دانشوروں اور سخنوروں کی تفریح طبع اور علم کی تحصیل کے لیے ایک نیا بلاگ شروع کررہا ہوں جس کا عنوان ” بیت بازی کا تسلسل” ہے ۔
اس نئے بلاگ کو موجودہ بلاگ ” بیت بازی ” کے تجربے سے فایدہ اٹھا کر آسان ہی رکھا جائے گا۔
شاعر کا نام لکھنے کی ضرورت نہیں ( اگر شاعر کا نام لکھا جائے تو سب کے علم میں اضافہ ہی ہوگا کمی نہیں ) ۔
اور عروض کی پابندی بھی ضروری نہیں
صرف نئے شعر کو پچھلے شعر کے آخری حرف سے شروع کرنے کی پابندی ہوگی
اور یہ بھی شرط ہوگی کہ جو اشعا ر ” بیت بازی ” کے بلاگ میں استعمال ہوچکے ہیں وہ نئے بلاگ ” بیت بازی کا تسلسل ” میں دو بارہ استعمال نہ ہوں ۔
مقصد صرف شعر لکھنے کی مشق چاہئے اور تثر لکھنے کا موقعہ ملتا رہے۔ ( یاد رہے کہ اس موجودہ بلاگ میں پچھلے بلاگ کی طرح شعر کے علاوہ نثر لکھنے کی بھی گنجائش ہے )۔
میرے غیاب میں نگہت نسیم صاحبہ خود یا انکی (ا نکا ) نامزد کردہ سخنور اس قسم کے بلاگوں کو چلاسکتی ( چلا سکتے ) ہیں۔
میں زرقا مفتی صاحبہ اور پنہاں صاحبہ اور صفدر ھمدانی صاحب اور نگہت نسیم صاحبہ کے اعلی ادبی ذوق سے یہ امید رکھتا ہوں کہ وہ اور دوسرےتمام سخنور اپنے تعاون سے اس نئے بلاگ کو بھی کامیاب بنایئنگے۔
۔۔۔۔۔۔
میں اس نئے بلاگ کو غالب کے اس شعر سے شروع کرتا ہوں:
وہ آیا بز م میں دیکھو نہ کہیو پھر کہ غافل تھے
شکیب و صبرِ اہل انجمن کی آزما ئش ہے
اگلا شعر ی سے شروع ہوگا
۔۔۔۔
فقط:
علم کا خواہاں
منظور قاضی از جرمنی ّ

یہ آرزو تھی میری رہ گزر سے وہ گزرے
میں راہ تکتی رہی اور عمر تمام ہوئی
یوں چُپ رہنا ٹھیک نہیں کوئی میٹھی بات کرو
مور چکور پپیہا کوئل سب کو مات کرو
قتیل شفائی
قتیل شفائی کا شعر و پر ٹوٹا :
قتیل شفائی ہی کا شعر:
وہ دل ہی کیا ترے ملنے کی جو دعا نہ کرے
میں تجھ کو بھول کے زندہ رہوں ، خد ا نہ کرے
اگلا شعر پھر ی سے شروع ہوگا ؛
( نوٹ : کچھ دیر تک ، ہوسکے تو قتیل شفائی کے اشعار کو ترجیح دیجئے۔ اس کا فائدہ یہ ہوگا کہ ہم سب میں تحقیق کرنے کی اور مطالعہ کرنے کی جستجو پیدا ہوگی ۔ قتیل شفائی کے بعد کسی اور معروف شاعر کو چنا جاسکتا ہے۔ اتفاق سے قتیل کی اس غزل میں ی سے شروع ہونے والا ایک شعر موجود ہے )
یہ ٹھیک ہے نہیں مرتا کوئی جدائی میں
خدا کسی سےکسی کو مگر جدا نہ کرے
قتیل شفائی
یہ کس نے کہا تم کوچ کرو، باتیں نہ بناؤ انشا جی
یہ شہر تمہارا اپنا ہے، اسے چھوڑ نہ جاؤ انشا جی
قتیل شفائی
ی سے شعر لکھنا بھی یارو کیسی مشکل ہے
جو بھی شعر دیکھا ہے ی پہ ختم ہوتا ہے۔
فی البدیہہ
لو جی پھر ی آ گئی
یہ اور بات عدالت ہے بےخبر ورنہ
تمام شہر میں چرچہ میرے بیان کا ہے
محسن نقوی
صفدر ھمدانی صاحب کا شعر ی پر ٹوٹا:
قتیل شفائی کا شعر:
یوں مجھ میں تیرے لمس کا احساس رچا ہے
اپنے ہی بدن سے تِری آجاتی ہے خوشبو
اگلاشعر و سے شروع ہوگا
وسوسوں میں الجھ مت کسی کی طرح
سانس رُک جائے گا بے بسی کی طرح
۔۔
خود ہی صفدر وہ حرفِ غلط بن گیا
مجھ میں تھا جو مری شاعری کی طرح
حیرتوں کے سلسلے سوزِ نہاں تک آ گئے
ہم نظر تک چاہتے تھے تم تو جاں تک آ گئے
(قابل اجمیری)
یہ لوگ کسی حال میں خوش ہو نہیں سکتے
بے فیض زمانے سے کنارا ہی بھلا ہے
شاعرہ زرقا مفتی
یہ معجزہ بھی کبھی محبت دکھائے مجھے
کہ سنگ تجھ پہ گرے اور زخم آئے مجھے
قتیل شفائی
یہ لاش بے کفن اسد خستہ جاں کی ھے
حق مغفرت کرے عجب آزاد مرد تھا
غالب
الف
یہ بات پھر مجھے سورج بتانے آیا ہے
ازل سے میرے تعاقب میں میرا سایہ ہے
( قتیل شفائی )
اگلا شعر پھر ی سے شروع ہوگا ۔
ےاد کر وہ دن کہ ہر اک حلقہ تیرے دام کا
انتظار صید میں اک دیدہء بے خواب تھا
غالب
الف
الف اور ی سے قتیل شفائی کے ایک ہی غزل کے دو اشعار
اس قدر نفرت ہے ان کو تیرگی کے نام سے
روز روشن میں بھی اب شمعیں جلا لیتے ہیں لوگ
یہ بھی دیکھا ہے کہ جب آ جائے غیرت کا مقام
اپنی سولی اپنے کاندھے پر اٹھا لیتے ہیں لوگ
گروہِ کجکلہاں کو کوئی خبر تو کرے
ابھی ہجوم سرِ رایگزار راہ میں ہے
احمد فراز
یاسر اسامہ صاحب جتنی مستعدی سے اس بیت بازی میں حصہ لیے رہے ہیں وہ ہم سب کے لیے قابل تقلید ہے اور انکے لیے باعثِ تعریف ہے:
انکا دیا ہوا قتیل شفائی کا شعر گ پر ختم ہوا :
قتیل شفائی ہی کا شعر :
گلی گلی آوارہ اب تو مارا مارا پھرے قتیل !
کہتے ہیں اک دیوی کی آنکھوں نے اس کو دیا ثراپ ( یہ لفظ ث سے ہے ۔اور میرے خیا ل میں اسکے معنی جادو کے ہیں۔
پتہ نہیں یہ لفظ فیروزالغات میں کیوں موجود نہیں؟ !!!)
بہرحال :
اگلا شعر پ سے شروع ہوگا
اصل لفظ ھے
ش ر ا پ ، شراپ
اسکا مطلب بد دعا
ہندی میں ث نہیں ہوتی
پ سے
پھر مجھے دیدہء تر یاد آیا
دل، جگر تشنہء فریاد آیا
غالب
الف سے
آج تک ہے دل کو اس کے لوٹ آنے کی امید
آج تک ٹھہری ہوئی ہے زندگی اپنی جگہ
قتیل شفائی
اگلا شعر ہ سے ہوگا۔
ھم خاشی سے انکی ھر اک بات سہہ گئے
وہ خامشی بھی سہہ نہ سکے خامشی کے ساتھ
شاعر مسعود قاضی
ہم اُن کی انجمن میں ہزار اجنبی سہی
وہ اپنی بے کلی سے ہمیں جان جإیں گے
قتیل شفائی
اگلا شعر ے سے
ہم توحید ہستی ہیں سارا جہاں ہمارا
ہم کافروں کے کافر، کافر خدا ہمارا
علامہ اقبال
انسان کا اگر قدوقامت نہ بڑھ سکے
تم اِس کو نقصِ آب و ہوا کہہ لیا کرو
قتیل شفائی
اگلا شعر و سے
یاسر اسامہ صاحب نے جو شعر علامہ اقبا ل کے نام سے منسوب کرکے لکھا ہے وہ شعر کلیات اقبال کے کس صفحہ میں ہے ؟ یاسر اسامہ صاحب جلد از جلد بتادیں تاکہ ان کا لکھا ہو ا یہ شعر بیت بازی میں شامل ہوسکے ۔ جب تک یہ تصدیق نہ ہوجائے کہ یہ شعر علامہ اقبال ہی کا ہے اس شعر کو استعما ل نہی کیا جاے گاِ
قتیل شفائی کا شعر (جسے زرقا مفتی صاحبہ نے لکھا ) وہ ی سے ٹوٹا
اس پر ادا جعفری کا یہ شعر :
یہ حکم ہے تری راہوں میں دوسرا نہ ملے
شمیمِ جاں ! تجھے پیرا ہنِ صبا نہ ملے
اگلا شعر ی سے شروع ہوگا
۔۔۔۔
عظی محمود صاحبہ کا شکریہ کہ انہوں نے قتیل شفائی کے اس شعر کی کتابت ( جو اسکی تصنیف ” گفتگو ” میں ہے ، کی تصحیح کی ۔ لغت میں شراپ یا سراپ الفاظ بددعا کے معنی کے ساتھ موجو د ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میں جیسا کہ پہلے عرض کرچکا ہوں آج سسے تین ہفتوں تک کےلیے آپ سب سے اجازت چاہونگا ۔
میں زرقامفتی صاحبہ کا مشکور ہوں کہ انہوں نے اس بلاگ کی نظامت کی ذمہ داری قبول فرمائی
میں عالمی اخبار کی انتظامیہ کا ممنون ہوں کہ مجھے بلاگ لکھنے کا اعزاز عطا کیا : “وگرنہ من کہ اک خاکم کہ ہستم ”
میں اپنے تمام کرم فرماوں کا مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھے اچھی نظروں سے دیکھا۔” وگرنہ من کہ اک خاکم کہ ہستم ”
:
ارادہ تو سب سے مل جل کر کام کرنے کا تھا (ا ور ہے ) مگر کسی وقت میری کسی بات سے کسی کی دل کو تکلیف پینچی ہوتو معافی کا خواستگا ر ہوں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
میں پنہاں صاحبہ کا ممنون ہوں کہ انہوں نے میری ہمت افزائی فرمائی ۔ میں انکی شاعری کا شیدائی ہوں بس اسی وجہ سے ان سے بے انتہا عقیدت ہے۔ میں ان سے کبھی ملا نہیں اور نہ میں نے انکو مشاعروں میں پڑھتے سنا اور نہ میں نے ان سے ٹیلیفون پر بات کی مگر انکی شاعری کی عظمت کو میں ہمیشہ یاد رکھونگا ، اللہ انکی شاعری کو قبولیت عام اور حیاتِ دوام عطا کرے ۔ آمین اور انکے ہاتھوں کی تکلیف دور کرے۔ زندگی میں یہی خواہش ہے کہ میںان سے انکی اصطلاح “صنعتی شاعری ” کے متعلق مزید معلومات حاصل کر سکوں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
فی الوقت کسی کے ایک شعر کو تھوڑی سے تبدیلی کے ساتھ عرض ہے :
گل و گلزار پہ حسرت کی نظر رکھتے ہیں
خوش رہو اہلِ چمن ہم تو سفر کرتے ہیں
۔۔
اللہ حافظ :
فقط :
ایک ابھھرتےہوئے شاعر مسعود قاضی کا بڑا بھائی
مشتِ غبار :
منظور قاضی از جرمنی
مکرمی یاسرصاحب و منطور صاحب۔۔
اصل مصرعہ یوں ہے
توحیدِ ہستی ہم ہیں، سارا جہاں ہمارا
۔۔۔۔۔مجھے نہیں معلوم کہ یہ کس کا شعر ہے۔ لیکن مصرعہ کی درستگی کا پتہ ہے، سو عرض ہے۔
ے سے
جناب منطور بھائ صاھب اللہ حافظ یہ شعر آپ کی نذر
یہ تیری چاہ تھی کہ اتنی دور آبھی گئے
وگرنہ زخم تھے ایسے کہ کچھ بیان نہ ھو
از کتاب دل کے موسم، شاعرہ فرح اقبال ہیوسٹن ٹیکساس
وہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیں
مرا علاج میرے چارہ گر کے پاس نہیں
ناصر کاظمی
اگلا شعر ن سے
نہ کسی کی آنکھ کا نور ھوں نہ کی کے دل کا قرار ھوں
جو کسی کے کام نہ آسکے میں وہ ایک مشتِ غبار ھوں
اگلا شعر ن سے
نہ ہو اداس ظلمت شب دیکھ کر
نوید سحر طلوع ہونے کو ہے
بھلا دواب ساری تلخیوں کو
اک نیا سفر شروع ہونے کو ہے
یاسر
یادوں کی پر چھائیوں کے کچھ ایسے بادل گہرتے ھیں
آنکھیں سوکھی رھتی ھیں ارمان بلک کر روتے ھیں۔
اگلا شعر ن سے
ن سے
ندامتوں کا تو ہر آن مینہ برستا رہا
شجر وفا کا جوسوکھا تو پھر ہرا نہ ہوا
شاعرہ زرقا مفتی لاھور
الف سے
مصباح صاحب تصیح کرنے کا شکریہ- محترم منظور قاضی صاحب میں نے یہ شعر اپنے نہایت قابل استاد سے آج سے قریباً 10 سال پہلے سنا تھا جب میں گریڈ 10کا طالبعلم تھاان کے بقول یہ اقبال کا ہی شعر تھا- میں کوشش کروں گا کہ اس کا ماخذ ڈھونڈ لوں- اک اور کتاب میں اس شعر کو اس طرح بھی لکھا ہے-
اصل توحید ہستی ہم ہیں خدا پاسباں ہمارا
ہم کافروں کے کافر، کافر خدا ہمارا
چلیں اس کا ماخذ ڈھونڈتے ہیں ویسے اس شعر میں جتنی گہرائی ہے اس کو اقبال کے سوا شائد ہی کوئی شاعر کہہ سکے-
نہ گنواؤ ناوک نیم کش دل ریزہ ریزہ گنوا دیا
جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو تن داغ داغ لٹا دیا
مرے چارہ گر کو نوید ہو صف دشمناں کو خبر کرو
جو وہ قرض رکھتے تھے جاں پر وہ حساب آج چکا دیا
ادھر ایک حرف کہ کشتنی یہاں لاکھ عدر تھا گفتنی
جو کہاں تو سن کے اڑا دیا جو لکھا تو پڑھ کے مٹا دیا
جو رکے تو کوہ گراں تھے ہم جو چلے تو جاں سے گزر گئے
رہ یار ہم نے قدم قدم تجھے یادگار بنا دیا
فیض احمد فیض
یاسر صاحب
آپ نے جو شعر ارسال کیا ہے وہ علامہ اقبال کا نہیں ہے بلکہ اُن کے تانہ ئ ملی کی پیروڈی کا ہے
اس پیروڈی کے کچھ اور اشعار ہیں
چین و عرب ہمارا ہندوستان ہمارا
رہنے کو گھر نہیں ہے سارا جہاں ہمارا
فاقوں کے سائے میں ہم پل کر جواں ہوئے ہیں
ان پڑھ ہے اور جاہل ہر نوجواں ہمارا
امریکے کی امانت پیٹوں میں ہمارے
ہم رازداں ہیں اس کے وہ راز داں ہمارا
ہے رشک ِ خلد اپنا صحرائے بکرا پیڑی
ہم بلبلیں ہیں اس کی یہ گلستاں ہمارا
پیروڈی کے شاعر کوں ہیں مجھے علم نہیں
بیت بازی کے لیے ترانہئ ملی سے ایک شعر
اے گلستانِ اندلس وہ دن ہیں یاد تجھ کو
تھا تیری ڈالیوں میں جب آ شیاں ہمارا
چین و عرب ہمارا ، ہندوستاں ہمارا
مسلم ہیں ہم ، وطن ہے سارا جہاں ہمارا
توحید کی امانت سینوں میں ہے ہمارے
آساں نہیں مٹانا نام و نشاں ہمارا
دنیا کے بت کدوں میں پہلا وہ گھر خدا کا
ہم اس کے پاسباں ہیں ، وہ پاسباں ہمارا
تیغوں کے سائے میں ہم پل کر جواں ہوئےہیں
خنجر ہلال کا ہے قومی نشاں ہمارا
مغرب کی وادیوں میں گونجی اذاں ہماری
تھمتا نہ تھا کسی سے سیل رواں ہمارا
باطل سے دبنے والے اے آسماں نہیں ہم
سو بار کر چکا ہے تو امتحاں ہمارا
اے گلستان اندلس! وہ دن ہیں یاد تجھ کو
تھا تیری ڈالیوں پر جب آشیاں ہمارا
اے موج دجلہ ! تو بھی پہچانتی ہے ہم کو
اب تک ہے تیرا دریا افسانہ خواں ہمارا
اے ارض پاک ! تیری حرمت پہ کٹ مرے ہم
ہے خوں تری رگوں میں اب تک رواں ہمارا
سالار کارواں ہے میر حجاز (ص) اپنا
اس نام سے ہے باقی آرام جاں ہمارا
اقبال کا ترانہ بانگ درا ہے گویا
ہوتا ہے جادہ پیما پھر کارواں ہمارا
جناب یاسر صاحب اور زرقاء صاحبہ۔
سلام۔
میرے خیال سے یہ پیروڈی کا شعر نہیں ہے کیونکہ یہ تو اپنے معانی کے لحاظ سے انتہائی گہرا شعر ہے۔ تکفیر انکار کے معانی میں ہے جیسے کہ اللہ پاک اپنے لئے کہتا ہے کہ یکفر اللہ سیآتھم۔۔۔۔۔۔بہر کیف اس شعر کا خالق نا معلوم ہی ہے۔
زرقا مفتی صاحبہ سے معزرت کے ساتھ میں بھی مصباح صاحب کی رائے سے متفق ہوں کیو ںکہ یہ شعر معنوی لحاظ سے پیروڈی نہیں ہو سکتا اور نہ ہی اس کا قافیہ ردیف مندرجہ بالا نظم سے ملتا ہے- اگر کسی صاحب کو اس شعر کی تشریح میں کوئی دشواری ہو تو وہ بلا ججھک پوچھ سکتا ہے میں اپنی استطاعت کے مطابق بیان کرنے کی کوشش کروں گا
مصباح صاحب اور یاسر صاحب
ہو سکتا ہے آپ دونوں اصحاب کی رائے درست ہو
اگر ہو سکے شاعر کا نام اور پوری نظم غزل یا قطعہ پیش کیجیے
تاہم یہ شعر حضرتِ اقبال کا ہرگز نہیں ہے
فی الحال ہم بیت بازی کا سلسلہ پھر شروع کرتے ہیں
اندھیرے غاروں میں اوہام لے گئے مجھ کو
نکل گئے مرے کافر تصورات کہاں
احمد ندیم قاسمی
اگلا شعر ن سے
الف سے شعر
انشا جی اٹھو اب کوچ کرو، اس شہر میں جی کا لگانا کیا
وحشی کو سکوں سے کیا مطلب، جوگی کا نگر میں ٹھکانا کیا
ابن انشا
اندھیرے غاروں میں اوہام لے گئے مجھ کو
نکل گئے مرے کافر تصورات کہاں
احمد ندیم قاسمی
اگلا شعر ن سے
نگری نگری گھوم رہے ہیں، سخیو اچھا موقع ہے
روپ سروپ کی بھکشا دے دو، ہم اک پھیلا دامن ہے
ابن انشاء
یہ میری ذات تو مجھ میں سما کے رہ نہ سکے
وہ دشت ہوں کہ سمندر چھپا کے رہ نہ سکے
کشور ناہید
ی سے
یہ کس خطا پہ روٹھ گئی چشمِ التفات
یہ کب کا انتقام لیا مجھ غریب سے
شکیل بدایونی
یہ چارہ ساز، یہ واعظ یہ ناصح مشفق
ملا نہ ان کی خدائی میں اہلِ دل کو کفن
کشور ناہید
یوں زندگی گزار رہا ہوں تیرے بگیر
جیسے کوئ گناہ کئے جارہا ہوں مین
ن سے
نام تیرا جو لب پہ آ جائے
آگ نہ دنیا کو لگ جائے
یاسر
یاد ہیں غالب تجھے وہ دن کہ وجدِ ذوق میں
زخم سے گرتا تو میں پلکوں سے چُنتا تھا نمک
مرزا غالب
اگلا شعر ک سے
کس کو خبر یہاں کون اپنا ہے
ہر چہرے پہ ہزار نقاب ہیں
یاسر