سیدہ ماریہ علی کاظمی صاحبہ کو پھر سے عالمی اخبار میں تشریف لانے پر مبارکباد

سیدہ ماریہ علی کاظمی صاحبہ نے آج ایک بلاگ میں اپنا تبصرہ شامل کرکے بقول فیض ” جیسے ویرانے میں چپکے سے بہار آجائے ” اور ” جیسے صحراوں میں ہولے سے چلے باد نسیم ” کا سماں پید اکردیا
میں اس بلاگ کو خاص طور پر سیدہ ماریہ علی کاظمی صاحبہ کی تحاریر اور تبصروں کے لیے شروع کررہا ہوں تاکہ وہ اپنے اور اپنے شوہر نامدار علی کاظمی صاحب کے پاکستان کے دورے کے متعلق اچھی اور بری تمام باتیں لکھتی جائیں۔
یقینی طور پر انہیں اپنے پاکستان کے حالیہ دورے میں کافی دلچسپ تجربات ا ور مشاہدات سے واسطہ پڑا ہوگا ۔ اس لیے وہ اپنی فرصت میں اس بلاگ کو اپنی تحریروں سے رونق بخش سکتی ہیں۔
ہاں اگر انہوں نے کوئی شعر کہا ہو تو اس کو بھی اس بلاگ میں پیش کرسکتی ہیں۔
۔۔
دعاوں کے ساتھ
منظور قاضی از جرمنی

18 thoughts on “سیدہ ماریہ علی کاظمی صاحبہ کو پھر سے عالمی اخبار میں تشریف لانے پر مبارکباد”

  1. ماریہ بہن بلاگ پر تشریف پر لانے کا شکریہ۔ امید ہے آپ سے سیکھنے کا موقعہ ملے۔ سدا خوش رہیں۔

  2. السلام علیکم
    ارے قاضی صاحب آپ نے تو میرے لئے پورا بلاگ ہی بنا دیا ۔ مجھے یقین نہیں آ رہا کے یہ بلاگ میرے لیئے بنایا گیا ہے ۔ سولنگی بھائی آپ مجھے غلط سمجھ رہے ہیں ایسا کچھ نہیں ہے میں بہت کم علم لڑکی ہوں میں خود یہاں سیکھنے آتی ہوں اور ھمدانی صاحب ۔قاضی صاحب نگھت باجی مصباح بھائی جیسے استادوں کی سرپرستی میں بہت کچھ سیکھتی ہوں ۔ آجکل پاکستان آئی ہوئی ہوں اس لئے یہاں پر وقت نہیں دے پا رہی اس کے لئے میں بہت معزرت چاہتی ہوں ۔ مجھے امید نہیں تھی کے قاضی صاحب میرے لئے بلاگ بنا دیں گے ۔
    بہر حال قاضی صاحب پاکستان میں میرا ذیادہ وقت کراچی میں ہی گزر رہا ہے اس پر میں ابھی ذیادہ بات نہیں کر سکتی جب واپس آ جاونگی تو پھر انشااللہ تفصیلی بات ہوگی ۔بس کچھ دن ہی یہاں باقی ہیں وہ گزار لوں تو واپس ڈنمارک آ کر فرصت میں بلاگز لکھونگی
    بس قاضی صاحب آپ ھمدانی صاحب اور نگھت باجی جیسے بزرگوں کی دعاوں کی طالب ہوں دعائیں مجھے ہر ہر قدم پر چایئے ۔اور امید کرتی ہوں کے آپ سب مجھے بھولے نہیں ہونگے اور اپنی دعاوں میں شامل رکھیں گے
    آپ سب کی دعاوں کی طالب
    ماریہ علی

  3. ماریہ علی ۔ سلامت رہیں۔ بہت دن بعد بلاگ پر دیکھا اور آگاہی ہوئی۔ کراچی میں سب اہل خانہ کو ہمارا سلام کہیئے گا اور خاص طور پر علی کو۔ واپسی پر آپ کو وہاں کے حالات کے بارے میں ضرور لکھنا ہو گا۔اپنے مزاج اور عادت کی طرح صاف صاف اور کھلا کھلا۔ فی الحال آپ اپنی تعطیلات خوب پر مسرت طریقے سے گزاریں۔

  4. ماریہ بہت خوشی ھوئی کہ تم وہاں سب کے ساتھ بہت خوش ھو ۔۔ اللہ پاک ھمیشہ ھم سب کو خوشیوں میں رکھے ۔۔اور خوشیوں میں ملائے ۔

  5. ماریہ ماشاءاللہ لمبے لمبے بلاگ لکھتی ہے – ماریہ جلدی آؤ اور ایک لمبا سا بلاگ لکھو جس کو پڑھتے ہو ئے ہفتہ گذر جائے۔

  6. آپ کراچی میں ہیں ،گزشتہ سال کے انہی دنوں میں روشنیوں کے اس شہر میں آگ اور خون کی ہولی کھیلی گئی،زخم تازہ اور لہو کے چھینٹے ابھی مٹے نہیں ۔پتا نہیں کس کی نظر لگ گئی کراچی کو ۔۔۔۔۔۔۔۔ایک بہت تلخ مگر سچی تصویر کھینچ دی تھی کسی نے یوں لفظوں کی مالا پرو کر “ایک بھاگتے ہوئے کتے نے دوسرے سے کہا ، بھاگ لے ورنہ انسان کی موت مارا جائے گا ”
    ممکن ہو تو اِس مئی کے دنوں کا کچھ احوال لکھیں ،کیا اس بار بھی سڑکیں ویران اور رستے اُجاڑ رہے ؟آج روشنیوں کا شہر کس حال میں‌ہے؟

  7. ماریہ علی صاحبہ کراچی میں ہیں اللہ کے حضور دعا گوہ ہوں کہ وہ ساتھ خیریت کے واپس آئیں۔

    سیـد علی محسن صاحب روشنیوں کا یہ شہر تو کب کا اندھیروں میں ڈوب چکا ہے کل ہی میری والدہ نے فون پر بتایا کہ 11 گھنٹے تک لائیٹ بند رہی اور یہ لوڈ شیڈنگ ختم نہیں ہوتی ۔

  8. زیادہ روشنی بھی بعض اوقات اندھیرے کا باعث بن جاتی ہے اور زیادہ اندھیرا روشنی کا. اور یہ عروج و زوال، ترقی و تنزلی، اونچائی و پستی ایک دوسرے سے مربوط بھی ہیں اور ایک دوسرے کے وجود کے ضامن بھی.

  9. جی عمران چوہدری صاحب بجا فرمایا آپ نے کہ زیادہ روشنی بھی بعض اوقات اندھیرے کا باعث بن جاتی ہے، تب ہی تو کراچی کی زیادہ روشنی سبوں کے لئے پریشانی کا باعث بنتی رہی اور اب وہاں انھوں نے اندھیرے کا رآج کردیاہے۔

  10. دوستو دعا کرو ہمارے وطن کے سب شہروں‌ کی روشنی اور رونق سلامت رہے ،امن اور سلامتی کے ساتھ زندگی رواں رہے ، بہت ڈر لگتا ہے اب تو کہیں خدانخواستہ یہ تیرگی مقدر نہ ہو جائے ،چراغوں کی یہ لو مدہم ہوتے ہوتے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    بقول ایک دوراندیش کے
    چراغوں سے کہو خود کو بچائیں
    ہوا کے قافلے پھر چل پڑے ہیں

  11. سیـد علی محسن صاحب آپ کو عالمی بلاگ کی محفل میں بہت بہت خوش آمدید !

    بہت عمدہ لکھا ! لکھتے رہیں اور سدا سلامت رہیں 🙂

  12. ایک عام انسان بھی پاکستان کے موجودہ حالات میں یہ سوچتا ہے کہ آخر یہ حکمران ایسے وقت میں سوچنے سمجھنے کی صلاحیت سے کیوں محروم ہو جاتے ہیں اور نوشتہ دیوار کیوں نہیں پڑھ سکتے۔
    فصیلوں کی طرح کی بلند دیواروں کے پار رہنے والے ان حاکموں اور انکے حواریوں تک شاید احتجاج کرنے والوں کی نہ تو آوازیں پہنچ سکتی ہیں اور نہ ہی انہیں وہ سب کچھ دکھائی دیتا ہے جو فقط حقیقت ہی حقیقت ہے۔
    ریڈیو کا مائیکروفون یا کیمرے کی آنکھ وہی کچھ دکھاتی اور سناتی ہے جو اسے دکھائی یا سنائی دیتا ہے لیکن طاقت کے نشے میں مبتلا حکمران کبوتر کی طرح آنکھیں بند کر کے سمجھتے ہیں کہ شاید بلی بھاگ گئی۔

  13. محترمہ ثنا شاہ صاحبہ عالمی اخبار بلاگ میں خوش آمدید کہنے پر بہت شکریہ۔
    محترم صفدر ھمدانی صاحب آپ نے بجا فرمایا کہ عوام کی آواز حکمرانوں کے کانوں تک کیوں نہیں پہنچتی اور نوشتہ دیوار حاکموں اور ان کے حواریوں کو دکھائی کیوں نہیں دیتا۔
    اسی تناظر میں میں نے ایک علامتی افسانہ “شہر کی آگ ” لکھا تھا جو میرے تازہ افسانوی مجموعہ ” خمری ” میں شامل ہے ۔اس افسانے کی ابتدائی چند لائینیں کچھ یوں‌ہیں
    امیرِ شہر بہرا تو نہیں مگر عجیب مرض میں مبتلا تھا
    اُسے صرف مصاحب ِ خاص کی بات سنائی دیتی تھی
    اُسی کے مشورے پر شہد کی مکھیوں کو جلایا گیا،وہ تو مدت سے کھجور کی ٹہنیوں پر چھتہ بنائے بیٹھی تھیں
    آدھی سے زیادہ جل مریں۔

    بات طویل ہو گئی،احباب کو شائد اس میں زیادہ دلچسپی بھی نا ہو مگر آپ کی بات کو آگے بڑھانے کی سعی کی ہے ۔کوشش کروں گا اپنی کتاب “خمری “آپ کے ذوق ِ مطالعہ کی نذر کر سکوں،مذکورہ افسانہ یقینآ اآپ کی توجہ حاصل کرے گا۔

  14. برادرم محسن اگر آپ مناسب سمجھیں تو یہ افسانہ ہمیں ارسال فرما دیں ہم اسے اپنی ادبی صفحے پر شائع کریں گے۔

  15. میں چاہتا ہوں کہ سیدہ ماریہ علی کاظمی صاحبہ کا ” سلام” اس بلاگ میں شایع کردوں اس لیے کہ و ہ ایک پرانے بلاگ کے ساتھ ساتھ سب کی نظروں سے اوجھل ہوتا جارہا ہے:

    عنوان : سلام از ماریہ علی کاظمی صاحبہ
    کِھلے ہوئے ہیں جو قرآں میں اِنما کے گلاب ۔۔۔۔۔ انہی گلابوں کو کہتے ہیں ہم وِ لا کے گلاب

    عَلَم کے سامنے لائی ہوں میں دعا کے گلاب ۔۔۔۔۔خدا کرے کہ ملیں مجھ کو کربلا کے گلاب

    حصار کرلیا میرا عزا کی خوشبو نے ۔۔۔۔۔ عَلَم کے سائے سے لائی جو میں اٹھا کے گلاب

    عَلَم کے سامے جھکتا ہے سر مرا یسے ۔۔۔۔۔ کہ جیسے شاخ سے گر جائے سر جھکا کے گلاب

    شفا کی خاک ہی مل جائے تو زہے قسمت ۔۔۔ زہے نصیب میسر ہوں گر شفا کے گلاب

    میں انکے واسطے نعمت ہر ایک رد کردوں ۔۔ ملیں نصیب سے گر عشق مصطفے (ص) کے گلاب
    نوٹ : میرا مشورہ یوں ہے :
    میں انکے واسطے نعمت ہر ایک رد کردوں ۔۔ جو شہ نشیں سے ملیں میری مدعا کے گلاب

    عَلَم کے سائے میں ہوتا ہے معجزہ اکثر ۔ ۔۔۔۔ ہمارے ہونٹوں پہ کِھلتے رہیں التجا کے گلاب

    عَلَم کے سامنے بیٹھی ہوں ہاتھ میں لے کر ۔۔۔۔ خلوص و عشق و عقیدت کی انتہا کے گلاب

    حسن حسین کی خوشبو ردائے زینب میں ۔۔۔ ہیں سیدہ کے چمن میں یہ مرتضیٰ کے گلاب

    سلام لکھنے پہ تحفہ دیا ہے غاز ی نے
    عَلَم کے پنجے پہ روشن ہیں ماریہ کے گلاب

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    اس سلام میں سیدہ ماریہ علی کاظمی صاحبہ کی روح ا ور انکے الفاظ کے ساتھ ساتھ صفدر ھمدانی صاحب کی رہنمائی اور میری معمولی سی کوشش بھی شامل ہے ۔
    اس کی شروعات سیدہ ماریہ علی کاظمی صاحبہ نے کی اور اس کا اختتام صفدر ھمدانی صاحب نے کیا ۔ وونوں ہستیا ں ہمارے لیے قابل قدر ہستیاں ہیں ۔
    ۔۔۔۔۔
    اللہ سیدہ ماریہ علی صاحبہ کو ہمیشہ خوش رکھے اور انکا سہاگ سلامت رکھے ۔ اور انکو اسی طرح کی نظمیں لکھنے کی صلاحیت عطا فرمائے ۔ آمین
    ۔۔۔
    فقط :
    خیر اندیش :
    منظور قاضی از جرمنی

  16. السلام علیکم
    آپ سب کا بہت بہت شکریہ کے آپ سب مجھے اپنی دعاوں میں یاد رکھتے ہیں ۔ ساتھ ہی ساتھ قاضی صاحب کا خاص طور پر شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں کے انہوں نے میری ایک کاوش کو یہاں شائع کیا جس میں خود قاضی صاحب اور ھمدانی صاحب کا بہت بڑا ہاتھ ہے ۔ میں نے تو فقط ایک شاگرہ کی حیثیت سے ایک شعر سے شروع کیا اور قاضی صاحب کی مسلسل رہنمائی اور ھمدانی صاحب کی سرپرستی سے میرا کلام مکمل ہوا ۔
    بہر حال علی عمران بھائی آپ نے کراچی کے بارے میں بات کی تو میں بنا کچھ لکھے تو رہ نہیں سکتی ورنہ آپ یقین مانیں ابھی 15 منٹ پہلے لائیٹ آئی ہے جو کے گزشتہ 4 گھنٹوں سے گئی ہوئی تھی ۔ یہ تو ایک دفعہ کا بتا رہی ہوں اگر 24 گھنٹوں کا بتاوں تو یہاں مشکل سے صرف 8 یا پھر 9 گھنٹے ہی لائیٹ ہوتی ہے ۔ بس جنریٹر پر ذندگی گزاری جا رہی ہے ۔ مجھے بہت افسوس ہوتا ہے ان لوگوں کو دیکھ کر جو ایسی سہولت سے محروم ہیں اسقدر گرمی اسقدر حبس میں یہاں پر لوگ کس طرح ذندگی گزار رہے ہیں میری سمجھ سے قاصر ہے۔
    اگر یہاں میرے شوہر اور میرا سسرال نا ہوتا تو حقیقت میں یہاں ایک گھنٹہ نا رہنا پسند کرتی ۔ اس ملک اور اس شہر کو یہاں کے حکمرانوں نے کسقدر برباد کیا ہے یہ میں اپنی آنکھوں سے دیکھ رہی ہوں ۔ کراچی میں ایک ناظم ہی فقط ایسا ہے جو کے کچھ شکل تبدیل کر رہا ہے کراچی کی مگر جس شہر میں لوگ ذندہ نا رہ پائیں وہاں پر سڑکیں اور پل کس کام کے ؟ خیر میری ذندگی کا یہ بہت بھیانک تجربہ ہے مئی میں پاکستان آنے کا ۔ میں سوچ بھی نہیں سکتی تھی کے میں ایسے وقت میں پاکستان آ رہی ہوں جس وقت میں خود پاکستان میں رہنے والے سانس لینے کے لئیے ہوا تلاش کرتے ہیں کے کوئی ایسی جگہ مل جائے جہاں کچھ ہوا چل رہی ہو اور ہم سانس لے لیں ۔
    میں اگر سچ کہوں تو میں یہاں فقط اپنے گھر والوں کے پیار کے سہارے رہ رہی ہوں ورنہ یہاں پر لوگ کس طرح رہ رہے ہیں میری سمجھ سے قاصر ہے
    بہت ہی عجیب ذندگی ہے بہت برا حال ہے یہاں کا بس خدا سے یہی دعا ہے کے پروردگار اس پاکستان پر جتنا جلد ہو سکے انگریزوں کی گرفت مضبوط کر دے تا کے یہاں کے لوگوں کو پر سکون ذندگی میسر آ سکے ورنہ پاکستان کے نام نہاد حکمران اور سیاست دان مظلوم اور مجبور عوام کے نام پر دولت جمع کر کے اپنے لئے آسائیشیں پیدا کر رہے ہیں مگر یہاں کی عوام بد سے بد تر حالت اختیار کرتی جا رہی ہے۔
    مجھے معلوم ہے آپ میں سے بہت سے لوگوں کو میری یہ دعا بہت بری لگے گی ۔ مگر اس حقیقت سے سب واقف ہیں کے انگریزوں میں کسقدر انسانیت ہے اور ہمارے پاکستانی سیاست دانوں میں کسقدر حب الوطنی ہے۔
    پاکستان بنا تو اسلام کے نام پر ہے مگر اسلام بھی انسان سے ہے اور جہاں انسانیت ہی محفوظ نہیں وہاں اسلام کیسے پنپ سکتا ہے ؟
    خیر اس پر بعد میں تفصیل سے بات ہوگی مگر مجھے علی محسن بھائی کے بلاگ سے ایک اور بات محسوس ہوئی کے وہ 12 مئی والے واقع پر کچھ بات کرنا چا رہے تھے تو ساتھ کے ساتھ اس پر بھی کچھ لکھتی چلوں
    بھائی میں ایک مختصر سی بات کہونگی جو کے علی اکثر کہتے ہیں کراچی کے لئے ۔
    جس دن الطاف مر گیا سمجھو وہ دن کراچی اور اسکی عوام کے لئے یوم نجات ہوگا۔
    اس شہر کو اور یہاں کی ایک جوان نسل کو جس بری طرح اس ایک شخص نے اپنے مفادات کی بھینٹ چڑھایا ہے اس پر اس انسان کو سر عام جنگلی کتے چھوڑ کر اس انسان کی بوٹی بوٹی وہ کتے نوچیں اور اس کی اس حالت کو وہ مظلوم مائیں اور بہنیں دیکھیں جنکے جوان بیٹے اور بھائی اس ایک انسان نے فقط اپنے مفادات کی خاطر قربان کر دیئے تو شاید ان ماوں اور بہنوں کو کچھ سکون آئے ۔
    میری یہ سمجھ نہیں آتا کے آخر یہ انسان خدا کو کیا جواب دے گا ؟اس کی رسی کیوں اسقدر ڈھیلی ہے ؟کسی بھی محب وطن پاکستانی سے یہ بات بلکل نہیں چھپی ہوئی کے الطاف خد کیا ہے اور اس کے کارنامے کیا ہیں ؟
    بس خدا کراچی جیسے حیسن اور روشنیوں کے اس شہر کو اگر کوئی تحفہ دے تو فقط اتنا کے اس آدم خور جانور نما انسان کو عبرت ناک موت دے آمین
    جس دن اس انسان کو عبرت ناک موت میسر آ ئی اس دن میں عالمی اخبار میں ایک بلاگ بناونگی جس کا عنوان ہوگا ” خص کم کراچی پاک ” !!
    بہر حال یہ میری رائے ہے اس انسان کے بارے میں او مجھے پتہ ہے کے یہاں پر آنے والے بیشتر افراد کو میری یہ باتیں بہت بری لگیں گی مگر مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا
    میرا اس شہر سے رشتہ ہے یہ شہر میرا دوسرا گھر ہے ۔ مجھے جسقدر اپنے گھر والوں سے محبت ہے اسقدر ہی اس کراچی سے بھی محبت ہے اور میں نے کراچی کو اپنی اور اپنے شوہر کی آنکھوں سے بہت پاس سے دیکھا ہے اس لئیے میں جو کچھ کہہ رہی ہوں وہ کوئی سنی سنائی بات نہیں آنکھوں دیکھی بات ہے ۔ اس ایک انسان نے پوری ایک جوان نسل تباہ کر دی ۔ چھوٹے چھوٹے لڑکوں کا مستقبل برباد کر دیا ۔ کراچی کی عوام کو یرغمال بنا لیا فقط بندوق اور غنڈا گردی کی نوک پر ۔ اس جیسے انسان کے لئیے کم از کم میرے اندر تو کوئی نرم گوشہ نہیں ہے ۔
    میں نے یہاں جو کچھ لکھا بہت کم لکھا اگر میرے شوہر کو یہاں اس ایک انسان پر لکھنے کا موقع ملے تو شاید آپ سب سوچ بھی نہیں سکتے خیر بات بہت لمبی ہو گئی اور سائیں کی بات بھی پوری ہو گئی کے میں ایسا اور اتنا لمبا بلاگ لکھتی ہوں کے ایک ہفتہ لگ جاتا ہے پڑھنے میں اس لئے معزرت اب میں چلتی ہوں انشااللہ جب کبھی وقت ملا پھر آونگی اور بلاگ لکھونگی ۔ اور جب واپس ڈنمارک آ جاونگی تو کافی کچھ کھل کر لکھونگی کیونکے یہاں مجھے ڈر لگتا ہے ۔۔۔۔۔:(
    آپ سب کا بہت شکریہ کے آپ سب نے مجھے یاد رکھا
    آپ سب کی دعاوں کی محتاج
    ماریہ علی

  17. محترم ھمدانی صاحب محبت کا شکریہ۔ افسانہ آج ای میل کر دوں گا۔
    کراچی کے بارے میں محترمہ ماریہ علی نے ایک فقرے میں گویا دریا کو کوزے میں بند کر دیا ہے ۔میں بھی ذرا عجلت میں‌ہوں آج تفصیل سے اس بارے بات کرنے کی کوش کروں گا۔

  18. سیدہ ماریہ علی کاظمی کی ان ہی کھری کھری باتوں نے اس بلاگ میں جان ڈالدی۔
    اسی لیے تو میں یہ بلا گ انکی تحریروں کے لیے وقف کردیاہوں ۔

    میں بھی کراچی ہی میں اپنی پاکستانی زندگی کے ابتدائی سال گذار چکا ہوں ۔ ان دنوں میں جیکب لاین میں بریگیڈ پولس اسٹیشن سے متصل ایک خود ساختہ جھگی میں اپنے ماں باپ اور بھای بہنوں کے ساتھ رہتا تھا ۔ جھونپڑی میں نہ تو کوئی بجلی کا تار تھا اور نہ پانی کا نل ۔ مگر وہ دن ایک جنت کی طرح معلوم ہوتے تھے ۔ رات رات بھر صدر اور ایمپریس مارکیٹ اور الفنسٹن اسٹریٹ کی سیر ہوتی تھی ، رت جگے ہوتے تھے اور بلا کسی خوف وخطر گھوما کرتا تھا ۔
    کسی کی کیا مجال تھی کہ میرے ماںباپ اور بہن بھایئوںپر کوئ ہاتھ اٹھا تا یا کسی بدتمیزی سے پییش آتا۔

    میں جس انکم ٹیکس کے دفتر میں کام کرتا تھا وہ اس وقت ناز اور نشاط ٹاکیز کے قریب ہی تھا۔ جمیل الدین عالی اور عبدالعزیز خالد جیسے شاندار شاعر میرے افسران اعلی میں سے تھے ۔ صہبا اختر علیگ میرے ہی ساتھ اس آفس میں اپر ڈیویژن کی کلرکی کرتا تھا اور اپنے اشعار سنا سنا کر ہم سے داد وصول کیا کرتا تھا۔
    جمیل الدین عالی صاحب کا یہ شعر مجھ جیسا آوارہ گرد انسان کہتا جاتا تھا اور خوش ہوتا جاتا تھا کہ :
    کبھی تو ہوگی ملاقات اے چمن آرا
    کہ میں بھی ہوں تری خوشبو کی طرح آوارا

    اس وقت کی کراچی کی تمام باتیں میرے لیے جنت کی طرح تھیں ۔
    وہ دن خواب ہوگئے۔ کراچی تباہ و برباد ہوگئی ، روشنی کا شہر اندھیروں میں ڈوب گیا ۔ کسی کی جان محفوظ ہے نہ مال اور نہ عزت ہی محفوظ ہے۔

    میرا ایک جوان بھتیجہ بھی دہشت گردی کا شکار ہوکر کسی طالبان قسم کے ملا کے ہاتھوں شہید کردیا گیا ۔کم بختوں نے یہ بھی نہیں دیکھا کہ اس کی بیوہ اور اسکے بچوں کا کیا ہوگا ۔
    بہرحال؛

    میری ابتدائی پاکستانی زندگی کی کراچی میں اور اس وقت کی کراچی میں جنت اور دوزخ کا فرق ہے ۔ اس کی چند وجوہات کا تذکرہ تو ماریہ علی صاحبہ نے بے باکانہ طور پر پیش کرہی دیا ہے۔
    اس شہر میں قاید اعظم بھی مدفن ہیں ۔ انکی روح پر کیسی گذر رہی ہوگی اسکا حال تو اللہ ہی بہتر جانتا ہے ۔
    اللہ پاکستان کی حفاظت کرتا رہے :
    آخر میں یہ کہتا چلوں کہ آزادی آزادی ہی ہوتی ہے ۔ انگریزوں کی یا امریکنوں کی یا ہندوں کی یا کسی اور کی غلامی سے آزادی ہی بہتر ہے چاہے اس کے لیے کتنی ہی قربانی دینی پڑے۔ ازادی کی اہمییت فلسطینیوں سے پوچھیے کہ وہ ستر سال سے اس نعمت سے محروم ہیں۔
    ماریہ علی کاظمی صاحبہ کے شوہر علی کاظمی صاحب تو ان خراب حالات کے باوجود کراچی میں آکر دلی سکون محسوس کرتے ہیں۔ انکا ایک تبصرہ انہی بلاگوں میں محفوظ ہے جس میں انہوں نے کراچی کو اپنے ذہنی اور قلبی سکون کا مرکز قراردیا ہے ۔

    افسو س کہ پاکستانی قوم اس نعمت کی قدر نہیں کررہی ہے ۔ اور اتحاد اور اتفاق سے اس آزادی کی حفاظت نہیں کررہی ہے۔
    سیدہ ماریہ علی کاظمی صاحبہ ایک بہادر قسم کی خاتون ہیں جنھوں نے اپنے شوہر اور اپنی سسرال کی خوشی کی خاطر کراچی کی بہت ساری مصیبتیں برداشت کرلیں۔ اللہ انکو مئی کے بجائے نومبر اور دسمبر میں کراچی جانا نصیب کرے آمین ثم آمین

    پھر بھی میرا خیال ہے کہ انشا اللہ حالات ایک نہ ایک دن سدھر ہی جائینگے ۔
    بقول فانی:
    یارب تری رحمت سے مایوس نہیں فانی
    لیکن تری رحمت کی تا خیر کو کیا کہیے
    ۔۔۔۔۔
    فقط :
    پاکستان کا شیدائی جس کی جوانی پاکستان کی بنیادوں میں دفن ہے۔
    منظور قاضی از جرمنی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *