بھائی امجد شیخ کے کارنامے

امجد بھائی کی ایک بات بہت پیاری ہے کہ وہ محبوب کی طرح جہاں بھی جائیں واپس لوٹ کر ہمارے پاس ہی آتے ہیں ۔۔ اور ہم بھی انہیں محبوب بنائیں رکھتے ہیں کہ ان کے سوا دل و نظر کو کوئی بھائے بھی تو ۔۔
لیجئے انہوں نے ایکبار پھر ہم سب کو جیت لیا ہے ۔۔۔محبوب اپنی سیاحت سے لوٹ آیا ہے ۔۔

ایک زمانہ تھا جب کتابیں پڑھنے کا رواج ہوا کرتا تھا اور مہربان ماں باپ تحفہ میں دعائیں اور کتابیں دیا کرتے تھے ۔۔ سو ان وقتوں میں ایک کتاب آئی تھی “ منوں کے کارنامے “ اس ناول کا چھوٹا سا بچہ اب بھی میری طرح کئی لوگوں کا ہیرو ہو گا ۔۔ اسی طرح عالمی اخبار بھی امجد بھائی کا کارنامہ لگتی ہے ۔۔ ان کے حالیہ کارنامے ۔۔۔ لیجئے پڑھئے ۔۔

1۔ بلاگ کو بھی نسعلیق میں کر دیا ہے
2 ۔ نسعتلیق کیسے ڈاؤن لوڈ ہو وہ طریقہ اخبار کے صفحے پر احمد فراز کے اوپر والے خانے میں رکھ دیا ہے
3۔ اب ہم سب بلاگ کو “ کسی بھی ویب سائٹ پر “شیئر “ کر سکیں گے

دیکھا آپ نے ہم یونہی امجد بھائی کو محبوب نہیں رکھتے ۔۔۔ امجد بھائی کا فیض احمد فیض پر حالیہ مضمون بہت ہی عمدہ تھا ۔۔خاص طور پر آخری لائین “ فیج احمد فیج“ نے مزہ دیدیا ۔۔

امجد بھائی ہم سب آپ سے بہت محبت کرتے ہیں ۔۔ آپ جب نہیں آتے تو کبھی کبھی ہمارا دل چاہتا ہے کہ اخبار کا کچھ نہ کچھ خراب کر دیں تاکہ آپ واپس لوٹ آئیں ۔۔۔ مجھے یقین ہے کہ آپ بھی ہم سب کی کمی ایسےہی محسوس کرتے ہیں ۔۔ یہی کشش اخلاص ہی تو ہم سب کو آپس میں جوڑے ہوئے ہے ..

مجھے آپ کی مزید تخلیقات کا انتظار ہے ۔۔
سلامت رہیں ۔۔ خوش و خوشحال رہیں ۔۔آمین

11 thoughts on “بھائی امجد شیخ کے کارنامے”

  1. ڈاکٹر صاحبہ نے پھر ایک بار پہل کر کے بازی مار لی. میں دوپہر سے سوچ ہی رہا تھا کہ بھائی امجد کا شکریہ ادا کرؤں بلاگ لکھ کر کہ انہوں نے اپنی تمام تر مشکلات اور مصروفیات کے باوجود ہماری بہت پرانی خواہش پوری کر دی. اب آپ کسی بھی بلاگ کو فیس بک وغیرہ پر شیئر کر سکیں گے اور اس طرح اپنی فکر وسیع حلقے تک پہنچے گی. ہماری کوشش ہے کہ یہی سہولت اخبار میں خبروں اور کالموں کے لیئے بھی ہو. مجھے یقین ہے کہ بھائی امجد اسکا بھی کوئی حل جلد ہی نکال لیں گے. امجد شیخ کام کرنے کے معاملے میں ہم جیسے ہی دیوانے ہیں.بس جب کسی کام کی ٹھان لیتے ہیں تو پھر اسے مکمل کر کے ہی دم لیتے ہیں اور اس پر طرہ یہ کہ معیار کے معاملے میں سمجھوتہ انکی ڈکشنری میں نہیں ہے. عالمی اخبار کی طرف سے امجد بھائی کا بے حد شکریہ. ویسے ڈاکٹر نگہت صاحبہ آپ نے یہ راز کی بات بھی افشا کر دی………امجد بھائی ہم سب آپ سے بہت محبت کرتے ہیں ۔۔ آپ جب نہیں آتے تو کبھی کبھی ہمارا دل چاہتا ہے کہ اخبار کا کچھ نہ کچھ خراب کر دیں تاکہ آپ واپس لوٹ آئیں ۔………. ہاہاہاہاہاہ

  2. زبردست۔ اسے کہتے علم و ادب کی حقیقی خدمت۔ امجد بھائی کی اس کاوش کی جسقدر پذیرائی کی جائے کم ہے۔
    نگہت آپی معلومات ہم تک پہنچانے پر آپ کا بھی بہت شکریہ۔

  3. بھائی امجد شیخ‌
    آپ
    کی
    کوششیں
    اور
    کاوشیں
    لائق
    قدر
    اور
    قابل
    پزیرائی
    ہیں
    ہمارے
    لیے
    آسانیاں
    پیدا
    کرنے
    پر
    بہت
    بہت
    شکریہ

  4. عالمی اخبار کے اور میرے لائق بیٹے، اسّلام علیکم ،

    پروردگار عالم تم کو اس علمی نیکی کی جزائے خیر عطا کرے ،آمین ،حقیقت یہ ہے کہ میری دلی آرزو پوری ہو گئ

    ہما رے ہادئ دو جہاں حضرت محمّد مصطفٰے صلّی ا للہ علیہ واٰلہ وسلّم کی تعلیما ت بھی ہم کو یہی سکھاتی ہیں اوربا ب علم مولائے کائنات کا ہم کو یہی درس پے کہ ہوائے زمانہ کچھ بھی ہو تم اپنے علم و عمل سے غافل نا ہو ،

    میری دعائیں تمہارے ساتھ ہیں ،اللہ تعا لٰی تم کو دین و دنیا کی سرخ روئ عطا کرے اور اپنے خزانہ غیب سے بیش بہا دینی اور دنیاوی خزانے عطا کرے آمین

    زائرہ آنٹی

    ایڈ منٹن ،کینیڈا

  5. ڈاکڑ صاحبہ، ھمدانی صاحب، اور دیگر احباب،

    سب سے پہلے تو آپ سب کی اتنی محبتوں کا بہت بہت شکریہ۔ دیکھیے فوج دو طرح کی ہوتی ہے، ایک ریگولر اور ایک ریزرو۔ ریگولر فوجی تو روز صبح دفتر جاتا ہے، واپس آتا ، لوگوں کونظر آتا ہے۔
    ریزرو فوجی گھر میں بیٹھا انتظار کرتا کہ کب جنگ شروع ہو، بقول افتخار عارف “اور وہ کھیلنے نکلے“۔ تو شاید یہ ہی وجہ ہو کہ آپ لوگوں کو ایسا محسوس ہوا۔ مگر آپ اس پر بھی غور کیجیے کہ آج تک اخبار کبھی لمبے عرصے تک غائب نہیں ہوا، اور یہ ہی میرا اصل کام ہے۔ اب میں کیا کروں کہ یہ ہوتا ہی پسِ پردہ ہے۔
    جہاں تک فیض والے مضمون کا تعلق ہے، اُس بارے میں بھی بس یہ ہی کہوں گا کہ پسندیدگی کا شکریہ، میں کوئی باقاعدہ لکھاری تو ہوں نہیں، جب کوئی تحریک اندر سے اُٹھتی ہے تو ہی لکھ پاتا ہوں۔ باقاعدہ لکھنا میرے بس کی بات نہیں ہے۔

    جہاں تک رہی بات خرابی پیدا کرنے کی تو اُس کی کوئی بات نہیں ہے۔ ھمدانی صاحب تواتر سے بیک اب بناتے ہیں۔ دس منٹ میں پورے اخبار کو واپس لے آئیں گے۔

    ایک بار پھر آپ لوگوں کی محبتوں کا شکریہ۔

  6. ڈیئر امجد شیخ سلامت رھیں۔ خوش رھیں خوش حال رھیں ۔ اور خوب ترقی کریں آپ کے ساتھہ بہت ساری دعایئں ھیں ۔اور میرا ایمان ھے جن کے ساتھہ دعایئں ھوتی ھیں وہ کھبی تنگ دستی ، مایوسی کا شکار نیہن ھوتے۔ انکی مثبت فکر ان کو ھمیشہ متحرک اور باعمل رکھتی ھے۔ ھم سب کی بہت عزیز بہن اور دوست داکٹر نگہت نسیم جو محبت کا محور و مرکز ھیں ۔ جو ھر نیکی کے کام میں سبقت لے جاتی ھیں اور پھر سب کی خوب دعایئں سمیٹ لیتیں ھیں۔مجھے تو لگتا ھے کہ انکے مریض بھی ان کو دوا اور علاج کے دوران دعاوں کے پھول ھی پیشں کرتے ھونگے، امجد شیخ آپ سب کے بہت پیارے ھیں تو ھم بھی ھم اواز ھوکر کہتے ھیں کہ
    بھائ امجد اور ان کے کارنامے زندہ باد

    اللہ پاک آپ کی علمی کاوشوں کو جاری ساری رکھے ۔ علم نور ھے اپکی زندگی اس کی برکت سے ھمیشہ منور رھے، امین ثم امین

  7. امجد جی آپ یقین کر لیں کہ آپ خوش قسمت ہیں کہ ہم سب کی دُلاری شاہین حیدر نے بھی آپکو گلہائے محبت پیش کر دیئے ہیں. میں جانتا ہوں کہ انکے لیئے انکے بیمار لیپ ٹاپ کی وجہ سے اتنے فقرے لکھنے بھی کتنا مشکل ہے. شکریہ شاہین جی.

  8. لیجیے ھٰمدانی صاحب، پھر ان کا لیپ ٹاپ تو ہمارا مریض ہوا۔ ان سے گزارش ہے کہ اپنے لیپ ٹاپ کی بلڈ رپورٹ بمع وایرس سکین لاگز کے بھیجیں۔ اگر ممکن ہو تو ساتھ ہی لیپ ٹاپ کی عمر، صحت، ذات وغیرہ بھی تحریر کریں۔

  9. امجد شیخ صاحب کی فنی قابلیت کا میں دل سے قائل ہوں۔ ان کی ویب سائٹ http://www.urdulife.com اردو کے بلند پایہ شعرا کےپروگراموں کا خزانہ ہے۔
    فیض کے بلاگ میں ، میں انکے حالیہ مضمون پر تبصرہ کرتے ہوئے امجد شیخ صاحب کی تعریف خلوصِ دل سے کرچکا ہوں ۔
    اللہ انہیں اسی طرح اردو مضامین اور بلاگ لکھنے کے مواقع عطا کرتے رہے۔

    میں انکی دی ہوئی نستعلیق کو اپنے کمپوٹر پر ڈاون لوڈ کرچکا ہوں مگر مجھے اس نستعلیق کے استعمال کرنے کا طریقہ بالکل نہیں آتا۔
    میں چاہتا ہوں کہ وہ یہ بھی بتادیں کہ اس نستعلیق کو اپنی اردو تحریر ( یا تو اس ہرے رنگ کے بلاک میں ) یا پھر اپنے ای میل کے خطوط لکھتے وقت ، کس طرح استعمال کیا جاسکتا ہے ۔؟
    فی الوقت تو میں یونی کوڈ کی اردو فانٹ میں یہ تبصرہ لکھ رہا ہوں مگر علوی نستعلیق یا لا ہوری نستعلیق میں کس طرح اپنی اردو تحریر لکھی جاسکتی ہے اس کا طریقہ مجھےمعلوم نہیں ۔ اس لیے اردو میں اپنے برقی خطوط لکھنے کےلیے میں کٹ اورپیسٹ cut/paste کے طریقہ سے ہی یہ کام کرسکتا ہوں جس میں کافی وقت صرف ہوجاتا ہے۔

    اگر شیخ امجد صاحب اس سلسلے میں ہم سب کی مدد کریں تو اس نستعلیق کو بھی آسانی سے استعمال کرسکتے ہیں ۔

  10. جناب امجد شیخ صاحب ،
    فوج کی طرح فوجی بھی دو طرح کے ہوتے ہیں ، ایک وہ جو اپنی یونٹ میں رہتے ہوئے دشمن سے پنجہ آزمائی کے گر سیکھتے ہیں اور دوسرے وہ جو سرحد پہ بیٹھے پہرہ دے رہے ہوتے ہیں ۔ آپ بھی سرحد پہ پہرہ دینے والے جانبازوں کی ہی کوئی قسم ہیں جو ہمہ وقت عالمی اخبار کی ویب سائیٹ پہ ، ناگہانی وائرس حملوں کے خلاف ، پہرہ دے رہے ہوتے ہیں ۔ اللہ کریم آپ کو ہمارے گھر کی پہرہ داری پہ اجرعظیم عطا فرمائے اور آپ کی علمی و ادبی کاوشوں کو ہمیشہ چار چاند لگائے رکھے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *