رمضان المبارک کی ایک ایک ساعت کو روح میں اتاریں

آئیے دوستو !
رمضان المبارک کی ایک ایک ساعت کو روح میں اتاریں
image003
مبارک ہو ان سب نفوس کو کہ جنکی حیات میں ایک اور ماہ رمضان المبارک آرہا ہے ۔رمضان صرف بھوکے پیاسے رہنے کا نام نہیں بلکہ تطہیر روح و قلب ہے اور اسکی ایک ایک ساعت کو روح میں اتارنے مطلب قلب المنقلبون ہے.

آنحضرت صلی اﷲ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جنت کو شروع سال سے آخر سال تک رمضان المبارک کی خاطر آراستہ کیا جاتاہے اور خوشبوؤں کی دھونی دی جاتی ہے پس جب رمضان المبارک کی پہلی رات ہوتی ہے تو عرش کے نیچے سے ایک ہوا چلتی ہے جس کا نام مشیرہ ہے جس کے جھونکوں کی وجہ سے جنت کے درختوں کے پتے اور کواڑوں کے حلقے بجنے لگتے ہیں جس سے ایسی دل آواز سریلی آواز نکلتی ہے کہ سننے والوں نے اس سے اچھی آواز کبھی نہیں سنی۔

حق تعالیٰ شانہ رضوان (جنت کے دروغہ) سے فرماتے ہیں کہ جنت کے دروازے محمد صلی اﷲ علیہ وسلم کی امت کے روزہ داروں کے لیے کھول دو اور جہنم کے دروغہ مالک سے فرماتے ہیں محمد صلی اﷲ علیہ وسلم کی امت کے روزہ داروں پر جہنم کے دروازے بند کردو اور حضرت جبرائیل علیہ السلام کو حکم ہوتا ہے کہ زمین پر جاؤ اور سرکش شیاطین کو قید کرو اور گلے میں طوق ڈال کر دریا میں پھینک دو کہ میرے محبوب صلی اﷲ علیہ وسلم کی امت کے روزہ داروں کو خراب نہ کریں۔

اس بابرکت ماہ میں کچھ تجاویز لے کر حاظر ہوئی ہوں ۔

1. اس ماہ مبارک میں قران پاک ختم کیا جائے گا ۔ جو احباب چاہتے ہیں کہ وہ اس میں کار خیر میں شامل ہو سکتے ہیں وہ اپنی خواہش کا اظہار اس پوسٹ کر کر دیں ۔ میں ماہ رمضان کے پہلے دن آپ سب کے نام اور پارہ کا نام لکھ دونگی ۔ وہ آپ پڑھ دیجئے گا ۔ ماہ رمضان کی ستائیسویں شب قران پاک ختم کیا جائے گا ۔ اور اس کی دعا محترمہ سیدہ زائیرہ عابدی بجو کروائیں گی ۔ انشاللہ

2. معزز شعرا اور نثر نگاروں سے عرض ہے کہ پہلی رمضان سے چاند رات تک صرف حمد شریف، نعت مبارک ۔ سلام ، احادیث مبارک اور دینی تحاریر ہی شامل کی جائیں تاکہ اس ماہ مبارک کو ایک دوسرے کے لئے نیکی اور اجر بنا دیں ۔

3. تمام احباب سے گزارش ہے کہ اپنے اپنے ملکوں اور شہروں میں رمضان کیس منائے جاتے ہیں ہم سب کو ضرور بتائیں اور اس کے ساتھ ایک تصویر ضرور لگائیں کہ فورم پر مضمون لگنے کے بعد وہی تحریر ہم “ عالمی اخبار“ کے “ رمضان اسپیشل “ میں لگائیں گے ۔ اس لئے آپ کی تحاریر کم از کم چار پیراگراف پر ضرور مشتمل ہو ۔

4. ہم نے اس ماہ رمضان المبارک میں ایک دوسرے کے لئے ہمیشہ سے زیادہ دعائیں کرنی ہیں اور وہ ہمارے پیارے جو اس دنیا میں نہیں رہے ان سب کی مغفرت کی دعائیں بھی عام دنوں سے زیادہ کرنی ہیں کہ اللہ پاک اپنی رحمتوں کے صدقے انکی مغفرت کرے. الہی امین

دعا ۔۔۔
اے ربِ جہاں ہمیں ہمیشہ کے لیے شیطان کی قید سے آزادی دلا دے ، ہمارے قلوب کو صرف اور صرف اپنی طرف مائل کردے ہمیں اپنا اطاعت گزار بنا دے ، ہمارے نفسوں کو پاک کردے ، ہمیں نفرتوں ، حسد ، کینہ پروری ، انا پرستی ، ہر طرح کی گرہ بندی ، شر انگیزی فتنہ پروری ، اور دہشت گردی سے دور کردے۔

اے پروردگار عالم تو اپنے حبیب حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ان کی آلِ پاک کے صدقے میں ہمیں اپنی امان میں رکھ ، ہمارے ملکِ پاکستان پر اپنا کرم فرما اس ملک کے تمام شہریوں کی جان مال عزت آبرو کی حفاظت فرما۔ آمین ثمہ آمین

ڈاکٹر نگہت نسیم
سڈنی

119 thoughts on “رمضان المبارک کی ایک ایک ساعت کو روح میں اتاریں”

  1. روزہ کی تاریخ

    ایک شخص نے خدا کے برگزیدہ بندوں کے درمیان روزہ کی تاریخ کے بارے میں مشہور مفسر ابن عباس سے سوال کیا تو انہوں نے جواب دیا : پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلّم نے فرمایا ہے

    1۔ ” اعلیٰ ترین روزہ ، میرے بھائي داؤد علیہ السلام کا روزہ ہے جو پورے سال ایک دن روزہ رکھتے اوردوسرے دن افطار کرتے تھے ۔

    2 حضرت سلیمان علیہ السلام ہر مہینہ تین دن شروع میں تین دن وسط میں اور تین دن آخرماہ میں روزہ رکھتے تھے

    3۔حضرت عیسیٰ علیہ السلام ہمیشہ روزہ سے رہتے تھے ۔

    4۔ حضرت مریم (ع) دو دن روزہ رکھتی تھیں اور دو دن افطار کرتی تھیں ۔

    5۔ ” اسلامی روایات کی روشنی میں خود حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلّم ہر مہینہ کی پہلی ، درمیانی اور آخری تاریخوں میں روزہ رکھتے تھے اور فرماتے تھے ” یہ روزے ہمیشہ رکھنا چاہئے ”

    6۔ حضرت موسیٰ کلیم اللہ نے اپنی دعاؤں کے دوران بارگاہ اقدس میں سوال کیا :

    خدایا ! تیری نگاہ میں کیا کوئي اور میری طرح محترم و مکرم ہے ؟ جواب ملا : ( خاتمیت کے ) آخری زمانوں میں میرے کچھ بندے ہوں گے جنہیں میں ماہ رمضان کے روزوں کی وجہ سے یہ احترام عطا کروں گا ۔

    اسی طرح ، حضرت موسیٰ (ع) نے امت محمدی کی دوسری تمام قوموں پربرتری کا راز جاننا چاہا تو آواز آئی : امت محمدی کو میں نے دس خصوصیات سمیت ان کے ماہ رمضان المبارک کےروزوں کی وجہ سے دوسری امتوں پر عظمت و برتری دی ہے۔

    سبحان اللہ

  2. پانچ رمضان کے اہم واقعات

    1۔ افضل الدین ابوعبداللہ طبیب خونجی کا انتقال

    5 رمضان المبارک سنہ 646 ہجری قمری کومشہور فلسفی افضل الدین ابوعبداللہ طبیب خونجی کا انتقال ہوا ۔ وہ سنہ 590 ہجری قمری میں ایران کے شمال مغربی شہر خلخال میں پیدا ہوئے ۔طبیب خونجی صاحب منطق وحکمت تھے ۔وہ طب اور اسلامی علوم خصوصا” فقہ اور حدیث کے بہترین استاد تھے ۔انہوں نے بہت سی کتابیں تحریر کیں جن میں کشف الاسرار عن غَوامض الافکار فی المنطق خاص طور سے قابل ذکر ہے ۔

    2۔ الحاج ملّا علی علیاری تبریزی کی پیدائش

    5 رمضان سنہ 1236 ہجری قمری کوایران کے ممتاز عالم دین الحاج ملّا علی علیاری تبریزی ایران کے شمال مغربی تبریز میں پیدا ہوئے ۔ان کو فقہ ، حدیث اورشعر و ادب میں بہت مہارت حاصل تھی اور فلسفے ،حکمت ، ریاضی اور علم نجوم کے ماہر استاد مانے جاتے تھے انہوں نے عراق کے شہر نجف میں واقع اعلیٰ دینی درسگاہ میں داخلہ لیا ۔

    شیخ مرتضیٰ انصاری اور میرزائے شیرازی جیسے فاضل اساتذہ سے انہوں نے کسب فیض کیا اور فقہ اور اصول فقہ میں کمال حاصل کیا ۔علیاری نے ایران واپس آنے کے بعد ذہین شاگردوں کی تعلیم و تربیت کی ۔ وہ دینی تعلیم کے علاوہ ریاضیات اور نجوم کی تعلیم بھی دیتے تھے ۔

    اسی دوران انہوں نے فقہ اوراسلامی مسائل کے مختلف موضوعات پر بہت سی کتابیں لکھیں ۔ان کی کتابوں میں ” دَلَائلُ الاَحکام فی شَرح شَرایعُ الاسلام ” خاص طور سے قابل ذکر ہے ۔

  3. ہماری زندگی میں نیکیوں کاایک اورموسم ِبہار آیا ھے۔اللہ پاک کی طرف سے انسانوں پر بسنے والے مسلسل انعامات میں سے ایک بہت بڑا انعام یہ ماہ مبارک ہے ۔اس ماہ مقدس کا انتظار تمام انبیاءکے سردار تاجدار ِعرب محمد صلی اللہ علیہ وسلم بھی بے تابی سے فرمایا کرتے تھے۔اور اس کی آمد کے لئے دعائیں مانگا کرتے ۔ مختصر انسانی زندگی میں تیز رفتاری سے جہاں ماہ وسال ماہ گھنٹوںاورلمحوں کے گذرنے کا انسان کواحساس نہیں ہوتا ۔اسی طرح یہ ماہ مقدس بھی ہر سال ہماری زندگی میں باد بہار لے آتا ہے اور گذر جاتا ہے ۔صاحب نصیب ہیں وہ لوگ جو اس ماہ مبارک کی برکت اور نورانی ساعتوں سے مستفید ہو کر رضائے الہی کے مستحق بن جاتے ہیں اور دوجہاں کی کامیابی سے سرفراز ہوتے ہیں ۔ اللہ پاک نے قرآن پاک میں ارشاد فرمایا کہ اگر ت میری نعمتوں کا شکر ادا کرو گے تو میں اپنی نعمتوں میں اضافہ کروں گا اور اگر تم ناشکری کر و گے تو میں تمہیں سخت عذاب میں گرفتار کردونگا (سورہ ابراہیم ۷)چونکہ ناشکری انسان کی فطرت ہے اور بالخصوص مسلمانوں کے لئے مشکل حالات کی بنیادی وجہ ہی اللہ پاک کی ناشکری ہے ۔رمضان المبارک میں ہماری عادات و اطوار اس کا کھلا ثبوت ہے حدیث پاک میں آتا ہے کہ جس کا رمضان صحیح گذرا اسکا پورا سال صحیح گذرے گا اورجس نے رمضان المبارک میں بھی احکام ِ خداوندی کی پرواہ نہ کی اس کو پورے سال اعمال صالحہ کی توفیق نہیں ملتی ۔اس ماہ مقدس میں بھی ہمارا طرز ِزندگی نہیں بدلتا احکام خداوندی کی کھلم کھلانافرمانی شعائر اسلام کا کھلے عام مذاق ۔جو ماہ مقدس ہمارے لئے رحمتوں مغفرتوں اور جہنم سے چھٹکارے کی نویدلے کر آیا تھا اور ملائک سماوی جس ماہ مقدس میں ان انسانوں کی بھلائی اور نجات کے لئے زمین پر منادی کرتے ہیں اسی ماہ مقدس میں ہماری بے حسی اور غفلت عروج پر ہوتی ہے ۔ذرا غور کیجئے جب ہم اللہ پاک کی اس قدر عظیم نعمت کی اس طرح ناقدری کرتے ہیں تو کس طرح ممکن ہے کہ ہم اور ہمارے گھرانے اس ماہ بابرکت کی برکتوں اور سعادتو ں سے منور ہوجائیں ،خالقِ ارض وسماءکی ذات عالی بے حد وبے نیاز ذات ہے اپنی شان ِ بے نیازی کا اظہار کرتے ہوئے اللہ پاک خود فرماتے ہیں بے شک تمام طاقتوں کا مالک، اللہ ہے (البقرة ۱۶۵)اور حضرت انسان کا تعارف فرماتے ہوئے خود رب ذوالجلال ارشاد فرماتے ہیں ”بے شک ہم نے انسان کو ضعیف اور ناتواں پیدا کیا ہے “(النساء۲۸)اور اگر اب بھی انسان خود شناس نہ ہو اور اپنے رب کی طاقت وعظمت کے سامنے اپنا سر خم تسلیم نہ کرے تو اس کا انجام وہی ہونا ہے جس کے لئے اللہ پاک کا وعدہ ہے ،ہماری زندگیاں برف کی ماند پگل رہی ہیں ۔بچپن کی خوشگوار فضائیں جوانی کی حسین یادیں ہمیں الوداع کہ رہی ہیں نہ جانے کتنے رمضان ہماری زندگی میں آئے اور گذر گئے مگر ہم اپنے لئے پروانہ نجات حاصل نہ کر سکیں بلا شبہ پوری قوم مسلم آج جن حالات سے دو چار ہے ،حالات کے جس بھنور میں ہے اس کی خالصتاً وجہ یہی ہے کہ ہم نے اپنے رب کی ہر نعمت کی ناشکری کی ۔رمضان المبارک جیسی عظیم نعمت ایک بار پھر اللہ پاک نے ہمیں دی ہے ۔ضرورت ہے کہ آج ہم اپنا محاسبہ کریں اور محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم کے اِس فرمان پر غور کریں ”ہلاک اور برباد ہو وہ شخص جس نے زندگی میں اِک بھی رمضان پایا اور اپنی مغفرت نہ کرواسکا “ ۔نبی رحمت صلعم کی اس قدر سخت ترین بد دعا کے بعد بھی ہماری سنگ دلی کا یہ عالم ہے کہ ذرا بھی اپنی اُخروی زندگی کے بارے میں غور نہیں کرتے ۔اس ماہ مقدس کا ایک ایک لمحہ ہمیں پکار پکار کر کہہ رہا ہے کہ اے انسانو! رحمت خداوندی جوش میں ہے معافی کا عام اعلان ہے حصول جنت کا نادر موقع ہے اور جہنم سے چھٹکارا دینے کا وعدہ ہے۔رمضان کا ماہ مقدس انسانوں کی کامیابی کی معراج کا زینہ ہے اور قرب خداوندی کا وسیلہ اور حصول فلاح کا ذریعہ ہے اسی ماہ مقدس میں اس کے اعزاز و احترام کے پیش نظر اللہ پاک نے آسمان و زمین میں سب سے زیادہ محترم وموقر صحیفہ ،مقدس قرآن پاک کا نزول فرمایا ہے۔ جو ہماری زندگی کا سامان بھی ہے اور کامیابی کی شاہ کلید
    گؤگل سرچ

  4. ہیں،بار گاہِ رب حضور میں دست بدعا ہوتے ہیں کہ وہ ہماری غلطیوں کو تاہیوں سے صرف نظر فر ماکر محض اپنی خاص رحمت کے صدقہ میں ہمیں معاف فرمائے اور دعا کریں کہ اللہ پاک ہمیں بار بار زندگی میں رمضان نصیب کرے اور عہد کریں کہ ہم آئندہ اس نعمت عظمیٰ کی ناقدری نہ کریں۔ اس ماہ مقدس کے اختتام پر اس کے قدر دانوں کو اللہ پاک نے ایک اور انعام ”یوم عید“ عطا فرمائی ۔ ایک ایسا دن جو خوشوں کے جذبات کے ساتھ ساتھ مالک کائینا ت کے ہاں سربسجود ہونے کا دن ہے اور دوسروں کے دکھوں اور غموں کے بانٹنے کا بھی دن ہے ۔ماہ مقدس ہمیں یہ احساس دلاتا ہے کہ غریب کی غربت کیا ہے ۔ بھوکوں کا درد کیسا ہوتا ہے اس لئے مسلمانوں کے لئے لازم ہے کہ وہ اپنی خوشیوں میں ان کو بھی شریک رکھیں جو تنگ دست ،غریب،نادار،یتیم یا بیوہ ہوں ۔اکثر اوقات پر ایسے مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں کہ عید کے دن بھی ہمارے معاشرہ کے غریب طبقہ کے لوگ اپنے چہروں پر مسکراہٹ نہیں بکھیر سکتے اس لئے معاشرہ کے صاحب حیثیت لوگوں کا دینی و اخلاقی فرض ہے کہ وہ ایسے طبقہ کے لوگوں کی تلاش کر کے ان کی ضروریات کا خیال رکھیں ۔زکوة اور فطرة کا نظام رائج کرنے میں اسلام کی ایک عظیم حکمت ہے کہ ایک معتدل اور مساوات پر مبنی معاشرہ ہو جہاں کوئی بھوکا نہ رہے ،کوئی ننگا نہ رہے دوسروں کی خیر خواہی کا علمبردار مذہب تو مذہب اسلام ہی ہے ۔مگر آج ہم میں یہ جذبہ کم ہوتا جارہا ہے ۔اہل ثروت اپنے مال کو راہ خدا میں خرچ کر نے میں بخل سے کام لیتے ہیں یہی وجہ ہے کہ آج ہمارے سماج کا ایک بہت بڑا طبقہ زندگی کی بنیادی خوشیوں سے محروم ہے ۔حقوق اللہ اور حقوق العباد کی ادائیگی بھی تبھی ممکن ہے جب ہم اپنے رب کی فرمانبرداری کریں اور ربِ کریم کی عطا کردہ دولت کو محتاجوں اور ضرورت مندوں میں تقسیم کریں ۔یہی رمضان المبارک کا پیغام ہے
    گؤ گل سرچ

  5. تاج نہ تحت نہ سلطنت چاہئے
    تیرے دست ِ مبارک کی چھت چاہئے

    مجھ کو درکار کچھ بھی نہیں ہے حضور ﷺ
    آپ کے در سے اک منقبت چاہئے

    جس میں ہر سانس جیسے ہو اک امتحاں
    ایسی دنیا سے کیا منفعت چاہئے

    جو ترے نام ِ نامی سے منسوب ہو
    مرے افکار کو وہ صفت چاہئے

    سچ کہیں ایسی دنیا سے بیزار ہیں
    ہم کو دنیا نہیں آخرت چاہئے

    خواب میں کوئی چادر عطا ہو مجھے
    نعت لکھنے پہ وہ منزلت چاہیئے

    مجھ کو درکار کچھ بھی نہیں ہے حضور ﷺ
    آپ کے در سے اک منقبت چاہئے

    جس میں ہر سانس جیسے ہو اک امتحاں
    ایسی دنیا سے کیا منفعت چاہئے

    جو ترے نام ِ نامی سے منسوب ہو
    مرے افکار کو وہ صفت چاہئے

    سبحان اللہ
    کس قدر خوبصورت تخلیق ھے
    اللہ پاک عالمی آخبار کے روح رواں اور ھم سب کے بہت محترم المقام جناب صفدر ھمدانی صاحب کی اس روح پرور سعی کو قبول فرماۓ
    ھر شعر کو پڑھ کر دل و دماغ بہت خوش ھوا
    اللہ آپکا آقبال بلند فرماۓ آمین ثم آمین

  6. میرے کمپوٹر میں کچھہ گڑبڑ ھوگی ھے
    جسکی وجہ اردو ٹائپنگ میں بہت مشکل ھو رھی ھے
    اسی کے باعث نظم کی مشہور شاعرہ اور بہترین افسانہ نگار کالم نگاری کے میدان میں اپنا الگ مقام بنانے والی بہت اچھی دوست کی
    منظوم پر بھی بر وقت کچھہ نہ لکھہ سکی
    اللہ کرے زور قلم ، زور علم ،زور سخن اور زیادہ آمین ثم آمین

  7. بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
    اے میرے معبود !
    اے میرے مالک !
    اے میرے پاک رب
    رحمت فرما محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور ان کی آل پاک پر
    ہمیں ہدایت عطا کر
    کہ
    ماہ رمضان کے فضل و شرف اور عظمت کو پہچانیں
    اس کی عزت اور حرمت کو ہر ماہ سے بلند جانیں
    جن چیزوں سے تو نے منع کیا ہے اسے منع جانیں

    اے میرے پاک رب
    ہمارے اعضاء کو نافرمانیوں سے روک دے یارب
    ہمیں غَلَط گوئی اور غلط کاموں سے ٹوک دے یارب
    ہمیں ان کاموں میں الجھا دے جو تری رضا ہو یارب
    ہماری سماعتوں کو نصیب اجر کا ازن دے کر یارب
    ہماری بے محابہ نگاہ کو پردہ و حیاداری دے یارب
    ہمارے دست رسا کو امر ممنوع سے ہٹا دے یارب
    ہمارے شکم پرستی کو پاکیزہ بھوک عطا کر یارب
    ہماری فِکْرِ اِسْتِدْلالی کو باریاب رسائی دے یارب

    اے میرے پاک رب
    رحمت فرما محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور ان کی آل پاک پر
    ہمیں با نصیب کر اور آگہی کے دروازے کھول دے یارب
    ہمیں نماز ہائے پنجگانہ کی پابندی اور سعادت نصیب کر یارب
    ہمیں واجبات انسانی دل سے ادا کرنے کی توفیق عطا کر یارب
    ہمیں پابندی حدود میں رہ کر آداب عشق سیکھا دے کر یارب

    جزآک اللہ دل ؤ دماغ میں محشر برپا کر دیا آپ کی اس روحانی سعئ نے
    یہ عطا ے رب کردگار ھے سلامت رھیں

    میرے کمپوٹر میں کچھہ گڑبڑ ھوگی ھے
    جسکی وجہ اردو ٹائپنگ میں بہت مشکل ھو رھی ھے
    اسی کے باعث نظم کی مشہور شاعرہ اور بہترین افسانہ نگار کالم نگاری کے میدان میں اپنا الگ مقام بنانے والی بہت اچھی دوست ڈاکٹر نگہت نسیم کی
    منظوم پر بھی بر وقت کچھہ نہ لکھہ سکی
    اللہ کرے زور قلم ، زور علم ،زور سخن اور زیادہ آمین ثم آمین

  8. ارے میری دلاری میری شہزادی مجھے معلوم ہوتا ہے کہ جب تمہارے تبصرے نہیں آ رہے ہوتے تو تمہارا کمیوٹر جواب دے چکا ہوتا ہے یا تم چھٹی پر ہوتی ہو ۔ کوئی بات نہیں ۔ بس تم دعاؤں میں یاد رکھا کرو ۔ اسی کی ضرورتت رہتی ہے ۔ سلامت رہو ۔ خوش رہو ۔ اللہ کریم عنایتوں میں رہو ۔الہی آمین

  9. تزکیہ نفس…….روزے کی حقیقی روح“کالم“سمیع اللہ ملک سے اقثباس

    ﴿’’روزہ‘‘صبر و ضبط‘ایثار و ہمدردی اور ایک دوسرے کے ساتھ حسنِ سلوک کی دعوت دیتا ہے۔اسےتزکیہ نفس اور قربِ الٰہی کا مثالی ذریعہ قرار دیا گیا ہے﴾

    اسلام دین فطرت ہے‘اس نے ایسی جامع عبادات پیش کیں کہ انسان ہر جذبے میں خدا کی پرستش کر سکے اور اپنے مقصدِحیات کے حصول کی خاطرحیاتِ مستعارکا ہر لمحہ اپنے خالق و مالک کی رضاجوئی میں صرف کر سکے۔نماز‘زکوٰۃ‘جہاد‘حج اور ماہِ رمضان کے روزے ان ہی کیفیات کے مظہر ہیں۔اللہ رب العزت کا ارشاد ہے’’اے ایمان والو!تم پر روزے فرض کئے گئے ہیں جیسے پچھلی امتوں پر فرض ہوئے تھے‘تاکہ تم پرہیز گار بنو۔‘‘ (البقرہ)
    رمضان کے روزوں کا مقصد جیسا کہ مذکورہ آیات میں بیان کیا گیا ہے‘پرہیزگاری کا حصول ہے۔ماہِ رمضان کے ایّام ایک مومن کی تربیت اور ریاضت کے ایّام ہیں۔وہ رمضان کے روزوں اور عبادات سے اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کر سکتا ہے ۔مسلمان حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کا اظہار آپ کی پیروی اوراتباع سے کرتا ہے اور اپنی روح و نفس کا تزکیہ کرتا ہے‘ تاکہ زندگی کے باقی ایام میں وہ تقویٰ اختیار کر سکے اور اپنے مقصدِ حیات یعنی اللہ کی بندگی اور اس کی رضا جوئی میں اپنی بقیہ زندگی کے دن بسر کر سکے۔دیکھا جائے تو تمام عبادات انسان کے کسی نہ کسی جذبے کو ظاہر کرتی ہیں۔نماز خوف کو‘زکوٰۃ رحم کو‘جہاد غصہ و برہمی اور غضب کوحج تسلیم و رضا کو اور روزہ اللہ تعالی سے محبت کو!
    باقی عبادات کچھ اعمال کو بجا لانے کا نام ہیں‘جنہیں دوسرے بھی دیکھ لیتے ہیں اور جان لیتے ہیں۔مثلاً نمازرکوع و سجود کا نام ہے اور اسے باجماعت ادا کرنے کا حکم ہے‘جہاد کفار سے جنگ کا نام ہے‘زکوٰۃ کسی کو کچھ رقم یا مال دینے سے ادا ہوتی ہے‘لیکن روزہ کچھ دکھا کر کام کرنے کا نام نہیںبلکہ روزہ تو کچھ نہ کرنے کا نام ہے۔وہ کسی کے بتلائے بھی معلوم نہیں ہو تا بلکہ اس کو تو وہی جانتا ہے ‘جو رکھتا ہے اور جس کیلئے رکھا گیا ہے۔لہندا روزہ بندے اور خدا کے درمیان ایک راز ہے‘محب صادق کااپنے محبوب کے حضور ایک نذرانہ ہے جو بالکل خاموش اور پوشیدہ طور پرپیش کیا گیا ہے۔اسی لئے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاکہ اللہ کریم نے اپنے روزے دار بندوں کیلئے ایک بے بہا انعام کا اعلان فرمایا ہے ‘وہ یہ کہ’’روزے دار ‘ روزہ میرے لئے رکھتاہے ‘اور میں خود اس کی جزا ہوں۔‘‘
    اللہ رب العزت خودکو جس عمل کی جزا فرما رہا ہوتو اس کی عطا اور انعام و اکرام کا کیا اندازہ ہو سکتا ہے۔۔روزہ دراصل بندے کی طرف سے اپنے کریم مولا کے حضور ایک بے ریا ہدیہ ہے۔اس لئے اللہ تعالیٰ نے اتنے عظیم انعام و اکرام کا اعلان فرمایا ہے۔
    رمضان المبارک کے بہت سے فضائل و خصائص ہیں‘ان میں سب سے نمایاں خصوصیت یہ ہے کہ رمضان المبارک کے مہینے میںقرآنِ مجید نازل ہوا‘اور قرآن پاک میں سال کے تمام مہینوں میں صرف ماہِ رمضان کا نام صراحتاً آیا ہے۔اس سے رمضان المبارک اور قرآن پاک میں گہری مناسبت اور زیادہ تعلق ثابت ہوتا ہے‘قرآن اور رمضان المبارک میں ایک گہری نسبت کا ایک پہلو یہ بھی ہے کہ اس ماہِ مبارک میں بالخصوص شب و روز قرآنِ کریم کی زیادہ تلاوت ہوتی ہے۔
    ماہِ رمضان المبارک وہ ہے جس کی شان میں قرآن کریم نازل ہوا‘دوسرے یہ کہ قرآنِ کریم کے نزول کی ابتداء ماہِ رمضان میں ہوئی۔تیسرے یہ کہ قرآنِ کریم رمضان المبارک کی شبِّ قدر میں لوحِ محفوط سے آسمان سے دنیا میں اتارا گیااور بیت العزت میں رہا۔یہ اسی آسمان پر ایک مقام ہے ‘یہاں سے وقتاً فوقتاً حسبِ اقتضائے حکمت جتنا منظورِ الٰہی ہوا‘حضرت جبریل امین علیہ السلام لاتے رہے اور یہ نزول تقریباً تئیس(۲۳) سال کے عرصے میں پورا ہوا۔
    بہر حال قرآنِ مجید اور ماہِ رمضان المبارک کا گہرا تعلق و نسبت ہر طرح سے ثابت ہے اور یہ بلا شبہ اس ماہِ مبارک کی فضیلت کو ظاہر کرتا ہے۔روزہ اور قرآن مجید دونوں شفیع ہیںاور قیامت کے دن دونوں مل کی شفاعت کریں گے۔حضرت عبداللہ بن عمر راوی ہیںکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایاکہ روزہ اور قرآن مجیدبندے کیلئے شفاعت کریںگے ۔روزہ کہے گا کہ اے میرے رب!میں نے کھانے اور خواہشوں سے دن میں اسے روکے رکھا‘تو میری شفاعت اس کے حق میں قبول فرما‘قرآن کہے گا کہ اے میرے رب!میں نے اسے رات میں سونے سے باز رکھا‘تو میری شفاعت اس کے حق میں قبول فرما۔دونوں کی شفاعتیں قبول ہوں گی۔
    حضورِ اقدس نے ارشاد فرمایا کہ رمضان آیا‘یہ برکت کا مہینہ ہے‘اللہ تعالیٰ نے اس کے روزے تم پر فرض کئے ہیں‘اس میں جنت کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں اور دوزخ کے دروازے بند کر دیئے جاتے ہیں‘اور سرکش شیطانوں کے طوق ڈال دیئے جاتے ہیں اور اس میں ایک رات ایسی ہے جو ہزار مہینوں سے بہتر ہے‘جو اس کی بھلائی سے محروم رہا‘وہ کل بھلائی سے محروم رہا۔’’صحیحین ‘‘میںحضرت ابو ہریرہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ’’ آدمی کے ہر نیک کام کا بدلہ دس سے سات سو گناتک دیا جاتا ہے‘اللہ تعالیٰ نے فرمایامگر روزہ میرے لئے ہے اور اس کی جزا میں خود دوں گا کیونکہ بندہ اپنی خواہشات اور کھانے پینے کو میری وجہ سے ترک کرتا ہے۔‘‘
    ’’روزہ دار کیلئے دو خوشیاں ہیں‘ایک افطار کے وقت اور ایک اپنے رب سے ملنے کے وقت‘اور روزے دار کے منہ کی بواللہ عزو جل کے نزدیک مشک سے زیادہ پاکیزہ(خوشبودار) ہے اور روزہ ڈھال ہے اور جب کسی کا روزہ ہو تو نہ وہ کوئی بے ہودہ گفتگو کرے اور نہ چیخے‘پھر اگر اس سے کوئی گالی گلوچ کرے یا لڑنے پر آمادہ ہو تو یہ کہہ دے کہ میں روزہ سے ہوں۔‘‘
    اس ماہِ مبارک کی خصوصی عبادت روزہ ہے‘جس کا مقصد تزکیہ نفس یعنی اپنے نفس کو گناہوں سے پاک کرنا اور تقویٰ حاصل کرنا ہے۔دوسرے لفظوں میں گناہوں سے بچنا اور نیکیوں کی طرف رغبت کرنا ہے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ جس نے ماہِ رمضان المبارک کے روزے ایمان و احتساب کے ساتھ رکھے اور جس نے رمضان میں نمازِ تراویح اور ایمان و احتساب کے ساتھ شب بیداری کی‘اللہ تعالیٰ اس کے تمام اگلے پچھلے گناہ معاف فرما دیتا ہے۔رحمٰن کامختصرمعنٰی توبے پناہ رحم کرنے والاہے مگر’’رحیم‘‘کامختصرمطلب یہ ہے کہ جس سے نہ مانگاجائے تواسے غصہ آئے۔اس لئے جی بھرکررب العزت سے مانگئے اوراپنی دعاؤںمیںان بیکس اورمجبوربیماروںکی صحت یابی کیلئے بھی دعامانگئے جواس وقت یقینا قابل رحم ہیںاورآپ سب کی دعاؤںکے محتاج ہیں۔

  10. رمضان المبارک کے اسرار

    انسان کی اصل شناخت اس وقت ہوتی ھے جہاں اسے اپنی تمام تر توانایئاں اور ہمتیں ایک جگہ صرف کرنی ہوتی ہیں ۔ وہ جتنی بہادری سے اپنے نفس کے ساتھ لڑتا ھے اتنا ھی بڑا اور قیمتی انسان ھوتا جاتا ھے۔

    اکثر انسانوں کو جب بھی کسی معرکہ پر جانا ھوتا ہے اس کی ہمّتیں چھوٹی اور پست ھوجاتی ھیں ،جو نہ صرف کار ہائے سر انجام نہیں دے سکتے بلکہ اگر اسکا تذکرہ بھی سنتے ھیں تو خوفزدہ ھو جاتے ھیں اوراپنے دل میں تنگی کا احساس کرنے لگتے ھیں ۔

    نفس کے جہاد کے لیئے روزے کو سب سے زیادہ اہمیت دی جاتے ہے ۔ ھم سب نے کئی بار دیکھا ھو گا کہ ھم ھی میں سے کچھ افراد ماہ رمضان کا سنتے ھی ادھر ادھر دیکھنے لگ جاتے ہیں ۔۔ٹال مٹول سے کام لینے لگتے ہیں اور لاکھ ہمت کرنے پر بھی خود کو روزوں کے لیئے تیار نہیں کر پاتے ۔

    کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو ھمت کر کے روزہ رکھ تو لیتے ہیں پر زرا سی موسم کی گرانی سے گھبرا جاتے ہیں اور کبھی کبھی کوئی بہانہ بنا کر روزہ توڑ بھی لیتے ہیں ۔

    کچھ لوگ ایسے بھی ہیں کہ ھمت کر کے اپنے روزے کو مکمل کر ہی لیتے ہیں۔ بشرطیکہ موسم اچھا ھو یا دفتر اسکول سے چھٹی ھو۔ماہ رمضان کے روزے توموسم دیکھ نہیں رکھے جا سکتے ۔

    ایسے کم ھمت لوگوں کی اصلاح کے لیئے حضرت علی کرم اللہ وجہہ نے فرمایاکہ “انہیں گرمیوں کے روزے زیادہ عزیز ہیں ۔

    ھم ھی میں سے ایک انسان ایسا بھی ھوتا ھے جو تھوڑی سی ہمت کرتا ھے اور اپنے اوپر فرض تمام روزوں کو گرمی وسردی کی پرواہ کئے بغیر ھی رکھتا جاتا ھے ۔۔ لیکن روزے کے آداب واسرار سے بے خبر رہتا ھے ،اسکی قسمت میں بھی بھوک اور پیاس کے سوا کچھ نہیں آتا جیسا کہ امیرالمومنین حضرت علی کرم اللہ وجہہ نے فرمایا

    :کَم مِن صَائِمٍ لَیسَ لَہ مِنْ صِیَامِھ الْجُوع وَالظَّمَاء۔ ۔ ۔ ۔ کتنے روزہ دار ایسے ھیں جن کو ان کے روزے سے بھوک اور پیاس کے سوا کچھ نھیں ملتا‘۔

    ایک ایسا انسان بھی ھے جو آداب روزہ کی حرمت تورکھتا ھے لیکن اسرار روزہ سے بے خبر رہتاھے ۔اگرچہ اس کی ہمّت دوسروں کی بہ نسبت کافی بلند ہوتی ھے لیکن اسکی زندگی روزہ کے اثرات و ثمرات سے بے بہرہ رہتی ھے۔ اسکے نصیب میں فقط روزہ کاثواب آتا ھے۔ بزرگان دین فرماتے ہیں کہ اسے جنّت توضرور مل جاتی ھے لیکن خدا نہیں ملتا ، اس کی زندگی پر روزے کا کوئی اثر نہیں ھوتا۔

    یہ ایسے ھی جیسے ھر روز نماز پڑھی جائے اور ساتھ ساتھ چھوٹے بڑے گناہ بھی سرزد ھوتے جایئں ۔۔یہ سب اس لیئے ھوتا ہے کہ ھم نماز کے اسرار سے واقف نہیں ھوتے ۔۔اس لیئے نماز ہماری زندگی پر کوئی اثر نہیں کر پاتی ۔

    اسی طرح ماہ رمضان کے اسرار سے نا واقفیت دراصل زندگی کے رموز سے نا آشنائی ھے ۔

  11. چھٹے رمضان کی دعا

    بسم اللہ الرحمن الرحيم
    شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے ۔

    اَللّٰھُمَّ لاَ تَخْذُلْنِی فِیہِ لِتَعَرُّضِ مَعْصِیَتِکَ وَلاَ تَضْرِبْنِی بِسِیاطِ نَقِمَتِکَ وَزَحْزِحْنِی فِیہِ مِنْ مُوجِباتِ سَخَطِکَ، بِمَنِّکَ وَایادِیکَ یَا مُنْتَہی رَغْبَہ الرَّاغِبِینَ

    اے معبود!
    آج کے دن مجھے چھوڑ نہ دے کہ تیری نا فرمانی میں لگ جاؤں اور نہ مجھے اپنے غضب کا تازیانہ مار ۔۔۔ آج کے دن مجھے اپنے احسان و نعمت سے ۔۔ مجھے اپنی ناراضی کے کاموں سے بچائے رکھ ۔۔۔۔ اے رغبت کرنے والوں کی آخری امید گاہ ۔ الہی آمین

  12. یٹھا ہو بوریے پہ مگر ہو فلک نشیں
    جُز مصطفیٰ کے کیا کوئی ایسا رسول ہے

    (ڈاکٹر نگہت نسیم )

  13. 12۔۔ماہ رمضان میں ہر رات یہ دعا پڑھے:

    اَللّـهُمَّ بِرَحْمَتِكَ فِي الصّالِحينَ فَاَدْخِلْنا، وَفي عِلِّيّينَ فَارْفَعْنا، وِبَكَأس مِنْ مَعين مِنْ عَيْن سَلْسَبيل فاسْقِنا، وَمِنَ الْحُورِ الْعينِ بِرَحْمَتِكَ فَزَوِّجْنا، وَمِنَ الْوِلْدانِ الُْمخَلَّدينَ كَاَنَّهُمْ لُؤْلُؤٌ مَكْنُونٌ فَاَخْدِمْنا، وَمِنْ ثِمارِ الْجَنَّةِ وَلُحُومِ الطَّيْرِ فَاَطْعِمْنا، وِمِنْ ثِيابِ السُّنْدُسِ وَالْحَريرِ وَالاِسْتَبْرَقِ فَاَلْبِسْنا، وَلَيْلَةَ الْقَدْرِ وَحَجَّ بَيْتِكَ الْحرامِ، وَقَتْلاً في سَبيلِكَ فَوفِّقْ لَنا، وَصالِحَ الدُّعاءِ وَالْمَسْأَلةِ فاسْتَجِبْ لَنا، وَاِذا جَمَعْتَ الاَوَّلينَ وَالاخِرينَ يَوْمَ الْقِيامَةِ فاَرْحَمْنا وَبَراءَةً مِنَ النّارِ فَاكْتُبْ لَنا، وَفي جَهَنَّمَ فَلا تَغُلَّنا، وَفي عَذابِكَ وَهَوانِكَ فَلا تَبْتَلِنا، وَمِنَ الزَّقُّومِ وَالضَّريعِ فَلا تُطْعِمْنا، وَمَعَ الشَّياطينِ فَلا تَجْعَلْنَا، وَفِي النّارِ عَلى وُجُوهِنا فَلا تَكْبُبْنا، وَمِنْ ثِيابِ النّارِ وَسَرابيلِ الْقَطِرانِ فَلا تُلْبِسْنا، وَمِنْ كُلِّ سُوء يا لا اَله إلاّ اَنْتَ بِحَقِّ لا اِلـهَ إلاّ اَنْتَ فَنَجِّنا

    13۔ حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام سے روایت ہے کہ ہر شب یہ دعا پڑھے:

    اَللّـهُمَّ اِنّي اَسْاَلُكَ اَنْ تَجْعَلَ فيـما تَقْضي وَتُقَدِّرُ مِنَ الاَمْرِ الَْمحْتُومِ فِى الاَمْرِ الْحَكيمِ، مِنَ الْقَضاءِ الَّذي لا يُرَدُّ وَلا يُبَدَّلُ اَنْ تَكْتُبَني مِنْ حُجّاجِ بَيْتِكَ الْحَرامِ، الْمَبْرُورِ حَجُّهُمْ، الْمَشْكُورِ سَعْيُهُمْ ،الْمَغْفُورِ ذُنُوبُهُمْ، اَلْمُكَفَّرِ عَنْ سَيِّئاتِهِمْ، وَأنْ تَجْعَلَ فيـما تَقْضي وَتُقَدِّرُ، اَنْ تُطيلَ عُمْري في خَيْر وَعافِيَة، وَتُوَسِّعَ في رِزْقي، َوَتَجْعَلَني مِمَّنْ تَنْتصِرُ بِهِ لِدينِكَ وَلا تَسْتَبْدِلْ بي غَيْري

    14۔ انیس الصالحین میں ہے کہ ماہ رمضان کی ہر رات یہ دعا پڑھے۔

    اَعُوذُ بِجَلالِ وَجْهِكَ الْكَريمِ اَنْ يَنْقَضِيَ عَنّي شَهْرُ رَمَضانَ، اَوْ يَطْلُعَ الْفَجْرُ مِنْ لَيْلَتي هذِهِ، وَلَكَ قِبَلي تَبِعَةٌ اَوْ ذَنْبٌ تُعَذِّبُني عَلَيْهِ

    15۔ شیخ کفعمی نے بلدالامین کے حاشیہ میں سید بن باقی سے نقل کیا ہے کہ ماہ رمضان کی ہر شب دو رکعت نماز پڑھنا مستحب ہے کہ اس کی ہر رکعت میں سورہ الحمد کے بعد تین مرتبہ سورہ توحید کی تلاوت کرے اور نماز کے بعد یہ دعا پڑھے:

    سُبْحانَ مَنْ هُوَ حَفيظٌ لا يَغْفُل، سُبحانَ مَنْ هُوَ رَحيمٌ لا يَعْجَلُ، سُبْحانَ مَنْ هُوَ قا ئِمٌ لا يَسْهُو، سُبْحانَ مَنْ هُوَ دائِمٌ لا يَلْهُو،

    اس کے بعد سات مرتبہ تسبیحات اربعہ پڑھے اور پھر کہتے

    سُبْحانَكَ سُبْحانَكَ سُبْحانَكَ، يا عَظيمُ اغْفِرْ لِيَ الذَّنْبَ الْعَظيمَ

    اس کے بعد حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ان کی آل پاک پر دس مرتبہ صلوات بھیجے جو شخص یہ نماز بجا لاءے تو حق تعالیٰ اس کے ستر ہزار گناہ بخش دیتاہے۔

    16۔ روایت میں ہے کہ ماہ رمضان المبارک کی ہر رات مستحبی نماز میں سورہ انا افتحنا پڑھے تو وہ اس سال میں ہر بلا سے محفوظ رہے گا۔ واضح ہو کہ ماہ رمضان کے رات کے اعمال میں ایک ہزار رکعت نماز بھی ہے جو اس پورے مہینے میں پڑھی جائے گی، بزرگ علماء نے کتب فقہ اور کتب عبادات میں اس کا ذکر کیا ہے تاہم اس کی ترکیب کے سلسلے میں مختلف حدیثیں وارد ہوئی ہیں۔

    لیکن ابن قرہ کی روایت کے مطابق حضرت امام محمد تقی علیہ السلام کا فرمان ہے، جسے شیخ مفید علیہ الرحمہ نے اپنی کتاب عنبریہ و اشراف میں نقل کیا ہے اور وہ وہی قول مشہور ہے اور وہ یہ ہے کہ ماہ رمضان کے پہلے اور دوسرے عشرے میں ہر رات رکعت نماز دو دو کر کے پڑھے ان میں سے آٹھھ رکعت نماز مغرب کے بعد اور بارہ رکعت نماز عشاء کے بعد بجا لائے۔ پھر ماہ رمضان کے آخری عشرے ہر رات تیس رکعت نماز مذکورہ ترتیب سے اس طرح پڑھے کہ آٹھ رکعت نماز مغرب کے بعد اور بائیس رکعت عشاء کے بعد ادا کرے، باقی تین سو رکعت اس طرح پوری کرے کہ سو رکعت انیس کی شب، سو رکعت اکیس کی شب اور سو رکعت تئیس کی شب میں بجا لائے تو مجموعی طور پر ایک ہزار رکعت پوری ہو جائے گی۔ اس کے علاوہ بھی کچھھ ترکیبیں نقل ہیں۔ لیکن اس جگہ ان سب کا تذکرہ کرنے کی گنجائش نہیں ہے، تاہم امید ہے کہ سعادت مند لوگ یہ ایک ہزار رکعت نماز بجا لانے میں ذوق و شوق کا اظہار کر کے اس کی برکات سے بہرہ ور ہوں گے۔

    روایت ہے کہ ماہ رمضان کے نافلہ کی ہر دو رکعت کے بعد یہ پڑھے:

    اَللّـهُمَّ اجْعَلْ فيـما تَقْضي وَتُقَدِّرُ مِنَ الامْرِ الَْمحْتُومِ، وَفيـما تَفْرُقُ مِنَ الاَمْرِ الْحَكيمِ، في لَيْلَةِ الْقَدْرِ، اَنْ تَجْعَلَني مِنْ حُجّاجِ بَيْتِكَ الْحَرامِ، الْمَبْرُورِ حَجُّهُمُ الْمَشْكُورِ سَعْيُهُمْ، الْمَغْفُورِ ذُنُوبُهُمُ، وَاَسْاَلُكَ اَنْ تُطيلَ عُمْري في طاعَتِكَ، وَتُوَسِّعَ لي في رِزْقي، يا اَرْحَمَ الرّاحِمينَ

  14. ہم عاصیوں کے واسطے رحمت کا سائباں
    کیا ایسا کوئی اور خدا کا رسول ہے
    ( ڈاکٹر نگہت نسیم )

  15. ساتویں رمضان کے دن کی دعا

    بسم اللہ الرحمن الرحيم
    شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے ۔

    اَللّٰھُمَّ اعِنِّی فِیہِ عَلَی صِیامِہِ وَقِیامِہِ، وَجَنِّبْنِی فِیہِ مِنْ ھَفَواتِہِ وَآثامِہِ، وَ ارْزُقْنِی فِیہِ ذِکْرَکَ بِدَوامِہِ، بِتَوْفِیقِکَ یَا ھادِیَ الْمُضِلِّینَ ۔

    اے معبود!
    آج کے دن مجھے روزہ رکھنے اور عبادت کرنے میں مدد دے اور اس میں مجھے بے کار باتوں اور گناہوں سے بچائے رکھ اور اس میں مجھے یہ توفیق دے کہ ہمیشہ تیرے ذکر و فکر میں رہوں ۔۔۔۔۔ اے گمراہوں کو ہدایت دینے والے ۔ الہی آمین

  16. آٹھویں رمضان کی دعا:

    بسم اللہ الرحمن الرحيم
    شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے

    اَللّٰھُمَّ ارْزُقْنِی فِیہِ رَحْمَہ الْاَیْتامِ وَ اِطْعامَ الطَّعامِ وَ افْشاءَ السَّلامِ وَصُحْبَہ الْکِرامِ، بِطَوْ لِکَ یَا مَلْجَا الْاَمِلِینَ

    اے معبود!
    آج کے دن مجھے یتیموں پر رحم کرنے، ان کو کھانا کھلانے اور کھلے دل سب کو سلام کہنے
    اور شرفاء کے پاس بیٹھنے کی توفیق دے اپنے فضل سے ۔۔۔ اے آرزومندوں کی پناہ گاہ ۔ الہی آمین

  17. ماہ رمضان، اس کی عبادات اور خطبۂ نبوی ۔۔۔۔۔۔۔ محمد افضل قادری

    روزہ رمضان کی فضیلت کے بارے میں حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ۖ نے فرمایا: ”اللہ عزوجل نے فرمایا: انسان کا ہر عمل اس کا ہے مگر روزہ میرا ہے اور میں اس کی خود جزاء دیتا ہوں یا میں ہی اس کی جزاء ہوں، اور روزہ (دوزخ سے) ڈھال ہے، پس جب تم میں سے کسی ایک کا روزہ ہو تو وہ رفث (جو شوہر اور بیوی آپس میں محبت وپیار کرتے ہیں یا بیہودہ باتیں) نہ کرے اور نہ ہی شور وغل کرے، پس اگر اسے کوئی گالی دے تو کہے میں روزہ دار ہوں۔ مجھے اس ذات کی قسم جس کے قبضہ میں محمد ۖ کی جان ہے روزہ دار کے منہ کی بو اللہ تعالیٰ کے نزدیک کستوری سے زیادہ اچھی ہے، روزہ دار کے لئے 2خوشیاں ہیں جس سے وہ لطف اندوز ہوتا ہے: جب افطار کرتا ہے تو افطاری سے لطف اندوز ہوتا ہے، اور جب اپنے رب سے ملاقات کرے گا تو روزہ (کے اجر وثواب) پر لطف اندوز ہوگا۔”
    ایک دوسری حدیث میں ہے کہ ”جہاد کرو تم غنیمت پاؤگے، روزہ رکھو تم صحت مند ہوجاؤ گے، سفر کرو تمہیں غنا حاصل ہوگا۔”
    ایک اور حدیث نبوی ہے کہ ”روزہ اور قرآن قیامت کے روز بندے کے لئے شفاعت کریں گے۔”
    رمضان کی ایک دوسری عبادت نماز تراویح ہے۔ حدیث بالا میں ہے: ”اللہ تعالیٰ نے اس کی راتوں کا قیام تطوع (نفل) فرمادیا ہے۔”
    قیام لیل سے مراد نماز تراویح ہے۔ تطوع کا اطلاق سنت مؤکدہ، سنت غیر مؤکدہ اور جملہ نمازوں پر ہوتا ہے جو فرض یا واجب نہیں۔ نماز تراویح سنت مؤکدہ ہے اور جماعت سے پڑھنا سنت غیر مؤکدہ ہے اور جماعت تراویح میں ایک قرآن مجید ختم کرنا سنت متواتر ہے۔
    نماز تراویح کے بارے میں ارشاد نبوی ہے: ”جس نے رمضان میں قیام کیا (یعنی تراویح ادا کی) ایمان کی حالت میں اور ثواب پانے کی نیت سے اس کے پہلے گناہ معاف ہوگئے۔”
    اور مصنف ابن ابی شیبہ جلد نمبر 2، صفحہ نمبر 394، سنن کبریٰ بیہقی، اور جامع ترمذی میں حدیث پاک ہے:
    ‘حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ۖ رمضان المبارک میں وتر کے علاوہ 20رکعت (نماز تراویح) ادا فرماتے تھے۔
    اور مصنف عبد الرزاق جلد نمبر 4 ، صفحہ نمبر 261 پر امام بخاری ومسلم کے داد استاد محدث عبد الرزاق رحمة اللہ علیہ فرماتے ہیں:
    ‘صحابی رسول حضرت سائب فرماتے ہیں کہ ہم حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے دور میں 20رکعت نماز تراویح ادا کرتے تھے۔
    جبکہ مرقات شرح مشکوٰة المصابیح میں شارع مشکوٰة علامہ علی قاری مکی فرماتے ہیں کہ تمام صحابہ کا اس امر پر اجماع منعقد ہوچکا ہے کہ نماز تراویح 20رکعت ہے۔ اور یہی آئمہ اربعہ کا موقف ہے۔
    رمضان المبارک کی خاص عبادات میں سے ایک عبادت اعتکاف ہے۔ اعتکاف کا لغوی معنیٰ” ٹھہرنا” ہے۔ اور شرع شریف میں اعتکاف کا معنیٰ کسی ایسی مسجد میں عبادت کی نیت سے ٹھہرنا ہے جہاں اذان وجماعت کا انتظام موجود ہو۔
    نفلی اعتکاف کے لئے کوئی مدت مقرر نہیں، نفلی اعتکاف چند منٹوں کا بھی ہوسکتا ہے۔ لیکن سنت اعتکاف کی مدت 20رمضان المبارک غروب آفتاب سے لے کر عید الفطر کا چاند ثابت ہونے تک ہے۔
    سید الشہداء حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے: ”رسول اللہۖ نے فرمایا: جس نے رمضان المبارک کے دس روز اعتکاف کیا تو وہ دوحجوں اور دو عمروں کی مثل ہے۔”
    اعتکاف کی حالت میں پیشاب، پاخانہ، فرض غسل، اور نماز جمعہ کے سوا مسجد سے نکلنا ممنوع ہے۔ معتکف کو چاہئے کہ فضول اور بے مقصد گفتگو سے پرہیز کرے، قرآن مجید کی تلاوت، درود شریف اور دینی کتب کے مطالعہ اور تعلیم وتعلم میں مشغول رہے۔
    رمضان میں ایک رات ہے جس کی عبادت ایک ہزار ماہ، یعنی 83سال اور چار ماہ کی عبادت سے افضل ہے۔ احادیث مبارکہ صحیحہ میں نبی اکرم ۖ نے رمضان المبارک کے آخری عشرہ کی طاق راتوں یعنی اکیسویں، تیئسویں، پچیسویں، ستائیسویں اور انتیسویں راتوں میں اس مبارک رات کو تلاش کرنے کا حکم دیا ہے۔ تلاش کرنے کا مطلب یہ ہے کہ اگر ان پانچ راتوں میں شب بیداری کی جائے تو لیلة القدر کی عبادت کا یقینا ثواب مل جاتا ہے۔ اسی طرح اعتکاف بیٹھنے والوں کو بھی یقینی طور پر لیلة القدر کی عبادت کا ثواب مل جاتا ہے کیونکہ معتکف کا سونا بھی عبادت شمار ہوتا ہے۔
    ماہ رمضان میں زکوٰةصدقات اور خیرات کا ثواب ستر گنا بڑھ جاتا ہے۔ جیساکہ حدیث بالا میں ارشاد نبوی ہے۔ لہذا رمضان المبارک کی اس برکت کو حاصل کرنے کے لئے بہت سے مسلمان زکوٰة کا فریضہ رمضان المبارک میں ادا کرتے ہیں اور احادیث مبارکہ میں آیا ہے کہ بہت سے صحابہ کرام صدقة الفطر (جو کہ عید الفطر کی صبح صادق کے وقت واجب ہوتا ہے) رمضان المبارک میں ہی ادا کردیا کرتے ہیں۔
    صدقة الفطر کی مقدار فی کس سوا دو سیر گندم یا اس کی قیمت ہے۔ حدیث پاک میں آیا ہے کہ نبی اکرم ۖ رمضان المبارک میں کھلی ہوا سے بھی زیادہ سخاوت فرماتے تھے۔ لہذا مسلمانوں کو ماہ مقدس رمضان المبارک میں جملہ امور خیر اور بالخصوص دینی مدارس اور قریبی رشتہ داروں میں دل کھول کر پیسہ خرچ کرنا چاہئے۔
    رمضان المبارک میں قرآن مجید اور دیگر آسمانی کتب کا نزول ہوا ہے، لہذا رمضان المبارک میں خصوصی طور پر قرآن مجید کی تلاوت زیادہ سے زیادہ کرنی چاہئے۔ حدیث پاک میں آیا ہے کہ مضان المبارک میں حضور نبی اکرم ۖ جبریل علیہ السلام کے ساتھ قرآن مجید کا دور کیا کرتے۔ اس لئے ہر مسلمان کو کم از کم ایک بار قرآن مجید کی تلاوت ضرور مکمل کرنی چاہئے۔
    ہمارے امام اعظم نعمان بن ثابت ابوحنیفہ رضی اللہ عنہما رمضان میں 61بار قرآن مجید کی تلاوت مکمل فرماتے تھے۔ اللہ تعالیٰ عمل کی توفیق نصیب فرمائے۔ وصلی اللہ علی حبیبہ سیدنا محمد وعلیٰ آلہ وصحبہ اجمعین۔

  18. نویں رمضان کی دعا

    بسم اللہ الرحمن الرحيم
    شروع کرتا/ کرتی ہوں اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے

    َللّٰھُمَّ اجْعَلْ لِی فِیہِ نَصِیباً مِنْ رَحْمَتِکَ الْواسِعَہ وَاھْدِنِی فِیہِ لِبَراھِینِکَ السّاطِعَہ، وَخُذْ بِناصِیَتِی الی مَرْضاتِکَ الْجامِعَہ، بِمَحَبَّتِکَ یَا امَلَ الْمُشْتاقِینَ۔

    اے معبود!
    آج کے دن مجھے اپنی وسیع رحمت میں سے بہت زیادہ حصہ دے اس میں مجھ کو اپنے روشن دلائل کی ہدایت فرما اور میری مہار پکڑ کے مجھے اپنی ہمہ جہتی رضاؤں کی طرف لے جا اپنی محبت سے ۔۔۔۔۔۔ اے شوق رکھنے والوں کی آرزو۔ الہی امین

  19. خالق کائنات نے تین اقسام کی مخلوق پیدا کی ہے۔ نوری یعنی فرشتے‘ ناری یعنی جن اور خاکی یعنی انسان جسے اشرف المخلوقات کا درجہ دیا گیا۔ دراصل انسان روح اور جسم کے مجموعے کا نام ہے اور اس کی تخلیق اس طرح ممکن ہوئی کہ جسم کو مٹی سے بنایا گیا اور اس میں روح آسمان سے لا کر ڈالی گئی۔ جسم کی ضروریات کا سامان یا اہتمام زمین سے کیا گیا کہ تمام تر اناج غلہ پھل اور پھول زمین سے اُگائے جبکہ روح کی غذا کا اہتمام آسمانوں سے ہوتا رہا۔ ہم سال کے گیارہ ماہ اپنی جسمانی ضرورتوں کو اس کائنات میں پیدا ہونے والی اشیاء سے پورا کرتے رہتے ہیں اور اپنے جسم کو تندرست و توانا رکھتے ہیں۔ مگر روح کی غذائی ضرورت کو پورا کرنے کی غرض سے ہمیں پورے سال میں ایک مہینہ ہی مسیر آتا ہے جو رمضان المبارک ہے۔ دنیا کے ایک ارب سے زائد مسلمان اسلامی و قرآنی احکام کی روشنی میں بغیر کسی جسمانی و دنیاوی فائدے کا طمع کیے تعمیلاً روزہ رکھتے ہیں تاہم روحانی تسکین کے ساتھ ساتھ روزہ رکھنے سے جسمانی صحت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں جسے دنیا بھر کے طبی ماہرین خصوصاً ڈاکٹر مائیکل‘ ڈاکٹر جوزف‘ ڈاکٹر سیموئیل الیگزینڈر‘ ڈاکٹر ایم کلائیو‘ ڈاکٹر سگمنڈ فرائیڈ‘ ڈاکٹرجیکب‘ ڈاکٹر ہنری ایڈورڈ‘ ڈاکٹر برام جے‘ ڈاکٹر ایمرسن‘ ڈاکٹر خان یمرٹ‘ ڈاکٹر ایڈورڈ نکلسن اور جدید سائنس نے ہزاروں کلینیکل ٹرائلز سے تسلیم کیا ہے ۔ کچھ عرصہ قبل تک یہی خیال کیا جاتا تھا کہ روزہ کے طبی فوائد نظام ہضم تک ہی محدود ہیں لیکن جیسے جیسے سائنس اور علم طلب نے ترقی کی‘ دیگر بدن انسانی پر اس کے فوائد آشکار ہوتے چلے گئے اور محقق اس بات پر متفق ہوئے کہ روزہ تو ایک طبی معجزہ ہے۔ آیئے اب جدید طبی تحقیقات کی روشنی میں دیکھیں کہ روزہ انسانی جسم پر کس طرح اپنے مفید اثرات مرتب کرتا ہے۔ روزہ اور نظام ہضم نظام ہضم جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ ایک دوسرے سے قریبی طور پر ملے ہوئے بہت سے اعضاء پر مشتمل ہوتا ہے۔ اہم اعضاء جیسے منہ اور جبڑے میں لعابی غدود‘ زبان‘ گلا مقوی نالی (یعنی گلے سے معاہدہ تک خوراک لے جانے ولای نالی) معدہ‘ بارہ انگشتی‘ آنت‘ جگر اور لبلبہ اور آنتوں سے مختلف حصے وغیرہ تمام اعضاء اس نظام کا حصہ ہیں۔ جیسے ہی ہم کچھ کھانا شروع کرتے ہیں یا کھانے کا ارادہ ہی کرتے ہیں یہ نظام حرکت میں آجاتا ہے اور ہر عضو اپنا مخصوص کام شروع کردیا ہے۔ ظاہر ہے کہ ہمارے موجودہ لائف اسٹائل سے یہ سارا نظام چوبیس گھنٹے ڈیوٹی پر ہونے کے علاوہ اعصابی دبائو‘ جنک فوڈز اور طرح طرح کے مضر صحت الم غلم کھانوں کی وجہ سے متاثر ہوجاتا ہے۔ روزہ اس سارے نظام ہضم پر ایک ماہ کا آرام طاری کردیتا ہے۔ اس کا حیران کن اثر بطور خاص جگر پر ہوتا ہے کیونکہ جگر کو نظام ہضم میں حصہ لینے کے علاوہ پندرہ مزید عمل بھی سرانجام دینے ہوتے ہیں۔ روزہ کے ذریعے جگر کو چار سے چھ گھنٹوں تک آرام مل جاتا ہے۔ یہ روزے کے بغیر قطعی ناممکن ہے کیونکہ بے حد معمولی مقدار کی خوراک یہاں تک کہ ایک گرام کے دسویں حصہ کے برابر بھی اگر معدہ میں داخل ہوجائے تو پورا کا پورا نظام ہضم اپنا کام شروع کردیتا ہے اور جگر فوراً مصروف عمل ہوجا ہے۔ جگر کے انتہائی مشکل کاموں میں ایک کام اس توازن کو برقرار رکھنا بھی ہے جو غیر ہضم شدہ خوراک اور تحلیل شدہ خوراک کے درمیان ہوتا ہے۔ اسے یا تو ہر لقمے کو اسٹور میں رکھنا ہوتا ہے یا پھر خون کے ذریعے اس کے ہضم ہوکر تحلیل ہوجانے کے عمل کی نگرانی کرنا ہوتی ہے جبکہ روزے کے ذریعے جگر توانائی بخش کھانے کے اسٹور کرنے کے عمل سے بڑی حد تک آزاد ہوجاتا ہے۔ اس طرح جگر اپنی توانائی خون میں گلوبلن جو جسم کے محفوظ رکھنے والے مدافعی نظام کو تقویت دیتا ہے‘ کی پیداوار پر صرف کرتا ہے۔ رمضان المبارک میںموٹاپے کے شکار افراد کا نارمل سحری اور افطاری کرنے کی صورت میں آٹھ سے دس پونڈ وزن کم ہوسکتا ہے جبکہ روزہ رکھنے سے اضافی چربی بھی ختم ہوجاتی ہے۔ وہ خواتین جو اولاد کی نعمت سے محروم ہیں اور موٹاپے کا شکار ہیں وہ ضرور روزے رکھیں تاکہ ان کا وزن کم ہوسکے۔ یاد رہے کہ جدید میڈیکل سائنس کے مطابق وزن کم ہونے سے بے اولاد خواتین کو اولاد ہونے کے امکانات کئی گناہ بڑھ جاتے ہیں۔ روزہ سے معدے کی رطوبتوں میں توازن آتا ہے۔ نظام ہضم کی رطوبت خارج کرنے کا عمل دماغ کے ساتھ وابستہ ہے۔ عام حالت میں بھوک کے درمیان یہ رطوبتیں زیادہ مقدار میں خارج ہوتی ہیں جس سے معدے میں تیزابیت بڑھ جاتی ہے۔ جبکہ روزے کی حالت میں دماغ سے رطوبت خارج کرنے کا پیغام نہیں بھیجا جاتا کیونکہ دماغ میں خلیوں میں یہ بات موجود ہوتی ہے کہ روزے کے دوران کھانا پینا منع ہے۔ یوں نظام ہضم درست کام کرتا ہے۔ روزہ نظام ہضم کے سب سے حساس حصے گلے اور غذائی نالی کو تقویت دیتا ہے۔ اس کے اثر سے معدہ سے نکلنے والی رطوبتیں بہتر طور پر متوازن ہوجاتی ہیں جس سے تیزابیت جمع نہیں ہوتی اور اس کی پیداوار رک جاتی ہے۔ معدہ کے ریاحی درد میں کافی افاقہ ہوتا ہے قبض کی شکایت رفع ہوجاتی ہے اور پھر شام کو روزہ کھولنے کے بعد معدہ زیادہ کامیابی سے ہضم کا کام انجام دیتا ہے۔ روزہ آنتوں کو بھی آرام اور توانائی فراہم کرتا ہے۔ یہ صحت مند رطوبت کے بننے اور معدہ کے پٹھوں کی حرکت سے ہوتا ہے۔ آنتوں کے شرائین کے غلاف کے نیچے محفوظ رکھنے والے نظام کا بنیادی عنصر موجود ہوتا ہے۔ جیسے انتڑیوں کا جال‘ روزے کے دوران ان کو نئی توانائی اور تازگی حاصل ہوتی ہے۔ اس طرح ہم ان تمام بیماریوں کے حملوں سے محفوظ ہوجاتے ہیں جو ہضم کرنے والی نالیوں پر ہوسکتے ہیں۔ روزہ اور دوران خون روزوں کے جسم پر جو مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں‘ ان میں سب سے زیادہ قابل ذکر خون کے روغنی مادوں میں ہونے والی تبدیلیاں ہیں خصوصاً دل کے لیے مفید چکنائی ’’ایچ ڈی ایل‘‘ کی سطح میں تبدیلی بڑی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ اس سے دل اور شریانوں کو تحفظ حاصل ہوتا ہے اسی طرح دو مزید چکنائیوں ’’ایل ڈی ایل‘‘ اور ٹرائی گلیسرائیڈ کی سطحیں بھی معمول پر آجاتی ہیں۔ اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ رمضان المبارک ہمیں غزائی بے اعتدالیوں پر قابو پانے کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے اور اس میں روزہ کی وجہ سے چکنائیوں کے استحالے (میٹابولزم) کی شرح بھی بہت بہتر ہوجاتی ہے۔ یاد رہے کہ دوران رمضان چکنائی والی اشیاء کا کثرت سے استعمال فوائد کو مفقود کرسکتا ہے۔ دن میں روزے کے دوران خون کی رفتار میں کمی ہوجاتی ہے۔ یہ اثر دل کو انتہائی فائدہ مند آرام مہیا کرتا ہے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ روزے کے دوران بڑھا ہوا خون کا دبائو ہمیشہ کم سطح پر ہوتا ہے۔ شریانوں کی کمزوری اور فرسودگی کی اہم ترین وجوہات میں سے ایک وجہ خون میں باقی ماندہ مادے کا پوری طرح تحلیل نہ ہوسکنا ہے جبکہ دوسری طرف روزہ بطور خاص افطار کے وقت کے نزدیک خون میں موجود غزائیت کے تمام ذرے تحلیل ہوچکے ہوتے ہیں اس طرح خون کی شریانوں کی دیوارون پر چربی یا دیگر اجزا جم نہیں پاتے جس کے نتیجے میں شریانیں سکڑنے سے محفوظ رہتی ہیں چنانچہ موجودہ دور کی انتہائی خطرناک بیماری شریانوں کی دیواروں کی سختی سے بچنے کی بہترین تدبیر روزہ ہی ہے۔ روزہ کے دوران جب خون میں غذائی مادے کم ترین سطح پر ہوتے ہیں تو ہڈیوں کا گودہ حرکت پذیر ہوجاتا ہے اور خون کی پیدائش میں اضافہ ہوجاتا ہے اس کے نتیجے میں کمزور لوگ روزہ رکھ کر آسانی سے اپنی اندر زیادہ خون کی کمی دور کرسکتے ہیں۔ روزہ اور نظام اعصاب روزہ کے دوران بعض لوگوں کو غصے اور چڑچڑے پن کا مظاہرہ کرتے دیکھا گیا ہے مگر اس بات کو یہاں پر اچھی طرح سمجھ لینا چاہیے کہ ان باتوں کا روزہ اور اعصاب سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ اس قسم کی صورتحال انانیت یا طبیعت کی سختی کی وجہ سے ہوتی ہے دوران روزہ ہمارے جسم کا اعصابی نظام بہت پُرسکون اور آرام کی حالت میں ہوتا ہے۔ نیز عبادات کی بجاآواری سے حاصل شدہ تسکین ہماری تمام کدورتوں اور غصے کو دور کردیتی ہیں اس سلسلے میں زیادہ خشوع و خضوع اور اللہ کی مرضی کے سامنے سرنگوں ہونے کی وجہ سے تو ہماری پریشانیاں بھی تحلیل ہوکر ختم ہوجاتی ہیں۔ روزہ کے دوران چونکہ ہماری جنسی خواہشات علیحدہ ہوجاتی ہیں چنانچہ اس وجہ سے بھی ہمارے اعصابی نظام پر کسی قسم کے منفی اثرات مرتب نہیں ہوتے۔ روزہ اور وضو کے مشترکہ اثر سے جو مضبوط ہم آہنگی پیدا ہوتی ہے اس سے دماغ میں دوران خون کا بے مثال توازن قائم ہوجاتا ہے جو کہ صحت مند اعصابی نظام کی نشاندہی کرتا ہے اس کے علاوہ انسان تحت الشعور جو رمضان کے دوران عبادات کی مہربانیوں کی بدولت صاف شفاف اور تسکین پذیر ہوجاتا ہے اور اعصابی نظام سے ہر قسم کے تنائو اور الجھن کو دور کرنے میں مدد کرتا ہے۔ روزہ اور انسانی خلیات روزے کا سب سے اہم اثر خلیوں کے درمیان اور خلیوں کے اندرونی سیال مادوں کے درمیان توازن کو قائم رکھنا ہے۔ چونکہ روزے کے دوران مختلف سیال مقدار میں کم ہوجاتے ہیں۔ اس لیے خلیوں کے عمل میں بڑی حد تک سکون پیدا ہوجاتا ہے۔ اسی طرح لعاب دار جھلی کی بالائی سطح سے متعلق خلیے جنہیں ایپی تھیلیل سیل کہتے ہیں اور جو جسم کی رطوبت کے متواتر اخراج کے ذمہ دار ہوتے ہیں ان کو بھی صرف روزے کے ذریعے بڑی حد تک آرام و سکون ملتا ہے جس کی وجہ ان کی صحت مندی میں اضافہ ہوتا ہے۔ خلیاتیات کے علم کے نکتہ نظر سے یہ کہا جاسکتاہے کہ لعاب بنانے والے غدود، گردن کے غدود تیموسیہ اور لبلبہ کے غدود شدید بے چینی سے ماہ رمضان کا انتظار کرتے ہیں تاکہ روزے کی برکت سے کچھ سستانے کا موقع حاصل کرسکیں اور مزید کام کرنے کے لیے اپنی توانائیوں کو جلادے سکیں

  20. روزہ اور احتیاطی تدابیر
    یہ یاد رکنا چاہیے کہ مندرجہ بالا فوائد تب ہی ممکن ہوسکتے ہیں جب ہم سحر و افطار میں سادہ غذا کا استعمال کریں۔ خصوصاً افطاری کے وقت زیادہ ثقیل اور مرغن‘ تلی ہوئی اشیاء مثلاً سموسے‘ پکوڑے‘ کچوری وغیرہ کا استعمال بکثرت کیا جاتا ہے جس سے روزہ کا روحانی مقصد تو فوت ہوتا ہی ہے خوراک کی اس بے اعتدالی سے جسمانی طور پر ہونے والے فوائد بھی مفقود ہوجاتے ہیں بلکہ معدہ مزید خراب ہوجاتا ہے لہٰذا فطاری میں دسترخوان پر دنیا جہاں کی نعمتیں اکٹھی کرنے کے بجائے افطار کسی پھل کھجور یا شہد ملے دودھ سے کرلیا جائے اور پھر نماز کی ادائیگی کے بعد مزید کچھ کھالیا جائے۔ اس طرح دن میں تین بار کھانے کا تسلسل بھی قائم رہے گا اور معدے پر بوجھ نہیں پڑے گا۔ افطار میں پانی دودھ یا کوئی بھی مشروب ایک ہی مرتبہ زیادہ مقدار میں استعمال کرنے کے بجائے وقفے وقفے سے استعمال کریں۔ ان شاء اللہ احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد سے یقینا ہم روزے کے جسمانی و روحانی فوائد حاصل کرسکیں گے۔
    ٭٭٭
    روزہ اور غیرمسلموں کے انکشافات
    اسلام نے روزہ کو مومن کے لیے شفا قرار دیا اور جب سائنس نے اس پر تحقیق کی توسائنسی ترقی چونک اٹھی اور اقرار کیا کہ اسلام ایک کامل مذہب ہے۔ ٭… آکسفورڈ یونیورسٹی کے مشہور پروفیسر مور پالڈ اپنا قصہ اس طرح بیان کرتے ہیں کہ میں نے اسلامی علوم کا مطالعہ کیا اور جب روزے کے باب پر پہنچا تو میں چونک پڑا کہ اسلام نے اپنے ماننے والوں کو اتنا عظیم فارمولا دیا ہے اگر اسلام اپنے ماننے والوں کو اور کچھ نہ دیتا صرف روزے کا فارمولا ہی دے دیتا تو پھر بھی اس سے بڑھ کر اس کے پاس اور کوئی نعمت نہ ہوتی۔ میں نے سوچا کہ اس کو آزمانا چاہیے۔ پھر میں روزے مسلمانوں کے طرز پر رکھنا شروع کیے میں عرصہ دراز سے ورم معدہ میں مبتلا تھا۔ کچھ دنوں بعد ہی میں نے محسوس کیا کہ اس میں کمی واقع ہوگئی ہے۔ میں نے روزوں کی مشق جاری رکھی کچھ عرصہ بعد ہی میں نے اپنے جسم کو نارمل پایا اور ایک ماہ بعد اپنے اندر انقلابی تبدیلی محسوس کی۔ ٭… پوپ ایلف گال ہالینڈ کے سب سے بڑے پادری گزرے ہیں۔ روزے کے متعلق اپنے تجربات کچھ اس طرح بیان کرتے ہیں کہ میں اپنے روحانی پیروکاروں کو ہر ماہ تین روزے رکھنے کی تلقین کرتا ہوں۔ میں نے اس طریقہ کار کے ذریعے جسمانی اور ذہنی ہم آہنگی محسوس کی۔ میرے مریض مسلسل مجھ پر زور دیتے ہیں کہ میں انہیں کچھ اور طریقہ بتائوں لیکن میں نے یہ اصول وضع کرلیا ہے کہ ان میں وہ مریض جو لاعلاج ہیں ان کو تین روز کے نہیں بلکہ ایک مہینہ تک روزے رکھوائے جائیں۔ میں نے شوگر‘ دل اور معدہ کے امراض میں مبتلا مریضوں کو مستقل ایک مہینہ تک روزہ رکھوائے۔ شوگر کے مریضوں کی حالت بہتر ہوئی۔ ان کی شوگر کنٹرول ہوگئی۔ دل کے مریضوں کی بے چینی اور سانس کا پھولنا کم ہوگیا۔ سب سے زیادہ افاقہ معدے کے مریض کو ہوا۔ ٭… فارماکولوجی کے ماہر ڈاکٹر لوتھر جیم نے روزے دار شخص کے معدے کی رطوبت لی اور پھر اس کا لیبارٹری ٹیسٹ کروایا۔ اس میں انہوں نے محسوس کیا کہ وہ غذائی متعفن اجزا جس سے معدہ تیزی سے امراض قبول کرتا ہے بالکل ختم ہوجاتے ہیں۔ ڈاکٹر لوتھر کا کہنا ہے کہ روزہ جسم اور خاص طور پر معدے کے امراض میں صحت کی ضمانت ہے۔ ٭… مشہور ماہر نفسیات سگمنڈ فرائیڈ فاقہ اور روزے کا قائل تھا۔ اس کا کہنا ہے کہ روزہ سے دماغی اور نفسیاتی امراض کا مکمل خاتمہ ہوجاتا ہے۔ روزہ دار آدمی کا جسم مسلسل بیرونی دبائو کو قبول کرنے کی صلاحیت پالیتا ہے۔ روزہ دار کو جسمانی کھینچائو اور ذہنی تنائو سے سامنا نہیں پڑتا۔ ٭… جرمنی‘ امریکا‘ انگلینڈ کے ماہر ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے رمضان المبارک میں تمام مسلم ممالک کا دورہ کیا اور یہ نتیجہ اخذ کیا کہ رمضان المبارک میں چونکہ مسلمان نماز زیادہ پڑھتے ہیں جس سے پہلے وہ وضو کرتے ہیں اس سے ناک‘ کان‘ گلے کے امراض بہت کم ہوجاتے ہیں کھانا کم کھاتے ہیں جس سے معدہ و جگر کے امراض کم ہوجاتی ہیں چونکہ مسلمان دن بھر بھوکا رہتا ہے اس لیے وہ اعصاب اور دل کے امراض میں بھی کم مبتلا ہوتا ہے۔ غرضیکہ روزہ انسانی صحت کے لیے انتہائی فائدہ مند ہے۔ روزہ شوگر لیول‘ کولیسٹرول اور بلڈ پریشر میں اعتدال لاتا اور اسٹریس واعصابی اور ذہنی تنائو ختم کرکے بیشتر نفسیاتی امراض سے چھٹکارا دلاتا ہے۔ روزہ رکھنے سے جسم میں خون بننے کا عمل تیز ہوجاتا ہے اور جسم کی تطہیر ہوجاتی ہے۔ روزہ انسانی جسم سے فضلات اور تیزابی مادوں کا اخراج کرتا ہے۔ روزہ رکھنے سے دماغی خلیات بھی فاضل مادوں سے نجات پاتے ہیں جس سے نہ صرف نفسیاتی و روحانی امراض کا خاتمہ ہوجاتا ہے بلکہ اس سے دماغی صلاحیتوں کو جلا ملتی ہے اور انسانی صلاحیتیں بھی اجاگر ہوتی ہیں۔ روزہ موٹاپا اور پیٹ کو کم کرنے میں مفید ہے خاص طور پر نظام انہضام کو بہتر کرتا ہے ۔ علاوہ ازیں مزید بیسیوں امراض کا علاج بھی ہے

  21. حضرت ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ابن آدم کا ہر کام، اس کے لیے ہے، مگر روزہ میرے لیے ہے اور میں خود اس کا بدلہ دوں گا۔ روزہ ڈھال ہے اور جب تم میں سے کسی کا روزہ ہو تو وہ اس دن فحش بات نہ کرے، شور نہ کرے، اگر کوئی اسے گالی دے یا لڑائی لڑے تو دو مرتبہ کہہ دے کہ میں روزے دار ہوں۔ اس ذات کی قسم جس کے قبضے میں میری جان ہے، روزے دار کے منہ کی مہک اللہ کے نزدیک مشک کی بو سے زیادہ خوشبو دار ہے۔ روزہ دار کے لیے دو خوشیاں ہیں: جب افطار کرتا ہے تو افطار پر خوش ہوتا ہے اور جب اپنے رب سے ملے گا تو اپنے روزے پر خوش ہوگا‘‘ (الفتح الربانی: ترتیب مسند احمد)۔ حدیث نبویؐ کی روشنی میں رمضان کے مہینہ کی فضیلت، روزہ کی اہمیت اور اس کے فوائد، اللہ سے قربت اور اس کے مخصوص حکم کی بجاآوری کے نتیجہ میں رب العالمین کی تجلی اور اس سے حاصل ہونے والی لا محدود خوشی کا تذکرہ کیا گیا ہے۔ مسلمان کے لیے روزہ نہ صرف عبادت ہے بلکہ اس کی فلاح، ترقی اور ارتقاء کا ذریعہ ہے۔ روزہ کے دوران اس کی شخصیت خود اس کے لیے اور عالم انسانیت کے لیے امن و امان کا ذریعہ بنتی ہے وہیں اس میں یہ بات بھی پوشیدہ ہے کہ امن و امان کے قیام کے بغیر انسان کا ارتقاء رک جاتا ہے، وہ ترقی نہیں کر پاتا اور نہ ہی وہ اللہ کا قرب حاصل کر پاتا ہے۔ حدیث میں یہ بات بہت صراحت کے ساتھ کہی گئی ہے کہ جب تم روزہ کی حالت میں ہو اور کوئی تم سے بد کلامی کے ساتھ پیش آئے یا لڑائی کرے تو اس سے کہہ دیا جائے کہ میں روزہ سے ہوں۔ روزہ سے ہوں یعنی اس حالت میں نہیں ہوں کہ تم سے تمہارے اس غلط رویہ کا غلط انداز سے جائز بدلہ لوں بلکہ بہتر یہ ہے کہ تم روزہ جیسی مخصوص عبادت میں خلل نہ ڈالو۔ میرا تعلق اس وقت راست اللہ سے منسلک ہے اور میں دوران ِعبادت اس تعلق کو منقطع نہیں کرنا چاہتا۔ روزہ دن بھر کی عبادت: ہم جانتے ہیں کہ جب بندہ نماز میں اللہ کے سامنے ظاہری و باطنی طور پر تعلق استوار کر لیتا ہے تو دورانِ نماز وہ لوگوں سے بات چیت نہیں کرتا، اللہ کی جانب رخ کرنے کے بعد اِدھر اُدھر نہیں دیکھتا، اگر کوئی بدکلامی کرنے یا لڑنے جھگڑنے پر آجائے تو بحالت نماز اس سے پرہیز کرتا ہے۔ ٹھیک اسی طرح روزہ کی حالت میں بھی بندہ عبادت میں ہوتا ہے، اللہ سے اس کا تعلق استوار ہو چکا ہوتا ہے، لہٰذا روزہ کی حالت میں وہ لڑائی جھگڑے، بدکلامی وغیرہ سے پرہیز کرتا ہے اور اپنی عبادت میں خلل ڈالنے والوں سے نرمی اختیار کرتے ہوئے کہہ دیتا ہے کہ میں روزہ سے ہوں یا میں روزہ دار ہوں۔ سلامتی ہو تم پر اور اللہ تعالی تم کو ہدایت عطا فرمائے۔ اگر ایک مرتبہ ایسا کرنے پر وہ اپنے رویہ سے گریز نہیں کرتا تو اس کو دوبارہ متوجہ کیا جاتا ہے۔ اسی طرح روزے کے ڈھال ہونے کا مطلب یہ بھی ہے کہ روزہ نفسانی شہوت سے بچانے کا بہترین ذریعہ ہے۔ روزہ کا مقصد صرف کھانا پینا ترک کر دینا نہیں، بلکہ دوسرے گناہوں اور اخلاقی خرابیوں سے بھی بچانا ہے۔ حدیث میں روزے کے ڈھال ہونے کا بیان ہے اور کہا گیا کہ جب تم روزے سے ہو تو فحش بات نہ کرو اور شور و شغب نہ کرو۔ پھر جب تم کو پرہیز کرنے کی عادت ہو جائے گی تو یہی تمہاری ڈھال ہوگی جو تمہاری حفاظت کرے گی ہر اس برائی سے جس سے اللہ اور اس کا رسولؐ منع کرتا ہے۔ رمضان کے عشروں کی حقیقت: رمضان کے مہینہ کو اللہ رب العزت نے تین عشروں میں تقسیم کیا ہے۔ اور ہر عشرہ (دس دن) کی خاص فضیلت رکھی ہے۔ پہلا عشرہ رحمت کا ہے، دوسرا مغفرت کا اور تیسرا عذاب جہنم سے نجات کا ہے۔ پہلے عشرہ کی ابتدا ہی سے اللہ رب العالمین کی بے انتہا رحمتوں کا نزول شروع ہوجاتا ہے۔ جس کا ظاہری مشاہدہ اس طرح ہوتا ہے کہ امت مسلمہ سے تعلق رکھنے والا ہر عام و خاص بندہ اللہ کی عبادت میں ہمہ تن مصروف ہو جاتا ہے۔ اس کو اس مشینی دور میں جہاں ہر طرف نفسا نفسی کا عالم ہے اور انسان مادّی ترقی کے لیے جنونی حد تک سرگرم عمل ہے، اللہ تعالیٰ اس کو توفیق بخشتا ہے کہ وہ اس بھنور سے نکل کر نیکی کے موسمِ بہار میں عبادت کی جانب راغب ہو، نیکی کے کام انجام دے، روزے داروں کا روزہ کھلوائے، برائیوں اور معصیت کے کاموں سے پرہیز کرے، غریبوں، مسکینوں، حاجتمندوںکی مدد کرے، بے انتہا فیاضی کا مظاہرہ کرے اور اللہ تعالیٰ کی رحمتیں سمیٹتا چلا جائے۔ اس طرح جب وہ ان کاموں میں مصروف ہو جائے گا اور اللہ کی عبادت کو شعوری طور پر انجام دینے والا بن جائے گا تو نہ صرف رحمت بلکہ اس کی مغفرت بھی کی جائے گی۔ صراط مستقیم پر خود چلنے اور معاشرہ میں لوگوں کو تعاون کرنے کے نتیجہ میں جو معاشرہ وجود پذیر ہوتا ہے اس کا لازمی تقاضہ ہے کہ ایسے افراد کو جہنم سے بچا لیا جائے۔ مزید اس آخری عشرہ میں شب قدر کی تلاش، اللہ سے اپنے گناہوں کی معافی، آئندہ اپنی زندگی کو اللہ کے بتائے طریقہ پر استوار کرنے کا عہد، قرآنِ حکیم کا مطالعہ، یہ سب مل کر اس کے لیے نجات کا سامان بہم پہنچانے کا ذریعہ بن جاتے ہیں۔ اس طرح اللہ تعالیٰ رمضان المبارک کے مہینہ کے اختتام پر اس کے پچھلے گناہ معاف کر دیتا ہے۔ تقویٰ کیا ہے؟ زندگی کا یہ راستہ جس پر انسان سفر کر رہا ہے، دونوں طرف افراط و تفریط، خواہشات اور میلاناتِ نفس، وساوس اور ترغیبات، گمراہیوں اور نافرمانیوں کی خار دار جھاڑیوں سے گھرا ہوا ہے۔ اس راستے پر کانٹوں سے اپنا دامن بچاتے ہوئے چلنا اور اطاعتِ حق کی راہ سے ہٹ کر بد اندیشی و بد کرداری کی جھاڑیوں میں نہ الجھنا، یہی تقویٰ ہے اور اس ہی کے لیے اللہ تعالیٰ نے روزے فرض کیے ہیں۔ یہ ایک مقوی دوا ہے جس کے اندر خدا ترسی و راست روی کو قوت بخشنے کی خاصیت ہے۔ مگر فی الواقع اس سے یہ قوت حاصل کرنا انسان کی اپنی استعداد پر موقوف ہے۔ اگر آدمی روزے کے مقصد کو سمجھے اور جو قوت روزہ دیتا ہے اس کو لینے کے لیے تیار ہو اور روزے کی مدد سے اپنے اندر خوف خدا اور اطاعتِ امر کی صفت کو نشو و نما دینے کی کوشش کرے تو یہ چیز اس میں اتنا تقویٰ پیدا کر سکتی ہے کہ صرف رمضان ہی میں نہیں بلکہ اس کے بعد بھی سال کے باقی گیارہ مہینوں میں وہ زندگی کی سیدھی شاہراہ پر دونوں طرف کی خار دار جھاڑیوں سے اپنے دامن کو بچائے ہوئے چل سکتا ہے۔ اس صورت میں اس کے لیے روزے کے نتائج (ثواب) اور منافع (اجر) کی کوئی حد نہیں۔ لیکن اگر وہ اصل مقصد سے غافل ہو کر محض روزہ نہ توڑنے ہی کو روزہ رکھنا سمجھے اور تقویٰ کی صفت حاصل کرنے کی طرف توجہ ہی نہ کرے تو ظاہر ہے کہ وہ اپنے نامۂ اعمال میں بھوک پیاس اور رتجگے کے سوا اور کچھ نہیں پا سکتا۔ اسی لیے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’آدمی کا ہر عمل خدا کے ہاں کچھ نہ کچھ بڑھتا ہے، ایک نیکی دس گنا سے سات سو گنا تک پھلتی پھولتی ہے۔ مگر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ روزہ مستثنٰی ہے، وہ میری مرضی پر موقوف ہے، جتنا چاہوں اس کا بدلہ دوں‘‘ (متفق علیہ)۔ عبادات کی حکمت: اسلام میں جو اعمال اور عبادات فرض یا واجب کی گئی ہیں ان میں حکمت پوشیدہ ہے۔ دراصل اللہ تعالیٰ نے بندوں پر خصوصی مہربانی کرتے ہوئے ان کے لیے وہی اصول و ضوابط مقرر فرمائے ہیں جو بندے کی کامیابی اور سعادت دارین کا موجب ہیں۔ اللہ تعالیٰ کے دربار میں مقبول عبادت کا سب سے اہم اور بنیادی قاعدہ خلوصِ نیت اور حضور قلبی ہے۔ اگر عبادت کا بنیادی محرک رضائے الٰہی نہ ہو تو اس عبادت کی کوئی حیثیت ہے اور نہ ثواب بلکہ حدیث نبویؐ کے مطابق: کتنے ہی روزہ دار ہیں جنہیں ان کے روزے سے سوائے بھوک اور پیاس کے کچھ نہیں ملتا۔ دوسری اہم بات یہ کہ اسلام عبادت گزاروں کو مشقت میں نہیں ڈالتا بلکہ عبادات میں آسان شرائط کے ساتھ رخصت بھی فراہم کرتا ہے۔ چنانچہ اگر کوئی بیمار ہے تو اسے روزہ نہ رکھنے کی آزادی ہے، کہ تندرستی کے بعد رکھے یا اگر تندرستی کی امید نہیں ہے تو فدیہ ادا کرے (یہ بھی یاد رہے کہ بلا عذر عبادات سے محرومی ابدی محرومی ہے)۔ آخری بات یہ کہ انسان کی انفرادی اور اجتماعی زندگی پر ان تمام عبادات کے گہرے اثرات مرتب ہونے چاہیں۔ یہ فرائض محض عبادت برائے عبادت نہیں، بلکہ اُخروی فلاح کے ساتھ ساتھ دنیاوی زندگی پر ان کے اثرات و فوائد بھی ملحوظ رکھے گئے ہیں۔ اسلام نے کوئی ایسا عمل فرض نہیں کیا جس کے نتائج انسان کی عملی زندگی میں ظاہر نہ ہوں۔ شریعت نے اگر کسی چیز کا حکم دیا ہے تو وہ سراسر خیر ہی ہوتا ہے اور بندوں کی زندگی پر اس کا براہ راست مثبت اثر ہوتا ہے، اور اگر کسی عمل سے منع کیا ہے تو اس لیے کہ وہ انسانی زندگی کے لیے ضرر رساںہے۔ ارشاد ربانی ہے: ’’(پس آج یہ رحمت ان لوگوں کا حصہ ہے) جو اس پیغمبر، نبی امی ؐ کی پیروی اختیار کریں جس کا ذکر انہیں اپنے ہاں تورات اور انجیل میں لکھا ہوا ملتا ہے۔ وہ انہیں نیکی کا حکم دیتا ہے، بدی سے روکتا ہے، ان کے لیے پاک چیزیں حلال اور ناپاک چیزیں حرام کرتا ہے، اور ان پر سے وہ بوجھ اتارتا ہے جو ان پر لدے ہوئے تھے اور بندشیں کھولتا ہے، جن میں جکڑے ہوئے تھے‘‘ (اعراف:۷:۱۵۷)۔ رمضان کا پیغام: معلوم ہوا کہ یہ مہینہ ہدایت حاصل کرنے اور کامیابی و کامرانی سے ہمکنار ہونے کا ہے۔ اس ماہ مبارک میں معاشرہ میں ایک ایسی فضاء قائم ہو جاتی ہے جس میں ہر طرف بندے سکون و عافیت اور محبت و ہمدردی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ لڑائی جھگڑے اور بدکلامی سے گریز کرتے ہیں، آپس میں ملتے جلتے اور روزہ داروں کے افطار کا اہتمام کرتے ہیں۔ قرآنِ حکیم کی نہ صرف تلاوت کرتے ہیں بلکہ اس کا شعوری طور پر مطالع کرتے ہیں۔ قرآنی احکامات کو اپنی زندگی میں رائج کرتے ہیں اور تقویٰ کی صفت سے ہمکنار ہونے کی مکمل سعی و جہد کرتے ہیں۔ اور ایک ایسا معاشرہ وجود میں لے آتے ہیں جو اسلامی معاشرہ کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ مہینہ نہ صرف مسلمانوں کے لیے بلکہ برادرانِ وطن کے لیے بھی یہ پیغام پیش کرتا ہے کہ اگر اسلام کے مطابق زندگی کو ڈھال لیا جائے تو یہ سکون و عافیت کی فضاء جو چہار جانب محسوس کی جارہی ہے وہ آئندہ دنوں میں بھی برقرار رہ سکتی ہے بشرطیکہ جس طرح رمضان میں شب و روز گزارے ہیں اسی طرح سال کے گیارہ مہینوں میں بھی ان پر عمل کیا جاتا رہے۔

  22. تمام افراد کا اس خوبصورت بلاگ کو لگانے اور سجانے کا بہت بہت شکریہ۔ اسقدر قیمتی اور علمی ‏معلومات پر دعا دل سے دعا نکل رہی ہے۔ اللہ کریم ہمیں اور آپ سب کو ان تمام سعادتوں سے بہرہ مند ‏ہونے کی توفیق دے اور دینی و دنیاوی حاجات بر لائے۔ آمین بحق محمد آلہ الطاھرین۔

  23. مصباح بھائی جزاک اللہ …خوش رہئے
    آپ کی دعاؤں کے لئے بے حد ممنون ہوں … آپ کی ہر ہر دعا پر آمین ثمہ آمین ..
    ڈھیروں دعائیں

  24. جن سے بغیر عشق کے سجدہ فضول ہے
    اس مصطفیٰ مزاج کی بیٹی بتول ہے

    (ڈاکٹر نگہت نسیم )

  25. اسلام علیکم ساتھیو
    سب لکھنے والوں کے لئے ہزاروں دلی دعا ئیں ۔ جز اک اللہ خیر
    بھا ئی مصبا ح بڑی مد ت بعدآپ کی اآمد ہو ئی بہت اچھا لگا جیتے رہئے۔
    اللہ ہما ری عبادات کو قبول کرے آمین
    عالم آرا

  26. گیارہویں رمضان کے دن کی دعا

    بسم اللہ الرحمن الرحيم
    شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے

    اَللّٰھُمَّ حَبِّبْ اِلَیَّ فِیہِ الْاِحْسانَ وَکَرِّہْ الَیَّ فِیہِ الْفُسُوقَ وَالْعِصْیانَ وَحَرِّمْ عَلَیَّ فِیہِ السَّخَطَ وَالنِّیرانَ، بِعَوْ نِکَ یَا غِیاثَ الْمُسْتَغِیثِین

    اے معبود!
    آج کے دن نیکی کو میرے لئے پسندیدہ فرما دے اس میں گناہ و نا فرمانی کو میرے لئے نا پسندیدہ بنا دے اور اس میں غیظ و غضب کو مجھ پر حرام کر دے اپنی حمایت کے ساتھ ۔۔۔اے فریادیوں کے فریاد رس۔َ۔۔ الہی آمین

  27. روزے کی حکمت

    1۔حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا:
    ہر چیز کی زکات ہے اور انسانوں کے بدن کی زکات روزہ ہے

    2۔حضرت علی کرم اللہ وجہہ نے فرمایا

    روزہ خدا اور انسان کے درمیان ایک ایسی عبادت ہے جس سے خدا کے سوا کوئی آگاہ نہیں ہوتا لہذا خدا کے علاوہ کوئی اور اس کا اجر ادا نہیں کر سکتا

    3۔حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا نے فرمایا:
    خداوند متعال نے روزے کو اس لئے واجب کیا ہے تاکہ لوگوں کے اخلاص کو محکم کرے

  28. دوسرے مہینوں پر ماہ رمضان المبارک کی فضیلت چند اعتبار سے ہے

    1۔ ماہ رمضان میں قرآن مقدس کا نزول ہوا۔

    2۔ اسی ماہ میں شب قدر ہے ۔ جس میں و شب بیداری ہزار مہینوں کے قیام سے بہتر ہے ۔

    3۔حضرت ابراہیم علیہ السلام کے صحیفے اس ماہ کو ایک تاریخ کو نازل ہوئے ۔

    ۔4۔ توریت شریف اس ماہ میں نازل ہوئی۔

    5 ۔انجیل شریف اسی ماہ میں نازل ہوئی ۔

    6۔ قرآن مقدس اس مہینے میں نازل ہوا ۔

    7۔ جنگ بدر اسی ماہ میں ہوئی۔

    8۔ فتح مکہ اس ماہ میں ہوئی ۔

    9۔ حضرت خدیجہ کبری سلام اللہ علہیا کی وفات اس ماہ کی دس تاریخ کو ہوئی

    10۔ شیر خدا حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی شہادت اس ماہ کی 21تاریخ کو ہوئی

    (اے میرے مہربان رب تیرا کڑوڑں بار شکر کہ ہمارے لئے توں نے مذہب اسلام پسند فرمایا )

  29. جی آپا مصباح بھائی تو غائب ہوئے تو ہوئے ۔۔ آپ کہاں تھیں ۔۔یہ بتائیں اعتکاف میں تو آپا دن پڑے ہیں

  30. بارہویں رمضان المبارک کے دن کی دعا

    بسم اللہ الرحمن الرحيم
    شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے

    اَللّٰھُمَّ َّ زَیِّنِّی فِیہِ بِالسِّتْرِ وَالْعَفافِ، وَاسْتُرْنِی فِیہِ بِلِباسِ الْقُنُوعِ وَالْکَفافِ وَ احْمِلْنِی فِیہِ عَلَی الْعَدْلِ وَالْاِنْصافِ وَآمِنِّی فِیہِ مِنْ کُلِّ مَا اخافُ بِعِصْمَتِکَ یَا عِصْمَہ الْخائِفِینَ

    اے معبود!
    آج کے دن مجھے پردے اور پاکدامنی سے زینت دے اس میں مجھے قناعت اور خود داری کے لباس سے ڈھانپ دے ۔ اس میں مجھے عدل و انصاف پر آمادہ فرما اور اس میں مجھے اپنی پناہ کے ساتھ ان چیزوں سے امن دے جن سے ڈرتا ہوں ۔اے ڈرنے والوں کی پناہ ۔ الہی آمین

  31. قرآن مقدس ماہ رمضان میں میں نازل ہوا ۔۔ آیئے آج قرآن پاک کی تلاوت اور اسے سمجھنے کی اہمیت پر چند احادیث پڑھتے ہیں ۔۔

    1 ۔ رسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ تم میں بہترین شخص وہ ہے جو قرآن مجید پڑھے اور پڑھائے۔ (بخاری ج2 ص752)

    2 ۔حضور اقدس صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جو قرآن پڑھنے میں ماہر ہے وہ “کراماً کاتبین“ کے ساتھ ہے۔ اور جو شخص رک رک کر قرآن پڑھتا ہے اور وہ اُس پر شاق ہے یعنی اس کی زبان آسانی سے نہیں چلتی تکلیف کے ساتھ الفاظ ادا ہوتے ہیں اس کے لئے دوگنا ثواب ہے۔ (ابو داؤد ج1 ص212)

    3 ۔ حضور انور صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جس کے سینے میں کچھ بھی قرآن نہیں ہے وہ ویرانہ اور اجاڑ مکان کے مثل ہے۔ (ترمذی ج2 ص

  32. تیرہویں دن کی دعا

    بسم اللہ الرحمن الرحيم
    شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے

    اَللّٰھُمَّ طَہِّرْنِی فِیہِ مِنَ الدَّنَسِ وَالْاَقْذارِ وَصَبِّرْنِی فِیہِ عَلَی کائِناتِ الْاَقْدارِ، وَوَفِّقْنِی فِیہِ لِلتُّقی وَصُحْبَہ الْاَ بْرارِ، بِعَوْ نِکَ یَا قُرَّہ عَیْنِ الْمَساکِینِ ۔

    اے معبود! آج کے دن مجھ کو میل کچیل سے پاک و صاف رکھ اس میں مجھے مقدر شدہ مشکلات پر صبر عطا فرما اور آج اپنی مدد کے ساتھ مجھ کوپرہیزگاری اور نیکوکاروں کے ساتھ رہنے کی توفیق دے اے بے چاروں کی خنکی چشم۔ الہی آمین

  33. جینے کے واسطے ہے سہارا انہی کا نام
    یہ نام ہو زباں پہ تو مرنا قبول ہے
    (ڈاکٹر نگہت نسیم )

  34. ماہ مقدس اور ہمارے اعمال

    رمضان کریم اللہ رب العزت کی رحمت ومغفرت کا خاص مہینہ ہے۔ رحمتوں کا عشرہ ختم ہوا اور مغفرت کا عشرہ شروع ہوگیاہے۔ رمضان المبارک ضبط وتحمل اور صبرکامہینہ ہے۔ لیکن ایسالگتاہے کہ لوگوں کا صبروتحمل ختم ہوچکاہے اور ہرایک دوسرے سے لڑنے‘ مرنے پرآمادہ ہے۔ روزہ رکھ کر کوئی کسی پراحسان نہیں کرتا‘ یہ عبادت خاص اللہ کے لیے ہے اوروہی اس کا اجردیتاہے۔ جس نے روزہ رکھ کر دوسروں کا احترام ترک کردیا‘ برائیوں سے دامن نہیں چھڑایا اس کے بھوکے پیاسے رہنے سے اللہ کو کوئی غرض نہیں۔ لیکن عجیب بات ہے کہ کئی لوگ ایسے ہیںجو سمجھتے ہیں کہ وہ روزہ رکھ کر کسی پر احسان کررہے ہیں اور بات بات پر آمادہ پیکارہوجاتے ہیں۔ اس سے بڑا گناہ یہ ہے کہ اس ماہ مبارک میں بھی انسان انسان کی جان لے رہاہے حالانکہ یہ واضح کردیاگیاہے کہ جس نے ایک بے گناہ کی جان لی اس نے گویا پوری انسانیت کو قتل کردیا اور رسول رحمتؐ کا فرمان ہے کہ ایک مومن کی جان اللہ کو خانہ کعبہ کی حرمت سے بھی زیادہ عزیزہے۔ پھربھی صرف کراچی میں یہ ہوا ہے کہ رمضان کے پہلے عشرے میں77 افراد قتل کردیے گئے جن میں دو سیکورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔ اوریہ سلسلہ تھما نہیں ہے۔

    دوسرے عشرے کے آغاز پربھی لوگ قتل کیے جارہے ہیں۔ بوری بندلاشیں مل رہی ہیں۔11 رمضان کو بھی رینجرزکے 2 اہلکاروں سمیت 5 افراد قتل کردیے گئے۔ دوسری طرف دہشت گردوں کو لگام دینے والا کوئی نظرنہیں آتا۔ یہ کیسے ظالم اور سفاک لوگ ہیں جو رمضان کریم میں بھی قتل وغارت گری سے باز نہیں آتے۔ اگریہ مسلمان ہیں توکیا انہیں اس دن کا کوئی خوف نہیں جب ہرایک سے سوال ہوگا کہ اس نے دنیا میں کیاکیا۔ اس دن نہ کوئی سفارش ہوگی اور نہ دلیل اورجھوٹے گواہ۔ انسان کے اعضاء خود گواہی دیں گے۔ اورکیا حکمران بچ جائیں گے جن کو عوام کی جان ومال کے تحفظ کی ذمہ داری دی گئی ہے اور وہ اس کو ادانہیں کررہے ؟ سب سے پہلے تو وہی پکڑمیں آئیں گے۔ انفرادی سطح پر بھی یہ نظرآتاہے کہ لوگوں میں صبروتحمل کے ساتھ معاملہ فہمی کا بھی فقدان ہے۔ اگر رحمتوں کے اس مہینے میں بھی مسلمان اپنے آپ کو نہیں بدلتے تو ان کا روزہ بھوک وپیاس کی مشقت کے سوا کچھ بھی نہیں۔ علماء کرام باربارنیکی کی تلقین کررہے ہیں‘ تحریری طورپر بھی اورتقریرکے ذریعہ بھی ۔ لیکن معلوم ایسا ہوتاہے کہ شیطان نے کان بہرے کردیے ہیں۔ اگر مسلم معاشرہ رمضان کریم میں بھی تبدیل ہوتا ہوا نظرنہیں آتا تو خداخیرکرے‘ اس کی پکڑسے پناہ مانگنی چاہیے کہ وہ جب پکڑتاہے تو اس کی پکڑ بڑی سخت ہوتی ہے۔ یہ مغفرت کا عشرہ ہے۔ اب بھی وقت ہے کہ اللہ کے غضب سے بچنے کے لیے زیادہ سے زیادہ استغفارکریں اور گناہوں سے بچنے کا پکا عہد کرلیں۔ رہے ٹارگٹ کلرز‘بھتہ خوراورحکمران تو ان کا معاملہ اللہ ہی پر چھوڑ دیں ۔ ایسے لوگ مسلمان کہلانے کے حقدارنہیں اوروہ مسلمانوں میں سے نہیں۔

  35. تیرہویں رمضان المبارک کے دن کی دعا

    بسم اللہ الرحمن الرحيم
    شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے

    اَللّٰھُمَّ طَہِّرْنِی فِیہِ مِنَ الدَّنَسِ وَالْاَقْذارِ وَصَبِّرْنِی فِیہِ عَلَی کائِناتِ الْاَقْدارِ، وَوَفِّقْنِی فِیہِ لِلتُّقی وَصُحْبَہ الْاَ بْرارِ، بِعَوْ نِکَ یَا قُرَّہ عَیْنِ الْمَساکِینِ ۔

    اے معبود! آج کے دن مجھ کو میل کچیل سے پاک و صاف رکھ اس میں مجھے مقدر شدہ مشکلات پر صبر عطا فرما اور آج اپنی مدد کے ساتھ مجھ کوپرہیزگاری اور نیکوکاروں کے ساتھ رہنے کی توفیق دے اے بے چاروں کی خنکی چشم۔ الہی آمین

  36. پندرہ رمضان المبارک کے اہم واقعات

    1۔ حضرت امام حسن علیہ السلام کی ولادت باسعادت کامبارک دن

    مکمل نام حسن ابن علی
    ترتیب دوم
    جانشین حسین علیہ السلام
    تاریخ ولادت 15 رمضان، 03 ہجری
    کنیت ابو القاسم
    والد علی علیہ السلام
    والدہ فاطمہ بنت محمد
    تاریخ وفات 28 صفر، 50 ہجری
    جائے وفات مدینہ منورہ، جزیرہ نمائے عرب
    وجۂ وفات شہادت

    امام حسن علیہ السلام امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کے بیٹے اور پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی بیٹی حضرت فاطمہ زھرا سلام اللہ علیھاکے بطن مبارک سے تھے۔ حضرت اما حسین علیہ السلام آپ کے چھوٹے بھائی تھے ۔ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے بارھا فرمایا تھا کہ حسن و حسین علیہ السلام میرے بیٹے ھیں اسی وجہ سے حضرت علی علیہ السلام اپنے تمام بیٹوں سے فرمایا کرتے تھے: تم میرے بیٹے ھو اور حسن و حسین علیہ السلام رسول خداصلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بیٹے ھیں۔( مناقب ابن شھر آشوب ، ذخائر العقبی)

    امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کی ولادت پندرہ رمضان 3ھء مدینہ میں ھوئی تھی۔ انھوں نے سات سال اور کچھ مھینے تک اپنے نانا (رسول خداصلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ) کا زمانہ دیکھا اور آنحضرت صلی اللہ علیہ و الہ وسلم کی آغوش محبت میں پرورش پائی۔ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی رحلت کے بعد جو حضرت فاطمہ زھرا سلام اللہ کی وفات سے تین یا چہ مھینے پہلے ھوئی، آپ اپنے والد ماجد کے زیر تربیت آگئے تھے۔

    امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام اپنے والد گرامی کی شہادت کے بعد خدا کے حکم اور حضرت علی علیہ السلام کی وصیت کے مطابق امامت کے درجے پر فائز ھوئے اور ساتھ ساتھ ظاھری خلافت کے عہدیدار بھی بنے۔

    تقریباًچھ ماہ تک آپ مسلمانوں کے خلیفہ رھے اور امور مملکت کا نظم ونسق سنبھالے رھے۔ اسی مدت میں معاویہ جو حضرت علی کرم اللہ وجہہ اور آپ کے خاندان کا سخت ترین دشمن تھا اور کئی سال سے خلافت کی حرص و خواھش میں (سب سے پہلے خلیفہ سوم کے خون کے بدلے کے بہانے اورآخر کار خلافت کا دعویدار ھونے کی وجہ سے) اس نے کئی جنگیں بھی کی تھیں اور کئی بار عراق پر چڑھائی کی تھی جو اس زمانے میں امام حسن علیہ السلام کا دار الخلافہ تھا۔

    اس طرح آپ سے بھی جنگ شروع کر رکھی تھی۔ دوسری طرف اس نے امام حسن(ع) کے فوجی جرنیلوں اور سپاہیوں کو بہت زیادہ پیسہ اور مستقبل کے جھوٹے وعدے دے کر اپنے ساتھ ملالیا تھا۔ اس طرح اس نے ان کو امام حسن(ع) کے خلاف بغاوت پر آمادہ کرلیا تھا۔

    آخر کار امام حسن علیہ السلام صلح پر مجبور ھوکر اس شرط پر ظاہری خلافت سے دست بردار ھو گئے کہ امیر معاویہ کے مرنے کے بعد خلافت دوبارہ حضرت امام حسن علیہ السلام کو واپس مل جائے گی اور اس کے ساتھ ہی ان کے خاندان اور طرفداروں کے لئے کسی قسم کی مشکلات پیش نہ آئیں گی۔

    امیر معاویہ نے اسلامی خلافت پر قبضہ کرلیا اور عراق میں داخل ھو کر ایک عام سرکاری تقریر میں صلح کی شرائط کو منسوخ کردیا۔ اس نے ہر ممکن ذریعے سے فائدہ اٹھاتے ھوئے اھل بیت(ع) اور ان کے طرفداروں پر سختیاں شروع کردیں۔

    امام حسن علیہ السلام نے اپنی امامت کے تمام عرصے میں جو کہ دس سال کا تھا، بہت ھی سیاسی گھٹن اور سختی میں زندگی گزاری۔ ان کے لئے یا ان کے خاندان حتی کہ ان کے گھر کے اندر بھی ان کے لئے جائے امن نہ تھی۔ آخر کار 50ھ میں معاویہ کے اکسانے پر آپ کی بیوی (جعدہ) نے آپ کو زہر دے کر شھید کر دیا۔

    امام حسن علیہ السلام انسانی کمالات میں اپنے والد گرامی کا کامل نمونہ اور اپنے نانا بزرگوار کی نشانی تھے۔ جب تک پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم زندہ رھے آپ اور آپ کے بھائی (امام حسین علیہ السلام) ھمیشہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس رہتے تھے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کبھی کبھی ان کو اپنے کندھوں پر سوار کر لیا کرتے تھے۔

    اقوال حضرت امام حسن علیہ السلام

    1۔ مجھے تعجب ھے اس شخص پر کہ جو جسمانی غذا کے متعلق توغور و فکر کرتا ھے لیکن روحانی غذا کے لئے نہیں ۔ نقصان دہ غذاؤں کو اپنے شکم سے دور رکھتا ھے لیکن ھلاک کرنے والے مطالب کو اپنے قلب میں جگہ دیتا ھے “۔

    2 ۔ رشتہ داروں میں قریب ترین افراد وہ ھیں جن کے اندر محبت زیادہ ھے اگر چہ نسب کے لحاظ سے دور ھوں ۔ اور رشتہ داروں میں دورترین افراد وہ ھیں جن کے اندر محبت کم ھے اگر چہ وہ نسب کے لحاظ سے قریب ھوں “

    3 ۔ انسان کی پستی و ذلت یہ ھے کہ نعمت کا شکر ادا نہ کرے “ ۔

    4 ۔” ذلت دوزخ کی آگ سے بہتر ھے “۔

    5 ۔ ایک خیر ایسا ھے جس میں کسی طرح کا کوئی شر نہیں ھے : وہ یہ ھے کہ نعمت ملنے پر شکر ،اور مصیبت کے وقت صبر کیا جائے۔

    6 ۔ کوئی بھی گروہ اپنے امور میں ایک دوسرے سے مشورہ نہیں کرتا مگر یہ کہ اس میں انکے لئے خیر و صلاح ھو “۔

    2۔ دانشور ابوبکر محمد بن عباس خوارزمی کا انتقال

    15 رمضان سنہ 383 ھ ق کو معروف ادیب اور دانشور ابوبکر محمد بن عباس خوارزمی نے ایران کے شمال مشرقی شہر نیشابور میں وفات پائی ۔وہ بہت قوی حافظے کے مالک تھے اور عربوں کی تاریخ اور اشعار حفظ کرنے میں بہت زيادہ صلاحیت رکھتے تھے ۔ ابوبکر خوارزمی کے تحریری آثار میں رسائل نامی کتاب باقی ہے جس کو عربی ادب میں خاص اہمیت حاصل ہے ۔

    3۔ عالم و فقیہ زین الدین بن علی کی شہادت

    15 رمضان سنہ 965 ھ ق کو عظیم عالم و فقیہ زین الدین بن علی شہید ہوئے ۔وہ شہید ثانی کے لقب سے معروف تھے ۔شہید ثانی سنہ 911 ھ ق میں پیدا ہوئے اور اپنے والد کے پاس تعلیم حاصل کرنی شروع کی ۔

    اس کے بعد انہوں نے مختلف شہروں کا سفر کیا اور ممتاز علماء سے کسب فیض کیا جس کے نتیجے میں فقہ ، حدیث ، منطق اور فلسفے میں بہت مہارت حاصل کرلی ۔انہوں نے تقریبا” 70 کتابیں تحریر کیں ۔شہید ثانی کا بلند علمی مقام ان کے دشمنوں کے لئے بغض و حسد کا باعث بنا اور بالآخر ان کو شہید کردیا ۔

  37. اللہ تعالی اس رمضان کو ہمارے لئیے رحمت و برکت والا بنائے، ہمارے گناہوں کی بخشش فرمائے، ہماری غلطیوں کوتاہیوں کو معاف فرمائے اور رمضان کا حق ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین ثم آمین

    ما لک ارض ؤ سماء ھمارئ قلیل عبادتوں کو قبول فرماے آمین ثم آمین

    استغفراللہ ربی من کل ذنب واتوب الیہ۔
    استغفراللہ ربی من کل ذنب واتوب الیہ۔

    اللھ پاک ھما رے وطن میں
    امن و امان رھے
    اللہ پاک بجلی کے محکمے کو نیک اعمال کر نے کی تو فیق عطا فرماے آمین ثم آمین

  38. اللہ پاک ھمارے بہت محترم بھائ محمد احمد ترازی کو رمضان مبارک کے عبادتوں کے نور سے روشن مہینے میں لکھی گی
    منفرد تحریروں کا اجر کثیر عطا فرماۓ آمین ثم آمین
    بلا گ میں مصبا ح بھا ئ کی آمد اچھی لگی
    سارے اچھے بہنوں اور بھا ئیوں سے خاص گذارش ھے کہ ھماری بہت اچھی بہن اور دوست ڈاکٹر نگہت نسیم کے لیے خصوصی طور پر امتحان میں کا میا بی کی دعا کیجیے اللھ پاک آپ سب کی دعاؤں کو شرف قبولیت عطا فرماے آمین ثم آمین

  39. رمضــــــــــــــان المبارک کے بعض فوائد وأسرار

    1 = رمضــــــــــــــان روزه تقوی کے حصول کا سبب ہے لقوله تعالى (لعلكم تتقون ) لہذا جس نے تمام شرائط کے ساتھ شرعی روزه رکها ، روحانی وجسمانی طور پر کامل روزه رکها ، اور اپنے اعضاء و جوارح کی بهی محفوظ رکها ، لہذا اس کو تقوی کی دولت حاصل ہوگی اور یہ سب کچھ اتباع أوامر واجتناب نواہی سے حاصل ہوگا
    2 = رمضـــــــــــان میں کئ وجوہات سے الله سبحانه وتعالی کی وسیع رحمت کا اظہار ہوتا ہے ، مثلا الله سبحانه وتعالی نے چند ایام کے روزے فرض کیئے ، الله سبحانه وتعالی نے صرف دن کا روزه فرض کیا رات کا نہیں ، روزه میں اگر کوئی شخص بهول کر کها پی لے تواس کا روزه پهر بهی صحیح ہے ، جنت کے دروازے کهول دیئے جاتے ہیں
    جہنم کے دروازے بند کردیئے جاتے ہیں ، سرکش شیاطین وجنات قید کر دیئے جاتے ہیں
    روزه دار کا اجر الله سبحانه و تعالى نے اپنے ساتهہ خاص کیا . إلا الصيام فإنه لي وأنا أجزي به ، جو شخص إيمان واحتساب یعنی اجر وثواب کی نیت سے ليلة القدر میں قیام کرے تو اس کےاگلے سب گناه معاف ہوجاتے ہیں ، ایک رمضان دوسرے رمضان تک کفاره ہے ان گناہوں کے لیئے جو ان کے درمیان کیئے گئے بشرطیکہ کبائر گناہوں سے اجتناب کرے ، جس شخص نے إيمان واحتساب یعنی اجر و ثواب کی نیت سے رمضان کے روزے رکهے تو اس کےاگلے سب گناه معاف ہوجاتے ہیں ، روزه دار کے اجر میں کوئی کمی نہیں ہوتی اگرچہ مہینہ ایک دن کم ہوجائے ، جو شخص رمضان میں امام کے ساتهہ قیام کرے تو اس کے لیئے رات کی قیام کا ثواب لکها جاتا ہے ، نفل نماز کا درجہ فرض کے برابر اور ایک فرض نماز کا درجہ ستر فرض نمازوں کے برابر ہوجاتا ہے ، اور یہ سب کچهہ صرف رمضان کے ساتهہ خاص ہے . مذکوره بالا تمام باتیں احادیث صحیحہ سے ثابت ہیں
    3 = رمضــــــــــــــان ایک امتحانی مدرسہ ہے ، کیونکہ روزه دار کهانے پینے اور شہوت کی تکمیل سے رکتا ہے ، اور یہ بنده کا ایک امتحان ہے ، کہ بنده صبر کرتا ہے اور الله تعالی کی طاعت وعبادت میں ان سب چیزوں کو چهوڑ دیتا ہے جن سے الله تعالی نے منع کیا ہے ، تو رمضان بنده کی ایمان وصبر ونیت واخلاص کا امتحان ہے ، اور درحقیقت صرف رمضان ہی نہیں بلکہ مؤمن کی توساری زندگی امتحان ہی ہے
    4 = رمضــــــــــــــان مؤمن کے دل میں الله تعالی کی محبت پیدا کرتا ہے ،

    ، کیونکہ الله تعالی روزه دار کی اور رمضان میں قیام کرنے والے کی اور افطاری کرنے والے کی مغفرت کرتے ہیں

    اور رمضان میں نیکی کا ثواب دوگنا ہوجاتا ہے ، اور روزه دار کے لیئے خاص اجر ہے ، اور یہ سب الله سبحانه وتعالى کا محض فضل ہے
    5 = رمضــــــــــــــان کا روزه ہم سے پہلی امتوں پر بهی فرض کیا گیا ، یعنی ہم سے پہلے صرف أهل كتاب پر نہیں بلکہ ( كُتِبَ عَلَيْكُمُ الصِّيَامُ كَمَا كُتِبَ عَلَى الَّذِينَ مِن قَبْلِكُمْ ) یہ ارشاد مبارک تمام امتوں کو شامل ہے ، لہذا صرف یہ بات جان لینے کے بعد بهی الله تعالی کی رحمت وکرم کا اظہار ہوتا ہے ، کہ یہ حکم صرف ہمارے لیئے ہی نہیں ہے بلکہ ہم سے قبل امتیں بهی یہ حکم پورا کرچکے ہیں
    6 = رمضــــــــــــــان تجدید نیت اور احتساب کی تربیت کرتا ہے ، من صام رمضان إيماناً واحتساباً اور عبادات میں اصل چیز نیت تصحیح اور اخلاص ہے
    7 = رمضــــــــــــــان کتاب الله سے کامل ربط وتعلق پیدا کرتا ہے ، مثلا
    قرآن رمضان میں نازل ہوا ، جبريل عليه السلام رمضان میں حضور صلى الله عليه وسلم کے ساتهہ قرآن کا دور فرماتے تهے ، اور حدیث میں ہے کہ جس سال آپ کی رحلت ہوئی اس سال آپ نے دو مرتبہ دور فرمایا ، تراویح میں قرآن کا خصوصی ختم کرنا جیسا کہ سلف رحمهم الله ختم کرتے تهے . الخ لہذا رمضان قرآن کی درس وتدریس وتلاوت ودور وتدبر کی تربیت کرتا ہے
    8 = رمضــــــــــــــان اخلاص وتصحیح نیت کی عظمت کوظاہر کرتا ہے ، من قام رمضان إيماناً واحتساباً وصام رمضان إيماناً واحتساباً غُفر له ما تقدم من ذنبه ، لہذا قیام رمضان وصیام رمضان پر بخشش کا وعده اخلاص کا ہی ثمره ہے ، اور اخلاص کی برکت سے بنده تهوڑے سے عمل پر بلند درجات حاصل کرلیتا ہے
    9 = رمضــــــــــــــان طاعات وخيرات میں مسابقت ومقابلہ کی ترغیب دیتا ہے ، لہذا رمضان میں طاعات وخيرات کے تمام مجالات ومیدان اور خیر کے تمام دروازے کهلے ہیں ، لہذا اہل ایمان کو چائیے کہ یہاں مسابقت ومقابلہ کریں اورالله تعالی کے اس فرمان پرعمل کریں لقوله تعالى: وَسَارِعُواْ إِلَى مَغْفِرَةٍ مِّن رَّبِّكُمْ . آل عمران . اور درحقیقت اعمال صالحہ میں ایک دوسرے مقابلہ پوری زندگی میں کرنا چائیے ، لیکن رمضان اس مقابلے کا خاص میدان ومجال ہے
    10 = رمضــــــــــــــان نفس میں اور زندگی میں تغیر وتبدیلی کی تعلیم دیتا ہے ، لہذا رمضان آتے ہی تغیر وتبدیلی آجاتی ہے ، حتی کہ یہ تبدیلی عالم غيب میں بهی آجاتی ہےمثلا ، جنت میں تبدیلی آجاتی ہے ، کیونکہ جنت کے دروازے کهول دیئے جاتے ہیں ، جہنم میں تبدیلی آجاتی ہے ، کیونکہ جہنم کے دروازے بند کر دیئے جاتے ہیں ، شیاطین کی حالت میں تبدیلی آجاتی ہے ، کیونکہ ان کو قید کردیا جاتا ہے ، لہذا یہ عالم غیب کی کچهہ حالت ہے ، رہا مسلمان انسان تو اس کو بهی لازم ہے کہ اپنے إيمان وسلوک وعمل وعبادت وقلب وکردار میں تبدیلی پیدا کرے
    11 = رمضــــــــــــــان امت کو وحدت واجتماع کی تعلیم دیتا ہے ، کیونکہ پوری امت چاند دیکهنے کے بعد روزه رکهتے ہیں ، اورسب اجتماعی طور پر طلوع صبح صادق کے وقت روزه بند کرتے ہیں ، اورغروب آفتاب کے وقت افطار کرتے ہیں
    12 = رمضــــــــــــــان اتباع شریعت کی تربیت کرتا ہے

    مثلا روزه دار روزه افطار نہیں کرتا مگر شریعت کے حکم کے مطابق یعنی غروب آفتاب کے وقت ، اور روزه دار حالت روزه میں امر شریعت کی اتباع میں تمام مباحات وجائز امور ترک کردیتا ہے
    13 = رمضــــــــــــــان شریعت کے حدود میں کمی زیادتی نہ کرنے کی تعلیم دیتا ہے ، لہذا شریعت نے رمضان کا ایک مہینہ متعین کیا ہے ، لہذا اس میں کمی زیادتی جائز نہیں ہے ، اسی لیئے عید کے دن روزه رکهنا حرام ہے
    14 = رمضــــــــــــــان وقت کی حفاظت کی تعلیم دیتا ہے ، اور وقت کی حفاظت شریعت کے اہم مقاصد میں سے ہے
    15 = رمضــــــــــــــان حسن اخلاق کی تعلیم دیتا ہے ، قال صلى الله عليه وسلم فإن امرؤ شاتمه أو قاتله فليقل اني صائم . یعنی روزه دار کو اگر کوئی برا کہے یا گالی دے یا لڑائی جهگڑا کرے تو روزه دار اس کے جواب میں صرف یہ کہے میں روزه دار ہوں ، اور یہ کہنا رياء نہیں ہے ، بلکہ اس بات کی خبردینا ہے کہ جس عظیم عبادت کو میں بجالا رہا ہوں وه مجهے تمام فضول ولغو امور میں مشغول ہونے سے منع کرتا ہے ، لہذا میں تیری برائی کا جواب برائی سے نہیں دے سکتا
    16 = رمضــــــــــــــان برے اور فحش کلام سے زبان کی حفاظت کرتا ہے ، قال النبي صلى الله عليه وسلم: إذا أصبح أحدكم صائماً فلا يرفث و لا يصخب . رفث اورصخب ، فحش کلام کو کہتے ہیں ، جو ایک مؤمن روزه دار کے ہرگز مناسب نہیں ہے
    17 = رمضــــــــــــــان الله تعالی کے خوف وخشیت میں رونے کی تربیت کرتا ہے ، اس لیئے شریعت نے قرآن پڑہتے وسنتے وقت رونے کو محبوب قرار دیا ہے ، لہذا اس میں تربیت ہے کہ مؤمن کے دل میں الله تعالی کے لیئے خشوع پیدا ہو ، جو دل کے أعظم اعمال میں سے ہے
    18 = رمضــــــــــــــان اوراس کے أحكام شريعة اسلاميه کی آسانی اورالله تعالی کی بے پناه شفقت ومہربانی کو واضح کرتا ہے ، مثلا
    کوئی بهول کرغلطی سے کها پی لے تو اس پر کچهہ حرج نہیں ، امساک یعنی روزه کا وقت قلیل ومحدود ہے ، پورے سال میں صرف رمضان کے روزے فرض ہیں
    مسافر ومریض کے لیئے روزه نہ رکهنے کی اجازت ہے ، لہذا ان سب امور سے واضح ہوا کہ شریعت نے روزه نفس کو عذاب دینے کے لیئے فرض نہیں کیا ، بلکہ عظیم مقاصد وفضائل کے حصول کے لیئے فرض کیا ہے
    19 = رمضــــــــــــــان مؤمن کو صبر کی تعلیم وتلقین کرتا ہے ، یعنی طاعت پر صبر کی تعلیم دیتا ہے ، لہذا مؤمن رمضان میں روزه اور نماز اور تراویح وتلاوت وغیره عبادات کو اداء کرتا ہے ، اور اس کے بالمقابل مُحرمات ومكروهات اور تمام معاصی سے صبرکرتا ہے ، اور اپنے نفسانی خواہشات کی تکمیل سے صبر کرتا ہے

    گوگل سرچ سے استفادہ کیا

  40. رمضــــــــــــــان دعاء کی عبادت پر امت کی تربیت کرتا ہے

    ،روزه دار کی دعاء قبول ہوتی ہے ، خصوصا افطار کے وقت
    رمضــــــــــــــان خلوة مع الله وتعلق مع الله کی تربیت کرتا ہے ، اور اعتکاف کی عظیم عبادت سے یہی دولت حاصل کی جاتی ہے ، لہذا اعتکاف میں مؤمن تمام دنیا سے یکسو ہوکر عبادات وطاعات کے ذریعہ اپنے رب کا قرب حاصل کرتا ہے
    رمضــــــــــــــان روزه کی عظیم عبادت کی عادت ڈالتا ہے ، تاکہ مؤمن رمضان کے روزے رکهنے کے بعد اس عظیم عبادت کا عادی ہوجائے ، اور اس طرح رمضان کے بعد شوال کے چهہ کے روزے رکهے ، اور سوموار و جمعرات اور ایام بیض اور عرفه اور عاشوراء وغیره مسنون روزے رکهے ، اوراس عبادت پرقائم رہے یہاں تک کہ بَابُ الرَيَّان سے جنت میں داخل ہوجائے
    رمضــــــــــــــان پوشیده اعمال میں مؤمن کی تربیت کرتا ہے ، کیونکہ روزه خود ایک پوشیده ومخفی عبادت ہے ، تاکہ مؤمن کو پوشیده اعمال کی عادت پڑجائے جن کو الله تعالی کے سوا کوئی نہیں جانتا
    رمضــــــــــــــان مؤمن کی تربیت کرتا ہے ذات باری تعالی کے مراقبہ کی ، اور یہی مراقبہ مؤمن کو احسان کی دولت سے مالا مال
    رمضــــــــــــــان میں الله تعالی کے اسماء وصفات کے آثار ظاہر ہوتے ہیں ، مثلا
    الغفور . اس نام کے آثار گناہوں کی بخشش کی صورت میں ظاہر ہوتے ہیں
    التواب . اس نام کے آثار توبہ کی قبولیت کی صورت میں ظاہر ہوتے ہیں
    العفو . اس نام کے آثار گناہگاروں کو معاف کرنے کی صورت میں ظاہر ہوتے ہیں
    الحكيم . اسی کی حکمت ہے کہ رمضان کو باقی سب مہینوں پر فضیلت دی ہے
    العليم . الله تعالی ہی انسان کے روزه کی صحیح حقیقت جانتا ہے
    اور اس طرح باقی اسماء الحسنى ہیں ، لہذا مؤمن ان میں غور وفکر کرے
    رمضــــــــــــــان عبادات میں مجاہده وریاضت کی تعلیم دیتا ہے ، لہذا ليلة القدرکو اسی غرض سے مخفی رکها گیا ، تاکہ بنده زیاده سے زیاده عبادت کرے ، اسی طرح نبی صلى الله عليه وسلم کی سیرت مبارکہ سے واضح ہوتا ہے کہ آپ رمضان میں انتہائی جہد ومجاہده فرماتے تهے

    گوگل سرچ

  41. الله تعالی کی حکمت ہے کہ اس نے اپنے مخلوق میں سے بعض کوبعض پرفضیلت دی ہے ، اسی طرح الله تعالی نے بعض اوقات ومقامات کوبعض پرفضیلت ومرتبہ دیا ، اوراوقات وزمانہ میں شهر رمضــــــــــــــان کودیگرمہینوں پرفضیلت دی ، پس رمضــــــــــــــان بمنزلہ سورج ہے ستاروں کے درمیان اور شهر رمضــــــــــــــان کو الله تعالی نے بے شمار فضائل وبرکات ورحمات سے معمورکیا ہے ،الله تعالی نے صيام کو دین اسلام کا رکن عظیم بنایا ہے اورجمیع امم پرفرض کیا ، رمضان المبارک کا مہینہ شهرالعبادات والخیرات ہے ، ایسا مہینہ جس میں لیلة القدر کی عظیم رات ہے ، سیئات ومعاصی سے غسل کا مہینہ ، گناہوں کوحسنات میں بدلنے کا مہینہ ، جہنم سے آزادی کا مہینہ ، جنت کے حصول کا مہینہ ، بے شمار فضائل وبرکات ورحمات کا مہینہ ، خیرات وحسنات جمع کرنے کی ایک عظیم ترین فرصت اورغنیمت کبری ہے ، رحمة وغفران کا مہینہ ،
    1 = الله تبارك وتعالى نے قرآن مجید رمضــــــــــــــان میں نازل کیا ،
    قال تعالى شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِيَ أُنزِلَ فِيهِ الْقُرْآنُ هُدًى لِّلنَّاسِ وَبَيِّنَاتٍ مِّنَ الْهُدَى وَالْفُرْقَانِ [البقرة۱۸۵]
    2 = رمضــــــــــــــان میں جنت کے دروازے کهول دیئے جاتے هیں اور جہنم کے دروازے بند کردیئے جاتے هیں ،إذا دخل رمضان فتحت أبواب السماء، وغلقت أبواب جهنم، وسلسلت الشياطين وفي رواية إذا جاء رمضان فتحت أبواب الجنة
    3 = رمضــــــــــــــان میں نیکیوں کا اجردوگنا هوجاتا هے
    4 = رمضــــــــــــــان میں جس نے کسی روزه دار کوافطارکرایا تواس کوبهی روزه دار جتنا اجرملتا هے* من فطر صائماً فله مثل أجره من غير أن ينقص من أجر الصائم شيء حسن صحيح رواه الترمذي وغيره
    5 = رمضــــــــــــــان میں ليلة القدر کی عظیم رات بهی هے جو هزار مہینوں سے بہترهے جواس کےاجروثواب سے

    سے محروم ره گیا وه خير كثيرسے محروم ره گیا ، فيه ليلة خير من ألف شهر، من حرم خيرها فقد حرم رواه أحمد والنسائي وهو صحيح اور جس نے ایمان اورثواب کی نیت سے اس رات میں عبادت کی تواس کے اگلے پچهلے سب گناه معاف هوجائیں گے ، من قام ليلة القدر إيماناً واحتساباً غفر له ما تقدم من ذنبه متفق عليه من قامها إبتغاءها، ثم وقعت له، غفر له ما تقدم من ذنبه وما تأخر أحمد
    6 = رمضــــــــــــــان میں فرشتوں کا بکثرت نزول هوتا هے اور خصوصا ليلة القدر کی عظیم رات میں ، قال تعالى تَنَزَّلُ الْمَلَائِكَةُ وَالرُّوحُ فِيهَا
    7 = رمضــــــــــــــان میں سحری ایک عظیم برکت والا عمل هے
    فصل ما بين صيامنا وصيام أهل الكتاب أكلة السحر مسلم وقال عليه الصلاة والسلام تسحروا فإن في السحور بركة متفق عليه
    8 = رمضــــــــــــــان میں غزوة بدر کا عظیم معرکہ هوا یہ وه غزوة هے جس میں فرشتوں کا نزول هوا مومنین کی نصرت کے لیئے
    9 = رمضــــــــــــــان میں فتح مكة هوا یہ وه عظیم فتح هے جس کے سبب نوراسلام مشرق ومغرب میں پهیلا ، اورالله تعالی اپنے رسول عليه الصلاة والسلام کی نصرت کی اورلوگ فوج درفوج اسلام میں داخل هوئے ، اور مكة المكرمة دار اسلام بنا اوراس کے هرجگہ فتوحات الإسلامية کا دور شروع هوا،
    10 = رمضــــــــــــــان میں عمره کا ثواب نبی عليه الصلاة والسلام کے ساتھ حج کرنے کے برابرهوجاتا هے ، ففي الصحيحين قال عليه الصلاة والسلام عمرة في رمضان تعدل حجة أو قال حجة معي
    11 = رمضــــــــــــــان معاصی وگناهوں کا کفاره هے
    الصلوات الخمس، والجمعة إلى الجمعة ورمضان الى رمضان مكفرات لما بينهن إذا اجتنبت الكبائر رواه مسلم
    12 = رمضــــــــــــــان میں صلاة التراويح باجماعت ادا کی جاتی هے ،
    13 = رمضــــــــــــــان میں نیکیوں کا اجردوگنا هوجاتا هے
    أي الصدقة أفضل قال صدقة في رمضان رواه الترمذي والبيهقي
    14 = رمضــــــــــــــان ارکان اسلام میں سے اهم رکن هے ، جس بغیرآدمی کا ایمان واسلام پورا نہیں هوتا ، لہذا اس کی فرضیت کا منکردائره اسلام سے خارج هے ، اوربلاعذر تارک سخت ترین گناهگار هے ،قال تعالى يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُواْ كُتِبَ عَلَيْكُمُ الصِّيَامُ كَمَا كُتِبَ عَلَى الَّذِينَ مِن قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ [البقرة:۱۸۳] وقال عليه الصلاة والسلام بني الإسلام على خمس شهادة أن لا إله إلا الله وأن محمدا رسول الله، وإقام الصلاة، وإيتاء الزكاة، وصوم رمضان، وحج البيت الحرام متفق عليه
    15 = رمضــــــــــــــان میں فرشتے مومنین صائمين کے لیئے مغفرت کی دعا کرتے هیں

    رمضــــــــــــــان ذكر ودعاء کا مہینہ هے
    وقد قال تعالى : وَاذْكُرُوا اللَّهَ كَثِيرًا لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ [الجمعة، الآية: ۱۰] وقال سبحانه : وَالذَّاكِرِينَ اللَّهَ كَثِيرًا وَالذَّاكِرَاتِ أَعَدَّ اللَّهُ لَهُمْ مَغْفِرَةً وَأَجْرًا عَظِيمًا [الأحزاب، الآية: ۳۵] وقال سبحانه: وَادْعُوهُ خَوْفًا وَطَمَعًا إِنَّ رَحْمَةَ اللَّهِ قَرِيبٌ مِنَ الْمُحْسِنِينَ [الأعراف، الآية: ۵۶]
    اور الله تعالی نے آيات الصيام کے بعد فرمایا: وَإِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِّي فَإِنِّي قَرِيبٌ أُجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ [البقرة، الآية: ۱۸۶]جس میں دلالت هے کہ صيام ودعاء کے مابین خصوصی ربط وتعلق هے
    17 = رمضــــــــــــــان میں صدقة کی فضیلت بہ نسبت دیگرایام کے بڑھ جاتی هے
    18 = رمضــــــــــــــان شهر القرآن هے
    شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِي أُنْزِلَ فِيهِ الْقُرْآنُ هُدًى لِلنَّاسِ وَبَيِّنَاتٍ مِنَ الْهُدَى وَالْفُرْقَانِ [البقرة، الآية: ۱۸۵]
    19 = صائمین مخلصین کے لیئے جنت کا خصوصی دروازه تیارکیا گیا هے جس کو باب الريان کہتے هیں
    20 = رمضــــــــــــــان میں سرکش شیاطین کوقید کرلیاجاتا هے
    .
    21 = رمضــــــــــــــان کا أول حصہ رحمة اورأوسط مغفرة اورآخری عشره جہنم سے آزادی کا هے ،قال رسول الله صلى الله عليه وسلم وهو شهر أوله رحمة وأوسطه مغفرة وآخره عتق من النار ..
    22 = رمضــــــــــــــان دعاوں کی قبولیت کا مہینہ هے

    23 = رمضــــــــــــــان کے تمام لمحات دعاوں کی قبولیت کا وقت هے لیکن خصوصی طور پر افطارسے تهوڑا پہلے

    قبولیت دعا کا خصوصی وقت هے

    24= رمضــــــــــــــان بکثرت قراءة القرآنِ کا مہینہ هے
    كان جبريلُ يُعارضُ النبيَّ صلى الله عليه وسلّم القُرْآنَ في رمضانَ كلَّ سنةٍ مرّةً. فَلَمَّا كان العامُ الَّذي تُوُفِّي فيه عارضَه مرَّتين تأكيداً وتثبيتاً
    25 = رمضــــــــــــــان شهر الصبر هے
    اورصبرکا جتنا بڑا مظاهره صوم میں هے کسی اورعبادت میں نہیں هے ، اس مسلمان بنده اپنے نفس کو تمام شهوات ومحبوبات ولذات پرصبرکرتا هے ان کوچهوڑدیتا هے اوراس صبرکی جزا جنت هے ،قال تعالى إنما يوفى الصابرون أجرهم بغير حساب

    گوگل سرچ

  42. اليوم السّادس عشر 16 ویں رمضان کی دعا

    : اَللّـهُمَّ وَفِّقْني فيهِ لِمُوافَقَةِ الاَْبْرارِ، وَجَنِّبْني فيهِ مُرافَقَةَ الاَْشْرارِ، وَآوِني فيهِ بِرَحْمَتِكَ اِلى دارِ الْقَـرارِ، بِاِلهِيَّتِكَ يا اِلـهَ الْعالَمينَ .

    اليوم السّابع عشر 17 ویں رمضان کی دعا : اَللّـهُمَّ اهْدِني فيهِ لِصالِحِ الاَْعْمالِ، وَاقْضِ لي فيهِ الْحَوائِجَ وَالاْمالَ، يا مَنْ لا يَحْتاجُ اِلَى التَّفْسيرِ وَالسُّؤالِ، يا عالِماً بِما في صُدُورِ الْعالَمينَ، صَلِّ عَلى مُحَمَّد وَآلِهِ الطّاهِرينَ .

    اليوم الثّامن عشر 18: اَللّـهُمَّ نَبِّهْني فيهِ لِبَرَكاتِ اَسْحارِهِ، وَنَوِّرْ فيهِ قَلْبي بِضياءِ اَنْوارِهِ، وَخُذْ بِكُلِّ اَعْضائي اِلَى اتِّباعِ آثارِهِ، بِنُورِكَ يا مُنَوِّرَ قُلُوبِ الْعارِفينَ .

    اليوم التّاسع عشر 19 : اَللّـهُمَّ وَفِّرْ فيهِ حَظّي مِنْ بَرَكاتِهِ، وَسَهِّلْ سَبيلي اِلى خَيْراتِهِ، وَلا تَحْرِمْني قَبُولَ حَسَناتِهِ، يا هادِياً اِلَى الْحَقِّ الْمُبينِ .

    اليوم العشرين : 20ویں رمضان کی دعا اَللّـهُمَّ افْتَحْ لي فيهِ اَبْوابَ الْجِنانِ، وَاَغْلِقْ عَنّي فيهِ اَبْوابَ النّيرانِ، وَوَفِّقْني فيهِ لِتِلاوَةِ الْقُرْآنِ، يا مُنْزِلَ السَّكينَةِ فى قُلُوبِ الْمُؤْمِنينَ .

    اليوم الحادي والعشرين 21 رمضان کی دعا : اَللّـهُمَّ اجْعَلْ لى فيهِ اِلى مَرْضاتِكَ دَليلاً، وَلا تَجْعَلْ لِلشَّيْطانِ فيهِ عَلَيَّ سَبيلاً، وَاجْعَلِ الْجَنَّةَ لى مَنْزِلاً وَمَقيلاً، يا قاضِيَ حَوائِجِ الطّالِبينَ .

    اليوم الثّاني والعشرين : 22 رمضان کی دعا اَللّـهُمَّ افْتَحْ لى فيهِ اَبْوابَ فَضْلِكَ، وَاَنْزِلْ عَلَيَّ فيهِ بَرَكاتِكَ، وَوَفِّقْني فيهِ لِمُوجِباتِ مَرْضاتِكَ، وَاَسْكِنّي فيهِ بُحْبُوحاتِ جَنّاتِكَ، يا مُجيبَ دَعْوَةِ الْمُضْطَرّينَ .

    اليوم الثّالث والعشرين : 23 رمضان کی دعا اَللّـهُمَّ اغْسِلْني فيهِ مِنَ الذُّنُوبِ، وَطَهِّرْني فيهِ مِنَ الْعُيُوبِ، وَامْتَحِنْ قَلْبي فيهِ بِتَقْوَى الْقُلُوبِ، يا مُقيلَ عَثَراتِ الْمُذْنِبينَ

    اليوم الرّابع والعشرين 24: رمضان کی دعا اَللّـهُمَّ اِنّي اَسْأَلُكَ فيهِ ما يُرْضيكَ، وَاَعُوذُبِكَ مِمّا يُؤْذيكَ، وَاَسْأَلُكَ التَّوْفيقَ فيهِ لاَِنْ اُطيعَكَ وَلا اَعْصيْكَ، يا جَوادَ السّائِلينَ .

    اليوم الخامس والعشرين : 25 رمضان کی دعا اَللّـهُمَّ اجْعَلْني فيهِ مُحِبَّاً لاَِوْلِيائِكَ، وَمُعادِياً لاَِعْدائِكَ، مُسْتَنّاً بِسُنَّةِ خاتَمِ اَنْبِيائِكَ، يا عاصِمَ قُلُوبِ النَّبِيّينَ .

    اليوم السّادس والعشرين 26: رمضان کی دعا اَللّـهُمَّ اجْعَلْ سَعْيي فيهِ مَشْكُوراً، وَذَنْبي فيهِ مَغْفُوراً وَعَمَلي فيهِ مَقْبُولاً، وَعَيْبي فيهِ مَسْتُوراً، يا اَسْمَعَ السّامِعينَ .

    اليوم السّابع والعشرين : 27 رمضان کی دعا اَللّـهُمَّ ارْزُقْني فيهِ فَضْلَ لَيْلَةِ الْقَدْرِ، وَصَيِّرْ اُمُوري فيهِ مِنَ الْعُسْرِ اِلَى الْيُسْرِ، وَاقْبَلْ مَعاذيري، وَحُطَّ عَنّيِ الذَّنْبَ وَالْوِزْرَ، يا رَؤوفاً بِعِبادِهِ الصّالِحينَ .

    اليوم الثّامن والعشرين :28 رمضان کی دعا اَللّـهُمَّ وَفِّرْ حَظّي فيهِ مِنَ النَّوافِلِ، وَاَكْرِمْني فيهِ بِاِحْضارِ الْمَسائِلِ، وَقَرِّبْ فيهِ وَسيلَتى اِلَيْكَ مِنْ بَيْنِ الْوَسائِلِ، يا مَنْ لا يَشْغَلُهُ اِلْحـاحُ الْمُلِحّينَ .

    اليوم التّاسع والعشرين 29 رمضان کی دعا : اَللّـهُمَّ غَشِّني فيهِ بِالرَّحْمَةِ، وَارْزُقْني فيهِ التَّوْفيقَ وَالْعِصْمَةَ، وَطَهِّرْ قَلْبي مِنْ غَياهِبِ التُّهْمَةِ، يا رَحيماً بِعِبادِهِ الْمُؤْمِنينَ .

    اليوم الثّلاثين 30ویں رمضان کی دعا اَللّـهُمَّ اجْعَلْ صِيامى فيهِ بِالشُّكْرِ وَالْقَبُولِ عَلى ما تَرْضاهُ وَيَرْضاهُ الرَّسُولُ، مُحْكَمَةً فُرُوعُهُ بِالاُْصُولِ، بِحَقِّ سَيِّدِنا مُحَمَّد وَآلِهِ الطّاهِرينَ، وَالْحَمْدُ للهِ رَبِّ الْعالَمينَ .

    اللہ پاک ھماری قلیل عبا دثوں کو قبول فرماے آمین ثم آمین

    کثرت سے دعا کریں
    طالب دعا

    شا ھین حیدر رضوی

  43. ہجری قمری سال کا نواں مہینہ رمضان المبارک ہے جس میں طلوع صبح صادق سے لے کر غروب آفتاب تک چند امور سے قربت خدا کی نیت سے پرہیز کیا جاتا ہے۔ مثلاً کھانا پینا اور بعض دوسرے مباح کام ترک کر دیئے جاتے ہیں۔ شرعی زبان میں اس ترک کا نام “روزہ” ہے جو اسلام کی ایک اہم ترین عبادت ہے۔ روزہ فقط اسلام میں ہی واجب نہیں بلکہ تمام ملل و مذاہب میں کسی نہ کسی شکل میں روزہ رکھا جاتا ہے اور تمام الہی ادیان اس کی افادیت کے قائل ہیں۔ البتہ ماہ مبارک رمضان میں روزہ رکھنا اسلام سے ہی مختص ہے۔ اسی لئے حضرت امام زین العابدین علیہ السلام نے ماہ مبارک رمضان کو اپنی ایک دعا میں جو صحیفہ سجادیہ میں موجود ہے “شہرالاسلام” یعنی اسلام کا مہینہ قرار دیا ہے۔

    قرآن وسنت کی روشنی میں رمضان المبارک کی خصوصیات و معنوی اثرات

    ہجری قمری سال کا نواں مہینہ رمضان المبارک ہے جس میں طلوع صبح صادق سے لے کر غروب آفتاب تک چند امور سے قربت خدا کی نیت سے پرہیز کیا جاتا ہے۔ مثلاً کھانا پینا اور بعض دوسرے مباح کام ترک کر دیئے جاتے ہیں۔ شرعی زبان میں اس ترک کا نام “روزہ” ہے جو اسلام کی ایک اہم ترین عبادت ہے۔ روزہ فقط اسلام میں ہی واجب نہیں بلکہ تمام ملل و مذاہب میں کسی نہ کسی شکل میں روزہ رکھا جاتا ہے اور تمام الہی ادیان اس کی افادیت کے قائل ہیں۔ البتہ ماہ مبارک رمضان میں روزہ رکھنا اسلام سے ہی مختص ہے۔ اسی لئے حضرت امام زین العابدین علیہ السلام نے ماہ مبارک رمضان کو اپنی ایک دعا میں جو صحیفہ سجادیہ میں موجود ہے “شہرالاسلام” یعنی اسلام کا مہینہ قرار دیا ہے۔

    ماہ مبارک رمضان کی وجہ تسمیہ:
    ماہ مبارک رمضان کو “رمضان” کے نام سے کیوں یاد کیا جاتا ہے؟۔ اس سلسلے میں چند اقوال ذکر کئے گئے ہیں۔ ان میں سے ہر قول اپنی جگہ ایک دلیل رکھتا ہے لیکن ہم یہاں ان اقوال میں جو وجہ تسمیہ بیان کی گئی ہے اسی کے ذکر پر اکتفا کریں گے:
    ۱۔ رمضان “رمض” سے ماخوذ ہے جس کے معنی “دھوپ کی شدت سے پتھر، ریت وغیرہ کے گرم ہونے” کے ہیں۔ اسی لئے جلتی ہوئی زمین کو “رمضا” کہا جاتا ہے اور جب پہلی دفعہ روزے واجب ہوئے تو ماہ مبارک رمضان سخت گرمیوں کے ایام میں پڑا تھا۔ جب روزوں کی وجہ سے گرمیوں کا احساس بڑھا تو اس مہینے کا نام رمضان پڑ گیا۔ یا یہ کہ یہ مہینہ گناہوں کو اس طرح جلاتا ہے جس طرح سورج کی تمازت زمین کی رطوبتوں کو جلا دیتی ہے۔ چنانچہ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا ارشاد مبارک ہے:

    [رمضان کو رمضان اس لئے کہا جاتا ہے کہ وہ گناہوں کو جلا دیتا ہے]۱۔
    ۲۔ یہ کہ رمضان “رمضی” سے ماخوذ ہے جس کے معنی “ایسا ابر و باراں ہے جو موسم گرما کے اخیر میں آئے اور گرمی کی تیزی کو دور کر دے”۔ رمضان کا مہینہ بھی گناہوں کے جوش کو کم کرتا ہے اور برائیوں کو دھو ڈالتا ہے۔
    ۳۔ رمضان کسی دوسرے لفظ سے نہیں لیا گیا بلکہ یہ اللہ تعالی کے مبارک ناموں میں سے ایک نام ہے۔ چونکہ اس مہینے کو خداوند عالم کے ساتھ ایک خصوصی نسبت حاصل ہے لہذا خدا کے ساتھ منسوب ہونے کی وجہ سے رمضان کہلاتا ہے۔ جیسا کہ امام محمد باقر علیہ السلام کے ساتھ منسوب ہے:
    “لا تقولوا ھذا رمضان و لا ذھب رمضان و لا جاء رمضان فان رمضان اسم من اسماء اللہ تعالی و ھو عز و جل لا یجیئو و لا یذھب ولکن قولوا شھر رمضان”۔

    [یہ نہ کہا کرو کہ یہ رمضان ہے اور رمضان گیا اور رمضان آیا۔ اس لئے کہ رمضان اللہ تعالی کے ناموں میں سے ایک نام ہے اور خداوند عالم کہیں آتا جاتا نہیں ہے لہذا کہا کرو ماہ رمضان]۲۔

    روزہ گذشتہ امتوں میں:
    تفسیر نمونہ میں مفسرین نے لکھا ہے: “موجودہ تورات اور انجیل سے بھی معلوم ہوتا ہے کہ روزہ یہود و نصاری میں بھی تھا جیسا کہ “قاموس کتاب مقدس” میں بھی ہے۔ روزہ ہر زمانے کی امتوں، گروہوں اور مذہب میں غم و اندوہ اور اچانک مصیبت کے موقع پر معمول تھا”۳۔
    تورات سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ حضرت موسی علیہ السلام نے چالیس دن تک روزہ رکھا جیسا کہ لکھا ہے: “جب میں پہاڑ پر گیا تاکہ پتھر کی تختیاں یعنی وہ عہد والی تختیاں جو خدا نے تمہارے ساتھ منسلک کر دی ہیں حاصل کروں اس وقت میں پہاڑ میں چالیس راتوں تک رہا، وہاں میں نے نہ روٹی کھائی اور نہ پانی پیا”۴۔ یہودی جب توبہ کرتے اور رضای الہی طلب کرتے تو روزہ رکھتے تھے۔ اکثر اوقات یہودی جب موقع پاتے کہ خدا کی بارگاہ میں عجز و انکساری اور تواضع کا اظہار کریں تو روزہ رکھتے تاکہ اپنے گناہوں کا اعتراف کر کے روزہ اور توبہ کے ذریعے حضرت اقدس

    ” روزہ فقط اسلام میں ہی واجب نہیں بلکہ تمام ملل و مذاہب میں کسی نہ کسی شکل میں روزہ رکھا جاتا ہے اور تمام الہی ادیان اس کی افادیت کے قائل ہیں۔ ”

    الہی کی رضا و خوشنودی حاصل کریں۵۔ احتمال ہے کہ “روزہ اعظم با کفارہ” سال میں مخصوص ایک دن کیلئے ہو جس کا یہودیوں میں رواج تھا البتہ وہ دوسرے موقتی روزے بھی رکھتے تھے مثلاً شلیم کی بربادی کے وقت رکھا گیا روزہ وغیرہ۶۔ جیسا کہ انجیل سے ظاہر ہوتا ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام نے بھی چالیس دن روزے رکھے۔ “اس وقت عیسی قوت روح کے ساتھ بیابان میں لے جائے گئے تاکہ ابلیس انھیں آزمائے۔ پس انہوں نے چالیس شب و روز روزہ رکھا اور وہ بھوکے رہے”۷۔ انجیل سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام کے بعد ان کے حواری بھی روزہ رکھتے تھے۔ جیسا کہ انجیل میں ہے: “انہوں نے اس سے کہا کہ کیا بات ہے کہ یحیی کے شاگرد ہمیشہ روزہ رکھتے ہیں اور دعا کرتے رہتے ہیں جبکہ تمہارے شاگرد ہمیشہ کھاتے پیتے رہتے ہیں لیکن ایک زمانہ آئے گا جب داماد ان میں سے اٹھا لیا جائے گا اور وہ اس وقت روزہ رکھیں گے”۸۔ کتاب مقدس میں بھی ہے: “اس بنا پر حواریین اور گذشتہ زمانے کے مومنین کی زندگی انکار لذات، بے شمار زحمات اور روزہ داری سے بھری پڑی تھی”۹۔

    قرآن اور ماہ مبارک رمضان:
    قرآن مجید کی آیات میں ماہ مبارک رمضان اور فریضہ روزہ کی بہت سی خصوصیات بیان ہوئی ہیں جن میں سے چند ایک یہاں ذکر کی جاتی ہیں۔

    ۱۔ روزے کی تشریع:
    قرآن مجید روزے کی تشریع اور وجوب کے بارے میں ایک آیت میں صراحت سے فرماتا ہے: “یا ایھا الذین آمنوا کتب علیکم الصیام کما کتب علی الذین من قبلکم لعلکم تتقون”
    [اے ایمان والو، تم پر روزے فرض کئے گئے جیسا کہ تم سے پہلے والوں پر فرض کئے گئے تھے تاکہ تم تقوی اختیار کرو]۱۱۔

    ۲۔ روزے کے چند اہم مسئلے:
    “ایاماً معدودات فمن کان منکم مریضا او علی سفر فعدۃ من ایام اخر و علی الذین یطیقونہ فدیۃ طعام مسکین فمن تطوع خیرا فھو لہ و ان تصوموا خیر لکم ان کنتم تعلمون”
    [گنتی کے چند دن ہیں لیکن تم میں سے جو شخص بیمار ہو یا سفر میں ہو تو وہ اور دنوں میں گنتی پوری کر لے، اور اسکی طاقت رکھنے والے فدیہ میں ایک مسکین کو کھانا کھلائیں، پھر جو شخص نیکی میں سبقت حاصل کرے وہ اس کیلئے بہترین ہے، تمہارے حق میں بہترین کام روزے رکھنا ہی ہے اگر تم یہ جان سکو”۱۲۔
    اس آیت سے روزے کے جو چند احکام اخذ ہوتے ہیں وہ یہ ہیں:
    الف: معین اور مخصوص ایام میں روزے کا واجب ہونا،
    ب: معذور افراد کیلئے روزے کی قضا،

    گوگل سرچ

  44. ماہ مبارک رمضان کی خصوصیات:
    قرآن کی سورہ بقرہ کی آیت 185 میں اس ماہ کی خصوصیات بیان کرتے ہوئے خداوند عالم فرماتا ہے:
    “شھر رمضان الذی انزل فیہ القرآن ھدی للناس و بینت من الھدی و الفرقان فمن شھد منکم الشھر فلیصمہ و من کان مریضا او علی سفر فعدۃ ایام اخر یرید اللہ بکم الیسر و لا یریدکم العسر و لتکملوا العدۃ و لتکبروا اللہ علی ما ھداکم و لعلکم تشکرون”
    [ماہ مبارک رمضان وہ ہے جس میں قرآن نازل کیا گیا جو لوگوں کیلئے ہدایت ہے اور جس میں ہدایت اور حق و باطل کی تمیز کی نشانیاں موجود ہیں۔ تم میں سے جو شخص اس مہینے کو پائے تو وہ روزہ رکھے، ہاں جو شخص بیمار ہو یا سفر میں ہو تو اسے دوسرے دنوں میں یہ گنتی پوری کرنی چاہیئے۔ اللہ تعالی تمہارے لئے آسانی چاہتا ہے اور سختی نہیں چاہتا۔ تم روزوں کی تکمیل کرو اور اللہ تعالی کی دی ہوئی ہدایت پر اس کی بزرگی بیان کرو، شاید تم شکرگزار ہو جاو]۔
    اس آیت کریمہ میں ماہ مبارک رمضان میں روزوں کے وجوب کی وجوہات بیان کی گئی ہیں اور بتایا گیا ہے کہ اسی بنا پر اسے دوسرے مہینوں پر برتری حاصل ہے۔ سب سے پہلی خاصیت یہ ہے کہ قرآن، جو ہدایت اور انسانی رہبری کی کتاب ہے اور جس نے اپنے قوانین اور احکام کی صحیح روش کو غیرصحیح راستے سے جدا کر دیا ہے اور جو انسانی سعادت کا دستور لے کر آئی ہے، اسی مہینے میں نازل ہوا ہے۔ روایات میں ہے کہ تمام عظِم آسمانی کتابیں جیسے تورات، انجیل، زبور، صحیفے اور قرآن مجید اسی ماہ میں نازل ہوئی ہیں۔

    روایات معصومین علیھم السلام اور ماہ مبارک رمضان:

    ۱۔ روزے کی اہمیت:
    حضرت امام صادق علیہ السلام فرماتے ہیں:
    “بنی الاسلام علی خمس دعائم علی الصلوۃ و الزکوۃ و الصوم و الحج

    ” اس آیت سے روزے کے جو چند احکام اخذ ہوتے ہیں وہ یہ ہیں: الف: معین اور مخصوص ایام میں روزے کا واجب ہونا، ب: معذور افراد کیلئے روزے کی قضا، ”

    و الولایۃ”۱۳۔
    [اسلام پانچ بنیادوں پر قائم ہے: نماز، زکات، روزہ، حج اور ولایت]۔

    ۲۔ روزہ داروں کی فضیلت:
    حضرت امام صادق علیہ السلام فرماتے ہیں:
    “نوم الصائم عبادۃ و صمتہ تسبیح و عملہ متقبل و دعاءہ مستجاب عند الافطار دعوۃ لا ترد”۱۴۔ [روزے دار کی نیند عبادت اور اسکی خاموش تسبیح اور اسکا عمل قبول شدہ ہے، اسکی دعا مستجاب ہو گی اور افطار کے وقت اسکی دعا رد نہیں کی جائے گی]۔

    ۳۔ روزے کی حکمت:
    حضرت فاطمہ سلام اللہ علیھا نے فرمایا:
    “فرض اللہ الصیام تثبیتاً للاخلاص”۱۵
    [خداوند متعال نے روزے کو اس لئے واجب کیا ہے تاکہ لوگوں کے اخلاص کو محکم کرے]۔

    ۴۔ روزہ بدن کی زکات:
    حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا:
    “لکل شی زکوۃ و زکوۃ الابدان الصیام”۱۶
    [ہر چیز کی زکات ہے اور انسانوں کے بدن کی زکات روزہ

  45. حضرت علی ابن ابیطالب علیہ السلام نے فرمایا:
    “الصوم عبادۃ بین العبد و خالقہ لا یطلع علیھا غیرہ و کذلک لا یجاری عنھا غیرہ”۱۷
    [روزہ خدا اور انسان کے درمیان ایک ایسی عبادت ہے جس سے خدا کے سوا کوئی آگاہ نہیں ہوتا لہذا خدا کے علاوہ کوئی اور اس کا اجر ادا نہیں کر سکتا]۔

    ۶۔ روزہ آتش جہنم کی ڈھال:
    حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام فرماتے ہیں:
    “الا اخبرک بابواب الخیر؟ الصوم جنۃ من النار”۱۸
    [کیا میں تمہیں نیکی کے دروازوں کی خبر نہ دوں؟ اسکے بعد فرمایا: روزہ آتش جہنم کی ڈھال ہے]۔

    ۔ روزہ محبوب پیامبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم:
    پیغمبر اکرم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا:
    “ان من الدنیا احب ثلاثۃ اشیاء الصوم فی الصیف و الضرب بالسیف و اکرام الضیف”۱۹
    [میں دنیا میں سے تین چیزوں سے محبت کرتا ہوں، موسم گرما کا روزہ، راہ خدا میں تلوار چلانا اور مہمان کا احترام کرنا]۔

    ۔ زندگی کی مشکلات میں روزے سے مدد حاصل کرنا:
    “و استعینوا فی الصبر و الصلوۃ” کے ذیل میں امام معصوم علیہ السلام فرماتے ہیں: “الصبر الصوم اذا نزلت بالرجل الشدۃ او النازلۃ فلیصم”۲۰
    [آیہ شریفہ کے ذیل میں امام معصوم علیہ السلام سے منقول ہے: صبر سے مراد روزہ ہے، جب بھی زندگی میں تمہیں کوئی مشکل پیش آئے تو روزہ رکھو اور اس سے مدد طلب کرو]۔

    ۔ برترین روزہ:
    حضرت امام علی ابن ابیطالب علیہ السلام فرماتے ہیں:
    “صوم القلب خیر من صیام اللسان و صوم اللسان خیر من صیام البطن”۲۱
    [دل کا روزہ زبان کے روزے سے بہتر اور زبان کا روزہ پیٹ کے روزے سے برتر ہے]۔

    ۔ حقیقی روزہ:
    مولای متقیان حضرت امام علی ابن ابیطالب علیہ السلام فرماتے ہیں:
    “”الصیام اجتناب المحارم کما یمتنع الرجل من الطعام و الشراب”۲۲
    [روزہ محرمات الہی سے پرہیز کا نام ہے جیسا کہ انسان کھانے پینے کی چیزوں سے پرہیز کرتا ہے]۔

    گوگل سرچ

  46. روزہ اور تندرستی:
    پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا:
    “اغزوا تغنموا و صوموا تصحوا سافروا تستغنوا”۲۶
    [جنگ و جہاد کرو اور غنیمت حاصل کرو، روزہ رکھو تاکہ سلامت رہو اور سفر کرو تاکہ بے نیاز اور غنی ہو جاو]۔

    ۔ روزہ اور مغفرت:
    رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا:
    “یا جابر ھذا شھر رمضان من صام نھارہ و

    ” سب سے پہلی خاصیت یہ ہے کہ قرآن، جو ہدایت اور انسانی رہبری کی کتاب ہے اور جس نے اپنے قوانین اور احکام کی صحیح روش کو غیرصحیح راستے سے جدا کر دیا ہے اور جو انسانی سعادت کا دستور لے کر آئی ہے، اسی مہینے میں نازل ہوا ہے۔ ”

    قام وردا من لیلۃ و عف بطنہ و فرجہ و کف لسانہ خرج من ذنوبہ کخروجہ من الشھر فقال جابر یا رسول اللہ ما احسن ھذا الحدیث فقال رسول اللہ یا جابر و ما اشد ھذا الشروط”۲۷
    [اے جابر، یہ ماہ رمضان کا مہینہ ہے، جس نے اس ماہ میں روزہ رکھا، رات دعا اور عبادت میں گزاری، پیٹ اور شرم گاہ کی عفت کا خیال رکھا اور زبان کو قابو میں رکھا وہ اپنے گناہوں سے اس طرح نکل گیا جیسے ماہ رمضان سے نکل گیا۔ جابر نے عرض کی یا رسول اللہ یہ حدیث کس قدر اچھی ہے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: اے جابر ان شروط پر عمل کرنا اور انکی رعایت کرنا بھی کس قدر مشکل ہے]۔

    ۔ فقراء کے ساتھ ہمدردی:
    امام جعفر صادق علیہ السلام فرماتے ہیں:
    “انما فرض اللہ عزوجل لیستوی الغنی و الفقیر۔۔۔۔۔۔۔ و ان یذیق الغنی مس الجوع و الالم لیرق علی الضعیف و یرحم الجائع”۲۸
    [خدا نے مسلمانوں پر روزہ واجب کیا ہے تاکہ فقیر اور غنی برابر ہو جائیں ۔۔۔۔۔۔ اور خدا نے روزے کے ذریعے اغنیا کو بھوک و پیاس کی سختی اور درد کا ذائقہ چکھانے کا ارادہ کیا ہے تاکہ وہ ضعفاء اور بھوکے پیاسے لوگوں پر رحم کریں]۔

    ۔ روزہ اور شہوات نفسانی کا خاتمہ:
    امام جعفر صادق علیہ السلام فرماتے ہیں:
    “قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ۔۔۔۔۔ فاالصوم یمیت مراد النفس و شھوۃ الطبع فیہ صفاء القلب و طھارۃ الجوارح و عمارۃ الظاھر و الباطن و الشکر علی النعم و الاحسان الی فقراء و زیادۃ التضرع و الخشوع و البکاء و حبل الالتجاء الی اللہ و سبب انکسار الشھوۃ و تخفیف الحساب و تضعیف الحسنات و فیہ من الفوائد ما لا یحصی”۲۹
    [رسول اللہ صلی اللہ علی و آلہ وسلم نے فرمایا کہ روزہ خواہشات نفسانی اور طبیعت کی شہوت کو کمزور کرتا ہے، قلب کی پاکیزگی، بدن کے اعضاء کی صفائی کا باعث بنتا ہے اور انسان کے ظاہر و باطن کو آباد کرتا ہے۔ نیز نعمت کے شکر، فقرا پر احسان، اور پروردگار کی بارگاہ میں تضرع اور خشوع اور گریہ و زاری کا سبب بنتا ہے۔ اسی طرح خدا کی محکم رسی سے تمسک اور شہوت کے ختم ہونے اور حساب کتاب میں تخفیف اور نیکی کے دو برابر ہونے کے علاوہ بے شمار حسنات و فوائد کا موجب بنتا ہے]۔

    ۔ ماہ مبارک رمضان کا بہترین عمل:
    جب پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ماہ مبارک رمضان کی فضیلت میں ایک خطبہ بیان فرما رہے تھے تو حضرت علی علیہ السلام نے پوچھا: ماہ مبارک رمضان میں بہترین عمل کون سا ہے؟۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے جواب دیا:
    “یا اباالحسن افضل الاعمال فی ھذا الشھر الورع عن محارم اللہ”۳۰
    [اے ابوالحسن، اس ماہ مبارک میں بہترین عمل محرمات الہی کی نسبت ورع اور تقوی اختیار کرنا ہے]۔

    گوگل سرچ

  47. امام زین العابدین علیہ السلام

    “دعائے استقبال ماہ رمضان” میں اس ماہ مبارک کی خصوصیات بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں:
    “تمام تعریف اس اللہ کیلئے ہے جس نے اپنے لطف اور احسان کے راستوں میں سے ایک راستہ اپنے مہینہ یعنی رمضان کے مبارک مہینے، صیام کے مہینے، اسلام کے مہینے، پاکیزگی کے مہینے، تصفیہ و تطہیر کے مہینے، عبادت و قیام کے مہینے کو قرار دیا ہے۔ وہ مہینہ جس میں قرآن نازل ہوا، جو لوگوں کیلئے رہنما اور ہدایت ہے، ہدایت اور حق و باطل کے امتیاز کی روشن صداقتیں رکھتا ہے چنانچہ تمام مہینوں پر اس کی فضیلت اور برتری کو آشکارا کیا۔ ان فراوان عزتوں اور نمایاں فضیلتوں کی وجہ سے جو اس کیلئے قرار دیں اور اسکی عظمت کے اظہار کیلئے جو چیزیں دوسرے مہینوں میں جائز کی تھیں اس میں حرام کر دیں اور اس کیلئے احترام کے پیش نظر کھانے پینے کی چیزوں سے منع کر دیا اور ایک واضح زمانہ اس کیلئے معین کر دیا۔ خدائے بزرگ و برتر یہ اجازت نہیں دیتا کہ اسے اس سے موخر کر دیا جائے۔ پھر یہ کہ اس کی راتوں میں سے ایک رات کو ہزار مہینوں کی راتوں پر فضیلت دی اور اسکا نام “شب قدر” رکھ دیا۔ اس رات میں فرشتے اور روح القدس ہر اس امر کے ساتھ جو اسکا قطعی فیصلہ ہوتا ہے اسکے بندوں میں سے جس پر وہ چاہتا ہے نازل ہوتے ہیں۔ وہ رات سراسر سلامتی کی رات ہے جسکی برکت طلوع فجر تک دائم و برقرار ہے۔ اے اللہ، محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور انکی آل علیھم السلام پر رحمت نازل فرما اور ہمیں ہدایت فرما کہ ہم اس مہینہ کے فضل و شرف کو پہچانیں۔ اسکی عزت

    ” روزہ خدا اور انسان کے درمیان ایک ایسی عبادت ہے جس سے خدا کے سوا کوئی آگاہ نہیں ہوتا لہذا خدا کے علاوہ کوئی اور اس کا اجر ادا نہیں کر سکتا ”

    و حرمت کو بلند جانیں اور اس کے روزے رکھنے میں ہمارے اعضاء کو نافرمانیوں سے روکنے اور ان کاموں میں مصروف رکھنے جو تیری خوشنودی کا باعث ہیں ہماری اعانت فرما تاکہ ہم بیہودہ باتوں کی طرف کان نہ لگائیں، ممنوع چیزوں کی طرف پیش قدمی نہ کریں، تیری حلال کی ہوئی چیزوں کے علاوہ کسی چیز کو ہمارے پیٹ قبول نہ کریں، تیری بیان کی ہوئی باتوں کے سوا ہماری زبانیں گویا نہ ہوں۔ صرف ان چیزوں کے بجا لانے کا بار اٹھائیں جو تیرے ثواب سے قریب کریں اور صرف ان کاموں کو انجام دیں جو تیرے عذاب سے بچائیں”۳۱۔

    روزے کے معنوی اثرات:
    ۱۔ تربیتی اور اجتماعی اثرات:
    وجود انسانی میں روزے کے جو اثرات پیدا ہوتے ہیں ان میں سب سے اہم اس کا اخلاقی پہلو اور تربیتی فلسفہ ہے۔ روح انسانی کو لطیف تر بنانا، انسان کے ارادے کو قوی کرنا اور انسانی مزاج میں اعتدال پیدا کرنا روزے کے اہم فوائد میں سے ہے۔ روزے دار کیلئے ضروری ہے کہ حالت روزہ میں آب و غذا کی دستیابی کے باوجود اسکے قریب نہ جائے اور اسی طرح جنسی لذات سے چشم پوشی کرے اور عملی طور پر ثابت کرے کہ وہ جانوروں کی طرح کسی چراگاہ اور گھاس پھوس کی قید میں نہیں ہے، سرکش نفس کی لگام اسکے قبضے میں ہے اور ہوا و ہوس اور شہوات و خواہشات اسکے کنٹرول میں ہیں۔
    حقیقت میں روزے کا سب سے بڑا فلسفہ یہی روحانی اور معنوی اثر ہے۔ وہ انسان جس کے قبضے میں طرح طرح کی غذائیں اور مشروبات ہیں جب اسے بھوک یا پیاس لگتی ہے تو وہ انکے پیچھے جاتا ہے۔ وہ درخت جو باغ میں نہر کے کنارے اگے ہوتے ہیں نازپروردہ ہوتے ہیں۔ وہ حوادث کا مقابلہ بہت کم کر سکتے ہیں۔ ان میں باقی رہنے کی صلاحیت کم ہوتی ہے۔ اگر انہیں چند دن پانی نہ ملے تو پژمردہ ہو کر خشک ہو جائیں جبکہ وہ درخت جو پتھروں کے درمیان پہاڑوں اور بیابانوں میں اگتے ہیں انکی شاخیں شروع سے سخت طوفانوں، تمازت آفتاب اور کڑاکے کی سردی کا مقابلہ کرنے کی عادی ہوتی ہیں اور طرح طرح کی محرومیوں سے دست و گریبان رہتی ہیں۔ ایسے درخت ہمیشہ مضبوط، سخت کوش اور سخت جان ہوتے ہیں۔
    روزہ بھی انسان کی روح اور جان کے ساتھ یہی عمل کرتا ہے۔ روزہ وقتی پابندیوں کے ذریعے انسان میں قوت مدافعت اور قوت ارادی پیدا کرتا ہے اور اسے سخت حوادث کے مقابلے میں طاقت بخشتا ہے۔ چونکہ روزہ سرکش طبائع و جذبات پر کنٹرول کرتا ہے لہذا اسکے ذریعے انسان کے دل پر نور ضیاء کی بارش ہوتی ھے

    گو گل سرچ

  48. روزے کے معاشرتی اثرات:
    روزہ انسانی معاشرے کیلئے ایک درس مساوات ہے کیونکہ اس مذہبی فریضے کی انجام دہی سے صاحب ثروت لوگ بھوکوں اور محروم افراد کی حالت زار کا احساس کر سکتے ہیں اور انکی مدد کرنے کی طرف مائل ہو سکتے ہیں۔ البتہ ممکن ہے بھوکے اور محروم لوگوں کی توصیف کر کے خداوند عالم صاحب قدرت لوگوں کو انکی طرف متوجہ کرنا چاہتا ہو اور اگر یہ معاملہ حسی اور عینی پہلو اختیار کر جائے تو اسکا دوسرا اثر ہو۔ روزہ اس اہم اجتماعی موضوع کو حسی رنگ دیتا ہے۔ ایک مشہور حدیث میں امام جعفر صادق علیہ السلام سے منقول ہے کہ ہشام بن حکم نے روزے کی علت اور سبب کے بارے میں پوچھا تو آپ نے فرمایا:
    “انما فرض اللہ الصیام لیستوی بہ الغنی و الفقیر ذلک ان الغنی لم یکن لیجد مس الجوع فیرحم الفقیر و ان الغنی کلما اراد شیئا قدر علیہ فاراد اللہ

    ” دل کا روزہ زبان کے روزے سے بہتر اور زبان کا روزہ پیٹ کے روزے سے برتر ہے ”

    تعالی ان یسوی بین خلقہ و ان یذیق الغنی من الجوع و الالم لیرق علی الضعیف و یرحم الجائع”۳۴
    [اللہ تعالی نے روزہ اس لئے واجب کیا ہے کہ فقیر اور غنی کے درمیان مساوات قائم ہو جائے اور یہ اس وجہ سے ہے کہ غنی بھوک کا مزہ چکھ لے اور فقیر کا حق ادا کرے کیونکہ مالدار عموماً جو کچھ چاہتے ہیں انکے لئے فراہم ہوتا ہے۔ خدا چاہتا ہے کہ اسکے بندوں کے درمیان مساوات ہو اور مالداروں کو بھی بھوک اور درد و رنج کا ذائقہ چکھائے تاکہ وہ کمزور اور بھوکے افراد پر رحم کریں]۔

    ۳۔ روزے کے طبی اثرات:
    طب کی جدید اور قدیم تحقیقات کی روشنی میں امساک [کھانے پینے سے پرہیز] بہت سی بیماریوں کے علاج کیلئے معجزانہ اثر رکھتا ہے جو قابل انکار نہیں ہے۔ شاید ہی کوئی حکیم ہو جس نے اپنی مشروح تالیفات اور تصنیفات میں اس حقیقت کی طرف اشارہ نہ کیا ہو کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ بہت سی بیماریاں زیادہ کھانے سے پیدا ہوتی ہیں۔ چونکہ اضافی مواد بدن میں جذب نہیں ہوتا لہذا مزاحم اور مجتمع چربیاں پیدا ہوتی ہیں یا اضافی شوگر کا باعث بنتا ہے۔ عضلات کا یہ اضافی مواد درحقیقت بدن میں ایک متعفن بیماری کے جراثیم کی پرورش کیلئے گندگی کا ڈھیر بن جاتا ہے۔
    ایسے میں ان بیماریوں کا مقابلہ کرنے کیلئے بہترین حل یہ ہے کہ گندگی کے ان ڈھیروں کو امساک اور روزے کے ذریعے ختم کر دیا جائے۔ روزہ ان اضافی غلاضتوں اور بدن میں جذب نہ ہونے والے مواد کو جلا دیتا ہے۔ درحقیقت روزہ بدن کو صفائی شدہ مکان بنا دیتا ہے۔ علاوہ ازیں روزے سے معدے کو ایک نمایاں آرام ملتا ہے اور اس سے ہاضمے کی مشینری کی سروس ہو جاتی ہے۔ چونکہ یہ انسانی بدن کی حساس ترین مشینری ہے جو سارا سال کام کرتی رہتی ہے لہذا اس کیلئے ایسا آرام بہت ضروری ہے۔ یہ واضح ہے کہ احکام اسلامی کی رو سے روزے دار کو اجازت نہیں ہے کہ وہ سحری اور افطاری کی غذا میں افراط اور زیادتی سے کام لے۔ یہ اس لئے ہے تاکہ اس حفظان صحت اور علاج سے مکمل نتیجہ حاصل کیا جا سکے ورنہ ممکن ہے کہ مطلوبہ نتائج حاصل نہ کئے جا سکیں۔
    ایک روسی دانشور الکسی سوفرین لکھتا ہے: “روزہ ان بیماریوں کے علاج کیلئے خاص طور پر مفید ہے جو خون کی کمی، انتڑیوں کی کمزوری، التہاب زائدہ [Appendicitis]، خارجی و داخلی قدیم پھوڑے، تپ دق، ٹی بی، اسکلیروز، نقرس، استسقار، جوڑوں کا درد، نوراستنی، عرق النساء، خراز، امراض چشم، شوگر، امراض جلد، امراض گردہ، امراض جگر کی وجہ سے ہوتی ہیں۔ امساک اور روزے کے ذریعے علاج صرف مندرجہ بالا بیماریوں سے ہی مخصوص نہیں بلکہ وہ بیماریاں جو انسانی بدن کے اصول سے مربوط ہیں اور جسم کے خلیوں سے چمٹی ہوتی ہیں مثلاً سرطان، سفلین اور طاعون وغیرہ کیلئے بھی شفا بخش ہے۔

    رحمت مغفرت سب ھے تیری عطا ما لک ھم کو نیکی و سچائ کے راستوں پر چلنے کی توفیق عطا فرما ء الہی آمین ثم آمین

    طالب دعا

  49. ماہ رمضان ، عظیم ترین مہینہ
    ماہ رمضان کے تصور سے روزہ کا تصور فورا ذہن میں آتا ہے اس لیے اسے “روزوں کا مہینہ” بھی کہا جاتا ہے۔[۱]۔ اور روزہ کے تصور سے صبر اور تحمل کا تصور خطور کرتا ہے اس لیے اسے “صبر کامہینہ” بھی کہا جاتا ہے۔[۲] اللہ کا مہینہ، ضیافت الہی کا مہینہ بھی اس کے دوسرے نام ہیں۔
    رمضان کیا ہے؟
    رمضان مادہ “رمض” سے ماخوذ ہے جس کے اصلی معنی ہیں سورج کا شدت سے خاک پر چمکنا۔ اس کی وجہ تسمیہ ایک قول کے مطابق یہ نقل ہوئی ہے کہ عرب معمولا مہینوں کے نام اس وقت کے اعتبار سے انتخاب کرتے تھے جس میں وہ واقع ہوتا تھا۔ اس سال ماہ رمضان شدید گرمیوں کے موسم میں واقع ہوا انہوں نے اس کا نام رمضان انتخاب کر لیا۔ ایک قول کے مطابق رمضان اللہ کے ناموں میں سے ایک نام ہے اور چونکہ یہ اللہ کا مہینہ ہے اس لیے اس کے نام پر اس مہینہ کا نام رکھا گیا۔ مجاہد سے نقل ہوا ہے کہ رمضان نہ کہیں بلکہ ماہ رمضان کہیں اس لیے کہ ہمیں معلوم نہیں ہے کہ رمضان کیسے کہتے ہیں؟۔ [۳] اسی کے ہم معنی بات تھوڑے فرق کے ساتھ المیزان میں بھی نقل ہوئی ہے۔[۴]
    مختار الصحاح میں رمضان کی وجہ تسمیہ کے سلسلے میں مجمع البیان کے قول کو قبول کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ نماز ظہر کو رمض کہا جاتا ہے اس لیے کہ شدت آفتاب کے وقت پڑھی جاتی ہے۔ یہیں پر رمضان کے جمع کو رمضانات اور ارمضا لکھا ہے۔ نیز اسی کتاب میں رمض کے معنی احتراق [جلنا] کے بھی کئے گئے ہیں۔ اس صورت میں کہا جا سکتا ہے کہ ماہ رمضان کو اس لیے رمضان کہا گیا ہے چونکہ اس میں مومنین کے گناہ جل جاتے ہیں اور وہ باطنی طور پر پاک و پاکیزہ ہو جاتے ہیں۔
    میبدی نے اپنی تفسیر میں رمضان کی وجہ تسمیہ کو اس طرح بیان کیا ہے:
    رمضان یا ” رمضا” سے مشتق ہے یا “رمض ” سے۔ اگر رمضا سے لیا گیا ہے تو اس کا مطلب وہ گرم پتھر ہے جس پر جو چیز رکھی جائے جل جاتی ہے۔ اور اگر رمض سے ہے اس کا مطلب وہ بارش ہے جو جہاں پر ہو اسے پاک دے۔ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے پوچھا کہ رمضان کیسے کہتے ہیں؟ فرمایا: ارمض الله فیه دنوب المؤمنین و غفرهالهم. (6) خدا اس میں مومنین کے گناہوں کو دھو دیتا ہے یا جلا دیتا ہے اور انہیں بخش دیتا ہے۔
    ماہ رمضان کو نزول قرآن کی وجہ سے دیگر مہینوں پر برتری حاصل ہوئی ہے۔ خدا وند عالم سورہ بقرہ کی ۱۸۵ ویں آیت میں ارشاد فرماتا ہے: «شهر رمضان الذی انزل فیه القران هدی للناس و بینات من الهدی و الفرقان فمن شهد منكم الشهر فلیصه …» ماہ رمضان وہ مہینہ ہے جس میں قرآن انسانوں کی ہدایت کے لیے ، ہدایت کے ثبوت پیش کرنے کے لیے اور حق کو باطل سے جدا کرنے لیے نازل ہوا پس جو شخص ماہ رمضان کو درک کرے اسے چاہیے کہ اس کے روزے رکھے۔۔۔
    اے لوگو اس مہینہ میں بہشت کے دروازے کھل جاتے ہیں پس اپنے پروردگار سے چاہوں کہ انہیں تمہارے اوپر بند نہ کرے۔ اور اس مہینہ میں جھنم کے دروازے بند ہو جاتے ہیں اپنے معبود سے کہو کہ انہیں تمہارے اوپر نہیں کھولے۔
    نہ صرف قرآن ماہ مبارک میں نازل ہوا ہے بلکہ دیگر آسمانی کتابیں بھی اسی مہینہ میں نازل ہوئی ہیں۔ امام صادق علیہ السلام فرماتے ہیں :« نزلت التوراه فی ست مضین من شهر رمضان …»(7) یعنی چھ رمضان کو توریت نازل ہوئی بارہ رمضان کو انجیل نازل ہوئی اور اٹھارہ رمضان کو زبور نازل ہوئی اور شب قدر کو قرآن نازل ہوا۔ اس کے علاوہ جناب ابراہیم اور جناب نوح کے مصحف بھی اسی مہینہ می نازل ہوئے۔ [۸] پس یہ کہا جا سکتا ہے کہ ماہ رمضان تمام آسمانی کتب کے نزول کا مہینہ ہے کہ یہ خود رحمت ہے خدا کی طرف سے اس کے بندوں پر جو اسی مہینہ میں ان کے شامل حال ہوئی ہے۔
    علماء اہلسنت کی تفسیروں کے مطابق بعثت پیغمبر اکرم [ص] بھی اسی مہینہ میں انجام پائی ہے اس بنا پر ماہ رمضان کو ماہ بعثت بھی کہا جا سکتا ہے۔ اس نظریہ کے ماننے والے علماء کے بقول پیغمبر اکرم [ص] کی بعثت ۱۷، ۱۸ یا ۲۴ رمضان کو واقع ہوئی ہے۔ یہ چونکہ ایک طرف سے بعثت کو نزول قرآن کے ساتھ ہی سمجھتے ہیں اور نزول قرآن ماہ رمضان میں ہوا ہے اس وجہ سے اور کچھ دیگر روایات سے استدلال کر کے اس بات کو مانتے ہیں کہ حضور [ص] کی بعثت ماہ رمضان میں ہی ہوئی ہے۔

  50. ماہ رمضان میں شب قدر پائی جاتی ہے اس وجہ سے بھی ماہ رمضان دیگر مہینوں سے برتر ہے۔ وہی شب قدر جو ہزار مہینوں سے بہتر ہے۔ جس میں زمین فرشتوں سے بھر جاتی ہے۔ شب قدر کی شرافت اور عظمت کے لیے یہی کافی ہے کہ اولیاء الہی اس کو درک کرنے کے لیے پورا سال ہر شب کو شب قدر سمجھ کر عبادت اور اللہ کی بندگی میں بسر کرتے ہیں تاکہ یقین کے ساتھ اس کو درک سکیں۔ شب قدر پیغمبر اسلام [ص]کی بعثت سے پہلے بھی موجود تھی اور قیام قیامت تک موجود رہے گی اور چونکہ شب قدر قرآن کریم کی صراحت کے مطابق جو سورہ قدر میں واضح طور پر بیان ہوا ماہ رمضان میں پائی جاتی ہے اس وجہ سے رمضان ابتدا سے آج تک ایک خاص شرافت اور عظمت کا حامل رہا ہے۔
    اللہ کی مغفرت ماہ مبارک میں دوسرے تمام مہینوں سے کئی گنا زیادہ اس کے بندوں کے شامل حال ہوتی ہے۔ اسی طریقے سے پیغمبر اسلام [ص] سے نقل ہوا ہے : ” پہلی رمضان کو شیطان کے ہاتھ زنجیروں میں باندھ دئے جاتے ہیں اور ہر رات ستر ہزار لوگوں کی بخشش ہوتی ہے جب شب قدر آتی ہے خدا وند عالم جتنے بندوں کو ماہ رجب، شعبان اور رمضان میں معاف کر چکا ہوتا ہے اس سے کئی زیادہ اس شب میں معاف کرتا ہے۔ اور مومن اور اس کے بھائی کے درمان دشمنی باقی نہیں رہتی۔”
    کشف الاسرار اور عدۃ الابرار میں ایک مفصل خطبہ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے نقل ہوا ہے جو آپ نے ماہ شعبان کے آخر مین بیان فرمایا:اے لوگو!

    ۔۔۔۔ ماہ رمضان ایسا مہینہ ہے جس کی ابتدا رحمت ، جس کا وسط مغفرت اور جس کی انتہا آتش دوزخ سے رہائی ہے۔ ۔۔۔۔ یہ صبر کا مہینہ ہے اور صبر کا ثواب جنت ہے یہ پاکیزگی کا مہینہ ہے اور یہ وہ مہینہ ہے جس میں مومن کے رزق میں اضافہ ہوتا ہے۔ ۔۔۔”

    رسول اسلام [ص] ماہ شعبان کے آخری جمعہ کے خطبہ میں یہ اعلان کرتے ہیں سب سے زیادہ عظمت ماہ رمضان کی ہے۔ علی علیہ السلام اٹھتے ہیں اور فرماتے ہیں: یا رسول اللہ اس مہینہ کے افضل ترین اعمال کون سے ہیں ؟ فرمایا: اے ابوالحسن ! اس مہینہ کے بہترین اعمال محرمات سے پرہیز کرنا ہے۔
    ” اے لوگو! اللہ کا مہینہ اپنی برکتوں، رحمتوں اور مغفرتوں کو لے کر آپ کی طرف آ رہا ہے۔ یہ مہینہ اللہ کے نزدیک تمام مہینوں سے برتر ہے۔ اس کے ایام دوسرے ایام سے برتر، اس کی راتیں دوسری راتوں سے برتر، اس کے لمحات دوسرے لمحات سے برتر ہیں۔ یہ وہ مہینہ ہے جس میں آپ لوگوں کو اللہ کے ہاں دعوت دی گئی ہے۔ اور آپ لوگ ان میں سے قرار پائے ہیں جو بارگاہ رب العزت میں مشمول اکرام واقع ہوتے ہیں۔اس مہینہ میں آپ کی سانسیں اللہ کی تسبیح، آپ کی نیند عبادت ، اعمال قبول اور دعائیں مستجاب ہیں۔ بنا بر ایں خالص نیتوں اور پاک دلوں سے اللہ سے چاہو کہ آپ کو روزہ رکھنے اور اس مہینہ میں قرآن کی تلاوت کرنے کی توفیق عنایت کرے۔ اس لیے کہ بدبخت وہ شخص ہے جو اس مہینہ میں اللہ کی مغفرت سے محروم رہ جائے۔ اور اس مہینہ کی بھوک اور پیاس سے قیامت کی بھوک اور پیاس کو یاد کرو۔ فقیروں اور بے سہارا لوگوں پر بخشش کرو، بوڑھوں کا اکرام کرو۔ چھوٹوں پر رحم کرو۔ اور صلہ رحم کو مضبوط کرو۔
    اپنی زبانوں کو گناہ سے محفوظ رکھو، اپنی آنکھوں کو حرام دیکھنے سے بچائے رکھو، اور اپنے کانوں کو حرام سننے سے محفوظ رکھو۔ یتیموں کے ساتھ شفقت اور مہربانی سے کام لو تاکہ آپ کے یتیموں کے ساتھ بھی ایسا سلوک کیا جائے۔۔۔۔ اپنے گناہوں سے بارگاہ خداوندی میں توبہ کرو، نماز کے وقت اپنے ہاتھوں کو دعا کے لیے خدا کی طرف بلند کرو یقینا نماز کا وقت بہترین وقت ہے جس میں خدا اپنے بندوں کی طرف رحمت کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ جب اس کو پکارتے ہیں وہ اجابت کرتا ہے ۔۔۔ اے لوگو ! تمہاری جانیں تمہارے اعمال کے گروی ہیں استغفار کر کے انہیں آزاد کرواو اور تمہاری گردنیں گناہوں کے بوجھ سے لدھی ہوئی ہیں پس طولانی سجدے کر کے انہیں ہلکا کرو۔
    جان لو کہ خدا وند عالم نے اپنی عزت کی قسم کھائی ہے کہ نماز پڑھنے والوں اور سجدہ کرنے والوں کو عذاب نہیں کرے گا۔ روز قیامت جب لوگ پروردگار عالم کی بارگاہ میں قیام کریں گے ہر گز انہیں جہنم کی آگ نہیں دکھلائے گا۔ ۔۔۔
    جو شخص برائی سے اپنے آپ کو بچائے گا قیامت کے دن عذاب الہی سے محفوظ رہے گا۔ خدا وند عالم قیامت کے دن ے۲تچے۱۲ے اس کا احترام کرے گا۔ اور جو شخص دوسروں پر رحم کرے گا خدا وند قیامت کے دن اس پر اپنی رحمت نازل کرے گا۔ اور جو شخص اس مہینہ میں کسی پر رحم نہیں کھائے گا خدا قیامت کے دن اس پر رحم نہیں کھائے گا۔ ۔۔۔ اور جو شخص ایک آیت قرآن کی تلاوت کرے گا اس شخص کی طرح ہے جس نے رمضان کے علاوہ پورا قرآن ختم کیا ہو۔ ۔۔۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *