اے چاند محرّم کے۔۔۔
تیرے چڑھنے سے اجڑ جائے گا گھر زہرا(س) کا
گھر زہرا(س) کا لٹنے کی خبر تو نے سنائی
تجھے دیکھ کے روتی ہے محرّم میں خدائی
108 thoughts on “چاند نکلا ہے محرم کا”
اللہ شہیدانِ کربلا کے صدقہ میں دنیا کے سارے مسلمانوں اور با لخصوص فلسطینیوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے اور آٹھ سو سال پہلے کی طرح مسلمانوں کو علم وہُنر کے میدان کا میرِ کارواں بنا دے۔ آمین

آمین ثم آمین
چھٹی محرم الحرام:-
چھٹی محرم الحرام کو خولی ابن یزید اصبحی کو دس ہزار کعب ابن الحرو کو تین ہزار،حجاج ابن حر کو ایک ہزار کا لشکر دے کر روانہ کر دیا گیا۔ ان کے علاوہ چھوٹے بڑے اور کئی لشکر ارسال کر نے کے بعد ابن زیاد نے عمر ابن سعد کو لکھا کہ اب تک تجھے اسی ہزار کا کوفی لشکر بھیج چکا ہوں، ان میں حجازی اور شامی شامل نہیں ہیں۔تجھے چاہئے کہ بلاحیلہ حوالہ حسین کو قتل کر دے۔ اسی تاریخ کو خوبی ابن یزید نے ابن زیاد کے نام ایک خط ارسال کیا جس میں عمر ابن سعد کے لیے لکھا کہ یہ امام حسین(ع) سے رات کو چھپ کر ملتا ہے۔ اور ان سے بات چیت کیا کرتا ہے۔ ابن زیاد نے اس خط کو پاتے ہی عمر سعد کے نام ایک خط لکھا کہ مجھے تیری تمام حرکتوں کی اطلاع ہے تو چھپ کر باتیں کرتا ہے۔ دیکھ میرا خط پاتے ہی امام حسین (ع) پر پانی بند کر دے اور انھیں جلد سے جلد موت کے گھاٹ اتار نے کی کوشش کر۔
مصائب امام حسین بیان کرنے کا ثواب
١
۔ رسول خدا (ص)نے فاطمہ سے فرمایا :
کل عین باکیة یوم القیامة الّا عین بکت علی مصاب الحسین فانّھا ضاحکة مستبشرة بنعیم الجنة
ہر آنکھ قیامت کے دن روئے گی لیکن صرف وہی آنکھ ہنستی ہو گی جو مصائب حسین پر روئی ہو گی وہ بہشت کی نعمتوں سے خنداں و شاداں ہو گی ۔
٢۔ حضرت سید سجاد نے فرمایا:
”ایّما مومن زرفت عیناہ لقتل الحسین حتیٰ تسیل علی خدّہ ”
جو مومن امام حسین کی شہادت پر اس طرح آنسو بہائے کہ اس کے رخسار تر ہو جائیں تو خداوند عالم اس کے لئے بہشت کے دریچوں کو مخصوص قرار دے گا جس میں وہ ہزاروں سال رہے گا۔ ہمارے دشمنوں سے جو مصائب ہم پر ڈھائے گئے ان پر جو مومن ہمارے اوپر اس طرح روئے گا کہ آنسو رخسار تک ڈھلک آئیں تو خداوند عالم اسے منزل صدق ( بہشت کے بلند ترین مقام )میں ٹھہرائے گا ۔
عزائے اہلبیت میں اشعار پڑھنا :-
جعفر بن عفان عزائے حسین میں اشعار کہہ کے حضرت صادق آل محمد کی بارگاہ میں حاضر ہوئے امام نے ان سے کہا: میں نے سنا ہے تم نے عزائے حسین میں بڑے اچھے اشعار کہے ہیں ۔ عرض کی: جی ہاں !
فرمایا :پڑھو ۔ انہوں نے اپنے اچھے اشعار سنائے انہیں سن کر امام بھی روئے اور جو لوگ وہاں موجود تھے وہ بھی روئے، اس کے بعد امام نے فرمایا: اے جعفر !خدا کی قسم خدا کے مقرب فرشتے یہاں موجود تھے اور غم حسین میں تمہارے اشعار سن رہے تھے انہوں نے ہم سے زیادہ گریہ کیا خدا نے اسی وقت تمہیں بخش دیا اور بہشت تم پر واجب کر دی ۔
اس کے بعد فرمایا : اے جعفر کچھ اور نہیں سناؤ گے ؟
جعفر نے عرض کی : ضرور سناؤں گا ۔
امام نے فرمایا : جو شخص غم حسین میں ایک شعر کہے خدا اس پر بہشت واجب کر دے گا اور اسے بخش دے گا ۔
ایک دانشور نے کہا ہے کہ :
”زبان ہمیشہ عقل کی ترجمان ہوتی ہے لیکن عشق کی ترجمان آنکھ ہے ، جب بھی احساس درد کی وجہ سے آنسو ٹپکے گا عشق موجود ہو گا۔ لیکن جب زبان اپنی مرتب گردش میں آکر منطقی جملے کہے گی عقل موجود ہو گی، بنابریں جس طرح خطیب کے لا جواب کر دینے والے منطقی دلائل ان کے رہبر ان مکتب کے مقاصد کو اجاگر کرتے ہیں اسی طرح آنسوؤں کے قطرے بھی جذباتی اعلان جنگ کر کے دشمنان مکتب کے خلاف شمار کئے جاتے ہیں ۔ ”
کربلا درس اور فلسفہء انسانیت ہے۔
ایک مکتبہء فکر نے حضرت امام حسین کی مظلومیت پر زور دیا تو دوسرے نے کردار پر۔ دونوں کی آمیزش نے فکر و فلسفہء حیات و انسانیت کو عرشِ معلٰٰی پر پہنچا دیا۔
قتلِ حسین اصل میں مرگِ یذید ہے اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد
انیس، دبیر اور جوش مرثیہ کے تین ستون ہیں۔ دبیر کے مرثیوں کی تعداد پانچ سو سے چھ سو تک ہے اور انکا محور تاریخ ہے۔ انیس کے مرثیوں کی تعداد تین سو تیرہ ہے۔ انیس کے مرثیوں میں مدح اہلِ بیت، تغزل، رزم ،مصوری اور مصائب ہیں۔ تغزل کی ایک مثال یہ شعر ہے جسمیں امام حسین کی تلوار کا ذکر اس طرح ہے
آئ پستی میں تو پانی میں روانی کی طرح
واں سے پلٹی تو ذلیخا کی جوانی کی طرح
جوش کے مرثیوں کی تعداد صرف بارہ سے چودہ تک ہے۔ سو سال سے مرثیہ گو انیس کے رنگ میں مرثئے کہ رہے تھے اور
آج بھی انیس کے اور انیس کے سے مرثئے مجالسِ عزاء کی زینت بنے ہوئے ہیں۔ لیکن جوش نے مرثیہ کا رخ یکسر بدل دیا اور ان میں کردار اور عزمِ حسین کو انسانیت اور انقلاب کا محور بنایا یے۔ رنگ، نسل، قومیت، فرقہ واریت، مذہب اور ہرقسم کے تعصب کے خلاف پیغام ہے۔ امن، پیار محبت،بھائ چارے اور درگذر کا پیغام ہے، انفرادی اور ملی ذمہ داریوں کا درس ہے۔
حصولِِ علم کا درس ہے، جابرکے خلاف انقلاب کا پیغام ہے۔ اسطرح جوش نے جدید مرثیہ کی بنیاد رکھی اور مرثیہ کو
مجا لسِ عزاء تک محدود رہنے کے بجائے ہماری، اجتماعی اور ملی زندگی کیلئے درسگاہ اور مشعلِ راہ بنادیا۔ جوش ملیح آبادی کا یہ کمال ہے کہ غزل ہو یا نظم، حمدو ثناء ہو یا نعت، قصائد ہوں یا منقبت، رباعی ہو یا مرثیہ وہ ہر میدان میں شاعری کی معراج پر نظر آتے ہیں اور الفاط و مضامین اُنکے سامنے ہاتھ جوڑے ہوئے کھڑے نظر آتے ہیں
جب تک کھڑے ہیں شیش محل اس زمین پر کھیتوں میں پتھروں کو اُگاتے رہیں گے ہم
تو بات مرثیہ کی ہورہی تھی۔ جوش کے مرثیوں کے بند اس بلاگ میں احباب نے پیش کئے اور آنے والے دنوں میں مزید کلام پیش کیا جائے گا۔ اب مرثیہ نگار بڑی تیزی سے تقلیدِ جوش میں جدید مرثیہ کی طرف گامزن ہیں۔ اوپر پیش کی گئ سردار جعفری اور مصطفٰٰٰے زیدی کی نظمیں بھی تقلیدِ جوش ہیں۔ اس کے علاوہ جوش اردو زبان کے بیسویں صدی کے مجدّد ہیں جیسے اٹھارویں صدی کے میر اور انیسویں صدی کے انیس اور ذوق اردو زبان کے مجدّد ہیں۔ اسکا فائدہ پھی جدید مرثیہ کو ہوا ہے۔
جب تک کھڑے ہیں شیش محل اس زمین پر
کھیتوں میں پتھروں کو اُگاتے رہیں گے ہم
شکریہ ثنا بہں آپکا بالخصوص صفدر ہمدانی صاحب کا
ارے اس شعر کے برے میں الفاظ نہیں ہیں۔ تمھاری تحریرات بھی بہت اچھی ہوتی ہیں اور شاعری کے انتخاب کا تو جواب ہی نیں۔ خدا قلم اور عمل میں مزید طاقت دے کہ تم قلم کی مجاہدہ بنو۔
ماشااللہ ثنا بہن خوب زندہ باد۔ خدا تماری مدد کرے۔
ساتویں محرم ؛ حضرت علی اصغر (ع) کے مصائب:-
امام حسیین علیہ السلام کے شش ماہ فرزند حضرت «عبداللہ ابن الحسین» – جو علی اصغر کے نام سے مشہور ہیں-
علي اصغر شیرخوار طفل تھے؛ جن کی پیاس بجھانے کے لئے نہ تو خیموں میں پانی تھا اور نہ ہے ان کی والدہ «رباب» کا دودھ تھا جو ان کو پلایا جائے.
امام (ع) نے علي اصغر کو گود میں لیا اور دشمن کی طرف چل پرے؛ یزیدی دشمنوں کے سامنے کھرے ہوگئے اور فرمایا: «ای لوگو! اگر تم مجھ پر رحم نہیں کرتے تور اس طفل پر رحم کرو… » …
لیکن گویا کہ سنگدل دشمنوں کے دلوں پر رخم کا بیج بویا ہے نہ گیا تھا اور دنیا کی تمام رذالتیں اور پستیان ان کے وجود کی گہرائیوں تک گھر کرگئی تھیں؛ کیونکہ انہوں نے فرزند رسول کو چلو بھر پانی دینے کے بجائے بنو اسد کے ایک تیرانداز (جو مورخین کے بقول «حرملة بن كاہل» ہی تھا) کو کام تمام کرنے کا کہا. حرملہ نے ایک تیر کمان میں رکھا اور طفل شیرخوار کے گلے کا نشانہ لگایا. اچانک امام حسین علیہ السلام کا ہاتھ اور سینہ خون میں نہا گیا… طفل تشنہ و شیرخوار کا سر مقدس بدن سے جدا ہوگیا تھا…
امام (ع) نے علی اصغر کا خون ہاتھوں میں لیا اور آسمان کی جانب پھینکا اور فرمایا: «ہوں علي ما نزل بي انہ بعين اللہ ـ اس مصیبت کا تحمل میرے لئے آسان ہے کیونکہ خدا اسے دیکھ رہا ہے»… اسی حال میں، «حصين بن تميم» نے تیر پھینکاجو امام حسین علیہ السلام کے لبوں پر بیتھ گیااور آپ کے ہونتوں سے خون جاری ہوا. اور خدا کے ساتھ مناجات کی عرض کیا: «بارخدايا! میں تیری بارگاہ میں شكايت کرتا ہوں ان تمام مظالم کی، جو اس قوم نے میرے اور میرے خاندان اور بھائیوں پر روا رکھے ہیں»…
اس کے بعد دشمن کی سپاہ سے دور ہوئے؛ شمشیر کے ذریعے چھوتی سی قبر تیار کی اور شیرخوار فرزند کو اس میں دفن کیا…
تاریخ کی روایت کے مطابق علي اصغر (ع) کی شہادت ائمہ طاہرین کے نزدیک جانسوز ترین مصائب میں سے تھے. «عقبة بن بشير اسدي» کہتے ہیں: «امام باقر (ع) نے مجھ سے فرمایا: «ہمارا تم (بنو اسد) پر ایک خون کا قرض باقی ہے!». اور پھر اپنے چچا علی اصغر کے ذبح ہونے کی داستان مجھے سنائی.
اسی طرح روایت ہوئی ہے کہ «مختار بن ابي عبيدہ ثقفي» کے قیام کے بعد جب امام سجاد علیہ السلام کو بتایا گیا کہ قاتلان امام حسین علیہ السلام سے انتقام لیا جارہا ہے تو امام علیہ السلام نے دریافت کی: حرملہ» کا کیا بنا؟» یہ مثالیں ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ کربلا کے واقعات کا داغ کس طرح اہل بیت کے دلوں پر بیتھ گیا تھا…
اور یہ داغ آج بھی ہمارے دلوں پر باقی ہے؛ اور انسانیت کے قلب پر بھی باقی ہے اس وقت تک رہے گا جب مہدی آل محمد (عج) قیام کریں اورظالموں سے انتقام لیں…
الا لعنة الله علی القوم الظالمین و سیعلم الذین ظلموا ای منقلب ینقلبون
مصطفٰٰٰے زیدی
ناموسِ اہلِ بیت کے سر کی ردا بھی چھن گئ
جو سجدہ گاہِ قدسیاں تھی وہ قبا بھی چھِن گئ
الٹی قناتوں میں رواں، آتش یزیدی جاہ کی
لٹتی صفوں میں دربدر عترت رسول اللہ کی
جس ہاتھ سے تھبّڑ پڑے وہ ہاتھ اک کردار تھا
رُخ سکینہ کے نہ تھے تاریخ کا رُخسار تھا
تردید کی تکرار میں حق کی صدا بڑھتی گئ
جبر و تشدّد میں نوائے بے نوا بڑھتی گئ
جتنا شعارِ محتسب دشوار تر ہوتا گیا
اتنا ہی ذکرِ خونِ ناحق، مشتہر ہوتا گیا
مرثیہء جوش کے چند بند
نوع انسانی دیا کس فلسفی نے یہ پیام
مرد غاضی کا کفن ہے، خلعتِ عمرِ دوام
نصب کس نے کردئے مقتل میں حوروں کے خیام
جانتے ہو اس دبیرِ ذہنِ انسانی کا نام
جو انوکھی فکر تھا جو اک نیا پیغام تھا
اس حکیمِ نکتہ پرور کا محمد نام تھا
اے محمد، اے سوار توسنِ وقتِ رواں
اے محمد، اے طبیبِ فطرت نباض جاں
اے محمد، اے فقیہ نفس و نقاد و جاں
موت کو ، تونے وہ بخشی آب و تابِ جاوداں
زندگانی کے پجاری موت پر مرنے لگے
لوگ پیغامِ اجل کی آرزو کرنے لگے
خاک کے ذرّات کو تونے ثریا کر دیا
آگ کو پانی کیا پانی کو صہبا کردیا
موت سی کالی بلا کو رشکِ سلمٰٰٰی کردیا
آخری ہچکی کو گل بانگِ مسیحا کردیا
سر سے خوفِ نیستی کی یوں بلائیں ٹال دیں
آدمی نے موت کی گردن میں با ہیں ڈال دیں
ماشااللہ ثنا تم تو اچھی خاصی ذاکرہ بھی ہو۔ (اجرکم من اللہ)
علامہ اقبال کے نزدیک مومن کی زندگي ایک کربلاے آزمائش پیہم ہے عصر حاضر فرعونیت و یزیدیت کے غلبہ و اقتدارکا دور ہے اس ابلیسی نظام کے دورعروج میں یزیدیت سے نمٹنے کے لۓ اہل ایمان کے دلوں میں جذبہ حسینیت آج بھی زندہ ہےمگرشیطانی طاقتيں اسے مٹانے کی سرتوڑکوشش کررہی ہیں اور اپنے باطل نظریات کو حقائق کا رنگ دے کراہل ایمان کو جادہ حق وراہ استقامت سے ہٹادینا چاہتی ہیں ۔
آپ اس ملوکیت و بادشاہت کے خلاف معرکہ آراہوۓ جو یزیدی استبداد کی صورت میں رونما ہوئي ۔واقعہ یہ ہے کہ یزید کی جانشینی خلافت بادشاہت و ملوکیت میں تبدیل ہوگئي اور تھوڑے ہی عرصے میں وہ قیصریت و خسرویت لوٹ آئی جس کا اسلام نے جنازہ نکال دیاتھا۔ان حالات میں ایک مرد مجاھد مرد حراس اسلام سوزی اور حریت کشی کو کیسے برداشت کرسکتاہے ۔اقبال اس واقعے کی ترجمانی کرتے ہوۓ رموزبے خودی میں فرماتے ہیں:
آن شنیدستی کہ ھنگام نبرد
عشق باعقل وہوس پرورچہ کرد
آن امام عاشقاں پوربتول
سروآزادی زبستان رسول
اللہ اللہ باۓ بسم اللہ پدر
معنی ذبح عظیم آمد پسر
بہرآں شہزادہ خیرالملل
دوش ختم المرسلین نعم الجمل
سرخروعشق غیورازخون او
ون خلافت رشتہ ازقرآن گیسخت
حریت رازیراندرکام ریخت
خاست آن سرجلوہ خیرالامم
چوں سحاب قبلہ باران درقدم
برزمین کربلاباریدورفت
لالہ درویرانہ ھاکاریدورفت
تاقیامت قطع استبداد کرد
موج خون اوچمن ایجادکرد
جب خلافت نے اپنارشتہ قرآن سے منقطع کردیاتو اس کے نتیجہ میں حریت اسلامیہ کی موت واقع ہوگئي۔اس وقت وہ سرجلوہ خیرالامم مانند ابر کرم اٹھے اور کربلامیں اپنے خون سے لالہ گل کھلاگۓ۔امام عالی مقام علیہ السلام نے استبداد وملوکیت کے اصولوں کوہمیشہ کےلۓباطل کردیا قیامت تک کے لۓ جبر واستبداد کی جڑکاٹ دی اور آپ کے لہوسے گلشن اسلام کی سیرابی ہوئي
بہر حق درخاک وخون غلطیدہ است
پس بناے لاالہ گردیدہ است
مدعایش سلطنت بودی اگر
خود نکردی باچنین سامان سفر
دشمنان چون ریگ صحرالاتعد
دوستان اوبہ یزدان ہم عدد
سرابراہیم و اسماعیل بود
یعنی ان اجمال راتفصیل بود
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
غریب و سادہ ورنگین ہے داستان حرم
نہایت اس کی حسین ابتداءہیں اسماعیل
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تیغ لاچون ازمیان بیرون کشید
ازرگ ارباب باطل خون کشید
نقش الااللہ برصحرانوشت
سطر عنوان نجات مانوشت
رمزقرآن ازحسین آموختیم
زآتش اوشعلہ ہا اندوختیم
شوکت شام و فربغداد رفت
سطوت غرناطہ ہم ازیاد رفت
تارمااززخمہ اش لرزان ہنوز
تازہ ازتکبیراوایمان ہنوز
اے صبا اے پیک دورافتادگان
اشک مابرخاک پاک اورساں
۔۔۔۔
تیر وسنان وخنجر وشمشیرم آرزوست
بامن میا کہ مسلک شبیرم آرزوست
ہمدانی صاحب بہتت خوب
دل نہیں بھرا۔ علامہ اقبال کا کربلا پر کافی کلام ہے فارسی میں۔ اور سنائے۔
موسی و فرعون و شبیرویزید
این دوقوت ازحیات آيد پدید
——————
حقیقت ابدی ہے مقام شبیری
بدلتے رہتے ہیں اندازکوفی وشامی
—————————–
زندہ حق ازقوت شبیری است
باطل آخر داغ حسرت میری است
—————————————
آن امام عاشقاں پوربتول
سروآزادی زبستان رسول
اللہ اللہ باۓ بسم اللہ پدر
معنی ذبح عظیم آمد پسر
بہرآں شہزادہ خیرالملل
دوش ختم المرسلین نعم الجمل
سرخروعشق غیورازخون او
———————————–
خاست آن سرجلوہ خیرالامم
چوں سحاب قبلہ باران درقدم
برزمین کربلاباریدورفت
لالہ درویرانہ ھاکاریدورفت
تاقیامت قطع استبداد کرد
موج خون اوچمن ایجادکرد
بہر حق درخاک وخون غلطیدہ است
پس بناے لاالہ گردیدہ است
مدعایش سلطنت بودی اگر
خود نکردی باچنین سامان سفر
دشمنان چون ریگ صحرالاتعد
دوستان اوبہ یزدان ہم عدد
سرابراہیم و اسماعیل بود
یعنی ان اجمال راتفصیل بود
——————————
غریب و سادہ ورنگین ہے داستان حرم
نہایت اس کی حسین ابتداءہیں اسماعیل
—————————–
عزم اوچون کوہساران استوار
پائيدار وتند سیر وکامگار
تیغ بہر عزت دین است وبس
مقصد او حفظ آئين است وبس
ماسواللہ رامسلمان بندہ نیست
پیش فرعونی سرش افگندہ نیست
خون او تفسیراین اسرارکرد
———————-
تیغ لاچون ازمیان بیرون کشید
ازرگ ارباب باطل خون کشید
نقش الااللہ برصحرانوشت
سطر عنوان نجات مانوشت
رمزقرآن ازحسین آموختیم
زآتش اوشعلہ ہا اندوختیم
شوکت شام و فربغداد رفت
سطوت غرناطہ ہم ازیاد رفت
تارمااززخمہ اش لرزان ہنوز
تازہ ازتکبیراوایمان ہنوز
اے صبا اے پیک دورافتادگان
اشک مابرخاک پاک اورساں
آٹھویں محرم الحرام:-
آٹھویں محرم الحرام کی شب کو خیمہ آلِ محمد سے پانی بالکل ختم ہو گیا۔ اس پیاس کی شدت نے بچوں کو بے چین کر دیا ہے۔ امام حسین (ع) نے حالات کو دیکھ کر حضرت عباس کو پانی لانے کا حکم دیا آپ چند سواروں کو لے کر تشریف لے گئے۔ اسی سقائی کی وجہ سے عباس(ع) کو سقاء سکینہ بنت الحسین کہا جاتا ہے۔ رات گزرنے کے بعد جب صبح ہوئی تو یزید ابن حصین نے باجازت امام حسین (ع)،ابن سعد کو فہمائش کی لیکن کوئی نتیجہ برآمد نہ ہوا۔ اس نے کہا یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ میں حسین (ع) کو پانی دے کر حکومت رے چھوڑدوں۔ امام شبلنجی لکھتے ہیں کہ ابن حصین اور ابن سعد کی گفتگو کے بعد امام حسین(ع) نے اپنے خیموں کے گرو خندق کھودنے کاحکم دیا۔ اس کے بعد حضرت عباس(ع) کو حکم دیا کہ کنواں کھود کر پانی برآمد کرو۔ آپ نے کنواں تو کھودا۔لیکن پانی نہ نکلا۔۔ ھائے پیاس
حضرت عباس بن علی(ع) جن کے لقب افضل الشہدا ء، باب الحوائج، قمرِ بنی ھاشم، شہنشاہِ وفا، علمدار، غازی، سقائے سکینہ- حضرت عباس علیہ السلام امام علی علیہ السلام کے بیٹے تھے۔ آپ کی والدہ کا نام ام البنین تھا جن کا تعلق عرب کے ایک بہادر قبیلے سے تھا۔ حضرت عباس اپنی بہادری اور شیر دلی کی وجہ سے بہت مشہور ہوئے۔ اپنے بھائی امام حسین علیہ السلام کے ساتھ ان کی وفاداری واقعہ کربلا کے بعد ایک ضرب المثل بن گئی۔ وہ شہنشاہِ وفا کے طور پر مشہور ہیں۔ حضرت عباس ملک وفا کے وہ سلطان ہے کہ ساری زندگی خود کو حسین کا غلام کہلواتے رہے بچپن میں حسین (ع) کا غلام کہلوایا ساری زندگی غلام بن کے رہے۔
واقعہ کربلا کے وقت حضرت عباس علیہ السلام کی عمر تقریباً 33 سال کی تھی۔ امام حسین علیہ السلام نے آپ کو لشکر حق کا علمبردار قراردیا۔
10محرم کو امام حسین علیہ السلام نےان کو پیاسے بچوں خصوصاً اپنی چار سالہ بیٹی سکینہ بنت الحسین کے لئے پانی لانے کا حکم دیا۔ اس کوشش میں انھوں نے اپنے دونوں ھاتھ کٹوا دیئے اور شہادت پائی۔ اس دوران ان کو پانی پینے کا بھی موقع ملا مگر تین دن کے بھوکے پیاسے شیر نے گوارا نہیں کیا کہ وہ تو پانی پی لیں اور خاندا نِ رسالت پیاسا رہے۔ شہادت کے بعد جیسے باقی شہداء کے ساتھ سلوک ھوا ویسے ہی حضرت ابوالفضل العباس کے ساتھ ہوا۔ ان کا سر کاٹ کر نیزہ پر لگایا گیا اور جسمِ مبارک کو گھوڑوں کے سموں سے پامال کیا گیا۔ ان کا روضہ اقدس عراق کے شہر کربلا میں ہے جہاں پہلے ان کا جسم دفن کیا گیا اور بعد میں شام سے واپس لا کر ان کا سر دفنایا گیا۔ دریائے فرات جو ان کے روضے سے کچھ فاصلے پر تھا اب ان کی قبر مبارک کے اردگرد چکر لگاتا ہے۔
شجاعت کا صدف مینارہ الماس کہتے ہیں
غریبوں کا سہارا بے کسوں کی آس کہتے ہیں
یزیدی سازشیں جس کے علم کی چھاؤں سے ترسیں
اسے ارض و سما والے سخی عباس کہتے ہیں
اب‘ دل تھام کر‘ نگاہ اٹھایئے‘ علی کے سورما بیٹے اور محمد کے لہولہان نواسے‘ حسین (ع) کی جانب جو‘ گریاں تاریخ کے سینے کا ناسور اور گزراں وقت کی پیشانی کا نور ہے۔
وہ حسین (ع) جس کے نظام انفاس کی اطمینان آمیز ہمواری کی زد پر میدان کربلا کی باد سموم کا دم ٹوٹ گیا تھا ۔ جس کے لبوں کی خشکی دیکھ کر فرات کی موجیں آب آب ہو کر رہ گئی تھیں۔ اورجس کے چہرے کی شادابی کو دیکھ کر کربلا کے تپتے سورج کے ماتھے سے پسینے کی بوندیں ٹپکنے لگی تھیں۔
وہ حسین (ع) جس نے اس رادے سے کہ ایوان حق کے چراغاں پر کوئی آنچ نہ آ سکے۔ اپنے گھر کے تمام چراغوں کو بجھا دیا تھا ۔۔۔ اور ناموس انسانی کو بچانے کی خاطر‘ جس نے‘ فولاد کو پگھلا دینے والے عزم‘ اور ‘ زلزلوں کی سانس اکھاڑ دینے والے ثبات کے ساتھ موت سے ٹکر لی تھی۔‘ اور ایسی ٹکر کہ موت کی پیشانی سے لہو کا فوارہ جاری ہو گیا تھا۔ حسین (ع) ناتواں تھے یزید توانا تھا قانون قدرت کے مطابق ہونا چاہئے تھا کہ یزید حسین (ع) کو شکست دے کر حسینیت کا چراغ گل کردیتا۔
لیکن ہوا یہ کہ قانون قدرت کے علی الرغم‘ حسین (ع) کی ناتوانی نے یزید کی توانائی کا گلا گھونٹ کر رکھ دیا اور اپنی مقتولیت کی ایک ضرب سے‘ قاتل کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔ وہ موت جس کے صرف تصور سے بڑے بڑے ساونتوں کی پنڈلیاں کانپنے لگتی ہیں۔‘ وہ موت‘ منہ کھولے‘ جب حسین کے سامنے آئی تو حسین اس کو دیکھ کر ایسی حقارت کے ساتھ مسکرائے کہ خود موت کی نبضیں ساقط ہو کر رہ گئیں۔
سب سے زیادہ حیرت اس بات پر ہے کہ اس وقت بھی جب کہ تیروں کا موسلادھار مینہ برس رہا تھا اور حسین(ع) اپنے رفیقوں اور جگر گوشوں کی لاشیں‘ میدان سے اٹھا اٹھا کر‘ بار بار‘ خیمے کی طرف جا رہے تھے۔ اور اس سے زیادہ حیرت یہ ہے کہ جب ان کے تمام انصار و اقرباء۔ موت کی نیند سو چکے تھے اور ان کا قتل ایک یقینی امر بن چکا تھا عین اس نازک ترین‘ اور مہلک لمحہ میں بھی ان کے حواس بجا تھے ۔ اور یہ دیکھ کر کہ ہیبت باطل سے حق کا چہرہ سفید ہو چلا ہے وہ اس پر سرخی دوڑانے کے لئے بڑے اطمینان کے ساتھ‘ اپنا خون روانہ کر رہے تھے۔ صرف یہی نہیں کہ اس یقینی ہلاکت کے موقع پر ان کے حواس بجا تھے۔ بلکہ تاریخ انسانی کی سب سے بڑی قربانی دے چکنے کے بعد بھی ان کے چہرے پر اس فخر و مباہات کی ایک ایسی معمولی سی دھاری بھی رونما نہیں ہوئی تھی اور ان کی زبان سے ایک ایسا آدھا لفظ بھی ادا نہیں ہوا تھا جس سے پتہ چلتا کہ وہ یہ کہہ رہے ہیں کہ اے اہل اسلام میں نے غیرت اسلام کے آفتاب کو ڈوبنے سے بچا کر تم پر احسان کیا ہے‘ اور میں نے اپنے واسطے یہ حق خرید لیا ہے کہ تم مجھ کو ایثار کا دیوتا سمجھ کر میرے سامنے اپنی گردنیں جھکا لو۔
اے حسین (ع) ۔ اے دریائے زہر سے آب حیات پینے والے ۔ اے بھپرے طوفان کو اپنے سفینے میں ڈبو دینے والے ۔ اے حریم شہادت کے سب سے اونچے منارے اے ہمت مردانہ کے اوتار اور اے ثبات و عزم کے پروردگار ۔ ازل سے لے کر ابد تک کی انسانیت کا غلامانہ سلام قبول کر!
اللہ اکبر، کربلا میں کوئی بھی کردار دیکھ لیں ہر فرد اپنے مقام پر عروجِ معرفت کی مثال نظر آتا ہے۔ اب امام کے لشکر کے ایک سپاہی کی بات دیکھیں، حضرت سعید،، انکی شادی محرم سے چند روز پہلے ہوئی تھی اور جب یہ حالتِ سفر میں تھے کہ امام حسین(ع) کا قافلہ قریب سے گذرا، ان کے استفسار پر انہیں معلوم ہوا کہ قافلہِ حسینی کس مقصد کی خقطر عازمِ سفر ہے تو یہ لوگ بھی ساتھ ہو لیئے، اب اس کے ساتھ اسکی نوبیاہتا دلہن، اور اسکی والدہ بھی ہیں، جب یومِ عاشور شہادتیں شروع ہویئں اور یہ جانے لگےتو انہوں نے اپنی بیوی اور دلہن کو سصیت کی کہ کیری شہادت کے بعد سیدہ زینب(ع) کے خیمے میں چلی جانا وہ سب سے محفوظ خیمہ ہوگا اور میری آقا زادی کی خدمت کرنا، پھر جب انکی شہادت ہوئی تو ظالموں نے انکے سر کو کاٹ کر انکی والدہ کے خیمے کی طرف پھینکا۔ انکی والدہ کی اپنے ہدف کے ساتھ وابستگی دیکھیں کہ اپنے جواں سال بیٹے کا سر اُٹھا کر دوبارہ دشمنوں کے لشکر کی طرف پھینک دیا اور کہا کہ معرا بیٹا معرے امام کا صدقہ تھا اور ہم صدقہ دے کر واپس نہیں لیا کرتے۔
اسی طرح اس قافلہِ حسینی میں ہر فرد عشق کی معراج پر نظر آئے گا۔
ما شا اللہ سعد بھائی خوب انتخاب ہے۔ محسن نقوی ایک بلند پایہ شاعر تھے۔ یہ اقتباس انہی کی کتاب (افکار محسن) سے لیا گیا ہے۔ جو 1998 میں شایع ہوئی تھی۔
نویں محرم :-
9محرّم سنہ61 ھ۔ق کو سپاہ یزید نے حضرت امام حسین علیہ السلام اور آپ علیہ السلام کے اصحاب پر اچانک حملہ کردیا ۔حضرت امام حسین علیہ السلام نے اپنے دلاور بھائی حضرت عباس علمدار علیہ السلام کو یزیدی فوج کے پاس ایک رات کی مہلت لینے کےلیے بھیجا تا کہ یہ رات اپنے پروردگارکی عبادت اور دعا میں بسر کریں ۔رات کی تاریکی کربلا میں ہرطرف پھیل چکی تھی ۔ حضرت امام حسین علیہ السلام نے اپنے اصحاب کو خیمے میں طلب کیا اور چراغ گل کرکے فرمایا جو جانا چاہتا ہے وہ رات کی تاریکی سے فائدہ اٹھاکر چلا جائے ۔لیکن امام مظلوم علیہ السلام کے اصحاب باوفا نے اس بات کا پختہ عزم رکھا تھا کہ وہ اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے نواسۂ رسول (ص) اور دین کا دفاع کریں گے, بقول شاعر : حسین (ع) ابن علی (ع) نے فطرتیں بدلی ہیں اک شب میں
بجھی ہے شمع اور محفل سے پروانے نہیں جاتے
شاعر نے صحیح کہاہے
اعجاز مجسم ہیں اصحاب شہ والا
ہم دیکھیں تو شمعیں ہیں شہ دیکھیں تو
نو محرم کی رات کو کربلا میں خدا کے برگزیدہ ، باایمان اور شجاع بندوں کی عبادت و مناجات کی صدائیں بلند ہورہی تھیں ۔حضرت امام حسین علیہ السلام کے اصحاب تعداد میں تھوڑے تھے لیکن پہاڑ سے زیادہ ثابت قدم تھے ۔ چنانچہ ایک لمحے کے لئے بھی سیّد الشّہدا علیہ السلام کی مددو نصرت سے غافل نہ ہوئے
امام حسین (ع) کی اسی اصول پسندی نے انہیں تمام ملک و قوم میں عالم اسلام کے محبوب امام و رہنما کے ساتھ ہی ساتھ عالم بشریت کا مثالی ” ہیرو” بھی بنادیا ہے چنانچہ جس وقت ہندوستان غلامی کی زنجیروں میں جکڑا ہوا تھا مہاتما گاندھی نے کہا تھا : ” حسینی اصول پر عمل کرکے انسان نجات حاصل کرسکتا ہے ” اور پنڈت نہرو نے اقرار کیا تھا کہ ” امام حسین (ع) کی شہادت میں ایک عالمگیر پیغام ہے ۔” ” ہیروز ورشپ ” کے مصنف کارلائل کا کہنا ہے ” ” شہادت حسین (ع) کے واقعہ پر جس قدر غور و فکر کیاجائے گا اسی قدر اس کے اعلیٰ مطالب روشنی میں آتے جائیں گے ۔”
پاکستان لنک کے سابق مالک اور مدیر عبدالرحمان صدیقی کا نذرانہ عقیدت
حسین ابنِ علی کی بات کیا ہے
چراغِ حق کے آگے رات کیا ہے
ہے صدیقی غلامِ آلِ احمد
وگر نہ ذات کیا ہے پات کیا ہے
والدہ مرحومہ رباب اکبر آبادی کا ایک سلام۔ گریہ اور آہ وزاری خواتین کا خاصا ہے۔
کی نہ کچھ عقدہ کشائ ناخنِ تدبیر نے
کربلا پہنچادیا ہے عشق کی تا ثیر نے
کہتے تھے شہ لو ہوا بانو علی اصغر شہید
پیاس بچے کی بجھائ حرملہ کے تیرنے
کہتی تھی بانو ہوا وارث بھی میرا ہائے قتل
خوب لوٹا مجھکو جنگل میں مری تقدیر نے
شمر نے چھینے سکینہ کے گہر وا حسرتا
کان زخمی کردئے بچی کے اُس بے پیرنے
سرکھُلے ماں بہنیں اُونٹوں پرتھیں اورخود نگے سر
سختیاں کیا کیا اُٹھائیں عابدِ دلگیر نے
سرسے چادر چھن گئ آلِ عبا کی ہائے ہائے
منہ کو بالوں سے چھپایا صاحبِ تطہیر نے
سوکھ جاتا گلشنِ اسلام کب کا اے ربا
خوں سے گر سینچا نہ ہوتا حضرتِ شبّیر نے
سرکھُلے ماں بہنیں اُونٹوں پرتھیں اورخود ننگے سر
سوکھ جاتا گلشنِ اسلام کب کا اے ربا ب
دو مصروں میں ٹائپنگ کی غلطی تھی۔ صحیح مصرع حسبِ ذیل ہیں۔
میر اَنیس ایک منفرد مقام پر فائض ہیں۔ کیونکہ اُنکا کلام سو سال سے پڑھا جارہا ہے اسلئے ہم نے کوشش کی کہ دوسرے شعراء کا کلام پیش کریں ۔ لیکن آگے چل کر بعد دسویں محرم میری یہ خواہش ہے کہ انیس کا کلام بھی پیش کیا جائے اور انیس نے اردو زبان کو جسطرح اپنی زبان، نئے الفاظ، تشبیہ، استعارے، محاورے، اسلوب معجز بیانی دی ہے اُس پر بھی روشنی ڈالی جائے۔ جوش نے خراجِ عقیدت اسطرح پیش کیا ہے۔
تیری ہر موجِ نفس روح الا میں کی جان ہے
تو مری اُردو زباں کا بولتا قرآن ہے
رزم کے میداں میں تو چلتی ہوئ تلوار ہے
بزم کی محراب در میں کلکِ گوہر بار ہے
اے امامِ کشورِ جادو بیانی السلام
اے کلیمِ طور الفاظ و معانی السلام
حضرت علی اکبر بن امام حسین علیہ السلام:-
آپ امام حسین بن علی بن ابی طالب (ع) کے بڑے فرزند تھے اور آپ کی والدہ ماجدہ کا نام لیلی بنت مرّہ بن عروہ بن مسعود ثقفی تھیں۔ حضرت علی اکبر (ع) کی شخصیت کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ کافی خوبصورت ، شیرین زبان پر کشش تھے ، خلق و خوی ، اٹھنا بیٹھنا ، چال ڈال سب پیغمبر اکرم (ص) سے ملتا تھا ـ جس نے پیغبر اسلام (ص) کو دیکھا تھا وہ اگر دور سے حضرت علی اکبر کو دیکھ لیتا گمان کرتا کہ خود پیغمبر اسلام (ص) ہیں ۔ امام حسین کا یہ فرزند پروردگارِ عالم نے ایک نعمت دی تھی امام حسین کو۔ یہ وہ فرزند تھا کہ تمام کتب تاریخ میں یہ ہے کہ سر سے پاؤں تک یہ معلوم ہوتا تھا کہ رسول ہیں۔ کیسی خوشی ہوتی ہوگی امام حسین کو،جب علی اکبر کو دیکھتے ہوں گے۔ نانا کی تصویر آتی ھو گی۔ اسی طرح شجاعت اور بہادری کو اپنے دادا امیر المومنین علی (ص) سے وراثت میں حاصل کی تھی اور جامع کمالات ، اور خصوصیات کے مالک تھے-
حضرت علی اکبر (ع) نے کربلا میں نہایت مؤثر کردار نبھایا اور تمام حالات میں امام حسین (ع) کے ساتھ تھے اور دشمن کے ساتھ شدید جنگ کی، بعض روایات کے مطابق عاشور کے دن بنی ھاشم کا پہلا شھید حضرت علی اکبر (ع) تھے- جب سب سے اجازت لے لی، یہ سننا تھا کہ امام حسین علیہ السلام اپنی کمر پکڑ کر کھڑے ہوگئے۔ اپنا عمامہ اُتار کر علی اکبر کے سر پر رکھا۔ بیٹا! یہ عمامہ تمہارے نانا محمد مصطفےٰ کا ہے۔ اس کو سر پر رکھ کر جاؤ، خود اپنے ہاتھ سے گھوڑے پر سوار کیا۔ علی اکبر روانہ ہوئے جنگ کے میدان میں۔ علی اکبر سپاہ یزید پر حملہ آور ہوئے اور بے شمار یزیدی سپاہیوں کو واصل نار کیا. رفتہ رفتہ زخموں کی تعداد جسم مبارک پر بڑھتی گئی اور ساتھ ساتھ پیاس میں بھی اضافہ ہوتا گیا۔ جو بھی مقابلے میں آیا، مارا گیا، علی کے پوتے تھے لیکن ایک وقت آیا کہ سب نے مل کر حملہ کیا۔ چاروں طرف سے ہجوم ہوگیا اور چاروں طرف سے جب گھر گئے علی اکبر تو ایک شخص نے آکر سینے پر جو نیزہ مارا اور وہ نیزہ جو نکلا تو خون کا فوارہ جاری ہوگیا۔
اکبر کی صدائے وداع خیموں میں یوں سنی گئی: «يا ابتاہ عليك مني السلام ــ بابا جان، خدا حافظ میرا آخری سلام قبول کرنا، امام (ع) سرعت کے ساتھ اپنے جوان بیٹے کے پاس پھنچے. آپ نے چہرہ بیٹے کے چہرے پر رکہا،
ہاں! امام (ع) تمام شہداء کو خود اٹھا کر خیموں میں لاتے رہے تھے مگر دو شہیدوں کو نہ لاسکے جن کی شہادت نے آپ (ع) کی کمر توڑدی تھی؛ایک بیٹا علي اكبر (س) ؛ اور بھائی ابوالفضل العباس (س) …
الا لعنة الله علی القوم الظالمین – وسیعلم الذین ظلموا ایّ منقلب ینقلبون
حضرت قاسم بن الحسن (ع) کے مصائب:-
«قاسم بن الحسن» امام حسن مجتبي (ع) کے بڑے بیٹے تھے جو نورسیدہ نوجوان تھے، انھوں نے اپنے عمِّ بزرگوار سیدالشہداء علیہ السلام سے دریافت کیا: «کیا میں بھی آپ کے انصار و اصحاب کے ہمراہ کربلا میں شہادت پاؤں گا». امام (ع) کا دل اپنے بھائی کی یادگار کے لئے تڑپ اٹھا اور پوچھنے لگے: «پیارے بیٹے! تم موت کو کس طرح محسوس کرتے ہو؟» قاسم نے شجاعت کے ساتھ جواب دیا: «احلی من العسل ـ چچا جان: شہد سے زیادہ میٹھی ہے».
امام (ع) نے رقّت و شفقت کے ساتھ فرمایا: «چچا تم پر قربان ہو! ہاں تم بھی – شہید کئے جاؤگے»
بعض مؤلفین نے روایت کی ہے کہ جب علی اکبر (ع) میدان کار زار میں جا کر جام شہادت نوش کرگئے تو قاسم بن حسن خیمہ گاہ سے باہر آئے.
جب امام حسین علیہ السلام نے اپنے بھائی کی یادگار کو دیکھا جو جنگ کے لئے باہر آئے ہیں تو انہیں اپنے سینے سے لگایا؛ دونوں روئے – شاید علی اکبر کی شہادت کا غم ستا رہا تھا – یہاں تک روئے کہ ان کی حالت غیر ہوئی. آنسو تھم گئے تو قاسم نے اپنے عمّ بزرگوار سے اذن جہاد مانگا. امام (ع) نے اجازت نہیں دی تو قاسم امام کے ہاتھ پاؤں چومنے لگے اور التماس کرنے لگے حتی کہ امام علیہ السلام نے اجازت دی. اجازت ملتے ہی قاسم میدان جنگ میں اترے. وہ کمسنی کے باوجود مردانہ وار لڑا اور یزیدی لشکرکے کئے پہلوانوں کو جہنم رسید کیا حتی کہ یزیدی لشکر نے ان کو گھیرے میں لیا اور اور ان میں سے ایک نے اس پر شمشیر کا وار کیا. قاسم بن حسن چہرے کے بل زمین پر آرہے، حضرت قاسم کے تابوت کی شبیہ پر ہوتا ہے کہ حضرت قاسم کی لاش کربلا میں ان گنت ٹکڑوں میں تقسیم ہوگئی تھی۔ کئی جگہوں پر علموں کے ساتھ مہندی کی تھالیاں سجتی ہیں۔ یہ امام حسین کی بیٹی اور ان کے نوجوان بھتیجے قاسم کی شہادت سے پہلے کیے گۓ نکاح کی یاد منانے کی رسم ہے۔

اللہ ہی جانے اس حسین – کی کتنی عظمت و منزلت تھی کہ جس کی مظلومی و جراٴت کے تذکرے آسمانوں میں ازل سے چلے آرہے تھے انبیاء امام مظلوم کے صبر اور استقلال پر انگشت بدنداں اور تشنہ لبی و بیکسی پر گریہ کناں تھے۔ حسین (ع) وہ شخصیت جیسے خاتم الانبیاء(ص) دوش مبارک پر سوار کرتے ،جس کی شان میں سوروں کا نزول ہوتا ،جس کی پرورش کا اہتمام عصمت و رسالت اور امامت کے حصار میں کیا گیا ،
؛؛؛امام حسین، اور حضرت آدم :::
امام حسین – جس کی صف ماتم ابوالبشر آدم نے بچھائی۔حضرت آدم جس وقت اسماء کا واسطہ دیتے ہوئے امام حسین – کے اسم گرامی تک پہنچے تو بے ساختہ آنکھوں سے آنسو جاری ہوگئے اور دل بھر آیا ۔ حضرت آدم نے جناب جبرئیل سے پوچھا کیا وجہ ہے کہ جب میں نے حسین – کا نام لیا تو بے ساختہ روپڑا، حضرت جبرئیل نے فرمایا: یہ آپ کا نور نظر حسین (ع) ہے جو عالم غربت میں یکہٴ و تنہا بھوکا پیاسا شہید کیا جائے گا،ن کوئی ناصر و مددگار ہوگا اور نہ کوئی ہمدم ،میدان کربلامیں میں شدت پیاس اور قلت افراد پر نصرت کے لئے استغاثہ بلند کررہا ہوگا لےکن کوئی جواب دینے والا نہ ہوگا نواسہٴ رسول کی نصرت کے بدلے دشمن تلواریوں سے حملہ آور ہوں گے ، خیموں کو لوٹےں گے حسین – کے سر کو شہداء کے سروں کے ساتھ شہر بہ شہر پھرائےں گے اور ان سروں کے ساتھ پردہ نشینوں کا سر برہنہ قافلہ بھی ہوگا۔ کربلا کی درد بھری داستنان سننے کے بعد حضرت آدم اور جبرئیل ایسا روئے جیسے کوئی ماں اپنے جوان فرزند پر روتی ہے۔
:::عزاداری اور حضرت زکریا :::
ایک دن حضرت زکریا نے بارگاہ احدیت میں عرض کی کہ خدایا مجھے اسماء پنجتن پاک تعلیم دے ۔ اللہ نے ان کی دعا مستجاب فرمائی او رجبرئیل امین کو اسماء پنجتن کی تعلیم کے لئے بھجیا ۔ جناب زکریا (ع) بالترتیب حضرت محمد مصطفی ، علی مرتضیٰ، فاطمہ زہراہ علیہم السلام کے نام نامی سے آگاہ ہوئے تو ان کے قلب سے فرحت او روجود نے نشاط محسوس کیا لےکن جس وقت امام حسین – کا نام نامی سنا تو بیساختہ ان کی آنکھوں سے چھلک پڑے اور سار ا وجود غم و الم میں ڈوب گیا۔ حضرت زکریا نے اس غم و اندوہ کا سبب معلوم کیا خطاب الہٰی ہوا اور زکریا کو امام حسین اور سانحہٴ کربلا سے آگاہ کیا۔ حضرت زکریا واقعہ کربلا سے باخبر ہونے کے بعد تین شبانہ روز گریہ کرتے رہے نہ کسی سے ملاقات کی اور نہ مسجد سے باہر نکلے۔
:::حضرت سلیمان – اور کربلا:::
ہوا کے دوش پر حضرت سلیمان کا تخت رواں دواں جب زمین کربلا سے گذر ہوا مضطرب ہوئی اور قریب تھا کہ تخت زمین پر آ گرے، ہوا ٹھہری اور آہستہ آہستہ تخت زمین کربلا پر اتر گیا، سلیمان نے ہوا سے سوال کیا میرے تخت کو اس جگہ کیوں اتارا؟ ہوا نے جواب دیا اس جگہ حسین – شہید کئے جائیں گے پوچھا یہ حسین – کون ہیں؟ جواب دیا احمد مختار کے نواسے اور حیدر کرار -کے لخت جگر ہیں ، پھر سوال کیا ان کا قاتل کون ہے ؟ ہوا نے کہا یزید ان کا قاتل ہوگا جس پر اہل زمین اور اہل آمسان لعنت کرتے ہیں حضرت سلیمان نے بھی لعنت و نفرین کی ارو ہمرا چلنے والے جن وانس نے آمین کہا۔
یہاں تک کہ جو بھی نبی اس زمین کربلا سے گذرا اس نے حسین – کے غم آنسو بہائے اور یزید پر لعنت کی اور آج سار ی دنیا اس حسین – کی مظلومیت پرنوحہ کناں ہے ۔
ثنا بی بی ۔ماشااللہ۔سلامت باشد۔ آپ نے یہ سب کچھ لکھ کر بہت بڑا کام کیا ہے۔ امام مظلوم حسین علیہ السلام کسی کی جاگیر نہیں۔ یہ وہ محبت ہے جس کا پودا کسی بھی دین،مذہب اور مسلک والے کے دل میں پروان چڑھ سکتا ہے۔شرط صرف محبت اہلبیت ہے۔ عالمی اخبار کا بلاگ واحد اخباری بلاگ ہے جس نے غمِ ایامِ حسین میں آپ جیسے دوستوں کے ساتھ مل کر اپنا حصہ اس کارِ ثواب میں ڈالا ہے۔ ماشااللہ
::شب ِ عاشور ::
شب ِ عاشور امام حسین کے خیموں کے درمیان عجیب جوش و جذبہ اور موقوف فطرت نشاط و شادمانی دکھائی دیتی تھی۔ ایک ہی صف میں ایک اپنے ہتھیار کو جنگ کے لئے تیار کر رہا ہے اور دوسرا مشغول عبادت ہے اور ایک تلاوت قرآن میں مشغول ہے ﴿لھم دوی کدوی النخل بین قائم و قاعد و راکع و ساجد﴾ ضحاک بن عبد الله مشرقی سے منقول ہے کہ اس رات ہر چند لحظوں کے بعد عمر سعد کے لشکریوں میں سے کچھ گھڑ سوار امام حسین کی خیمے کی پشت کی طرف سے آتے اور یہ اہم رات گزارنے والوں کی حالات ملاحظہ کرتے۔ ان میں سے ایک شخص نے امام کی آواز سنی کہ آپ یہ تلاوت فرما رہے تھے “تلاوت فرما رہے تھے ﴿ولا تحسبن الذین۔۔۔﴾ وہ لوگ جو کافر ہوگئے ہیں یہ خیال نہ کریں کہ ہم نے تو مہلت دی ہے اور ان کے نفع کی ہے بلکہ ہم انہیں مہلت دیتے ہیں تاکہ وہ اپنا کام مزید بڑھائیں اور ان کے لئے نہایت ذلت آمیز عذاب ہے۔ خداوند عالم نے مومنوں کو اس حالت میں ہی نہیں رکھے گا یہاں تک کہ بد کو نیک سے اور ناپاک کو پاک سے جدا کر دے۔
حضرت امام زین العابدین سے روایت ہے کہ شب عاشور میرے والد بزرگوار اپنے چند اصحاب کے ساتھ خیمہ میں تشریف رکھتے تھے اور آپ کا غلام جون، ابوذر کا غلام جون امام کی تلوار صیقل کر رہا تھا،،،،، ھائے حسین ۔۔ ۔۔
ھے آخری رات مسافراں دی
کل فجر کی ھو جانڑاں اے
قران دے وارث جنگلاں وچ
بھک پیاس دے مارے رل گئے نے
سادات دے خیمیاں وچ لوکو
قران پڑیندے رے سن اے
ماوان پتراں نوں پیار کرن
اک رات دے مھمان نے سارے
کل نا دیھکے ھائے عصر ویلے
نانے دا دین بچانران اے
ھے آخری رات مسافراں دی
کل فجر کی ھو جانڑاں اے
دسو یں محرم کی رات کے اعمال :-
بہت سی بافضیلہ شب عاشو ر ہے سید نے اس رات ت نماز یں اور دعائیں نقل فرمائی ہیں ان سے
::: ایک سو رکعت نماز ہے ۔جواس رات پڑھی جاتی ہے ۔ اس نمازکی ہر رکعت میں سو رہ الحمد کے بعد تین مر تبہ سو رہ تو حید پڑھے اور نماز سے فارغ ہو نے کے بعد ستر مر تبہ کہے :
سبحان اللہ والحمد للہ ولاالہ الا اللہ واللہ اکبر ولا حو ل ولا قوةالا با اللہ العلی العظیم
(پاک ترہے اللہ حمد اللہ ہی کے لیے ہے نہیں کوئی معبودسوائے اللہ کے اللہ بزرگ تر ہے اور نہیں ہے کوئی حرکت وقوت مگر وہی جو خدا بلند وبرترسے ملتی ہے)
بعض روایات میں ہے کہ العلی العظیم کے بعد استغفار بھی پڑھے
:::: اس رات کے آخری حصے میں چار رکعت نماز پڑھے کہ ہر رکعت مین سورہ الحمد کے بعد دس مرتبہ آیتہ الکرسی دس مرتبہ سورہ توحید دس مرتبہ سورہ فلق اور دس مرتبہ سورہ ناس کی قرائت کر لے اور بعد از سلام سو مرتبہ سورہ توحید پڑھے:
::::آج کی را ت چا ر رکعت نماز ادا کرے کہ ہر رکعت میں سورہ الحمد کے بعد پچاس مرتبہ سورہ توحید پڑھے. اس نماز کے بعد زیادہ سے زیادہ ذکر الہی کرے حضرت رسول پر صلوات بھیجے اور ان کے دشمنوں پر بہت لعنت کرے ۔اس را ت میں بیداری کی فضیلت میں روا یت ہوئی ہے کہ اس رات کا جاگنے والا مثل اس کے ہے کہ جس نے تمام ملائکہ جتنی عبادت کی ہو ۔اس رات میں کی گی عبادت ستر سال کی عبادت کے برابر ہے۔
پھرکھڑا ہو جائے اور حضرت رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ، امیر المومنین علی المر تضی علیہ السلا م جنا ب فاطمتہ الزہرا علیہ السلام امام حسن مجتبٰی علیہ السلام اورباقی ائمہ علیہم السلا م جو اولادحسین علیہم السلام میں سے ہیں ان سب پر سلام بھیجے اور گریہ کی حالت میں ان کو پرسہ دے اور یہ زیا رت پڑھے :
السلام علیک یاوارث ادم صفوة اللہ
سلام ہو آپ پر اے آدم کے وارث جو بر گزیدہ خداہیں سلام ہو آپ پر
السلام علیک یا وارث نوح نبی اللہ
اے نوح کے وارث جو اللہ کے نبی ہیں سلا م ہو آپ پر اے ابر اہیم کے وارث
السلام علیک یا وارث ابراہیم خلیل اللہ
جو اللہ کے دوست ہیں سلام ہو آپ پر اے مو سی ٰ کے وارث جو
السلام علیک یا وارث موسی کلیم اللہ السلام علیک یاوارث عیسی ٰروح اللہ
خد اکے کلیم ہیں سلام ہو آپ پر اے عیسی ٰ کے وارث جو خدا کی رو ح ہیں
السلام علیک یاوارث محمد حبیب اللہ
سلام ہو آپ پر اے محمد کے وارث جو خد اکے حبیب ہیں سلام ہو پر
السلام علیک یا وارث علی امیر المومنین ولی اللہ
آپ پر اے علی کے وارث جو مو منوں کے امیر اور دوست خدا ہیں
السلام علیک یا وارث الحسن الشہید سبط رسول اللہ
سلام ہو آپ پر اے حسن کے وا رث جو شہید ہیں
السلام علیک یا بن رسول اللہ
سلا م ہو ا آپ پر اللہ کے رسول کے فرزند سلام ہو آپ پر
السلام علیک یابن البشیر النذیر و ابن سید الوصیین
اے بشیر و نز یر اور وصیوں کے سر دار
السلام علیک یا بن فاطمۃ سیدة نساء العالمین
کے فرزند سلام ہو آپ پر اے فرزند فاطمہ جو
ا لسلام علیک یا ابا عبد اللہ
جہانوں کی عورتوں کی سردار ہیں سلام ہو آپ پر اے ابو عبد اللہ سلام ہو
السلام علیک یاخیرةاللہ وابن خیرتہ
اے خدا کے پسند یدہ کیے ہو ئے او ر پسند یدہ کے فر زند سلام ہو آپ پر اے شہید
السلام علیک یا ثار اللہ وابن ثارہ السلام علیک ایہا الوتر الموتور
راہ خدا اورشہید کے فر زند سلام ہو آپ پر اے وہ مقتو ل جس کے قاتل قتل ہو گئے ۔
السلام علیک ایہاالامام الہادی الزکی و علی ارواح
سلام ہو آپ پراے ہدایت و پاکیزگی والے امام اورسلام ہو ان روحوں پرجو
حلت بفنائک و اقامت فی جوارک و وفدت مع زوارک
آپ کے آستاں پر سوگئیں اور آپ کی قربت میں رہی ہیں اور
السلام علیک منی مابقیت و بقی الیل والنھار
سلام ان پرجوآپ کے زائروں کے ہمراہ آئیں میراسلام ہو آپ پر جب تک زندہ ہوں اور رات دن
کربلا کی ایک اور شخصیت جس کا نام “حُر ریاحی” تھا، یہ یزیدی لشکر میں ایک ہزار کے گروہ کا سردار تھا، یہی وہ شخص تھا کہ جس نے قافلہِ امام کو گھیر کر کربلا کا رُخ دیا تھا۔ اور آخری دن تک ابنِ زیاد کے ساتھ ہی رہا، لیکن نماز امام(ع) کی اقتدا ہی میں پڑہا کرتا تھا۔ آخری شب ساری رات جاگتا رہانیند نہیں آ رہ تھی، اس کا ایک بھائی اور بیٹا بھی ساتھ تھے، صبح بھی نماز امام کے ساتھ ہی پڑہی، واپس گیا تو اپنے بھائی اور بیٹے کو کہا کہ تیار ہو جاؤ اور جنگی لباس پہن کر تیار ہو گئے، باہر لشکرِ ابنِ زیاد تیار کھڑا تھا۔ حُر کے چہرے پر پریشانی کے آثار دیکھ کر ابنِ زیاد کہتا ہے کہ حُر کیا بات ہے پریشان کیوں ہو، اگر مجھ سے کوئی پوچھے کہ پورے عرب میں سب سے بہادر کون ہے تو میں یہی کہوں گا کہ حُر ریاحی کے شوا کوئی نہیں لیکن میں آج تمہارے چہرے پر کچھ عجیب قسم کے آثار دیکھ رہا ہوں تو حُر نے کہاکہ میں خود کو جنت اور جہنم کے درمیان دیکھ رہا ہوں۔ اور یہ کہ کر گھوڑے کو ایڑ لگا دی۔ اس کا بھائی اور بیٹا بھی ساتھ ہی آ گئے۔ اب قافلہِ حسین(ع) کے قریب آ کر گھوڑے سے اُترا،اپنے بیٹے کو کہا کہ میری آنکھوں کو پٹی سے باندھ دو ہاتھوں کو رسی سے باندھ دو، ہاتھوں میں تلوار داےدو اور ان پر قرآن کریم رکھ دو۔ ہاتھوں سے بندھی رسی کو پکڑ کر حُر کا بیٹا آگے آگے چلا اور اسکا بھائی پیچھے، اس طرح یہ سب امام کی بارگاہ میں آئے، جون جو امام کے صحابیِ وفادار تھے آ کر امام کو باتاتے ہیں اس صورت۔حال کے بارے میں تو امام نے فرمایا کہ میں اسی کا انتظار کر رہا تھا خدا نے اس کو بخش دیا ہے۔ میں نے بھی معاف کیا۔ اور کربلا کے سب سے پہلے شہداء میں حضرت حر ہیں۔ کس طرح قسمتیں بدلتی ہیں، اسی لیئے انہیں قسیم النار وال جنہ کہا جاتا ہے۔ انکی رفاقت جنت میں لے جاتی ہے اور انکی مخالفت جہنم میں۔
حضرت حبیب ابنِ مظاہر، صحابیِ رسول تھے اور بچپن سے ہی امام (ع) کو بہت پیار کیا کرتے تھے، کربلا میں جب لشکرِ ابنِ سعد میں یزید کے خوف سے مختلف گروہ فوج در فوج شامل ہوتے جا رہے تھے تو ایک بار حضرتِ زینب (ع) نے امام پوچھا کہ بھیاء یہ سب لوگ جو آ رہے ہیں یزیدی فوج ہی میں شامل ہوتے جا رہے ہیں کیا آپکا کوئی دوست نہیں ہے جو ہماری کمک کو بھی آئے؟ تو امام نے خاموشی اختیار کی اور ایک نامہ بر کو خط دے کر حبیب ابن مظاہر کی طرف بھیجا، جب حبیب نے خط پڑہا تو تو اپنی بیوی کے استفسار پر بتایا کہ امام نے مدد کو بلایا ہے، اور ساتھ ہی پریشانی کا بھی اظہار کیا، اس کیفیت کو دیکھ کر انکی بیوی نے سمجھا شائد حبیب جانے سے ہچکچا رہے ہیں، تو کہا کہ اگر تم نہیں جانا چاہتے تو یہ میری چوڑیاں تم پہن لو میں جاتی ہوں، لیکن حبیب کی پریشانی یہ نہیں تھی اسکو یہ خبر کھائے جا رہی تھی کہ نواسہِ رسول (ص) پر یہ کیسی مصیبت آ پڑی ہے۔ اتنی غربت کا شکار ہو گیا ہے علیّ کا بیٹا؟ حبیب ابن مظاہر اپنے ساتھ مسلم بن اوسجا اور ایک اور دوست کے ہمراہ امام کی کمک کو پہنچے، روایت ہے کہ انکی کمر خمیدہ تھی جس کو انہوں نے کمر پر تیر باندھ کر سیدھا کیا اور اپنی جھکی ہوئی پلکوں کو اپنے امامہ کی مدد سے انکھوں سے اوپر اُٹھایا۔ امام کی خدمت میں حاضری دی اور انصارِ حسین(ع) میں شامل ہوئے۔
دسویں محرم کو اذان علی اکبر :-
عاشورہ کی رات ختم ہوئی، ڈھل گئی دسویں کی رات… ہو گئی دسویں کی صبح‘ نہ ہوتی یہ صبح نہ زہراکا بھرا گھر اجڑتا‘ نہ بہنوں کے بھائی مرتے‘ نہ معصوم بیبیاں یتیم ہوتیں‘ نہ بی بی زینب کے سر سے چادر اترتی‘ نہ بی بی زہراکا بھرا گھر اجڑتا۔
دسویں کی صبح ہوئی،امام حسین کہتے ہیں اکبر بیٹا میرے قریب آ‘ اکبر قریب آئے حسین کہتے ہیں آخری صبح ہے… آپ کی شکل اور آواز نانا محمد سے ملتی ہے‘ اکبر بیٹا آج نانا محمد کے لہجے میں اذان دے… تاکہ انہیں پتہ چلے کہ رسول ہمارا بھی کچھ لگتا ہے۔
علی اکبر نے اذان دینی شرو کی: “اللّٰہ اکبر” اللہ اکبر کی آوازسب نے سنی… ھائے علی اکبر کی ہے آخری اذان… اللہ جانے پھر سنیں یا نہ سنیں‘… اکبر نے اذان دی‘ زہرا کی بیٹیوں نے سنی‘ حسین نے نماز پڑھائی، حسین نے عمامہ لیا، بسم اللہ پڑھ کے عمامہ باندھنا شروع کیا، پھر حسین نے کہا‘ انا للہ و انا الیہ راجعون، ہائے جوان‘ ہائے اکبر، علی اکبر میدان کربلا میں پہنچے، اکبر کی ماں جناب ام لیلیٰ مصلے پر،اور آواز آئی‘ ماں میری قربانی قبول کرنا۔
الا لعنة اللہ علی القوم الظالمین
امام حسین کا وصیت نامہ:-
امام نے مدینے سے مکہ کی طرف روانگی کے وقت یہ وصیت نامہ لکھا، اس پر اپنی مہر ثبت کی اور اپنے بھائی محمد حنفیہ کے حوالے کیا۔
”بسم الله الرحمن الرحیم۔ یہ وصیت حسین ابن علی کی طرف سے بھائی محمد حنفیہ کے نام۔
حسین توحید و یگانگت ِپروردگار کی اور اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ خداد کا کوئی شریک نہیں اور یہ کہ محمد خدا کے عبد اور اس کے رسول ہیں اور آپ آئین حق (اسلام) خدا کی طرف سے لوگوں کے لئے لائے ہیں اور یہ کہ بہشت و دوزخ حق ہے۔ روزِ جزا بغیر کسی شک کے وقوع پذیر ہوگا اور خداوند عالم تمام انسانوں کو اس دن دوبارہ زندہ کرے گا“۔
امام نے اس وصیت نامے میں توحید و نبوت و معاد کے بارے میں اپنا عقیدہ بیان کرنے کے بعد اپنے سفر کے مقاصد اس طرح بیان فرمائے: ”میں خود خواہی یا سیر و تفریح کے لئے مدینہ سے نہیں نکل رہا اور نہ ہی میرے سفر کا مقصد فساد اور ظلم ہے بلکہ میرے اس سفر کا مقصد امر بالمعروف اور نہی عن المنکر ہے۔ اور میں چاہتا ہوں کہ اپنے اس سفر کے دوران امت کے مفاسد کی اصلاح کروں۔ اپنے جد امجد رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قوانین اور ان کی سنتوں کو زندہ کروں اور اپنے پدر بزرگوار علیں کا راستہ اور ان کا طرز عمل اپناؤں۔ پس جو شخص یہ حقیقت قبول کرتا ہے (اور میری پیروی کرتا ہے) اس نے گویا راہ خداد کو قبول کیا اور جو شخص بھی میرے اس ہدف اور میری اس آرزو کو رد کرتا ہے (میری پیروی نہیں کرتا) میں صبر و استقامت کے ساتھ اپنا راستہ اختیار رکھوں گا یہاں تک کہ خداوند عالم میرے اور ان افراد کے درمیان فیصلہ کرے اور وہ بہترین فیصلہ کرنے والا اور حاکم مطلق ہے۔ بھائی یہ میری وصیت آپ کے لئے ہے اور خداوند تعالیٰ سے توفیق کا طلبگار ہوں اور اسی پر توکل کرتا ہوں اور اسی کی طرف میری بازگشت ہے“۔
تیروں کے مصلے پر وہ سجدہ شکرانہ
شبیر نے بتلایا اسلام پہ مر جانا
کچھ اسطرح لاش آئی اک رات کے بیا ہے کی
افسوس کہ مادر نے بیٹے کو نہ پہچانا
سوچو تو مسلمانوں یہ بات کوئی کم ہے
احمد کی نواسی کا دربار میں آجانا
یہ ماں کی وصیت تھی عباس دلاور کو
جب دین پہ بن آئے تم دین پہ مر جانا
دنیا تو نہ بھولے گی عباس وفا تیری
تلوار نہیں کھینچی آقا کا کہا مانا
ا
ک تیر علی اصغر کی گردن میںلگا آکر
معصوم کا ہنس دینا اور موت کا گھبرانا
برچھی علی اکبر کے سینے سے نکل آئی
دیکھا نہ گیا شاہ سے یوں دل کا نکل آن
میت علی اصغر کی ہاتھوں پہ اٹھا بولے
اللہ تیرے آگے ہے شبیر کا نذرانہ
حیدر کی جلالت کا انداز نظر آیا
وہ شامِ غریباں میں زینب کا نہ گھبرانا
بھولے گا زمانے کو منظر نہ کبھی ناصر
معصوم کی میت کو شبیر کا دفنانا
کلمہ گو یہ تو بتا ہم تیری کیا بات کریں
تو نے جو آلِ محمد پہ ستم ڈھائے ہیں
کر دیا قتل بلا کے گھر مسلمان تو نے
آلِ احمد کے فرد خون میں نہلائے ہیں
پانی مانگا تھا لگا تیر گلے اصغر پہ
بوند پانی کے عیوض تیروں کے جام آئے ہیں
پوچھا سجاد سے زینب نے یہ چلتے چلتے
شام ہے دور ابھی کتنی ہم کہاں آئے ہیں
بوسہ لیتے تھے محمد جس کلے کا لوگو
اس پہ شبیر نے امت سے رخم کھائے ہیں
ہم سے کہتے ہو کہ شبیر کا ماتم نہ کرو
ہم تو غمخوار ہیں رونے کےلئے آئے ہیں
لٹ گئی کرب و بلا میں فاطمہ کی بیٹی
اس کے بھائیوں کے جوسر نیزوں پہ اٹھوائے ہیں
چھن گئی چادرِ زینب رہے عباس نہ جب
ہائے بیمار کو زنجیر ہی پہنچائے ہیں
شام میں پہنچی جو زینب یہ دیا امت نے
ثانی زہرا پہ مینہ پتھروں کے برسائے ہیں
ثنا صاحبہ
آپ نے روز شہیدانِ کربلا کا جس سادگی سے ذکر کیا وہ اب ہم اپنے بچوں کو بتا سکتے ہیں اور دکھا سکتے ہیں۔ اسکی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔
امام حسین کی اپنی امان جناب زھرا سے کھنا۔۔۔اماں میں تھک گیا ھوں۔۔ ھائے http://uk.youtube.com/watch?v=u3DiN7ir-cc&feature=related عاشورہ کو سیدہ سلام اللہ علیہا کا لال جب شہید کر دیا گیا تو گویا عصر کے وقت ہی آفتاب امامت غروب ہو گیا ، کربلا میں شام ہوگئی ، وہ شام جسے شام غریباں کہتے ہیں ، شہادت عظمیٰ کےبعد سید الشہداء امام حسین کی جگہ آپ کی شیر دل بہن حضرت زینب سلام اللہ علیہا نے لٹے ہوئے ہوئے بے سہارا لوگوں کی قیادت سنبھالی شام غریباں کی اداسیاں سایہ فگن ہو گئیں، پوری کائنات نے درد والم میں ڈوب کر سیاہ لباس پہن لیا۔۔اہل حرم کے خیموں سے ایک مرتبہ یزیدی ظلم و شقاوت کے شعلے اٹھے اور خاندان رسول کی اسیری کا ماتم کرتے ہوئے آہستہ آہستہ خاموش ہو گئے شب کا سناٹا۔۔۔۔ چھوٹے چھوٹے یتیم و بے سہارا بچوں کی سسکیاں اور خیام حسینی کی جلتی راکھ پر بیٹھی زینب سلام اللہ علیہا تھیں اور سید سجاد۔
گیارہویں محرم کی صبح، پیغام اسیری لے کر نمودار ہوئی امام سید سجاد کے لئے طوق و زنجیر۔۔۔ گیارہویں کی صبح، عصر عاشورا کی مانند آلام و ابتلا کی تصویر تھی لیکن آج کی صبح، صبح عاشورا سے مختلف تھی، نہ علی اکبر کی اذان تھی نہ امام حسین کی امامت میں اصحاب و اعزا کی جماعت، نہ دعاؤ مناجات کی آوازیں تھیں نہ شجاعت و دلاوری کے ہمہمے۔۔چادروں سے محروم سیدانیوں کے گرد تازیانے لئے بنی امیہ کے نمک خوار کھڑے تھے۔۔۔ بیبیاں حسرت بھری نگاہوں سے چاروں طرف دیکھ رہی تھیں۔۔ عباس کے کٹے شانے، مقتل میں قاسم کا تن پاش، نیزے کی ان میں الجھا اکبر کا سینہ، گلے میں بانہیں دئے ہوئے عون و محمد کے لاشے۔۔۔حر، مسلم، حبیب، زبیر، سعید سب کے سب بے سر پڑے تھے۔۔قافلہ مظلومیت اسیری کی خاک چہروں پر ملے ہوئے کربلا سے کوفہ کی طرف روانہ ہو گیا۔۔۔ آگے آگے نیزوں پر کٹے ہوئے شہدائے اسلام کے سر اور پیچھے پیچھے بے کجا اونٹوں کی ننگی پیٹھ پر رمن بستہ بیبیاں اور بچے۔۔جن کے رخساروں پر طمانچوں کے نشان ظاہر تھے۔۔۔جن کے آگے آگے ایک جوان،امام سید سجاد ہاتھوں میں ہتھکڑی اور پاؤں میں بیڑی پہنے لڑکھڑاتے قدموں کے ساتھ چل رہا تھا۔۔۔۔
واقعۂ کربلا تاریخ انسانیت کا وہ واقعہ ہے جس کی نظیر انبیائے کرام کی تاریخ میں بھی نہیں ملتی ، اللہ تعالیٰ نے اپنے پیارے نبی حضرت محمّد مصطفیٰ کو شہادت حسین سےمطلع کیا تھا ،آپ بارہا اپنے فرزند کی شہادت کو یاد کرکے روئے ہیں ،صحاح ستّہ سمیت مسلمانوں کے اہم مآخذ میں اکابرین صحابہ و تابعین سے متعدد روایات نقل کی گئی ہیں کہ حضور اپنے نواسے کی شہادت کے غم میں روتے تھے ، حضرت عائشہ سے روایت کی گئی ہے کہ حضور اکثر اپنے فرزند حسین کی شہادت کا سن کر روتے تھے جبکہ ابھی شہادت واقع بھی نہیں ہوئی تھی ۔
حضرت امام حسین تاریخ میں آزادی و حریت کی علامت بن گئے ، جب کہ یزيد مٹ گيا اور اس کا نام برائی اور نفرت سے لیا جاتا ہے ، حسینیت مظلوم اقوام کا مشن بن گيا جب کہ یزیدیت شر اور باطل کا نشاں ہے ۔ حضرت امام حسین نے اپنی مظلومیت کے ذریعے ظلم و جبر کے ایوانوں کی بنیادیں ہلا کر رکھ دیں ،ابھی واقعۂ کربلا کو مختصر عرصہ گزرا تھا کہ عالم اسلام کے گوشہ و کنار میں یزید کے خلاف بغاوتیں ہوگئیں اور چند برسوں میں یزيدی حکومت متزلزل ہوکر رہ گئی۔
ثنا جیتی رہو ۔۔اللہ پاک یہ سعادت با برکت قبول فرمائے کہ جس محبت اور لگن سے ھم سب کو ایک بار پھر تاریخ اسلام کا یہ ورق پڑھنے کو عطا کیا ۔۔جزاک اللہ ۔
ثنا صاحبہ
اصل مصیبتوں کا آغاز بعدِ عاشورہ ہوا جب بیپیوں بچوں کو ذلیل و رسوا کیا گیا۔ انہیں قیدی بناکر، زنجیریں باندھ کر، طوق پہنا کر پہلے کوفہ اور پھر کوفہ سے شام تک بازاروں سے گذارا گیا۔ اگر آپ ان حالات پر اپنا سلسہء تحریر جاری رکھیں اور اسطرح ہماری معلومات میں اضافہ کریں تو اللہ آبکو اسکا اجر ضرور دیگا۔
اللہ شہیدانِ کربلا کے صدقہ میں فلسطین کے اور ساری دنیا کے مظلومین کو اپنی حفظ وامان میں رکھے۔ آمین
جی جعفری صاحب میں نے اوپر کے آخری تبصرے میں کربلا کے بعد کا کچھ ذکر کیا ھے مختصراً, انشااللہ یہ سلسلہ جاری رہیے گا۔ دراصل میری یونی کے امتحان شروع ھو رہئے ہیں 12 جنوری سے اس لیے آجکل پڑھائی میں مصروف ھوں ، پھر بھی میں ساتھ ساتھ لکھنے کی پوری کوشش کروں گی۔ آپ سب سے بہت بہت میرے امتحانوں کے لیئے التماس دعا ۔۔ پلیز ۔جزاک اللہ
حُسین (ع) غم میں تیرے کاینات روتی ہے
نکل کے روتا ہے دن چُھپ کے رات روتی ہے
کتابِ عشق دو باب است کربلا و دمشق
یکی حسین رقم کرد دیگری زینب سلام اللہ علیہا
کتاب عشق کے دو جز ہیں کربلا و دمشق
ہے اک حسین نے لکھا اور ایک زینب سلام اللہ علیہا نے
اہل حرم کا قافلہ حسین کی بہن زینب سلام اللہ علیہا کی قیادت میںکربلا سے روانہ ہو گیا۔۔۔انہیں قیدی بنا کر، زنجیریں باندھ کر، طوق پہنا کر پہلے کوفہ اور پھر کوفہ سے شام تک بازاروں سے گذارا گیا۔ درمندوں اور مظلوموں کا قافلہ کوفہ میں وارد ہوا تو انہیں ابن زیاد کے دربار میںلا گیا۔۔۔۔۔۔ بھرے دربار میں ظلم و تشدد کی تھی آرائش، منقش کرسیوں پر شان سے تھے اہل دربار بیٹھے۔۔۔۔اور اہلیبیت پیغمبرتھے بر روئے زمیں بیٹھے۔
بی بی زینب نے اپنے خطبوں سے ابن زیاد کو بھرے دربار میں ذلیل و رسوا کرنے کے بعد اسیروں کا قافلہ شام کی طرف روانہ ہوا۔۔۔نوک نیزہ پر امام حسین علیہ السلام کے سر مبارک نے سورہء کہف کی تلاوت کرنا شروع کر دی۔۔۔شام کے بازاروں اور درباروں میںجگہ جگہ جناب زینب سلام اللہ علیہا،، جناب ام کلثوم، جناب فاطمہ کبریٰ اور امام وقت سید سجاد علیہ السلام کے حق آفریں خطبوں اور تقریروں نے ، یزیدی کبر و نخوت میں چور مسرتوں کے شادیانوں کو، ذلت و رسوائی میںتبدیل کر دیا۔ ھایےبایے زینت ھائے ھائے شام
شام کے بازار اور شام کے حالات سے پہلے کوفے سے شام تک کے راستے میں کیا کچھ نہیں ہوا، اس قافلہِ اسیران کو مختلف شہروں سے گُذار کر لے جایا گیا، بڑے بڑے شہروں کے پر پیچ رستوں سے گذارنے سے پہلے شہروں میں منادی کرا دی جاتی کہ باغیوں کے گروہ کو اسیر کر کے لایا جا رہا ہے، یہ وہ باغی ہیں جو خلیفۃ الرسول کے خلاف بغاوت کے جرم میںقتل و گرفتار کیئے گئے، تاکہ عام لوگ بھی ان معزز ہستیوں سے اظہارِ نفرت کریں اور انکے قریب نہ آیئں کہ کہیں یہ پہچانے نہ جایئں، اور ھر اندازہ لگایئں کہ سیدا زینب(ع) جس سہر میں چند سال قبل شاہزادی کی حیثیت میں رہتی تھیں اسی شہر میں بے مقنہ و چادر ہاتھ رسیوں سے گردن کے پیچھے بندے ہوئے اونٹ پر اس غربت کی حالت میں گذاری گیئں، اور پھر جہاں اور لوگ بھی تماشہ دیکھنے آ جاتے وہاں مزید اذیت دینے کے لیئے اونٹوں کو چابک مارے جاتے تاکہ بچے اور بندھے ہوئے ہاتھوں کے ساتھ ان مخدراتِ عصمت کی تکلیف کا تماشہ دیکھا جائے، اور کئی بار ایسا ہی ہوا کہ کبھی کوئی بچہ ایسی کیفیت میں اونٹ سے گرا تو سیدا زینب نے خود کو بندھے ہوئے ہاتھوں سمیت خود کو اونٹ سے نیچے گِرا لیا، اب کیا کوئی اہلِ دل اس اذیت کا اندازہ لگا سکتا ہے؟ کیا اس وقت آسمان نہ لرز جاتا ہوگا؟ کیا رسولِ مقبول کی آنکھیں انکی کی مظلومیت پر خون کے آنسو نہ روتی ہونگی؟ اور پھر اس حالت میں اُس گِرے ہوئے بچے کو کیسے اٹھاتی ہونگی۔۔۔۔۔ حتہ کہ جب یہ قافلہ حلب سے گذارا جا رہا تھا تو تب بھی ایسی ہی ظالمانہ حرکت کی گئی اور سیدا رباب(ع)کے اونٹ کو کیلوں والا چابک مارا گیا، (سیدا رباب امام حسین (ع)کی عزیز ترین بیوی تھیں) اونٹ کے اچانک بِدکنے سے سیدا منھہ کے بل زمین پر اس طرح گریں کہ سید محسن جو ابھی شکمِ مادر ہی میں تھے شہید ہو گئے، ان کا مقبرہ اب بھی حلب کے باہر موجود ہے۔ ان بیبیوں کی تکلیف کا اندازہ کوئی خاتون ہی لگا سکتی ہیں، اب ایسی حالت میں پھر انکو جبرا” اونٹ پر سوار کیا گیا، اب یہ بھی سوچیں کہ اس حالت میں سیدا کس طرح اونٹ پر سوار ہوئی ہونگی۔ اور آگے کیسے سفر جاری رکھا ہوگا۔ ایک ایک لمحہ کتنا اذیت ناک تھا یہ صاحب عزت لوگ ہی محسوس کر سکتےہیں۔
حلب کے بعد ان مظلوموں کے قافلے کو بعلبک جو اب لبنان کا شہر ہے وہاں لے جایا گیا وہاں بھی اس قافلے کے نشان مقابر کی شکل میں موجود ہیں بعلبک شہر کے نواح میں سیدا خولہ بنتِ حسین(ع) کا مقبرہ موجود ہے جن کو اونٹ سے گرنے کے بعد پیچھے سے آنے والے اونٹوں نے کچل دیا تھا۔ ان اسیر سید زادیوں کے قافلے کے قریب جب بھی کوئی علاقائی عورتیں آتیں اور ان کی غربت کو دیکھ کر رحم کھاتے ہوئے پوچھتیں کہ اے قیدیو تم کو کچھ چاہیے تو سیدا ان سے ایک ہی سوال کرتیں کہ اگر کوئی چادر ہو تو لا دو لیکن کِتنے ظالم اور کمینےتھے ان کو اسیر کر کے لے جانے والے کہ انکی خیرات میں آئی ہوئی چادریں بھی ان تک پہنچنے نہ دی جاتیں،
اللہ سیدا ثناء صآحبہ کو دنیا و آخرت کے تمام امتحانات میں کامیاب فرمائے، بہت معلوماتی سلسلہ شروع کیا ہے، ان ہستیوں کا ذکر کر رہی ہیں اور ان پر ہونے والے مظالم کو بر سرِعام لا رہی ہیں اللہ کریم یقینا” اپنے وعدے کے مطابق انکے ذکرِخیر کو بھی زیک بہترین شخصیت کے عنوان سے عالمی شہرت عطا فرمائے۔ اور انکے قلم سے ہمیشہ حق نکلتا رہے، یہ مظلوم قافلہ اب ایسے انداز میں شام لے جایا جا ریا ہے، اور دمشق میں ایک ہفتہ پہلے اعلانات اور منادیاں کرانی شروع کر دی گیئں اور قافلہ شام کے باہر آ گیا۔

حضرت عباس بن علی(ع) کی شان ھمدانی صاحب کا کلام سننے کے لئے اس پر کلک کریں
http://majlis4u.blogspot.com/2008/12/syedsafdarhamdaniii-topic-mersia-hazrat.html