جب انڈے AK-47 بنیں!

آج جو لوگ اسلامی نظام کے داعی ہیں،
آج جو اسلام کے نام پر معصوم لوگوں کی تزلیل کر رہے ہیں،
آج جن کے نام کی وجہ سے علم کے اصل طالب کا سر مضطرب ہے….
انہوں نے تو ابھی تک ایک خصیص مکڑی کے جالے کا احسان نہیں اتار پایا ہے،
ایک کبوتری کے انڈوں کا احسان نہیں گا سکے….
جنہوں نے اس وقت کی AK-47 کلاشنکوف جیسی زہر آلود تلواروں کا مقابلہ کیا تھا، غارٍ ثور کے باہر.!

14 thoughts on “جب انڈے AK-47 بنیں!”

  1. ماشااللہ فیاض جی۔ کیا اچھی مثالیں دی ہیں۔ بہت اہم سوال ہے۔ دیکھتے ہیں کتنے احباب اس اہم سوال پر گفتگو کرتے ہیں۔ میں تو سوچتا ہوں کہ ہم میں سے ایک بڑی اکثریت احسان فراموش ہے اور جو اللہ کے نبی اور اسکے آل اولاد کا حسان نہ مانے وہ عام انسان کا احسان کیا مانے گا۔ اور یہ بھی حد ہے کہ ہمارے درمیان جو لوگ احسان کا بدلہ احسان کے مصداق احسان مانتے اور اسکا ذکر کرتے ہیں وہ مطعون ٹھہرائے جاتے ہیں۔ اسلام آج جن لوگوں کے ہاتھ میں یرغمال بنا ہوا ہے اسکے لیئے پھر ایک کربلا کی ضرورت ہے۔ پہلے آل نبی اولاد علی نے اسلام کو اس وقت کے طالبان سے اپنا خون دیکر واگزار کروایا تھا۔ ہم جو قلم کے وارث ہیں ہم کو ان اسلام دشمنوں کے خلاف قلمی جہاد جاری رکھنا ہے۔
    ‘‘اک کربلاسے مولا ہم بھی گزر رہے ہیں‘‘
    اس زندگی کے ہاتھوں ہم روز مر رہے ہیں
    حکمت یزید کی پھر ہم پر ہوئی مسلط
    جس سمت دیکھتا ہوں دم توڑتی ہے عزت
    ساری صداقتوں کے پھر سامنے ہے نفرت
    اب سب یزید مل کر پھر مانگتے ہیں بیعت
    پھر جیسے نینوا میں لاشے بکھر رہے ہیں
    سر دوش پر نہیں ہیں اور تیر چل رہے ہیں
    ‘‘اک کربلاسے مولا ہم بھی گزر رہے ہیں۔۔۔صفدر ھمٰدانی

  2. آہ فیاض صاحب، امت مسلمہ اب صرف امت مُسلہ بن کر رہ گئی ہے، ہم ذات اور نفس کے ڈسے ہوئے لوگ ہیں۔ ہمیں اپنی ہی ذات اور نفس سے خود کو ڈسوانے کا چسکہ بڑچکا ہے۔ ہم کسی کاذب گریبان پکڑ کر تو تب جھنجوڑیں نا جب اپنے ہاتھ پہلے اپنے گریبان تک لانے کا حوصلہ رکھتے ہوں۔

    ہے میری ذات میں کوئی عمر بن خطاب جو باقی ماندہ چالیس کوڑے اپنے بیٹے کی لاش پر مراوائے کہ امت کے دماغ میں خام سوچنے کا خیال ہی خام ہو جائے؟

  3. ماشاء اللہ ، کاش ہم جیسے عقل کے کورے صرف اس ایک واقعے سے ہی سبق حاصل کریں تو دنیا جنت نظیر بن جائے گی۔ کیا وہ دن جب دن محبت کی علامت تھا اب تو دین کی دعوت تلوار کی نوک پر دی جارہی ہے، بہرحال فیاض بھیا اس تحریر میری ہدایت کا کافی سامان ہے۔ جیتے رہیں۔

  4. آشکارا ہیں مری اآنکھوں پہ اسرارِ حیات
    کہہ نہیں سکتے مجھے نومیدِپیکارِحیات
    کب ڈرا سکتا ہے غم کا عارضی منظر مجھے
    ہے بھروسہ اپنی ملت کے مقدر پر مجھے (علامہ اقبال)
    میں علامہ اقبال کے اس شعر سے آپ کی محفل میں شامل ہونا چاہوں گی۔اسلامی جمہوریہ پاکستان بر صغیر کے مسلمانوں کے خواب کی تعبیر ہے خواب ٹوٹ سکتے ہیں مگرتعبیر کو جھٹلایا نہیں جاسکتا پاکستان اس دنیا کے نقشےپر ایک اٹل حقیقت کے روپ میں جب سامنے آیا تو اس وقت کچھ لوگ اس تعبیر کو قبول نہ کرسکے جب سے ہی کچھ لوگ اسلام کا لبادہ پہن کر ہماری کمزور صفوں میں داخل ھو گئےاس وقت سے ہی ہماری صفوں میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ مگر ہم اتنے نادان نہیں ہیں قران ہمارا رہنما ہے ہم جانتے ہیں کہ مسلمان صرف کلمہ پڑھنے والے یا نماز پڑھنےاور روزہ رکھنے والے شخص کا نام نہیں ہے مسلمان ہونےکی پہلی شرط انسان ہونا ضروری ہےورنہ کلمہِ حق پڑھنے کے لئےبہت سی مخلوق دنیا میں موجود ہے۔ہمارے ملک میںابھی کچھ انسان ایسے ہیں جو انسانیت کو پہچانتے ہیں اپنے انسان ہونے کا حق ادا کر رہےہیںاگر ہم اس پہلی شرط پر پورے اترتے ہیں تو ہمارا یہ بھی فرض ہے کہ اپنی صفوں سے ایسے لوگوں کو باہر نکال پھیںکیں جو اسلام کی تضحیک اور ملک کی بدنامی اور ایک مسلمان کے تشخص کا وقار ڈھا رہے ہیں۔یہ وقت یہ دور یہ آزمائیش ہر دور میں مسلمانوں پر آیا ہےاپنی صفوں کو کمزور رکھنے کا خمیازہ ہمیں بھگتنا ہوگا۔ابھی اس قوم میں کچھ لوگ ہیں جو اپنی ملت کے مقدر پر نام نہاد اسلام کے داعیوں کا قبضہ نہیں ہونے دیںگے ( انشااللہ)

  5. عشرت معین سیما جی۔خوش آمدید۔آپ تو دھماکے کے ساتھ آئی ہیں۔بہت خوب۔زبردست،خوب لکھیں اور لکھتی رہیں کہ قلم کا جہاد ہی امن کی ضمانت ہے
    آپ کا یہ کہنا ہی تو ہماری پالیسی اور مشن ہے کہ۔۔۔۔ہمارا یہ بھی فرض ہے کہ اپنی صفوں سے ایسے لوگوں کو باہر نکال پھیںکیں جو اسلام کی تضحیک اور ملک کی بدنامی اور ایک مسلمان کے تشخص کا وقار ڈھا رہے ہیں۔

  6. عشرت معین سیما جی آپ کو عالمی اخبار کی محفل میں بیت بہت خوش آمدید 🙂
    ماشااللہ سے آپ علامہ اقبال کےخوبصورت شعر سے اس محفل میں شامل ہوئی ہیں ، اب آپ کی خوبصورت تحریروں کا انتظار رہے گا ھم سب کو مستفید کرتی رہیں ، سلامت رہیں

  7. زبردست، ماشاء اللہ سیما بہن، بہت اچھے خیالات لیں اور مضبوط انداز تحریر ہے، ہم سب ایک فیملی کی طرح ہیں سو آپکو بھی اس فیملی میں خوش آمدید کہتے ہیں،

  8. سیما کے آنے پر مجھے مبارکباد دیجیئے کہ آخر میں انہیں لے ھی آ ئی ھوں ۔۔ سیما بہت خوبصورت افسانہ نگار ۔ کالم نگار اور جرمنی سے جرمنی کے لیئے رپورٹنگ بھی کرتی ھیں ۔ میں نے ان سے کہا تھا کہ بھئی کیاھم تمہارے سوتیلے ھیں جو ھم پر نظر ھی نہیں ھے ۔۔ سیما سے فون پر ایک گھنٹہ بات رھی اور جانے ھم دونوں بچھڑٰی سہیلیوں کی طرح کیا کیا یاد کرتے رھے ۔۔اور ھم “آپ” سے نکل کر “تم ” پر آگئے .. سیما تمہارے اس طرح آنے نے میرا مان بڑھایا ھے ۔۔دیکھو تو عالمی اخبار کا بلاگ تمھارے آنے سے کتنا سج رھا ھے ۔۔۔ مجھے تمھاری تحریروں کا انتظار اسی دن سے ھے جس دن بات ھوئی تھی ۔۔ اللہ پاک تمہیں اور تم سے جڑے ھر رشتے کو خوشیوں میں رکھے ۔آمین

  9. ثنا امتحانوں کا کیا ھوا ؟۔۔ پریشان نہیں ھونا اور نہ اداس ۔۔ او کے ۔۔ ھم سب اور ھماری دعایئں تمھارے ساتھ ھیں ۔

  10. میں آپ سب کے اس پر تپاک خیر مقدم کی بہت مشکور ہوں۔ صفدر ہمدانی صاحب سے ملاقات اور انکے زریں خیالات کے سحر سے ہی ابھی نہ نکلے تھے کہ نگہت نسیم صاحبہ سے ھمکلام ہونے کا موقع ملا- مجھے بہت اچھا لگا نگہت نسیم سے بات کرکے بہت خوشی ہوئی -آپ لوگ جو کام کر رہے ہیں وہ اردو کی سرزمین کے لئے قابلِ ستائش ہی نہی قابلِ احترام بھی ہے۔ میں ثناء اور عمران صاحب کی بھی تہہ دل سے شکرگزار ہوں جنہوں نے مجھے سراہا اور خوش آمدید کہا- میں اس محفل میں ضرور اور اکثر شامل رہوںگی ۔میں اپنے چند شعرایک دعا کے روپ میں لکھ رھی ہوں آمین کہہ دیجئے تو عنایت ہوگی-
    قلب کی فصیلوں سے درد کو رہائی دے
    کہ سوچ کے پرندے کو آسماں دکھائی دے
    چاند سے کہو نکلے اس دیارِ ظلمت میں
    کہ بے وطن مسافر کو راستہ سجھائی دے
    میرے نطقِ گویا کو ہمتوں سے پر کر دے
    اس قلم کی طاقت کو حق کی رہنمائی دے (آمین)

  11. لاکھ لاکھ احسان آپ کا محترمہ عشرت معین سیما صاحبہ۔
    خداوندٍ قدوس آپ کو ھر دکھ سے آزاد رکھے۔ آمین۔

  12. @ عشرت معین سیما جی بہت شکریہ آپ کا اور اب ھمیں امید ھے کہ آپ انشااللہ اس محفل میں شامل رہیں گی 🙂 آپ کے دعا کے روپ میں لکھے اشعار بہت خوب # اس قلم کی طاقت کو حق کی رہنمائی دے (آمین) # امین یا دب العالمین

    @نگہت نسیم جی ! جی امتحان تو ہیں اور thesis پے کام بھی بہت، بس آپ سب کی دعاووں سے بہت سہارا ھے
    جیسے ھی تھوڑا وقفہ لیتی ھوں پڑھایئ کے دوران تو پہلی فرصت میں بلاگ پے حاضری ھوتی ھے 🙂 اپنے بلاگ کی اب اتنی عادت ھو گئی ھے کہ —>اس بلاگ کے بنا دل نا لگے 🙂

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *