ابھی جب میں اقبال(رح) کی وفات کے حوالہ سے بلاگ لگا چکا تو دیکھا کہ محترمہ زرقا مفتی صاحبہ بھی حضرت اقبال علیہ الرحمہ پر ہی بلاگ لگا چکی ہیں۔ میں نے دیکھا کہ اللہ پاک نے یہ سعادت انہی کو عطا کی تھی کہ وہ اسلاف عالی کی یاد میں مجھ پر سبقت لے جائیں، اور اسی اعتراف پر مبنی میں ایک تبصرہ لکھ رہا تھا کہ انکا وہ بلاگ غائب بھی ہو گیا۔ انہوں نظم شکوہ کا لنک لکھا تھا جو کہ یہ ہے ۔
اس لنک پر کلک کریں۔
میں نے اپنے بلاگ کو محض فاتحہ کی درخواست تک محدود رکھا ہے، جس میں تبصرہ جات کی گنجائیش نہیں ہے۔ تبصرہ جات کے لئے اس بلاگ کو کھول رہا ہوں کہ اس میں زرقا مفتی صاحبہ کا دیا ہوا لنک ملاحظہ فرما کر قارئین تبصرے ارسال فرما سکیں۔
اس بلاگ کو محترمہ زرقا مفتی صاحبہ کا ہی بلاگ تصور کیا جائے۔ میں زرقا مفتی صاحبہ کا نہایت مشکور ہوں کہ انہوں اقبال کی شاعری کے حوالہ سے اتنا گرانقدر لنک ہمیں ارسال کیا اور امید ہے وہ میری اس کاوش کو اپنا بلاگ ہی قرار دیں گی۔
مجھے یقین ہے کہ قارئین ضرور اس بلاگ اور اسکے لنک سے مستفید ہوں گے۔
شکریہ۔

خدا رحمت کُند این عاشقانِ پاک طینت را
آج 21 اپریل عاشق اقبال،اولیں ناشر آزادی پاکستان اور میرے والد مرحوم مصطفیٰ علی ھمٰدانی کی بھی برسی ہے۔انہوں نے ایک عرصہ علامہ اقبال کے ساتھ لاہور میں انکے گھر میں گزارا۔ آپ دوستوں سے ایک سورہ فاتحہ کی درخواست ہے۔
نہ میں عجمی، نہ ہندی نہ عراقی و حجازی
کہ خودی سے میں نے سیکھی دو جہاں سے بے نیازی
تو میری نظر میں کافر میں تیری نظر میں کافر
ترادین نفس شماری میرا دین نفس گدازی
محترم مصباح حسین صاحب
یہ آپ کی اعلیٰ ظرفی ہے جو یہ بلاگ مجھ سے منسوب کر رہے ہیں
میں اصل میں یو ٹیوب لنک کو پوسٹ میں ایمبیڈ کرنا چاہ رہی تھی مگر ناکام رہی اس لیے بلاگ مٹا دیا
یہ ہمارا المیہ ہے کہ ہم اپنے مشاہیر کو اُن کی پیدائش یا وفات کے دن سے حوالے یاد رکھتے ہیں
مگر اُن کے افکار اور تعلیمات سے مستفید نہیں ہوتے
اقبال کی فکر کے برعکس مسلمان فرقوں اور قومیتوں میں بٹ کر اپنا وقار کھو چکے ہیں
اللہ سے دُعا ہے کہ اُن کے درجات بلند کریں اور ہمیں اُن کی تعلیمات سے استفادہ کرنے کی توفیق دے آمین
والسلام
زرقا
االلہ تعالیٰ مرحوم مصطفیٰ علی ہمدانی صاحب کے درجات اعلٰی علین میں شمار فرمائے اور انکے خانوادہ کو اپنی پناہ ِ خاص میں رکھے۔ (آمین)۔
محترمہ زرقا مفتی صاحبہ،
اس میں مجھ کم کاست کی کوئی اعلیٰ ظرفی نہیں، بلکہ حق یہی تھا۔ ۔۔۔ آپ نے بالکل درست کہا کہ یہ ہمارا المیہ ہے کہ ہم اپنے مشاہیر کو اُن کی پیدائش یا وفات کے دن سے حوالے یاد رکھتے ہیں مگر اُن کے افکار اور تعلیمات سے مستفید نہیں ہوتے۔ سچ یہی ہے کہ اب ہم انکی یاد سے بھی تا حتی الوسع فارغ البال ہیں۔ اس بلاگ کا ہی باقی بلاگز سے موازنہ کر لیں۔ ۔ ۔ کیسی شان بے نیازی سے اقبال کو فراموش کیا گیا ہے جیسے ہم اپنے اسلاف عالی سے تعلق پر شرمندہ ہوں۔ یہی کہا جاسکتا ہے کہ انا للہ و انا الیہ راجعون۔
اس سلسلے میں آپکی کاوش لائق صد تحسین ہے۔
نا چیز
علامہ اقبال 9/ 11/ 1877 کو صوبہ پنجاب کے شہرسیالکوٹ میں پیدا ہوئے ۔
اقبال نے کہا کہ روحانی نجات اور سیاسی آزادی کا حصول مسلمانوں کی تقدیر ہے اسلام اس کی کنجی ہے :کیونکہ مسلمانوں کی زندگی میں عقیدے کو مرکزی مقام حاصل ہے !
وہ اس بات پر قائل تھے کہ انسان صرف اسلام کی تعمیر نو کے سیاق اسباق میں ہی اپنے مقدر کی پوری قوائیت حاصل کرنے کے قابل تھا، انہوں نے مسلمانوں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اپنی زندگیوں اور تقدیر کو اپنے ہاتھ میں لیں۔
غیر معمولی صلاحیتوں کے مالک شاعر کی حیثیت میں انہوں نے انتہائی پر زور انداز میں یہ خیالات اپنے سننے والوں تک پہنچائے اور 21 اپریل، 1938 میں خالق حقیقی سے جا ملے !