ربیع الاول۔۔ اس ماہ مبارک میں ہمارے رسول کریم صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم دنیا میں تشریف لائے ۔۔ درود و سلام

مسجد نبوی

ہمارے رسول کریم (صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم) کی خلقت تمام جہانوں بلکہ تمام کائنات سے پہلے ہوئی جس کے بارے میں صحیح احادیث مبارکہ کا ذخیرہ ہماری رہنمائی کرتا ہے اور نبی پاک کی ولادت تمام انبیاءکرام کے آخر میں ہوئی ہو وہ خلق کے لحاظ سے اور اول اور بعثت (ظہور) کے لحاظ سے آخر ہیں۔

رسول کریم (صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم) کی ولادت محرم یا حرمت والے دیگر مہینوں یا ماہ رمضان میں ہوئی اور نہ ہی مختلف ادیان و اقوام کے نزدیک اہم ہفتے کے دیگر ایام میں ہوئی اس لئے کہ ہمارے نبی پاک (صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم) کو ماہ ایام اور زمان و مکان سے شرف (بزرگی) نہیں ملا بلکہ جس کسی کو جو کوئی شرف اور فضیلت ہے وہ نبی پاک (صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم) کی وجہ سے ہے۔

رسول اکرم (صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم) کی ولادت ماہ ربیع الاول کی بارہ تاریخ کو ہوئی۔ مشہور اسکالر مولانا کاثر نیازی اپنی تحریر میں نبی پاک (صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم) کی ولادت کے بارے میں لکھتے ہیں “اللہ تعالٰی کی طرف سے انسانوں کے لئے نصیحت، ان کے دلوں کے لئے شفاء اور ایمان والوں کے لئے ہدایت اور رحمت ہونے والی مقدس اور متبرک ہستی کو عالم لاہوت سے عالم ناسوت میں شریف آوری کوئی عام یا معمولی واقعہ نہیں بلکہ تاریخ انسانی کا عظیم ترین اور اہم ترین واقعہ ظہور پذیر ہوا وہ جمیع نوع انسانی کے لئے ایک یادگار دن ہے ۔ ۔ ۔ ۔

بہ نظر غائرد دیکھا جائے تو عیدمیلادالنبی (صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم) ہی تمام عیدوں کا مبداء ہے۔ آں حضور کا ظہور پرنور ہوا تو خلق خدا کو خدائے تبارک وتعالٰی کی ہستی کا شعور حاصل ہوا۔ توحید کا ادارک اور وحدانیت کا اقرار احکام خداوندی کی تعلیم عبادات کی تفہیم سب آں حضور (صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم) کی ذات مقدس کی مرہون منت ہیں۔

درود و سلام پیارے محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر جن پر ہم ہماری آل اولاد ہمارے والدین اور سب قربان۔

اللہ عزوجل نے قرآن میں فرمایا “بے شک اللہ اور ملائکہ (تمام) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود و سلام بھیجتے ہیں تو اے ایمان والوں تم بھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود و سلام بھیجتے رہو۔“

آئیے ہم بھی اپنے آقا کا جشن ظہور منائیں ۔۔ اور درود و سلام کی محافل سجائیں ۔۔ اور ہمیشہ اپنے آقا کی غلامی پر ناز کریں اور مرتے دم تک ان کی ہر ہر بات پر عمل کرنے اور ان پر بےشمار درود و سلام بھیجتے رہنے کی دعا بھی کریں ۔۔۔آمین

ڈاکٹر نگہت نسیم

67 thoughts on “ربیع الاول۔۔ اس ماہ مبارک میں ہمارے رسول کریم صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم دنیا میں تشریف لائے ۔۔ درود و سلام”

  1. بہن شاہین رضوی سلامت رہو کل میں دن بھر بلاگ کی طرف اپنی مصروفیت کی بنا پر نہیں آسکا آپ نے میری حاضری لگا کر میرے اوپر بڑا احسان کیا ہے، بہت بہت شکریہ .اس نعت کے بارےمیں صرف اتنا ہی عرض کرونگا کہ یہ میرا وہ سرمایہ افتخار ہے جسکی میں تفصیل میں نہیں جاسکتا؟ لیکن ا سے بہت سوں نے وہاں پڑھا فیض پایا .مشہور نعت خواں فصیح الدین نے بھی اپنے آواز میں ریکارڈ کرا کر اپنی ایک سی ڈی بھی جاری کی ہے اور ایک مقامی اخبار مریکل کے ایڈیٹر سعودی شرطو ں کی آنکھوں میں دھول جھونک کر اسے وہاں پیش کرتے ہوئے ڈیو بھی بنا لائے ہیں.

  2. قابل صد احترام بہت اچھے بھائ جناب اعلی مقام و خوش فکر و بلند نظر پاکیزہ قلم محترم شمس جیلانی صاحب اسلام علیکم
    اللہ پاک خاتم الانیباء المرسلین
    محبوب رب عالمین
    سے محبت کی شمع ھمارے دلوں میں ھمہ وقت روشن رھے آمین ثم آمین
    آپکی نعت بار دیگر قرات کرنے کی سعارت ملی ھے
    اور اج کسی اور ھی کیفت میں اس خوبصورت نعت کو قرات کیا ھے
    جزاک اللہ
    سبحان اللہ
    ماشا اللہ

    ایسی بے مثال نعت صرف اور صرف توفیق الہی کی بدولت کہی جاتی ھے یا اللہ پاک اپنے ان خاص بندوں کے سینوں میں محبت کا سمندر رواں رکھتا ھے جو بحر محبت سے ایسے نادر موتی نکال کر لاتے ھیں
    ان دائمی اثاثے کا اجر تو من جانب اللہ ھی ھوتا ھے اور ملتا ھے دینا میں بھی اور اخرت میں بھی ملے گا
    زندگی میں بھی
    اور بعد ازحیات بھی
    اور میں آپ سے خاص طور پر ملتمس ھوں کہ ھمیں کچھہ اور عطا کیجیے اس نعت کے بارے میں

    نعتِ رسول ِ مقبول ۔۔۔شمس جیلانی
    تصورات میں جب بھی وہ نام آتا ہے
    زباں پہ پہلے در و د و سلام آتا ہے
    یہ میرے واسطے عظمت ہے تاج ِ شاہی ہے
    تمہا رے ساتھ غلاموں میں نا م آتا ہے
    جنہیں ہے آپ سے نسبت اگر محبت ہے
    سلام پڑھتے ہیں ان پر سلام آتا ہے
    خیال ِ جاں ہی نہیں ہے خیالِ نفس کہاں
    عروج ِ عشق میں ایسا مقام آتا ہے
    ہو اتبا ع ِمحمد تو دین کامل ہے
    پھر اس کے بعد ہی قصّہ تما م آتا ہے
    ہوں مد ح خوان ِ محمد ترا کرم مو لا
    خیال ِغیب سے سارا کلام آتا ہے
    پلا ئیں شمس کو ثر سے کچھ مزہ تب ہے
    سنا ہے روز ہی گردش میں جام آتا ہے
    محترم قابل صد احترام جناب شمس جیلانی صاحب کی ایک خوبصورت نعت بحضور سرور کائنات
    آپ سبکی بارگاہ فکر میں پیش کررھی ھوں
    وہ خوش بخت و خوش نصیب ھیں
    جن مومنوں کو اللہ پاک اپنے پاک نبی کی نعت کہنے کا سلیقہ عطا فرماتا ھے

  3. اللہ کے محبوب کریم آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت جان ایمان ہے ہم کو ایمان جیسی عظیم دولت بھی انہی کے صدقے سے عطا ہوئی ہے اور دراصل ایمان کی تکمیل کے لئے اللہ کے حبیب کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کرنا اور اپنی ماں باپ مال اولاد عزیز واقارب احباب اور حتیٰ کہ اپنی جان سے بھی زیادہ محبوب اور حق دار ماننا اور ان کی ازواج مطہرات کو اپنی مائیں ماننا فرض ہے۔

    اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں ارشا دفرماتا ہے کہ’’ (اے رسول )کہہ دیجئے اگر اپنے باپ دادا اور بیٹے اور بھائی اور بیویاں اور خاندان اور مال جو لوگ تم جمع کرتے ہو اور تجارت جس کے خراب ہونے کا تمہیں ڈر ہے اور گھر جو تمہیں پسند ہیں (اگر یہ سب کچھ)تم لوگوں کو اللہ ا و ر اس کے رسولصلی اللہ علیہ وسلم سے اور اس کی راہ میں جہاد کرنے سے زیادہ محبوب ہیں تو پھر انتظار کرو یہاں تک کہ (دنیا اور آخرت میں تمہاری ذلت وتباہی کے لیے )اللہ کا حکم آجائے اور (اگر ایسا ہی کرتے رہو گے تو یاد رکھو)اللہ فاسق قوم کو ہدایت نہیں دیتا (سورۃ التوبہ24)‘‘۔

    دیکھ لیں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنی ہر چیز سے زیادہ محبوب نہ رکھنے والا اللہ کے ہاں فاسق ہے اور اللہ نے پھر فرمایا کہ ’’ نبی ایمان والوںپر ان کی جانوں سے زیادہ حق رکھتے ہیں اور ا ن کی بیویاں ایمان والوں کی مائیں ہیں (سورۃ الاحزاب6) ۔

    اسی طرح کتاب الا یمان صحیح بخاری کی حدیث میں ہے کہ حضرت عبداللہ بن ہشام رضی اللہ عنہ کا کہنا ہے کہ ہم ایک دن حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے اورآپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کا ہاتھ تھاما ہوا تھا تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے کہا اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم آپ مجھے میری جان کے علاوہ ہر چیز سے زیادہ محبو ب ہیں تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ’’ نہیں اُس کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے جب تک کہ میں تمہیں تمہاری جان سے زیادہ عزیز نہ ہو جائوں تو تم مومن نہیں ہو سکتے‘‘۔

    حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے کہا جی اچھا تو پھر آب صلی اللہ علیہ وسلم مجھے میری جان سے بھی زیادہ عزیز ہیں تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا ’’اب تمہارا ایمان کامل ہوا‘‘۔پھر اللہ کے کریم محبوب صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ’’ تم میں سے کوئی بھی اس وقت تک ایمان والا نہیں ہو سکتا جب تک کہ میں اسے اس کے بیٹے ،باپ اور تمام لوگوں سے زیادہ محبوب نہ ہو جائوں‘‘۔

    سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت ایمان کی جان ہوئی اورآپ صلی اللہ علیہ وسلمسے پیار کے دنیاو آ خرت میں بے شمار فوائد ہیں ایک کلمہ پڑھنے والے کے لئے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلمسے بڑھ کر خدا کے بعد کوئی بھی پیارا نہیں ہو سکتا جن کے صدقے اللہ نے تما م جہان پیدا فرمائے ایمان کی مٹھاس بھی اُسے ہی حاصل ہوتی ہے جو سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کرتا ہے۔

    رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلمکا فرمان ہے کہ’’ تین (صفات) ایسی ہیں کہ جس میں پائی گئیں وہ ایمان کی مٹھاس حاصل کرے گا (1)جسے اللہ اور اللہ کا رسول صلی اللہ علیہ وسلمہر ایک چیز سے زیادہ محبوب ہوں (2)جو کسی سے صرف اللہ کے لئے محبت کرے (3) جو اللہ کی طرف سے آگ سے بچا دئیے جانے کے بعد یعنی ایمان کی نعمت عطا فرما دئیے جانے کے بعد کفر میں واپس جانے سے اس طرح نفرت کرے جیسے کہ آگ میں ڈال دئیے جانے سے کرتا ہے اور جسے یہ مٹھاس دنیا میں عطا فرما دی گئی اور اسی پر اس کا خاتمہ ہوا تواس کو اس کی مزید لذت آخرت کے دن ملے گی کیونکہ وہ اللہ اور اس کے محبوب کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کرتے ہوئے اس دنیا سے رخصت ہوا تھا اور دنیا میں ان کے بتائے ہوئے راستہ پر چلتا رہا تھا‘‘۔

    یہاں ایک بات اور یاد رکھنے کی ہے کہ جس کو سچی محبت ہو جائے وہ اللہ کے محبو ب صلی اللہ علیہ وسلم کی نافرمانی نہیں کر سکتا اور اگر محبت کا دعویٰ کرتا ہو اور اللہ کے محبو ب صلی اللہ علیہ وسلم کی نافرمانیاں بھی کرتا ہو تو یقینا اس کا وہ دعویٰ جھوٹا ہے اور محبت سچی نہیں ہے ۔

    حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم قیامت کب آئے گی؟ رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو فرمایا کہ ’’ تم نے قیامت کے لئے کیا تیاری کی ہے؟‘‘ اس نے عرض کیا یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہ !میرے پاس اعمال میں کوئی چیز ایسی نہیں ہاں ایک عمل ہے کہ میں اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کرتا ہوں۔ تو سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ وسلمنے ارشاد فرمایا ’’ تم اس کے ہی ساتھ ہو گے جس سے تم محبت کرتے ہو‘‘۔

    یہ حدیث روایت کرنے کے بعد حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اس فرمان کہ ’’تم اس کے ہی ساتھ ہو گے جس سے محبت کرتے ہو ‘‘سے زیادہ کبھی کسی اور چیز سے خوش نہیں ہوئے ۔پس میں تو حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم سے حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ سے حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ سے مولائے کائنات حضرت علی کرم اللہ وجہہ سے تمام اصحاب واہلِ بیت اطہار سے اولیائے کرام سے محبت رکھتا ہوں اور اللہ اس محبت کے صدقے میں ان کے ساتھ روز محشر اُٹھائے گا۔

    حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلمسے پوچھا گیا کہ اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بارے میں آپ کیا کہتے ہیں جو ایسے لوگوں سے محبت کرتا ہو جن سے وہ ملا نہیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ’’ آدمی جس سے محبت کرے گا اس کے ساتھ ہو گا ‘‘۔

    اللہ ہمیں اپنے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سچی محبت اور غلامی کرنے کی توفیق عطا فرمادے اور عشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی وہ عظیم دولت ہمارے سینوں میں بھر دے جس سے دوجہانوں میں ہمیں راحت و سکون میسر ہو جائے۔آمین

  4. عشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم جان ایمان ہے
    اللہ کے محبوب کریم آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت جان ایمان ہے ہم کو ایمان جیسی عظیم دولت بھی انہی کے صدقے سے عطا ہوئی ہے اور دراصل ایمان کی تکمیل کے لئے اللہ کے حبیب کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کرنا اور اپنی ماں باپ مال اولاد عزیز واقارب احباب اور حتیٰ کہ اپنی جان سے بھی زیادہ محبوب اور حق دار ماننا اور ان کی ازواج مطہرات کو اپنی مائیں ماننا فرض ہے۔

    اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں ارشا دفرماتا ہے کہ’’ (اے رسول )کہہ دیجئے اگر اپنے باپ دادا اور بیٹے اور بھائی اور بیویاں اور خاندان اور مال جو لوگ تم جمع کرتے ہو اور تجارت جس کے خراب ہونے کا تمہیں ڈر ہے اور گھر جو تمہیں پسند ہیں (اگر یہ سب کچھ)تم لوگوں کو اللہ ا و ر اس کے رسولصلی اللہ علیہ وسلم سے اور اس کی راہ میں جہاد کرنے سے زیادہ محبوب ہیں تو پھر انتظار کرو یہاں تک کہ (دنیا اور آخرت میں تمہاری ذلت وتباہی کے لیے )اللہ کا حکم آجائے اور (اگر ایسا ہی کرتے رہو گے تو یاد رکھو)اللہ فاسق قوم کو ہدایت نہیں دیتا (سورۃ التوبہ24)‘‘۔

    دیکھ لیں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنی ہر چیز سے زیادہ محبوب نہ رکھنے والا اللہ کے ہاں فاسق ہے اور اللہ نے پھر فرمایا کہ ’’ نبی ایمان والوںپر ان کی جانوں سے زیادہ حق رکھتے ہیں اور ا ن کی بیویاں ایمان والوں کی مائیں ہیں (سورۃ الاحزاب6) ۔

    اسی طرح کتاب الا یمان صحیح بخاری کی حدیث میں ہے کہ حضرت عبداللہ بن ہشام رضی اللہ عنہ کا کہنا ہے کہ ہم ایک دن حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے اورآپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کا ہاتھ تھاما ہوا تھا تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے کہا اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم آپ مجھے میری جان کے علاوہ ہر چیز سے زیادہ محبو ب ہیں تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ’’ نہیں اُس کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے جب تک کہ میں تمہیں تمہاری جان سے زیادہ عزیز نہ ہو جائوں تو تم مومن نہیں ہو سکتے‘‘۔

    حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے کہا جی اچھا تو پھر آب صلی اللہ علیہ وسلم مجھے میری جان سے بھی زیادہ عزیز ہیں تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا ’’اب تمہارا ایمان کامل ہوا‘‘۔پھر اللہ کے کریم محبوب صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ’’ تم میں سے کوئی بھی اس وقت تک ایمان والا نہیں ہو سکتا جب تک کہ میں اسے اس کے بیٹے ،باپ اور تمام لوگوں سے زیادہ محبوب نہ ہو جائوں‘‘۔

    سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت ایمان کی جان ہوئی اورآپ صلی اللہ علیہ وسلمسے پیار کے دنیاو آ خرت میں بے شمار فوائد ہیں ایک کلمہ پڑھنے والے کے لئے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلمسے بڑھ کر خدا کے بعد کوئی بھی پیارا نہیں ہو سکتا جن کے صدقے اللہ نے تما م جہان پیدا فرمائے ایمان کی مٹھاس بھی اُسے ہی حاصل ہوتی ہے جو سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کرتا ہے۔

    رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلمکا فرمان ہے کہ’’ تین (صفات) ایسی ہیں کہ جس میں پائی گئیں وہ ایمان کی مٹھاس حاصل کرے گا (1)جسے اللہ اور اللہ کا رسول صلی اللہ علیہ وسلمہر ایک چیز سے زیادہ محبوب ہوں (2)جو کسی سے صرف اللہ کے لئے محبت کرے (3) جو اللہ کی طرف سے آگ سے بچا دئیے جانے کے بعد یعنی ایمان کی نعمت عطا فرما دئیے جانے کے بعد کفر میں واپس جانے سے اس طرح نفرت کرے جیسے کہ آگ میں ڈال دئیے جانے سے کرتا ہے اور جسے یہ مٹھاس دنیا میں عطا فرما دی گئی اور اسی پر اس کا خاتمہ ہوا تواس کو اس کی مزید لذت آخرت کے دن ملے گی کیونکہ وہ اللہ اور اس کے محبوب کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کرتے ہوئے اس دنیا سے رخصت ہوا تھا اور دنیا میں ان کے بتائے ہوئے راستہ پر چلتا رہا تھا‘‘۔

    یہاں ایک بات اور یاد رکھنے کی ہے کہ جس کو سچی محبت ہو جائے وہ اللہ کے محبو ب صلی اللہ علیہ وسلم کی نافرمانی نہیں کر سکتا اور اگر محبت کا دعویٰ کرتا ہو اور اللہ کے محبو ب صلی اللہ علیہ وسلم کی نافرمانیاں بھی کرتا ہو تو یقینا اس کا وہ دعویٰ جھوٹا ہے اور محبت سچی نہیں ہے ۔

    حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم قیامت کب آئے گی؟ رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو فرمایا کہ ’’ تم نے قیامت کے لئے کیا تیاری کی ہے؟‘‘ اس نے عرض کیا یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہ !میرے پاس اعمال میں کوئی چیز ایسی نہیں ہاں ایک عمل ہے کہ میں اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کرتا ہوں۔ تو سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ وسلمنے ارشاد فرمایا ’’ تم اس کے ہی ساتھ ہو گے جس سے تم محبت کرتے ہو‘‘۔

    یہ حدیث روایت کرنے کے بعد حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اس فرمان کہ ’’تم اس کے ہی ساتھ ہو گے جس سے محبت کرتے ہو ‘‘سے زیادہ کبھی کسی اور چیز سے خوش نہیں ہوئے ۔پس میں تو حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم سے حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ سے حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ سے مولائے کائنات حضرت علی کرم اللہ وجہہ سے تمام اصحاب واہلِ بیت اطہار سے اولیائے کرام سے محبت رکھتا ہوں اور اللہ اس محبت کے صدقے میں ان کے ساتھ روز محشر اُٹھائے گا۔

    حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلمسے پوچھا گیا کہ اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بارے میں آپ کیا کہتے ہیں جو ایسے لوگوں سے محبت کرتا ہو جن سے وہ ملا نہیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ’’ آدمی جس سے محبت کرے گا اس کے ساتھ ہو گا ‘‘۔

    اللہ ہمیں اپنے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سچی محبت اور غلامی کرنے کی توفیق عطا فرمادے اور عشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی وہ عظیم دولت ہمارے سینوں میں بھر دے جس سے دوجہانوں میں ہمیں راحت و سکون میسر ہو جائے۔آمین

  5. حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت دین حق کی شرط اول
    ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
    جس کی محبت دینِ حق کی شرط اول ہے …
    جس کے بغیر کائنات کا حسن وجمال نا مکمل ہے …
    جس کے بغیر کلیوں کا تبسم ادھورا ہے …
    جس کے بغیر بلبل کا ترنم ناقص ہے …
    جس کے بغیر ایمان کامل نہیں ہوسکتا …
    وہ ذات جو کائنات کی روح ہے …
    انسانیت کا حسن ہے …
    عالمِ رنگ وبو کی آبرو ہے …
    صدق کا منبع…
    صبر کا معدن…
    خاکساری کا نمونہ…
    اور
    رحمت ربانی کا مظہر ہے …
    وہ عظیم المرتبت ہستی جو غلاموں کی محسن…
    غریبوں کی محب …
    مسکینوں کی ساتھی…
    یتیموں کا سہارا…
    دردمندوں کی دوا…
    اور بیوائوں کاآسرا ہے۔
    وہ بنو ہاشم کا چراغ …
    جو مہر الفت کاآئینہ ہے …
    رب کی رحمت کا خزینہ…
    حسن وفطرت کا ترانہ…
    گنہگاروں کا ملجیٰ…
    سیاہ کاروں کا ماویٰ…
    خطاکاروں کا مولیٰ…
    ستمگاروں کاآقا…
    اور
    غم زدوں کی فصلِ بہاراں ہے۔ ۔ ۔
    آیت رحمت کی رم جھم …
    سازِ وحدت کا ترنم …
    عشق کا بر حق توسل…
    اور
    دانائے سبل …
    مولائے کل …
    صاحب خیر نزل …
    مطلع نور ازل…
    اور
    مرکز دیدار کل ہے…
    وہ عبدالمطلب کی عزت کا نشان…
    جو پیکر صدق ووفا …
    مصدر جود وسخا …
    مظہر لطف وحیا …
    کانِ شرم وحیا …
    نور راہِ ہدیٰ…
    مطلع دلکشا …
    مقطع جاں فزا …
    شانِ رب العلیٰ …
    شمس الضحیٰ …
    بدر الدجیٰ …
    خیر الوریٰ …
    عروۃ الوثقیٰ …
    شاہِ دوسرا …
    شمعِ غار حرا …
    حبیب خدا …
    سرور عالم …
    مرسلِ خاتم …
    آیت محکم …
    نیّر اعظم …
    اجود واحکم …
    صدر مکرم…
    خیر مجسم …
    وارث زمزم …
    مرکز عالم …
    شفیع الامم…
    شہر یار حرم …
    سحاب کرم …
    گنج نعم …
    شہنشاہِ امم…
    اور
    جمیل شیم ہے…
    وہ نامور ہستی جسے سریانی میں سَرْخَلِیْطَسْ (ستودہ)…مُنْحَمِنَا(ستائش کیے ہوئے)
    توریت میں ماذماذا(صاف ستھرے )اورطاب طابا(نفیس اور اچھے)…
    زبور میں حاط حاطا…
    انجیل میں فاراقلیط(مخلص اور حق کی روح) اور آخریاآخری نبی )…
    اور
    رومی زبان میں قد مایا آگے آگے) اور تلقیط، حمطایا (حرم کی حفاظت کرنے والے) اور حمیاطا (عورتوں کو حرام سے روکنے والے )اوربرقیطس (ستودہ)اور پہاڑوں میں عبدالخالق کے نام سے یاد کیا جاتا ہے ۔

    وہ خود اپنے ارشاد میں فرماتے ہیں کہ’’ میرے رب نے میرے دس نام رکھے ہیں ۔میں محمد (ستودہ صفات)، احمد (قابل تعریف ذات) ،ماحی (کفر کو مٹانے والا)، حاشر(سب کو جمع کرنے والا)،عاقب (سب سے بعد میں آنے والا)،فاتح (دلوں کو جیتنے والا) خاتم (نبیوں کی مہر) ابوالقاسم (کنیت) طٰہٰ اور یاسین ہوں‘‘۔

    وہ عبداللہ کی آنکھوں کا نور …
    جس کے لیے بزم ہستی سجائی گئی …
    جس کے لیے کائنات کے گیسوآراستہ کیے گئے …
    جس کے لیے دنیا کو زیب و زینت عطا کی گئی …
    جس کے لیے گلاب کے مکھڑے پر شبنم کے موتی جھلملائے گئے …
    جس کے لیے فلک پر قوس وقزح کے رنگوں کی جلوہ نمائی کرائی گئی…
    جس کے لیے چمنستانوں میں حسن کا رس گھولا گیا …
    جس کے لیے رنگ ونور کی برسات برسائی گئی …
    جس کے اشارے پر چاند کے دوٹکڑے کیے گئے …
    جس کی لب کشائی پر سارا آفاقی نظام حرکت میں آیا…
    اور
    جس کے لیے صفحہ عالم کو دلہن بنایا گیا…

    وہ امام الانبیاء جس پر ربّ اور اُس کے فرشتے عقیدت کے درود نچھاور کرتے ہیں …
    جس کے شہر ،بول ،اخلاق اور زندگی کی مولیٰ نے اپنی کتاب میں قسمیں کھائیں …
    کسی بھی نبی کی جان کی قسم نہیں کھائی مگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی کھائی…
    کسی بھی نبی کو تسلی دیتے ہوئے قسمیں نہیں کھائیں مگرآپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے کھائیں…
    کافروں نے کہا کہ یہ رسول نہیں ہے اللہ تعالیٰ نے یٰسین کہہ کر قرآن حکیم کی قسم کھائی اور پھر فرمایا کہ ’’یہ میرا ہی رسول ہے‘‘ …کافروں نے کہا کہ اس کا رب اس سے ناراض ہوگیا ہے اسی لیے وحی نہیں آرہی ،اللہ تعالیٰ نےآپ صلی اللہ علیہ وسلم کے حسین وجمیل چہرے کی قسم اُٹھا کر کہا کہ ’’کوئی ناراضگی نہیں ہے ‘‘…
    کافروں نے کہا کہ یہ راہ سے ہٹ گیا ہے ،اللہ تعالیٰ نے ستارے کی قسم کھا کر کہا کہ ’’میرا رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہی راہ راست پرہے‘‘ …
    کلیم اللہ (موسیٰ علیہ السلام)نے دُعا کی کہ ’’یااللہ میرا سینہ کھول ،میرا کام آسان کر اور میری زبان کی گرہ کھول دے !اللہ نے اُن کی دعا قبول کرکے تمام چیزیں عطا فرمائیں اور حبیب صلی اللہ علیہ وسلم اللہ (محمد صلی اللہ علیہ وسلم)کو یہی ساری چیزیں بغیر مانگے عطا فرمائیں…
    خلیل اللہ (ابراہیم علیہ السلام )نے دعا کی کہ یا اللہ !بعد میں آنے والے لوگوں میں میرا ذکر خیر بلند کردے ! اللہ نے دعا قبول کی اور
    انسانیت پر ملت ابراہیمی کی اِتباع تاقیامت لازم کردی اور حبیب اللہ (محمد صلی اللہ علیہ وسلم)کو یہی انعام بغیرمانگے عطا فرمایاکہ تاقیامت اللہ نے اپنے نام کے ساتھ اسم محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو جوڑ دیا۔

    وہ عظمتوں اور رفعتوں والا نبی صلی اللہ علیہ وسلم جسے ولادت کے پہلے روز ہی مشرق ومغرب، شمال وجنوب،مشرقین ومغربین اور مشارق ومغارب کی سیرکروا کر حضرت آدم علیہ السلام کے اخلاق…
    حضرت شیث علیہ السلام کی معرفت …
    حضرت نوح علیہ السلام کی بہادری …
    حضرت ابراہیم علیہ السلام کی خلت …
    حضرت اسماعیل علیہ السلام کی قربانی …
    حضرت اسحاق علیہ السلام کی رضا …
    حضرت یعقوب علیہ السلام کی بشارت …
    حضرت یوسف علیہ السلام کا حسن وجمال …
    حضرت ایوب علیہ السلام کا صبر …
    حضرت موسیٰ علیہ السلام کی سختی …
    حضرت یوشع علیہ السلام کا جہاد …
    حضرت داود علیہ السلام کی شیریں زبان …
    حضرت لوط علیہ السلام کی حکمت وفراست …
    حضرت دانیال علیہ السلام کی محبت …
    اور
    حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا زہد عطا کیا گیا …
    اور
    تمام انبیائے کرام علیہم السلام کے اخلاق
    اور
    اُن کے علوم کے ٹھاٹھیں مارتے سمندروں میں غوطہ دے کرآپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دنیا کی دہلیز پر اتارا گیا۔

    آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد سے صدیوں سے ستائی ہوئی انسانیت کو قرار آگیا …
    انسانیت کے بھٹکے ہوئے قافلے کو راہ مل گئی …
    انسانیت کے ڈوبتے سفینے کو ملاح مل گیا …
    بھٹکے ہوئے مسافروں کو منزل مل گئی…
    بادشاہوں ،ظالم سماجوں ،علاقائی اور قبائلی مظالم کی چکی میں پسے ہوئے کمزوروں ،لاچاروں ، بے بسوں ،بے کسوں اور مظلوموں کو نجات دہندہ مل گیا …
    عورتوں اورزندہ درگور کی جانے والی بچیوں کا مسیحا آگیا…
    معیشت ومعاشرت کی بے ہنگم دلدل میں پھنسی ہوئی اُمت کو عدل اور فطرت پر مبنی نظام عطا کرنے والا منصف اعلیٰ مل گیا… معیشت پر قابض چند سرمایہ داروں سے لوگوں کی جان چھڑانے والا نبی صلی اللہ علیہ وسلم آگیا…
    لوگوں کو اپنے آگے جھکانے والے ظالم خدائوں سے نجات دلا کر نغمہ توحید کی صدا بلند کرنے والاموحد اعظم آگیا …
    ظلمتوں اور تاریکیوں میں پھنسے ہوئوں کو روشنی اور نور عطا کرنے منور آگیا …
    دنیا کی تنگیوں سے نکال کر دنیا کی وسعتوں اور آخرت کی کامیابیوں سے نوازنے والا آگیا …
    جہنم کے کنارے کھڑی امت کو جنت کا مستحق بنانے والا مہربان نبی صلی اللہ علیہ وسلم آگیا…
    بت پرستی کی نجاست میں ملوث مخلوق کو توحید ربانی سے آشنا کرنے والا عظیم شناور آگیا…
    ظالم مذاہب کے جفا وجور سے اسلام کے عدل وانصاف کی طرف لانے والا رسول پاشمی صلی اللہ علیہ وسلم آگیا۔

    دنیا میں طہارت ونظافت ،حق گوئی،پرہیزگاری ،نرم خوئی اورعفت وپاک دامنی کا مبارک نظام قائم کرنے والا سید الثقلین آگیا … انسانی حقوق کا علمبردار آگیا…
    جو اپنے ربّ کا اتنا لاڈلا ہے کہ اُسے ایسا نام بخشا جس میں دونوں لب پہلے اُس کے نام کا بوسہ لیتے ہیں تب ادب سے اسمِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم ادا ہوتا ہے …
    جس کے سر پر ختم نبوت صلی اللہ علیہ وسلم کا تاج سجایا گیا…
    جس کی پشت پر خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم کی مہر ثبت کی گئی…
    اور
    پورے عالم کی فضائوں میں لانبی بعدی کا پرچم لہرایا گیا …
    اسمِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کروڑوں مسلمانوں کے ناموں کا حصہ ہے …
    یہ نام مسلمانوں کے رگ وریشے میں رچا بسا ہے …
    دل میں اس نام کی ٹھنڈک …
    زبان پر حلاوت …
    دماغ میں فرحت …
    آنکھوں میں سرور…
    اور
    روح میں اس نام کی خوشبو موجود ہے …
    مسلمانوں نے ہر دور میں اس نام کو اپنی جان سے زیادہ عزیز سمجھا ہے…
    محکومی اور غلامی کے دور میں بھی لاکھوں شمعِ رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کے پروانوں نے اس نام کی حرمت پر اپنی جانیں فدا کی ہیں۔
    وہ جنت کا سردار جس کے بغیر جنت کے دروازے کھل نہ سکیں گے …
    جو مقامِ محمود پر جلوہ افروز ہو گا…
    حمد کا جھنڈا جس کے ہاتھ میں ہوگا …
    جو اولادِ آدم کا سردار ہوگا…
    جو جنت کا دروازہ سب سے پہلے کھٹکھٹائے گا …
    جنہیں شفاعت کا اذن ملے گا…
    اور
    محشر کا شافع اور کوثر کا ساقی ہوگا ۔
    وہ اولوالعزم نبی صلی اللہ علیہ وسلمجس کے نام کو تا قیامت اللہ تعالیٰ نے اپنے نام کے ساتھ ایسا ملاپ بخشا
    کہ
    اذان ہویانماز ،خطبہ ہو یا دُعا ہر جگہ آپ کو اسم جل جلالہ کے ساتھ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نام کی گونج سنائی دے گی…
    کسی موذن کی اذان ، کسی مُصلِّی کی نمازاورکسی خطیب کا خطبہ نامکمل تصورہوگا جب تک وہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر درود کے گلہائے عقیدت نثار نہ کر دے ۔محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہی کائنات کی وہ ہستی ہے جن کا سلسلہ نسب خالقِ کائنات نے اول انسان تک محفوظ رکھا ہے ۔
    ورق تمام ہوا اور مدح باقی ہے
    قلم ہے آبلہ پا اور مدح باقی ہے

  6. لاکھوں درود وسلام آقائے دو جہاں خاتم ا لمرسلین شفیع المذنبین ،صلّی اللہ علیہ وآ لہ وسّلم کی زات بابرکات پر
    سلام پیش خدمت ہے

    ,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,
    اسّلام ،اسّلام ،اسّلام اسّلام
    یا حبیب العلٰی اسّلام ۔یا شفیع الوریٰ اسّلام
    سلا مُن علیکم ،سلامُن علیکم ،سلامُن علیکم
    ہدائت کا روشن مینارہ خدا نے
    عرش بریں سے اتارا خدا نے
    بطحا کی وادی میں نور مجسّم
    ماہ منوّر ہے جس کا نام
    سیّد الانبیاء اسّلام اشرف الانبیاء
    سلا مُن علیکم ،سلامُن علیکم ،سلامُن علیکم

    آ ئے ہیں دیکھو در پہ سوالی
    جھولی ہے خالی، جھولی ہے خالی
    آل نبی کا صدقہ عطا ہو
    اپنے ولی کا صدقہ عطا ہو
    جائیں نا در سے خالی سوالی
    نام تمھارا خیرالانام
    سیّدالاصفیاء اسّلام یا نبئ الھدیٰ اسّلام

    شفا عت کا مژدہ ہمیں تم سنادو
    ہم آئیں پیاسے جام کوثر پلا دو
    محشر کی گرمی ہمیں نا ستائے
    دامن کی اپنے ٹھنڈی ہوا دو
    شافع محشر آ پ کا نام

    خاتم الانبیا اسّلام اشرف الانبیاء اسّلام
    انت شمس الضّحٰی اسّلام انت بدرالدجٰی اسّلام
    سلا مُن علیکم ،سلامُن علیکم ،سلامُن علیکم

    سلا مُن علیکم ،سلامُن علیکم ،سلامُن علیکم
    عطائے ربّی بتصدّ ق چہاردہ معصومین علیہم السّلام
    زائرہ عابدی

  7. بہن شاہین آپ اپنا فون نمبر یا ای میل بھیجدیں تو میں مزید معلومات دیدوونگا

  8. میرے بہت اچھے دینی بھائ محمد احمد ترازی
    خوش رھیں
    سلامت رھیں
    آپکی تحریر کردہ ان مبارک سطور نے دل و دماغ کو نظر کو فکر کو باغ عدن بنا دیا ھے
    میرے دامن میں بے تحاشہ دعاوں کے سوا کـچھہ نیہں ھے
    اتنی عمدہ تحریر پر مبارک باد قبول کیجیے کہ جشن میلاد النبی کے ایام ھیں
    جزاک اللہ
    اللہ کرے زور بیاں اور زیادہ

  9. ”سکون دیتی ہے دل کو کھبی کھبی کی دعا”

    شاھین بہن آپ کا بہت شکریہ جزاک اللہ

    اللہ کریم آپ کو ہمیشہ آسانیاں عطا فرمائے اور اپنی پناہ میں رکھے آمین

  10. احمد بھائی جگ جگ جئیں .. سکھ سلامتی پائیں .. اتنی خوبصورت اور دلنشین پوسٹ کہ مزہ آ گیا .. آپ سب کو جشن عید میلا النبی بہت بہت مبارک ہو

  11. رحمت کا درکھلا رہے ان کا اصول ہے
    کب ایسا دوسرا کوئی رب کا رسول ہے
    ۔۔۔۔۔۔۔
    احمد ہیں مجتبی ہیں محمد ہیں مرتضیٰ
    ہر نام ان کا خوشبوئے باغ بتول ہے

    ۔۔۔۔۔۔۔
    بطحا کی خاک خون کی صورت رگوں میں دوڑ
    اس خون میں بھی نام محمد نزول ہے
    ۔۔۔۔۔۔۔۔

    جیتی ہوں میرے آقا فقط آپ کے لیئے
    اور آپ ہی کے نام پہ مرنا قبول ہے
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    عاصی کو اپنی کملی میں مولا چھپا لیں آپ
    یہ زندگی وگرنہ مثالِ ببول ہے
    ۔۔۔۔۔۔۔
    مکے کو یا مدینے کو مسکن کرؤ مرا
    مجذوب بن کے رہنا بھی مجھکو قبول ہے

    ۔۔۔۔۔۔۔۔
    خاک نجف بھی کم نہیں خاک مدینہ سے
    چہرے کا میرے غازہ مدینے کی دھول ہے
    ۔۔۔۔۔۔

    ناکامیوں کا خوف بھلا ہو تو کیوں مجھے
    نام نبی تو روح میں میری حلول ہے
    ۔۔۔۔۔۔۔

    میں غرق عشق آل محمد میں ہوں نسیم
    انکی عنایتوں کا تو یہ بھی نزول ہے

    ڈاکٹر نگہت نسیم

  12. اب کسی صورت , کسی صورت پہ پیار نہیں آتا !

    فضالہ بن عمیر مکہ مکرمہ کا ایک خوبصورت نوجوان تھا۔ عاشق مزاج تھا۔ اس کا اپنی نازنین محبوبہ سے وہی تعلق تھا، جو گل وبلبل کا ہوتاہے۔ نازنین بھی اُس پر جان چھڑکتی تھی۔ دونوں صحرا کی وسعتوں میں ٹاپتے پھرتے تھے۔ ریت کے پست وبلند ٹیلے عبور کرکے دُور نکل جاتے تھے۔ ایک دن اُس نے ایک ٹیلے پر کھڑے کھڑے عجیب منظر دیکھا۔ ہزاروں نورانی چہروں والے مجاہدین اونٹوں اور گھوڑوں پر بیٹھے خراماں خراماں مکہ مکرمہ میں داخل ہورہے ہیں۔ اُن کے سالار اعظم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم ایک اونٹ پر تشریف فرماہیں۔ سرمبارک عجز ونیاز کے ساتھ بارگاہ ربانی میں جُھکاہواہے اور زبان مبارک پر وحدہ ، نصر عبدہ کا زمزمہ جاری ہے…

    دوسری قوموں کے فاتح جرنیل اور ان کے لشکر جہاں بھی جاتے ہیں کُشتوں کے پشتے لگاتے ہیں، خون کے دریا بہاتے ہیں اور اپنی فتح مندی کا پرچم لہراتے ہیں، لیکن مسلمانوں کے سالار اعظم محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان سب سے نرالی ہے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خون کی ایک بُوند بہائے بغیر مکہ فتح کرلیا۔ اب سب مشرکین ِمکہ قطار اندر قطار محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حضور نگاہ نیچی کیے کھڑے ہیں۔ یہ وہ لوگ ہیںجو رحمت للعالمین صلی اللہ علیہ وسلم کے خون کے پیاسے تھے۔ جنھوںنے اس محسنِ انسانیت صلی اللہ علیہ وسلم کی راہ میں صرف اس لیے کانٹے بچھائے کہ یہ فردِ فرید لوگوں کو اندھیرے سے روشنی کی طرف، جہالت سے علم کی طرف، بدی سے نیکی کی طرف اور اصنام باطل سے ہٹاکر اللہ جل جلالہ کی طرف کیوں بُلا رہاہے۔

    آج ان سب مشرکین کا غرور خاک میں مل چکاتھا،ان کے حوصلوں کی کمانیں ٹوٹ گئی تھیں،ان کی ٹانگیں کانپ رہی تھیں اور آنکھوں میں ندامت کےآنسو تیر رہے تھے۔ یہ لوگ کپکپارہے تھے کہ اب نہ جانے حضرت محمدصلی اللہ علیہ وسلم ہمیں کتنی کڑی سزا دیں گے۔ یہ لوگ انھی اندیشوں میں گم تھے کہ دفعتاً محسن ِ انسانیت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں تم سے کوئی بازپُرس نہیں کروں گا۔ میں تم سب کو ایمان اور امن کی بشارت دیتاہوں۔ جاؤ! تم سب آزادہو … سارے مشرک اور کافر رحمت للعالمین صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ بے مثل کریمانہ سلوک دیکھ کر ہکابکا ہوگئے، ان کے دل نے گواہی دی کہ حضرت محمدصلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے سچے رسول ہیں۔اُنھوں نے بے اختیارجوق درجوق اسلام قبول کرلیا اور شکر وسپاس کے ساتھ واپس چلے گئے۔

    اس ہجوم میں فضالہ بن عمیر بھی تھا ،لیکن اُس کے دل کی سیاہی ابھی تک نہیں مٹی تھی۔ وہ لوگوں کے دل میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا زبردست اکرام واحترام دیکھ کر حسد کے مارے جل کر کباب ہوگیا۔ اُس نے دل ہی میں یہ گھناؤنا ارادہ کرلیا کہ میں محمدصلی اللہ علیہ وسلم کو قتل کردوں گا۔ اُس نے اپنا خنجر تیز کیا، جیب میں رکھا اور رات کی تاریکی میں بیت اللہ کی دیوار کے پیچھے چھپ کر بیٹھ گیا۔ اگلے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے اور اپنے رب کی یاد میں ڈوب کر بیت اللہ کا طواف کرنے لگے۔ فضالہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو تنہا پایا ،تولپک کر بیت اللہ کے صحن میں آدھمکا اور رسالت ِمآب صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے پیچھے چلنے لگا۔

    حضورصلی اللہ علیہ وسلم نےآہٹ سنی، مُڑکر دیکھا ،تو بڑی نرمی اور نوازش سے فرمایا: کیا تم فضالہ ہو؟ فضالہ: جی ہاں! میں فضالہ ہوں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: اچھا، کیسےآئے؟ کیا ارادہ ہے؟ فضالہ: کوئی خاص ارادہ نہیں، بس اللہ اللہ کرنےآیاہوں۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم مسکرائے۔آگے بڑھے اور فضالہ کے کان میں چپکے سے فرمایا: افسوس! تم کتنے بُرے ارادے سےآئے ہو، اللہ سے ڈرو۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ ارشاد سن کر فضالہ تھرتھر کا نپنے لگا…

    آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ڈرومت! پھر تسلی دینے کے لیےآپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اُس کے سینے پراپنا دستِ مبارک رکھ دیا اور فرمایا: اپنے بُرے ارادے پر اللہ رب العزت سے معافی مانگو۔ فضالہ کا بیان ہے کہ جونہی حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے سینے پر ہاتھ رکھا۔ مجھے ایسابے تحاشا سکون اور آسُودگی نصیب ہوئی، جس کا میں تصور بھی نہیں کرسکتا۔ میں ابھی چند لمحوں پہلے جس ہستی کو قتل کرنےآیاتھا، اب میرے دل میں اُسی کی محبت کا چشمہ پھوٹ پڑا۔ فضالہ کہتے ہیں کہ پھرتومیں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلمپر مرمٹا۔

    انھیں دیر تک نہایت محبت وعقیدت سے ٹکٹکی باندھ کر دیکھتا رہا۔ جوں جوں میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھتا جاتاتھا میرے دل کی روشنی بڑھتی جاتی تھی۔ اور میری رُوح کو دم بدم ایسی فرحت نصیب ہو رہی تھی جسے بیان کرنے کے لیے مجھے الفاظ نہیں ملتے۔ میں اسی سُرور اور سرشاری کی حالت میں واپس جارہاتھا کہ راستے میں میری محبوبہ مل گئی۔ اُس نے حسبِ معمول بڑی دلنوازی سے میرا استقبال کیا اورکہنے لگی:آؤ! دنیا کی نگاہوں سے کہیں دُور چلیں ۔ میں نے کہا: جا اللہ کی بندی! اپنا رستہ لے ۔اب تو میرے دل میں اُس ہستی صلی اللہ علیہ وسلم کا جمال سماگیاہے ،جس سے زیادہ حسین وجمیل بطلِ جلیل کسی ماں نے نہیں جنا،
    بقول شاعر:
    اُن سے مل کر ایسا بدلاہے نگاہوں کا مزاج
    اب کسی صورت، کسی صورت پہ پیارآتا نہیں
    ٭…٭…٭

  13. رےول کائنات ، حضرت محمد مصطفی[ص] کی نبوت کی دیگر ادیان و مذاہب میں بشارت
    _____________________________________________________

    اللہ تعالیٰ نے انسانیت کی ہدایت کے لئے ایک لاکھ چوبیس ہزار کم و بیش انبیاء و رُسل دنیا میں مبعوث فرمائے ۔کوئی رسول کسی علاقے کی طرف کوئی ایک قبیلے یا قوم کی طرف ،کوئی رسو ل ایک ملک کی طرف بھیجا گیا مگر باعثِ تخلیق کائنات ،سید المرسلین ،خاتم الانبیاء ،امام الانبیاء ،محبوب رب العالمین حضرت محمد مصطفیٰ[ص] کو تمام مخلوقات کے لئے رسول بنا کر مبعوث فرمایا ۔تمام انبیاء کو اللہ تعالیٰ نے معجزات عطا فرمائے لیکن میرے اور آپ کے آقا [ص] کو اللہ تعالیٰ نے سر سے لیکر پائوں تک معجزہ بنایا
    آپ [ص] کی عظمت و رفعت اللہ تعالیٰ قرآن میں یوں بیان فرماتا ہے ۔
    ورفعنالک ذکرک۔’’
    اور(محبوب [ص]) ہم نے آپ کی خاطر آپ کے ذکر کو بلند کر دیا۔

    اللہ تعالیٰ ایک مقام پر محبوب کے ذکر کی بلندی کے بارے میں ارشاد فرماتا ہے :
    اور اے محبوب آپ کی آنے والی ہر گھڑی پہلے سے زیادہ آپ کی عظمت کا چرچا کرتی ہوئی آئے گی۔(القرآن)

    ارشاد الہٰی ہوتا ہے ۔
    ’’اور یاد کرو جب اللہ نے پیغمبر وں سے ان کا عہد لیا ۔جب تم کو کتاب و حکمت دوں ،پھر تشریف لائے تمہارے پاس وہ رسول [ص] کہ تمہاری کتابوں کی تصدیق فرمائے تو تم ضرور ضرور اس پر ایمان لانا اور ضرور ضرور اس کی مدد کرنا ، فرمایا کیا تم نے اقرارکر لیا؟اور اس پر میرا بھاری ذمہ ہے ۔ سب نے عرض کی ۔ہم نے اقرار کیا ۔فرمایا تو ایک دوسرے پر گواہ ہوجائو اور میں آپ تمہارے ساتھ گواہوں میں ہوں۔‘‘(ال عمران :81)

    تفسیر طبری میں امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کا قول مبارک اسی آیت کے تحت یوں ہے کہ ۔’’آدم علیہ السلام سے لے کر عیسیٰ علیہ السلام تک جتنے پیغمبر گزرے ،اللہ نے ہر ایک سے سید عالم [ص]کی نبوت کی تصدیق اور تائید کا پختہ قول و قرار لیا ۔‘‘تفسیر خزائن العرفان نے بھی مولا علی مشکل کشا کا یہ تفسیری حاشیہ نقل کیا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت آدم علیہ السلام اور انکے بعد جس کسی کو نبوت عطا فرمائی ان سے سید الانبیاء حضرت محمد مصطفی [ص] کی نسبت عہد لیا اور ان انبیاء نے اپنی قوموں سے عہد لیا کہ اگر ان کی حیات میں سید عالم [ص] مبعوث ہوں تو آپ پر ایمان لائیں اور آپ[ص] کی نصرت کریں۔

    صرف کتب آسمانی ہی نہیں بلکہ تمام مذاہب عالم میں نبی اکرم کی آمد کی بشارت موجود ہے ۔ زبور میں یوں ارشاد موجود ہے ۔
    ’’میرا محبوب نورانی گندم گوں ،ہزاروں میں سردار ہے ۔اس کا سر ہیرے کا ساچمکدار ہے۔ اس کی زلفیں مسلسل مثل کوے کے کالی ہیں ۔ اس کا چہرا مانند ماہتاب کے ،جواں مانند صنوبر کے ،اس کا گلا نہایت شیریں اور وہ بالکل محمد یعنی تعریف کیا گیا ہے ۔یہ ہے میرا دوست اور میرا محبوب ، اے یرو شلم کے بیٹو۔‘‘( زبور ،غزل الغزلات،باب 15د رس 10تا 16)

    حضرت شعیب علیہ السلام نے ان الفاظ میں اپنی قوم کو رحمت عالم [ص] کی بشارت سنائی ۔
    ’’میں نے دو سو اروں کو دیکھا جن کے نور سے زمین روشن ہو گئی ان میں سے ایک خچر پر سوار تھا اور دوسرا اونٹ پر ۔خچر سوار ماہتاب و آفتاب کے حسن کا مالک تھا اور یہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام تھے جبکہ شتر سوار (اونٹ والا) آفتاب و ماہتاب کے حسن کو شر مارہا تھا اور یہ حضرت محمد مصطفی[ص] تھے ۔‘‘

    تورات اور انجیل میں تورحمت عالم [ص] کا ذکر خیر اور آپ کی بشارت متعدد مقامات پر بہت واضح انداز میں موجود ہے اور اس پر قرآن بھی گواہ ہے۔ ارشاد الہٰی ہوتا ہے ۔
    ’’جسے لکھا ہوا پائیں گے اپنے پاس تورات اور انجیل میں ،وہ انہیں بھلائی کا حکم دے گا۔‘‘(الاعراف:157)
    یعنی جس پیغمبر کو اپنے پاس لکھا ہوا پاتے ہیں اس پیغمبر سے مراد حضور رسول کریم [ص] کی ذات گرامی ہے ۔
    حضرت عطا ابن یسار نے حضرت عبد اللہ بن عمر سے سید عالم [ص] کے وہ اوصاف دریافت کئے جو توریت میں مذکور ہیں۔ انہوں نے فرمایا کہ حضور [ص] کے جو اوصاف قرآن کریم میں آئے ہیں انہی میں سے بعض اوصاف تورات میں مذکور ہیں ۔اسکے بعد انہوں نے پڑھنا شروع کیا ۔اے نبی ہم نے تمہیں بھیجا شاہد ومبشر اور نذیر اور اُمیوں کا نگہبان بنا کر ،تم میرے بندے اور میرے رسول ہو۔میں نے تمہارا نام متوکل رکھا ۔نہ بد خلق ہو ،نہ سخت مزاج، نہ بازاروں میں آواز بلند کرنے والے ،نہ برائی کو برائی سے دفع کرتے ہو، اللہ تعالیٰ تمہیں نہ اُٹھائے گا ۔جب تک کہ تمہاری بدولت غیر منقسم ملت کو اس طرح راست نہ فرمادے کہ لوگ صدق دل کے ساتھ کلمہ طیبہ پکارنے لگیں اور تمہاری بدولت اندھی آنکھیں بینا اور بہر ے کان شنو ااور پردوں میں لپٹے ہوئے دل کشادہ ہوجائیں ۔

    یوحنا کی انجیل (7:16 )میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا وہ خطاب موجود ہے جو انہوں نے اپنے حواریوں کے ایک خاص اجتماع سے ارشاد فرمایا ۔
    تاہم میں تمہیں سچ کہتا ہوں کہ میرا جانا ہی تمہارے لئے بہتر ہے ۔اگر میں نہ جائوں تو فار قلیط تمہارے پاس نہ آئے گا ۔ اگر میں جائوں تو میں اسے تمہارے پاس بھیج دوں گا۔
    فار قلیط کے معنی ’’احمد ‘‘ہیں ۔ ابو دائود اور مسلم کی روایت میں حضرت ابوموسیٰ اشعری سے مروی ہے ۔انا محمد وانا احمد وانا حاشر۔’’یعنی میں محمد ہوں ،میں احمد ہوں، میں حاشر ہوں۔‘‘
    قرآن مجید نے ارشاد فرمایا :
    ومبشر برسول یأتی من م بعدی اسمہ احمد ۔’’اور ان رسول [ص] کی بشارت سناتا ہوں جو میرے بعد تشریف لائیں گے انکا نام ’’احمد‘‘ ہے ۔(الصف:6)

    ہندوئوں کی مشہور مذہبی کتاب اتھروید کھنڈ20سو کت 127کے منتر3.1میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ :
    ’’اے لوگو! کان کھول کر سن لو محمد [ص] لوگوں میں مبعوث ہو گا ۔ اس کی بلند حیثیت آسمانوں کو چھولے گی۔‘‘
    اسی طرح بھگوت پر ان حصہ 12اشلوک 19میں ہے کہ :
    ’’آخری اوتار کی سب سے بڑی صفت یہ ہو گی کہ وہ بدکاری مٹائیں گے ۔ اچھے لوگوں کو نہیں ۔‘‘
    اس میں مندجہ ذیل الہٰی صفات ہونگی علم و دانائی ،عالی نسبی، نفس پر قابو یافتہ، حامل وحی طاقتور و بہادر ،کم سخن، صدقہ خیرات کرنے والے اور شکر گزار۔ کلنکی پر ان باب 2اشلوک 7میں ان عظمتوں کے حامل رسول رحمت [ص] کے متعلق مرقوم ہے کہ :’’آخری اوتار کے چارمدد گارہوں گے جوہر طرح کی حمایت کریں گے اور جنگ میں ان کی مدد کے لئے فرشتے بھی آسمان سے اتریں گے۔‘‘
    کتاب بھوش پر ان (حصہ چار) پرتی سر گ بروباب 25صفحہ 597اشلوک8تا 10میں ہے ۔’’اے دیوتائو! شمبھل گرام میں یہ کشب پیدا ہوگا وہ شنوایشیاکے نام سے مشہور ہوگا ۔وشنو کیرتی اس کی چہیتی ہوگی۔‘‘مطلب یہ ہے کہ وہ پیغمبر عرب میں پیدا ہونگے اور رسول اللہ [ص] کے نام سے مشہور ہونگے انکی چہیتی بیوی کا نام خدیجہ الکبریٰ (ویشوکیرتی) ہوگا۔

    تورات باب18آیت18تا20 (مطبوعہ مرزاپور) میں مرقوم ہے کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت موسیٰ علیہ السلام سے فرمایا :
    ’’میںان کے لئے انکے بھائیوں میں تجھ ساایک نبی برپا کروں گا اور اپنا کلام اس کے منہ میں ڈالوں گا اور جو کچھ میں اسے فرمائوں گا وہ سب ان سے کہے گااورایسا ہو گا کہ جو کوئی میری باتوں کو جنہیںوہ میرا نام لیکر کہے گا نہ سنے گاتو میں اس کا حساب اس سے لوں گا۔‘‘

    قرآن حکیم نے سورۃ والنجم میں ارشاد فرمایا۔
    وماینطق عن الھویٰ ان ھو الا وحی یوحیٰ ۔’’اور وہ کوئی بات اپنی خواہش سے نہیں کرتے مگر وحی جو انہیں کی جاتی ہے ۔‘‘
    یعنی اللہ تعالیٰ کے رسول برحق [ص] وہی کہتے ہیں جو انہی اللہ تعالیٰ کی طرف سے کہا جاتا ہے ۔
    ذرا غور کیا جائے تو تورات کی یہ بشارت قرآن حکیم کے عین مطابق نظر آتی ہے حضرت یحییٰ علیہ السلام اپنے اعلان نبوت کے وقت یہ اعلان کرتے ہیں کہ میں جنگل بیابان میں ایک پکارنے والے کی آواز ہوں کہ تم خداوند کی راہ کو سیدھا کرو۔‘‘(یوحنا 63:1
    حضرت عیسیٰ علیہ السلام فرماتے ہیں کہ :جب وہ یعنی سچائی کی روح آئے گا تو تم کو سچائی کی راہ دکھائے گا ۔اسلئے کہ وہ اپنی طرف سے نہ کہے گا ۔لیکن جو کچھ سنے گا ۔ وہی کہے گا اور تمہیں آئندہ کی خبریں دے گا ۔‘‘ (یوحنا ۔باب16،آیت13)

    اس سے پہلے یہاں تک فرماتے ہیں کہ :’’بعد اس کے میں تم سے بہت کلام نہ کروں گا۔ اس لئے کہ اس جہاں کا سردار آتا ہے اور مجھ میں اس کی کوئی چیز نہیں ۔‘‘(یوحنا باب 15آیت 30)

    مقاتل بن سلیمان کہتے ہیں کہ میں نے خود زبور شریف میں پڑھا کہ :
    یاداؤد سیأتی من م بعد ک اسمہ احمد ومحمد ۔’’یعنی اے دائود علیہ السلام عنقریب تیرے بعد آئے گا جسکا نام نامی احمد اور محمد ہے ([ص])‘‘

    توریت میں ’’بموذماذ‘‘آیا ہے جس کا معنی بھی محمد [ص] ہے اس کے اعداد بھی اسم محمد [ص] کی طرح 92ہیں اور عبرانی زبان میں دال کی جگہ ذال پڑھا بولا جاتا ہے ۔اسی طرح انجیل میں حضور علیہ السلام کا اسم پاک ’’انمخمنا‘‘ ذکر کیا گیا ہے اور اس کا معنی سریانی زبان میں ’’محمد [ص] ‘‘ہی ہے ۔ اسی طرح انجیل ہی میں مختلف مقامات پر حضور اکرم [ص] کے لئے استعمال ہونے والے دو الفاظ فارقلیط اور بار قلیط کا ترجمہ بھی سریانی زبان میں محمد [ص] ہی ہے ۔

    اسی طرح سکھ مذہب کے بانی بابا گرونانک نے ایک خوبصورت رباعی لکھی ہے جس سے دنیا کی ہر شے میں اسم محمد [ص] کے جلوے نظر آتے ہیں ۔ وہ کہتے ہیں ؎
    ہر عدد کو چوگن کرلو ، دو کو اس میں دو بڑھائے
    پورے جوڑکو پنج گن کرلو ،بیس سے اس میں بھاگ لگائے
    باقی بچے کو نوگن کرلو ، دو کو اس میں دو بڑھائے
    گرو نانک یوں کہے تو ہر شے میں محمد کو پائے
    ’’ہر عدد کے چار گنا کرکے اس میں دو بڑھا دو۔
    جو جواب اب آئے اس کے پانچ گنا کرکے بیس سے تقسیم کر دو ،
    باقی جو بچے اس کو نو گنا کرلو اور پھر اس میں دو بڑھا دو۔

    گرونانک کہتے ہیں کہ اس کا جواب 92ہو گا اور 92اسم محمد ([ص]) کے اعداد ہیں ۔
    اورکیوں نہ ہو؟
    حضور [ص] خود ارشاد فرماتے ہیں :مسلم اور مشکوٰۃ کی حدیث ہے کہ ’’بے شک اللہ تعالیٰ نے اولاد اسماعیل سے کنانہ کو چن لیا اور قریش کو کنانہ سے چن لیا اور بنو ہاشم کو قریش سے چن لیا اور مجھ کو بنو ہاشم سے چن لیا

    ہندو،سکھ اور عیسائی شعرأنے حضور نبی رحمت [ص] کے حضور گلہائے نعت بھی پیش کئے ہیں ۔
    کنور مہندر سنگھ بیدی سحر کا خوبصورت شعر ہے کہ ؎
    عشق ہو جائے کسی سے ، کوئی چارہ تو نہیں
    صرف مسلم کا محمد ؐپہ اجارہ تو نہیں

    اور جس کو رحمت دوجہاں سے سچی محبت ہوجائے پھر وہ چوہدری دلورام کوثری نہیں رہتے بلکہ چوہدری کوثر علی کوثری بن جایا کرتے ہیں ایمان ان کے سینے میں گھر کرجایا کرتاہے اور وہ حضور [ص] کے وفادار امتی اور سچے عاشق بن جاتے ہیں ۔

    لہٰذا! اے محبت نبوی [ص] کے دعویدار،اگر تو آپ [ص]کی محبت میں سچا ہوتا تو ضرور آپ کی فرمانبرداری اور اطاعت کرتاکیونکہ محبت کا خاصہ ہے کہ محب اپنے محبوب کا فرمانبردار ہوا کرتا ہے ۔آئیے مل کر دعا کریں کہ اے رب مصطفیٰ [ص] !ہمیں حضور [ص] کی پکی سچی محبت ، غلامی اور اطاعت کی دولت عطا فرما۔ رہا ذکر مصطفی [ص] تو یہ ازل سے جاری ہے اور ابد تک جاری رہے گا۔ ذکرِ رسول [ص] کرنے والا سعادت مندی کی نعمت سے سرفراز ہوگا اور اس کا مقدر دنیا و آخرت میں جگمگا تا رہے گا۔اس دعائیہ شعر پر اختتام

    خدا کا ذکرِ کرے ذکر مصطفیٰ نہ کرے
    ہمارے منہ میں ہو ایسی زباں خدا نہ کرے

    ______________________

  14. نعت رسول مقبول (ص)
    ______________
    از: ارم نقوی

    عظمت سید لولاک (ص)عبارت کرنا
    نعت سے قبل تخیل میں زیارت کرنا

    چہرہ نور ، کہاں چشم تصور میں ھے تاب ؟
    حلقہ چادر تطہیر کی مدحت کرنا

    نگہت و بوۓ محمد (ص) کی ملے بھیک جسے
    اس وفادار کی ھر دور میں نصرت کرنا

    اپنی امت سے یہ فرما گۓ ھیں در یتیم
    میری امت ھو یتیموں سے محبت کرنا

    نام احمد(ص) ھے مسیحا و مداوا و کرم
    تم اسی نام پہ ھر ایک سے شفقت کرنا

    مثل لقمان رھو عاشق داناۓ سبل
    اپنی اولاد کو بس اس کی وصیت کرنا

    وہ سخی ھیں کہ سخاوت ھے انہی کے درپر
    فیض جاری ھے ، نہ اندیشہ غربت کرنا

    نوح کے بیٹے کا انجام ھے عبرت انگیز
    اب کسی نسل کے مرتد پہ نہ حیرت کرنا

    رحمت کون و مکاں حاضر و موجود نہیں
    ایسا کہنے میں بھی ، لکھنے میں بھی غیرت کرنا

    رحمت احمد مرسل (ص) ھے جہانوں کے لیۓ
    یا نبی (ص) ھم پہ بصد خاص ھے رحمت کرنا

    ھے عقیدہ وھی بہتر جو عمل خیر بنے
    بے عمل کے لیۓ جنت کی نہ حسرت کرنا

    نہ شفاعت کی بشارت تمہیں بے فکر کرے
    اپنے اعمال کو مربوط شریعت کرنا

    مت بہلنا فقط توصیف محمد (ص) کر کے
    اپنے آقا کی اطاعت میں بھی سرعت کرنا

    ظلم کو ظلم ھی کہنا ، مگر یہ علم رھے
    علم کے نور سے تم کشتہ ظلمت کرنا

    نور حق دل میں بسا کر جو لکھی نعت ارم
    بہت آساں ھوا اظہار موودت کرنا
    ـــــــــــــــــــــــ

  15. واہ سبحان اللہ
    بہت عمدہ
    سلامت رھو
    اچھی بہن ارم نقوی
    بہت اچھی نعت ھے ماشا اللہ جس سے رب خوش ھوتاھے اسی کو نعت کہنے کا سلقیہ و ھنر عطا کرتا ھے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *