چشم گریہ سے چاکٍ ماتم تک .. محرم الحرام

محرم اسلامی تقویم کا پہلا مہینہ ہے۔ اسے محرم الحرام بھی کہتے ہیں۔ اسلام سے پہلے بھی اس مہینے کو انتہائی قابل احترام سمجھا جاتا تھا۔ اسلام نے یہ احترام جاری رکھا۔ اس مہینے میں جنگ و جدل ممنوع ہے۔ اسی حرمت کی وجہ سے اسے محرم کہتے ہیں۔ اس مہینے نئے اسلامی سال کا آغاز ہوتا ہے۔

یقینا محرم الحرام کا مہینہ عظمت والا مہینہ ہے ، اسی ماہ سے ھجری سال کی ابتداء ہوتی ہے اوریہ ان حرمت والے مہینوں میں سے ایک ہے جن کے بارے میں اللہ رب العزت کا فرمان ہے : یقینا اللہ تعالی کے ہاں مہینوں کی تعداد بارہ ہے اور( یہ تعداد ) اسی دن سے ہے جب سے آسمان وزمین کواس نے پیدا فرمایا تھا ، ان میں سے چارحرمت وادب والے مہینے ہیں ، یہی درست اورصحیح دین ہے ، تم ان مہینوں میں اپنی جانوں پرظلم وستم نہ کرو ، اورتم تمام مشرکوں سے جہاد کرو جیسے کہ وہ تم سب سے لڑتے ہیں ، اورجان رکھو کہ اللہ تعالی متقیوں کے ساتھ ہے –

التوبۃ ( 36 ) اورابوبکر رضي اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :

( سال کے بارہ میں مہینے ہیں جن میں سے چارحرمت والے ہیں ، تین تومسلسل ہیں ، ذوالقعدہ ، ذوالحجۃ ، اورمحرم ، اورجمادی اورشعبان کے مابین رجب کامہینہ جسے رجب مضرکہا جاتا ہے )
صحیح بخاری حدیث نمبر ( 2958 ) ۔

اللہ سبحانہ وتعالی کا یہ فرمان :
لہذا تم ان میں اپنی جانوں پرظلم وستم نہ کرو } اس کا معنی یہ ہےکہ :
یعنی ان حرمت والے مہینوں میں ظلم نہ کرو کیونکہ ان میں گناہ کرنا دوسرے مہینوں کی بنسبت زيادہ شدید ہے ۔

ابن عباس رضي اللہ تعالی عنہما سےاس آيت { لھذا تم ان مہینوں میں اپنے آپ پرظلم وستم نہ کرو } کے بارہ میں مروی ہے :
تم ان سب مہینوں میں ظلم نہ کرو اورپھر ان مہینوں میں سے چارکو مخصوص کرکےانہيں حرمت والے قراردیا اوران کی حرمت کوبھی بہت ‏عظيم قراردیتے ہوئے ان مہینوں میں گناہ کاارتکاب کرنا بھی عظیم گناہ کا باعث قرار دیا اوران میں اعمال صالحہ کرنا بھی عظيم اجروثواب کاباعث بنایا ۔

قتادہ رحمہ اللہ تعالی اس آیت : { لھذا تم ان مہینوں میں اپنے آپ پر ظلم وستم نہ کرو } کے بارہ میں کہتے ہيں

حرمت والے مہینوں میں ظلم وستم کرنادوسرے مہینوں کی بنسبت یقینا زيادہ گناہ اوربرائي کا باعث ہے ، اگرچہ ہرحالت میں ظلم بہت بڑي اور عظيم چيز ہے لیکن اللہ سبحانہ وتعالی اپنے امرمیں سے جسے چاہے عظيم بنا دیتا ہے :

قتادہ رحمہ اللہ کہتے ہيں :
بلاشبہ اللہ سبحانہ وتعالی نے اپنی مخلوق میں سے کچھ کواختیارکرکے اسے چن لیا ہے : فرشتوں میں سے بھی پیغبر چنے اورانسانوں میں سے بھی رسول بنائے ، اورکلام سے اپنا ذکر چنا اورزمین سے مساجد کواختیار کیا ، اورمہینوں میں سے رمضان المبارک اورحرمت والے مہینے چنے ، اورایام میں سے جمعہ کا دن اختیارکیا ، اورراتوں میں سے لیلۃ القدر کوچنا ، لہذا جسے اللہ تعالی نے تعظیم دی ہے تم بھی اس کی تعظیم کرو ، کیونکہ اہل علم وفہم اورحل وعقد کے ہاں امور کی تعظیم بھی اسی چيز کےساتھ کی جاتی ہے جسے اللہ تعالی نے تعظيم دی ہے ۔

تفسیر ابن کثیر اور تفسیر ابن کثیر سورۃ التوبۃ آیت نمبر ( 36 ) میں ہے ۔
محرم الحرام کے مہینہ میں کثرت سے روزے رکھنے کی فضیلت :

ابوہریرہ رضي اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہيں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
( رمضان المبارک کے بعدافضل ترین روزے اللہ تعال کے مہینہ محرم الحرام کے روزے ہيں )
صحیح مسلم حدیث نمبر ( 1982 ) ۔

یکم محرم الحرام کے اہم واقعات

1. آغاز ایام عزاء
محمد و آل محمد (ص) کے حزن واندوہ کا پہلا دن ہے ۔ تمام انبیاء و ملائکہ ، تمام اہل اسلام کے لئے غم اندوہ کا دن ہے ۔

2. یکم محرم الحرام کے دن خلیفہ ثانی سیدنا حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ شہید ہوئے
حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ، خلیفۂ اوّل حضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ تعالی عنہ کے بعد مسلمانوں کے دوسرے خلیفہ تھے۔آپ ان دس صحابہ میں سے ہیں جن کو جنت کی خوشخبری دی گئی۔آپ کے دور میں اسلامی مملکت 28 لاکھ مربع میل کے رقبے پر پھیل گئی۔

نام ونسب
آپ کا نام مبارک عمر ہے اور لقب فاروق، کنیت ابو حفص، لقب و*کنیت دونوں حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے عطا کردہ ہیں۔ آپ رضی اللہ عنہ کا نسب نویں پشت میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سے جا ملتا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی نویں پشت میں کعب کے دو بیٹے ہیں مرہ اور عدی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم مرہ کی اولاد میں سے ہیں، جبکہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ عدی کی اولاد میں سے ہیں۔

ابتدائی زندگی
آپ رضی اللہ تعالی عنہ مکہ میں پید ا ہوۓ اور ان چند لوگوں میں سے تھے جو لکھ پڑھ سکتے تھے۔ جب حضور اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے لوگوں کو اسلام کی دعوت دی تو حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی سخت مخالفت کی۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی دعا سے حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ نے اسلام قبول کر لیا۔ اس لے آپ کو مراد رسول بھی کہا جاتا ہے.

ہجرت
ہجرت کے موقعے پر کفار مکہ کے شر سے بچنے کے لیے سب نے خاموشی سے ہجرت کی مگر آپ کی غیرت ایمانی نے چھپ کر ہجرت کرنا گوارہ نہیں کیا.آپ نے تلوار ہاتھ میں لی کعبہ کا طواف کیا اور کفار کے مجمع کو مخاطب کر کے کہا ” تم میں سے اگر کوئی شخص یہ چاہتا ہو کہ اس کی بیوی بیوہ ہوجائے اس کے بچے يتيم ہوجائیں تو وہ مکہ سے باہر آکر میرا راستہ روک کر دیکھ لے” مگر کسی کافر کی ہممت نہ پڑی کہ آپ کا راستہ روک سکتا۔

عمر ابن الخطاب ، رسول کريم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نظر میں
ایک اور موقع پرآپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمايا “جس راستے پر عمر ہو وہاں سے شیطان راستہ بدل لیتا ہے۔” [صحیح بخاری، ج 2 ، رقم الحدیث 880 ]

مزید ایک موقع پر فرمايا ” اللہ نے عمر کی زبان پر حق کو جاری کردیا ہے۔

حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ کے زندگی کے اہم واقعات
آپ ایک انصاف پسند حاکم تھے۔ یک مرتبہ آپ مسجد میں منبر رسول پر کھڑے خطبہ دے رہے تھے کہ ایک غریب شخص کھڑا ہوگیا اور کہا کہ اے عمر ہم تیرا خطبہ اس وقت تک نہیں سنیں گے جب تک یہ نہ بتاؤ گے کہ یہ جو تم نے کپڑا پہنا ہوا ہے وہ زیادہ ہے جبکہ بیت المال سے جو کپڑا ملا تھا وہ اس سے بہت کم تھا۔تو عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ نے کہا کہ مجمع میں میرا بیٹا عبداللہ موجود ہے، عبداللہ بن عمر کھڑے ہوگئے۔ عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ نے کہا کہ بیٹا بتاؤ کہ تیرا باپ یہ کپڑا کہاں سے لایا ہے ورنہ قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضہ میں میری جان ہے میں قیامت تک اس منبر پر نہیں چڑھوں گا۔ حضرت عبداللہ رضی اللہ تعالی عنہ نے بتایا کہ بابا کو جو کپڑا ملا تھا وہ بہت ہی کم تھا اس سے ان کا پورا کپڑا نہیں بن سکتا تھا۔ اور ان کے پاس جو پہننے کے لباس تھا وہ بہت خستہ حال ہو چکا تھا۔ اس لئے میں نے اپنا کپڑا اپنے والد کو دے دیا۔

ابن سعد فرماتے ہیں کہ ہم لوگ ایک دن حضرت امیر المؤمنین رضی اللہ عنہ کے دروازے پن بیٹھے ہوۓ تھے کہ ایک کنیز گزری ۔ بعض کہنے لگے یہ باندی حضرت کی ہے۔ آ پ (حضرت عمر رضی اللہ عنہ) نے فرمایا کہ امیر المؤمنین کو کیا حق ہے وہ خدا کے مال میں سے باندی رکھے۔ میرے لیۓ صرف دو جوڑے کپڑے ایک گرمی کا اور دوسرا جھاڑے کا اور اوسط درجے کا کھانا بیت المال سے لینا جائز ہے۔ باقی میری وہی حیثیت ہے جو ایک عام مسلمان کی ہے۔

جب آپ کسی بزرگ کو عامل بنا کر بھیجتے تھے تو یہ شرائط سنا دیتے تھے :
1-گھوڑے پر کبھی مت سوار ہونا۔
2-عمدہ کھانا نہ کھانا۔
3-باریک کپڑا نہ پہننا۔
4-حاجت مندوں کی داد رسی کرنا۔
اگر اس کے خلاف ہوتا تو سزائیں دیتے۔

شہادت
یکم محرم کو ایک ایرانی مجوسی غلام ابولولو فیروز نامی بدبخت نے آپ کو اس وقت شہید کردیا جب آپ نماز پڑھارہے تھے۔آپ کے بعد اتفاق رائے سے حضرت عثمان کو امیر المومنین منتخب کیا گیا۔

3. آج جناب زکریا علیہ السلام کی دعا قبول ہوئی

4. واقعہ شعب ابی طالب (ع)
مولوی شبلی صاحب نے لکھا ہے کہ اہل قریش تدبیر سوچی کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آپ کے خاندان کو محصور کرکے تباہ کر دیا جائے چنانچہ تمام قبائل نے ایک معاہدہ مرتب کیا کہ کوئی شخص خاندان بنی ہاشم سے نہ قرابت کرے نہ ان کے ہاتھ خرید و فروخت کرے نہ ان سے ملے نہ ان کے پاس کھانے پینے کا سامان جانے دے جب تک وہ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو قتل کے لئے حوالے نہ کر دیں ۔ یہ معاہدہ منصور ابن عکرم نے لکھا اور در کعبہ پر آویزاں کردیا گیا ۔ ابوطالب مجبور ہو کر تمام خاندان بنی ہاشم کے ساتھ شعب ابو طالب میں پہاڑ کا ایک درہ تھا جو خاندان ہاشم کا موروثی تھا پناہ گزیں ہئے تین سال تک بنی ہاشم نے اس حصار میں بسر کی یہ زمانہ ایسا سخت گزرا کہ پتے کھا کھا کے بسر کرتے تھے ابن سعد کی روایت ہے کہ بچے جب بھوک سے روتے تھے تو باہر آواز آتی تھی قریش سن سن کر خوش ہوتے تھے ۔(سیرت النبی ،ج/۱ص/۱۸)

علامہ حلبی نے لکھا ہے :
”حضرت ابو طالب (ع) یہ معمول بنا لیا تھا کہ ہررات حضرت رسول خداصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے فرماتے کہ میرے پاس میرے ہی فرش پر سو رہو پھر جب سب لوگ سو جاتے تھے تو آپ حضرت کو اس جگہ سے ہٹا دیتے اور اپنے بیٹوں یا حقیقی بھائیوں یا چچا زاد بھائیوں سے کسی کو حکم دیتے کہ رسول خداصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی جگہ پر سو رہے اس خوف سے کہ شب کو کوئی دشمن دھوکے سے حضرت کو قتل نہ کر دے“ ( سیرت حلبیہ ،ج/۱ص/۳۴۲)

قریش کے بائیکاٹ ختم ہونے کی وجہ
اس شعب سے نکلنے کی بھی جو صورت ہوئی وہ جناب ابو طالب (ع)کے کمال ایمان کی دلیل ہے جب شعب میں تقریبا تین برس ہو گئے تو ایک روز حضرت رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے جناب ابو طالب سے کہا: اے چچا مجھ پر وحی نازل ہوئی ہے کہ عہد نامہ قریش کے وہ تمام الفاظ جو ظلم اور قطع برادری پر مشتمل تھے کیڑوں نے کھا لئے اور اس میں سے صرف وہ ٹکڑا باقی رہ گیا ہے جس پر خا کا نام لکھا ہوا تھا”و کان ابو طالب لا یسک فی قولہ “ جناب ابو طالب (ع) کا یہ حال تھا کہ حضرت رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم جو خبر یا وحی بیان کرتے تھے اس میں ذرہ برابر شک نہیں کرتے تھے یہ سنتے ہی اس پر بھی یقین کر لیا اور شعب سے نکل کر قریش کے پاس گئے اور کہا : کہ جو تم نے عہد نامہ لکھا ہے اسے کیڑا کھا گیا ہے اور خدا کے نام کے سوائے اس کا کوئی مضمون باقی نہیں رہا ۔

محمد (ص) نے مجھ سے ایسا بیان کیا ہے اس کا کاغذ کو منگا کر دیکھو اگر میرے بھتیجے کی خبر صحیح ہو کہ تم سب ہم لوگوں پر ظلم و قطع رحم کر رہے ہو اور اگر ان کی خبر جھوٹ نکلے تو ہم سب لوگ جان جائیں گے کہ تم لوگ ہی حق پر ہو اور ہم لوگ باطل پر ہیں یہ سن کر سب کے سب جلدی گھڑے ہو گئے اور اس عہد نامہ کو اتار لائے دیکھا تو معلوم ہوا کہ حضرت رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے جو فرمایا ہے بالکل صحیح ہے ۔
اب تو ابو طالب کا نفس خوب مضبوط ہو گیا ان کی آواز میں بھی طاقت آگئی کہنے لگے اب تو تم لوگوں پر اچھی طرح واضح ہو گیا کہ اس معاملہ میں تم ہی لوگ ظلم و ستم کرتے اورقطع رحمی کا ارتکاب کر رہے ہو اس پر ان سب نے اپنے اپنے سر جھکالئے پھر اس عہد نامے کے توڑ نے کو آمادہ ہو گئے ۔

4. جنگ ذات الرقاع
یہ واقعہ ۴ ء ہجری کا ہے ، مدینہ منورہ کے اطراف میں جو کفار (قبیلہ انمار ، ثعلبہ اور غطفان ) رہتے تھے وہ لوگ مدینہ کا محاصرہ کرنا چاہتے تھے لیکن رسول مقبول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اپنے چار سو یا سات سو افراد کے ساتھ مدینہ کے باہر تشریف لے گئے جہاں پر ان کفار سے جنگ ہوئی ، یہ جنگ تین دن تک ہوتی رہی آخر کار اسلام کو کامیابی حاصل ہوئی۔ایک قول کی مطابق یہ جنگ ماہ جمادی الاول ۴ ھء میں دشمن مدینہ پر حملہ کرنا چاہتا ھتا لہٰذا آنحضرت (ص) نے اصحاب کو لیکر ان کی پیش قدمی کو روکنے کے لئے آگے بڑھے لیکن وہ سامنے نہ آئے اور بھاگ کھڑے ہوئے۔

5. اسلام میں زکات اصول کرنے کی ابتداء

6. یزید کے خلاف اہل مدینہ کا قیام۔

7. یکم محرّم الحرام، کفّار قریش کااصحاب و انصار سےاقتصادی بائیکاٹ
بعض مورخین کے بقول ہجرت نبوی (ص) سے 6 سال قبل یکم محرم کے دن ، حضور اکرم (ص) اور آپ (ع) کے اصحاب و انصار کے بائیکاٹ کے لئے کفّار قریش نے معاہدہ کیا ۔ کفّار کے سرغنے اسلام کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے گھبرا گئے تھے ، اسی لئے انہوں نے اسلام کی تبلیغ کو روکنے اور مسلمانوں کو ستانے کے لئے ان کا اقتصادی بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ۔

اس معاہدے کی روسے ، کسی کو یہ حق حاصل نہیں تھا کہ وہ مسلمانوں سے کسی قسم کالین دین کرے ۔ اس معاہدے کے تحت حضور اکرم (ص) اور آپ (ص) کے انصار واجبات تین سال تک مکے کے نزدیک ایک درے میں محصور رہے جسے شعب ابی طالب کہتے ہیں ۔

8. حضور اکرم (ص) اور مسلمانوں کو اس مدت میں سختیاں جھیلنی پڑیں ، لیکن آپ (ص) کے باوفا اصحاب نے اسلام کا دامن نہیں چھوڑا ، شعب ابی طالب میں محاصرے کے دوران ، پیغمبر اکرم (ص) کے عزیز چچا حضرت ابوطالب اور شریک حیات حضرت خدیجۃ الکبری (ع) نے وفات پائی ۔

قریش کے بعض سردار جو مسلمانوں سے خونی رشتہ رکھتے تھے ، ان پر ڈھائے جانے والے مظالم سے نادم ہوگئے اور انہوں نے حضور اکرم (ص) اور مسلمانوں کا محاصرہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا لیکن جب وہ معاہدے کا متن دیکھنے گئے تو وہ انگشت بدنداں رہ گئے ، پوری تحریر کو سوائے خداوند عالم کے نام کے دیمک نے چاٹ لیا تھا ۔اس طرح مسلمانوں کا بائیکاٹ ہجرت سے تین سال قبل 15 رجب کو ختم ہوگیا ۔

9. یکم محرم سنہ 19 ہجری قمری کو اسلامی لشکر نے مصر کو فتح کیا

یہ سرزمین اس وقت رومی بادشاہت کے زیر قبضہ تھی اور اہل مصر رومی بادشاہوں کے ظلم و ستم سے تنگ آچکے تھے اور وہ دلی طور پر مسلمانوں کی کامیابی چاہتے تھے ۔ آخر کار اسلامی لشکر نے رومی فوج کو شکست دے کر مصر کے شہر یکے بعد دیگرے فتح کرلئے اور یہ ملک بھی اسلامی حکومت کے دائرے میں شامل ہوگیا ۔

10. یکم محرم سنہ 1011 ہجری قمری کو مشہور مسلمان عالم دین شیخ حسن بن زین الدین نے وفات پائی

وہ عظیم مرجع تقلید شہید ثانی کے فرزند تھے ۔شیخ حسن 959 ہجری قمری میں جنوبی لبنان میں واقع شہر جیل عامل میں پیدا ہوئے تھے ۔انہوں نے بچپن سے ہی قرآن کریم اور دیگر دینی علوم حاصل کرنا شروع کئے ۔ اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لئے وہ حوزہ علمیہ نجف اشرف گئے ۔ آپ نے قوی حافظے اور بھر پور صلاحیتوں کی بنا پر بہت جلدی دینی علوم پر عبور حاصل کرلیا ۔ انہوں نے متعدد کتابیں تحریر کیں ۔ ان کی مشہور ترین کتاب” معالم الدین و ملاذ المجتہدین “ہے ۔ اس کتاب کی وجہ سے وہ صاحب معالم کے لقب سے مشہور ہوئے ۔

پہلی محر م کی رات کے اعمال

کتاب اقبال میں اس رات کی چندنمازیں ذکر فرمائی ہیں :

۱۔ سو رکعت نماز کہ ہر رکعت میں سورہ حمد اور سورہ توحید پڑھے :

۲۔ دو رکعت نماز کہ پہلی رکعت میں سورہ الحمد کے بعد سورہ انعام اور دوسری رکعت میں سورہ الحمد کے بعد سورہ یاسین پڑھے :

۳۔ دورکعت نماز کہ ہر رکعت میں سو رئہ الحمد کے بعد گیارہ مرتبہ سورہ توحید پڑھے

پہلی محر م کادن
یہ سال کا پہلا دن ہے اور اس کے لئے دوعمل بیان ہوئے ہیں ۔

۱۔ روزہ رکھے اس ضمن میں ریان بن شبیب نے امام علی رضا سے روایت کی ہے ۔کہ جوشخص پہلی محر م کاروزہ رکھے اور خدا سے کچھ طلب کر ے تو وہ اس کی دعا ء قبو ل فرما ئے گا۔ جیسے حضرت زکر یا علیہ السلام کی دعاء قبو ل فر مائی تھی ۔

۲۔ امام علی رضا علیہ السلام سے روایت ہے کہ حضرت رسول اللہ پہلی محرم کے دن دو رکعت نمازادا فرماتے اورنماز کے بعداپنے ہاتھ سو ئے آسما ن بلند کر کے دعاء پڑھتے تھے :

شیخ طوسی نے فرمایا کہ محرم کے پہلے نو دنوں کے روزے رکھنا مستحب ہے ۔ یو م عاشور کا روزہ مکروہ ہے اور بعض کے نزدیک حرام ہے ۔
حوالہ جات

1. ^ ابن عساکر
2. ^ ابن عساکر
3. ^ دمع السجوم ص 252
4. ^ خصائص الکبریٰ ، الصواحق المحرقہ
5. ^ بخاری شریف، مشکوٰۃ ، مستدرک الحاکم، خصائص الکبریٰ
6. ^ صحیح البخاری
7. ^ ترمذی شریف
التماس دعا

113 thoughts on “چشم گریہ سے چاکٍ ماتم تک .. محرم الحرام”

  1. محترم محمد رضا۔ ہم بچپن سے جو یہ سنتے چلے آ رہے ہیں کہ افراد پر انکے ناموں کا اثر ہوتا ہے تو یہ بات لاریب ہے۔ آپ پر بھی اپنے نام کے دونوں جزو کا اثر ہے جو دراصل دونوں نام ہی محمد ہیں۔ ہم اس فلسفے کو زیادہ اہمیت نہ جانے کیوں نہیں دیتے کہ ہم جس رہبرو رہنما کے نام پر اپنا نام رکھتے ہیں تو پس اس کے نام کی حرمت اور عزت بھی ہمارا ہی فرض بن جاتا ہے۔ میرا ایک تازہ شعر ہے
    کردار ہو یزید کا ہونٹوں پہ یا حسین ۔ تضحیک ایسے لوگ ہیں نام حسین کی۔
    اللہ پاک کا احسان ہے کہ اس نے آپ کو اپنے نام کی لاج رکھنے کی توفیق دی اور آپ خود کو بہت چھوٹا سا طالب علم جانتے ہیں. لیکن اس فقیر شہر نجف کی یہ بات اپنی گرہ سے باندھ لیجئے کہ ہر چھوٹے طالبعلم کے اندر ایک بڑا استاد بیٹھا ہوا ہوتا ہے جو اسے یہ بتاتا رہتا ہے کہ تم ایک طالب علم ہو. اور وہ جس کے اندر یہ استاد نہیں ہوتا وہ شاعر ہو تو غالب کا باپ بن جاتا ہے اور افسانہ نگار خاتون ہو تو عصمت چغتائی سے کم نہیں ہوتی. اور اگر ساری حیات میں دو سلام اور تین قطعے لکھے ہوں تو انیس و دبیر کے ہم پلہ ہوتے ہیں. اللہ پاک جھکے ہوئے سر کو ہی سر بلند کرتا ہے.
    آپ نے فرمایا کہ آپ نے پہلی بار کسی بلاگ میں لکھا ہے. مجھے یقین نہیں آ رہا آپکی بات کا لیکن آپ نے کہا ہے تو سچ ہی کہا ہے. ہاں اس بلاگ میں لکھنے کے بعد آپکا یہ دعویٰ بھی ختم ہوا. بھائی ہم سب کی درخواست پر آپ بلاگ میں بھی آئیے اور دیگر اصناف میں بھی اظہار کیجئے
    ایک بات یاد رکھیں کہ بہت بڑا آدمی کسی بہت چھوٹی سی بات سے پہچانا جاتا ہے. اور اسی زمرے میں عرض کرتا چلوں کہ ہمارے ہاں بلاگ میں بڑے بڑے جید لوگ لکھنے والے ہیں لیکن میں حیران ہو رہا ہوں کہ اگر فرض بالمحال انکا کوئی اختلاف مجھ سے یا اخبار سے ہے تو نعوذ باللہ امام حسین اور کربلا سے تو نہیں. میں سمجھتا ہوں کہ ایسے لوگوں کی زمانوی قدرومنزلت شاید مجھ آپ سے بہت زیادہ ہو لیکن جن نفوس طاہرہ کے نام کا یہ بلاگ ہے ہو سکتا ہے کہ انکی اجازت نہ ہو کیونکہ وہ تو دلوں کے راز جانتے ہیں
    بس محمد رضا اب جو لکھنا شروع کیا ہے تو ناد علی پڑھ کر وارث قلم سے مدد مانگیں اور دیکھیں پھر قلم کی جوانی کا رنگ. سدا سلامت رہیں.

  2. شاہین حیدر رضوی اپ صرف ڈاکٹر نگہت کی دلاری نہیں سچ جانیں اللہ کے حبیب کے خانوادے کی دلاری ہیں. ڈاکٹر نگہت درست کہتی ہیں کہ شاہین آپ کی ساری کتاب یہاں لکھ دے گی. سنیں شاہین.میری کتاب سے اب کافی ہو گیا.از راہ کرم اب اپنے کہے ہوئے سلام لکھیں اور اس متبرک محفل میں شامل کریں خود کو اس رخ سے
    آپ کو میں مرثیہ شروع کرنے کا ٹارگٹ دیا تھا؟

  3. میری دلاری شاہین پلیز پلیز اپنے سلام اور نوحے بھی لکھو نہ ۔۔ سچ کاش میں تم جیسا لکھ سکتی تو روز ایک سلام لکھتی ۔۔ بس اب جلدی سے لکھ دو ۔۔

  4. رضا بھائی جگ جگ جئیں .. خوش رہئے . جی ضرور کیوں نہیں بھائی زہے نصیب آپ جب چاہے مجھ سے رابطہ کر سکتے ہیں ..
    dr.nighat.nasim@gmail.com
    آپ کی نگارشات کا مجھے انظار رہے گا ..

  5. محترم بہن نگہت نسیم، میں نے آپ کو ایک نہیں دو ای میلز کر دی ہیں، جن میں اپنے بارے میں مکمل تفصیلات بھی لکھ دی ہیں، امید ہے آپ اپنے قیمتی وقت سے نوازیں گی،

    صفدرہمدانی بھائی آپ نے اپنا ای میل ایڈریس نہیں بتایا، آپ سے کیسے رابطہ ہو سکتا ہے، مجھے آپ کا مکمل کلام جو اہلیبیت علیہم السلام کی شان میں ہے، چاہیے ہے،

  6. سات محرم الحرام، ظالموں نے آلِ رسول پر پانی بند کر دیا، ایسے میں امام حسین علیہ السلام نے عمر ابن سعد اور فوج یزیدی کو مخاطب کر کے ایک خطبہ دیا جس کے منظوم ترجمے کا ایک بند یہ ہے،

    یہ بندشِ رزق و آپ کیا ہے، یہ سب تو زیرِ فلک رہا ہے
    میری حکومت کا دائرہ تو صریرِ وحدت تلک رہا ہے
    مجھے ڈرانے لگا ہے تو بھی، تیرا مقدر بھٹک رہا ہے
    میں وہ پیاسہ ہوں جس کی سانسوں میں آبِ کوثر چھلک رہا ہے

    مجھے اکیلا سمجھنے والو، سبھی زمانوں کے ساتھ میں ہوں
    جو رزق تقسیم کر رہا ہے، خدا سے پوچھو وہ ہاتھ میں ہوں

  7. ابھی مجھہ کم علم میں مشق سخن وفن و احسا س کی شدت کی کمی ھے

  8. بھائ محمد رضا سلامت رھیں ۔

    یہ بندشِ رزق و آپ کیا ہے، یہ سب تو زیرِ فلک رہا ہے
    میری حکومت کا دائرہ تو صریرِ وحدت تلک رہا ہے
    مجھے ڈرانے لگا ہے تو بھی، تیرا مقدر بھٹک رہا ہے
    میں وہ پیاسہ ہوں جس کی سانسوں میں آبِ کوثر چھلک رہا ہے

    مجھے اکیلا سمجھنے والو، سبھی زمانوں کے ساتھ میں ہوں
    جو رزق تقسیم کر رہا ہے، خدا سے پوچھو وہ ہاتھ میں ہوں

    بہت شاندار ، کتنے بیش بہا سرماۓ کے ساتھہ آپکی آمد ھوئ ھے

  9. کویت میں یوم حسین ع کے موقع پر مصرعہ طرح دیا گیا تھا

    آیا ممبر پہ جو شبیر کی مدحت کے لیے

    اس پر تضمین کی تھی ۔

    ابھی مجھہ کم علم میں مشق سخن وفن و احسا س کی شدت کی کمی ھے

    آیا ممبر پہ جو شبیر کی مدحت کے لیے
    لحن داودی ملا اس کو خطابت کے لیے

    گنبد عر ش پہ محفوظ ھے فرمان رسول
    دم کرو نادعلی اپنی حفاظت کے لیے

    ایک ھی نور کے ٹکڑے ھیں نبی اور علی
    وہ رسالت کے لیے ھیں یہ اما مت کے لیے

    جس کو خالق کی رضا چاھیے وہ آجاۓ
    علم کے شہر میں تعلیم و بصیرت کے لیے

    ھر کسی کو نیہن ھوتا ھے یہ اعزآز نصیب
    خاص دل ھوتے ھیں شبیر کی الفت کے لیے

    آل عمران کی یسین و محمد کی قسم
    الفت آل ضروری ھے شفا عت کے لیے

    شاھین رضوی

  10. سبحان اللہ کیا مدحت شبیر ہے ۔۔سبحان اللہ ۔۔ایسے قلم کو تو رکنا زیب دیتا ہی نہیں ۔۔ کیاکہنے ، کیا عطائے پروردگار ہے ۔ شاہین جس پر جتنی تم شکر گزاری کر سکو کم ہے ۔۔ اللہ تمہیں نطر بد سے بچائے ۔۔آمین ثمہ آمین

  11. آل عمران کی یسین و محمد کی قسم
    الفت آل ضروری ھے شفا عت کے لیے
    ………….
    لاریب.سچ ہے،کوئی شک نہیں،یہی حقیقت ہے.
    سلامت رہیں شاہین رضوی

  12. كل أرضٍ كربلاء كل يوم عاشوراء

    السلام عليك يا أبا عبدالله

    وعلى الأرواح التي حلّت بفنائك وأناخت برحلك

    عليك مني سلام الله ما بقيت وبقي الليل والنهار

    حضرت امام حسین علیہ اسلام سفینہ نجات
    حضرت امام حسین علیہ اسلام مصباح ھدایت
    حسينٌ مني وأنا من حُسين
    قل لا أسألكم عليه أجراً إلا المودة في القربى

  13. کل نو محرم اور پرسوں عاشور کے روز میں انٹرنیٹ پر نہیں آ سکوں گا، روزِ عاشور کا ایک مصائب اور جنگِ امام حسین علیہ السلام کا ایک منظر لکھ رہا ہوں، اپنے لفظوں میں، اگر سمجھ سکیں تو سوچیے گا کہ امتحان اور غربت کی ایسی مثال کہیں اور ملتی ہے..
    میں نے تاریخ میں بڑے غریب دیکھے مگر حسین جیسا کوئی نہیں، اس سے بڑی غربت کیا ہوگی کے دن کے اجالے میں ستاون سال کا باپ اپنے اٹھارہ برس کے بیٹے کے قاتلوں سے پوچھ رہا ہے کہ کوئی بتاؤ میرا اکبر کہاں ہے، اکبر کیا گیا حسین کی آنکھوں کی بینائی چلی گئی، ٹھوکریں کھاتے گرتے سنبھلتے کس طرح پہنچے ہیں ہمشکلِ رسول تک، یہ لفظوں میں بیان نہیں ہو سکتا،،
    اس کے بعد دن بھر لاشے اٹھانے والے نے جنگ کا قصد کیا.. اور..

    گھیرے تھا چار سمت سے فوجوں کا اژدہام
    آئے تھے لے کے اہلِ ثقیفہ سپاہِ شام
    ایسے میں پھر اجل کو کیا پہلے تیز گام
    دریا کی سمت دیکھ کے بولے شہہ انام

    رعب و جلال و فاتحِ بدر و حنین کا
    بھیا تیری طرف سے یہ حملہ حسین کا

    جو لوگ سِپَر کا مطلب اور اس کا استعمال جانتے ہیں ان لوگوں سے دعا چاہوں گا اپنے حق میں، کہ میں بیان کر رہا ہوں اور مولانا بلال کاظمی کے حق میں کہ یہ مصرعے انہیں عطا ہوئے ہیں خالق کُن سے،، جنگِ امام حسین کے آخری مناظر لکھتے ہوئے مولانا کہتے ہیں..

    پیکر لہو لہو ہے مگر ٹوٹتا نہیں
    رن میں یقینِ فتح و ظفر ٹوٹتا نہیں
    تیروں کی باڑھ پر بھی سفر ٹوٹتا نہیں
    نیزے تو ٹوٹتے ہیں جگر ٹوٹتا نہیں

    زخموں میں بھی گلاب ہے چہرہ حسین کا
    اللہ کی “سِپَر” ہے کلیجہ حسین کا

    پروردگارِ حسین آپ تمام کا حامی و ناصر، اب عاشورہ کے بعد ملاقات ہوگی.

  14. یا حسین۔۔آپ کو میری ہر سانس کا سلام از ۔ ڈاکٹر نگہت نسیم

    یا ایہالناس ۔۔
    وہ جو لگن کے رستوں پہ چلتے ہیں
    انہیں کو جینے کے قرینے ملتے ہیں
    ہاں دفینوں سے خزینے ملتے ہیں
    یوں خدا مہربان ہو گیا مجھ پر
    میرا بھی پہلا قدم اس رستے پر اٹھ گیا
    ایسے دل میں ایک لگن سی لگی تھی
    جیسے آخری سانس بھی
    کچھ پانے کی خواہش میں ٹھہرسی گئی تھی
    ۔۔اور ۔۔پھر ۔۔
    میں چل پڑی تھی
    ہاتھوں میں میرے اپنے ہی گناہوں کی گٹھڑی تھی
    پاؤں میں جیسے کوئی بیڑی ٹوٹ کر گر پڑی تھی
    آنکھوں میں لگی جیسے ساون کی اک جھڑی تھی
    اور میں اپنی ہی تڑپ میں دلگیر چلی جا رہی تھی ۔۔
    جاں بلب ، سوختہ جاں ، شکستہ پا ۔۔اور زمانے کے گرم سرد
    کہیں انگارے ہی انگارے تو کہیں فگار اپنے ہی دل کے پارے
    کہتے ہیں جو بھی لگن کے رستوں پہ چلتے ہیں
    انہیں کہیں نہ کہیں جینے کے قرینے ملتے ہیں
    یا ایہالناس
    نوید ہو کہ ابدی خزانہ مل گیا مجھے
    غم حسین ،موت سے بیگانہ کر گیا مجھے
    گویا
    صبر حسین سے جینے کا قرینہ مل گیا مجھے
    اے عالی حوصلہ، کربلا کے جیدار ، سید الشہدا حسین
    آپ کی شان پہ قربان ، آپ کی نذر میرے شام و سحر
    آپ کو میری ہر سانس کا سلام ۔۔سلام ۔۔ سلام

    اے خانہ زہرا کے چراغ ، کربلا کے تاجدار، سید الشہدا حسین
    آپ ہیں دین محمد کے پاسبان ، آپ کی نذر میرے قلب و جگر
    آپ کو میری ہر سانس کا سلام ۔۔سلام ۔۔ سلام
    ڈاکتڑ نگہت نسیم

  15. رضا بھائی ۔۔ سبحان اللہ اس عطائے پروردگار کے ۔۔ یوں لگتا ہے جیسے زمین و آسمان مہربان ہو گئے ہوں ۔۔ اللہ اللہ ایسی نسبتیں ۔۔ دعائے ربی ہے پنجتن پاک کے صدقے ہم سب کی دنیا و دین کے سارے سفر آسان کرے ۔۔آمین

  16. یا حسین۔۔آپ کو میری ہر سانس کا سلام
    یا ایہالناس ۔۔
    وہ جو لگن کے رستوں پہ چلتے ہیں
    انہیں کو جینے کے قرینے ملتے ہیں
    ہاں دفینوں سے خزینے ملتے ہیں
    یوں خدا مہربان ہو گیا مجھ پر
    میرا بھی پہلا قدم اس رستے پر اٹھ گیا
    ایسے دل میں ایک لگن سی لگی تھی
    جیسے آخری سانس بھی
    کچھ پانے کی خواہش میں ٹھہرسی گئی تھی
    ۔۔اور ۔۔پھر ۔۔
    میں چل پڑی تھی
    ہاتھوں میں میرے اپنے ہی گناہوں کی گٹھڑی تھی
    پاؤں میں جیسے کوئی بیڑی ٹوٹ کر گر پڑی تھی
    آنکھوں میں لگی جیسے ساون کی اک جھڑی تھی
    اور میں اپنی ہی تڑپ میں دلگیر چلی جا رہی تھی ۔۔
    جاں بلب ، سوختہ جاں ، شکستہ پا ۔۔اور زمانے کے گرم سرد
    کہیں انگارے ہی انگارے تو کہیں فگار اپنے ہی دل کے پارے
    کہتے ہیں جو بھی لگن کے رستوں پہ چلتے ہیں
    انہیں کہیں نہ کہیں جینے کے قرینے ملتے ہیں
    یا ایہالناس
    نوید ہو کہ ابدی خزانہ مل گیا مجھے
    غم حسین ،موت سے بیگانہ کر گیا مجھے
    گویا
    صبر حسین سے جینے کا قرینہ مل گیا مجھے
    اے عالی حوصلہ، کربلا کے جیدار ، سید الشہدا حسین
    آپ کی شان پہ قربان ، آپ کی نذر میرے شام و سحر
    آپ کو میری ہر سانس کا سلام ۔۔سلام ۔۔ سلام

    اے خانہ زہرا کے چراغ ، کربلا کے تاجدار، سید الشہدا حسین
    آپ ہیں دین محمد کے پاسبان ، آپ کی نذر میرے قلب و جگر
    آپ کو میری ہر سانس کا سلام ۔۔سلام ۔۔ سلام

    از ڈاکٹر نگہت نسیم

    ڈاکٹر صاحبہ اللہ پاک آپکی اس سعی کو قبول فرماۓ ، اور مظلوم امام حسین علیہ اسلام کی والدہ بی بی زھرا علیھا سلام آپ کو اجر عطا فرمايئں دل ھر مومن کے دل میں زندہ ھے
    اے خانہ زھرا کے چراغ ساری دینا میں حق کا بول بالا ھو، دھر میں بس اسم محمد سے اجالا ھو، اور آپکی عترت اطہار کے نام لینے والےتاقیامت سلامت رھیں آمین ّثمہ آمین

  17. کل یوم عاشوہ کل ارض کربلا

    عاشور کا دن حق کی سربلندی کا یوم ھے۔

    جبر ظلم و ناانصافی کے خلاف ڈٹ جانے کا نام کربلا ھے

    کربلا دین اسلام کی سربلندی کا نام ھے کہ نواسہ رسول نے

    سرکو کٹا کر دین اسلام کو تاقیامت زندہ رکھنے کا اھتمام کیا

    سرفروشوں کے لیے سب سے بڑی درس گاہ ھے کربلا

    کربلا شوق شہادت کی تکمیل کا دن ھے

    کربلا محض ایک واقعہ نیہن بلکہ ایک تحریک کا نام ھے

    کربلا صرف مصائب و حزن کا نام نیہن
    کربلا نصرت دین کی علامت ۔او حق کی برتری کا نام ھے
    کربلا تیروں کی بارش میں سجدہ حسینی کا نام ھے

    کربلا حسین علیہ اسلام کی قربانی عظیم کی یادگار ھے
    کربلا حسینیت کے پرچم کی تعظیم کا نام ھے
    کربلا تمام الانبیاء اور مرسلین کی یادگار ھے
    کربلا کی زمین کا رتبہ اس لیے بہت بلند ھے کہ اس میں خون آل محمد کی آمیزش ھے

  18. زیا رت امام حسین علیہ السلام ۔۔ اپنے آقا امام حسین علیہ السلام کو سلام
    (عربی میں لکھی زیارت امام مظلوم آقا حسین علیہ السلام سے ماخوز )

    اے میرے خدائے برگزیدہ
    میرے رب کریم خالق کائینات
    اے حیات و ممات کے مالک
    سلام ہو آپ پر اے آدم کہ اللہ سبحان تعالی آپ کے وارث ہیں
    سلام ہو آپ پر اللہ کے نبی آدم کہ آپ نوح کے وارث ہیں
    سلام ہو آپ پراللہ کے نبی نوح کہ آپ ابراہیم کے وارث ہیں
    سلام ہو آپ پر اللہ کے دوست ابراہیم کہ آپ موسیٰ کے وارث ہیں
    سلام ہو آپ پر اللہ کے کلیم موسیٰ کہ آپ عیسیٰ کے وارث ہیں
    سلام ہو آپ پر اللہ کی روح عیسیٰ کہ آپ محمد کے وارث ہیں
    سلام ہو آپ پر اللہ کے حبیب محمد کہ آپ علی کے وارث ہیں
    سلام ہو آپ پر اللہ کے دوست مومنوں کے امیر علی کہ آپ حسن کے وارث ہیں
    سلام ہو آپ پراللہ کی راہ میں شیہد ہونے والے حسن کہ آپ حسین کے وارث ہیں
    سلام ہو آپ پر اے حسین علیہ السلام ، سلام ہو آپ پر
    سلام ہو آپ پر اللہ کے رسول کے فرزند ۔۔۔ سلام ہو آپ پر
    سلام ہو آپ پر اے بشیر و نز یر اور وصیوں کے سردار ۔۔ سلام ہو آپ پر
    سلام ہو آپ پر اللہ کے رسول کی دختر فاطمہ کے فرزند حسین ۔۔۔ سلام ہو آپ پر
    سلام ہو آپ پر اللہ کے رسول کی دختر ، بتول ، طاہرہ سیدہ فاطمہ زہرا
    سلام ہو آپ پر کہ اللہ نے جہانوں کی عورتوں کا آپ کو سردار فرمایا
    سلام ہو آپ پر اے حسین ابن علی ابن ابی طالب سلام ہو آپ پر
    سلام ہو آپ پر اے اللہ کے پسندیدہ نبی کے پسندیدہ فرزند
    سلام ہو آپ پر اللہ کی راہ میں شہیدوں کے سردار
    سلام ہو آپ پر اللہ کی راہ میں خون کے چراغ جلانے والے
    سلام ہو آپ پر اے امام ہدایت و پاکیزگی والے
    سلام ہو آپ پر اور ان تمام ارواح پرجوآپ کے آستاں پر سوگئیں
    سلام ہو آپ پر اور ان ارواح پر جو آپ کی قربت میں رہی
    سلام ہو آپ پر اور ان پر جو آپ کے زائروں کے ہمراہ آئیں
    میرا سلام لیجئے ۔۔ حسین ابن علی ۔۔۔ میرا سلام لیجئے ۔۔۔
    میرا سلام ہو آپ پر یہی کہتے دن سے رات کروں
    میرا سلام ہو آپ پر جب تک میں زندہ رہوں
    (نگہت نسیم ۔سڈنی)

  19. بسم اللہ الرحمن الرحيم
    السلام علیک یا ابا عبد اﷲ
    (سلام ھو آپ پے اے ابا عبداللہ)
    اَلسَّلامُ عَلَيْكَ يَا بْنَ رَسُولِ اللہِ
    (سلام ھو آپ پے اے رسول اللہ کے فرزند)
    … اَلسَّلامُ عَلَيْكَ يَا بْنَ اَميرِ الْمُؤْمِنينَ وَابْنَ سَيِّدِ الْوَصِيّينَ،
    اَلسَّلامُ عَلَيْكَ يَا بْنَ فاطِمَہ سَيِّدَہ نِساءِ الْعالَمينَ،
    اَلسَّلامُ عَلَى الْحُسَيْنِ
    وَعَلى عَلِيِّ بْنِ الْحُسَيْنِ
    وَعَلى اَوْلادِ الْحُسَيْنِ
    وَعَلى اَصْحابِ الْحُسَيْنِ،
    اَللّـہمَّ الْعَنْ اَوَّلَ ظالِم ظَلَمَ حَقَّ مُحَمَّد وَآلِ مُحَمَّد
    اَللّـہُمَّ لَكَ الْحَمْدُ حَمْدَ الشّاكِرينَ
    اَللّـہہمَّ ارْزُقْني شَفاعَتَ الْحُسَيْنِ يَوْمَ الْوُرُودِ
    السلام علیک و رحمت اﷲ و برکاتہ

  20. شعوری نابالغ ہیں وہ لوگ جو اسلام کو محض ایک مذہب سمجھتے ہیں اور اسلام کو سیاست سے علیحدہ رکھنے کی بات کرتے ہیں۔ اسلام نے تو دنیا کو وہ بہترین نظامِ حکومت دیا کہ جس کی مثال نہیں ملتی۔ نبی اکرم کی تمام زندگی اسلامی نظام کی جدوجہد میں گزری اور آپ نے شورائیت، احتساب، آزادی¿ رائے، عدل، احساسِ ذمہ داری اور مساوات کے وہ سنہری اصول دئیے کہ جو نظامِ خلافت کی اساس ہیں۔

    جب یہ متاعِ امت لٹنے لگی، خلافت ملوکیت میں بدلنے لگی، خزانہ ذاتی متاع سمجھا جانے لگا۔ اختلافِ رائے قابلِ گردن زدنی جرم ٹھہری اور دھونس اور مال کے زور پر امت کو ایک فاسق و فاجر کی بیعت پر مجبور کیا جانے لگا تو نانا کی میراث کو نو نے سنبھالنے کا عزم کیا۔ کئی صحابہ نے امام حسین کو مصلحت اختیار کرنے کا مشورہ دیا مگر آپ نے اسلام کے اصولوں کے منافی نظامِ خلافت کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا اور ایک نااہل حکمران کی بیعت سے اظہارِ برا¿ت کردیا۔

    امامِ عالی مقام چاہتے تو اوروں کی طرح ”نظریہ ضرورت“ کا سہارا لے سکتے تھے مگر انہیں حق کے مقابلے میں باطل سے مفاہمت
    ناروا تھی۔آپ نے ظلم کے نظام میں رہنے کی بجائے اہل و عیال سمیت ہجرت کا راستہ اختیار کیا مگر کربلا کے مقام پر ظلم و جبر کے خوگر آپ کو محصور و مجبور کرنے پہنچے۔ امامِ عالی مقام اور انکے خاندان نے جو عزیمت، شجاعت، بہادری اور قربانی کا رستہ چنا، اسکی مثال دنیا کی تاریخ میں نہیں مل سکتی۔

    آپ نے شیرخواروں تک کی قربانی گوارا کی مگر اصولوں پر سمجھوتہ گوارا نہ کیا اور اس حالت میں گردن کٹی کہ پیشانی رب کے حضور سجدے میں تھی

    اسلام کے دامن میں اور اس کے سوا کیا ہے
    اِک سجدہ  شبیری ، اِک ضربِ کلیم اللہ

    آپ کا بیعت نہ کرنے کا فیصلہ برحق ثابت ہوا کہ بعد میں 63 ہجری میں یزید کے حکم پر مدینہ میں خروج کرنیوالوں پر تین دن 12 ہزار کی سپاہ ظلم ڈھاتی رہی، دس ہزار افراد قتل کئے گئے۔ اس ظلم و قہر سے فاسق و فاجر حاکم کا کردار کھل کر سامنے آگیا اور حسین کے انکار کا فلسفہ قیامت تک کیلئے حق گوئی کا معیار بن گیا۔

    یہ ی یہ اسوہ حسین ہی تھا کہ جس نے بعد میں آنیوالوں کو باطل کے سامنے انکار کی جرا¿ت دی۔ امام ابوحنیفہ نے تمام عمر خلیفہ منصور کا ظلم و تشدد برداشت کیا اور اسی طرح شہید ہوئے، امام یوسف نے کوڑے کھائے، امام مالک نے جبر و تشدد برداشت کیا، امام احمد بن حنبل نے ریاستی صبر کا سامنا کیا، امام شافعی قید و بند میں رہے مگر حق کا راستہ نہ چھوڑا۔ بلاشبہ امام عالی مقام کی قربانی کا ہی فیضان تھا اور یہ حق گوئی و بے باکی اسی اعلیٰ نسبت کے ہی مرہونِ منت تھی۔

    آج جب ہم امام عالی مرتبت اور شہدائے کربلا کی عزیمت و قربانی کو یاد کررہے ہیں تو ذرا سوچئے کہ کیا ہمیں ان سے واقعی کوئی نسبت ہے؟ کیا ان جیسے نام رکھ لینے سے، انکی کی قربانی کو یاد کرنے سے، انکا غم کرنے سے ہم انکے پیروکاروں میں شامل سمجھے جاسکتے ہیں؟ ہمارا کردار تو یہ ہے کہ معمولی عہدوں اور معمولی مالی فوائد کیلئے ہم فاسق و فاجر، بدکردار و بداخلاق، کرپٹ اور اخلاقی دیوالیہ حکمرانوں کی خوشامد و چاپلوسی میں دل و جان لگائے رکھتے ہیں۔

    ظالم حکمرانوں کا جبر و قہر برداشت کرتے ہیں مگر اپنے آرائش و آسائش کو چھوڑ کر کلمہ حق کہنے پر آمادہ نہیں ہوتے۔ کسی طاقتور اور بااختیار افسر یا سیاسی شخصیت کے سامنے اختلافِ رائے کی جرات نہیں ہوتی۔ تو ہم نبی اکرم کی شفاعت اور اہلبیت سے نسبت کا دم کیونکر بھر سکتے ہیں۔

    آئیے اس محرم میں حسینی طرزِ زندگی کی کوئی ایک رمق تو اختیار کریں تاکہ انکی جناب میں پیش ہونے کے قابل ہوسکیں۔ستاروں کی روشنی میں تاحال حکومت کے جانے کا کوئی امکان نہیں۔

  21. حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں

    شاہ است حسین پادشاہ است حسین
    دین است حسین دین پناہ است حسین
    سر داد نہ داد دست در دست یزید
    حقا کہ بنائے لا الہ است حسین

    یوم عاشور 10 محرم 680ءکو پیش آنے والے سانحہ کی یاد تازہ کرتا ہے جس میں امام عالی مقام سید الشہداءحضرت امام سے حسین نے یزید کے لشکر کے خلاف سینہ سپر ہو کر جام شہادت نوش کیا اور حق کے پرچم کو تاحشر بلند کر دیا۔ حق و باطل کا یہ تاریخی معرکہ کربلا (عراق) کی سرزمین پر وقوع پذیر ہوا۔

    اس بے مثال معرکے میں ایک جانب حضرت امام حسین کے طرفدار اہل بیت کے 72 افراد تھے جبکہ دوسری جانب 4 ہزار مسلح سپاہیوں پر مشتمل یزیدی لشکر تھا۔ یہ لشکر اموی خلیفہ یزید اول نے بھیجا تھا کہ بزور شمشیر امام عالی مقام سے یزید کیلئے بیعت حاصل کرے۔ اس لشکر کی قیادت عمرو بن سعد شمر ذی الجوشن اور حُر بن یزید تمیمی کے سپرد تھی۔

    حضرت امام حسین نے اتمام حجت کے طور پر بیعت یزید کے سوا صلح کیلئے مختلف شرائط پیش کیں لیکن یزیدی سالاروں نے ان شرائط کو مسترد کرتے ہوئے ایک ہی تقاضا جاری رکھا کہ یا تو آپ یزید کی بیعت کریں یا جنگ کا راستہ اختیار کریں۔ سید الشہداءامام الی مقام نے جب باطل قوتوں کے سامنے سر جھکانے سے انکار کر دیا تو جنگ ناگزیر ہو گئی۔

    حضرت امام حسین نے اس معرکہ¿ حق و باطل سے پہلے یزیدی لشکر کو مخاطب کرتے ہوئے حق کی سربلندی کیلئے جو الفاظ ادا کئے وہ حشر تک صداقت کے علمبردار رہیں گے۔ سید الشہداءنے فرمایا:

    ”معاملہ کی جو صورت ہو گئی ہے تم دیکھ رہے ہو۔ دنیا نے اپنا رنگ بدل دیا، منہ پھیر لیا، نیکی سے خالی ہو گئی۔ ذرا سی تلچھٹ باقی ہے، حقیر سی زندگی باقی رہ گئی ہے، ہوس ناکی نے احاطہ کر لیا ہے۔ افسوس! تم دیکھتے ہو کہ حق پشت پر ڈال دیا گیا ہے، باطل پر اعلانیہ عمل کیا جا رہا ہے، کوئی نہیں جو اس کا ہاتھ پکڑے۔ وقت آگیا ہے کہ مومن حق کی راہ میں بقائے الٰہی کی خواہش کرے۔ میں شہادت کی موت چاہتا ہوں، ظالموں کے ساتھ رہنا بجائے خود ایک جرم ہے“۔

    صلح کے تمام راستے مسدود ہو جانے پر کربلا کے میدان میں حق و باطل کے درمیان جو تاریخی معرکہ ہوا وہ قیامت تک صداقت کے پرچم کو بلند کر گیا ہے۔ امام عالی مقام سید الشہداءاور ان کے 72 ساتھیوں نے بے جگری کے ساتھ دشمن کے 4 ہزار مسلح سپاہیوں کا مقابلہ کیا اور حق و صداقت کے یہ پروانے ایک ایک کر کے سب شہادت کے مرتبے پر فائز ہو گئے۔

    حضرت امام حسین کی سیرت و کردار مسلمانوں کیلئے ایک روشن ستارے کی حیثیت رکھتی ہے۔ آپ نے اسلام کی سربلندی کیلئے جس بے مثال قربانی کا مظاہرہ کیا اس کی نظیر تاریخ عالم میں نہیں ملتی

    قتل حسین اصل میں مرگِ یزید ہے
    اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد

    دشمنوں نے حضرت امام حسین کا سر مبارک تن سے جدا کر کے اور نیزے پر چڑھا کر اہل بیت کے ہمراہ یزید کے پاس روانہ کر دیا۔ سانحہ کربلا میں علی بن حسین (زین العابدین) کے سوا جو اس وقت بیمار اور تقریباً 10 برس کے تھے، اہل بیت کے تمام مرد کام آئے۔ شہداءمیں امام عالی مقام کے بھائی عباس، جواں سال بیٹا علی اکبر، شیر خوار بچہ علی اصغر اور افواج یزید کا ایک سردار حُر شامل تھے۔

    سانحہ کربلا نے عالم اسلام میں رنج و الم کی ایک لہر دوڑا دی اور بنو امیہ کے خلاف لوگوں میں نفرت کا جذبہ پیدا ہو گیا۔ حضرت امام حسین کا مزار کربلا میں مرجع¿ خلائق ہے۔

    گریہ کناں رہے گا اب دنیا میں غم حسین کا
    ماتم کسی بھی دور میں ہوگا نہ کم حسین کا

    اے شامِ کربلا تری کوئی مثال ہی نہیں
    دنیا میں کوئی غم نہیں جیسا ہے غم حسین کا

    صد حیف اے فرات تجھ سے تشنہ لب گئے حسین
    دیکھا گیا یہ کس طرح تجھ سے الم حسین کا

    سیراب ہو گئی ہے اب صدق و وفا کی سرزمیں
    کھل کر برس گیا وہاں ابر کرم حسین کا

  22. حسین حسین ایک انسان کانام ہے اور نہ کربلاایک مقام کانام۔حسین ایک کردارہے اور کربلا ایک درسِ مسلسل۔حسینیت ایک انسان کا رویہ نہیں ایک مکمل انسانی رویہ اور فلاسفی ہے۔حسین،حسینیت اور کربلامیں جو بھی نام سامنے آئے حریت کا ایک سیل رواں ذہن و دل میں گھومنے لگتا ہے خالق کی طرف سے آزاد پیدا کیے گئے انسانوں کواپنے حکمران مشاورت سے چننے کی آزادی۔کبھی قلندرانہ ادا دکھائی دیتی ہے ہجوم اور بھیڑ جمع ہونے کا انتظار کرنے کی بجائے جیسے ہوجہاں ہو ہلکے ہو یا بوجھل خالق کے راستے میں نکل پڑو ۔کبھی اس میں مجاہدانہ تب و تاب جھلکتی ہے کہ مقابل کے لشکریوں پر قہر بن کر ٹوٹ پڑتے ہیں۔کبھی ایک عاشق زار کی شبیہ بنتی ہے کہ جو سید المرسلین کے دین کی قدار کو بچانے کے لئے اپناتن من دھن ہی نہیں گھرانہ نذر کردیتا۔

    کربلا محض ایک شہادت گاہ نہیں ایک مکمل دانش گاہ بھی ہے جہاں انسان کے سیکھنے اور سمجھنے کے لئے بہت کچھ ہے ۔کربلا میں امام عالی مقام کی شہادت آب ِزر سے لکھی گئی ورق در ورق کتاب ہے ۔سانحہ کربلاکا سبق یہ ہے کہ اقتدار کی بجائے اقدار اہم ہو تی ہیں۔خلافت مسلم معاشرے کی ایک قدر اور روایت تھی۔

    مشاورت اس ابتدائی معاشرے کا پہلاپہلا حُسن ۔جب یہ روایت یہ قدر اور ادارہ ملوکیت کی راہوں پر چل پڑا تو امام عالی مقام سے رہا نہ گیا۔انہوں نے مسلم معاشرے کاراستہ ہمیشہ کے لئے بدل جانے کے اندیشے سے تاریخ انسانی کی بے مثل اور مظلومانہ قربانی پیش کی۔اپنی ذات کو ہی نہیں اپنے اعلیٰ نسب خانوادے کے شیر خواروں تک کو امڈنے والے بگاڑ کی راہ میں اسپیڈ بریکر کے طور استعمال کیا ۔انہوں نے مسلم معاشرے کی ایک مضبوط قدر کو بچانے کے لئے اقتدار کو ٹھوکر مار دی۔امام عالی مقام چاہتے تو جمے جمائے نظام سے شراکت اقتدار کا راستہ اختیار کرتے ۔آپ اقتدار کے کیک میں شراکت کر کی” جیو اور جینے دو “کا اصول اپنا لیتے۔

    اس کے لئے آج کی طرح بہانوں کی کیا کمی تھی۔امت کا وسیع تر مفاد،عظیم مقصد کے لئے مفاہمت وغیرہ وغیرہ رنگ برنگی تاویلات اور بہانوں کی اس عہد میں بھی کیا کمی تھی۔مصلحت اور مصالحت کے نام پر جال ،پھندے اورپند و نصائح غرضیکہ امام کا دل لبھانے کا ہر سامان اس وقت موجود تھا۔لیکن وہ امام ہی کیا جو اپنے پیچھے کھڑے لوگوں کے لئے مثال قائم نہ کرے اور امام بھی خانوادہ رسول کا حصہ ہو تو اس کے فرائض دو چند ہوجاتے ہیں۔

    امام نے اعلیٰ اقدار کو بچانے کے لئے صرف اقتدار کو ہی نہیں ،پرسکون شب وروز کو ہی نہیں اپنی جان اور گھرانے کو قربان کر کے مسلم معاشرے کے لئے یہ مثال قائم کی کہ اقدار ،اصول اور ادارے ہر شے پر مقدم ہوتے ہیں۔ حضرت علامہ اقبال نے اسی امامت کے مقام و مرتبہ کی تصویر کشی یوں کی ہے

    تو نے پوچھی ہے امامت کی حقیقت مجھ سے
    حق تجھے میری طرح صاحب ِاسرار کرے
    ہے وہی تیرے زمانے کا امام ِ برحق
    جو تجھے حاضرو موجود سے بیزار کرے
    موت کے آئینے میں تجھ کو دکھا کر رخ ِدوست
    زندگی تیرے لئے اور بھی دشوار کرے

    امامِ عالی مقام کی شہادت کا ایک اور نمایاں درس کامیابی اور ناکامی کے ظاہری معیارات اور پیمانوں کا استرداد ہے۔جسے دنیا بظاہر کامیاب اور ظفر مند سمجھتی ہے وہ ان کی وقتی کامیابی ،ان کا داو لگنا تو ہو سکتا ہے کامیابی ہر گز نہیں۔ایسے لوگ جیت کر ہار جاتے ہیں ۔آنے والے زمانوں کے لئے اپنی ساکھ کا مقدمہ ،اپنے مقام و مرتبے کامقدمہ وہ عملاََ ہار چکے ہوتے ہیں۔ان کے گلے کا ہار اور سر کاتاج دراصل ذلت اورمسکنت کا نشان ہوتا ہے اور پھر ذلت کا یہ بھوت ان کے نام کے ساتھ چمٹ کر رہ جاتا ہے۔بظاہر ناکام دکھائی دینے والے رہتی دنیا تک فاتح کے نام سے یاد رکھے جاتے ہیں ۔

    معرکہ کربلا میں قافلہ حسین کے بہتر افراد نے بظاہر ناکامی کو گلے لگایا لیکن تاریخ اور وقت نے ثابت کیا کہ کربلا کے مظلوم فاتح تھے اورانہیں شہادت سے ہمکنار کرنے والے ناکام و نا مراد ہیں۔عہد حاضر میں طاقت کو معیارِحق سمجھنے کا رواج و رجحان عام ہوتا جا رہا ہے۔لیکن امام عالی مقام کی قربانی نے ثابت کیا کہ طاقت حق نہیں ہوتی ۔طاقت کاہونا اس کی سچائی کا ثبوت نہیں ہوتا۔طاقت کسی رسہ گیر ،فاسد ،فاسق اور فاجر کو بھی حاصل ہو سکتی ہے اوریہ حقیقت تو ہو سکتی ہے صداقت نہیں۔اسے صداقت سمجھ کر سر جھکانا نہیں سر کٹانا لازم ٹھہرتا ہے۔

    آج کے مسلم معاشرے کو قدم قدم پر کرب وبلاکا سامناہے لیکن المیہ ہے کہ آج قافلہ حجاز میں ایک حسین بھی نہیں۔کشمیر سے فلسطین تک ہر گام پر کربلاہے مسلم معاشرہ کربلا کی دانش گاہ سے کچھ سیکھنے کو تیار ہے نہ کربلا کی قربان گاہ کونشانِ منزل سمجھنے میں سنجیدہ ہے ۔اس لئے ہر گزرتے دن کے ساتھ طاقت مظلوموں کے لیے سفاک اور ظالم بنتی جا رہی ہے۔عزت،عروج،آزادی اور حمیت ان کے گھر سے رخصت ہو چلی ہے۔

    آج کے مصلحت کوش مسلم سماج کے لئے کربلا کا پیغام یہی ہی نہ خلاوں میں مجھے ڈھونڈ تو نہ ہی مقبروں میں تلاش کر جو سجے ہوئے ہیں صلیب پر مجھے ان سروں میں تلاش کر

  23. فرزدق اپنے زمانے کا مشہور عربی شاعر تھا۔ وہ کہتا ہے جب میں کوفہ سے لوٹ رہا تھا تو حضرت امام حسین نے مجھ سے پوچھا اے ابو فراس! کوفہ کے بارے میں کیا کہتے ہو۔ میں نے کہا سچ تو یہ ہے کہ اہلِ کوفہ کے دل تو آپ کے ساتھ ہیں مگر تلواریں بنی امیہ کے ساتھ یعنی یزید کے ساتھ ہیں۔

    امام حسین نے فرمایا جو کچھ تم نے کہا وہ صحیح ہے لوگ دنیاوی مال و دولت سے پرستار ہیں۔اُنکی زبانوں پر دین کے الفاظ بے فائدہ اور بے سود ہیں۔فرزدق اور اُن جیسے کئی دوسرے محبّانِ حسین کے کوفیوں کے بارے میں تاثرات بالکل درست ثابت ہوئے اور انہوں نے امامِ عالی مقام کے ساتھ جس سفّاکی اور درندگی سے بے وفائی کی اس کی مثال تاریخ میں کم کم ملتی ہے۔

    حسین اور یزید دو نام ہیں۔ حسین نیک نام اور یزید بد نام۔مگر دراصل حسینیت اور یزیدیت دو مختلف فلسفہ ہائے زندگی ہیں۔حسینیت کی تعریف خود امامِ عالی مقام نے یوں بیان کی ہے۔” اے خداوند! تجھے معلوم ہے کہ جو کچھ ہم نے کیا ہے یہ نہ حکومت طلبی کیلئے تھا اور نہ ہی مال و جاہ کی زیادتی کیلئے تھا۔ مگر ہم صرف تیرے دین کی علامت اور نشانیوں کو دیکھنے کیلئے اور تیرے شہروں میں اصلاح کو ظاہر کرنے کیلئے اور مظلوموں کو تیرے بندوں کے ظلم سے بچانے کیلئے اور تیرے فرائض،تیری سنتیں اور تیرے احکام پر عمل کرنے کیلئے سب کچھ کر رہے ہیں۔

    آخر میں امام حسین فرماتے ہیں۔پس اے لوگو! اگر تم نے ہماری مدد نہ کی اور ہمارے ساتھ انصاف نہ کیا تو ظالم اور جابر حکمران تم پر غالب آجائینگے اور تمہارے نبی کے نور کو بجھانے کے درپے ہونگے‘ پس ہمارے لئے خدا کافی ہے“۔

    چراغ مصطفویٰ سے شرار بو لہبی ہمیشہ برسر پیکار رہا اور پھر حسینیت و یزیدیت کے درمیان معرکہ حق و باطل برپا رہا اور آج تک یہ معرکہ برپا ہے۔حسینیت نام ہے رضائے ربّانی کا جبکہ یزیدیت نام ہے اپنے نفس کی من مانی کا۔اسلام میں ملوکیت اور ذاتی حکمرانی کیلئے کوئی جگہ نہیں۔ یزیدکی حکمرانی سے اسلام میں بادشاہت اور شہنشاہیت کا آغاز ہوگیا۔

    اسی شہناہیت کی جڑ کاٹنے کیلئے ہی تو اسلام میدانِ عمل میں اُترا تھا اور مجاہدوں کی تلواروں کی جھنکار سے مظلوموں کے دلوں کو سرور اور سکون ملتا تھا۔یزید نے کہا جو میں کہتا ہوں۔ اسے مانو ،حسین کہتا تھا نہیں وہ مانو جو میرا اور میرے نانا کا خدا کہتا ہے۔ یزید کہتا تھا کہ میرے ہاتھ پر بیعت کرو ، حسین کہتا تھا کہ خدا اور اسکے رسول کے ہاتھ پر بیعت کرو۔یزید کہتا تھا کہ مستند ہے میرا فرمایا ہوا، حسین کہتا نہیں اور اسکے آخری نبی نے جو فرمایا وہی حق اور وہی سچ ہے اور ہماری نجات صرف اور صرف اسی صورت ممکن ہے جب ہم دل و جان سے اُن احکامات کی پابندی کریں جو قرآن و حدیث میں واضح کردئیے گئے ہیں۔

    یزید سے لیکر آج تک اسلامی دنیا کے اکثر ممالک میں یہ معرکہ برپا ہے۔ وقتی طور پر محسوس ہوتا ہے کہ یزیدیت کا پلڑا بھاری ہے مگر اس معرکے میں ہمیشہ آخری جیت حق کی ہوئی ہے۔ عام لوگ حرص و ہوس کی سنہری زنجیروں سے بندھے ہوئے لوگ،مال و زر اور جاہ و حشمت کی چاہ میں گرفتار لوگ،جاہ و جلال کے رعب و دبدبے سے مرعوب لوگ یزیدیت کی طرف راغب ضرور ہوتے ہیں مگر اُنکے دل اور اُنکے ضمیر اُن کو مسلسل ملامت کرتے رہتے ہیں اور پھر بندگانِ خدا میں سے ایسے گروہ اٹھتے ہیں جو صرف اور صرف اپنے ضمیر کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے اپنے خدا کی رضا کیلئے سنتِ ابراہیمی پر عمل پیرا ہوتے ہوئے اپنی عزیز ترین متاع بھی قربان کرنے کو تیار ہوجاتے ہیں۔

    یہ بڑی قابل غور حقیقت ہے کہ ہر گزرتے ہوئے لمحے کے ساتھ غمِ حسین منانے والے تو فلسفہ حسین کی طرف متوجہ نہیں ہورہے مگر اسلامی دنیا میں اب لاکھوں نہیں کروڑوں ایسے مسلمان ہیں کہ جو غمِ حسین کی شمع حسین سے اپنی اور اپنے معاشرے کی تاریکیوں کو دور کرنے کیلئے تگ و دو کررہے ہیں۔

    حسینیت کے یہ علمبردار کئی دہائیوں سے اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں اور کفر طاغوت کی طرف سے قتل و غارتگری اور قید و بند کی صعوبتوں کا سامنا کر رہے ہیں اور وہ دن دور نہیں جب جب حسینیت کا پلڑا بھاری ہوگا اور حسینیت کے علمبرداروں کو واضح فتح حاصل ہوگی،بس اس قافلہ حریت کی شہہ سواروں کو ہر لحظہ امام عالی مقام کے اس قول کو یاد رکھنا ہوگا
    کہ
    ”ننگ و عار کے دوش پر سوار ہونے سے موت کی آغوش میں سوجانا بہتر ہے ۔”00

  24. محرم الحرام ان مہینوں میں سے ہے جس کی تقدیس ظہور اسلام سے پہلے بھی تھی اور اس ماہ مبارک میں جنگ وجدل سے گریز کیا جاتا تھا۔ احادیث سے اس ماہ کی حرمت ثابت ہے۔ مگر خاص طور پر یہ مہینہ سانحہ کربلا کے حوالے سے یاد رکھا اور یاد دلایا جاتا ہے۔

    آج یوم عاشور ہے پاکستان میں سب کو یہی فکرہے کہ خدا کرے یہ دن خیر وعافیت سے گزر جائے۔حضرت حسین اور اہل بیت اطہار تو ہر مسلمان کے لیے محترم تھے اور ہیں۔ کربلا میں ان کی بے بسی اور بے کسی سے شہادت ہر مسلمان کے لیے باعث رنج و غم ہے اور حقیقت یہ ہے کہ یہ سانحہ مسلمانوں کی تاریخ کا ایک سیاہ باب ہے۔

    مگر ہوتا یہ ہے کہ ہر سال چند دن کے لیے ان مقدس ہستیوں کی یاد منائی جاتی ہے اور بس۔ کیا اسوہ شبیری یہی ہے؟ کیا کربلا کا پیغام اتنا ہی ہی؟عزاداران حسین ایک لمحہ کو یہ ضرور سوچیں کہ ہم ان دنوں جو کچھ کرتے ہیں کیا وہ حضرت حسین کو پسند آئے گا؟ کیا ان کی عظیم قربانی کا مقصد صر ف یہ تھا کہ جو ہر سال ان کی ہاد میں ہم کرتے ہیں ۔ کیا ایسا کرکے ہم شہداءکربلا کے اصل مقصد سے انحراف نہیں کررہے ؟

    حضرت حسین وقت کے ایک ایسے حاکم کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے تھے جو ان کے نزدیک مسلمانوں کی امامت اور خلافت کا اہل نہیں تھا۔ رسول اللہ کی وفات کے صرف چند برس بعد معاشرے میں خرابیاں پیدا ہونے لگی تھیں‘ بیت المال کو ذاتی جاگیر بنالیا گیا تھا اور ملوکیت کا بیج بودیا گیا تھا۔ آپ کی بصیرت دیکھ رہی تھی کہ مسلمانوں کی اکثریت ہر چند کہ احکام الٰہی کی پیروکار ہے‘ عدالتوں میں فیصلے بھی شریعت کے مطابق ہورہے ہیں لیکن اگر حاکم وقت راہ سے بھٹک جائے تو اس کے اثرات تباہ کن ہوتے ہیں اور فوری طور پر خواہ ظاہر نہ ہوں لیکن کسی کانٹوں بھرے درخت کے اس بیج کی مانند ہوتے ہیں جو جڑ پکڑلے تو کبھی ایسا تن آور ہوسکتا ہے کہ اس کو اکھاڑنا مشکل ہوجائے۔

    یہی سب دیکھ کر حضرت حسین نے یزید کی بیعت سے انکار کیا اور اپنے نانا کے شہر سے نکل کھڑے ہوئے۔ اہل کوفہ نے ان کو خطوط بھیج کر یقین دلایاکہ وہ ان کی بیعت پر آمادہ ہیں۔ لیکن جب حسین اپنے اہل وعیال کو لے کر چل پڑے تو راستے میں معلوم ہوا کہ اہل کوفہ نے جبر کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔

    حسین چاہتے تو راستے سے پلٹ جاتے لیکن اہل ایمان کا یہ شیوہ نہیں اور ایمان کے تقاضوں سے ان سے زیادہ کون واقف ہوگا جس نے اللہ کے محبوب نبی کے آغوش میں تربیت پائی۔ پھر کربلا میں جو کچھ ہوا وہ ہر مسلمان کے علم میں ہے۔ لیکن جو بات ہم بھول جاتے ہیں وہ کربلا کا یہ درس ہے کہ ہر ظالم و جابر اور فاسق کے مقابلے میں ڈٹ جانا اور اپنی جان کی پروا نہ کرنا ہی حسینیت ہے۔

    کیا حسین سمجھوتا کرکے اپنے اہل و عیال کو لے کر کسی محفوظ مقوم پر نہیں جاسکتے تھے؟ وہ ایسا کرسکتے تھے لیکن پھر قیامت تک یہ طے ہوجاتا کہ ظالم و جابر کے خلاف اٹھ کھڑا ہونے اور مزاحمت کے بجائے مصلحت سے کام لے کر اپنی جان بچالینی چاہیے۔

    افسوس اس بات کا ہے کہ ہم من حیث القوم آج یہی تو کررہے ہیں آج کا سب سے بڑا شیطان امریکا ہے اور تقریباً تمام مسلمان حکمران اس کی بیعت کرچکے ہیں۔ اسامہ بن لادن جیسی مثال تو کم ہی ملے گی کہ وہ تمام عیش و آرام چھوڑ کر امریکا کے مقابلے میں ڈٹ گیا اور شیطان بزرگ کو ناکوں چنے چابنے پر مجبور کردیا۔

    افغان مجاہدین کو روز ایک نئی کربلا کا سامنا ہے اور وہ ڈٹے ہوئے ہیں۔ کشمیر اور فلسطین کے مجاہدین بھی تاریخ رقم کررہے ہیں اور برسوں سے ظالموں و جابروں کا مقابلہ کررہے ہیں لیکن مسلمانوں کے حکمران ابن زیاد کی صفوں میں نظر آتے ہیں۔ خود پاکستان میں دیکھ لیجیے۔ یزید میں اتنی خرابیاں نہیں ہوں گی جو وقت کے حکمرانوں میں ہیں۔ کون سا کام ایسا ہے جو حکمران طبقے سے سرزد نہیں ہورہا۔

    کیا آج بیت المال‘ عوام کی خون پسینے کی کمائی سے جمع ہونے والی رقم کو ذاتی مال نہیں سمجھ لیا گیا؟ یہ عیاشیاں‘ یہ کروفر‘ یہ غلط بخشی آخر کس کے مال پر؟ وزیراعظم صاحب نے‘ جو سید بھی ہیں‘ گزشتہ دنوں سخاوت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی کے پیپلزپارٹی کے تمام ارکان کے لیے 7-7 کروڑ روپے مختص کیے ہیں۔ کیا یہ اربوں روپے وہ اپنی جیب سے عطا کریں گے یا عوام کے ٹیکس سے حاصل ہونے والی رقم پر فاتحہ پڑھ رہے ہیں؟

    انہیں کیا حق پہنچتا ہے کہ وہ ملک کے خزانے کو اس طرح لٹائیں؟ اگر وہ تمام ارکان پنجاب اسمبلی کے لیے ایسی سخاوت کا مظاہرہ کرتے تو بھی درگزر کیا جاسکتا تھا مگر یہ رقم وہ صرف اپنی پارٹی کو دے رہے ہیں تاکہ یہ ارکان اسمبلی آئندہ انتخابات کے لیے تیاری کرسکیں۔ کیا کوئی ایسا نہیں ہے جو حسن اور حسین کے خاندان سے وابستگی کا دعویٰ رکھنے والے یوسف رضا گیلانی سے پوچھ سکے کہ یہ بخشش‘ یہ سخاوت کس کے پیسے پر؟

    کیا عوام نے ان کو اس کا حق دیا ہے؟ اور یہی کیا ایوان صدر اور ایوان وزیراعظم کی شان و شوکت اور اخراجات یزید کے محل سے کہیں زیادہ ہیں۔ مگر کوئی حسین ایسا نہیں جو ان کے مقابلے میں کھڑا ہوسکے اور حساب مانگے۔ حضرت حسین کا اسوہ ہی نہیں ان کے خطابات پڑھ لیجیے کہ وہ کیا درس دیتے ہیں۔

    مگر نہیں‘ ہم سمجھتے ہیں کہ ہم نے رسومات ادا کرکے حق ادا کردیا۔ ایسا ہرگز نہیں ہے۔ جب تک ظالموں‘ جابروں سے اعلان بریت اور اعلان بغاوت نہ کی جائے اور وہ نظام برپا کرنے کی جدوجہد نہ کی جائے گی جو حسین کا مقصد تھا تب تک شہداءکربلا کی قربانی کا حق ادا نہ ہوگا اور ہر شام ‘ شام غریباں ہی رہے گی‘ ہر صبح سوگوار ہوگی۔

    حسین تو صرف 72 نفوس کے ساتھ ہزاروں کی فوج سے ٹکرا گئے اور ان کے پیروکار آج امریکا و ناٹو کی قوت اور تعداد سے اس لیے ڈر رہے ہیں کہ ان پر موت کا خوف غالب ہے۔

  25. کربلا سے عشق کا معیار پیدا کیجئے
    اپنے اندر جرآتِ انکار پیدا کیجئے
    اک محبت ہی شفاعت کی ضمانت تو نہیں
    ذات میں شبیر کا کردار پیدا کیجئے
    صفدر ھمدانی

  26. جزاک اللہ احمد بھائی ۔۔ اس قدر بصیرت افروز مضامین لگا کر مجھ پر تو بڑا احسان کیا ہے آپ نے ۔۔ کب سے پڑھ رہی ہوں اور دوسروں سے شئیر بھی کر رہی ہوں ۔۔ یاد رکھنے کی ہر ممکن کوشش بھی کر رہی ہوں — اللہ کریم ہم سب کا حامی و ناصر ہو ۔۔ آمین

  27. احمد ترازی بھائ اجرکم اللہ ، میری انکھوں مین انسو اگۓ ، خوش رھیں ، ایک ایک سطر سے انکھوں میں روشنی بڑھتی گی ۔

    نام حسین تاقیامت زندہ رھے گا ، یہ ایک دکیھاری ماں سے رب کردگار کا وعدہ ھے، خاتون جنت کی بارگاہ میںآپ کی اس سعی کو شرف قبولیت ملے، امین

  28. احمد بھائی خوش و آباد رہیئے ۔۔ ایک دفعہ پھر مضامین پڑھ رہی ہوں اور دعائیں دے رہی ہوں ۔۔ جزاک اللہ

  29. حسین کا کٹا ہوا بھی سر نا تم سے جھُک سکا
    اگر خدا خودی سے ہے تو پھر خُدا حسین ہے

  30. شہادت و تاراجی خیمہ گاہ سید مظلوم بعد ثانی زھرا پر مصیبتوں کا پہاڑ ٹو ٹ گیاایک بی بی مدینے سے اپنے لعل کے ھمراہ چلی تھی یہ کائنات کی سب سے دکھیا مظلومہ جناب سیدہ کریمہ بنت خاتم النبین شہزادی خاتون جنت ۔نور چشم الختمی المرتبیت مادر الحسین تھیں جو جنت البقیع سے قافلہ حسینی کے ھمراہ چلیں تھیں مدینہ جو نبی اکرم کا شہر تھا مدینہ جو فاطمہ زھرا کا مسکن ومدفن تھا مدینہ کیا تھا شہروں میں سب سے متبرک شہر ۔
    مہتاب کی ضو فشانیوں میں نہایا ہوا جہاں امید اور آفتاب کے رنگوں کا حسین امتزاج بھی ہے، انسیت اور اپنائیت سے شرسار ایک پر اسرار شہر یہ مدینہ ہے۔۔ شہر عشق و محبت ،اہل بیت سی کریم ہستیوں کا شہر ،خدا ئی رنگ میں ڈھلے افراد کی سخاوتوں کا شہر ۔ یہ مدینہ ہے پیغمبر رحمت کا شہر ،مادر کرامت جناب فاطمہ زہراء سلام اﷲ علیہا کا شہر ،برکات کے نزول اور بہادر شخصیات کا شہر ۔ یہ مدینہ ہے جو شہر انسانیت ہے لیکن خیر و شر سے معرکہ آرائی میں گھرا ہوا؛ ابو طالب اور ان کے بہادر جیالوں کا شہر ؛ عزم و ہمت کے فرزندوں کا شہر ۔

    یہ مدینہ ہے مکہ کے بعد دوسری بہشت ؛گل و ریحان کی خوشبو اس کی گلیوں میں بسی ہوئی ہیں ؛ منادی کے نغموں کے ساتھ اذان کی آواز اس کے گلدستوں میں کر ّو فر کا سماں پیش کر رہی ہے

    یہ مدینہ ہے آئیۓ ! مسجد النبی سے بقیع کی طرف چلتے ہیں !

    روئے زمین پر مقدس ترین خطّوں میں سے ایک بقیع ہے ؛چار معصوم اماموں کی منزل ہبوط؛پیغمبر اسلام کی زوجات ، اولاد ، ان کے عشیرہ اور قوم کے لوگوں کا ابدی مسکن؛ شہدا، علماء ، پیغمبر کے ساتھیوں اور آپ کے کثیر اصحاب کی آرامگاہ ۔

    یہ بقیع ہے وہ جگہ جو کسی زمانہ میں بیشمار درختوں اور سبزہ زاروں سے پٹی ہوئی تھی اور کسی زمانہ میں ان مطہر اجساد پر گنبد و آستانہ کا سایہ تھا لیکن آج!!

    یہ بقیع ہے جنت المدینہ کی آغوش میں دمکتا ہوا نگینہ ؛وہ مقام جس نے عرش کی بلندیوں کو چھو کر از حد منزلت پیدا کر لی ۔

    ہم زائرین حرم کے ساتھ بقیع میں داخل ہوتے ہیں ؛ فی الحال زائرین کو دن میں دو مرتبہ بقیع میں داخل ہونے کی اجازت ہے ؛

    1۔ صبح صادق کے وقت بعد از نماز فجر

    2۔ بعد از نماز عصر

    یہاں پر انصار میں سے جوشخصیت سب سے پہلے دفن ہوئی وہ اسد بن ضرارہ کی ہے ؛اور مہاجرین میں عثمان بن مظعون ہیں؛ اس کے بعد رسول خدا صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کے فرزند جناب ابراہیم کو اس قبرستان میں دفن کیا گیا اور اس طرح مدینہ کے لوگ اپنے قوم و خاندان سے متعلقہ اجساد کو یہاں دفن کرنے لگے ؛قبائل مدینہ بقیع کے کچھ حصوں کو درختوں اور اس کے ریشوں سے صاف کرکے اسی مقصد کے لئے تیار کرتے تھے ؛ اس طرح آہستہ آہستہ مدینہ کا قدیمی بنی سلمہ اور بنی حزام قبرستان متروک ہو گۓا

  31. کروں کس طرح سے بیاں یا محمد (ص)
    لرزتی ہے میری زباں یا محمد (ص)
    بھرے شہر میں چادریں مانگتی تھیں
    وہ تیری بہو بیٹیاں یا محمد (ص)

    یقینا اہلیبت اطہار پر ظلم کرنے والے تمام لوگ مسلمان تھے، اور اگر وہ مسلمان نہیں تھے تو غم حسین نا منانے والوں اور منانے والوں کی مخالفت کرنے والوں کو آپ مسلمان کیوں کہتے ہیں، یہ کیسا اتحاد بین المسلمین ہے؟؟ وہ اہلیبیت اطہار کو دکھ دے کر خوش ہوتے تھے اور یہ اہلیبیت کا غم منانے پر اعتراض کرتے ہیں،
    یا تو موجودہ دور میں ہر اُس شخص کو جو غم حسین نہیں مناتا، یا منانے والوں کی مخالفت کرتا ہے اور ان پر کفر کے فتوے لگاتا ہے، ہر ایسے شخص اور فرقے کو غیر مسلم تسلیم کریں یا پھر مانیں کہ جنہوں نے آلِ رسول پر ظلم کیا وہ تمام بھی مسلمان تھے،
    یہ بھی نماز پڑھتے ہیں وہ بھی نماز پڑھتے تھے، یہ بھی قرآن پڑھتے ہیں وہ بھی قرآن پڑھتے تھے، حد یہ ہے کہ 70 افراد دربارِ یزید میں ایسے تھے جو اصحاب رسول تھے، جنہوں نے رسولِ خدا کے ساتھ حج بھی کیا ہوا تھا، (تعداد تو شاید اس سے زیادہ ہو لیکن اتنی تعداد میں جانتا ہوں) آپ اہلیبیت پر ظلم کرنے والوں کو غیر مسلم کہہ کر جان نہیں چھڑا سکتے،،
    میں جو لکھ چکا ہوں یہ سو فیصد حقیقت ہے، اس سے زیادہ حقیقت ہے جو میں چاہ کر بھی نہیں لکھ رہا، کہ کسی انسان کی دل آزاری نا ہو، کیونکہ اسوہ زین العابدین علیہ السلام پیش نظر ہے، اس لیے خدا کا واسطہ ہے آپ تمام لوگوں کو، کہ قاتلان حسین علیہ السلام کو غیر مسلم کہہ کر مسلمانوں کے جرم پر پردہ نا ڈالیں، ان کے جرائم کی فہرست بہت طویل ہے۔۔ بھلے وہ تحریر نا کریں لیکن جن کی بات ہو رہی ہے وہ صد فیصد مسلمان تھے، ہر اعتبار سے، اور گناہ گار مسلمان تھے۔۔

  32. کروں کس طرح سے بیاں یا محمد (ص)
    لرزتی ہے میری زباں یا محمد (ص)
    بھرے شہر میں چادریں مانگتی تھیں
    وہ تیری بہو بیٹیاں یا محمد (ص)

    ھاۓ ثانی زھرہ آپکی اس مصبیت کو کیسے بیان کروں ۔ بعد شہادت بنی ھاشم ، جب فاطمہ زھرا کا ھرا بھرا گھر کربلا میں دشمنان اھلبیت نے برباد کردیا اور سیدانیوں کے سروں سے ظالموں نے چادر چیھن لیں کوئ شقی نیزہ لیکر آگے بڑھا تاکہ سیدانیوں کے سروں سے چادریں چیھن لی جايئں ھر چادر خون سے رنگین ھوگی ھاۓ ظلم ھاۓ کربلا میں نبی کی آل کے ساتھہ جو مظالم ھوۓ اس کا ذکر کرتے دل تڑپ جاتا ھے ھاتھہ کانپ جاتے ھیں وہ کیسے کلمہ گو مسلمان تھے جھنوں نے نبی کی آل پر ایسے ایسے مظالم کیے کہ روزحشر تک ھر دل جس میں الفت آل ھے وہ تڑپتا رھے گا خون کے آنسو روۓ گا زھرا کی بیٹیاں سرننگے کربلا سے شام گیئں لوگ ھاتھوں میں پھتر لیے قیدیوں کا استقبال کرتے
    ھمارے عمر بھر رونے کو یہ مصائب ھی کافی ھیں
    یہ ایساغم ھے کہ حسین علیہ اسلام کے غم میں زمین و آسمان روۓ
    الانبیاء والمرسلین نے گريئہ کیا
    علی وبتول نے فریاد کی
    شافع روزمحشر نے فرمایا فاطمہ میرے جگر کا تکڑا ھے جس نے فاطمہ کو رولایا اس نے رسول کو غم زدہ کیا ،
    خاتون جنت روزمحشر

    خداوند متعال کی بارگاہ میں اس طرح عرض کریں گی:
    ”اللھم اقبل شفاعتی فیمن بکی علی ولدی الحسین“۔
    ”پالنے والے میرے بیٹے حسین پر گریہ کرنے والوں کے لئے میری شفاعت قبول کر“۔

    امام حسین علیہ السلام کے مصائب پر گریہ کرنا اور غمگین ہونا اتنا عظیم اور مقدس عمل ہے کہ امام زمانہ علیہ السلام زیارت امام حسین علیہ السلام کے ضمن میں فرماتے ہیں:
    ”السلام علی الجیوب المضرجات”سلام ان گریبانوں پر جو امام حسین علیہ السلا کے غم میں چاک ہوئے ہوں“۔

    امام حسین علیہ السلام پر گریہ کرنا ایک طرح سے ان کے قیام اور ان کے اہداف کی تائید ہے یہ گریہ عمیق ترین شعور و احساسات کو دشمنوں اور ستمگروں کے خلاف ابھارتا ہے جس کے معنی یہ ہیں: اے امام حسین علیہ السلام! آپ ہمارے قلب و جان اور احساسات کے گھروں میں پ موجود ہیں“:

    یہ زبان حال شیعہ ہے جو ہر زمان ومکان میں تین ستونوں پر استوار ہے۔
    ۔ہمارا قلب اس مبداء ایمان کی خاطر تلاش کرتا ہے جس کے لئے امام حسین علیہ السلام قتل کئے گئے۔
    ۔ہمارے کان ان کی سیرت و گفتار کو سنتے ہیں۔
    ۔ہماری آنکھیں آنسو بہا کر کربلا کے درد ناک واقعہ کو لوگوں کے دلوں پر نقش کرتی ہیں۔
    ہر انسان جب امام حسین علیہ السلام اور ان کے اصحاب کی کیفیت شہادت سنتا ہے کہ وہ بھوکے پیاسے عورتوں اور بچوں کے سامنے جلتی ہوئی زمین پر شہید کر دئیے گئے تو بے اختیا ر اس کے قلب و دماغ میں انقلاب پیدا ہو جاتا ہے اور وہ اپنے پورے وجود سے یزید کی پلیدی اور قساوت قلبی پر لعنت وملامت کرتا ہے۔
    اسی طرح امام حسین علیہ السلام پر گریہ ہر زمان مکان میں ظلم اور ظالم کے خلاف ایک آواز اور ایک طرح کا امر بالمعروف اور نہی عن المنکر ہے اور کبھی کبھی یہی گریہ دشمن کو کچلنے کا بہترین ذریعہ بن ہوجاتا ہے۔لہٰذ جہاں بھی گریہ بے رحم دشمنوں کی رسوائی کا سبب بنے اور الٰہی پیغام لوگوں تک پہنچ جائے تو اسے ایک قسم کا نہی عن المنکر دین کے راستے کو استوار کرنے اور ظلم و ستم کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے میں عملی اقدام کہا جاسکتا ہے۔

    ،ثانی زھرا کی ھمت وحوصلہ کو ھمارا سلام آگے اگے شہداء کربلا کے سر نیزوں پر نصب تھے جہاں تماشائ جمع ھوتے نیزوں پر بلند سر ‍قراں کی قرات شروع کردتیے ،
    حسین علیہ اسلام نے نانا سے وعدہ کیا تھا دین کو بچانے کا ، قرآن کو بجانے کا کلمہ بچانے کا۔ حسین نے اپنے بھرے گھر کی قربانی دی تاکہ محمد العربی کا دین بچ جاۓ کلمہ بچ جاۓ اسلام تاقیامت سربلند رھے واحسرتا سارے گھر کی قربانی دے کر دین کو بچایا ۔حسین کی فتح المبین یہی ھے

  33. پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی (ص)نے فرمایا: فاطمہ (س)میرے وجود کا حصہ ہےجس نے فاطمہ (س)کو اذیت پہنچائی اس نے مجھے اذیت پہنچائی اور جس نے مجھے اذيت پہنچائی اس نے خدا کو اذيت پہنچائی اور جس نےخدا کو اذیت پہنچائی اس کا ٹھکانہ جہنم ہے۔

    صد حیف کربلا میں بنی کا کلمہ پڑھنے والوں نے، حافظان قرآن نے اھل بیت پر ظلم کی انتہا کردی ۔

    دستور ھے کہ اگر کسی گھرانے میں کوئ مرجاۓ تو لوگ پرسہ دیتے ھیں ،بیبیاں مستورات کو ديگر افراد اس گھر کے مردوں کو تسلی دیتے ھیں اور اگر خداناخواستہ کسی گھر میں کسی جوان کی موت ھوجاۓ تو کوشش کی جاتی ھے کہ زیادہ سے زیادہ پرسہ دیا جاۓ دلاسہ دیا جاۓ مگر سارے دستور کربلا میں بدل گيۓ کلمہ گو مسلمانوں نے اپنے نبی کی آل کے ساتھہ کیسے کیسے ظلم کیے ،

    شہدا کے لاشوں کی بے حرمتی کی گی، زھرا کی بیٹیوں کو ننگے سر مجمع عام سے گذرنا پڑا ، سید الشہدا کی لاڈلی بیٹی سکینہ بنت امام مظلوم کے طمانچے لگاۓ گیۓ ، کانوں سے گہر چھینے گیے ، بیما ر امام سید الصابرین کی پشت کو تازیانون سے زخمی کیا گیا
    دستور ھے کہ اگر کسی گھرانے میں کوئ مرجاۓ تو لوگ پرسہ دیتے ھیں ،بیبیاں مستورات کو ديگر افراد اس گھر کے مردوں کو تسلی دیتے ھیں اور اگر خداناخواستہ کسی گھر میں کسی جوان کی موت ھوجاۓ تو کوشش کی جاتی ھے کہ زیادہ سے زیادہ پرسہ دیا جاۓ دلاسہ دیا جاۓ

    کربلا سے کوفہ و شام تک ایسے ایسے مظالم کیے گیے کہ ان کو پڑھ کر سن کر غیر مسلم بھی روتے ھیں اور سر وسینہ پیٹتے ھیں
    کب چشم فلک نے ایسے مناظر کھبی نہ دیکھے تھے ھاۓ زمین و آسمان روۓ
    کوہ ستم گراۓ گیے یہ نہ جھک سکے
    لوٹے گیے جلاۓ گیے یہ نہ جھک سکے
    بازاروں میں پھراۓ گیے یہ نہ جھک سکے
    کانٹوں پہ بھی چلاۓ گیۓ یہ نہ جھک سکے
    ھر ظلم اھل ظلم کی جانب پلٹ گیا
    جو ھاتھہ انکی سمت بڑھا خود ھی کٹ گیا

    واقعہ کربلا میںحسین حق و صداقت کی لازوال مثال بنے اور نام یزید تاقیامت ظلم ونفاق کی علامت نبا

    کٹنا تو سر کا منزل عزم شہید تھی
    وہ سر نہ جھک سکا یہ شکت یزید تھی

  34. امام سید المظلوم مدینے سے مکہ تشریف لے گیے مکہ میں قیام کی مدت 120دن
    4 شعبان سے 7 ذی الحجہ سنۂ 60ھجری مکہ سے روانہ ھوۓ بروز منگل 8ذی الحجہ سنہء 60ھجری
    مکہ سے کربلا تک 1470کیلومیڑ کا سفر طے کیا اور بروز جمعرات دوسری محرم 61ھجری کواھل بیت کا قافلہ 38مناطق سے گذرتا ھوا کربلا کے دشت میں پہنچا۔ اھل بیت کا قافلہ ایک دن میں تقریبا 144 کیلو میٹر کا فاصلہ طے کرتا تھا 8 دن عراق میں قیام کیا 2 محرم سے عاشوہ تک

    چلے حسین مدینے سے کربلا کے لیے
    نبی کے شہر سے رخصت ھوۓ خدا کے لیے
    اٹھے گی دل میں کسک قبر مصطفی کے لیے
    لحد بتول کی ترسے گی فاتحہ کے لیے

    فضاۓ غم ھے جدھر بھی نگاہ پڑتی ھے
    ابھی سے شہر مدینے میں خاک آڑتی ھے

    ھر روز ھزاروں کا تازہ دم لشکر ایک بھوکے پیاسے کو مارنے کے لیے دشت کربلا میں جمع ھوتا گیا عاشور کا دن آیا اور فاطمہ زھرہ کا گلشن اجڑ گیا جس لعل کو چکیاں پیس کر پالا تھا اس کا کند خنجر سے گلا کا ٹا گیا 72شہدوں اور اصحاب حسین کی لاشوں کی پا‏ئمالی کے بعد ،آل علی وبتول پر ناقابل بیان ظلم ڈھاۓ گیے ، خاص کر بیمار امام سید الساجدین اور مستورات خامس آل عباء پر مظالم کی حد کردی گی

    کوفہ سے شام تک اھل بیت ھتکڑي اور بیڑیوں میں بندھے اھل حرم کے لٹے ھوۓ قافلے نے14 منزلوں کو طے کیں
    آل رسول کا استقبال شہر والے پھتروں سے کرتے تھے ، ایسا ظلم تو کسی نبی کی آل کے ساتھہ نیہن ھوا جو جو ستم آل محمد کے ساتھہ کیے گیے

  35. یہ جو مرید ہوتے ہیں ان میں جو اچھے باصفا اور نوجوان مرید ہوتے ہیں، وہ بڑے طاقتور ہوتے ہیں۔ وہ اپنے مرشد گرو یا پیر سے بڑے سخت سوال پوچھتے ہیں۔
    ایک روز ہم ڈیرے پر بیٹھے تھے کہ ایک اچھی پگڑی باندھنے والے شائستہ قسم کے مرید نے پوچھا کہ، ” بابا جی، بات یہ ہے کہ انسان اپنی کوشش اور محنت سے کہیں نہیں پہنچتا، اس کے اوپر ایک خاص قسم کا کرم ہوتا ہے، اسے کوئی خاص چیز عطا کر دی جاتی ہے، پھر وہ اس اعلیٰ مقام پر فائز ہو جاتا ہے”۔
    اس پر بابا جی نے کہا شاباش تم ٹھیک کہہ رہے، وہ شخص بات سن کر بہت ہی خوش ہوا۔ ایک دوسرا مرید یہ سب باتیں سن رہا تھا وہ زرا تگڑا آدمی تھا، اس نے کہا کہ یہ بات غلط ہے۔
    “انسان کو جو کچھ بھی ملتا ہے، اپنی جدوجہد سے ملتا ہے، اسے کچھ پانے کے لیے کوشش کرنی پڑتی ہے، اسے حکم کو ماننا پڑتا ہے، تعمیل کرنی پڑتی ہے”۔ اس نے کہا، “پیغمبروں کو بھی ایک مخصوص طریقہ پر چلنا پڑا، اور کوشش کرنی پڑی پھر جا کر ایک مقام ملا، ایسے ہی مقام نہیں ملا کرتے”۔ بابا جی نے، اسے بھی کہا کہ شاباش، تم بھی درست کہتے ہو۔
    وہاں پر، ایک تیسرا مرید جو کہ لنگر کے برتن صاف کر رہا تھا، اسے یہ سن کر بہت عجیب لگا اور کہنے لگا، “بابا جی، آپ نے تو حد ہی کر دی۔ یہ کس طرح ہو سکتا ہے کہ دونوں کی بات ٹھیک ہو، کسی ایک کی بات تو غلط ہونی چاہیے”۔
    یہ سن کر بابا جی نے کہا، “شاباش، تم بھی ٹھیک کہتے ہو، یہ زندگی کی بات ہے، جو بندے کی پکڑ میں نہیں آتی اور یہ جس کی پکڑ میں آتی ہے، وہ اس کی سوچ، کوشش اور دانش کے رویے کے مطابق اس کے ہاتھوں میں بنتی رہتی ہے”۔
    زاویہ سوئم کے باب “دو بول محبت کے”، صفحہ ۵۰ سے اقتباس

    — ایک اچھی بات ہے۔ جسکا تعلق ہماری سوچ سے ہے۔۔۔۔

  36. گریہ اور عزاداری امام حسین( ع ) اور حکم قرآن

    قرآن مجید نے مسلمانوں کو اس بات کا حکم دیا ہے کہ ہمیشہ مظلوم کا ساتھ دیں چاہے وہ جس جگہ ،جس زمانہ اور جس مذہب سے تعلق رکھتا ہو۔ ظلم کی سرکوبی اور ظالم کے خلاف قیام اسلام کا اوّلین فریضہ ہے اس لئے کہ ظلم کیخلاف آواز بلند نہ کرنا ظالم کی حوصلہ افزائی ہے اوراس سے دنیا میں ظلم کو فروغ حاصل ہو گا۔یہی وجہ ہے کہ دین مبین اسلام میں کسی کی برائی بیان کرنا اور اس کی غیبت کرنا بدترین جرم ہے جسے قرآن مجید کی زبان میں مردہ بھائی کا گوشت کھانے کے مترادف قراردیا گیا ہے لیکن اس مسئلہ میں بہت سے مواقع کو مستثنٰی قرار دیا گیا ،جن میں سے ایک مظلوم کی ظالم کیخلاف فریاد بلند کرنا ہے کہ وہ اپنے اوپر ہونے والے ظلم وستم کی وجہ سے ظالم کیخلاف صدائے احتجاج بلند کرسکتاہے چاہے وہ ظلم انفرادی ہو یا اجتماعی ۔

    قرآن مجید نے اسی بات کو سورہ مبارکہ نساء میں یوں بیان فرمایا:

    ((لا یحبّ اللہ الجھر بالسّوء من القول الاّ من ظلم …))ترجمہ: اللہ مظلوم کے علاوہ کسی کی طرف سے بھی علی الاعلان برا کہنے کو پسند نہیں کرتا …۔

    اس آیت مجیدہ سے یہ پتہ چلتاہے کہ مظلوم کویہ حق حاصل ہے کہ وہ ظالم پر علی الاعلان تنقید بھی کرسکتا ہے اور اسکے خلا ف احتجاج بھی ۔اور اسی احتجاج کا ایک مصداق ماتم امام حسین علیہ السّلام ہے جس میں عاشقان رسول گرامی اسلام ۖ اپنے نبیۖ کے نواسے پر ہونے والے ظلم وستم کے خلاف احتجاج اور ظالم یزیدیوں سے نفرت کا اظہار کرتے ہیں تا کہ یوں روز قیامت اپنے نبیۖ کی شفاعت حاصل کرسکیں۔اس لئے کہ ماتم اور عزاداری در حقیقت محمد وآل محمد علیہم السلام سے اظہار محبّت کا مصداق ہے جس کا حکم خود خداوند متعال نے دیا اور فرمایا:

    (( قل لا أسئلکم علیہ أجرا الاّ المودّة فی القربٰی ومن یقترن حسنة نزد لہ حسنة فیھا حسنا انّ اللہ غفور شکور))
    ترجمہ : تو آپ ان سے کہہ دیجئے کہ میں تم سے اس تبلیغ رسالت کا کوئی اجر نہیں چاہتا علاوہ اس کے کہ میرے اقرباسے محبت کرو اور جو شخص بھی کوئی نیکی حاصل کرے گا تو ہم اس کی نیکی میں اضافہ کر دیں گے کہ بے شک اللہ بہت زیادہ بخشنے والا اورقدرداں ہے ۔

  37. ٢٨ رجب حضرت امام حسین – نے مدینے سے اپنے سفر کا آغا زکیا۔یہ سفر جو ٢٨ رجب ٦٠ہجری کو شروع ہوا۔
    یہ عالم اسلام کی تاریخ بدلنے کے سفر کا آغاز ہے ۔
    یہ امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کے سفر کا آغاز تھا۔
    یہ اصلاح امت کا سفر تھا۔
    یہ ذمہ داریوں اور وظیفے کی ادائیگی کا سفر تھا۔
    یہ ایثار فدا کاری کا سفر تھا۔

    ہجرت رسول اکرم سے ہجرت کا آغاز ہوا لیکن امام حسین -کی حرکت و سفر سے اسلام کی اصلاح و رتبدیلی کے ایک نئے باب اور تاریخ کا آغاز ہوا ہے۔
    امام حسین کے اس سفر کا مقصد امت ِمحمدی کی اصلاح تھا۔ آپ محمد ابن حنفیہ کو اپنی وصیت تحریری طور پر لکھ کر دیتے ہیں تاکہ رہتی دنیا میں حسین ابن علی کی یہ وصیت باقی رہ جائے اور من مانی کرنے والے ،کربلا کے من گھڑت مقاصد بیان کرنے والے اور خواہشات نفسانی کی پیرو ی کرنے والے افراد کو منہ توڑ جواب دیا جائے کہ حسین ابن علی نے کس وجہ سے سفر کیا تھا:
    ”انماخرجت لطلب الاصلاح فی امۃ جدی،ارید ان آمر بالمعروف و انہی عن المنکر”
    ”میں تو صرف اس لےے نکل رہا ہو ں کہ اپنے نانا محمد رسول اللہ کی امت کی اصلاح کیلئے کوئی قد م اٹھاسکوں ،میں اپنے سفر سے چاہتا ہوں کہ لوگوں کو اچھائی اور نیکیوں کا حکم دوں اور بری باتوں سے روکوں۔”
    امام حسین -کے اس جملے سے جو تربیتی نکات ملتے ہیںوہ مندرجہ ذیل ہیں:
    معصوم امام بھی اپنی شرعی ذمہ داری کی ادائیگی کیلئے عمل انجام دیتا ہے اورعملی اقدامات کرتا ہے۔
    معصوم امام کا مقصد صرف اور صرف اصلاح امت تھا۔
    ”اصلاح” کا عمل کسی بھی زمانے میں واجب ہو سکتا ہے اور اس کیلئے امام جیسی ہستی کو بھی اپنا گھر بار اور وطن چھوڑنا پڑتا ہے۔
    طلب کا لفظ یہ بتا رہا ہے کہ انسان کا کام اپنی ذمہ داری کو انجام دے۔
    ”لطلب الاصلاح”کا لفظ یہ بتا رہا ہے کہ انسان کا کام اپنی ذمہ داری کی صحیح طو ر پر ادائیگی کیلئے قدم اُٹھانا ہے۔
    اچھائی اور نیکی کاحکم دینا سب پر واجب ہے اور برائی اور گناہوں سے روکنا بھی ۔
    اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ امام حسین – کتنا بڑا اور اہم ترین کام انجام دینے کا ارادے کیے ہوئے تھے!
    جب معصوم امام کا مقصد” اصلاح امت” ہے تو پھر اُن کی عزاداری کو بھی اصلاحی ہو نا چاہےے ۔ایسا نہ ہو کہ امام حسین -کی عزاداری میںا صلاح امت نام کی کوئی چیز نہ ہواورخطبا ،علما او رذاکرین کرام منبر سے اصلاح امت کی باتیں بیان نہ کریں۔
    اگر ہماری عزاداری میں اصلاح امت کی بات نہ کی جائے تو یہ امام حسین – کی عزا داری نہیں ہے ،اس لےے کہ اگریہ امام کی عزاداری ہو تی تو اس میں اصلاح امت کا پیغام ہوتا!
    عزاداری سے بھی اصلاح امت کا پیغام قوم تک پہنچایا جاسکتا ہے ۔
    اگر عزادار ی میں اصلاح امت کی بات نہیںتو ہمیںاز سر نو جائزہ لینا ہو گا اپنی عزاداری اور اس میں شامل رسومات کا!
    جب حسین ابن علی -اپنے زمانے کے حالات و واقعات کو دیکھ کر اپنا شرعی وظیفہ سمجھتے ہیں کہ امت کی اصلاح کیلئے وطن کو خیر آباد کہا جائے ،آرام وسکوں کے بستر کو لپیٹ دیا جائے ، حلقہ ئ درس و بزم دوستاں سے نکل کر رسم شبیری کو زندہ ،یادگار اور دائمی بنایا جائے تو اب موجود ہ حالات میں امام حسین – کی عزادار ی سے بھی یہی کام لینے چاہئیں۔عزاداری سے قوم کو خواب غفلت سے بیدا ر کیا جائے اوراخلاقی،عقائدی ،فکر ،نظریاتی ،ثقافتی اور سیاسی انحرافات سے معاشرے کو پاک کیا جائے نیزنوجوان نسل کے ذہن میں پیدا کےے جانے والے شبھات کو دور کیا جائے۔
    اگر ہماری عزاداری سے اصلاح امت کا کام لیا جاتا توآج ہماری حالت اتنی نا گفتہ بہ نہ ہوتی!
    آج عقائدی دنیا میں علی الاھیت ،نصیریت ،ائمہ طاہرین کو رب کہنے کی یلغار نہ ہوتی۔
    اگر ہماری عزاداری سے اُس کا حقیقی کام لیا جاتا توخود ساختہ اور نام نہاد مولوی اور ذاکر خود کو خدائیت کا درجہ دے کر اپنے آپ کوسادھ لوح عوام سے سجدے نہ کراتے!
    اگر ہماری عزاداری سے اُس کا حقیقی کام لیا جاتا تو شعرا ء کرام اپنے کلام میں نصیریت اور علی کے خدا ہونے کا پرچار نہ کرتے!
    اگر ہماری عزاداری سے اُس کا حقیقی کام لیا جاتا تو اس نصیریت کے خلاف بولنے والے علما ء سے بدکلامی و بد تہذیبی سے پیش نہ آیا جاتا او ر اُنہیںمساجد سے بے دخل نہ کیا جاتا!
    اگر ہماری عزاداری سے اُس کا حقیقی کام لیا جاتا تو قومی سطح پر مکتب تشیع کے خلاف میڈیا اپنی یلغارنہ کرتا او ر فلموں میں مکتب تشیع کی تعلیمات کا مذاق نہ اڑتا۔
    اگر ہماری عزاداری سے اُس کا حقیقی کام لیا جاتا تو آج قوم متحد ہوتی اورقوم کے خلاف ہونے والی ہر سازش ناکام ہو جاتی ۔
    اگر ہماری عزاداری سے اُس کا حقیقی کام لیا جاتا تو قوم کے بے گناہ افراد کا خون یوں نہ بہایا جاتا !
    کاش ہماری عزاداری ،حقیقی معنیٰ میں امام حسین -کی عزادار ی ہوتی اور اصلاح کا کام انجام دیتی!
    ٢٨ رجب سے ١٠ محرم الحرام ٦١ ہجری تک امام کا یہ تاریخی سفر اورآپ کے تاریخی جملے درحقیقت تاریخ کے تمام اپنے پرائے ،دوست نما،نا مرد ،کم ہمت ،بے حوصلہ،کم ظرف، جھوٹے ،بزدل ،کھوکھلے،کوتاہ قد افراد،جھوٹی شان وفضیلت سے تاریخ میں مصنوعی سانس لینے والے ،مال پرست،جاہ طلب،دنیا کے پجاری ،شیطان کے حامی اورنفس پرستوں کیلئے ایک کھلا چیلنج ہیںجو اما م عالی مقام کی سیرت،روش،احادیث اور کربلا میں تحریف کرنے کے درپے ہیں۔
    آئیے امام حسین -کے ان تاریخی جملوں سے کسب الہام کرتے ہوئے اپنی ،معاشرتی اور قومی اصلاح کیلئے قدم اُٹھائیںاور عزاداری کو با مقصد طریقے سے برپا کرنے کی کوشش کریں۔

    گوگل سرچ سے استفادہ کیا

  38. یوم عاشور وہ دن جب نواسہ رسول حضرت امام حسین ع اور ان کے ساتھی تین دن تک بھوکے پیاسے رہ کر شہید کر دئیے گئے۔حضرت امام حسین ع اور ان کے جانثار ساتھیوں کی شہادت کا یہ سانحہ عظیم اپنے دامن میں دنیا بھر کے مسلمانوں کیلئے اعلیٰ کردار و عمل کی بے شمار مثالیں سمیٹے ہوئے ہے۔حضرت امام حسین ع نے اس بے مثال قربانی کے ذریعے حق و صداقت کی جو شمع روشن کی ہے وہ مسلمانان عالم کے دلوں میں تاابد روشن رہے گی۔امام عالی مقام ع نے دنیا کو دکھا دیا کہ صبر کی قوت،تسلیم و رضا کی کیفیت،ایمان کی حرارت موجود ہو اور احکام الٰہی کی عملی شہادت پیش کرنا مقصود ہو تو فتح ہمیشہ حق کی ہوتی ہے۔

    سرکار دو عالم ختمی مرتبت حضرت محمد مصطفٰی احمد مجتبٰی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جس ہستی کے بارے میں فرمایا تھا کہ ”حسین ع مجھ سے ہے،اور میں حسین ع سے ہوں“ وہی حق و باطل کی تصویر کے ہر رنگ کے فرق کو نمایاں کر کے یہ بتا سکتا تھا کہ کامیابی صرف وقتی اور ظاہری فتح کا نام نہیں،آخری تجزیے میں یہ اللہ کی راہ پر چلنے والوں کا مقدر بنتی ہے،چاہے وہ وقتی طور پر مغلوب نظر آتے ہوں۔جس ہستی نے دنیا بھر کی بادشاہتوں کے نظام کے مقابل انصاف،مساوات اور احترام آدمیت پر مبنی معاشرے کو پوری آب و تاب سے جلوہ گر ہوتے اپنی آنکھوں سے دیکھا،جس نے دو جہاں کے سردار حضرت محمد مصطفٰی احمد مجتبٰی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خوراک اور طرز زندگی کو عام آدمی جیسا سادہ پایا،جس کے مشاہدہ کے مطابق کسی ملاقاتی کی ذاتی گفتگو کے دوران بیت المال سے ملنے والا چراغ اس لئے گل کر دیا جاتا ہو کہ سرکاری خزانے کے وسائل صرف ریاستی و قومی مفادات کے لئے ہوتے ہیں، اس کے لئے ممکن ہی نہیں تھا کہ تعلیمات اسلامی کے منافی انداز و اطوار کی حمایت کر کے اسے سند جواز عطا کرتا۔

    یوں راہ حق میں شروع کیا جانے والا وہ سفر جو بظاہر مدینہ منورہ سے شروع ہو کر میدان کربلا میں پہنچنے کے بعد ختم ہوا،آج بھی جاری ہے۔ہر سال طلوع ہونے والا محرم کا چاند جہاں امت کے دلوں میں غم حسین ع کو تازہ کرتا ہے وہاں اسے ہر دور کی کربلا سے نبرد آزما ہونے کا حوصلہ بھی دیتا ہے کہ دنیائے اسلام کو عالم کفر کی جن مسلسل سازشوں اور ریشہ دوانیوں کا سامنا ہے وہ آج اپنی انتہا کو پہنچی ہوئی نظر آتی ہیں۔دنیا بھر کے مسلمانوں،خاص طور پر وطن عزیز کے حکمرانوں اور عام لوگوں کو اس بات کا احتیاط اور باریک بینی سے جائزہ لینا ہو گا کہ جو مشترکہ غم تمام مسالک کے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ جوڑنے کا ذریعہ ہے،اسے پارہ پارہ کرنے کے لئے کس قسم کی سازشیں کی جا رہی ہیں۔اور ان سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے کیا حکمت عملی اختیار کی جانی چاہئے۔

    حضرت امام حسین ع کا مدینے سے کربلا تک سفر کا مقصد بھی یہی تھا کہ نانا کی امت کے شیرازے کو بکھرنے سے بچایا جائے۔ شب عاشور کی تقریر سمیت آپ کے تمام خطبات سے واضح ہے کہ آپ امت کو افہام و تفہیم کا درس دے رہے ہیں۔سمجھا رہے ہیں کہ باہمی معاملات میں تلوار کا استعمال مسائل کو الجھا دیتا ہے۔قافلہ حر کو پانی پلا کر دکھا رہے ہیں کہ امت کے لوگوں کو ظاہری دشمنی کے باوجود حسن سلوک سے اپنے موقف کی اصابت کی طرف متوجہ کرنا چاہئے۔ہمارے علماء،دانشور اور صاحبان علم امام حسین ع کے پیغام کی روشنی پھیلا کر اس عصبیت اور فرقہ پرستی کا پردہ چاک کر سکتے ہیں جس نے امت مسلمہ،خاص طور پر وطن عزیز کو کئی گمبھیر مسائل سے دوچار کر رکھا ہے۔

    یہ بات ملحوظ رکھنے کی ہے کہ بیشتر مسلم ممالک میں محرم کے جلوس سمیت غم حسین ع کے مظاہر کا اہتمام ہوتا ہے،مگر وہاں وہ افسوسناک واقعات رونما نہیں ہوتے جو وطن عزیز میں نظر آتے ہیں۔ اس کے اسباب کا سنجیدہ مطالعہ و تجزیہ کیا جانا چاہئے کہ کیا اس کے پس منظر میں پاکستان کو اس کی ایٹمی صلاحیت سے محروم کرنے کی کوئی خواہش کارفرما ہے،اس کی ٹیکنالوجی سمیت مختلف میدانوں میں آگے بڑھنے کی رفتار کو روکنے کے مذموم عزائم شامل ہیں یا بعض ویب سائٹس پر دئیے گئے نقشوں کے مطابق جغرافیے میں تبدیلی کا کوئی ناپاک منصوبہ روبہ عمل لایا جا رہا ہے۔کتنی عجیب بات ہے کہ جس عظیم شخصیت کا کردار تمام مسلمانوں کے لئے مثالی حیثیت رکھتا ہے اور نوجوانان جنت کے سردار کا رتبہ رکھنے کے باعث جس کا احترام سب ہی کے عقیدے کا حصہ ہے،اس کے یوم شہادت پر امن وامان برقرار رکھنے کے لئے غیر معمولی نوعیت کا انتظامی ڈھانچہ درکار ہوتا ہے۔

    ہے۔

    لہٰذا وقت اور حالات کا اولین تقاضا یہ ہے کہ تمام مسالک کے علمائے کرام،خطیبوں،بااثر افراد اور اداروں کے علاوہ حکومت کو بھی قومی سطح پر اس وسیع تر ہم آہنگی اور یگانگت کے فروغ کیلئے پورے خلوص دل سے تدابیر کرنی چاہئیں،جو رسول اور آل رسول سے محبت کا بنیادی تقاضا ہے۔ہر مسلک کے لوگوں تک امام حسین ع کے خطبات اور پیغام کو پہنچانا چاہئے۔یاد رکھنا چاہئے کہ معاشرے میں امن و ہم آہنگی اور رواداری اسلام کا طرہ امتیاز ہے اور ہم اس بات پر فخر کر سکتے ہیں کہ اسلامی معاشروں میں مذہبی اقلیتوں کو بھی ہر ممکن تحفظ فراہم کیا جاتا ہے۔

    گوگل سرچ

    ایسی صورت میں دین متین کے اندر مختلف مسالک سے تعلق رکھنے والے باہمی یگانگت اور اتفاق و اتحاد کے ساتھ ان سازشوں کو کیوں ناکام نہیں بنا سکتے،عالم اسلام بالعموم اور پاکستان بالخصوص جن کی زد میں ہے۔ملک و قوم کو درپیش گوناگوں مسائل و مشکلات کے پیش نظر ہم پوری دردمندی اور صدق دل سے یہ سمجھتے ہیں کہ آج ہمارے لئے یوم عاشور کا سب سے اہم اور ہمیشہ یاد رکھا جانے والا پیغام یہی ہے کہ ہم اپنی صفوں میں مکمل اتحاد و اتفاق قائم کر کے ملک و قوم کے خلاف کی جانے والی ان ناپاک سازشوں کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ناکام بنا دیں،جو اسلام اور پاکستان کے بدخواہ ہمارے خلاف ایک عرصہ سے کرتے چلے آ رہے ہیں۔آج کے دن ہمیں شہدائے کربلا کی یاد مناتے ہوئے حکیم الامت علامہ محمد اقبال کے اس فکر انگیز شعر کو اپنے قلب و ذہن کی جلا کیلئے بطور خاص پیش نظر رکھنا چاہئے۔

  39. عاشورا کی عظیم تحریک کے امام و رہبر ایسے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں جو نسل در نسل انبیاء اور اولیاء سے عبارت ہے۔ رسول اللہ(ص) فرماتے ہیں: “ہم اہل بیت نور سے خلق ہوئے ہیں اور نبوت ہمارے خاندان میں جاری و ساری رہی ہے، اس کی ٹہنیان اور شاخیں ہمارے خاندان میں پھیلی ہوئی ہیں اور اس کا ثمرہ اسی خاندان میں ہی ظہور پذیر ہوا ہے اور خدائے عزّوجلّ کی عنایت سے اس خاندان میں کسی قسم کی پلیدی اور آلودگی کا گذر تک نہیں ہوسکا ہے”۔ نیز اللہ کے نو حجت امام حسین علیہ السلام کی نسل سے ہیں جن میں سے آخری عالم انسانیت کے نجات دہندہ امام مہدی عجَّلَ اللہ فَرَجَہ الشَّریف ہیں جو آئیں گے اور دنیا کو عدل و انصاف سے بھردیں گے جیسے کہ یہ ظلم و جور سے بھری ہوئی ہوگی۔

  40. اسلام کے دامن میں بس اس کے سوا کیا ہے
    اِیک ضربِ یداللّٰہی اِیک سجدہ شبیری

  41. مَا يُرِيدُ اللَّهُ لِيُذْهِبَ عَنكُمُ الرِّجْسَ أَهْلَ الْبَيْتِ وَيُطَهِّرَكُمْ تَطْهِيرًا
    اھلبیت عترت اطہار کی عظمت ومعرفت کے لیے یہ آیت ھی کافی ھے۔

  42. قتلِ حسين اصل ميں مرگِ یزید ہے

    اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد

  43. کربلا کی جنگ حقّ و باطل کے درمیان حدِّ فاصل ہے ۔ جسکوامام حسین (ع) نے اپنے لہو کی سرخی سے روشن اور نمایاں کر دیا ہے ۔ امام حسین (ع) نے انسانیت کو ظلم سے مقابلہ کا سبق پڑ ھایا اور حقّ و باطل کی جنگ میں مصلحت سے کام لینے والوں کو ایک درس دیا کہ اسلام کی حفاظت کا جب وقت آ ئے ، جب حق کو باطل سے جدا کرنے کا وقت آئے تو کسی مصلحت کی کوئی اہمیت نہیں رہتی۔ امام حسین (ع) نے انسانیت کو شجاعت کا درس دیا ایسا درس کہ جس نے پڑ ہ لیا پھر عمر کی شرط اور قید ا سکے لیے مہم نہیں رہی ۔بڑ ھاپا بچپنہ معیار نہ رہا۔ دولت اور سلطنت راہ کو نہ روک سکی۔ امام حسین (ع) نے جب قیام کی ابتدا کی، دربار ولید سے لے کر اپنے سجدۂ آخر تک اپنے موقف کو واضح رکھا کہ جس سر پر دینِ الٰہی کی عزّت و عظمت کا تاج ہو وہ کبھی ظالم کے آگے جھک نہیں سکتا

  44. قرآن حق و یقین ہے،”وانہ لحق الیقین”(١١)تو امام حسین کی زیارت میں بھی ہم پڑھتے ہیں کہ :صدق و خلوص کے ساتھ آپ نے اتنی عبادت کی کہ یقین کے درجہ تک پہنچ گئے”حتیٰ اتاک الیقین”(١٢)اگر قرآن مقام شفاعت رکھتا ہے ،”نعم الشفیع القرآن”(١٣)تو امام حسین بھی مقام شفاعت رکھتے ہیں”وارزقنی شفاعة الحسین”(١٤)اگر صحیفہ سجادیہ کی بیالیسویں دعا میں ہم پڑھتے ہیں کہ قرآن نجات کا پرچم ہے ،”علم نجاة”تو امام حسین کی زیارت میں بھی ہم پڑھتے ہیں کہ آپ بھی ہدایت کا پرچم ہیں،”انہ راےة الھدیٰ”(١٥)اگر قرآن شفا بخش ہے،”وننزل من القرآن ما ھو شفائ”(١٦)تو امام حسین کی خاک بھی شفا ہے ،”طین قبر الحسین شفائ”(١٧)۔

    اگر قرآن منار حکمت ہے (١٨) تو امام حسین بھی حکمت الٰہی کا دروازہ ہیں ،”السلام علیک یا باب حکمة رب العالمین”(١٩)اگر قرآن امر بالمعروف کرتا ہے ،”فالقرآن آمروا زاجراً”(٢٠)تو امام حسین نے بھی فرمایا،”میرا کربلا جانے کا مقصد امر بالمعروف ونھی عن المنکر ہے۔ارید ان آمر بالمعروف و انھیٰ عن المنکر”(٢١)اگر قرآن نور ہے،”نوراً مبیناً”تو امام حسین بھی نور ہیں ،”کنت نوراً فی اصلاب الشامخة”(٢٢)اگر قرآن ہر زمانے اور تمام افرادکے لئے ہے،”لم یجعل القرآن لزمان دون زمان ولا للناس دون ناس”(٢٣) تو اما م حسین کہ سلسلہ میں بھی پڑھتے ہیں کہ کربلا کے آثار کبھی مخفی نہیں ہوں گے،”لا یدرس آثارہ ولا یمحیٰ اسمہ”(٢٤)۔

    اگر قرآن مبارک کتاب ہے،”کتاب انزلناہ الیک مبارک”(٢٥)تو امام حسین کی شہادت بھی اسلام کے لئے برکت و رشد کا سبب ہے،”اللہم فبارک لی فی قتلہ”(٢٦)اگر قرآن میں کسی طرح کا انحراف و کجی نہیں ہے،”غیر ذی عوج”(٢٧)تو امام حسین کے سلسلے میں بھی ہم پڑھتے ہیں کہ آپ ایک لمحہ کے لئے بھی باطل کی طرف مائل نہیں ہوئے،”لم تمل من حق الی الباطل”(٢٨)اگر قرآن ،کریم ہے ،”انہ لقرآن کریم”(٢٩)تو امام حسین بھی اخلاق کریم کے مالک ہیں،”وکریم الاخلاق”(٣٠)اگر قرآن ،عزیز ہے،”انہ لکتاب عزیز”(٣١)تو امام حسین نے بھی فرمایا:کبھی بھی ذلت کو برداشت نہیں کرسکتا،”ھیھات من الذلة”(٣٢)۔

    اگر قرآن مضبوط رسی ہے،”ان ھٰذا القرآن والعروة الوثقیٰ”(٣٣)تو امام حسین بھی کشتی نجات اور مضبوط رسی ہیں،”ان الحسین سفینة النجاة والعروة الوثقیٰ”(٣٤)اگر قرآن بین اور روشن دلیل ہے ،”جائکم بینة من ربکم”(٣٥)تو امام حسین بھی اس طرح ہیں،”اشھد انک علیٰ بینة من ربکم”(٣٦)اگر قرآن آرام سے ٹھہر ٹھہر کر پڑھنا چاہئے ،”ورتل القرآن ترتیلا”(٣٧)تو امام حسین کی قبر کی زیارت کو بھی آہستہ قدموں سے انجام دینا چاہئے،”وامش یمشی العبید الذلیل”(٣٨)اگر قرآن کی تلاوت حزن کے ساتھ ہونا چاہیئے ،”فاقروا بالحزن”(٣٩)تو امام حسین کی زیارت کو بھی حزن کے ساتھ ہونا چاہیئے ،”وزرہ وانت کشیب شعث”(٤٠)۔

    ہاں! کیوں نہ ہو حسین قرآن ناطق اور کلام الٰہی کا نمونہ ہیں۔
    گوگل سرچ

  45. حسینی انقلاب کا یہ افتخار ہے کہ آج ہر مکتب خیال کے افراد اس کے ہم آواز ہیں یا کم از کم ہم آواز ہونے کا اظہار کرتے ہیں کیونکہ یہ انقلاب ایک خالص الہی انسانی انقلاب ہے قومی ، مذہبی یا نسلی اور لسانی تنگ نظری کے ہاتھ اس انقلاب کے دامن کو نہین چھوسکے ہیں جب مقصد للّہیت اور راہ انسانیت ہو تو انقلاب خود بخود عالمگیریت حاصل کرلیتا ہے ۔اسلام کو آفاقیت دلانے میں ” حسینی پلیٹ فارم ” نے نمایاں ترین کردار ادا کیا ہے حسینیت نے اسلام کی وسیع النظری عام کرنے اور انسانی فطرت کو بیدار کرکے تمام انسانوں کو اسلام کا ہمدم و دمساز بنانے میں بڑی مدد کی ہے جس طرح خدا سب کا ہے ۔رسول (ص) سب کے ہیں علی (ع) سب کے ہیں حسین (ع) بھی سب کے ہیں کیونکہ کسی نہ کسی شکل میں ان کے فیوضات سے سبھی فائدہ اٹھاتے ہیں اب اگر کوئی محسوس نہ کرسکے تو خدا و رسول (ص) کا بھی انکار کردیتا ہے سورج کے طلوع و غروب سے بھی بے خبر ہوجاتا ہے لہذا اگر کوئی حسین (ع) اور حسینیت کی مخالفت کرے تو یہ سمجھنا چاہئے اسے نواسۂ رسول (ص)امام حسین (ع) کا عرفان نہیں ہے وہ بینائی سے محروم یا بے خبری کا شکار ہے علی (ع) و بتول (ع) کے فرزند امام حسین (ع) انسان پر حیوانوں بلکہ انسانوں کی بھی حکمرانی کے مخالف تھے اور ظلم و زیادتی برداشت کرنا انسانیت کی ذلت و توہین سمجھتے تھے ۔امام حسین (ع) اسلام کے نقاب میں چھپے اموی ملوکیت اور ظلم و ناانصافی پر استوار لامذہبیت کا چہرہ بر ملا کردینا چاہتے تھے ۔امام حسین (ع) کی اسی اصول پسندی نے انہیں تمام ملک و قوم میں عالم اسلام کے محبوب امام و رہنما کے ساتھ ہی ساتھ عالم بشریت کا مثالی ” ہیرو” بھی بنادیا ہے

    گوگل سرچ

  46. اعجاز مجسم ہیں اصحاب شہ والا

    ہم دیکھیں تو شمعیں ہیں شہ دیکھیں تو پروانے

  47. جان نثار ، اپنی جانیں ہتھیلی پر لئے کھڑے تھے اور حقیقی معنی میں کل ایمان کل کفر و نفاق سے جنگ و مقابلے کے لئے تیار تھا ۔ادھر سپیدی سحر نمودار ہوئی ادھر حر ابن یزید ریاحی نے اپنے بھائي بیٹے اور غلام کے ساتھ لشکر کفر و نفاق سے نکل کر لشکر حق میں شمولیت اختیار کرلی ۔در حقیقت یہ مقدرات ہیں بھائي بیٹے غلام ، سب میں ہے حریت کوئی ایک شب میں یوں مثل حر نہ تو بن سکا نہ بنا سکا شبیہ پیغمبر (ص) حضرت علی اکبر (ع) نے صبح کی اذان دی ، لشکر اسلام و قرآن نے امام حسین (ع) کی امامت میں نماز فجر ادا کی ابھی سر سجدوں سے بلند نہیں ہوئے تھے کہ کمانیں کڑکیں اور نماز کےلئے ایستادہ بیسیوں مجاہدین راہ حق تیروں کی پہلی بوچھار میں ہی شہید ہوگئے اور پھر یہ سلسلہ جاری رہا امام سے اجازت لے کر غازیان اسلام میدان میں جاتے اور شہید ہوتے رہے پہلے اصحاب کام آئے اور پھر اعزہ کی باری آئی اٹھارہ سالہ شبیہ پیغمبر (ص) ، نو ، دس سال کے عون و محمد (ص) تیرہ سالہ قاسم (ع) سال کے بھائي عباس علمدار حتی چھ ماہے علی اصغر (ع) کو بھی راہ اسلام میں حسین (ع) نے قربان کردیا اور پھر:

    ننھی سی قبر کھودکے اصغر (ع) کو گاڑ کے شبیر (ع) اٹھ کھڑے ہوئے دامن کو جھاڑکے

    اب حسین تشنہ کام ، زخموں سے چور ، شدت پیاس سے زبان چباتے ہوئے کہتے ہیں : انابن صاحب الکوثر ، میں تو ساقی کوثر کا بیٹا ہوں ، میں تو شافع محشر کا بیٹا ہوں ۔پھر اک عزم کے ساتھ اٹھے اور در خیمہ پر آکر آواز دی اے زینب و ام کلثوم اے رقیہ و سکینہ حسین کا آخری سلام قبول کرو ۔سب سے رخصت لی اور دامن سے لپٹی پارۂ دل کو بھی سینے سے لگاکر بہن کے حوالے کردیا اور میدان میں آکر ایسی جنگ کی کہ یزیدی لشکر کوفے کی دیواروں سے ٹکراتا نظر آيا ۔نہر علقمہ پر پہنچے اوربھائی کو آواز دی : کاش تم ہوتے اور تین دن کے پیاسے حسین (ع) کی جنگ کا منظر دیکھتے اور جب نہر سے پلٹے تو آواز سنائي دی :اے نفس مطمئنہ اپنے پروردگار کی طرف پلٹ آ اس حال میں کہ میں تجھ سے راضی اور تو مجھ سے راضی ہے ۔امام نے تلوار نیام میں رکھ لی تیروں ، نیزوں شمشیروں کی بارش ہونے لگی جن کے پاس کچھ نہ تھا وہ پتھر ماررہے تھے ۔حسین گھوڑے سے گرے ،بارگاہ معبود میں شکر کا سجدہ ادا کیا شمر بے حیا نے پشت گردن سے سر تن سے جدا کردیا نواسۂ رسول (ص) میدان کربلا میں شہید کردیا گیا ۔آسمان سے خون کی بارش ہوئی ، زمین کا سینہ شق ہوگیا۔لیکن امام کی صدا کے استغاثہ آج بھی بشریت کے کانوں میں گونج رہی ہے ” کیا کوئی ہے جو میری مدد کرے ، کیا کوئی ہے جو میری نصرت کرے “میں پیاسا ہوں ، پیاسا شہید کیا گیا ہوں ، میری پیاس بجھاؤ ، روئے زمین پر حق و انصاف اور اسلام و قرآن کی حکمرانی قائم کرو، جس دن ظالموں کا خاتمہ ہوگا میری پیاس بجھ جائے گي۔

    گوگل سرچ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *