ایسی ہی ایک فہرست فوجی جرنیلوں کی بھی شائع کی جائے

اللہ کے لیئے کیا کوئی یہ بتا سکے گا کہ کیا صدر کو یہ استثنا اسکی پیدائش سے مل جانا چاہیئے۔ اے صاحبان فکر وشعور اور پاکستان کے ووٹرز حضرات اللہ کے لیئے سوچیئے کہ کیا کسی بھی فرد کو صدر بننے کے بعد اسکی پیدائش کے بعد سے کیئے گئے ہر فعل پر استثنا مل جاتا ہے۔ایک مفروضے کے طور پر مان لیتے ہیں کہ دوران صدارت اگر صدر عادت سے مجبور ہو کر لوٹ کھسوٹ کرتا ہے، سیاسی یا جاگیرداری مخالفت میں کوئی قتل کرواتا ہے، اربوں کے سودوں میں کمیشن حاصل کرتا ہے یا ایسے ہی افعال سر انجام دیتا ہے تو چلیئے صدر کو استثنا دے دیجئے۔لیکن یہ کہاں کاانصاف ہے کہ اگر ایک فرد نے تیس پنتیس برس ایک سے ایک اعلیٰ جرم کیا ہے اور وہ کسی حادثے یا مافیا کی مدد سے صدر بن جاتا ہے تو اسکی ساری مجرمانہ زندگی کو قانون اور عدالت سے استثنا مل جائے گا۔
مزید پڑھنے کا لنک

3 thoughts on “ایسی ہی ایک فہرست فوجی جرنیلوں کی بھی شائع کی جائے”

  1. پاکستان اللہ توکل سے چل رہا ہے نہ کہ کسی قانون قائدے سے ۔
    پاکستان کی کسی بھی عدالت میں اتنی طاقت نہیں ہے کہ وہ ان سب کو پکڑ کر اندر کرئے اور نہ ہی کرسکتی ہے۔
    عدالتیں خود کرپٹ ہیں ۔ سیاست دان بھی آپسمیں لڑ رہے ہیں ۔ عدالتوں میں بھی پھوٹ پڑی ہوئی ہے ۔
    یہ مشرف ہی تھا جس نے سب کو پکڑ کر جیلوں میں رکھا ہوا تھا۔پاکستان میں سوائے کسی انقلاب کے علاوہ کوئی تبدیلی کا امکان نہیں ۔ایک یا دو وزیر کرپٹ نہیں ۔ اس وقت ساری کی ساری حکومت ہی کرپٹ ہوچکی ہے ۔
    پاکستان کا سارا معاشرہ ظلم کا معاشرہ بن چکا ہے ۔نہ ہی کسی کی عزت محفوظ نہ ہی کسی کی جان محفوظ ۔
    آویز ۔ برمنگھم

  2. کبھی کبھی اپنے وطن کے بارے میں لکھتے ہوئے مجھے احساس جرم بھی گھیر لیتا ہے کہ میں انکے دکھ سکھ میں شریک ہو کر بھی ان کی طرح کچھ سہہ نہیں رہی ہوں اور یہی دوری مجھے ھفتوں اشکبار رکھتی ہے ۔۔ مجھے اپنے اس روحانی بٹوارے پر بہت دکھ ہے ۔۔ لیکن اس کے ساتھ ساتھ مجھے اپنی اس ادنی درجے کی محبت پر بھی فخر ہے کہ ہم ہی میں سے کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو ان احساسات سے بھی عاری ہیں اور ہم ہی میں سے چند وہ لوگ بھی ہیں جو وطن عزیز کی ہر چیز کو گروی رکھ کر اپنا چین سکھ خرید رہے ہیں ۔۔ بہت سوچتی ہوں کہ کیا یہ کرپٹ لوگ اطمینان قلب جیسی دولت سے آشنا بھی ہیں کہ نہیں ۔۔۔ لیکن شاید نہیں یہ سب Psychopath ہیں جنہیں کسی کی بربادی پر کوئی دکھ نہیں ہوتا ۔۔ پاکستان پر انہی لوگوں کااراج ہے اور ہمیں حسب توفیق اپنے وطن کو ان لوگوں سے بچانے کے لیئے اپنا اپناحصہ ڈالنا ہے ۔۔۔

  3. میں صفدر ھمدانی صاحب اور ڈاکٹر نگہت نسسیم صاحبہ اور آویز صاحب کی طرح پاکستان کے دکھ اور سکھ میں برابر کا شریک ہوں۔ میرا خیال ہے کہ آویز صاحب کی یہ نا امیدی حق بجانب نہیں کہ :

    “پاکستان کی کسی بھی عدالت میں اتنی طاقت نہیں ہے کہ وہ ان سب کو پکڑ کر اندر کرئے اور نہ ہی کرسکتی ہے۔
    عدالتیں خود کرپٹ ہیں ۔ سیاست دان بھی آپسمیں لڑ رہے ہیں ۔ عدالتوں میں بھی پھوٹ پڑی ہوئی ہے ۔“
    میرا خیال ہے کہ چیف جسٹس افتخار چودھری صاحب جب تک زندہ ہیں غیر جانبدارانہ عدل و انصاف پاکستان کے عوام کو ملتا رہے گا ۔ مگر مشکل یہ ہے کہ مدعی بھی کرپٹ اور مدعا علیہ بھی کرپٹ اور حکومت بھی کرپٹ اور محکوم بھی کرپٹ ۔ یہ سب کرپٹ ( بد عنوان ) لوگوں کی محفل ہے۔ اکیلا افتخار چودھری کیا کرسکے گا؟ پاکستان کی نگاہیں اسی مرد مجاہد کی طرف اٹھ رہی ہیں۔ وہ نہ آمر ہے نہ حاکم ہے ۔ بس اپنی طرف سے جو کچھ ہوسکتا ہے کررہا ہے۔ کمال تو یہ ہے کہ تمام کی تمام عدلیہ اس جیسی ہوجائے اور تمام کے تمام وکیل اس طرح کے ہوجائیں۔ جس کی امید کم ہے ۔
    8041 مقدمات کے فیصلے کرنے ہیں جو این آر او ( قومی مفاہمتی آردینینس ) کے 28 نومبر 2009 کےبعد حکومت کی طرف سے عدالتوں میں انصاف کے لیے پیش کیے جائنیگے بشرطیکہ حکومت کے وکیل انکو عدالت میں پیش کریں ۔۔ مگر حکومت کس کی ہے؟ جن کے خلاف یہ مقدمے ہیں۔ اور وکیل کون ہیں ؟ وہ سب حاکم پارٹی کے لوگ ہیں؟ منصف بھی حکومت کے ہاتھ پر بیعت کرکے منصف بنے ہیں ۔ ان کے لیے حق گوئی و بےباکی پر عمل کرنا مشکل ہوگا ۔ اب دیکھتے ہیں کہ یہ مداری کا تماشہ کیسا ہوگا ۔
    ۔۔۔۔
    ایک اور امید کی کرن صحافت یعنی میڈیا کی آزادی بھی اب ختم ہوتی جارہی ہے ۔ 22 نومبر 2009 کے بعد ڈاکٹر شاہد مسعود کا پروگرام “ میرے مطابق “ کا حکومت کی حکم پر خاتمہ ہوگیا ۔ ڈاکٹر شاہد مسعود یہ پروگرام جیو ٹی وی پر دبائی سے کیا کرتے تھے ۔ اس صحافی ( اینکر پرسن ) نے یہ کہا کہ اس کو قتل کرنے کی دھمکیاں بھی ملیں مگر وہ اپنا پروگرام پیش کرتارہا ۔ مگر اب اس کو پاکستانی حکومت نے یہ حکم دیا کہ وہ دبائی سے یہ پروگرام پیش کرنا بند کردے۔ اب میڈیا کی آزادی بھی اسی طرح ختم ہورہی ہے جس طرح مشرف کی حکومت نے کی تھی۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ میڈیا اب آزاد نہیں ۔ ممکن ہے کہ عالمی اخبار کی حق گوئی اور بے باکی بھی اس طرح کی حکومتی پابندی کا شکار نہ ہوجائے۔
    میں صفدر ھمدانی کے تجزیوں سے پورا اتفا ق کرتا ہوں کہ پاکستان کی میڈیا اور کالم نگار صحیح معنوں میں غیر جانبدار نہیں ۔ وہ سب اپنے اپنے ایجنڈوں کے ماتحت کام کررہے ہیں اور اپنے اپنے سرپرستوں کی مرضی اور انکے ایجنڈوں کو مہارت کے ساتھ پیش کررہے ہیں مگر حکومت کا کام یہ نہیں کہ ان صحافیوں اور کالم نگاروں کی زباں بندی کردے ۔
    میرا خیال ہے کہ چند ایک صحافی اور کالم نگار اور اینکر پرسن غیر جانبدار طریقہ سے اپنے اپنے خیالات کا اظہا ر کرتے ہیںاور قوم کے ضمیر کی عکاسی کرتے ہیں۔ خطرہ ہے کہ میڈیا کی زباں بندی سے قوم بے زبان ہو جائے گی۔
    ۔۔۔۔۔
    بہر حال یہ جمہوریت کا دور ہے ۔ جمہور نے اپنی عقل و فہم سے کام لے کر اپنے رہنماوں کو منتخب کیا۔ اب وہ مزید چار سال اپنے منتخب کردہ رہنماوں کے کارناموں کو دیکھتے رہیں اور آئیندہ کے لیے سبق حاصل کریں۔ مشکل یہ ہے کہ درمیان ہی میں اس حکومت کا پتہ کاٹ دینے سے اور تختہ الٹنے سے جو نئے رہنما آئنیگے وہ بھی اس ہی تھیلی کے چٹے بٹے ہونگے ۔ کسی نے کیا خوب کہا ہے کہ “ تمام شہر نے پہنے ہوے ہے دستانے “( اسکا پہلا مصرعہ شاید یہ ہے کہ “ میں کس کے ہاتھ پہ اپنا لہو تلاش کروں“ ( شائد میں غلط ہوں )
    ۔۔۔۔۔۔۔
    پاکستان پائندہ باد

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *