میری طرف سے یہ عالمی اخبار پر لکھا گیا پہلا بلاگ ہوگا اس لئیے اس میں کہیں کوئی کمی رہ جائے تو بہت معزرت
آج پاکستان میں پھر وہی صورتحال ہو گئی ہے جو کے مشرف دور میں ایمرجنسی لگنے سے پہلے ہوئی تھی۔آج سے پہلے عدلیہ اور ایوان صدر میں کس طرح کی سرد جنگ چل رہی تھی اس سے تو آپ سب بخوبی واقف ہیں مگر آج صدر آصف ذرداری صاحب نے دو ججز کی سنیارٹی کی بنیاد پر تقرری کی اور کچھ ہی دیر بعد چیف جسٹس صاحب نے ذرداری صاحب کا حکم نامہ منسوخ کر دیا اور وجہ یہ بتائی جاتی ہے کے افتخار چوہدری صاحب اس بات پر نالاں ہیں کے ان ججز کی تقرری پر ان سے مشاورت نہیں کی گئی ۔ جبکہ ایوان صدر کی طرف سے جو بیان آیا ہے اس میں یہ بات بلکل صاف کہی گئی ہے کے یہ تقرریاں ہر لحاظ سے قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے کی گئی ہیں ۔
اس کے بعد پاکستان میں عجیب عجیب افواہیں گشت کرنے لگیں کے ایمرجنسی لگنے والی ہے ۔پتہ نہیں آج رات کون سی چونکا دینے والی خبر ہم سب کے سامنے آجائے۔
اور اس کے ساتھ ہی یہ خبر بھی آئی کےافتخار چوہدری صاحب نے تمام ججز کو اسلام آباد طلب کر لیا ہے ۔ اب کیا سچ ہے اب ہونے کیا والا ہے یہ تو وقت کے ساتھ ساتھ پتہ چل ہی جائے گا مگر میری سمجھ میں ایک بات یہ نہیں آتی کے آخر پاکستان کا ہوگا کیا ؟
وہ صدر صاحب جو کے پاکستان کی تاریخ کے پہلے ایسے صدر ہیں جو کے بھاری اکثریت سے ایوان صدر میں جا بیٹھے اور پاکستان کھپے جیسے نعرے بلند کئیے عوام سے بڑے بڑے وعدے کئیے ۔اور دوسری جانب وہ معزول چیف جسٹس جو کے عوامی کم سیاسی ذیادہ وہ بھی بھاری اکثریت سے واپس اسی بنیاد پر آئے کے اگر میں بحال ہو گیا تو انصاف کا بول بالا ہو جائے گا ایک تالاب پر شیر اور بکری خوشی خوشی پانی پیتے دکھائی دینگے اگر میں بحال ہو گیا تو سمجھیں عدلیہ آزاد ہے میری آزادی سے پاکستان کی تقدیر وابسطہ ہے اس طرح کے کئی وعدے کر کے وہ بحال ہوئے اور اپنی کرسی پر برجمان ہو گئے مگر نتیجہ ؟
آخر یہ دونوں اس ملک کی غریب عوام کا کیوں نہیں سوچ رہے ؟ معزرت یہاں میں بات ان دونوں کی اس لئیے کر رہی ہوں کیونکہ باقی سب بعد میں آتے ہیں اس وقت اس ملک کا مقدر فقط ان دونوں کے ہی ہاتھ میں ہے یہ دونوں ہی اگر اس ملک سے مخلص ہو جائیں تو ہماری عوام کو کسی انقلاب کسی معجزے کی دعا مانگنے کی ضرورت نہیں پڑے گی مگر یہ دونوں ہی بہت خاموشی سے آپس میں اس طرح ایک دوسرے کو نیچا دکھانے میں لگے ہیں کے انکو عوام کا ذرا بھی خیال نہیں کے عوام کے ساتھ کیا ہو رہا ہے عوام کن مثائل کا شکار ہے ۔ یہ ملک کس طرح ہر ہر لمحہ تباہی کے دہانے پر جا رہا ہے اس کی ان دونوں کو کوئی فکر نہیں۔
کہیں تو انصاف کی بات ہوتی ہے شہباز شریف صاحب تا حکم ثانی ایسے بحال ہوتے ہیں کے حکم ثانی کا پتہ ہی نہیں ہوتا کے کب اگلا فیصلہ آئے گا اور اس کے بعد ایک اور انصاف کا معجزہ کے راتوں رات ایوان صدر سے ججز کی تقرری کا نوٹیفکیشن معطل ہو جاتا ہے اور کہیں لا پرواہی کی بات ہوتی ہے تو بنیادی مثائل پرلاکھوں درخواستوں کا ڈھیر لگا ہوتا ہے مگر ان پر گرد کم نہیں ہوتی بڑھتی ہی جاتی ہے ان کی طرف کسی کی نظر نہیں جاتی ؟
آپ کے خیال میں عدلیہ اور ایوان صدر میں جو سرد جنگ شدت اختیار کرتی جا رہی ہے اس کا انجام کیا ہوگا ؟ کیا اس سے پاکستان اور پاکستانی عوام کو کوئی فائدہ بھی ہوگا یا ہمیشہ کی طرح یہ جنگ بھی اقتدار کی خاطر دو شہزادوں کی جنگ ہوگی اورانجام دو شہزادوں میں سے ایک شہزادہ جیت کا جشن اور دوسرا شہزادہ ہارنے کا غم منائے گا اور پاکستانی عوام مزید دلدل میں دھنستی چلی جائے گی ؟
مجھے علم ہے کے یہ بہت ہی حساس معضوع ہے اور ہو سکتا ہے میرے اس بلاگ کی مخالفت بھی بے انتہا ہو ۔ اس کے لئیے میں پہلے سے انتظامیہ کو اپنی طرف سے کھلے دل سے کہتی ہوں کے اگر انکو محسوس ہو کے میرا یہ بلاگ شائع نہیں ہونا چاہئے تو بے شک اس کو شائع نا کریں ۔
محتاج دعا
ماریہ علی

اج مجھے یہ افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ چیف جسٹس نے ثابت کر دیا کہ وہ پورے ملک کے چیف جسٹس نہیں بلکہ کسی خاص سیاسی جماعت کے نما ئندہ ہیں دنیا بھر میں پارلیمنٹ کا فیصلہ جوڈیشری سے بڑا ہوتا ہے
اور جہاں تک ملکی حالات کی بات ہے تو اس ایشو کو غلط رنگ ایک ہی ٹی وی چینل نے دیا باقی چینلز پر مثبت تبصرے ہوئے میں یہاں کسی کی حمائت نہیںکر رہی ہوں۔۔۔۔ بس انصا ف کی بات کر رہی ہوں۔۔۔۔۔
مسئلہ ۔۔۔۔۔جہاںتک میرا خیال ہے تب ہو گا اگر یہ لو گ صدر کی نا اہلی کو چیلنج کریں گے۔۔۔۔تو ملکی صورتحال کافی حد تک خراب ہو جائے گی۔۔۔۔۔
ہماری محترمہ ماریہ علی اور نادیہ بخاری دونوں سے گزارش ہے کہ وہ تصویر کا ایک یئ رخ نہ دیکھیں حقیقت وہ نہیں جو صدرارتی ترجمان نے بیان کی اور نہ ہی چیف جسٹس صاحب نے اسے اپنی انا کا مسئلہ بیایا ہوا ہے صرف چند دستر خوانی قبیلے سے تعلق رکھنے والوں کے تبصرے سن کر یک طرفہ رائے قائم نہیں کی جاسکتی حقیقتآ جاننے کیلئے زرا عوام میں نکلئے پھر دیکھے کہ حکومت کا اپنا امیج کیا ہے میری آپ سے گزارش ہے کہ اس اہم مسئلہ کو اس طرح متنازعہ نہ بنائیں اور تصب کی عیینک سے دیکھنے کے بجائے حقیقت کی آنکھ سے دیکھیں ہمیں آپ دونوں سے تبصرے دیکھ کر شرم آرہی ہے کیوں کہ یہ آپ کے شایان شان نہیں مگر آپ کو چیف جسٹس کے خلاف غلط لکھتے ہوئے ذرا بھی ملال نہیں ہوا کیا اس طرح عدلیہ کا وقار اور رول آف لائ کی حکمرانی قائم ہوسکتی ہے حکومت نے دوسال میں سوائے کوٹنے اور کھانے کے کونسا تیر مارا ہے اگر عدلیہ حکومتی اقدام کے خلاف فیصلے لیتی ہے تو کونسا غلط ہے کوئی تو ہو جو حکومت کے جبر ظلم لوٹ مار اور بدعنوانی کو عوام کے سامنے لاسکے۔۔۔۔۔۔۔۔
محترمہ ماریہ علی اور نادیہ بخاری صاحبہ کی خدمت میں انتہائی ادب کے ساتھ چند اہل قانون کی رائے ردج کررہا ہوں جس سے اس بات کی وضاحت ہوتی ہے کہ ایوان صدر کا بیان جھوٹ اور دروغ گوئی کا پلندہ ہے اور لوگوں کو گمراہ کرنے کی ایک کوشش ہے
ممتازآئینی و قانونی ماہرین نے حکومت کی جانب سے ججوں کے تقرر کے بارے میںچیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سمری کو مسترد کرنے کے اقدام کی سخت مخالفت کرتے ہوئے اسے آئین سے متصادم اور حکومت کا انتہائی غلط اقدام قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ حکومت نے ججوں کے تقرر کی سمری مسترد کرکے ملکی اداروں میں تصادم پیدا کر نے کی کوشش کی ہے۔
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر قاضی محمد انور نے کہا ہے کہ ججز کے تقرر کے حوالے سے حکومتی طرز عمل آرٹیکل6 کی زد میں آتا ہے ۔ صدر نے چیف جسٹس کی سفارشات سے انحراف کرکے خطرناک صورتحال پیدا کر دی ہے جو بھی نتیجہ بر آمد ہوگا اس کے ذمہ دار حکمران ہوں گے۔ حکومت نے آئین اور قانون کی دھجیاں بکھیر دی ہیں۔ حکومت نے طبل ِ جنگ بجا کر خطرناک صورتحال پیدا کر دی ہے ۔چیف جسٹس کی سفارشات سے متصادم حکم جاری کیا گیا ہے ۔ صورتحال اچھی نہیں ہے ۔ حکومتی طرز عمل آرٹیکل6 کی زد میں آتا ہے۔
خطرناک صورتحال پیدا کرنے کے ذمہ دار صدر ہیںاور وہی نتائج کے حوالے سے جو ابدہ ہوں گے ۔ قانونی ماہرایس ایم ظفر نے کہا کہ صدر زر داری کو چاہیے تھا کہ وہ ملک کے بہتر مفاد میں چیف جسٹس کی جانب سے بھیجی گئی سمری کے مطابق فیصلہ کر تے۔ اگر ملک کے اداروں کے درمیان کسی بھی تصادم کی کیفیت پیدا ہوتی ہے تو یہ ملک کے بہتر مفاد میں نہیں ہو گا۔ معروف سینئر وکیل اکرم شیخ نے اپنے رد عمل میں کہا کہ حکومت نے ججوں کے تقررکے بارے میںچیف جسٹس کی سمری کو مسترد کر کے آئین کی خلاف ورزی کی ہے ۔
آصف علی زر داری کو چاہیے تھا کہ وہ آئین کو تحفظ دیں ناکہ اس کی خلاف ورزی کریں ۔ضرورت اس بات کی تھی کہ حکومت اس سمری پر عملدر آمد کرتی جو چیف جسٹس آف پاکستان کی طرف سے بھیجی گئی تھی۔چیف جسٹس کی سمری مسترد کر کے صدر آصف علی زر داری نے ایک انتہائی غلط قدم اٹھا لیا ہے جس سے اعلیٰ اداروں میں تصادم کی کیفیت پیدا ہو جائے گی۔
قانونی ماہر فرخ نسیم نے کہا کہ حکومت نے ججوں کے تقررکے بارے میںچیف جسٹس کی سمری مسترد کر کے آئین و قانون دونوں کی کھلے عام خلاف ورزی کی ہے۔ آئین و قانون کے مطابق صدر چیف جسٹس کے تقرر کے خلاف نہیں جا سکتے۔ایسے فیصلے ملکی اداروں کے درمیان خلاءپیدا کر نے کے مترادف ہیں۔سینئر وکیل اطہر من اللہ نے کہا کہ بہت سے عناصر ملک کو غیر مستحکم کر نا چاہتے ہیں۔ہمیں ملکی قوانین میں اپنی ذمہ داریوں کا احساس کر نا چاہیے۔ہمیں ملکی اداروں کو عدم استحکام کا شکار کر نے کے یا ان کے درمیان تصادم کی کیفیت پیدا کر نے کے بجائے انہیں مضبوط و مستحکم کر نے کے لیے اقدامات اٹھانے چاہئیں۔حکومت نے چیف جسٹس کی سفارشات کو مسترد کر کے غلط قدم اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ایسے بحران پیدا کر نے میں صرف ادارے ہی ملوث نہیں بلکہ ملک میں اعلیٰ حکومتی عہدوں پر فائز گور نر پنجاب سلمان تاثیر جیسے عناصر بھی موجود ہیں جو ایسے بحران پیدا کر نے میں پیش پیش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گورنر پنجاب لاہور میں ججوں کے تقررکی سمری کو روکنے کا کوئی جواز یا اختیار نہیں رکھتے۔حکومت نے یہ اقدام صحیح سمت نہیں اٹھایا۔
کچھ دنوں کے لئے افتخار چوہدری صاحب کو حکومت سونپ دی جائے اور صدر صاحب کو چیف جسٹس بنا دیا جائے۔ دونوں اپنے اپنے نا تمام کام پورے کر لیں تو قوم کو کچھ سکون حاصل ہو سکے گا۔۔۔۔اک تماشہ ہے افتخار محمد چوہدری بھی اور صرد زرداری بھی۔ پر کیا کیا جائے؟
پاکستان کے آئین کی دفعہ 177 میں درج ہے
The Chief Justice of Pakistan shall be appointed by the President, and each of the other Judges shall be appointed by the President after consultation with the Chief Justice.
قانونی ماہرین و اعلٰی عدالتیں کہتی ہے کہ جہاں لفظ shall کا استعما ہو جائے وہاں اُس امکا کرنا لازمی ہے یعنی درج بالا دفعہ کے تحت صدر چیف جسٹس سے مشاورت کرنے کا پابند ہے اور اُس مشاورت کے مطابق عمل کرنے کا. صدر چیف جسٹس کی رائے کو نظر انداز یا مسترد کرنے کا مجاز نہیں کیوں کہ عدلیہ کا سربراہ چیف ہے صدر نہیں. ہاں اختلاف کی صورت میں سمری واپس بھجوا سکتا ہے جیسا کہ پہلے کیا تھا مگر دوسری بار ایسا کرنا بھی درست نہیں یہ اختیارات سے تجاوز شمار کیا جائے گا.
پحر آپ یہ دیکھے کہ جن کے لئے نوٹیفیکیشن جاری ہوئے وہ خود انکاری ہے اور چیف کے ساتھ کھڑے ہیں اس کا مطلب ہے چیف نے سمری اُن ججوں کی مشاورت و رائے طلب کر کے کی تھی. پھر چونکہ وہ جانتے ہیں کہ صدر کا فیصلہ ماورائے آئین کے اس لءے اُس کو ماننا یا اُس پر عمل کرنا درست نہیں ہے.
معاملاات کو اُس کے درست نہج پر دیکھے.
چوہدری افتخار نے جو بھی کیا اس پر تو اکثر غیر جانبدار قانونی ماہرین متفق ہیں کہ وہ آئین کے عین مطابق ہے، جبکہ زرداری صاحب کے فیصلے پر بقول ضمیر صاحب چند “دسترخوانی” قبیلے کے افراد ہی کی رائے ہو گی کہ یہ قانونی تقاضوں کو پورا کر رہا ہے. اس لئے اسی فیصلے کی تائید کرنی چاہیئے جو آئین کے مطابق اور قانونی تقاضوں کو پورا کر رہا ہے قطع نظر شخصیت کے.
اس میں کوئی شک نہیں کہ پارلیمنٹ سپریم ہے لیکن جب وہ اپنی ذمہ داری کما حقہ ادا نہ کر پائے ، یا اپنی ذمہ داری ادا کرنے میں پس و پیش سے کام لے، یا فیس سیونگ ہی کے لئے اپنے کرنے کے کام عدلیہ پر ڈال دے تو پھر عدلیہ کے فیصلوں قبول نہ کرنا یہ ظاہر کرتا ہے اہل اقتدار کے دل صاف نہیں.
این آر او کا مسئلہ بھی پارلیمنٹ نے خود عدلیہ کے حوالے کیا، جب فیصلہ آ گیا تو جانبداری کے طعنے دیئے جانے لگے، حیل و حجت سے کام لیا جانے لگا اور اب اسی فیصلے کی زد سے بچنے کے لئے اس طرح کے ہتھکنڈے استعمال کئے جا رہے ہیں…
میرے خیال میں حکومت اپنے گناہوں کی سزا سے بچنے کے لئے عدلیہ کو متنازعہ بنانے کی کوشش کر رہی ہے جس کے نتائج خطر ناک ہو سکتے ہیں.
اب جیت کس کی ہو گی اس کا فیصلہ عوام کے ہاتھ میں ہے، اگر تو آئین کی پاسداری کی گئی، عوام نے بھی آئین کے حامیوں کا ساتھ دیا تو ایک بار پھر تاریخ اپنے آپ کو دہرائے گی، اور آئین کی مخالفت کرنے والے قصہ پارینہ بن جائیں گے.
لیکن اگر نہیں ہوا تو عوام کی ایک بار پھر سختی آ جائے گی.
ماریہ علی آپ نے جو لکھا ہے وہ کئی صداقتوں میں سے ایک ہے جس کے بھی کئی پہلو ہیں ۔ سچائی یہی ہے کہ ا ن دنوں مہاشیہ( یہ ہندی لفظ ہے جس کامعنی ’شخصیت ‘ کے ہیں یہاں میں نے طنزآ یہ لفظ لکھا ہے) نے پاکستان کے عوام کا جم کر جذباتی استحصال کیا ہے۔ ان اپنا اپنا کام ہوگیا ، اب انھیں عوام کی کیا فکر؟ ان کی ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ طرح طرح کے بیانات ار اقدامات سے عوام کو ورغلاتے رہو اور حکومت پر براجمان رہو۔
بھئی موضوع پر آپ لوگ لکھیں ۔۔ مجھے تو صرف اپنے ویر راجے کی بات کرنی ہے ۔۔ بھئی کیا خوبصورت اصطلاع ایجاد کی ہے ““دسترخوانی” قبیلے ۔۔ واہ مزہ آگیا ۔۔ ویر ایک بات اور بہت اچھی ہے تم میں کہ تم اختلاف دھیمے لہجے میں کرتے ہو اور ایسا کرتے ہو کہ بار بار پڑھنے کو جی کرنے لگتا ہے ۔۔ میری ہمیشہ سے خواہش رہی ہے کہ ہم سب حقیقت کی آنکھ سے ہر مسلہ کو سوچیں ۔۔ ہمارے درمیان ایک کامیاب وکیل شعیب صفدر ہے اور ہمیں کوئی بھی رائے بناتے ہوئے ہر حال میں اس کی رائے کو مدنظر رکھنا ہو گا کہ اس مسلے پر قانون کیا کہتا ہے ۔۔ خیر تجویز اپنے مصباح بھائی کی بھی دل کو لگتی ہے ۔۔۔
ویسے عزیزم مصباح کا مشورہ کوئی ایسا ناقابل عمل بھی نہیں اور اس میں آگے چل کر سب کا بھلا بھی ہے. لیکن کیا کریں کہ مصباح اول تو شکر خدا کا کہ صدر،وزیر اعظم یا حکومت کے مشیر نہیں ہیں اور دوسرے ایسے مشیر بھی نہیں کہ جنکو مشیر کی املا بھی نہ آتی ہو.
یہ معاملہ کوئی نیا نہیں ہے. آپ ذرااس پر بھی غور کریں کہ اس حکومت نے سب سے زیادپ دیر عدلیہ بحال کرنے میں لگائی وہ بھی اسوقت مجبوری میں جب ایوان صدر نے عوام کے پاؤں کی دھمک سن لی تھی. اور اب بڑی بے شرمی سے کہتے ہیں کہ عدلیہ ہم نے آزاد کی تھی.
سچ پوچھیں تو آزاد عدلیہ کسی بھی حکومت کو منظور نہیں ہے.
ایک بات بتاؤں آپکو کہ ہمارے ہاں سب سے بڑا ظلم یہ ہے کہ جیسے اسلام ملاؤں اور عام مسلمانوں کے ہتھے چڑھ گیا ہوا ہے اسی طرح پاکستان میں آئین اور قانون کی تشریح نوے فیصد ماہرین قانون کے علاوہ ہر کوئی کر رہا ہے. ہر صحافی،ہر اینکر،ہر تبصرہ نگار حتیٰ کہ سڑک پر ٹھیلے والا بھی آئین اور قانون کی تشریح کرتا ہے. جب تک حکومت ہر ادارے کو اس کا کام آزادانہ نہیں کرنے دے گی اور اپنی مرضی کے جج لگانے کی بدعت ختم نہیں ہو گی.ایسے مسائل جنم لیتے رہیں گے.
جتنی پاکستان کی تاریخ اتنی ہی تاریخ یہ بھی ہے کہ اس ملک میں آزاد عدلیہ کسی حاکم وقت نے تسلیم ہی نہیں کی. کون سا حکمران ہے جو از خود عدالت میں گیا ہو کہ مجھ پر یہ الزام ہے میں اپنے آپ کو عدالت کے حوالے کرتا ہوں.دوسری طرف عدالت نے کیا نظریہ ضرورت کو فروغ نہیں دیا.کیا عدالت میں بکاؤ مال نہیں ہیں. ابھی بابر اعوان کے بارے میں الزام سامنے آیا تھا اسکا کیا ہوا. ایک بابر نہیں یہاں تو بابر اور شاہجہان بھرے پڑے ہیں. ایک فوجی جرنیل آئین کو طوائف کی طرح استعمال کر کے لاکھوں پاؤنڈ کے ایجویئر روڈ کے پر تعیش فلیٹ میں مقیم ہو جاتا ہے اور آئین میں آئین شکن کی سزا موت لکھے ہونے کے باوجود کوئی اسکا کچھ نہیں بگاڑ سکتا بلکہ اسے بے توقیر کو گارڈ آف آنر دیکر رخصت کیا جاتا ہے.
یہ سب چور ہیں،ڈاکو ہیں،لٹیرے ہیں. لیکن کیا کریں کہ انتخاب تو اسی زمین پر موجود لوگوں میں سے ہو گا آسمان سے فرشتے تو نہیں آئیں گے.
بس ضرورت ہے کہ کسی ذاتی وابستگی سے بالا تر ہو کر صرف حق اور سچ بیان کیا جائے
ایک بات بتاؤں آپکو کہ ہمارے ہاں سب سے بڑا ظلم یہ ہے کہ جیسے اسلام ملاؤں اور عام مسلمانوں کے ہتھے چڑھ گیا ہوا ہے اسی طرح پاکستان میں آئین اور قانون کی تشریح نوے فیصد ماہرین قانون کے علاوہ ہر کوئی کر رہا ہے. ہر صحافی،ہر اینکر،ہر تبصرہ نگار حتیٰ کہ سڑک پر ٹھیلے والا بھی آئین اور قانون کی تشریح کرتا ہے. جب تک حکومت ہر ادارے کو اس کا کام آزادانہ نہیں کرنے دے گی اور اپنی مرضی کے جج لگانے کی بدعت ختم نہیں ہو گی.ایسے مسائل جنم لیتے رہیں گے.
بابا کے اس تبصرے کے بعد مجھے تو اور کچھ نہیں کہنا ۔۔
السلام علیکم
سب سے پہلے تو آپ سب کے تبصروں کا بہت بہت شکریہ
اسکے بعد میں سب سے پہلے ضمیر خان صاحب کی بہت مشکور ہوں کے انہوں نے اتنے شاندار تبصرے سے نوازا اور بہت ہی شاندار طریقہ سے مجھے اور نادیہ ہماری اس غلطی کا احساس دلایا کے توبہ توبہ ہم نے انجانے میں چیف جسٹس صاحب جو کے انکی نظر میں معزرت کے ساتھ کعبے کے پیش امام کا درجہ رکھتے ہیں انکی شان میں گستاخی کی )
ویسے ضمیر بھائی مجھے آپ سے ایک بات پوچھنی ہے کے آپ نے جیسا کہا کے ۔۔۔صرف چند دستر خوانی قبیلے سے تعلق رکھنے والوں کے تبصرے سن کر یک طرفہ رائے قائم نہیں کی جاسکتی حقیقت جاننے کیلئے زرا عوام میں نکلئے پھر دیکھے کہ حکومت کا اپنا امیج کیا ہے میری آپ سے گزارش ہے کہ اس اہم مسئلہ کو اس طرح متنازعہ نہ بنائیں اور تصب کی عیینک سے دیکھنے کے بجائے حقیقت کی آنکھ سے دیکھیں ہمیں آپ دونوں سے تبصرے دیکھ کر شرم آرہی ہے کیوں کہ یہ آپ کے شایان شان نہیں مگر آپ کو چیف جسٹس کے خلاف غلط لکھتے ہوئے ذرا بھی ملال نہیں ہوا کیا اس طرح عدلیہ کا وقار اور رول آف لاء کی حکمرانی قائم ہوسکتی ہے حکومت نے دوسال میں سوائے کوٹنے اور کھانے کے کونسا تیر مارا ہے اگر عدلیہ حکومتی اقدام کے خلاف فیصلے لیتی ہے تو کونسا غلط ہے کوئی تو ہو جو حکومت کے جبر ظلم لوٹ مار اور بدعنوانی کو عوام کے سامنے لاسکے۔۔۔۔۔۔
تو میرے بھائی آپ نے بہت ہی شاندار طریقہ سے مجھ پر اور نادیہ پر طنز کی انگلی تو اٹھا دی اب آپ میرے اور نادیہ کی طرف سے کیئے گئے کچھ سوالات کا جواب دیں گے پلیز ؟
بھائی سب سے پہلے تو مجھے آپ یہ بتا سکتے ہیں کے جب چیف جسٹس صاحب معزول تھے اس وقت کی انکی تقاریر اٹھائیں اور انکی بحالی کے بعد انکے لئیے گئے از خود نوٹسز ۔ اور فیصلوں کی فہرست اٹھائیں اور آپ اپنے ایمان سے یہ بتا دیں کے انہوں نے اس عہدے پر بحالی کے بعد عوام کے لئیے کیا کیا ؟
شہباز شریف کو بحال کیا ؟ اس سے عوام کا کیا فائدہ ؟ ہاں شہباز شریف صاحب کو بحال کرنے کے بعد کوئی انقلاب آ جاتا تو بات تھی ۔
شہباز شریف صاحب نے سستی روٹی عوام کو کھلائی ؟ درپردہ وہ فنڈ کون سا استعمال ہو رہا تھا یہ بھی سب جانتے ہیں ۔ وہ اپنے گھر سے پنجاب کی عوام کو سستی روٹی نہیں کھلا رہے تھے ۔ خیر
این آر او معطل کیا ؟ اس سے عوام کا کیا فائدہ ؟ ہاں این آر او بحال کرنے کے بعد اگر کوئی انقلاب آ جاتا تو بات سمجھ آتی ۔
انہوں نے ایک پیٹرول پر از خود نوٹس لیا بہت شور ہوا چیف جسٹس نے عوامی مثائل پر ایکشن لینا شروع کر دیا ہے بعد میں پتہ چلا پہلے انہوں نے ایک کمیٹی جسٹس بھگوان داس کی سربراہی میں بنا دی اس کو ایک ماہ میں رپورٹ جمع کروانے کا ٹائم دے دیا عوام وہیں مایوس ہو گئی ۔اس کے بعد اچانک راتوں رات ایوان صدر نے ایک نیا ٹیکس لگا دیا اور پیٹرول گیس کی قیمتیں پھر آسمانوں پر چلی گئیں اور ہماری عدلیہ پھر سناٹے میں ۔ بھائی وہ جو پیٹرول پر آرڈیننس آیا تھا وہ بھی تو معطل ہو سکتا تھا وہ کیوں نہیں ہوا ؟ کیونکہ بھائی وہ عوام کی جیب پر شب خون مارا تھا چیف جسٹس صاحب اور جج صاحبان پر نہیں تو انکی بلا سے )
چینی پر انکا حکم آیا کس نے عمل کروا لیا ؟ کس کی جیب بھری کس کو نقصان ہوا ؟
بھائی میں یہ کہیں نہیں کہہ رہی کے ذرداری صاحب کوئی دودھ کے دھلے انسان ہیں ۔ ذرداری صاحب کا جہاں نام آتا ہے وہاں انکا امیج سب کی آنکھوں میں خود ہی آ جاتا ہے سو اس بات کو تو چھوڑ ہی دیں ۔ میں تو یہاں بات کر رہی ہوں اس مسیحا کی جس نے اپنی معزولی کے وقتوں میں عوام کو بڑے بڑے بھاشن دے کر اپنے آپ کو پاکستان کا نجات دہندہ ظاہر کیا تھا ۔مگر واپس اپنی سیٹ پر آ کر کس کو نجات مل رہی ہے اور کس کا نقصان ہو رہا ہے یہ بات کسی سے چھپی نہیں ہے
سب کچھ چھوڑیں آپ صرف یہ بتا دیں وہ وکلا حضرات جو کے عدالتوں میں عوام کو انصاف فراہم کرواتے تھے آج کل پاکستان کے سب سے بڑے غنڈے بنے پھر رہے ہیں کس کی پشت پناہی ہے ؟
یہی وکیل مجسٹریٹس کو یرغمال بنا لیتے ہیں پولیس والوں کی پٹائی کر دیتے ہیں ۔ میڈیا کے خلاف نعرے بازی ۔ جب دل چاہا عدالتوں کا بائکاٹ کر دیا عدالتوں پر تالے لگا دئیے یہ سب کیا ہے بھائی ؟
آپ عوام کی بات کر رہے ہیں نا کے عوام میں جا کر دیکھیں تو میرے عزیز بھائی مجھے صرف آپ اتنا ہی بتا دیں یہ وکلا جو اپنی مرضی سے عدالتوں کا بائکاٹ کر دیتے ہیں عدالتی کاروائی روک دیتے ہیں تو بھائی عدالتوں میں کس کے کیسسز زیر سماعت ہوتے ہیں ؟ایک غریب انسان جس کی پیشی ماہ میں ایک دفعہ آتی ہے اور جب وہ عدالت جانے کے خواب دیکھتا ہے کے اسی بہانے اسکو جیل سے باہر کی دنیا میں عام انسان تو دکھائی دیں گے پتہ چلتا ہے جی عدالتیں بند ہیں وکلا ہڑتال پر ہیں تو اس کا کیا ہوتا ہوگا ؟
بھائی بہت سے ایسے ہی سوال ہیں ۔میں یا نادیہ تصویر کا ایک رخ نہیں دونوں رخ دیکھ کر بات کر رہے ہیں ہاں آپ کی جہاں تک بات سمجھ آتی ہے آپ شاید اپنی ایک آنکھ پر ہاتھ رکھ کر چیف جسٹس صاحب کی محبت میں اسقدر پاگل ہیں کے وہ آپ کو کعبے کے پیش امام کے رتبہ پر دکھائی دیتے ہیں اسی لئیے انکا کیا ہوا ہر اقدام درست اور ہماری بات غلط لگتی ہے)
ویسے مصباح بھائی کا مختصر سا تبصرہ میرے خیال میں بہت بہترین ہے اگر اس پر عمل ہو جائے تو دونوں کی اوقات پتہ چل جائے گی
سلام مکرمی ماریہ جی
آپ کے مخاطب تو ضمیر صاحب ہیں وہی جواب بھی دیں گے لیکن انتہائی مؤدبانہ عرض کرنے کی جسارت کروں گا کہ مجھے لہجے میں کچھ تلخی محسوس ہو رہی ہے. شاید میں غلط ہوں..
البتہ ایک بات جو آپ نے عرض کی چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی پرانی تقریروں اور بعد از بحالی کارکردگی میں تضاد ہے تو اس سے کسی کو اختلاف نہیں ہو سکتا.
میری ناقص معلومات اور محدود عقل کی روشنی میں جو بات میرے ذہن میں آتی ہے کہ وہ یہ ہے کہ جن حالات میں چیف صاحب بحال ہوئے ہیں اس کا تقاضا ہے ”انتہائی احتیاط“ .. ایک تو ان کی پرانی ٹیم نہیں رہی جو سب کے سب کمٹڈ تھے، کچھ جیالے بھرتی کر دیئے گئے ہیں جو کسی بھی وقت استعمال کئے جا سکتے ہیں.. بار ایسوسی ایشن میں بھی اختلاف ڈالنے اور انہیں تقسیم کرنے کا کام وزارت قانون کی اضافی ذمہ داری کے طور پر انہیں دے دیا گیا ہے. اور سب سے بڑھ کر یہ کہ چیف صاحب کے ہر فیصلے پر ”جانبداری“ اور ”انتقام“ کی دو دھاری تلوار ہر دم لٹکی ہوئی ہے. اس پر مستزاد اہل اقتدار کے سیاہ کرتوت ………. جن کا پردہ چاک ہونے یا حساب بے باق ہونے کی جیسے ہی بھنک پڑتی ہے تو کبھی ”قلم اور سنگین“ کی بانسری بجتی ہے اور کبھی سندھی ٹوپی اور اجرک کے دن منا کر سندھ کارڈ کھیلنے کی کوشش کی جاتی ہے..
اس پس منظر کو مد نظر رکھ کر اگر بحالی کے بعد کی کارکردگی کو دیکھا جائے تو میرے خیال مین چیف صاحب کی کارکردگی اتنی زیادہ کمزور نہیں.
جہاں تک تعلق ہے ان فیصلوں کہ جو چیف صاحب نے کئے اور عوام کو ان کا فائدہ ہوا یا نہیں تو میرا خیال ہے کہ ان کے اقدامات انے جگہ اہم ہیں لیکن سوال یہ ہے کہ ان فیصلوں پر عملدرآمد کس کی ذمہ داری ہے؟
پیٹرول والا حکم دیکھ لیجئے. انہوں نے اپنا حق ادا کیا، لیکن حکومت نے اسے ماننے سے صاف انکار کر دیا اور ایک دوسرے راہ نکال لی. اور اس سے صاف ظاہر تھا کہ حکومت مڈبھیڑ کے موڈ میں ہے…….. اگر عدلیہ بھی ڈٹ جاتی تو پھر وہی نعرے ہونے تھے کہ عدلیہ ڈھٹائی پر اتر آئی ہے، حکومت کو چلنے نہیں دیتی…. اس لئے عدلیہ نے خاموشی اختیار کی
پھر این آر او کا مسئلہ تھا، پارلیمنٹ کا فیصلے کا کہا گیا………. لیکن پارلیمنٹ نے خود عدلیہ کے حوالے کیا ، تو پہلا قصور تو پارلیمنٹ کا ہے
پھر عدلیہ نے تمام قانونی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے متفقہ طور پر اسے کالعدم قرار دیا، اور اس فیصلے کو جانبدار نہیں کہا جا سکتا.
اب اس پر عملدرآمد حکومت کا کام تھا، کیوں کہ خود حکومت نے این آر او عدلیہ کے حوالے کیا، اور ساتھ ہی دعوی بھی کیا کہ عدلیہ کا احترام کرتے ہیں اور فیصلے کی روح کے مطابق عمل کریں گے.
اب اگر حکومت اسے بھی ”قلم اور سنگین“ کا وار سمجھ لے تو قصور کس کا؟
جہاں تک اس سے عوام کے فائدے کا تعلق ہے تو اگر اس پر عمل کروایا جائے تو یقینا عوام کا فائدہ ہی فائدہ ہے ملک کا فائدہ ہے……….. لیکن حکومت کرتی نہیں، اور اگر عدلیہ کروانا چاہے تو جیالے سڑکوں پر اور……………………
اب موجودہ فیصلہ جو کہ آئین کے مطابق ہے اسے ماننے سے حکومت کا ایک بار پھر انکار ……….. قصور کس کا؟
اور اس پر جیالوں کو سڑکوں پر لانا، اسے سیاسی رنگ دے کر سیاسی قائدین کے پتلے نذر آتش کرنا …….. کیا توہین عدالت کے زمرے میں نہیں آتا؟
یہ میری رائے ہے
و السلام
راجہ اکرام
اسلام آباد
لگے رہو منا بھائی
السلام علیکم
اکرام بھائی آپکی بات اپنی جگہ بلکل درست ہے مگر بھائی یہاں تصویر کا ایک اور رخ یہ ہے کے عدلیہ کے نام پر اب کھلی بدمعاشی چل پڑی ہے ۔ وکلا برادری اب وہ نہیں رہی جو عوام کو انصاف دلاتی تھی اب یہ برادری خود ایک سیاسی حثیت اختیار کر چکی ہے کس کی پشت پناہی پر ؟ اور آپ کیا سجھتے ہیں کیا اب افتخار چوہدری کا منہ ہے انکو کچھ کہنے کا ؟ چاہے یہ جتنی بھی بدمعاشی کریں اب چیف جسٹس صاحب کچھ بھی نہیں کر سکتے کیونکہ اب یہ وکلا برادری بلکل ایسی ہے جیسے کے طالبان ۔ پہلے پاکستانی حکومت نے طالبان بنا کر افغانستان میں اپنے مفادات کے لئیے ان کو استعمال کیا اور اب یہ وقت ہے کے انکے ہی پالے ہوئے کتے ان پر بھونک رہے ہیں اور یہ بے بس ہیں کیونکہ انکے خالق بھی یہی تھے بلکل اسی طرح پہلے چیف جسٹس صاحب نے اسی وکلا برادری کو استعمال کیا اب وہ بحال ہو تو گئے مگر اب یہی وکلا جو درگت بنا رہے ہیں وہ سب کے سامنے ہے ۔
بھائی سوچنے کی بات یہ ہے کے صدر پاکستان نے دو ججز کا نوٹیفیکشن نکالا ۔ سپریم کورٹ نے رات ہی میں اسکو معطل بھی کر دیا اس کے بعد بھائی کس بات کا احتجاج کیا جا رہا ہے ؟ اگر سپریم کورٹ نے معطل کر دیا تو ٹھیک ہے جشن مناؤ یوم تشکر جیسا کچھ کرو ۔اس پر بھی عدالتوں کا بائکاٹ ؟ وہ بھی فخریہ انداز میں ؟)
عدالیتں کس کی ؟وہاں یا تو جج ہوتے ہیں یا پھر وکلا ۔ عوام تو بے چاری انصاف کی بھیک مانگنے جاتی ہے وہاں ۔ راج تو انہی کا ہے نا وہاں ؟بھائی پھر کس چیز کا احتجاج ؟اپنے ہی حق میں فیصلہ آیا اس پر بھی ایسا احتجاج کے اپنے ہی ادارے بند ؟یہ اچھا طریقہ ہے
اگر چیف جسٹس صاحب چاہیں تو اس پر بھی ایکشن لے سکتے تھے کے یہ انصاف کی فراہمی میں خلل ڈالا جا رہا ہے ویسے ہی بقول انکے ججز کی تعداد کم اور کیسسز ذیادہ ہیں اس پر تو چوہدری صاحب کو چاہئے کے وہ بلا تعطل عدالتی کاروائی جاری رکھوائیں مگر وہ تو خود اس وقت ایک پارٹی بنے بیٹھے ہیں انکی ناک کے نیچے ان کے ہی کارندے جب دل چاہتا ہے بات بے بات عدالتی کاروائی رکوا دیتے ہیں مگر وہ کچھ بھی نہیں کہہ سکتے کیونکے وہ انکے احسانوں تلے دبے ہوئے ہیں )