ہماری سب کی مشفق اور مہربان بہن ڈاکٹر نگہت نسیم صاحبہ ایم ڈی کے امتحانات کی تیاری بھر پور انداز میں کر رہی ہیں۔ اس عدیم الفرصتی کے باوجود یہاں اخبار اور بلاگ میں انکی موجودگی سب کو تازہ دم رکھتی ہے۔
انکا ایک پرچہ کل یعنی نو مارچ اور دوسرا بروز جمعہ یعنی ١١ مارچ کو ہے۔ سب کرمفرماؤں سے درخواست ہے کہ انکے امتحانات میں کامیابی کے لئے صمیم قلب سے دعا کریں۔ سب سے درخواست ہے کہ سات مرتبہ امن یجیب المضطر اذ دعاہ و یکشف السوء کی آیت مابین مغربین تلاوت کر کے خصوصی دعاؤں میں یاد رکھیں۔
اس موقعے پر میں نگہت آپی کو جہاں دعاؤں کی چھتری میں امتحانات کی طرف جاتے دیکھ رہا ہوں، وہاں ان سے یہ بھی کہوں گا کہ یہ امتحانات تو محض ایک دنیاوی خانہ پُری ہے۔ مالک لوح و قلم نے چاہا تو یقیناً آپ ان امتحانات میں بھی کامیاب ہونگی۔ لیکن اصل کامیابی وہی ہے جسے آپ ایک مخلص خانہ دار خاتون، مہربان دوست، مشفق بہن، رحمدل ماں، نبض شناس و مشفی مسیحا، اور عاشق خدا رسول کی صورت میں پا چکی ہیں۔ سو یہ آنے والا امتحان جو بھی ہو، ہم اس میں آپ کی کامیابی کے لئے دعا گو تو یقینا ہیں، لیکن کوئی کامیابی ان کامیابیوں سے بڑھ کر نہیں ہوگی جو آپ پا چکی ہیں۔
بس دعا ہے کہ مالک عز و جلال آپ کی عزتوں میں مزید اضافہ فرمائے۔
اَمَّن یُجِیبُ الْمُضْطَرَّ اذَا دَعَاہُ وَیَكْشِفُ السُّوءَ
آمین۔ بجاہ محمد و آلہ الطاہرین۔

خدا ہماری بہن اور ہم سبکو دنیا و آخرت کے تمام امتحانات میں ثابت قدم و کامیاب فرمائے۔ آمین۔
الحمدا للہ میں وہ خو ش نصیب ہوں جو آپ سب کی دعاؤں میں رہتی ہوں .. مصباح بھائی آپ نے تو مجھے آج خرید ہی لیا ہو جیسے .. اللہ پاک آپ کو ہر گرم ہوا سے بچائے اور خوشیوں سے ہر ابھرا رکھے .. آمین
اللہ کائینات مجھے توفیق عطا کرے کہ میں آپ سب کی دعاؤں کا مان رکھ سکوں .. جگ جگ جئے میری بلاگ فیملی ..آمین
عزیزم مصباح حسین۔ہم سب کی نمائیندگی میں اقتدا کا شکریہ۔ بلا شبہ ڈاکٹر نگہت ہم سب کی دلی دعاؤں کی مستحق ہیں۔ وہ جس تندہی اور کمٹمنٹ سے اپنی زندگی کے ہر شعبے کو کامیابی سے نباہ رہی ہیں یہ انہی کا خاصہ ہے اور اس امتحان کے لیے انہوں نے روازنہ 22۔۔۔22۔۔گھنٹے پڑھائی کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ باب العلم کے صدقے میں انہیں اس علمی امتحان میں یقینی طور پر کامیابی ہو گی۔ آئیے ہم سب مل کر انکی کامیابی کی دعا کرتے ہیں۔ آمین،ثمہ آمین
ڈاکٹر صاحبہ ، اللہ رب العزت آپ کو قدم قدم کامیابیاں عطا فرمائے ، آمین ۔
باجی
ہم دل کہ گہرائیوں سے دعا گو ہیں
کہ
اللہ رب العزت آپ کو زندگی کے
ہر
اس امتحان میں کامیابی و کامرانی عطا فرمائے
جو
آپ کیلئے دنیا میں عزت و توقہر ،کامیابی و کامرانی اور ترقی و خوشحالی کا باعث ہو
اور
آخرت میں نجات اخروی اور شفاعت مصطفوی صلی اللہ علیہ وسلم کا ذریعہ بنے
آمین بحرمۃ سیدالمرسلیٰن صلی اللہ علیہ وسلم
سڈنی میں میری دوست نے دعائیں بھیجی ہیں
Aye mere KHALIK AKBAR
Aye RAB ul AALAMIN
Aye mere ALLAH
Mere Pyare Dost pr
Apna Rahm Farma…….
If i can do it , u can do dis too Dr !!!!! Duawan k phool Hum Aap K Nam Karty Hai to promote u and cause you to excel MARKS in exam
beyound expectation { AMEEN } Wish you all the best for both days Dost like big SISTER LOVE YOU *******
Shanta Shivani Dayal
نگہت صاحبہ، ہم سب یہاں آپ کی کامیابی کے لئے دعاگو ہیں.
نگہت جی
میری دُعائیں اور نیک تمنائیں آپ کے ساتھ ہیں اللہ آپ کو ہر امتحان میں سرخرو کرے آمین
والسلام
زرقا
بہت اچھے بھائ سید مصباح حسین ۔سلامت رھیں جزاک اللہ الف خیر،
دعائے کامیابی۔۔۔۔اَمَّن یُجِیبُ الْمُضْطَرَّ اذَا دَعَاہُ وَیَكْشِفُ السُّوءَ ۔
مالک ارض وسماء انشا اللہ اس بابرکت دعا کی بدولت ھم سب کی بہت عزیز اور بہت مشفق بہن اور بہت پیاری دوست ڈاکٹر نگہت نسیم کی نہ صرف اس امتحان میں بلکہ زندگی کے ھر امحتان میں کامیابیاں عطا فرماۓ آمین
سید مصباح بھائ آپکی تحریر کردہ یہ سطریں تو دنیا کی ھر قیمتی معدن سے زیادہ بیش قمیت ھیں
امتحانات تو محض ایک دنیاوی خانہ پُری ہے۔ مالک لوح و قلم نے چاہا تو یقیناً آپ ان امتحانات میں بھی کامیاب ہونگی۔ لیکن اصل کامیابی وہی ہے جسے آپ ایک مخلص خانہ دار خاتون، مہربان دوست، مشفق بہن، رحمدل ماں، نبض شناس و مشفی مسیحا، اور عاشق خدا رسول کی صورت میں پا چکی ہیں۔ سو یہ آنے والا امتحان جو بھی ہو، ہم اس میں آپ کی کامیابی کے لئے دعا گو تو یقینا ہیں، لیکن کوئی کامیابی ان کامیابیوں سے بڑھ کر نہیں ہوگی جو آپ پا چکی ہیں۔
نگہت سلامت رھو خوش رھو دنیا کی ھر نعمت اور ھر خوشی سے میرا رب تمھارا دامن بھردے آمین ثم آمین۔
تم ھو ھی ایسی کہ ھر ایک کے دل سے تھمارے لیے خوشیوں اور خوش بختی کی دعا يئں ھی نکلتيں ھیں
تمھارے امحتان میں کامیاب ھونے کی خوشی میں سب کو کیک کھلانا میری ذمہ داری ھے ، زائرہ بجو بھی تمھارے لیے دعاۓ خاص کررھی ھونگیں ان دنوں ۔ اللہ پاک ھر دعا کو شرف قبولیت بخشے آمین ثم آمین
ا سّلام علیکم ، صاحب علم ہم نشینوں ،
اور مصبا ح بھائ نیکی کی خوبصورت شمع جلانے کے لئے آپ کا بہت بہت شکریہ ،
میری لائق بیٹی نگہت نسیم ،میری دعا ء ہے کہ مالک کون مکاں خالق ارض و سماں بہ حقّ سرور دو عالم محمّد مصتفٰے صلّی اللہ علیہ واٰلہ وسلّم کے بیکراں علم کے صدقے اور مولائے کائنات کے بحرا لعلوم کے صدقے تم کو ضرور کامیابی عطا کرے گا آ مین ،الٰہی آمین
کہتے ہیں اللہ عزّو جل کو دعائے نیم شب بہت پسند ہے کہ ان ساعتوں میں جب بندہ تنہائ کے عالم میں اپنی جبین نیاز اس معبود کے سامنے جھکاتا ہے تووہ بھی اپنے بندے سے اس کی مناجاتیں قریب ہو کر سنتا ہے
انشاللہ وہ اپی کریمانہ صفت کے طفیل ہم سب کی دعائیں تمھارے حق میں ضرور سنے گا
دعا گو زائرہ بجّو
چلو دعاؤں کی سبز چادر کے سائے میں ہم
فلک کی جانب اٹھا کے ہاتھوں کو
قلبِ مضطر کی دھڑکنوں کو گواہ بنا کے
لبوں پہ آیات کو سجا کے
خدائے واحد سے گڑگڑا کر دعا یہ مانگیں
کہ جو بھی کوئی
جہاں بھی جیسے،کسی بھی طرح کے امتحاں کے حصار میں ہے
اسے خدایا تو اپنے ہر اک نبی کے صدقے میں
کچھ اس طرح کامیاب کر دے
کہ جس طرح نارِ نمرود گلستاں بنی تھی
کہ جس طرح چاہِ یوسف سے تھی رہائی کی خبر آئی
یا شارک مچھلی کے پیٹ سے جس طرح سے یونس نکل تھے آئے
اسی طرح سے
اسی طرح سے خدایا اپنے عزیز بندوں کے امتحان کو قبول کر لے
نوید مل جائے کامیابی کی عاصیوں کو
یقیں کی دولت عطا ہو دل کی حسین بستی کے باسیوں کو
السلام علیکم
ہم سب آپی کی کامیابی اور محض کامیابی نہیں بلکہ نمایاں حیثیت میں کامیابی کے لیے دُعا گو ہیں ۔ آمین ۔
آصف احمد بھٹی
قبلہ ہمدانی صاحب بہت خوبصورت منظوم دعا ہے۔ آپ کی دعاؤں کی تو ہم سب کی ضرورت رہتی ہے۔۔۔۔ صد شکریہ!
=============
تمام احباب کا اس دعا میں شامل ہونے کا بہت بہت شکریہ، لیکن اس دعا کو اور تمام احباب کے لئے دعائے خیر کو دل سے بھُلائیے گا ہر گز نہیں۔
=========================
نگہت آپی مجھ پر فرض ہے، سو ایسی کوئی بڑی بات نہیں ہے۔ آپکی کامیابی ہم سب کی کامیابی ہے، سو دعا اس نسبت سے بھی فرض ہے۔باقی جو آپ کے حق میں بہتر ہوگا، اللہ پاک وہی نتیجہ دے گا۔اللہ تعالیٰ کریم اور مُحسن ہے، اور اسکے حضور میں ہماری دعائیں رائیگاں تو جاتی ہی نہیں ہیں۔ اس لئے انکا ثمرہ آج یا کل کہیں نہ کہیں تو ملنا ہے۔ اس لئے مکمل بے فکری و اعتماد سے جائیں۔
====================
محترمہ زائرہ باجی اور شاہین بہن آپکی دعاؤں کا بہت زیادہ شکریہ۔ خدا آپ سب کو سدا ہنستا بستا رکھے۔ آمین۔
اللہ تعالی اپنے حبیب کے صدقے میں آپ کو ضرور نمایاں کامیابی عطا کرے گا کیونکہ ہم سب آپ کے کامیابی کے لیے دعا کرتے ہیں اور کامیابی کی خبر کے بعد میٹھائی کی تمنا رکھتے ہیں ۔
نیک خواہشات کے ساتھ
اوروں کی بات نہیں مگر میںاپنےتجربےکی بنیاد پر کہ رہا ہوں کی جب بھی مجھے اپنی زندگی میں کسی بھی امتحان کا سامنا پڑا اس کی تیاری کے لیے میں نے یہ لائحہ عمل تیا ر کیا :
پہلی بات یہ تھی کہ:
جم کر یعنی دل لگا کر پڑھائی کی اور ہر ہر متوقع سوال کا جواب اپنے ذہن میں تیار کیا۔ آج کل کے طلبا اور طالبات خوش نصیب ہیں کہ انہیں انٹرنیٹ کے ذریعہ ہر ہر قسم کا علم میسر آجاتا ہے ۔ میرے امتحانات کے زمانےمیں ایسا نہیں تھا ۔ مجھے زیادہ وقت یونیورسٹی کی لائبریری میں گذار نا پڑتاتھا۔
دوسری بات جسے میں صدق دل سے کیا کرتا تھا وہ یہ تھی کہ ہر اس فرد سے معافی مانگتا تھا جس کا میری کسی بات سے دل دکھا ہو۔
( میں ماہر نفسیات تو نہیں ہوں لیکن اتنا جانتا ہوں کہ جب میرے اپنےدل اور دماغ میں کسی کے لیے بغض اور عناد ہو تو بجائے اس کے کہ میں اپنے امتحان کی طرف توجہ دوں ، بس اپنے حریف ہی کی طرف توجہ دینے سے اپنا امتحان بھول جاتا ہوں )
تیسری بات یہ تھی کہ میں اللہ سے اپنی کامیابی کی دعا کرتا تھا اور تمام بہیی خواہوں سے میرے امتحانات میں کامیابی کےلیےدعائیں کرنے کی التجا کرتا تھا ۔ ( جس طرح اس بلاگ میں ہورہا ہے )
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میں جب بھی کسی امتحان میں کامیاب ہوا وہ انہی اصولوں کی پابندی کی وجہ سے ہو ا اور جب بھی ناکام ہوا وہ ان اصولوں پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے ہوا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میں بھی جناب مصباح حسین جیلانی صاحب اور محترمہ شاہین رضوی صاحبہ کی ہر ایک بات کی تائید کرتا ہوں اور خاص طور پر اس بات کی کہ :
“اصل کامیابی وہی ہے جسے آپ ایک مخلص خانہ دار خاتون، مہربان دوست، مشفق بہن، رحمدل ماں، نبض شناس و مشفی مسیحا، اور عاشق خدا رسول کی صورت میں پا چکی ہیں۔ سو یہ آنے والا امتحان جو بھی ہو، ہم اس میں آپ کی کامیابی کے لئے دعا گو تو یقینا ہیں، لیکن کوئی کامیابی ان کامیابیوں سے بڑھ کر نہیں ہوگی جو آپ پا چکی ہیں۔“
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اللہ ہر ایک کو ہر ایک امتحان میں کامیابی دے اور دنیا اور دین کی سرخروئی عطا کرے : آمین
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چلتے چلتےاپنی ایک نظم کے دو اشعار پھر سے عرض کرنا چاہتا ہوں کہ :
جمن کی نگہت بادِ بہار تم ہی ہو
نسیمِ صبح ، چمن کا نکھار تم ہی ہو
وہ جن کی دید کی خاطر تمام دیوانے
چلے ہی آتے ہیں دیوانہ وار تم ہی ہو
فقط:
منظور قاضی
جرمنی سے
میں جتنا بھی مصروف سہی، لیکن اتنا بھی نہیں ہوں کہ بہن جی کو دُعائیں اور نیک تمنائیں نہ لکھ سکوں
اللہ کریم آپ کو دونوں جہانوں کی کامیابیاں اور خوشیاں عطا فرمائے۔ آمین
(یہ دو جملے میں نے 45 منٹ میں لکھے ہیں)
مناف بھائی بڑی مہربانی آپ نے اسقدر سخت مصروفیت میں سے وقت نکال لیا۔ لیکن آپس کی بات ہے آپ یہ اوپر کی دو سطریں 45 منٹ میں لکھنے پر رک جاتے تو کچھ وقت بچ رہتا۔ اوپر کی سطروں کے حساب سے آپ کو مناسب سطر پر ساڑھے بائیس منٹ لگتے ہیں۔ اس لئے آخری سطر جو تھوڑی کوتاہ ہے، اس میں بھی کم و بیش پندرہ منٹ تو اور لگ ہی گئے ہونگے۔۔۔۔۔ہاہاہا
وقت ملے تو دعاؤں میں یاد رکھئیے گا۔
خدا تمام تر مصروفیات کو قائم رکھے۔
نا چیز
اسلام علیکم ساتھیو
میری بہن جانتی ہے کہ میری دعائیں ہر وقت اس کے ساتھ ہیں ۔
مجھے ایسا لگ رہا ہے جیسے میرا ہی امتحان ہورہا ہے اور میں بالکل اسی طرح دعا کر رہی ہوں جیسے اپنی کامیابی کے لئے کرتی تھی ۔ یا اپنے بچوں کی کامیابی کے لئے کرتی ہوں ۔
اللہ سب امتحان دینے والوں کو کامیابی عطا کرے اور میری بہن کے سر بھی کامیابی کا تاج سجا دے ۔آمین
اللہ ہم سب کی دعاؤں کو شرف قبولیت بخشے ،
عالم آرا
اللہ تعالیٰ مجھے کامیاب کرے….. آمین ثم آمین جزاک اللہ خیرا
اللہ سبحانہ وتعالیٰ آپ کو دنیا و آخرت میں کامیابی نصیب فرمائے آمین یارب العالمین
اللہ سب کو کامیاب کرے