آن لائن اردو اخبارات میں سنجیدہ اور بے لاگ صحافت کے میدان میں عالمی اخبار کا ایک ثقہ اور ممتاز مقام ہے اور عالمی اخبار ٹی وی نیٹ ورک کامیابی کے سفر کی جانب ایک اور اہم قدم ہے۔ اس ٹی وی نیٹ ورک پر مختلف پروگراموں کے علاوہ لائیو خبریں بھی نشر کی جائیں گی۔ عالمی اخبار ٹی وی نیٹ ورک کے ایم ڈی صفدر ھمدانی،ڈپٹی ایم ڈی۔محمد صفدر،معاون ایم ڈی زہرا صفدر،ڈائریکٹر ادبی پروگرام ڈاکٹر نگہت نسیم،ڈائریکٹر رپورٹنگ احمد ترازی،ڈائریکٹر مشرق وسطیٰ شاہین رضوی اور ڈائریکٹر نیٹ ورک سید کلب عباس ہیں
Watch live streaming video from aalmiakhbartv at livestream.com

اللہ سبحانہ تعالی ہم سب کو اس نئے سفر میں کامیاب و کامران کرے ۔۔آمین ثم آمین
زبردست۔ ماشاء اللہ۔
محترم صفدر صاحب،
آپ کو بہت بہت مبا رک ہو۔یہ ایک طلسم ہے فا صلوں میں دوری کا۔
ہم ہمہ تن گو ش رہینگے ان تمام خبروں اور اسرار سخن کو دیکھنے اور سننے کے لئے۔اب آپ کے حسن بیا ں کا انتظا ر رہے گا۔
خوش رہئے شفقتوں کی چھا ئو ں میں
نا چیز
فریدہ لا کھا نی
ارے واہ فریدہ جیو میری دوست ۔۔ تم کیسے بھول گئی رستہ ۔۔ لگتا ہے اردو سوفت ویئر کام کر رہا ہے ۔۔ فریدہ پوچھ مت تمہیں یہاں دیکھ کر کتنی خوشی ہو رہی ہے ۔۔ اللہ ہماری بلاگ فیملی کو نظر بد سے بچائے اور ہمیشہ اپنی خاص رحمتوں میں رکھے ۔۔ آمین
مصباح بھائی بس جلدی سے حسنی بھائی کا کلام اگر وڈیو پر ریکارڈ ہو تو بھجوا دیجئے ۔۔ اور اگر کوئی دس منٹ تک کا ان کا انٹرویو مل جائے تو مزا آجائے ۔۔ پلیز بھائی ہم سب کو مل کر اس ٹی وی کو بھی چلانا ہے ۔۔۔۔۔ انشاللہ ۔۔ سچ مجھے یوں لگ رہا ہے جیسے ٹی وی ابھی ابھی ایجاد ہوا ہو ۔۔ آپ کو خوش دیکھ کر اور بھی خؤش ہو رہی ہوں ۔۔۔
مصباح بھائی مجھے آپ کے اپنے محترم تایا جان پر لکھے مضمون کا بھی انتظار ہے ۔۔ بس جیسے ہی فرصت ملے لکھ بھیجئےگا ۔۔ سلامت رہیں
شکریا نگہت،
میں اوپر کچھ غلط لکھ گئی ہوں ۔در اصل مجھے لکھنا چا ہئے کہ یہ ایک طلسم ہے فا صلوں میں قربت کا تو اسے ٹھیک کر لو۔اور تمہیں بھی بہت مبا رک ہو۔اب بس پیش و پس کی صدا ئیں تو سننے اور دیکھنے کو ملینگی۔اچھے اچھے لو گو ں کا انٹر ویو کر نا اور ہما ری سماعتو ں کو اور آنکھو ں کو گہنے پہنا نا۔ہا ں تمام نا ظرین اور سامعین کومبارکباد قبول ہو۔
تمہا ری دو ست فریدہ لا کھا نی
فریدہ ان اچھے لوگوں کا انٹرویو پلیز تم ہی لے کر بھیج دو نا ۔۔۔ سچ بہت اچھا لگے گا ۔۔۔
جناب صفدر ھمدانی، ڈاکٹر نگہت نسیم اور ٹیم کو عالمی اخبار ٹی وی نیٹ ورک کے اجراء پر دلی مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ کیا جذبہ ہے! لگے رہیے، بہتوں کی نیک تمنّائیں آپ کے ساتھ ہیں۔۔۔۔۔۔
بہت بہت شکریہ ڈاکٹر کوثر جمال ۔۔ یہ دعائیں ہی ہیں جو اتنا حوصلہ دیتی ہیں ۔۔ ایک دفعہ پھر آپ کی دعاؤں اور خوشی کا شکریہ ۔۔ وعدہ کریں کہ اب آتی جاتی رہیں گی ۔۔ پہلے کی طرح لمبی غیر حاضری نہیں ہونے دیں گی ۔۔۔ انشاللہ
آپی مجھے اپنی کوتاہیوں کا انداذہ ہے، مگر ان دنوں میں یقین جانیں وقت نکالنا بہت مشکل ہے، تاہم یوٹیوب سے ہم حسنی صاحب کی کچھ کترن(کلپس) لے سکتے ہیں۔
ڈاکٹر کوثر جمال صاحبہ کی آمد نسیم بہار سے کم نہیں ہے۔۔۔۔امید ہے وہ اپنے مشوروں اور تخلیقات سے نوازتی رہیں گی، انشاء اللہ۔
محترمہ بہن نگہت صاحبہ اور محترم آغا ہمٰدانی صاحب !
ماشاء اللہ
لگتا ہے کہ آپ لوگوں کو اللہ تعالٰی نے ایک کی بجائے دو دِلوں کے ساتھ تخلیق فرمایا ہے، آپ کی یہ انتھک محنت اور بے لوث کام دیکھ کر آپ پر رشک بھی آتا ہے لیکن
کبھی خود کو ایک جمود کی سی حالت میں محسوس کرتا ہوں، بہر حال
میری دُعائیں اور ساری نیک خواہشات ہیں آپ کے لیے،
لگتا ہے کہ یہ شعر آپ جیسے لوگوں ہی کے لیے کہا گیا تھا کہ
ہے جستجو کہ خوب سے ہے خوب تر کہاں
رُکتی ہے جا کر دیکھیے اپنی نظر کہاں
دوستان عزیز بہت بہت مبارک ھو بڑی خوشی کی بات ھے
عالمی آخبار کے میرکارواں، محترمالمقام جناب صفدر ھمدانی صاحب ، ھم سب کی بہت عزیز اور بہت پیاری بہن ڈاکٹر نگہت نسیم ۔ اور ساری ٹیم کو بہت بہت مبارک ھو
عالمی اخبار ٹی وی کی آزمائشی نشریات کے پر مسرت موقع پر آپ سب کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد
عالمی آخبار کی طرح عالمی آخبار ٹی وی بھی کامیابی و کامرانی کے اوج کمال تک پہنچے گا،
یہ بے مثال کامیابی دراصل آپ جیسے اعلی ادبی مزاج مخلص عمدہ و۔خوش مذاق لوگوں کی انتھک پرخلوص اور بےلوث کاوشوں کا ثمر ھے
ہماری کامیابی آپ سب کی وجہ سے ممکن ہوئی ہے سو ہم سب اس کارواں میں شامل ہیں اور انشاللہ مل جل کر ٹی وی نشریات کو بھی چلائیں گے اور خوب دھوم مچائیں گے ۔۔۔ انشاللہ
آپ سب کی محبتوں کا شکریہ. اسی طرح ہم قدم رہے تو کوئی ہمیں اس کامیابی سے بفضل تعالی نہیں روک سکے گا،
زبردست۔ ماشاء اللہ
بڑی خوشی کی بات ھے
آپ کو بہت بہت مبا رک ہو
اسلام علیکم ساتھیو
آپ سب کو بہت بہت مبارک ۔
عالم آرا
وینکور
عالمی اخبار کے ٹیلیوژن پروگرام کے آغاز پر عالمی اخبار کی انتظامییہ اور اسکے ٹیلی وژن پروگرام کے تمام ڈائریکٹروں کو دلی مبارکباد اور دعائیں عرض ہیں۔
ایسا معلوم ہوتاہے کہ اس کوشش کی مالی مشکل کو آسان کرنےکےلیے اشتہارات کی اشاعت پر بھی غور کیا جارہا ہے۔ ( ممکن ہے میرا اندازہ غلط ہو ) ۔ جو ایک دور اندیشانہ اور قابل تحسین اقدام ہے ۔
چونکہ یہ ایک دو روز کا معاملہ نہیں ہے اس لیے ایسی کاوشوں کو مستقل طورپر جاری رکھنے کےلیے اسکے ہر ہر پہلو پر غور کرنا ہوگا۔
معاشی اور مالی وسائل کا معاملہ جن میں شخصیات کا چناو اور پھر ان پراپنی اپنی ذمہ داریاں سنبھالنےکا عزم بھی ضروری باتیں ہیں ۔
اللہ تمام معاونین کو صحت اور تندرستی کےساتھ اپنی اپنی ذمہ داریاں نبھانے کی ہمت عطا کرتا رہے۔ آمین
اگر تمام معاونین بے لوثی کے ساتھ اپنی اپنی ذمہ داریاں پوری کررہے ہیں تو اللہ انہیں مزید ہمت اور صحت عطا کرے مگر ایک وقت ایسا بھی آئے گا جب اشتہارات کی آمدنی میں سے ان بے لوث معاونین کو بھی انکی خدمات کا معاوضہ دینا پڑے گا۔
انتظامیہ نے اس پروگرام کے آغاز کے ساتھ ساتھ اپنے اوپر کافی ذمہ داریا ں عائد کردی ہیں ۔ اللہ سے دعا ہے کہ وہ ہر لحاظ سے اس امتحان میں پوری اترتی رہے۔ آمین
عالمی اخبار کے بلاگوں اور کالموں کی اشاعت سے پہلے “ نظر ثانی “ کی کڑی شرط موجود ہے ۔ ممکن ہے کہ اشتہارات اور خبروں کو عالمی اخبار کے ٹیلیوژن پروگراموں میں شامل کرنے سے پہلے “ نظر ثانی “ کرنے والی ہستی کوبھی اپنی توانائی صرف کرنا پڑے گی ۔ اور اس بات کی کوشش کی جائے گی کہ ایسے مناظر ان اشتہارات اور خبروں میں پیش کئے جائیں جو عالمی اخبار کے بلند معیار پر پوری اترتی ہوں ۔
اس ٹیلیوژن پروگرام کی ابتدائی جھلک دیکھکر جلیل مانک پوری کا شعر یاد آیا کہ:
حُسنِ ازل کی شان حسینوں میں آ کے دیکھ
آنکھیں خدا نے دی ہیں تو جلوے خدا کے دیکھ
فقط:
دلی دعاوں اور نیک تمناوں کے ساتھ
منظور قاضی
جرمنی سے
قاضی صاحب شکریہ. ایک وضاحت کر دوں کہ آزمائشی نشریات میں جو اشتہارات آ رہے ہیں وہ ہمارے نہیں بلکہ لائیو سٹریم کمپنی کے ہیں. ہم نے کم از کم جگہ اس کمپنی سے لی ہے.ظاہر ہے جب جگہ مفت ہے تو وہ اپنے اشتہار لگاتے ہیں
اگر ہم زیادہ جگہ اور بغیر اشتہار کے لینا چاہٰن گے تو سالانہ ساڑھے تین ہزار ڈالر دینے ہوں گے. اللہ اکبر.کم از کم میری اگلی سات نسلیں بھی یہ ادا نہیں کر سکتی.
Subhan Allah………….
Mubarkien………..Baba …Zinda Abad.
بہت خوب ، مرحبا ۔
اللہ کرے عالمی اخبار آہستہ آہستہ تمام حواس خمسہ پہ چھا جائے، آمین ۔
صفدر بھائی بہت بہت مبارک ہو مجھے امید ہے کہ دوبارہ فضاؤ میں ہم آپکی آواز کو گونجتا ہوا جلد ہی پہلے کیطرح سن سکیں گے۔ انشا اللہ یہ اخبار ابھی تو اور بھی آگے جا ئے گا کیونکہ بقول آپ کے آپ چین سے بیٹھنے والے نہیں؟ جس کی کچھ نہ کچھ کر نا فطرت ہو وہ بھلا چین سے کیسے بیٹھ سکتا ہے؟ چین سے بیٹھنا تو سچا ئی کے علمبرداروں کا کام ہی نہیں ہے۔
محترم ھمدانی صاحب
میری جانب سے بھی مبارکباد قبول کیجئے
والسلام
زرقا