عالمی اخبار کے مدیر اعلی جناب صفدر ہمدانی کی آج سالگرہ ہے

معروف شاعر،ادیب،صحافی،مرثیہ نگار،محقق اور براڈکاسٹر صفدر ھمٰدانی لاہور کے ایک علمی اور ادبی گھرانے میں 17 نومبر 1950 میں پیدا ہوئے۔

انہوں نے ایف سی کالج سے گریجوایشن کے بعد جامعہ پنجاب سے صحافت میں ایم اے کیا اور 1973 میں ریڈیو پاکستان سے بطور پروڈیوسروابستہ ہوگئے.

جناب صفدر ھمٰدانی نے ریڈیو پاکستان میں اپنی ملازمت کے دوران ریڈیو کی اکیڈیمی کے علاوہ ریڈیو ہالینڈ اور تین برس سے زائد عرصے تک ریڈیو جاپان میں بھی خدمات سرانجام دیں .

انکی غزلوں کا پہلا مجوعہ’ کفن پہ تحریریں’ 1974 میں لاہور میں شائع ہوا تھا اور بعد ازاں مختلف تصانیف کی اشاعت کے بعد 2003 میں انکی کتابیں ‘فرات کے آنسو'(مرثیوں کا مجموعہ) نورِ کربلا(عزائی شاعری پہ تحقیق) اور” فخر ہمایوں”(معروف صحافی کی زندگی) ‘ اور’معجزئہ قلم'(رباعیات ،قطعات و قصائد کا مجموعہ) فروری 2004 میں شائع ہوا جبکہ انکی تالیف اور تدوین”کلیات حسین” حسن عباس زیدی مرحوم کی شاعری کی کلیات 2005 میں طبع ہوئی۔

اگست 2006 میں انکا پہلا سفر نامہ” تہران اور گر عالمِ مشرق کا جنیوا” شائع ہوا. 2007 میں مرثیے کی دو کتابیں شائع ہوئیں جن میں سے ایک”زینت ہستی” ماں کے موضوع پر لکھا ہوا مرثیہ ہے جبکہ دوسری ”عطائے رضا” کے نام سے امام رضا علیہ السلام کا مرثیہ ہے۔ ” رو رہا ہے آسماں” مرثیوں کاایک اور مجموعہ اورغزلوں کے مجموعے” بادل۔چاند اور میں ” اور” گونگی آنکھیں” زیر ترتیب ہے۔

مرثیہ نو تصنیف پڑھنے کے سلسلے میں وہ برطانیہ کے مختلف شہروں کے علاوہ ایران،جاپان، پاکستان(کراچی،لاہور،ملتان،مظفر گڑھ،اسلام آباد)،نیدرلینڈ،ہیگ ،ایمسٹرڈیم ،جرمنی،فرانس،ناروے،ڈنمارک ،یونان،دبئی،ترکی، بلجیم،امریکہ (میامی،ہیوسٹن،فلوریڈا)شام ، مصر اور آسٹریلیاکے مختلف شہروں کا سفر کر چکے ہیں ۔۔

آپ سب جانتے ہیں کہ بابا برگد کے درخت کی طرح سایہ دار ہیں ۔ جن کی چھاؤں میں ہر کوئی بیٹھ کر سکون حاصل کرتا ہے اور بابا ہر آنے والے کو زاد راہ کے طور پر قلم پکڑا دیتے ہیں ۔۔ پھر وہ مسافر جانے اور اس کا نصیب جانے کہ وہ اس قلم کا کتناحق ادا کرتا ہے ۔۔

بابا جن جن ملکوں کادورہ کرتے ہیں وہاں وہاں اردو کی کئی نئی کونپلیں کھل اٹھتی ہیں ۔۔ اور ثمر بار ہو جاتی ہیں ۔۔ بابا کے ہاتھ میں شفا ہے جس کے سر پر رکھ دیتے ہیں اسے منزل مل جاتی ہے ۔۔
آج سترہ نومبر کے دن ہم سب بابا کے اہل خانہ کے ساتھ مل کر ان کو سالگرہ کی مبارک باد کے ساتھ لمبی عمر کی دعا بھی دیتے ہیں ۔۔ ہیپی برتھ ڈے ٹو یو بابا ۔۔ آپ جہاں کہیں بھی رہیں ۔۔ آپ ہمیشہ ہمارے ساتھ ہی رہتے ہیں ۔۔۔ اللہ پاک آپ کو ہمیشہ خوشیوں میں رکھے ۔۔آمین ۔

54 thoughts on “عالمی اخبار کے مدیر اعلی جناب صفدر ہمدانی کی آج سالگرہ ہے”

  1. ارے بھئی ڈاکٹر صاحبہ یہ تو آپ نے بہت اچھا کیا کہ نادیہ کی پوسٹنگ والی بات کلیر کردی …میں تو فکر مند تھا کہ وہاں تو بہت گرمی ہو گی خیر ہمیں اس سے کیا جس گاؤں جانا نہیں اسکا راستہ کیا جاننا. ہم سب تو انشا اللہ ثم انشا اللہ جنت میں ہوں گے.. سب ملکر زور سے آمین کہیں.. اور ہاں یہ کیا بتایا آپ نے کہ یہ کیک آپ نے منگایا تھا تو پھر یہ تین دن سے کیا ہورہا تھا ہم تو سمجھ رہے تھے کہ آپ کیک خود بنا رہی ہیں سچ سچ بتائیں دیکھیں ہم آُپ سے بار بار نہیں بنوائیں گے مگر یہ والا تو لگتا ہر آپ نے ہی بنایا ہے اتنا مزیدار ایسا میٹھا ٹہریں ذرا مجھے پہلے انگلی تو چاٹ لینے دیں پھر لکھونگا آپ سب کی محبتوں کا امین

  2. بات جنت و جہنم کی ہورہی ہے تو ایک خاص واقع سناتا چلوں ایک زمانہ تھا جب سعودی عرب میں مشاعرہ بھی کوئی عیاشی کی محفل سمجھا جاتا تھا اور وہاں مشاعرے کی اجازت نہیں تھی اس لئے اگر کبھی بھولے بھٹکے مشاعرہ ہو تا تو وہ پاکستان ایمبیسی کے اندر ہوتا تھا کہ اہمبیسی کی حدود اس ملک کی اپنی حدود تصور کی جاتی ہے اور وہاں مقامی ملک کا قانون لاگو نہیں ہوتا ایسا ہی ایک مشاعرہ ایمبیسی میں ہو رہا تھا پاکستاں کے نامور شعراء مدعو تھے جس میں حفیظ جالندھری اور جناب مولانا ماہرالقادری بھی موجود تھے دونوں کی خوب دوستی اور بڑی چھیڑ چھاڑ چلتی تھی اور حفیظ صاحب ماہر القادری کو مستقلاَ مولوی صاحب کہتے تھے جب حفیظ صاحب کلام سنا رہے تھے تو انہوں نے ایک شعر مولوی صاحب کو مخاطب کرکے پڑھا اور وہ شعر تھا
    بہشت میں بھی ملا ہے مجھے عذابِ علیم یہاں بھی مولوی صاحب ہوئے ہیں ہمسایہ
    یہ شعر سن کر مولانا ماہر القادری صاحب ایک دفعہ واہ کرکے کھڑے ہوئے اور پھر فوراً ہی گر گئے اور شاعر اور مشاعرہ ایک ساتھ ختم ہو گیا اور وہیں جنت البقیع میں دفن ہوئے
    یہ کوئی کہانی نہیں بلکہ سچا واقعہ ہے

  3. انتہائی محترم بھائی صفدر صاحب کو سلاگرہ بہت بہت مبارک۔
    عالمی اخبار کے دوستوں سے معذرت کے ساتھ عرض کروں کہ میں بہت شرمندہ ہوں کہ عالمی اخبار کے امیر کارواں کی سالگرہ پر تاخیر سے مبارک باد پیش کر رہا ہوں ۔ صفدر صاحب سے اس لیے معذرت کرتا کیونکہ ان سے امید ہے کہ میری مبارکبادی قبول کریں گے۔
    گر قبول افتد زہے عز و شرف

  4. سوئیٹ نگھت نسیم صاحبہ آپ جہا ں بھی ہما ری ڈ یو ٹی لگا ئیں گی ھمیں قبول ھے آپ ھمیشہ خوش رھیں
    عزیزم امین ترمذی صا حب آپ کی میں بے حد مشکو ر ھوں آپ کو میرا اتنا احساس ھے مجھے بہت خو شی ہورھی ھے
    سوئیٹ شاھین رضوی صاحبہ کیا بات ھے آپ کی چونکہ آپ خوبصورت دل کی مالکہ ھیں اس لیےآپکو میری ہربات خوبصورت نظر آ تی ھے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *