آئیے دوستو !
رمضان المبارک کی ایک ایک ساعت کو روح میں اتاریں

مبارک ہو ان سب نفوس کو کہ جنکی حیات میں ایک اور ماہ رمضان المبارک آرہا ہے ۔رمضان صرف بھوکے پیاسے رہنے کا نام نہیں بلکہ تطہیر روح و قلب ہے اور اسکی ایک ایک ساعت کو روح میں اتارنے مطلب قلب المنقلبون ہے.
آنحضرت صلی اﷲ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جنت کو شروع سال سے آخر سال تک رمضان المبارک کی خاطر آراستہ کیا جاتاہے اور خوشبوؤں کی دھونی دی جاتی ہے پس جب رمضان المبارک کی پہلی رات ہوتی ہے تو عرش کے نیچے سے ایک ہوا چلتی ہے جس کا نام مشیرہ ہے جس کے جھونکوں کی وجہ سے جنت کے درختوں کے پتے اور کواڑوں کے حلقے بجنے لگتے ہیں جس سے ایسی دل آواز سریلی آواز نکلتی ہے کہ سننے والوں نے اس سے اچھی آواز کبھی نہیں سنی۔
حق تعالیٰ شانہ رضوان (جنت کے دروغہ) سے فرماتے ہیں کہ جنت کے دروازے محمد صلی اﷲ علیہ وسلم کی امت کے روزہ داروں کے لیے کھول دو اور جہنم کے دروغہ مالک سے فرماتے ہیں محمد صلی اﷲ علیہ وسلم کی امت کے روزہ داروں پر جہنم کے دروازے بند کردو اور حضرت جبرائیل علیہ السلام کو حکم ہوتا ہے کہ زمین پر جاؤ اور سرکش شیاطین کو قید کرو اور گلے میں طوق ڈال کر دریا میں پھینک دو کہ میرے محبوب صلی اﷲ علیہ وسلم کی امت کے روزہ داروں کو خراب نہ کریں۔
اس بابرکت ماہ میں کچھ تجاویز لے کر حاظر ہوئی ہوں ۔
1. اس ماہ مبارک میں قران پاک ختم کیا جائے گا ۔ جو احباب چاہتے ہیں کہ وہ اس میں کار خیر میں شامل ہو سکتے ہیں وہ اپنی خواہش کا اظہار اس پوسٹ کر کر دیں ۔ میں ماہ رمضان کے پہلے دن آپ سب کے نام اور پارہ کا نام لکھ دونگی ۔ وہ آپ پڑھ دیجئے گا ۔ ماہ رمضان کی ستائیسویں شب قران پاک ختم کیا جائے گا ۔ اور اس کی دعا محترمہ سیدہ زائیرہ عابدی بجو کروائیں گی ۔ انشاللہ
2. معزز شعرا اور نثر نگاروں سے عرض ہے کہ پہلی رمضان سے چاند رات تک صرف حمد شریف، نعت مبارک ۔ سلام ، احادیث مبارک اور دینی تحاریر ہی شامل کی جائیں تاکہ اس ماہ مبارک کو ایک دوسرے کے لئے نیکی اور اجر بنا دیں ۔
3. تمام احباب سے گزارش ہے کہ اپنے اپنے ملکوں اور شہروں میں رمضان کیس منائے جاتے ہیں ہم سب کو ضرور بتائیں اور اس کے ساتھ ایک تصویر ضرور لگائیں کہ فورم پر مضمون لگنے کے بعد وہی تحریر ہم “ عالمی اخبار“ کے “ رمضان اسپیشل “ میں لگائیں گے ۔ اس لئے آپ کی تحاریر کم از کم چار پیراگراف پر ضرور مشتمل ہو ۔
4. ہم نے اس ماہ رمضان المبارک میں ایک دوسرے کے لئے ہمیشہ سے زیادہ دعائیں کرنی ہیں اور وہ ہمارے پیارے جو اس دنیا میں نہیں رہے ان سب کی مغفرت کی دعائیں بھی عام دنوں سے زیادہ کرنی ہیں کہ اللہ پاک اپنی رحمتوں کے صدقے انکی مغفرت کرے. الہی امین
دعا ۔۔۔
اے ربِ جہاں ہمیں ہمیشہ کے لیے شیطان کی قید سے آزادی دلا دے ، ہمارے قلوب کو صرف اور صرف اپنی طرف مائل کردے ہمیں اپنا اطاعت گزار بنا دے ، ہمارے نفسوں کو پاک کردے ، ہمیں نفرتوں ، حسد ، کینہ پروری ، انا پرستی ، ہر طرح کی گرہ بندی ، شر انگیزی فتنہ پروری ، اور دہشت گردی سے دور کردے۔
اے پروردگار عالم تو اپنے حبیب حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ان کی آلِ پاک کے صدقے میں ہمیں اپنی امان میں رکھ ، ہمارے ملکِ پاکستان پر اپنا کرم فرما اس ملک کے تمام شہریوں کی جان مال عزت آبرو کی حفاظت فرما۔ آمین ثمہ آمین
ڈاکٹر نگہت نسیم
سڈنی

سولہویں رمضان المبارک کے دن کی دعا
بسم اللہ الرحمن الرحيم
شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے
اَللّٰھُمَّ وَفِّقْنِی فِیہِ لِمُوافَقَہ الْاَ بْرارِ، وَجَنِّبْنِی فِیہِ مُرافَقَہ الْاَشْرارِ وَآوِنِی فِیہِ بِرَحْمَتِکَ الی دارِ الْقَرارِ، بِاِلھِیَّتِکَ یَا الہَ الْعالَمِینَ ۔
اے معبود!
آج کے دن مجھے نیکوں سے سنگت کرنے کی توفیق عطا فرما اس میں مجھ کو بروں کے ساتھ سے بچائے رکھ اور اس میں اپنی رحمت سے مجھے دار القرار میں جگہ عطا فرما بواسطہ اپنی معبودیت کے اے جہانوں کے معبود ۔۔۔۔۔ الہی آمین
یوں لگ رہا ہے جیسے منور ہے یہ جبیں
چہرے پہ میرے شہر نبی کی جو دھول ہے
(ڈاکٹر نگہت نسیم )
یوں لگ رہا ہے جیسے منور ہے یہ جبیں
چہرے پہ میرے شہر نبی کی جو دھول ہے
(ڈاکٹر نگہت نسیم )
بہت خوبصورت اشعار ھیں ۔مودت رسول کی خوشبو سے مہکے ھوۓ
اللہ کرے زور قلم اور زیادہ
جن پر اللہ کی خاص رحمت و کرم ھوتا ھے
بس ایسے اشعار انکے قلم سے جنم لیتے ھیں
روزه اخلاص کا امتحان
قال اميرالمؤمنين علیه السلام: فرض الله الصيام ابتلاء لاخلاص الخلق
امام على علیہ السلام نے فرمایا: خدا نے روزه واجب کیا تاکہ اس کے ذریعے اپنی مخلوقات کے اخلاص کا امتحان لے.
(نہج البلاغہ، حكمت 252 )
نفس کا روزه
قال اميرالمؤمنين علیه السلام :صوم النفس عن لذات الدنيا انفع الصيام.
اميرالمؤمنین على علیہ السلام نے فرمایا: نفس کا دنیاوی لذتوں سے روزه (واجتناب)، مفید ترین روزوں میں سے ہے.
(غرر الحكم، ج 1 ص 416 ح 64 )
حقیقی روزه
قال اميرالمؤمنين علیه السلام:الصيام اجتناب المحارم كما يمتنع الرجل من الطعام و الشراب.
امام على علیہ السلام نے فرمایا: روزه حرام سے پرهیز کا نام ہے جس طرح کہ انسان کهانے اور پینے سے پرهیز کرتا ہے.
(بحار ج 93 ص 249 )
برترين روزه
قال اميرالمؤمنين علیه السلام :صوم القلب خير من صيام اللسان و صوم اللسان خير من صيام البطن.
امام على علیہ السلام نے فرمایا: قلب کا روزه زبان کے روزے سے بہتر ہے اور زبان کا روزه پیٹ کے روزے سے بہتر ہے. (غرر الحكم، ج 1، ص 417، ح 80 )
قال اميرالمؤمنين علیه السلام
كم من صائم ليس له من صيامه الا الجوع و الظمأ و كم من قائم ليس له من قيامه الا السهر و العناء.
امام على علیہ السلام نے فرمایا: کتنے زیاده ہیں وه روزه دار جن کو روزے سے بهوک اور پیاس کے سوا کچھ نہیں ملتا اور کتنے زیاده ہیں وه تہجد گذار اور شب زنده دار لوگ جن کو بیخوابی اور صعوبت کے سوا کوئی فائده نصیب نہیں ہوتا.
گوگل سرچ سے استفادہ کیا ھے
سترہویں رمضان المباک کے دن کی دعا
بسم اللہ الرحمن الرحيم
شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے
اَللّٰھُمَّ اھْدِنِی فِیہِ لِصالِحِ الْاَعْمالِ، وَاقْضِ لِی فِیہِ الْحَوائِجَ وَالْاَمالَ یَا مَنْ لایَحْتاجُ الَی التَّفْسِیرِوَالسُّؤالِ،یَا عالِماً بِما فِی صُدُورِ الْعالَمِینَ، صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِہِ الطَّاھِرِینَ
اے معبود!
آج کے دن مجھے نیک اعمال بجالانے کی ہدایت دے اور اس میں میری حاجتیں اور خواہشیں پوری فرما اے وہ جو سوال کرنے اور ان کی تشریح کا محتاج نہیں۔ اے ان باتوں کے جاننے والے جو اہل عالم کے سینوں میں ہیں محمد اور ان کی پاکیزہ آل(ع) پر رحمت نازل فرما ۔ الہی آمین
رمضان المبارک میں دینا کی سب سے مقدس آسمانی کتاب قران الکریم کا نزول ھوا
ماہ مبارک رمضان کی پہلی اور بڑی خاصیت یہ ہے کہ اس مہینہ میں انسانوں کی نجات اور ہدایت کے لیے پیامبر اکرم ﷺ پر قرآن مجید نازل کیا گیا۔ جیسا کہ اللہ تعالٰی ارشاد فرماتا ہے: ماہ رمضان ایک ایسا مہینہ ہے جس میں انسانوں کی رہنمائی ،ہدایت اور حق و باطل کے درمیان فرق ڈالنے والی کتاب،قرآن مجید کو نازل کیا گیا ہے۔ ([4] )
2) شب قدر، تقدیر کی رات
ماہ مبارک رمضان کی دوسری خاصیت یہ ہے کہ اس میں شب قدر ہے جس میں لوگوں کی زندگی کے مقدرات لکھے جاتے ہیں۔ جیسا کہ ہم سورہ قدر میں پڑھتے ہیں: ہم نے اس(قرآن) کو شب قدر میں نازل کیا۔ اور تم کو کیا معلوم شب قدر کیا ہے؟ شب قدر(مقام اور مرتبہ میں) ہزار مہینوں سے بہتر ہے۔([5] )
ظاہراً قدر سے مراد، تقدیر اور مقدار مراد ہے۔ اللہ تعالٰی اس رات میں ایک سال (اس شب قدر سے آنے والی شب قدرتک) کے واقعات مقدر اور معین فرماتاہے۔زندگی،موت، رزق، سعادت اور شقاوت اور اس قسم کی دوسری چیزیں لکھی اور معین کی جاتی ہیں۔
جب امام باقر علیہ السلام سے اس آیہ “إِنَّا أَنْزَلْناهُ في لَيْلَةٍ مُبارَكَةٍ” کے معنی کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ نے فرمایا:
شب قدر ، ہر سال ماہ رمضان کے آخری دس راتوں میں ہوتی ہے۔یہ وہ رات ہے جس میں قرآن مجید نازل ہوا۔ یہ وہ رات ہے جس میں،آئندہ آنے والے ایک سال کے تمام واقعات مقدر ہوتے ہیں چاہے اچھے یا برے،اطاعت اور گناہ، کونسا بچہ پیدا ہو گا اور کس کی موت آئے گی، یا کس کا رزق تنگ ہو گااور کس کے رزق میں وسعت؟پس جو کچھ اس رات میں مقدر اور لکھ دیا جاتا ہےوہ ہو کر رہتا ہے۔ان سب میں اللہ کی مشیت محفوظ ہے۔([6] )
حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اپنی مناجات کےدوران خداوند سے فرمایا: اے اللہ ! میں چاہتا ہوں تجھ سے نزدیک ہو جاؤں تو آواز آئی : میرا قرب اس کے لیے ہے جو شب قدر میں بیدار ہو۔حضرت موسیٰ علیہ السلام نے کہا:میں تیری رحمت چاہتا ہوں تو آواز آئی : میری رحمت اس کے لیے ہے جو شب قدر میں مسکینوں پر رحم کھائے گا۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام نے کہا: اے اللہ! پل صراط سے گزرنے کا اجازت نامہ چاہئے،فرمایا: پل صراط سے گزرنے کا اجازت نامہ اس شخص کو ملے گاجو شب قدر میں صدقہ دے۔ پھر حضرت موسیٰ علیہ السلام نے کہا:جنت کے درخت اور ان کے پھل کا مشتاق ہوں ، تو فرمایا: یہ اس شخص کے لیے ہے جو شب قدر میں استغفار کرے۔ پھر کہا: اے اللہ ! تیری خوشنودی چاہتا ہوں تو جواب آیا کہ میری خوشنودی اس کے لیے ہے جو شب قدر میں دو رکعت نماز پڑھے۔([7] )
3) ملائکہ اور روح الامین کا نازل ہونا
ماہ مبارک رمضان کی دوسری خاصیت یہ ہے کہ شب قدر میں ملائکہ اور روح الامین نازل ہوتے ہیں۔اس رات میں فرشتے اور روح الامین(جبرائیل) ہر بات کا حکم لے کر اپنے پروردگار کے حکم سے نازل ہوتے ہیں۔ یہ رات صبح کے طلوع ہونے تک سراسر سلامتی والی ہے۔([8] )
ابن عباس نے پیامبر اکرم ﷺ سے نقل کیا ہےکہ آپﷺ فرماتے ہیں: جب شب قدر ہوتی ہے تو وہ فرشتے نازل ہوتے ہیں جو سدرۃ المنتہی پر رہتے ہیں جن میں سے ایک جبرائیل علیہ السلام بھی ہے۔ جبرائیل علیہ السلام اپنے ساتھیوں کے ساتھ اس حالت میں نازل ہوتے ہیں کہ ان کے پاس مختلف پرچم ہوتے ہیں۔ ایک پرچم میری قبر پر، ایک پرچم بیت المقدس پر، ایک پرچم مسجد الحرام پر اور ایک پرچم طور سینا پر نصب کرتے ہیں۔ اور ان جگہوں پر جبرائیل علیہ السلام ہر مومن اور مومنہ کو سلام کرتا ہے سوائے اس کے جو ہمیشہ شراب پیتا ہو یا وہ جس کو خنزیر کا گوشت کھانے کی عادت ہو گئی ہو، ان افراد کو سلام نہیں کرتا۔([9] )
۴) اللہ کی مہمانی اور ضیافت
قرآن کا نازل ہونا، شب قدر، ملائکہ اور روح الامین کا نازل ہونا، تقدیر کا لکھا جانا اور اس طرح کی دیگر چیزیں ، یہ سب آسمانی دستر خوان اور معنوی غذائیں ہیں جو اللہ کی طرف سے ہیں۔ اسی وجہ سےاس مہینہ کو اللہ کی مہمانی کا مہینہ کہا گیا ہے۔یہی وجہ ہے کہ پیامبر اکرم ﷺ اس مہینہ کی آمد کے موقع پر فرماتے تھے:
اے لوگو! رمضان کا مہینہ رحمتوں ، برکتوں اور مغفرتوں کے ساتھ تمھاری طرف آرہا ہے۔ یہ مہینہ اللہ کے نزدیک بہترین مہینہ ہے، اس کے دن بہترین دن، اس کی راتیں اور اس کی گھڑیاں بہترین راتیں اورگھڑیاں ہیں۔ اس مہینہ میں تم اللہ تعالٰی کی مہمانی کی طرف بلائے گئے ہو اور اللہ کی کرامت سے فائدہ اٹھانے والوں میں سے قرار دئیے گئے ہو۔ اس مہینہ میں تمھارا سانس لینا تسبیح اور تمھارا سونا عبادت ہے۔ تمھارے اعمال قبول اور تمھاری دعائیں مستجاب ہوتی ہیں۔([10] )
پیامبر اکرم ﷺ کے بیانات کی روشنی میں ماہ مبارک رمضان، اللہ کی مہمانی کا مہینہ ہے۔ اس عظیم دعوت میں ،اللہ تعالٰی میزبان اور اللہ کے محتاج اور فقیر بندے اس کے مہمان ہیں۔ اس دستر خوان کی غذاؤں میں روزہ رکھنا، لذت دنیوی سے چشم پوشی کرنا، قرآن کی تلاوت، شب قدر میں جاگنا، خدا سے رازو نیاز ، طلب مغفرت اور طلب رحمت ہے۔
اس مہمانی(دعوت) کے آداب
جب اللہ کی طرف سے مہمانی کی گفتگو نکل چکی ہے تو دیکھا جائے کو اس دعوت کے کیا آداب ہیں اور کن شرائط کے تحت اس دعوت سے بہترین اور زیادہ معنوی لذت لی جا سکتی ہے؟ یہاں پر معصومین علیھم السلام کی روایات کی روشنی میں چند آداب ذکر کئے جاتے ہیں:
پیامبر اکرم ﷺ جابر کو خطاب کرتے ہوئے فرماتے ہیں:
اے جابر!جو شخص ماہ رمضان میں روزہ رکھے اور رات کا کچھ حصہ عبادت میں گزارے، اپنی شرمگاہ اور پیٹ کو حرام سے بچائے اور اپنی زبان کو (ہر گناہ) سے محفوظ رکھے اور اسی طرح پورا مہینہ گزار دے تو گویا اس کے گناہ اس سے دور ہو گئے۔ جابر نے عرض کیا :یا رسول اللہ!یہ کتنی اچھی بات فرمائی ہے آپ نے۔ پیامبر اکرم ﷺ نے فرمایا: اس کی شرائط اور ان کی رعایت کرنا کتنا سخت ہے!؟ ([11] )
حضرت زہرا سلام اللہ علیہا فرماتی ہیں: اگر روزہ دار اپنی زبان،کان، آنکھ اور اپنے اعضاء و جوارح کو (گناہ سے)نہ بچا سکے تو اس کا روزہ اس کو کیا فائدہ پہنچائے گا؟
امام صادق علیہ السلام فرماتے ہیں: تم جب بھی روزہ رکھو، اپنے کانوں اور آنکھوں کو حرام سے بچاؤ اور اپنے سارے اعضاء کو برائی سے اور زیادہ بولنے سے اور تمھاری خدمت کرنے والوں (نوکروں) کو اذیت دینے سے بچاؤ۔
امام سجاد علیہ السلام حلول ماہ رمضان کے وقت کی دعا میں اللہ تعالٰی سے اس طرح مناجات کرتے ہیں:
اے اللہ !اس مہینے کے روزے رکھنے میں ہمارے اعضاء کو نافرمانیوں سے روکنے اور ان کاموں میں مصروف رکھنے سے جو تیری خوشنودی کا باعث ہوں ہماری اعانت فرما، تاکہ ہم نہ بیہودہ باتوں کی طرف کان لگائیں ، نہ فضول چیزوں کی طرف بے محابا نگائیں اٹھائیں ، نہ حرام کی طرف ہاتھ بڑھائیں نہ امر ممنوع کی طرف پیش قدمی کریں نہ تیری حلال کی ہوئی چیزوں کے علاوہ کسی چیزکو ہمارے شکم قبول کریں اور نہ تیری بیان کی ہوئی باتوں کے سوا ہماری زبانیں گویا ہوں۔
آخر میں ہم اپنے افسوس کو نہیں چھپائیں گے اور کہیں گے: کتنے افسوس کی بات ہے کہ انسان گرمیوں کے لمبے دنوںمیں کھانے پینے اور ان چیزوں سے جن کےذریعے روزہ باطل ہوتا ہے، ان سب سے دوری اختیا ر کرتا ہے لیکن نا محرم کو دیکھنا، شھوت بھڑکانے والے مناظر دیکھنا، اسلامی پردے کا خیال نہ رکھنا، جھوٹ، تہمت، غیبت،موسیقی سننا ، دوسروں کو اذیت دینا، لین دین میں جھوٹ بولنا، اپنے بڑوں سے بدتمیزی کرنا، عام معاملات میں بداخلاقی اور بد نظمی کا مظاہرہ کرنا اور اس طرح کی دوسری چیزیں ہیں جو روزے کو یا تو نابود کر دیتی ہیں یا اس کو بربادی کے نزدیک کر دیتی ہیں۔ اور انہیں چیزوں کی وجہ سے ہم پیامبر اکرم ﷺ کے اس جملے کے زمرے میں آجاتے ہیں۔ پیامبر اکرم ﷺ نے فرمایا:
کتنے ہی روزہ دار ہیں جنہیں اپنے روزے سے سوائے بھوک اور پیا س کے علاوہ کوئی فائدہ نہیں ملتا اور کتنے ہی لوگ ہیں جو شب بیداری کرتے ہیں لیکن انہیں جاگنے کے سوا کوئی فائدہ نہیں ملتا۔
گوگل سرچ سے استفادہ کیا
اس ماہ میں بہشت کے دروازے کھلے ہوئے ہیں اور جھنم کے دروازے بند ہیں کوئی ایسا کام نہیں کرنا چاہیے کہ جس کی وجہ سے بہشت کے دروازے ہمارے اوپر بند ہو جائیں۔
اس مبارک ماہ میں جنت کو مزین کیا جاتا ہے اور نیک کاموں اور عبادتوں کی جزا دوگنی ہو جاتی ہے۔
رسول خدا نے فرمایا: شهر رمضان شهرالله عز و جل و هو شهر يضاعف الله فيه الحسنات و يمحو فيه السيئات، و هو شهر البركة، و هو شهرالانابة، و هو شهر التوبة، و هو شهرالمغفرة ، و هو شهرالعتق من النار و الفوز بالجنة.
الا فاجتنبوا فيه كل حرام و اكثروا فيه من تلاوة القرآن و سلوا فيه حوائجكم واشتغلوا فيه بذكر ربكم و لا يكونن شهر رمضان عندكم كغيره من الشهور فان له عندالله حرمه و فضلا على سائر الشهور، ولا يكونن شهر رمضان، يوم صومكم كيوم فطركم . (2(
ماہ رمضان اللہ کا مہینہ ہے کہ جس میں نیک کاموں کی جزا دوبرابر ہو جاتی ہے اور گناہ محو ہو جاتے ہیں۔ ماہ رمضان رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے۔ ماہ رمضان توبہ اور مغفرت کا مہینہ ہے۔ ماہ رمضان جہنم سے رہائی اور جنت کے حصول کا مہینہ ہے۔
پس اے لوگو! اس مہینہ میں ہر برے اور حرام کام سے دوری اختیار کرو۔ اور قرآن کی کثرت سے تلاوت کرو۔ اور اس کے تمام اوقات کو اللہ کی یاد میں گزارو۔ مبادا یہ مہینہ بھی تمہارے نزدیک دوسرے مہینوں کی طرح رہے اس لیے کہ یہ دوسرے مہینوں پر برتری اور فوقیت رکھتا ہے۔ حضرت امیر المومنین (ع) فرماتے ہیں: “عليكم فى شهر رمضان بكثرة الاستغفار والدعاء، فاما الدعاء فيدفع البلاء عنكم و اما الاستغفار فتمحى به ذنوبكم .” (3)
آپ پر لازمی ہے کہ ماہ مبارک رمضان میں کثرت سے دعا اور استغفار کریں اس لیے کہ دعا بلاؤں کو ٹال دیتی ہے۔ اور استغفار گناہوں کو محو کر دیتا ہے۔
بہر حال ، ماہ رمضان خودسازی کامہینہ ہے۔ اور خود سازی کا پہلا مرحلہ یہ ہے کہ انسان اپنی خودی کو بھول کر خدا کو اپنا مالک واقعی سمجھے تا کہ خدا کو پہچان سکے اور اس کی عبودیت کا حق ادا کر سکے۔ اور جو چیز رنگ الٰہی کے مخالف ہو اس سے دور رہے۔ خود سازی اور نفسانی ہوی و ہوس سے کنارہ کشی تمام کمالات اور فضائل انسانی کا منشا ہے۔ اگر کوئی اپنے آپ کو مادی تعلقات سے دور رکھنے میں کامیاب ہوگیا اور دنیاکے تجملات میں غرق نہ ہوا تو یقینا خدا کی طرف متوجہ رہے گا اور تکامل کی طرف گامزن ہو گا۔ اور کامیابی اور کامرانی کے بلند ترین مقام پر فائزہوگا۔
خدا شاہد ہے کہ دنیا کےتمام مفاسد ، مظالم، فتنہ وفساد صرف خود پرستی اور ہوس پرستی کی بنا پر ہیں۔لہذا قرآن کریم میں ہمیشہ تزکیہ اورتربیت تعلیم اور تعلم پر مقدم ذکر ہوا ہے اور خود سازی یعنی تزکیہ نفس اور ماہ رمضان تزکیہ اور تطہیر نفس کے لیے ہے۔ پس آئیے اس مبارک مہینہ میں خدا کا قرب حاصل کریں تاکہ روز قیامت سرخرو اس کی بارگا ہ میں حاضر ہوں۔
مناجات امام سید الساجدین امام زین العابدین علیہ اسلام
امام سجاد علیہ السلام کی دعا اور مناجات تاکہ ہماری زندگی کے لیے نمونہ عمل قرار پائے:
خدایا تو نے اپنے منتخب کاموں اور مخصوص فرائض سے ماہ مبارک رمضان کو قرار دیا ہے۔ وہ مہینہ جسے تو نے تمام مہینوں میں سے انتخاب کیا ہے اور تمام دنوں اور لمحوں میں سے اسے چنا ہے۔ اور سال کے تمام اوقات پر اسے فوقیت اور برتری عطا کی ہے۔ یہ فوقیت اس لیے ہے کہ اس کے اندر قرآن اور نور کو نازل کیا ہے اور ایمان کو اس مہینہ کے اندر دوگنا کیا ہے اور روزہ کو اس ماہ میں واجب کیا ہے اور شب بیداری کو اس میں عبادت کے لیے قرار دیا ہےاور اس ماہ میں شب قدر کو رکھا ہے کہ جو ہزار راتوں سے بہتر ہے۔ پھر ہمیں اس مہینہ کے وسیلہ سے تمام دیگر مذاہب اور امتوں پر برتری عطا کی ہے۔ پھر تیرے حکم سے ہم اس کے دنوں کو روزہ رکھتے ہیں اور تیری مدد سے اس کی راتوں کو عبادت کرتے ہیں۔ اس حال میں کہ اس کے صیام و قیام کے وسیلہ سے اس کی بارگاہ میں دعوت کے لیے تیار ہوتے ہیں۔ اور اسے تیرے حضور سے اجرو ثواب لینے کا سبب قرار دیتے ہیں تو ہر اس چیز پر قادر ہے جو تیری بارگاہ سے ہم طلب کرتےہیں۔ اور جو کچھ بھی تیرے فضل و کرم سے مانگا جائے تو عطا کرتاہے اور جو تیرے تقرب کی تلاش میں ہو تو اس کے نزدیک ہوتا ہے۔
پروردگار عالم سے دعاگو ہیں کہ ہمیں توفیق عنایت فرمائے کہ ہم اس مہینہ میں اس کی عبادت کر سکیں اور اس کی بارگاہ سے رحمت اور مغفرت طلب کر سکیں۔
اٹھارہویں رمضان المبارک کے دن کی دعا
بسم اللہ الرحمن الرحيم
شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے
اَللّٰھُمَّ نَبِّھْنِی فِیہِ لِبَرَکاتِ اسْحارِہِ، وَنَوِّرْ فِیہِ قَلْبِی بِضِیاءِ انْوارِہِ، وَخُذْ بِکُلِّ اَعْضائِی اِلَی اتِّباعِ آثارِہِ، بِنُورِکَ یَا مُنَوِّرَ قُلُوبِ الْعارِفِینَ ۔
اے معبود!
آج کے دن مجھ کو اس مہینے کی سحریوں کی برکتوں سے آگاہ کر اس میں میرے دل کو اسکی روشنیوں سے چمکا دے اور اس میں میرے اعضاء کو اس ماہ کے احکام پر عمل کرنے کیطرف لگا دے بواسطہ اپنے نور کے اے پہچان والوں کے دلوں کو روشن کرنیوالے۔ الہی آمین
رمضان المبارک کا آخری عشرہ آگیا جو اس قدر برق رفتاری سے گذرتا ھے کہ گویا اسکو پر لگے ھوۓ ھوں ، رمضان کے مہینے کی مبارک ساعتیں صوم وصلاہ کی ادائيگی تلاوت و عبادت کا لطف ، رمضان کی سحور وافطار کی مخصوص دعايئں ۔ اللہ تعالی ھم سب کو ان ایام مبارکہ میں عبادت کرنے کی توفیق عطا فرماۓ ایسی عبادت جس سے ھمارا رب خوش رھے، اللہ تعالی ھماری قلیل عبادتوں کو قبول فرماۓ آمین ثم آمین
قرآن کریم میں اللہ کریم نے بہت سے انبیاء کرام کی دعائیں نقل فرما دی ہیں۔ جو انہوں نے مختلف حا لات میں مانگی تھیں۔ تاکہ مسلمان ویسے حا لات میں اسی طرح مانگیں۔
’’اے رسولؐ!کہہ دو کہ اگر تم دعا نہیں کرتے تو میرا پروردگار بھی تمہاری کوئی پرواہ نہیں کرتا‘‘(الفرقان)۔
اﷲتعالیٰ نے دعا کا حکم دیا ہے تاکہ اسکے بندے اس کے فیضانِ کرم سے بہرہ مند ہوں اور اسکے انعام و بخشش سے دامنِ مراد بھرتے رہیں۔اﷲتعالیٰ نے اپنی بہت سی بخششوں اور نعمتوں کو دعا سے وابستہ کیا ہے چنانچہ قرآن و حدیث اور آئمہ کرام ؑ کے فرامین میں دعا کے متعلق بڑی تاکید وارد ہوئی ہے،ارشادِ خداوند ہے ’’جب میرے بندے میرے متعلق پوچھیں تو کہہ دو کہ میں ان کے پاس ہی تو ہوں اور جب کوئی دعا مانگے)مجھ سے(،تو میں دعا کرنے والے کی دعا سُنتا اور )مناسب ہوتا ہے تو(قبول کرتا ہو‘‘۔
اہمیت و فضیلت : دعا کی فضیلت و اہمیت کے لیے حضرت امام جعفر صادق ؑ کا یہ فرمان ہی کافی ہے کہ ’’دعا قضاء و قدر کو اس وقت بھی روک دیتی ہے جب وہ حتمی مرحلہ میں داخل ہو جاتا ہے‘‘۔اسکے علاوہ حضرت محمدِ مصطفی ﷺفرماتے ہیں کہ’’ اگر تم اﷲتعالیٰ کی اس طرح معرفت حاصل کرو جیسا کہ اس کا حق ہے تو تمہاری دعاؤں سے پہاڑ بھی اپنی جگہ سے ہل سکتے ہیں‘‘۔
آپؐ نے فرمایا ’’دعا مومن کی ڈھال ہے‘‘۔بسا اوقات دعا قبول نہیں ہو رہی ہوتی تو انسان مایوس ہو جاتا ہے مگر اسے اﷲ کی رحمت سے کبھی مایوس نہیں ہونا چاہیے کیونکہ قرآن کہتا ہے کہ مایوسی کفر ہے اور ’’اﷲ کی رحمت سے صرف کافر ہی مایوس ہوتے ہیں‘‘(سورہ یوسف:آیت87) اسی لیے حضرت امیرالمومنین ؑ فرماتے ہیں ’’دعامومن کی ڈھال ہے،جب دروازے پر بار بار دستک دو گے تو وہ آخرکار کھل جائے گا‘‘۔
دعا کرنے کا طریقہ : دعاؤں کے سلسلے میں حضرت امام ذین العابدین ؑ کا طریقہِ دعا چمکتے سورج کی مانند ہے جس سے تمام مخلوقِ خدانے فیض اٹھایا ہے اور اٹھا رہے ہیں اور ہمیشہ اٹھاتے رہیں گے ۔دعا قبلہ رو اور باوضو ہو کر کرے،دعا کی ابتداء بسم اﷲ سے کرے اور پھر درودپڑھے پھر خدا کی حمد و ثناء کرے اور اس کی نعمات کا شکریہ ادا کرے اور اپنے گناہوں پر ندامت کے ساتھ خدا سے مغفرت طلب کرے اور توبہ و گریہ و زاری کرے،اپنے اور پھر اپنے ماں باپ بہن بھائیوں پھر عزیزو اقارب اور پھر باقی مومنین کے لیے بھی لازمی دعا کرے،اس بات پر یقین رکھے کہ دعا ضرور قبول ہو گی،دعا میں اﷲ کے اسماء کا استعمال اور محمدؐ و آلِ محمدؐ کا واسطہ ضرورضرور دے ،دعا کے اختتام پر پھر خدا کی حمد و ثناء کرے اور پھر درود پڑھ کر ہاتھ اپنے منہ،سینہ یا سر پر پھیرے۔
شرائطِ دعا: لباس ،غذا،جائے رہائش اور ذریعہِ معاش(روزگار) سب پاک اور حلال ہو۔لوگوں کے حقوق غصب نہ کرتا ہو/کرتی ہواور والدین کی نافرمانی سے پرہیز کرے۔دعا کے وقت کسی دوسری طرف مشغول نہ ہو۔
دعا کے قبول نہ ہونے کی چند اہم وجوہات: یوں تو خدا نے دعا قبول کرنے کا وعدہ کیا ہے اور بے شک خدا اپنے وعدے کے خلاف نہیں کرتا مگر دعا کی قبولیت خداوند کی مَصلحت کے تابع ہے جہاں مَصلحت قبولیت کی ہو وہاں قبول اور جہاں مَصلحت اسکے خلاف ہو تو وہاں دعا رد کر دی جاتی ہے اسکی وجہ یہ ہے کہ(1) کبھی انسان اپنے نفع و نقصان سے بے خبرہو کر دعا کررہا ہوتا ہے جو چیز انسان اﷲ سے مانگ رہا ہوتا ہے اس میں اسے بظاہر کوئی خوبی یا فائدہ نظر آ رہا ہوتا ہے جبکہ اصل میں وہ چیز اسکے لیے نقصان دہ ہوتی ہے جیسا کہ خداقرآن میں فرماتا ہے’’بسا اوقات انسان بُرائی کی دعا اس طرح مانگتا ہے جس طرح اپنے لیے بھلائی کی دعا کرتا ہے(حالانکہ وہ یہ نہیں جانتا کہ یہ بُرائی ہے)اور انسان تو بڑا ہی جلد باز ہے‘‘۔ایسی صورت میں دعا کو رد کرنے میں ہی انسان کی بھلائی ہوتی ہے اور اس طرح وعدہِ الٰہی پر کوئی آنچ نہیں آتی۔(2)بعض اوقات دعا کی قبولیت میں تاخیر کر دی جاتی ہے چنانچہ امام جعفر صادق ؑ اس سلسلے میں فرماتے ہیں ’’مومن خدا سے اپنی حاجت طلب کرتا ہے تو خداوند اس کی دعا اور اشتیاق میں یہ فرماتا ہے کہ ابھی اس کی حاجت کو تاخیر میں ڈال دو‘‘ یعنی خداوند کو اسکی آواز اور دعا مانگنے کا طریقہ اتنا پسند آتا ہے کہ خدا س کی حاجت کو تاخیر میں ڈال دیتا ہے تاکہ وہ خدا کے حضورباربار دعا مانگتا رہے۔(3)اور کبھی اسکے برعکس بھی ہوتا ہے کہ خدا کو کسی کا پکارنا اچھا نہیں لگتا تو خدا اسکی حاجت جلد پوری کر دیتا ہے تا کہ وہ دوبارہ اسکی بارگاہ میں نہ آئے چنانچہ امام جعفر صادق ؑ فرماتے ہیں ’’کوئی بندہ اس سے دعا مانگتا ہے تواﷲتعالیٰ کہتا ہے کہ اس کی حاجت کو جلد پورا کر دیا جائے کیونکہ مجھے اس کا پکارنا بُرا معلوم ہوتا ہے‘‘ یہی وجہ ہے کہ بعض بدکردار اور دین سے غافل لوگوں کو خدا نے گوناگوں نعمتوں سے نوازا ہے تاکہ وہ اسی میں کھوئے رہیں اور خدا مہلت دیتا ہے تاکہ انہیں اچھی طرح جکڑا جا ئے۔
گوگل سرچ
دعا مومن کا ہتھیار اور عبادت کی جان ہے دعا مانگنے کا طریقہ اور دعا کی قبولیت کی شرائط اور دعا کے رد ہونے کی وجوہات یہ سب کچھ معصومین ؑ کے فرامین کی روشنی میں بیان کیا گیا۔آيۓ ان دعاوں کو پڑھیں اور اپنے روزمرہ کے معولات میں شامل کرلیں
: سورہ حمدخدا کے خزانوں میں سے ہے یہ انتہائی بابرکت اور عظیم الشان سورہ ہے جس کے فضائل کے لیے ایک ضخیم کتاب چاہیے۔ سورہ حمد ایسی سورہ ہے جو اگر خلوص دل سے مُردہ پر پڑھی جائے تو بعید نہیں کہ مردہ زندہ ہو جائے،اﷲاکبر۔اسی لیے ایک شخص نے کہا تھا کہ مجھے تعجب ہے کہ مسلمانوں کو سورہ حمد کے ہوتے ہوئے بھی مرنے کے بعد دفن کیا جاتا ہے۔مگر اس عظیم سورہ کو پڑھنے والا پاک و پاکیزہ قلب اور زبان چاہیے۔لہذا ہر مرض کے لیے انتہائی مجرب ہے۔صرف سات(7)مرتبہ پڑھ کر مریض پر دَم کریں۔
مجرب دعائیں:
امام علی رضاؑ سے روایت ہے کہ بِسْمِ اﷲ کو اسم اعظم سے وہی نسبت ہے جو آنکھ کو سفیدی سے لہذا وسعتِ رزق اور مشکلات کے وقت 786مرتبہ یقین کے ساتھ پڑھیں۔
وسعت رزق کے لیے رات ڈھلنے کے بعد سورہ توحید(قُل ھو اﷲ) کو 10مرتبہ اور جمعہ کے دن عصر کے وقت ہزار (1000)مرتبہ پڑھنا مجرب ہے۔
جان و مال کی حفاظت کے لیے روزانہ گیارہ(11) مرتبہ آیت الکرسی کی تلاوت کریں۔
امام جعفر صادق ؑ نے وسعت رزق کے لیے،اوالاد کے لیے، با رانِ رحمت اور اچھی کھیتی باڑی کے لیے اَسْتَغْفِرُاللّٰہَ وَ اَتُوبُ اِلَیْہِ کا عمل بتایاہے۔
حصول علم کے لیے رَبِّ زدنی عِلْمًا کا کثرت سے ورد کریں۔
مشکلات کے وقت یا مُغِیثُ کا کثرت سے ورد کریں۔
حفظِ جان کے لیے روزانہ گیارہ سو پندرہ(1115)مرتبہ یا مُھَیمِنُ کا ورد کریں۔
اسکے علاوہ درج ذیل مجرب اعمال قرآن مجید سے بیان کیے جارہے ہیں لہذا ان اعمال کو قرآن سے نوٹ کیجیے اورکثرت سے صبح شام انکا اذکارکیجیے۔
گناہوں کی بخشش کے لیے سورہ اعراف کی آیت نمبر 23(ربَّنا ظلمنا سے من الخٰسِرِین تک)کی تلاوت کریں۔
اپنی اولاد کی نیک عافیت کے لیے سورہ ابراہیم کی آیت نمبر40(رب اجعلنی سے تقبل دعاء تک)کی تلاوت کریں۔
صحت بدن کے لیے سورہ انبیاء کی آیت نمبر 83(اَنِّی مَسَّنِیَ سے اَرحَمُ الرّٰ حِمِین تک)کی تلاوت کریں۔
بے اولاد حضرات کے لیے سورہ آلِ عمران کی آیت نمبر38(رَبّ ھب لی سے سمیع الدعاء تک)کی تلاوت کریں۔
دنیا وآخرت میں نعماتِ خداوندی کے حصول کے لیے سورہ بقرہ کی آیت نمبر201(ربَّنا اتینا فی الدنیا سے عذاب النار تک)کی تلاوت کریں۔
کام میں فتح و کامرانی کے لیے سورہ آلِ عمران کی اس آیت کی تلاوت کریں۔ حَسْبُنَااﷲُ وَ نِعْمَ الوَکِیل
سفر میں سلامتی کے لیے سورہ اسراع آیت80(وقل رب ادخلنی سے سلطٰنًا نصیرا تک)کی تلاوت کریں۔
دشمن سے امان اور اپنا کام خدا کے سپرد کرنے کے لیے سورہ مومن آیت44(و افوض امری سے بالعباد تک) کی تلاوت کریں۔
وسعت رزق اور نظر بد سے حفاظت کے لیے سورہ کہف آیت 39(ماشا اﷲ لا قوۃ سے مالا و ولدا)کی تلاوت کریں۔
سلامتیِ ایمان کے لیے بہترین دعا سورہ آلِ عمران آیت 8(ربِّنالا تزغ سے انت الوھاب تک)کی تلاوت کریں۔
اپنے اور اپنے والدین اور مومنین کے لیے بہترین دعا سورہ ابراہیم آیت41(ربِّنا اغفرلی سے یقوم الحساب تک)کی تلاوت کریں۔
اپنی اور اپنے اہل و عیال کی حفاظت کے لیے سورہ یوسف آیت64( فاﷲ خیر سے الرّٰحمین تک)کی تلاوت کریں۔
حصولِ عزت کے لیے روزانہ چالیس(40) مرتبہ یا عزیزُ ۔
نماز کو کبھی ترک نہ کیجیے گا۔اگردعا کو اسکے آداب و شرائط سے بجا لایا جائے تو انشاء اﷲ دعا ضرور قبول ہو گی کیونکہ خدا نے اس کا وعدہ کیا ہے اور وہ کبھی اپنے وعدہ کے خلاف نہیں کرتا۔
میری عالمی آخبار کے بہت محترم قاریئن سے المتاس ھے کہ عشرہ آخری میں اپنی عبادتوں کے دوران ھم سب کو اپنی دعاوں میں شامل کیجیے گا اور خاص کر ھم سب کی بہت پیاری بہن اور عزيز دوست ڈاکٹر نگہت نسیم کو اپنی دعاوں میں شامل رکھیے گا کہ اللہ پاک ان کو باب علم کے تصدق میں ھر امتحان میں کامیاب فرماۓ اور خاص کر ان دنوں جو امتحان ھورھے ھیں اللہ پاک انکو کامیاب فرماۓ آمین ثم آمین
بیسویں رمضان المارک کے دن کی دعا
بسم اللہ الرحمن الرحيم
شروع کرتا /کرتی ہوں اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے
اَللّٰھُمَّ افْتَحْ لِی فِیہِ ابْوابَ الْجِنانِ، وَاغْلِقْ عَنِّی فِیہِ ابْوابَ النِّیرانِ وَوَفِّقْنِی فِیہِ لِتِلاوَہ الْقُرْآنِ، یَا مُنْزِلَ السَّکِینَہ فِی قُلُوبِ الْمُؤْمِنِینَ ۔
اے معبود!
آج میرے لئے جنت کے دروازے کھول دے اور آج مجھ پر جہنم کے دروازے بند فرما دے اور آج مجھے قرآن پڑھنے کی توفیق دے اے ایمان داروں کے دلوں کو تسلی بخشنے والے۔ الہی آمین
”اے ایمان والو! تم پر روزے رکھنا فرض کیاگیاجس طرح تم سے پہلے لوگوں پر فرض کیا گیاتھا،تاکہ تم تقوی اختیار کرو،گنتی کے چند ہی دن ہیں ،لیکن تم میں سے جوشخص بیمار ہویا سفرمیں ہو تووہ اور دنوںمیں گنتی کو پورا کرلے ، اوراس کی طاقت رکھنے والے فدیہ میں ایک مسکین کو کھانا دیں، پھر جوشخص نیکی میں سبقت کرے وہ اس کے لیے بہتر ہے ،لیکن تمہارے حق میں بہترکام روزے رکھنا ہی ہے اگرتم باعلم ہو۔ماہ رمضان وہ ہے جس میں قرآن اُتاراگیاجو لوگوں کو ہدایت کرنے والا ہے اورجس میں ہدایت کی اورحق وباطل کی تمیز کی نشانیاں ہیں ….“
صیام صوم (روزہ) مصدرہے جس کے شرعی معنی ہیں : صبح صادق سے لے کر غروب آفتاب تک کھانے پینے اوربیوی سے ہمبستری کرنے سے، صرف اللہ کی عبادت کی نیت سے اسی کی رضا کے لیے رکا رہنا، یہ عبادت چونکہ نفس کی طہارت اورتزکیہ کے لیے بہت اہم ہے، اس لیے اسے تم سے پہلی امتوںپربھی فرض کیاگیاتھا۔ اِس کا سب سے بڑا مقصد تقوی کا حصول ہے اورتقوی انسان کے اخلاق وکردار کو سنوارنے میں بنیادی کردار اداکرتا ہے ۔
# بیمار اور مسافرکو رخصت دی گئی ہے کہ وہ بیماری یا سفرکی وجہ سے رمضان المبارک میں جتنے روزے نہ رکھ سکے ہوں وہ بعد میں رکھ کر گنتی پوری کرلیں ۔
# یطیقونہ کا ترجمہ یتجشمونہ “نہایت مشقت سے روزہ رکھ سکیں” کیا گیا ہے (یہ ابن عباس رضی اللہ عنہما سے منقول ہے، امام بخاری رحمه الله نے بھی اسے پسند کیا ہے) یعنی جو شخص زیادہ بڑھاپے یا ایسی بیماری کی وجہ سے، جس سے شفایابی کی امید نہ ہو، روزہ رکھنے میں مشقت محسوس کرے، وہ ایک مسکین کا کھانا بطور فدیہ دے دے، لیکن جمہور مفسرین نے اس کا ترجمہ “طاقت رکھتے ہیں” ہی کیا ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ ابتدائے اسلام میں روزے کی عادت نہ ہونے کی وجہ سے طاقت رکھنے والوں کو بھی رخصت دے دی گئی تھی کہ اگر وہ روزہ نہ رکھیں تواس کے بدلے ایک مسکین کو کھانا دے دیا کریں- لیکن بعد میں } فمن شھد منکم الشھر فلیصمہ{ کے ذریعے اُسے منسوخ کرکے ہر صاحب طاقت کے لیے روزہ فرض کردیا گیا، تاہم زیادہ بوڑھے، دائمی مریض کے لیے اب بھی یہی حکم ہے کہ وہ فدیہ دے دیں اور رحاملتہ (حمل والی) اور مرضعتہ (دودھ پلانے والی) عورتیں اگر مشقت محسوس کریں تو وہ مریض کے حکم میں ہوں گی یعنی وہ روزہ نہ رکھیں اور بعد میں روزے کی قضا دیں۔ (تحفة الاحوذی شرح ترمذی)
# جوخوشی سے ایک مسکین کی بجائے دو یاتین مسکینوںکو کھانا کھلادے تو اس کے لیے زیادہ بہترہے
# رمضان میں نزولِ قرآن کا یہ مطلب نہیں کہ مکمل قرآن کسی ایک رمضان میں نازل ہوگیا بلکہ یہ ہے کہ رمضان کی شبِ قدرمیں لوحِ محفوظ سے آسمانِ دنیاپر اُتاردیاگیا اوروہاں بیت العزة میں رکھ دیاگیا ۔ وہاں سے حسبِ حالات 23سالوں تک اُترتا رہا (ابن کثیر)
رمضان الکریم کا آخری عشرہ اگیا ھے نیکی اور عبادتوں کی ربیع الاول ربیع العبادت
عبادتوں کا موسم بہارھے
ماہ رمضان جو ماہ صوم وصلاۃ بھی ھے
رمضان المبارک میں دینا کی سب سے مقدس ترین کتاب قران الحکیم کا نزول ھوا
دینا میں سب سے زیادہ پڑھی جانے والی کتاب قرآن الکریم ھے
قران المجید اللہ تعالی کا کلام ھے
حضرت جبريئل نےاللہ کے حکم سے سنیہ پیغمبراعظم پر نازل کیا
قرآن المجید کا نزول لیلہ القدر کو ھوا
قران المجید کے جمع اور تدوین کا انتظام خود خالق کا ئنات نے کیا
قرآن مجید کے نزول کا اغاز شہر مکہ سے ھوا
قران المجید انسانوں کو گمراھی سے بچانے اور ھدایت اور فلاح سے ھمکنار کرنے کے لیے نازل کیا گیا
قران المجید کے مختلف نام ھیں
الکتاب
القران
الکریم
النور
الرحمۃ
الحق
اصراط المستقیم
الحبل
البلاغ
الہادی
العلم
احسن الحدیث
البشیر
العزيز
الخیر
القول الفصل
الصحف
البیان
المنادی
الکلام
الشفاء
العربی
المصدق
البصیر
القیم
المرفوع
البشری
القصص
الامر
المکرم
الخیر
قران
قرآن الکریم کی پہلی وحی کا آغاز فروری 610عسیوی کو ھوا
غار حراء میں جو مکہ کے مشرق کی طرف تین میل کے فاصلے پر ھے
قران المجید کے چند مقامات نزول
غار الحراء
کوہ صفاء
دارالرقم
مسجد جن
مسجد قباء
وادی بدر
جبل الاحد
مسجد خندق
مسجد قبلتین
مسجد سید امیر حمزہ
وادی العرفات
معشرالحرام
وادی منی
مسجد الفتح
مقام بیت رضوان
مسجد الاقصی
مدائن صالح
جبل الطور
جبل الزتیون
مدائن کا کنواں
اس وقت ھمارے پیارے بنی کی عمر مبارک 40 سال کی تھی
قران المجید کی 114آیتں ھیں
مکی آیتوں کی تعداد
65 مکی آیات ھیں
مدنی آیات
18
وہ آیات جن کے مکی یا مدنی ھونے میں آختلاف ھیں انکی تعداد 31 ھے
مکی آیات انکو کہا جاتا ھے جو ھجرت سے قبل نازل ھوئ تھیں
مدنی آیات جو ھجرت کے بعد نازل ھويئں
مدنی آیات بڑی ھیں
قران الکریم کے کے 28ویں سپارے میں ساری مدنی آیات ھیں
29ویں سپارے میں ساری مکی آیات ھیں
قران المجید کی آخری وحی کا نزول 9ذی الحج کو ھوا
قران الکریم اور دیگر آسمانی کتب سب رمضان کے متبرک مہینے میں نازل ھويئں
قران الکریم میں 700مقامات پر نماز کی تاکید کی گی ھے
مصیبت میں صبر اور نماز کے ذریعے اللہ کی مدد اور خوشنودی حاصل کی جاسکتی ھے
جاری ھے
اللہ تعالي نے انسان کي رہنمائي کے ليۓ ايک لاکھ چوبيس ہزار انبياء مبعوث فرماۓ جنہوں نے اللہ کے احکامات کو انسان تک پہنچايا – يہ پيغمبر اللہ کے خاص بندے تھے جن کو اللہ تعالي نے مختلف معجزوں سے نوازا – -حضرت عيسيٰ ابراہيم عليہ السلام کو يہ معجزہ عطا کيا کہ وہ ان پر آگ کے شعلے ٹھنڈے ہوگئے-حضرت موسيٰ عليہ السلام کا معجزہ ان کا عصا ( لاٹھي ) جو کہ ضرورت کے مطابق مختلف اشکال ميں ڈھل جاتي تھي- حضرت عيسيٰ عليہ السلام کي پيدائش ايک معجزہ ہے -حضرت عيسيٰ السلام اللہ کے حکم سے کوڑھيوں کو شفا،اندھوں کو بينائي عطا کرتے تھے اور مردوں کو بھي اللہ کے حکم سے زندہ کرتے تھے- حضرت نوح (ع) کي کشتي ايک معجزہ تھي- حضرت صالح عليہ السلام کي اونٹني ايک معجزہ تھي. حضرت يونس عليہ السلام کا مچھلي کے پيٹ ميں زندہ رہنا ايک معجزہ تھا- الغرض انبياء کرام کو اللہ تعاليٰ نے مختلف معجزے عطا کيے –
معجزے کا لفظ عجز سے نکلا ہے- معجزہ دراصل ايسي خلاف عقل اور خلاف واقعہ بات کو کہا جاتا ہے کہ انساني عقل جس کي کوئي توجيہہ پيش کرنے سے عاجز آ جائے- يہ چيز معجزہ کہلاتي ہے- اللہ تعاليٰ نے انبياء کرام کو معجزے عطا کئے تاکہ ان کے ذريعے گمراہ لوگوں کو راہ راست پر لايا جائے- پيغمبروں کو ان معجزات کے عطا کرنے کا مقصد يہ تھا کہ دنيا ميں موجود اھل عقل ان کي نبوت کي حقانيت اور صداقت پر ايمان لے آئيں- مثال کے طور پر حضرت موسي کو اللہ تعالي نے خاص معجزے عطا کيۓ – اس دور ميں جادو کا بڑا زور تھا اور لوگ جادو سے بےحد متاثر ہوا کرتے تھے- فرعون کے حکم پر بڑے بڑے جادوگر جب فرعون کے دربار ميں جادو کے مقابلے ميں شريک ہوئے اور موسيٰ نے ان سب کے جادو کو شکست فاش دے دي تو وہ سمجھ گئے کہ يہ جادو نہيں بلکہ اللہ کي طاقت ہے، چنانچہ وہ بے ساختہ پکار اُٹھے:
(قَالُوْا اٰمَنَّابِرَبِّ الْعٰلَمِيْنَ – رَبِّ مُوْسٰي وَھٰرُوْنَ)
” کہنے لگے ہم رب العالمين پرايمان لے آئے،جو موسٰي اور ہارون کا پروردگارہے ”
اسي طرح حضرت عيسيٰ کے زمانے ميں طب کا بڑا زور تھا چنانچہ اسي مناسبت سے اللہ تعاليٰ نے عيسيٰ کو وہ معجزات ديے کہ دنيائے طب حير ان وپريشان ہوکر رہ گئي- آپ نے اللہ کريم کے حکم سے لا علاج مريضوں کو شفا ياب کيا ‘مردوں کو زندہ کيا’مادر زاد اندھوں اور کوڑھ کے مرض ميں مبتلا مريضوں کو تندرست کيا، تاہم يہ حقيقت ہے کہ آج ان ميں سے کوئي بھي معجزہ باقي نہيں جس کو آج کا انسان پرکھ سکے-
نبي مہربان صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم کو بھي اللہ تعاليٰ نے کئي معجزے عطا کيئے، واقعہ معراج ايک معجزہ ہے کيوں کہ نبي اکرم صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم ايک ہي رات ميں مکہ سے مسجد اقصيٰ اور پھر وہاں سے ساتوں آسمان، يہاں تک کہ سدرۃ المنتہيٰ کہ جہاں جانے سے فرشتوں کے بھي پر جلتے ہيں، وہاں تک پہنچ جانا، جنت اور دوزخ کي سير کرنا اور اسکے بعد دوبارہ زمين پر آنا اور وہ بھي اتنے مختصر وقت ميں کہ دروازے کي کنڈي ابھي تک ہل رہي تھي اور آپ صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم کا بستر بھي گرم تھا- اسي طرح انگلي کے اشارے سے چاند کو دو ٹکڑے کرنا اور پھر جوڑ دينا، دودھ کے ايک پيالے سے صحابہ کرام رضوان اللہ اجمعين کو سير ہوکر پينا، ہجرت کے وقت مشرکين کے سامنے سے نکلنا ليکن ان کو آپ صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم نظر نہ آئے-اس کے علاوہ قرآن کريم بھي ايک ايسا معجزاتي کلام ہے جو اللہ تعاليٰ کي طرف نبي اکرم صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم کو عطا کيا گيا- قرآن پاک دنيا ميں سب سے زيادہ پڑھي جاني والي کتاب ہے جو کہ ايک معجزہ ہے- قرآن پاک دنيا کي واحد کتاب ہے جو بيک وقت کروڑوں لوگوں کو مکمل طور پر حفظ ہے، يہ بجائے خود ايک معجزہ ہے- پھر جيسا کہ قرآن پاک ميں ہي اللہ تعاليٰ نے فرمايا کہ يہ قرآن پاک قيامت تک محفوظ رہے گا تو ساڑھے چودہ سو سال کے بعد بھي قرآن پاک کے ايک زير زبر پيش ميں کوئي فرق نہيں آيا ہے- يہ بھي ايک معجزہ ہے- اس کے علاوہ يہ قرآن پاک کا اعجاز ہے کہ غير مسلم جب اس کلام کو سنتے تھے تو ان کے دل کي دنيا بدل جاتي تھي اور وہ آپ صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم پر ايمان لے آتے تھے
بخشش کے طلب گار ھیں اے منبع رحمت
قرآن سے الفت کے تو اطوار عطا کر
آتی ھو مہک باغ ارم کی جہاں ھر دم
یارب ھمیں ایسا کوئ گھر بار عطا کر
شاھین رضوی
ہر سانس کہہ رہی ہے نبی یا نبی نسیم
مجھ پر یہ برکتوں کا عجب سا نزول ہے
(ڈاکٹر نگہت نسیم )
معزز دوستو !
ایک ہی نشست میں آج 29 رمضان کو ظہر سے مغرب کے درمیان لکھی گئی دعا اللہ پاک کی خدمت اقدس میں حاضر ہے ۔آپ سب احباب کے بارگاہ فکر میں اس التجا کے ساتھ کہ اسے پڑھتے وقت مجھے اور میرے اہل خانہ کو دعاؤں میں شامل رکھئے گا ۔ اس دعا کو “ صحیفہ سجادیہ کی دعا “ وداع رمضان “ سے منطوم کیا گیا ہے ۔ اسے کوئی فن پارہ سمجھ کر نہیں بلکہ اللہ کریم کے حضور التجا سمجھ کر پڑھیں اور مجھ سمیت سب کے لیئے دعا کریں۔جزاک اللہ ۔۔
الوداع ماہ رمضان ۔۔۔۔ الوداع ماہ رمضان ۔۔از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم
اے رب ! اے معبود
میں تیری پناہ میں آتی ہوں شیطان مردود سے
اور شروع کرتی ہوں تیرے ہی نام سے
تو
جو سب جہانوں کا مالک ہے
سب سے زیادہ رحم فرمانے والا ہے
اور بڑا ہی بخشش کرنے والا ہے
اے معبود
اے اللہ !
اے بزرگ وبرتر
اے میرے خالق و مالک
اے کل جہانوں کے پروردگار
تو وہ ہے جو اپنے احسانات کا بدلہ نہیں چاہتا
تو وہ ہے جو عطا وبخشش پر پشیمان نہیں ہوتا
تو وہ ہے جو اپنے بندوں کونپا تلا اجر نہیں دیتا
اے میرے معبود
تیری نعمتیں بغیر کسی سابقہ استحقاق کے ہیں
تیرا عفو ودرگزر بغیر کسی تفضل واحسان ہے
تیرا سزا دینا عین عدل اور تیرا فیصلہ خیر ہے
تو اگر دیتا ہے
تو
اپنی عطا کو منت گزاری سے آلودہ نہیں کرتا
اور
اگر منع کر دیتا ہے
تو
تیرا یہ فیصلہ ظلم وزیادتی کی بنا پر نہیں ہوتا
میرے معبود حق
تو وہ ہے
جو تیرا شکر ادا کرتا ہے تو اس کے شکر کی جزا دیتا ہے
جبکہ تو نے ہی اس کے دل میں شکرگزاری کا القاء کیا ہے
اور جو تیری حمد کرتا ہے تو اسے اس کا بدلہ دیتا ہے
جبکہ تو نے ہی اسے اپنی حمد کی اجازت اورتعلیم دی ہے
میرے رب ۔۔ میرے پردہ پوش مالک
تو
ایسے شخص کی پردہ پوشی کرتا ہے جسےچاہتا تورسوا کر دیتا
ایسے شخص کو بھی دیتا ہے جسے چاہتا تو ہرگز کچھ نہ دیتا
جبکہ وہ دونوں ہی ۔۔۔۔
تیری بارگاہ عدالت میں رسوا ومحروم کیے جانے کے قابل تھے
مگر میرے غفور و رحیم مالک
تو نے اپنے افعال کی بنیاد تفضل واحسان پر رکھی ہے
تو نے اپنے اقتدار کو عفو ودرگزر کی راہ پر لگایا ہے
جس کسی نے بھی جہاں کہیں تیری نافرمانی کی
تو نے اس سے بردباری رواداری کا رویہ اختیار کیا ہے
جس کسی نے جب کبھی اپنے نفس پر ظلم کا ارادہ کیا
تو نے اسے ہمیشہ درستگی و سنورنے کی مہلت دی ہے
تو میرا ایسا رحیم رب ہے
جو اپنے بندوں کے رجوع ہونے تک انہیں مہلت دیتا ہے
توبہ کرنے تک انہیں سزا دینے میں جلدی نہیں کرتا
تا کہ
تیری منشاء کے خلاف جا کر تباہ ہونے والا بھی تباہ نہ ہو
تیری نعمت کی وجہ سے بدبخت ہونے والا بھی بد بخت نہ ہو
تو میرا ایسا مہربان رب ہے
جو اس وقت تک اپنے گنہگار بندوں کو سزا نہیں دیتا
جب تک ان پر پوری عذر داری اور اتمام حجت نہ ہوجائے
اے میرے کریم رب
یہ اتمام حجت تیرے عفو ودرگزر کا کرم خاص ہے
اے بردبار تیری شفقت ومہربانی کا فیض خاص ہے
تو وہی ہے میرے کریم رب
جس نے اپنے بندوں کے لیے عفووبخشش کا دروازہ کھولا
اور
اس کا نام “ توبہ “ رکھا
پھر تو نے اس دروازہ کی نشان دہی کے لیے
اپنی وحی و پیغام کو ہمارا راہنماو رہبر قراردیا
تاکہ تیرے بندے اس دروازہ سے بھٹک نہ جائیں
اے مبارک نام والے میرے رب
تو نے فرمایا ہے کہ خدا کی بارگاہ میں سچے دل سے توبہ کرو
امید ہے کہ تمہارا پروردگار تمہارے گناہوں کو محو کر دے
اور
تمہیں اس بہشت میں داخل کرے
جس کے محلات وباغات کے نیچے نہریں بہتی ہیں
اس دن ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جس دن ۔۔۔۔۔۔۔۔
جب خدا اپنے رسول اور ایمان والوں کو رسوا نہیں کرے گا
ان کا نور ان کے آگے آگے اور ان کی دائیں جانب چلتا ہو گا
اور وہ لوگ یہ کہے گے
اے ہمارے پروردگار!
تو ہر چیز پر قادر ہے میرے پاک رب ۔۔۔ بس
ہمارے نور کو کامل کر اور ہماری بخشش فرما
تو
اب جو اس گھر میں داخل ہونے سے غفلت کرے جبکہ دروازہ کھولا ہو
اور رہبر بھی جبکہ مقرر کیا جا چکا ہو تواس بندے کا عذروبہانہ کیا ہو
اے میرے معبود حق تو وہ ہے
جس نے اپنے بندوں کے لیے لین دین میں اونچے نرخوں کا ذمہ لے لیا
اور چاہا کہ تیرے وہ بندے جوتجھ سے سوداکریں بس انہیں نفع ہو
تیری طرف بڑھنے والے سب سے زیادہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوں
اے مبار ک نام اوربلند مقام والے میرے رب
تو نے فرمایا ہے ۔۔۔۔
جو میرے پاس نیکی لے کر آئے گا اسے اس کا دس گنا اجر ملے گا
اور جو برائی کا مرتکب ہو گا
تو اس کو برائی کا بدلہ بس اتنا ہی ملے گا جتنی برائی کی ہو گی
تیرا ارشاد مبارک ہے
کہ
جو لوگ اللہ تعالی کی راہ میں اپنا مال خرچ کرتے ہیں
ان کی مثال اس بیج کی سی ہے جس سے سات بالیاں نکلیں
اور ہر بالی میں سو سو دانے ہوں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خدا جس کے لیے چاہتا ہے دگنا کردیتا ہے
اے میرے معبود
تیرا ارشاد ہے
کہ
کو ن ہے
جو اللہ کو قرض حسنہ دے تاکہ خدا اس کے مال کو کئی گناہ زیادہ ادا کرے
اور ایسی ہی ترسیل حسنات کے وعدہ پر مشتمل کئی اور آیتیں بھی ہیں
جو تو نے قرآن مجید میں نازل کی اور وحی وغیب سے بھی کلام کیا
ایسی ترغیب روا کی جو تیرے بندوں کے فائدہ پر مشتمل ہے
ایسے امور کی طرف ان کی رہنمائی کی
جسے توں اگر ان سے پوشیدہ رکھتا تو نہ ان کی آنکھیں دیکھ سکتیں
نہ ان کے سماعتیں سن سکتیں نہ ان کے تصورات وہاں تک پہنچ سکتے
اے میرے میرے رحمان و رحیم رب
تیرا ارشاد ہے
کہ
تم مجھے یاد رکھو میں تمہاری طرف سے غافل نہیں رہوں گا
میرا شکرادا کرو گے تو میں یقینا تمہیں بہت زیادہ دوں گا
نا شکری کرو گے تو یاد رکھو میرا عذاب سخت عذاب ہو گا
پس میرا شکر ادا کرتے رہو اور ناشکری نہ کرو
اے میرے رب کل جہاں
تیرا ارشاد ہے
کہ
مجھ سے دعا مانگو گے تو میں قبول کروں گا
وہ لوگ جو غرور کی بنا پر میری عبادت سے منہ موڑ لیتے ہیں
وہ عنقریب ذلیل ہو کر جہنم میں داخل ہوں گے
اے میرے رب
تو نے دعا کا نام عبادت رکھا اور اس کے ترک کو غرور سے تعبیر کیا
ترک دعا پر جہنم میں ذلیل ہو کر داخل ہونے سے بندوں کو ڈرایا
اس لئے انہوں نے تیری نعمتوں کی وجہ سے تجھے یاد کیا
تیرے فضل وکرم کی بنا پر ہر نعمت پر تیرا شکریہ اد اکیا
تیرے حکم سے تجھے پکارا نعمتوں میں برکت کے لیے صدقہ کیا
تیری رہنمائی ہی ان کے لئےتیرے غضب سے بچاؤ کی صورت تھی
تجھ سے محبت اور تیری خوشنودی تک رسائی کی صورت تھی
جن باتوں کی تو نے اپنی جانب سے اپنے بندوں کی رہنمائی کی
اگر کوئی اپنی طرف سے مخلوق کی ایسی راہنمائی کرے
تو وہ قابل تحسین و ستائیش ہوتاہے
میرے پاک رب تیرے ہی لئے حمد و ستائش ہے
جب تک تیری حمد کے لیے راہ پیدا ہوتی رہے
جب تک حمد کے وہ الفا ظ جن سے تیری تحمید کی جا سکے
جب تک حمد کے وہ معنی جو تیری حمد کی طرف پلٹ سکیں
اے مالک و مختار
وہ سب معنی جو تیری حمد کی طرف پلٹ سکیں باقی رہیں
اے رب وہ سب معنی باقی رہیں ۔۔۔ باقی رہیں ۔۔۔ باقی رہیں
میرے مالک و مختار
تو جو اپنے فضل واحسان سے بندوں کی حمد کا سزا وار ہوا ہے
تو نے تو بس انہیں اپنی نعمت وبخشش دے کر ڈھانپ لیا ہے
ہم پر تیری نعمتیں کتنی آشکار ہیں اور تیرا انعام کتنا فراواں ہے
ہم تیرے انعام واحسان اور کرم کے لئے کس قدر مخصوص ہیں
کہ
تو نے اس دین اسلام کو جسے ہمارے لئے منتخب فرمایا
اس طریقہ کو جسے ہمارے لئے پسند فرمایا
اس راستہ کی جسے ہمارے لئے آسان کر دیا
ہمیں ہدایت کی ۔۔۔۔احسان فرمایا
اپناقرب حاصل کرنے عزت وبزرگی پانے کی بصیرت دی
بارالہا!
ان منتخب فرائض اور مخصوص واجبات میں سے
تو نےسب سے اہم ماہ رمضان کو قرار دیا
تو نےجسے تمام مہینوں میں امتیاز بخشا
تو نے جسے تمام وقتوں اور زمانوں میں منتخب فرمایا
تو نے اس ماہ مبارک میں قرآن اور نور کو نازل فرمایا
تو نے ایمان کو فروغ وترقی بخش کرتمام اوقات پر فضیلت دی
تو نے اس میں روزے واجب کئے اور نمازوں کی ترغیب دی
تو نے اس میں شب قدر کو بزرگی بخشی جو خود ہزار مہینوں سے بہتر ہے
میرے پاک پروردگار
ماہ رمضان کی وجہ سے تو نے ہمیں تمام امتوں پر ترجیح دی
دوسر ی امتوں پر ہمیں اس کی فضلیت کے باعث منتخب کیا
بے شک میرے معبود
ہم نے تیرے حکم سے ماہ رمضان کے دنوں میں روزے رکھے
ہم نے تیری مدد سے اس کی راتیں عبادتوں میں بسر کیں
اسی روزہ نماز کے ذریعہ ہم تیری اس رحمت کے خواستگار ہیں
جس کا دامن تو نے ہی ہمارے لئے آسمان کی طرح پھیلایا ہے
اسے ہمارے ہی لئے تیرے اجر وثواب کا وسیلہ قراردیا ہے
اے میرے پاک رب
تو ہر اس چیز کے عطا کرنے پر قادر ہے جس کی تجھ سے خواہش کی جائے
تو ہر اس چیز کا بخشنے والا ہے جس کا تیرے فضل سے سوال کیا جائے
تو ہر اس شخص سے قریب ہے جو تجھ سے قرب حاصل کرنا چاہے
اے میرے پاک رب
اس ماہ رمضان نے ہمارے درمیان قابل ستائش دن گزارے
بہت عمدہ اور اچھی طرح سے حق رفاقت ادا کیا
دنیا جہان کے بہترین فائدوں سے ہمیں مالا مال کیا
ماہ رمضان ختم ہو گیا یا رب
مدت بیت گئی یا رب
گنتی تمام ہوئی یارب
ماہ رمضان ہم سے جدا ہوگیا یارب
ہم اسے رخصت کرتے ہیں اس شخص کے رخصت کرنے کی طرح
جس کی جدائی ہم پر شاق ہو
جس کا جانا ہمارے لئے غم افزاہو
جس کا بچھڑ جانا وحشت انگیز ہو
جس کو اپنے عہد وپیمان کا پاس ہو
جس کو نگہداشت عزت وحرمت کا پاس ہو
اس کے واجب الادا حق سے سبکدوشی از بس ضروری ہو
اے اللہ کے بزرگ ترین مہینے تجھ پر سلام
اے دوستان خدا کی عید تجھ پر سلام
اے اوقات میں بہترین رفیق تجھ پر سلام
اے دنوں اور ساعتوں میں بہترین مہینے تجھ پر سلام
تجھ پر سلام ہو ماہ رمضان تجھ پر سلام
اے مبارک مہینے
جس میں امیدیں بر آتی ہیں اور نیک اعمال کی فراوانی ہوتی ہے
اے وہ ہم نشین جو موجود ہو تو اس کی بڑی قدرومنزلت ہوتی ہے
اے وہ ہم نشین جو نہ موجود ہو تو اس کا بڑا دکھ ہوتا ہے
اے وہ سر چشمہ امید ورجا جس کی جدائی الم انگیز ہے
تجھ پر سلام اے ماہ مبارک
اے وہ ہمدم
جو انس ودل بستگی کا سامان اور شادمانی کا سبب ہوا
جو واپس گیا تو وحشت بڑھا کر غمگینی کا موجب ہو
تجھ پر سلام اے ماہ مبارک
اے وہ ہمسائے جس کی ہمسائیگی میں دل نرم اور گناہ کم ہو گئے
اے وہ مدد گار جس نے شیطان کے مقابلہ میں ہماری مدد واعانت کی
اے وہ ساتھی جس نے حسن عمل کی راہیں ہمارے لئے ہموار کیں
تجھ پر سلام اے ماہ رمضان
تجھ میں اللہ کے آزاد کیے ہوئے بندے کس قدر زیادہ ہیں
وہ کتنے خوش نصیب انسان اور ایمان والے ہیں
جنہوں نے تیری حرمت وعزت کا پاس ولحاظ رکھا
تجھ پر سلام اے ماہ رمضان
تو گناہوں کو محو کرنے والا اور قسم قسم کے عیبوں کو چھپانے والا ہے
تو گنہگاروں کے لیے طویل اور مومنوں کے دلوں میں کتنا پر ہبیت ہے
اے ماہ رمضان المبارک
اے وہ مہینے جس سے دوسرے ایام ہمسری کا دعوی نہیں کر سکتے تجھ پر سلام
اے وہ مہینے جو ہر امر سے سلامتی کا باعث ہے تجھ پر سلام
اے وہ جس کی ہم نشینی بار خاطر اور معاشرت ناگوار نہیں تجھ پر سلام
اے وہ جو برکتوں کے ساتھ ہمارے پاس آیا تجھ پر سلام
اے وہ جوہمارے گناہوں کی آلودگیوں کو دھویا تجھ پر سلام
اے وہ جسے دل تنگی کی وجہ سے رخصت نہیں کیا گیا تجھ پر سلام
اے وہ جسے نہ خستگی کی وجہ سے اس کے روزے چھوڑے گئے تجھ پر سلام
اے وہ کہ جس کے آنے کی پہلے سے خواہش تھی تجھ پر سلام
اے وہ جس کے ختم ہونے سے قبل ہی دل رنجیدہ ہیں تجھ پر سلام
اے وہ کہ تیری وجہ سے کتنی برائیاں ہم سے دور ہو گئیں تجھ پر سلام
اے وہ جس میں بھلائیوں کے سر چشمے ہمارے لیے جاری ہو گئے تجھ پر سلام
اے وہ جس کے آنے پر ابھی کل ہم کتنے تجھ پر وا رفتہ تھے تجھ پر سلام
اے وہ آنے والے کل میں ہمارے شوق کی کتنی فراوانی ہو گئی تجھ پر سلام
اے ماہ مبارک تیری شب قدر جو خود ہزار مہینوں سے بہتر ہے تجھ پر سلام
اے ماہ مبارک تیری ان فضیلتوں پر جن سے ہم محروم ہو گئے تجھ پر سلام
اے ماہ مبارک تیری گزشتہ برکتوں پر جو ہمارے ہاتھ سے جاتی رہیں تجھ پر سلام
اے اللہ ۔۔۔۔ اے بزرگ و برتر
ہم اس مہینے سے مخصوص ہیں جس کی وجہ سے تو نے ہمیں شرف بخشا
اپنے لطف واحسان سے اصلاح اور اس کی حق شناسی کی توفیق دی
جبکہ بد نصیب لوگ اس وقت کی قدر وقیمت سے بے خبر رہ گئے
ہائے کیسے اپنی بد بختی کی وجہ سے اس کے فضل سے محروم رہ گئے
میرے مالک و مختار
تو ہی ولی وصاحب اختیار ہے کہ ہمیں اس حق شناسی کے لیے منتخب کیا
تو نے ہی ہمیں اس ماہ مبارک کے احکام کی ہدایت فرمائی
بے شک تیری ہی توفیق سے ہم نے احکام کی ہدایت پائی
بے شک تیری ہی توفیق سے ہم نے اس مہینے میں روزے رکھے
بے شک تیری ہی توفیق سے ہم نے عبادت کے لیے قیام کیا
بے شک کمی وکوتاہی کے ساتھ اور مشتے ازخروار سے زیادہ نہ کیا
اے اللہ !
ہم اپنی بد اعمالی کا اقرار ہین
ہم اپنی سہل انگاری کا اعتراف کرتے ہیں
پر ہم ہر حال میں تیری حمد کرتے ہیں
اور
اب تیرے لیے کچھ ہے تو وہ ہمارے دلوں کی شرمساری اور ہماری سچی معذرت ہے
بس اے میرے خدا
اس کمی و کوتاہی کے باوجود جو ہم سے ہوئی ہے ہمیں ایسا اجر عطا کر
تاکہ
ہم اس کے ذریعہ دلخواہ فضیلت وسعادت کو پا سکیں
ہم اس کے ذریعہ خوب اجر وثواب کے ذخیرے کر سکیں
ہم جن کے آرزو مند تھے وہ سب کچھ حاصل کر سکیں
اے میرے پاک رب
ہم نے تیرے حق میں جو کمی کوتاہی کی ہے
اس میں ہمارے عذر کو قبول فرما یا رب
ہماری عمر آئندہ کا رشتہ آنے والے ماہ رمضان سے جوڑ دے یا رب
اور جب اس ماہ تک پہنچا دے تو جو عبادت تیرے شایان شان ہو
اس کے بجا لانے پر ہماری اعانت فرمانا یا رب
اس اطاعت پر جس کا وہ مہینہ سزاوار ہے عمل پیرا ہونے کی توفیق دینا یارب
ہمارے لئے ایسے نیک اعمال کا سلسلہ جاری رکھنا یارب
زمانہ زیست کے ہر رمضان میں تیری حق ادائیگی کا باعث ہوں یارب
ا ے اللہ !
تو محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ان کی آل پر رحمت نازل فرما
ہم نے اس مہینہ میں جو صغیرہ یا کبیرہ معصیت کی ہو معاف فرما دے
کسی گناہ سے آلودہ اورکسی خطا کے مرتکب ہوئے ہوں معاف فرما دے
جان بوجھ کر یا بھولے چوکے، خود اپنے نفس پر ظلم کیا ہو معاف فرما دے
بھولے چوکے کسی دوسرے کا دامن حرمت چاک کیا ہو معاف فرما دے
ہمیں اپنے پردہ میں ڈھانپ لے اور اپنے عفو ودرگزر سے ہمیں معاف فرما دے
ایسا نہ ہو یارب اس گناہ کی وجہ سے
طنز کرنے والوں کی آنکھیں ہمیں گھوریں اور طعنہ زنی کرنے والوں کی زبانیں ہم پر کھلیں
اے میرے پاک رب
تو محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ان کی آل پر رحمت نازل فرما
اور اپنی شفقت بے پایاں سے اور مرحمت روز افزوں سے
ہمیں ان اعمال پر کار بند کر جو ان چیزوں کو بر طرف کریں
ان کی تلافی کریں جنہیں تو اس ماہ میں ہمارے لئے نا پسند کرتا ہے
اے اللہ !
تو محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ان کی آل پر رحمت نازل فرما
اس مہینہ کے رخصت ہونے سے جو قلق ہمیں ہوا ہے
اس کا چارہ کر ، عید اور روزہ چھوڑنے کے دن کو ہمارے لیے مبارک قرار دے
اس عید کے دن کو ہمارے گزرے ہوئے دنوں میں بہترین دن قرار دے
ایسا دن جو عفو ودرگزر کو سمیٹنے والا اور گناہوں کو محو کرنے والا ہو
میرے مہربان رب تو ہمارے ظاہر وپوشیدہ تمام گناہوں کو بخش دے
بارالہا !
اس مہینہ سے الگ ہونے کے ساتھ تو ہمیں گناہوں سے الگ کر دے
اس مہینہ کے نکلنے کے ساتھ تو ہمیں برائیوں سے نکال لے
اس مہینہ کی بدولت اس مہینہ کو آباد کرنے والوں میں
ہمیں سب سے بڑھ کر خوش بخت با نصیب اور بہرہ مند کر دے
اے اللہ !
جس کسی نے اس مہینے کا پاس ولحاظ ویسے ہی کیا ہو
جیسا چاہیے تھا کماحقہ اس کا احترام ملحوظ رکھا ہو
اس ماہ مبارک کے احکام پر پوری طرح عمل پیرا رہا ہو
گناہوں سے جس طرح بچنا چاہیے تھا اس طرح بچا ہو
اس ماہ مبارک میں بہ نیت تقرب ایسا عمل خیر بجا لایا ہو
جس نے تیری خوشنودی اس کے لیے ضروری قرار دی ہو
اور تیری رحمت کو اس کی طرف متوجہ کردیا ہو
تو جو اسے جیسا بخشے چاہے ویسا ہی بخش دینا
اپنی دولت بے پایاں میں سے بخش اور اپنے فضل وکرم سے
تو اس سے بھی کئی گنا زائد اسے عطا کر نا
کہ
تیرے خزانے کم ہونے میں نہیں آتے بلکہ بڑھتے ہی جاتے ہیں
اور نہ تیرے احسانات کی کانیں فنا ہوتی ہیں
بے شک تیری بخشش وعطا ہر لحاظ سے خوشگوار بخشش وعطا ہے
اے اللہ !
تو محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ان کی آل پر رحمت نازل فرما
جو لوگ روز قیامت تک اس ماہ کے روزے رکھیں یا تیری عبادت کریں
ان کے اجر وثواب کے مانند ہمارے لیے اجر وثواب ثبت فرما
اے اللہ !
اس روز عید فطر کو
جسے تو نے اہل ایمان کے لیے مسرت کا روز قرار دیا
اور اہل اسلام کے لیے اجتماع وتعاون کا روز قرار دیا
اے اللہ !
ہر اس گناہ سے جس کے ہم مرتکب ہوئے ہوں
ہراس برائی سے جسے کرنے میں پہلے کر چکے ہوں
ہر اس بری نیت سے جسے دل میں لیے ہوئے ہوں
ہم سب اس شخص کی طرح سچی توبہ کرتے ہیں
جو
گناہوں کی طرف دوبارہ پلٹنے کا ارادہ نہ رکھتا ہو
اور نہ توبہ کرنے کے بعد خطا کا مرتکب ہوتا ہو
ایسی سچی توبہ جو ہر شک وشبہ سے پاک ہو
اے میرے جلد راضی ہو جانے والے پاک رب
ہم سے راضی وخوشنود ہو جا
ہماری سچی توبہ کو قبول فرما
ہمیں ثابت قدم رہنے کی توفیق فرما
اے اللہ !
ہمیں گناہوں کی سزا کا خوف نصیب فرما
جس ثواب کا تو نے وعدہ کیاہے ہمیں اس کا شوق نصیب فرما
جس ثواب کے تجھ سے خواہش مند ہیں اس کی لذت عطا فرما
جس عذاب سے پناہ مانگ رہے ہیں اس کی تکلیف واذیت کو جان سکیں
ہمیں اپنے نزدیک ان توبہ گزاروں میں قرار دے
جن کے لیے تو نے اپنی محبت کو لازم کر دیا
جن سے فرمانبرداری واطاعت کی طرف رجوع ہونے کو قبول کیا
اے عدل کرنے والوں میں سب سے زیادہ عدل کرنے والے پاک رب
ہمارے ماں باپ اورہمارے تمام اہل مذہب وملت
خواہ وہ گزر چکے ہوں یا قیامت کے دن تک آیندہ آنے والے ہوں
سب سے درگزر فرما ۔۔مہربانی کر ۔۔۔ انہیں معاف فرما دے
اے اللہ !
ہمارے نبی محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
اور
ان کی آل پاک پر ایسی رحمت و برکت نازل فرما
جیسی رحمت تو نے اپنے مقرب فرشتوں پر کی ہے
ان پر اور ان کی آل پر ایسی رحمت نازل فرما
جیسی تو نے اپنے فرستادہ نبیوں پر نازل فرمائی ہے
ان پر او ر ان کی آل پر ایسی رحمت نازل فرما
جیسی تو نے اپنے نیکو کار بندوں پر نازل کی ہے
بلکہ اس سے بہتر وبرتر رحمت نازل فرما
اے تمام جہان کے پروردگار
ان پر ایسی رحمت فرما جس کی برکت ہم تک پہنچے
جس کی وجہ سے منفعت ہمیں حاصل ہو
جس کی وجہ سے دعائیں ہماری قبول ہوں
اس لیے کہ
میرے پاک رب تو ان لوگوں سے زیادہ کریم ہے
جن سے کام کی خاطر ان سے رجوع ہوا جاتا ہے
میرے پاک رب تو ان سے زیادہ عطا کرنے والا ہے
جن سے ان کے فضل کی بنا پر سوال کیا جاتا ہے
میرے پاک رب تو ان سے زیادہ بے نیاز اور قادر ہے
جن پر دنیا میں سب سے زیادہ بھروسہ کیا جاتا ہے
میرے پاک پروردگار
بے شک تو ہی عطا کرنے والا اور ہر چیز پر قادر وتوانا ہے
( ڈاکٹر نگہت نسیم )
شكرا على الموضوع الممتاز عن Ù…ØÙ…د صلاØ