“پیغامِ نجات” کا نیا شمارہ چھپ چکا ہے

منہاج الحسین برلین کی جانب سے جرمنی سے گزشتہ پانچ سالوں سے شائع ہونے والا یہ دینی اور تعلیماتِ محمد و آلِ محمد علیم السلام پر مبنی ایک سہ ماہی رسالہ ہے (بزبان اردو)۔
جناب صفدر ہمدانی ، سائیں رحمت علی، چوہدری عمران ثاقب اور محترمہ بہن نگہت صاحبہ کو ارسال کر چکا ہوں (مل جانے پر براہء کرم مطلع فرمائیے) آپ میں سے اگر اور کوئی بھی حاصل کرنا چاہے تو اپنا ڈاک پتہ ارسال فرمائیے
Payghamenijaat@gmx.de
محتاجِ دُعا

18 thoughts on ““پیغامِ نجات” کا نیا شمارہ چھپ چکا ہے”

  1. جی قارئین کرام۔میں خود ایک عرصے سے اس جریدے “پیغامِ نجات” کا قاری ہوں اور بڑے وثوق سے کہہ سکتا ہوں کہ اسکا مطالعہ علم میں اضافے کا موجب ہے۔اس میں شامل تحریریں مسلکی منافرت نہیں بلکہ محبت و اخوت کی مظہر ہوتی ہیں۔ لیکن میں مسلکی مضامین کے ضمن میں اس حقیقت سے بھی آگاہ ہوں کہ بات چاہے کتنی ہی سچی اور مبنی بر حقیقیت ہو اکثر احباب کسی دوسرے کا نکتہ نظر سننے اور پڑھنے سے دور ہی رہتے ہیں حالانکہ تقابلی جائزہ ہی آپکو کسی نتیجے پر پہنچنے میں مدد دیتا ہے۔ میں برادرم مناف اور انکی ساری ٹیم کو مبارک دیتا ہوں کہ وہ تمام تر مشکلات کے باوجود اس جریدے کی اشاعت کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ میں اس امر سے آگاہ ہوں کہ اس عہد میں اسلامی تعلیمات پر مبنی جریدے کی اشاعت کسقدر جان جوکھوں کا کام ہے کہ ایسے جریدوں کے قاری نہایت محدود ہوتے ہیں اور ایسی تخلیقات کو خریدنے والے لگ بھگ ناپید ہیں۔ لیکن سچی بات تو یہ ہے اللہ کے نیک بندے اللہ کے پیغام کو جو دراصل پیغام نجات ہے تما تر مشکلات کے باوجود پھیلاتے رہتے ہیں۔ جی چاہتا ہے کہ بھائی مناف“پیغامِ نجات” کا انٹر نیٹ ایڈیشن بھی ان شائع کر ہی دیں ۔

  2. جزاک الللہ مناف بھائی- الللہ تعالیٰ مزید ترقی دے اور توفیقات میں اضافہ فرمائے آمین-
    آپکی کاوش کا اجر یقیناً آئیمہ علیہ اسلام ضرور عطا کریں گے-

  3. محترم ہمدانی صاحب ! آپ کی حوصلہ افزائی مجھ میں کئی لِٹر نئے خون بننے کا سبب بنی ( محاورہ بے شک سیروں خون بڑھنے کا ہے لیکن ہماری جدت پسندی سے اردو بھی نہیں بچ سکتی)۔ یہ آپ جیسے اہلِ نظر اور گوہر شناس ہی ہیں جن کی ایسی باتوں سے ہماری ہمت بندھتی ہے اور کام بڑھتا ہے۔

    آپ کا تبصرہ قارئین کی نظر میں ہمارے جریدے کے لیے انشاء اللہ ایک سند کی حیثت رکھتا ہے ، بہت بہت شکریہ۔

    پیغامِ نجات کا انٹر نیٹ ایدیشن شروع کرنے کی خواہش ہماری بہت عرصہ سے ہے لیکن کسی ماہر کی تلاش ہے جو اس سلسلےمیں ہماری مدد کرے، خیال تھا کہ آپ کی اجازت سے عالمی اخبار کے توسط آپ کے قارئین تک یہ درخواست پہنچاؤں لیکن سوچا کہ یہ شمارہ سب ملاحظہ میں آ جائے تب ہی بات کرنی مناسب ہو گی۔

    دُعاؤں میں نہ بھولیے

  4. بہن نگہت صاحبہ ! میں نہ کہتا تھا کہ آپ کو عنقریب میری طرف سے ڈاک موصول ہوگی، انشاء اللہ

  5. برادرم سائیں رحمت ! اللہ تعالٰی کے رحم و کرم اور معصومین علیہم السلام کی شفاعت کے بعد آپ کی دُعاؤں کا حصول ہی مقصد ہے۔

  6. محترم عبد المناف صاحب۔
    تسلیمات۔ آپ کے مجلے کی ایک نقل میرے پاس رکھی بھی ہوئی ہے اور یہاں آپکے نمائیندہ محترم سید زوار حسین شاہ نقوی صاحب اور برادر بزرگ حسنی صاحب کے حوالہ سے کئی شمارہ جات کی ورق گردانی کا موقع بھی مل جاتا ہے۔ یہ ایک انتہائی مستحسن کاوش ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کے کام اور فکر کو مزید ترقی عنایت فرمائے۔ میں اپنی کاپی کے لئے محترم شاہ صاحب سے جلد ہی رجوع کروں گا، انشاء اللہ۔

  7. محترم مصباح حسین شاہ صاحب ! رسالے کی پسندیدگی کا بہت بہت شکریہ،
    جناب سید زوار حسین شاہ صاحب، مولانا نجم السبطین حسنی صاحب اور دیگر تمام مؤمنین کی خدمت میں سلام
    مزید دُعاؤں کی التماس ہے

  8. جناب عبد المناف صاحب اسلام علیکم و رحمہ
    یہ پرچہ میری نگاہ سے نہیں گزرا کہ ہم محاورے کے اعتبار سے اللہ میاں کے پچھواڑے جو ہیں ۔ لہذاایک نظر ہم فقیروں کی طرف بھی ! پتہ حاضر ہے
    Shams jilani 11260 Blundell Road Richmond BC V6A 1L3 Canada

  9. جنابب مناف بھائ
    نہایت خلوص اور محبت سے بھیجا ہوا آپ کا رسالہ مجھے موصول ہوگیا ہے۔ نہایت شکریہ، پرچہ دیدہ زیب ، خوبصورت اور معلوماتی مضامین پر مشتمعل ہے اور آپ کے ساتھ ساتھ آپکی مکمل ٹیم قابل تعریف اور مبارک باد کی مستحق ہے-

  10. جناب مناف بھائ
    نہایت خلوص اور محبت سے بھیجا ہوا آپ کا رسالہ مجھے موصول ہوگیا ہے۔ نہایت شکریہ، پرچہ دیدہ زیب ، خوبصورت اور معلوماتی مضامین پر مشتمعل ہے اور آپ کے ساتھ ساتھ آپکی مکمل ٹیم قابل تعریف اور مبارک باد کی مستحق ہے-

  11. محترم جناب شمس جیلانی صاحب! وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ،
    آج آپ کے پتے پر رسالہ سپردِ ڈاک کیا، چاہا کہ آپ کو جواب اس مرحلے کے طے ہوجانے کے بعد ہی لکھوں۔
    یہ میری خوش نصیبی ہوگی اگر آپ ہماری اس ادنیٰ سی کاوش پر بعد از مطالعہ اپنا تبصرہ اور رائے بھی دیں۔
    آپ کی دُعاؤں کا محتاج

  12. جناب سید انور ظہیر صاحب ! سلام” علیکم ،
    میں معذرت خواہ ہوں کہ اس سے پہلی تحریر لکھتے اور ارسال کرتے وقت یہ نہ دیکھا کہ اس سے چند دقیقہ پہلے ہی آپ نے بھی رسالہ مل جانے کی اطلاع ارسال کی تھی، اب شام کو آ کر دوبارہ دیکھا تو آپ کا نامہ پڑھا، پسندیدگی کا بہت بہت بہت بہت شکریہ، یہ اس بات کی تمہید بھی ہے کہ ہمیں اپنے آئندہ شمارے کو آپ کے بھی کلام سے مزین کرنے کا شرف حاصل ہوگا ، انشاء اللہ۔

  13. مصباح بھائی جی میں ھے کہ آپ کے سامنے ایک خواہش رکھدوں کہ آپ سے جب بھی ملاقات ھو آپ پلیز “پیغام ٍنجات ” کے گزشتہ شمارے ضررو لایئے گا ۔۔ مجھے پڑھنے ھیں ۔۔واپسی گارنٹی کے ساتھ مشروط ھے ۔۔سچ میں ۔۔

  14. میرے پاس ایک نسخہ رکھا ہے۔ یہاں شاہ صاحب سے مزید پوچھ سکتا ہوں، انشاء اللہ تعمیل حکم ہوگی۔

  15. برادرم مناف۔آج کی ڈاک سے پیغام نجات کا تازہ شمارہ مل گیا۔ شکریہ کہنا آپکی محبت کی توہین ہے لیکن اس روایت کو بھی زندہ رکھنا ہے کہ یہ اچھی روایت ہے۔اس لیئے بہت بہت شکریہ ۔ آپ اور آپ کے دوستوں کی کاوش بلا شبہ دنیاوی تعریف و توثیف سے ماورا ہے اور اسکا اجر مالک لوح و قلم اور اسکے حبیب کی بارگاہ سے ملے گا۔ آمین

  16. محترم ہمدانی صاحب ! آپکی ذرہ پروری پر آپ کا تہہ دل سے ممنون ہوں، بس یہ التماس ہے کہ دُعاؤں میں ضرور یاد رکھیے

  17. عبد المناف صاحب وعلیکم اسلام ورحہ و برکاتہ ۔
    معافی چاہتا ہوں ۔ میں نے کئی دن سے بلاگ نہیں دیکھے لہذا جواب میں تا خیر ہوگئی، بہت بہت شکریہ ۔ انشا اللہ جیسے ہی پرچہ ملے گامیں اس پر اپنی ناچیز رائے ضرورآپ اور عالمی اخبار کے قارئین تک پہونچا ؤنگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *