ہم سب کی ساتھی زرقا مفتی کی والدہ کا آپریشن ہے .. التماس دعا

بابا جب بھی اپنی جنت مکانی ماں کا زکر کرتے ہیں تو ہمیشہ کہتے ہیں کہ ” ماں تو آیتِ محبت ہے … ماں تو حدیث قدسی کا سرنامہ ہے.. ماں تو خُدا کی محبت کی آخری حد ہے … ماں تو شدید دھوپ میں محبت کا سائبان ہے … ”

ماں تو ماں ہے جو وقت کے ساتھ ساتھ سب کی سانجھی ہو جاتی ہے … اس بات کا احساس اس وقت ہوا جب میں نے اپنی پیاری دوست زرقا کی والدہ کا حال پوچھنے کے لئے فون کیا تو خوش قسمتی سے ہوسپٹل میں انہی سے بات ہو گئی …زرقا اس وقت کسی کام سے کمرے سے باہر گئی ہوئی تھی ..

ان کا محبت بھرا لہجہ .. میٹھے سے لہجے میں میرا حال پوچھنا اور بچوں کو دعاؤں دینا سب یاد آ رہا ہے .. انہوں نے اخبار کی تفصیل بھی سنی ..ہماری دعاؤں کا شکریہ بھی ادا کیا اور ہمیشہ یاد دہانی کا اظہار بھی کیا ..

انہوں نے محبت بھرے لہجے میں زرقا کو جس طرح دعائیں دی اور جس طرح بھرائے ہوئے لہجے میں کہا ” میری بیٹی زرقا بہت نیک اور جنتی ہے ” .. ” میرا جس طرح خیال رکھا ہے میرا پروردگار اس کا ہر حال میں خیال رکھے ” .. .. ” میری بیٹی زرقا جیسی بیٹی میرا خدا ہر ماں باپ کو عطا کرے ” … ” زرقا میری بیٹی بہت پیاری ہے اللہ اسے دونوں جہاں کے سکھ دے ” …..” اور اللہ آپ سب کو خوش رکھے جو اتنی بے لوث دعائیں بھیجتے ہیں .. .. آمین ثم آمین .

میرے بہت ہی عزیز بہن بھائیو .. کل پیر کے روز ہماری پیاری بہن اور دوست زرقا مفتی کی والدہ ماجدہ کا آپریشن ہے اور زرقا نے مجھے خصوصی طور پر دعا کے لئے کہا ہے .. آپ سب کو یاد ہوگا کہ زرقا کی والدہ کی دونوں ٹانگیں ابھی حالیہ ایکسیڈینٹ میں شدید مجروع ہو گئی تھیں …

آپ سب سے التماس ہے کہ اپنی دعاؤں میں زرقا کی والدہ کی مکمل صحت یابی کی دعا ضرور شامل کیجئے گا .. جزاک اللہ ..

10 thoughts on “ہم سب کی ساتھی زرقا مفتی کی والدہ کا آپریشن ہے .. التماس دعا”

  1. مالک موت وحیات زرقا جی کی والدہ محترمہ کے آپریشن کو کامیاب کرے اور انکو جلد اور فوری صحت کاملہ عطا کرے.بیمار کربلا کے صدقے میں والدہ زرقا جسمانی خیرات کے اس امتحان سے سرخرو ہوں. خوش قسمت ہیں ایسی مائیں جنکی زرقا جیسی چاہنے والی اور فکر کرنے والی اولاد ہو اور خوش بخت ہے ایسی اولاد جنکو ماں باپ کی خدمت کا موقع ملے

  2. أمن يجيب المضطر إذا دعاه ويكشف السوء
    أمن يجيب المضطر إذا دعاه ويكشف السوء
    أمن يجيب المضطر إذا دعاه ويكشف السوء
    أمن يجيب المضطر إذا دعاه ويكشف السوء
    أمن يجيب المضطر إذا دعاه ويكشف السوء

    دعا ہے کہ خلّاق عالم زرقاء بہن کی والدہ اور اس خانوادے کے تمام احباب کو اپنی حفاظت میں رکھے اور ہر طرح کی مشکلات سے محفوظ رکھے۔

  3. اللہ کریم
    اپنے
    پیارے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم
    کے صدقے
    میں
    بہن زرقا مفتی صاحبہ
    کی
    والدہ محترمہ
    کے
    آپریشن کو کامیاب کرے
    اور
    انہیں صحت کاملہ عطا کرے
    اس کے ساتھ
    ہی
    ہم
    دعا گو ہیں کہ
    ہمارے محترم دوست بھائی
    جناب اعظم عظیم اعظم بھائی
    کی والدہ محترمہ
    جو کہ کئی دنوں سے
    جناح ہسپتال کراچی
    میں زیر علاج ہیں
    اور حالت سیریس ہے
    کو
    بھی اللہ کریم
    بطفیل اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم
    صحت کاملہ عطا فرمائے
    اور سب کے سروں پر
    اپنے والدین کا سایہ
    تادیر قائم فرمائے
    آمین
    بحرمۃ سیدالمرسلین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم

  4. اللہ زرقا مفتی صاحبہ کی والدہ کی مشکل جلد از جلد آسان فرمائے اور انہیں مکمل صحت عطا فرماکر اپنے بچوں اور بچیوں کی خوشیاں دیکھنا نصیب کرے : آمین ثمہ آمین یارب العالمین

  5. اللہ سبحانہ تعالیٰ ہماری عزیز ترین بہن زرقا کی والدہ کو صحتِ َ کاملہ عطا فر ما ئے آمین

  6. اسلام علیکم
    اللہ سے دعا ہے کہ وہ زرقا بہن کی والدہ کو مکمل صحت اور تندرستی عطا کرے ، اآمین
    ماں دعا کا دروازہ ہے ۔ ماں عافیت کی چھائوں ہے ، ماں سارے دوستوں سے بڑھ کر مخلص اور محبت کرنے والی دوست ہے ،،اللہ اس کا سایہ قائم رکھے ۔

    اللہ ہم سب کی پریشانیوں کو دور کرے ۔۔اآمین
    عالم آرا
    وینکور

  7. خدا بیمار ِ مدینہ اور بیمار ِ کربلا کے صدقے زرقا مفتی صاحبہ کی والدہ کی مشکل جلد از جلد آسان فرمائے اور ان کو زندگی صحت عطا کرے الہی آمین

  8. اے مالک بحرو بر
    اے مالک خشک وتر
    اے مالک شمس وقمر
    اے مالک جن وبشر

    تیری بارگاہ میں مناجات کرتے ھیں کہ ھماری عزيز بہن رزقا مفتی کی والدہ ماجدہ کو شفاۓ عاجل اور صحت کامل عطا فرماء

    ماں تو کڑی دھوپ میں سایہ ھے۔اور بہت خوش نصیب ھوتی ھے وہ اولاد جو والدین کی خدمت کرکے جنت کی حقدار بنتی ھے۔

    ساری دنیا میں مسلمان نماز روزہ حج اعمال الخیر انجام دیتے ھیں جنت کے حصول کے لیے ، اور رب سبحان وتعالی نےوہ جنت ماوں کے قدموں تلے رکھہ دی ھے۔ اور ھمارے لیے اس کا حصول اور اس میں داخلہ والدین کی خدمت کرکے بہشت کی نعمتوں سے دارین میں فیض یاب ھوسکتے ھیں

    ماں جس کا نام لیتے ھی دل سکھہ چین اور اطمینان سے بھر جاتا ھے

    دنیا بھر میں اس کو مختلف ناموں سے پکارا جاتا ھے

    0۔4ملین مايئں ھرسال بچوں کو جنم دیتی ھیں

    ماں
    مما
    امی
    والدہ
    اماں
    ممی
    مادر
    ماما
    یماء
    ماتا
    مدر
    مومز

    دنیا کا سب سے متبرک پانی زم زم بھی ایک بے چین ماں کا اپنے جاںبلب بیٹے کے لیے ھدیہ ھے اپنے لعل کو بھوکا پیاسہ دیکھہ کر تڑپ گی تھی اسکی یہ ادا پروردگار کو اس قدر بھائ کہ قیامت تک اس پانی کو باعث شفاء بنا دیا

    پروردگار عالم آپ سبکی دعاوں کو شرف قبولیت بخشے گا۔اور انشا اللہ جلدازجلد زرقا کی والدہ مکمل صحت یاب ھوکر اپنے گھر آیئں گیں انشا اللہ
    خدا ،ماوں کی دعا کو کبھی رد نیہں کرتا

    زرقا میری بیٹی بہت پیاری ہے اللہ اسے دونوں جہاں کے سکھ دے آمین

    زرقا کی والدہ کی اس دعا پر آمین ثم آمین کہتے ھیں

    اللہ پاک سارے بیماروں کو شفا عطا فرماۓ آمین

  9. میری ابھی ابھی زرقا سے فون پر بات ہوئی ہے اس کی والدہ کا آپریشن الحمدو للہ کامیاب ہوا ہے .. زرقا اور اس کے اہل خانہ آپ سب کی دعاؤں کے بے حد ممنون ہیں .. آج ہی زرقا کی والدہ ہوسپٹل سے گھر آئی ہیں .. ہم سب زرقا کی خوشیوں میں شامل ہیں .. اور دعا کرتے ہیں اللہ تبارک تعالی ہم سب کو دکھ سکھ بانٹنے کی توفیق عطا کرے اور اپنی رحمتوں کے ساتھ خوشیوں میں رکھے .. آمین

  10. السلام علیکم
    میں بلاگ فیملی کے سبھی ارکان کی بے حد ممنون ہوں
    آپ سب کی پُر خلوص دُعاؤں کی بدولت میری امی کا آپریشن کامیاب ہو گیا ہے. آج پندرہ روز بعد ہسپتا ل سے گھر آئی ہوں تو گھر بھی توجہ کا طلبگار ہے. میری ساس، اپیا (بڑی نند) اور چھوٹی دیورانی نے میرا بہت ساتھ دیا. ان کی مدد اور آپ جیسے مخلص احباب کی دُعاؤں کی بدولت ہی شاید میری ہمت قائم رہی.
    میں نگہت کی خاص طور پر ممنون ہوں جو فون پر میری والدہ کی طبیعت پوچھتی رہیں. اللہ آپ سب کو جزائے خیر عطا کرے
    جناح ہسپتال میں پندرہ دن کیسے گزرے اس کا احوال ایک دو دن میں لکھنا شروع کروں گی.
    فی الحال اجازت
    والسلام
    زرقا مفتی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *