ماریہ علی کاظمی صاحبہ کا ایک نہایت ہی عمدہ شعر

” قاضی صاحب ایک شعر میرے ذہن میں اٹکا ھوا ھے اس پر آگے میں کچھ لکھ نہیں پا رہی آپ میری مدد کریں پلیز میں‌ چاہ رہی ھوں کے میں سلام لکھوں مگر آگے شعر ہی نہیں بن پا رہے مجھ سے آپ میری رہنمائی فرمائیں پلیز
شعر یہ ھے
حصار کر لیا میرا عزا کی خوشبو نے
علم کے سائے سے لائی جو میں اٹھا کے گلاب”

اوپر لکھی ہوئی تحریر ماریہ علی کاظمی صاحبہ کی ہے
اس تحریر میں ماریہ علی صاحبہ نے اتنے مقدس موضوع پر اتنا مقدس شعر لکھا ہے کہ میں چاہتا ہوں کہ عالمی اخبار کے پڑھنے والوں کی خدمت میں پیش کروں اور تمام سخنوروں سے التجا کروں کہ وہ ہماری ابھرتی ہوی شاعرہ کی ہمت افزا ئی کرتے ہوے انکی حسب استطاعت مدد کریں۔

انکی یہ تحریر میرے بلاگ میں ( جومیں نے ظفر جعفری صاحب کے ایک شعر پر کھولا ہے ) موجود ہے ۔

چونکہ انہوں نے اپنی بات مجھ سے اپنی ذاتی ای میل سے نہیں کہی اس لیے میں نے یہ خیال کیا کہ ایک نیا بلاگ کھول کر آپ سب کے سامنے پیش کروں ۔

میرے ذہن کے ذخیرہ میں اتنے الفاظ نہیں کہ میں انکے اس نہایت ہی عمدہ شعر کو آگے بڑھا سکوں ۔ یہ ایسا مقدس موضوع ہے کہ اس پر صفدر ھمدانی صاحب جیسے قادرالکلام شاعر ہی کچھ لکھ سکتے ہیں۔ اور ان کے علاوہ اور بہت سارے دانشور اور سخنور طبع آزمائی کرسکتے ہیں۔
ماریہ علی کاظمی صاحبہ کا شکریہ کہ انہوں نے مجھ کم علم کو اس سلسلے میں یاد کیا۔
فقط :
علم کا طالب :
منظور قاضی از جرمنی

80 thoughts on “ماریہ علی کاظمی صاحبہ کا ایک نہایت ہی عمدہ شعر”

  1. بہت شکریہ منظور بھائی دعاؤں کا ۔ اور مصباح بھائی اسی لیئے تو مجھے حیرانی ھوئی کہ یہ آپ نے کیسے لکھ دیا ۔ شکر اپ نے وضآحت کر دی ، سلامت رھیں ، ثنا کی طرح جہاں ھم سب اس کامیابی اور خوشی میں ماریہ کے ساتھ ھیں وہاں ھم سب منظور بھائی کے لیئے بھی دعاگو ھیں کہ وہ اسی طرح ھم سب کی راہنمائی فرماتے رھیں ۔

  2. السلام و علیکم !
    آپ سب کا بہت بہت شکریہ کے آپ سب نے اتنا سراہا حقیقت میں اس میں میرا کوئی کمال نہیں یہ سب مولا(ع)‌کی عطا اور قاضی صاحب کی سرپرستی ہے کے آج یہ کلام مکمل ہو گیا۔۔
    مجھے بھی بہت حیرت ہو رہی تھی کے اس بلاگ میں فقط میں اور قاضی صاحب ہی مصروف رہتے تھے باقی کوئی پوچھتا تک نہیں تھا اسی لئیے مجھے بھی کافی محسوس ہوتا تھا مگر میری رہنمائی کے لئیے قاضی صاحب جیسے بزرگ میرے ساتھ تھے تو میں نے سوچا کے جب ایک ھی سو پر بھارئ ہے تو پھر کوئی مدد کرے یا نا کرے کوئی فرق نہیں پڑتا )
    مگر مجھے نہیں معلوم تھا کے آپ سب گمنام بن کر یہاں نظر رکھے ہوئے ھیں)
    بہت بہت شکریہ مصباح بھائی نگھت آپا ثناء شاہ آپ سب نے میری حوصلہ افزائی کی ۔۔ آپ سب کی دعاوں کی طالب ہوں بس ایسے ہی آپ سب میری رہنمائی کرتے رہیں میرے لیئے اس سے بڑا تحفہ اور کوئی نہیں ہو سکتا 🙂
    قاضی صاحب کا شکریہ تو میں جتنا بھی کروں کم ہے کیونکہ قاضی صاحب نے میجھے لکھنا سکھا دیا ورنہ میں کچھ بھی نہیں لکھ پاتی
    قاضی صاحب جس اجر کے مستحق ہیں وہ معصومیں‌(ص) بہتر جانتے ھیں اور وہی دلوں میں موجود حاجات کو جان کر پورا کرنے والے ہیں
    میری دل سے معصومین‌(ص) کی بارگاہ میں یہی دعا ہے کے قاضی صاحب کی ہر ہر جائز حاجات پروردگار عالم و معصومین(ص) اپنی بارگاہ میں قبول فرمائیں آمین:)

    آپ سب کی دعاوں کی محتاج
    ماریہ علی

  3. خالق لوح وقلم آپ سب کو قلم کی امان میں رکھے اور آپ سب علم تقسیم کرنے والوں میں شامل رہیں۔علم انسان کو بردباری اور ضبط نفس سکھاتا ہے اور اسی کی بدولت انسان باعث تکریم ہوتا ہے۔

  4. خدا کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ مجھے نئے بلاگ لکھنے کی مزید ضرورت نہییں رہی اس لیے کہ اس بلاگ کے موضوع کا تقدس پھر سے موجود ہے اور اس بلاگ کے موضوع سے ہٹ کر لکھی ہوئی باتیں اس بلاگ سے حذ ف کردی گئی ہیں۔
    ۔۔۔
    امید کہ ماریہ علی صاحبہ اب خوشی سے اس بلاگ کو اپنی ڈایری میں محفوظ کرلینگی ۔
    ۔۔۔۔۔
    صفدر ھمدانی صاحب کے اوپر لکھے تبصرے کا اور انکی دعاوں کا شکریہ ۔
    ۔۔۔۔
    مییرے پاس سید مصباح حسین صاحب کا وہ ای میل موجود ہے جس میں انہوں نے میرے اپنے دوستوں کو انکے اس طویل خط کی کاپی بھیجنے کی اجازت دی تھی( جس میں تصوف پر روشنی ڈالی گئی ہے ) ، اس لے وہ ” ذاتی حقوق ” کی حفا ظت کے دایرے سے باہر ہوگیا تھا ۔

    اسی لیے میں نے ایک نیا بلاگ اس خط کو پیش کرنے کے لیے کھولا تھا مگر اب جب کہ یہ موجودہ بلاگ ( جو خاص طور پر ماریہ علی کاظمی صاحبہ ) کی نظم “سلام ” کے لیے کھولا گیا تھا ، اس کا تقدس ( غیر متعلقہ باتوں کی نکالنے کے بعد ) پھر سے برقرار ہوگیا ہے اس لیے مزید کسی بلاگ کی ضرورت نہیں۔
    ۔۔۔۔۔۔۔
    اب اگر وہ میرا آج کا تازہ بلاگ نہ بھی شایع ہو تو کوئی فکر نہیں اس لیے کہ مجھے تصوف جیسے موضوع پر کچھ کہنے سننے کے لیے موجود نہیں ہے ۔
    ۔۔۔۔
    امید کہ سید مصباح حسین صاحب ہم سب کو اور خاص طور پر ماریہ علی صاحبہ کو اپنی نیک دعاوں میں یاد کرتے رہینگے۔ اور اس تبصرے کو جوں کا توں شایع کردینگے۔
    ۔۔
    فقط :
    علم کا طالب :
    منظور قاضی از جرمنی

  5. میں اپنے اس بلا گ کو ختم کرنے کا اعلان کرتا ہوں مگر صرف اور صرف ماریہ علی کاظمی صاحبہ کو اس بلاگ میں مزید کچھ لکھنے کی آزادی ہے۔ ( ویسے آزادی تو سب کو ہے مگر صرف ماریہ علی کاظمی صاحبہ کی اجازت کے بعد )۔
    ۔۔
    علم کا طالب
    منظور قاضی از جرمنی

  6. السلام و علیکم !!!
    قاضی صاحب میں اس بات میں بھی آپ سے بلکل متفق ہوں کے اب اس بلاگ کے اختتام کا وقت آن پہنچا ہے سو اب اس کو ختم ہو جانا چائیے۔۔
    آپ تمام کی میں خاص طور پر تہہ دل سے مشکور بھی ہوں کے آپ سب نے مجھے بہت ھمت دلائی)

    اور خاص طور پر میں صفدر ھمدانی صاحب کی بہت مشکور ہوں کے انہوں نے اس بلا گ میں آ کر ھم سب کو دعا دی ) ویسے تو ہم سب یہاں ھمدانی صاحب کے مہمان ہیں وہ ہمارے میزبان ہیں ۔مگر انکی ذاتی مصروفیات کی بنا پر وہ خود اس بلاگ میں بلکل مہمانوں کی مانند آئے انکی ذرہ نوازی ہے
    میں تو متمنی تھی کے ھمدانی صاحب سے اس بلاگ کو سہارہ بنا کر بہت کچھ سیکھ سکوں گی مگر موقع نہیں ملا اور بلاگ کے اختتام کا وقت بھی آ گیا)
    بہرحال جس کو جستجو ہو وہ آپنے لئیے خود راستے تلاش کر ہی لیتا ھے تو مجھے جہاں بھی موقع ملا میں ھمدانی صاحب سے ضرور کچھ نا کچھ سیکھنے کی کوششس کرتی رہونگی 🙂 اور ایک اور بات کے ھمیشہ پیاسا ہی کنوئیں کے پاس جاتا ہے کبھی کنواں پیاسے کے پاس چل کر نہیں آتا)
    قاضی صاحب ایک دفعہ پھر آپ کی رہنمائی اور شفقت کا بہت بہت شکریہ کے آپ نے مجھے بہت محبت اور محنت سے اس کام میں سہارا دیا اور میری رہنمائی فرمائی)
    اب اس بلاگ سے میں بھی اجازت چاہونگی انشااللہ کہیں اورکسی اور بلاگ میں ھم سب ساتھ رہیں گے )
    آپ سب کی دعاوں کی طالب

    ماریہ علی

  7. ماریہ صاحبہ کا شعر اور قاضی صاھب کی نظم کا خیال ہمیں بہت پسند آئے۔ لیکن کئی جگہ پر وزن کی کمی اور روانی کا خلا ہے ہے۔ میرے حساب سے کسی استاد سے اصلاح لینی چاہئے۔ آپ کے ہمدانی صاحب خود اچھے شاعر ہیں،آپ دونوں ان کی مدد لیں۔ یہان محمد وارث صاحب بھی لکھتے رہتے ہیں، ان سے بھی مدد لی جا سکتی ہے۔

  8. صرف یہ کہنا کہ ماریہ علی کاظمی صاحبہ کی اس نظم میی وزن کی کمی ہے اورروانی میں ں خلا ہے ۔کافی نہیں اور یہ بہت غیر ذمہ دارانہ تنقیص ہے جس کا مقصد شاعرہ ماریہ علی کاظمی صاحبہ کی دلشکنی اور ہمت شکنی کے علاوہ کچھ بھی نہیں۔
    بات تو جب بنتی جب مثا لیں دی جاتیں اور کہا جاتا کہ اس شعرمیں یہ نقص ہے اور یہ خامی ہے ۔
    ماریہ علی صاحبہ اور میں تو سب سے التجا کرتے کرتے تھک گئے مگر ہر چارہ گر کو چارہ گری سے گریز تھا ( بقول فیض )
    اب بھی کوئی بات نہیں ۔ میں تمام دانشوروں سے اور سخنوروں اور تما اساتذہ سے درخواست کرونگا کہ وہ ماریہ علی کاظمی صاحبہ کی مدد کریں اور انکی نظم کی کوتاہیوں کو دور کریں۔
    مجھے علم ہے کہ ایک مصرعہ میں ” شہ نشیں ” کی وجہ سے قافیہ میں تھوڑا سا شاعرانہ تصرف ہوگیا اس لیے کہ وہ لفظ ماریہ علی کاظمی صاحبہ کے خیالات کی پوری پوری ترجمانی کررہا تھا ورنہ اس مصرعہ کو ‘دشت کربلا کے گلاب ” کے قافیہ کے ساتھ بھی پیش کیا جاسکتاتھا۔
    ۔۔
    ماریہ علی صاحبہ ہر ایک استاد سے اور خاص طور پر جناب صفدر ھمدانی صاحب سے اس سلسلے میں اصلاح لینے کی منتظر ہیں /
    اگر دوسرے اساتذہ بھی اپنے تعمیری تبصروں سے ماریہ علی کاظمی صاحبہ کی ہمت افزائی کریں تو بہتر ہے۔

    ویسے میرے خیال میں اب تک جتنے سلام لکھے گئے ہیں ان میں ماریہ علی کاظمی صاحب کے سلام کی نوعیت بالکل جدا گانہ ارر قابل تعریف ہے۔

    اگر اس میں خیالات اور الفا ظ کا توارد یا سرقہ ہوا ہو تو صاف صاف مثالیں دے کر واضح کردیا جاے ورنہ صرف تنقیص براے ہمت شکنی کرنا دانشمندی اور غیر جانبدار انہ رویے کے خلاف ہے۔
    ۔۔
    فقط ”
    علم کا طالب
    منظور قاضی از جرمنی

  9. السلام و علیکم
    اسد ریاض بھائی میں نا تو شاعرہ ہوں نا مجھے شاعری کی الف ۔۔ب آتی ہے ۔ یہ کلام کس طرح شروع ہوا کہاں سے کہاں پہنچا اور کس طرح مکمل ہوا اس بلاگ میں پوری تفصیل موجود ہے۔۔۔ آپ نے اس کلام میں‌جو خامیاں بیان کی ہیں میں بھی یہی چاہونگی کے ساتھ میں آپ اگر مثال کے طور پر جو اصلاح آپ کے ذہن میں بنتی ہے وہ بھی تحریر کر دیتے تو ذیادہ اچھا ہوتا؟

    قاضی صاحب نے جو فرمایا میں بھی بلکل درست کہا ۔ میں اور قاضی صاحب بسا اوقات اپنے بلاگوں میں یہی لکھتے رہیے کے اگر کوئی اصلاح کر سکتا ھے تو ضرور کرے اگر کوئی کچھ سکھا سکتا ہے تو ضرور سکھائے ۔کیونکہ میں نے یہ کلام عقیدت میں آ کر لکھنا شروع کیا اور اس میں رہنمائی قاضی صاحب نے ہر ہر قدم پر فرمائی
    مجھ کم علم نے بس یہی سوچا کے بہتر ہے میں اردو کی ڈکشنری لے کر بیٹھنے سے اچھا ھے کے اپنی عقیدت کے در پر دستک دوں اور وہاں سے جو الفاظ‌ مجھے عطا ہوں میں وہی لکھتی جاوں)
    ورنہ آپ بھی جانتے ہیں کے ذیادہ تر نئے آنے والے شاعر حضرات اردو‌ڈکشنری کا استعمال کس مہارت سے کرتے ہیں کے اردو کے عام فہم لوگوں کے سروں سے وہ اشعار جہاز کی مانند پرواز کر جاتے ہیں اور سمجھ کچھ نہیں آتا)
    اس کلام میں فقط عقیدت ہی عقیدت اور عطائے معصومین (ع) ہے ۔ اس سے ذیادہ نا تو اس میں کوئی بھاری بھرکم الفاظ استعمال کئیے ہیں اور نا ہی اس میں شاعرانہ مہارت پر ذور دیا گیا ہے
    اس کلام کے مکمل ہونے میں قاضی صاحب کا بہت بڑا ساتھ ہے انہوں نے جس خوبصورتی سے مجھ کم علم کی عقیدت کو پہچانا اور میرا ساتھ دیا اس کا نتیجہ اس کلام کی شکل میں آپ سب کے سامنے ہے جس میں آپ نقوص ایجاد کر رہے ہیں )
    قاضی صاحب اور میں منتظر ہوں آپکی اصلاح کی ۔ آپ کو جہاں جہاں نقوص دکھائی دے رہے ہیں آپ انکی نشاندہی کر کے انکی اصلاح ضرور فرمائے گا

    شکریہ

    ماریہ علی

  10. جزاک اللہ : سیدہ ماریہ علی کاظمی صاحبہ نے جو باتیں اوپر لکھی ہیں ان پر مرحبا او ر سبحان اللہ کہنا پڑتا ہے۔

  11. ماریہ علی صاحبہ۔میں نے لاہور کے قیام کے دوران آپکے بلاگ اور لکھے گئے سلام کی روداد گاہے گاہے پڑھی ہے اور دل سے آپکے لیئے دعائیں نکلی ہیں۔ سچ ہے کہ محمد و آل محمد کے لیئے کی جانے والی شاعری ان نفوس قدسیہ کے حکم اور اعانت کے بغیر نہیں ہوتی۔خاص طور پر سلام،نوحہ اور مرثیہ تو ہے ہی انکی عطا۔ مولائے کائنات آپکے علم کے ساتھ ساتھ حلم میں بھی اضافہ کرے۔ برادر بزرگ قاضی صاحب نے بھی اس ضمن میں جو مدد فرمائی ہے اسکا صلہ انہیں کربلا والے ہی دیں گے۔ اب چونکہ یہ معاملہ عام شاعری کا نہیں بلکہ عطائے محمد و آل محمد کا ہے تو مجھے صرف اتنی اجازت دیجئے اس سلام میں عقیدت اور محبت کی خوشبو کو الگ رکھتے ہوئے بس یہ عرض کرؤں کہ اس سلام میں فافیہ ہے اٹھا،جھکا،شفا،کربلا وغیرہ اور ردیف ہے ‘‘کے گلاب‘‘۔ لیکن تیسرے شعر میں قافیہ بدل گیا ہے یعنی ‘‘شہ نشیں‘‘ ہو گیا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ میری اس بات کا آپ برا نہیں منائیں گی۔ میں تو خود بھی طالب علم ہوں لیکن اگر کوئی خامی سامنے آ جائے تو اسکی نشاندہی کو فرض اولیں خیال کرتا ہوں۔آپ کے لکھے ہوئے سلام میں پہلا شعر جو بوجوہ مطلع نہیں ہے تمام اشعار پر بھاری ہے اور کسی بھی شاعر کے لیئے مطلع کی خوبصورتی اور مضبوطی کو قائم رکھنا ایک امتحان ہوتا ہے۔رہی یہ بات کہ اس سلام میں کہیں کہیں وزن کا مسلہ ہے تو یہ شاید عمداََ نہیں ہو گا کیونکہ بعض اوقات ہم مودت و محبت کی روانی میں ایسی تکنیکی باتوں کی طرف زیادہ توجہ نہیں دے پاتے۔اب ایک اور بات کی طرف بھی توجہ دینا ہوگی کہ مطلع کے دونوں مصرعوں میں قافیہ ردیف کی پابندی لازمی ہے اور آپکے ہاں نظر نہیں آ رہی۔میں کسی بھی شاعر کے شعروں اور اسکے خیال کو تبدیل کرنے کا کبھی بھی طرفدار نہیں رہا اس لیے بلاوجہ تبدیلی کو گناہ سمجھتا ہوں۔چلیئے میں اپنی طالب علمانہ کوشش کرتا ہوں شاید کربلا والے مجھ فقیر کی عزت رکھ لیں۔میں اس سلام میں جو بھی کمی بیشی کرؤں گا وہ آپکو بنام مولا حبہ کرتا ہوں جس پر میرا کوئی اختیار نہیں اور یہ تمام اشعار ماریہ علی آپکی ملکیت ہیں۔پہلے آپکا تحریر کردہ سلام

    سلام
    ۔۔۔۔۔۔۔۔
    حصار کر لیا میرا عزا کی خوشبو نے
    علم کے سائے سے لائی جو میں اٹھا کے گلاب

    علم کے سامنے جھکتا ہے سر مرا ایسے
    کہ جیسے شاخ سے گر جائے‌سر جھکا کے گلاب

    میں انکے واسطے نعمت ہر ایک رد کردوں
    اگر نصیب سے مل جائیں ” شہ نشیں ” کے گلاب

    زمانہ انکی بلندی کو چھو نہیں سکتا
    طواف کر کے جو آتے ہیں کربلہ سےگلاب

    شفا کی خاک ہی مل جائے تو زہے قسمت
    زہے نصیب میسر ہو ں گر شفا کے گلاب

    علَم کے سامنے حاضر ہوں ہاتھ میں لے کر
    مرے خلوص و عقیدت کی انتہا کے گلاب
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    اور اب مجھ فقیر کی تصحیح کے ساتھ

    کھلے ہوئے ہیں جو قرآں میں اِنما کے گلاب
    انہی گلابوں کو کہتے ہیں ہم وِلا کے گلاب
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    حصار کر لیا میرا عزا کی خوشبو نے
    علم کے سائے سے لائی جو میں اٹھا کے گلاب
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    علم کے سامنے جھکتا ہے سر مرا ایسے
    کہ جیسے شاخ سے گر جائے‌سر جھکا کے گلاب
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    زمانہ انکی بلندی کو چھو نہیں سکتا
    طواف کر کے جو آتے ہیں کربلا کےگلاب
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    شفا کی خاک ہی مل جائے تو زہے قسمت
    زہے نصیب میسر ہو ں گر شفا کے گلاب
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    میں انکے واسطے نعمت ہر ایک رد کردوں
    ملیں نصیب سے گر عشقِ مصطفیٰ کے گلاب
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    عَلَم کے سائے میں ہوتا ہے معجزہ اکثر
    ہمارے ہونٹوں پہ کھلتے ہیں التجا کے گلاب
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    علَم کے سامنے بیٹھی ہوں ہاتھ میں لے کر
    خلوص و عشق و عقیدت کی انتہا کے گلاب
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    حسن حسین کی خوشبو ردائے زینب میں
    ہیں سیدہ کے چمن میں یہ مرتضیٰ کے گلاب
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    سلام لکھنے پہ تحفہ دیا ہے غازی نے
    عَلَم کے پنجے پہ روشن ہیں ماریہ کے گلاب

  12. ماشا اللہ جناب صفدر ھمدانی صا حب نے ماریہ علی صاحبہ کی نظم میں ایک نئی روح پھونک دی : سبحان اللہ ، مرحبا
    اس بلاگ کے پڑھنے والے جانتے ہیں کہ یہ نظم ایک ارتقائی سفر سے گذری ہے جس میں ردیف گلاب نہیں تھی اور قافیہ کے اور سے نہیں تھا۔ اسی لیے میں نے ماریہ علی صاحبہ کے دوسرے شعر کے انکے اس مصرعہ : علم کے سامنے جھکتا ہے سر میرا ایسے کے لیے دوسرا مصرعہ تجویز کیا تھا :
    علم کے سامنے جھکتا ہے سر میرا ایسے
    کہ جیسے ٹوٹ کے گرتا ہے آسماں سے شہاب
    مگر تیسرے اور چوتھے اور پانچویں اشعار میں گلاب کا لفظ موجود تھا اس لیے گلاب کو ردیف اور کے اور سے کو قافیہ بنا نا پڑا ۔
    ۔۔
    5 اپریل کے میرے تبصرے میں شہ نشیں کی بجاے یہ مصرعہ تھا :
    میں انکے سامنے نعمت ہر ایک رد کردوں
    اگر ملیں جو مجھے دشت کربلا کے گلاب ۔۔ ( یا : ملیں مجھے جو اگر دشت کربلا ( خاک کربلا ) کے گلاب

    مگر چونکہ مجھے ماریہ علی صاحبہ کی تشریح جو انہوں نے ” شہ نشیں ” کے لیے کی تھی پسند آئی تواس شعر میں شہ نشیں کا لفظ استعمال کرنا پڑا ۔
    ویسے مجھے نہیں معلوم تھا کہ ” علم کو سلام کرتے وقت “‌ عشق مصطفے ” کا بھی تذکرہ ہو سکتا تھا اور اس سلام میں ایک تعت کا شعر بھی استعمال ہوسکتا تھا ۔
    ۔۔۔۔
    ماشا اللہ صفدر ھمدانی صاحب نے ماریہ علی صاحبہ کی نظم کو بڑی عقیدت کے ساتھ مکمل کردیا:

    اب ماریہ علی صاحبہ کو صفدر ھمدانی صاحب کی رہنمائی حاصل ہوگئی ہے اس کے لیے میں انکو مبارکباد دیتا ہوں۔
    ۔۔
    خیر اندیش :
    منظور قاضی از جرمنی

  13. السلام و علیکم!!
    بہت بہت شکریہ ھمدانی صاحب بہت بہت شکریہ کے آپ نے مجھ کم علم کی اس کوشش کو سراہا اور اس میں آپ نے اصلاح کی اور اس کلام کو مکمل کیا
    آپ نے تمام روداد پڑھ ھی لی ہے تو اسکی تفصیل بیان کیا کروں یہاں ۔آپ نے ایک بلکل نئی جان ڈال دی کلام میں ماشااللہ
    آپ کا بہت بہت شکریہ کے آپ نے نظر ثانی فرمائی۔۔ اور ھمدانی صاحب آپ نے ایک بات لکھی ۔۔۔یہ تمام اشعار ماریہ علی آپکی ملکیت ہیں۔
    تو اصل میں تو یہ کلام میرا کیا یہ تو کسی کی بھی ملکیت نہیں )
    مجھے اپنے نام سے کچھ نہیں لینا ۔ نا ہی مجھے اس کلام کو اپنے نام سے کہیں لکھ کر کوئی ایوارڈ مل جائے گا ۔ بس مجھے اگر کہیں سے کوئی ایوارڈ یا ریوارڈ چائیے تو وہ ہے در معصومین(ع)
    مجھے معصومین(ع) کے در کی خاک کا ایک ادنہ سا ذرہ بھی بننے کی سعادت نصیب ہوجائے تو میں سمجھوں گی کے مجھے سب کچھ مل گیا۔
    جس طرح سے میری قاضی صاحب نے رہنمائی فرمائی وہ سب نا تو یہاں کسی سے چھپی ہوئی ہے نا ہی معصومین(ع) سے ۔
    ہمارے ہر نیک عمل کو قبول کرنے کا حق معصومین(ع) کے پاس ہے ھم تو اپنی سی کوشش کر کے حدیہ کر دیتے ہیں انکی (ع)‌بارگاہ میں پھر وہ(ع) اسکو قبول کر کے کیا اجر عطا کرتے ہیں وہ انکے(ع) دربار کا ہی فیصلہ ہے۔ ہم تو التجا ہی کر سکتے ہیں اور وہ(ع) بہت بے نیاز ہیں نوازتے ضرور ہیں۔۔
    جب مولا سجاد(ع) واقعہ کربلا بیان کرنے والے کو خالی ہاتھ نہیں جانے دیتے تو ہم بھی ایک اپنی ادنہ سی کوشش کر کے معصومین(ع) کے حضور اپنی حاجات لئیے منتظر رہتے ہیں کے وہ (ع) ہماری حاجات کو کب شرف قبولیت بخشتے ہیں
    ہمدانی صاحب میں محتاج ہوں آپکی دعاوں کی بھی کے آپ بھی میرے حق میں دعا ضرور کریں
    ایک دفعہ پھر قاضی صاحب اور ہمدانی صاحب آپ دونوں کا بہت بہت شکریہ کے آپ دونوں نے مجھے بہت شفقت اور رہنمائی بخشی
    آپ سب کی دعاوں کی طالب
    ماریہ علی

  14. انتہائی معلوماتی بلاگ اپنی خوبصورتی کی انتہا کو پہنچا ۔۔ واہ ۔۔سبحان اللہ ۔۔اللہ پاک اس کاوش کو قبول فرمائے ۔آمین
    حسن حسین کی خوشبو ردائے زینب میں
    ہیں سیدہ کے چمن میں یہ مرتضیٰ کے گلاب

  15. ماریہ علی صاحبہ اور صفدر ھمدانی صاحب سے صرف یہ کہنا ہے کہ میرے ذہن میں ماریہ علی صاحبہ کا پسندیدہ لفظ ” شہ نشیں ” گونج رہا ہے اس لیے میں ایک مشورہ پیش کرتا ہوں ۔ اگر پسند نہ آئے تو حذف کردیجیے:
    میں ان کے واسطے نعمت ہر ایک رد کردوں
    جو شہ نشیں سے ملیں میری مدعا کے گلاب

    ۔۔۔۔۔۔
    میر ا خیال تھا کہ نظم کے لیے مطلع کی ضرورت نہیں مگر میر ا خیال صرف خیال ہی ہے ( ابھی مجھے اقبال اور دوسرے اساتذہ کے کلام کا مطالعہ کرنا پڑے گا ) ۔
    بہر حال اگر مطلع لکھنا ہی ہو تو یہ بھی مطلع ثانی لکھا جاسکتا ہے :
    علم کے سامنے لائی ہوں میں دعا کے گلاب
    خدا کرے کہ ملیں مجھکو کربلا کے گلاب

    ۔۔۔
    فقط :
    مقدس ہستیوں سے دلی عقیدت کے ساتھ:
    منظور قاضی از جرمنی
    چونکہ ماریہ علی صاحبہ کی یہ نظم جنا ب صفدر ہمدانی کی رہنمائی میں مکمل ہوگئی ہے اس لیے میں انتہائی ادب کے ساتھ اجازت چاہتا ہوں۔

  16. قاضی صاحب سب سے پہلے تو ھمدانی صاحب نے اس بلاگ میں آ کر سرپرست علی کا کردار ادا کیا ہے ۔ ۔ ۔ اصل سرپرستی تو آپ نے میری کی ہے لہزا آپ خود کو اسطرح سے اس بلاگ اور اس کاوش سے الگ نہیں کر سکتے )
    باقی آپ سب نے جو میری رہنمائی فرمائی اسکا میں خلوص دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں اور اس بلاگ کے اختتام پر دل سے یہی دعا کرتی ہوں کے چہاردہ معصومین(ع) و شہدائے کربلا(ع) اس بلاگ میں شریک ہونے والے تمام لوگوں کی دلی حاجات کو اپنی بارگاہ میں شرف قبولیت عطا فرمائی آمین
    آپ سب کی دعاوں کی محتاج
    ماریہ علی

  17. سیدہ ماریہ علی کاظمی صاحبہ کی دعا وں پر آمین ثمہ آمین ۔
    یہی دعائیں انکے لیے بھی میرے دل میں‌موجود ہیں ۔
    اللہ انکے قلم کو اسی طرح انکے اپنے خیالات اور جذبا ت کی ترجمانی کرنے کی طاقت اور تاثیر عطا کرتا رہے ۔ آمین
    خیر اندیش :
    منظور قاضی از جرمنی

  18. اگر سیدہ ماریہ علی صاحبہ کو عالمی اخبار نے بلاگ لکھنی کی اجازت دی ہے تو وہ اپنے خو د کے بلاگ اس طرح شروع کرسکتی ہیں:
    پہلے انکو بلاگ پر کلک کرکے لاگ ان log in کلک کرنا ہوگا
    اس کے بعد جو صفحہ آے گا اس میں شاعری یا علم وا دب جیسے موضوعات میں سے کسی ایک کی نشاندہی کرنا ہوگا
    اس کے بعد عنوا ن کے حصہ میں اپنے بلاگ کا عنوان لکھنا ہوگا
    اس کے بعد اپنا بلاگ لکھنا ہوگا
    بلاگ لکھنے کے بعد سبمٹ submit کی جگہ پر کلک کرنا ہوگا
    ۔ اس کے بعد قدرت کا تماشہ دیکھنے کے لیے اور قاریین کے تبصرو ں کے لیے انتظار کرنا ہوگا۔
    ۔۔
    یہ سب اس حالت میں ممکن ہے جب ماریہ علی صاحبہ کو ایک خاص ای ڈی IDاوو ایک خا ص پاس ورڈ pass word عالمی اخبار کی انتظامیہ نے دیا ہو ورنہ بلاگ تو نہیں صرف تبصرے لکھنے پر اکتفا کرنا پڑے گا۔
    ایں سعادت بزور بازو نیست ۔ تا نہ بخشد جناب ھمدانی
    ۔۔۔۔

  19. قاضی صاحب لگتا ہے آپ مجھے بھول گئے ہیں اسی لئے گزشتہ دو روز سے آپ کا نا تو کوئی بلاگ دکھائی دے رہا ہے اور نا ہی آپکی کوئی میل ہے:(

  20. آپ سب سے معزرت کے ساتھ ۔اس بلاگ کے عنوان سے بلکل ہٹ کر بلاگ لکھ رہی ہوں
    قاضی صاحب کا کوئی بھی بلاگ گزشتہ دو روز سے عالمی اخبار میں شائع نہیں ہو رہا ۔ کیا یہاں کی انتظامیہ کو ان کی غیر موجودگی کی وجہ معلوم ہے ؟

  21. ڈاکٹر سیدہ ماریہ علی کاظمی صاحبہ کے اس بلاگ میں 25 اپریل کی صبح میں مندرجہ بالا تبصرہ لکھنے کے بعد ایک ہفتہ تک میں کس جگہ اور کس حالت میں تھا اور کن کن مسیحاوں کے ہاتھو ں میں تھا اس کو قلمبند کرنے کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں۔
    یہی کہنا ضروری ہے کہ خدا کی مہربانی ، شریک حیات کا ساتھ ، تمام بہی خواہوں ( اور خاص طور پر ماریہ علی صاحبہ ) کی دعاوں اور ان مقدس ہستیوں کی عنایت( جن کے لیے ماریہ علی صاحبہ نے اپنا ” سلام ” مکمل کیا ) ، نے مجھے پھر سے بلاگوں کی دنیا میں واپس بھیج دیا۔

    میں آج اس بلاگ کے ایک ایک لفظ کو شروع سے پڑھ رہا ہوں اور وہ جس ارتقائی منازل سے گذرا ان کو پڑھکر اللہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ اس نے ہم سب کی اور خاص طور پر ماریہ علی صاحبہ اور صفدر ھمدانی صاحب کی کوششوں کو کامیابی عطا کی اور ماریہ علی کاظمی کی یہ نظم پوری ہوگئی۔

    اب میری یہی دعا ہے کہ ماریہ علی صاحبہ اپنے شوہر نامدار کے ساتھ بخیر وعافیت کراچی کے دورے سے واپس آجائیں اور پورے جوش و خروش کے ساتھ عالمی اخبار کے بلاگوں میں لکھتی رہیں اور اپنی تحریروں سے عالمی اخبار کی رونق بڑھاتی رہیں۔

    میں بھی کوشش کرونگا کہ حسب استطاعت ان بلاگو ں میں حصہ لیتا رہوں۔
    ۔۔
    دعاوں کے ساتھ
    فقط : منظور قاضی از جرمنی
    ۔

  22. ماریا علی کے کلام پر اتنا کچھ لکھ دیا گیا کہ کوئ گنجائش باقی نھین رھی پھر بھی دو مصرعے اپنے خیال سے لکھنا چاہتا ہوں کوئ استادی دکھنا نھین مقصود نھینھے میں لائ علم کے قدموں سے جب اٹھاکے گلاب ۔۔۔۔۔۔۔ دوسرا ایک اور شعر کا مصرع ھے مین سجدہ ریز ھون اور علم ھے میرا مسجود ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک طالب علم ۔۔۔

  23. طالب علم صاحب سے عرض ہے کہ اصل لفظ عَلَم ہے یعنی ع اور ل کے اوپر زبر کی علامت ہے ۔
    میرے خیال میں طالب علم صاحب عَلَم کو عِلم پڑھ رہے ہیں ۔
    اگر انکو مزید وضاحت چاہیے تو ضرور لکھیں ۔

  24. تصحیح کا شکریہ اسی لئے تو طالب علم لکھا تھا استاد

  25. میں محترم ابن حسن صاحب کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نےعالمی اخبار کے اس چا ر سال قبل کے بلاگ کو۔ ، جسے محترمہ ماریہ علی کے ”سلام” کی تکمیل کے لیے لکھا گیا تھا ، عالمی اخبار کے خزانے سے ڈھونڈ نکالا اور اس پر اپنا تعریفی تبصرہ بھی عنایت کیا۔
    میں اس بلاگ کے ناظم کی حیثیت سے محترم ابن حسن کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ۔
    جزاک اللہ ۔
    فقط
    منظور قاضی
    میونخ ،جرمنی سے

  26. کیا علمی کام کیا قبلہ قاضی صاحب ۔۔ایسے استاد قسمت والوں کو ملتے ہیں

  27. محترم افتخار حیدر صاحب: سلام و دعا ؛
    عزت افزائ اور ذرہ نوازی کا شکریہ ۔
    اگر مجھے سیدہ ماریہ علی کاظمی صاحبہ اس مقدس کاوش کی تکمیل مین مدد کے لیے سرعام نہ للکارتیں تو مجھے” سلام ” لکھنے میں انکی مدد کرنے کا موقع نہ ملتا۔
    یہ میری خوش نصیبی ہے کے سیدہ ماریہ علی کاظمی صاحبہ ، ایک نیکی کے فرشتے کی طرح مجھ پر مہربان ہوگئیں اور ساری دنیا کو چھوڑ کر مجھے ہی اس نیک کام کےلیے منتخب کیا ۔۔
    میرا یہ عقیدہ ہےکے اگر شہدائے کربلا سیدہ ماریہ علی کاظمی صاحبہ اور مجھ کو شہدائے کربلا کی اجازت نہ ملتی تو یہ سلام مکمل نہ ہوتا ۔

    آخر میں محترم صفدرھمدانی صاحب نے اس سلام کو اپنی تصحیح سے چار چاند لگادیا: جزا ک اللہ
    فقط :
    منظور قاضی
    از جرمنی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *