ہم سب کے عزیز بھائی سید مصباح حسین جیلانی اور ان کے اہل خانہ کو صدمہ ۔۔ یہ لکھتے ہوئے مجھے بے حد صدمہ ہورہا ہے کہ مصباح بھائی کے محترم تایا جی فیصل آباد میں کچھ عرصہ علیل رہنے کے بعد اس دنیا سے رخصت ہوگئے ۔ ان کا نام “سید عبدالرزاق جیلانی “ کسی تعارف کا محتاج نہیں کہ انہوں نے عالم اسلام کے لئے جو دینی خدمات انجام دی ہیں وہ رہتی دنیا تک صدقہ جاریہ رہیں گی ۔۔
دو دن پہلے ان کی طبعت کچھ زیادہ بگڑ گئی ۔۔ انہوں نے اپنی بیٹی سے کہا کہ انہیں باہر لے کر چلا جائے کہ اب ان کا آخری وقت آن پہنچا ہے ۔۔ بیٹی نے پہلے تو انہیں تسلی دینی چاہی اور پھر ان کے اصرار پر انہیں باہر لے آئیں جہاں پر مولا حسین کا علم رکھا ہوا تھا ۔۔ وہ علم کو سلام کرنے کے لئے اپنا ہاتھ ماتھے تک لے کر گئے ۔۔ اور پھر وہ ہاتھ اسی پیشانی کا نور ہو گیا ۔۔ ”انا للہ و اناا لیہ راجعون۔۔۔ انہوں نے اپنی جان اپنے حقیقی وارث کو واپس کر دی ۔۔
اللہ اللہ ایسی حسین موت قسمت والوں کو عطا ہوتی ہے ۔۔ اللہ سے دعا ہے کہ ہر مومن مرد و عورت کا خاتمہ ایسی ہی خوش بختی کے ساتھ ہو ۔۔۔
مصباح بھائی سے جب فون پر بات ہو رہی تھی تو انہوں نے بتایا کہ ہم ماہ محرم میں غم حسین سے زیادہ کسی کا غم اور ان ہستیوں سے زیادہ کسی کا سوگ نہیں مناتے ۔۔ اللہ اللہ ایسا صبر ۔۔
ان کا گھر ایک ہی تھا، اور بڑے ہونے کے ناطے سرخیل خاندان انکے تایا جی ہی تھے۔ مصباح نے بتایا کہ والد کی وفات کا زخم ان کے تایا کی موجودگی نے بھر دیا تھا، جس کے بند اب پھر سے کُھل گئے ہیں ۔۔۔ مصباح بھائی کے اس غم کو سمجھنا اور انہیں صبر کا کہنا میرے بس میں نہ تھا سو آپ سب سے التماس ہے کہ مرحوم کے لئے سورہ فاتحہ پڑھنے کے ساتھ ساتھ مصباح بھائی اور ان کے اہل خانہ کے لئے صبر کی دعا ضرور کیجئے گا ۔۔۔
دعا کرتی ہوں اللہ کریم اپنے حبیب کے صدقے اور اپنے حبیب کے حبیب کے صدقے مرحوم کو اپنی خاص پناہوں میں جگہ عطا فرمائے اور اہل خانہ کو ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے محبت اہل بیت سے روشن رکھے اور انہیں کا پرچم تھامے رکھنے کی توفیق بنائے رکھے ۔۔آمین ثم آمین

مصباح صاحب کے سر پرہمیشہ رہنےوالا شجر سایہ داراوردعاؤں کی صورت میں ملنے والی ٹھنڈی چھاؤں کاذریعہ ان سے چھن گیا..
اس نقصان ، اس غم کو وہی جان سکتاہے جو اس قسم کی صورت سے گزررہاہو…
میری دعاہے اللہ سوہنا مصباح صاحب کے مرحوم تایاجان
کو مولا علی کرم اللہ وجہ الکریم اور اہل بیت کےصدقے بلند درجات عطافرمائے جو آخری لمحات میں بھی حب اہل بیت کاعملی پیکر بنےرہے
اللہ ..اللہ..مصباح صاحب نےکہا خوب کہا…کہ
“ہم ماہ محرم میں غم حسین سے زیادہ کسی کا غم اور ان ہستیوں سے زیادہ کسی کا سوگ نہیں مناتے ۔۔ اللہ اللہ ایسا صبر ۔۔ “
اسلام علیکم
میں مصباح حسین جیلانی بھائی اور ان کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کرتی ہوں ،
اللہ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے ۔ آمین
عالم آرا
مصبا ح بھائی سمجھ میں نہیں آ رہا ہے کیا لکھو ں بس یہی تم چلو ہم آ تے ہیں ،، کتنی خوش نصیب موت کہ بے اختیا ر دعا کے لئے
ہاتھ ا ٹھ جائے کہ مالک ایسی ہی موت ہم کو بھی آ ئے ،،،پروردگار عالم مرحوم کو جنّت الفردوس میں ان کو بلند درجہ عطا کرے آمین
،،مصباح بھایئزندگی کے تانے بانے رشتوں سے بندھے ہوتے ہیں ،،کوئ کسی کی جگہ نہیں لے سکتا ھے میں آپ کی قلبی کیفیت کو
اس وقت بخوبی سمجھ رہی ہوں،،کیوں کہ
اس خبر سے میرے دل کے سارے زخم ہرے ہو گئے ہیں
چار برس پہلے جنو ری کی 16 کو میرے نیک شو ہر نے میرے ہمراہ پوری شام ٹیو شن پڑھایا ،بچّے تو ایک مدّت سے پردیسی
تھے ہم دونوں تنہا ہی خو ش و خرّم رہتے تھے،ٹیوشن پڑھانے کے بعد چائے کے ساتھ ریفر یشمنٹ لیا ،،پھرہم دونو ں نے نما ز
مغربین پڑھی ،نماز کے بعد انہوں نے مجھ سے کہا کہ تم بچّو ں کی میل چیک کر لو ،،میں روٹی باہر سے لے آ تا ہوں
میں نے کہا میں پکا لیتی ہو ں مگر وہ کہنے لگے نا ن کھانے کا دل چاہ رہا ھے ،،پھر وہ پہلے پڑوس میں دوست سے ملنے گئے اور
پھر قریب ہی بازار سے نان لے کر آئے نان ڈ ا ئیننگ ٹیبل پر رکھ کر بےتابانہ میرے پاس آ کر کمپیو ٹر دیکھا جس پر اسی بیٹے
نے ان کوانکی سالگرہ کا بہت خوبصورت کارڈ بھیجا تھا اور میل بھی آ ئی ہوئ تھی ،بڑے بیٹے کی میل بھی تھی ،،میں ان کو
کمپیو ٹر کے ساتھ چھوڑ کر اٹھی اور وہ بھی کمپیوٹر بند کر کے ڈائیننگ پر آ کر بیٹھے ،اور بیٹھنے کے ساتھ ایک ہچکی لی میں نے
ان کو دیکھ کر پوچھا کیا ہوا کہنے لگے کچھ نہیں زرا سانس رکی تھی اور اس کے ساتھ دوسری ہچکی کے ساتھ گردن ڈھلک گئ ،
میں نے چند سیکنڈ میں محلہ اکھٹّا کرلیا یہ رات آٹھ بجے کا وقت تھا اور ساڑھے آ ٹھ بجے وہ زبان پر اللہ اللہ کا ورد کرتے ہوئے اللہ
کے گھر چلے گئے ،سب محلّے والے میرے ہمراہ ان کو گھر سے قریب گلستان جوہر کے قریب ترین ہاسپٹل دار ا لصحت اسی وقت لے گئے لمحے بھر کی دیر نہیں کی
اوروہ تمام راستے اللہ اللہ کاورد کرتے رہے بس ہاسپٹل آ نے میں بس پانچ سیکنڈ کا فاصلہ باقی تھا کہ وہ خامو ش ہو گئے،جب
مجھ سے ڈاکٹر نے آ کر کہا ڈیتھ ہو گئی ھے تو میری سمجھ میں یہ نہیں آ رہا تھا کہ میں پردیسی بچّو ں سے کیا کہ کر ان کے بابا کی
ڈ یتھ کی اطّلا ع دوں ،،میں بات کرنے کے قابل نہیں تھی زبان خشک ہو گئی تھی ،پھر حوا س جمع کر کے ساتھ جانے والے بچّو ں
کی مدد سے بہن کو فو ن کیا ،بچّو ں کو پہلی اطّلاع طبیعت کی خرابی کی بھیجی کچھ دیر بعد ڈ یتھ کی دی،،انھو ں نے وہ پوری شام بہت
خو شی سے گزاری تھی کیو ں کہ ایک دن پہلے سب بچّو ں سے اور ان کے سب بچّوں سے ان کی فو ن پر دیر تک بات ہوئ تھی
،،اور یو ں ہماری لگ بھگ بیالیس برس کی رفاقت پل میں جدا ہو گئی،وہ بہت نیک انسان تھے ،ا پنے اور میرے خاندان کے تمام
بچّوں کے لئے نام بنام د عائیں کرتے تھے،،اپنے اور میر ے وا لدین کی اور گھر والو ں کی بہت عزّت کرتے تھے اللہ ان کی مغفرت کرے
مصباح بھائی مجھے اس وقت معاف کر دیجئے گا کہ مجھ کومعلوم نہیں ہو پارہا ھے کہ یہ موقع ھے کہ نہیں آ پ سے اس وقت اپنا یہ
دکھ شئر کرنے کا ،،لیکن اچانک ہی دل پر ایک بو جھ سا آ گیا ھے ،میرا خیا ل ھے اس بو جھ کو کا اتر جانا ہی بہتر ھے بہت سی
معزرت سب سے اور خآ س طو ر پر مصبا ح بھایئ آ پ سے اللہ نگہبان طالب دعا اپ کی بجّو
بجو آپ نے بہت اچھا کیا جو اپنا بوجھ ہلکا کر لیا ۔۔ اللہ کریم اپنے حبیب کے صدقے مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور آپ کو اپنی اماں میں رکھے ۔۔آمین
جیتی رہو میری بیٹی ،مجھے معلوم تھا میری بیٹی ضرور مجھ کو حرف تسلّی بھیجے گی ،
اللہ حا فظ
دعا گو ،بجّو
انا للہ و انا الیہ راجعون
مصباح شاہ صاحب ! ہماری طرف سے بھی دلی تعزیت قبول کیجیے
یہ الفاظ کر ہی کیا سکتے ہیں ؟ جس نے جانا تھا وہ تو سب کو چھوڑ کر چلا گیا، پیچھے رہ جانے والوں کو مغموم کر گیا، لیکن ہمارا یقین ہے کہ . . .
جیسی شخصیت آپ کے تایا جی کی تھی، ان کی یہ زندگی بھی ایک کامیاب ترین زندگی تھی اور حیات ِاخروی بھی کامیاب ہی ہے۔
اس جہاں کی زندگی کی کامیابی اور ناکامی کا اندازہ زندگی کے تمام ہو جانے کے بعد ہی لگایا جاسکتا ہے، لیکن آخرت کی زندگی کی کامیابی اور ناکامی کا ابتداٴ ہی سے تعین ہو چکا ہوتا ہے۔
آپ کے تایا جی جیسا مؤمنِ کامل یقیناً اس وقت مولا علیہ السلام کی زیارت سے مشرف ہو کر ابدی خوشیوں سے بہرہ مند ہو رہے ہیں، وہ جس جگہ پر اب ہیں وہ اس جگہ سے کہیں بہتر ہے جہاں ہم ابھی عصیان میں پھنسے ہوئے ہیں۔
اور پھر ماہٴ محرم . . . . . . ماہٴ عزاٴ، غم کا مہینہ، شاہ صاحب ! سادات کے لیے اس ماہ کے غم کوئی نئی بات نہیں، کتنے خوش نصیب ہیں وہ لوگ جو ہر سال امام حسین کے غم کو یاد کرنے کے ساتھ ہمیں یاد آئیں گے، جن کا غم امام علیہ السلام کے غم کے ساتھ مدغم ہو گیا، جناب مرحوم و مغفور نے یہ تو ایک قابلِ رشک شرف پایا ہے۔
اللہ کریم ان کی مغفرت فرمائے ، ان کو جوارِ معصومین علیہم السلام نصیب فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے، تمام لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
اللہم صل علی محمد و آل محمد و عجل فرجہم
انااللہ وانا الیہ راجعون ۔اللہ پاک ھمارے برادرعزيزی سید مصباح حسین جیلانی کے تایا مرحوم و مغفور سید عبدالرزاق جیلانی کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرماۓ ، اور کربلا کے عظیم صابروں کے تصدق میں لواحقین کو صبر جمیل عطا فرماۓ آمین ثم آمین
مرنے سے قبل امام سید مظلوم کے علم کے پاس گۓ اور سلام آخر پیش کیا۔ ، ایسی موت کی تمنا تو سب کرتے ھیں ۔ اللہ پاک انکے درجات بلند فرماۓ ۔ امین ثم امین
ماہ محرم تو سید الشہداء امام سید المظلوم کی وجہ سے غم و انددہ کا میہنہ ھے کوئ بھی غم حسین علیہ اسلام کے غم سے بڑھ کر نیہں ۔
کائنات میں کسی پر اتنے مصائب نیہں پڑے جتنے کربلا کے شہداء اور اسیروں پر پڑے ۔فرزند رسول جگر گوشہ علی بتول کا لاشہ بے سر کریلا کی گرم ریت پر چالیس دن تک بے گور و کفن پڑا رھا ، مظلوم حسینا،محروم حسینا ۔لب تشنہ وغم دیدہ ومغموم حسینا
ھاۓ حسینا ھاۓ حسینا
انااللہ وانا الیہ راجعون ۔اللہ پاک مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہہ مرحمت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے ( آمین ثم آمین)
جناب مصباح شاہ صاحب؛
موت ایک ایسی حقیقت ہے جس سے کوئی انکاری بھی نہیں ہے اور کوئی پسند بھی نہیں کرتا ۔ مگر موت کی آگاہی رکھنے والا دراصل محبِ اہلِ بیت (ع) ہوتا ہے آپ کے تایا بھی انہی میں ایک ہیں آخری وقت کا ان کا عمل اسی بات کا غمازی ہے
” انہوں نے اپنی بیٹی سے کہا کہ انہیں باہر لے کر چلا جائے کہ اب ان کا آخری وقت آن پہنچا ہے ۔۔ بیٹی نے پہلے تو انہیں تسلی دینی چاہی اور پھر ان کے اصرار پر انہیں باہر لے آئیں جہاں پر مولا حسین کا الم رکھا ہوا تھا ۔۔ وہ الم کو سلام کرنے کے لئے اپنا ہاتھ ماتھے تک لے کر گئے، اور پھر مالکِ حقیقی سے جاملے“ محرم کے آغاز پر مولا حسین (ع) کو اپنا آخری نذرانہ عقیدت پیش کرنے کے بعد انہوں نے اصل زندگی میں قدم رکھہ دیا سبحان اللہ۔
پروردگار آپ کو اور آپ کے اہل خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے اور مرحوم کو چہاددہ معصومین (ع) کے قدموں میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے درجات بلند فرمائے آمین
اللہ جناب سید مصباح حسین جیلانی صاحب کے تایا جناب سید عبدالرزاق جیلانی صاحب مرحوم کو کروٹ کروٹ جنت عطا فرمائے اور تمام لواحقین کو اپنے محبوب تایا کی دائمی جدائی برداشت کرنے کی طاقت عطا فرمائے : آمین
ہم سب اللہ کی طرف سے آئے ہیں اور اللہ ہی کی طرف جلد یا بدیر جانا ہے۔
خوش نصیب ہیں وہ لوگ جن کا خاتمہ بخیر ہوا ؛ اللہ انکی عاقبت بھی بخیر کرے گا
جناب سید مصباح حسین جیلانی صاحب سے دلی ہمدردیوں کے ساتھ:
فقط:
خیر اندیش
منظور قاضی
جرمنی سے
عزیزی بجو اللہ پاک آپ کو صبر عطا فرماۓ ، اور آپکے شوھر مرحوم کی مغفرت فرماۓ ۔کتنے نیک انسان تھے کہ دم نکلا تو منہ پر نام خدا تھا۔ آپ نے اچھا کیا اپنا دکھہ کہہ کر ۔میں اپنی عزیز اور بہت پیاری بہن ڈاکٹر نگہت نسیم سے التماس کرونگی کہ علم النفسیات کی؛ روشنی میں ضرور بتايئۓ گا کہ انسان کسی سے اپنے دکھہ درد کہہ کر کتنا ھلکا ھوجاتا ھے۔ جیسے سینے پر دھرا غم کا پہاڑ جیسا بوجھہ کم ھوجاتا ھے۔، ھم سب ایک بڑے قلمی کنبے کے افراد ھیں ۔ اور جس طرح سب کے دکھہ درد میں اس منفرد کنبے کے لوگ شریک ھوتے ھیں ، ایسی مثال کیہں اور نیہں ملتی ۔ میں بھی اسی مرحلے سے گذری ھوں اور اس دکھہ کی شدت سے خوب واقف ھوں۔
زائرہ بجو، اتنی ٹوٹ پھوٹ ھوجاتی ھے نہ سر پر اپنا آسمان رھتا ھے اور نہ پیروں تلے زمین باقی رھتی ھے۔ نہ آدمی روسکتا ھے اور نہ ھر کسی کو یہ داغ دکھا سکتا ھے۔ اور جب کریلا کا تصور کرتے ھیں تو اپنا غم بھول جاتے ھیں ، 72 کا داغ آٹھانے والی ثانی زھرا صبر کی کس منزل پر فائز ھیں ۔
ماہ محرم عزاداران امام سید المظلوم کےلیے غم والم کا میہنہ ضرور ھے مگر ھر حسینی کو ھر دور میں یہ عزم بھی دیتا ھے کہ کھبی طاغوتی قوتوں کے سامنے سر نیہں جھکانا
یزید ظلم وجبر بدی اور تاریکی کا نمائندہ تھا
اور حسین بن علی روشنی کی تابندہ کرن جس نے ظلمت کا سینہ چاک کیا اور حسینت کو تاقیامت امر کردیا
آيئۓ مل کر دعا کرتے ھیں ۔
یا اللہ ھمارے مرحومیں کو شہدا کربلا کے تصدق میں جنت الفروس میں جگہ عطا فرماء آمین غم حسین کے سوا کوئ اور غم نہ ملے۔ آمین
عزیزم مصباح و برادرم نجم سبطین حسنی۔ سب سے پہلے تو تاخیر سے تعزیت پیش کرنے کی معذرت کہ یہ بندہ حقیر مجالس امام مظلوم کے سلسلے میں یہاں جرمنی میں مصروف ہے کہ سڈنی سے ڈاکٹر نگہت صاحبہ نے فون کر کے اس صدمہ جانکاہ کی اطلاع دی۔ اسمیں کوئی شک نہیں کہ اپ کے خاندان کے لیئے یہ صدمہ نہایت تکلیف دہ ہے لیکن یہ بھی سچ ہے کہ اللہ اور اسکے حبیب اور اسکی اہلبیت کے عشاق کی موت کا طرز و طریقہ بھی عام انسانوں سے مختلف ہوتا ہے۔ مالک موت و حیات سے دعا ہے کہ وہ آپکے تایا مرحوم کو جوار سید الشہدا میں جگہ دے اور آپ کے تمام اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے کہ یہی صبر عاشقان اہلبیت کی شناخت اور اعزاز ہے۔
میں ذاتی طور پر آپ کے علمی اور ادبی گھرانے اور اسکی خدمات سے آگا ہوں اور سمجھتا ہوں کہ اس نامرآد دور میں ایسے صاحبان علم کا اٹھ جانا خبر قیامت سے کم نہیں۔
کیا کمال کا صابرانہ مصرعہ ہے کہ ۔۔۔۔جب احمد مرسل نہ رہے کون رہے گا۔۔۔۔
کربلا والوں کا غم بھی کیا مرہم ہے کہ اگر انسان اندر سے زندہ ہے تو وہ انکے غم میں اپنے غم کو بھول جاتا ہے۔
میں یہاں کی مجالس عزا میں انشااللہ انکے لیئے دعائے مغفرت بھی کرواؤں گا۔
مولا اپ سب کو سلامت رکھیں اور غم آل رسول کے اور کوئی غم نہ دیں
انا للہ و انا الیہ راجعون
بھائی مصباح اللہ آپ کے تایا کی مغفرت فرماےء اور ان کو جوارِ معصومین (ع) میں جگہ عطا فرماےء.
آمین
پیاری زائرہ آپا
آپ کی باتوں نے بہت دکھی کر دیا اللہ اپنے پیارے حبیب(ص) کے صدقے میں آپ کے شوہر کی مغفرت فرماےء
اور آپ کو صبرِ جمیل عطا فرماےء.
آمین
میں تمام احباب کا فرداَ فرداً شکر گزار ہوں جہوں سے اس مشکل گھڑی میں اپنی دعاؤں اور تسلیت کے ساتھ میرے لئے سامان دلجوئی کیا۔ خدا آپ سب کو اپنی پناہ میں رکھے اور سدا سکھ سے جیویں۔ آمین بجاہ محمد و آلہ الطاہرین۔
—————————————-
زائرہ باجی اچھا کیا آپ نے اپنا بوجھ ہلکا کر لیا۔غم بانٹنے سے کم ہوتا ہے نہ بڑھتا ہے، لیکن اس کی چبھن کم ہو جاتی ہے۔ اس لئے آپ نے بہت اچھا کیا کہ کہ یہ درد ہم سب سے بانٹ لیا۔
حقیقت یہی ہے کہ ہر زندگی کا انجام موت ہی ہے، اور اس سے بڑی حقیقت کچھ بھی نہیں ہے۔ آج ہمارے پیشرو ہم سے بچھڑے ہیں تو کل ہم پھر ان سے جا ملیں گے۔ پیاروں سے بچھڑنے کا غم کس کو نہیں ہوتا۔ لیکن موت کی حقیقت اس سے کہیں بڑھ کر تلخ ہے جس کا اندازہ ہمارے لئے مشکل ہے۔ بس ہمہ وقت یہی دعا و کوشش ہونی چاہیئے کہ ہم رسولخدا (ص) اور انکے اہل بیت علیھم السلام کے نقش ہائے تابندہ پر جبینیں رکھ کر زندگی گزار دیں کہ آخرت آسان ہو جائے۔
چلیں میرے ایک عم علامہ سید غلام عباس شاد گیلانی علیہ الرحمہ کےتین شعر سنیں ۔۔۔۔دلوں کو یقیناً سکون ملے گا کہ
حب حیدر ہے زندگی اپنی
اس سے قائم ہے تازگی اپنی
جبکہ باب علوم ہے اپنا
شہر اپنا، گلی گلی اپنی
قبر میں انکی آمد آمد ہے
موت تو عید ہو گئی اپنی
انا للہ و انا الیہ راجعون
بھائی مصباح اللہ آپ کے تایا کی مغفرت فرماے اور ان کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرماے
آمین
بھیّا مصبا ح حسین ،بیٹی سائرہ بتول، بیٹی شاہین حید ر اور بیٹی نگہت نسیم اور تمام ہم نشینو ں کو بہت سی دعا ئیں ،،اللہ تعا لیٰ آ پ سب کو اپنی امان میں رکھّے مصبا ح بھائ آ پنے کس قدر اچھّا جملہ لکھا ھے کہ غم بانٹ لینے سے غم نا کم ہوتا ھے نا ہی بڑھتا ھے لیکن اس کی چبھن کم ہو جاتی ھے،، حقیقت میں اپنے نیک ہم نشینو ں کی جانب سے اس طرح کی تسلّی ملنے سے مجھ کو اپنے دل میں بہت ہی ڈھا رس کا احساس ہو ا ، ،،
شائد وطن سے دوری کے سبب میری یہ قلبی کیفیت ہو ئ کیو نکہ ابھی محرّم سے چند روز پہلے ہی ان کی چو تھی برسی کی مجلس کراچی کی امام بارگاہ مسجد خیرالعمل میں ہو ئ ھے ،یہا ں پر یہا ں والے بیٹے نے کی
،در اصل مجھ کو ان کا اللہ تعلیٰ کو یا د کرنے کا اندازجو یاد آیا ، ان کے چہرے کا اطمینان جو یاد آیا جیسے وہ میٹھی نیند سونے کی تیّاری میں ہوں ،،
آ پ کے تایا صا حب کے مو لا حسین علیہ ا لسّلام کو اپنا سلام عشق پیش کرتے ہوئے بارگاہ خدا وند میں حا ضر ہو نے کے منظر پر ایکدم یاد آ گیا ،سبحان اللہ سلام عشق کے وہ کتنے جاوداں لمحے ہو ں گے
آ پ کے عمّو جان کے اشعار ایک مومن کی قلبی کیفیت کے آ ئینہ دار ہیں جزاک اللہ
،،اللہ پاک آ پ کے تایا جان کے درجات بلند کرے اور ان کو فردوس عالی مقام میں بلند تر مقام عطا کرے آمین
جناب مصباح صاحب ،
انا للہ و انا الیہ راجعون
تاخیر کی بہت معذرت ۔ اللہ رب العزت آپ کے تایا حضور کی مغفرت فرمائے ، انہیں اپنی جوارِ رحمت میں جگہہ دے اور تمام لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ، آمین ۔