سانحے سے بڑا حادثہ یہ ہوا
کوئی ٹھرا نہیں سانحہ دیکھکر
کہاں جائیں ؟
کس سے پوچھیں ؟
کہ یہ سب کیوں ہو رہا ہے ؟ کون کر رہا ہے۔۔۔ کس کے کہنے پر ؟
بیبسی تو دیکھی تھی مگر بےحِسی کی بھی انتہا ہو گئی ، کوئی ویرانی سی ویرانی ہے۔۔۔
اس مُلک کے باسیوں کو کیا ہو گیا ہے ؟ اس مُلک میں تو کبھی نواب بہاد یار جنگ اور لیاقت علی خان جیسے ذی فہم ، زیرک اور صاحبِ تدبیرسیاست دان رہتے تھے ، ہمالیہ جن کہ قدموں کی دُھول میں چُھپ جاتا تھا ، قُدرت اُللہ شہاب جیسے ادیب اور بیوروکریٹ جن کی سوچ کہ دائرے آفاق کو چُھو کر آتے تھے، شورش جیسے خطیب جسکی گھن گرج سے دریاوں کے دل دہل جاتے تھے، حمید نظامی جیسے صحافی قلم کا تقدس پر جنکا ایمان تھا ،
یہ آج مُلک کن ہاتھوں میں چلا گیا ہے ؟ نہیں چلا نہیں گیا ۔۔۔۔۔۔۔ ہم نے خود انکے سپرد کیا ہے۔۔۔۔یہ ہماری پالسیوں نتیجہ اور ہمارے اعمال کی سزا نہیں تو اور کیا ہے ؟ ہم ووٹ ہمیشہ ظلم کو دیتے ہیں اور توقع عدل کی کرتے ہیں، ہم مُنتخب راشی کو کرتے ہیں ، اور اُمید انصاف کی رکھتے ہیں ، ہم پسند مُجرم یا سزایافتہ لوگوں کو کرتے ہیں ، اور آس اخوت اور ہمدردی کی لگاتے ہیں ، کبھی ہم خوف میں کبھی دوستی میں ، کبھی برادری میں، کبی مجبوری میں ، ہمیشہ ظالم لوگوں کو کُرسی اور قلم دیتے ہیں ،اور پھر کہتے ہیں یہ کیا ہو رہا ہے ؟ یقیں جانئے ظالم صرف حکمران نہیں ، ہمارا قانون نہیں ہمارے ادارے نہیں ، بلکہ ہم خود بی ہیں ، جو جمہوریت کہ نام پر ظلم کا بیج بوتے ہیں ،جیسا بیج ویسی کھیتی ،جیسا عمل ویسا انجام ، جیسی نیت ویسا ثمر ، جیسی غذا ویسی نسل ،جیسی تربیت ویسا حاصل،
آج ہمارے مُلک میں جو کُچھ ہو ریا ہے وہ ایک سال ، ایک ماہ ، یا ایک دن کا ڈرامہ نہیں یہ جب سے ہی ہے جب سے مُلک آزاد ہوا ، اوردرپردہ ابلیسی قوتوں کہ جو عزائم تھے اب وہ کُھل کر سامنے آ گئے ہیں ۔۔۔۔ اور ہم بیحسی کی حد سے گُزر گئے ہیں ، سڑکوں پر لاشیں پڑی ہیں ہمیں کیا ۔۔۔۔ لوگ بُھوکے مر ہے ہیں ہمیں کیا ، کسی کی عزت لُٹ رہی ہے ہمیں کیا ،
کیسے ہم ان زرداروں اور بین الاقوامی لُٹیروں کے چُنگل سے نکلیں ،اور اپنی غذاوں سے لیکر اپنی فضاؤں تک اور اپنے پانی سے لیکر اپنی ہواؤں تک اپنے بچپن سے لیکر اپنے جوانوں کی جوانی تک اپنی دستار و قبا سے لیکر اپنے صحراؤں اپنے دریاؤں تک سب کو اپنے کنٹرول میں کریں ،اور ہم میں قومی سوچ ، مُلکی مُحبت ، اور اجتماعی فکر پروان چڑھے ،
خُدارا جاگو ، اس بےحِسی کوختم کرو ۔۔۔۔۔۔۔۔ ورنہ
ہو نہ بُنیاد تو دیوار کہاں رکھو گے
اپنی تہزیب کے آثار کہاں رکھو گے
عظمتیں ہیں ہمیں اس پاک وطن سے حاصل
سر نہ ہو گا تو یہ دستار کہاں رکھو گے
زوار قمر عابدی

نہ سمجھوگے تو مٹ جاؤگے تم اہلِ وطن یکسر
تمہاری داستاں تک بھی نہ ہوگی داستانوں میں
محترم شاہ صاحب ! جب سے مجھے ان بلاگز میں شریک ہونے کا شرف حاصل ہوا لگاتار ایسے ہی سوالات سامنے آتے رہے، یعنی
ان وطنِ عزیز کے ان بدترین حالات میں ہمیں کیا کرنا چاہیے ؟؟؟؟
اس سوال کے کئی جوابات محترم تبصرہ نگاروں نے تحریر کیے مثلاً
ہمیں چاہیے کہ ہم خود میں نظم و نسق پیدا کریں . . . یا
ہمیں رشوت خوری سے پرہیز کرنا چاہیے . . . . . . . یا
ہمیں آپس میں اتحاد اور بھائی چارہ سے رہنا چاہیے . یا
ہمیں دوسروں پر انحصار نہیں کرنا چاہیے وغیرہ وغیرہ
لیکن اس طرح کی تمام باتیں اجتماعی سطح کی ہیں، کہا جاتا ہے کہ ہم میں سے اگر ہر ایک ان اصولوں پر کاربند ہوجائے تو تمام معاشرہ سدھر سکتا ہے، لیکن یہ بھی ایک اجتماعی عمل ہے جو ایک فردِ واحد کے بس سے باہر ہے، اس سوال کا جواب ایک انفرادی سطح کا عمل ہونا چاہیے، یعنی “میں کیا کروں ؟ ”
میں آج سے وعدہ کرتا ہوں کہ رشوت نہ لوں گا اور نہ ہی دوں گا، جھوٹ نہیں بولوں گا، غیر ممالک سے مدد طلب نہیں کروں گا، اسلام کے تمام مسالک سے بھائیوں جیسا سلوک کروں گا وغیرہ وغیرہ وغیرہ
کیا یہ مسئلہ اس طرح حل ہوجائے گا ؟؟
آج جو حالات ہمارے وطنِ عزیز کے ہیں ان کی مثال کہیں نہیں، قدرتی آفات کے ساتھ ساتھ حکمرانوں کی بد عملیاں، بدمعاشوں کے حملے، باہر سے خطرات، نہ پانی، نہ بجلی، نہ آٹا . . . . یہ سب کیا ہے ؟؟
ان حالات میں میں بطور فردِ واحد کے کیا کروں ؟؟
صرف یہ بلاگ لکھوں؟
پاکستان جا کر ایک نئی سیاسی پارٹی کی بنیاد رکھوں ؟ (جس کا نہ تو میں اہل ہوں اور نہ ہی میرے پاس ہوائی ٹکٹ کی قیمت ہے)
نئے الیکشن کے مطالبہ کا جلوس نکالوں ؟ (ووٹ تو بدمعاشوں ہی کو دینا پڑے گا، یا آپ کسی شریف کا نام بتا دیں جو کبھی کسی الیکشن میں سامنے آیا ہو)
میں کیا کروں ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
اگر کوئی راہ ہے نجات کی، تو کوئی مجھے بتائے
اسلام علیکم
عبدالمناف بھائی آپ نے لکھا “اگر کوئی راہ ہے نجات کی تو کوئی مجھے بتائے “
اے کاش بھائی کوئی بتانے والا ہوتا ،ہم نے بہت برے برے وقت اپنے ملک پر آتے دیکھے لیکن اس وقت جو قیامت ہے وہ اب تک کبھی نہیں دیکھی تھی ۔
ڈھائی سال پہلے ایک جملہ سنا تھا کہ ‘جمہوریت سب سے بڑا ریونج ہے ۔میری سمجھ میں آج تک اس کا مطلب نہیں آیا ۔
اللہ میرے ملک کا اور میرے ہم وطنوں کا محافظ ہو کہ آسرا اسی کا ہے
اک استغفار کا نسخہ ہے، اس کو بھی برت لو نادانو !۔
مت ناز کرو تدبیروں پر ،یہ راہ گزر محفوظ نہیں
اے کاش کہ قومِ یونسؑ کی تقلید کی ہو توفیق ہمیں
وہ گریہ ہم سے روٹھ گیا، وہ آہِ سحر محفوظ نہیں
جب بانجھ ہوں آنکھیں اشکوں سے، دل قبر کی صورت ویراں ہوں
اجب پست ہو مقصد جینے کا ،تب ھُسنِ بشر محفوظ نہیں
السلام علیکم
زوار قمر عابدی صاحب ، یقینا سب کچھ غلط ہو رہا ہے مگر یہ بھی تو دیکھئے کہ اب بھی غلط کو غلط کہنے والے موجود ہیں ، یہ آپ ،میں اور ہم جیسے بہت سے ، سو ’’ دیا جلائے رکھنا ‘‘ اور اگر یوں چراغ سے چراغ جلتا رہا تو ایک دن یقینا اہر سو اُجالا ہو جائے گا ۔
آصف احمد بھٹی
السلام علیکم
محترم جناب عبدالمناف صاحب ، آپ کی تجویز بہت شاندار ہے ، اور یقین کیجئے ہمیں ایسا ہی کرنا پڑے گا ہمارے لیے اب متبادل قیادت ناگزیر ہو گئی ہے آپ اللہ کا نام لیجئے وسائل کا بندوبست اللہ خود کرے گا ، آپ کی سیاسی پارٹی کا پہلا کارکن میں بننے کے لیے تیار ہوں ، اللہ آپ کو ثابت قدم رکھے ۔
آصف احمد بھٹی
ن ۔ م راشد نے کہا تھا
کون سی اُلجھن کو سلجھاتے ہیں ہم
ہمیں آج تک یہ ہی سمجھ نہیں آیا کے آخر ہم کیا چاہتے ہیں یا ہم کو کیا کرنا چاہیے کتنی عجیب بات معلوم ہوتی ہے کہ جہاں اور جس طرف دیکھو ہر ذی شعور انسان ایک دوسرے سے ایک ہی سوال کرتے دیکھایی دیتے ہیں کہ ہم کو کیا کرنا ہے ان خراب بلکہ بدتر مُلکی حالات میں سب ایک دوسرے کا ہی مُنہ دیکھتے ہیں ایک دوسرے سے سوال کرتے ہیں بڑی نہ سمجھ میں آنے والی بات لگتی ہے مُجھے یہ کہ کیا سچ میں ہی ہم نہیں جانتے کہ ہمیں کیا کرنا چاہیے؟؟ سوال کے جواب میں ایک اور سوال –
میں نے اپنی آج تک ٢٤ سال کی زندگی میں ایک چیز سمجھی بھی ہے اور سیکھی بھی ہے میں نے یہ سمجھا اور جانا ہے کہ وقت سب سے بڑا اُستاد ہے ۔ اور ہم انسان سب سے اچھے شاگرد یہ وقت جب ہم کو کوئی سبق دیتا ہے تو پھر ہم کبھی نہیں بھولتے مگر اب جب اپنے بزرگوں کو ایک دوسرے کا چہرا دیکھتے ہوئے دیکھتی ہوں اور ہر چہرے پر جب یہ ایک ہی سوال ہوتا ہے کہ ہم کیا کریں تو بہت بے چینی سی محسوس ہوتی ہے سب کسی دزدِ شب گرداں کی ماند ایک دوسرے سے نگاہ چُراتے پھرتے ہیں کیوں ؟ آخر کیوں ساری زندگی گُزار کر بھی آج ہمارا کوئی بڑا ہمیں اس سوال کا جواب دینے میں ناکام ہے کیوں ؟
کیا ابھی بھی سب کو لگتا ہے کہ سوال کرنے کا وقت ہے ہمارے پاس؟؟؟ نہیں جس کسی کو بھی یہ لگتا ہے غلط لگتا ہے اب کسی سوال و جواب کا وقت ہمارے ہاتھ میں نہیں ہے کسی ایک کے پاس نہیں کیوں کہ ہم سب جس کشتی میں سوار ہیں اُس کا سوراخ اب اتنا بڑا ہو چُکا ہے کہ ایک لمحہ بھی اور سوچنے کی نظر کیا گیا تو سب کے سب طوفان کی نظر ہو جاہیں گے بڑی عجیب بات ہے کہ ہم سوال کرتے ہیں کہ کیا کریں ۔ مُلک کا خانہ خراب ہو گیا پھر بھی کویی یہ ہی نہیں سمجھ بایا کہ کرنا کیا چاہیے –
جواب جاننے کے لیے تھوڑا غیر روایاتی سا عمل کریں کسی کو اُٹھا کر گہرے پانی میں پھینک دیں آپ کو جواب مل جائے گا ، کہ جس کو تیرنا تک نہیں آتا ہوگا وہ بھی ہاتھ پیر مارے گا خود کو بچانے کے لیے یہ کبھی نہیں سوچے گا کے اُس کا ہاتھ پیر مارنے کا طریقہ صیح ہے ہا غلط اور وہ ہر گز یہ سوال نہیں کرے گا کے اب اُس کو کیا کرنا چاہیے نہیں ہر گز نہیں کیوں کہ اُسے معلوم ہو گا کہ اس کے پاس اس سوال کا جواب ملنئے تک کا بھی وقت نہیں ہے جو ہے ابھی ہے نہیں تو پھر کُچھ نہیں کبھی نہیں –
ہم لوگ بھی اس وقت ایک ایسے ہی پانی کے جہاز میں سوار ہیں جس میں سوراخ کب کا ہو چکا اب یا تو ڈوب جاہییں خاموشی سے یا ، پھر اپنے آپ کو اور اپنوں کو بچانے کے لیے سوالات میں وقت ضاہع نہ کریں اب ہمارے پاس صرف عمل کرنے کا وقت بچا ہے اور کیا کرٰیں کا بہترین جواب یہ ہے کہ میاں جی بولیں تو عوام سڑکوں پر جویدری صاحب کہیں تو پھر عوام سڑکوں پر وکیلوں یا ججوں کی خون گرما دینے والی جذباتی تقریریں تو پھر عوام سڑکوں پر ،
نہیں نہیں ایسا نہیں کہ ہم عوام خود سڑکوں ہر نہیں نکلتے بلکل نکلتے ہیں پر اگر ہماری براداری پر ہا ہمارے فیقے پر کویی حملہ کرے تب۔ اور یہ نکلنا ہم کو اور برباد کر رہا ہے جب تک ہم خود کے لیے نکلتے رہیں گے یہ مُلک بربادی کی طرف تیزی سے بڑھتا رہے گا پر جس وقت ہم۔ گھروں میں بازاروں میں سکولوں کلجوں میں دفتروں میں پاکستان کے لیے جنگ کا اعلان نہیں کرتے جب تک ہم صرف پاکستان کے لیے باہر نہیں نکلتے ہم کُچھ بھی نہیں کر سکتے ایک سیاست دان کے جلسے میں موجود بھی پاکستانی ہی تو ہوتا ہے تو پھر ان لوگوں سے مُلک کو بچانے کے لیے کیوں پاکستانی باہر نہیں نکل سکتا کب تک ہم کو اپنا آرام سکون عزیز رہے گا کب ہم میرا سے نکل کر ہمارے کا سفر طے کریں گے ۔۔ اور اس کب کا جواب ہے کہ جب ہم چاہیں اُسی وقت ، چاہیں تو ابھی ورنہ کبھی نہیں کیوں کہ اب جو ہے اسوقت میں ہے یا ہھر کبھی نہیں ہے –
حکمران ہم پر حکومت صرف اُس وقت تک کر سکتے ہیں جب تک کہ خود ہم عوام چاہیے ایک انسان آپ یا میں کیا کر لیں گے دُنیا بدل لیں گے ؟؟ ہاں ایسا ہو سکتا ہے اگر یہ جواب ہے تو جو یہ کہتا ہے جھوٹ بولتا ہے وہ جو یہ کہتا ہے اب ایک اکیلا انسان کُچھ نہیں کر سکتا ایک اُنگلی کو توڑنا کُچھ مُشکل نہیں ہے اس لیے ہر روز کتنے ہی مر رہیں ہیں پر بند مُٹھی میں ایک اُنگلی سے کئی زیادہ طاقت ہوتی ہیں – اب حرفوں کی جنگ کا بھی کُچھ ایسا وقت نہیں ہے کیوں کہ حرف بے مطلب آساں اور حرب بے معنی ہو چُکے ہیں –
سوال کرنا چھوڑہیں اور میدانِ عمل میں کودیں کہ اب وقت نہیں بچا ہمارے پاس یہ مُلک سلامت رہا قوم سلامت رہی تو سوال کرتے رہیں گے ہم ، میں کُچھ نہیں کر سکتی ہر ہم بہت کُچھ کر سکتے ہیں ۔۔۔
میں اپنی بات کہ آخر میں کوئی سوال نہیں چھوڑ رہی کیوں کہ میرے مطابق اس کا وقت نہیں –
اُپر کُچھ غلطی ہو گئی ہے ۔۔
مطلب آساں ، حرف بے معنی
ہوں ہے اصل فقرہ
السلام علیکم
محترمہ ثمرین بخاری صاحبہ ، میں آپ کی ہر ہر بات سے مکمل اتفاق کرتا ہوں ، ہمارے بڑوں نے یقینا اپنے بڑوں کا ورثہ نہیں سنبھالا بلکہ اُسے برباد کر دیا اور ہمیں ایک گرداب میں پھنسا دیا ہے ، پر اب ہمیں اِس گرداب سے نکلنا ہوگا اور اپنی آنے والی نسلوں کو ایک بہتر مستقل دینا ہوگا ، اور یہ تب ہی ممکن ہے کہ جب ہم لوگ ہر قسم کی سیاسی اور مسلکی وابستگی کو چھوڑ کر سب سے پہلے مسلمان اور پھر پاکستانی کی شناخت اپنا لینگے اور یہ سب سے بڑی تبدیلی ہو گی ، تو آئیے اُس تحریک کا ( جس کا ذکر آپ نے اپنے پچھلے تبصرے میں کیا ہے ) آغاز کریں ، اپنے ارد گرد لوگوں کو اِس بات پر قائل کریں کہ وہ موجودہ وقت میں تمام سیاسی اور مسلکی وابستگیوں کو پسِ پشت ڈال دیں اور ہاتھوں میں ہاتھ دیکر دُنیا کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر پورے قد سے کھڑے ہیں ، یہ شعور ہمیں نوجوانوں نے بیدار کرنا ہے اور مجھے خوشی ہے آپ اور جیسے اور بھی بہت سے نوجوان اب عملی قدم اُٹھانے کی بات کرتے ہیں ، تو چلئے پہلا قدم اُٹھاتے ہیں ۔
میں عہد کرتا ہوں کہ آج کے بعد میں اپنی تمام مسلکی اور سیاسی وابستگیاں پس پشت ڈال کر صرف سچ کا ساتھ دونگا اور ایسے کسی بھی آدمی کو اقتدار میں لانے کا زریعہ نہیں بنو گا جو زرد سیاست کا مرتکب ہوگا یا جسے ہم پہلے آزما چکے ہیں اور ایسے کسی مسلکی گروہ کا ساتھ نہیں دونگا جو تفریق در تفریق کا سبب بنے گا ۔
آصف احمد بھٹی
ظفرجعفری صاب صرف دو سطروں میں ہی آپ نے سب کُچھ کہہ دیا سلامت رہیں
عبدل مناف بھائی ،
راہِ نجات کون بتائے گا ؟ یہ تو ہم اور آپ نے کود لاش کرنی ہیں ، یہ یوں کہہ لیں کہ موجودہ نسل کے لیے ہم نے راہ متعین کرنی ہے ، اور یہ ہی وقت ہے اس نسل کو اس راہ پر گامزن کرنے کا ، میں آپ ہم سب جو بھی درد رکھتے ہیں ، اُنکا فرض ہے کہ اس نسل کو یہ شعور دیں ، اور وہ شعور عملی طور پر ہو ، خود کو بدلیں ۔۔۔۔ ہر فرد اپنا احتساب خود کرے ، اس مُلک کا ہر فرد اگر یہ کہے کہ میں خود کو ٹھیک کرتا ہوں تو ہماری قوم ایک بےمثال قوم ہو گی ، او پھر یہ مُٹھی بھر نودولتیے اور لُٹیرے دُم دبا کر بھاگ جائیں گے ، پھر ہم نہیں یہ لوگ یہ طبقہ راہِ نجات تلاش کرتا پھرے گا راہِ نجات کی ہم کو ضرورت نہیں ان سبکو ہے ، جو ہمارے سروں پر موت بن کر منڈلا ہے ہیں ، بس ضرورت ایک آواز کی ہے ، جس پ سب لبیک کہیں ، بس کہیں سے وہ آواز آجائے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ثمرین بہنا ، ہماے بڑوں نے تو بےشک اپنا فرض ادا نہیں کیا ، مگر ہمیں ضور کرنا ہے کل کو ہمای یہ نسل یہی الزام نہ دے کہ ہم نے بی اُنکے لیے کُچھ نہیں کی
آصف بھائی ، ہم بھی آپ کے ساتھ ساتھ یہی عہد کرتے ہیں خُدا وندے عالم ہم سبکو ہمیشہ ثابت قدم رکھے
برادرِ عزیز آصف احمد بھٹی صاحب ! آپ نے فرمایا کہ
“آپ اللہ کا نام لیجئے وسائل کا بندوبست اللہ خود کرے گا ، آپ کی سیاسی پارٹی کا پہلا کارکن میں بننے کے لیے تیار ہوں”
حضور عرض اس حقیر کی یہ ہے کہ : اللہ کا نام تو میں حسبِ توفیق لیتا ہی رہتا ہوں، اور اگر پھر بھی کبھی موت سے پہلے پہلے وسائل مہیّا ہو گئے تو یقین جانئیے کہ ایک سیاسی پارٹی کی بنیاد رکھنے کی نسبت ایک رفاہی ادارے کی تاسیس کو زیادہ اہم سمجھوں گا. طلبِ معذرت کے ساتھ عرض کروں گا کہ ہمارے ملک کی نجات، میرے کسی نئی پارٹی کی تشکیل دینے میں ہرگز نہیں-
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
محترمہ بہن ثمرین بخاری صاحبہ ! آپ نے ارشاد فرمایا کہ
“اب حرفوں کی جنگ کا بھی کُچھ ایسا وقت نہیں ہے کیوں کہ حرف بے مطلب آساں اور حرب بے معنی ہو چُکے ہیں –
سوال کرنا چھوڑہیں اور میدانِ عمل میں کودیں کہ اب وقت نہیں بچا ہمارے پاس یہ مُلک سلامت رہا قوم سلامت رہی تو سوال کرتے رہیں گے ہم ، میں کُچھ نہیں کر سکتی ہر ہم بہت کُچھ کر سکتے ہیں ۔۔۔
میں اپنی بات کہ آخر میں کوئی سوال نہیں چھوڑ رہی کیوں کہ میرے مطابق اس کا وقت نہیں”
میں آپ کی بات سے بالکل متفق ہوں کہ ہمارے پاس اب کوئی وقت نہیں باقی، بہت دیر ہو چکی ہے، اب فوری طور پر عمل کا وقت ہے، سوال کرنے کا وقت بھی نہیں، لیکن سوال پھر بھی اپنی جگہ پر موجود ہے کہ
کرنا کیا ہے ؟؟؟؟؟؟؟
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
بہن عالم آرا صاحبہ !
“جمہوریت سب سے بڑا ریونج ہے” کا مطلب یہ ہے کہ ہمارا حکمران طبقہ اس لفظ کی آڑ لے کر عوام سے کسی نامعلوم گناہ کا بدلہ لگاتار لیے جا رہا ہے، اور عوام کو یہی باور کروایا جا رہا ہے کہ جمہوریت ایک بہت اچھی چیز کا نام ہے، کوئی فوجی حکمران خواہ ملک کی بہتری اور ترقی کے لیے کچھ بھی کر ڈالے ہم اسے “فوجی آمر” کے تمغے سے نوازیں گے، اور کوئی لٹیرا ان بے ایمانی اور بد دیانتی سے الیکشن جیت کر قوم کے خون کا آخری قطرہ بھی نچوڑ لے ہم اسے ایک جمہوری حکمران کہیں گے، ہم کام سے زیادہ الفاظ اور حروف کے پیچھے دوڑتے ہیں-
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
محترمہ بہن عرشی صاحبہ !
آپ کی بات صد در صد درست ہے کہ “اک استغفار کا نسخہ ہے” اس بات میں شک کی گنجائش ہے ہی نہیں، لیکن یہ نسخہ فردِ واحد کی اصلاح کے لیے ہے قوم کی درستگی کے لیے ایک اجتماعی استغفار کی ضرورت ہے اور وہ بھی صدقِ دل سے، یہ ایک ناممکن امر ہے، آپ کس طرح سب کو آمادہ کر لیں گی ؟ تاریخ میں سب کو، یا کم از کم ایک بڑی اکثریت کو آمادہ کر لینے کی مثالیں ایک دو ہی ہوں گی، کونسی بھلا ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
عشرت قمر عابدی ! “عالمی اخبار” کے بلاگز پر خوش آمدید . . . آپ نے فرمایا کہ
” شعور عملی طور پر ہو ، خود کو بدلیں ۔۔۔۔ ہر فرد اپنا احتساب خود کرے ، اس مُلک کا ہر فرد اگر یہ کہے کہ میں خود کو ٹھیک کرتا ہوں تو ہماری قوم ایک بےمثال قوم ہو گی”
میں نے عرض کی تھی کہ اگر میں خود کو درست کرلوں تو کیا ضمانت ہے کہ پورا ملک میرے ساتھ خود کو درست کر لے گا ؟ یا
کیا ہمارے ملک میں اس وقت اچھے لوگ بالکل ختم ہوچکے ہیں ؟ اور اگر کوئی ایک بھی باقی ہے تو باقی سب تو اس کے ساتھ درست نہیں ہو رہے، تو کیا کیا جائے کہ مکل کی اکثریت یک لخت خود کو درست کر لے ؟؟؟ یہ ناممکن ہے، یہ تو دنیا کے سب سے بڑے معلم اللہ کے آخری رسول محمد مصطفٰی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم بھی نہ کر سکے، نہ تو کفار و مشرکین کا مکمل خاتمہ ہوا اور نہ ہی مسلمانوں کی صفوں میں سے منافقین باہر نکلے، نتیجہ میں رحلتِ حبیبِ خدا کے صرف 50 سال بعد ہی آپ کے اہلِ بیت علیہم السلام تک کا قتل شروع ہو گیا، نہیں نہیں آپ کی تجویز قابلِ عمل نہیں (بہت بہت معذرت کے ساتھ) ورنہ اس پر کب کا عمل درامد شروع ہو چکا ہوتا.
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
اسلام علیکم ساتھیو
بہت شکریہ عبدامناف بھائی آپ نے بہت خوبصورت مطلب بتایا ۔
جہاں تک اس بات کا سوال ہے کہ ایک کے ٹھیک ہونے سے کچھ نہیں ہوگا ہے تو بہت حقیقت پر مبنی بات اور یہ بات بھی بالکل بجا کہ ہمارے ملک میں اچھے لوگوں کی کوئی کمی نہیں ہے ۔انہیں یک جا کرنے کی ضرورت ہے ۔
اگر ایک ایسا گروہ بن جائے جو ہر برائی کے خلاف دے دھڑک آواز اُٹھاتا رہے تو ضرور راہیں روشن ہو جائینگی ۔
اور بہت خوش قسمت ہیں وہ لوگ جو برائی کے خلاف آواز اُٹھاتے ہیں اور اپنا حق ادا کرتے ہیں
اور سب سے بڑی قوت اور طاقت یہ ہی ہے جو مجھے آپ سب کی باتوں سے ملتی ہے کہ جب سوچنے والے موجود ہوں جب آوازیں اُٹھتی رہیں تو پھل بھی ضرور ملے گا ۔
اللہ ہم سب کی آوازوں میں طاقت پیدا کر دے ہماری تحریروں میں اثر دے
تحریر کی غلطی پر معزرت
عبدالمناف بھائی لکھا تھا ۔ل پرنٹ نہ ہوسکا
ایک بار پھر شکریہ ۔
محترمہ بہن عالم آرا صاحبہ ! آپ کا بہت ممنون ہوں
خالقِ کائنات نے اس کائنات کی تخلیق کی پھر انسان کی تخلیق کی، فرمایا کہ “میں ایک چھپا ہوا خزانہ تھا میں نے چاہا کہ پہچانا جاؤں، پس میں نے انسان کو تخلیق فرمایا”
اس کے بعد انسان کی تعلیم و تربیت کا بندوبست کیا، انبیا علیہم السلام کو بھیجا گیا، رسول بھیجے گئے، حضرتِ انسان نے ان ہادیان کے ساتھ جو سلوک کیا، صرف اور صرف دنیاوی عیش و سہولتوں کی لالچ میں، وہ ہم سب جانتے ہیں، ابنیا اور رسولوں کے اس سلسلہ کے آخری تاجدار محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تشریف لائے، آپ نے اپنا کام مکمل فرمایا، کوئی سمجھے یا نہ سمجھے، مانے یا نہ مانے، آپ (ص) کا کام پیغام کا پہنچا دینا ہی تھا، آپ نے ایک لائحہء عمل ایک خدائی قانون ہم تک پہنچا دیا، کیا پیغام تھا ؟ کونسا خدانی قانون اور لائحہء عمل ہمیں لا کر دیا خاتم المرسلین نے ؟؟؟
کیا وہ خدائی قانون کافی نہیں ہم سب کے تمام قدیم و جدید مسائل کے لیے ؟؟
کیا وہ لائحہء عمل قابلِ عمل نہیں؟؟ نعوذ باللہ
کیا ہمارے تمام سوالوں کا جواب، ہم سب کے لیے نجات کا راستہ، ہماری قوم پر پڑی ان آفات سے نکلنے کی راہ اس پیغام میں نہیں ؟؟؟
اگر نہیں تو اور کہاں ہے ؟؟
اگر نہیں تو اور کیا پیغام ہے؟؟
اور اگر ہے تو آج تک مسلمانوں نے اس پر عمل کرکے دنیا اور آخرت کو سنوار کیوں نہیں لیا ؟؟
کیا آج تک کوئی ملک بھی اس راہ پر چل سکا ہے؟؟
کیا اسلام کا مرکز سعودی عرب ان خدائی قوانین کا نافذ کر سکا
کیا اسلام کے قلعہ پاکستان میں ان اسلامی قوانین کا نفاذ ناممکن ہے
کیا “جمہوریت، جمہوریت” کی رٹ سے بہتر نہیں کہ ہم خدا کی زمین پر رہنے کے لیے خدا کے قوانین کو سیکھیں سمجھیئں ؟؟
میں محترم پڑھنے والوں کو Bore تو کر ہی چکا ہوں لیکن آخر میں چند کلمات تاکہ عرض مکمل ہو
خلفہء راشدین کے زمانہ کے بعد سے آج تک اگر ہمیں کہیں ایک نسبتاً پائیدار اسلامی حکومت نظر آتی ہے، اگر کہیں اسلامی قوانین کو نافذ کرنے کی کامیاب کوششیں ملتی ہیں، اگر کہیں فقہ کے ماہر اور شریعتِ محمدی کے عالم حکومتی نظام پر اثر انداز دکھائی دیتے ہیں تو وہ صرف اور صرف ایک ہی ملک ہے، یہ وہی ملک جس نے آج تک بڑی سے بڑی طاغوتی طاقت کے سامنے بھی سر نہیں جھکایا، بلکہ آج تک نہ صرف ان کی ہر سازش کا منہ توڑ جواب دیا بلکہ علم و فن، جدید تکنیک، بین الاقوامی روابط ، اسلامی اتحاد غرض ہر میدان میں عملی طور پر واضح پیش قدمی سے ثابت کر دیا کہ معاملات نعرہ بازیوں سے نہیں بلکہ عملی اقدامات سے نبٹتے ہیں، جیسا کہ بہن ثمرین بخاری صاحبہ نے فرمایا کہ “اب میدانِ عمل میں کودیں”
یہ وہ واحد راستہ ہے جس پر چل کر ہم اپنی قوم کو بچا سکتے ہیں، جیسا کہ عرض کیا کہ خلفہء راشدین کے بعد سے آج تک صرف اور صرف اسی ایک طریقہء کار کا، اسلامی قوانین کے ساتھ باطل کے مقابلہ میں کامیاب ہونا ہی، اس کے واحد درست حل ہونے کی دلیل ہے. آپ کا کیا خیال ہے اس بارے میں؟؟؟
ہماری سب سے بڑی زیادتی، سب سے بڑی نا انصافی اور ہمارا سب سے بڑا ظلم یہ ہے کہ ہم ان تمام حقائق سے منہ موڑ لیتے ہیں، ہمسایہ ملک ہونے کے ناطے برے وقت میں ہم نے ان کا ساتھ تو نہ دیا لیکن کم از کم ان سے کچھ سکیھ ہی لیں.
ہم ان سب باتوں سے صرف اور صرف اسی لیے گریزاں ہیں کہ اس مستحکم حکومت سے خائف شیاطین کے چیلے ہیمں ان سے الگ رکھنے کے لیے ایک ہی نکتہ باور کروا رہے ہیں اور وہ یہ کہ
وہ تو ایرانی ہیں، وہ تو شیعہ ہیں
ہمیں برطانیہ کا دم چھلا بن جانا منظور ہے، امریکہ کے آگے ہاتھ پھیلانا سر جھکانا منظور ہے، انگریزی بولنا ہمارا فخر ہے لیکن
شیعوں سے اتحاد ؟ خدا نہ کرے، شیعوں کی کسی کتاب کی طرف نظر اُٹھا کر دیکھنا ؟ لاحول ولا قوۃ الا باللہ، وہ تو مسلمان ہی نہیں
کاش ہم آنکھیں کھول کر دیکھ لیں کہ ” اسلام کی بقا ” کی کہانی کہاں سے شروع ہوئی اسلام پر زوال کب آیا
کاش ہم ” اسلام کی تاریخ” اور “مسلمانوں کی تاریخ” پر بھی ایک نظر دوڑا لیں-
مستقبل بنانے کے لیے حال کو سنوارنا ضروری ہے اور
حال کبھی نہیں سنور سکتا اگر ماضی کو نظر انداز کردیا جائے
کاش ہم آنکھیں کھول کر دیکھ لیں کہ ” اسلام کی بقا ” کی کہانی کہاں سے شروع ہوئی اسلام پر زوال کب آیا
برادرم مناف .جزاک اللہ. میں آپکی مصروفیات سے آگاہ ہوں لیکن اسکے باوجود ایک طالب علم کی استدعا ہے کہ جب بھی وقت اور موقع ملے اس موضوع پر جامع نہ سہی مختصر ہی ضرور ارشاد فرمایئے گا. میں آپکے مطالعے کا گواہ ہوں
اسلام و علیکم
سب سے پہلے عشرت بھابھی آپ کو خوش آمدید مُجھے بہت خوشی ہوئی کے اس بلاگ کے ہی حوالے سسے سہی آج آپ سے بات یوئی ۔
اور بھابھی میں آپ کی بات سے متفق ہوں –
—————————————————————————————————
عبدالمناف سر
آپ نے کہا کے!!!
میں آپ کی بات سے بالکل متفق ہوں کہ ہمارے پاس اب کوئی وقت نہیں باقی، بہت دیر ہو چکی ہے، اب فوری طور پر عمل کا وقت ہے، سوال کرنے کا وقت بھی نہیں، لیکن سوال پھر بھی اپنی جگہ پر موجود ہے کہ
کرنا کیا ہے ؟؟؟؟؟؟؟
میرا کہنا یہ ہی تھا سر کے آخر ہم آنکھوں والے ہو کر کیوں اندھے بن گئے ہیں ؟؟؟ شعور رکھتے ہوئے کیوں نادانی کی بات کر رہے ہیں ایک دفعہ پھر سے
معذرت کے ساتھ کہوں گی کے ہم کو لا وارث کبھی نہیں چھوڑا گیا تھا جب سے دنیا خلق کی پیدا کرنے والے نے اُس نے ہر مصیبت ہر مشکل کا حل ہمارے سامنے رکھا ہے اور راہ دیکھانے والا بھی اسلام کی سب سے بڑی خوبی یہ ہی تو ہے کے اُس نے حکم ہی نہیں دیاصرف بلکہ نبی(ص) اور اُن کی آل (ع) کی صورت میں عملی مثال بھی رکھی ہے ہمارے سامنے ۔۔ دنیا کی تاریخ ہمارے سامنے ہے اسلام کی تاریخ ہمارے سامنے ہے پھر بھی یہ سوال چہ معنی ۔۔ کے ہم کو کرنا کیا ہے ؟؟ اگر پھر بھی سوال اپنی جگہ ہی ہے تو بہت عام سے الفاظ میں کیا کہوں سوا اس کہ۔
اب ہمیں وہ ہی کرنا ہے جو حضرت ابراہیم (ع) نے نمرود معلون کے مقابلے میں کیا تھا ، حضرت عیسی (ع) نے فرعون کے مقابلے میں کیا تھا وہ ہی جو آپ کے میرے آقا حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے کیا ۔ اور سب سے عمدہ مثال چاہے تو وہ ہی ہمیں کرنا ہے جو میرے مولا حُسین (ع) نے یزید معلون کے مقابلے میں کیا ، کربلا کربلا کرتے ہیں ہم لوگ پھر بھی جب مُلک میں یزیدت نظر آتی ہے تو سوال کرتے ہیں کے کیا کرنا ہے
کیا آج بھی مظلوم کو مارا نہیں جا رہا ؟ کیا آج بھی حق پامال نہیں ہو رہا ؟؟ کیا آج بھی اسلام کو شام کے دربار کی طرح سر ِ عام نیلام نہیں کیا جا رہا ؟؟ جب شام کے دربار میں ممبرِ رسول(ص) بیچا جا رہا تھا تو کون اُٹھا تھا سر پر کفن باندھ کے؟ وہ جس کا گھر تھا اور اُسی رسول (ص) کے حُسین نے قیامت تک کے لیے اپنے خون سے ایسی لکیر کھنیچ دی ہے کہ ایک نہیں ایک لاکھ یزید بھی آ جاہیں تو اس لکیر کے پاٹ نہیں سکتے –
کربلا صرف اُس وقت کے لیے نہیں تھی سر کربلا تو قیامت تک کے لیے ہر اُس انسان کی راہِ نجات ہے جو باطل کے سامنے جُھکنا نہیں چاہتا ہو سوال کا جواب ہے جب ایک ماں سوچے کے مُلک پر بُراوقت ہے اب میں کیا کروں تواُس ماں کو کربلا والی ماوںّ کے نقشِ قدم پر چلنا ہے ، ایک باپ کے لیے ، ایک بیٹی کے لیے ایک بہین کے لیے ایک غلام کے لیے ایک بھائی کے لیے ایک بیٹے کے لیے ایک رات کی دُلہن کے لیے، سر پر سہرا سجائے ایک پہر کے دُولہا کے لیے ایک دودھ پیتے بچے کے لیے ایک بوڑھے کے لیے ، ہر ایک کے لیے مثال ہے کے اُسے کیا کرنا چاہے جب وقت آن پڑے ، ظُلم اور ظالم کے سامنے ڈٹ جانا ہے اُس وقت تک لڑنا ہے جب تک کے آج کے دور کے یزید کا تخت اُس پر ہی نا اُلٹ دیا جائے لڑنا ہے سر گھروں کو اپنے آرام کو سکون کو مُوج مستی کو ترک کرنا ہے ، ایک بوڑھے سے لے کر بچے تک کو حق کے لیے آواز بُلند کرنی ہے –
مٰیں پھر کہتی ہوں کہ آپ یا میں جو جہاں ہے جیسا ہے جیسی زندگی جی رہا ہے وہ کربلا کو دیکھ لے اور خود فیصلہ کر لے کے وہ کہاں پورا اُترتا ہے کس حیثت میں وہ اپنا عمل شروع کرے گا آج سے چودہ سو سال پہلے اگر یہ ہے سوال کہیں حُسین (ع) کے اصحاب کے دماغ میں آیا ہوتا ‘ کہ ہم تو تعداد میں کم ہیں ہا ہم تو بوڑھے ہیں ہا کویہ سوچتا میں تو چھوٹا ہوں خواتین سوچتیں کے ہم بھلا کیا کر سکتی ہیں کوہی ایک بھی اپنا ذاتی مفاد سوچتا تو آج دنیا خدا کے ذکر سے ہی خالی ہو جاتی ۔ اُن کے پاس تو پھر بھی کوئی مثال نہیں تھی پھر بھی وہ اصحاب ۔ ذی وقار ایسی مثال بنا گئے کے ہم جیسے ایسا وقت پڑنے پر سوچیں نہیں کے کیا کرنا ہے بلکہ صرف عمل کریں –
ہم گھروں میں بیٹھ کے سوچتے ہیں کہ ہم کیا کر سکتے ہیں یا کیا کرنا چاہیے سیدھی سی بات ہے اللہ کی راہ میں اپنے وطن کے لیے اپنے گھروں کو اپنے سکون کو چھوڑنا ہے ہم چاہتے ہیں کہ امریکہ ہمارے شہروں پر بم نہ برساے تو ہم گھرو میں کیوں ہیں؟؟ ہم چاہتے ہیں کے جب ہمارے
مُلک میں عذاب برس رہا ہو تہ ہمارے حُکمران باہر مُلکوں کے نام نہاد دوروں پر نہ ہوں بلکہ ہمارے ساتھ کھڑے ہوں توہم گھروں میں کیوں ہیں ؟؟؟ ہم چاہتے ہیں کہ سب کے بچوں کو ایک سی تعلیم ملے تو پھر گھر کا سکون کیا معنی؟؟؟ یقین کیجے کے سُننے یا پڑھنے میں بڑا احمقانہ لگے گا شاہد آپ سب کو پر پورے مُلک کی عوام کسی ایک مسلے کے حل کے لیے اگر اپنا ایک ہفتہ بھی قربان کر کے ہر گلی بازار میں نکل آئے تو حکومت جھوکنے پر مجبور ہو جائے گی اگر ہم چاہیں تو ہمارے یہ غدار حُکمران چاہ کر بھی کُچھ نہیں کر سکتے کیوں کے یہ ایک دو کو ہا پھر ١٠٠٠ کو نشانہ بنا سکتے ہیں پر ١٤ کروڑ عوام کو نہیں ہر گز نہیں اگر ہم نہ چاہیں تو ہمارا کویی ایک بھی حکمران پاکستان سے باہر ہم کو مصیبت میں چھوڑ کر کسی غیر مُلکی دورے پر نہیں جا سکتا پر اگر ہم چاہیں تو !!
افسوس آج تو یہ حال ہے کہ لاہور والے سوچ رہیں ہیں کہ سیلاب کون سا لاہور میں ہے جو ہم اپنا سکون برباد کر دیں ، مُلتان والا سوچ رہا ہے کون سا یہاں ٹارگٹ کلنگ ہو رہی بے جو میں گھر سے باہر نکلوں آواز اُٹھانے کے لیے مفاد سب کو اپنا مفاد نظر آرہا ہے اس لیے ہی ہم خوار بھی ہیں اور ذلیل بھی ہو رہیں ہیں اس لیے ہی ہم مارے جا رہے ہیں ، میں سے نکل کر ہم کو اپنا لیں حُسینی بن جاہیں پاکستانی بن جاہیں اپنے گھر کا سکون اپنے بھائی بہین کے لیے قربان کر دیں تو وہ ہا جائے گا جس کا ہم لوگ اب چاہ کر تصور بھی نہیں کر پاتے سکون امن ہر طرف ہو گا اگر ہم چاہیں تو!
کربلا سامنے ہے کربلا کا ہر کردار سامنے ہے اس کو جذباتی تقریر سمجھ کر پڑھ کے بھول جاہیں تو سب کی اپنی خوشی پر میرا تو ایمان یہ ہی ہے کے جب ہم اپنے اندر کے حُسینی کو جگا لیں گے تو سوال باقی نہیں رہے گا کے کیا کریں !
طالبِ دُعا
ثمیرین بخاری
محترمہ بہن ثمرین بخاری صاحبہ !
بس مجھے میرے سوال کا جواب مل گیا، جزاک اللہ،
میں چاہ رہا تھا کہ محترم قارین اس موصوع پر اپنے خیالات اور اپنی آرا تحریر فرمائیں، میرا خیال تھا کہ مختلف تجاویز سامنے آئیں گی، ہر ایک پر الگ الگ بحث ہو گی لیکن. . .
جیسا کہ آپ نے اور ہم نے دیکھا کہ شاید موضوع کی خشکی ہے جو ہم وطنوں کی دلچسپی ذرا کم ہی رہی ہے پھر بھی
محترمہ بہن عالم آرا صاحبہ، محترمہ بہن عرشی ملک صاحبہ، محترمہ بہن عشرت قمر عابدی صاحبہ(تینوں بہنوں کے اسمائے گرامی حرف ع سے شروع ہوتے ہیں)، محترم بھائ ظفر جعفری صاحب اور محترم بھائ آصف احمدبھٹی صاحب نے بہت معلوماتی تبصرے تحریر فرمائے، برادرِمحترم زوارقمر عابدی شاہ صاحب نے بلاگ کی ابتدا کرنے کے بعد ہمیں اب تک اپنے خیالات سے محروم رکھا ہے.
محترمہ بہن ثمرین بخاری صاحبہ نے بھی دراصل اسی ایک ممکنہ حل کو پیش کیا ہے، یعنی محمد و آل محمد(ع) کی اتباع، یہ وہی راستہ ہے جو آدم سے لے کر عیسٰی تک تمام انبیاءعلیہم السلام بتاتے سمجھاتے رہے، بہن نے یہی بات اس طرح بیان فرمائی :
“اب ہمیں وہ ہی کرنا ہے جو حضرت ابراہیم (ع) نے نمرود معلون کے مقابلے میں کیا تھا ، حضرت عیسی (ع) نے فرعون کے مقابلے میں کیا تھا وہ ہی جو آپ کے میرے آقا حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے کیا ۔ اور سب سے عمدہ مثال چاہے تو وہ ہی ہمیں کرنا ہے جو میرے مولا حُسین (ع) نے یزید معلون کے مقابلے میں کیا ”
اور جو میں نے عرض کی تھی کہ ان اقدامات سے ہمیں دور رکھنے کے لیے سنی شیعہ کے چکروں میں ڈال دیا گیا ہے، ہمیں ” شیعہ” سے دور رکھنے کے لیے تمام تر حربے استعمال کر دیے گئے ہیں، کیا ہم دیکھ نہیں رہے کہ یہی تو وہ اتحاد ہے جو اگر قائم ہو گیا، اگر بکھرے ہوئےمسلمان یک جا ہوگئے، اگر یہ روٹھے ہوئے بھائی گلے مل گئے تو شیطان کے لیے سوائے پسپائی کے اور کوئی چارہ نہیں .
اسی نکتہ کوبہن ثمرین بخاری صاحبہ نے ان الفاظ میں تحریر فرمایا :
“پورے مُلک کی عوام کسی ایک مسلے کے حل کے لیے اگر اپنا ایک ہفتہ بھی قربان کر کے ہر گلی بازار میں نکل آئے تو حکومت جھوکنے پر مجبور ہو جائے گی اگر ہم چاہیں تو ہمارے یہ غدار حُکمران چاہ کر بھی کُچھ نہیں کر سکتے کیوں کے یہ ایک دو کو ہا پھر ١٠٠٠ کو نشانہ بنا سکتے ہیں پر ١٤ کروڑ عوام کو نہیں ہر گز نہیں ”
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
محترم آغا ہمدانی صاحب قبلہ ! یہ آپ کی ذرہ نوازی ہے جو آپ ہم جیسے کم علموں کو بھی کچھ لکھنے کا حکم دے دیتے ہیں، مجھے بہت خوشی ہوئی آپ کا حکم پڑھ کر، بہن ثمرین بخاری صاحبہ کی تحریر سے بھی یہ احساس ہوا کہ میں ایسی سوچ والا اکیلا نہیں ہوں، مجھے یقین ہے کہ بہت سے بہن بھائی اس نکتہء نظر سے متفق نہ ہونے کے باوجود اس پر کوئی تبصر ہ نہیں لکھیں گے، کیوں کہ اکثر کی نظر میں یہ ایک اختلافی موضوع بن جائے گا.
لیکن یقین جانئیے کہ میری دلی خواہش ہے کہ اس موضوع پر دل کھول کر لکھا جائے حزب میں یا اختلاف میں، گفتگو کے بغیر حل تک رسائی ناممکن ہے اور حل تک پہنچے بغیر اس عفریت سے مقابلہ ناممکن ہے جو ہمارے وطن کو نگلنے کے لیے بے قرار ہو رہا ہے، اگر چہ وقت باتوں کا نہیں بلکہ عمل کا ہے لیکن افسوس ہم ابھی تک ایک ہدف اور ایک راہ ہی پر متفق نہیں ہوئے، اگر یہ ابتدائی مراحل اب بھی طے نہ ہو سکے تو پھر
ہمارا اللہ ہی حافظ ہے.
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
“عالمی اخبار” کی انتظامیہ اور شرکا کو نیا رسم الخط Font مبارک ہو، زبر دست ہے.
السلام علیکم
عبدالمناف بھائی صاحب ، رفاعی ادارے کا قیام تو صدقہ جاریہ ہے اور مجھے یقینا ہے اللہ آپ کو ضرور اِس میں کامیاب کرے گا ، مگر میری پہلی بات پر غور ضرور کیجئے گا ، میری درخواست ہنوز اپنی جگہ قائم ہے اور شاید ہمیشہ رہے ۔
آصف احمد بھٹی