میری تین دہائیوں کی عزیز دوست مسرت بانو کی والدہ ماجدہ اس وقت شدید علیل ہیں اورکراچی کے او ایم آئی ہسپتال کے انتہائی نگہداشت کے شعبے میں کل رات سے ایڈمٹ ہیں ۔
اس کڑے وقت میں ہماری بے لوث دوست کو ہم سب کی تسلی اور دعاؤں کی بہت ضرورت ہے ۔ مسرت بانو کے والد اس جہاں سے اس وقت رخصت ہو گئے تھے جب اس نے میٹرک ہی کیا تھا ۔ پچھلے برس اس کے جواں سال بھائی صرف چوبیس برس میں ایک مختصر علالت کے بعد اس دنیا سے رخصت ہو گئے ۔ ان کے جانے کے بعد سے آنٹی جی کو کبھی ہم نے پہلے جیسا نہیں پایا ۔ اور امسال اپریل میں، میں خاص طور پر ان سے ملنے کراچی گئی تھی ۔ اس وقت بھی وہ اشکبار اپنے بیٹے کو یاد کر تی رہیں ۔ 15 اپریل کو میں واپس سڈنی پہنچی تھی اور اسی دن انہیں فالج کا اٹیک ہو ا تھا ۔ جس کے بعد سے اب تک ان کی صحت میں کوئی سدھار نہیں آیا ۔
آپ سب سے التماس ہے کہ مسرت بانو کی والدہ کے لئے دعائے صحت کر دیجئے ۔ میں مسلسل مسرت بانو سے رابطے میں ہوں ۔ اس وقت بھی ان کی طبعیت میں کوئی سدھار نہیں ہے ۔ یا اللہ خیر ۔۔ اے اللہ ، اے ربِ کریم اپنی رحمتوں سے اپنی بے پناہ عنایتوں سے اپنے حبیب (ص) اور ان کی آل پاک (ع) کے صدقے میں مسرت بانو کی والدہ ماجدہ کو جلد از جلد صحت کاملہ عنایت فرما ۔۔۔۔۔۔ آمین ثمہ آمین

مسرت بانو صرف ایک دوست نہیں ہے بلکہ دوست کیسا ہونا چاہیئے اس کی تفسیر ہے ۔ خوش گلو ، خوش گفتار ، خوش خیال ، خوش اطوار مسرت کی دوستی جو اب تین دہائیوں سے اوپر ہو چکی ہے مجھے ناز بھی ہے اور فخر بھی ۔ جو اگر یہ کہہ دوں کہ میری عمر بھر کی کمائی بھی ہے ۔ سلامت رہو میری دوست ۔اللہ تمہاری ہر مشکل کو آسان کرے ۔۔ آمین
میں جب بھی پاکستان ہوتی ہوں میرا لباس مسرت ہی کاانتخاب ہو اکرتا ہے ۔۔۔۔۔۔ ہے نا مزے کی بات کہ میں جب بھی اس کے ساتھ ہوتی ہوں مجھے اس فکر سے آزاد رہنا پڑتا ہے کہ آج کیا پہنوں ۔ سوچتی ہوں سالہا سال اپنے لئے فیصلے کرتی رہتی ہوں ۔ اگر کچھ دن میرے فیصلے کوئی کر لیا کرے تو میری زندگی سہل ہو جائے ۔ مجھے اپنی سہل پسندی بہت پسند ہے کیونکہ اس میں میرے پیاروں کی تمنائیں اور خوشیاں سانس لیتی ہیں۔
مسرت کی شخصیت آؤٹ کلاس ہے بلکل اس کی دوستی کی طرح ۔ میں اکثر خود سے کہتی ہوں کہ تم جیسے دوست اب نایاب ہیں ، جگ جگ جیو ، کم از کم میری حیات تک رہو ۔ اللہ تمہاری ہر مشکل آسان کرے میری دوست ، الہی آمین
ہم دونوں جب ساتھ ہوتے ہیں روتے ہنستے بھی ایک ساتھ ہیں۔۔ اس وقت میری دوست اکیلی ہے ۔۔ کوئی نہیں ہے اس کے پاس ۔۔ لیکن ہم سب کی دعائیں اس کی ڈھارس ہیں ۔۔ انشاللہ
آنٹی جی ( مسرت کی والدہ ماجدہ ) شفقت کا بحر بیکراں ہیں ۔ انہوں نے بے ہوشی میں بھی صرف اللہ کا شکر ادا کیا ۔ میں نے ان سے آج تک کسی کی برائی نہیں سنی اور نہ ہی وہ ہمیں کرنے دیتی ہیں ۔ ان جیسی اللہ والی روح جو ہر صدمے اور مشکل پر شکرگزاری کرنا جانتی ہوں اس وقت خود کس ازیت میں ہونگی ۔ میری آنکھوں میں ان کا مسکراتا ، مطمعین چہرہ آنکھوں میں گھوم رہا ہے ۔ جنہیں دیکھ کر جن سے مل کر میں نے ہمیشہ سوچا کہ ” کیا دنیا میں ایسے لوگ ہیں جنہیں اپنے خدا سے کوئی شکایت نہیں ” ۔۔۔ میرے خدا یہ سچ ہے کہ ہاں ایک ہشتی کو میں جانتی ہوں وہی آج حیات و موت کی کشمش میں ہے ۔ ان کی ہر مشکل آسان کر دے مولا ۔۔ الہی آمین
اس بار میں جب ان سے ملنے گئی تو وہ بس مجھے دیکھے جا رہی تھیں ۔ میں نے کہا آنٹی جی میں بدل گئی ہوں ناں ۔۔ مسکرا کر کہتی ہیں ۔۔ نہیں بیٹیاں ماؤں کے لئے کبھی نہیں بدلتی ۔۔ میں تو یہ دیکھ رہی ہوں کہ تمہارے آنے سے میری بانو کتنی خوش ہے ۔ آنٹی جی مسرت کو ہمیشہ بانو کہتی ہیں ۔۔ انہیں اپنی اولادوں میں سب سے زیادہ اپنی بانو سے محبت ہے ۔ اتنی محبت کے اس کی خوشی ان کی خوشی بن جاتی ہے ۔ وہ مجھ سے بے پناہ محبت کرتی ہیں ۔ میری ہر تکلیف پر تڑپ جانا پھر فون کا اصرار ۔۔ پھر مجھ سے بات کرنا ۔۔ دعاؤں کی ایسی پٹاری کھل جاتی کہ انہیں بتانا پڑتا کہ وہ سڈنی بات کر رہی ہیں ۔۔ اے اللہ اپنے حبیب پاک کے صدقے ۔۔ ان کی آل پاک کے صدقے ان پر آئی ہر مشکل آسان فرما دے ۔۔ اور میری دوست کی ہر تکلیف میں اس کا سہارا بن جا ۔۔ الہی آمین
نسأل الله العظيم رب العرش العظيم أن يشفيها
نسأل الله العظيم رب العرش العظيم أن يشفيها
نسأل الله العظيم رب العرش العظيم أن يشفيها
نسأل الله العظيم رب العرش العظيم أن يشفيها
نسأل الله العظيم رب العرش العظيم أن يشفيها
نسأل الله العظيم رب العرش العظيم أن يشفيها
اللہ پاک مسرت بانو کی والدہ کو صحت و تندرستی عطا فرماۓ آمین الہی آمین
اللہ پاک بحق محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور انکی پاک اولاد کے تصدق میں شفاۓ کاملہ عطا فرماۓ آمین ثم آمین
آچھی دوست اور بہت پیاری بہن ڈاکٹر نگہت نسیم سلامت رھو
ھم سب اس مشکل وقت میں تمھارے اور مسرت بانو کیسا تھہ ھیں
مسرت بانو نے جس طرح اپنی والدہ کی خدمت کی اور انکی دعاوں حاصل کی ھیں اس وقت مسرت بانو کی والدہ ھسپتال میں ھیں
اللہ پاک انکی والدہ کو صحت کاملہ اور عمر طویل عطا فرماۓ آمین ّّثم آمین
پروردگار موت و حیات مسرت بانو کی مسرتوں کو قائم و دائم رکھے۔ بات یہ ہے کہ جب احمد مرسل نہ رہے کون رہے گا۔ زندگی سے بڑی حقیقت موت ہے۔لیکن یہ بھی سچ ہے کہ اپنوں کا چلے جانا ایک بڑا دکھ ہے۔ اس حقیقت کے باوجود اللہ تعالیٰ نے دعا کی فضیلت کے تحت مشکل سے مشکل وقت میں بھی دعا کا حکم دیا ہے اور دعا کی فقط ایک ایسی چیز ہے جس کے لیئے سوائے نیت اور قلب مطہر کے وضو جیسی کوئی پیشگی شرط نہیں اور یہ بھی معلوم رہے کہ کبھی کبھی وہ کریم بہت عابد و زاہد سے پہلے مجھ جیسے عاصی اور گناہ گار کی دعا جلدی سن لیتا ہے۔ اللہ پاک حسنین کریمین کی والدہ سیدہ خاتون جنت سلام اللہ کے طفیل بہن مسرت بانو کی والدہ کو صحت کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے۔آمین بتصدق معصومین
ابھی ابھی مجھے شاہین کی ای میل ملی ہے .. بس دل لرز کر رہ گیا ہے .. سہم گئی ہوں . یاللہ تو رحم فرما ہم گنگاروں پر .. یا میرے اللہ
میرے بہنوئ مظفر حسین رضوی کو ڈاکٹرز نے کینسر ڈائ گنوز کیا ھے … لبلبے کا کینسر اللہ تعالی رحم فرماۓ
میری چھھوٹی بہن ھے زیبا اور مظفر تو ابھی 49 سال کے ھیں. اللہ پاک بیمار کربلا کے تصدق میں میرے بہنوئ کو سلامت رکھے صحت و تندرستی کے ساتھہ رھے
میری بہن کا گھر آباد رھے
آپ سے دعا کی خصوصی درخواست کر رھی ھوں
اللہ پاک مسرت بانو کی والدہ ماجدہ کو شفاۓ عاجلہ عطا فرماۓ آمین ثم آمین
میری پیاری دلاری میری بہن .. جگ جگ جیو .. اللہ کریم ہم پر آئی ہوئی ساری تکلیفوں کو دور فرمائے .. آمین . میں تمہارا غم سمجھ سکتی ہوں .. دکھ کا اندازہ کر سکتی ہوں … بس اللہ سے دعا ہے وہ رحم کرے .. الہی آًمین
دونوں ھاتھوں کو جوڑ کر آپ سب سے دعا کی التماس کررھی ھوں اللہ پاک سب سہاگنوں کا گھر آباد رھے اور بحق بتول اور ثانی زھرا علیہ اسلام میری بہن زیبا کا گھر آباد رھے اس کے اور بچوں کے سروں پر باپ کا سايہ قائم رھے آمین ثم آمین
اللہ پاک رحم فرماء سب بیماروں کو شفا عطا فرماء بیمار کربلا کے تصدق میں مظفر حیسن رضوی کو شفاۓ کاملہ اور مکمل تندرستی اور عمردراز عطا فرماۓ آمین ثم آمین
شاہین رضوی صاحبہ بس یہ یاد رکھیں کہ اللہ پاک قرآن کی آیت کےمطابق کسی پر بھی اسکی ہمت،طاقت اور استطاعت سے زیادہ بوجھ نہیں ڈالتا. زندگی اور موت اسی کی طرف سے ہے.میں ،آپ اور ہم سب امتحان گاہ میں ہیں اور فقط اسکی رحمت کے خواہاں اور منتظر. انشااللہ وہ اپنی رحمت سے مایوس نہیں کرے گا آپ یقین رکھیں
اسلام علیکم
اللہ رب العزت کے حضور خشوع و خضوع سے دعا ہے کہ وہ ہماری بہنوں کی تمام مشکلوں کو دور کر دے آمین
اللہ تعالیٰ جیسا کہ بھائی صفدر ھمٰدانی نے لکھا اپنے بندوں پر ان کی وسعت سے زیادہ بوجھ نہیں ڈالتا ۔کہ وہ رحیم و کریم ہے ۔ وہ آزمائش بھی کرتا ہے اور اس آزمائش پر کھرا اترنا ہی اس کی رضا ہے ۔
اللہ بہن مسرت بانو کی والدہ کو صحت عطا فرمائے ۔زندگی دے اور ان کا سایہ ان کے بچوں پر سلامت رہے آمین
اللہ سے دعا ہے کہ ہماری عزیز بہن شاحین رضوی کی بہن کا سہا گ سلامت رہے ان کے بہنوئی جلدی سے اچھے ہو جائیں اور اپنی اولاد کے ساتھ زمانے بھر کی خوشیاں دیکھیں ۔ آمین ثمہ آمین
اللہ سے دعا ہے کہ وہ ہم خطا کاروں کی دعاؤں کو شرف قبولیت بخشے اور ہماری دعائیں ان بیماروں کے لئے قبول فرما لے آمین
عالم آرا
وینکور
السلام علیکم
اللہ تعالیٰ سے دُعا ہے کہ مسر ت بانو کی والدہ پر اپنا خاص رحم فرمائیں
آمین
ماں کا آنچل وہ آنچل ہے جو صرف دعائیں لینے اور دینے کے لیئے پھیلتا ہے …. وہ آنچل پھیلتے ہوئے کبھی سمندر لگتا ہے تو کبھی آسمان .. اور کبھی پھولوں سے بھری زمین ….ماں ہنس دے تولگتا ہے جیسے زندگی نے گھر کا رستہ دیکھ لیا ہو … جیسے روشنیوں سے گھر بھرگیا ہو … جیسے روٹھا رب مان گیا ہو …. ہائے کوئی پوچھے اس سے جس کی ماں بیمار ہے ۔۔۔ بس گھڑی بھر کی مہمان ہے ۔۔ یا اللہ خیر رکھنا ۔ ہمارے سروں پہ ہماری دعاؤں کا آنچل تا حیات دراز رکھنا ۔۔ الہی آمین
دعاؤں کا اپنا اسم اعظم ھوتا ہے ۔۔۔۔۔۔!
میری اچھی ماں
تم نے تو وقت رخصت مجھ سے یہ کہا تھا
میں جہاں کہی بھی رہوں گی
تمھاری دعاؤں میں رہوں گی
اور پھر
ماتھے پر بوسہ دیتے ہوئے یہ بھی کہا تھا
دعاؤں کا اپنا اسم اعظم ہوتا ہے
جو بند دلوں کے قفل کھول دیتا ہے
دعاؤں کی الگ سی خوشبو ہوتی ہے
جو
بھیجنے والے کو خود سے باندھ لیتی ہے
اور اُس وقت
شاید ۔۔۔تمھاری آنکھیں میرا نصیب پڑھ رہی تھیں
پھر ۔۔ کیا ماں ۔۔ میں نے پوچھا تھا
پھر۔۔ بیٹی
رات چاھے کتنی بھی لمبی ہو مختصر ہو جاتی ہے
پر۔۔ ماں
نہیں جانتی
کیوں
کچھ دنوں سے
ہواؤں میں تمھاری خوشبو نہیں ہے
فضاؤں میں مہکی کوئی آیت نہیں ہے
کو ئی رات بھی تو ھوتی مختصر نہیں ہے
اچھا۔۔ماں
کہنا تھا
سخت لامکانی ہے ،کوئی امکان تازہ سحر بھیج دو
اور ۔۔۔ہاں ۔۔
پیش ٍشکستٍ سفر ہے کوئی اسم اعظم بھیج دو
نہیں ۔۔۔ ماں
سنو
“ تم اچھی تو ہو “
دعاؤں کے پروں پہ بس اتنا ہی لکھ کر بھیج دو
نگہت نسیم
سڈنی