میرے ایک انتہائی علم دوست اور انگریزی اردو ادب پر گہری گرفت رکھنے والے دوست طاہر عباس خان ان دنوں نجی امور کے سلسلے میں پاکستان میں مقیم ہیں۔ طاہر ہیں تو ہمارے ہی ہم عصر، لیکن تاریخ اور ادب پر انکی گرفت سے لگتا ہے کہ کم از کم ہم سے دو نسل پہلے کے فرد ہیں جب ان چیزوں کو خاص توجہ دی جاتی تھی۔ حال ہی میں مجھے انکا ایک جوابی مراسلہ ملا ہے، جسے من و عن شائع کر رہا ہوں۔ اس خط میں انگریزی ادب کی جھلک کے ساتھ ساتھ پاکستان کا رونا انتہائی کرب سے سنایا گیا ہے۔ آپ احباب کی بارگاہ فکر میں حاضر ہے۔
Qibla Shah Sahib …… Asalamoalakam
Thanks for sending me this article/column ….. but the truth is that I know more than what is written over here cos, as u know, right now I am living right in the cesspool called Pakistan. This piece of writing is nothing nothing nothing at all, as compared to what is actually happening here in Pakisatn, and by the way sooner not that latter there would be no Pakistan there (as its existing currently over here). No one is there to be blamed at all. This is Us all, we, me, u, he she, him, her them, it, this, that, they, these, those, all of us all together. WE ARE LIARS. WE ARE ANIMALS, NOT HUMANS AT ALL. I don’t care if u detest my corrosive expression (or whatever u may call it …) but the truth is that who ever takes it easy and uses soft words or expression to express one’s concern over the current political, social, economic, educational, environmental, ideological, religious, moral, ethical, cultural, etc. plight of the people (both individual and collective) is definitely a gross liar … like those who did accumulate ‘filth’ and poured into the annals of history, before and after ‘Kar’bala’. Only now I have understood that how the message of Islam did never get through of across even during the days of the Prophet. Let me declare quite openly that there is no Islam here in Pakistan at all. There is no ‘shia’ and Sunni or otherwise, or if i may say, they are all otherwise but no Muslim here in this society… they are all ‘Kofis’. Well u might call it a very powerful out-burst of extremely frustrated and terribly marred feelings/emotions, but as a matter of fact I am hereby totally failed to express what is to be expressed properly and accurately in the wake of the current scenario. So? What?
OK let me stop here, otherwise i might become, even beyond the limit, so carelessly pointed that I may start shredding my own body and soul … which is already decaying anyway … no reservations … Last, but not least, no need to blame the so-called religious leaders or political leaders alone, cos the ‘modern’ educated, advanced class of the Pakis are equally abhorrent too, with their obnoxious ways, beliefs, ideologies, and life-styles, I believe they must be burnt too. Today i strongly believe that more than 50 years ago, R Kipling said the right thing … ‘East is East …’, of course with a very piercing criticism of us all, of our fore fathers, and indeed we are the true posterity of our genetically mutilated ‘exclusive’ racial giants that ever crawled on the face of earth. And what is more to be proud of that we are efficiently keeping up the cultivation of our sub human species, not by just adding every day, but by simply and inexhaustibly multiplying the identical multitude …..
Just the 2nd last line … if and when u get a chance, plz do ask me about the ‘Ghost Story/or Vampire State’ that i have written a few days ago. So far I ve’ told it to 3 or 4 people and they have liked it very much. May be, who know, u find it interesting too???
Hope things are ok with u over there, may God bless u all.
Nachhez …….

یہ نوحہ صرف اور صرف ایک محب وطن پاکستانی کا ھی ھو سکتا ھے ۔ ایک ایک سطر دکھ میں ڈوبی ھوئی اور فریاد کرتے ھوئے لفظ ۔۔ بس اب طاہر بھائی کے ساتھ ساتھ میرا دل بھی بیٹھے جا رھا ھے ۔۔ یہ سوچ کر کہ اگر اپنی شناخت گم ھو گئی تو کیاھو گا ؟؟
سلام” علیکم
یہ سب کچھ بالکل درست ہے، ایک ایک بات صحیح ہے، سچ ہے، سوائے اس کے کہ
No one is there to be blamed at all. This is Us all, we, me, u, he she, him, her them, it, this, that, they, these, those, all of us all together. WE ARE LIARS. WE ARE ANIMALS, NOT HUMANS AT ALL
نہیں ہم سب قطعاً ہر بات کے قصوروار نہیں ہو سکتے، یقیناً جناب طاہر صاحب کو ان کی توقعات کے برعکس حالات درپیش آئے ہوں گے لیکن اس میں قصور نہ میرا ہے اور نہ آپ میں سے کسی کا، ہمارے ملک کا نظام ہی درہم برہم ہے، جیسا کہ کسی اور بلاگ میں یہ عرض کر بھی چکا ہوں کہ سامراج نے دوسری عالمی جنگ کے بعد اپنا لائحہء عمل بدلا اور اپنی نو آبادیوں کو نام نہاد “آزادی” کے نام پر نئے انداز سے غلام بنا لیا یا بنائے رکھا۔ ہمارے ملک پر آج بھی حکومت انہی کی ہے، یہ بوسیدہ نظام انہی کا مسلط کردہ ہے، اور یہ بنایا ایسا گیا ہے کہ جو بھی اس کے خلاف کچھ کہنا چاہتا ہے وہ صرف اور صرف اپنی قوم ہی کو کوستا ہے خود ہی کو قصور وار ٹھراتا ہے اور ہم خود ترسی اور خود ملامتی کی ایک گہری کھائی میں جا پڑے ہیں۔ بجائے اس کے ہمیں چاہیے کہ ہم اصل قصور وار یعنی اپنے حکومتی طبقے جو اس بوسیدہ نظام کے محافظ اور چلانے والے ہیں پر تنقید کریں، (یہاں صرف تنقید ہی کافی نہیں بلکہ عوام کو اس حقیقی مجرم کی شناخت کروانا بھی کم از کم آپ اہلِ قلم خواتین و حضرات ہی کا فرض ہے)۔ طاہر صاحب نے یہ جو فرمایا ہے
Last, but not least, no need to blame the so-called religious leaders or political leaders alone, cos the ‘modern’ educated, advanced class of the Pakis are equally abhorrent too, with their obnoxious ways, beliefs, ideologies, and life-styles ,
یہ سب در اصل اسی حکومتی طبقے کے مختلف ٹولے ہیں، عوام سے ان کا کوئی تعلق نہیں ، یہی اصل مجرم ہیں عوام نہیں، نظام ہی ایسا ہے کہ ہر modern educated, اسی طبقے میں شامل ہوتا جاتا ہے، دریا کے بہاؤ کے خلاف تیرنا ناممکن نہیں تو انتہائ مشکل ضرور ہوتا ہے۔
ایک اور نکتہ کہ ۔ ۔ ۔ اسلام پاکستان میں ملے گا اور نہ کہیں اور ، اسلام کسی ایسے نظام کا نام نہیں جو اس وقت کہیں بھی مکمل طور سے رائج ہو چکا ہو جہاں ہمیں کوئی کم کوئی کسر نظر نہ آئے، بلکہ یہ ایک مکمل ضابطہء حیات منجانب اللہ تعالٰی ہے ہماری آزمائش اور امتحان کے لیے، ہمیں اس کو کہیں ڈھونڈنا نہیں بلکہ اس کو رائج کرنے کی خاطر جدوجہد ہمارا فرض ہے ، اللہ تعالٰی کے لیے یہ ہرگز مشکل نہیں کہ وہ جہاں چاہے اور جیسا چاہے نظام صادر فرما دے لیکن مقصد ہمارا امتحان ہے، دیکھنا یہ ہے کہ ہم اس کے نفاذ کی خاطر کیا اور کتنی کوشش کرتے ہیں۔ یہ حلوہ پکا پکایا نہیں ملے گا اس کے لیے بہت پاپڑ بیلنے ہوں گے،
اسلام لوگوں کے دلوں میں ہے، غریبوں کے مظلوموں کے، شریفوں کے، ابھی دنیا میں یقیناً ایسے چند افراد موجود ہیں۔ اسے حکمرانوں کے یہاں نہیں ڈھونڈنا چاہیے اور نہ ہی یہ کسی مملکت میں مکمل طور پر رائج نظام کی صورت میں ملے گا۔
صاحبِ تحریر جو کچھ بھی ہوں وہ کم از کم پاکستانی اور تعلیم یافتہ نہیں ہیں ۔ مزید ان کا اپنا ماحول اسقدر گندگی سے بھرا ہے کہ اُنہیں گندھگی کے علاوہ سوجھتا ہی کچھ نہیں ہے ۔ ان کی گھٹیا سوچ کی گہرائی اتنی ہے کہ اُنہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی تبلیغ بھی ناقص معلوم ہوئی ۔ لعنت اللہ علی کاذبین
میں خود بھی ابھی چند ہفتے قبل پاکستان سے بس لوٹ کر آ ہی گیا ہوں۔ہم ان لوگوں میں سے ہیں جو ہر سال پاکستان جاتے ہیں اور بعض اوقات تو سال میں دو بار بھی جاتے ہیں اور جو تنزلی ہمیں نظر آتی ہے وہ شاید وہاں رہنے والوں کو اس لیئے محسوس نہیں ہوتی کہ جوہڑ میں رہنے والا جوہڑ کو ہی آب زم زم سمجھ رہا ہوتا ہے۔ وہاں اب پڑھے لکھے لوگوں کا یہ حال ہے کہ وہ ہم جیسے لوگوں کو اس بات کا مورد الزام ٹھہراتے ہیں کہ ہم لوگ باہر بیٹھ کر پاکستان کی غلط تصویر پیش کرتے ہیں اور بدامنی کی دہائی ڈالتے رہتے ہیں۔ میرے تین ہفتے کے قیام کے دوران وہاں کے نام نہاد اہل قلم سے بھی ملاقاتیں ہوئیں جو اپنے تئیں وطن عزیز میں اس وقت ادب کی دنیا کے بڑے ناموں میں شمار ہوتے ہیں اور ان احباب کا بھی اصرار ہے کہ ہم جیسے لوگوں کو دور بیٹھ کر زیادہ بُری صورت محسوس ہوتی ہے ورنہ بقول انکے ہم سب بھی تو یہاں رہ ہی رہے ہیں۔اب اگر ایسے احباب کو اہل قلم بھی کہا جائے اور صائب الرائے بھی کہا جائے تو گناہ ہم جیسوں کا ہی ہوا نا۔
برادرم مصباح نے اپنے دوست طاہر عباس خان کا جو انگریزی میں خط شائع کیا ہے تو اول تو مجھ جیسے طالب علم کو بس محسوس ہوا کہ آخر یہ خط اردو میں کیوں نہیں لکھا گیا۔اگر اردو میں ہوتا تو احساس کی شدت اور بہتر طور پر سامنے آتی۔مجھے انگریزی سے کوئی دشمنی نہیں لیکن جہاں اردو استعمال ہو سکے اور ضرورت بھی ہو تو ہمیں اردو استعمال کرنی چاہیے ورنہ امریکی،جاپانی یا چینی تو اردو لکھے گا نہیں۔ ہاں اگر اردو تائپ کرنے کی کوئی مجبوری تھی تو برادرم مصباح اس خط کا خلاصہ اردو میں لکھ دیتے تو زیادہ اچھا ہوتا۔”یہ فقط ایک احساس تھا جو لکھ دیا ورنہ بات لگ بھگ سب کی سمجھ میں آ ہی رہی ہے”
اس خط کے مندرجات میں جو کچھ بھی لکھا ہوا ہے ہم خود بھی انہیں بلکہ ان سے بھی سخت تجربات سے گزر کر آئے ہیں اور اس مرتبہ پہلی بار یہ بات بہت شدت اور سنجیدگی سے محسوس ہوئی کہ حاکموں کی لوٹ مار کا اثر پوری طرح عام آدمی کے خون میں شامل ہو چکا ہے۔میں اسکے باوجود یہ فقرہ استعمال کرنے سے گریز کرؤں گا کہ ” پاکستان میں سب لٹیرے اور چور ہیں” ہاں یہ کہا جاسکتا ہے کہ ایک غالب اکثریت اسی قماش کی ہے۔
مجھے بھائی مناف کی اس بات سے اتفاق ہے کہ ”اسلام لوگوں کے دلوں میں ہے، غریبوں کے مظلوموں کے، شریفوں کے، ابھی دنیا میں یقیناً ایسے چند افراد موجود ہیں۔ اسے حکمرانوں کے یہاں نہیں ڈھونڈنا چاہیے اور نہ ہی یہ کسی مملکت میں مکمل طور پر رائج نظام کی صورت میں ملے گا”
میں عرض کرؤں کہ اگراسلام اپنی اصل اور حقیقی صورت میں ملنا ہی ہوتا تو اس سرزمین پر ملتا کہ جہاں خدا کا گھر ہے اللہ کے حبیب کا روضہ ہے۔ صحابہ و آئمہ و صالحین کی قبور ہیں۔
لیکن اس سرزمین کی حالت تو اپکستان سے بھی بدتر ہے۔اسلام اور اسکے اصول قوانین دراصل کوئی معروضی شے نہیں ہیں کہ میں لندن میں بیٹھ کر ان پر عمل کرؤں اور انکا فائدہ سڈنی میں مصباح کو اور برلین میں مناف کو ہو۔ اسلام کو پہلے اپنی ذات میں اور پھر اپنے گھر میں نافذ کیجئے اور باہر والوں سے تبلیغ کا کام کریں اور تبلیغ کے لیئے ذاتی کردار سےبڑا طریقہ کوئی نہیں ہے۔
رہا معاملہ پاکستان کا تو پاکستان کا بنیادی مسلہ اسلام یا قانون اسلام نہیں۔پاکستان کے مسائل نوے سے زیادہ فیصد یہاں کے حاکموں کے پیدا کردہ ہیں جیسے انہی حاکموں نے جہالت کی پوٹ یہ طالبان خود ہی پیدا کیئے۔ آخر کار آج امریکہ ہی ہیلری کلنٹن کو بھی بامر مجبوری یہ کہنا پڑا ہے کہ ”یہ طالبان ہمیں نے بنائے تھے اور کام نکالنے کے بعد انکو چھوڑ دیا تھا جسکا نتیجہ آج ہمارے سامنے ہے” پاکستان کے حاکموں نے زیادہ تر دوسروں کے ایجنڈے پورے کیئے اور اپنے عوام کو پاؤں کی جوتی سمجھا لیکن یہ عوام انہی قاتلوں کو ہر بار منتخب کر کے اسمبلیوں میں لے آتے ہیں۔
آج اسوقت صورت حال یہ ہے کہ پورے ملک کا ہر قسم کا نظام درہم برہم ہے۔حکموت نام کی کوئی چیز اگر ہے بھی تو فعال نظر نہیں آتی۔پاکستانی عوام کی اکثریت ”فوڈ سٹریٹ اور چینی ریستورانوں” میں گم ہو گئی ہے۔صرف دو قسم کے لوگ اب وہاں موجود ہیں ایک وہ جو ایک رات میں ایک وقت میں دس ہزار روپے کا کھانا کھا جاتے ہیں اور ایک وہ جنکی ایک ماہ کی تنخواہ دس ہزار روپے ہے۔ کون ہے جو اگلے ایک ہزار سال میں عدم مساوات کی اس خلیج کو پاٹ سکے گا؟
میں خود اگلے چند روز میں پاکستان میں اپنے حالیہ قیام کے واقعات تحریر کرنا شروع کر رہا ہوں جس میں ہوائی اڈے کے اس لوڈر کا بھی واقعہ شامل ہو گا کہ جس کا اصرار تھا کہ میں اسے ”زبردستی” سامان اٹھانے کی اجرت ہر حال میں برطانوی پاؤنڈ میں ہی ادا کرؤں۔
میں ایک بار پھر یہ بات واضح کرنا چاھتی ھوں کہ ھر لکھنے والے کا اپنا ذاتی نقطہ نظر ھوتا ھے جس سے کسی کا متفق ھونا ضروری نہیں ھوتا حتہ کہ ادارے کا بھی اس سے متفق ھونا ضروری نہیں ھوتا ۔ اس لیئے ھمیشہ ھی کہتی آئی ھوں کہ ھمیں ھر پلیٹ فارم پر ذاتیات کی بجائے نفس مضمون پر تبصرہ کرنا چاہیئے ۔کتنے افسوس کی بات ھے ہم کتنی آسانی سے کسی کو غیر تعلیم یافتہ ،گھٹیا سوچ کا حامل اور گندگی سے بھرا کہہ دیتے ہیں ۔ بھلا یہ سب لکھ کر آپ کیا ثابت کرتے ہیں ؟ مسسلمان کا سب سے بڑا مسلہ ہی یہ ہے کہ وہ کسی دوسرے کے نکتہ نظر کو برداشت ہی نہیں کرتا اور صرف خود کو درست کہتا ہے ۔
ہم اجمل صاحب کا یہ تبصرہ بلاگ سے ہٹا سکتے ہیں لیکن اس کو اسی لیئے لگا رہنے دیا ہے کہ آپ سب لکھنے والے اس رویے کا جو بھی جواب دینا چاہیں ۔
محترم جناب ہمدانی صاحب ! سلام” علیکم، بہت عمدہ باتیں کیں آپ نے، میں آپ کی تمام باتوں سے متفق ہوں (طاہر صاحب غور فرمائیں) مثلاً ۔ ۔ ۔
۔ جو تنزلی ہمیں نظر آتی ہے وہ شاید وہاں رہنے والوں کو اس لیئے محسوس نہیں ہوتی کہ جوہڑ میں رہنے والا جوہڑ کو ہی آب زم زم سمجھ رہا ہوتا ہے
۔ بقول انکے ہم سب بھی تو یہاں رہ ہی رہے ہیں
۔ حاکموں کی لوٹ مار کا اثر پوری طرح عام آدمی کے خون میں شامل ہو چکا ہے۔
۔ یہ فقرہ استعمال کرنے سے گریز کرؤں گا کہ ” پاکستان میں سب لٹیرے اور چور ہیں” ہاں یہ کہا جاسکتا ہے کہ ایک غالب اکثریت اسی قماش کی ہے۔
۔ اگراسلام اپنی اصل اور حقیقی صورت میں ملنا ہی ہوتا تو اس سرزمین پر ملتا کہ جہاں خدا کا گھر ہے اللہ کے حبیب کا روضہ ہے۔ صحابہ و آئمہ و صالحین کی قبور ہیں۔ لیکن اس سرزمین کی حالت تو اپکستان سے بھی بدتر ہے۔
۔ “اسلام کو پہلے اپنی ذات میں اور پھر اپنے گھر میں نافذ کیجئے اور باہر والوں سے تبلیغ کا کام کریں اور تبلیغ کے لیئے ذاتی کردار سےبڑا طریقہ کوئی نہیں ہے۔”
۔ پاکستان کا بنیادی مسلہ اسلام یا قانون اسلام نہیں۔
۔ پاکستان کے مسائل نوے سے زیادہ فیصد یہاں کے حاکموں کے پیدا کردہ ہیں جیسے انہی حاکموں نے جہالت کی پوٹ یہ طالبان خود ہی پیدا کیئے۔
لیکن اس جملہ کو اگر اجازت ہو تو میں کچھ بدل کر کہنا چاہوں گا ،
یہ عوام انہی قاتلوں کو ہر بار منتخب کر کے اسمبلیوں میں لے آتے ہیں۔
میں اس طرح سے عرض کروں گا کہ ۔ ۔ ۔ عوام کو جمہوریت کا دھوکہ دے کر یہ قاتل ہر بار خود ہی منتخب ہو کر اسمبلیوں میں آجاتے ہیں۔ عوام تو بے بس ہیں، ان قاتلوں کو منتخب تو وہی طالبان کے خالقین کرتے ہیں۔
آپ کے دورہء پاکستان کی روداد پڑھنے کی بے کلی رہے گی۔
محترمہ بہن نگہت صاحبہ ! سلام” علیکم ، میں آپ سے مکمل اتفاق ہے۔
شکریہ مناف بھائی ۔۔ مجھے آپ سے مکمل اتفاق ھے کہ “عوام کو جمہوریت کا دھوکہ دے کر یہ قاتل ہر بار خود ہی منتخب ہو کر اسمبلیوں میں آجاتے ہیں۔ عوام تو بے بس ہیں، ان قاتلوں کو منتخب تو وہی طالبان کے خالقین کرتے ہیں” ۔بس میں تھوڑی سی بات مزید بڑھاتے ھوئے کہناچاھونگی کہ عوام بے بسی کے ساتھ ساتھ ھوش و حواس بھی کھو چکی ھے اور ایسا انہیں اپنے ھی وطن میں ھونے والے حادثات نے کر دیا ھے ۔۔ان پر دکھ اور ستم اتنے ھو چکے ھیں کہ ان کے لیئے اگر پاکستان دنیا کے نقشے پر نہ بھی رھے تو کوئی فرق نہیں پڑتا ۔ ھمیشہ سے کسی بھی ملک کو دنیا کے نقشے پر تقسیم کرنے کے لیئے عالمی طاقتیں یہیی سازش کرتی رھی ھیں اور اس موقع کی تاک میں رھی ھیں کہ جب ملک پر مر مٹنے والے لوگ اپنوں کی لاشوں سے لپٹ کر رو رھیں ھوں عین اسی وقت ملک کو بندر بانٹ میں حسب منشا اپنے نام لکھ لیں ۔
سب سے پہلے تو میں اجمل بھوجپال صاحب کی آمد اور انکی ذہنی عکاسی پر لا حول ولا قوت الا باللہ العلی العظیم پڑھتا ہوں۔ تاہم انہوں یہ درست کہا کہ کاذبین پر اللہ کی لعنت ہی ہے اور واقعتا پاکستان میں جسقدر گناہ آلود داڑھیاں پھر رہی ہیں وہ گندگی ہی گندگی ہے، جس کی ایک مثال خود اجمل بھوجپالی بھی ہو سکتے ہیں۔
تکمیل اسلام کے حوالہ سے صرف اجمالا اتنا کہوں گا کہ اسلام کا مکمل پہنچا دینا اور ہے اور اسلام پا لینا اور ہے۔ اگر اسلام اپنی اصل میں قبول گیا تھا تو آج اتنی فرقہ واریت کیوں ہے؟ کیوں کربلا اور حرہ جیسے واقعات رو نما ہوئے جن میں خاندان رسول سے لیکر اہل مدینہ کی عام جمیعت تک قتل کر ڈالی گئی؟ تاریخ الخلفاء جیسی کتب اٹھا کر دیکھیں کہ کیا نہیں کیا گیا اسلام کے ساتھ؟ اگر اسلام آ ہی گیا تھا تو خلافت کے دعویدار عبد اللہ ابن زبیر بن العوام نے چالیس روز اپنے خطبہ میں درود کیوں نہ پڑھا کہ بنی ہاشم کا دل ملول ہوتا رہے ( مروج الذھب ص ج٣، ص ١١٠، تاریخ یعقوبی ج٢ص٤٣٠ اردو ایڈیشن)، جبکہ درود کا حکم تو قرآن میں ہے اور وجوب کی حیثیت رکھتا ہے۔۔۔۔ کیوں عبد اللہ ابن عمر واقعہ حرہ پر بھی اہل مدینہ کو یزید کی مخالفت اللہ کی مخالفت بتاتے رہے، جبکہ وہ قتل حسین بھی کر چکا اور کئی صحابہ بھی قتل ہو چکے تھے( صحیيح بخاري , كتاب الفتن , باب : خلافہ, حدیث : 7196 ) اسی لئے قرآن تو کہتا رہا کہ ایمان لے آؤ، کہ ایمان تو تمہارے دلوں میں داخل ہی نہیں ہوا( الحجرات آیت ١٤)۔۔۔۔۔بہر کیف یہ اس بحث کا مقام نہیں ہے اور اسے ہم یہاں نا تمام ہی چھوڑتے ہیں۔
باقی رہا یہ سوال کہ یہ مراسلہ انگریزی میں کیوں چھپا تو اسکی وجہ یہی ہے کہ یہ لکھا انگریزی میں ہی گیا تھا اور چونکہ ہمارے پاس بلاگ میں انگریزی کی سہولت میسر ہے تو اصل کے ترجمہ سے میں اسکی روح پر ترجمے کے رجمات نہیں پھینک سکتا تھا۔ انٹر نیٹ اور ای میل کا عمومی ذریعہ انگریزی ہی ہے اس لئے عام قاری و لکھاری انگریزی میں ہی لکھتے ہیں۔ پھر آج کی رومن اردو لکھنے سے تو اصل انگریزی کہیں بہتر ہے۔
جہاں تک عوام کی بیگناہی کا تعلق ہے تو عوام کی اگر ایک قلیل تعداد معصوم اور بے گناہ ہو بھی تو کیا؟ اکثریت کا حال تو حاکموں سے بھی بد تر ہے۔ جناب علی (ع) نے ایسے ہی تو نہیں کہا تھا کہ اللہ اس قوم پر انہی سا حکم مسلط کر دے؟ ہم بڑی آسانی سے خود کو آزاد نہیں کرا سکتے ۔ بڑی لکڑی کے ساتھ چھوٹی لکڑی بھی جل جاتی ہے، اور حد تو یہ ہے امام حسن عسکری (ع) نے اپنے بچپنے میں ہی اس حقیقت اور خوف کا تعارف یہ کہ کرایا کہ جس طرح بڑی لکڑی کے ساتھ چھوٹی لکڑی جل جاتی ہے، اسی طرح ہمیں خوف ہے کہ باقی امت کے گناہوں میں ہم بھی دھر لئے جائیں ( الصواعق المحرقہ از ابن حجر مکی ص ١٢٤)۔ خاموشی از خود ایک گناہ ہے، اور اب قوم پر وقت آن گیا ہے کہ اس ابتلاء میں کامیابی کے لئے ڈارھیوں اور شرابیوں کے شکنجے سے خود کو آزاد کرا لے۔ اجمل صاحب کی خدمت میں طاہر صاحب کا ہی جملہ دہرا رہا ہوں کہ پاکستان میں خوف و ہراس سے کتے تک خاموش ہیں، لیکن ملا ہے کہ ہر کس و نا کس کا خون کئے جا رہا ہے۔ یہ کہاں کا اسلام ہے اور کیسا دین ہے۔ ہم اس فعل کے ذمہ داروں سے خالص بریت کا اعلان کرتے ہیں۔ یہاں بات طویل ہو جائے گی، اور کچھ وضاحت ہمدانی ساحب نے فرما بھی دی ہے، لیکن صرف تفصیلی ملاحظات کے لئے قبلہ ہمدانی صاحب کے مضمون کا نام اور لنک حاضر ہے۔
نام مضمون؛ بےشرم حکمران اور بے شرم عوام ۔از۔ صفدر ھمدانی
لنک؛ http://www.aalmiakhbar.com/index.php?mod=article&cat=safdar&article=4297
عوام کو اپنی تقدیر اپنے ہاتھ میں لینی ہوگی۔ یہ معجزہ سوائے ظہور ولی العصر کے ممکن نہیں ہونے کا کہ بیٹھے بٹھائے کوئی مسیحا آ جائے۔ در حقیقت ولی زمان کی آمد تک کا وقت بھی ایک امتحان کی کڑی ہی ہے جس میں ہمیں راہ کو ہموار کرنا ہے۔ باقی احباب کا تو پتہ نہیں، لیکن کم از کم میری کوتاہی اس سلسلے میں مجھ سے مخفی نہیں ہے۔
میں تمام احباب کے مثبت تبصروں پر مشکور ہوں، اور خاص طور محترمہ ڈاکٹر نگہت نسیم صاحبہ کا مشکور ہوں کہ انہوں نے بات کا انتہائی سنجیدگی لیکن سادگی سے آسان پیرائے میں سمجھا دی ہے۔ اس لئے میرا مزید کچھ کہنا لا یعنی ہے۔ اجمل صاحب یا نکی ذہنیت کا کوئی تبصرہ اگر میرے بلاگ میں لگا تو نقص امن کے خوف کے تحت آئندہ اسے حذف کردیا جائے گا، انشا ء اللہ۔
محترم مصباح شاہ صاحب ! سلام” علیکم،
ماشاء اللہ آپ نے بہت فصیح انداز میں موضوع کو بڑھایا اور بات کی تشریح کی، جیسا کہ پہلے بھی عرض کر چکا ہوں کہ اس بلاگنگ کا ایک نقص جو سامنے آیا ہے وہ یہ ہے کہ کئی باتیں جو ذرا وضاحت طلب ہوتی ہیں طوالت کے اندیشہ سے ادھوری رہ جاتی ہیں۔ ہمیں چاہیے کہ اپنی آراء اور تبصروں کے بعد نتائج کا انتظار کر لیں، بات کے کئی نئے رخ سامنے آجاتے ہیں، لیکن بجائے اس کے ہم بلاگ کا افتتاحیہ پڑھ کر ہی بے چین ہو جاتے ہیں اور آخر میں معلوم ہوتا ہے کہ ہم وہی کہتے رہے جو دوسرے لکھنے والے کا بھی مدعا تھا۔ ( یہ کسی پر تنقید نہیں اپنی بات کر رہا ہوں)
آپ کی خاص طور پر مندجہ ذیل باتوں سے مجھے مکمل اتفاق ہے مثلاً ۔ ۔ ۔
۔ خاموشی از خود ایک گناہ ہے، اور اب قوم پر وقت آن گیا ہے کہ اس ابتلاء میں کامیابی کے لئے ڈارھیوں اور شرابیوں کے شکنجے سے خود کو آزاد کرا لے۔
۔ عوام کو اپنی تقدیر اپنے ہاتھ میں لینی ہوگی۔ یہ معجزہ سوائے ظہور ولی العصر کے ممکن نہیں ہونے کا کہ بیٹھے بٹھائے کوئی مسیحا آ جائے۔ در حقیقت ولی زمان کی آمد تک کا وقت بھی ایک امتحان کی کڑی ہی ہے جس میں ہمیں راہ کو ہموار کرنا ہے۔
“علم دوست اور انگریزی ادب پر گہری گرفت رکھنے والے ” طاہر عباس خان صاحب کی انگریزی تحریر جس میں انہوں نے ” پاکستان کا رونا انتہائی کرب ” کے ساتھ رویا تھا ، پڑھنے میں آیا :
افسوس کے ساتھ لکھنا پڑتا ہے کہ ” علم دوست ” طاہر عباس خان صاحب اس قدر اردو سے نالاں ہیں کہ وہ اردو فانٹ کو سیکھنا نہیں چاہتے( اور اگر وہ اردو فانٹ جانتے ہیں تو اس میں اردو لکھننا نہی چاہتے ) ۔ اور انگریزی تحریر بھی وہ chat کی زبان میں لکھ نا چاہتے ہیں ( صحیح انگریزی میں نہیں )
طا ہر عباس خان صاحب نے شاید اقبال کا ” جواب شکوہ ” نہیں پڑھا ہے جس میں اقبال نے پاکستان کی بنیاد ڈالتے وقت مسلمانوں کی بے راہ روی کا رونا رویا تھا ۔ وہی رونا ابھی تک سب ہی مسلمان رورہے ہیں۔ ” جواب شکوہ ” کا ہر ایک شعر مسلمانوں کی بے راہ روی اور بد کرداری کی ہی عکاسی کرتا ہے ۔ اس لیے طاہر عباس خان صاحب نے جو کچھ بھی لکھا ہے وہ کوئی نئی بات نہیں تھی ۔ صرف اس قصہ پارینہ کو تازہ رکھنے کے لیے ، داغ ہائے سینہ را کو بار بار دہرایا گیا ہے۔
طاہر عباس خان صاحب نے پاکستان کی اور پاکستان کے عوام اور پاکستان کے قایدین کی جو برائیاں لکھی ہیں ا ن سے ہر وہ فرد واقف ہے جو پاکستان کے اندر رہتا ہے اور پاکستان کے باہر ” فصیل ” پربیٹھ کر پاکستان کی تباہ حالی کا تماشہ دیکھتا ہے ۔
مگر دانشوروں اور دانشمندوں کا کام ہے کہ مسایل کا حل بھی پیش کریں ۔
طاہر عباس خان صاحب نے پاکستان کی قوم کے مسائل تو بیان کردیا اور اپنی ٹوٹی پھوٹی چیٹ Chat کی انگریزی میں پاکستان کی تباہ حالی کا رونا تو رودیا مگر پاکستان کے مسائل کا ” حل ” پیش نہیں کیا ۔ افسو س صد افسوس
خدا بھلا کرے صفدر ھمدانی صاحب کا اور سید مصباح حسین جیلانی صاحب کا کہ انہوں نے اپنے تبصروں میں مسایل کا حل پیش کیا اور ساتھ ہی ساتھ عبد المناف غلزئی صاحب نے بھی بہت اچھی طرح اس موضوع کو آگے بڑھا یا ۔
اجمل بھوجپال صاحب ہمیشہ کی طرح اس بلاگ میں بھی آ ئینہ کے سامنے بیٹھکر جھوٹوں پر ( یعنی اپنے آپ پر ) لعنت بھیج کر رخصت ہوگئے ۔ انکی خود کی ویب سائٹ میں جو فحاشی کے ناچ گانے دکھا ئے جاتے ہیں ان کی وہ فکرکرتے رہیں اور اپنی ویب سایٹ کو ہی غلا ظت سے پاک کرتے رہیں تو انکو عالمی اخبار میں تشریف لانے کی فرصت نہیں ملے گی۔ اگر اجمل بھوجپال صاحب ایماندار انسان ہیں تو وہ ہم سب کی غیبت ( جسے وہ گل فشانی کہتے ہیں) جو وہ اپنی ویب سائٹ اور اپنے رشتہ داروں اور دوستوں کی ویب سایٹوں میں کرتے ہیں وہ نہ کریں تو شاید انکی دین اور دنیا سدھر جاےگی ۔
۔۔۔
پاکستان کی تباہ حالی کا رونا رونے والے فراز کے اس شعر کو یاد کرکے اس پر عمل بھی کرتے رہیں تو شاید اس ملک کے حالات سدھر جائیں:
شکوہ ظلمت شب سے تو کہیں بہتر تھا
اپنے حصہ کی کوئی شمع جلاتے جاتے
۔
اللہ پاکستان کی حفاظت کرے : آمین
۔۔
فقط :
پاکستان کا بہی خواہ جس کی جوانی پاکستان کی بنیاد میں دفن ہے :
منظور قاضی از جرمنی
محترم جناب قاضی منظور صاحب ! سلام” علیکم،
پہلی بات تو یہ کہ آپ کی غیر حاضری سے یہاں کے شرکاء اتنے بے چین ہو گئے کہ مجھے رشک آنے لگا، بے شک عزت و ذلت دینے والا خالقِ کائنات ہے لیکن اس کا انحصار بھی انسان کے اپنے کردار و شخصیت ہی پر ہوتا ہے، آپ پر اللہ تعالیٰ کا بہت خاص کرم ہے ماشاء اللہ، آپ سے براہء راست ملاقات کا شرف تو نہیں لیکن آپ کی تحریریں اس بات کی بخوبی عکاسی کرتی ہیں کہ آپ کی غیر حاضری یہاں سب پر کیوں اس قدر گراں گزری۔
جوابِ شکوہ کا حوالہ بہت مضبوط ہے۔
آخر میں اس شعر نے ۔ ۔ ۔
شکوہء ظلمتِ شب سے تو کہیں بہتر تھا
اپنے حصہ کی کوئی شمع جلاتے جاتے
۔ ۔ ۔ یہ سوچنے پر مجبور کردیا کہ میرے حصے کی شمع ہے کہاں یا کیا؟ اور اسے کیسے جلایا جائے یعنی ہم ابھی تک اسی بات سے غافل ہیں کہ ہمارے فرائض ہیں کیا؟
انہیں ادا کرنے کی بات تو بعد کی ہے۔
میں عبد المناف غلزئی صاحب کا مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھے اپنے نیک خیالات سے سرفراز کیا ۔
وہ بھی جرمنی میں ہی رہتے ہیں مگر ابھی تک ان سے اور کئی ایک علم دوست احبا ب جو جرمنی میںرہتے ہیں ان سے ذاتی طور پر ملنے کا شرف حاصل نہیںہوا ۔ بس یہی کافی ہے کہ ہم سب ایک دوسرے کو اپنی نیک دعاوں میں شامل رکھتے ہیں ۔ ویسے عالمی اخبار کی ” چوپال ” پر سب سے ملا قات ہوجاتی ہے یہ ہی غنیمت ہے ۔ فاصلوں کی دوری سے زیادہ دلوں کی قربت ضروری ہے ۔
اقبا ل نے زبور عجم میں یہ شعر لکھکر یہ کہد یا ہے کہ ایک منزل کتنی ہی دور ہو وہ ایک ہی آہ کے ساتھ طئے ہوجاتی ہے :
وادی ء عشق بسے دور دراز است ولے
طئے شود جادہ صد سالہ بہ آہے گاہے
اب تو کمپیوٹر کی ایک کلک ہم سب کو ایک دوسرے کے قریب کردیتی ہے چاہے ہم فاصلوں کے حساب سے ہزاروں میل دور ہی کیوں نہ ہوں ۔
عالمی اخبار کے لکھنے والے اور اسکی انتظامیہ کے ارکان اور انکی تحریریں اقبال کے اس شعر کی تصدیق کردیتی ہیں۔
۔۔
اب رہا طاہر عباس خان صاحب کی باتیں اور ان پر ہم سب کا رد عمل تو ا س کے لیے میں یہی کہتا ہوں کہ پاکستان کی خرابیاں گنوانا کوئی کمال کی بات نہیں ۔ مگر ان خرابیوں کا حل پیش کرنا اور اپنے اپنے حصہ کی شمع جلا کر اس ظلمت کو ختم کرنے میں ہی ہم سب کی اور پاکستان کی بقا کا راز موجود ہے ۔
خدا کا شکر ہے کہ پاکستان کے حالات سدھر رہے ہیں : غیر جانبدار اور ایماندار اور انصاف پسند عدلیہ بحال ہوگئی ہے۔ وزیر اعظم اور صدر پاکستان نے امریکہ کی مدد سے طالبان کے فتنہ کو ختم کرنے کا تہیہ کرلیا ہے۔ اور پاکستان کی صحافت بھی اپنے حصہ کی شمع جلا کر پاکستان کی برائیوں کا پردہ چاک کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ پاکستان کو بہر حال نئی زندگی مل رہی ہے ۔
اس کا مطلب یہ نہیں کہ پاکستان جنت بن گیا ہے ۔ اور اس میں بدکرداری اور رشوت ستانی اور چوری اور ڈاکہ اور قتل و غارت گری اور دہشت گردی ختم ہوگئی ہے مگر ہم سب اور ہمارے بے لوث قایدین اگر سماجی ، سیاسی ، معاشی حالات کو سدھار تے رہیں تو انشا اللہ پاکستان بھی ٹھیک ہوتا جا ے گا۔
پاکستان کا زندہ رہنا ضروری ہے ۔ خدا نہ کرے کہ پاکستان چھہ چھوٹے چھوٹے پاکستانوں میں تقسیم ہوجاے ۔ سندہ پاکستان، پنجاب پاکستان ، کشمیر پاکستان ، پشتون پاکستان ،بلوچ پاکستان اور فاٹا پا کستان ۔۔ مجھے یقین ہے کہ ایسا نہیںہوگا ۔
میں فانی کے اس شعر پر یقین رکھتا ہوں کہ :
یارب تری رحمت سے مایوس نہیں فانی
لیکن تری رحمت کی تا خیر کو کیا کہیے
۔۔
اللہ پاکستان کی حفاظت کرے ۔ آمین
۔۔فقط
پاکستان کے لیے دعاگو :
منطور قاضی از جرمنی
یہ محفل نامعقولوں کی لاحول ولا لاحول ولا
محترم افتخار اجمل صاحب۔ مجھے آپ جیسے ”تبلیغ کے داعی” سے اس قسم کے الفاظ کی توقع نہیں تھی۔ ہم لوگ آپ کے اس تذلیلی فقرے کو سائٹ سے نکال کر باہر بھی پھینک سکتے ہیں لیکن اسکو اس لیئے یہاں لگا رہنے دیا ہے کہ دوسرے احباب بھی اس اسلام دشمن رویے کے بارے میں اپنی فکر کااظہار کر سکیں۔ میں ذاتی طور پر آپ سے،آپکے خیالات سے اور سائٹ سے واقف ہوں اور اسے سے قبل بھی آپکی شدت پسندانہ تحریروں کی وجہ سے بہت سی نزاعی صورت حال پیدا ہوئی ہیں جنہیں ہم نے اسلامی شعار کے عین مطابق بڑھانے کی بجائے ختم کیا ہے۔ مجھے یہ کہنے کی اجازت دیجئے کہ یہی وہ رویہ ہے جس نے آج دنیا بھر میں مسلمانوں کی یہ حالت بنا دی ہے اور اسلام کو ایسے ہی دوست نما دشمنوں سے نقصان پہنچ رہا ہے۔ یہ کیسا رویہ ہے کہ ہم خود کو غلام اور ماننے والا تو اس نبی برحق کا کہیں جو سب مظالم اٹھا کر دشمن کو بھی دعا دیتا رہا لیکن جب اپنی ذات کا معاملہ آئے تو بس اگر کسی نے آپ سے اتفاق نہیں کیا تو آپ گالم گلوچ پر اتر آئے۔ نہیں نہیں یہ اسلام اور مسلمان نہیں ہے۔یہ تو مسلمان کے پردے میں اسلام دشمنی ہے۔ ہم اگر خود کو پڑھا لکھا کہتے ہیں تو ہمیں اسکا مظاہرہ بھی کرنا ہو گا اور اسلام تو از سر تا پا عمل ہی عمل ہے۔ یہی وہ میرا فلسفہ ہے جس کا میں زمانے سے پرچار کر رہا ہوں کہ امت مسلمہ کے اگر دو عناصر مبلغین اور قلم کار۔۔۔اس بات پر خود بھی عمل کریں جو وہ کہتے اور لکھتے ہیں تو پھر دیکھیں کہ یہی مسلمان کیسے ایک بار پھر اپنی کھوئی ہوئی عزت دوبارہ حاصل کر لیں گے۔ ہم کو اپنے عمل سے دوسرے کو منوانا ہے گالی سے نہیں۔ گالی تو بہت آسان کام ہے اور پھر یہ تو آپکے حسب نسب بھی ظاہر کر دیتا ہے۔ مولائے کائنات علی علیہ السلام کا قول ہے نا کہ ”بولو کہ بولنے سے آدمی پہچانا جاتا ہے” اور پھر یہ بھی ارشاد فرمایا کہ ” احمق کی عقل اس کی زبان کے پیچھے اور عقلمند کی زبان اس کی عقل کے پیچھے ہوتی ہے” مزید ارشاد فرمایا کہ ” کہا وتیں اور مثالیں عقلمندوں اور عبرت حاصل کرنے والوں کے لیے بیان کی جاتی ہیں نادانوں کو ان سے کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوتا ”۔ اسی کو کہتے ہیں کہ ” مردِ ناداں پر کلامِ نرم و نازک بے اثر”۔
محترم اجمل صاحب اسلام ہی وہ واحد دین ہے جس میں خالق موت و حیات اور مالک عزت و ذلت نے توبہ کا دروازہ کبھی بند نہیں کیا۔بس یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ کب اپنے ذہن کی بند کھڑکی کھولتے ہیں اور اس غفور و رحیم سے توبہ طلب کرتے ہیں لیکن یہ یاد رکھیں کہ یہ خود اس ستار العیوب کا فرمان ہے کہ اگر آپ نے اسکے کسی بندے سے زیادتی کی ہے تو وہ اللہ پاک بھی اس وقت تک معاف نہیں کرے گا جب تک آپ اس کے بندے سے معافی نہیں مانگیں گے اور وہ معاف نہیں کر دے گا۔ پروردگار ہم سب کو آسانیاں تقسیم کرنے والا بنائے اور بُروں کی ہم نشینی سے دور رکھے آمین۔
افتخار اجمل بھائی ۔۔! اسلام کے بندھن کی روح سے اوپر کے تبصرے میں بابا نے جو کچھ لکھا وہ خاصا واضح پیغام ھے لیکن چونکہ ایسے شدت پسند رویئے کی حوصلہ شکنی ھم سب کا فرض ھے ۔ اس لیئے میں خود بھی اس نیک کام میں شامل ھونا چاھتی ھوں ۔
بلاگ کی دنیا میں جولوگ آپ سے اور آپ کی ویب سائٹ سے آشنا ھیں ان کے لیئے آپ کے لکھے ھوئے ایسے فقرے کوئی نئےاور انہونی بات نہیں ۔ یہ آپ کی سوچ ھے ، آپ کو مبارک ھو کہ روزٍ محشر اسی سوچ اور اعمال کی بنیاد پر فیصلے ھونگے ۔
جی کرتا ھے کہ یہ بھی پوچھوں کہ آپ نے کبھی یہ سوچا ھے کہ انٹر نیٹ کے بلاگوں کو صرف مسلمان ھی نہیں پڑھتے بلکہ دوسرے مذاہب کے لوگ بھی ایسے فکری بلاگوں سے روشنی حاصل کرتے ھیں ۔
زرا سوچیئے آپ کی ایسی تحریر سے وہ اسلام اور مسلمان کا جو تاثر لیں گے وہ کیا ھو گا ۔یہی وہ فقط اپنے آپ کو درست اور صیح سمجھنے والا رویہ ھے جو سوچ اور فکر کے دروازے بند کر دیتا ھے اور انسان فقط اپنی زات کا غلام ھو کر رھ جاتا ھے ۔ یہی وہ رویہ ھے جس نے وطن عزیز کے سوات جیسے جنت نظیر خطے کو جہنم بنارکھا ھے ۔ یہی وہ رویہ ھے جس نے ایسے اسلام دشمن طالبان کوجنم دیا ھے جن کے نزدیک اللہ اور رسول کی شر یعت صرف ان کی اپنی سوچ تک محدود ھے ۔ یہی وہ شدت پسندانہ فکر ھے جس نے عالمی سطح پر غیر مسلم قوتوں کو ھم پر غالب بنا رکھا ھے ۔ کبھی عقل اور فکر کی آنکھ سے بھی دیکھیں تو پتہ چلے گا کہ ایسے ھی اسلام کے دوست نما دشمنوں نےاب مسلمانوں کا بھی خدا نہ کرے اسلام سے بیزار کرناشروع کر دیا ھے ۔
اور یہ بات غلط نہیں کہ پہلے ھم مسلمان بناتے تھے اب مسلمان بھگاتے ھیں ۔خود کو اللہ اور اس کے حبیب کے فرمان کے مطابق اورانہی کے احکامات کے مطابق مسلمان بنانے کی کوشش کریں کہ ان کے لیئے روزہ ، نما ز ،حج اور زکوات کا صرف بیس فیصد عمل دخل ھے جبکہ اسی فیصد آپ کے عمل اور کردار کا ھے ۔ بس اسی کسوٹی پر کبھی خود کو بھی پرکھنے کی بھی کوشش کیجیئے تو شائد زہن و دل کی بند کھڑکیا ں کھل سکیں ۔ ھم تو بس اللہ پاک سے اس کے حبیب کی سنت کے مطابق ایسے افراد اور جماعتوں کے لیئے راہ راست اور توبہ استغفار کی صرف دعا ھی کر سکتے ھیں ۔
کہتے ہیں جب دلائل ختم ہو جائیں تو لوگ بد تہذیبی اور گالی لگوچ پر اُتر آتے ہیں اور جب گالیاں بھی ختم ہو جائیں تو دست درازی اور تشدد کی طرف مائل ہو جاتے ہیں۔ بھوپالی صاحب نے شروعات ہی، پہلے مرحلے کو پھلانگ کر دوسرے مرحلے (بد تمیزی) سے کی تھیں، خدا جانے اگر سامنے ہوتے تو خدا جانےکون سی توپ چلاتے۔
محترم ہمدانی صاحب اور بہن نگہت صاحبہ، میں آپ کے تحمل پر حیران ہوں، کتنی خوب صورتی سے آپ نے ایک غلط رویہ کی اصلاح کی کوشش کی، کتنی مدلل باتیں لکھی ہیں آپ دونوں نے، اتمامِ حجت بے شک فرض ہے جِسے آپ دونوں نے بطریقِ احسن نبھا دیا، لیکن مجھے یقین ہے کہ بھوپالی صاحب نہ تو یہ سب کچھ پڑھنے کا حوصلہ اور نہ ہی خواہش رکھتے ہیں، ان نصیحتوں کو سمجھ کر ان پر عمل پیرا ہونا اور اپنی اصلاح کی فکر کرنا تو بہت دور کی بات ہے۔ میرے اس یقین کا ثبوت یہ ہے کہ بھوپالی صاحب کبھی بھی اپنے اس منفی رویہ کی معذرت نہیں کریں گے، جو دوسروں کو نامعقول یعنی خود کو عاقل سمجھے اس میں بھلا سیکھنے کی صلاحیت کہاں ؟ اس نے تو خود کو عقلمند اور دانا سمجھ کر اپنے ذہن کے اس در کو بند ہی کر لیا جہاں سے کوئی بات ذہن میں پڑ سکتی تھی۔
اللہم اصلح کل فاسد من امور المسلمین الٰہی آمین
شاید رحمت علی ناتھنوی سائیں ، افتخار اجمل بھوجپا ل ( جو اپنے باپ دادا کا نام صحیح طور پر لکھنے میں شرم محسو س کرتاہے اور اپنے آپ کو بھوپال کہتا ہے ) کو اپنی ” کھوتا کہانی ” کے ہیرو کے کردار ادا کرنے کا پروگرام بنا رہے ہیں۔
۔۔
صفدر ھمدانی صاحب اور نگہت نسیم بہن اور عبد المناف غلزئی صاحب نے تو انتہائی شرافت سے اس “نا معقول ” شخص افتخار اجمل بھوجپال کو سمجھا دیا مگر ” کھوتا ” آخر ” کھوتا ” ہوتا ہے اس کو تو ” ڈھینچوں ڈھینچوں ” ہی کرنا آتا ہے۔
اللہ پاکستان کو ایسے طالبان قسم کے انسان ( اافتخار اجمل بھوجپال ) کے شر سے محفوظ رکھے آمین
جو شخص ( افتخار اجمل بھوجپال ) اپنے باپ کو باپ نہ کہے تو پڑوسی کو چچا کیسے کہ سکتا ہے۔؟
۔
اجمل تم نے میرا مسلہ حل کر دیا ہے – قاضی صاحب نے صحیح لکھا ہے کھوتا کہانی کے لئے مجھے کھوتا درکار تھا اور اجمل کی صورت میں مل گیا ہے- قاضی صاحب اس کہانی میں ہیرو کی بلکل ضرورت نہیں-
آغا صاحب، باجی نگہت اور ّعمران بھائی اب کہانی مکمل ہو جائے گی- آپ سب مجھے کھوتے کی دستیابی پہ مبارک باد دیں –
ثنا آپ کو یاد ہوگا کہ آپ نے لکھا تھا کہ` یہ سائیں کا کھوتا میری سمجھ میں نہیں آتا` اب یقیناً کھوتا سمجھ میں آگیا ہوگا-
اجمل اپنا پتہ لکھ دو تا کہ میں آ کے تم پہ وہ عمل کروں جو کہ کھوہ میں بیٹھے ہوئے کھوتے پہ کیا جاتا ہے –
اجمل کھوتا شکریہ کہ تم مجھے مل گئے اب عمل کے تیار رہو-
منظور قاضی صاحب، قبلہ صفدر ہمدانی صاحب، مصباح شاہ صاحب، مناف صاحب اور نگہت باجی آپ سب سے گذارش ہے کہ جب بھی کوئی کھوتا دیکھیں تو اس کو کچھ نہ کہا کریں۔ بس اس کو میرے اور عمران بھائی کے حوالے کر کے ثواب دارین حاصل کریں-
اجمل کھوتے تیار ہو جاؤ-
ماہر کھوتا جات
سچل سائیں
سایئں جی آپ کو اپنا دور ٍحاضر کا کھوتا ملنے پر بہت بہت مبارک ھو ۔۔ اب آپ جانے اور عمران بھائی ۔۔ھم بازیابی تک آپ کے ساتھ تھے پر بھائی ایک بات سنیں ۔۔آپ اس کھوتے سے اس کے دوسرے ساتھیوں کاپتہ کرنا مت بھولیئے گا۔۔ شاباش ۔۔۔ کھوتوں کی اصلاح میں میری دعایئں آپ کے ساتھ ھیں ۔
مناف بھائی آپ نے کتنی خوبصورتی سے شدت پسندی کے مراحل لکھے کہ تصویر سی بن گئی ۔۔ بے شک اتمام حجت فرض ھے ۔
منظور بھائی ھم سب ایسے ھی نہیں آپ کو ھر وقت یاد کرتے ۔۔کیا خوب لکھا ھے کہ “جو شخص ( افتخار اجمل بھوجپال ) اپنے باپ کو باپ نہ کہے تو پڑوسی کو چچا کیسے کہ سکتا ہے۔؟” یہی وہ حسن اخلاق ھی اور ھماری اقدار ھیں جس کی طرف منظور بھائی کا اشارہ ھے جو اسلامی تعلیم کی اصل روح ھے ۔۔جس کے اخلاق اچھے ھوتے ھیں ، وہ عام انسانوں کے درجات سے نکل کر اللہ پاک کے پسندیدہ ترین لوگوں میں شامل ھو جاتا ھے ۔۔ سبحان اللہ ۔۔
عباد الرحمٰن الذین یمشون علی ارض ھونا0 و اذا خاطبھم الجاھلون قالوا سلاما0
ایسے جاہل کے ساتھ سنت قرآن میں خاموشی بھلی۔۔۔۔۔ خاموشی بھلی۔ اسکو کوئی جواب دیئے بناء اپنے احباب سے نجی بات بڑھا رہا ہوں۔
سائیں جی آپ نے لفظ لفظ حق لکھا۔ یہ ملعون راجپال کا چچیرا بھوجپال گدھا وہی جس کی مثال سورہ جمعہ میں ہے کہ کتابوں کا صرف وزن اٹھاتا ہے، سیکھتا کچھ نہیں۔ ایسے لوگ بیرونی ایجنٹ ہوتے ہیں اور اہل علم کی محفلوں میں آ کر ہلچل مچانا چاہتے ہیں۔ یہ سورہ صٰفّٰت کے مصداق ملاء الاعلیٰ کی کنخبریاں لینے جاتے ہیں اور پھر شہاب ثاقب تعاقب کرے تو بھاگ نکلتے ہیں، یہی کچھ یہاں ہوا ہے۔۔ یہ شیطانی لوگ کتاب کے پجاری ہیں جو صرف اسکو رٹ لیتے ہیں لیکن اس پر عمل کی تو فیق ان سے سلب ہو چکی ہوتی ہے۔یہ ان لوگوں پر اللہ پھٹکار ہے کہ ان کے دل بزبان قرآن مرض یافتہ، مقفل اور زیغ ہیں اور جب یہ قرآن پڑھتے سنتے ہیں تو بھی انکے کانوں میں وزن کی طرح تکلیف دیتا ہے اور قرآن ایسے جاہلوں سے اپنے معانی چھپا لیتا ہے۔ اللہ ہمیں ایسی اپنی پھٹکار سے محفوظ رکھے۔
قبلہ منظور صاحب، اور عبد المناف صاحب آپ کی خصوصی اس طرف آمد پر مشکور ہوں۔ دل تو چاہ رہا تھا کہ اس بحث کو آگے بڑھاتے لیکن کیا ہے کہ طاغوتی قوتوں نے جب دیکھا کہ اہل عقل پاکستان کے مسئلے پر کھل کر بات کر رہی ہیں تو انکا ایک نا مراد ایجنٹ گھس آیا ہے۔
تمام احباب کی توجہ کا بہت بہت شکریہ۔
ہمدانی صآحب اور نگہت بہن کی سیر حاصل گفتگو پر انکا تہہ دل سے مشکور ہوں۔
نا چیز
جناب صفدر ہمدانی صاحب
آپ میرے سامنے اقرار مت کیجئے ۔ آپ کا زعم ہے کہ آپ مسلمان ہیں اسلام کی خدمت کر رہے ہیں ۔ آپ اللہ کو حاضر ناظر جان کر اس خط کو پڑھیئے جس پر میں نے تبصرہ کیا اور مجھے آپ کے حواریوں اور آپ نے بڑے بڑے خطابات سے نوازہ ہے اور آپ نے تو مجھے اسلام کی حدود ہی سے خارج کر دیا ۔ آپ نے مجھے یا اپنے پرستاروں کو نہیں اللہ کو ہر عمل کا جواب دینا ہے ۔ میں آپ کی سہولت کیلئے اُسخط کا اقتباس لکھ رہا ہوں ۔ پھر اپنے آپ کو ہی بتائے کہ پاکستانی اور مسلمان پر اس خط کیا اثرات منتج ہوں گے
the cesspool called Pakistan.
sooner not that latter there would be no Pakistan there
the truth is that who ever takes it easy and uses soft words or expression to express one’s concern over the current political, social, economic, educational, environmental, ideological, religious, moral, ethical, cultural, etc. plight of the people (both individual and collective) is definitely a gross liar … like those who did accumulate ‘filth’ and poured into the annals of history, before and after ‘Kar’bala’.
I have understood that how the message of Islam did never get through of across even during the days of the Prophet.
Let me declare quite openly that there is no Islam here in Pakistan at all.
they are all otherwise but no Muslim here in this society… they are all ‘Kofis’.
no need to blame the so-called religious leaders or political leaders alone, cos the ‘modern’ educated, advanced class of the Pakis are equally abhorrent too,
with their obnoxious ways, beliefs, ideologies, and life-styles, I believe they must be burnt too.
۔ ایسا تو ہو نہیں سکتا کہ آپ انگریزی نہ سمجھتے ہوں لیکن سوئے ہوئے کو جگانا آسان ہوتا ہے ۔ اگر کوئی جاگتے ہوئے سویا بن جائے تو اسے جگانا اگر ناممکن نہیں تو بہت مشکل ضرور ہوتا ہے اور مجھے آپ کی دوسری کیفیت ہی لگتی ہے ۔ ویسے میں آپ کا بہت مشکور ہوں کہ جو بات میں واضح کرنا چاہتا تھا وہ آپ نے واضح کر دی اور آپ اور آپ کے حواری کھُل کر سامنے آ گئے ۔ مجھے یاد ہے کہ جب آپ القمر آن لائین پر لکھا کرتے تھے اور میں نے میلاد النبی کے جلوس اور تازیئے کے جلوس کو غلط رسوم لکھا تھا تو آپ کے حواری نے شرافت تو کیا انسانیت کی بھی دھجیاں اُڑا کر نہ صرف میری بلکہ میرے والدین اور میرے حسب نسب کو بھی دُشنام طرازی کا نشانہ بنایا تھا اور جب میں نے اس کی دُشنام طرازی کی نقل آپ کو بذریعہ برقی خط بھیجی تھی تو بجائے اپنے حواری کو کچھ کہنے کے آپ نے مجھے لکھنے سے منع کیا تھا
جب آپ کو مع آپ کے حواریوں کے القمر آن لائین سے نکال دیا گیا تو میں نے وہ دُشنام طرازی بھی پڑھی تھی جو آپ لوگوں نے جاتے جاتے وہاں کی تھی ۔ اس سب کے باوجود جب آپ نے عالمی اخبار شروع کیا تو میں نے آپ کو مبارکباد بھیجی ۔ آپ کے جواب کو پڑھ کر میں ہنسے بغیر نہ رہ سکا تھا کیونکہ آپ نے لکھا تھا “ہم نے آپ کو عالمی اخبار پر مدعو نہیں کیا”۔ اس کے بعد میں عالمی اخبار کو کبھی کھولتا ہی نہیں لیکن جب عالمی اخبار کے بلاگ کو اُردو سیارہ کی رُکنیت مل گئی تو اُردو سیارہ کے کچھ اراکین جو آپ لوگوں کو پہلے سے نہیں جانتے تھے عالمی اخبار دینے لگے ۔ پھر ایک رُکن کی شکائت آئی کہ عالمی اخبار کے بلاگ پر غلط سلط لکھا ہوتا ہے اور اس پر تنقید کرنے کے بعد مبصر سے اہانت آمیز سلوک کیا جاتا ہے ۔ میں نے سُنی اَن سُنی کر دی ۔ کچھ دن بعد دو تین دوسرے اراکین کی ویسی ہی شکایات موصول ہوئیں تو میں نے عالمی اخبار کھولا ۔ اتفاق سے اس وقت بھی ایک اُول فُول تحریر [جسے آپ بلاگ کہتے ہیں] موجود تھی ۔ میں نے اس پر تنقید کی تو وہی ہوا جو باقی چار اراکین کے ساتھ ہوا تھا ۔ اس کے بعد ایک رُکن نے مجھے مطلع کیا کہ عالمی اخبار میں تاریخ جغرافیہ ہی غلط کر دیا گیا ہے اور ساتھ تحریر کا ربط بھیجا ۔ میں نے عالمی اخبار کا مجوزہ صفحہ کھولا تو نام لکھا تھا فرانس کے سربراہ کا اور اسے اطالیہ کا سربراہ بتایا گیا تھا اور ساتھ ہی اُس کی تعریف میں اُسے لُٹیرہ [Don] لکھا گیا تھا ۔ خیر میں نے صحیح صورتِ حال لکھ دی اور بعد میں نہیں دیکھا کہ کیا ہوا ۔
وقت گذرتا گیا ۔ کچھ روز قبل مندرجہ ذیل عنوان دیکھ کر سوچا کہ دیکھوں اس آسٹریلین نے میرے وطن کے متعلق کیا جھنجوڑنے والی بات لکھی ہے ۔ A letter from Ausie Pakistani Living in Pakistan – Very Thought Provoking
تحریر پڑھتے ہی میرے ذہن میں گھنٹی بجی کہ صفدر ہمدانی صاحب کے عملی انصاف کو پرکھا جائے اور میں نے زندگی میں پہلی بار شائستگی کا ساتھ چھوڑا اور جان بوجھ کر لکھاری کی ذات کو نشانہ بنایا ۔ پھر وہ صفدر ہمدانی صاحب جنہوں نے میرے ساتھ انتہائی زیاتی ہونے کے باوجود اور اسکے باوجود کے جو الفاظ صفدر ہمدانی صاحب کے حواری نے میرے خلاف استعمال کئے تھی اُن کے مقابلہ میں میرے الفاظ بالکل معصومانہ تھے اور وہ بھی ایک ایسی تحریر پر جو انتہائی لغو اور متشدد تھی صفدر ہمدانی صاحب نے پھر اپنے حواری کا ساتھ دیا اور مجھ پر ملامت کی ۔ کیا یہی ہے وہ اسلام جو صفدر ہمدانی صاحب اور اُن کے چیلے مجھے پڑھانا چاہتے ہیں ؟
اگر حقیقت پسندی کا ذرا سا مادہ بھی صفدر ہمدانی صاحب میں ہوتا تو جو میں نے لکھا تھا متعلقہ تحریر اُس کا حق رکھتی تھی
صفدر ہمدانی صاحب نے مجھے تعلیم دینے کی کوشش کی ہے ۔ میں اگر لکھتا تو یوں ہوتا “میں آپ کا تبصرہ حذف کر سکتا تھا لیکن میں نے ایسا کرنا مناسب نہ سمجھا”۔
صفدر ہمدانی صاحب نے لکھا ہے “ہم لوگ آپ کے اس تذلیلی فقرے کو سائٹ سے نکال کر باہر بھی پھینک سکتے ہیں لیکن اسکو اس لیئے یہاں لگا رہنے دیا ہے کہ دوسرے احباب بھی اس اسلام دشمن رویے کے بارے میں اپنی فکر کااظہار کر سکیں”
میرا رویہ اسلام دُشمن کیسے ہو گیا ؟ یہ ایک نیا نقطہ صفدر ہمدانی صاحب کے عُمدہ دماغ کی اختراع ہے
دیگر صفدر ہمدانی صاحب نے مجھ پر مہربانی نہیں فرمائی بلکہ اپنے حواریوں سے میری ملامت کروانے کیلئے میرے تبصرہ کو بقول اُن کے نکال کر باہر نہیں پھینکا ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہاں پر بھی صفدر ہمدانی صاحب دوہری مات کھا گئے ہیں ۔ ایک تو اپنی خصلت واضح کر دی اور دوسرا یہ کہ اُن کے اخبار کے بلاگ کو اُردو سیارہ پر جس نے رُکنیت دی ہوئی ہے وہ میرا فرماں بردار اور میرا بہت احترام کرنے والا بیٹا ہے ۔ اُردو سیارہ کا منتظم اور مالک میرا بیٹا اُسی خاندان کا چشم و چراغ ہے جس کے بارے میں صفدر ہمدانی صاحب کے حواریوں نے بدترین دُشنام طرازی کی لیکن میری باتیں صفدر ہمدانی صاحب اور اُن کے حواریوں کی سمجھ میں نہیں آ سکتیں بقول خود صفدر ہمدانی صاحب
پھول کی پتی سے کٹ سکتا ہے ہیرے کا جگر
مردِ ناداں پہ کلامِ نرم و نازک بے اثر
اُرود سیارہ کے قارئین جانتے ہیں کہ میں کہا کرتا ہوں ۔ جس نے سیکھنا ہوتا ہے وہ گندی نالی کے کیڑے سے بھی کوئی اچھی بات سیکھ لیتا ہے اور جس نے نہیں سیکھنا وہ عطار کی دکان پر دس سال بیٹھ کر بھی خوشبُو نہیں پہچان سکتا
اللہ سُبحانُہُ و تعالٰی میری رہنمائی فرماتا رہے اور مجھے سیدھی راہ پر قائم رکھے
افتخار اجمل بھوجپال میں تو تم کو کھوتا سمجھ بیٹھا مگر تم تو گندی نالی کا کیڑا نکل آئے- واقع میں نے تم سے سیکھا ہے- بقول تمھارے تم گندی نالی کا کیڑا ہو اور قسم سے اتنی بد بو آرہی ہے کہ توبہ- یقین کرو افتخار اجمل اس بلاگ سے پہلے کبھی اتنی زیادہ بد بو نہیں آئی تھی- میں نے اچھی طرح سپرے کی ہے مگر تم تو کوئی نہایت بد بو دار چیز ہو-
دوسری بات کان کھول کہ سن لو اجمل کھوتے- اگر ہمت ہے تو اپنا پتہ بتاؤ اگر تمھارے باپ کے سارے کھوتے کھوہ مین نہ بٹھا دئے تو کھوتا ماسٹر نہ کہنا- یہ لمبے لمبے بلاگ لکھ کے کھوتے کی طرح ڈھینچوں ڈینھچوں نہ کرو-
اچھا اجمل کھوتا مجھے بتاؤ کہ تم ظہور بھوپالی کی اولاد تو نہیں ہوں؟
سب قارئین سے گذارش ہے کہ اب کوئی بھی تبصرہ نہ لکھے- مجھے موقع دیں تا کہ میں اپنی کھوتا کہانی مکمل کر سکوں- اب افتخار اجمل کھوتا اور مجھ میں ون ٹو ون مذاکرات ہوں گے-
آج میں کتنا خوش ہوںکہ مجے کھوتا مل گیا-
اجمل صاحب اپ نے میرے بارے میں جو کچھ لکھا اسکا جواب اس لیئے نہیں دوں گا کہ پھر یہ میری اور آپکی ذاتی لڑائی یا پرخاش ہو جائے گی۔میں تو اس باب العلم کا ماننے والا ہوں جو دشمن کے سینے پر سوار تھے اور جب اس نے بدتمیزی کی تو مولا اسکے سینے سے یہ کہہ کر اتر آئے کہ اب یہ اللہ کی راہ میں
نہیں میری تمہاری ذاتی لڑائی ہو گئی۔
ذرا غور کریں کہ ٓپ نے کیا لکھا ہے میرے بارے میں۔۔۔۔۔۔۔۔۔جناب صفدر ہمدانی صاحب
آپ میرے سامنے اقرار مت کیجئے ۔ آپ کا زعم ہے کہ آپ مسلمان ہیں اسلام کی خدمت کر رہے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔واہ یہ ہے ٓآپکا فکری میلان کہ جسے جی چاہا اسلام سے خارج قرار دے دیا بلکہ کافر کہنے سے بھی دریغ نہیں کیا۔ یہی وہ رویہ ہے جس نے اسلام اور مسلمان کو خوار کیا ہے۔روز حشر آٓپکو اس رویے کا حساب دینا ہو گا۔
اول تو یہ سن لیں کہ آپ نے کس سیارے کی رٹ لگائی ہے۔ہم نے نہ کسی کو رکنیت کے لیئے کہا ہے اور نہ ہی کسی سیارے سے آگاہ ہیں۔اگر کسی نے ہماری اجازت کے بغیر ہمارے بلاگ کو کہیں شامل کر رکھا ہے تو یہ صحافتی بددیانتی ہے آپ بے شک عالمی بلاگ کو وہاں سے نکلوا دیں۔
دوسری بات یہ کہ ہم نے کبھی بھی آپکو اپنے بلاگ پر مدعو نہیں کیا۔آپ جب بھی آتے ہیں فساد پیدا کرتے ہیں۔
تیسری بات یہ کہ آپ جن کو میرے حواری کہہ رہے ہیں یہ سب بلاگرز ہیں اور یہ ان کا رد عمل ہے جو کچھ آپ نے لکھا۔
میں آپکو درخواست کرؤں گا کہ یہ بلاگ عام بلاگوں کی طرح ہجوم نہیں بلکہ چنیدہ لوگوں کی محفل ہے۔آپ از راہ کرم یہاں تشریف نہ لائیں تو بہتر ہے۔
اسلام علیکم ؛
میں نے پہلی بار عالمی اخبار کے اس بلاگ کو پڑھا ہے اور چکرا کے رہ گیا ہوں۔انتہائی معقول اور مدلل گفتگو کے ساتھ ساتھ ناشائستہ باتیں اور ذاتی کردارپر تکلیف دہ جملے ۔میرا اس بلاگ میں شامل کسی بھی شخصیت سے کوئی تعارف نہیں سوائے محترمہ نگہت نسیم صاحبہ کے جن کے افسانوی مجموعہ مٹی کا سفرنے ان سے غائبانہ تعارف کرا دیا۔ محترم سائیں رحمت صاحب سے معذرت کے ساتھ یہ کوئی بھی لکھتا مجھے اتنا ہی ملال ہوتا جتنا دُکھ اس وقت ہو رہا ہے۔
محسن بھائی مجھے افسوس ھے کہ آپ اس وقت بلاگ کی محفل میں تشریف لائے جب آپ کو حیرت کے ساتھ صدمہ بھی اٹھانا پڑا۔ میں ادارہ عالمی اخبار کی طرف سے معزرت خواہ ھوں کہ آپ کو احباب کے چند تبصروں پر دلی رنج ھوا ۔ آپ کو ھم سب کی طرف سے خوش آمدید ۔
اجمل بھائی دیکھیئے اسی بات کی طرف توجہ دلائی تھی کہ پاکستان ھم سب کامشترکہ ملک ھے لیکن اس کے بکھرنے اور بگڑنے پر سب کے الگ الگ تاثرات ھیں اور اپنے اظہار میں کبھی ذاتیات پر نہیں آنا چاھیئے ۔ اور اس بحث میں سب سے پہلا تبصرہ آپ کا تھا جو لکھنے والی کی ذاتیات پر تھا اور اب آخری تبصرہ بھی آپ ھی کا ھے جو سرا سر اس کی ذاتیات پر ھے جس نے ھمیشہ آپ کو بہترین صلاح دی ۔۔ پر مجھے اپنے بھائی مصباح کی بات کی قدر ھے اور جبکہ انہوں نے یہ لکھ دیا ھے کہ “ایسے جاہل کے ساتھ سنت قرآن میں خاموشی بھلی۔۔۔۔۔ خاموشی بھلی ” ۔۔ تو واقعی اب خاموشی ھی بھلی۔
اجمل بھائی میری آپ سے درخواست ھے کہ “اردو سیارہ ” کی وہ رکنیت جس کا ھمیں آج سے پہلے علم تک نہیں تھا ۔اس کی رکنیت کیسنسل کروا دیں کہ ھمارے پاس آپ سب کی طرح صرف ایک بلاگ کا صفحہ نہیں بلکہ الحمدوللہ پورا اخبار ھے جس کی دن بھر میں 66،000 سے زائد ھٹس ھیں ۔۔ اور اگر آپ ورلڈ نیوز دیکھیں تو ھمارا اخبار بی بی سی کے بعد دوسرے نمبر پر آتا ھے ۔۔ ھمیں اردو سیارے کی رکنیت کی کوئی ضرورت نہیں بلکہ انہیں ھمارے معیاری اور فکری بلاگ کی ضرورت ھے ۔۔ اس کام کے بعد برائے مہربانی اپنے تمام دوستوں سے بھی کہہ دیجیئے گا کہ ھماری محفل میں بیٹھنے سے گریز کریں یا پھر ھماری محفل میں حد ادب کالحاظ رکھیں ۔۔
آخر میں عالمی اخبار کی نائب مدیر اعلی ھونے کی حثیت سے اس بات کا اعلان کرتی ھوں کہ اس تبصرے کے بعد سوائے ادارے کے کسی رکن کے کسی اور کا تبصرہ شائع نہیں کیا جائے گا ۔
یہ محفل ہے انسانوں کی ماشا اللہ سبحان اللہ
۔۔۔
مونس و ہمدم ہمارا عالمی اخبار ہے
ہم کو اپنی جاںسے پیار ا عالمی اخبار ہے
دست صفدر کا سنوارا عالمی اخبار ہے
چشم نگہت کا ستارا عالمی اخبار ہے
امن عالم کا ادارا عالمی اخبار ہے
یہ تمھارا اور ہمارا عالمی اخبار ہے
۔۔۔۔
عالمی اخبار اور اسکے شیدائی زندہ باد ، پائیندہ باد ، شاد باد منزل مراد
۔۔۔۔
فقط :
عالمی اخبار کا ایک “حواری ”
منظور قاضی از جرمنی
محترم سیـد علی محسن۔ سلام مسنون۔ میں ذاتی طور آپ سے معذرت خواہ ہوں کہ آپ ایک ایسے وقت میں بلاگ پر آئے جب نہ جانے کیوں اور کس قصد کے تحت اجمل صاحب جیسے لوگ اس فکری اور علمی بلاگ کے ماحول کو خراب کرنا چاہتے ہیں۔ میری آپ سے ذاتی درخواست ہے کہ آپ خود اس سارے بلاگ کا مطالعہ کر لیجئے اور فیصلہ سنا دیجئے کہ قاری کے طور پر آپ کا فیصلہ مبنی بر عدل ہو گا۔ ہمارا بلاگ صرف بلاگ نہیں بلکہ عالمی سطح کا روزنامہ ہے جسے اردو دنیا میں ایک مقام حاصل ہے اور ہم ایسے بے مقصد مباحث میں الجھ کر اپنا قیمتی وقت ضائع نہیں کر سکتے لیکن فساد کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی بھی تو ہمارا فرض ہے نا۔ آپ بلاگ میں شمولیت اختیار کریں اور اپنی فکر کا سب دوستوں سے اشتراک کریں۔ یہ بلاگ ایک مختصر سا خاندان ہے جو ہجوم نہیں۔ آپ دیکھیں کہ ہم سب کی سالگرہ مناتے ہیں،سب کی خوشی غمی میں شریک ہوتے ہیں،کوئی ایک دو دن نہ آئے تو پریشان ہوتے ہیں۔ لیکن کیا کریں کہ آزادی اظہار کا جو علم اٹھا رکھا ہے ہمیں بعض اوقات اسکی بہت بڑی قیمت ادا کرنا پڑتی ہے اور وہ ہم ادا کر رہے ہیں۔ہم کتنی آسانی سے اپنے ہی مسلم بھائی کو کافر کہہ دیتے ہیں۔کیسے سنگدلی سے ایسے فتوے جاری کر دیتے ہیں۔یہی وہ رویہ ہے جو مساجد اور امام بارگاہوں میں نمازی کو شہید کر رہا ہے۔ملک کی دیواروں پر ایک دوسرے کو کافر لکھا جاتا ہے۔برداشت جیسے رہی ہی نہیں۔ بس کسی نے اگر آپکی رائے سے اختلاف کیا اور آپ ہو گئے اسکی ذات کے دشمن۔ اسی لیئے میں نے پہلے بھی لکھا ہے کہ ہم پہلے مسلمان بناتے تھے اب بھگاتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہم سب پر اپنا رحم کرے۔میری آپ سے درخواست ہے کہ آپ بلاگ کی اس محفل میں ہمارے ساتھ ضرور شریک ہوں ننانوے فیصد آپ خود کو یہاں مطمئن پائیں گے۔
عالمی اخبار کے بلاگ کا ایک طرہ یہ رہا ہے کہ یہاں تمام خواتین و حضرات جو اپنے رائے کا اظہار کرتے ہیں وہ بالکل اسی طرح ہیں جیسے ایک خاندان کے افراد، ظاہر ہے کہ ہر کوئ اپنا اپنا نظریہ رکھتا ہے جسکا رہ اظہار بھی کرتا ہے لیکن بڑے ادب سے اور شائستگی کا دامن تھام کر، مجھے بڑا دکھ ہوا ہے یہاں پڑھکر کہ افتخار اجمل بھوپال بلا کسی جواز کہ ذاتیات پر اتر آئے ہیں اور اپنے دوسرے تبصرے میں بھی اسی انداز کو اپنا کر کسی کو نیچا دیکھانے کی کوشش کرررہے ہیں، اور نہ ہی اس میں کسی کی بزرگی کا پاس کیا اور نہ ہی یہ سوچا کہ اس محفل میں موجود خواتین و حضرات پر اس کیا اثر پڑے گا۔ میں تو اس خاندان سے تعلق رکھتا ہوں جہاں کسی سے اونچی آواز میں بات کرنا معیوب جانا جاتا ہے چہ جائیکہ کہ کسی کی اسطرح سے تزلیل کی جائے۔ میں اسی لئے اب بلاگ پر کم کم آتا ہوں اور بہت ہی محتاط انداز میں کچھ تحریر کرتا ہوں کیو نکہ والد محروم نے یہی تعلیم دی ہے کہ اگر کیچڑ میں پتھر پیھنکو گے تو چھینٹ تو پڑے گی، سو چپ ہوجاؤ کہ وہ زبان جو استعمال کی گئ اسکا جواب دینے سے اپنی زبان گندی ہوگی اور ایسے لوگ وہی زبان سمجھتے ہیں۔
میرے واجب صدہا صد احترام قبلہ ہمدانی صاحب، ادام اللہ تعالیٰ عزکم و شرفکم۔
اللہ نے جو عز و شرف آپ کو عطا کیا ہے، اتنی ہی رذالت اور رسوائی کا شکار آپ کے مخالفین ہیں۔ الحمد للہ علیٰ جمیع نعمائہ۔ مجھے خوشی ہے کہ میں آپ سے حسب و نسب کے نجیب الطرفین فرد جمیل و صالح کا حواری ہوں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں روز محشر بھی نبی رحمت (ص) کے سایہ ء۔فضیلت و شفاعت میں اکٹھا رکھے اور آپ کے مخالفین کو عالمین بھر میں رسوا رکھے۔ اللہ پاک جل شانہ کی اس نعمت پر ہم انتہائی مسرور اور شکر گزار و حمد گو ہیں۔ تمام تعریفیں اس مالک حمد و جمال کے لئے کہ جس کا کلام حق ہے اور اس نے اپنے امر سے جہان بھر کے شیا طین کو ان کے تمام حیلوں سمیت نا کام رکھا ہوا ہے۔ انشاء اللہ اس دنیا میں بہت جلد حق غالب ہونے والا اور دجل و باطل بھاگ نکلنے والے ہیں۔دجال اور اسکے نقباء ہمیشہ اہل حق کی محفلوں کا رخ اور محنت ضائع کرنے کی سعی میں ہیں، لیکن اللہ تعالیٰ نے ہمیں صراط مستقیم پر قائم فرما کر ہمیں صاحبان نعمت سے متصل فرما دیا ہے اور اسطرح ہم حبل اللہ ( جو کہ در اصل نبیء رحمت (ص)اور انکی آل پاک اور نیک طینت اصحاب مکرم ہیں) کو پکڑ کر اپنی جمیعت میں مضبوط اور اپنے تابناک مستقبل سے آشنا ہیں۔
ہم اپنے مباحث میں چاپلوسی سے بے نیاز جو درست سمجھتے ہیں وہی لکھتے ہیں۔ اختلاف رائے ہماری زندگی کی علامت ہے اور حد ادب کے لحاظ میں اور ہم ذاتیات سے اجتناب کر کے گفتگو کو بلا مقصد ہونے سے بچاتے ہیں۔ رائے کا اختلاف ہمیں حقائق کی جانچ کا راستہ دکھلاتا ہے اور اچھے نتائج ہماری جمیعت کو قوت دیتے ہیں۔یہ انجمن ستائش باہمہ نہیں ہے، لیکن ہم اختلافات کے باوجود احترام مخاطب کو ملحوظ رکھتے ہیں۔
میں تمام احباب کا مشکور ہوں جنہوں نے میری طرف لکھے گئے اور اس نجی طور پر بھیجے ہوئے مراسلہ پر اپنی اپنی گرانقدر نگارشات سے آگاہ کیا۔ اس خط کو طبع کرنے کا مدعا یہی تھا کہ ہم دیکھیں کہ آج لوگ کس طرح قنوطیت کا شکار ہو رہے ہیں، لیکن ہم لا تقنطوا من رحمت اللہ کے قائل ہیں۔ اس میں شک نہیں کہ میرے یہ دوست علم و ادب سے مزین شخصیت ہیں، لیکن جس پاکستان کی ایک تصویر انہوں نے ہمیں بھیجنا چاہی ہے، اسکا افسوس ناک اور شدت پسند ایک پہلو ہم نے یہاں بھی دیکھ لیا۔ پاکستان کو ہمیں شدت پسند اور پدرم سلطان بود جیسی ہستیوں سے بچانا ہوگا۔ ادب اور دین کے نام پر اس عہد میں خیانت کی گنجائش نہیں دی سکتی۔ لیکن آج لوگ کسطرح بزعم خود ادیب اور علامہ بن کر اسلام کے ساتھ بھونڈا مذاق کھیل رہے ہیں۔ ۔۔۔
یہ خط اس شخص کا ہے جو زندہ ہے اور زندگی کے معنی جانتا ہے۔ جس نے منہ پر داڑھی سجائے بناء اسلام کو اپنی روح میں گھول رکھا ہے۔ جھوٹ اور منافقت سے اتنا دور کہ مصلحت اپنانے کے لئے بھی اسے اپنی زبان سے منوں بوجھ اٹھانا پڑے۔۔۔ جب یہ سچا اور ایماندار مسلمان جو مساجد سے ہمہ وقت کفر کے فتوے سنتا ہے، قتل و قتال کی ترغیبیں سنتا ہے اور اپنے خون میں لت پت ان مزدوروں کے جسم دیکھتا ہے جو گھر سے روزانہ یا للہ خیر کہ کر نکلتا ہے۔
جو دیکھتا ہے کہ سات بچوں کا باپ، سات بہنوں کا اکیلا کفیل، بوڑھے والدین کا اکیلا سہارا کس بے دردی سے اسلام کا نام لے کر بے جرم و خطا اپنے ہی خون میں نہلا دیا جاتا ہے۔ اس موت کے کھیل میں جہاں حساس شخص کا دم گھٹنے لگے، وہاں اسکو کسی کام سے سرکاری دفتر جانا پڑے تو بجائے اسکے کہ لوگوں کو اللہ کے خوف سے نرم دل پائے، سرکاری عملہ کتے کی طرح رشوت کے لئے زبان لٹکائے ملتا ہے۔ بازار میں ناپ تول میں بے ایمانی، لین دین میں دھوکہ، جھوٹ اور تکبر اور وعدوں سے بے وفائی۔ گناہ اور عریانیت کا عروج، میلاد اور عزا کی محفلوں پر حملے، کافر کافر کا شور، پیسے اور قوت سے عزت و ناموس پامال، مسجدیں ساجدین سے خالی اور اسلحے سے پُر، بھوک سے مرتی نسلیں اور اپنے افلاس سے بلکتےخانودہ سے شرمندہ کفیل کی خودکشی، جبکہ ہوٹلوں کے کوڑے بچے ہوئی کھانے کے ڈھیر سے ُپر، معاشرتی عدم ہمواری سے انسان کی انسان کے ہاتھوں تذلیل، شرفاء کے جسم غربت کے سبب چھدے ہوئے لباس میں عریاں اور امراء اپنی کھال کی نمائش میں مصروف، علماء چغوں اور کئی کئی تہوں کے لباس میں ملبوس، عوام کے سر سے چھت غائب اور پینے کو پانی مفقود۔ اس پرحکمران سب اچھا ہے کی رٹ سناتے ہیں۔ یہی سب تو تھا جس کے سبب پچھلی امتیں برباد ہوئیں۔ یہ تو اللہ کی رحمت ہے کہ اپنے حبیب (ص) کے صدقے ہمیں پھر ڈھیل دئیے جاتا ہے اور ہم اجتماعی عذاب سے بچے ہوئے ہیں۔۔۔۔لیکن یہ طالبان والبان یا بیرونی استعمار سوائے اللہ کے عذاب کے اور کچھ بھی نہیں ہیں۔ ہمیں اپنا قبلہ تو بہر حال درست کرنا ہوگا۔
مانا کہ یہ کھیل کوئی پچاس برس سے جاری ہے، لیکن جس نے آج دیکھا ہو کیا اسکا حق نہیں کہ وہ بھی ایک دلدوز چیخ لگا دے؟ مانا کہ اس خط میں کوئی بات نئی نہیں، لیکن کیا اگر گند پرانا پڑا ہو تو اس کو قبول کر لینا چاہئے؟ کیا نئے آنے والوں کو خون دیکھ کر گھبرانے کا حق نہیں ہے؟ پھر دنیا میں ہر شخص کا کام مسائل کا حل نکالنا نہیں ہوتا۔ جہاں ملت کا ہر فرد ہی راھبر بن جائے وہیں حالات پاکستان کی شکل اختیار کر تے ہیں۔
مؤرخ کا کام تو حالات نگاری ہوتا ہے۔ اسی طرح ایک دوست نے مجھے پاکستان کے حالات پر ایک خط بھیج دیا جو سراسر مقصد اشاعت کی خاطر نہ تھا۔ تاہم انکی اجازت سے میں نے شائع کر دیا۔ چونکہ یہ خط نجی تھا، اس لئے اس کو اردو میں نہ لکھا گیا، لیکن اس میں کہیں بھی یہ نہ کہا گیا تھا کہ راقم اردو فونٹ لکھنا یا سیکھنا ہی نہیں چاہتا۔ ایسے میں مجھے تعجب ہوا کہ کس سرعت سے یہ نتیجہ اخذ کر لیا گیا کہ یہ صاحب اردو فونٹ لکھنا سیکھنا نہیں چاہتے اور اس پر اظہار افسوس بھی کردیا گیا۔ نتائج اخذ کرنے سے پہلے ہمیں تحریر اور اس کے متوقع اسباب پر غور بھی تو کرنا چاہئے۔ ۔۔۔۔یہ خط ایک خوفزدہ اور عاقبت اندیش شخص کی چیخ ہے جس کو اپنی زندگی کا ادراک ہے ، جو کنویں سے کوئی ہے کی صدا لگا رہا ہے۔ اب دیکھنا تو یہی ہے کہ کنویں سے باہر کون کون زندہ ہے اور اپنا ہاتھ بڑھا کر ایک ڈوبتے شخص کو بچا لیتا ہے۔ یہ تو وقت کے ایک ابو ذر کا نالہ تھا جس کو ہم نے اپنے اپنے نظرئیے کے ربذہ میں دفنا دیا ہے۔
بہر کیف تمام احباب عز و شرف کی آراء پر بار دیگر مشکور ہوں اور اللہ پاک سے دعا ہے کہ ہمیں من حیث القوم ملت ابراہیمی پر قائم فرما دے، ہمیں میلاد مصطفیٰ (ص) کی محفلیں آباد کرنے کی تو فیق دے، اور ہمیں اپنے نبی بر حق کے صدقے راہ ہدایت پر قائم رکھے۔
نا چیز و مشکور
مصباح
عزیزم مصباح حسین۔سلامت رہو۔ہمیشہ کی طرح نہایت وقیع اور مدلل گفتگو۔ یہی نشانی ہے باب العلم کے خوشہ چینوں کی کہ انکا ہتھیار دلیل ہے اور وہی دلیل جس کے زور پر 1400 سال پہلے اسلام کو ابو جہل کے آبا عربوں نے بھی قبول کیا تھا اور اسی دلیل کی نعمت کاایک رخ کلام اللہ ہے جو دلیل ہی دلیل ہے۔ جہاں کسی بڑے سے بڑےدشمن کے لئے بھی کوئی ایک رقیق فقرہ تو کجا ایک رقیق لفظ بھی نہیں الا منافقین اور کاذبین کے۔ قرآن جب لکم دین کم کہتا ہے تو یہ کوئی فرار نہیں بلکہ دوسرے فریق کی طرز فکر کا احترام ہے اور یہی احترام قرآن کو صرف رٹہ لگا کر عمل کے بغیر پڑھنے والوں کے ہاں مفقود ہے۔ یہی وہ بے عمل لوگ ہیں جنہوں اللہ کے محبوب ترین اور آخری دین کو کیسا امریکہ کا غلام بنا رکھا ہے۔ یہی نام نہاد طالبان ہیں جنہیں صرف طلب جاہ و مال ہے طلب ایمان و علم نہیں۔ انہوں نے شاید یہ پڑھا نہیں کہ اللہ کہات ہے کہ ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے اور یہ اسی فرمودہ خالق کے تحت کتنی انسانیت کو تباہ کر چکے ہیں۔شدت پسندی کسی طرح بھی اسلامی عمل نہیں۔چاہے علم کی ہو یا تبلیغ کی۔اسلام تو توازن کا دین ہے۔دین فطرت ہے۔پاکستان کی جو حالت مزکورہ خط میں ہے اس سے انکار کرنے والوں احمقوں کی جنت نہیں بلکہ جہنم میں رہتے ہیں۔ یہی وہ لوگ ہیں جو حقیقت کو دیکھنے سے گریزاں ہیں اور فقط”اللہ رحم کرے گا” کی رٹ لگا کر اللہ کی رحمانیت کا امتحان لیتے ہیں۔ بحث کا پہلا اصول برداشت ہے اور اگر کسی میں زندگی گزارنے کا یہ اہم عنصر نہیں تو اس گہرے سمندر میں اترے ہی نہیں۔ مصباح حسین آپ پر محمد و آل محمد کا سایہ رہے کہ حق گوئی اسی خانوادے کا اعزاز رہا ہے اور انہیں کے ماننے والوں میں رہے گا
صفدر مری رگوں میں لہو کربلا کا ہے
بیعت یزیدِ وقت کی کرنا محال ہے
اقبا ل کے جواب شکوہ سے کچھ اقتباسات:
جن کو آتا نہین دنیا مین کوئی فن تم ہو ۔۔۔ نہیں جس قوم کو پروائے نشیمن تم ہو
بجلیاں جس میں ہوں آسودہ وہ خرمن تم ہو۔۔ بیچ کھاتے ہیں جو اسلاف کا مدفن تم ہو
ہو نکو نام جو قبروں کی تجارت کرکے
کیا نہ بیچو گے جو مل جائیں صنم پتھر کے ؟
صفحہ ء دہر سے باطل کو مٹایا کسنے؟ ۔۔۔۔۔ نوع انساں کو غلامی سے چھڑا یا کس نے ؟
میرے کعبے کو جبینوں سے بسایا کس نے ؟ ۔۔۔ میرے قرآنکو سینے سے لگا یا کس نے ؟
تھے تو آبا وہ تمھارے ہی، مگر تم کیا ہو ؟
ہاتھ پر ہاتھ دھرے منتظر فردا ہو !
منفعت ایک ہے اس قوم کی ، نقصان بھی ایک ۔۔۔۔ ایک ہی سب کا نبی (ص) دین بھی، ایمان بھی ایک
حرم پاک بھی ، اللہ بھی ، قرآن بھی ایک ۔۔ کچھ بڑی بات تھی ہوتے جو مسلمان بھی ایک
فرقہ بندی ہے کہیں اور کہیں ذاتیں ہیں
کیا زمانے میں پنپنے کی یہی باتیں ہیں ؟
شور ہے ہوگئے دنیا سے مسلماں نابود ۔۔۔۔ ہم یہ کہتے ہیں کہ تھے بھی کہیں مسلم موجود؟
وضع میںتم ہو نصاریٰ ، تمدن میں ہنود ۔۔ یہ مسلماں ہیں ! جنھیں دیکھ کے شرمائیں یہود !
یوں تو سید بھی ہو ، مرزا بھی ہو ، افغان بھی ہو
تم سب ہی کچھ ہو ، بتا و تو مسلمان بھی ہو؟
عقل ہے تیری سپر عشق ہے شمشیر تری ۔۔۔۔۔ مرے درویش ! خلافت ہے جہانگیر تری
ماسوا اللہ کے لیے آگ ہے تکبیر تری ۔۔۔۔۔ تو مسلماں ہو تو تقدیر ہے تدبیر تری
کی محمد( ص ) سے وفا تونے تو ہم تیرے ہیں
یہ جہاں چیز ہے کیا لوح و قلم تیرے ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اقبال نے نہ صرف مسائل کا اظہار کیا بلکہ ان کا حل بھی پیش کیا۔
۔۔۔۔۔
بلاگ لکھنے والوں کے لیے مسائل کی تفصیل بڑے ہی خوفنا ک اندا ز میں لکھنا آسان ہے مگر انکو چاہئے کہ وہ ان مسائل کا حل بھی پیش کرتے رہیں۔
۔۔۔۔۔۔
اگر پاکستان کے مسلمان جواب شکوہ کے اس آخری شعر کی نصیحت پر سچے دل سے عمل پیرا ہوجاتے تو آج اس بلاگ کی ضرورت نہیںپیش آتی۔
۔۔۔۔۔۔
افسوس کے ساتھ:
منظور قاضی از جرمنی
محترم جناب سید مصباح حسین شاہ صاحب ! سلام” علیکم
اس بلاگ میں آپ کا تبصرہ یقیناً حتمی ہے، آپ نے موضوع کے کئی پہلو نہاں سے عیاں کیے اور بہت خوبصورتی بات کو اختتام تک پہنچا دیا، زندہ باد، اللہ تعالٰی آپ کو دونوں جہانوں کی خوشیاں اور کامیابیاں عطا فرمائے، اور آپ سب کو حاسدوں کے حسد اور شیاطین کے شر سے بچائے، آمین۔
محترم منظور قاضی صاحب قبلہ ! سلام” علیکم،
میں اکثر یہ غلطی کر جاتا ہوں کہ بلاگ لکھ کر ارسال کرنے سے پہلے یہ نہیں دیکھتا کہ میرے لکھے کے دوران کوئی نئی تحریر تو چسپاں نہیں کر دی گئی تاکہ لکھتے وقت اس کو بھی مدِ نظر رکھوں، بہر حال
عرض یہ کتنا چاہتا تھا کہ جو آپ نے فرمایا وہ صد در صد درست ہے کہ ۔ ۔ ۔
مسائل کو بیان کرنے کے ساتھ ان کا کوئی حل بھی تجویز کر دینا چاہیے،
لیکن مصباح شاہ صاحب کی بات بھی اپنی جگہ بالکل صحیح ہے کہ ۔ ۔ ۔
دنیا میں ہر شخص کا کام مسائل کا حل نکالنا نہیں ہوتا
مؤرخ کا کام تو حالات نگاری ہوتا ہے
ایک نجی خط بھیج دیا جو سراسر مقصد اشاعت کی خاطر نہ تھا
یہ خط ایک خوفزدہ اور عاقبت اندیش شخص کی چیخ ہے اور
“کوئی ہے” کی صدا لگا رہا ہے۔
اور شاہ صاحب نے خط کو بلاگ میں پیش کرنے کا مقصد بھی یہی تو بیان فرمایا کہ اس پر ہم اظہارِ خیال کریں
قاضی صاحب قبلہ آپ میرے بزرگ ہیں مجھے حق نہیں کہ سورج کو چراغ دکھاؤں، میری بات کا برا نہ منائیے، یہ ہمیشہ کی طرح میری ذاتی رائے ہی ہے، جس کا اظہار صرف اسی یقین اور اعتماد کی بنیاد پر کر رہا ہوں کہ اسے گستاخی نہ سمجھا جائے گا، بلکہ اگر کچھ غلط کہوں گا تو آپ ضرور اصلاح فرمائیں گے
محترمی و مکرمی جناب عبد المنا ف غلزئی صاحب : وعلیکم السلام کے بعد عرض ہے کہ میں آپ کی ” ذاتی رائے ” کو کبھی بھی ” گستاخی ” نہیں سمجھتا ۔ آپ کا حق ہے کہ آپ اپنی ” ذاتی رائے ” سے مجھے آگاہ کردیں اور میرا یہ فرض ہے کہ میں آپ کا شکریہ ادا کرتا رہوں۔
آپ کا کہنا درست ہے کہ ” ایک نجی خط ” ایک ” خوفزدہ اور عاقبت اندیش شخص کی چیخ تھا ” جو ” کوئی ہے ” کی صدا کی ترجمان کررہاتھا ۔
اب آپ کے پاس ایسا کوئی خظ آجائے تو کیا آپ اس کو ساری دنیا ( عالمی اخبا ر ) میں چھاپ کر مطمئن ہوجاینگے کہ میں نے تو وہ خط جوں کا توں یہاں پیش کردیا اب پڑھنے والے ” اظہار خیال کریں” ۔
اس بلاگ میں نہایت ہی نیک نیتی سے اس خط کے چھاپنے کے بعد جن خیالات کا ” اظہار ” کیا گیا ان کو تو آپ پڑھ ہی چکے ہیں۔
کاش کہ اس خط کے مصنف اس بلاگ میں خود حصہ لیتے تو وہ شاید میرے خیالات سے آگاہ ہو کر مجھ سے اتفاق کرتے کہ مسائل کو پیش کرنا اتنا ہی آسان ہے جیسے کسی کے شعر کی تنقیص کرکے یہ کہدینا کہ یہ وزن اور بحر اور عروض میں نہیں ہے اور اسکا مضمون بے ربط ہے وغیرہ وغیرہ ۔
کمال تو اس میں ہے کہ اس تنقیص اور تنقید کے بعد یہ بھی کہدیا جاے کہ اس شعر کے نقائص کو اس طرح درست کیا جاسکتا ہے ۔ یہی اس مسئلہ کا حل ہے۔
میرے خیا ل میں بلاگ نگاری ، مضمون نگاری اور کالم نگاری سے بالکل مختلف صنف ہے اس لیے کہ کالم نگاری میں تو کالم نگار اپنا مضمون اور اپنا کالم اور اپنا نقطہ نظر پیش کرکے غا ئب ہوجاتا ہے ۔ اس کو اس کی پرواہ نہیں ہوتی کہ پڑھنے والے اس کے کالم کو قبول کرتے ہیں یا رد کرتے ہیں ۔
کالم کے پڑھنے والے یا تو اس کو انگریزی میں یا رومن اردو میں یا پھر یونی کوڈ کی اردو میں ایک دو جملے لکھکر واہ واہ سبحان اللہ کہکر خاموش رہجا تے ہیں
مگر بلاگ نگار کوتو طویل طویل تبصرے اور اسکے بلاگ کی خوبیوں اور خامیوں کی تفصیلات بھی پڑھنے پڑھتے ہیں اور انکے جوابات بھی دیننے پڑتے ہیں ۔
اب اس ” خط ” کے مصنف کا مقصد اس خط کو بلاگ میں پیش کرنا نہیں تھا مگر جب یہ چھپ ہی چکا تو اس پر تبصرہ کرنے والے کا یہ فرض ہے کہ وہ اس خط کے ان پہلووں پر تبصرے کرے جو تشنہ رہگئی ہیں ۔
اسی کے مد نظر میں نے اپنا ” ذاتی خیال ” ظاہر کردیا کہ صرف مسائل کو پیش کرنا کوئی مشکل بات نہیں ۔ کمال تو جب ہے کہ ان مسائل کا حل بھی پیش کردیا جائے۔
مجھے زندگی نے یہ سکھا یا ہے کہ میں جب بھی کسی مسئلہ کا تجزیہ کروں اس میں دو عناصر کو پیش نظر رکھوں :
پہلی بات تو یہ ہے کہ اس مسئلہ کی ” وجہ ” کیاتھی یا وہ کونسی ” وجہ ” تھی جس سے یہ مسئلہ پیدا ہوا ۔
دوسری بات یہ ہے کہ اس ” وجہ ” کی تصحیح کرنے کے لیے کیا کیا اقدامات ضروری ہیں ؟
اگر بلاگ نگار یا تجزیہ نگار ان دو عناصر کو پیش نظر رکھے تو اسکے بلاگ اور تجزیہ کا مقصد سمجھنے میںآسانی ہوجاتی ہے ۔
اسی لیے جب کوئی فرد مجھے کسی مسئلہ پر تبادلہ خیال کرتا ہے تو میں اس سے مندرجہ بالا دو عناصر کے متعلق پوچھتا ہوں ۔
اس ہی وجہ سے میں نے اس خط کے مصنف سے یہ کہا تھا کہ اس مسئلہ کا حل بھی لکھدیں اور پھر اقبا ل کا ” جواب شکوہ ” بھی لکھدیا کہ اس میں اقبال نے مسئلہ کی وجوہات بھی پیش کردی ہیں اور انکا حل بھی پیش کردیا ہے۔ اسکے ساتھ ساتھ میں نے فراز کا شعر لکھا تھا کہ :
شکوہ ظلمت شب سے تو کہیں بہتر تھا
اپنے حصہ کی کوئی شمع جلاتے جاتے
۔۔
کاش کہ اس خط کے مصنف بھی اس بلاگ میں حصہ لے کر ہم سب کو اپنے مزید خیالات سے آگاہ کرد یتے ۔
امید کہ اس خط کو جوں کا توں چھاپنے والے یہ جان گئے ہونگے کہ مصنف کے نہ ہونے کی وجہ سے ایسے خط کو پڑھنے والے کس کس قسم کی دشنام طرازی اور خیال آرائی کے مرتکب ہوجاتے ہیں ۔ ( افتخار اجمل بھوجپال کا بالکل غلط رد عمل اور رویہ تو آپ نے دیکھ ہی لیا )
یہ ہم سب کے لیے ایک سبق ہے جس کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ۔
۔۔۔۔
اگر آپ مجھ سے میری اوپر کی لکھی ہوئی کسی بات کی مزید وضاحت چاہتے ہیں تو میں حاضر ہوں۔ ( ویسے عالمی اخبار کی انتظامیہ نے تو اس بلاگ کو ختم کرنے کا اعلان کر ہی دیا ہے۔ )
بہر حال :
عالمی اخبار کا شیدائی
ایک مہمان مبصر؛
منظور قاضی از جرمنی
شعیب صفد ر صاحب کی باتیں پتھر کی لکیر ہوتی ہیں۔
امید کہ تمام بلاگ نگار اور تمام مبصر شعیب صفدر صاحب کی باتوں کو ذہن میں رکھینگے۔
بلاگ نگاری آسان معلوم ہوتی ہے مگر اس کی نظامت نہایت مشکل ہوتی ہے ۔
کاش کہ ہم سب اس فن سے پوری طرح واقف ہوجائیں ۔
محترم شعیب صفدر۔آپ طویل غیر حاضری کے بعد آئے لیکن آئے تو۔ شاید آپ کی مصروفیت زیادہ ہے لیکن چند دیگر بلاگ سائٹوں پر آپکے خیالات سے مستفید ہوتا رہتا ہوں، آپ نے جو کچھ لکھا ہے اور قاضی صاحب نے جس کی توثیق کی ہے تو اس کا ہمیں بھی افسوس رہا ہے لیکن خدا کے لیئے صرف یہ کہہ دینا ہی کا فی نہیں کہ ”یہاں موجود کئی تحریریں و جملے اخلاقی میعار سے پست ہیں!” اس طرح تو آپ سب کو ایک ہی لاٹھی سے ہانک رہے ہیں۔ آپ تو وکیل ہے اور عمومی طور پر وکیل دلیل کے ساتھ بات کرتے ہیں۔ میرا دل چاہتا ہے کہ آپ ان احباب کو بے نقاب کریں جو کسی کے بلاگ میں آکر انکی اچھی فضا کو خراب کرتے ہیں اور ایسے جملے لکھتے ہیں۔ یہ بھی تو حئی الالفلاح ہے۔ ہم نے اپنی تحریروں میں کوئی غیر اخلاقی یا سوقیانہ بات نہیں کی اور کہیں بھی برداشت اور صبر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا۔ ہاں یہ کہنا ہمارا حق ہے کہ جو ہمارے ماحول کو مسلکی رنگ دے اور کسی بھی مسلمانیت کے دائرے سے ہی خارج کر دے وہ از راہ کرم اس بلاگ میں تشریف نہ لائے۔ بلاگ اور انٹر نیٹ کی دنیا اندھی دنیا ہے۔اسی لیئے اس سے قبل میرے یہ کہنے پر مجھے مختلف بلاگوں کی سائٹوں میں دشمنام طرازی اور کرادرکشی کا سامان کرنا پڑا کہ بہت سے لوگوں نے ایک ایک صفحے کے بلاگ کھول لیئے ہیں اور بلا سوچے سمجھے اور کسی بھی تحریر کے رد عمل کا خیال کیئے بغیر ایسا ایسا لکھا جاتا ہے کہ موجب فساد ہے۔ ایسے ہی کچھ احباب ہمارے ہاں بھی ایسی صورت حال پیدا کرتے ہیں تو انکا احتساب اور حوصلہ شکنی مجھ اور آپ سمیت سب کا فرض ہے۔
قرآن کے الفاظ میں کرنے والا اور نہ کرنے والا برابر نہیں ہو سکتے۔
السلام وعلیکم
اجمل بھوپال ایک فسادی مولوی ہے.جس کو اسلام اور اس کی فلاسفی سے دور کا بھی واسطہ نہیں.
ا لف کو عربی میں ایک ہزار کہتے ہیں یعنی ایک ہزار جمل . جمل کے معنی اونٹ.
یعنی ایک ہزار اونٹ
وسلام
آویز . برمنگھم
محترم نگہت نسیم صاحبہ اور انتہائی محترم جناب صفدر ہمدانی صاحب
اسلام علیکم :
میں آپ دونوں انتہائی محترم شخصیات کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں کہ آپ نے ناصرف مجھے عالمی اخبار کے بلاگ میں محبت کے ساتھ خوش آمدید کہا بلکہ اپنی شائستگی اور اعلیٰ ظرفی کا مزید ایک ثبوت دے کر مجھے تھوڑا سا شرمسار بھی کر دیا۔میں نے پہلے بھی یہی کہا تھا کہ بلاگ میں انتہائی مدلل اور بامقصد گفتگو ہوئی جس نے مجھے متوجہ کیا بلکہ موضوع کی حساسیت سے متاثر بھی ہوا مگر کچھ احباب کے کچھ جملے اس لئے گراںگزرے کہ اہل علم و دانش سے اس سطحی گفتگو اور دشنام طرازی کی توقع بہرحال نہیں تھی ۔میں اپنے چند دوستوں کے سامنے عالمی اخبار کی تعریف اور انہیں مطالعہ کی ترغیب دلا چکا تھا اس لئے بھی دُکھ ہوا کہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بہر حال میں ایک بار پھر آپ احباب کا بیحد مشکور ہوں کہ آپ نے محبت اور شفقت کے ساتھ مجھے خوش اآمدید کہا، میرا مقصد کسی پر تنقید نہیں تھا بطور قاری ایک امر کی نشاندہی کی اگر کسی کو بُرا لگا ہو تو میں دلی طور پر معذرت خواہ ہوں۔میں گزشتہ چند ہفتوں سے عالمی اخبار کا مطالعہ کرتا رہا ہوں،صرف یہی لکھوںگا میرے پاس تعریف کے لئے الفاظ نہیںہیں۔
محسن بھائی کے مثبت اور پر خلوص تبصرے کے بعد اس بلاگ پر آیئندہ ھونے والے کسی تبصرے کو شائع نہیں کیا جائے گا (ادارہ عالمی اخبار)