بہت اعلیٰ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کیا خوب کہا آپ نے
ہا تھ کیا رکھا ہتھیلی پر تیری
سر سے پاؤں تک پسینے آ گئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پر یز نٹیشن نے تو اور چا ر چا ند لگا دئیے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محترم صفدر ھمٰدانی صاحب آپ نے طبیعت ہشاش بشاش کر دی
بہت ہی عمدہ ۔۔ بہت ہی اعلی پر یز نٹیشن ۔۔ خاص طور پر مدینے سے مدینے آگئے ۔۔ لفظ “شہر“ بہت خوبصورتی سے نبھایا گیا ہے ۔۔ یوں تو سارے ہی اشعار لاجواب ہیں بابا لیکن مجھے دو آنسو اور نگینوں کی تشبیح بہت پسند آئی ۔۔ اوراس غزل کا ترنم تو بہت ہی لاجواب ہے ۔۔ سلامت رہیں ۔۔
نادیہ جی اور نگہت صاحبہ عنایت ہے آپ کی
خوب بہت اعلٰی.. سر بہت عمدہ
سماعت اور بصارت دونوں کو سرشاری ملی بہت خوبصورت لب ولہجہ ھے سر سے پاوں تک پسینے اگۓ —اب سر ساحل سفینے آگے اتنے منفرد انداز میں اس کاوش کو پیش کیا گیا اس کے اضافی نمبر بھی ۔۔سلامت رھیں اللہ کرے ھر سفینہ خیال کو ساحل مراد ملے اللہ کرے زور قلم اورزیادہ
خوب بہت خوب
کیا آواز ھے ماشااللہ
ہا تھ کیا رکھا ہتھیلی پر تیری ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پسینے آ گئے۔
🙂
واہ واہ…… کیا بات ہے آغا صاحب……………ہم مدینے سے مدینے آگئے
آغا جان آپ مشاعرہ میں ایسے کیوں نہیں پڑھتے؟ دیکھیں لوگ کیسے داد دیتے ہیں خصوصاً آپ کے فین
آپ تو چلے جاتے ہیں مگر آپکے فینز میرے پیچھے پڑ جاتے ہیں.
آج ثنا کع دیکھ کر خوشی بھی ہوئی اور حیرانگی بھی. چلو اچھا ہوا کہ ثنا کے لئے بھی گمشدگی کا اشتھار نہیں لگانا پڑا-
اور مجھے ثنا کو دیکھ کر
حیرانگی سے پسینے آ گئے
سائیں جی جلدی سے یہ بتا دو کہ ماریہ کہاں ہیں. پلیز اسکے بارے میں استخارہ کرواؤ یا جعفر بلتستانی سے فال نکلواؤ
صفدر ھمدانی صاحب کی تازہ غزل اور انکا ترنم سونے پر سہاگے کا کام کرگیا ؛ اور اس کے ساتھ ساتھ اشعار کے مضامین کی منظر کشی کے کیاکہنے ہیں : لبوں کی آشنائی کی عکاسی اور زخموں کو تلوار وں سے سینے کی منظر کشی بھی خوب ہے :
بادبانوں کو ہواوں کا لے اڑنا خاص طور پر جب سفینےساحل کے قریب تھے ، ان سب کا منظر اور خزاوں میں بے لباسی کا منظر بھی سامنے آجاتا ہے ۔ اس کے علاوہ انسووں کی نگینوں سے تشبیہ بھی دلچسپ ہے ۔ اسکے علاوہ اپنے ہاتھ کو کسی کی ہتیلی پر رکھنے سے سر سے پاوں تک پسینے آنے کا منظر بھی دیکھنے کے قابل ہے ، اسکےگھر سے اپنا گھر کا سفر کا حال سنانے کے لیے مدینے سے مدینہ آنا بھی دلچسپ استعارہ ہے :
پوری غزل بار بار پڑھنے اور سننے کے قابل ہے: کوشش کررہا ہوں کہ انکی اس غزل کو کمپوز کرکے پیش کروں اگر کوئی غلطی ہوجائے تو امید کرتا ہوں کہ صفدر ھمدانی صاحب اسے درست کردینگے :
غزل :
موت کے رستے پہ جینے آگئے
ہم کو مرنے کے قرینے آگئے
اس قدر اب اس سے ہیں لب آشنا
کوئے قاتل میں بھی پینے آگئے
پھر خزاوں نے کیا ہے بے لباس
پھر وہ فرقت کے مہینے آگئے
بادبانوں کو ہوائیں لے اڑیں
ساحلو ں پر جب سفینے آگئے
اس کے گھر سے اپنے گھر تک یوں لگا
ہم مدینے سے مدینے آگئے
ہوگیا حاصل کمالِ فن ہمیں
زخم تلواروں سے سینے آگئے
ہاتھ کیا رکھا ہتیلی پر تری
سرسے پاوں تک پسینے آگئے
دو گرے آنسو تری آنکھوں سے کیا
ہاتھ میں جیسے نگینے آگئے
لمحہ لمحہ جل چکی صفدر حیات
اب سرِ ساحل سفینے آگئے
صفدر ھمدانی صاحب نے اپنی غزل میں سب اچھے اچھے قافیے استعمال کرلیے ۔
جو قافیے باقی رہ گئے ہیں ان میں ایک قافیہ “آبگینے“ ہے جس پر میں صفدر ھمدانی صاحب کے ایک شعر سے متاثر ہوکر اپنا یہ شعر پیش کرتا ہوں:
چند قطرے یوں تھمے رخسار پر
جیسے گل پر آبگینے آگئے