کیا تاریخ محض ڈھائی سال بعد ہی اپنے آپ کو پھر دوہرانے پر مجبور ہے ؟

السلام علیکم

    ملک چھوڑ کر بھاگنے والا نہیں ، ہر قسم کے مقابلے کے لیے تیار ہوں ’’ صدر آصف علی زرداری ‘‘

یہ جملہ کہیں پہلے بھی سنا ہوا لگتا ہے ، کیوں کیا خیال ہے آپ لوگوں کا ؟
ارے ! یاد آیا ، وہ اپنے سابق ( زبردستی ) صدر جناب عزت مآب پرویز با مشرف بھی تو اپنے آخری ہفتوں میں کچھ ایسا ہی کہتے تھے ۔
کیا سچ مچ کچھ ہونے جارہا ہے ؟
کیا تاریخ محض ڈھائی سال بعد ہی اپنے آپ کو پھر دوہرانے پر مجبور ہے ؟
آصف احمد بھٹی

20 thoughts on “کیا تاریخ محض ڈھائی سال بعد ہی اپنے آپ کو پھر دوہرانے پر مجبور ہے ؟”

  1. اس ہونے والی تبدیلی پر اظہر بھائی سب سے بہتر روشنی ڈال سکتے ہیں ۔۔ اس لئے کہ وہ مجھ سے ایک مہینے سے ااس ہونے والی تبدیلی کا زکر کر رہے ہیں ۔۔ یقین کریں کہ مجھے کوئی حیرت نہیں ہو رہی بلکہ پلان کے مطابق تو یہ عید کے فورا بعد ہی ہونی تھی ۔۔۔ دیر کیوں ہو رہی ہے اس بات کا پتہ اظہر بھائی کو ہاگا ۔۔ اظہر بھائی جلدی سے آیئے ۔۔ اور ہمیں بتائیں کہ اب کیا ہوگا اور کب ہوگی یہ تبدیلی اور تبدیلی کس پیمانے پر ہو گی ۔۔۔ سیدھے بوٹ آئیں گے یا پی پی پی کے صرف چہرے ہی بدلیں گے ۔۔۔ چہروں میں تبدیلی بنگلہ دیش جیسی ہو گی یعنی زرداری کی جگہ فہمیدہ مرزا یا کوئی اور ۔۔ آصف میرے ویر آپ نے سنا نہیں کل وزیر اعظم بھی اپنی کرسی کا رونا رہے تھے ۔۔۔

  2. السلام علیکم
    آپی جی ، بات محض تبدیلی کی نہیں ہے ، تبدیلی کا اندازہ تو ہم سب کو کسی نہ کسی حد تک کافی عرصے سے ہیں ، اصل بات کردار کی پستی کی ہے ، ہم لوگوں نے بھی کیسے کیسے بونوں کو کیا کیا عہدے دے رکھے ہیں ۔
    آپ لوگ تبدیلی عید کے بعد دیکھ رہے تھے جبکہ میرا اندازہ تھا کہ شاید دسمبر کے دوسرے ہفتے تک بات کھنچ ہی جائے گی ۔ اب دیکھئے کس کا اندازہ درست ثابت ہوتا ہے ، ویسے ہے یہ سب کچھ بہت ہی اذیت ناک اور مقام عبرت بھی ، مگر ہم لوگ بہت کم ہی عبرت پکڑتے ہیں ۔
    آصف احمد بھٹی

  3. میں اس ٹاپک پر لکھنا چاہ رہا تھا مگر میں صرف انتظار میں تھا کہ بلی تھیلے سے باہر آئے تو ، مگر اس دفعہ بلی نے بھی تہیہ کر رکھا ہے کہ وہ تھیلا پھاڑ کر کسی ایکشن فلم کی طرح نمودار ہو گی ، اور سب کو دم بخود کر دے گی ، ویسے بعض دفعہ آگہی سے بڑھ کر کوئی عذاب نہیں ، اور اس مسلئے پر جہاں ہر قدم پھونک کر رکھنا پڑتا ہے ۔ ۔۔ چلیں اب اوکھلی میں سر دیا تو موصلوں کا کیا ڈر ۔ ۔ ۔ ۔

    ڈاکٹر صاحبہ نے سچ کہا کہ ایک مہینے سے میرے پاس تبدیلی کی اطلاعات ہیں ، اور کنفرم اطلاعات ہیں ، اسلام آباد کے صحافی حلقے بہت کچھ جانتے ہیں ، مگر انصار عباسی کی ٹیم کے ایک ممبر کی دھلائی نے انکے منہ بند کر دئیے ہیں ، میں پاکستانی کے چند باخبر صحافیوں کا نام لینا چاہوں گا اگر آپ ان کے کالمز کو باقاعدگی سے پڑھ رہے ہیں ، تو آپ کو اس میں سے تبدیلی کا نقشھ مل جائے گا، میرا اشارہ حامد میر ، جاوید چوھدری اور نذیر ناجی کی طرف ہے ، میری اسلام آباد کے کچھ صحافیوں سے بات ہوئئی ہے ، سب کا ایک بات پر اتفاق ہے تبدیلی آ رہی ہے اور یہ تبدیلی پہلی تبدیلیوں کی بنسبت بہت ہی مختلف ہو گی۔

    اس کے علاوہ میری اور میرے اخبار کے ایڈیٹر صاحب کی مسلم لیگ ن ، پیپلز پارٹی اور اصل حکمرانوں کی تمائیندوں سے بھی آف دی ریکارڈ بات ہوئی ہے ، ہم صحافیوں کا سب سے بڑا مسلئہ یہ ہوتا ہے کہ آف دی ریکارڈ کو بیان نہیں کر سکتے ، جب تک اسے کوئی own نہ کرے ، اس لئے ہم کسی کا نام لئے بنا تجزیے کے نام پر اسے پیش کر دیتے ہیں ، میں اصل میں انتظار میں تھا کہ مجھے کوئی آن دی ریکارڈ کچھ کہے ، مگر سب کے سب ڈرے ہوئے ہیں ، پارٹی کے ممبرز اپنی پارٹی سے اور اپوازیشن والے اپنے مستقبل سے اور اصل حکمران امریکا سے ۔ ۔ ۔۔

    میں عالمی اخبار کے لئے کچھ ایکسکلسیو “تجزیہ“ بیان کر دیتا ہوں تجزیے کو کوٹڈ کرنے کا مقصد آپ سمجھ گئے ہونگے

    میرے خیال میں تبدیلی کے درجات یوں ہونگے
    – اِن ہاؤس تبدیلی ، اور اسپر احتجاج
    – صدارتی کلابازیاں ، اور انکی تردید
    – سپریم کورٹ کا اٹھارویں ترمیم پر فیصلہ اور فیصلے پر زبردستی عمل درآمد
    – حکومت کی کوشش کہ سپریم کورٹ عمل درآمد کے لئے فوج کی مدد حاصل کرے
    – سیاسی خلفشار میں مصروف حکمران مکمل طور پر عوام سے الگ
    – عوامی ٹیکس اور بجلی گیس اور پٹرول کی قیمتوں میں ایک دم اضافہ ، یاد رہے سردیوں میں گیس کی لوڈ شیڈنگ ہو گی
    – عوام میں انارکی اور اس کا فائدہ غیر ملکی قوتوں نے اٹھانا ہے ، پاکستان سے تجارتی لنک ختم
    – ان حالات میں فوج کا قربانی کے لئے بکرے منتخب کرنا
    – کراچی کے بعد اسلام آباد اور راولپنڈی ، لاھور اور پشاور میں ٹارگٹ اٹیک (میں نے کلنگ نہیں لکھا جان بوجھ کہ)
    – اور پھر اسٹیج سج جائے گا ، تبدیلی کا ، آنے والا وہ ہے جو آپ سوچ ہی نہیں سکتے ، اتنا بتا سکتا ہوں کہ اداکار بہت اچھا ہے وہ
    – اور پھر کچھ خون بہے گا ، قربانی کی عید سے پہلے

    نگہت بہن نے یہ بھی پوچھا تھا کہ یہ دیر کیوں ہو رہی ہے ، اس دیر کی وجھ ہے امریکا اور اسکے اتحادی ، کشمیر کی صورت حال اور افغانستان میں امریکہ کا کنٹرول ، پاکستان میں تبدیلی کا مطلب اس دفعہ پاکستان میں تبدیلی نہیں بلکہ عالم اسلام میں تبدیلی ہے ،

    بس اب اور کیا کہوں ، بزبانِ اقبال اتنا ہی کہوں گا

    سلطانی جمہور کا آتا ہے زمانہ
    جو نقش کہن تم کو نظر آئے مٹا دو

  4. السلام علیکم
    اظہر الحق صاحب ، آپ کا تجزیہ بلکہ آف دی ریکارڈ باتوں پر تجزیہ بلکل درست ہے ، اور تاخیر کی وجہہ ایک یہ بھی ہے کہ بہت سے اسٹیک ہولڈرز اِس بار پیپلز پارٹی کو سیاسی شہید کا درجہ نہیں دلوانا چاہتے ، ان ہاؤس ہی تبدیلی کی کوشش کی جارہی ہے بلکہ ممکن ہے کہ خود حکومت ہی اعتماد کا ووٹ لینے کی حماقت کر بیٹھے ، اور ’’ انتظار میں بیٹھے ہوئے کھلاڑیوں ‘‘ نے پیش بندی کے طور پر پہلے ہی ’’ شہید بےنظیر بھٹو گروپ ‘‘ کے نام سے پیپلز پارٹی کے اندر ہی ایک پریشر گروپ تخلیق کر دیا ہے جس کے دس کے قریب اراکین (پارلیمنٹ کے رُکن ) تو منظر عام پر آگئے ہیں اور خیال ہے کہ مزید بھی کچھ باغی ہو سکتے ہیں ، اور اپنے پیر و مرشد ’’ بھائی ‘‘ جنہوں نے سب سے پہلے موجودہ صدر صاحب ( جو کہ ایک جاگیردار بھی ہیں ) کا نام صدارت کے لیے منتخب کیا تھا اچانک جاگیرداروں کے خلاف ہو گئے ہیں اور اُن کی ہی جماعت اپنا ریٹ بڑھانے کے لیے اور اپنی ماضی کی روایات برقرار رکھتے ہوئے عین وقت پر ’’ میں نہ مانوں ‘‘ والی پوزیشن پر ہے اور جناب مولانا فضل الرحمن بھی کسی وقت بھی ’’ میں چلا ‘‘ تحریک پیش کر سکتے ہیں ، رہی اے این پی ، تو اُس کو تو سب ہی جانتے ہیں وہ تو اِس بار بونس مین ملنے والے اقتدار سے پورا پورا فائدہ اُٹھانے کے حق میں ہے وہ شاید آخری وقت تک جناب صدر اور اُن کی جماعت کا ساتھ دے ۔ مگر یہ بات تو طے ہے کہ اِس بار پیپلز پارٹی کو ’’ سیاسی شہادت ‘‘ نصیب نہیں ہوگی ۔
    آصف احمد بھٹی

  5. آصف میرے بھائ ۔۔۔ سلامت رھو۔۔ تھمارا سوال کہ۔۔کیا تاریخ محض ڈھائی سال بعد ہی اپنے آپ کو پھر دوہرانے پر مجبور ہے ؟ ھواں تاریخ ھمیشہ اپنے آپ کو دھراتی ھے۔۔ پورے سیاق وسباق کے ساتھہ۔۔ اب تو ان سیاست دانوں نے اغیار کی طرح مللک کو تباھی کے دھانے پر لاکھڑا کیا ھے۔ اپنی کرسی کی خاطر یہ امریکہ کے وفادار کتے اللہ کے سوا سب سے ڈرتے ھیں۔۔ خدا کے لیے زرداری سے پاکستان کو بچاو۔۔ وہ رھا سہا پاکستان بھی بیچ کھاۓ گا۔۔ اب باقی بھی کیا رھا ھے۔۔ انھی کے اشارے پر اتنی تباھی مچی ھے۔ یہہی ھیں جو

    تعمیر و ترقی کے بجاۓ تخریب کو فروغ دیتے ھیں ۔۔

    میں کہتی ھون جو حکمران اپنی قوم اور مللک سے مخلص نہ ھو اس کو مار ڈالو۔۔ پاکستان میں زندگی مشکل اور موت آسان ھے
    آو اپنے قاتلوں کو سزا دیں۔۔

    اے خاک نشینوں اٹھہ بیٹھو

    وہ وقت قریب آپہنچا ھے

    جب تخت گراۓ جایئنگے

    جب تاج اچھالے جایئنگے

    اب ٹوٹ گرینگی زنجیریں
    اب زندانوں کی خیر نیہں

    آصف بہت ڈرلگتا ھے۔۔ تبدیلی ایک بہت بڑی تباھی کے بعد ھی آۓ گی ۔۔ اور کتنا خون بہے گا۔۔ اور کتنے گھروں کے چراغ گل ھونگے۔۔

    لگتاھے اب پاکستانی عوام اپنی جنگ خود لڑینگے۔۔

    کراچی کے بعد اسلام آباد اور راولپنڈی ، لاھور اور پشاور میں ٹارگٹ اٹیک (میں نے کلنگ نہیں لکھا جان بوجھ کہ)
    – اور پھر اسٹیج سج جائے گا ، تبدیلی کا ، آنے والا وہ ہے جو آپ سوچ ہی نہیں سکتے ، اتنا بتا سکتا ہوں کہ اداکار بہت اچھا ہے وہ
    – اور پھر کچھ خون بہے گا ، قربانی کی عید سے پہلے
    جناب اظہر الحق کی سچ بیانی نے بھی خوف ذدہ کردیا ھے۔۔، اللہ پاک پاکستان کی حفاظت فرماۓ آمین۔۔۔

  6. میں ذوالفقار علی بھٹو کی اس پریس کانفرنس میں موجود تھا جس میں انہوں نے اپنا دائیاں ہاتھ کرسی کے بازو پر مار کر کہا تھا کہ یہ کرسی بہت مضبوط ہے اور پھر یہی کرسی کچھ لمحے میں انکو ڈبو گئی۔ ان سے پہلے اور انکے بعد بھی ایسے کتنے ہی سیاسی کردار اس ملک کی تاریخ میں موجود ہیں۔اب یہ بھی کوئی نامانوس فقرہ نہیں ہے کہ۔۔۔۔ملک چھوڑ کر بھاگنے والا نہیں ، ہر قسم کے مقابلے کے لیے تیار ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔لیجئے ہم بھی ڈراپ سین کے لیئے تیار ہیں

  7. السلام علیکم
    شاہین آپی ، تبدیلی تو ضرور آئے گی مگر اِس وقت جو یہ دھول اُٹھ رہی ہے یہ تو محض سیاسی بازیگری ہے ، اور یہ جو آج کل بڑے بڑے سیاسی پیر ، اور پیر و مرشد ٹائپ لوگ انقلاب کی فرمائش کر رہے ہیں ، یہ محض وقت گزار رہے ہیں ، فرمائشی انقلاب بھی بھلا کبھی تبدیلی کا سبب بنے ہیں ؟ چہرے بدل جائینگے اور نظام وہی رہے گا ۔
    لیکن اگر کوئی فریاد بارگاہِ الہی تک پہنچ ہی چکی ہے ، اگر کوئی بڑی تبدیلی آ بھی رہی ہے اور اگر اللہ تعالی نے انقلاب میری قوم کا مقدر کر ہی دیا ہے تو لہو کی ارزانی سے کیا ڈرنا ، بس دُعا ہے کہ اُس کے بعد امن ہو ، مزید کوئی فساد نہ مچے ، انسان انسانیت کی فلاح کا سوچے ۔
    آصف احمد بھٹی

  8. السلام علیکم
    محترم صفدر ہمدانی صاحب ، واقعی لگتا تو یہی ہے کہ موجودہ حکمران شاید ہی اگلے سال کا پہلا سورج اپنے ایوانوں میں مقیم رہتے ہوئے دیکھ سکینگے ، شنید ہے کہ دسمبر کا دوسرا ہفتہ کسی بڑی تبدیلی کا پیش خیمہ ہوگا ، بس دُعا ہے کہ تبدیلی واقعی تبدیلی ہو اور اِس بار محض چہرے ہی نہ بدلے جائیں ۔
    دُعاؤں میں یاد رکھئے گا۔
    آصف احمد بھٹی

  9. آخر ہم لوگ(یعنی پوری قوم) ہمہ وقت تبدیلی کے لئے کیوں تیار رہتے ہیں؟ پچھلے تریسٹھ سال کی مسلسل تبدیلیوں اور طالع آزمائیوں نے کیا دیا؟ ہر سین اور ڈراپ سین میں صرف کفن چورہی بدلتے ہیں، لاش تو ایک ہی رہتی ہے۔۔۔۔۔۔میں کسی تبدیلی کو خوش آمدید کہنے کو تیار اس لئے نہیں ہوں کیونکہ یہ تبدیلی عوام کی لائی ہوئی نہیں ہوتی۔ ہمیشہ انجانے ہاتھ، انجانے لوگوں کو ہم پر مسلط کرتے آئے ہیں۔اس لئے قوم کو کسی خوش فہمی میں رہنے کی ضرورت نہیں ہے۔ دعائیں تو ہم سب ہی کرتے ہیں کہ خدا خیر کرے، لیکن جب تک دوا نہ ہو اثر نہ ہوگا۔
    یہ جس تبدیلی کی شنید ہے، وہ کیسی تبدیلی ہے، اسکی شنید کہاں سے نکل آئی؟ کون پہلے افواہوں سے راہیں ہموار کرتا ہے، لوگوں کو خواہ مخواہ ایک ولولہ دلاتا ہے کہ کچھ ہونے والا ہے، اسکا انتظار کرو پھر یکا یک ایک بڑی تبدیلی آ جاتی ہے۔ اور پھر عوام کو تبدیلی کے جشن میں ایک عرصہ یاد نہیں رہتا کہ پس پردہ کون سے محرکات تھے۔ جسطرح بچے نئے کپڑوں پر خوش ہوتے ہیں، اسطرح ہم لوگ ہر تبدیلی کا جشن مناتے آئے ہیں۔ کبھی عوام نے سوچا بھی کہ جس تبدیلی کے ہم جشن منا رہے ہیں کیا ہماری لائی ہوئی ہے بھی یا نہیں؟ کہیں یہ ہم پہ مسلط تو نہیں کی گئی؟
    میں نواز شریف کا حامی نہیں ہوں، لیکن جب مشرف آیا تو تب بھی میں نے اپنے تئیں اس تبدیلی کا سوگ ہی منایا تھا کیونکہ عوامی مینڈیٹ ( اختیار) کی توہین کی گئی تھی۔ آج بھی اگر کوئی ایسی تبدیلی آتی ہے جس کا عوام سے کوئی تعلق نہیں تو ہم اس کو خوش آمدید نہیں کہ سکتے۔
    بد قسمتی سے ہمارے ملک میں آج صحافت کامزاج بھی سازشی ہو چکا ہے۔ نہ لکھاریوں کے اپنے کوئی نظریات ہیں نہ عوام میں وہ کوئی نظریات پنپنے دیتے ہیں۔ آج کے بڑے بڑے نام کل کو ایک جماعت کے قصیدے لکھتے تھے تو آج دوسری کے اور مستقبل میں کسی اور کے لکھیں گے۔ مجھے تو گھن آتی ہے ان خود ساختہ صحافتی فراعین سے جو کسی کے مقاصد کی تکمیل کے لئے ہمہ وقت کوشاں رہتے ہیں اور عوام کو مسلسل خبرادری کے نام پر گمراہ کرتے رہتے ہیں۔ کوئی خود کو با خبر حلقوں سے ظاہر کرتا ہے تو کوئی خود کو باوثوق ذریعہ جانتا ہے۔ لیکن ان سب کی رسائی عوام میں کتنی ہے انہیں خود بھی معلوم نہیں ہے۔ آج کے بڑے بڑے چینل صرف ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کے شوق میں نہ کسی قومی وقار کا لحاظ رکھتے ہیں نہ آئینی حدود کا۔ مسلسل قیامت خیز خبروں سے خود کو زندہ رکھنے کے لئے ایک نظریہء ضرورت ہے جو پروان چڑھ رہا ہے۔ رائی کا پہاڑ بنانا، اور بال کی کھال اتارنا مقصد ہے نہ کہ ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل و تعمیر۔ یہ اسی قسم کے صحافیوں کی دیرینہ خواہشات کی تکمیل ہے جن کو ایسی افواہیں پھیلانے کے لئے لفافے ملتے ہیں اور ہر تبدیلی ان کی غربت کو تمول میں بدل دیتی ہے۔ مجھے نہیں معلوم کہ یہ لوگ کن وسائل کی بنیاد پر خود کو اسقدر باوثوق ثابت کرتے رہتے ہیں، حالنکہ انکی رسائی ملاء الاعلیٰ تک تو ہے نہیں۔

    پاکستان کے مفاد میں یہی ہے کہ چاہے جسقدر بد جمہوریت چل رہی ہے، اسے چلنے دیں، شاید کل کو کوئی اہل قیادت سامنے آ جائے۔ ورنہ کرسیوں کا کھیل یونہی جاری رہے گا۔ ہاں اگر عوام خود انتخابات کے علاوہ کسی تبدیلی کو لاتے ہیں تو وہ صرف اور صرف ایک خونیں انقلاب ہوگا، جسکی بھاری قیمت چکانے کے لئے ہمیں پہلے خود کوذہنی و عملی طور پر تیار کرنا ہوگا۔ماؤں کو بچوں کو خدا حافظ کہنا ہوگا، بوڑھوں کو لاشیں اٹھانے کا حوصلہ پیدا کرنا ہوگا اور جوانوں کو ضبط و تحمل سے حالات کو سنبھالنا ہوگا۔ خاص طور پر ہم لوگ جو وطن سے باہر بیٹھے اپنوں کے لئے فکرمند رہتے ہیں، ہمیں خود بھی وطن واپس پلٹنا ہوگا تا کہ جہاں قربانی کی ضروت ہو وہاں ہم بھی موجود رہیں۔ بصورت دیگر دوسرا راستہ محض جمہوریت بعد از جمہوریت ہے۔ دونوں صورتوں میں ایک لائق قیادت کی ضرورت ہے جو سازشی ایوانوں سے برآمد ہر گز نہیں ہو سکتی۔

  10. اظہر الحق صاحب کے تبصرے نے بلا شبہ اندر ہی اندر پکنے والی کچھڑی کی دیگ کا ڈھکن ذرا سا سرکا کر ہمیں بھی دیکھنے ، سونگھنے کا موقع دے دیا ہے ۔ اس دفعہ بلی نہیں بلکہ کوئی بلا ہی تھیلا پھاڑ کر نکلے گا۔ ویسے ہم خود بھی اس دفعہ بلی نہیں چاہتے کہ وہ جلد ہی بھیگی بلی ثابت ہوتی ہے ۔

    پاکستانی مبصرین کی آراء کے علاوہ پیر پگاڑہ صاحب اور شیخ رشید صاحب کے تبصرے بھی اہمیت کے حامل ہوں گے ۔ ’ف‘ اور ’ق‘ کا اتحاد اور نئی ’ ف ق‘ لیگ کا اضافہ بھی اسی کچھڑی کا ہی حصہ معلوم ہوتا ہے ۔

    ذوالفقار علی بھٹو نے تو کرسی کے بازو پر ہاتھ مار کر کہا تھا کہ یہ کرسی بہت مضبوط ہے اور ان کا داماد موت کو للکار رہا ہے کہ موت میرے آگے بھاگتی ہے ۔ بلی کے نکلنے میں بھی دیر اسی لئے ہے کہ ابھی موت زرداری صاحب کے آگے بھاگ رہی ہے ۔ جس دن موت بھاگتے بھاگتے تھک کر زرداری صاحب کے آگے کھڑی ہوگئی اسی دن ڈراپ سین ہوجائے گا ۔

  11. میرا خیال ہے جو ہونے والا ہے وہ شہ سرخیوں میں موجود ہے۔ اس بار بندوق پیر پگارا کے کندھے پر رکھ کر چلائ جائے گی۔

    اپتدائے عشق ہے روتا ہے کیا

  12. سنا ہے پیر پگاڑا نے مشرف کے نام کی فال نکالی ہے اور گرین سگنل کے ملتے ہی مشرف پاکستان آنے کو باولے ہورہے ہیں ۔۔۔

  13. میرے بھائی افضال نسیم نے لندن سے ای میل بھیجی ہے اور لکھتے ہیں ۔۔۔ میں ابھی ابھی پاکستان سے آیا ہوں اور وہاں پر ہر ایک لبوں پر یہی گیت ہے
    یہ زرداری بھی لے لو
    یہ نواز بھی لے لو
    بھلے چھین لو ہم سے ہمارا گیلانی
    مگر ہم کو لوٹا دو
    وہ قیمتیں پرانی
    وہ آٹا
    وہ چینی
    وہ بجلی
    وہ پانی
    تیری بڑی مہربانی

  14. ” جسطرح بچے نئے کپڑوں پر خوش ہوتے ہیں، اسطرح ہم لوگ ہر تبدیلی کا جشن مناتے آئے ہیں “

    کیا حقیقت کی عکاسی کی ہے مصباح صاحب آپ نے ۔ سچ بھی یہی ہے کہ ہر دور میں سنسنی پھیلانے والوں میں اپوزیشن کے علاوہ ، حکومت کا باغی گروپ ، بیوروکریسی اور لفافہ کلچر والا صحافتی طبقہ ہی ہوتا ہے ۔ آپ کی یہ رائے انتہائی اہمیت کی حامل ہے کہ لولی لنگڑی جمہوریت کو بھی چلنے دینا چائیے۔ لیکن یہاں مسئلہ یہ ہے کہ یہ چل ہی تو نہیں رہی۔ حکومت کا موجودہ سیٹ اپ پہلے سے ہی بدنامی کا بدنما داغ لے کر ایوانوں میں داخل ہوا۔ چائیے تو یہ تھا کہ یہ لوگ اپنے پچھلے داغ دھوتے لیکن انہوں نے مزید داغدار ہونے کو فخر جانا اور ملک کو وہاں لے آئے کہ اتنی بڑی تباہی کے باوجود کوئی مدد کرنے کو تیار نہیں ۔ اس میں حکومت کو گرانے یا پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کچھ ممالک کی سوچی سمجھی سازش یا پلاننگ تو ہو سکتی ہے مگر یہاں تو پوری دنیا ہی بیزار بیٹھی ہے ۔ ایسے میں تبدیلی ناگزیر ہے ۔نظام کو بچانے کے لئے ایک صورت تو پیپلز پارٹی کو اپنے ’ پنج پیاروں “ کی قربانی دے کر ہو سکتی ہے ، دوسری صورت ایک متفقہ قومی حکومت ، اور یہ بھی نہیں تو پھر ’ سُرخ انقلاب ‘ ! اور سچ پوچھیں تو میں بھی ایسی ہی تبدیلی کا خواہاں ہوں کیونکہ ایسا بے رحم احتساب ہمارے گناہوں کا کفارہ ہوگا ورنہ وہی بے سود عدالتی کاروائیں ، وہی ڈھیلیں اور ڈیلیں اور پھر کوئی نئے این آر او ۔ تو ایسے میں کیوں نہ اس بار سارے جھنجھٹ ہی ہمیشہ کے لئے ختم کر دئے جائیں ۔ اللہ کرے جو ہو وہ میرے پیارے وطن کے لئے بہتر ہو ، آمین ۔

  15. ڈاکٹر صاحبہ ،
    افضال نسیم صاحب کا شکریہ جنھوں نے آپ کی معرفت آوازِ خلق ہم تک پہنچائی ۔ لگتا یہی ہے کہ ”وصیت صدر زدراری کی “ کا وقت آچکا ہے ، آمین ۔

  16. ایک ایک کرکے ستاروں کی طرح ڈوب گئے
    ہائے کیا لوگ میرے حلقہ احباب میں تھے

  17. اکمل سید صاحب کا یہ شعر اس بلاگ کے موضوع سے تھوڑا سا مختلف ہے اس لیے کہ “آنےوالی ممکنہ تبدیلی “ کے نتیجہ میں جانے والے لوگ اکمل سید صاحب کے“ حلقہء احباب “ نہیں بلکہ “حلقہء اغیار“ میں ہی ہوسکتے ہیں :

    ایک ایک کرکے ستاروں کی طرح ڈوب گئے
    ہائے کیا لوگ میرے حلقہ احباب میں تھے
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    اس لیے اس شعر میں حلقہ ء احباب کی بجائے حلقہ ء اغیار زیادہ موزوں رہے گا ۔
    ۔۔۔۔۔۔

  18. محترم و مکرم قبلہ قاضی صاحب
    یہ شعر تو محسن احسان صاحب کا ہے ہے جنکا حال ہی میں انتقال ہوا ہے۔ اکمل صاحب نے تو صرف پیش کیا ہے۔ محسن مرحوم نے یہ شعر یاد رفتگان میں لکھا تھا۔

  19. جناب سید مصباح حسین جیلانی صاحب کا شکریہ کہ انہوں نے یہ لکھدیا کہ :

    “یہ شعر تو محسن احسان صاحب کا ہے ہے جنکا حال ہی میں انتقال ہوا ہے۔ اکمل صاحب نے تو صرف پیش کیا ہے۔ محسن مرحوم نے یہ شعر یاد رفتگان میں لکھا تھا۔“

    چونکہ اکمل سید صاحب نے اس شعر کی حقیقی خالق کا نام نہیں لکھا تھا ، اس لیے میں یہی سمجھا کہ یہ شعر اکمل سید صاحب کا ہے ،

    بہر حال ، یہ کسی کا بھی شعر ہو میرے مندرجہ بالا تبصرے کا متن وہی رہے گا۔ جو میرےاس تبصرے میں ہے۔
    ۔۔۔۔۔۔۔
    امید کہ اکمل سید صاحب آئندہ کسی کا شعر لکھتےوقت اس کےخالق کا نام بھی لکھدیا کرینگے تاکہ ہم جیسےکم علم لوگ غلط فہمی میں کسی اور کے شعر کو اکمل سید صاحب کی تخلیق نہ سمجھ بیٹھیں۔

  20. السلام علیکم
    آنے والی تبدیلی محض افواہوں پر منحصر نہیں بلکہ اگر ہم لوگ حالات و واقعات کا تجزیہ کریں تو یہ ’’ سامنے کی چیز ‘‘ ہے ، اگر سب باتوں کو چھوڑ بھی دیں تو بھی آج کل ملک میں موجود سیاسی جماعتوں کے روئیے ، عدالت عالیہ کا واضع موقف ، حکومت کی بوکھلاہٹیں ، وزیروں کی گوہر افشانیاں اور وزیر اعظم جناب سید یوسف رضا گیلانی صاحب کا دورہ یورپ کا ملتوی ہونا اِس کی تازہ مثالیں ہیں ، تمام سیاسی نجومی بدلتے ستاروں کی چال دیکھ کر اپنی اپنی پوزیشنیں تبدیل کر رہے ہیں ، حالانکہ اگر واقعی کوئی تبدیلی اور اصلی تبدیلی آئی جس میں محض چہرے تبدیل نہ ہوں بلکہ پورا نظام ہی تبدیل ہو تو یہ سب کہیں نہیں ہونگے ۔
    آصف احمد بھٹی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *