزہ:
حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے:
“لا صیام لمن عصی الامام و لا صیام لعبد ایق حتی یرجع و لا صیام لامراۃ ناشزۃ حتی تتوب و لا صیام لولد عاق حتی یبر”۲۳
[چند لوگوں کا روزہ صحیح نہیں: جو شخص امام معصوم علیہ السلام کی نافرمانی کرے، وہ غلام جو اپنے آقا سے بھاگ جائے، وہ عورت جو اپنے شوہر کے حقوق ادا نہ کرے، وہ فرزند جو والدین کا عاق ہو مگر یہ کہ غام واپس آ جائے اور عورت توبہ کر لے اور فرزند نیک بن جائے]۔
۱۲۔ برترین اجر و ثواب:
رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم فرماتے ہیں:
“الصوم لی و انا اجزی بہ”۲۴
[روزہ میرے لئے ہے اور میں اس کا اجر و ثواب دوں گا]۔
۱۳۔ شیطان کے چہرے کا سیاہ ہونا:
حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا:
“الصوم یسود وجھہ الشیطان”۲۵
[روزہ شیطان کے چہرے کو سیاہ کر دیتا ہے]۔
۱۴۔ روزہ اور تندرستی:
پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا:
“اغزوا تغنموا و صوموا تصحوا سافروا تستغنوا”۲۶
[جنگ و جہاد کرو اور غنیمت حاصل کرو، روزہ رکھو تاکہ سلامت رہو اور سفر کرو تاکہ بے نیاز اور غنی ہو جاو]۔
۱۵۔ روزہ اور مغفرت:
رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا:
“یا جابر ھذا شھر رمضان من صام
” سب سے پہلی خاصیت یہ ہے کہ قرآن، جو ہدایت اور انسانی رہبری کی کتاب ہے اور جس نے اپنے قوانین اور احکام کی صحیح روش کو غیرصحیح راستے سے جدا کر دیا ہے اور جو انسانی سعادت کا دستور لے کر آئی ہے، اسی مہینے میں نازل ہوا ہے۔ “
نھارہ و قام وردا من لیلۃ و عف بطنہ و فرجہ و کف لسانہ خرج من ذنوبہ کخروجہ من الشھر فقال جابر یا رسول اللہ ما احسن ھذا الحدیث فقال رسول اللہ یا جابر و ما اشد ھذا الشروط”۲۷
[اے جابر، یہ ماہ رمضان کا مہینہ ہے، جس نے اس ماہ میں روزہ رکھا، رات دعا اور عبادت میں گزاری، پیٹ اور شرم گاہ کی عفت کا خیال رکھا اور زبان کو قابو میں رکھا وہ اپنے گناہوں سے اس طرح نکل گیا جیسے ماہ رمضان سے نکل گیا۔ جابر نے عرض کی یا رسول اللہ یہ حدیث کس قدر اچھی ہے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: اے جابر ان شروط پر عمل کرنا اور انکی رعایت کرنا بھی کس قدر مشکل ہے]۔
۱۶۔ فقراء کے ساتھ ہمدردی:
امام جعفر صادق علیہ السلام فرماتے ہیں:
“انما فرض اللہ عزوجل لیستوی الغنی و الفقیر۔۔۔۔۔۔۔ و ان یذیق الغنی مس الجوع و الالم لیرق علی الضعیف و یرحم الجائع”۲۸
[خدا نے مسلمانوں پر روزہ واجب کیا ہے تاکہ فقیر اور غنی برابر ہو جائیں ۔۔۔۔۔۔ اور خدا نے روزے کے ذریعے اغنیا کو بھوک و پیاس کی سختی اور درد کا ذائقہ چکھانے کا ارادہ کیا ہے تاکہ وہ ضعفاء اور بھوکے پیاسے لوگوں پر رحم کریں]۔
۱۷۔ روزہ اور شہوات نفسانی کا خاتمہ:
امام جعفر صادق علیہ السلام فرماتے ہیں:
“قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ۔۔۔۔۔ فاالصوم یمیت مراد النفس و شھوۃ الطبع فیہ صفاء القلب و طھارۃ الجوارح و عمارۃ الظاھر و الباطن و الشکر علی النعم و الاحسان الی فقراء و زیادۃ التضرع و الخشوع و البکاء و حبل الالتجاء الی اللہ و سبب انکسار الشھوۃ و تخفیف الحساب و تضعیف الحسنات و فیہ من الفوائد ما لا یحصی”۲۹
[رسول اللہ صلی اللہ علی و آلہ وسلم نے فرمایا کہ روزہ خواہشات نفسانی اور طبیعت کی شہوت کو کمزور کرتا ہے، قلب کی پاکیزگی، بدن کے اعضاء کی صفائی کا باعث بنتا ہے اور انسان کے ظاہر و باطن کو آباد کرتا ہے۔ نیز نعمت کے شکر، فقرا پر احسان، اور پروردگار کی بارگاہ میں تضرع اور خشوع اور گریہ و زاری کا سبب بنتا ہے۔ اسی طرح خدا کی محکم رسی سے تمسک اور شہوت کے ختم ہونے اور حساب کتاب میں تخفیف اور نیکی کے دو برابر ہونے کے علاوہ بے شمار حسنات و فوائد کا موجب بنتا ہے]۔
۱۸۔ ماہ مبارک رمضان کا بہترین عمل:
جب پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ماہ مبارک رمضان کی فضیلت میں ایک خطبہ بیان فرما رہے تھے تو حضرت علی علیہ السلام نے پوچھا: ماہ مبارک رمضان میں بہترین عمل کون سا ہے؟۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے جواب دیا:
“یا اباالحسن افضل الاعمال فی ھذا الشھر الورع عن محارم اللہ”۳۰
[اے ابوالحسن، اس ماہ مبارک میں بہترین عمل محرمات الہی کی نسبت ورع اور تقوی اختیار کرنا ہے]۔
ماہ مبارک رمضان اور صحیفہ سجادیہ:
امام زین العابدین علیہ السلام “دعائے استقبال ماہ رمضان” میں اس ماہ مبارک کی خصوصیات بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں:
“تمام تعریف اس اللہ کیلئے ہے جس نے اپنے لطف اور احسان کے راستوں میں سے ایک راستہ اپنے مہینہ یعنی رمضان کے مبارک مہینے، صیام کے مہینے، اسلام کے مہینے، پاکیزگی کے مہینے، تصفیہ و تطہیر کے مہینے، عبادت و قیام کے مہینے کو قرار دیا ہے۔ وہ مہینہ جس میں قرآن نازل ہوا، جو لوگوں کیلئے رہنما اور ہدایت ہے، ہدایت اور حق و باطل کے امتیاز کی روشن صداقتیں رکھتا ہے چنانچہ تمام مہینوں پر اس کی فضیلت اور برتری کو آشکارا کیا۔ ان فراوان عزتوں اور نمایاں فضیلتوں کی وجہ سے جو اس کیلئے قرار دیں اور اسکی عظمت کے اظہار کیلئے جو چیزیں دوسرے مہینوں میں جائز کی تھیں اس میں حرام کر دیں اور اس کیلئے احترام کے پیش نظر کھانے پینے کی چیزوں سے منع کر دیا اور ایک واضح زمانہ اس کیلئے معین کر دیا۔ خدائے بزرگ و برتر یہ اجازت نہیں دیتا کہ اسے اس سے موخر کر دیا جائے۔ پھر یہ کہ اس کی راتوں میں سے ایک رات کو ہزار مہینوں کی راتوں پر فضیلت دی اور اسکا نام “شب قدر” رکھ دیا۔ اس رات میں فرشتے اور روح القدس ہر اس امر کے ساتھ جو اسکا قطعی فیصلہ ہوتا ہے اسکے بندوں میں سے جس پر وہ چاہتا ہے نازل ہوتے ہیں۔ وہ رات سراسر سلامتی کی رات ہے جسکی برکت طلوع فجر تک دائم و برقرار ہے۔ اے اللہ، محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور انکی آل علیھم السلام پر رحمت نازل فرما اور ہمیں ہدایت فرما کہ ہم اس مہینہ کے فضل و شرف کو پہچانیں۔
” روزہ خدا اور انسان کے درمیان ایک ایسی عبادت ہے جس سے خدا کے سوا کوئی آگاہ نہیں ہوتا لہذا خدا کے علاوہ کوئی اور اس کا اجر ادا نہیں کر سکتا “
اسکی عزت و حرمت کو بلند جانیں اور اس کے روزے رکھنے میں ہمارے اعضاء کو نافرمانیوں سے روکنے اور ان کاموں میں مصروف رکھنے جو تیری خوشنودی کا باعث ہیں ہماری اعانت فرما تاکہ ہم بیہودہ باتوں کی طرف کان نہ لگائیں، ممنوع چیزوں کی طرف پیش قدمی نہ کریں، تیری حلال کی ہوئی چیزوں کے علاوہ کسی چیز کو ہمارے پیٹ قبول نہ کریں، تیری بیان کی ہوئی باتوں کے سوا ہماری زبانیں گویا نہ ہوں۔ صرف ان چیزوں کے بجا لانے کا بار اٹھائیں جو تیرے ثواب سے قریب کریں اور صرف ان کاموں کو انجام دیں جو تیرے عذاب سے بچائیں”۳۱۔
روزے کے معنوی اثرات:
۱۔ تربیتی اور اجتماعی اثرات:
وجود انسانی میں روزے کے جو اثرات پیدا ہوتے ہیں ان میں سب سے اہم اس کا اخلاقی پہلو اور تربیتی فلسفہ ہے۔ روح انسانی کو لطیف تر بنانا، انسان کے ارادے کو قوی کرنا اور انسانی مزاج میں اعتدال پیدا کرنا روزے کے اہم فوائد میں سے ہے۔ روزے دار کیلئے ضروری ہے کہ حالت روزہ میں آب و غذا کی دستیابی کے باوجود اسکے قریب نہ جائے اور اسی طرح جنسی لذات سے چشم پوشی کرے اور عملی طور پر ثابت کرے کہ وہ جانوروں کی طرح کسی چراگاہ اور گھاس پھوس کی قید میں نہیں ہے، سرکش نفس کی لگام اسکے قبضے میں ہے اور ہوا و ہوس اور شہوات و خواہشات اسکے کنٹرول میں ہیں۔
حقیقت میں روزے کا سب سے بڑا فلسفہ یہی روحانی اور معنوی اثر ہے۔ وہ انسان جس کے قبضے میں طرح طرح کی غذائیں اور مشروبات ہیں جب اسے بھوک یا پیاس لگتی ہے تو وہ انکے پیچھے جاتا ہے۔ وہ درخت جو باغ میں نہر کے کنارے اگے ہوتے ہیں نازپروردہ ہوتے ہیں۔ وہ حوادث کا مقابلہ بہت کم کر سکتے ہیں۔ ان میں باقی رہنے کی صلاحیت کم ہوتی ہے۔ اگر انہیں چند دن پانی نہ ملے تو پژمردہ ہو کر خشک ہو جائیں جبکہ وہ درخت جو پتھروں کے درمیان پہاڑوں اور بیابانوں میں اگتے ہیں انکی شاخیں شروع سے سخت طوفانوں، تمازت آفتاب اور کڑاکے کی سردی کا مقابلہ کرنے کی عادی ہوتی ہیں اور طرح طرح کی محرومیوں سے دست و گریبان رہتی ہیں۔ ایسے درخت ہمیشہ مضبوط، سخت کوش اور سخت جان ہوتے ہیں۔
روزہ بھی انسان کی روح اور جان کے ساتھ یہی عمل کرتا ہے۔ روزہ وقتی پابندیوں کے ذریعے انسان میں قوت مدافعت اور قوت ارادی پیدا کرتا ہے اور اسے سخت حوادث کے مقابلے میں طاقت بخشتا ہے۔ چونکہ روزہ سرکش طبائع و جذبات پر کنٹرول کرتا ہے لہذا اسکے ذریعے انسان کے دل پر نور ضیاء کی بارش ہوتی ہے۔ خلاصہ یہ کہ روزہ انسان کو عالم حیوانات سے بلند کر کے فرشتوں کی صف میں لا کھڑا کرتا ہے۔ “لعلکم تتقون” ان تمام مطالب کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ مشہور حدیث ہے کہ روزہ جہنم کی آگ سے بچنے کیلئے ڈھال ہے۔
نہج البلاغہ میں عبادات کا فلسفہ بیان کرتے ہوئے امیرالمومنین حضرت علی ابن ابیطالب علیہ السلام روزے کے بارے میں فرماتے ہیں: “والصیام ابتلاء لاخلاص الخلق”۳۲
[اللہ تعالی نے روزے کو شریعت میں اس لئے شامل کیا کہ لوگوں میں روح اخلاص کی پرورش ہو]۔
پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے روایت ہے کہ آپ نے فرمایا:
“ان للجنۃ باباً یدعی الریان لا یدخل منھا الا الصائمون”۳۳
[بہشت کا ایک دروازہ ہے جسکا نام ریان یعنی سیراب کرنے والا ہے۔ اس میں سے صرف روزہ دار ہی داخل ہوں گے]۔
انتے فصیح و بلیغ خطبات کے بعد کچھ کہنے کو باقی نہیں رہتا مگر اہنے حصے کی شمع جلانے کے غرض سے کچھ کلمات حاضرِ خدمت ہیں
رمضــــــــــــــان المبارک کے فوائد وأسرار
1* رمضــــــــــــــان روزه تقوی کے حصول کا سبب ہے لقوله تعالى (لعلكم تتقون ) لہذا جس نے تمام شرائط کے ساتهہ شرعی روزه رکها ، روحانی وجسمانی طور پر کامل روزه رکها ، اور اپنے اعضاء و جوارح کی بهی محفوظ رکها ، لہذا اس کو تقوی کی دولت حاصل ہوگی اور یہ سب کچهہ اتباع أوامر واجتناب نواهي سے حاصل ہوگا
2 * رمضــــــــــــــان میں کئ وجوہات سے الله تعالی کی وسیع رحمت کا اظہار ہوتا ہے ، مثلا الله تعالی نے چند ایام کے روزے فرض کیئے الله تعالی نے صرف دن کا روزه فرض کیا رات کا نہیں روزه میں اگر کوئی شخص بهول کر کها پی لے تواس کا روزه پهر بهی صحیح ہے جنت کے دروازے کهول دیئے جاتے ہیں جہنم کے دروازے بند کردیئے جاتے ہیں سرکش شیاطین وجنات قید کر دیئے جاتے ہیں روزه دار کا اجر الله سبحانه و تعالى نے اپنے ساتهہ خاص کیا . إلا الصيام فإنه لي وأنا أجزي به جو شخص إيمان واحتساب یعنی اجر وثواب کی نیت سے ليلة القدر میں قیام کرے تو اس کےاگلے سب گناه معاف ہوجاتے ہیں ایک رمضان دوسرے رمضان تک کفاره ہے ان گناہوں کے لیئے جو ان کے درمیان کیئے گئے بشرطیکہ کبائر گناہوں سے اجتناب کرے جس شخص نے إيمان واحتساب یعنی اجر و ثواب کی نیت سے رمضان کے روزے رکهے تو اس کےاگلے سب گناه معاف ہوجاتے ہیں روزه دار کے اجر میں کوئی کمی نہیں ہوتی اگرچہ مہینہ ایک دن کم ہوجائے جو شخص رمضان میں امام کے ساتهہ قیام کرے تو اس کے لیئے رات کی قیام کا ثواب لکها جاتا ہے نفل نماز کا درجہ فرض کے برابر اور ایک فرض نماز کا درجہ ستر فرض نمازوں کے برابر ہوجاتا ہے ، اور یہ سب کچهہ صرف رمضان کے ساتهہ خاص ہے . مذکوره بالا تمام باتیں احادیث صحیحہ سے ثابت ہیں۔
3 * رمضــــــــــــــان ایک امتحانی مدرسہ ہے ، کیونکہ روزه دار کهانے پینے اور شہوت کی تکمیل سے رکتا ہے ، اور یہ بنده کا ایک امتحان ہے ، کہ بنده صبر کرتا ہے اور الله تعالی کی طاعت وعبادت میں ان سب چیزوں کو چهوڑ دیتا ہے جن سے الله تعالی نے منع کیا ہے ، تو رمضان بنده کی ایمان وصبر ونیت واخلاص کا امتحان ہے ، اور درحقیقت صرف رمضان ہی نہیں بلکہ مؤمن کی توساری زندگی امتحان ہی ہے
4 * رمضــــــــــــــان مؤمن کے دل میں الله تعالی کی محبت پیدا کرتا ہے ، کیونکہ رمضان میں مؤمن الله تعالی کا عظیم کرم وعطاء دیکهتا ہے ، کیونکہ الله تعالی روزه دار کی اور رمضان میں قیام کرنے والے کی اور افطاری کرنے والے کی مغفرت کرتے ہیں اور رمضان میں نیکی کا ثواب دوگنا ہوجاتا ہے ، اور روزه دار کے لیئے خاص اجر ہے ، اور یہ سب الله سبحانه وتعالى کا محض فضل ہے
5 * رمضــــــــــــــان کا روزه ہم سے پہلی امتوں پر بهی فرض کیا گیا ، یعنی ہم سے پہلے صرف أهل الكتاب پر نہیں بلکہ ( كُتِبَ عَلَيْكُمُ الصِّيَامُ كَمَا كُتِبَ عَلَى الَّذِينَ مِن قَبْلِكُمْ ) یہ ارشاد مبارک تمام امتوں کو شامل ہے ، لہذا صرف یہ بات جان لینے کے بعد بهی الله تعالی کی رحمت وکرم کا اظہار ہوتا ہے ، کہ یہ حکم صرف ہمارے لیئے ہی نہیں ہے بلکہ ہم سے قبل امتیں بهی یہ حکم پورا کرچکے ہیں
6 * رمضــــــــــــــان تجدید نیت اور احتساب کی تربیت کرتا ہے ، ” من صام رمضان إيماناً واحتساباً ” اور عبادات میں اصل چیز نیت تصحیح اور اخلاص ہے
7 * رمضــــــــــــــان کتاب الله سے کامل ربط وتعلق پیدا کرتا ہے ، مثلا قرآن رمضان میں نازل ہوا ، جبريل عليه السلام رمضان میں حضور صلى الله عليه وسلم کے ساتهہ قرآن کا دور فرماتے تهے ، اور حدیث میں ہے کہ جس سال آپ کی رحلت ہوئی اس سال آپ نے دو مرتبہ دور فرمایا ، تراویح میں قرآن کا خصوصی ختم کرنا جیسا کہ سلف رحمهم الله ختم کرتے تهے . الخ لہذا رمضان قرآن کی درس وتدریس وتلاوت ودور وتدبر کی تربیت کرتا ہے
8 * رمضــــــــــــــان اخلاص وتصحیح نیت کی عظمت کوظاہر کرتا ہے ، من قام رمضان إيماناً واحتساباً، وصام رمضان إيماناً واحتساباً غُفر له ما تقدم من ذنبه ، لہذا قیام رمضان وصیام رمضان پر بخشش کا وعده اخلاص کا ہی ثمره ہے ، اور اخلاص کی برکت سے بنده تهوڑے سے عمل پر بلند درجات حاصل کرلیتا ہے
9 * رمضــــــــــــــان طاعات وخيرات میں مسابقت ومقابلہ کی ترغیب دیتا ہے ، رمضان میں طاعات وخيرات کے تمام مجالات ومیدان اور خیر کے تمام دروازے کهلے ہیں ، لہذا اہل ایمان کو چائیے کہ یہاں مسابقت ومقابلہ کریں اورالله تعالی کے اس فرمان پرعمل کریں لقوله تعالى: وَسَارِعُواْ إِلَى مَغْفِرَةٍ مِّن رَّبِّكُمْ . آل عمران . اور درحقیقت اعمال صالحہ میں ایک دوسرے مقابلہ پوری زندگی میں کرنا چائیے ، لیکن رمضان اس مقابلے کا خاص میدان ومجال ہے
10 * رمضــــــــــــــان نفس میں اور زندگی میں تغیر وتبدیلی کی تعلیم دیتا ہے ، رمضان آتے ہی تغیر وتبدیلی آجاتی ہے ، حتی کہ یہ تبدیلی عالم غيب میں بهی آجاتی ہےمثلا ، جنت میں تبدیلی آجاتی ہے ، کیونکہ جنت کے دروازے کهول دیئے جاتے ہیں ، جہنم میں تبدیلی آجاتی ہے ، کیونکہ جہنم کے دروازے بند کر دیئے جاتے ہیں ، شیاطین کی حالت میں تبدیلی آجاتی ہے ، کیونکہ ان کو قید کردیا جاتا ہے ، لہذا یہ عالم غیب کی کچهہ حالت ہے ، رہا مسلمان انسان تو اس کو بهی لازم ہے کہ اپنے إيمان وسلوک وعمل وعبادت وقلب وکردار میں تبدیلی پیدا کرے
11 * رمضــــــــــــــان امت کو وحدت واجتماع کی تعلیم دیتا ہے ، کیونکہ پوری امت چاند دیکهنے کے بعد روزه رکهتے ہیں ، اورسب اجتماعی طور پر طلوع صبح صادق کے وقت سے کچھ پہلے روزه بند کرتے ہیں ، اورغروب آفتاب کے بعد افطار کرتے ہیں۔
12 = رمضــــــــــــــان اتباع شریعت کی تربیت کرتا ہے ، مثلا روزه دار روزه افطار نہیں کرتا مگر شریعت کے حکم کے مطابق یعنی غروب آفتاب کے وقت ، اور روزه دار حالت روزه میں امر شریعت کی اتباع میں تمام مباحات وجائز امور ترک کردیتا ہے
13 * رمضــــــــــــــان شریعت کے حدود میں کمی زیادتی نہ کرنے کی تعلیم دیتا ہے ، لہذا شریعت نے رمضان کا ایک مہینہ متعین کیا ہے ، لہذا اس میں کمی زیادتی جائز نہیں ہے ، اسی لیئے عید کے دن روزه رکهنا حرام ہے
14 * رمضــــــــــــــان وقت کی حفاظت کی تعلیم دیتا ہے ، اور وقت کی حفاظت شریعت کے اہم مقاصد میں سے ہے
15 * رمضــــــــــــــان حسن اخلاق کی تعلیم دیتا ہے ، قال صلى الله عليه وآلہ وسلم فإن امرؤ شاتمه أو قاتله فليقل اني صائم . یعنی روزه دار کو اگر کوئی برا کہے یا گالی دے یا لڑائی جهگڑا کرے تو روزه دار اس کے جواب میں صرف یہ کہے میں روزه دار ہوں ، اور یہ کہنا رياء نہیں ہے ، بلکہ اس بات کی خبردینا ہے کہ جس عظیم عبادت کو میں بجالا رہا ہوں وه مجهے تمام فضول ولغو امور میں مشغول ہونے سے منع کرتا ہے ، لہذا میں تیری برائی کا جواب برائی سے نہیں دے سکتا
16 * رمضــــــــــــــان برے اور فحش کلام سے زبان کی حفاظت کرتا ہے
17 * رمضــــــــــــــان الله تعالی کے خوف وخشیت میں رونے کی تربیت کرتا ہے ، اس لیئے شریعت نے قرآن پڑہتے وسنتے وقت رونے کو محبوب قرار دیا ہے ، لہذا اس میں تربیت ہے کہ مؤمن کے دل میں الله تعالی کے لیئے خشوع پیدا ہو ، جو دل کے أعظم اعمال میں سے ہے
18 * رمضــــــــــــــان اوراس کے أحكام شريعة اسلاميه کی آسانی اورالله تعالی کی بے پناه شفقت ومہربانی کو واضح کرتا ہے ، مثلا کوئی بهول کرغلطی سے کها پی لے تو اس پر کچهہ حرج نہیں امساک یعنی روزه کا وقت قلیل ومحدود ہے پورے سال میں صرف رمضان کے روزے فرض ہیں مسافر ومریض کے لیئے روزه نہ رکهنے کی اجازت ہے لہذا ان سب امور سے واضح ہوا کہ شریعت نے روزه نفس کو عذاب دینے کے لیئے فرض نہیں کیا ، بلکہ عظیم مقاصد وفضائل کے حصول کے لیئے فرض کیا ہے
19 * رمضــــــــــــــان مؤمن کو صبر کی تعلیم وتلقین کرتا ہے ، یعنی طاعت پر صبر کی تعلیم دیتا ہے ، لہذا مؤمن رمضان میں روزه اور نماز اور تراویح وتلاوت وغیره عبادات کو اداء کرتا ہے ، اور اس کے بالمقابل مُحرمات ومكروهات اور تمام معاصی سے صبرکرتا ہے ، اور اپنے نفسانی خواہشات کی تکمیل سے صبر کرتا ہے
20 * رمضــــــــــــــان نفسانی خواہشات سے مقابلہ کی تربیت کرتا ہے ، کہ ایک مؤمن الله تعالی کے حکم کے مقابلہ اپنے نفس وخواہش کو دباتا ہے ، اور نفس و خواہشات کی پیروی ہی تمام گناہوں کی بنیاد ہے ، اور رمضان مؤمن کی تربیت کرتا ہے تاکہ وه نفس و خواہشات کے سامنے مغلوب نہ ہو
21 * رمضــــــــــــــان دعاء کی عبادت پر امت کی تربیت کرتا ہے ، کیونکہ روزه دار کی دعاء قبول ہوتی ہے ، خصوصا سحر اور افطار کے وقت۔
22 * رمضــــــــــــــان خلوة مع الله وتعلق مع الله کی تربیت کرتا ہے ، اور اعتکاف کی عظیم عبادت سے یہی دولت حاصل کی جاتی ہے ، لہذا اعتکاف میں مؤمن تمام دنیا سے یکسو ہوکر عبادات وطاعات کے ذریعہ اپنے رب کا قرب حاصل کرتا ہے
23 * رمضــــــــــــــان روزه کی عظیم عبادت کی عادت ڈالتا ہے ، تاکہ مؤمن رمضان کے روزے رکهنے کے بعد اس عظیم عبادت کا عادی ہوجائے ، اور اس طرح رمضان کے بعد شوال کے چهہ کے روزے رکهے ، اور سوموار و جمعرات اور رجب اور شعبان کے نفل روزے رکهے ، اوراس عبادت پرقائم رہے یہاں تک کہ بَابُ الرَيَّان سے جنت میں داخل ہوجائے
24 * رمضــــــــــــــان پوشیده اعمال میں مؤمن کی تربیت کرتا ہے ، کیونکہ روزه خود ایک پوشیده ومخفی عبادت ہے ، تاکہ مؤمن کو پوشیده اعمال کی عادت پڑجائے جن کو الله تعالی کے سوا کوئی نہیں جانتا
25 * رمضــــــــــــــان مؤمن کی تربیت کرتا ہے ذات باری تعالی کے مراقبہ کی ، اور یہی مراقبہ مؤمن کو احسان کی دولت سے مالا مال کردیتا ہے
26 * رمضــــــــــــــان میں الله تعالی کے اسماء وصفات کے آثار ظاہر ہوتے ہیں ، مثلا الغفور . اس نام کے آثار گناہوں کی بخشش کی صورت میں ظاہر ہوتے ہیں التواب . اس نام کے آثار توبہ کی قبولیت کی صورت میں ظاہر ہوتے ہیں العفو . اس نام کے آثار گناہگاروں کو معاف کرنے کی صورت میں ظاہر ہوتے ہیں الحكيم . اسی کی حکمت ہے کہ رمضان کو باقی سب مہینوں پر فضیلت دی ہے العليم . الله تعالی ہی انسان کے روزه کی صحیح حقیقت جانتا ہے اور اس طرح باقی اسماء الحسنى ہیں ، لہذا مؤمن ان میں غور وفکر کرے
27 * رمضــــــــــــــان عبادات میں مجاہده وریاضت کی تعلیم دیتا ہے ، لہذا ليلة القدرکو اسی غرض سے مخفی رکها گیا ، تاکہ بنده زیاده سے زیاده عبادت کرے ، اسی طرح نبی صلى الله عليه وسلم کی سیرت مبارکہ سے واضح ہوتا ہے کہ آپ رمضان میں انتہائی جہد ومجاہده فرماتے تهے۔
28 * رمضــــــــــــــان الله تعالی کی نعمتوں کی قدر وتعظیم سکهاتا ہے ، کیونکہ کسی چیز کی اہمیت وقیمت اس وقت معلوم ہوتی ہے جب وه چیز نہ ہو۔
29 * رمضــــــــــــــان اعضاء و جوارح کو منكرات وفواحش سے دور رکهنے کی تربیت کرتا ہے ۔
30 * رمضــــــــــــــان کا روزه ڈهال ہے ، یعنی حمايت وصيانت وسترہے ، مؤمن کو جہنم کی آگ سے بچاتا ہے ، اس کو امراض سے بچاتا ہے ، شیطان کے تسلط سے اس کی حفاظت کرتا ہے ، اس کو شہوات و رذائل سے محفوظ رکهتا ہے۔
الله تعالی کے ہرحکم میں بے شمار فوائد وحکمتیں ہوتی ہیں ، جس کو بنده شمار نہیں کرسکتا اور نہ بنده اس کا مکلف ہے ، مذکوره بالا سطور میں رمضان وصیام کی چند فوائد ذکر کیئے گئے ہیں ، تاکہ ہم اس ماه مبارک کی زیاده سے زیاده قدرکرسکیں، اور اپنے اعمال کی درستگی کرسکیں۔
2۔ روزے کے معاشرتی اثرات:
روزہ انسانی معاشرے کیلئے ایک درس مساوات ہے کیونکہ اس مذہبی فریضے کی انجام دہی سے صاحب ثروت لوگ بھوکوں اور محروم افراد کی حالت زار کا احساس کر سکتے ہیں اور انکی مدد کرنے کی طرف مائل ہو سکتے ہیں۔ البتہ ممکن ہے بھوکے اور محروم لوگوں کی توصیف کر کے خداوند عالم صاحب قدرت لوگوں کو انکی طرف متوجہ کرنا چاہتا ہو اور اگر یہ معاملہ حسی اور عینی پہلو اختیار کر جائے تو اسکا دوسرا اثر ہو۔ روزہ اس اہم اجتماعی موضوع کو حسی رنگ دیتا ہے۔ ایک مشہور حدیث میں امام جعفر صادق علیہ السلام سے منقول ہے کہ ہشام بن حکم نے روزے کی علت اور سبب کے بارے میں پوچھا تو آپ نے فرمایا:
“انما فرض اللہ الصیام لیستوی بہ الغنی و الفقیر ذلک ان الغنی لم یکن لیجد مس الجوع فیرحم الفقیر و ان الغنی کلما اراد شیئا قدر علیہ
” دل کا روزہ زبان کے روزے سے بہتر اور زبان کا روزہ پیٹ کے روزے سے برتر ہے “
فاراد اللہ تعالی ان یسوی بین خلقہ و ان یذیق الغنی من الجوع و الالم لیرق علی الضعیف و یرحم الجائع”۳۴
[اللہ تعالی نے روزہ اس لئے واجب کیا ہے کہ فقیر اور غنی کے درمیان مساوات قائم ہو جائے اور یہ اس وجہ سے ہے کہ غنی بھوک کا مزہ چکھ لے اور فقیر کا حق ادا کرے کیونکہ مالدار عموماً جو کچھ چاہتے ہیں انکے لئے فراہم ہوتا ہے۔ خدا چاہتا ہے کہ اسکے بندوں کے درمیان مساوات ہو اور مالداروں کو بھی بھوک اور درد و رنج کا ذائقہ چکھائے تاکہ وہ کمزور اور بھوکے افراد پر رحم کریں]۔
۳۔ روزے کے طبی اثرات:
طب کی جدید اور قدیم تحقیقات کی روشنی میں امساک [کھانے پینے سے پرہیز] بہت سی بیماریوں کے علاج کیلئے معجزانہ اثر رکھتا ہے جو قابل انکار نہیں ہے۔ شاید ہی کوئی حکیم ہو جس نے اپنی مشروح تالیفات اور تصنیفات میں اس حقیقت کی طرف اشارہ نہ کیا ہو کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ بہت سی بیماریاں زیادہ کھانے سے پیدا ہوتی ہیں۔ چونکہ اضافی مواد بدن میں جذب نہیں ہوتا لہذا مزاحم اور مجتمع چربیاں پیدا ہوتی ہیں یا اضافی شوگر کا باعث بنتا ہے۔ عضلات کا یہ اضافی مواد درحقیقت بدن میں ایک متعفن بیماری کے جراثیم کی پرورش کیلئے گندگی کا ڈھیر بن جاتا ہے۔
ایسے میں ان بیماریوں کا مقابلہ کرنے کیلئے بہترین حل یہ ہے کہ گندگی کے ان ڈھیروں کو امساک اور روزے کے ذریعے ختم کر دیا جائے۔ روزہ ان اضافی غلاضتوں اور بدن میں جذب نہ ہونے والے مواد کو جلا دیتا ہے۔ درحقیقت روزہ بدن کو صفائی شدہ مکان بنا دیتا ہے۔ علاوہ ازیں روزے سے معدے کو ایک نمایاں آرام ملتا ہے اور اس سے ہاضمے کی مشینری کی سروس ہو جاتی ہے۔ چونکہ یہ انسانی بدن کی حساس ترین مشینری ہے جو سارا سال کام کرتی رہتی ہے لہذا اس کیلئے ایسا آرام بہت ضروری ہے۔ یہ واضح ہے کہ احکام اسلامی کی رو سے روزے دار کو اجازت نہیں ہے کہ وہ سحری اور افطاری کی غذا میں افراط اور زیادتی سے کام لے۔ یہ اس لئے ہے تاکہ اس حفظان صحت اور علاج سے مکمل نتیجہ حاصل کیا جا سکے ورنہ ممکن ہے کہ مطلوبہ نتائج حاصل نہ کئے جا سکیں۔
ایک روسی دانشور الکسی سوفرین لکھتا ہے: “روزہ ان بیماریوں کے علاج کیلئے خاص طور پر مفید ہے جو خون کی کمی، انتڑیوں کی کمزوری، التہاب زائدہ [Appendicitis]، خارجی و داخلی قدیم پھوڑے، تپ دق، ٹی بی، اسکلیروز، نقرس، استسقار، جوڑوں کا درد، نوراستنی، عرق النساء، خراز، امراض چشم، شوگر، امراض جلد، امراض گردہ، امراض جگر کی وجہ سے ہوتی ہیں۔ امساک اور روزے کے ذریعے علاج صرف مندرجہ بالا بیماریوں سے ہی مخصوص نہیں بلکہ وہ بیماریاں جو انسانی بدن کے اصول سے مربوط ہیں اور جسم کے خلیوں سے چمٹی ہوتی ہیں مثلاً سرطان، سفلین اور طاعون وغیرہ کیلئے بھی شفا بخش ہے۔
حوالہ جات:
۱۔ تفسیر نور، جلد 1، صفحہ 370،
۲۔ ترجمہ و حواشی صحیفہ کاملہ، مفتی جعفر حسین، صفحہ 320،
۳۔ قاموس کتاب مقدس، صفحہ 42۷،
۴۔ تورات، سفر تشینہ، فصل 9، شمارہ 9،
۵۔ قاموس کتاب مقدس، صفحہ 428،
۶۔ قاموس کتاب مقدس، صفحہ 428،
۷۔ انجیل متی، باب 4، شمارہ 1 و 2،
۸۔ انجیل لوقا، باب 5، شمارہ 33-35،
۹۔ قاموس کتاب مقدس، صفحہ 428،
۱۰۔ تفسیر نمونہ، جلد 1، صفحہ 446،
۱۱۔ سورہ بقرہ، آیت 183،
۱۲۔ سورہ بقرہ، آیت 184،
۱۳۔ بحار، جلد 76، صفحہ 257،
۱۴۔ بحار، جلد 96، صفحہ 253،
۱۵۔ بحار، جلد 96، صفحہ 368،
۱۶۔ بحار، جلد 96، صفحہ 246،
۱۷۔ شرح نہج البلاغہ ابن ابی الحدید، جلد 20، صفحہ 296،
۱۸۔ روضۃ المتقین، جلد 3، صفحہ 228،
۱۹۔ مواعظ العددیہ، صفحہ 76،
۲۰۔ بحار، جلد 96، صفحہ 254،
۲۱۔ غررالحکم، جلد 1، صفحہ 417،
۲۲۔ بحار، جلد 96، صفحہ 294،
۲۳۔ بحار، جلد 96، صفحہ 294،
۲۴۔ روضۃ المتقین، جلد 3، صفحہ 225،
۲۵۔ روضۃ المتقین، جلد 3، صفحہ 227،
۲۶۔ بحار، جلد 62، صفحہ 294،
۲۷۔ فروع کافی، جلد 4، صفحہ 87،
۲۸۔ وسائل الشیعہ، جلد 7، صفحہ 3،
۲۹۔ بحار، جلد 96، صفحہ 254،
۳۰۔ وسائل الشیعہ، جلد 10، صفحہ 30،
۳۱۔ صحیفہ کاملہ ترجمہ علامہ مفتی جعفر حسین، دعائے استقبال ماہ رمضان،
۳۲۔ نہج البلاغہ، کلمات قصار، نمبر 252،
۳۳۔ ترجمہ تفسیر نمونہ، جلد 1، صفحہ 443،
۳۴۔ وسائل الشیعہ، جلد 7، باب اول،
اسّلا م علیکم محترم و معزّز ساتھیوں ، نیک بیٹوں اور بیٹیوں ،
غیر حاضری کے سبب ،حسب معمول میرے پاس معذرت کے الفاظ کے سوا کچھ بھی نہیں ہئے،
تمام افراد کی جانب سے اس مہینے کے فیوض و برکات پر بہترین اور سیر حاصل تبصروں نے دل باغ باغ کر دیا ہئے ،بے شک
ماہ رمضان المبارک فضیلتون، برکتوں ،رحمتوں پر محیط یہ مہینہ جو بھی پالے وہ خوش نصیب ترین انسان ہئے
بیٹی نگہت نسیم کی قران خوانی کی تجویز سے ابھی سے میرے دل میں ٹھنڈی ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگی ہیں ،انشاللہ ہم سب دل و جان سے قران خوانی میں حصّہ لیں گے اور اگر ہو سکا تو دو قران مجید ختم کرنے کی سعئ بھی کریں گے
،
اللہ پاک آپ سب کی عبادات کو اپنی بارگاہ میں شرف قبولیت عطا کرے آمین
دعاگو زائرہ بجّو
پہاڑوں اور درختوں کا درود شریف
حضرت علی کرم اللہ وجہ، فرماتے ہیں کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مکہ مکرمہ میں تھا۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مکہ کے گرد ونواح میں تشریف لے گئے تو جس پہاڑ یا درخت کا بھی سامنا ہوتا تو وہ عرض کرتا : الَسَّلَامُ عَلَیکَ یَا رَسُولَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیہِ وَسَلَّمَ (ترمذی شریف) (مشکوٰتہ شریف) درود وسلام صفحہ 63)
پانچ فرشتے
”مجالس الابرار“ میں ہے کہ انسان کے ساتھ پانچ فرشتے رہتے ہیں۔
-1 ایک سیدھی جانب جو نیکیاں لکھتا ہے۔
-2 دوسرا بائیں جانب جو بدیاں لکھتا ہے۔
-3 تیسرا آگے رہتا ہے جو نیکیوں کی تلقین کرتا ہے۔
-4 چوتھا جو پیچھے رہتا ہے جو بلائوں کو دور کرتا ہے۔
-5 پانچواں پیشانی پر رہتا ہے۔ جو درود شریف لکھتا ہے اور حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کو پہنچا دیتا ہے۔
سبحان اللہ ،جزاک اللہ ،میری پیاری مسیحا بیٹی ،
خدا وند عالم تمھارے علم و عرفان میں اور ترقّی عطا کرے آمین
دعاگو زائرہ بجّو
سفید فام لڑکی کا جادو قرآن کے سامنے بےبس
قرآن کریم کی ہیبت کا ایک واقعہ ہمارے ایک دوست جو کہ بینک آفیسر ہیں ان کے عزیز کو حال ہی میں پیش آیا ہے جو انگلینڈ میں بینکنگ کی ٹریننگ مکمل کرکے آئے ہیں اور حال ہی میں انہوں نے ملنے والے سب دوستوں کو سنایا۔ بینک آفیسر کے عزیز کا قیام لندن کے ایک ہاسٹل میں تھا جہاں ہر مذہب کے لوگ بشمول مرد و عورت قیام پذیر تھے۔ یہ نوجوان دین سے محبت رکھتا تھا‘ نماز کی پابندی کرتا اور جب ٹریننگ سے فارغ ہوکر ہاسٹل جاتا تو اپنے کمرے میں اکیلا بہت ہلکی آواز میں تلاوت کلام پاک سنتا تھا۔ تلاوت کی آواز اتنی ہلکی ہوتی کہ اس کے کمرے کے دروازے سے باہر نہ سنائی دیتی۔ کیونکہ ان ممالک میں اس چیز کا بہت خیال کیا جاتا ہے کہ پڑوسی کو کوئی شکایت نہ ہو۔
اس ہاسٹل میں ایک سفید فام لڑکی ان کے کمرے سے دور رہتی تھی۔ ایک شام جب یہ نوجوان ہلکی آواز میں تلاوت سننے میں مشغول تھا تو کسی نے اس کے کمرے کے دروازے پر دستک دی۔ جب دروازہ کھولا گیا تو وہ سفید فام لڑکی سامنے کھڑی تھی اس نے شکایت کی کہ آپ میوزک نہ لگائیں (تلاوت کلام پاک کو وہ میوزک سمجھتی تھی) کیونکہ میں اس میوزک کے دوران اپنی عبادت نہیں کرسکتی۔ اس نوجوان نے اسی وقت کمرے سے باہر نکل کر سنا تو تلاوت باہر سنائی نہیں دیتی تھی تو اس سفید فام لڑکی کو بتایا گیا کہ آپ کا کمرہ تو یہاں سے دوسری لائن میں کافی دور ہے اور اس تلاوت کی آواز تو میرے کمرے کے باہر کے دروازے تک نہیں سنائی دیتی۔ مگر وہ سفید فام لڑکی بار بار اس تلاوت کو بند کرنے کا کہتی ہوئی چلی گئی۔
ایک دن اس نوجوان نے اس ہاسٹل کے تمام مسلمانوں کو اکٹھا کیا اور کمرے کے اندر اور باہر کا دروازہ بند کرکے دنیا کے بہترین قاری کی تلاوت سنائی۔ یہ پروگرام جاری تھا کہ باہر دروازے پر کسی نے دستک دی جب دروازہ کھولا گیا تو وہ سفید فام لڑکی غصے سے کہہ رہی تھی کہ آپ میری عبادت میں خلل ڈال رہے ہیں کیونکہ آپ پھر وہی میوزک چلا رہے ہیں۔ ان تمام مسلمانوں نے اس کو سمجھایا کہ یہ تو اللہ تعالیٰ کا کلام ہے میوزک نہیں ہے۔ وہ بار بار کہہ رہی تھی کہ یہ میوزک مجھے عبادت نہیں کرنے دیتا۔ ان ساتھیوں میں سے ایک نے تنگ آکر پوچھا کہ آپ کس کی عبادت کرتی ہیں؟ اس لڑکی نے فوراً کہا شیطان کی۔ یہ جواب سن کر سب پریشان ہوگئے اور اس لڑکی سے درخواست کی کہ ہمیں بھی اپنی عبادت دکھاؤ۔ وہ لڑکی بڑی خوشی سے اپنے کمرے کے اندر لے گئی جہاں انسانی ہڈیوں کا ڈھانچہ لٹک رہا تھا اس کے علاوہ اور بھی ہڈیاں پاس پڑی ہوئی تھیں اور یہ لڑکی ان پر جادو کرتی تھی۔ اب یہ بات سب پر ظاہر ہوگئی کہ تلاوت کلام کی ہیبت سے یہ جادو نہیں چل سکتا۔ اس لڑکی نے ان تمام کو بتایا کہ یہ پاکستانی جو اپنے اللہ کی کتاب سنتا ہے اس کا پورا پتہ میں نے اپنے علم کے ذریعے حاصل کرلیا ہے۔ اس کے باپ اور ماں کا نام بتایا اور بتایا کہ یہ دونوں کہاں پر موجود ہیں اور کیا کررہے ہیں؟ ان اطلاعات نے مسلمانوں پر کچھ اثر نہ کیا بلکہ اس نوجوان نے تلاوت سننا اور زیادہ کردیا۔ وہ لڑکی ایک دن تنگ آکر ہوسٹل چھوڑ گئی۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے کلام کی برکت سے اس نوجوان کو جادو کے اثرات سے محفوظ رکھا اور ثابت کردیا کہ جہاں یہ کلام ہوگا وہاں دوسرے کلام باطل ہوجاتے ہیں۔
جزاک اللہ ، آپ سب نے بہت اچھا لکھا ہے۔میری طرف سے بھی رمضان المبارک کی مبارک قبول کریں۔اللہ تحالی ہمیں اس مقدس مہینے کی برکتوں سے پوری طرح فیض یاب ہونے کی توفیق عطا فرماے۔آمین روزہ وہ واحد عبادت ہے،جس کی بارے میں اللہ تحالی نے فرمایا ہے۔
“روزہ میرے لیے ہےاور میں ہی اجر دوں گا ” نفس انسانی کی تربیت میں روزے کو خصوصی دخل ہے۔روزہ کی حالت میںجھوٹ،غیبت ،ظلم وزیادتی، اور ہر قسم کی فضول گفتگو سے منح کیا گیا ہے۔روزہ کا حقیقی مقصد تب ہی حاصل ہو سکتا ہے۔جب ایک ماہ کی تربیت کو ہم اپنی زندگی کا محمول بنا لیں۔اور اسے سال کے بقیہ گیارہ ماہ میں بھی برقرار رکھا جاے۔
نوشین بہن آپ کو بلاگ فیملی میں خوش آمدید ۔۔ جی آیاں نوں ۔۔۔ آپ نے کتنا اچھا کہا ہے۔روزہ کا حقیقی مقصد تب ہی حاصل ہو سکتا ہے۔جب ایک ماہ کی تربیت کو ہم اپنی زندگی کا محمول بنا لیں۔اور اسے سال کے بقیہ گیارہ ماہ میں بھی برقرار رکھا جائے “
بلگ میں آپ کی آمد کا انتظار رہے گا ۔ اپنی دعاؤں میں ہم سب کو یاد رکھئے گا ۔۔
سلامت رہئے
دوستو می چاہتی ہوں کہ ہم سب جو کچھ بھی رمضان کے حولے سے لکھے اسی بلاگ میں لکھیں تاکہ جب بھی کسی کو کوئی معلومات لینی ہو اسے کوئی پریاشانی نہ ہو اور وہ صرف ایک ہ بلاگ سے استفادہ حآسل کر سکے ۔۔۔ جیسے ہم سب نے مل جش ظہور مولائے کائینات کو یادگار بنایا تھا ۔
اگر آپ کے پاس کوئی تجویز ہو تو پلیز ضرور بتایئے گا ۔۔ شکریہ
ماہ توبہ
ماہ رمضان
ماہ غفران
ماہ مبارکہ
ماہ برکہ
ماہ عبادۃ
ماہ صوم
ماہ صلاۃ
ماہ ایمان
ماہ قران
سارے عالم اسلام کے لیے خیر وبرکات کا موجب بنے اور ھم اس ماہ مبارکہ کی ساری برکتوں سے فیض یاب ھوسکیں یا رب
ھم مسلمانوں پر اپنا کرم فرماء امین ثم آمین
یا رب ھم سب کو
دکھہ
پریشانی
تنگی
فقر وفاقہ
مرض
قرض
کرب غم
اندوہ
مشکل
بدحالی
قحط
افات
بے روزگاری
جھوٹ
ملاوٹ
چغل خوری
بدگوئ
بے ایمانی
اوقات نماز میں کسل و نوم سے محفوظ رکھنا
ھم کو قران مجید پڑھنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرماء
امین ثم آمین
جس پاک ماہ میں پاک کتاب قرآن شریف کا نزول ہوا اس کی آمدآمد ہے ماہ رمضان کا آغاز ٢١ جولائی سے ہونے والا ہے.ٍیہ ایسا ماہ ہے جس میں نیکیوں کا نزول شروع ہو جاتا ہے اور اس ماہ کی برکت سے نیکیوں کا نزول سب سے زیادہ ہوتا ہے شیطانوں کو اس ماہ میں جھکڑ دیا جاتا ہے.اس ماہ رمضان کی خاص بات اللہ تعالیٰ کی رحمتوں کا نازل ہوناہے جب ماہ رمضان کا چاند نظر آتا ہے تو ہر گھر میں ایک خوشی کا سماں پایا جاتا ہے ایک عجیب خوشی کی سی کیفیت محسوس ہوتی ہے.ماہ رمضان کی شریعی اہمیت اس لئے ہے کیونکہ روزہ دین اسلام کا چوتھا ستون ہے اور یہ ہر عاقل و بالغ مسلمان مردوعورت پر فرض ہے اسلئے ہر مسلمان کو چاہیے کہ وہ ماہ رمضان کے پورے روزے خوشی اور سکون کے ساتھ رکھے کیونکہ روزہ رکھنے سے انسان ہر گناہ سے بچا رہتا ہے۔ حضرت سہیل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہۖنے فرمایا ہے۔”جنت کے آٹھ دروازے ہیںان میں ایک دروازہ ایسا ہے جس میں صرف روزہ دار داخل ہوگا ” ً.اس ماہ پاک کے ذریعے انسان کے پچھلے جتنے بھی گناہ ہوتے ہے وہ معاف کر دیئے جاتے ہیںماہ رمضان کو تین عشروں میں تقسیم کیا گیا ہے ایک عشرہ دس دنوں کا ہوتا ہے ہر عشرے کو اپنی اہمیت حاصل ہے. پہلے عشرے کو باعث رحمت’دوسرے کو باعث مغفرت اور تیسرے کو جہنم کی آگ سے آزادی قرار دیا گیا ہے پہلے عشرے کو باعث رحمت اسلئے کہا گیا ہے کیونکہ اس عشرہ میں رب پاک کی ذات اپنے بندے کو بیشمار نعمتوں سے نوازتا ہے انسان اس عشرہ میں جتنی رحمتوں کا طالب ہوتا ہے رب پاک اسے دگنی رحمتیں عطا کرتا ہے.دوسرے عشرے میں مغفرت کو اہمیت دی گئی ہے جب کوئی بندہ اپنے رب سے اپنے گناہوں کی مغفرت طلب کرتا ہے تو خدا پاک اس بندے کی مغفرت قبول کرتا ہے اور اس کے تمام گناہ معاف کر دیتا ہے.تیسرا عشرہ جہنم کی آگ سے آزادی ہے روزہ دار اس عشرہ میں جہنم کی آگ سے بچنے کے لئے اپنے رب پاک سے دعا مانگتا ہے اور وہ دعا روزہ دار کی قبول ہوتی ہے. رسول اللہۖ نے فرمایا:جس شخص نے رمضان کے روزے اللہ تعالیٰ پر ایمان رکھتے ہوئے اور ثواب حاصل کرنے کی نیت سے رکھے تو اس شخص کے پہلے گناہ معاف کردیئے جاتے ہیں. روزہ دار کو روزے کی حالت میں جھوٹ بولنے.کوئی غلط حرکت کرنے اور گناہ والا کوئی بھی کام کرنے سے منع کیا گیا ہے کیونکہ جب انسان روزہ کی حالت میں بھی ایسے کام کرے گا تو اس کے بھوکا پیاسہ رہنے کا کوئی فائدہ نہیں.روزہ دار کو چاہیے کہ وہ روزہ کی حالت میں قرآن پاک کی تلاوت کرے .پانچ وقت کی نماز پابندی سے پڑھے اور نیک کام کرے اپنے آپ کو رب پاک کی عبادت میں مشغول رکھے اور جتنا ہوسکے اپنے گناہوں کی معافی مانگے. حدیث مبارکہ میں ارشاد ہوتا ہے”روزے دار کو ماہ رمضان میں دوخوشیاں نصیب ہوتیں ہیں ایک رب سے ملاقات کے وقت مطلب عبادت کرکے اور دوسری افطار کے وقت جب وہ روزہ افطار کرتا ہے”. روزہ دین اسلام کا بنیادی رکن ہے اور قرآن کریم کے بیان کے مطابق یہ پہلی امتوں پر بھی فرض رہاہے. ارشادباری تعالیٰ ہے۔ترجمہ:اے ایمان والوں فرض کیاگیا تم پر روزہ جیسے فرض کیا گیا تھا تم سے اگلوں پر تاکہ تم پرہیزگار ہوجائو. روزے کا اصل مقصد انسان کی خواہشات کو احکام الہیٰ کے تابع کرکے اسے متقی بنانا ہے جب ایک انسان رمضان کے پورے مہینے میں کھانے پینے اور نفسانی خواہشات پر قابو رکھتا ہے نیز دیگر برائیوں سے اجتناب کرتے ہوئے اپنا اکثر وقت عبادات اور نیک کاموں میں گزارتا ہے تو اس کی طبعیت میں نیکی کا ذوق پیدا ہوجاتاہے اور بدی سے نفرت ہو جاتی ہے.روزہ خواہشات پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ انسان کی انائیت خودپسندی کا بھی موثر علاج ہے جب انسان بھوک پیاس کی شدت میں کھانے پینے کی اشیاء پاس ہوتے ہوئے بھی خود کو کھانے پر قادر نہیں پاتا تو اسے خدا تعالیٰ کے سامنے اپنی بے چارگی کا احساس ہوتا ہے اور یہ احساس جب دائمی کیفیت بن جائے تو اس میں ہر خلاف شریعت عمل سے رک جانے کی صلاحیت پیدا کر دیتا ہے.رسول کریمۖکا ارشاد پاک ہے.”اگر کوئی شخص روزہ رکھ کر بھی جھوٹ اور غلط کاریوں سے نہیں بچتا تو اس کا کھانا پینا چھڑانے سے اللہ کو کوئی دلچسپی نہیں.” ایک اور جگہ ارشاد ہوتا ہے” جو شخص اس رمضان میں کسی روزہ دار کو افطار کرائے گا اس کے گناہوں کے لئے معافی ہے اور وہ خود کو نار جہنم سے بچالے گااور اسے روزے دار جتنا ہی ثواب ملے گاجبکہ اس روزہ دار کے اپنے ثواب میں کوئی کمی واقع نہیں ہوگی.” یوں تو روزہ ایک انفرادی عبادت ہے لیکن اس سے مختلف فوائد بھی حاصل ہوتے ہیں.مہینہ بھر بھوکا پیاسہ رہ کر انسان کو دوسرے کی بھوک کا احساس ہوتا ہے اور دل میں غریبوں اور ناداروں کی لئے ہمدردی کا جذبہ پیدا ہوتا ہے کم سے کم غذا پر اکتفا کی عادت انسان میں قناعت اور ایثار کی صفات پیدا کرتیں ہیں.یوں تو رمضان المبارک پوری دنیا کے مسلمانوں کے لیے رحمت اور مغفرت کا مہینہ ہے لیکن ہم پاکستانی مسلمانوں کے لیے اس مہینہ اور اسکی مبارک شب کی خاص اہمیت اس وجہ سے بھی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اس مبارک رات میں ہمیں آزادی عطا فرمائی تھی .رمضان کی ستائیسویں شب کو پاکستان کی تشکیل گویا اس حقیقت کی طرف اشارہ تھا کہ اس مملکت خداداد میں کتاب مقدس کا نظام زندگی نافذ کیا جائے جو اس مبارک شب میں نازل ہوئی اور پاکستان کا مطالبہ اسی غرض سے کیا گیا تھا کہ یہاں اسلامی نظام حیات نافذ کیا جائے.اس اعتبار سے رمضان المبارک .تشکیل پاکستان کی سالگرہ اور خدا سے کئے ہوئے عہد کی تجدید کا موقع بھی ہے۔
گوگل سر چ
پہلے دن کی دعا :
اے اللہ میرے آج کے روزے کو حقیقی روزے داروں جیسا بنادے،میری عبادت کو سچے عبادت گزاروں جیسی بنادے ، آج مجھے غافل لوگوں جیسی نیند سے بیدار کردے اور آج میرے گناہ بخش دے !اے جہانوں کے پالنے والے مجھ سے درگزر کر اے گناہگاروں سے در گزر کرنے والے۔
دوسرے دن کی دعا:
اے میرے معبود، آج کے دن مجھے اپنی رضائوں کے قریب کردے، آج کے دن مجھے اپنی ناراضگی اور اپنی سزائوں سے بچائے رکھ اور آج کے دن مجھے اپنی آیات پڑھنے کی توفیق دے، اپنی رحمت سے اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے۔
تیسرے دن کی دعا:
اے میرے معبود مجھے آگاہی عطا فرما ، مجھے ہر طرح کی نا سمجھی اور بے راہ روی سے بچا کے رکھ اور مجھ کو ہر اس بھلائی میں سے حصہ دے جو آج تیری عطائوں سے نازل ہو، اے سب سے زیادہ عطا کرنے والے۔
چوتھے دن کی دعا:
آج کے دن مجھے قوت دے کہ تیرے حکم کی تعمیل کروں، اس میں مجھے اپنے ذکر کی مٹھاس کا مزہ عطا کر، آج کے دن اپنے کرم سے مجھے شکر ادا کرنے کی توفیق دے، مجھے اپنی نگہداری اور پردہ پوشی کی حفاظت میں رکھ، اے دیکھنے والوں میں زیادہ دیکھنے والے۔
پانچویں دن کی دعا:
آج کے دن مجھے بخشش مانگنے والوں میں سے بنا دے، آج کے دن مجھے اپنے نیکوکار عباد ت گزار بندوں میں سے بنا دے اور آج کے دن مجھے اپنے نزدیکی دوستوں میں سے بنادے، اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے ۔
چھٹے دن کی دعا:
اے معبود آج کے دن مجھے چھوڑ نہ دے کہ تیری نا فرمانی میں لگ جائوں اور نہ مجھے اپنے غضب کا نشانہ بنا،آج کے دن مجھے اپنے احسان و نعمت سے سرفراز فرما اور اپنی ناراضگی کے کاموں سے بچائے رکھ، اے رغبت کرنے والوں کی امید پوری کرنے والے۔
ساتویں دن کی دعا:
اے معبود آج کے دن مجھے روزہ رکھنے اور عبادت کرنے میں مدد دے اور اس میں مجھے بیکار باتوں اور گناہوں سے بچائے رکھ اور اس میں مجھے یہ توفیق دے کہ ہمیشہ تیرے ذکر و فکر میں رہوں، اے گمراہوں کو ہدایت دینے والے۔
آٹھویں دن کی دعا:
اے معبود آج کے دن مجھے یتیموں پر رحم کرنے ، ان کو کھانا کھلانے اور کھلے دل سے سب کو سلام کہنے اور شرفاء کے پاس بیٹھنے کی توفیق دے اپنے فضل سے، اے آرزو مندوں کی پناہ گاہ۔
نویں دن کی دعا:
اے اللہ آج کے دن مجھے اپنی وسیع رحمت میں سے بہت زیادہ حصہ دے۔ مجھ کو اپنے روشن دلائل کی طرف رہنمائی فرما اورمجھے اپنی رضا کی طرف لے جا،اے شوق رکھنے والوں کی آرزو پوری کرنے والے۔
دسویں دن کی دعا:
اے معبود آج کے دن مجھے ان لوگوں میں رکھ جو تجھ پر بھروسہ کرتے ہیں۔ مجھے ان لوگوں میں قرار دے جو تیرے حضور کامیاب ہیں اور اپنے احسان و کرم سے مجھے اپنے نزدیکی لوگوں میں قرار دے، اے طلبگاروں کے مقصود۔
گوگل سرچ
شاہین حیدر رضوی صاحبہ۔اللہ پاک یہ قلمی عبادت قبول کرے۔التماس دعا
سید ابن طاؤس نے حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام اور حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام سے روایت کی ہے کہ انہوں نے فرمایا کہ پورے رمضان میں ہر فریضہ نماز کے بعد یہ دعا پڑھے
اَللّـهُمَّ ارْزُقْني حَجَّ بَيْتِكَ الْحَرامِ فِي عامي هذا وَفي كُلِّ عام ما اَبْقَيْتَني في يُسْر مِنْكَ وَعافِيَة، وَسَعَةِ رِزْق، وَلا تُخْلِني مِنْ تِلْكَ الْمواقِفِ الْكَريمَةِ، وَالْمَشاهِدِ الشَّريفَةِ، وَزِيارَةِ قَبْرِ نَبِيِّكَ صَلَواتُكَ عَلَيْهِ وَآلِهِ، وَفي جَميعِ حَوائِجِ الدُّنْيا وَالاْخِرَةِ فَكُنْ لي، اَللّـهُمَّ اِنّي اَساَلُكَ فيـما تَقْضي وَتُقَدِّرُ مِنَ الاَمْرِ الَْمحْتُومِ في لَيْلَةِ الْقَدْرِ، مِنَ الْقَضاءِ الَّذي لا يُرَدُّ وَلا يُبَدَّلُ، اَنْ تَكْتُبَني مِنْ حُجّاجِ بَيْتِكَ الْحَرامِ، الْمَبْرُورِ حَجُّهُمْ، الْمَشْكُورِ سَعْيُهُمْ، الْمَغْفُورِ ذُنُوبُهُمْ، الْمُكَفَّرِ عَنْهُمْ سَيِّئاتُهُمْ، واجْعَلْ فيـما تَقْضي وَتُقَدِّرُ، اَنْ تُطيلَ عُمْري، وَتُوَسِّعَ عَلَيَّ رِزْقي، وَتُؤدِّى عَنّي اَمانَتي وَدَيْني آمينَ رَبَّ الْعالَمين
اور نماز کے بعد یہ کہے:
يا عَلِيُّ يا عَظيمُ، يا غَفُورُ يا رَحيمُ، اَنْتَ الرَّبُّ الْعَظيمُ الَّذي لَيْسَ كَمِثْلِهِ شَيءٌ وَهُوَ السَّميعُ الْبَصيرُ، وَهذا شَهْرٌ عَظَّمْتَهُ وَكَرَّمْتَهْ، وَشَرَّفْتَهُ وَفَضَّلْتَهُ عَلَى الشُّهُورِ، وَهُوَ الشَّهْرُ الَّذي فَرَضْتَ صِيامَهُ عَلَيَّ، وَهُوَ شَهْرُ رَمَضانَ، الَّذي اَنْزَلْتَ فيهِ الْقُرْآنَ، هُدىً لِلنّاسِ وَبَيِّنات مِنَ الْهُدى وَالْفُرْقانَ، وَجَعَلْتَ فيهِ لَيْلَةَ الْقَدْرِ، وَجَعَلْتَها خَيْراً مِنْ اَلْفِ شَهْر، فَيا ذَا الْمَنِّ وَلا يُمَنُّ عَلَيْكَ، مُنَّ عَلَيَّ بِفَكاكِ رَقَبَتي مِنَ النّارِ فيمَنْ تَمُنَّ عَلَيْهِ، وَاَدْخِلْنِى الْجَنَّةَ بِرَحْمَتِكَ يا اَرْحَمَ الرّاحِمينَ
ماہ رمضان کے دنوں کی دعائیں
پہلے دن کی دعا
اَللّـهُمَّ اجْعَلْ صِيامي فيهِ صِيامَ الصّائِمينَ، وَقِيامي فيهِ قيامَ الْقائِمينَ، وَنَبِّهْني فيهِ عَنْ نَوْمَةِ الْغافِلينَ، وَهَبْ لى جُرْمي فيهِ يا اِلـهَ الْعالَمينَ، وَاعْفُ عَنّي يا عافِياً عَنْ الُْمجْرِمينَ
دوسرے دن کی دعا
اَللّـهُمَّ قَرِّبْني فيهِ اِلى مَرْضاتِكَ، وَجَنِّبْني فيهِ مِنْ سَخَطِكَ وَنَقِماتِكَ، وَوَفِّقْني فيهِ لِقِرآءَةِ ايـاتِكَ بِرَحْمَتِكَ يا اَرْحَمَ الرّاحِمينَ
تیسرے دن کی دعا
اَللّـهُمَّ ارْزُقْني فيهِ الذِّهْنَ وَالتَّنْبيهَ، وَباعِدْني فيهِ مِنَ السَّفاهَةِ وَالَّتمْويهِ، وَاجْعَلْ لى نَصيباً مِنْ كُلِّ خَيْر تُنْزِلُ فيهِ، بِجُودِكَ يا اَجْوَدَ الاَْجْوَدينَ
چوتھے دن کی دعا
اَللّـهُمَّ قَوِّني فيهِ عَلى اِقامَةِ اَمْرِكَ، وَاَذِقْني فيهِ حَلاوَةَ ذِكْرِكَ، وَاَوْزِعْني فيهِ لاَِداءِ شُكْرِكَ بِكَرَمِكَ، وَاحْفَظْني فيهِ بِحِفْظِكَ وَسَتْرِكَ، يا اَبْصَرَ النّاظِرينَ
پانچویں دن کی دعا
اَللّـهُمَّ اجْعَلْني فيهِ مِنْ الْمُسْتَغْفِرينَ، وَاجْعَلْني فيهِ مِنْ عِبادِكَ الصّالِحينَ اْلقانِتينَ، وَاجْعَلني فيهِ مِنْ اَوْلِيائِكَ الْمُقَرَّبينَ، بِرَأْفَتِكَ يا اَرْحَمَ الرّاحِمينَ
چھٹے دن کی دعا
اَللّـهُمَّ لا تَخْذُلْني فيهِ لِتَعَرُّضِ مَعْصِيَتِكَ، وَلاتَضْرِبْني بِسِياطِ نَقِمَتِكَ، وَزَحْزِحْني فيهِ مِنْ مُوجِباتِ سَخَطِكَ، بِمَنِّكَ وَاَياديكَ يا مُنْتَهى رَغْبَةِ الرّاغِبينَ
ساتویں دن کی دعا
اَللّـهُمَّ اَعِنّي فِيهِ عَلى صِيامِهِ وَقِيامِهِ، وَجَنِّبْني فيهِ مِنْ هَفَواتِهِ وَآثامِهِ، وَارْزُقْني فيهِ ذِكْرَكَ بِدَوامِهِ، بِتَوْفيقِكَ يا هادِيَ الْمُضِلّينَ
آٹھویں دن کی دعا
اَللّـهُمَّ ارْزُقْني فيهِ رَحْمَةَ الاَْيْتامِ، وَاِطْعامَ اَلطَّعامِ، وَاِفْشاءَ السَّلامِ، وَصُحْبَةَ الْكِرامِ، بِطَولِكَ يا مَلْجَاَ الاْمِلينَ
نویں دن کی دعا
اَللّـهُمَّ اجْعَلْ لي فيهِ نَصيباً مِنْ رَحْمَتِكَ الْواسِعَةِ، وَاهْدِني فيهِ لِبَراهينِكَ السّاطِعَةِ، وَخُذْ بِناصِيَتي اِلى مَرْضاتِكَ الْجامِعَةِ، بِمَحَبَّتِكَ يا اَمَلَ الْمُشْتاقينَ
دسویں دن کی دعا
اَللّـهُمَّ اجْعَلْني فيهِ مِنَ الْمُتَوَكِّلينَ عَلَيْكَ، وَاجْعَلْني فيهِ مِنَ الْفائِزينَ لَدَيْكَ، وَاجْعَلْني فيهِ مِنَ الْمُقَرَّبينَ اِلَيْكَ، بِاِحْسانِكَ يا غايَةَ الطّالِبينَ
گیارہویں دن کی دعا
اَللّـهُمَّ حَبِّبْ اِلَيَّ فيهِ الاِْحْسانَ، وَكَرِّهْ اِلَيَّ فيهِ الْفُسُوقَ وَالْعِصْيانَ، وَحَرِّمْ عَلَيَّ فيهِ السَّخَطَ وَالنّيرانَ بِعَوْنِكَ يا غِياثَ الْمُسْتَغيثينَ
بارہویں دن کی دعا
اَللّـهُمَّ زَيِّنّي فيهِ بِالسِّتْرِ وَالْعَفافِ، وَاسْتُرْني فيهِ بِلِباسِ الْقُنُوعِ وَالْكَفافِ، وَاحْمِلْني فيهِ عَلَى الْعَدْلِ وَالاِْنْصافِ، وَآمِنّي فيهِ مِنْ كُلِّ ما اَخافُ، بِعِصْمَتِكَ يا عِصْمَةَ الْخائِفينَ
تیرھویں دن کی دعا
اَللّـهُمَّ طَهِّرْني فيهِ مِنَ الدَّنَسِ وَالاَْقْذارِ، وَصَبِّرْني فيهِ عَلى كائِناتِ الاَْقْدارِ، وَوَفِّقْني فيهِ لِلتُّقى وَصُحْبَةِ الاَْبْرارِ، بِعَوْنِكَ يا قُرَّةَ عَيْنِ الْمَساكينَ
چودھویں دن کی دعا
اَللّـهُمَّ لا تُؤاخِذْني فيهِ بِالْعَثَراتِ، وَاَقِلْني فيهِ مِنَ الْخَطايا وَالْهَفَواتِ، وَلا تَجْعَلْني فيهِ غَرَضاً لِلْبَلايا وَالاْفاتِ، بِعِزَّتِكَ يا عِزَّ الْمُسْلِمينَ
پندرھویں دن کی دعا
اَللّـهُمَّ ارْزُقْني فيهِ طاعَةَ الْخاشِعينَ، وَاشْرَحْ فيهِ صَدْري بِاِنابَةِ الُْمخْبِتينَ، بِاَمانِكَ يا اَمانَ الْخائِفينَ
سولہویں دن کی دعا
اَللّـهُمَّ وَفِّقْني فيهِ لِمُوافَقَةِ الاَْبْرارِ، وَجَنِّبْني فيهِ مُرافَقَةَ الاَْشْرارِ، وَآوِني فيهِ بِرَحْمَتِكَ اِلى دارِ الْقَـرارِ، بِاِلهِيَّتِكَ يا اِلـهَ الْعالَمينَ
سترہویں دن کی دعا
اَللّـهُمَّ اهْدِني فيهِ لِصالِحِ الاَْعْمالِ، وَاقْضِ لي فيهِ الْحَوائِجَ وَالاْمالَ، يا مَنْ لا يَحْتاجُ اِلَى التَّفْسيرِ وَالسُّؤالِ، يا عالِماً بِما في صُدُورِ الْعالَمينَ، صَلِّ عَلى مُحَمَّد وَآلِهِ الطّاهِرينَ
اٹھارھویں دن کی دعا
اَللّـهُمَّ نَبِّهْني فيهِ لِبَرَكاتِ اَسْحارِهِ، وَنَوِّرْ فيهِ قَلْبي بِضياءِ اَنْوارِهِ، وَخُذْ بِكُلِّ اَعْضائي اِلَى اتِّباعِ آثارِهِ، بِنُورِكَ يا مُنَوِّرَ قُلُوبِ الْعارِفينَ
انیسویں دن کی دعا
اَللّـهُمَّ وَفِّرْ فيهِ حَظّي مِنْ بَرَكاتِهِ، وَسَهِّلْ سَبيلي اِلى خَيْراتِهِ، وَلا تَحْرِمْني قَبُولَ حَسَناتِهِ، يا هادِياً اِلَى الْحَقِّ الْمُبينِ
بیسویں دن کی دعا
اَللّـهُمَّ افْتَحْ لي فيهِ اَبْوابَ الْجِنانِ، وَاَغْلِقْ عَنّي فيهِ اَبْوابَ النّيرانِ، وَوَفِّقْني فيهِ لِتِلاوَةِ الْقُرْآنِ، يا مُنْزِلَ السَّكينَةِ فى قُلُوبِ الْمُؤْمِنينَ
اکیسویں دن کی دعا
اَللّـهُمَّ اجْعَلْ لى فيهِ اِلى مَرْضاتِكَ دَليلاً، وَلا تَجْعَلْ لِلشَّيْطانِ فيهِ عَلَيَّ سَبيلاً، وَاجْعَلِ الْجَنَّةَ لى مَنْزِلاً وَمَقيلاً، يا قاضِيَ حَوائِجِ الطّالِبينَ
بائیسویں دن کی دعا
اَللّـهُمَّ افْتَحْ لى فيهِ اَبْوابَ فَضْلِكَ، وَاَنْزِلْ عَلَيَّ فيهِ بَرَكاتِكَ، وَوَفِّقْني فيهِ لِمُوجِباتِ مَرْضاتِكَ، وَاَسْكِنّي فيهِ بُحْبُوحاتِ جَنّاتِكَ، يا مُجيبَ دَعْوَةِ الْمُضْطَرّينَ
تئیسویں دن کی دعا
اَللّـهُمَّ اغْسِلْني فيهِ مِنَ الذُّنُوبِ، وَطَهِّرْني فيهِ مِنَ الْعُيُوبِ، وَامْتَحِنْ قَلْبي فيهِ بِتَقْوَى الْقُلُوبِ، يا مُقيلَ عَثَراتِ الْمُذْنِبينَ
چوبیسویں دن کی دعا
اَللّـهُمَّ اِنّي اَسْأَلُكَ فيهِ ما يُرْضيكَ، وَاَعُوذُبِكَ مِمّا يُؤْذيكَ، وَاَسْأَلُكَ التَّوْفيقَ فيهِ لاَِنْ اُطيعَكَ وَلا اَعْصيْكَ، يا جَوادَ السّائِلينَ
پچیسویں دن کی دعا
اَللّـهُمَّ اجْعَلْني فيهِ مُحِبَّاً لاَِوْلِيائِكَ، وَمُعادِياً لاَِعْدائِكَ، مُسْتَنّاً بِسُنَّةِ خاتَمِ اَنْبِيائِكَ، يا عاصِمَ قُلُوبِ النَّبِيّينَ
چھبیسویں دن کی دعا
اَللّـهُمَّ اجْعَلْ سَعْيي فيهِ مَشْكُوراً، وَذَنْبي فيهِ مَغْفُوراً وَعَمَلي فيهِ مَقْبُولاً، وَعَيْبي فيهِ مَسْتُوراً، يا اَسْمَعَ السّامِعينَ
ستائیسویں دن کی دعا
اَللّـهُمَّ ارْزُقْني فيهِ فَضْلَ لَيْلَةِ الْقَدْرِ، وَصَيِّرْ اُمُوري فيهِ مِنَ الْعُسْرِ اِلَى الْيُسْرِ، وَاقْبَلْ مَعاذيري، وَحُطَّ عَنّيِ الذَّنْبَ وَالْوِزْرَ، يا رَؤوفاً بِعِبادِهِ الصّالِحينَ
اٹھائیسویں دن کی دعا
اَللّـهُمَّ وَفِّرْ حَظّي فيهِ مِنَ النَّوافِلِ، وَاَكْرِمْني فيهِ بِاِحْضارِ الْمَسائِلِ، وَقَرِّبْ فيهِ وَسيلَتى اِلَيْكَ مِنْ بَيْنِ الْوَسائِلِ، يا مَنْ لا يَشْغَلُهُ اِلْحـاحُ الْمُلِحّينَ
انتیسویں دن کی دعا
اَللّـهُمَّ غَشِّني فيهِ بِالرَّحْمَةِ، وَارْزُقْني فيهِ التَّوْفيقَ وَالْعِصْمَةَ، وَطَهِّرْ قَلْبي مِنْ غَياهِبِ التُّهْمَةِ، يا رَحيماً بِعِبادِهِ الْمُؤْمِنينَ
تیسویں دن کی دعا
اَللّـهُمَّ اجْعَلْ صِيامى فيهِ بِالشُّكْرِ وَالْقَبُولِ عَلى ما تَرْضاهُ وَيَرْضاهُ الرَّسُولُ، مُحْكَمَةً فُرُوعُهُ بِالاُْصُولِ، بِحَقِّ سَيِّدِنا مُحَمَّد وَآلِهِ الطّاهِرينَ، وَالْحَمْدُ للهِ رَبِّ الْعالَمينَ
السلام عليکم محترم ممبران:
ڈیجیٹل آؤٹ ریچ ٹیم رمضان کے مقدس مہینے کی آمد پر قابل احترام اراکين کو مبارکباد پيش کرتی ہے۔
“خداوند تعالی آپ سب کو رمضان کے حقیقی برکتوں سے مالامال فرمائيں”
” رمضان مبارک ہو!”
افشاں – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
digitaloutreach@state.gov
http://www.state.gov
http://www.facebook.com/USDOTUrdu
https://twitter.com/#!/USDOSDOT_Urdu
دعائے امام زین العابدین (سجاد ) علیہ السلام، استقبال رمضان المبارک ۔۔۔ ڈاکٹر نگہت نسیم
دعا مانگنا بزات خود ایک سعادت کی بات ہے ۔ لیکن ایسی عا مانگنا جسے اللہ کے محبوب بندوں نے خود مانگا ہو تو اس کی تاثیر پشتینی ہو جاتی ہے ۔ ایسی ہی دعائیں وظائف کا رتبہ بھی پا جاتی ہیں ۔ ایسی ایک دعا جو امام زین العابدین استقبال رمضان میں پڑھا کرتے تھے ۔ یہ وہی امام ہیں جنہیں انتہائی سجدہ گزار تھے کی سید الساجدین کے لقب سے مشہر ہوئے ۔ حضرت امام سجاد علیہ السلام کی اس قدر عاشقانہ عبادات دیکھ کر جب اُن سے کہا جاتا تھا کہ آپ اپنے جد بزرگوار علی علیہ السلام سے کہیں زیادہ عبادت گذار ہیں تو حضرت اظہار فرماتے تھے:
میں نے حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے ایک دن کے اعمال میں نظر کی تو مجھ پر واضح ہوگیا کہ میں سال بھر میں بھی ان کے ایک روز کے اعمال کی برابری نہیں کرسکتا۔
سبحان اللہ ۔۔ سوچئے ہمارے پیارے نبی آخر سرکار عالم شافی کل مکان حضرت رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عبادات کا وہ عالم تھا کہ خود خداوند متعال نے قرآن کریم میں فرمایا کہ اپنے آپ کو اس قدر تھکا نہیں دیں ۔
میں اپنے پاک رب کا کیسے شکر ادا کروں کہ اس نے مجھے پہلی رمضان کی پہلی سحر یہ اعزاز عطا فرمایا کہ امام سید الساجدین کے لب مبارک سے ادا کی ہوئی دعا کو منطوم کروں اور آپ سب احباب سے کہوں کہ اسے پڑھئے اور رمضان کی ایک ایک ساعت کا اجر لیجئے ۔
دعائے امام زین العابدین (سجاد ) علیہ السلام، استقبال رمضان المبارک ۔۔۔ ڈاکٹر نگہت نسیم
اعوذ باللہ من الشیطٰن الرجیم
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
اے میرے معبود !
اے میرے مالک !
اے میرے پاک رب
رحمت فرما محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور ان کی آل پاک پر
ہمیں ہدایت عطا کر
کہ
ماہ رمضان کے فضل و شرف اور عظمت کو پہچانیں
اس کی عزت اور حرمت کو ہر ماہ سے بلند جانیں
جن چیزوں سے تو نے منع کیا ہے اسے منع جانیں
اے میرے پاک رب
ہمارے اعضاء کو نافرمانیوں سے روک دے یارب
ہمیں غَلَط گوئی اور غلط کاموں سے ٹوک دے یارب
ہمیں ان کاموں میں الجھا دے جو تری رضا ہو یارب
ہماری سماعتوں کو نصیب اجر کا ازن دے کر یارب
ہماری بے محابہ نگاہ کو پردہ و حیاداری دے یارب
ہمارے دست رسا کو امر ممنوع سے ہٹا دے یارب
ہمارے شکم پرستی کو پاکیزہ بھوک عطا کر یارب
ہماری فِکْرِ اِسْتِدْلالی کو باریاب رسائی دے یارب
اے میرے پاک رب
رحمت فرما محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور ان کی آل پاک پر
ہمیں با نصیب کر اور آگہی کے دروازے کھول دے یارب
ہمیں نماز ہائے پنجگانہ کی پابندی اور سعادت نصیب کر یارب
ہمیں واجبات انسانی دل سے ادا کرنے کی توفیق عطا کر یارب
ہمیں پابندی حدود میں رہ کر آداب عشق سیکھا دے کر یارب
اے میرے پاک رب
ہمیں ان کے مرتبے پر فائز فرما ۔۔۔
جو نمازوں میں سب سے آگے تھے
واجبات کی نشاندہی کرنے والے تھے
رکوع و سجود میں سب سے ا فضل تھے
برکتوں کو جاری و سارے کرنے والے تھے
کامل ، پاکیزگی اور خشوع میں نمایاں تھے
یعنی وہ تیرے محبوب خاص اور عبد خاص تھے
اے میرے پاک رب
ہمیں اس ماہ رمضان مبارک میں توفیق دے
کہ
ہم اوروں سے نیکی اور احسان کریں
عزیزوں سے صلہ رحمی اور بخشش کریں
ہمسایوں کی خبر گیری اور درگزر کریں
اپنے اموال کو مظلوموں سے پاک صاف کریں
زکوات دے کر انہیں پاکیزہ اور طیب بنا لیں
اے میرے پاک رب
رحمت فرما محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور ان کی ال پاک پر
جس طرح
چاند گھٹتا بڑھتا ہے ایسے ہی ہمارے گناہ محو کر
جیسے
سورج دن ختم ہونے پر ڈوب جاتا ہے
ویسے ہی
ہمارے گناہوں کا وبال ہم سے دور کر
اور
توں اپنی رحمت خاص سے
اس ماہ رمضان المبارک میں
ہمیں ساری خطاوں سے پاک کر
ہمیں سارےگناہوں سے بری کر
اے میرے پاک رب
رحمت فرما محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور ان کی ال پاک پر
اس ماہ رمضان المبارک میں
اگر ہم حق سے مُنہ موڑیں توہمیں سیدھے سچے راستے پر لگا دینا
کجروی اختیار کریں تو ہماری اصلاح و دُرستگی فرما دینا
شیطان ہمارے گرد احاطہ کرے تو اسکے پنجے سے چُھڑا دینا
اے میرے پاک رب
اس ماہ مبارک میں
ہمارا دامن ہماری عبادتوں سے بھر دے
ان لمحات کو ہماری اطاعتوں سے سجا دے
ہر شب کو ہماری شب بیدار اور دن کو روزہ داربنا دے
تیرے حضور اشکباری کریں اور تو ہماری تطہیر کر دے
اور ہماری عجز و الحاح تیرے روبرو ہمیں زلت سے بچا دے
اے میرے پاک رب ۔۔
اے دعاؤں کو قبول کرنے والے مہربان رب
یہ سب تیرے ازن کے بغیر ناممکن ہے
ہماری مدد فرما ۔۔۔۔۔۔ ہماری مدد فرما
آمین ثمہ آمین
الہی آمین
ڈاکٹر نگہت نسیم
سڈنی
ڈاکٹر صاحبہ.ماشااللہ.اجرکم اللہ. ایں سعادت بزور بازو نیست . تا نہ بخشد خدائے بخشندہ
جزاک اللہ بابا صاحب
دورمضان کے اہم واقعات
ماہر لسانیات عبدالرحمٰن زُجاجی نہاوندی کا انتقال
دو رمضان المبارک تین سو چالیس ہجری قمری میں چوتھی صدی ہجری قمری کے معروف فقیہ لغت شناس اور ادیب عبدالرحمٰن زجاجی نہاوندی کی دمشق میں وفات ہوئی ۔ انہوں نے ابن درید جیسے اپنے زمانے کے اہم اساتذہ سے فقہ اور لغت کا علم حاصل کیا یہاں تک کہ استاد کے درجے پر فائز ہوئے ۔اس عالم و فاضل عالم دین کی کتابوں میں کتاب الایضاح کی جانب اشارہ کیا جا سکتا ہے ۔
ماہ رمضان کے دوسرے دن کی دعا
تسبیح
بسم اللہ الرحمن الرحيم
اَلَّلہمَ قَرِّبْنى فيہ اِلى مَرْضاتِكَ وَ جَنِّبْنى فيہ مِنْ سَخَطِكَ وَ نَقِماتِكَ وَ وَفِّقْنى فيہ لِقِرائَہ اياتِكَ بِرَحْمَتِكَ يا اَرْحَمَ الرَّاحِمينَ.
ترجمہ
شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے ۔
خدایا مجھ کو اس دن میں اپنی مرضی سے قریب کر اور اس دن میں مجھ کو اپنے غصہ اور عذاب سے بچا لے اور مجھ کو اس میں توفیق عطا کر اپنے قرآن کی آیتوں کے پڑھنے کی اپنی رحمت کے ذریعہ سے اے سب سے بڑے رحم کرنے والے
اسلام میں روزے پر خاص زور دیا گیا ہے۔اس کا مقصد انسان میں تقویٰ پیدا کرنا ہے۔طبی لحاظ سے بھی روزے کے کئی فوائد ہیں۔روزے سے جسمانی صحت پر ہمیشہ مثبت اثرات مرتّب ہوتے ہیں۔غذائی ماہرین کے مطابق معدے کو کافی دیر کے لئے خالی رکھنا اور کھانا پینا بند کر دینا کئی نقائص اور امراض کا بہترین علاج ہے۔یہ بھی کہا جاتا ہے کہ بھوک سے معدے کے فاسد مادّے جل جاتے ہیں رمضان میں کھانے پینے کے معاملات میں تبدیلی آجاتی ہے۔روزہ جسمانی نظام پر کئی اچھے اثرات مرتب کرتا ہے مثلاً۔
خون کے نئے خلئے بننا
ہڈیوں کے گودے میں خون کے ذرات بنتے ہیں ۔جسم کی خون کی ضرورت کے مطابق ہڈیوں کے اندر خون کے نئے خلئے بنتے رہتے ہیں روزہ کے دوران خون کے گردش کرنے والے خلئے کم تر سطح پر آ جاتے ہیں جس سے گودے کے اندر خون کے خلیوں کی ڈیمانڈ بڑھ جاتی ہے اور نئے خلیئے زیادہ مقدار میں بنتے ہیں۔
بلڈ پریشر
روزے کے دوران خون کی گردش آہستہ ہوجاتی ہے ۔اس لئے ہائی بلڈ پریشر کے افراد کے لئے روزہ بہترین علاج ہے۔عبادت کی وجہ سے مریض پُرسکون رہتا ہے جس سے ذہنی تناؤ اور ٹینشن جیسے اثرات سے بلڈ پریشر نہیں بڑھتا۔
نظامِ ہضم
روزے سے معدے پر بے پناہ فوائد مرتب ہوتے ہیں۔معدے کی رطوبتوں میں توازن آتا ہے ۔نظامِ ہضم کی رطوبت خارج کرنے کا عمل دماغ کے ساتھ وابستہ ہے۔عام حالت میں بھوک کے دوران یہ رطوبتیںزیادہ مقدار میں خارج ہوتی ہیں جس سے معدے میں تیزابیت بڑھ جاتی ہے۔جبکہ روزے کی حالت میں دماغ سے رطوبت خارج کرنے کا پیغام نہیں بھیجا جاتا کیونکہ دماغ میں خلیوں میں یہ بات موجود ہوتی ہے کہ روزے کے دوران کھانا پینا منع ہے ۔یوں نظامِ ہضم درست کام کرتا رہتا ہے۔
رمضان کے دوران کھانے پینے کے اوقات بدل جاتے ہیں۔اگر شروع رمضان سے ہی سحری اور افطاری میں معتدل کھانا پینا رکھا جائے تو جسمانی صحت کے لئے مثبت ہوتا ہے۔سحری کے وقت بہت زیادہ کھانے سے مسئلہ پیدا ہوسکتا ہے۔عموماً پیٹ بہت زیادہ بھر لینے سے درد کی شکایت ہو سکتی ہے۔اسی طرح افطار کے وقت بہت زیادہ تلی ہوئی اشیاء کھانے سے یا ایک دم پیٹ بھر کر کھانے سے پیٹ زیادہ دیر تک بھرا تو رہے گا مگر طبعیت بوجھل رہے گی اور بھوک کا احساس کم ہو جائے گا۔ترش چیزیں کھانے سے پرہیز کرنا چاہیئے اس سے پانی کی طلب بڑھے گی افطار کے وقت پھل اور پانی زیادہ لیں۔نماز ادا کرنے کے بعد کھانا کھا لیں تو بہتر ہے۔اس طرح وقفہ دینے سے پیٹ اچانک نہیں بھرے گا اور سحری تک کے لئے بھی پیٹ کو کھانا ہضم کرنے اور آرام کا موقع ملے گا۔
افطاری اور سحری میں کم پانی گردوں کے لئے نقصان دہ ہے۔سحری اور افطاری کے دوران کم از کم 8 گلاس پانی ضرور پیئیں۔
رمضان کے طویل اوقات کے دوران ریشہ والی غذائیں کھانا زیادہ بہتر ہے کیونکہ ریشہ والی غذا دیر سے ہضم ہوتی ہے جس کی وجہ سے پیٹ بھرا رہتا ہے اور بھوک کا احساس نہیں ہوتا۔آہستہ ہضم ہونے والی اشیاء 8 گھنٹے اور جلدی ہضم ہونے والی اشیاء 4 گھنٹے میں ہضم ہوجاتی ہے اور بھوک کا احساس جاگ اُٹھتا ہے۔
دیر سے ہضم ہونے والی اشیاء میں غلّہ ،بیج شامل ہیں جیسا کہ گیہوں ،جئی،باجرہ،پھلیاں،مسور،بغیر چھنا آٹا،چاول،مٹر،مکئی،ساگ،پالک،چھلکے سمیت پھل،خشک میوہ جات،خصوصاً اخروٹ،انجیر،بادام،آلوچہ وغیرہ شامل ہیں۔ انہیں کمپلیکس کاربوہائیڈریٹ بھی کہتے ہیں۔
جلد یا زود ہضم غذا میں شکر کی حامل اشیاء اور میدہ کی چیزیں شامل ہیں۔انہیں ریفائینڈ کاربوہائیڈریٹ کہا جاتا ہے۔
غذا میں ہر گروپ کی کم از کم ایک چیز شامل کرنے کی کوشش کریں جیسا کہ پھل سبزی گوشت اناج دودھ وغیرہ۔
وہ غذا جس سے پرہیز کریں یا معمولی مقدار لیں۔
خشک چربی والی غذآ۔
بہت زیادہ شکر والی غذا۔
بہت زیادہ چائے۔خصوصاً سحری میں کیونکہ زیادہ چائے پیشاب آور ہوتی ہے جس سے چند ہی گھنٹوں میں جسم کا پانی کم ہوجاتا ہے۔
سگریٹ۔
کولڈڈرنک۔
وہ غذا جو زیادہ لے سکتے ہیں۔
سحری میں کمپلیکس کاربوہائیڈریٹ والی غذائیں لیں تاکہ خوراک دیر سے ہضم ہو اور بھوک کا احساس کم ہو۔
لحمیات کے لئے مرغی کا گوشت کھائیں۔
گرمی والے علاقے کے لوگ مچھلی افطار میں یا کھانے میں ہفتے میں ایک بار لیں ۔اور سرد موسم والے ممالک میں مچھلی افطار یا کھانے میں ہفتے میں دو سے تین بار لیں۔
کھجور ضرور استعمال کریں۔کھجور میں کاربوہائیڈریٹ ،میگنیشئیم،اور پوٹاشئیم کی کافی مقدار ہوتی ہے جو جسم سے نمکیات کم نہیں ہونے دیتی۔
روزہ کھولنے کے لئے پھل استعمال کریں۔جوس لیں ۔
تکنیکی طور پر روزہ تقریباً 12 گھنٹوں پر محیط ہوتا ہے۔ان 12 گھنٹوں میں جسم کے اندر کئی طرح کی کیمیائی تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں۔خصوصاً جب جسم میں باہر سے خوراک نہ جا رہی ہو ۔باہر سے ملنے والی خوراک کی بندش کے دوران جسم کے اپنے وسائل حرکت میں آتے ہیں۔اس عمل کو Autolysisکہتے ہیں۔جسم میں موجود اسٹور شدہ چربی میں توڑ پھوڑ کا عمل ہوتا ہے اور یہ چربی جسم کے مختلف کیمیائی اعمال میں استعمال ہوتی ہے۔اس کا چارج جگر کے پاس ہوتا ہے۔اس عمل کے ذریعے بننے والی Ketone body پورے جسم میں پھیلتی ہے جو جتنا کم کھاتا ہے جسم کی چربی اتنی زیادہ پگھلتی ہے۔
روزے کے دوران جسم کی فالتو جمع شدہ چربی کو کسی حد تک پگھلنے کا موقع ملتا ہے جو جسم میں Detoxification کا عمل بھی کرتی ہے۔اس عمل میں جسم کا زہریلا مواد تلف ہوتا ہے۔یہ عمل آنتوں،جگر،گردوں،پھیپھڑوں غدود اور جلد کے ذریعے جاری رہتا ہے۔انسانی چربی کا فی پاؤنڈ 3500 کیلوریز کے برابر ہے۔چربی کے یہ ذخائر اُس وقت بنتے ہیں جب خوراک کے ذریعے حاصل کی جانے والی اضافی کاربوہائیڈریٹ اور گلوکوز جسم کے روزمرّہ استعمال میں نہیں آتے۔جسم کے فاضل مادّے خارج ہونے کی بجائے چربی میں جمع ہوجاتے ہیں ۔روزے کے دوران انہی مادوں کا اخراج ہوتا ہے۔
روزے کے دوران جب نظامِ ہضم خالی رہتا ہے تو اس کے حصّے میں آنے والی عمومی توانائی یعنی انرجی جسم کے دیگر Reactions میں مصروف ہوجاتی ہے۔جیسا کہ قوت مدافعت کے نظام اور کیمیائی اعمال کے لئے انرجی زیادہ مقدار میں دستیاب ہوتی ہے۔
روزے کے دوران جسم کا مجموعی درجہء حرارت کم ہوجاتا ہے ۔جسم کا BMR بھی کم ہوجاتا ہے۔پروٹین کی زیادہ مقدار ہارمونز بننے کے عمل میں خرچ ہوتی ہے۔ماہرین کے مطابق روزے کے دوران ہیومن گروتھ ہارمون زیادہ مقدار میں خارج ہوتا ہے۔
طبّی ماہرین کے مطابق یہ بات بہت اہم ہے کہ باقاعدگی سے روزہ رکھنے والے افراد کی صحت بہتر اور عمر میں اضافہ ہوتا ہے۔
روزہ ڈائٹنگ یا بھوکا رہنے سے مختلف ہے کیونکہ روزے میں سحری اور افطاری میں پیٹ بھر کر کھانے سے کمزوری اور فاقہ نہیں ہوتا۔نہ ہی جسمانی ضرورت کی کیلوریز مکمل کم ہوجاتی ہیں۔
دماغ کے بڑے حصّے Hypothalamus کا ایک سینٹر Lipofat جو جسم میں Mass کو کنٹرول کرتا ہے ۔اگر فاقہ کشی کے ذریعے وزن کم کرنے کی کوشش کی جائے تو یہ سینٹر لائپوفیٹ کے نارمل فنکشن کو ڈسٹرب کرتا ہے لہذاٰ فاقہ کشی کے اس عمل کے بعد یہ حصّہ لائپو اسٹیٹ ہائپر ایکٹیویٹی شروع کردیتا ہے ۔بھوک لگنے کا عمل بڑھ جاتا ہے۔جس سے وزن میں دوبارہ زیادتی شروع ہوجاتی ہے۔اس لئے وزن کم کرنے کا بہترین طریقہ اعتدال اور مستقل پن ہے جو رمضان کے ایک ماہ میں کامیابی سے حاصل ہوتا ہے۔
ڈاکٹر نوشین عمران۔۔۔۔ قومی اخبار سے لیا گیا مضمون
شیخ کفعمی نے مصباح وبلدالامین اور شیخ شہید نے اپنے مجموعہ میں حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے نقل کیا ہے کہ فرمایا: جوشخص رمضان المبارک میں ہر واجب نماز کے بعد یہ دعا پڑھے تو خداوند عالم اس کے قیامت تک کے گناہ معاف کر دے گا اور وہ دعا یہ ہے
اَللّـهُمَّ اَدْخِلْ عَلى اَهْلِ الْقُبُورِ السُّرُورَ اَللّـهُمَّ اَغْنِ كُلَّ فَقير، اَللّـهُمَّ اَشْبِعْ كُلَّ جائِع، اَللّـهُمَّ اكْسُ كُلَّ عُرْيان، اَللّـهُمَّ اقْضِ دَيْنَ كُلِّ مَدين، اَللّـهُمَّ فَرِّجْ عَنْ كُلِّ مَكْرُوب، اَللّـهُمَّ رُدَّ كُلَّ غَريب، اَللّـهُمَّ فُكَّ كُلَّ اَسير، اَللّـهُمَّ اَصْلِحْ كُلَّ فاسِد مِنْ اُمُورِ الْمُسْلِمينَ، اَللّـهُمَّ اشْفِ كُلَّ مَريض، اللّهُمَّ سُدَّ فَقْرَنا بِغِناكَ، اَللّـهُمَّ غَيِّر سُوءَ حالِنا بِحُسْنِ حالِكَ، اَللّـهُمَّ اقْضِ عَنَّا الدَّيْنَ وَاَغْنِنا مِنَ الْفَقْرِ، اِنَّكَ عَلى كُلِّ شَيء قَديرٌ
کافی میں شیخ کلینی رحمۃ اللہ علیہ نے ابوبصیر سے روایت کی ہے کہ حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام ماہ مبارک رمضان میں یہ دعا پڑھا کرتے تھے
اَللّـهُمَّ اِنّي بِكَ وَمِنْكَ اَطْلُبُ حاجَتي، وَمَنْ طَلَبَ حاجَةً اِليَ النّاسِ فَاِنّي لا اَطْلُبُ حاجَتي إلاّ مِنْكَ وَحْدَكَ لا شَريكَ لَكَ، وَاَساَلُكَ بِفَضْلِكَ وَرِضْوانِكَ اَنْ تُصَلِّيَ عَلى مُحَمَّد وأهْلِ بَيْتِهِ، وَاَنْ تَجْعَلَ لي في عامي هذ اِلى بَيْتِكَ الْحَرامِ سَبيلاً حِجَّةً مَبْرُورَةً مُتَقبَّلَةً زاكِيَةً خالِصَةً، لَكَ تَقَرُّ بِها عَيْني، وَتَرْفَعُ بِها دَرَجَتي، وَتَرْزُقَني اَنْ اَغُضَّ بَصَري، وَاَنْ اَحْفَظَ فرْجي، وَاَنْ اَكُفَّ بِها عَنْ جَميعِ مَحارِمَكَ، حَتّى لايَكُونَ شَيءٌ آثَرَ عِنْدي مِنْ طاعَتِكَ وَخَشْيَتِكَ، وَالْعَمَلِ بِما اَحْبَبْتَ، وَالتَّرْكِ لِما كَرِهْتَ وَنَهَيْتَ عَنْهُ، وَاجْعَلْ ذلِكَ في يُسْر ويسار عافِيَة وَما اَنْعَمْتَ بِهِ عَلَيَّ، وَاَساَلُكَ اَنْ تَجْعَلَ وَفاتي قَتْلاً في سَبيلِكَ، تَحْتَ رايَةِ نَبِيِّكَ مَعَ اَوْلِيائِكَ، وَاَسْاَلُكَ اَنْ تَقْتُلَ بي اَعْداءَكَ وَاَعْداءَ رَسُولِكَ، وَاَسْاَلُكَ اَنْ تُكْرِمَني بِهَوانِ مَنْ شِئْتَ مِنْ خَلْقِكَ، وَلا تُهِنّي بِكَرامَةِ اَحَد مِنْ اَوْلِياءِكَ اَللّـهُمَّ اجْعَلْ لي مَعَ الرَّسُولِ سَبيلاً، حَسْبِيَ اللهُ ما شاءَ اللهُ
مولف کہتے ہیں کہ اس دعا کو دعا حج کہا جاتا ہے۔ سید نے اپنی کتاب اقبال میں حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام سے روایت کی ہے کہ ماہ رمضان کی راتوں میں بعد از مغرب یہ دعا پڑھے۔
کفعمی نے بلدالامین میں فرمایا ہے کہ ماہ مبارک رمضان میں ہر روز اور اس مہینے کی پہلی رات اس دعا کا پڑھنا مستحب ہے۔ نیز مقغہ میں شیخ مفید نے یہ دعا خصوصاً ماہ رمضان کی پہلی رات بعد از مغرب پڑھنے کے لیے نقل فرمای ہے
یاد رہے کہ ماہ رمضان کے دنوں اور راتوں میں بہترین عمل تلاوت قرآن پاک ہے۔ پس اس مہینے میں بکثرت تلاوت قرآن کریں۔ کیوں کہ قرآن اسی ماہ میں نازل ہوا ہے روایت ہے کہ ہر چیز کے لیے موسم بہار ہوتا ہے اور قرآن کا موسم بہار ماہِ رمضان ہے۔ دیگر مہینوں میں سے ہر ایک میں ایک ختم قرآن سنت ہے اور کم از کم چھہ دنوں میں ختم قرآن مستحب ہے۔ لیکن ماہ رمضان المبارک میں ہر تین روز میں ایک ختم قرآن سنت ہے اور اگر ہر روز پوراقرآن ختم کرے تو اور بھی بہتر ہے علامہ مجلسی نے فرمایا ہے کہ معصومین علیہم السلام میں سے چند ایک اس ماہ مبارک میں چالیس بار پورا قرآن ختم فرماتے بلکہ اس سے بھی زیادہ مرتبہ قرآن ختم کر لیا کرتے تھے۔ اگر ختم قرآن کا ثواب چہاردہ معصومین علیہم السلام میں سے کسی معصوم کی روح پاک کو ہدیہ کر دے تو اس کا ثواب دگنا ہو جاءے گا۔ ایک روایت میں ہے کہ اس شخص کا اجر روز قیامت ان معصوم کی رفاقت ہے۔
اس ماہ میں بکثرت دعا و صلوات پڑھیں اور بہت زیادہ استغفار کریں نیزلا اِلـه إلاّ اللهُکا بہت ورد کرےروایت میں ہے کہ امام زین العابدین علیہ السلام ماہ رمضان میں دعا، تسبیح، تکبیراور استغفار کے سوا کویٔ اور بات نہ کرتے تھے۔ پس اس مہینے میں دن رات کی عبادات اور نوافل کا خاص اہتمام کریں۔
تین رمضان کے اہم واقعات
1۔ شیخ مفید محمد بن نعمان کا انتقال
3 رمضان المبارک 413 ہجری قمری کو شیخ مفید کے لقب سے معروف عظیم مسلمان عالم ، فقہ اور علم کلام کے ماہر محمد بن نعمان کا انتقال ہوا ۔
شیخ مفید سے قبل علم کلام صرف کتاب کی تصنیف و تالیف تک محدود تھا لیکن انہوں نے علم کلام اور فقہ کے بنیادی اصولوں سے استفادہ کرتے ہوئے استدلال اور بحث و گفتگو کا سلسلہ شروع کیا اور ان علوم کی ترویج کی ۔ شیخ مفید بہت روشن خیال اوراعلیٰ استعداد کے حامل تھے ۔
شیخ مفید نے فقہ ، اصول فقہ اور کلام کے موضوع پر بہت سی کتابیں تحریر کی ہیں جن کی تعداد تقریبا” دو سو ہے ۔
2۔ ابن خشّاب کا انتقال
3 رمضان المبارک سنہ 567 ہجری قمری کو چھٹی صدی ہجری کے مشہور مسلمان مصنّف اور محقق ابن خشّاب کا انتقال ہوا ۔وہ سنہ 492 ھ ق میں عراق میں پیدا ہوئے تھے ۔انہوں نے اپنے زمانے میں رائج علوم حاصل کرنے کے بعد ، اس دورکے معروف اساتذہ کی سرپرستی میں متعدد کتابیں لکھنے کا آغاز کیا۔
ابن خشاب کی علمی شخصیت کم نظیر حیثیت کی حامل ہے ، اسی لئے آپ کو علّامہ کیا گيا ۔وہ قرآت اور قرآن فہمی کے لحاظ سے اپنے زمانے کے قاریان قرآن میں سرفہرست تھے ۔انہیں مختلف قرآت کےساتھ قرآن حفظ تھا ۔مادیات کی طرف عدم توجہ آپ کی اہم اخلاقی خصوصیات میں سے تھی انہوں نے ہمیشہ طالب علموں کو یہ نصیحت کی کہ علم کو زور و زر کے حصول کا ذریعہ نہ بنائیں اور اسے صرف راہ خدا میں استعمال کریں ۔
ابن خشاب نے جہاں مختلف علوم میں بہت سے شاگردوں کی تربیت کی وہیں نہایت اہم تالیفات بھی یادگار کے طور پر چھوڑی ہیں ۔
تقریبا” چودہ سو سال قبل مسجد النبی (ص) کے بلند و بالا منبر سے مرسل اعظم حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے اپنی امت کو یہ خوش خبری سنائی تھی ۔
” لوگو ! خدا کا مہینہ برکت و رحمت اور مغفرت کے ساتھ تمہاری طرف آ رہا ہے وہ مہینہ جو خدا کے نزدیک بہترین مہینہ ہے جس کے ایام بہترین ایام جس کی شبیں بہترین شبیں اور جس کی گھڑیاں بہترین گھڑیاں ہیں ، (اس مہینہ میں ) تمہاری سانسیں ذکر خدا میں پڑھی جانے والی تسبیج کا ثواب رکھتی ہیں تمہاری نیندیں عبادت ، اعمال مقبول اور دعائیں مستجاب ہیں ۔
اس مہینے کی بھوک اور پیاس کے ذریعے روز قیامت کی بھوک اور پیاس کو یاد کرو ، غریبوں اور بے سہاروں کی مدد اور تائید و تصدیق کرو بڑے بوڑھوں کا احترام کرو اور چھوٹوں کے ساتھ مہر و محبت سے پیش آؤ ، عزیز و اقارب کے یہاں آؤ جاؤ ، زبان نامناسب باتیں کرنے، کان ناروا آوازیں سننے اور نگاہ ناجائز چیزیں دیکھنے سے محفوظ رکھو ، یتیموں کے ساتھ اچھا سلوک کرو تا کہ تمہارے یتیموں کے ساتھ اچھا سلوک کیا جائے ، گناہوں سے توبہ استغفار کرو کیونکہ سب کو خدا کے پاس پلٹ کر واپس جانا ہے
تیسرے رمضان المبارک دن کی دعا:
بسم اللہ الرحمن الرحيم
شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے ۔
اَللّٰھُمَّ ارْزُقْنِی فِیہِ الذِّھْنَ وَالتَّنْبِیہَ، وَباعِدْنِی فِیہِ مِنَ السَّفاھَہ وَالتَّمْوِیہِ، وَ
اجْعَلْ لِی نَصِیباً مِنْ کُلِّ خَیْرٍ تُنْزِلُ فِیہِ، بِجُودِکَ یَا جْوَدَ الْاَجْوَدِین
اے معبود! آج کے دن مجھے ہوشاور آگاہی عطا فرما مجھے ہر طرح کی نا سمجھی اور بے راہ روی سےمجھے بچا کے رکھ اور مجھ کو ہر اس بھلائی میں سے حصہ دے جو آج تیری عطاؤں سے نازل ہو ، اے سب سے زیادہ عطا کرنے والے۔ الہی آمین
یہ ہمارا ایمان ہے کہ کوئی کام بھی انسان اذن پروردگار کے بغیر نہیں کر سکتا.اسی طرح ماہ صیام کے عنوان سے جاری اس بلاگ میں لکھنا بھی اذن الہی ہے. ہم طویل کالم اور مضمون شاید روز لکھ سکتے ہوں کہ اسکی اجازت ہے خالق لوح وقلم سے لیکن اگر یہاں دو سطور نہیں لکھ سکتے تو ذرا سوچیئے کہ کیا خالق لوح وقلم کی آپکی اجازت نہیں ہے؟ اور اگر ایسا ہے تو کیوں؟
http://www.youtube.com/watch?v=GfNkz9bDlDA&feature=fvst
http://www.youtube.com/watch?v=wKZODlRBYv4&feature=related
http://www.youtube.com/watch?v=Kyg4cJtO5Ns&feature=fvwrel
http://www.youtube.com/watch?v=1oqk-llX0qc&feature=related
اسی مبارک مہینے کی 15 تاریخ کو حضور اکرم (ص) کے بڑے نواسے اور علی و فاطمہ (ع) کے بڑے صاحبزادے اور امت مسلمہ کے دوسرے امام حضرت امام حسن علیہ السلام کا یومِ ولادت ہے
http://www.youtube.com/watch?v=D4-V25_Rpqg
چوتھے رمضان المارک کے دن کی دعا:
بسم اللہ الرحمن الرحيم
شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے ۔
اَللّٰھُمَّ قَوِّنِی فِیہِ عَلَی اقامَہ امْرِکَ وَاذِقْنِی فِیہِ حَلاوَہ ذِکْرِکَ وَاوْزِعْنِی فِیہِ لِاَداءِ شُکْرِکَ بِکَرَمِکَ وَاحْفَظْنِی فِیہِ بِحِفْظِکَ وَسَتْرِکَ یَا ابْصَرَ النَّاظِرِینَ۔
اے معبود!
آج کے دن مجھے قوت دے کہ تیرے حکم کی تعمیل کروں اس میں مجھے اپنے ذکر کی مٹھاس کا مزہ عطا کرآج کے دن اپنے کرم سے مجھے اپنا شکر ادا کرنے کی توفیق دے مجھے اپنی نگہداری اور پردہ پوشی کی حفاظت میں رکھ اے دیکھنے والوں میں زیادہ دیکھنے والے۔
آیات و روایات کی روشنی میں محققین کا خیال ہے کہ ” روزہ ” تمام انبیاء ؤ مرسلین اوران کے ماننے والوں کے درمیان ہمیشہ سے رائج رہا ہے. حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی روایت ھے کہ “سب سے پہلا وہ شخص جس نے روزہ رکھا ہے حضرت آدم علیہ السلام ہیں ” اس سے بھی یہی پتہ چلتا ہے کہ روزہ ایک قدیم ترین عبادت ہے اور خدا نے کسی بھی امت کو اس پاکیزہ عبادت سے محروم نہیں رکھا ۔
موجودہ تورات اور انجیل میں بھی اس بات کی طرف اشارہ موجود ہے کہ یہودیوں اور عیسائیوں کے درمیان کم از کم تین مہینوں کے روزہ رکھے جاتے تھے حتی وہ ادیان و مذاہب کہ جن کا آسمانی مذہب ہونا ثابت نہیں ہے اور توحیدی مکاتب میں شمار نہیں کئے جاتے ان میں بھی روزہ سے ملتی جلتی رسمیں ” برت ” کی شکل میں اب بھی مرسوم ہیں اور جیسا کہ آیۃ اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی نے تفسیر نمونہ کی جلد اول میں اشارہ کیا ہے ، زیادہ تر قومیں کسی غم و اندوہ میں مبتلا ہوجانے کی صورت میں بلا ؤ مصیبت برطرف کرنے کے لئے روزہ سے مدد حاصل کرتی تھیں ۔
ایک روایت کے مطابق جس وقت حضرت نوح علیہ السلام نے اپنے ساتھیوں کو کشتی میں سوار کیا اور کشتی دریا میں رواں دواں ہوئی جناب نوح ( ع) نے سب سے روزہ رکھنے کی تاکید کی ، رجب کا مہینہ تھا نماز و دعا کا بھی حکم دے سکتے تھے کہ سب کے ساتھ دعا اور مناجات کریں لیکن ایسے سخت حالات میں دعا اور مناجات کی فرمائش کے بجائے روزہ رکھنے کی تاکید روزہ کی اہمیت اور مشکلات کو برطرف کرنے میں روزہ کی تاثیر کو نمایاں کرتی ہے ۔
ماہ رمضان کی راتوں کے اعمال
1۔ افطار: نماز مغرب کے بعدافطار کرنا مستحب ہے سوائے اس کے کہ کمزوری کچھ زیادہ ہو یا افطار میں کوئ شخص اس کا منتظر ہو۔
2۔ حرام اور شبہ دار چیزوں سے افطار نہ کرے بلکہ اس کے لیے حلال و پاکیزہ چیزیں استعمال کرے حلال خرما سے افطار کرے تاکہ اس کی نماز کا ثواب چار سو گنا بڑھ جاے ۔ کھجور اور پانی، تازہ کھجور اور دودھ، حلوہ، مٹھائ اور گرم پانی میں سے جس چیز سے افطار کرے بہترہے۔
3۔ افطار کے وقت کی جو دعائیں وارد ہیں وہ پڑھے یا ان میں سے مشہور دعا پڑھے تاکہ اسے ساری دنیا کے روزہ داروں جتنا ثواب حاصل ہو اور وہ دعا یہ ہے:
اَللّـهُمَّ لَكَ صُمْتُ، وَعَلى رِزْقِكَ اَفْطَرْتُ، وَعَلَيْكَ تَوَكَّلْتُ،
اور اگر درج ذیل دعا
اَللّـهُمَّ رَبَّ النّورِ الْعَظيم
پڑھے کہ جو سید اور کفعمی دونوں نے نقل کی ہے تو اس کی بڑی فضیلت ہے۔
روایت ہے کہ امیرالمومنین علیہ السلام بوقت افطار یہ دعا پڑھتے تھے:
بِسْمِ اللهِ اَللّـهُمَّ لَكَ صُمْنا وَعَلى رِزْقِكَ اَفْطَرْنا فَتَقَبَّلْ مِنّا اِنَّكَ اَنْتَ السَّميعُ الْعَليمُ
4۔ پہلا لقمہ اٹھاتے وقت یہ دعا پڑھے تا کہ اس کے گناہ بخشے جائیں۔
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمـنِ الرّحَيـمِ، يا واسِعَ الْمَغْفِرَةُ اِغْفِرْ لي، لِيَغفِرَ اللهُ لهُ
روایت ہے کہ ماہ رمضان کی ہر شام ایک لاکھہ انسانوں کو جہنم کی آگ سے آزاد کیا جاتا ہے لہٰذا دعا کرے کہ وہ بھی ان میں سے ایک ہو۔
5۔ افطار کے وقت سورہ قدر پڑھے۔
6۔ افطار کے وقت صدقہ دے اور دیگر مومنوں کا روزہ افطار کراے چاہے چند کھجوریں یا پانی سے ہی کیوں نہ ہو، حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت ہے کہ جو شخص کسی کا روزہ افطار کراے تو اس کو بھی روزہ دار کے برابر ثواب ملے گا۔ جب کہ اس روزہ دار کے ثواب میں کچھہ کمی نہ ہوگی۔ نیز اس طعام کی قوت سے افطار کرنے والا جو نیکی کرے گا تو اس کا ثواب افطار کرانے والے کو بھی ملے گا۔
آیۃ اللہ علامہ حلی نے رسالہ سعدیہ میں حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام سے نقل کیا ہے کہ حضرت نے فرمایا: جو شخص اپنے مومن بھائی کا روزہ افطار کراے اس کو تیس غلام آزاد کرنے کا ثواب ملے گا اور خدا کے ہاں اس کی ایک دعا بھی قبول ہو گی۔
7۔ روایت ہوئی ہے کہ ماہ رمضان کی ہررات ایک ہزار مرتبہ سورہ انا انزلنا پڑھے۔
8۔ اگر ممکن ہو تو ہر رات سو مرتبہ سورہ حم دخان پڑھے۔
9۔ سید نے روایت کی ہے کہ جو شخص ماہ رمضان کی ہر رات یہ دعا پڑھے تو اس کے چالیس سال کے گناہ معاف ہو جائیں گے وہ دعا یہ ہے:
اَللّـهُمَّ رَبَّ شَهْرِ رَمَضانَ الَّذي اَنْزَلْتَ فيهِ الْقُرْآنَ، وَافْتَرَضْتَ على عِبادِكَ فيهِ الصِّيامَ، صَلِّ عَلى مُحَمَّد وَآلِ مُحَمَّد، وَارْزُقْني حَجَّ بَيْتِكَ الْحَرامِ في عامي هذا وَفي كُلِّ عام، وَاغْفِرْ لي تِلْكَ الذُّنُوبَ الْعِظامَ، فَاِنَّهُ لا يَغْفِرُها غَيْرُكَ يا رَحْمنُ يا عَلاّمُ
10۔ ہر روز نماز مغرب کے بعد دعا حج پڑھے جو قبل ازیں پہلی قسم میں نقل ہو چکی ہے۔
11۔ ماہ رمضان کی ہر رات یہ دعا پڑھے۔ دعا افتتاح
اَللّـهُمَّ اِنّي اَفْتَتِحُ الثَّناءَ بِحَمْدِكَ، وَاَنْتَ مُسَدِّدٌ لِلصَّوابِ بِمَّنِكَ، وَاَيْقَنْتُ اَنَّكَ اَنْتَ اَرْحَمُ الرّاحِمينَ في مَوْضِعِ الْعَفْوِ وَالرَّحْمَةِ، وَاَشَدُّ الْمُعاقِبينَ في مَوْضِعِ النَّكالِ وَالنَّقِمَةِ، وَاَعْظَمُ الْمُتَجَبِّرِينَ في مَوْضِعِ الْكِبْرياءِ وَالْعَظَمَةِ، اَللّـهُمَّ اَذِنْتَ لي في دُعائِكَ وَمَسْأَلَتِكَ فَاسْمَعْ يا سَميعُ مِدْحَتي، وَاَجِبْ يا رَحيمُ دَعْوَتي، وَاَقِلْ يا غَفُورُ عَثْرَتي، فَكَمْ يا اِلهي مِنْ كُرْبَة قَدْ فَرَّجْتَها وَهُمُوم قَدْ كَشَفْتَها، وَعَثْرَة قَدْ اَقَلْتَها، وَرَحْمَة قَدْ نَشَرْتَها، وَحَلْقَةِ بَلاء قَدْ فَكَكْتَها، اَلْحَمْدُ للهِ الَّذي لَمْ يَتَّخِذْ صاحِبَةً وَلا وَلَداً، وَلَمْ يَكُنْ لَهُ شَريكٌ في الْمُلْكِ، وَلَمْ يَكُنْ لَهُ وَلِىٌّ مِنَ الذُّلِّ وَكَبِّرْهُ تَكْبيراً، اَلْحَمْدُ للهِ بِجَميعِ مَحامِدِهِ كُلِّهَا، عَلى جَميعِ نِعَمِهِ كُلِّها اَلْحَمْدُ للهِ الَّذي لا مُضادَّ لَهُ في مُلْكِهِ، وَلا مُنازِعَ لَهُ في اَمْرِهِ، اَلْحَمْدُ للهِ الَّذي لا شَريكَ لَهُ في خَلْقِهِ، وَلا شَبيهَ لَهُ في عَظَمَتِهِ، اَلْحَمْدُ للهِ الْفاشي في الْخَلْقِ اَمْرُهُ وَحَمْدُهُ، الظّاهِرِ بِالْكَرَمِ مَجْدُهُ، الْباسِطِ بِالْجُودِ يَدَهُ، الَّذي لا تَنْقُصُ خَزائِنُهُ، وَلا تَزيدُهُ كَثْرَةُ الْعَطاءِ إلاّ جُوداً وَكَرَماً، اِنَّهُ هُوَ الْعَزيزُ الْوَهّابُ، اَللّـهُمَّ اِنّي اَسْاَلُكَ قَليلاً مِنْ كَثير، مَعَ حاجَة بي اِلَيْهِ عَظيمَة وَغِناكَ عَنْهُ قَديمٌ، وَهُوَ عِنْدي كَثيرٌ، وَهُوَ عَلَيْكَ سَهْلٌ يَسيرٌ، اَللّـهُمَّ اِنَّ عَفْوَكَ عَنْ ذَنْبي، وَتَجاوُزَكَ عَنْ خَطيـئَتي، وَصَفْحَكَ عَنْ ظُلْمي وَسِتْرَكَ عَنْ قَبيحِ عَمَلي، وَحِلْمَكَ عَنْ كَثيرِ جُرْمي، عِنْدَ ما كانَ مِنْ خَطئي وَعَمْدي، اَطْمَعَني في اَنْ اَسْأَلَكَ ما لا اَسْتَوْجِبُهُ مِنْكَ، الَّذي رَزَقْتَني مِنْ رَحْمَتِكَ، وَاَرَيْتَني مَنْ قُدْرَتِكَ، وَعَرَّفْتَني مِنْ اِجابَتِكَ، فَصِرْتُ اَدْعُوكَ آمِناً، وَاَسْاَلُكَ مُسْتَأنِساً، لا خائِفاً وَلا وَجِلاً، مُدِلاًّ عَلَيْكَ فيـما قَصَدْتُ فيهِ اِلَيْكَ، فَاِنْ اَبْطأَ عَنّي عَتَبْتُ بِجَهْلي عَلَيْكَ، وَلَعَلَّ الَّذي اَبْطأَ عَنّي هُوَ خَيْرٌ لي لِعِلْمِكَ بِعاقِبَةِ الاُْمُورِ، فَلَمْ اَرَ مَوْلاً كَريماً اَصْبَرَ عَلى عَبْد لَئيم مِنْكَ عَلَيَّ يا رَبِّ، اِنَّكَ تَدْعُوني فَاُوَلّي عَنْكَ، وَتَتَحَبَّبُ اِلَيَّ فَاَتَبَغَّضُ اِلَيْكَ، وَتَتَوَدَّدُ اِلَىَّ فَلا اَقْبَلُ مِنْكَ، كَاَنَّ لِيَ التَّطَوُّلَ عَلَيْكَ، فَلَمْ يَمْنَعْكَ ذلِكَ مِنَ الرَّحْمَةِ لي، وَالاِْحْسانِ اِلَىَّ، وَالتَّفَضُّلِ عَلَيَّ بِجُودِكَ وَكَرَمِكَ، فَارْحَمْ عَبْدَكَ الْجاهِلَ وَجُدْ عَلَيْهِ بِفَضْلِ اِحْسانِكَ اِنَّكَ جَوادٌ كَريمٌ، اَلْحَمْدُ للهِ مالِكِ الْمُلْكِ، مُجْرِي الْفُلْكِ، مُسَخِّرِ الرِّياحِ، فالِقِ الاِْصْباحِ، دَيّانِ الدّينِ، رَبِّ الْعَالَمينَ، اَلْحَمْدُ للهِ عَلى حِلْمِهِ بَعْدَ عِلمِهِ، وَالْحَمْدُ للهِ عَلى عَفْوِهِ بَعْدَ قُدْرَتِهِ، وَالْحَمْدُ للهِ عَلى طُولِ اَناتِهِ في غَضَبِهِ، وَهُوَ قادِرٌ عَلى ما يُريدُ، اَلْحَمْدُ للهِ خالِقِ الْخَلْقِ، باسِطِ الرِّزْقِ، فاِلقِ اَلاِْصْباحِ ذِي الْجَلالِ وَالاِْكْرامِ وَالْفَضْلِ وَالاِْنْعامِ، الَّذي بَعُدَ فَلا يُرى، وَقَرُبَ فَشَهِدَ النَّجْوى تَبارَكَ وَتَعالى، اَلْحَمْدُ للهِ الَّذي لَيْسَ لَهُ مُنازِعٌ يُعادِلُهُ، وَلا شَبيهٌ يُشاكِلُهُ، وَلا ظَهيرٌ يُعاضِدُهُ قَهَرَ بِعِزَّتِهِ الاَْعِزّاءَ، وَتَواضَعَ لِعَظَمَتِهِ الْعُظَماءُ، فَبَلَغَ بِقُدْرَتِهِ ما يَشاءُ، اَلْحَمْدُ للهِ الَّذي يُجيبُني حينَ اُناديهِ، وَيَسْتُرُ عَلَيَّ كُلَّ عَورَة وَاَنَا اَعْصيهِ، وَيُعَظِّمُ الْنِّعْمَةَ عَلَىَّ فَلا اُجازيهِ، فَكَمْ مِنْ مَوْهِبَة هَنيئَة قَدْ اَعْطاني، وَعَظيمَة مَخُوفَة قَدْ كَفاني، وَبَهْجَة مُونِقَة قَدْ اَراني، فَاُثْني عَلَيْهِ حامِداً، وَاَذْكُرُهُ مُسَبِّحاً، اَلْحَمْدُ للهِ الَّذي لا يُهْتَكُ حِجابُهُ، وَلا يُغْلَقُ بابُهُ، وَلا يُرَدُّ سائِلُهُ، وَلا يُخَيَّبُ آمِلُهُ، اَلْحَمْدُ للهِ الَّذي يُؤْمِنُ الْخائِفينَ، وَيُنَجِّى الصّالِحينَ، وَيَرْفَعُ الْمُسْتَضْعَفينَ، وَيَضَعُ الْمُسْتَكْبِرينَ،يُهْلِكُ مُلُوكاً وَيَسْتَخْلِفُ آخَرينِ، وَالْحَمْدُ للهِ قاِصمِ الجَّبارينَ، مُبيرِ الظّالِمينَ، مُدْرِكِ الْهارِبينَ، نَكالِ الظّالِمينَ صَريخِ الْمُسْتَصْرِخينَ، مَوْضِعِ حاجاتِ الطّالِبينَ، مُعْتَمَدِ الْمُؤْمِنينَ، اَلْحَمْدُ للهِ الَّذي مِنْ خَشْيَتِهِ تَرْعَدُ السَّماءُ وَسُكّانُها، وَتَرْجُفُ الاَْرْضُ وَعُمّارُها، وَتَمُوجُ الْبِحارُ وَمَنْ يَسْبَحُ في غَمَراتِها، اَلْحَمْدُ للهِ الَّذي هَدانا لِهذا وَما كُنّا لِنَهْتَدِيَ لَوْلا اَنْ هَدانَا اللّهُ، اَلْحَمْدُ للهِ الَّذي يَخْلُقُ، وَلَمْ يُخْلَقْ وَيَرْزُقُ، وَلا يُرْزَقُ وَيُطْعِمُ، وَلا يُطْعَمُ وَيُميتُ الاَْحياءَ وَيُحْيِي الْمَوْتى وَهُوَ حَيٌّ لا يَمُوتُ، بِيَدِهِ الْخَيْرُ وَهُوَ عَلى كُلِّ شَيْء قَديرٌ، اَللّـهُمَّ صَلِّ عَلى مُحَمَّد عَبْدِكَ وَرَسُولِكَ، وَاَمينِكَ، وَصَفِيِّكَ، وَحَبيبِكَ، وَخِيَرَتِكَ مَنْ خَلْقِكَ، وَحافِظِ سِرِّكَ، وَمُبَلِّغِ رِسالاتِكَ، اَفْضَلَ وَاَحْسَنَ، وَاَجْمَلَ وَاَكْمَلَ، وَاَزْكى وَاَنْمى، وَاَطْيَبَ وَاَطْهَرَ، وَاَسْنى وَاَكْثَرَ ما صَلَّيْتَ وَبارَكْتَ وَتَرَحَّمْتَ، وَتَحَنَّنْتَ وَسَلَّمْتَ عَلى اَحَد مِن عِبادِكَ وَاَنْبِيائِكَ وَرُسُلِكَ، وَصِفْوَتِكَ وَاَهْلِ الْكَرامَةِ عَلَيْكَ مِن خَلْقِكَ، اَللّـهُمَّ وَصَلِّ عَلى عَليٍّ اَميرِ الْمُؤْمِنينَ، وَوَصِيِّ رَسُولِ رَبِّ الْعالَمينَ، عَبْدِكَ وَوَليِّكَ، وَاَخي رَسُولِكَ، وَحُجَّتِكَ عَلى خَلْقِكَ، وَآيَتِكَ الْكُبْرى، وَالنَّبأِ الْعَظيمِ، وَصَلِّ عَلَى الصِّدّيقَةِ الطّاهِرَةِ فاطِمَةَ سَيِّدَةِ نِساءِ الْعالَمينَ، وَصَلِّ عَلى سِبْطَيِ الرَّحْمَةِ وَاِمامَيِ الْهُدى، الْحَسَنِ وَالْحُسَيْنِ سَيِّدَيْ شَبابِ اَهْلِ الْجَّنَةِ، وَصَلِّ عَلى اَئِمَّةِ الْمُسْلِمينَ، عَلِيِّ بْنِ الْحُسَيْنِ، وَمُحَمَّدِ ابْنِ عَلِيٍّ، وَجَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّد، وَمُوسَى بْنِ جَعْفَر، وَعَلِيِّ بْنِ مُوسى، وَمُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ، وَعَلِيِّ بْنِ مُحَمَّد، وَالْحَسَنِ بْنِ عَلِىٍّ، وَالْخَلَفِ الْهادي الْمَهْدِيِّ، حُجَجِكَ عَلى عِبادِكَ، وَاُمَنائِكَ في بِلادِكَ صَلَاةً كَثيرَةً دائِمَةً اَللّـهُمَّ وَصَلِّ عَلى وَلِىِّ اَمْرِكَ الْقائِمِ الْمُؤَمَّلِ، وَالْعَدْلِ الْمُنْتَظَرِ، وَحُفَّهُ بِمَلائِكَتِكَ الْمُقَرَّبينَ، وَاَيِّدْهُ بِرُوحِ الْقُدُسِ يا رَبَّ الْعالَمينَ، اَللّـهُمَّ اجْعَلْهُ الدّاعِيَ اِلى كِتابِكَ، وَالْقائِمَ بِدينِكَ، اِسْتَخْلِفْهُ في الاَْرْضِ كَما اسْتَخْلَفْتَ الَّذينَ مِنْ قَبْلِهِ، مَكِّنْ لَهُ دينَهُ الَّذي ارْتَضَيْتَهُ لَهُ، اَبْدِلْهُ مِنْ بَعْدِ خَوْفِهِ اَمْناً يَعْبُدُكَ لا يُشْرِكُ بِكَ شَيْئاً، اَللّـهُمَّ اَعِزَّهُ وَاَعْزِزْ بِهِ، وَانْصُرْهُ وَانْتَصِرْ بِهِ، وَانْصُرْهُ نَصْراً عَزيزاً، وَاْفتَحْ لَهُ فَتْحاً يَسيراً، وَاجْعَلْ لَهُ مِنْ لَدُنْكَ سُلْطاناً نَصيراً، اَللّـهُمَّ اَظْهِرْ بِهِ دينَكَ، وَسُنَّةَ نَبِيِّكَ، حَتّى لا يَسْتَخْفِيَ بِشَىْء مِنَ الْحَقِّ، مَخافَةَ اَحَد مِنَ الْخَلْقِ اَللّـهُمَّ اِنّا نَرْغَبُ اِلَيْكَ في دَوْلَة كَريمَة تُعِزُّ بِهَا الاِْسْلامَ وَاَهْلَهُ، وَتُذِلُّ بِهَا النِّفاقَ وَاَهْلَهُ، وَتَجْعَلُنا فيها مِنَ الدُّعاةِ اِلى طاعَتِكَ، وَالْقادَةِ اِلى سَبيلِكَ، وَتَرْزُقُنا بِها كَرامَةَ الدُّنْيا وَالاْخِرَةِ، اَللّـهُمَّ ما عَرَّفْتَنا مِن الْحَقِّ فَحَمِّلْناهُ، وَما قَصُرْنا عَنْهُ فَبَلِّغْناهُ، اَللّـهُمَّ الْمُمْ بِهِ شَعَثَنا، وَاشْعَبْ بِهِ صَدْعَنا، وَارْتُقْ بِهِ فَتْقَنا، وَكَثِّرْبِهِ قِلَّتَنا، وَاَعْزِزْ بِهِ ذِلَّتَنا، وَاَغْنِ بِهِ عائِلَنا، وَاَقْضِ بِهِ عَنْ مَغْرَمِنا، وَاجْبُرْبِهِ فَقْرَنا، وَسُدَّ بِهِ خَلَّتَنا، وَيَسِّرْ بِهِ عُسْرَنا، وَبَيِّضْ بِهِ وُجُوهَنا، وَفُكَّ بِهِ اَسْرَنا، وَاَنْجِحْ بِهِ طَلِبَتَنا، وَاَنْجِزْ بِهِ مَواعيدَنا، وَاسْتَجِبْ بِهِ دَعْوَتَنا، وَاَعْطِنا بِهِ سُؤْلَنا، وَبَلِّغْنا بِهِ مِنَ الدُّنْيا وَالاْخِرَةِ آمالَنا، وَاَعْطِنا بِهِ فَوْقَ رَغْبَتِنا، يا خَيْرَ الْمَسْؤولينَ وَاَوْسَعَ الْمُعْطينَ، اِشْفِ بِهِ صُدُورَنا، وَاَذْهِبْ بِهِ غَيْظَ قُلُوبِنا، وَاهْدِنا بِهِ لِمَا اخْتُلِفَ فيهِ مِنَ الْحَقِّ بِاِذْنِكَ، اِنَّكَ تَهْدي مَنْ تَشاءُ اِلى صِراط مُسْتَقيم، وَانْصُرْنا بِهِ عَلى عَدُوِّكَ وَعَدُوِّنا اِلـهَ الْحَقِّ آمينَ، اَللّـهُمَّ اِنّا نَشْكُو اِلَيْكَ فَقْدَ نَبِيِّنا صَلَواتُكَ عَلَيْهِ وَآلِهِ، وَغَيْبَةَ وَلِيِّنا، وَكَثْرَةَ عَدُوِّنا، وَقِلَّةَ عَدَدِنا، وَشِدّةَ الْفِتَنِ بِنا، وَتَظاهُرَ الزَّمانِ عَلَيْنا، فَصَلِّ عَلى مُحَمَّد وَآلِهِ، وَاَعِنّا عَلى ذلِكَ بِفَتْح مِنْكَ تُعَجِّلُهُ، وَبِضُرٍّ تَكْشِفُهُ، وَنَصْر تُعِزُّهُ وَسُلْطانِ حَقٍّ تُظْهِرُهُ، وَرَحْمَة مِنْكَ تَجَلِّلُناها وَعافِيَة مِنْكَ تُلْبِسُناها، بِرَحْمَتِكَ يا اَرْحَمَ الرّاحِمين
تاج نہ تحت نہ سلطنت چاہئے
تیرے دست ِ مبارک کی چھت چاہئے
مجھ کو درکار کچھ بھی نہیں ہے حضور ﷺ
آپ کے در سے اک منقبت چاہئے
جس میں ہر سانس جیسے ہو اک امتحاں
ایسی دنیا سے کیا منفعت چاہئے
جو ترے نام ِ نامی سے منسوب ہو
مرے افکار کو وہ صفت چاہئے
سچ کہیں ایسی دنیا سے بیزار ہیں
ہم کو دنیا نہیں آخرت چاہئے
خواب میں کوئی چادر عطا ہو مجھے
نعت لکھنے پہ وہ منزلت چاہیئے
مجھ کو درکار کچھ بھی نہیں ہے حضور ﷺ
آپ کے در سے اک منقبت چاہئے
جس میں ہر سانس جیسے ہو اک امتحاں
ایسی دنیا سے کیا منفعت چاہئے
جو ترے نام ِ نامی سے منسوب ہو
مرے افکار کو وہ صفت چاہئے
(صفدر ہمدانی )
میں آپ سب احباب کی توجہ ایک تاریخ ساز شخصیت اور تاریخی واقعہ کی جانب مبزول کروانا چاہتی ہوں جسے بابا صاحب نے بڑی خوبصورتی اور محبت سے یاد کیا ہے ۔ اور انہی کے حوالے اور استعارے کو اپنے لئے بھی استعمال کیا ہے ۔ وللہ جواب نہیں بابا صاحب کی اس نعت مبارک کا ۔ پوری تاریخ کا احاطہ کرتے نظر آتے ہیں۔
بابا صاحب نے اپنی نعت کے ایک شعر میں “ امام بوصیری “ کا زکر کیا ہے ۔۔ آئیے میں بتاتی ہوں کہ یہ استعارہ کن حوالوں سے متعبر ہے ۔
“امام بوصیری“
امام بوصیری رحمۃ اللہ علیہ (1211ء-1294ء) پورا نام شرف الدین ابو عبد اللہ محمد ابن سعد البوصیری ایک مصری شاعر تھے جو نسلاً بربر تھے۔ وہ مصر کے ایک گاؤں بوصیری میں، جہاں اُنہوں نے ابنِ حناء کی سرپرستی میں شاعرانہ کلام لکھے۔
اُن کی تمام تر شاعری کا مرکز و محور مذہب اور تصوف رہا۔ اُن کا سب سے مشہور شاعرانہ کلام قصیدہ بردہ شریف ہے جوکہ حضور پاک صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی نعت، مدحت و ثناء خوانی پر مبنی ہے اور اسلامی دنیا میں نہایت مشہور و مقبولِ عام ہے۔
قصیدہ بردہ شریف کا واقعہ
قصیدہ بردہ شریف کے لکھنے پر بھی ایک واقعہ ہے کہ اس قصیدے کو لکھنے سے پہلے، امام بوصیری کوڑھ کے مرض میں مبتلا تھے اور بچنے کی کوئی امید نہ رہی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی شان مں ایک قصیدہ کہا۔ رات کوخواب میں حضور صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو دیکھا کہ آپ نے خوش ہو کر اپنی چادر مبارک ان پر ڈال دی ہے۔ صبح کو اٹھے تو بالکل تندرست تھے۔
بردہ عربی میں چادر کو کہتے ہیں۔ اس لیے یہ قصیدہ “ بردہ “ کے نام سے مشہور ہوا۔ اسے قصیدہ میمیہ بھی کہتے ہیں۔ اس میں 162 شعر ہیں۔ اس کے بعد بھی بوصیری نے سرور کائنات صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی شان میں کئی قصیدے کہے۔ باباصاحب نے کتنی خوبصورتی سے کہا ۔۔۔۔۔۔۔۔
خواب میں کوئی چادر عطا ہو مجھے
نعت لکھنے پہ وہ منزلت چاہیئے
پانچویں رمضان کے دن کی دعا:
بسم اللہ الرحمن الرحيم
شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے ۔
اَللّٰھُمَّ اجْعَلْنِی فِیہِ مِنَ الْمُسْتَغْفِرِینَ، وَاجْعَلْنِی فِیہِ مِنْ عِبادِکَ الصَّالِحِینَ الْقانِتِینَ وَاجْعَلْنِی فِیہِ مِنْ اَوْ لِیائِکَ الْمُقَرَّبِینَ بِرَافَتِکَ یَا ارْحَمَ الرَّاحِمِینَ
اے معبود!
آج کے دن مجھے بخشش مانگنے والوں میں سے قرار دے آج کے دن مجھے اپنے نیکوکار عبادت گزار بندوں میں سے قرار دے اور آج کے دن مجھے اپنے نزدیکی دوستوں میں سے قرار دے اپنی محبت سے ۔۔۔۔ اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے ۔ الہی آمین