جب آدمی 10 کتابیں پڑھتا ہے

دوستو ۔۔مشہور و معروف افسانہ نگار انور ظہیر رہبر(برلن) جنہیں میں “بھائی” بھی کہتی ھوں ۔۔ آج انہوں نے اپنی ای میل میں میرے بہت ھی محترم بزرگ اور سرپرست جناب عارف نقوی صاحب کی نئی کتاب ” نقوش آوارہ ” پر تبصرہ بھیجا ھے جو انہوں نے خود لکھا ھے ۔۔۔ عارف نقوی صاحب جنہیں “کرشن چندر” جیسے تخلیق کار کے ساتھ اٹھنے بیٹھنے اور سیکھنے کا موقعہ ملا ۔۔ میری کل ھی ان سے فون پر بہت لمبی بات ھوئی تھی۔۔ وہ اسقدر محبت سے کرشن کی باتیں کر رھے تھے کہ مجھے ایک منٹ کو تو یوں لگا جیسے میں بھی ان کی انگلی پکڑے ان کے ساتھ ھی جا نکلی ھوں ۔۔ مجھے بھائی کی ای میل سے پتہ چلا کہ ” یادیں جو تڑپاتی ھیں” وہ کیسے ھرفاصلے کو سمیٹے ھر ایک کو اپنے ساتھ لے کر چل پڑتی ھیں ۔۔ کل میرے محترم بزرگ عارف نقوی صاحب نے اپنی رو میں بڑی محبت سے آج کل کے لکھنے والوں کے رویوں کے تناظر میں کہا کہ نگہت میں تو سیکھانے والے کی تنقید کو” تبرک” سمجھتا ھوں ۔
دوستو ھمارے بزرگ عارف نقوی صاحب جو چلتی پھرتی علم کی یونیورسٹی ھیں وہ خود پر تنقید کو تبرک سمجھتے ھیں ۔۔۔ اور میرے بھائی انور نے تو یہ لکھ کر بات مکمل نہیں کہ بلکہ کہاں سے کہاں پہنچا دی کہ ۔۔ تبصرے کے آخر میں لکھتے ھیں کہ
” اس موقع پر مجھے ایک چینی کہاوت یاد آرہی ہے کہ” جب آدمی 10 کتابیں پڑھتا ہے تووہ 10 ہزار میل کر سفر کرلیتا ہے” ۔
دوستو مجھے کیوں لگ رھا ھے کہ ھمارے سفر رک گئے ھیں کہ ھم نے کتابیں پڑھنا چھوڑ دی ھیں ؟

6 thoughts on “جب آدمی 10 کتابیں پڑھتا ہے”

  1. آپ کی بات بلکل درست ہے کہ ہمارے ذہنی اور معاشرتی زوال کا باعث کتابوں سے بے اعتنائ ہے ۔
    کتاب جیسے بہترین دوست سے بچھڑ کر ہم اکیلے ہو گےء ہیں اور ہمارے اندر کا یہ اکیلا پن
    ہمارے احساسات و جزبات کی موت کا سبب بن رہا ہے۔
    میں اپنے بیٹے کو باقاعدگی سے لا ءبریری لے کر جاتی ہوں تا کہ انشا اللہ یہ ناسور ہماری اگلی نسل کا مقدر نہ
    بن سکے۔
    لیکن ترقی کے نام پر ہوتی ہو ئ تنزلی کے اس دور میں میں اپنی اس کوشش میں کہاں تک کامیاب
    ہو پاؤں گی کون جانے؟؟؟؟؟

  2. کوشش کامیابی کا راز ھے سائرہ ۔۔ انشاللہ ھمارے بچے کتابوں سے دور نہیں ھو نگے ۔

  3. سیما جو میری دوست ھے آج اسی موضوع پر بات ھو رھی تھی اس نے ایک بات بہت اچھی کہی جو میر ادل کر رھاھے کہ میں آپ سب سے بھی شیئر کرؤں اور وہ یہ ھے کہ ان کا خیال ھے کہ مصروف زندگی اور پیسے کی بھاگ ڈور نے وقت سے برکت اٹھا دی ھے ۔۔ھر شخص ایک ھی شکوہ کرتا نظر آتا ھے کہ وقت ھی نہیں ملتا۔۔ اب بھلا کتابیں کون خریدے اور اگر خرید بھی لے توپڑھیں کب ۔۔اور دوسرا مسلہ بجلی کا ھے , اگر وقت ھے تو بجلی نہیں اور اگر بجلی ھے تو کتاب نہیں ۔۔

  4. بہن نگھت آپ کی عزت افزائ کا بہت بہت شکریہ۔

  5. بہن نگہت ۔آج کل خصوصی طور پر اردو کتابیں پڑھنے کا رواج با لکل ختم ہو تا جا رہا، کتب فروش کہتے ہیں کہ کوئی خریدتا ہی نہیں ہے۔ ملک ِ عزیز میں تو اس کی وجہ یہ ہے کہ کتا بیں بہت مہنگی ہو گئی ہیں ۔ جبکہ لوگوں کے پاس پیٹ کے کھانے کے لیئے پییسے نہیں ہیں۔ مگر یہ ہی صورت ِ حال یہاں بھی ہے اس کی دو وجو ہات ہیں ایک تو نئی نسل اردو جانتی ہی نہی ہے اور رہے بڑے تو وہ سمجھتے ہیں کہ ہم اب پڑھ کر کیا کریں گےبہت پڑھ ، لکھ لیئے؟ کاش کہ وہ یہاں والوں سے انگریزی کے علاوہ یہ بھی سیکھ لیتے کہ وہ اپنے بجٹ کا ایک حصہ ہر مہینہ کتا بو ں کو خریدنے کے لیئے رکھتے ہیں ۔

  6. مغربی نظامِ تعلیم میں کتب کا مطالعہ نصاب کی بنیاد ہے۔ اسکول میں بچوں کو یہ assignment ملتا ہے کہ وہ ہفتہ میں ایک دو کتابیں ضرور پڑھیں۔book reading ریاضی کی طرح لازمی ہوتی ہے اور اس کا امتحان بھی ہوتا ہے۔ تقریباِ ہر گریجویٹ کے گھر میں اپنی لائپریری ہوتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *