گزشتہ برس عالمی اخبار کی پہلی سالگرہ پر ہم نے آپ سے وعدہ کیا تھا کہ عالمی اخبار کی دوسری سالگرہ پر ‘‘مصطفیٰ علی ہمدانی ایوارڈ‘‘ کا اجراء کیا جائے گا ۔شکر ہے پروردگار کا کہ ہمارا یہ وعدہ بھی ایفا ہو رہا ہے اور یہ پہلا ایوارڈ اس بار وینکور میں مقیم عالمی اخبار کے معاون مدیر اعلیٰ محترم ڈاکٹر شمس جیلانی بھائی کو متفقہ فیصلے کے بعد ان کی بے لوث خدمات پر یہ ایوارڈ دیا جا رہا ہے جو انکی عالمی اخبار سے پہلے روز سے انسیت اور تعلق کے علاوہ اردو زبان و ادب سے انکی خاص محبت ہے ۔
یہ ایوارڈ انہیں ان کی دینی ، ادبی ، سماجی اور صحافتی خدمات پر دیا جا رہا ہے ۔ شمس بھائی اپنی بے پناہ مصروفیت کے باوجود بلاگ میں ایک ذمیداری سمجھ کر شریک ہوتے ہیں اور دنیا بھر میں عالمی اخبار کو متعارف کروانے کی کوششوں میں مصروف رہتے ہیں ۔
عالمی اخبار کے لئے ان کے لکھے ہوئے دو طویل سلسلے “حضرت علی ابن طالب کی سوانح حیات اور بنت رسول سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا ‘ کی سوانح حیات دنیا بھر میں عالمی اخبار کے قارئین میں بہت مقبول رہے ۔
ڈاکٹر شمس جیلانی کو ذاتی طور پر میری طرف سے،نائب مدیر اعلیٰ ڈاکٹر نگہت نسیم کی طرف سے،عالمی اخبار کے ادارتی عملے اور تمام قلم کاروں اور قارئین کی طرف سے بہت بہت مبارک ۔
مصطفیٰ علی ھمدانی پاکستان کی نشریاتی تاریخ کا باب اول ہیں جنہوں نے تیرہ اور چودہ اگست سنتالیس کی درمیانی رات کو پہلی بار شب بارہ بجے پاکستان بننے کا اعلان کیا تھا۔ پاکستان کی تاریخ کے بہت سے اہم اعلانات انکے حصے میں آئے جن میں آل انڈیا ریڈیو کا آخری اعلان اور بابائے قوم قائد اعظم کی وفات کا اعلان اہم ترین ہیں۔ وہ فارسی اور عربی کے علاوہ کئی دیگر زبانوں پر عبور رکھتے تھے اور اردو کے علاوہ فارسی میں شاعری کرتے تھے۔
اس ایوارڈ کی تیاری کے لیئے ہم سب برلین میں مقیم عالمی اخبار کے گرافکس انچارج عالی جناب عبدالمناف غلزئی کے ممنون ہیں اور یہ ایوارڈ بذریعہ ڈاک ڈاکٹر شمس جیلانی کو وینکور روانہ کیا جا رہا ہے۔ کاش عالمی اخبار کی کوئی مالی حیثیت ہوتی تو ہم اس ایوارڈ کے ساتھ کچھ زر نقد بھی پیش کر سکتے۔


ڈاکٹر شمس جیلانی کو ذاتی طور پر میری طرف سے،نائب مدیر اعلیٰ ڈاکٹر نگہت نسیم کی طرف سے،عالمی اخبار کے ادارتی عملے اور تمام قلم کاروں اور قارئین کی طرف سے بہت بہت مبارک ۔
شمس بھائی اپنی بہن کی طرف سے سب سے پہلے مبارکباد لیجئے ۔۔ جگ جگ جیئں ۔۔۔ ہمارے سروں پر یونہی سایہ شفقت کی طرح رہیں ۔۔۔ آپ کو ایسی ہزاروں خوشیاں دیکھنی نصیب ہوں اور میں آپ کو یونہی مبارکبادیں دیتی رہوں ۔۔ آمین
مناف بھائی آپ نے جس محبت سے اس ایوارڈ کو بنایا اور سنوارا ہے ۔۔ بس میرے پاس لفظ نہیں ہیں کہ شکریہ کہہ سکوں ۔۔ بس جی چاہتا ہے کہ کبھی ایسا ہو کہ ہم سب ایک جگہ اکٹھے ہو کر عالمی اخبار کی سالگرہ منائیں اور جشن کا سماں بپا کریں ۔۔ اور کبھی ایسا بھی ہو کہ ہم ایوارڈ پانے والے کو محبتوں کے نزرانے سامنے بیٹ کر اسے دیں ۔۔۔ بھائی آپ کا ساتھ عالمی اخبار کے لئے ایک اعزاز کی بات ہے اور آپ کی بلامفاد بے لوث خدمت ہم سب کے لئے مشعل راہ اور مقام فخر ہے ۔۔ اللہ کریم آپ کو آپ کے اہل خانہ کو ہر خوشی سے نوازے ۔۔ آپ کی ہر مشکل کو وہ اپنی جانب سے رحمت میں بدل دے ۔۔ آمین
بابا جی آپ کو اپنی زندگی میں ہی اپنے خواب کی تعبیر “ ‘‘مصطفیٰ علی ہمدانی ایوارڈ‘‘ کے اجراء کی بہت بہت مبارک ہو ۔۔۔ اللہ سے دعا گو ہوں کہ وہ آپ کی ساری خواہشوں کی حفاظت فرمائے اور آپ کے حق میں قبولیت فرمائے ۔۔ میں آج کے دن کی آپ کو بہت بہت مبارک دیتی ہوں اور اس قلیل مدت میں میں نے جو جو کچھ آپ سے سیکھا ہے تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں ۔۔ اللہ پاک سے پنجتن پاک کے صدقے عاجزی سے دعا کرتی ہوں آپ کا سایہ شفقت تاحیات مجھ پر رہے ۔۔۔ آمین
محترم و مکرم جناب شمس جیلانی صاحب۔
سلام مسنون۔ آپ کو یہ ایوارڈ مبارک ہو۔ مجھے خوشی اس بات کی ہو رہی ہے کہ عالمی اخبار کی طرف سے پہلا ایوارڈ جس شخصیت کو دیا گیا ہے وہ واقعی اس کی مستحق ہے اور یوں ہم نے الحمد للہ ایک اور درست کام کی داغ بیل ڈال دی ہے۔ آپ کی محنت واقعتاً غیر معمولی ہے اور آپ کے رُشحات قلم آپ کی با عمل زندگی کے آئینہ دار ہوتے ہیں۔ خدا کرے کہ آپ یونہی اس سفر نور میں مگن رہیں اور اسکی کرنیں بکھیرتے رہیں۔ انشاء اللہ۔
مصطفیٰ علی ہمدانی ایوارڈ کے اجراء پر ہم آغا جانی کو مبارک باد پیش کرتے ہیں، اور انکے نہایت ہی درست فیصلے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ہمیں یہ بھی خوشی ہے کہ یہ ایورڈ یونہی ہمیشہ اہل علم و دانش کی پذیرائی کے لئے دیاگیا ہےاور سرکاری ایورڈوں کی طرح بندہ نوازی کا شکار نہیں ہوا۔ سو اس کار خیر پر پوری عالمی اخبار برادری کو مبارکباد ہو۔
جیلانی صاحب
‘‘مصطفیٰ علی ہمدانی ایوارڈ‘‘ آپکو مبارک ہو۔
مھترم جیلانی بھائی
السلام علیکم
میری جانب سے دلی مبارکباد قبول کیجیے
والسلام
زرقا
مرحبا ،
جوہر شناسی ، ادب کی ترویج و خدمت ، خدامِ ادب کی حوصلہ افزائی اور انتہائی اعلٰی ظرفی کے علاوہ اپنے آباء و اجداد کے نام کو زندہ رکھنے کی ایک قابلِ تقلید مثال ۔
مبارک باد کے مستحق :
راحتوں کا گلشن ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔عالمی اخبار
گلشن کے رکھوالے اور باغبان ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ انتظامیہ
گلشن کے مکین۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔تمام قلمکار و ادب کے شیدائی بالخصوص ایوارڈ یافتہ ہستی جناب شمس جیلانی صاحب
اور
اس گلشن کی خوش رنگ تتلیاں اور پنچھی۔۔۔۔۔ہمارے سب قارئین
السلام علیکم
جناب شمس جیلانی صاحب میری طرف سے بھی آپ کو پہلا ’’ مصطفیٰ علی ہمدانی ایوارڈ ‘‘ مبارک ہو ۔ اللہ کامرانیوں کا سفر یونہی جاری و ساری رکھے اور آپ کے قلم سے بکھرے ہر موتی کو ہم جیسوں کے لیے مشعل راہ بنائے ۔ آمین ۔
نیک تمناؤں اور ہزاروں دُعاؤں کے ساتھ ۔
آصف احمد بھٹی
ہم جو سب اکثر زمانوی اعتبار سے حق تلفیوں کا شکار رہتے ہیں ہمیں خوشی ہے ایک فیصلہ”حق بہ حق داد رسید” کی نہج ہر ہوا ہے. اللہ پاک ہم سبکو دیدہ بینا کے ساتھ شعور عدل بھی عطا کرے.آمین
بہت بہت مبارک باد ہو شمس جیلانی صاحب
آپکی تحریریں واقعٰ ہی اس ایوارڈ کی مستحق ہیں
امید ہے اس ایوارڈ سے باقی لکھنے والوں کے حوصلے بلند ہونگے
اور ایک صحت مندانہ مقابلے کی فضا بنے گی
جناب شمس جیلانی صاحب ……..
پہلا “مصطفی علی ہمدانی ایوارڈ” مبارک ہو..
اللہ کرے آپ کو اتنے ایوارڈ ملیں ..کہ آپ کےگھرکی الماریاں بھرجائیں..
پھر……
مزید ایوارڈ جگہ نہ ہونےپرآپ ہماری طرف بھیجتےرہیں جسے ہم تبرکا
سنبھال سنبھال رکھیں گے………..
ڈاکٹر شمس جیلانی صاحب کو “ مصطفےٰ علی ہمدانی ایوارڈ “ مبارک ہو۔
“حق بہ حقدار رسید “
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میری طرف سے جناب صفدر ہمدانی صاحب کو اپنے والد مرحوم کا نام روشن کرنے پر اور انکے کارناموں کو ثواب ِ جاریہ کی حیثیت دینےپر مبارکباد۔
خیر اندیش:
منظور قاضی
جرمنی سے
عالمی اخبار کی طرف سے پہلا ‘‘مصطفیٰ علی ہمدانی ایوارڈ‘‘حاصل کرنے والے ۔اس عہد کے ممتاز مقتدرمفکر مححقق۔ اسکالر جناب ڈاکٹر شمس جیلانی حالی ثانی کو انکی قابل ستائش بے لوث ادبی سیاسی سماجی مذھبی خدمات پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ھیں
ڈاکٹر شمس جیلانی صاحب جلیل القدرعالم دین دردمند انسان بہت سادہ اور نفیس مزاج کے حامل جو انتہائ خلوص سے دیانت داری سے اردو کی شمع کینڈا کے معربی کنارے پر واقع وینکور میں روشن کیے ھوۓ ھیں جسکی روشنی دور سے اھل نقد ونظر کا حوصلہ بڑھاتی ھے۔ آپ کو عالمی اخبار کی جانب سے ایوادڈ ملنے پر بہت بہت مبارک باد
زرنیہں مانگتا دولت نہ حکومت درکار
میرے مولا مجھے لفظوں کا خزانہ دیدے
صفدرعلی ھمدانی
محترم جناب شمس جیلانی صاحب
السلام علیکم
ہماری طرف
سے
دل کی گہرائیوں
سے
مبارکباد قبول کیجیے
اس موقع
پر ہم عالمی اخبار
کی
انتظامیہ کو
بھی مبارک باد پیش کرتے ہیں
کہ
اس نے ‘مصطفیٰ علی ھمٰدانی ایوارڈ”
کا
اجرا
کرکے نئی نسل
کو
تاریخ اس
گوشے
سے
متعارف کرایا ہے
جس کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں
انشاء
یہ ایوارڈ آنے
والے وقت
میں
تاریخ
کا حصہ ہوگا
اور
ایوارڈ یافتہ
لوگ
اس ایوارڈ پر
ناز کریں گے
محمداحمد ترازی کراچی
اسلام علیکم ساتھیو
میری طرف سے شمس جیلانی بھائی کو اس ایوارڈ کے حاصل کرنے پر دلی مبارکباد ۔
اللہ رب العزت آپ کو صحت اور تندرستی کے ساتھ زندہ سلامت رکھے اور ہم آپ کی تحریروں سے فیضیاب ہوتے رہیں ۔آمین
اس ایوارڈ کے اجراء پر محترم بھائی صفدر ہمدانی کو بھی دلی مبارکباد ۔اللہ آپ کو اسی طرح جگمگاتا رکھے ۔
عالم آرا
وینکور
السلام علیکم۔
سر آپکو دل کی گہرائیوں سے اس اعزاز کے حامل ہونے کی تہنیت پیش ہے۔ آپ ہی یقینا” اس انعام کے اہل ہیں۔ خدا سے دعا ہے کہ وہ آپکا سایہ ہمیشہ ہمارے سروں پر قائم رکھے اور آپ سے کچھ سیکھنے کا سلیقہ ہم جیسے کم علم افراد کو مرحمت فرمائے۔
با احترامات فراواں
قمر رضوی
محترم و مکرم جناب شمس جیلانی صاحب۔
سلام مسنون۔ آپ کو یہ ایوارڈ مبارک ہو اور ہم آپ کی تحریروں سے فیضیاب ہوتے رہیں
محترم شمس جیلانی صاحب قبلہ !
یہ ایوارڈ دراصل آپ کی بے لوث خدمات، آپ کے ان تھک کام اور آپ کی پُر شفقت ہدایات اور راہنمائی کا ہم سب کی طرف سے اعتراف ہے، خواہش تو ہم سب کی وہی ہے جس کی طرف آغا ہمدانی صاحب نے اشارہ بھی کیا کہ “کاش عالمی اخبار کی کوئی مالی حیثیت ہوتی تو ہم اس ایوارڈ کے ساتھ کچھ زر نقد یا کچھ اور بھی پیش کر سکتے۔” لیکن یقیناً وہ سب کچھ عارضی ہے جبکہ ہمارے دلوں میں آپ کی احسان مندی دیرپا ہے۔
پہلے بھی عرض کر چکا ہوں کہ :
اب حضرت علی ابن طالب علیہ السلام کی اور بنت رسول سیدہ فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی سوانح حیات کو اب کتابی شکل دینا ناگزیر ہو چکا ہے، اللہ تعالٰی ہماری اس آرزو کو جلد پورا فرمائے، اور اس سلسلہ میں آپ کا ناصر و مددگار ہو، آمین۔
السلام علیکم و رحمۃ اللہ
میری جانب سے بھی جناب جیلانی صاحب کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد قبول ہو
اور عالمی اخبار کو بھی مبارک کہ حسب وعدہ اس ایوارڈ کے اجراء میں کامیابی نصیب ہوئی
بہنوں اور بھا ئیوں اسلام علیکم ورحمہ
میں سب سے پہلے تو آپ سب سےمعذرت خواہ ہوں کہ یہ ایوارڈ اس وقت ملا جبکہ کہ میں سخت بیمار تھا اور درد کی اذیت میں مبتلا تھا۔لہذا میں نہ کمپو ٹر کی طرف آیا اور نہ میں کسی بات سے با خبر تھا کیونکہ چند دن پہلے میری کا ر کا اکسیڈنٹ ہوا اور پھر اس کے چند یوم بعد بیہوش ہو کر واش روم میں گر گیا جس سے کا فی چوٹیں آئیں ۔ بھا ئی صفدر اور بہن نگہت اس تا زہ حا دثے سے واقف تھے ۔ مگر صفدر بھا ئی خود اپنے غم میں پھنسے ہو ئے تھے ۔ البتہ جب بہن نگہت کومیں اس پر تبصرہ کر نے کے لیئے نظر نہیں آیا تو پہلے ا نہوں نے گھبرا کر فون پر پو چھا کہ بھا ئی آپ کہا ں ہیں ۔؟اور میں نے کہا کہ بخیریت ہوں ! پھر بھی جب میں نظر نہیں آیا تو دوبارہ تین چا ر گھنٹے کے بعد پھر فون کیا اورپورا انٹرویو لے ڈالا۔ میں ان کی اس محبت ، بے چینی اور خبر گیری کے لیئے بہت ہی ممنون ہوں ۔
اس کے بعد آپ سب بھائیوں اور بہنوں کا بھی جنہوں نےاس اپنا ئیت کا اظہار کیا ۔ سب سے پہلے بہن نگہت کا جنکی یہ تیار کردہ سازش تھی جس سے مجھے انہوں نے بے خبر رکھا ۔ اس کے بعد بھا ئی صفدر کا کہ جنہوں نے مجھے اس قابل سمجھا کہ اپنے نامور والد ِ کے نام پر جا ری کردہ پہلا ایوارڈ مجھے عطا فر مانے کے لیئے چنا جو ان کا پا سنگ بھی نہیں ہے۔اس کے بعد خاموش سپاہی او ر ایک عظیم انسان جناب عبد المناف جنہوں نے اسے تخلیق کرنے میں اپنی رات خرچ کی۔ البتہ یہ گلا اچھا نہیں لگا کہ اس کے ساتھ کوئی رقم نہیں ہے ۔ کیونکہ فقیروں کی نظر میں دولت کی کبھی اہمیت نہیں رہی اور الحمد للہ میں فقیر ہوں ؟ میری نگا ہوں میں صرف خلوص کی قدر ہے وہ آپ سب کی تحریروں سے جھلک رہا ہے۔ خدا شکر ہے کہ مجھے اتنے قدردان ملے ہو ئے ہیں۔مجھے اس کے سوا اور کچھ نہیں چا ہیئے۔ البتہ انشااللہ ان دونوں مضامین کو کتابی شکل میں لانے کی کوشش کرونگا اور جلد ہی یہ دونوں کتابیں آپ کے ہاتھ میں ہونگی
خدائے بزرگ و بر تر سے دعا ہے کہ قبلہ جیلانی صاحب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے اور انکو تمام تکالیف و عوارض سے محفوظ و مامون رکھے۔اللہ پاک اس چمنستان کے سبھی ساتھیوں اور بزرگوں کو ہر مشکل اور تکلیف سے بچائے رکھے بجاہ محمد و آلہ الطاہرین۔
بھیّا شمس جیلا نی پر ور دگا رِ عا لم آ پ کو بحقّ محمّد و آ لِ محمّد اپنی اما ن میں رکھّے آ مین آ پ کو میری جانب سے یہ اعزاز مبا رک ہو میں نے ابھی مہینہ ہونے کو ہے تب سے اس ا خبار کا مطا لعہ شرو ع کیا ہے اور مجھ کو محسو س ہو رہا ہے کہ میں اپنے ہی خا ندا ن کے مخلصین کے در میان بیٹھی باتیں کر رھی ہو ں الحمد للہ یہ اخبار کے اجرا ء کرنے وا لوں کی بڑی کامیابی ہے آ پ نے سچ کہا فقیروں کو دولت کی چا ہ نہین ہو تی ھے میں بھی آ پ کی طر ح ایک سو الی بن کر ہر گھڑ ی در مصطفٰے صل ا للہ علیہ و آ لہِ وسلّم پر کھڑ ی رہتی ہوں کہ اس در کے صد قے میں اللہ ہم سب پر رحم اور کرم کر دے ،،،ا مین ثمّ آ مین
تما م پڑھنے والون کے لیے پیغا م ھے کہ قر ا ن حکیم کی سورہ انعام پڑ ھنے سے سو اری اور صا حب سوا ری سب محفو ظ رہتے ہین اللہ سب کا حا فط و ناصر سیّد ہ زائرہ عا بدی ایڈ منٹن کینیڈ ا
بھائی مصباح آپ کی دعاؤ ں کا بہت بہت شکریہ اللہ آپ کو ہمیشہ خوش اور خرم رکھے اور اہلَِخاندان کو بھی
بہن زائرہ عالمی اخبار میں آمد پر خوش آمدید۔آپ کی دعاؤں کا بہت بہت شکریہ یہ جان کر اور بھی خوشی ہوئی کہ آپ پڑوسی بھی ہیں۔ کیونکہ ایڈمنٹن کنیڈا کے فا صلوں کو دیکھتے ہو ئے سب سے قریب ہے۔ دعا کیجئے کہ یہ اخبار اپنا موجودہ معیار بر قرار رکھے اور ہمیشہ آپ کی امیدوں پر پو را اترے آمین
محترم شمس جیلانی صاحب !
آپ کی صحت کا پڑھ کر افسوس بھی ہوا اور خوشی بھی،
افسوس اس بات کا کہ یکے بعد دیگرے دو حادثے پیش آئے اور ہم بے خبر رہے، مزاج پُرسی بھی نہ کر سکے
خوشی اس بات کی کہ حادثہ زیادہ خطرناک نہ تھا، اور اب آپ کی صحت بہتر ہے۔
اللہ کریم آپ کو جلد از جلد، اُن ہی ہستیوں کے صدقے میں، جن کی آپ نے سوانح تحریر فرمائی، (ان پر لاکھوں سلام)
صحت کاملہ سے نوازے، الٰہی آمین
کتابوں کی اشاعت کے ارادے کی خوش خبری پر آپ کو ابھی سے مبارک باد پیش کرتا ہوں
اللہ تعالٰی جلد از جلد آپ کی یہ دونوں معرکۃ الآرا تحریریں مجلد شکل میں ہمیں عطا فرمائے
آمین
(میرے لائق کوئی خدمت ہو تو ضرور یاد فرمائیے)
محترم ،جنا ب شمس جیلانی صا حب حو صلہ افزا ئ کا بہت بہت شکریہ ،اللہ تعا لیٰ سے امّید ھے کہ آ پ کی طبیعت اب بہتر ھو گی جو اب مین تا خیر کی معز رت قبو ل کیجئے ،بجا ارشا د فر مایا ایڈ منٹن وینکو ور کا پڑ وسی شہر ھے ،ا خبا ر اور اس کے اجراء کرنے والوں کے لئے میری تہہ دل سے دعا ئیں ہیں اور افسو س یہ ھے کہ میں اب تک اس اخبار سے کیو ں لا علم تھی ،بہر حا ل اللہ تعلیٰ کا فرمان یا د آ جاتا ھے تم تو چا ہ ھی نہیں سکتے جب تک ہم نا چا ھیں اس نے جب چا ہا تب میں عا لمی اخبار کی خا ندا ن کی رکن بن سکی الحمد للہ ،دعا کیجئے کہ میری تحریریں ا خبار کے معیا ر پر پوری اتریں آ مین دعا گو آ پ کی زائرہ بجّو
السلام علیکم
قبلہ جیلانی صاحب
آپ کو عالمی اخبار کی جانب سے پہلا ایوارڈ ملنے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں
انتظامیہ کا بھی شکریہ ادا کرنا ضروری ہے کہ یہ خوب صورت روایت ڈالی گئی ہے۔