ڈاکٹر نگہت نسیم کے افسانوں کا دوسرا مجموعہ شائع ہو گیا

مٹی کا سفر۔۔۔۔ان افسانو کے بارے میں مرحوم احمد ندیم قاسمی کا کہنا ہے۔۔۔۔۔۔ڈاکٹر نگہت نسیم کے افسانوں کی نمایاں خصوصیت یہ ھے کہ وہ بظاھر معمولی سے واقعے یاکرداروں کے اختلاف رائے سے افسانے کا آغاز کرتی ھیں ۔۔۔۔۔مزید تفصیل اس لنک میں پڑھیئے

11 thoughts on “ڈاکٹر نگہت نسیم کے افسانوں کا دوسرا مجموعہ شائع ہو گیا”

  1. پیا ری نگھت جی
    بہت مبارک ہو۔اللہ تعالی آپ کی ہمتوں میں اضافہ فرماےء کہ آپ اتنے بہت سے کام اتنی خوش اسلوبی سے کرتی ہیں۔
    آمین۔
    دعا گو
    سائرہ

  2. مشرف کےدور سے زیادہ استحکام پاکستان میں کبھی نہیں رہا۔ ورنہ ہماری تاریخ یہ ہے کہ چور گیا تو ڈاکو آگیا۔ ڈاکو گیا تو گرہ کٹ آگیا۔ اللہ پاکستان کو اپنی حفظ و امان میں رکھے اور ملک ایسے زر داریوں اور شریفوں سے محفوظ رہے۔ آمین۔

  3. ظفر جعفری بھائی۔آپ نے شاید غلطی سے یہاں لکھ دیا ہے۔مجھے بتا دیں کہ آپ نے کس بلاگ پر لکھا ہے مٰیں اسکو وہیں لگا دوں گا۔

  4. سلام۔
    نگہت جی آج ادھر دو تین دن بعد وارد ہوا تو اتنی اچھی خبر پڑھنے کو ملی کہ دل خوش ہو گیا۔ اس موقع پر جہاں میں آپ کو ادب کے سفر میں اس سنگ میل کو عبور کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، وہاں ساتھ ہی عالمی اخبار کی ٹیم کو بھی مبارکباد دیتا ہوں کہ اس کاروان کے سرخیل ادب کے افق پر اپنی “آفتابی” کرنیں پھیلا رہے ہیں۔ اس موقع پر ہم سب کا سر فخر سے بلند ہے۔۔۔۔

    کتاب پر تبصرہ جات یقینا کتاب پڑھنے کے بعد شروع ہونگے تو تب ہم بھی حسب تو فیق میم میخ نکالنے کی سعی ضرور کریں گے۔ تاہم ابھی اتنا کہوں گا کہ آپکی مصروفیات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک کتاب کو پڑھ لینا ہی ایک انتہائی دقیق کام تھا، چہ جائیکہ ایک کتاب لکھی جائے۔ میں آپکے مزاج سے بھی بخوبی واقف ہوں جس میں چربہ سازی نام کی کوئی شے موجود نہیں۔ ایسے میں تخلیقات جس خون جگر سے کشید ہوتی ہیں، وہ واقعی لائق استحسان ہے۔
    اللہ تعالیٰ خامیابیوں کا یہ سفر جاری رکھے۔ (آمین)
    آپکا بھائی

  5. ڈیر نگہت جی۔آپ کے افسانوں کا دوسرا مجموعہ مٹی کا سفر شائع ھو گیا ھے۔مبارک باد قبول کجیے،خدا آپکی صلاحیتوں میں مزید نکھار لاے۔اور ہمیں اسی طرح اچھی اچھی کتابیں پڑھنے کو ملیں،آمین۔

  6. ڈاکڑ صاحبہ
    تسلیمات
    مٹی کا سفر واہ کیا خوبصورت نام ہے جب نام ہی اتنا جاندار ہو تو اسکے افسانے کنے جاندار ہوں گے یہ تو بات سمجھی جاسکتی ہے ۔ آپ کو بہت بہت مبارک ہو

  7. آپ سب کی دلی ممنون ھوں کہ آپ سب دل سے میری خوشیوں میں شامل ھیں ۔ اللہ پاک ھم سب کو ایک دوسرے کی خوشیوں میں شریک رکھے ۔آمین

  8. ڈکثر نگھت آپ کے افسانے پرھنے کا اتفاق تو نہیں ھوا مجھے مگر نام ہی ایسا رکھا ھے کہ پورے خط کا مضمون اس کے لفافے سے پتہ چل رہا ھے کہ اندر کچھ بہت ہی کمال چھپا ہوگا:)
    مثی کا سفر
    میں آدم و حوا کی بیٹی
    میری تخلیق مٹی سے ھوئی ھے
    میرے جزبات میں بھی اک جنوں ھے
    میرے کردار میں بھی پختگی ھے۔۔۔
    میرا ہر کام مٹی کا بنا ھے ۔۔۔۔
    میرا انجام مٹی پہ لکھا ھے۔۔۔۔

    آپ کی کتاب کے جاندار مضمون کے بدلے میں میری طرف سے اک ادنا سا تحفہ آپ کی نظر کر رہی ہوں امید ہے آپ اصلاح فرما کر اس کو قبول فرمائیں گی
    آپ کی سر پرستی کی محتاج

    مسز ماریہ علی کاٍظمی
    CPH
    ڈنمارک

  9. بہت شکریہ ماریہ ۔۔ میری خوش نصیبی ھے کہ آپ سب چاھنے والوں کے درمیان ھوں ۔ ہاں مجھے آپ کو یہ بھی بتانا تھا کہ بابا ( صفدر ھمدانی صاحب) اپنی بیٹی زہرہ صفدر کی شادی کی تقریبات کے سلسلے میں آج ھی لندن سے پاکستان روانہ ھو چکے ھیں ۔۔ سو غالبا آپ کو ان کی لکھی ھوئی غزل کا ایک شعر سمجھنے کے لیئے ان کی واپسی تک انتظار کرنا ھو گا ۔۔

  10. جی جی بلکل جب جستجو ہو تو انتظار میں بھی لطف آتا یے:)

  11. ڈاکٹر نگہت بہن صاحبہ : آپ کی تصنیف ” مٹی کے سفر ” کی اشاعت پر دلی مبارکباد: آپ کی شان میں جو قصیدہ پہلے لکھ چکا ہوں اس ہی کو دہرانا چاہتا ہوں :
    چمن کی نکہِت باد بہار تم ہی ہو
    نسیم صبح چمن کا نکھار تم ہی‌ہو

    مریضِ نفس کی تیمار دار تم ہی ہو
    دکھی مریضوں کے دل کا قرار تم ہی ہو

    جہانِ علم کا اعلی وقار تم ہی‌ہو
    سلیقہ مند سلیقہ شعار تم ہی ہو

    وہ جس کی دید کی خاطر تمام دیوانے
    چلے ہی آتے ہیں دیوانہ وار تم ہی ہو
    اور یہ شعر:
    خدا کرے تمھیں شہرت کی کہکشاں مل جائے
    خدا کرے کہ تمھیں عمر جاوداں مل جائے
    آمین :
    فقط :
    عالمی اخبار کا قاری ؛
    منظور قاضی از جرمنی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *