اردو رایٹرز سوسائٹی: کیلفورنیا: امریکہ کی معلوماتی ویب سایٹ

اردو رائٹرز سوسائٹی کی ویب سایٹ www.urduwriters.orgعرفان مرتضی صاحب doast@aol.com اور انکےساتھیوں کا ایک شاندار کارنامہ ہے ۔ اس سوسایٹی سے اس ای میل پر رابطہ کیا جاسکتا ہے؛urdu@urduwriters.org اس ویب سایٹ کے مندرجہ ذیل صفحات ہیں جو ادبی تقریبات کی تصاویر اور ان پر تبصروں پر مشتمل ہیں:

پہلا صفحہ : ابتدائی صفحہ ہے ، باقی صفحات کے عنوانا ت ہیں: تقریبات ،تصاویر، کتابیں ، غزلیں،نظمیں، نثر ، خبریں ، رابطہ اور ویب لنک ۔ ( ان صفحات میں ” تقریبات” ،” تصاویر ” اور” کتابیں” کے صفحات اور انکی مشمولات خاص طور پر پڑھنے اور دیکھنے کے قابل ہیں۔ )

اردو رایٹرز سوسائٹی کے کارناموں میں:
شعرا اور ادیبوں کی کتابو ں کی رونمای کرنا ہے۔ اس کی تفصیل لکھنا اس بلاگ میں ممکن نہیں۔ ( یہ تمام تفصیلات اس ویب سایٹ میں موجود ہیں )

ایک اور خوبی اس ویب سایٹ میں یہ ہے اس میں سخنوروں کی تصنیفات کی ( بغیر کسی معاوضہ کے) تشہیر اور ان سخنوروں کے ناموں اور انکی تصانیف کے ساتھ ساتھ ان سخنوروں کے ای میل کے پتے بھی موجود ہیں۔ ان دانشوروں اور سخنوروں کی فہرست بہت ہی طویل ہے مگر یہ فہرست ان ہی سخنوروں اور دانشوروں پر مشتمل ہے جنھوں نے اپنی کتابوں کے نام اور اپنے ای میل وغیرہ دینے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

اردو رایٹرز سوسائٹی کے کارناموں میں نہ صرف ابھرتے ہوے سخنوروں اور دانشوروں کی ہمت افزائی کرناہے بلکہ ان ادیبوں اور شاعروں کو انعامات بھی دینا ہے جنھوں نے اردو کی خدمت نہایت ہی مستعدی اور محنت سے ، ستایش کی تمنا کیے بغیر ،کی ۔ ان انعامات کے ذریعہ اردو رایٹرز سوسایٹی ان دانشوروں کو اور انکی ادبی خدمات کو تسلیم کرتی ہے۔
ابھی ابھی مجھے جناب حسن چشتی صاحب نے اپنےای میل کے ذریعہ بتا یا کہ 11 اپریل 2009 کو یہ سوسایٹی ( سریٹوز ، کیلیفورنیا میں ) ایک قابل دید ا ور قابل یادگار محفل منعقد کررہی ہے جس میں تین دانشوروں کو انعامات دیے جاینگے۔
( انعامات کی رقومات اور وہ رقومات کس کس ادارے یا خاندان کی طرف سے ہیں انکے نام ، اور ساتھ ہی ساتھ یہ محفل کہا ں اور کس وقت منعقد ہورہی ہے وہ اس ویب سایٹ میں موجود ہے ) :

اس محفل میں جن کو انعام دیے جاینگے انکے نام یہ ہیں :
حسن چشتی صاحب
ڈاکٹر صبیحہ صبا صاحبہ
اسدا للہ حسینی چکر صاحب
اس ویب سایٹ کے بنانے والوں کو اور خاص طور پر عرفان مرتضی صاحب کو اس تقریب کےمنعقد کرنےپر دلی مبارکباد اور مندرجہ بالا دانشوروں کو انکی ادبی خدمات اور انکے انعامات کے سلسلے میں دلی مبارکباد عرض ہے۔
میں کسی وقت حسن چشتی صاحب کی ادبی شخصیت اور انکے مجتبی حسین ( ابراھیم جلیس کےبھای ) کے کالموںاور سفر ناموں کو یا دگار بنانے کے کارناموں کا تذکرہ پھر کبھی کرونگا ۔ وہ جامعہ عثمانیہ کی زندگی کے بعد سعودی عرب میں چند سال گذارنے کے بعد شکا گو آکر وہیں بس گئے ۔ وہ پورے امریکہ میں کافی مقبول ہیں، فی الوقت یہ ہی کہنا ضروری سمجھتا ہوں کہ میری خوش قسمتی سے، حسن چشتی صاحب میرے کرم فرما وں میں سے ہیں ۔ میں انکو آنے والے انعام پر پیشگی مبارکباد پیش کرتا ہوں )

دوسر ی دانشور یعنی صبیحہ صبا پر اور انکی ویب سایٹ” اردو منزل” پر تو حال ہی میں ایک بلاگ لکھ چکا ہوں۔ مجھے خوشی ہے کہ وہ بھی انعام پانے والی ہیں ۔ مبارک ہو۔

اسد اللہ حسینی چکر صاحب کی شاعری اور خاص طور پر انکی مزاحیہ شاعری یقینی طور پر انعامات کی مستحق ہے۔ انہیں بھی دلی مبارکباد عرض ہے ۔
۔۔۔
اس بلاگ میں اب میں جو لکھنا چاہتا ہوں اس کا مقصد اس ویب سایٹ کی افادیت کو بہتر بنا نا ہے۔
اس ویب سایٹ کو ان پیج سافٹ ویر میں رکھنے کی وجہ سے اس میں دو طرفہ باتیں کرنے کی سہولت نہیں جس کے باعث یہ ویب سایٹ متحرک نہیں ہے اور اس میں فوری تبصروں کی گنجایش نہیں ۔ اسکی وجہ شاید یہی ہوگی کہ یونی کوڈ ( یعنی چوپالی اردو فانٹ ) کو سنبھالنا ایک یا دو افرا د کے بس کی بات نہیں۔ اس کے لیے پور ی انتظامیہ کو دن رات چوکنا رہنا پڑتاہے اور ادب اور شاعری کی نئی نئی تخلیقات کو وصول کرنا اور ان پر برجستہ اور فوری تبصروں کو شامل کرنا پڑتا ہے جو بڑا دقت طلب اور وقت طلب کام ہے۔
ممکن ہے کہ مستقبل میں اردو کی تمام ویب سایٹیں صرف اورصرف یونی کوڈ اردو سافٹ ویر ہی میں چلینگی۔
شاید دانشوروں کو علم نہیں ہے کہ ان پیج کی اردو کی بورڈ وہی ہے جو یونی کوڈ کی ہے ۔ اس لیے ان پیج میں لکھنے والے یونی کوڈ میں بھی آسانی سے لکھ سکتےہیں ۔

آخری بات یہ ہے ( جس کو میں ڈرتے ڈرتے لکھ رہا ہوں ) :
اردو رایٹرز سوسایٹی کا نام اس ادارے کے لیے کچھ عجیب سا لگتا ہے جس کا کام اردو کی ترویج کرنا ہے ۔ اس لیے اس کا نام خاص اردو میں ” انجمن مصنفین ِ اردو ” ہوتا تو بہتر تھا ۔ اس سلسلےمیں خاص اردو کا نام ” عالمی اخبار ” قابل مثا ل ہے ۔
بہرحال گلاب کا کام خوشبو پھیلانا ہے وہ ناموں کے حصار سے بے نیاز ہے۔
عرفان مرتضی صاحب اور انکے تمام ساتھیوں کو انکی ادبی خدمات پر مبارکباد ۔

یہ بلاگ نامکمل رہے گا اگر میں اردو رایٹرز سوسایٹی کے ارباب اختیار سے یہ نہ کہوں کہ وہ جناب صفدر ھمدانی کی اردو کی خدمات اور انکی شاعری اور مضامین اور کالم اور انکی تصانیف اور سفر ناموں کا اور خاص طور پر عالمی اخبار ویب سایٹ کا بھی مطالعہ کرتے رہیں ۔ اردو کی تاریخ بتاے گی کہ صفدر ھمدانی صاحب بھی اردو کی خدمت کے سلسلے میں کسی انعام یافتہ دانشور سےکم نہیں۔
فقط:
علم کا طالب :
منظور قاضی از جرمنی

6 thoughts on “اردو رایٹرز سوسائٹی: کیلفورنیا: امریکہ کی معلوماتی ویب سایٹ”

  1. مندرجہ ذیل ای میل خط مجھے عرفان مرتضیٰ صاحب نے میرے اس بلاگ کے بارے میں بھجوایا ہے ۔ میں اس کو یہاں جوں کا توں پیش کررہا ہوں:۔

    جناب منظور قاضی صاحب! آداب
    بہت بہت نوازش کہ آپ نے ہماری سوسائٹی کی ویب سائٹ کے بارے میں لکھا۔ اس ویب پر اُردو سیکھنے کے مُفت اسباق بھی موجود ہیں
    جن سے تمام لوگ استفادہ کرسکتے ہیں۔ منظور صاحب، ایوارڈ کی تقریب کے بارے میں تفصیلات آپ کو بذریعہ ای-میل بھیج رہا ہوں۔ اُمید ہے کہ یہ خبر
    اور لوگوں تک پہنچادی جائے A Fی۔ جہاں تک اُردو رائیٹرز سوسائٹی کے نام کی بات ہے۔۔۔دو باتیں ہیں، ایک تو یہ کہ اُردو زبان کا دامن اتنا زیادہ وسیع ہے
    کہ اس نے تقریبا تمام زبانوں کے الفاظ کو نہ صرف اپنے دامن میں بلکہ اپنے دل میں جگہ دے دی ہے دوسرے یہ کہ اس ملک میں رہتے ہوئے خاص کر ٹیکس کی
    ضرورت کو سامنے رکھتے ہوئے ہم نے سوسائٹی کا نام انگریزی میں رکھنا مناسب سمجھا۔ ویسے بھی بھائی۔۔۔ی=D Bاں کے تو پرندے بھی انگریزی میں ہی چہچہاتے ہیں۔

    شکریہ۔۔۔دعا گو۔۔۔عرفان مُرتضیٰ ۔ لاس اینجلس

    نوٹ : میں عرفان مرتضیٰ صاحب کا مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھے اپنے عنایت نامے سے نوازا اور یہ بھی تحریر کردیا کہ ” اس ویب پر اردو سیکھنے کے مفت اسباق بھی موجود ہیں ” ویب سایٹ کی اس خوبی کو میں اپنے بلاگ میں لکھنا بھول گیا تھا جس کی معافی چاہتا ہوں۔
    اب اس سوسیٹی کے نام کے بارے میں مجھے کچھ کہنے کا حق نہیں ( اسی لیے میں نے اپنا خیال ڈرتے ڈرتے لکھا تھا ) : فارسی کا ایک مصرعہ ذہن میں آرہا ہے جسے میں پیش کردیتا ہوں:
    ” رموزِ مملکتِ خویش خسرواں دانند” ( بادشاہوں کے معاملات اور اسرار بادشاہ ہی جانتے ہیں )
    مجھے یقین ہے کہ عالمی اخبار کی انتظامیہ کے ار باب اختیار عرفان مرتضیٰ صاحب کے عنایت نامے کا خیر مقدم کرینگے ۔
    میں اپنی طرف سے عرفان مرتضیٰ صاحب کا دلی شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے اپنی بے شمار مصروفیات کے باوجود ای میل خط بھیجااور ایوارڈ کی تقریبات کے بارے میں مزید اطلاع دینے کا وعدہ بھی کیا۔ میں ان سے دست بستہ گذارش کرتا ہوں کہ وہ تمام تفصیلات اس بلا گ میں ہی اسی یونی کوڈ اردو فانٹ میں لکھدیں جس طرح انہوں نے اوپر اپنے ای میل میں تحریر کیا ۔ شکریہ
    فقط:
    اردو کا خادم
    منظور قاضی از جرمنی

  2. بھئی واہ یہ تو بہت اچھی بات ھے کہ بلاگ کی ویب سائٹس سرچ کرتے کرتے اتنے اچھے احباب بھی مل رھے ھیں جن کی اردو نوازی قابل رشک ھے ۔۔ عرفان جی آپ کو عالمی اخبار کے بلاگ میں دلی خوش آمدید ۔۔ ھمیں آپ کی طرف سے مزید اچھی خبروں کا انتظار رھے گا ۔

  3. جناب عرفان صاحب! آپ کو عالمی اخبار کے بلاگ میں خوش آمدید !! اب آتے رہیں اور لکھتے رہیں جزاک اللہ

  4. میں منظور قاضی صاحب کا ممنون ہوں کہ انکی وساطت سے عالمی اخبار کے بلاگ پر صاحبان فکر وفن آ رہے ہیں۔آپ سب کو خوش آمدید۔ اردو زبان کی خدمت کرنے والا ہر فرد ہمارا دوست ہے چاہے وہ ہمارے مخالف ہی کیوں نہ ہو۔ اختلافات اپنی جگہ لیکن کسی ھدف کا حصول اپنی جگہ ۔ لیکن جو احباب بلاگ پر آ رہے ہیں ان سے تو کسی اختلاف کی گنجائش ہے ہی نہیں کیونکہ انکا اور ہمارا ھدف اور منزل ایک ہے۔
    اپنا تو ہے یہ نعرہ
    مشکل سے ہے کیاڈرنا
    اردو کے لیئے جینا اردو کے لیئے مرنا

  5. ابھی ابھی مجھے اردو رائٹرز سوسائیٹی کے ای میل سے معلوم ہوا کہ یہ تقریب اب 16 مئی 2009 کو منعقد ہوگی۔
    قاریین کو یاد ہوگا کہ میرے بلاگ میں میں نے حسن چشتی صاحب کے ای میل کا حوالہ دیتے ہوے لکھا تھا کہ یہ تقریب 11 اپریل کو ہوگی ۔
    اس تقریب میں اردو کے چند مشہور و معروف دانشوروں کی خدمات او ر کارناموں کو تسلیم کرنے کے لیے انعامات بھی دیے جاینگے۔
    قاریین نوٹ کرلیں ۔

  6. قاضی صاحب کی تحریرکے بارے میں ایک وضاحت
    اردومنزل ڈاٹ کام کی مدیر اعلی صبیحہ صبا کراچی پاکستان میں رہتی ہیں جبکہ جن کو ایوارڈدیا جا رہا ہے وہ امریکہ میں رہتی ہیں۔
    جن کو ایوارڈدیا جا رہا ہے،انہوں نے ریختہ سایٹ پراردومنزل ڈاٹ کام کی مدیر اعلی صبیحہ صبا کی غزلیں اپنے نام سے بھجوائیں۔ معلوم ہونے پرریختہ والوں نے معذرت کی اور
    اردومنزل ڈاٹ کام کی مدیر اعلی صبیحہ صبا سے ان کی تصویرمنگوا کر
    اردومنزل ڈاٹ کام کی مدیر اعلی صبیحہ صبا کی غزلیں علیحدہ کیں۔اس بات کی تصدیق ریختہ والوں سے کی جا سکتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *