عالمی اخبار کی دوسری سالگرہ پر دوستوں کے پیغامات تہنیت ۔۔از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم ۔سڈنی

میں خوش نصیب ہوں جو ہر برس اپنے دوستو ں کے شکریے اور مبارکبادیں لئے آپ سب کے پاس چلی آتی ہوں ۔خوشیاں بانٹنا ۔۔ محبتوں کو پھیلانا اور سب کو ساتھ لے کر چلنا مجھے ہمیشہ سے محبوب رہا ہے ۔
مزید پڑھنے کے لیئے یہاں کلک کریں

10 thoughts on “عالمی اخبار کی دوسری سالگرہ پر دوستوں کے پیغامات تہنیت ۔۔از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم ۔سڈنی”

  1. ماشاء اللہ ڈاکٹر صاحبہ ، انتہائی دلفریب پیشکش ہے جو اس دو سالہ جشن کو کبھی دلوں سے محو نہیں ہونے دے گی ۔
    یہ پیشکش دیکھ کر تو مجھے اپنے اس کلیے پہ ذرا برابر شک نظر نہیں آیا کہ یہاں ایک دن = ایک سال ۔
    مرحبا ، اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ ۔

  2. السلام علیکم
    نگہت آپی ، بہت بہت شکریہ ، یونہی محبتیں اور خوشیاں بانٹی رہیے ۔ آمین
    آصف احمد بھٹی

  3. محبتیں تقسیم کرنا تو ورثہ انبیا ہے اور اس بے بصر عہد میں جب چہار سو نفرتوں کی مسموم فضا ہے ایسے میں چند لوگ ہی سہی اگر وہ محبتیں تقسیم کر رہے ہیں تو وہ قابل تحسین ہیں.

  4. ساجد بھائی آپ کو مبارک اردو میں مبارک سو مبارک لکھنے پر ۔۔ یقین کریں دیکھ دیکھ کر خوش ہو رہی ہوں اور یاد رکھونگی کی ساجد بھائی نے یکم نومبر دو ہزار دس عالمی خبار کی دوسری سالگرہ پر عالمی اخبار کے بلاگ میں اردو میں مبارک لکھا تھا ۔۔ مبارک ہی مبارک جی ۔۔۔ ساجد بھائی زندہ باد ۔۔ عالمی اخبار زندہ باد ۔۔

  5. عالمی اخبار…….عالمی اخبارکےلکھنےوالوں
    چاہنےوالوں ..چاہتیں تقسیم کرنےوالوں …چاہے جانےوالوں ..
    اورمحبتیں بکھیرنے…سمیٹنےوالون…
    اس پرنظررکھنے…ٹھرانےوالوں…
    کو سالگرہ مبارک ہو……!!!

  6. اسلام علیکم ساتھیو
    پیاری بہن نگہت بہت ہی خوبصورت پیشکش ہے ۔اللہ تمہیں ہزاروں خوشیان عطا کرے ۔کہ وہ لوگ بہت خوش قسمت ہوتے ہیں جو خود بھی خوش رہتے ہیں اور دوسروں کو بھی بلا امتیاز خوشیاں بانٹتے ہیں ، کہ یہ کام دل والوں کا ہے جو خلوص و محبت کے معنی جانتے ہیں ۔اور یقیناََ تم پر با با کا ہاتھ پھرا ہوا ہے تو شخصیت ایسی ہی بننی چاہئے تھی ۔
    خوش رہو خوشیاں بانٹتی رہو اور خوشیاں سمیٹتی رہو ۔
    عالمی ا خبار سے متعلق سب لوگوں کے لئے میری یہ ہی دعا ہے ۔

    خیر اندیش ( یہ جملہ بہت مدت سے استعمال نہیں کیا اس لئے آج دل چاہا کہ اسے لکھوں کہ یہ میرے جزبات کا غماز ہے )
    عالم آرا
    وینکور

  7. ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں میں، ہر کام کرنے میں
    ضروری بات کرنی ہو کوئ وعدہ نبھانا ہو
    سالگرہ پہ جانا ہو
    کوئ پیخام سنانا ہو
    ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں میں،
    عالمی اخبارکی چاہت جتانا ہو
    مبارک باد پہنچانا ہو
    اسے اپنا بنانا ہو
    اسے اوروں سے ملانا ہو
    ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں میں،

    دیر سے آنے پر معذرت اور دوسری سالگرہ کی بھرپور مبارک
    قبول ہو، خدارا عالمی کو عالم صحافت میں ہمیشہ منفرد رکھنا
    آمیننننننننننننننننننننننننننننننننننننن

  8. لیجئے دوستو ہماری دوست اور راج دلاری بہن شاہین رضوی نے کویت سے خلیجی ممالک کی بیورو چیف کا عہدہ سنبھالتے ہی جو پہلی خبر بھیجی ہے جو من و عن لگا دی گئی ہے … آپ دوستو کو بتاتے ہوئے خوشی مجھے یوں ہو رہی ہے کہ شاہین نے یہ عہدہ سنبھالتے ہوئے سب سے زیادہ فکر اور تردد کا اظہار کیا تھا .. شاہین کی لکھی اور بھیجی ہوئی خبرکو دیکھ کر یقین نہیں ہو رہا ہے کہ شاہین نے پہلے کبھی خبر نہیں لکھی ہو گی . میری دوست مجھے میرے یقین نے ہمیشہ یہی بتا یا ہے کہ حالات کتنے بھی نا مساعد ہوں .. راہیں کتنی بھی کٹھن ہوں .. نیٹ کتنا ہی تکلیف دہ ہو .. پی سی کتنا بھی پرانا ہو .. لیپ ٹاپ کتنا ہی مر مر کر جینے والا ہو .. کام کرنے والوں کا رستہ کوئی نہیں روک سکتا … ایسے ہی دوستوں کو بابا سرپھروں کا قافلہ کہتے ہیں .. اور میری جان میری پیاری دوست قافلے میں کب تعداد کو مدنظر رکھا جاتا ہے .. یکم نومبر کو تمہاری لکھی ہوئی پہلی خبر نے کیک کا سا مزا دیا ہے … دل سے دعا دیتی ہوں یونہی خوشیاں اور پیار بانٹتی رہو …جگ جگ جیو میری دوست … اللہ تمہارا نگہبان رہے ..
    لیجئے خبر پڑھئے …
    متحدہ امارات میں مقیم پاکستانیوں کی مشکل میں اضافہ ہو گیا
    01.11.2010, 09:10pm , سوموار (GMT+1)
    شاہین حیدر رضوی۔بیورو چیف۔عالمی اخبار گلف
    ‎ متحدہ امارات نے گلف میں مقیم پاکستانیوں کی ایک اور مشکل میں اضافہ کردیا ھے اور سفر کے لیئے مشینی پاسپورٹ کی شرط عائد کی دی ہے جس سے عام پاکستانیوں اور تاجر پیشہ لوگوں کو مسائل کا سامنا ہو رہا ہے
    ‎
    ‎خلیجی ممالک کے لیئے عالمی اخبار کی نو متعین بیورو چیف شاہین حیدر رضوی نے اس سلسلے میں جب کویت میں پاکستان کے سفیر افتخار عباسی سے بات کی کہ کیسے ھم کویت اور گلف میں رھنے والے مشینی پاسپورٹ حاصل کرسکتے ھیں تو انہوں نے یقین دلوایا کہ وہ اس ضمن میں پوری کوشش کر رہے ہیں اور حکومت کو اس مشکل کا ادراک ہے اور جلد ہی اس مسلے کو حل کر لیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ خیلجی ممالک میں پاکستان جانے اور معمولی پیپر بنوانے میں پہلے ہی اتنی دشواریاں آتی ھیں کہ عام پاکستانی اس پر نالاں ہیں۔

    ‎شنیدہ ھے کہ یہ مشین تو پاکستان میں بھی کام نہیں کر رھی ھے ۔ سفیر موصوف نے دلاسہ دیا ھے کہ بہت جلد کویت میں یہ مشین آجاۓ گی اور پاکستانیوں کو درپیش یہ مشکل دور ہو جائے گی۔

    گلف میں مقیم عام پاکستانیوں نے شاہین حیدر رضوی کو بتایا ہے کہ ھر جگہ سرح فیتہ اور بیورکریسی بیرون مللک مقیم عام پاکستانیوں کی مشکلات میں اضافہ ھی کر رھی ھے۔

    امید ہے کہ عالمی اخبار جلد ہی اس ضمن میں کویت میں پاکستان کے سفیر سے ایک تفصیلی انٹرویو کرے گا

  9. ماشااللہ ، سبحان اللہ ، جزا ک اللہ : شاہین حیدر رضوی صاحبہ نے عالمی اخبار کی نمائندگی کا جس قدر وقار ، شان اور دبدبے کے ساتھ خلیجی ممالک میں آغاز کیا وہ ہم سب کی تعریف اور ہم سب کے شکریہ کا مستحق ہے ۔

    ہم سب کی نیک تمنائیں شاہین حیدر رضوی صاحبہ کے ساتھ ہیں ۔

    خیر اندیش
    منظور قاضی
    جرمنی سے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *