یہ سرُ بلاتے ہیں جب تم اِدھر نہیں آتے
یہ کمرشیل نغمہ جیو ٹی وی پر سن سن کر میرے کان پک چکے ہیں جو امن کی آشا کے نام سے چلتا رہتا ہے۔ ہم خوش آمد میں لگے ہوئے ہیں جبکہ دشمن صرف Lip Service دیرہا ہے۔ ہر سال چھ ماہ بعد دشمن مذاکرات کی دعوت دیتا ہے۔ ہم خوش آمد میں بھارت کی طرف بھاگتے ہیں دوستی کیلئے اور بھارت ہاتھ کھینچ لیتا ہے۔ یہ ڈرامہ سالہا سال سے چل رہا ہے۔ وجہ یہ ہے بھارت کو اپنی منزل معلوم ہے اور وہ اسکی طرف تیزی سے گامزن ہے۔ اسکی منزل ایک دن دنیا سے اپنی طاقت کا لوہا منوانا ہے۔ جبکہ ہم ڈوب رہے ہیں۔ تو بھارت کا رویہ یہ ہے کہ پاکستان خود ہی ڈوبنے پر تُلا ہوا ہے اسلئے دشمن کو Lip Service دیتے رہو اور اسے ڈوبنے دو۔ اور اسے سروں سے بہلاتے رہو۔

محترم ظفر جعفری صاحب ، السّلام و علیکم
امن کی آشا کے پر امن نغمے سن کر آپکے کان پکنے کی خبر پڑھ کر ہماری بیگم صاحبہ کے تو اس نغمے کی تلاش میں بھاگ دوڑ کرتے ہوئے پاؤں کے تلوے تک پک گئے ہیں تا کہ گھر میں اس نغمے سے سالن روٹی پکا سکیں کہ نگوڑی سوئی گیس اکثر و بیشتر ناشتہ، لنچ اور ڈنر پکانے کے اوقات میں غائب رہتی ہے، دیگر پکے اوقات میں انڈین ٹی وی چینلز کی پیاری پیاری فلموں میں چبھی آنکھیں کچھ پکانے کیلئے کچن کی طرف جانے کا راستہ نہیں بتاتیں ، نتیجتاً یا بامر مجبوری امریکن ۔ ۔ کے ایف سی ۔ ۔ یا ۔ ۔ میکڈونلڈ ۔ ۔ والوں کی ہوم سروس سے پکے پکائے برگر کی التجا کرنا پڑتی ہے ۔
انسان ایک دوجے سے سچّی اور پکی محبت کر کے ہی امن کا پیغام دے سکتا ہے اور اچھی و پکّی محبت کیلئے آنکھ اور کان کا صحتمند اور موجود ہونا بہت ضروری ہے، اور اس بات سے پم پاکستانیوں سے زیادہ اور پکّا با خبر کون ہو سکتا ہے جن کا بچہ بچہ ہمسایوں کے حقوق کے احترام میں ہمسایہ بھارت سے پکّی محبت میں دیوانہ ہے، ہمارے گھر، دفتر، ہوٹل، بسیں، کاریں، کوچز ، اور سینما ھال بھارتی فلموں اور گانوں کی چمک دھمک کے ذریعے ہمسائے سے حقیقی محبت کا پکّا ثبوت مہیا کر رہے ہیں، ہمیں اس سے غرض نہیں کہ بھارتی ہم سے پکّی محبت کرتے ہیں یا نہیں، ہم سے ہاتھ ملاتے ہیں یا نہیں، یہ ان کے اپنے دھرم کے درس کا معاملہ ہے،
ویسے کہیں محبت کی کشتی میں بیٹھ کر بار بار بھارت جانے والے سمندری روٹ کی تہہ میں شعیب ملک والی پکّی چالیں تو پوشیدہ نہیں ؟
اسلام علیکم محمد علی خان صاحب اورظفر جعفری صاحب
محمد علی خان صاحب آپ نے بہت صحیح تجزیہ پیش کیا کہ یہ ہم ہی ہیں جو بیگانی شادی میں دیوانے ہو جاتے ہیں ،لیکن سبق یہ بھی ہے کہ جہاں زَک پڑنے کا خطرہ ہو وہاں سے کنارہ کرو یا خود کو مضبوط بنا کر پیش کرو ۔بات ہے حمیت کی جب تک ہمارے اندر قومی ہمیت پیدا نہیں ہوگی ہم کچھ نہ کر سکیں گے ۔
ہم نے دوستی کے نام پر انکا کلچر اپنا لیا ،ان کا ننگا پن اپنا لیا ،ان کے ڈرامے ان کے پروگرام ان کی رسمیں ہم سب اختیار کرتے جارہے ہیں بغیر یہ سوچے کہ انجام کیا ہوگا ۔یہ ایک لمحئہ فکریہ ہے ہم سب کے لئے ۔
جب تک ہم خود مضبوط نہیں ہونگے یہ تکلیفیں اٹھاتے رہینگے تو بس ہمت کریں اور ایسی باتوں کی نشاندہی کر کے اپنا پنا حصہ ڈالتے رہیں
اللہ ہم سب کا حامی و ناصر رہے
عالم آرا
وینکور
یقین کریں آپا میں یہی کچھ لکھنے لگی تھی … آپ نے جیسے میرے سارے خیال پڑھ لئے … میں سو فیصد آپ کی تائید کرتی ہوں ..
امن کی آشا!! بس زبانی باشا!! ہم متعفق ہیں اور ساتھ ہی آج جب کشمیر کی آزادی کی تحریک واقعی اپنے تاریخی موڑ پر ہے ہم اُسے اس قسم کی حرکتوں سے نظر انداز کر رہے ہیں.
اے ایمان والو یہ امن کی آشا نہیں بلکہ ”امن کی آشا بھونسلے” ہے اور جس سے امن کی آشا کی بھیک مانگی جا رہی ہے وہ تو ”امن کی بھاشا” جانتا ہی نہیں اور مزا تو یہ کہ جو اسکے ہاں مہمان ٹھہرے وہ بھی امن کی بھاشا بھول جاتا ہے اور پاکستان سے مطالبہ کرتا ہے کہ دنیا بھر میں دہشت گرد بھیجنا بند کرؤ. اپنے صدر صاحب ہیں کہ یہ بے عزتی سننے کے بعد بھی لندن جانے کا قصد کیئے بیٹھے ہیں. کوئی باحیا ہوتا تو اس برطانوی ہرزہ سرائی پر احتجاج کرتے ہوئے اپنے دورے کو منسوخ کر دیتا اور دورہ پھر کسی اور وقت بھی پڑ سکتا تھا.
جب تک ہم خود کو ملک،ملت اور قوم کے طور پر مضبوط نہیں بنائیں گے،اپنی معیشت درست نہپیں کریں گے غریب کی جورو ہی ہیں گے
واہ ہمدانی بھائی بہت خوبصورت تجزیہ ہے
جب تک ہم خودکو ملک و ملت اور قوم کے طور پر مضبوط نہیں بنائینگے ،اپنی معیشت درست نہیں کرینگے غریب کی جورو ہی رہینگے ؛؛
واقعئی سوچنے کا مقام ہے کہ وہ ہمیشہ ہمیں ہر صورت زک دیتے ہیں مگر ہم اپنا آپ بچا نہیں پاتے ۔ان کے ملک میں جاتے ہی برطانوی اور امریکی ہمارے خلاف بیان دیتے ہیں مگر ہم آشا کے سائے تلے سکون سے بیٹھے رہتے ہیں ۔دیکھیں کیمرون صاحب کا بیان ۔
السلام علیکم
ایک بات آپ سب لوگوں نے شاید محسوس نہیں کی ، یا شاید قصدا غور نہیں کیا ، یہ نغمہ اور ایسی تمام چیزیں ایک ایک چھننی ہیں جو کھرے اور کھوٹے کو الگ کر رہی ہیں ، اب اِس فورم کو ہی دیکھ لیجئے ، کیا ہم میں سے کسی نے بھی اِس نام نہاد ’’ امن کی آشا‘‘ کی حمایت کی ہے ؟ نہیں نا ، اور تقریبا سب ہی فلمز اور ٹیلی وژن کے ڈراموں کے زریعے ہمارے ملک میں ہلہ بولنے والے ننگے ہندوستانی کلچر اور گھریلوں خواتین اور نوجوان نسل پر اُس کے بد اثارات سے خائف نظر آتے ہیں ، کیا یہ ایک مثبت پہلو نہیں ہے ؟ مبارک ہو ، ہم قومی سطح پر ملی شعور کی طرف گامزن ہو چکے ہیں ۔
آصف احمد بھٹی
صفدر بھاءی آپ نے بہت اچھا تجزیہ کیا ہے۔ مگر یہ رہ رہ کر امن اور بھا ءی چارے کی صدا بار با اس لیءے بلند ہو تی ہے کہ ہم جیسے بوڑھے تو نہیں مگر نءی نسل، جس کوپڑھایا ہی یہ گیا ہے کہ کشید گی پیدا کر نے اور ملک کو تقسیم کر نے کے ذمہ دار ہم ہیں۔اور سرکاری مورخین نے پہلی صدی کے سر کاری مورخین کی طرح یہاں بھی جناب محمد علی جنا ح کا وہ کردار نظر انداز کر دیا ہے کہ وہ اپنے عمر کے زیادہ تر حصے میں سفیر ِ اتحاد رہے اور تقسیم کے وقت تک تھے۔ لیکن ان کی اتحاد کی ہر کوشش ناکام کردی گءی۔ اسی کی طرف میں نے پہلے کہیں اشا رہ کیا تھا کہ ہم شیخی میں آکر دوسروں کا کیا بھی اپنے نام کر لیتے ہیں ۔ جیسے کہ پرانے زمانے کے رءیس مردہ شیر کی لاش پر کھڑے ہو کر فوٹو کھنچوالیا کرتے تھے اور فخر سے اپنے ڈراءننگ روم میں سجا لیتے تھے۔جبکہ مارا وہ کسی اور نے ہو تا تھا۔
السلام علیکم
واہ شمس جیلانی صاحب ، بہت خوبصورت بات کہی ہے ، واقعی سرحد کے دونوں طرف نئی نسل کو یہی بتایا اور پڑھایا جا رہا ہے کہ مسلمان علیحدہ ہوئے تھے جبکہ ہمیں علیحدہ کیا گیا تھا، اور اِسی بات کو دلیل بنا کر آج کچھ دانشور ( محترم صفدر ہمدانی کی طرح میں بھی ایسے دانشوروں کو ’’ و ‘‘ کے بغیر پڑھتا ہوں ) قائد اعظم کی ذات اور دو قومی نظرئیے کی بنیاد پر رکیک حملے کرتے رہتے ہیں اور ہم لوگ صفائیاں پیش کرتے رہتے ہیں ۔
آصف احمد بھٹی
محترم آصف احمد بھٹی بھائی آپ نے بہت ٹھیک کہا کہ ہم صفائیاں پیش کرتے رہتے ہیں
اور محترم شمس بھائی کا کہنا کہ شیر کوئی اور مارتا ہے اور فوٹو اس کے ساتھ کوئی اور کھنچوا لیتا ہے
جب تک ان باتوں کی نشاندہی کرنے والے موجود رہینگے روشنی ضرور آئیگی ۔
بس دماغوں سے غلامی کھرچنے کی بات ہے جس دن ہم نے آزادی سے اپنے لئے سوچ لیا وہ دن ہم سب کا ہوگا
بس کوشش کرنا ضروری ہے
اللہ ہم سب کو غلط کو غلط اور صحیح کو صحیح کہنے کی توفیق عطا فرمائے
عالم آرا