یہ بات انتہائی کم لوگ جانتے ہیں؛ انگریز بہادر بھی شاید کم! بالکل اسی طرح سے جیسے اپنی برسہا برس سے لگاتار لغات کی کتب دیتے یہ بات، کہ لفظ “ایٹم” یونانی زبان کا “آتما” نہیں بلکہ یہ اہلٍ ہند کا لفظ “آتما” ہے، جسے وہ کل کائنات کا جوہر مانتے ہیں. ٹھیک اسی طرح سے یہ بھی بات کہ دنیا میں سب سے پہلے “گوریلا چھاپا مار جنگیں” کہاں لگی اور اس کا مؤجد کون تھا! کوئی نہیں بتا رہا!
تو چلیے ہم یہاں اس بات کو اٹھاتے ہیں.
سن اٹھارہ سؤ نوے بھی نہ گذرا ہوگا کہ ایک طرف برطانوی سائنسی ادیب “ایچھ. جی. ولس” ٹائیم مشین اور چاند پر اپنے پاؤں رکھنے کی سوچ رہا تھا اور دوسری طرف سندھ کے سانگھڑ علائقہ کے “مکھی جنگل” میں انگریزوں کو اس پاک دھرتی سے کس طرح نکالا جائے، کی ایک رکنی ایجنڈا پر سورہیہ بادشاہ پیر صاحب پاگارو اپنے خاص مریدوں کے ساتھ صلاح و مشورہ کر رہے تھے. انہی صلاح و مشاورت نے سندھ ملک میں ایک تحریک کا سنگٍ بنیاد رکھا، جس کا نام بعد میں “حر تحریک” سننے میں آیا.
بہرحال یہ تحریک ریشمی رومال تحریک کی طرح کچھ وزن کھو چکی تو پھر سوشلسٹ رشیا بننے کے بعد یہ لاوا پھر سے ابھرنے لگا! ظاہر ہے اس بغاوت کو بھی خیرپور ریاست کے “پیر جو گوٹھ” کے سپہ سالار پیر صاحب پاگارو اول ہی کر رہے تھے. اس بار سندھ میں ایک نیا جوش دیکھنے میں آیا اور انگریز بہادر اپنی آبائی چالبازیوں پر اتر آئے، انہوں نے یہاں پر بلوچ اور مرہٹوں کو خرید کر اس شامت کو منہ دینے کے لیے بھیجا، لیکن جلد ہی وہ بھی پسپا ہوتے نظر آئے.
پھر خدا کا کرنا ایسا ہؤا کہ سندھ بمبئے سے علحدہ ہوگئی اور ایک بصری دھوکہ دیکر سندھیوں اور پنجابیوں میں دراڑ ڈالنا شروع کردی گئی، اور اس بار انگریز بالکل قریب تھے کہ وہ یہ معرکہ فتح کرلیں، لیکن، اچانک سورہیہ بادشاہ پیر صبغت اللہ ثانی نے حر تحریک سوم کی بنیاد ڈال دی!
پیر صاحب گاؤں گاؤں میں اپنی پالکی پر گھومتے اور حر تحریک میں سپاہیوں کو بھرتی کرتے جاتے. نتیجا یہ ہؤا کہ کوئی چھ مہینے بھی نہیں ہوئے ہونگے کہ حر لشکر میں تیس ہزار سے زیادہ مرد اور عورتیں انگریزوں کے خلاف محاذ آرائی کے لیے تیار ہوگئیں!
“مکھی جنگل” سانگھڑ میں زیرٍ زمین تربیت گاہیں بن گئیں، مردوں کے لیے جدا برگیڈ تو عورتوں کے لیے جدا آرمی تربیت لے رہی تھی تاریخ شاہد ہے کہ ایشیا کی پہلی عورتوں کی منظم گوریلا ونگ بننے جارہی تھی یہ.
“مجھے ایسے لگ رہا تھا کہ میں جیسے کربلا میں یزید سے لڑنے کے لیے تیار ہورہا تھا. اسی لیے تو کم عمری میں ہی میں نے اپنا نام حر سپاہی کے لیے دیا تھا.” یہ الفاظ تھے ایک سو سات برس عمر میں بھی اپنی گھنی ڈاڑھی کو میندی لگانے کے بعد سچ تو یہ ہے جوان عزم حاجی عبدالرحیم ہنگورو کے جن کے ساتھ میں ابھی تھرپارکر جاکر ملا تھا!
“ہمیں اوپر سے یہ آرڈر آگیا تھا کہ جرمن، گوروں کو صفحہ ہستی سے اکھاڑنے پہ تلی ہوئی ہے اور ہٹلر صاحب نے ہم سے وعدہ کیا ہے کہ یہ سندھ ہمیں اسی طرح سے ملے گی جس طرح گوروں کے آنے سے پہلے تھی، اسی لیے راتوں کے آخری حصوں میں انگریزوں کی چھاونیوں پر حملہ کرو اور جتنے جہنم رسید کر سکو، کرو، اور ان یزیدیوں کے ہتھیار ساتھ میں لے آؤ.” یہ جملے کہتے ہوئے حاجی صاحب کی دھندیالی آنکھوں میں ایک عجیب سی روشنی آگئی: “میرے ساتھ کمانڈر ہوندل خاصخیلن کا بھی دستہ تھا، ان بائیس عورتوں نے تیرہ گورے جہنم رسید کیے.”
یہ چھاپے اتنے تو زوردار تھے کہ سانگھڑ، میرپورخاص اور نوابشاہ کے اکثر علائقاجات انگریز چھوڑ گئے، اور اپنی چھاونیاں ختم کی، اس گوریلا جنگ کا نقطہ عروج تب بنا جب گمبٹ خیرپور کے درمیاں روتوں رات حر سپاہیوں نے ریل کی پٹڑی کھولی جس سے گوروں کا نہ صرف مالی بلکہ جانی نقصان بے انتہا تو ہؤا ہی لیکن انکی اخلاقی پست کی شروعات بھی ہوچکی تھی. سو انہوں نے مرہٹے اور راجستان سے فوجیں بلا کر قریبی ایک جگہ سے سورہیہ بادشاہ پیر صبغت اللہ پاگارو کو گرفتار کرکے غائب کردیا، اور فوجداری مقدمہ لگا کر اسے بیس مارچ انیس سو تینتالیس پر پھانسی دے دی گئی.
یہ وہ وقت تھا جب دوسری جنگٍ عظیم اتحادیوں کے سر پر آن پہنچی تھی، اور وہ جان چھڑانے کے چکروں میں تھے، لیکن انہوں نے ایک عجیب کام کیا کہ وہ اس پیر صاحب پاگارو کا بیٹا جس کا نام سید علی مردان شاہ تھا، اسے اپنے اٹاچی کے ساتھ لندن روانہ کردیا. وہ چھوٹا بچہ وہاں کے ماحول میں پلا بڑھا اور جب جوان ہونے لگا تب اسے لیاقت علی خان، اس وعدے کے ساتھ واپس لے آیا کہ آپ کی پیری مریدی یونہی چلتی رہے گی سو وہ چار فروری انیس سو باون کو واپس سندھ لوٹایا گیا.

یہاں اسی دن باقاعدہ دستار بندی ہوئی، اور بقول حاجی صاحب کے اس دن “پیر جو گوٹھ” میں تین لاکھ سے زیادہ پیر سائیں کے مرید سرکار کی زیارت کرنے آئے ہوئے تھے.
بچپن سے مخفی علوم کا رسیا، جن میں پالمسٹری، علم الاعداد، جنتریوں کا حافظ اور اچھے اچھے قیافہ شناس پیر پاگارو کے آگے کچھ نہیں ہوتے، کمپیوٹر پر ستاروں کی چالوں سے لیکر بارک اوباما کی پیشنگوئیاں بھی کرتا ہے. گھڑ سواری کا شوقین، اور تحصیل نارہ میں واقع اپنے مصنوعی جنگل میں ہر قسم کے جانور پالتا ہے.
وہ جہاں بھی جاتا ہے، وہاں مریدوں کا ایک سمندر ٹوٹ پڑتا ہے. یہ بات یہاں عام سنی جاتی ہے کہ پیر سائیں پاگارو کی ایک بھی جوتی نے مٹی نہیں دیکھی، وہ اس لیے کہ جہاں جہاں سے وہ گذرتا ہے، اس کے مرید وہاں وہاں اپنی چادریں بچھاتے جاتے ہیں.
آپ یہ بھی نہ سمجھیے گا کہ پیر پاگارو ایک فرسودہ نظام کی تولید ہے لہٰذا اسے یہ سب کچھ ٹھیک ہی لگتا ہے.
“میں نہیں سمجھتا کہ اس طرح اگر لوگ میری جوتی کے آگے اپنی چادریں رکھتے ہیں تو میری انا کو پانی ملتا ہے یا، کوئی اسلام خطرہ میں پڑ جاتا ہے، میں تو ان کے لیے کیا کیا کرتا ہوں شاید آپ نہیں جانتے، آج میرے فقیروں کی طرف کوئی آنکھ اٹھا کر بھی نہیں دیکھتا، وہ پی پی کی حکومت ہو یا مسلم لیگ کی! فوجی ہو یا سول، سب کی حکومت میں اگر میرا انکار شامل ہوجائے تو آپ انکا حشر دیکھیے، آج میرے چالیس ہزار فوجی جوان پاکستان پر سر دینے کے لیے “مجاہد فورس” میں ہیں!”
پیر صاحب نے جواب دیا، جب میں نے آپ کے ذہن میں ابھرے ہوئے سوال کو سامنے رکھا! وہ جگہ جگہ جاکر اپنے مریدوں کو تعلیم پر زور دیتا ہے اور باالخصوص لڑکیوں کی تعلیم پر تو بہت زیادہ!.
اور یہ بات ٹھیک بھی ہے. آج حر مجاہد کمیونٹی پاکستان کے جس بھی کونے میں ہیں وہ امن اور سکھ سے گذر کر رہی ہے. وہ ہر برس دو بار “پیر جو گوٹھ” جاتے ہیں، جہاں انکا مرشد انہیں اپنی زیارت کرواتا ہے. وہ آج بھی امریکا سے لیکر ملک کے اندر فساد پھیلانے والوں کے لیے سب سے بڑی رکاوٹ ہیں، سندھ میں یہ واحد ایک لیجینڈ زندھ ہے،
لیکن افسوس کہ یہ لیجینڈ پرنس کریم آغا خان نہ بن سکا. یا اس جیسا ہی کہ جس کی وجہ سے ہزاروں بے روزگار نوجوان روزی پا سکیں اور تعلیم کے زیور سے اپنی اولاد آرائستہ کرسکیں….

حرف آخر: اردو میں ُپیر پاگاڑہ“ کہا جاتا ہے، جو کہ غلط پکارنا ہے، اصل میں یہ لفظ ہے “پیر پگارو“۔
پگ= پگڑی، آرو= والا، صحییح ہجے ہوتی ہے پگارو۔ (ہاں اگر اردو میں “ر“ نہ ہوتی تو سوچا جاتا۔)
دعاگو
فیاض امر
امر بھائی ! سلام
اس دفعہ بھی آپ نے بہت معلوماتی بلاگ لکھا ہے ماشاء اللہ، مگر یہ موضوع ابھی تشنہ ہے، کئی باتیں جو شاید آپ کے لیے اظہر من الشمس ہوں میرے علم میں نہیں، پیر سائیں پگارو یا پاگارو (آپ نے دونوں ہجے لکھے ہیں) کی شخصیت اور ان کی زندگی کے کئی رُخ اس بلاگ میں واضح نہیں ہوئے، مزید بتائیے، چونکہ پیر صاحب صرف ایک سیاسی قائد نہیں بلکہ مذہبی راہبر بھی ہیں اس لیے اس سمت بھی کچھ روشنی ڈالیے کہ دنیاوی کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم کہاں حاصل کی ؟ وغیرہ، ذریعہء معاش کیا ہے ؟
محتاجِ دُعا
امر جی معافی چاھثا ھوں میرا مقصد آپ کی دل آازاری کرنا نہیں ھے، جہاں تک سورہیہ بادشاہ اور حر تحریک کی بات ھے ثو وہ سندھ کی تاریخ ھے اور سید علی مردان شاہ المعروف پیر صاحب پاگارو کی شفقث صرف ان کے مُریدوں تک محدود ھے سندھی قوم سے کوئی سروکار نہیں، پیر صاحب پاگارو کے خاص مقرب جن کو فقیر کہا جاتا ھے وہ کالا کریں یا سفید کسی غیر مرید کا گائوں ھو یا زمین قبضہ کر لینے پر پیر صاحب پاگارو ان کی مدد فرماثے ھیں بجائے اس کے کہ اُن کو تنبیع کریں،
جناب میں دوسرے ضلعوں کی بات نہیں کروں گا آپ سانگھڑ اور جھول شہروں کے قریب غیر حُر آبادی والے گاؤں جو عرصہ دراز سے پیر صاحب کے فقیروں کے ظلم کا نشانہ بنتے چلے آئے ھیں وہ آج پھی ھونے والے ظلموں کی داستان بیاں کرثے ھیں، میں آپ کو ان علاقوں کے وزٹ کی دعوث دیتا ھوں اور ان لوگوں سے بھی ملا سکثا ھوں جو مزید حقائق سے آپ کو واقف کر سکثے ھیں۔
امر جی آپ بخوبی جانتے ھیں کے سندھی قوم شروع سے پیروں کی موتقد رھی ھے اگر پیر صاحب پاگارو، سورہیہ بادشاہ کے نقشِ قدم پر چلثے ثو شائد آج لیجینڈ پرنس کریم آغا خان بن سکثے تھے پر افسوس ایسا نہیں ھو سکا ۔
فیاض سائیں!
آپ نے مختصر اور اچھا لکھا ہے، مگر حر تحریک پہ مزید روشنی ڈالنے کی ضرورت ہے اور پیر پگارو کی ڈیڈ باڈی والے اشو کو تو آپ نے چھوا تک نہیں، اور بہت ساری چیزیں ہیں جن کو زیز غور لانا چاہیے سب سے بڑا یہ سوال ہے کو آجکل حر تحریک اپنے اس فارم میں ہے کہ نہیں جیسے وہ فرنگیوں کے زمانے ابھر کر سامنے آئی تھی۔
ایسی چیزوں پہ لکھنا چاہئے جو قوم کو اپنے روشن ماضی سے روشناس کرائے۔ اچھی تحریر ہے
مجھے ذاتی طور پر آپ کی یہ تنقید ہسند آئی
لیکن افسوس کہ یہ لیجینڈ پرنس کریم آغا خان نہ بن سکا. یا اس جیسا ہی کہ جس کی وجہ سے ہزاروں بے روزگار نوجوان روزی پا سکیں اور تعلیم کے زیور سے اپنی اولاد آرائستہ کرسکیں….
حسام میمن
خخخ
جناب فیاض امر بھائی السلام علیکم
آپ نےبہت اچھا ، مختصر اور معلوماتی بلاگ لکھا کیا ہی اچھا ہوتا کہ آپ حر تحریک اور موجودہ پیر صاحب واپسی اور پاکستان میں پیر صاحب پگارہ کی گدی کی بحالی اور اس بحالی میں ان حضرات علما کا بھی تذکرہ کردیتے،کیوں کہ جس طرح آپ کی بیان کی گئی معلومات سے بہت سے لوگ ناواقف ہیں بالکل اسی طرح پیر صاحب کی واپسی اور حکومت سے دوبارہ پیر صاحب کی گدی کی بحالی سے بہت سے حضرات ناواقف ہیں ۔بہر حال بہت اچھئ تحریر ہے ہمیں بہت پسند آئی ہے اللہ آپ کے علم و فضل میں اضافہ فرمائے آمین
بہت ہی معلوماتی بلاگ ہمیشہ کی طرح ۔۔ بہت بہت شکریہ ۔۔
پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے بارے میں بھی کچھ لکھا جائے تو پیر پگار و صاحب کی سیاسی مقبولیت اور کارکردگی کا حال بھی معلوم ہوجاے گا۔
پیر پگاڑا یا پیر پگاڑو پر عجیب بلاگ ہے یہ۔ نا مکمل معلومات کا خزانہ سندھ کے اس لیجنڈ کے نام جو ایوب خان سے لیکر ضیاءالحق تک ہر آرمی ڈکٹیٹر کا طرفدار بھی رہا ہے اور خود کو ملک بھر کے میڈیا میں جی ایچ کیو کا آدمی کہتا رہا ہے۔ سندھ میں سبھی لوگ اسکو فوج کا تیرہواں کور کمانڈر مانتے ہیں اور آزادی پرست سندھی اس کردار سے متنفر ہیں۔ بھلا ہوا کہ یہ لیجنڈ پرنس آگا خان نہ بن سکا، ورنہ سندھ کی تاریخ اس سے شرمندہ رہتی۔
حر قوم کے بانی لوگ آج کے پگاڑو سے مختلف تھے، کیونکہ یہ آدمی برطانیہ کا خاص پڑھایا ہوا بندہ ہے جو انہوں نے اس کے بزرگوں کے قتل کے بعد اسکو انگلینڈ لے جا کر تعلیم دی تھی۔ اسکی گدی گورنمنٹ آف پاکستان نے بند کر دی تھی، لیکن اپنے پنجابی آقاؤن کی مدد دے اسکی گدی بحال کری گئی۔ اسکو گھر میں بن مانس وغیرہ رکھنے کا شوق ہے اور پاکستان میں پہلا ڈش انٹینا اسی کے گھر سجا تھا۔ ایک ہی عورت کی خواہش میں اسکا جھگڑہ اپنے بیٹے سے بھی مشہور رہا ہے۔ کچھ عرسہ پہلے اس کی حرکات کی وجہ سے اسکی وائف سے ڈائیورس بھی ہوئی تھی۔ سندی راہنما جیسے سائیں جی ایم سید اس جیسے کرداروں سے خوش کبھی نہ تھے۔ سندہ کے اصل ہیرو جی ایم سید جیسے لوگ تھے، کاش امر سائیں آپ نے ان پر لکھا ہوتا۔
امر فیاض اچھا لکھتے ہیں مگر بعض دفعہ بہت ہی اچھا لکھ جاتے ہیں- پیر صاحب کی داستان تاریخ میں اتنی پرانی نہیں ہے ۔ حسام ، امتیاز اور صابر پیلیجو نے اپنا نقطہ نظر بھی واضع کر دیا یے۔ میں صرف اتنا ہی عرض کروں گا کہ حق کی بات کریں- حق یہ ہے کہ پیر نے کبھی بھی سندھی عوام کے حق کی بات نہیں کی- ہمیشہ آمروں کا ساتھ دیا ہے – اب تو یہ ثابت ہو چکا ہے کہ پیر صاحب صرف فوج کے ہی نہیں بلکہ ایجینسیز کے آدمی بھی ہیں- امر سائیں آپ پیر صاحب کے سارے گناہ صرف اس لئے معاف نہیں کر سکتے کہ پیر صاحب سندھی ہیں۔ امتیاز نے جھول شھر کی مثال دی ہے۔ 1987 میں 2 بندوں نے نوابشاہ میں جتوئی صاحب سے اور سائیں شبیر شاہ سے شکایت کی کہ پیر کے آدمیوں نے ان کے گھروں پہ قبضہ کر کے زبردستی ان سے پیپر پہ دستخط کروائے کہ مکان انہوں نے برضا فروخت کئے ہیں۔ یہ صرف ایک مثال تھی۔ کیا پیر صاحب اگر واقع سید کی اولاد ہیں تو قرآن پہ ہاتھ رکھ کے بتائیں کی کیا یہ واقع ان کے علم میں نہیں آیا؟
امر برادر سندھ کی بات کرنی ہے تو رسول بخش پلیجو کی بات کریں ، غلام محمد ساریو کی بات کریں، جام ساقی کی بات کریں، ذوالفقار علی بھٹو صاحب کی بات کریں، ھوشو شیدی کی بات کریں ان کے علاوہ سندھ کے ان سپوتوں کی بات کریں جن کی ھمدردیاں سندھ اور سندھی عوام کے ساتھ تھیں اور ہیں۔
ان وڈیروں اور پیروں نے سندھ کو کیا دیا ہے؟ وڈیروں کے بچے ولایت میں پڑھتے ہیں اور ایک عام سندھی کا بیٹا میھڑ سے لاڑکانہ بھی پڑھنے نہیں جا سکتا- آخر کیوں؟ پیر صاحب نے کتنے سکول اور اسپتال ضلع سانگھڑ اور میر پور میں بنوائے ہیں؟
ان وڈیرون اور پیروں نے صرف ایک کام کیا ہے ۔ وہ یہ کہ ہاریوں سے زبردستی کام لینا۔ اگر وہ اجرت مانگیں تو ان کی ماؤں بہنوں کو اٹھوانا۔ سندھ میں آج بھی نجی جیلوں کی کمی نہیں۔
لہذا امر سائیں ہم کسی کے سارے گناہ اس وجہ سے معاف نہیں کر سکتے کو وہ سندھی ہے۔ اور ہمارے معاف کرنے سے فرق بھی نہیں پڑے گا کیونکہ تاریخ کبھی معاف نہیں کرتی۔
صدائیں گڈ
ہنوز دلی دور است ۔۔۔۔۔
فیاض بھائی اسلام علیکم
اللہ آپ کا اقبال بلند کرے اور ہمیں اور آپ کو غلطی تسلیم کرنے کا حوصلہ و ہمت عطا کرے ہمارے اور آپ کے کئی ساتھیوں نے کھل کر اور کھول کر حقیقت کی پردہ کشائی کی ..میں اس موضوع پر خاموشی اختیار کرنا چاہتا تھا لیکن اتنی بہت سی باتیں پڑھنے کے بعد آپ کا یہ جواب کہ ہنوز دلی دور است ہمیں ایسا لگا جیسے بلی کو دیکھ کر کبوتر آنکھ بند کرلے اب جب کہ آپ دلی کے اندر کھڑے ہیں اور دلی دور سمجھ رہے ہیں خاصی مضحکہ خیز جملہ ہے. بلکہ سچ پوچھیں تو دلی نہیں یہ دلدل ہے جس میں آپ پھنس گئے ہیں اللہ آپ کا حا فظ وناصر ہو اور غلطی تسلیم کرنے کا حوصلہ عطاکرے ہمت کرکے کہئے کہ انسان خطا کا پتلا ہے چلو بھئی آپ سب کہتے ہیں تو ہو سکتا ہے میں نے کوئی غلط بات کہدی ہوگی اتنی بہت سی اچھی باتیں بھی تو میں ہی کرتا ہوں ایک غلط بھی ہوسکتی ہے چلیں بات ختم کرتے ہیں ہم سب اچھے دوستوں کی طرح ایک دوسرے کی راہنمائی کرتے ہیں اب ایسا نہ کیجئے گا کہ سب کا غصہ مجھ پر نکال دیں چلیں کوئی اور بات کریں اور حسب سابق کوئی اچھا سا نیا بلاگ شروع کریں مجھے پتہ ہے یہ کام ابھی چند منٹ میں ہو جائے گا یہ بازو میرے آزمائے ہوئے ہیں .. گستاخی کی معذرت…. آپ کے علم و دانش کا معتقد و معترف.. آپ کا اپنا اور آپ کی محبتوں کا امین
کسی نے کہا ہے کہ :
بجا کہے جسے عالم اسے بجا سمجھو
زبانِ خلق کو نقارہ ء خدا سمجھو۔
۔۔۔
اب اتنے حق گو اور بے باک مبصروں کے تبصروں کے بعد فیاض امر صاحب کو چاہیے کہ پیر پگارو صاحب کے اصلی چہرے کو بے نقاب کریں۔ اور اگر انکو اس کے لیے مواد چاہیے تو انٹر نیٹ گوگل اور ویکی پیڈیا اور یو ٹیوب کی خدمات حاصل کریں۔
۔۔۔۔۔
پیر پگارو صاحب کو دیو مالائی کہانیوں کے ہیرو کی شکل میں پیش کرنا اس لیے بھی ٹھیک نہیں کہ آنکھو ں دیکھا حال کہنے والے ابھی تک اس دنیا میں موجود ہیں۔
بہر حال:
سب سے پہلے تو میں آپ تمام قابل مبصرین سے “ہنوز دلی دور است…..” جیسے تلخ جملے کی معافی چاہتا ہوں، اور ہاں میں اپنی غلطی تسلیم کرتا ہوں.
غلطی اس بات کی نہیں کہ میں اپنے بلاگ کے متن میں غلط بیانی کی ہے، لیکن یہ کہ میں سمجھا تھا کہ یہاں سب لائقٍ ستائش اور اہلٍ علم حضرات بیٹھے ہیں جن کا وسیع مطالعہ تو ہے ہی لیکن بے انتہا وسیع مشاہداتی آنکھ بھی جاوداں اور تابندہ ہے. لیکن چھوٹا منہ اور بڑی بات….. افسوس صد افسوس، کہ میرا تمام نظریہ دھرے کا دھرا ہی رہ گیا!
میں یہاں چند گذارشات عرض رکھونگا، اگر قبول ہوں تو احسان ہوگا، اور اگر نہیں تو تمام دوست میرے محسنو! یہ بات میری نوٹ کی جائے کہ میں عامیانہ اور سطحی نہیں لکھ سکتا. لہٰذا جو لکھا ہے میں نے ٹھیک لکھا ہے. مجھے کوئی ندامت نہیں ہے.
اب ایک بات کا اعتراف کرتا چلوں:
– میں طنز لکھتے وقت “میکاولی” سے اکثر متاثر نظر ملونگا.
– میں مزاح لکھتے وقت “مشتاق احمد یوسفی” سامنے رکھتا ہوں.
– میں ادب لکھتے وقت “قرۃ العین حیدر” کو اپنا امام مانتا ہوں.
اور میں صحافتی اداریہ یا کالم لکھتے وقت “اوریانا فلاچی” سے واقعی متاثر ہوں.
اور میں اسے کوئی عیب بھی نہیں سمجھتا. یہ ہوتا ہے، کہ کوئی بھی لکھاری کچھ بھی لکھتے وقت اس کے ذہن میں ایک خوبصورت خاکہ پہلے ہی موجود ہوتا ہے. اور وہ خاکہ اس کی اپنی پیداوار نہیں ہوتی بلکہ وہ کسی نہ کسی سے مستعار لیتا ہے، اب یہ ضروری نہیں کہ وہ جس سے مستعار لے رہا ہو، اس کو اس نے پڑھا بھی ہے یا نہیں! لیکن، اس فانی کائنات میں کوئی بھی چیز نئی نہیں ہے، بس کہ پیشکش کا فرق ہوتا ہے.
سو میرا “پیر صاحب پاگارہ” پر یہ بلاگ قطعی قطعی طور پر ایک انتہائی چھپی ہوئی زبان میں “میکاولی” طرز کا تھا، جس میں میں نہ تو کہیں بھی اس سے متاثر ہوتے دکھائی ملونگا، اور نہ کسی کو ترغیب دیتے ملونگا کہ بس حقیقی انسان سندھ میں ہے تو بس “پیر پاگارہ” ہی ہے. اور نہ میں ان کا نوکر یا مرید ہوں، اور نہ ہی میں انکا کوئی قصیدہ خوان ہوں! یہ بات نوٹ رہے. میرا خیال ہے کہ میرے دوست حسام میمن بات کی تہ تک پہنچ گیا تھا، جس سے تمام احباب اوپر ہی اوپر سے گذر گئے.
بہت افسوس ہؤا ہے مجھے اور میں واقعی معافی مانگتا ہوں کہ میں نے ایک غلط نقطہ نظر قائم کر رکھا تھا.
میں نے پہلے پہل ہی سوچ رکھا تھا کہ اکثر جواب دینے میں گریز کرونگا، لیکن اب یہ بات اتنی آگے نکل گئی ہے کہ مجھے ملزم کے کٹھڑے میں کھڑا ہونا ہی پڑے گا.
میں کوشش کرتا ہوں کہ سب معترض دوستوں کے جوابات دوں.
سو بسم اللہ، ملزم حاضر ہے،
(یہاں میں بہن زرقا مفتی کی طرح ایک ایک دوست کو جدا جدا جواب دونگا، تاکہ تبصرہ طوالت سے بھی محفوظ رہے اور بوریت بھی نہ قائم کر سکے.)
یہاں ایک جارحانہ انداز جو میں نے محسوس کیا وہ میرے انتہائی عزتماٰب دوست محترمی امتیاز حسین صاحب، محترم صابر پلیجو صاحب اور محترمی سائیں رحمت سرکار کا تھا.
اب اعتراضات کیا کیا ہیں: ذرا توجہ دیجیے گا:
– پیر صاحب پاگارو کی شفقث صرف ان کے مُریدوں تک محدود ھے سندھی قوم سے کوئی سروکار نہیں!
(جواب: پیر صاحب کے مرید کیا غیر سندھی ہیں؟ کہ یہاں جمع و تفریق کا سوال اٹھا؟ اور سوال سندھی یا غیر سندھی کا تو ہؤا ہی نہیں پھر یہ تفریق کا عنصر کاہے کو درمیاں میں لارہے ہیں دوست!)
– سانگھڑ اور جھول شہروں کے قریب غیر حُر آبادی والے گاؤں جو عرصہ دراز سے پیر صاحب کے فقیروں کے ظلم کا نشانہ بنتے چلے آئے ھیں وہ آج بھی ھونے والے ظلموں کی داستان بیاں کرتے ہیں!
(جواب: میں نے اپنے بلاگ میں موجودہ حروں کی کب وکالت کی اور یہ کہا کہ موجودہ حر آبٍ زم زم سے نہلائے ہوئے ہیں، پہلے نمبر کے داداگیر ملیں گے اکثر، لیکن سوال یہ کہ میں نے کب کہا کہ موجودہ نام نہاد حر ایک بہترین انسان ہیں؟)
)جاری ہے(
– نا مکمل معلومات کا خزانہ سندھ کے اس لیجنڈ کے نام جو ایوب خان سے لیکر ضیاءالحق تک ہر آرمی ڈکٹیٹر کا طرفدار بھی رہا ہے اور خود کو ملک بھر کے میڈیا میں جی ایچ کیو کا آدمی کہتا رہا ہے۔ سندھ میں سبھی لوگ اسکو فوج کا تیرہواں کور کمانڈر مانتے ہیں اور آزادی پرست سندھی اس کردار سے متنفر ہیں۔ بھلا ہوا کہ یہ لیجنڈ پرنس آغا خان نہ بن سکا، ورنہ سندھ کی تاریخ اس سے شرمندہ رہتی۔
(جواب: مجھے سمجھ نہیں آتا کہ آپ لوگ چاہتے کیا ہیں؟
ایک طرف آپ ‘نام نہاد سندھی قومپرست’ کہتے ہیں کہ سندھیوں کو فوج میں نہیں بھرتی کیا جاتا، اور اگر کیا جاتا ہے تو نچلی سطح پر، اور دوسری طرف ایک سندھی کور کمانڈر کو برداشت نہیں کرتے؟ آج تھرپارکر سے لیکر گھوٹکی تک تیس ہزار سندھی جوان مجاہد فورس میں بھرتی ہیں، جن کا اعزازی جرنل پیر پاگارہ ہی ہے، کتنے لاکھوں روپے ان گھروں میں آتے ہونگے، کبھی آپ لوگوں نے سوچا؟ اگر یہ سب بے روزگار ہوتے تو چوریاں کرتے، بدمعاشیاں کرتے، اور نہ جانے کیا کیا کرتے، وہ آج روزگار میں ہیں، فوج میں ہیں، تو اس میں اعتراض کی کیا بات ہے؟ اور سندھ کے کون سے آزادی پرست رہنما؟ ذرا کھل کر بتا سکتے ہیں محترمی سائیں صابر پلیجو صاحب؟ رسول بخش پلیجو صاحب؟ سائیں جی ایم سید؟ کون؟)
– لیکن اپنے پنجابی آقاؤں کی مدد دے اسکی گدی بحال کری گئی۔ اسکو گھر میں بن مانس وغیرہ رکھنے کا شوق ہے اور پاکستان میں پہلا ڈش انٹینا اسی کے گھر سجا تھا۔
(جواب: اب ذرا دل سنبھال کر سنیے گا میرا جواب. یہ پنجابی آقا ہیں کہاں؟ ذرا ان کے نام پتے تو بتادیں، کیوں کہ ہم خود ان کی تلاش میں ہیں، اور یہ زہر آخر کیوں ہے اتنا ہم میں؟ پنجابی، سندھی، بلوچی، پٹھان وغیرہ وغیرہ،….. تو ٹھیک ہے، (خدا نہ کرے) توڑ دیں پاکستان، کل آپ ٹھٹہ کے لوگ پھر کہیں گے کہ (اترادھی سندھی) شمالی سندھی…. کیا کیا نہ زہر بویا گیا ہے ہمارے اندر کبھی ہم نے سوچا؟ اور یہ ڈش اینٹینا کی کیا بات ہوئی درمیاں، جو کہ آجکل دو ٹکے کے چھاپڑہ ہوٹلوں کی چھتوں پر لگی ہوئی ہے، ذرا اس بات میں پیر صاحب کی ایڈوانس سوچ کو کیوں منفی لیا گیا؟)
– ایک ہی عورت کی خواہش میں اسکا جھگڑہ اپنے بیٹے سے بھی مشہور رہا ہے۔ کچھ عرصہ پہلے اس کی حرکات کی وجہ سے اسکی وائف سے ڈائیورس بھی ہوئی تھی۔
(جواب: میرا خیال یہ ہے کہ یہ بات نج ذاتی اور گھرو قسم کی ہے لہٰذا اس سے ہمیں گریز کرنی چاہیے، کیونکہ ایسے واقعات کا تعلق نبیوں سے ہوتا تھا…. خیر ہے)
(جاری ہے)
– حق یہ ہے کہ پیر نے کبھی بھی سندھی عوام کے حق کی بات نہیں کی- ہمیشہ آمروں کا ساتھ دیا ہے – اب تو یہ ثابت ہو چکا ہے کہ پیر صاحب صرف فوج کے ہی نہیں بلکہ ایجینسیز کے آدمی بھی ہیں-
(جواب: سندھی عوام چاہتا کیا ہے سرکار رحمت سائیں! ذرا ہمیں بھی تو معلوم ہو؟ کیا وہ کہتا کہ کالا باغ ڈیم نہیں بناؤ؟ تو کتنے آدمی داؤ پر لگ جاتے، جو کہ بننی ممکن ہی نہیں، اور یہ بات سب اہلٍ علم جانتے تھے کہ کالا باغ ڈئم ایک پلاسٹک کا بم ہے، کہ جب بھی حکومت ملک میں عوام کی سوچ کے ادھر ادھر کرنا چاہے تو یہ شوشا چھوڑدے، اور یہ بات پیر پاگارہ بخوبی جانتا تھا. اسی لیے وہ مزے لے لے کر کہتا تھا، کہ بناؤ بناؤ…… میرے فقیروں کی زمین آباد ہونگی، باقی کون ایجنسیوں کا آدمی ہے، اور کون نہیں…… یہ تو اللہ ہی جانے کون بشر ہے…….)
– سندھ کی بات کرنی ہے تو رسول بخش پلیجو کی بات کریں ، غلام محمد ساریو کی بات کریں، جام ساقی کی بات کریں، ذوالفقار علی بھٹو صاحب کی بات کریں، ھوشو شیدی کی بات کریں ان کے علاوہ سندھ کے ان سپوتوں کی بات کریں جن کی ھمدردیاں سندھ اور سندھی عوام کے ساتھ تھیں اور ہیں۔
(جواب: میرا پورا بلاگ در حقیقت سرکار پیر پاگارہ صبغت اللہ ثانی پر تھا، اور ہے، جس نے گوریلا جنگ کی بنیاد ڈالی، اور دلیر اتنا کہ پھانسی والی رات بھی سہگل کو شطرنج میں سات شہ دے دی. میں نے نا تو سندھ کی بات ہے، اور نا سندھ کا کیس سامنے رکھا ہے. پلیجو صاحب میرا دوست بھی ہے اس سے ہماری ٹھیک ٹھاک چپقلشیں بھی ہوتی رہتی ہیں. وہ ایک لاجواب قاری ہے اور یہ میں دعویٰ سے کہ سکتا ہوں کہ وہ:
– وہ ایک بہترین وکیل ہے تمام پاکستان میں ( اگر وہ صرف وکالت کرے تو)
– وہ ایک بہترین اور چالاک سیاستدان ہے پورے پاکستان میں، (اگر وہ صرف سیاست کرے اور اس کے ساتھ سچا بھی ہو تو)
– وہ ایک بہترین ادیب ہے، جس کی لائبریری میں ساٹھ ہزار سے زیادہ کتب موجود ہوں وہ کیا کیا نہ جانتا ہوگا! (لیکن اگر وہ کل وقتی لکھاری بنے تو)
میں سرکار جانتا ہوں…. کہ سندھ کے یا پاکستان کے بڑے بڑے سیاستدان اصل میں کیا ہیں، اتنا تو تھوڑا بہت جانتا ہوں میں……. شہید بھٹو صاحب کو “کراچی کا پلے بوائے کہا جاتا تھا نا؟
چھوڑیں حضور……. بس ایک مثال دینا چاہونگا، میں نے ایک بلاگ لکھا تھا قائدٍ اعظم جینا صاحب پر،
http://www.aalmiakhbar.com/blog/?p=591#comment-6501 پڑھیں، جس میں محترمی صفدر ھمٰدانی صاحب نے انتہائی چھپے ہوئے الفاظ میں گویا یوں ہوئے تھے کہ: “قائد اعظم علیہ الرحمہ نے یہاں لندن میں جو زندگی گزاری اور اسکی جو دستاویزی شہادتیں یہاں کی انڈیا آفس لائبریری میں موجود ہیں ان میں سے ایک بھی بات کو اگر لکھوں تو مجھ پر پہلے غدار،پھر کافر اور پھر قائد دشمن کا فتویٰ لگ جائے۔” پھر بھی نہیں سمجھا گیا تھا کہ چھوڑدین اب ان پرانی باتوں کو، مت کلمے پڑھیں ان پر……. اور آپ بھی وہ ہی بات کر رہے ہیں… ذرا تعجب ہوتا ہے.)
– ان وڈیروں اور پیروں نے سندھ کو کیا دیا ہے؟ وڈیروں کے بچے ولایت میں پڑھتے ہیں اور ایک عام سندھی کا بیٹا میھڑ سے لاڑکانہ بھی پڑھنے نہیں جا سکتا- آخر کیوں؟ پیر صاحب نے کتنے سکول اور اسپتال ضلع سانگھڑ اور میر پور میں بنوائے ہیں؟
(جواب: کیا آپ مجھے بتا سکتے ہیں سائیں رحمت کہ کتنے وڈیرے موجود ہیں آج؟ ذرا گن کے تو مجھے بتادیں… ایک احسان کریں مجھ پر اور سب قارئین پر…. کیا سائیں جی ایم سید ایک وڈیرہ نہ تھا؟
کیا رسول بخش پلیجو صاحب کی زمینوں (جاتی اور بیگنا موری) کا حساب کتاب آپ جانتے ہیں؟ اور محترم غلام قادر پلیجو (رسول بخش پلیجو) کے بھائی کے اثاثوں کا آپ کو پتہ ہے؟
کسے آپ وڈیرہ کہتے ہیں اور کسے پیر؟
کیا اب تک انہی وڈیروں نے سندھ کو بچایا ہؤا نہیں ہے کیا؟ مغلیہ دور میں سرکار شاہ عنائت کیا پیر نہ تھے؟ کیا انکے پاس ہزاروں ایکڑ زمینیں نہیں تھیں؟ حضور تھوڑا حقیقت پسندی کا مظاہرہ کیا کریں، سب انگلیاں ایک جیسی نہیں ہوتی، شہید بھٹو ایک وڈیرہ تھا، آج بھی ان کی کتنی زمینیں ہیں آپ کو پتہ نہیں، انکا والد صاحب سر شاہنواز بھٹو کے ہزاروں ایکڑ زمینیں انگریزوں سے بخشش کروائی ہوئی تھی، نہیں معلوم؟ اسکول کھولنا اور اسے جاری رکھنا سرکار کا کام ہے، کسی وڈیرے ایرے غیرے نتھو خیرے کا نہیں، اور اگر کوئی اس سرکاری کام میں رکاوٹ ڈالتا ہے تو یہ بغاوت ہے جس کو منہ دینا سرکار کا اولین فرض بنتا ہے. اگر ایسا نہین ہوتا تو یہ سرکار کی نا اہلی ہے، نہ کہ وڈیروں کی….. مہربانی کریں اور غیر سطحی طور پر بھی سوچا کریں، احسان ہوگا آپکا)
– ان وڈیرون اور پیروں نے صرف ایک کام کیا ہے ۔ وہ یہ کہ ہاریوں سے زبردستی کام لینا۔ اگر وہ اجرت مانگیں تو ان کی ماؤں بہنوں کو اٹھوانا۔ سندھ میں آج بھی نجی جیلوں کی کمی نہیں۔
(سرکار رحمت سائیں! آپکو پتہ ہے کہ یہ نام نہاد “نجی جیلوں” کا شوشا کیسے چھوڑا گیا تھا، اور اس پر بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیم نے دو کروڑ روپے کس طرح ایک لوکل این جی او کو دیے تھے؟
میرے پاس وہ کیس پروپوزل ہے جو کہ الف سے لیکر ی تک سوائے جھوٹ اور مکاری کے کچھ نہیں، جس سے ہؤا کیا: اب سنیے:
ایک زمیندار حاجی کھوکھر صاحب کے پاس یہ کیس ہؤا تھا، جس کے پاس ایک ہی دو سؤ کے قریب ہاری آئے تھے اور چھ لاکھ روپے لیکر اس شرط پر کہ وہ انہیں گھر دیگا اس کی وہ زمینیں آدھی آدھی محنت پر آباد کرینگے. حاجی صاحب نے چھ لاکھ روپے پیشگی ادا کیے، اور انہیں اپنی زمینیں کاشتکاری کے لیے دیدیں. ہؤا یہ کہ کوئی تین مہینے بھی نہ گذرے ہونگے، “لیلو” نام کا ایک کسان بھاگ کر دوسرے زمیندار سے پئسے ٹھگنے کے لیے لابیاں بنانے لگا. اور وہاں سے دو لاکھ روپے لیکر اپنے بیس ساتھی حاجی صاحب کی زمینوں سے اڑا لے بھاگا. اور اس طرح بات بگڑتی چلی گئی. ایک مقامی این جی او نے موقع غنیمت جان کر فوری طور پر ایک کیس پروپوزل بنایا اور ھیومن رائیٹس کمیشن کو بھیج دیا. سنا ہے کہ کچھ لے دے کر وہ پروجیکٹ جو کہ دو کروڑ روپے کا تھا منظور ہوگیا، اور اس طرح “میڈیائی مہم” چلا کر اور اوپر سے پولیس کی مدد لیکر ان تمام کسانوں کو لیکر حیدرآباد پریس کلب کے آگے بھوک ہڑتال کروائی گئی. (ان تمام باتوں کا ثبوت میرے پاس موجود ہے) اور اس طرح مقامی اخباروں میں “پریمی جوڑوں” کے ساتھ ایک نئی اصطلاح متعارف ہوئی جس کا نام “نجی جیل” رکھا گیا. اس وقت میں ایک بین الاقوامی ادارے میں کام کرتا تھا، چھان بین کے دوران پتہ چلہ کہ کھودا پہاڑ نکلا چوہا!
یعنی ایسا کوئی بھی نجی جیل نہ تھا، بلکہ ایک چالبازی تھی، بلیک میلنگ تھی. خیر اب اصل معاملہ یہاں سے شروع ہؤا جس کا نہ تو پتہ آپ کو ہے اور نہ عمومی لوگوں کو.
آپ کو پتہ ہے کہ وہ “نام نہاد نجی جیلوں” سے بازیاب کرائے گئے کسان آج کل کہاں ہیں اور کس طرح اپنی زندگی گذار رہے ہیں؟
میں بتاتا ہوں. آپ آئیں، حیدرآباد کے گدو چوک، قاسم آباد کے سنسان علائقوں میں، انکے بچے بھیک مانگتے ہیں، انکے مرد خوار گھر میں بیٹھے ہوئے ہیں، اور انکی عورتیں……….( آپ سمجھ جائیں)
اب انہیں کوئی بھی زمیندار اپنی زمینوں پر نہیں رکھتا، این جی او والوں کا پروجیکٹ ختم ہوگیا اور وہ کسی اور “پروجیکٹ” مین مگن ہیں، خوار ہوئے تو وہ ہاری، اور کسان……..
میں نہیں کہتا کہ یہ سب ٹھیک ہؤا، لیکن میرے بھائی! اس نظام میں ایسا نہ ہوگا تو پھر کیا ہونا چاہیے؟
بدلنا ہے تو نظام کو بدلو، جب شہید بھٹو صاحب نے صنعتیں قومی کی تھیں تو زمینیں کیوں نہیں کی؟ کیونکہ وہ خود ایک وڈیرہ تھا اس لیے؟ لہٰذا مہربانی فرما کر جذبات سے نہیں تھوڑا عقل سے بھی سوچا کریں. پیر پاگارو بھی اسی نظام کی پیداوار ہے، لیکن یہ سچ ہے کہ تھوڑا مختلف ہے. وہ بھی ایک وڈیرہ ہے، پیر ہے، اور بس! باقی اس کے فقیر تو جو چاہے کریں، سب حکومتیں ان کی پشت پناہی کر رہی ہیں. پھر مجھے کیا اعتراض ہوسکتا ہے؟ نظام ہی ایسا ہے……..)
– بلکہ سچ پوچھیں تو دلی نہیں یہ دلدل ہے جس میں آپ پھنس گئے ہیں اللہ آپ کا حا فظ وناصر ہو اور غلطی تسلیم کرنے کا حوصلہ عطاکرے ہمت کرکے کہئے کہ انسان خطا کا پتلا ہے چلو بھئی آپ سب کہتے ہیں تو ہو سکتا ہے میں نے کوئی غلط بات کہدی ہوگی اتنی بہت سی اچھی باتیں بھی تو میں ہی کرتا ہوں ایک غلط بھی ہوسکتی ہے چلیں بات ختم کرتے ہیں ہم سب اچھے دوستوں کی طرح ایک دوسرے کی راہنمائی کرتے ہیں .
(جواب: جناب سائیں قبلہ و کعبہ امین ترمذی صاحب! کیسے ہیں آپ؟ بھائی ایک بات تو آپ نے بالکل دک ٹھوک کے لکھی ہے کہ میں دلدل میں پھنس گیا ہوں! بجا فرمایا آپ نے.
اگر آپ سب مجھ سے اتنے ہی نالاں ہیں کہ میں سب کے آگے اپنا سر جھکا کر کہدوں کہ مجھ سے غلطی ہوئی ہے اور پھر آپ سب اس بات سے خوش ہوجائیں گے، تو لو جی….. ہم مان جاتے ہیں. بس؟
کمال کا دل پایا ہے میں نے! یعنی ایک ٹکے کا ملال نہیں ہو رہا ؟ عجیب ہے، پتہ ہے….. شاید نفس مر گیا ہے، اس لیے. خیر تو حضرات میں اپنی غلطی پر نادم ہوں، آئندہ ایسی کوئی غلطی نہیں کرونگا، جیسے آپ کہیں گے ویسا ہی کرونگا، انشاء اللہ. لیکن میری بھی ایک مؤدبانہ گذارش ہے کہ خدارا، تھوڑا اسلوب نگاری کو تھوڑا بہت سمجھا کریں، لکھے عیسیٰ اور پڑھے موسیٰ کب تک؟
ڈاکٹر کی پرچی صرف میڈیکل اسٹور والا ہی سمجھے آخر کب تک؟
تھوڑا میکاولی کی کتاب “پرنس” کا مطالعہ کریں. بس یہی عرض کرنا چاہونگا، آپ کی توسط سے، یہ میں آپ کو نہیں بلکہ میرے معترض دوستوں کو کہ رہا ہوں، آپکا تو خیر پڑھا ہی ہوگا.)
– اب اتنے حق گو اور بے باک مبصروں کے تبصروں کے بعد فیاض امر صاحب کو چاہیے کہ پیر پگارو صاحب کے اصلی چہرے کو بے نقاب کریں۔ اور اگر انکو اس کے لیے مواد چاہیے تو انٹر نیٹ گوگل اور ویکی پیڈیا اور یو ٹیوب کی خدمات حاصل کریں۔
(جواب: میرے محسن سائیں منظور قاضی صاحب! کنگن ہاتھ میں تو آرسی کیا؟ میری رہائش خیرپور میں ہی ہے، پیر سائیں پاگارو، بھی خیرپور میں ہی رہتا ہے، میں کیوں وکی شکی یا گوگل شوگل سرچ کروں؟ انیس سؤ اٹھاسی کی الیکشن میں پیر صاحب کے سامنے کون تھا؟ بقول سندھ کے ایک بڑے ادیب ابھی دودھ والے دانتوں والا سید پرویز علی شاھ. اور وہ بچہ پرویز علی شاہ، پیر پاگارو کو چت کر گیا، کیوں؟
1. پی پی پی کا ایک نیا جوش.
2. پیر پاگارہ کا صرف اپنے مریدوں تک ہی محدود رہنا.
باقی میرے سائیں، آپ تمام بلاگ پھر سے پڑھیں، خدارا ایک معتدل سوچ کے ساتھ، پھر فیصلہ کریں کہ میری سوچ کیا تھی؟
کیا یہ جملہ تشفی نہیں دے پاسکا کسی کو بھی (سوائے حسام بھائی کے کہ) “لیکن افسوس کہ یہ لیجینڈ پرنس کریم آغا خان نہ بن سکا. یا اس جیسا ہی کہ جس کی وجہ سے ہزاروں بے روزگار نوجوان روزی پا سکیں اور تعلیم کے زیور سے اپنی اولاد آرائستہ کرسکیں….”
مولیٰ مجھے سمجھ دے.
آمین
دعاگو آپ سب کا گناھگار
امر فیاض
میکیا ویلی کہتاہے کہ اپنے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے ہر ایک جائز اور ناجائز حربہ اور طریقہ جائز ہے ۔ end justifies the means
اگر شروع ہی سے فیاض امر صاحب کھل کر یہ کہدیتے کہ
“ افسوس کہ یہ لیجینڈ پرنس کریم آغا خان نہ بن سکا. یا اس جیسا ہی کہ جس کی وجہ سے ہزاروں بے روزگار نوجوان روزی پا سکیں اور تعلیم کے زیور سے اپنی اولاد آراستہ کرسکیں“
تو انکی تحریر کے سمجھنے میں کسی کو (سوائے حسام میمن صاحب کے ) یہ غلط فہمی نہ ہوتی کہ فیاض امر صاحب اپنی اتنی لمبی مثبت تمہید اور تحریر سے پیر پگارو صاحب کی شان میں قصیدہ کہ رہے ہیں یا پھر اپنے میکاویلیانہ اندازِ بیا ں سے اپنی منفی تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
ہم نہیں چاہتے کہ فیاض امر صاحب جو خیر پور ( یعنی پیر پگارو صاحب ) کے شہر میں رہتے ہیں ، اپنی صاف گوئی کی وجہ سے پیر پگارو صاحب کےا ور انکے مریدوں اور ماننے والوں کے غضب کا نشانہ بن جائیں ، اسلیے ہم ان سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ اسی طرح میکیا ولی ہی کے انداز ِ بیاں سے کام لیکر اپنی باتیں اس طور پہ کہدیں کہ “ سانپ بھی مرجائے اور لاٹھی بھی نہ ٹوٹے۔“
ممکن ہے کہ فیاض امر صاحب کی تحریر پڑھکر پیرپگارو صاحب ، پرنس آغا خاں کی طرح ہزارو ں بے روزگا ر نوجوانوں کی روزی اور تعلیم کا وسیلہ بن جائیں۔
جب تک ایسا نہیں ہوتا ہم بھرتری ہری کا یہ قول جسے اقبال نے اپنے شعر میں پیش کیا ، دہراتےرہینگے :
پھول کی پتّی سے کٹ سکتا ہے ہیرے کا جگر !
مردِ ناداں پر کلام ِ نرم و نازک بے اثر !
بالکل بجا فرمایا میرے محترم سائیں منظور قاضی صاحب!
اول تو سوائے رب کی ذات سے میں کسی سے نہیں ڈرتا، دوسری بات یہ کہ ہاں میں نے “پیر سائیں صبغت اللہ شاہ راشدی“ اصل پیر پاگارہ کی شان میں قصیدہ گوئی ضرور کی ہے، جس کو تاریخ نے مسخ کرنے کی کوشش کی ہے۔ لیکن سندھ کے باشعور عوام جانتے ہیں کہ وہ “دلیر اور ہمت والا انسان“تھا، جسے ہم سب “سورہیہ بادشاہ“ کے نام سے جانتے ہیں۔ میرا بلاگ ایک آئینہ ہے جس میں سورھیہ بادشاہ کی بات ہوئی ہے۔
موجودہ پیر پاگارہ محترم علی مردان شاہ کی کافی باتیں اچھی بھی ہیں۔
مثال: وہ حق گو ہیں یا نہیں، لیکن اس کی حس ظرافت بڑی تیز ہے۔
اس کے سیاسی اصطلاح کوئی کوئی سمجھتا ہے، جیسے: فیملی پلاننگ وہ کہتا ہے، جب ملک میں مارشل لا کے گدھ منڈلاتے نظر آتے ہیں۔
وہ کم از کم ایک سیاسی کھیپ بنا رہا ہے، جو کہ سندھ میں معدوم ہوتی جا رہی ہے۔
پیپلز پارٹی جو کہ اب “زرداری پارٹی“ بن چکی ہے، اس کے مقابلے میں وہ یہاں کی مقامی لیڈرشپ کو اکسا رہا ہے،
وہ امریکہ دشمن ہے۔
باقی خامیاں، ایک ڈھونڈھو ہزار مل جائیں گی، مطلق ذات اللہ کی ہے، کاہے کی پیری مریدی؟
میں رہتا خیرپور میں ہوں، لیکن سب کو پتہ ہے کہ نہ بکا ہوں، اور نہ جھوٹ کے آگے سر کو جھکاؤنگا! آج کل بے روزگار بیٹھا ہوں، لیکن مالک کے لاکھ لاکھ شکر ہے، یہ ہاتھ مالک کے آگے ہی ہؤا ہے۔
حق گوئی کی وجہ سے مجھے نہ تو نام نہاد سندھی قوم پرست اپنا سمجھتے ہیں، اور نہ حکومتی کارندے۔
اس وقت جب سندھ اور پنجاب میں ایک کشمکش چل رہی ہے، وہاں میرے ہی کالم سے آگ بھڑک اٹھتی ہے، اعتبار نہ آئے تو نیچے ایک لنک دے رہا ہوں خود ہی دیکھ لیجیے۔
http://iaoj.wordpress.com/2009/10/27/conflict-between-sidnh-and-punjab-real-or-unreal/
یہ میرا آرٹیکل پتہ نہیں کس کس نے اٹھایا ہؤا ہے، جس کی وجہ سے اب یہاں کی ایک بڑی مقامی اخبار میں مجھ پر اداریہ بھی چھاپا گیا تھا جس میں مجھے “پنجاب کا پٹھو“ کے نام سے پکارا گیا ہے۔
کوئی فرق نہیں پڑتا، میں اتحاد پر یقین رکھتا ہوں، مالک پر بھروسا کرتا ہوں، پیر پاگارہ جو بھی ہے میں نہیں ڈرتا۔
مہربانی۔
آپکا اپنا
امر فیاض
آج علامہ اقبال کی پیدائش کا دن منا یا جارہا ہے ، اسی مناسبت سے ( فیاض امر صاحب کے اوپر کے تبصرے کو سامنے رکھکر ) اقبال کے چند اشعار ملاحظہ کیجیے:
نظم : مستئی کردار
صوفی کی طریقت میں فقط مستئِ احوال
ملّا کی شریعت میں فقط مستئِ گفتار
شاعر کی نوا مُردہ و افسردہ و بے ذوق
افکار میں سرمست ! نہ خوبیدہ نہ بیدار
وہ مردِ مجاہد نظر آتا نہیں مجھ کو
ہو جس کے رگ و پے میں فقط مستئی کردار !
۔۔۔۔
ان اشعار کی روشنی میں یہ دیکھنا ہے کہ کیا پیر پگارو صاحب، صوفی کی طرح احوال میں مست ہیں، یا ملا ّ کی طرح گفتا ر میں مست ہیں یا شاعرِ کی طرح افسردہ و بے ذوق ہیں اور افکا ر میں سرمست ہیں یا پھر مردِ مجاہد کی طرح اپنے کردار کی مستی میں مگن ہیں؟
ان سوالات کے جوابات پیر پگارو صاحب نہ دے سکیں تو کم از کم فیاض امر صاحب ہی انکے کردار و گفتار پر روشنی ڈالیں۔
۔۔۔۔
اگر پیر پگارو صاحب ایک قلندر ہیں تو ان کے لیے اقبال نے یہ بھی کہاہے کہ:
مہر و مہ و انجم کا محاسب ہے قلندر !
ایّام کا مرکب نہیں ، راکب ہے قلندر !
تو کیا پیر پگارو صاحب ایّام کے راکب ہیں؟
۔۔۔۔۔۔
اگر یہ سب کچھ بھی نہیں تو وہ پھر ہزاروں بے روزگاروں کو روزی اور علم کے زیور سے کیسے آراستہ کرسکتےہیں۔
۔۔۔۔۔
ان جیسے ستاروں کے لیے ہی تو اقبال نے یہ بھی کہا تھا کہ :
ستارہ کیا مری تقدیر کی خبر دے گا
وہ خود فراخی ء افلا ک میں ہے خوار و زبوں
۔۔۔۔۔۔۔
فیاض امر صاحب نے اپنے آخری تبصرے میں جس قدر صاف گوئی سے کام لیا اس پر علامہ اقبال کے یہ اشعار یا د اگئے:
یارب ! یہ جہانِ گذراں خوب ہے لیکن
کیوں خوار ہیں مردانِ صفا کیش و ہنرمند ؟
کہتا ہوں وہی بات سمجھتا ہوں جسے حق
نے ابلہ ء مسجد ہوں ، نہ تہذیب کا فرزند !
اپنے بھی خفا مجھ سے ہیں بیگانے بھی نا خوش
میں زہرِ ہلا ہل کو کبھی کہ نہ سکا قند
مشکل ہے کہ اک بندھء حق بین و حق اندیش
خاشاک کے تودے کو کہے کوہِ دما دند !
چپ رہ نہ سکا حضرتِ یزداں میں بھی اقبال
کرتا کوئی اس بندہء گستاخ کا منہ بند
۔۔۔۔۔
قبلہ و کعبہ، جناب محترمی منظور قاضی صاحب!
السلام علیکم۔ اور اگر ان سوالات کے جواب آپکو مل بھی جائیں تو پھر آپکے سوالات ختم ہونگے؟
یا یونہی عمر بھر سوال ہی پوچھتے رہیں گے؟ (معافی کے ساتھ یہ جسارت کرتا ہوں)
آپ کو تشفی ہو نہ ہو لیکن واقعی ایک بلاگ نگار سے آپ اچھی نوکری کرواتے ہیں۔ ثبوت آپکے چھ نومبر والے تبصرے میں آپ خود ہی دیکھ لیجیے: “ پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے بارے میں بھی کچھ لکھا جائے تو پیر پگار و صاحب کی سیاسی مقبولیت اور کارکردگی کا حال بھی معلوم ہوجاے گا۔“، یہاں کوئی مغلیہ دربار لگی ہوئی ہے کہ اپنا اپنا فرمائشی حکمنامہ سنا کر دوسروں کو دق کیا جائے! (معاف بھی کیجیے گا، بلاگ نگار کا کام یہ بھی نہیں ہوتا کہ ہر سوال کا جواب دے، میرے اوپر کے تمام تبصروں اور بلاگ میں آپ کت تمام سوالات، جو ابھی پوچھے ہیں، اور جو مستقبل قریب میں پوچھنے کا اردہ کرنے والے ہیں، میرا خیال ہے کہ جوابات پہلے ہی سے موجود ہیں۔) خدارا رحم بھی کیا کریں!
مولیٰ کائنات حضرت علی علیہ السلام کا ایک قول یاد آرہاہے، کہ سوال میں ہی جواب پنہاں ہوتا ہے، گر تھوڑا بھی غور کیا جائے تو!
مہربانی، فرمائیے، اور زیادہ بھی باتیں دل پہ نہ لے لیا کریں، صحت پہ اکثر ناگوار بھی گذرتی ہونگی،
آپکا احسانمند
امر فیاض
بھائی فیاض امر صاحب !
سلام” علیکم
سب سے پہلے تو شکریہ کہ آپ کا یہ بلاگ میرے علم میں کافی اضافہ کا باعث بنا، آپ نے بلاگ جس موضوع پر شروع کیا تھا وہ “گوریلا جنگ کی ابتدا” والی بات وہ تو بیچ میں ہی رہ گئی – پیر صاحب کا نام ہم بچپن سے سنتے آ رہے تھے لیکن اب ان کے بارے میں کافی منفی و مثبت تاثرات پڑھنے کو بھی مل گئے (سائیں صبغت اللہ شاہ اور سید علی مردان شاہ دونوں کے بارے میں ) –
پیر صاحب اچھا انسان ہے یا نہیں ؟ یہ میں ابھی نہیں سمجھ سکا لیکن . . .
میں آپ کے تحمّل کی داد دیتا ہوں جو کافی نایاب قسم کی صلاحیت ہے – پھر دوسروں کا لحاظ اور آداب کے دائرہ سے تجاوز تو دور کی بات آپ تو اس دائرہ کے وسط ہی کو نہیں چھوڑتے، میری نظر میں یہ بھی ایک بہت قابلِ قدر وصف ہے –
میں یہاں آپ کی مداحی اور قصیدہ خوانی یا چاپلوسی کرنے نہیں آیا کہ مجھے اس کا کوئی فائدہ نہیں، میرے لیے آپ کا سندھی ہونا نہ ہونا بھی برابر ہے، لیکن میں کسی خوبی کو خوبی نہ کہوں اور کسی خرابی کو خرابی نہ کہہ سکوں یہ مجھے قبول نہیں –
میں زہرِ ہلا ہل کو کبھی کہہ نہ سکا قند
آپ کا سندھی پنجابی پٹھان کی سطح سے بلند ہو کر پاکستانی سوچ رکھنا میرے لیے قابل ِ صد احترام ہے –
ایک مشورہ ہے اگر قبول فرمائیں . . .
دوسرا مصرع ہے کہ . . .
یہ تو چلتی ہے تجھے اونچا اُڑانے کے لیے
“، یہاں کوئی مغلیہ دربار لگی ہوئی ہے کہ اپنا اپنا فرمائشی حکمنامہ سنا کر دوسروں کو دق کیا جائے! (معاف بھی کیجیے گا، بلاگ نگار کا کام یہ بھی نہیں ہوتا کہ ہر سوال کا جواب دے، میرے اوپر کے تمام تبصروں اور بلاگ میں آپ کت تمام سوالات، جو ابھی پوچھے ہیں، اور جو مستقبل قریب میں پوچھنے کا اردہ کرنے والے ہیں “
فیاض امر صاحب کی مندرجہ بالا تحریر پڑھکر ایک نہایت ہی پرانی ( میری مقبول ) فلم پکار کا یہ جملہ یاد آگیا:
“ با ادب با ملاحظہ ہوشیار ۔ بادشاہ سلامت ظلِ الہی شہنشاہِ جہانگیر کی سواری آرہی ہے “
اس میں شہنشاہ جہانگیر کی بجائے “بلاگ نگار“ بھی کہا جاسکتا ہے۔
بلاگ نگار کا کام فیاض امر صاحب کے خیال میں صرف بلاگ لکھکر بھاگ جانا ہے اور سب سے واہ واہ بہت اچھے بہت خوب مرحبا ماشا اللہ سبحان اللہ کہلوانا ہوتا ہے۔ سوال کرنے والوں کے ہر سوال کا جواب دینا نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔“
اب میں اور کیا عرض کروں، خاص طور پر جب میرا سامنا میکیاویلی کے ماننے والے سے ہو تو میں یہی کہونگا کہ :
کسی کا یہ مصرعہ یاد آتا ہے :
“ مجھے یقین ہوا ، مجھ کو اعتبار آیا “
فقط:
خیر اندیش
منظور قاضی از جرمنی
بس بابا سرکار! آپ ہمارے بڑے ہیں۔
ہم انتہائی چھوٹے ہیں، ہر لحاظ سے۔
سو جو چاہیں لکھیں، آپکی مرضی۔
تابعدار
فیاض امر
“ میں آپ کے تحمّل کی داد دیتا ہوں جو کافی نایاب قسم کی صلاحیت ہے – پھر دوسروں کا لحاظ اور آداب کے دائرہ سے تجاوز تو دور کی بات آپ تو اس دائرہ کے وسط ہی کو نہیں چھوڑتے، میری نظر میں یہ بھی ایک بہت قابلِ قدر وصف ہے “
عبدالمناف غلزئی صاحب کا مندرجہ بالا ارشاد فیاض امر صاحب کی اس ادا کی عکاسی کرتا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔
فیاض امر صاحب کا اور عبدالمنا ف غلزئی صاحب میرے شکریہ کے مستحق ہیں۔
۔۔۔۔۔۔
آمدم بر سرِ مطلب : اس بلاگ کے موضوع پیرپگارو صاحب کا آج کل کیا حال ہے ؟
کیا انکی خدمت میں اس بلا گ کی رسائی ہورہی ہے؟ اگر رسائی ہورہی ہے تو انکے تاثرات کیا ہیں ؟
کیا وہ پرنس کریم آغا خاں کی تقلید میں کوئی قدم اٹھا رہے ہیں؟
سائیں فیاض امر بھائی !
میرے مشورے کا کیا بنا ؟ چند خوائص بتاؤں اپنے مشورے کے ؟؟
1 – مفت کا تھا
2 – اقبال (رح) کے کلام سے ماخوذ تھا
3 – three in one تھا، یعنی شاعری کی شاعری، بجھارت کی بجھارت اور مشورے کا مشورہ
بھائی کچھ تو قدر کی ہوتی ہمارے مشورے کی، یا آپ سوالات کے جواب دینے میں اتنے مصروف تھے کہ نظر نہ پڑی ؟
چلیئے ہم نے اپنا مشورہ واپس لیا، لیکن اگر ضرورت پڑی تو بتائیے پھر حاضر کر دوں گا، لیکن اس دفعہ پیسے لگیں گے
فیاض سائیں!
میں سمجھتا ہوں کو سال 1942 کے حالات کو سمجھنا بھی ضروری ہے، میں نے کجھ ٹائیم پھلے ایک رائیٹ اپ لکھا تھا، یہاں میں وہ شیئر کر رہا ہوں:
Remembering the year 1942
1942 – An era of struggle, upheaval, and people were caught, imprisoned, killed, hung but freedom was inevitable for the people of sub-continent. That is why, it was a movement, people thought to sacrifice their lives for a song rather than to be more in the hands of imperialists…!
Hind and Sindh burnt to get their homeland back from Britishers; a violent campaign started – Shri Narain Wadhwani and Ainshi Vidyarthi endeavored to slash the telegraph wires but unfortunately they were caught and punished 3 years imprisonment with 10 strips of punishment.
Government was confused, high officials’ hearts were sunk and many things were set ablaze e.g. post office and railway tracks were tampered continuously. British Raj was jolted and it felt giddy to observe the conditions.
That was the time a young blood Hemu Kalani was arrested. Najamuddin Mangi “Najam” [born in 1924] the father of Aijaz Mangi told me some time back in the month April in Shikarpur that Hemu was visited many cities of Sindh and even he was brought to Shikarpur also to show people that they can arrest each and every body, who take part in the movement, imperialists wanted to keep people scared by doing this.
Sindhi news papers were closed down and clandestine printing was carried on as per the part of the struggle, Sindhi people worked at the time. Every one took an active part to play even women played their role; they remained in the frontline of struggle in year 1942 that was the freedom movement. People put on Khadi
I am sharing the picture of the procession of the women in 1942, who gathered in Karachi. They played pivotal role in the movement; they took sticks leaving their hearths and homes and wanted to play their role as an aware nation.
Work was done from every nook and corner, even writer wrote, translated and worked and took their efforts to aware the nation. Following things were written in the year 1942:
Novels:
1.Sindhu Talwar by Maharaj Dwarka Prasad Sharma
2.Malhin by Naraindas Bhambhani
3.Akbar jee Sakhawat translated by Shri Shamdas Hemandas
4.Rani Padmavati translated by Shri Shamdas Hemandas
5.Jehangir Jo Insaaf translated by Shri Shamdas Hemandas
6.Adhikar translated by Dayo Sabhani
7.Dukhan Puthian Sukh by Shri Tahilram Assomal
Mix:
1.Russian Je Jailan Men Qaidiyun Saan Wartau sleected essay of A.J Uttam
2.Prachin Sindhi Sabhita Jo Nizaro Reseach and written by Maharaj Dawarka on the history of sindh
3.Sindhu Hatya Kaan by Bhagwan Tolani on the life of Dahirsen [son of Raja Dahir]
Verbal expression is famous in Sindhi language ٻائيتال مچڻ [to be in stress, to be in turmoil] it may be affiliated with certain event of year 1942.
By Hisam Memon
memonhisam@yahoo.co.uk
حسام میمن صاحب نے 1942 کی جنگ آزادی اور اس زمانے کے انقلابی حالات کے متعلق انگریزی میں خوب لکھا ۔ ان تفصیلات کو پڑھکر موجودہ پیر پگارو صاحب کا پس منظر معلوم ہوگیا ۔
مگر
بلاگ کا موضوع موجودہ پیر پگارو صاحب کی زندگی، اور انکی حالیہ سیاسی ، مذہبی اور سماجی کارکردگی ہے۔
ہمارے شہر سانگهڑ میں دانشوروں کا ایک گروپ ھے۔ وہ صرف آپس میں بیٹھہ تے ھیں خوش گپياں کرتے ھیں اور سمجھتے ھیں کہ وہ جو کہہ رہے ہیں وہی سچ ہے باقی لوگ کچھہ نہیں جانتے۔ جب کوئی ان سے دلیل دے کر بات کرے تو ناراض ہوجاتے ہیں۔ انتہائی ادب سے بات کروں گا۔ یہاں چند افراد کی آرا کو زبان خلق مان ليا گيا وه لاکھوں لوگ کیا ہوئے جو پیر سائیں کو اپنا پیر مانتے ہیں؟ ہاں ان میں کچھہ لوگ انپڑھ یا بیوقوف ہو سکتے ہیں لاکھون نہعں!
غلامی سے آزادی بعد بھی ھم غلاموں جیسے رویے کو اپناتے ہیں۔ آغا خان فرانس میں بیٹھے ہیں وہیں سے حکم چلاتے ہیں ھم ان کو پیر پاگارو سے ملاتے ہیں۔ پیر سائیں کا غیر ممالک جانا تو دور کع بات ہے ان کا ایک بھی روپیہ باہر کے بئنکوں میں نہیں ہے۔ مجھے تو ان قومپرست کہلوانے والے سندھیوں پر رحم آتا ہے جو اپنی قوم کے ایک فرد (اچھا یا برا پر بعد میں بات کریں گے) پر غیر سندھی کو ترجیح دیتے ہیں۔ یہ کیسی قومپرستی ہے۔ انگریزوں کے بعد بھٹو مرحوم نے نہتے حروں کے گھروں پر گولیاں چلوائیں، حر اسے اتنا برا بھلا نہیں کہتے تو قومپرست کون ہوا؟ حروں کو معلوم آزادی کی قیمت معلوم ہے اور وہ اپنا فرض بخوبی ادا کر رہے ہیں۔
جو میرے بھائی لغاری صاحب نے جھول کے گاؤں کی بات کی تو مجھے لگتا ہے کے بھائی کو کسی سے ذاتی رنجش ھوگی۔ اگر ایسا ہوتا تو سانگھڑ سے لوگ باہر بھاگتے نہ کہ سانگھڑ میں آکر آباد ھوتے۔ آپ اس سلسلہ میں غیر جانبدارانہ سروے کروا سکتے ہیں۔
حر ان تمام تبصروں دیکھتے اور پڑھتے ھیں لیکن خاموش رہتے ہیں کہ انہین یہ پتا ہے کہ اگلے کا تو کچھہ نہیں جائے گا لیکں ہمارے بیچ میں آنے سے کہیں تلخی اور نہ بڑھ جائے اور لوگ ان کے پیر کے متعلق اناپ شناپ بکیں۔ لوگوں کا تو کچھہ نہیں جائے گا دونون صورتوں میں دلآزاری حرون کی ہوگی۔
پیر سائیں کو وہ لوگ اچھی طرح سے جانتے ہین جو ان کے قریب ہین۔ دور سے بیٹھہ کر بین بجانے والے بہت مل جائیں گے۔ حروں کو کسی سے کرز نہیں ہے کوئی انکے متعلق کیا کہتا ہے۔ البتہ وہ یہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ ان پر مختلف اطراف سے حملے ھو رہے ہیں پھر چاہے وہ قومپرستی کے نام پر ہوں، مذہب کی آڑ میں ہوں یا پھر اسطرح کی پروپیگنڈہ مھم ھو۔ چون کہ حر سامراجیوں سے لڑ چکے ہیں اسلئے وہ سامراجی چالوں کو بھٰ اچھی طرح سمجھتے ہین۔ باقی ھماری صرف یہ دعا ہے کہ اللھ پروپیگنڈہ کا شکار لوگوں کو نییک ہدایت فرمائے ، آمین