بھلا کیسی محبت ہے?

سنا تھا ہم نے لوگوں سے ۔۔۔۔۔

محبت چیز ایسی ہے ۔۔۔

چھپاۓ چھپ نہیں سکتی ۔۔۔

یہ آنکھوں میں چمکتی ہے ۔۔

۔ یہ چہروں پر دمکتی ہے ۔۔۔

دلوں تک کو رلاتی ہے ۔۔۔۔

مگر

اگر یہ سب سچ ہے ۔۔۔

تو پھر ہمیں اپنے رب

سے بھلا کیسی محبت ہے

نہ آنکھوں سے جھلکتی ہے

نا چہروں پر دمکتی ہے ۔۔

نا لہجوں میں سلگتی ہے

نا دلوں کو آزماتی ہے

نا راتوں کو رلاتی ہے

یہ کیسی محبت ہے ۔۔۔

??????

بھلا کیسی محبت ہے

8 thoughts on “بھلا کیسی محبت ہے?”

  1. السلام علیکم
    محترم جناب اکمل سید صاحب ، بہت خوب ۔
    اور صرف رب تعالی سے ہی نہیں ہماری سب محبت کاغذہ پھولوں جیسی ہیں ، خوشنما مگر بے بو ۔
    اللہ کرے زور قلم اور زیادہ ۔
    آصف احمد بھٹی

  2. نہایت ہی پاکیزہ اور مقدس موضو ع ہے جو اس نظم میں اکمل سید صاحب نے قلم بند کیا ہے۔

    میرےخیال میں اللہ سے بندے کی محبت کا رشتہ تو اللہ ہی بہتر جانتا ہے ۔

    اپنےرب سے محبت : آنکھوں سے جھلکنے والی ، چہرہ پر دمکنے والی ، لہجوں میں سلگنے والی ، راتوں کو رلانے والی : محبت نہیں ہوتی :
    اس قسم کے جذبا ت کا مظاہرہ تو چاہنےوالا فرد اپنے “ دنیاوی محبوب “ کو دکھانے کے لیےکرتا ہے ۔

    اللہ بندے کے ا س قسم کے مظاہروں سے بے نیاز رہتا ہے اور صرف اور صرف اس بندے کے حقوق اللہ کے ساتھ ساتھ حقوق العباد کی تکمیل کے نیک عمل اور نیک نیتی کو اور اس بندے کی اللہ کے حبیب ( ص) سے محبت کی شدت کے پیمانے سے ناپتا ہے ۔

    یہ میرا اپنا خیال ہے۔

    ۔۔۔۔۔
    بہر کیف :
    اکمل سید صاحب نے اپنی مختصر سی نظم میں دریا کو کوزہ میں بند کرنے کی کامیاب کوشش کی ہے جس کےلیے وہ قابل ِ مبارکباد ہیں ۔

  3. اکمل بھائی
    آپ کا گلہ بالکل درست ہے کاش ہر کوئی آپ کی طرح سوچنا شروع کر دے تو ہر دل میں خوفِ خدا بھی پیدا ہو جائے اور وہ یاد الٰہی سے بھی غافل نہ رہے
    جعفر حسین ، کراچی

  4. محترم بھائی جناب جعفر حسین کو “عالمی اخبار” کے بلاگ میں خوش آمدید

    برادرِ عزیز اکمل سیّد صاحب ! اتنی مختصر اور اتنی جامع نظم ؟
    اکمل بھائی آپ نے کمال کر دیا
    اس نظم کا صرف خیال ہی اتنا بلند ہے کہ میں سر جھکا کر اپنے گریبان میں جھانکنے پر مجبور ہو گیا
    بے شک مجھے اللہ سے محبت ہے نہ اس کے رسول(ص) سے اور نہ ہی میرے اس سلسلے کے محبت کے دوسرے دعوے سچے ہیں
    ورنہ اس کا اظہار میری آنکھوں میرے چہرے اور میری حرکات و سکنات و اعمال سے ضرور ہوتا
    ہاں دنیا کی محبت میرے ایک ایک عمل میں نظر آتی ہے

    یا اللہ مجھے ہدایت پر قائم رکھ، میرے گناہوں کو معاف فرما-

  5. محترم عبدالمناف اول تو یہ نظم میری نہیں میں کیس کے کلمات اپ حضرات کے ساتھ شیر کر رہا ہوں
    میں اُن ادیبوں مین سے نہیں جو کیس کے کلام کو اپنے نام سے لکھ کر فخر کرتے ہیں بہر حال پسندیدگی کا شکرگزار ہوں تمام احباب کا
    اچھی بات کو بار بار بڑھا جائے تو وہ اچھی لگانے کھ علاوہ ذہن اور ماحول کو بہتر بنانے میں مدد کرتی ہے

    عجــــیب بات

    100 پونڈ
    ہمیں اتنی بڑي رقم لگتی ہے جب ہم مسجد ساتھ
    لے کر جاتے ہیں صدقہ دینے کے لیے
    مگر
    بڑی معمولی رقم لگتی ہے
    جب ہم بازار لے کر جاتے ہیں

  6. اکمل سید بہت خوب۔مجھے اس بات پر فخر ہے لندن میں بہت کم لوگ اکمل جیسے ہیں جو کسی کے کلام کو اپنا نہیں کہتے ورنہ میں ایک نہیں درجنوں ایسے لوگ جانتا ہوں جو کسی دوسرے کا کلام پڑھ کر داد بھی لیتے ہیں اور یہ کہنے کی جرآت بھی نہیں کرتے کہ یہ کلام میرا نہیں۔
    اکمل بھائی یاد رکھیئے گا کہ شاعر تو بیچارہ شعر کہتا ہی ہے کہ یہ اسکی مجبوری ہے لیکن آپ جیسے لوگ جو خوبصورت انتخاب کرنے والے ہیں اورشعرا کا کلام یاد رکھنے والے ہیں وہ اگر شاعر نہیں تو شاعرانہ صفت کے حامل ضرور ہیں۔ کیا ہی اچھا ہو کہ اگر ہم انتخاب کے ساتھ ممکن ہو تو شاعر کا نام بھی لکھ دیں۔

  7. حضرت داؤد علیہ السلام خدا کی حمد و ثناء اس طرح بیان کرتے ہیں

    1۔ آؤ ہم خداوند کے حضور نغمہ سرائی کریں اپنی نجات کی چٹان کے سامنے خوشی سے للکاریں

    2۔شکر گذاری کرتے ہوئے ا سکے حضور حاضر ہوں مزمور گاتے ہوئے اس کے آگے خوشی سے للکاریں

    3۔ کیونکہ خداوند عظیم ہے اور الہٰوں پر شاہ عظیم ہے

    4۔زمین کے گہراؤ ا سکے قبضے میں ہیں پہاڑ وں کی چوٹیاں بھی اسی کی ہیں

    5۔سمندر اس کا ہے ، اسی نے ا سکو بنایا اور ا سکے ہاتھوں نے خشکی کو بھی تیار کیا

    6۔ آؤ ہم جھکیں اور سجدہ کریں اپنے خالق خداوند کے حضور گھٹنے ٹیکیں

    7۔کیونکہ وہ ہمارا خداوند ہے ہم ا سکی چراگاہ کے لوگ اور ا سکے ہاتھ کی بھیڑ یں ہیں ۔ کاش کہ آج تم ا سکی آواز سنتے

    8۔ تم اپنے دل کو سخت نہ کرو جیسے مریبہ میں جیسا مشاہ کے دن بیاباں میں کیا تھا

    9۔اس وقت تمہارے باپ دادا نے مجھے (خدا کو) آزمایا اور میرا امتحان کیا اور میرے کام کو دیکھا

    10۔چالیس برس تک میں اس نسل سے بیزار رہا اور میں نے کہا کہ یہ وہ لوگ ہیں جنکے دل آوارہ ہیں ، اور انہوں نے میری را ہوں کو نہ پہچانا

    11۔چنانچہ میں نے اپنے غضب میں قسم کھائی کہ یہ لوگ میرے آرام(جنت) میں داخل نہ ہوں گے ۔
    (بائبل ۔صفحہ 749)

  8. صفدر بھائی مجھے تو بابا بابا جی لکھتے ہوئے اچھا نہیں لگتا آپ نے درست لکھا کہ اس لندن میں کیا اور بھی بہت سے شہروں میں ایسے افراد ہیں جو اس کام کو کرنا فخر جانتے ہیں میں نے ان اشعار کے تحیریر کرنے والے کا نام بہت تلاش کیا مگر نہ مل سکا آپ سب کا مشکور ہوں کے اس ادنا کے کالم پر آپ کی کرم نوازی ہوئی شکریہ ادا نہ کرنے کے با وجود بھی لکھنا پڑا رہا ہے سلامت رہیں آباد رہیں۔۔۔۔۔۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *