متحدہ قومی موومنٹ لندن سیکرٹریٹ کے اہم رکن اور دانشورسید مصطفی عزیز آبادی کی تازہ ترین نظم، نذرِ قارئین ہے۔ جو این آر او اور حالاتِ حاضرہ کے تناظر میں ایم کیو ایم کی موجودہ سیاسی فکر کی ترجمانی کرتی ہے۔ جس پر قائد تحریک الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے رکن سیدمصطفی عزیزآبادی کی ان کی تازہ ترین نظم پر سخت برہمی کا اظہار کیاہے جو ان کے ذاتی خیالات اور عمل پر مبنی تھی ۔ رابطہ کمیٹی نے سید مصطفی عزیزآبادی کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی کسی بھی سیاسی طر ز کی نظم کو رابطہ کمیٹی کے مشورے کے بغیر شائع کرانے سے گریز کریں۔
سنبھل جاؤ! دسمبر آگیا ہے
این آر او کے حوالے سے منظوم تبصرہ
(مصطفی عزیز آبادی)
وہ، جس کی جنبشِ ابرُو سے ہو کر
پرندے اپنا رستہ ناپتے ہیں
وہ، جس کے رعبِ سلطانی سے ڈر کر
سفیرانِ وطن بھی کانپتے ہیں
کہیں مل جائے وہ سلطاں تو کہنا
سنبھل جاؤ! دسمبر آگیا ہے
اِدھر ہے اک سمندر، مال وزر کا
اُدھر، ہر ایک گھر میں مفلسی ہے
وہاں خوشحال ہیں بس چند گھرانے
یہاں فاقہ کشی ہے، خودکشی ہے
یہ کیسا دورِ بدتر آگیا ہے
سنبھل جاؤ! دسمبر آگیا ہے
اصول وظرف سے کیا کام اُن کو
فقط دولت ہو جن کا دین وایماں
ہیں جن کے واسطے کیڑے مکوڑے
غریبی میں سسکتے روتے انساں
ہے جو مشہور رہزن، سارے جگ میں
وہ بن کے آج رہبر آگیا ہے
سنبھل جاؤ! دسمبر آگیا ہے
دیا تھا جس نے مشکل میں سہارا
اسی کو داغِ رسوائی دیا ہے
دیئے جس نے بھروسے کے خزانے
اسے ہر گام پہ دھوکا دیا ہے
جسے سمجھا گیا تھا دوست، اب وہ
لئے ہاتھوں میں خنجر آگیا ہے
سنبھل جاؤ! دسمبر آگیا ہے
کہاں تک اب رفیقانِ چمن بھی
تمہارے درد کے رشتے نبھائیں
یہی بہتر ہے سب کچھ بھول کر ہم
اب اپنے راستوں کو لوٹ جائیں
جہاں پر زہر بن جائے رفاقت
سفر میں اب وہ منظر آگیا ہے
سنبھل جاؤ! دسمبر آگیا ہے
لندن23 نومبر 2009ء
سمجھ نہیں آیا کہ قائد تحریک سچ پر پریشان ہوئے ہیں کہ اپنی پالیسی کے عیاں ہو جانے پر ۔۔سچ تو یہ ہے دوستو کہ اب سچ لکھنا بھی غداری کے زمرے میں آگیاہے ورنہ سید مصطفی عزیز آبادی کوسیاسی نظم لکھ کر نظر ثانی کا حکم لندن شریف سے نہ ملتا ۔۔

ارے میری بہن نگہت نسیم صاحبہ پہلی بات تو یہ ِکہ آج عید ہے آپ کو اور تمام مداحینِ عالمی اخبار کو ایسی بلکہ اس بھی خوش آئند بہت سی عیدیں اور بہت سی خوشیاں عطا کرے آمین ثم آمین
بات یہ ہے کہ مصطفیٰ عزیز آبادی صاحب تو خاص ایم کیو ایم کے آدمی ہیں مگر امیر المومنین زورداری صاحب بھائی صاحب کے خاص
الخاص آدمی ہیں اس لئے کہ کسی کے دو دشمن آپس میں دوست ہوتے ہیں اور چونکہ دونوں دشمنِ پاکستان ہیں اس لئے دونوں ایسی کوئی بات ایک دوسرے کے خلاف نہیں سننا چاہتے بس اتنی سی بات ہے ان دونوں بھیڑ نما بھیڑیوں کے لئے فیض صاحب کے کلام کی پیروڈی سن لیجئے پتہ نہیں یہ اخبار میں چھپنے کے قابل ہے یا چُھپانے کے
کب راج کرے گی خلقِ خدا ہم کب یہ نظارا دیکھیں گے
تُم اہلِ ریا مردودِ وطن سولی پہ چڑھائے جاؤ گے
سب اہلِ وطن ہنستے گاتے دلکش یہ نظارا دیکھیں گے
ہے ہم کو یقیں ہم دیکھیں گے
انشا اللہ ہم دیکھیں گے
انشا اللہ ہم دیکھیں گے
سب پڑھنے والے دل کی گہرائیوں سے اللہ سے لَو لگا کے آمین کہیں آپ سب کی محبتوں کا امین
الطاف حسین کا نقطئہ نظر جو بھی ہو مگر سید مصطفیٰ صاحب نے دسمبر کے ماہ سے کیوں ڈرایا ہے؟ آغا جی ذرا سوچئے
آغا جی عید منا رہے ہیں سائیں جی ۔۔ جواب کے لیئے انتظار کیجئے تھوڑا سا ۔۔ جب تک فیاض بھائی اور منظور بھائی کو پکار لیجئے ۔۔اور مصباح بھائی کو میں آواز دیتی ہوں ۔۔ ویسے آپ کی عید کیسی گزری ۔۔ آپ نے یہ تو بتایا ہی نہیں ۔۔
بے بنیاد حکومتوں کی یہی اوقات ہوتی ہے کہ ایک شاعر کے شعروں سے ڈر جاتی ہے اور یہ کوئی نئی بات نہیں انکے آقا انگریز بھی اسی طرح مولانا ظفر علی خان اور ابوالکلام آزاد سے ڈر جایا کرتے تھے. اس نظم کے خوف سے زرداری صاحب نے لندن میں اپنے لنگوٹیئے الطاف حسین کو فون کیا جنہوں نے اپنے سرکاری درباری شاعرکو ڈانٹ پلا دی. آپ نے دیکھا حاکموں کا مزاج؟
خیر جو مصطفی عزیز آبادی نے لکھا ہے وہ درست ہی لکھا ہے.
دسمبر تم بھی بھگتو گے دسمبر سے ڈراتے ہو
حکومت میں بھی رہتے ہو مگر باتیں سناتے ہو
دسمبر تم بھی بھگتو گے دسمبر سے ڈراتے ہو
عجب رمزِ سیاست ہو گئی ہے
دکھاوے کی محبت ہو گئی ہے
دلوں میں اک کدورت ہو گئی ہئ
طلبگارِ حکومت ہو گئی ہے
مداری ہو مداری کو بھی تم بندر بناتے ہو
دسمبر تم بھی بھگتو گے دسمبر سے ڈراتے ہو
کہو الطاف بھائی کو کہ جائیں
کراچی میں مقدر آزمائیں
حکومت سے تعلق نہ بڑھائیں
بڑے رازوں سے اب پردہ اٹھائیں
ہو جن کے اتحادی انکو ہی آنکھیں دکھاتے ہو
دسمبر تم بھی بھگتو گے دسمبر سے ڈراتے ہو
یہاں بھی مال وزر کچھ کم نہیں ہے
ہزاروں زخم ہیں مرہم نہیں ہے
تیری قسمت میں جامِ جم نہیں ہے
وطن کا تو تمہیں کچھ غم نہیں ہے
تم اپنے حال پر ہی رات دن آنسو بہاتے ہو
دسمبر تم بھی بھگتو گے دسمبر سے ڈراتے ہو
اصولوں سے تمہارا کام کیا ہے
خبر ہے کیا تمہیں انجام کیا ہے
تمہارے شہر میں کہرام کیا ہے
کہو تفہیم کیا افہام کیا ہے
جو جھک جائے تم اسکو اور پاؤں پر جھکاتے ہو
دسمبر تم بھی بھگتو گے دسمبر سے ڈراتے ہو
تم ہروقت ہر حکومت میں رہے ہو
کراچی کی قیادت میں رہے ہو
سیاسی ہو سیاست میں رہے ہو
حکومت بن کے طاقت میں رہے ہو
جسے تم چاہتے ہو دھونس،دھمکی سے دباتے ہو
دسمبر تم بھی بھگتو گے دسمبر سے ڈراتے ہو
واہ جی واہ ۔۔ اسے کہتے ہیں آنااور پھر چھا جانا ۔۔ بابا کی جوابی نظم کا مجھے یقین بھی تھا اور انتظار بھی ۔۔ مجھے اپنے یقین پر ناز ہو رہا ہے ۔۔ بہت عمدہ ۔۔بہت اعلی ۔۔۔سلامت رہیں ۔۔
دسمبر کا مہینہ آ رہا ہے
بدن سردی سے کپکپا ریا یے
کیانی کی ایکسٹینشن کی وجہ سے
دسمبر میں آصف کو پسینہ آ رہا ہے
ایک بے ضرر شاعر کی وجہ سے
نہ جانے الطاف کیوں گھبرا رہا ہے
نگہت کو کیوں غصہ چڑھ ریا ہے
رحمت اور صفدر کو تو ھاسہ آ رہا ہے
ارے واہ سائیں جی تسی تے چھا گئے او جی ۔۔ یہ ہوئی نا جوابی کاروائی ۔ ۔۔
جاوید اختر نے ہی شائد یہ شعر لکھا ہے کہ :
اب کیا روئیں کیا ہونا ہے، جو ہوگا اچھا ہوگا
پہلے سوچا ہوتا پاگل ! اب رونے سے کیا ہوگا
۔۔۔۔۔
پاکستان کے عوام کی اکثریت نے جسے منتخب کیا ہے اس “ جمہوری حکومت “ کو اپنے شراکت داروں کے ساتھ اپنی مدت پوری کرنی چاہیے۔ یا نہیں ؟ یہ ہی ایک سوال ہے۔
جمہوریت اپنی تما م کمزوریوں کے باوجود ایک بہتر سیاسی نظام ہے جو اپنی جمہور کی آئینہ داری کرتا ہے۔
جیسی روح ہوگی ویسے ہی فرشتے بھی ہونگے۔
آئندہ عوام کو اپنی غلطیوں سے سبق حاصل کرکے پاکستان کے مفاد کے لیے بے لوث رہنماوں کو منتخب کرنا ہوگا جو پاکستان کو زندہ اور تابندہ رکھ سکیں۔
فی الوقت اشتعال انگیزی سے کوئی فائدہ نہیں۔
پاکستان پائندہ باد
آئیے پاکستان کو جو اندرونی اور بیرونی خطرات کا سامنا ہے اس کا جائزہ لیں:
1۔ امریکہ اور مغرب اور خاص طور پر انڈیا اور اسرائیل ، پاکستان کی بقا اور اسکی جوہری ہتھیار سے کبھی بھی مطمئن نہیں رہے اور نہ رہینگے اور موقعہ ملنے پر پاکستان اور اسکے جوہری ہتھیار کو تباہ کردینگے۔
2۔ پاکستان کے طالبان اور انکے روحانی اور سیاسی رہنما جو القاعدہ کے بانی ہیں وہ کبھی بھی پاکستانیوں کے غیر مذ ہبی طور طریق سے مطمئن نہیں رہینگے اور موقعہ ملنے پر دہشت گردی کرتے رہینگے۔
3۔ پاکستان کے خود غرض اور مفاد پرست رہنما کبھی صوبہ واریت کی آڑ میں اور کبھی لسانی بنیاد پر اپنے ماننے والوں کو اشتعال دلا کر ایک دوسرے سے لڑانے کی کوشش کرتے رہینگے ۔
4۔ بلوچستان کے رہنما بلوچستانیوں کے جائز حقوق کی حصولی کی مہم چلاتے رہینگے ۔
5۔ ہندوستان پوری طرح کوشش کررہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر پر اسکا ہمیشہ کے لیے قبضہ ہوجائے۔
6۔ ہندوستان ، پاکستان کا پانی بند کرنے کے اقدامات کررہا ہے ۔( یہ کوئی افواہ نہیں حقیقت ہے جسے پاکستان کے صحافی طلعت حسین نے پیش کی ہے ) ۔
7۔ پاکستانی میڈیا کے ایک اینکر صحافی طلعت حسین کے مطابق ہندوستان کے چند عناصر آئیندہ کسی خود ساختہ دہشت گردی کا حادثے کا بہانہ بنا کر پاکستان پر حملہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں
8۔ پاکستان کو بے شمار مسائل کا سامنا ہے جن میں : بے روزگاری، غریبی اور مفلسی ، بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ، دہشت گردی کا مسئلہ ، چوربازاری اور رشوت ستانی کا مسئلہ ، طر ح طرح کی جان لیوا بیماریوں سے نپٹنے کا مسئلہ۔ تعلیم اور تربیت کو بہتر بنانے کا مسئلہ ۔ حاجت مندوں کے لیے روٹی ، کپڑا اور مکان کے مسائل ۔پینے کے لیے صاف پانی کی نایابی، کھانے کے لیے صاف اور غلاظت سےاور ملاوٹ سے پاک غذا کا مسئلہ ۔، بیماروں کے لیے خالص دواوں کا مسئلہ ۔ بیواوں کی دیکھ بھال کا مسئلہ اور عمر رسیدہ ان بیاہی لڑکیوں کی شادی کا مسئلہ ، اس کے علاوہ فرقہ وارانہ فسادات کا مسئلہ اور پھر لسانی بنیاد پر لڑنے جھگڑنے کا مسئلہ ۔ اب کتنے اور مسائل ہونگے جو اس فہرست میں شامل نہیں ہوئے۔
۔۔۔۔۔
کیا ان تمام مسائل اور خطرات کے ہوتے ہوئے پاکستان کے کسی بھی پارٹی کے رہنما یا اسکے ماننے والوں کو یہ زیب دیتا ہے کہ وہ ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کی اور ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش کرتے رہیں؟
آئیے ان مسائل اور ان موضوعات پر غور اور فکر کریں ۔
ایک اور مسئلہ تو بھول ہی گیا :
این آر او ( قومی مفاہمتی آرڈینینس) آج 28 نومبر کو ختم ہوگیا۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ جن جن پاکستانی افراد نے اس آرڈینینس سے فائدہ اٹھا یا ہے ان کا کیا ہوگا !!!
ماشااللّھ جناب کیا خوب شاعری کی ھے ۔ پڑھ کر بھت اچھا لگا ۔ اللّا اپ کو سلامت رکھے۔ اور اپ کی قلم کو ھمیشھ روان دوان رکھے۔ امین۔
شگری بھائی.عالمی اخبار میں خوش آمدید.مجھے یقین ہے کہ آپ اپنی نوجوان فکر کی عکاسی یہاں کرتے رہیں گے انشااللہ
صفدر صاحب حوصلہ افزائی کا شکریھ، لکھنے میں کچھ دشواری ھے ابھی ۔ انشاءاللہ بہت جلد سیکھ جاؤنگا۔
یہ بات روزِ روشن کی طرح عیاں ہے کہ سندھ کے شہری علاقوں میں رہنے والی اکثریت جو پاکستان میں سب سے زیادہ پڑھے لکھے لوگوں پر مشتمل ہے انکے سینے میں صرف اور صرف الطاف حسین صاحب کا دل ڈھڑکتا ہے۔ اس کا برملا اظہار یہ لوگ ہر الیکشن میں کرتے رہے ہیں۔ لوگ جمہوریت کا تو بہت رونا روتے ہیں لیکن الطاف حسین جیسی شخصیت کو برا بھلا کہکر اپنے دل کے پھپولے پھوڑتے رہتے ہیں۔ چاہے بے نظیر الیکشن جیتیں یا آصف زرداری یا امیرالمومنین کا خواب دیکھنے والے نواز شریف یا پرویز مشرف ۔ سب نے حکومت بنانے کیلئے ہمیشہ الطاف حسین کے پاؤں پکڑے ہیں۔ متحدہ قومی موومنٹ ملک کی واحد جماعت ہے جو پاکستان کے غریب اور متوسط طبقہ کی رہنمائ کررہی ہے۔ یہ واحد جماعت ہے جو غریب اور متوسط طبقہ کے پڑھے لکھے لوگوں کو اسمبلیز میں بھیج رہی ہے۔متحدہ قومی موومنٹ ملک کی واحد جماعت ہے جسکا گراف اوپر جارہا ہے ۔ پہلے الیکشن میں 1988میں انکو نیشنل اسمبلی میں 11نشستیں ملی تھیں۔ آج یہ تعداد بڑھکر 25ہوچکی ہے۔ اب انکے نمائندے آزاد کشمیر گلگت اور بلتستان کی اسمبلیز میں بھی موجود ہیں۔ ۔متحدہ قومی موومنٹ ملک کی واحد جماعت ہے جو ملک کے دوسرے حصوں یعنی پنجاب۔ سرحد۔ بلوچستان اور انرون سندھ سے غریب اور متوسط طبقہ کے پڑھے لکھے لوگوں کو کراچی سے الیکشن میں اپنے ٹکٹ اور اپنے اخراجات پر الیکشن لڑواتی اور جتواتی ہے۔
پنجاب میں اس جماعت کے خلاف کافی پرپگنڈہ کیا گیا ہے لیکن وہاں پر بھی حسن نثار اور نذیر ناجی جیسے دانشور متحدہ قومی موومنٹ کا دم بھررہے ہیں۔ الطاف حسین نے مصطفےٰ عزیز آبادی کومنع کرکے حکمت کا تقاضہ پورا کیا ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ نے ہمیشہ مفاہمت کی سیاست کی ہے جسکا پاکستان میں فقدان ہے۔ اپنے آپ سے جہاد سب سے بڑا جہاد ہے۔ نواز شریف کی طرح ہر اک سے لڑنا بھڑنا سیاست نہیں حماقت ہے۔
میرا ایک قطعہ یاد آرہا ہے:
عنوان : اجنبی مسافر
ترا گھر جلانے والے تجھےطعنہ دے رہے ہیں
ارے اجنبی مسافر ! ترا گھر یہاں کہاں ہے ؟
تو ہدف ہے پتھروں کا کسی راستے سے گذرے
ترا جرم ہے کہ اردو تری مادری زباں ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔
چونکہ یہ قطعہ میرے وہم کی عکاسی کررہا ہے ، اس لیے اس کو صرف ایک شاعر کی بڑ سمجھا جائے اس سے زیادہ کچھ نہیں ۔
ہے شہر مرا لہو لہو
ملتا نہیں کہیں سکوں
تم ہی کہو ایسا ہے کیوں
تم ہی چارہ گر تم ہی واعظ ہو
حاکم شہر کے منصب پر بھی فائز ہو
تم اس شہر کو اپنا کہتے ہو
پھر ”مہا جر ”بھی رہتے ہو
تم ہی حق پرست، تم ہی حاکم شہر
سپوت دھرتی ہونے کے دعویدار بھی
حکومت میں بھی رہتے ہو
پھر بھی مظلوم اپنے آپ کو کہتے ہو
کیسی عجب یہ بستی ہے
روٹی مہنگی،جان سستی ہے
حاکم شہربھی اندھا ہے
چلتا بھتہ، چندہ ہے