شیخوپورہ سے زمیندار کی قید سے بازیاب کرائے گئے یونین کونسلر جاوید مسیح کو عدالت میں پیش کردیا گیا ہے۔جسٹس ظفر کی عدالت میں پیشی کے موقع پر کونسلر جاوید مسیح حقائق بیان کرے گا۔
کونسلر جاوید مسیح عدالت کے سامنے اسی طرح پیش ہواہے جس طرح اسے زمیندار کے پاس قید رکھاگیاتھا جس میں اس کو زنجیروں میں باندھا گیاتھا۔جاوید مسیح کی بازیابی کے موقع پر گرفتار ہونے والے دوافراد کو بھی لاہور ہائیکورٹ کے سامنے پیش کیاگیا جہاں سے ان کودودن کے پولیس ریمانڈ پر دیدیاگیاہے۔کونسلر جاوید مسیح کو ہفتے کے روز چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے اے آروائی ون ورلڈ کی ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مارکربازیاب کرایاتھا اور میں نے لندن میں بیٹھ کر لائیو ٹی وی پر دیکھا کہ جاوید مسیح کو زمیندار کے جانوروں کے باڑے میں زنجیروں میں جکڑا تھا جس میں وہ تشدد اور تکلیف سے چیخیں ماررہاتھا‘
دوسری خبر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سیشن جج سانگھڑ کے حکم پر بہرانی پولیس نے چھاپہ مارکر زمیندار عباس راجپوت کی مبینہ نجی جیل میں قید اکتیس افراد بازیاب کرالئے۔بازیاب کرائے جانے والوں میں پانچ مرد، چار خواتین اور بچے ہیں۔ بازیاب کرائے جانے والے بھرو بھیل نے بتایا کہ وہ عباس راجپوت کی زرعی زمینوں پر چار سال سے کام کر رہے تھے۔دن رات محنت کے باوجود انہیں اجرت نہیں دی جاتی تھی اور نہ ہی علاج کی سہولت تھی۔
ہے کوئی جو اس صورت حال پر کسی لگی لپٹی بغیر ایمانداری سے تبصرہ کرے۔

یہ زمیندار یا وڈیرے کی ذھنیت کبھی نہیں بدلی۔ یہ انسانیت کے نام پر دھبہ ہیں۔ اصل میں ہم لوگوں نے بھی ان کو سر پر چڑہایا ہوا ہے اگر ہم مل کر ان کے خلاف آواز اٹھائیں تو شاید کافی بھلا ہوجائے۔ شاہ عنایت کا ایک نعرہ جو کھیڑے اھوئی کھائے یعنی جو زمین پر ہل چلاتا ہے زمین بھی اس کی ہے۔ زمیندار ہر سطح پر یہی کررہا ہے اس میں کوئی تفریح نہیں کہ وہ پڑہا لکھا ہے یا جاہل انپڑہ۔ جاوید مسیح کے ساتھ جو کچھ ہوا ہے اس پر ہم صرف مذمت پر اکتفا نہیں کرسکتے۔ کئی سینکڑوں اور جاوید مسیح ہونگے جو ان درندوں کے ہاں جانوروں کی طرح قید ہونگے۔
آہ سسکتی انسانیت!
مگر
یہ تو اس بربریت کی چھوٹی مثالیں ہیں، ہمارے ملک میں تو ایسے وڈیرے اور سیاستدان موجود ہیںجن کے زاتی قیدخانوں میں سینکڑوں لوگ سسکتی زندگی گزارہے ہیں۔ ان کے ان قیدخانوں میںپورے کے پورے خاندان قید ہیں، وہیں وہ بچے جنتے ہیں، وہ بچے وہیں بڑئ ہوتے ہیں، پھر استعمال کءے جاتے ہیں اور پھر پولیس مقابلوں میں مروا دءے جاتے ہیں، مگر ہم بحیثیت قوم احساس کیوں کریں، جبکہ ہمارے گھر اس فرعونیت سے محفوظ ہیں۔
وحید بھائی آپ کو بلاگ کی محفل میں خوش آمدید ۔۔ آپ نے تو میرے دل کی بات کہہ دی کہ “ہم بحیثیت قوم احساس کیوں کریں، جبکہ ہمارے گھر اس فرعونیت سے محفوظ ہیں۔” بس یہی اجتماعی بےحسی ظلم کو جنم دیتی ھے اور اس کے خلاف ایک لفظ انفرادی ھی کہہ دینا ، لکھنا اور سوچنا سب عمل صالح ھے ۔ اللہ پاک ھمارے نیتوں میں برکت دے اور لکھے میں تاثیر رکھ دے ۔آمین
اقبال :
” فرمان خدا ” ( فرشتوں سے ) ؛
اٹھو میری دنیا کے غریبوں کو جگادو
کاخِ امرا کے درو دیوار ہلا دو
۔۔۔
سلطانی ء جمہور کا آتا ہے زمانہ
کو نقش کہن تم کو نظر آئے مٹادو
۔۔۔
جس کھیت سے دہقاں کو میسر نہ ہو روزی
اس کھیت کے ہر خوشھ ء گندم کو جلادو
۔۔۔۔
میں ناخوش و بیزار ہوں مر مر کی سلوں سے
میرے لیے مٹی کا حرم اور بنا دو !
۔۔۔۔
تہذ یبِ نوی کارگہ ِ شیشہ گراں ہے
آداب جنوں شاعرِ مشرق کو سکھادو !
۔۔۔۔
اقبال کی روح بھی پاکستان کے موجودہ زمینداروں اور وڈیروں کے ہاتھوں مظلوم انسانوں پر مظالم کو دیکھکر رو رہی ہوگی ۔
( کئی سال پہلے رانی جونا گڑھ نے اپنی ایک کنیز کو جس بے دردی سے سزا دی تھی وہ دردناک قصہ پاکستان کی تاریخ میں محفوظ ہے )
افسوس صد افسوس
بھائی وحید ۔ بہت خوب ۔ ہمارے پاس بلاگ اور کی بورڈ ہے تو ہمارا ہتھیار اس ظلم کے خلاف یہی ہے۔ واقعی ہم اجتماعی بے حسی کا شکار ہیں۔مگر میں تو یہ بھی سوچتا ہوں کہ وطن عزیز کے ایوارڈ یافتہ لکھاری کس غار مین روپوش ہیں اور کہاں ہیں وہ ملاں مولوی جو اسلام کے نام پر پجیرو گاڑیوں میں پھرتے ہیں۔سوات میں جہاد کا شور مچانے والے ان اسلام دشمن افراد کو یہ ظلم نظر کیوں نہیں آتا اور کیوں اس ظلم کے خلاف جہاد نہیں کرتے۔ ہم سب کو روز محشر بلا شبہ اس خالق کے سامنے پیش ہونا ہے جو اس خاموشی اور بے حسی کا حساب بھی لے گا۔
عالمی اخبار نے شروع ہی سے پاکستان کی سماجی سیاسی ، مذہبی ، ثقافتی اور معاشی بے راہ روی اور بد کاری اور بد کرداری کو آئینہ دکھا یا ہے اور یہی صحافت کا معیار اور صحافت کی خوبی ہے ۔
بد دیانت ہیں وہ صحافی جو صرف اپنے اپنے ایجنڈے کی خاطر اپنے ایمان کو اور اپنے ضمیر کو بیچ دیتے ہیں اور اس قسم کے بھیانک مناظر کو پیش کرنے میں کوتاہی کرتے ہیں۔
کیا اس قسم کے سانحات گذشتہ ساٹھ سال میں نہیں ہوئے ؟ اگر ہوئے تو پاکستان کے صحافیوں نے اور خاص طور پر جنگ، ڈان اور پاکستان کے دوسرے نام نہاد مقبول ترین اخبارات نے ان کو دنیا کے سامنے پیش کیا؟
” اللہ کے شیروں کو آتی نہیں روباہی ” ( میں جب یہ مصرعہ پڑھتا ہوں تو مجھ سے چند لوگ پوچھتے ہیں ” روباہی ” کا کیا مطلب ہے؟ : کوئی بتلائے کہ میں بتلاوں کیا ؟ ) یہی عالمی اخبار کی ادا ہے جو مجھے دل سے بھاتی ہے۔
مجھے یہ کہتے ہوئے خوشی ہوتی ہے کہ میں عالمی اخبار کا شیدائی ہوں ۔ اللہ اسکی انتظامیہ کو اسی طرح حق گوئی و بےباکی کی توفیق اور استطاعت عطا کرتا رہے۔ آمین
فظط :
منظور قاضی از جرمنی
صفدر بھائی اسلام و علیکم ورحمہ
آپ اس کی زندہ مثال ہیں کہ ” مجھے ہے حکمِ اذاں لا الہ اللہ ”
رہ گئے عام ملا تو ان بیچاروں کی روٹی ہی وڈیروں یا فرقہ بندوں کے تکڑوں پر ہے۔ وہ اگر حق کے حامی ہو جا ئیں تو کھا ئیں گے کیا؟ رہ گئے پجیرو والے علما ئے کرام اگر وہ سچ اختیار کریں تو نہ کار پہ جھنڈا ہوگا اور نہ پجیرو سواری کے لیئے۔
مومن تو مگر ہر ایک کواپنی نظر سے دیکھتا ہے سب ہی تو آپ جیسے نہیں ہیں کہ عقبیٰ کے لیئے دنیا تج دیں ؟ ورنہ تو امکان ِ قوی تھا کہ آپ بھی منسٹر ہو تے ؟
منظور بھائی شاعر کی بہت سی باتیں تصوراتی ہوتی ہیں ۔آپ کے خیال میں جو اسمبلی نوے صد وڈیروں پر مشتمل ہو پاکستان کو سلطانی ِ جمہور دے گی ؟ جواب آپ پر ۔ ہم وہ لوگ ہیں جو ایک صدی سے کھلونے دے کہ بہلا ئے گئے ہیں
شمس جیلانی بھائی اسی تصوراتی شاعری سے تو انقلابات آتے ہیں ۔ اقبال کی تصوراتی شاعری نے ہی پاکستا ن کی بنیاد رکھی ۔ اس کے علاوہ فیض ، جالب اور فراز کی شاعری بھی تصوراتی ہی تھی مگر اس نے آمروں کے چھکے چھڑادیے۔
۔
بہر حال : خواب دیکھنا ضروری ہے تاکہ اس کی تعبیر بھی دیکھ سکیں ۔ اگر خواب ہی نہیں دیکھا گیا تو تعبیر کی تمنا بے معنی ہوتی ہے ۔
عالمی اخبار کی جد و جہد جاری رہی تو انشا اللہ تصوراتی باتیں بھی شرمندہ تعبیر ضرور ہونگی ۔
آزاد اور غیر جانبدار چیف جسٹس آگیا ہے۔
میڈیا اب آزادی کے ساتھ اپنی حق گوئی اور بے باکی کی مہم چلا رہی ہے۔
پاکستان کی افواج بھی اب صحیح مقصد کے لیے استعمال کی جارہی ہیں۔
وہ دن بھی دور نہیں جب وڈیروں اور زمینداروں کا بھی خاتمہ ہوجاےگا اور سلطانی جمہور صحیح معنوں میں پاکستان میں آجاے گی۔
” پیوستہ رہ شجر سے امید بہار رکھ ”
۔ انشا اللہ
جناب محترم قاضی صاحب یہ آزاد عدلیہ کی خواہش بھی ان ہزاروں خواہشوں میں سے ایک ہے کہ جن میں سے ہر ایک پر دم نکلتا ہے، یہ وہی عدلیہ ہے جس کی بحالی کے لیئے ساری قوم ایک صف میں کھڑی ہو گئی تھی، لیکن اب یہ ثابت ہو رہا ہے کہ صرف جج بحال ہوئے ہیں عدلیہ نہیں. اور یہ عدلیہ حسن ظن کے تحت غیر جانبدار تو ہو سکتی ہے لیکن ابھی تک آزاد محسوس نہیں ہوتی. انصاف ہوتا تب ہی نظر آئے گا جب یہ پرانے قضیئے بھی نبٹانا شروع کریں گے. اس ایک کونسلر کو ہی انصاف مل جائے تو سمجھا جائے گا کہ کچھ ہو رہا ہے. باقی لوگ شائد انکے انجام کو دیکھ کر کچھ احساس کر لیں.
میں اب بھی مایوس نہیں:
کہتے ہیں کہ خدا کی رحمت سے مایوسی کفر ہے۔
بقول فانی :
یارب تری رحمت سے مایوس نہیں فانی
لیکن تری رحمت کی تا خیر کو کیا کہیے
۔۔۔
اللہ کے پاس دیر ہے اندھیر ہر گز نہیں۔
۔۔۔
پاکستان کے جاگیردار اور وڈیڑوں کی جیلوں کا ذکر بلاگ میں ممکن نہیں- سندھ کے حوالے سے میں جلد ہی آپ کے سامنے حقائق پر مبنی مضمون پیش کروں گا- سولنگی ادا جیکڈھن توھان ھتی اچو ء ٍ منھجو خط دسو تہ مھربانی کرے مونکی
میل لکھو- sain.rahmat منھجی ادریس ج میل تی آھی-
زبردست سائیں جی۔ بس اس بار اٹھا دو ان مظالم سے پردہ۔یہ کام بھی کوئی ملا،مولوی،سیاستدان،نامی گرامی صحافی یا محقق نہیں بلکہ سائیں ہی کر سکتا ہے لگا کر نعرہ کملی والے کا۔ لو سائین جی کر دو بسم اللہ۔ ہم سب آپ کے ساتھ ہیں۔
سائیں جی آپکے مضمون کا انتظار شروع ہے۔۔۔۔ناچیز
سائیں رحمت
آپ کا برقی نامہ مل گیا ہے، اب تو آپ کے مضمون کا شدت سے انتظار ہے۔ امید ہے اس میں لئے بھی کافی نئی چیزیں ہونگی۔