مولانا رومی ایک دن خرید و فروخت کے سلسلے میں بازار گئے۔ ایک دکان پر جا کر رک گئے۔ دیکھا کہ ایک عورت کچھ سودا سلف لے رہی ہے۔ سودا خریدنے کے بعد اس عورت نے جب رقم ادا کرنی چاہی تو دکان دار نے کہا،“عشق میں حساب کتاب کہاں ہوتا ہے،چھوڑو پیسے اور جاؤ۔“
مولانا رومی یہ سن کر غش کھا کر گر پڑے۔ دکان دار سخت گھبرایا اس دوران وہ عورت وہاں سے چلی گئی۔ خاصی دیر بعد جب مولانا رومی کو ہوش آیا تو دکاندار نے پوچھا،
“مولانا صاحب آپ کیوںبے ہوش ہو ئے؟“
مولانا رومی نے جواب دیا،
“میں اس بات پر بے ہوش ہوا کے تم دونوں میںاتنا قوی اور مضبوط عشق ہے کہ آپس میں کوئی حساب کتاب نہیں جب کہ اللہ کے ساتھ میرا عشق کتنا کمزور ہے کہ میںتسبیح کے دانے بھی گن گن کر گراتا ہوں۔“

مولانا جلال الدین محمد رومی (پیدائش:1207ء، انتقال: 1273ء) مشہور فارسی شاعر تھے۔ مولانا رومی اپنے دور کے اکابر علماء میں سے تھے۔ فقہ اور مذاہب کے بہت بڑے عالم تھے۔ لیکن آپ کی شہرت بطور ایک صوفی شاعر کے ہوئی۔ ان کی سب سے مشہور تصنیف ’’مثنوی مولانا روم‘‘ ہے.
باقی ایں گفتہ آیدبے زباں
درددل ہر کس کہ دارد نورجان
ترجمہ:”جس شخص کی جان میں نور ہو گا اس مثنوی کابقیہ حصہ اس کے دل میں خودبخود اتر جائیگا”
علامہ محمد اقبال مولانا رومی کو اپنا روحانی پیر مانتے تھے۔
رومی کی شاعری نے مغرب کو بھی دیوانہ کر رکھا ہے !
واہ ثناء صاحبہ کمال کی بات لکھی ہے، عشق ہوتا ہی وہ ہے جس میں کوئی حساب کتاب نہ رکھا جائے، بلکہ لینے کی تو نوبت ہی نہیں آنی چاہیئے، زندگی تو ہے ہی اتنی مختصر کہ اس میں دیئے جانے سے ہی فرصت نہیں مل سکتی۔ اور حساب تو دینے اور لینے کا ہوتا ہے۔ البتہ فی الواقعہ اگر دیکھا جائے تو خدا کی ذات ہی فی الحال اپنی مخلوق کے عشق میں مبتلا محسوس ہوتی ہے، اگر بندوں کو دیکھا جائے تو اپنی خواہشات کی تکمیل کے علاوہ عشق کو کچھ سمجھا ہی نہیں جاتا۔
پھر یہ بات تو عرفانی بات ہے کہ بقیہ حصہ خود بخود ہی دل میں اتر جائے گا
بابا بلھے شاہ نے بھی کہا تھا کہ
اکو الف تیرے درکار،،،،،،، علموں بس کریں او یار
عشق میں بلھے شاہ کہتے ہیں:
نہ میں پاکاں وچ پلیداں
نہ میں موسٰی نہ فرعون
بلھیا کی جاناں میں کون
کمزور عشق ایسا ھی جیسے بقول خلیل جبران کے
لوگوں کی محبت
بہت سی شکلوں میں بٹی ھوئی ھے
جن میں اکثر باغ میں اگی ھوئی
اس گھاس کی مثال ھیں
جس میں پھول آتے ھیں نا پھل
ویسے سچ پوچھیں تو لفظ عشق کے ساتھ کمزور کا لفظ سمجھ میں نہیں آتا۔عشق تو ایک آخری منزل ہے اور انسان کی معراج ہے۔ اسکو عشق نہیں کچھ اور کہنا ہوگا۔
ہم نے بہت سے الفاظ اور رویوں کو زمانوی معنوں میں استعمال کیا ہے ورنہ یہ تو فقط روحانی خلاقی وصف ہے۔
قوت عشق سے ہر پست کو بالا کر دے
دہر میں اسم ِ محمد سے اجالا کر دے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عاشقی چیست؟ بگو بندہ جاناں بودن
دل بدست دگرے دا دن و حیراں بودن
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نگاہِ عشق و مستی میں وہی اوّل وہی آخر
وہی قرآں وہی فرقاں وہی یٰسیں وہی طہٰ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عقل ہے تیری سپر ، عشق ہے شمشیر تری
مرے درویش! خلافت ہے جہان گیر تری
ماسوا اللہ کے لئے آگ ہے تکبیر تری
تو مسلماں ہوتو تقدیر ہے تدبیر تری
کی محمد سے وفا تو نے تو ہم تیرے ہیں
یہ جہاں چیز ہے کیا لو ح قلم تیرے ہیں