تشکر و مبارکباد۔ ایک ضروری اطلاع

جناب آصف جیلانی صاحب جو اب سے پہلے تک ہمارے ساتھ بطور معاون مدیر اعلیٰ شامل رہے ہیں، اب اپنی ذاتی وجوہات کی بناء پر یہ ذمہ داری نہیں نبھا پا رہے جس کے لئے انہوں نے قبلہ ہمدانی صاحب سے با ضابطہ گزارش کی کہ انہیں بارِ ادارت سے سبکدوش کر دیا جائے۔ چیف ایڈیٹر جناب صفدر ہمدانی صاحب نے انکی غیر متزلزل خواہش پر ، ساتھیوں کے مشورے کے بعد اس درخواست کو قبول کر لیا ہے۔ ادارہ انکی خدمات کا معترف ہے اور بصمیم قلب مشکور بھی ہے۔ ہمیں یہ بھی امید ہے کہ بطور قلمکار ہمیں انکی رشحات گاہے بگاہے ملتی رہیں گی، جو ہم عوام تک پہنچاتے رہیں گے، انشاء اللہ۔
آصف جیلانی صاحب کے بعد محترم جناب ڈاکٹر شمس جیلانی صاحب کو ادارے کا معاون مدیر مقرر کیا گیا ہے، جسکا با ضابطہ فیصلہ مدیر اعلیٰ جناب صفدر ہمدانی صاحب اپنے ساتھیوں سے مشورے کے بعد فرما چکے ہیں۔
شمس جیلانی صاحب اس کاروان میں روز اول سے شامل ہیں اور انکی تحریریں ہمیشہ جویان علم و ادب کے لئے باب فکر وا کرتی رہتی ہیں۔
ہم سب انکو اس قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ خالق لوح و قلم انہیں اس بارقیادت کے نباہنے میں اپنی مدد و استعانت سے سدا فیضیاب رکھے۔ قبلہ جیلانی صاحب کا مزید تعارف اس حوالے پر دستیاب ہے۔
سید مصباح حسین
ترجمان عالمی اخبار ڈاٹ کام