20 thoughts on “سید کلب عباس کا تیار کردہ آن لائن عزاداری چینل”

  1. اسلام و علیکم

    زبردست خدا آپ کو اس خدمت ِ آلِ نبی (ص) پر بے شمار اجر عطا کرے الہی آمین –

    یہ ایک بہترین عمل ہے اور ہمارے لوگوں کی طرف سے ایسے چینلز کی بہت ضرورت ہے
    جو حق کو حق کی طرح سے پیش کر سکیں اور جو تمام لوگوں کو جہاں تک ممکن ہو سکے
    بیغام حُسین (ع) کی اشاعت کرتے رہیں ۔ جزاک اللہ

    اللہ حافظ و ناصر

  2. بیٹے کلب عبّاس ،سلامت رہو ،میں بھی تمہا رے اس چینل پر اس طرح شامل ہو رہی ہو ں

    اس منظو م کلام میں امام علیہ السّلام عالی مقام اپنی بہن بی بی زینب سے مخاطب ہیں

    کربلا کے رن میں آئے جب شہ خیر الانام

    تھی زمیںتپتی ہوئ اس پر لگائے سب خیام

    رو کے پھر شہ نے کہا زینب دلگیر سے

    بعد میرے قتل کے تم جاؤ گی دربار شام

    یہ رہا وہ مقتل خو نیں تمہارے سامنے

    یہ زمیں اور وہ زماں ھے سب ہمارے سامنے

    صبر کرنا اے بہن جب تا زیا نے کھا ؤ تم

    ا و ر پا بند رسن ہو کر جہا ں بھی جا ؤ تم

    دیکھو با لی ہے سکینہ مجھ کو ڈھو نڈ ے گی کہا ں

    کیسے بن میرے رہے گی میری بچّی تشنہ کام

    ہو گا جھولا جب علی اصغر کا خالی دیکھ لو

    اس کی ماں کو دیکھ لینا مر نا جائے بے مرام

    ہاں علی ا کبر کی ہےکڑیل جوانی دیکھ لو ،

    تم ہی ان کو روک لو

    ا م لیلیٰ کی کمائ ہے میرا ما ہ تما م

    کاش بھائ میرا کہنا مان لے،،،

    مشک سے منہ موڑلے

    تم ہی سمجھا ؤ اسے گر وہ دریا پر گئے

    پھرنہیں آ ئیں گے واپس شیر یزداں کے سہام

    کون لائے گا پھریرا یہ تو ان سے پوچھ لو

    اور لب دریا کٹیں گے ان کے بازو دیکھ لو

    کیسے لاؤں گا میں لاشہ ان کا یہ تو سوچ لو

    کیا کمر میری نا ٹوٹے گی زرا یہ دیکھ لو

    بعدہ میرے جلائیں گے عد و سارے خیام

    اے بہن تم دیکھ لینا سب کو دل کو تھا م تھام

    شاعرہ اہل بیت ،،کنیز در بتول

    سیّدہ زائرہ عابدی

    ایڈ منٹن ،کینیڈ ا

    ا ن اشعار کے پہلے دو بند میرے محترم بھیّا صفدر ہمدانی نے اصلاح کئے تھے جو میرے میل باکس میں تھے ،،میل باکس کے ہجوم میں ابھی تو دستیاب
    نہیں ہو سکے ،مزید اصلاح بھی لینی تھی، اب مجالس کی مصروفیت کے سبب وقت بھی نہیں ھے کہ زیادہ تلاش کرتی اس لئے اپنے

    ہی تخلیق کردہ بھیج دئے ہیں ،،صفدر بھیّا سے بہت سی معزرت

    صفدر بھیّا سے بہت سی معزرت کے ہمراہ
    ُ

  3. میرے چاند سلامت رھو۔ اس عظیم کام کا اجر تو شہزادی کونیین اور مولاۓ کائنات ھی عطا کرینگے ۔اللہ پاک علی اکبر علیہ اسلام کے تصدق میں تم سب نوجوانوں کو سلامت رکھے، آمیں ثم آمیں ۔

    مجھے بہت فخر ھے تم پر بیٹا ۔اس دور یزیدی میں تم جیسے باھمت نوجوان ھی حسینیت کا پرچم بلند کر سکتے ھیں ۔ایک بہت نیک اور بہت اچھا کام کیا ھے ھم سب کی دعایئں تمھارے ساتھہ ھیں ، ھماری خلقت کا مقصد ھی عزاۓ حسین علیہ اسلام ھے۔ھمارا اولین فرض یہی ھے کہ عزآۓ حسین علیہ اسلام کو فروغ دیں رسومات اعزاء میں اب میڈیا کی اھیمت کو کو‏ئ نظر انداز نیہن کرسکتا مجالس اور اب حسینی چینل کی بدولت انشا اللہ ذکر حسینی جاری ھے اور ھمیشہ جاری رھیگا۔ ھم کو فخر ھے کہ ھماری مجالس ھمارے لیے بہترین دینی درس گاہ بھی ھے حقیقت تو یہی ھے کہ شہداۓ کربلا کی بے مثآل قربانیوں کے طفیل ھی اسلام دوبارہ زندہ ھوا انسانیت کے لیے مقام ناز ھے کہ اک پیرجواں ھمت نے اللہ کے دین اور اس کے کلمے کو بچانے کے لیے اپنی اور اپنے گھر کی 72 شہیدوں کی قربانی دیکر اسلام کو بچایا

    مکہ چھوڑا مدینہ چھوڑا اور کربلا کو آباد کیا کربلا کی زمین کو کربلاۓ معلی بنا دیا پوری تاریخ انسانی میں کوئ بھی ایک ایسا واقعہ نیہن ملتا کہ حق کی سربلندی ، اور حمایت کے لیے کسی ھستی نے اپنے بھرے گھر کو قربان کیا ھوا معرکہ کرب وبلا حد درجہ الم انگیز واقعہ ھے ذرا امام حسین علیہ اسلام اور انکے رفقاۓ کار 72 جانثاروں کو دیکھیے سب کی ایک ھی خواھش ایک ھی تمنا ایک ھی مقصد ایک ھی منزل ایک ھی جذبہ کیا بوڑھے کیا جوان کیا بچے سب ھی جاں فروشی کے جذبے سے سرشار کہ ھماری جان جاۓ تو جاۓ بس دین اسلام بچ جاۓ کلمہ بچ جاۓ قرآن بچ جاۓ ، ایمان بچ جاۓ اے عظیم الشان قربانی سے اللہ کی کتاب بچ گي دین بچ گیا اسلام بچ گیا مگر فاطمہ زھرا کا بھراگھر لٹ گیا ، مگر نام حسین تاقیامت زندہ و جاوید ھوگیا

    جو کربلا کی اندھیری راتوں میں روشنی ھے حسین وہ ھے
    شہادتوں کے سفر کا حاصل جو زندگی ھے حسین وہ ھے
    گلاب میں جو لہو کی خؤشبو سے تازگی ھے حسین وہ ھے
    بزیرٍ خنجر جو ایک پیاسے کی بندگی ھے حسین وہ ھے

    حسین میرا، حسین تیرا، حسین سب کا
    حسین حیدر کا،مصطفی کا،حسین رب کا

    صفدر ھمدانی

  4. شاہین بیٹی بے شک کلب عبّاس نے یہ کتنی خوبصورت شمع فروزاں جلائ ہے جتنی بھی دعائیں دیں کم ہی کم ہے،، ا یڈ منٹن میں غضب کی سردی ہے چہا ر جانب ہر ہر شئے برف سے ڈھک گئ ہے مسلسل برف باری ہو رہی ہے آ سمان مکمّل طور پر برفانی بادلوں سے ڈھکا ہوا ہے ،،

    مو سم باہر نکلنے کے لئے لا نگ سنو شوز پہنے جارہے ہیں ،گھر سے نکلتے ہی محسوس ہو رہا ھے جیسے کیسی نی فریزر میں دکیل دیا ہو مگر اس معبود کی شان ننھے ننھے بچّے بھی برفا نی سیٹو ں میں پیک کر کے لائے جارہے ہیں امام بارگاہیں کھچا کھچ بھری ہو ئ ہیں کوئ خطیب پاکستان سے آ ئے ہیں تو کوئ ہندوستان سے تشریف لائے ہیں،،اور مجلس حسین جاری ہے ،،، کاش بھٹک جانے والے آ ج بھی اگر کربلا کا مفہوم سمجھ لیں تو خود حسینی بن جائیں ،،جناب حر بھی تو دم آخر آن ملے تھے

    اب اجازت کیو ں کہ رات کا پو ن بجا ہے اور مجھے نیند آ رہی ہے کوئت میں اس وقت دن کا اسی کے آس پاس کا وقت ہو گا یقیناً

    اللہ نگہبان

  5. نگہت نسیم بیٹی تم سے بات کی تو نو بت ہی نہیں آ رہی ہے بس زرا یہ مجالس کی مصروفیت کافی زیادہ ھے اور اگر میرا بلاگ تم کو

    یہا ں اضا فی لگے تو بے شک ڈیلیٹ کر دو

    اللہ حا فظ

  6. السلام علیکم ۔۔
    میں متشکر ہوں آپ سب کا خصوصا جناب ڈاکٹر ندیم نقوی کا اور جناب صفدر ہمدانی کا کہ یہ حضرات مسلسل میری حوصلہ افزائی اور رہنمائی کرتے ہیں
    ہر عزادار اور محبان اہل بیت علیہ االسلام مسلسل اپنے اپنے حصے کا حق ادا کرتا ہے اور کرتا رہے گا
    ، جو کام میں یا کوئی بھی کر سکتا ہے اس عظیم قربانی کی اشاعت میں کرے گا آمین ۔۔
    آخر میں اس دعا کے ساتھ
    شمع سے شمع جلے سلسلہ جاری رہے
    ہم رہیں یا نہ رہیں یہ عزاداری رہے
    آمین ۔۔ والسلام

  7. 786،،رو کے عبّا س یہ بولے دلبر جانی۔۔۔چھد گئ مشک تیری بہ گیا سا را پا نی

    کیسے خا لی میں مشک خیمے میں لےکرجاؤں ۔۔۔۔اس سے اچھّا ہے کہ دریا کے کنارے مرجاؤں

    میرا بیکار ہے جینا میری دلبر جانی ۔۔۔۔۔۔چھد گی مشک تیری بہ گیا سارا پا نی

    سوکھے ہونٹو ں کو جو بھائ کے بہن نے دیکھا ۔۔۔۔رو کے بولی آؤ میرے چھو ٹے سے ننھے بھیّا

    آگئ شام غریبا ں آ گیا دیکھو پانی ۔۔۔رو کے عبّا س یہ بولے میری دلبر جانی

    شاعرہ ء اہل بیت کنیز در بتول ،سیّدہ زائرہ عابدی

  8. کلبِ عباس بھائی !
    مولا حسین علیہ السلام کی غربت کربلا ہی تک محدود نہیں، آج چودہ سو سال بعد بھی مولا حسین مظلوم ہیں
    دیکھیے آپ نے بلاگ شروع کیا اور سوائے میری ان چار بہنوں کے
    محترمہ سیّدہ زائرہ عا بدی صاحبہ، محترمہ شاہین حیدر رضوی صاحبہ، محترمہ ثمرین بخاری صاحبہ اور محترمہ نگہت نسیم صاحبہ کے
    کوئی نظر نہیں آ رہا بشمول مجھ حقیر کے،

    آپ شعر و شاعری پر بات کیجیے یا سابق صدر مشرف کو لتاڑیے، دیکھیے میں کیسے کیسے تبصرے لکھوں گا، پھر آپ میرے قلم کی روانی اور خیالات کی فروانی دیکھیں گے
    لیکن مولا حسین کو کل کے مسلمانوں کی طرح آج میں نے بھی اکیلا چھوڑ دیا ہے کیوں کہ میرے پاس وقت نہیں
    میری اور مصروفیات بہت زیادہ ہیں، میں نے کچھ روزی رزق بھی تو کمانا ہے (رزقِ حلال کا حصول عین عبادت ہے)، پھر میرے بچے اور دیگر گھر والے
    مولا حسین کا واقعہ تو سب کا کہا سنا ہے ہی، اب اس کی ضرورت ویسے بھی کم ہو چکی ہے، تو میرے یہاں کچھ لکھنے کا کیا فائدہ ؟
    میں مانتا ہوں کی رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے نواسے کے ساتھ زیادتی ہوئی
    لیکن میں اب کر ہی کیا سکتا ہوں ؟ بلاگز لکھنے سے کیا فائدہ ہو گا ؟
    مجھے تو یہ شیعہ اور یہ سنی آپس میں ملے ہوئے لگتے ہیں، پہلے یہ شیعہ کا شعار تھا کہ ہر سال حسین حسین کرتے تھے، روتے تھے اب سنیوں نے بھی ان کی دیکھا دیکھی
    یہ وطیرہ اپنا لیا ہے، اب ان کے یہاں بھی ایسی مجالس کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، اب یہ بھی حسین حسین کرتے ہیں اور یزید کی مذمت ہیں، (شاید پہلے ہی سے کرتے ہوں اور یہ میرا یہ مشاہدہ غلط ہو لیکن، دیکھا میں نے ایسا ہی ہے)لگتا ہے کہ شیعوں سے رشوت لی ہے سنیوں نے۔

    میں کہتا ہوں کہ اس سب کی ضرورت ہی کیا ہے؟ کیا نبی اکرم نے یہ سب کچھ کرنے کو کہا تھا ؟ کیا اسلام مکمل نہ ہوا تھا کہ یہ نئی نئی چیزیں شروع کر دیں ؟
    بس نمازیں پڑھو اور روزے رکھو، کافی ہیں یہ مسلمان ہونے کے لیے

    اور سچی بات یہ ہے کہ ایسی بات مجھے سچی نہیں لگتی مثلاً

    اسلام کے دامن میں بس اس کے سوا کیا ہے
    اِک ضربِ ید اللہٰی اِک سجدہٴ شبیری

    انسان کو بیدار تو ہو لینے دو
    ہر قوم یہ پکارے گی ہمارے ہیں حسین . . . . . . . وغیرہ

  9. کربلاکا سرمدی پیغام
    علامہ اقبال کی نظر میں
    پروفیسر محمد اشفاق چغتائي
    قسط اول

    نہاں اندر دوحرفی سرکار است
    مقام عشق منبر نیست داراست
    براہیماں زنمرودان نترسند
    کہ عود خام را آتش عیار است۔

    زندگي خیروشر کے پیکار کا نام ہے اور اس معرکہ حق و باطل میں طاغوتی قوتوں سے نبردآزماہوتے ہوۓ حق و صداقت کی بالادستی کے لۓ تسلیم جاں کرنااصل حیات و معراج زندگي ہے :

    برترازاندیشہ سود و زیان ہے زندگي
    ہے کبھی جاں اور کبھی تسلیم جاں ہے زندگي
    تو اسے پیمانہ امروزوفردا سے نہ ناپ
    جاودان پیہم رواں ہردم رواں ہرزندگي

    اسلام جس راہ سلامتی و نجات کا داعی ہے وہ راہ جہد مسلسل سے عبارت ہے اور وہ پیکر تسلیم و رضا جو اس راہ پر قدم رکھتاہے جہاد زندگي میں اپنا سب کچھ وقف رضاۓ الھی کرکے مسلمان کہلاتاہے :

    یہ شہادت رہ الفت میں قدم رکھنا ہے
    لوگ آسان سمجھتے ہیں مسلماں ہونا ۔

    زندگي اور موت دوحقیقتیں ہیں ان کے بارے میں ایک مسلمان کا نقطہ نظرکیا ہونا چاہیے؟ترجمان حقیقت علامہ اقبال نے اپنے کلام میں اس سوال کا جواب نہایت جامعیت کے ساتھ دیا ہے،فرماتے ہیں
    کھول کے کیا بیاں کروں سرمقام مرگ وعشق
    عشق ہے مرگ باشرف مرگ حیات بے شرف
    صحبت پیرروم سے مجھ پہ ہوا یہ رازفاش
    لاکھ حکیم سربجیب ایک کلیم سربکف

    علامہ “جاوید نامہ”میں حقیقت حیات و مرگ و شہادت کے عنوان سے سلطان ٹیپوشہید کا پیغام بنام رود کاویری نظم کرتے ہیں اور حیات ومرگ وشہادت کا فلسفہ بیان کرتےہوۓفرماتے ہیں :

    زندگي راچیست رسم ودین و کیش
    یک دم شیری بہ ازصد سالہ میش
    زندگي محکم زتسلیم و رضا ست
    موت نیرنج و طلسم و سیمیاست
    بندہ حق ضیغم و آھواست مرگ
    یک مقام ازصد مقام اوست مرگ
    می فتد برمرگ آں مرد تمام
    مثل شاہینی کہ افتد برحمام
    ہرزماں میرد غلام ازبیم مرگ
    زندگي اوراحرام ازبیم مرگ
    بندہ آزاد راشانی دگر
    مرگ اورامی دھد جانی دگر

    فارسی سے نابلد قارئين کے لۓ چندا لفاظ میں ان اشعار کا مفہوم بھی پیش کرتاہون علامہ فرماتے ہیں کہ زندگي محض رہنے سہنے اور وقت گزاری کا نام نہیں اور شب و روزوماہ سال کی پیمائش نہیں ہے بلکہ شیر کی زندگي کا ایک لمحہ بھیڑکی سوسالہ زندگي سے بہتر ہے ۔زندگي تسلیم و رضا سےمحکم ہوتی ہے اور موت محض ایک سحر و افسون ہے ایک دکھاوا ہے بندہ حق شیر کی طرح ہے ،موت کی مثال ایک ہرن کی سی ہے ،موت بندہ حق کے سیکڑوں مقامات میں سے ایک مقام ہے بندہ حق موت پر اس طرح جھپٹاہے جیسے شاہین کبوترپر ،اس کے برعکس غلام (بندہ دنیا )ہروقت موت کے خوف سے مرتاہے اور زندگي اس پر حرام ہوتی ہے ،مگر بندہ حق (مرد حر)کی شان یہ ہےکہ وہ موت کا شکاری ہے اورموت سے نئي زندگي حاصل کرتاہے ،فرماتے ہیں

    اوخوداندیش است مرگ اندیش نیست
    مرگ آزاداں زآنی بیش نیست

    بندہ حق خود اندیش ہوتاہے اسے موت کا اندیشہ لاحق نہیں ہوتاکیونکہ وہ اس حقیقت سے آشنا ہوتاہے کہ آزاد مردوں کی موت ایک لمحہ سے بڑھ کرنہیں ہوتی دوسرے ہی لمحے وہ حیات جاوداں پاجاتے ہیں ،مرد مومن حق تعالی سے اس موت کا طلبگار ہوتاہے جو اسے اپنے محبوب حقیقی سے واصل کرنے والی اور ابدی حیات عطاکرنے والی ہے ۔

    بگذر ازمرگي کہ سازد بالحد
    زانکہ این مرگ است مرگ دام و دد
    مرد مومن خواھد ازیزدان پاک
    آں دگر مرگي کہ برگيرد زخاک
    آن دگر مرگ انتہاۓ راہ شوق
    آخرين تکبیردرجنگاہ شوق

    اس موت سے بلند ترہوجا جومٹی میں ملادینے والی ہے کیونکہ یہ جانوروں کے لۓ ہے ،مرد مومن اپنے رب سے ایسی موت کا خواہاں ہوتاہے جو اسے مٹی سے ملانے والی نہیں بلکہ خاک سے بلند کرنے والی ہے ،ایسی موت راہ شوق کی انتہا اور شہادت گہ الفت میں آخری تکبیر ہوتی ہے ۔
    گرچہ ہرمرگ است بر مومن شکر
    مرگ پورمرتضی چیزی دگر

    بندہ مومن کے لۓ موت شکر شیریں اور مرغوب ومحبوب ہواکرتی ہے کیونکہ یہ اسے جادہ عشق کی انتہا پر پہنچاکر اپنی اصل سے واصل کرتی ہے بفرمودہ سرکار عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم “الموت جسر یوصل الحبیب الی الحبیب (موت ایک پل ہے جو محب کو اپنے محبوب سے ملاتاہے )
    بندہ عشق مرد مومن ہرموت میں حلاوت پاتاہے مگر پور مرتضی ابن علی علیہ السلام کی مرگ شہادت کی بات ہی کچھ اور ہے :مرگ پورمرتضی چیزی دگر
    اقبال کا یہ لافانی مصرع شرح وبیان کی وسعتوں اور حدوں سے باہر ہے ،پھر فرماتے ہیں :

    جنگ شاہان جہاں غارت گری است
    جنگ مومن سنت پیغمبری است
    جنگ مومن چیست ہجرت سوے دوست
    ترک عالم،اختیار کوي دوست
    آنکہ حرف شوق بااقوام گفت
    جنگ رارہبانئي اسلام گفت
    کس نداندجزشہید این نکتہ را
    کو بخون خود خرید این نکتہ را

    شاہان دنیا کی جنگ محض غارت گری ہواکرتی ہے مگرجنگ مومن سنت پیغمبری ہے مومن کی جنگ (جہاد )کیا ہے؟محبوب حقیقی کی جانب ہجرت ساراعالم چھوڑکریارحقیقی کا ہورہنا،حضورسید العالمین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جنگ کو رہبانیت اسلام قراردیا یہ نکتہ شوق شہید کے علاوہ کوئي نہیں سمجھ سکتا شہید نقد جان دے کراس رازکو پالیتاہے حق و باطل کی معرکہ آرائي مشیت ایزدی ہے اور
    موسی و فرعون و شبیرویزید
    این دوقوت ازحیات آيد پدید
    دنیا میں قوت شبیری حق کا نشان نصرت بن کرآئی اس حقیقت ابدی قرارپائي
    حقیقت ابدی ہے مقام شبیری
    بدلتے رہتے ہیں اندازکوفی وشامی
    اگریہ قوت دنیا میں موجود نہ ہوتی تو حق دنیا سے کبھی کا مٹ چکا ہوتا،بفرمودہ علامہ اقبال
    زندہ حق ازقوت شبیری است
    باطل آخر داغ حسرت میری است

  10. عزیز بھائ عبدالمناف آفس میں رلا ڈالا یوں تو ھر موسم میں صرف نام حسین لینے سے آنکیھں اشکبار ھوجاتی ھیں ۔ مگر محرم میں اس کیفیت میں شدت آجاتی ھے۔ ھر غم سے بڑھ کر غم حسین ۔ میں اور میرا دل تو ھر موسم میں کریلا کے لیے ترستا تڑپتا ھے۔ عراق و کربلا تو کویت سے بہت قریب ھیں ، نظروں سے دور رھے کربلا مگر ھر حسینی دل میں نہاں ھے کربلا۔ ذکر امام مظلوم سید الشہدا ء تو ذکر خدا اور رسول کی طرح تاقیامت جاری رھے گا کیونکہ یہ کائنات کی سب سے دکھیاری ماں سے کردگار کا وعدہ ھے کہ نام حسین باقی رھے گا ۔ ھماری جانیں آّ پ پر قربان ۔ لبیک یا حسین علیہ اسلام

    بارالہہ : شعیان اھل بیت کو اپنے حفظ و امان میں رکھنا امین
    امام مظلوم کے نام لیوا کو کوئ ڈر وخوف رھتا ھے وہ صرف اللہ سے ڈرتا ھے کسی یزیدی طاقت سے کھبی خائف نیہن ھوتا

    پاکشتان میں شعیان علی جذبے شوق شہادت سے سرشار کیا بچہ کیا بڑا کیا جوان ، ھرایک سر پر کفن باندھ کر عاشورے کے ماتمی جلوس میں ماتم کرنے کی تیاریاں کررھے ان کو دینا کا کوئ طاقت ۔ کوئ دھشت گرد روک نیہں سکتا ۔خوفزدہ نیہں کرسکتا ،

    پاکستان کا پہلا مرثیہ ۔ جو سید نجم الحسن شمیم نے لکھا تھا اس کے چند بند

    حسین علیہ اسلام کی ذات

    ھے ذوق سلیم اسکی طبعیت کی گرانی
    ھر علم بجھاتا ھے یہاں تشنہ دھانی
    یہ فکر کی راھوں میں ھے منزل کی نشانی
    تخلیق کے چشموں کی یہ ھے وجہ روانی

    تاریکی ایجاد میں تنویر قمر ھے
    تحقیق کی انکھوں کا یہی نور بصر ھے

    سرسبز گلستان رسالت ھے اسی سے
    قائم ھے اذاں اس سے اقامت ھے اسی سے
    سجدے ھیں نمازيں ھیں عبادت ھے اسی سے
    وحدت ھے نبوت ھے امامت ھے اسی سے

    بنیادیں کسی طرح ھلیں ظلم و جفا کی
    جاتا ھے یہ کرنے کو بناّ دین خدا کی

    راھواربھی سنجیدہ خرامی سے رواں ھے
    ھر نقش قدم عین عبادت کا نشاں ھے
    اعداء کی صفوں پر نگہ غیظ فشاں ھے
    جولاں تو ھو لیکن ابھی مجبور عناں ھے

    واں حسن جفا فوج ستم دیکھہ رھی تھی
    یاں تیغ علی چشم کرم دیکھہ رھی تھی

    واں جبر وتشدد کی نگآھوں کے شرارے
    یاں رحم کی مرغوب فضاوں کے نظارے
    واں ظلم کو ھرسمت سے قوت کے سہارے
    یاں عدل کو انجام کی خوبی کے اشارے

    واں ضد ھے کہ سر حق کا جھکا ھی کے رھینگے
    یاں عزم کہ باطل کو مٹا ھی کے رھینگۓ

    ابھی جاری ھے

    مولا آپ سب کو سلامت رکھے آمین ثم آمین

  11. سب غم ھیں دوروزہ غم شبیر وھی ھے
    چودہ سو برس بعد بھی تاثیر وھی ھے

    اے صاحب دل واقف اسرار زمانہ
    اے حکمت وتدبیر وسیاست میں یگانہ
    تاریخ کا سب ھے تری نظروں میں خزانہ
    سن ھم سے یہ اعجاز حسینی کا فسانہ

    سب غم ھیں دوروزہ غم شبیر وھی ھے
    چودہ سو برس بعد بھی تاثیر وھی ھے

    وہ درد ھے دل جس کو بھلا ھی نیہن سکتا
    وقت اسکی حدوں کو کبھی پا ھی نیہں سکتا
    ھاتھہ اس کو زمانے کا مٹا ھی نیہں سکتا
    پانی کبھی یہ آگ بجھا ھی نیہں سکتا

    سب غم ھیں دوروزہ غم شبیر وھی ھے
    چودہ سو برس بعد بھی تاثیر وھی ھے

    اے دوست زمانے کی ھراک چیز ھے فانی
    تاحشر رھے گی مگر اس غم کی جوانی
    سو رنگ سے آفاق میں ھے مرثیہ خوانی
    ھر دور میں اس درد کی ھے یاد دھانی

    سب غم ھیں دوروزہ غم شبیر وھی ھے
    چودہ سو برس بعد بھی تاثیر وھی ھے

    یہ غم دل انساں میں ھے فطرت کی امانت
    اس غم نے سکھائ ھے صداقت کی حمایت
    اس غم کے سہارے سے ابھرتی ھے شجاعت
    بیکس کی یہ تلوار ھے مظلوم کی طاقت

    سب غم ھیں دوروزہ غم شبیر وھی ھے
    چودہ سو برس بعد بھی تاثیر وھی ھے

    شاعر اھلبیت علامہ نجم آفندی

  12. بلاّ ثبوت شہ مشرقین بن جاتے
    جناب فاطمہ کے نور عین بن جاتے
    جو شرط ھوتی نہ سجدے میں سرکٹانے کی
    یہ وہ زمانہ ھے لاکھوں حسین بن جاتے

    قمرجلالوی

  13. 786،،، کہا بتول نے یہ میرا حسین ھے

    یہ میرا حسین ھے ،یہ میرا حسین ھے

    زبیح کربلا حسین ،قتیل کربلا حسین ،اسیر نینوا حسین ،

    حسین حسین امام حسین ،،حسین حسین امام حسین

    تین دن کی پیاس تھی،، کربلا کی ریت تھی ،،آ گ تھی برس رہی

    سر نا جھک سکا تیرا پھر بھی اے میرے حسین

    یا حسین ،یا حسین ،یا حسین یا حسین یا حسین

    حسین حسین امام حسین حسین امام حسین امام حسین

    خیا م سارے جل گئے بےردا حرم ہوئے

    کوئ نہیں ہے بچ سکا سب شہید ہو گئے

    نہر کی ترائ میں سر کٹا کے سو گئے

    کربلا کے منتہیٰ مین سرخ رو حسین ھے

    یہ میرا حسین ھے یہ میرا حسین ھے

    یہ میرا حسین ھے ،یہ میرا حسین ھے

    زندگی کی آن کیا بندگی کی شان کیا

    ھے فنا کا راز کیا ھے بقا کا راز کیا

    جس کو تم کہو بقا وہ فنا راستہ

    یہی تو جانتا ھے جو وہ میرا حسین ھے

    کربلا کا درس ھےسر اٹھا کے تم جیو

    سر کٹا کے دے گیا تم کو یہ پیام وہ

    وہی ھے سر یہ دیکھ لو

    نیزہ ء بلند پر سر بلند حسین ھے

    یہ میرا حسین ھے ،یہ میرا حسین ھے یہ میرا حسین ھے

    حسین ،حسین اما م حسین نبی (ع)کا دلربا حسین

    قتیل کربلا حسین زبیح کربلا حسین ،اسیر نینوا حسین

    حسین حسین امام حسین حسین امام حسین ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    یا حسین یا حسین یا حسین ،،،،،،،،،،،،،،،،،دو ہاتھ کے زور دار ماتم پر نو حہ ختم ختم کیا جائے

    شاعرہ اہل بیت کنیز در بتول سیّدہ زائرہ عابدی

    ایڈ منٹن ،کینیڈ ا

  14. محترمہ شاہین حیدر رضوی صاحبہ، محترمہ سیّدہ زائرہ عا بدی صاحبہ، جناب قبلہ ہمٰدانی صاحب، کلبِ عباس بھائی !
    یہ ٖ ذکر جاری رکھیے کیوں کہ :

    ذکرِ حسین علیہ السلام ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

    یہ وہ ذکر ہے جو تب بھی ہوتا تھا جب یہ کائنات بھی ابھی وجود میں نہیں آئی تھی
    یہ وہ ذکر ہے جو تب بھی ہوتا رہے گا جب یہ کائنات فنا ہو چکی ہوگی
    یہ وہ ذکر ہے جو جنت کے مکیں کریں گے
    یہ وہ ذکر ہے جو افتادگان بہ جہنم اس جہاں میں نہ کرنے پر کفِ افسوس ملیں گے
    یہ وہ ٖذکر ہے جس کے ذاکر سولی پر چڑھ کر بھی یہ ذکر کرتے رہے
    یہ وہ ٖذکر ہے جس کو روکنے کے لیے ہمیشہ سے خون کے دریا بہائے جا رہے ہیں
    یہ وہ ٖذکر ہے جس کو باقی رکھنے کے لیے 1400 سال سے لوگ اپنی جانیں بے دریغ قربان کر رہے ہیں

    روتا وہی ہے جسے غم ہوتا ہے،
    رونے سے روکتا وہی ہے جسے بھانڈا پھوٹ جانے کا خدشہ ہوتا ہے
    کیا لیتا ہے کسی کا کوئی رونے والا ؟
    سوائے اس کے کہ باطل، جاہل، قاتل کے چہرے سے نقاب نوچ لیتا ہے

  15. قیامت کے ایام ھیں ۔ ھر فرش عزاء پر ایک دکھیاری ماں اپنے لعل کا پرسہ لینے عزاداروں سے پہلے پہچتی ھے ۔کربلا کے مظلوم ،معصوم، صابر شہدوں اور اسیروں کا پرسہ لینے کے لیے آتی ھے اور رونے والوں کو دعا دیتی ھے انکے آنسو اپنے رومال میں سمیٹ کر لے جاتی ھے۔

    جو سید المظلوم کی معصیبت کو یاد کرکے گريئہ کرتا ھے اور دوسروں کو رولاتا ھے اس پر جنت واجب ھوجاتی ھے۔ کبھی کبھی میں سوچتی ھوں وہ غم جو چودہ سو برس کے بعد بھی اتنا ھی تروتازہ ھے کہ ھر حسینی دل ان مصائب کو باد کر کے تڑپ جاتا ھے، اے ھممارے غریب امام تشنہ لب امام ۔

    شہید امام ، صابر امام ۔ ھماری جانیں آپ پر فدا ھوں وامصیبتا ّ ثانی زھرا کو ۔اپنے بابا کے سینے پر سونے والی سکینہ کو کڑیل جوان علی اکبر کی ماں کو شہزادے قاسم کی ماں ۔چھہ ماہ کے بے زبان علی اصغر کی ماں کو لعینوں نے رونے نیہں دیا تھا وہ پاک م طیب بیبیاں جن کو کبھی کسی نے ننگے سرنہ دیکھا تھا ۔ بے مقنعہ و چادر دربدر پھراي گیئں ، کرب وبلا سے کوفہ و شام تک کا سفر ۔ ھاۓ وہ کیسا سفر تھا۔ مسلمانوں میں تو مردے کو شیہدوں کو دفن کرنے میں سبقت کی جاتی ھے مگر اولاد علی وبتول کے لاشے 40دن تک بے گوروکفن ّپڑے رھے۔اور شہدا کے سر نیزوں پر فرآن کی تلاوت کرتے رھے۔ یہ کیسے مسلمان تھےجھوں نے نواسہ رسول کا سجدے میں گلا کاٹ لیا ۔ظالموں نے آل محمد کے بچوں پر اتنا ظلم کیا تھا کہ سب بچوں کو ماوں سے الگ کرکے وحشی اونٹوں پر بٹھایا تھا۔ ھاتھہ پس پشت بندھے ھوۓ ۔ جب طالم تیزی سے اونٹوں کو دوڑاتے تو سہمے ھوۓ بچے اونٹ کی پشت سے زمین پر گر جاتے ۔ اور لعین ان کو روندتے گذر جاتے تھے کربلا سے شام تک کے راستوں میں

  16. ان مظلموں کے گم نام مدفن ۔ ان مصائب پر ھم ساری عمر بھی گرئیہ کریں تو کم ھے
    آج اٹھویں محرم ھے اور آج عباس علم دارکی شہادت کا دن ھے
    پ کی فضیلت کے لئے وہ دعا کافی ھے جسے امام جعفرصادق علیه السلام نے جناب عباس علیہ السلام کی زیارت کے موقع پر اذن دخول میں پڑھی جس کے الفاظ یہ ھیں :

    اے فرزند امیرالمومنین! ”خدااس کے مقرب رشتوں ،رسولوں ،صالح بندوں تمام شہداء وصدیقین کے پاک وپاکیزہ سلام ھرصبح وشام آپ پر ھوں “حضرت امام جعفرصادقں نے حضرت احدیت کے سلام سے شروع کیا،کارزارکربلامیں حضرت عباس ں نے اپنے بھائی امام حسین وحجت خداکی تصدیق کرکے مرتبہ حق الیقین حاصل کیا،وفاداری کامظاھرہ انسان یاقرابت وبرادری کی وجہ سے کرتا ھے،

    یااس لئے کرتا ھے کہ خدانے واجب قراردیا ھے ،کہ اس کے اولیاء سے وفاداری کی جائے، حضرت امام جعفرصادق ں کی زیارت کے فقرات سے وا ضح ھوتاھے ،کہ حضرت عباس علیہ السلام نے فقط بھائی ورشتہ داراورفرزندرسول سمجھ کرامام حسین کی نصرت نھیں کی بلکہ آپ امام حسین علیہ السلام کوحجت خدا اورامام علیہ السلام واجب الطاعة سمجھ رھے تھے ،اگرچہ کربلا کے ھر شھید نے دشت نینوا میں کسی طرح نصرت امام حسین علیہ السلام میں دریغ نھیں کیا،

    لیکن یہ سارے شھید اپنی ساری قربانیوں کے باوجودشھیدعلقمہ کے ھم مر تبہ نھیں ھوسکتے ،کیونکہ آپ کی بصیرت راسخ، آپ کاعلم وافر، آپ کاایمان محکم، آپ کاکردارمضبوط،اور آپ کامقصدعالی تھا،لہٰذاامام جعفرصادق ں نے مذکورہ بالاالفاظ میں آپ کومخاطب فرمایا،

    کہ یہ فضیلت قمربنی ھاشم سے مخصوص تھی جس میں کربلاکا کوئی دوسرا شھیدشریک نھیں تھا۔[i]

    جناب عباس علیہ السلام کا ایک معجزہ

    علامہ جلیل شیخ عبدُالرحیم تستری -رحمۃ اللہ علیہ کہتے ھیں :”میں نے کربلامیں امام حسین علیہ السلام کی زیارت کی، زیارت کے بعدحرم حضرت عباس علیہ السلام میں پہنچاوھاں میں نے دیکھا کہ ایک بدّواپنے بیمار لڑکے کولیکر آیاجس کے پیروں کوفالج کااثرتھا،ضریح حضرت سے اس کوباندھ دیااورروروکردعائیں کرنے لگاتھوڑی دیر گزری تھی کہ بچہ صحیح وسالم ھوکر حرم میں با آوازبلند کہنے لگا:”عباس علمدار نے مجھ کوشفابخشی “لوگوں نے اس کوگھیر لیااور تبرک کے طور پراس کے کپڑے پھاڑ ڈالے،میں نے جس وقت یہ منظردیکھا ضریح کے قریب گیااورحضرت علیہ السلام سے درخواست کی ،کہ آپ نا آشنائے ادب کی دعاؤں کوسن لیتے ھیں اورھماری دعاؤں کوجبکہ ھمیں آپ کی معرفت بھی ھے مستجاب نھیں فرماتے،ٹھیک ھے اب میں آئندہ آپ کی زیارت کے لئے نھیں آؤنگا،بعدمیں مجھے یہ خیال ھواکہ میں نے گستاخی کی ھےخداسے اپنی غلطی کی معافی مانگتارھا،جب میں نجف پہنچا تو استاد بزرگوارشیخ مرتضیٰ انصاری رحمۃ اللہ علیہ میرے پاس تشریف لائے اورپیسوں کی دوتھیلیاں دیتے ھوئے فرمایا: ”لویہ تمھارے پیسے ھیں جوتم نے حضرت عباس علیہ السلام سے طلب کئے تھے ،ایک سے اپنا مکان بنوالواورایک سے حج کرلو“میں نے بھی حضرت سے یھی دوسوال کئے تھے۔[ii]

    لہٰذااس مقام مقدس پراپنے لئے اورخصوصاََ ھرمومن کے لئے ،زائر کوجناب سکینہ علیھا السلام کا واسطہ دے کردعائیں مانگنی چاہئے۔

    آسماں والوں سے پوچھو مرتبہ عباس کا

    نام لیتے ھیں ادب سے انبیاء عباس کا

    پوری ھوجاتی ھے ھاتھ اٹھنے سے پہلے ھر مراد

    مانگ لو دے کر خدا کوواسطہ عباس کا

    (نیر جلال پوری)

    آداب زیارت حضرت عباس علیہ السلام

    علامہ مجلسی رحمۃ اللہ علیہ روایت کرتے ھیں :حضرت عباس علیہ السلام کا زائر پہلے در سقیفہ کے پاس کھڑے ھواور داخلہٴ حرم کی دعا پڑھ کرحرم میں وارد ھو،پھر اپنے کوقبر پرگرادے،اورحضرت کی زیارت پڑھے،نمازودعاکے بعدپائے اطھر کی طرف جائے اوروھاں پراس زیارت کوپڑھے جس کی ابتداء ان الفاظ سے ھے” السلام علیک یااباالفضل العباس“زیارت علمدارکربلا علیہ السلام کے بعدزائردورکعت نمازاداکرے چونکہ روایت میں اس کی تاکید وارد ھوئی ھے.[iii]

    حرم مطھرحضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام

    بارگاہ مقدس بابُ الحوائج قمر بنی ھاشم سقائے سکینہ آقاابوالفضل العباس علیہ السلام کاحرم امام حسین علیہ السلام سے تقریباََ۳۵۰ میٹر کے فاصلہ پر واقع ھے۔

    خدا وندعالم نے حرم ابوالفضل العباس کی تعمیر کیلئے ھردورمیں کچھ افرد کو منتخب کیا، لہٰذا ھر دور میں حرم قمربنی ھاشم علیہ السلام کو بہتر سے بہتر تعمیر کیاگیااسی بنا پرھم بھی ذیل میں کچھ مثالےں تحریر کررھے ھیں ۔

    ۱۔شاہ طھماسپ نے ۱۰۳۲ ھ۔ق۔ میں گنبد مطھرکی نقاشی اور بیل بوٹے بنوائے، اور صندوق قبر پر ضریح مبارک رکھی ،صحن وایوان تعمیرکرائے،پہلے دروازہ کے سامنے مھمان سرا تعمیرکرایا اور ھاتھ کے بنے ھوئے قالینوں سے فرش کومزین کیا۔

    ۲ ۔ ۱۱۵۵ھ۔ق۔ میں نادرشاہ نے حرم مطھر کے لئے گران قیمت ہدیئے ارسال کئے اورحرم کی آئینہ کاری کرائی۔

    ۳/ ۱۱۵۷ھ۔ق۔ میں نادرشاہ کاوزیرجب زیارت سے مشرف ھواتواس نے صندوق قبر کوتبدیل کرایااورایوان تعمیر کرائے،روشنی کے لئے شمع آویزاں کرائیں ،جس سے حرم بقعہ نور بن گیا۔

    ۴۔ ۱۲۱۶ھ۔ق۔ میں جب وھابیوں نے کربلائے معلی کولوٹاتوحرم حسین علیہ السلام اورحرم حضرت عباس علیہ السلام میں جوکچھ تھااس کو بھی لے گئے،حرم کی جدید تعمیرکے لئے فتح علی شاہ نے کمر ھمت کسی،اور سونے کے ٹکڑوں سے حرم امام حسین علیہ السلام کے گنبدمبارک کومزین کیااورحضرت عباسعلیہ السلام کے حرم کو بیل بوٹوں کی نقاشی سے آراستہ کرایا،قبلہ کی طرف ایوان بنوائے اورنھایت نفیس لکڑی سے تعویذقبرامام حسین علیہ السلام بنوائی،اورچاندی کی ضریح نصب کی۔

    ۵۔مجتہد اعظم شیخ مازندرانی کے حکم سے مرحوم حاج شکراللہ نے اپنی ساری ثروت خرچ کرکے حضرت عباس علیہ السلام کے حرم میں طلا کاری کرائی اورسونے کی تختی پرسونے کے حرف میں مغربی ایوان پراپنانام” شکراللہ“ کتبہ کرایاجو آج تک موجود ھے یہ واقعہ ۱۳۰۹ ھ کاھے۔

    ۶۔محمد شاہ ہندی حاکم لکھنوٴ نے پہلے دروازہ کے سامنے والے ایوان طلاکودرست کرایا ، اور سلطان عبدُالحمید کے حکم سے اس ایوان کا رواق بہترین لکڑی کی چھت کے ساتھ بنوایا گیا۔

    ۷۔ایوان طلا کے مقابلہ میں چاندی کادر ھے، وہ خودحرم مطھرکے خادم مرحوم سید مرتضیٰرحمۃ اللہ علیہ نے ۱۳۵۵ ھ ق۔ میں بنوایاتھا۔ [iv]

    ۸۔روضئہ اقدس میں جوجدید ضریح ھے وہ ۱۳۸۵ ھ۔ق۔ میں مزین کی گئی اس نفیس اورزیبا ضریح کو اصفھان (ایران)میں پہلے بنایا گیااورپھراسکواس وقت کے مرجع وقت حضرت علامہ آیةاللہ العظمٰی حاج سید محسن الحکیمرحمۃ اللہ علیہ کے مبارک ھاتھوں سے قبرمنورپررکھاگیا۔[v]

  17. میری بیٹی شاہین رضوی سلامت رہو آمین مجالس کے ساتھ بہت کم وقت ہے اس لئے مختصراً لکھ رہی ہو ں ،،، میرے ناقص علم کے

    مطابق ابو سفیان صرف کلمہ پڑھ کر مسلمان ہوا اور اس کے دل میں ایمان داخل نہیں ہوا،،،

    اس نے اسلامی حکو مت پر قبضے کا پروگرام بنایا اور پھر اس کے لئے صبر سے ا پنی اولاد کے لے یہ ورثہ حاصل کرنے کے

    لئے وقت کا انتظار کیا ،اور پھر با لآخر زمانے نے دیکھا کہ وہ اپنے مقصد میں کامیاب ہوا ،،اب جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ مسلمان ہی

    مسلمان سے لڑتے رہے یہ ان کا مغالطہ ھے مسلانو ں سے در اصل منا فق لڑ تے رہے جو آ ج بھی مسلمانو ں کو تہ تیغ کر رہے ہیں

    اس لئے آ ل ابو سفیان نے پہلے خلافت کو ملوکیت میں بدلا اور پھر یہ ملوکیت ورثہ میں یزید کو دی گئ ،،دیکھئے مولانا مودودی کی کتاب خلافت و ملوکیت

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *