آج کی تازہ خبرحکومت نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن ختم کردیا۔ آج کے بعد کسی کی ڈگری چیلنج نہیں ہوسکے گی۔ صرف ایم کیو ایم کی جانب سے احتیجاج کیا گیا یا پھر طلبا‘ کی جانب سے ورنہ تو سب سیاسی اور مذہبی جماعتوں کو اس فیصلے سے خوشی ہوئی ہوگی شاید، اسی لیئے کسی نے بھی ابھی تک کوئی بیان نہیں دیا
حکومت ڈاکٹرز کو نکال سکتی ہے سرکاری ملازمین کی نوکریاں ختم کرسکتی ہے لیکن نہیں کرسکتی تو مہنگائی ختم نہیں کرسکتی بھوک ، افلاس غربت ختم نہیں کرسکتی۔
اربابِ اختیار یہ بھول گئے کہ اوپر والے کی لاٹھی بے آواز ہے!

سارا قصور ہی تعلیم کا ہے ، یہ لوگ پڑھ لکھ کر اپنے آپ کو شاہوں کے برابر سمجھتے ہیں ، اب انکو نکیل ڈالنی ہی پڑے گی ، اور یہ نکیل ڈال دی گئی ہے ۔ ۔ ۔ اب کر لو جو کرنا ہے ، آپ نے دیکھا کہ کسی حکومتی بندے کا اس پر کوئی واضح رد عمل نہیں آیا ۔ ۔ ۔ ظاہر ہے اب رہتی دنیا تک یہ ہی ہمارے حکمران ہیں ۔ ۔ ۔ تو چت بھی انکی پت بھی انکی
جعفر میرے اچھے بھائی اپنے دل اور قلم کو سنبھالئے ۔۔۔ کچھ بھی تو نہیں ہو رہا سوائے سزائے زندگی کے ۔۔ بھائی ہم اپنی موت مر رہے ہیں اور الزام ایک دوسرے پر دھر رہے ہیں ۔۔ کاش کوئی میری بات بھی سن لے کہ ہماری نجات صرف اتحاد یعنی صرف متحد ہونے میں ہے ۔۔ ہر رنگ نسل مذہب زبان سے آزاد ہو کر صرف ظلم کے خلاف صف آراء ہو جانے پر ہے ۔۔ جب تک ہم انفرادی لڑائی لڑیں گے ہمارا انجام ظالم کے ہاتھ میں رہے گا ۔۔ جو اگر متحد ہو گئے تو ان کا انجام ہمارے ہاتھ میں ہو گا ۔۔
فیصلہ ہمیں کرنا ہے کہ ہمیں اب کیا کرنا ہے عمل یا صرف بیان بازیاں ۔۔ اس لئے کہ انہوں نے تو فیصلہ کر لیا ہے ہمیں برباد کرنے اور مٹانے کا جو وہ بڑے خلوص اور دیانت داری سے ہم سب کو برباد کر رہے ہیں اور اپنے وار مسلسل کئے جا رہے ہیں ۔۔ غلطی ہماری ہے کہ ہم ابھی تک یہی سوچ رہے ہیں کہ اس کھیل میں شامل کھلاڑی کون ہیں اور تالیاں پیٹنے والے کون ہیں ۔۔ اب یہی دیکھئے ینگ ڈاکٹرز کا ایشو اٹھا کر کتنی چابکدستی سے دوستوں کو ایک دوسرے کا فریق بنا دیا ہے .. رائے عامہ کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا ہے .. کیا مرنے والا ہر شہری صرف مسیحا کی زمہ داری ہے .. میرے نزدیک ہر انسان خواہ وہ زندہ ہو یا مردہ حکمرانوں سے لے کر مزدور تک ایک دوسرے کی زمہ داری ہے ..ایک قوم ہونے کی حثیت سے ایک دودسرے کا مالی تحفظ .. عزت اور وقار سب سانجھا ہے .. تو یہ لڑائی بھی سانجھی ہی ہے .. لیکن حکمرانوں کی ازلی سازشی زہنوں نے ایک بار پھر Devide and Rule کی فلاسفی کھیلی ہے اور ہم ان کے ہر مہرے بلکل ویسا ہی کھیل رہے ہیں جیسا وہ چاہتے ہیں … .
آپی آپ بلکل صحیح کہہ رہی ہیں
فیصلہ ہمیں کرنا ہے کہ ہمیں اب کیا کرنا ہے عمل یا صرف بیان بازیاں ۔۔ اس لئے کہ انہوں نے تو فیصلہ کر لیا ہے ہمیں برباد اور مٹانے کا اور وہ بڑے خلوص اور دیانت داری سے اپنے موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں اور اپنے وار کئے جا رہے ہیں ۔۔ غلطی ہماری ہے کہ ہم ابھی تک یہی سوچ رہے ہیں کہ اس کھیل میں شامل کھلاڑی کون ہیں اور تالیاں پیٹنے والے کون ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کاش ھم سب ٹکڑوں ٹکڑوں میں بٹ کر صدائے حق بلند کرنے کی بجائے مل کر مصر ، تیونس یا پھر بحرین کی عوام کی طرح متحد ہو کر کوئی صدائے احتیجاج بلند کریں تو شاید اس ظلم کے نقارخانے میں ھماری آواز بھی سن لی جائے
یہاں تو ون سایئڈڈ کرکٹ میچ ہو رہا ہے جس میں کریز پر کھڑا ہوا کھلاڑی عوام کی طرف سے آنے والی ہر بونسر پر چکھا چوکا لگا رہا ہے اور غیر ملکی تماشائیوں سے داد وصول کر رہا ہے اور ڈالر کما رہا ہے
باقی رہ گئی عوام ، غریب اور غربت تو اس کے خاتمے کے لیے شیطان ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اوہ میرا مطلب ہے رحمان ملک کو ٹاسک دے دیا گیا ہے
اللہ اللہ خیر صلا!!!!!!!!!!!!!!
اظہر بھائی
آپ نے بھی درست فرمایا تعلیم ہی کی وجہ سے آج کا وڈیرہ ، جاگیردار طبقہ پریشان ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چار جماعتیں کیا پڑھ لیتا ہے غریب کا بچہ ۔۔۔۔۔ ہر ایک کو برا سمجھنے لگتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ حکمران تو اب بھی یہ ہی گا رہے ہیں
یہ محفل جو آج سجی ہے اس محفل میں
ہے کوئی ھم سا ، ھم سا ہو تو سامنے آئے
——————————————————-
آپی میں ابھی ایک (اپنے آفس میں) تقریب سے آیا ہوں اس میں نئے صدر بینک صاحب کو خوش آمدید کہنا تھا ، موجودہ صدر جناب قمر حسین صاحب گذشتہ ڈیڑھ سال سے نیشنل بینک میں سی۔ای۔او کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہے تھے موصوف زرداری صاحب کے خاص آدمی بتائے جاتے ہیں ، یاد رہے کہ سابقہ صدر (علی رضا صاحب ) کو سپریم کورٹ آف پاکستان نے برخاست کیا تھا ان کی بد عنوانیوں کی بنا‘ پر، اب حکومت نے اسی صدر کو بینک کے بورڈ آف ڈاریکٹر کا چیئرمین بنانے کا فیصلہ کیا ہے
نیب کا سربراہ ہو یا اسٹیل ملز کا مسئلہ ، ڈاکڑوں کی برطرفی کا معاملہ ہو یا ڈرون حملے کا اژدھا ہو یا پھر کراچی مین ٹارگٹ کلنگ ہو حکومت دل کھول کر توہینِ عدالت بھی کر رہی ہے اور من مانی بھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور ۔۔۔۔۔۔۔
اور ھم زندگی کی اس بساط ہر صرف پیادے کا کردار ادا کررہے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کیوں کیوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کیا ھم (عوام ) اتنے بے بس ہوگئے ہیں؟؟؟؟؟؟؟
جعفر بھائی فیس بک پر ایک پیغام مجھ تک پہنچا ہے .. بات پتے کہ ہے ..آپ بھی سنیئے ..
آگر اٹھارہ کروڑ عوام صرف ایک دفعہ تھوک ہی دے تو ساری پارلیمنٹ اس میں ڈؤب کر مر سکتی ہے۔۔ مزید کچھ کہنا وقت کا ضیائع ہے۔۔۔
اگر ہر پاکستانی ایک دفعہ تھوکنے پر 5 ملی لیٹر تھوک بھی پھینکے تو 900000 لٹر تھوک پیدا کرتے ہیں جو اس ساری پارلیمنٹ کو ڈبونے کے لیے کافی ہو گی۔
لیکن پاکستانی قوم پر آفرین ہے
ارے واہ آپی آپ تو ڈاکٹر سے ماہرِ شماریات بھی بن گیئں۔۔۔۔
ویسے بات تو پتے کی ہے ۔۔۔ مگر سوال یہ ہے کہ ابتدا کون کرے تھوکنے کی ؟؟؟؟؟
میں
ابھی بلاگ پڑھنا شروع کیا اور آخرمیں جعفر بھائی کے جملے پر آکر کے مگر سوال یہ ہے کہ ابتدا کون کرے تھوکنے کی بے اختیار میں لکھ دیا
کتنا چیخیے جلسے جلوس نکالیئے لعن طعن کیجئے یہ حکومت روز ایک کاری ضرب لگا دیتی ھے اور ھم واویلا مچا کر سانس بھی نہیں لیتے کہ ایک کوئی دوسری کاٹ دار ضرب
ساری عوام کو چاھیئے کہ وہ بھی صدر پاکستان کی طرح اندھی گونگی اور بہری ھو جائے تاکہ جو ملک میں آئے دن کے دھرنے ھیں مظاہرے ھیں وہ ختم ھو جائیں اور حکومت جو بھی ترقیاتی کام کرنا چاھتی ھے آرام سے کر لے بے چارے صدر کوکوئی کام بھی تو نہیںکرنے دیتا اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کا ادارہ ختم کر کے تو انھوں نے بہت بڑا کارنامہ کیا ھے کتنے اپنے چاھنے والوں کو بچا لیا آئے دن ڈگری چیلنج آپ لوگ بھی سمجھتے نہیں
اب پڑھے لکھوں کی باتیں ملاحضہ کریں کہ منٹوں میں حساب لگا دیا کہ اٹھارہ
کروڑ عوام کتنا تھوکیں تو کتنا تھوک بن جائے گا اور ابھی حکومت ھوتی تو ایک کمیٹی تشکیل دیتی اس کمیٹی کے سربراہ کوئی وفاقی وزیر
ھوتے پھر یہ کیمٹی مہینوں میں اپنی رپورٹ پیش کرتی کیا وہ دس بندوں کا کام ایک اصلی ڈگری والے سے کرا لیں
محترم جعفر صاحب ،
مجھے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے قیام کے تمام اغراض و مقاصد سے مکمل طور پہ آگاہی تو نہیں اور نہ ہی یہ معلوم ہے کہ اس کمیشن نے اپنے قیام سے لے کر اب تک کیا کارہائے نمایاں سرانجام دئے ہیں لیکن اپنی چھٹی حس کی بنا پہ یہ ضرور کہہ سکتا ہوں کہ بہت سے اداروں کی طرح یہ بھی ایک سفید ہاتھی تھا ۔ میں نہ صرف اس کے بند ہونے بلکہ اسی طرح کے بہت سے دوسرے ’بانجھ ‘ اداروں حتاکہ کہ کچھ وزارتوں کے بند یا ایک دوسرے میں ضم ہونے کی بھی خواہش رکھتا ہوں ۔
اسی ادارے کی ایک ذیلی شاخ باہر سے تعلیم یافتہ افراد کی ڈگریوں کی توثیق کیا کرتی تھی ۔ میں برطانیہ سے میٹالرجی میں ڈگری لے کر گیا ، ایچ ایف ایف ٹیکسلا میں اسسٹنٹ مینیجر کی نوکری مل گئی ۔ دورانِ سروس میں نے وزارتِ دفاع کے زیرِ انتظام ’ ایچ آئی ٹی ‘ میں نوکری کی درخواست دی ۔ انہوں نے میری باہر کی ڈگری کی ہائر ایجوکیشن کمیشن کی اسی برانچ سے توثیق کا مطالبہ کردیا جوکہ جوئے شیر لانے سے کم نہ تھا کیونکہ انہوں نے مجھے اپنی آسٹن یونیورسٹی برمنگھم کے کورس سیلیبس سے لے کر پتہ نہیں کیا کیا منگوانے کا مطالبہ کردیا جو سب کچھ مہیا کرنے کے بعد بھی ان کی کمیٹی کے زیرِ غور ہی رہا ۔ اسی دوران میں آرمی میں چلا گیا ۔ دوران سروس میٹالیرجیکل انجیئنرنگ میں ماسٹرز بھی لے لی ، UET نے بھی میری ڈگری کو تسلیم کرتے ہوئے ماسٹرز کے لئے enroll کر لیا ۔ بعد میں میری اور آرمی کی ’طلاق ‘ ہوگئی ۔ مجھے دوبارہ باہر آئے ہوئے گیارہ سال ہونے کو آچکے ہیں لیکن 1985 سے لے کر آج تک یعنی پورے 26 سالوں میں مجھے اسی ہائر ایجوکیشن کمیشن کی مذکورہ برانچ سے اپنی آسٹن یوینورسٹی سے لی گئی میٹالرجی کی ڈگری کی توثیق کا انتظار ہی رہا ۔
یہ ساری طوطا کہانی میں نےمحض اس ادارے کی کارکردگی ظاہر کرنے کو بیان کی ہے ۔ اگر آپ کے خیال میں یہ ادارہ واقعی کوئی کمال دکھا رہا تھا تو مجھے جاننے کی جستجو ہے ۔ باقی آپ کا یہ خیال کہ کسی کی ڈگری چیلنج نہیں ہوسکے گی تو محترم پہلی بات تو یہ ہے کسی ڈگری کو چیلنج کرنے کا بہترین ذریعہ متعلقہ یونیورسٹی اور پھر کوئی عدالت ہی ہے اور دوسری بات یہ کہ جو ڈگریاں چیلنج ہوئی ہیں ان کا بنا کیا ہے ؟ ملک میں لاتعداد محکموں میں جعلی ڈگری ہولڈرز کی اب بھی بہتات ہے ۔ پارلیمنٹ سے بہتر یا بدتر کوئی مثال نہیں دے سکتا ۔ جمشید دستی کی مثال ہمارے منہ پہ طمانچہ ہے جس کے جعلی ڈگری سکینڈل کے بعد خود وزیرِ اعظم اور صدر زرداری نے اس کی انتخاب مہم میں حصہ لیا اور اسے دوبارہ جتوا کر پارلیمنٹ میں واپس لے آئے ۔
بس اب صرف ڈاکٹر صاحبہ کے تجویز کردہ 900000 لٹر تھوک کی ضرورت ہے جو اس نام نہاد پارلیمنٹ کے ڈبونے کو چاہیئے ۔ لیکن صد افسوس ، میری اٹھارہ کروڑ عوام کا یا تو تھوک بھی سوکھ چکا ہے یا پھر وہ ان پہ تھوکنا بھی گوارہ نہیں کرتے !
اسلام علیکم بھائیو اور بہنو جیتے رہو خوش رہو ۔
ابھی ینگ ڈاکترز کا دکھ کم بھی نہیں ہوا تھا کہ ایک اور تازیانہ لگا ، اور کیوں نہ لگے جب حکومت ہی جاہل ہو ،اور عوام سوا کاہل ،
میں مانتی ہوں کہ اداروں میں خامیاں ہوتی ہیں اور بہت سے لائق اور کار آمد لوگ ان کی کوتاہیوں کی وجہ سے تکلیف بھی اُٹھاتے ہیں ،مگر ان کا بند کردینا یا ختم کردینا کسی صورت بھی جائز نہیں ہے ان کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہوتی ہے نا کہ بند کرنے کی ؟کیا کہتے ہیں بھائی کیانی ۔
اس حکومت نے آتے ہی تعلیم کی پابندی ختم کی تھی اور ایوان ہائے بالا جاہلوں سے پُر کر لئے تھے ،تو یہ کوئی اچھنبے کی بات نہیں ہے ، اور عوام اگر جاگ رہی ہوتی تو ہم ان تکلیفوں سے نہ گزر رہے ہوتے جن سے آج کل ہمارے ینگ ڈاکٹر ،مزدور ۔صنعت کار ۔اور ہر وہ طبقہ گزر رہا ہے جسے اپنا پیٹ بھرنا ہے اپنے گھر والوں کو دیکھنا ہے ۔اور میں یہ بھی لکھ کر دے دوں کہ اتنا آسان کام تھوکنا یہ بھی کوئی نہیں کرے گا ،کیونکہ بے حسی ذندہ باد ۔اور کاہلی پائیندہ باد ۔
بہت پیاری بہن نگہت آپ کی بات بالکل ٹھیک ہے کہ موت بر حق ہے اور جس طرح آنی ہے بس آئیگی ۔مگر ہمیں کوئی کندھا تو چاہئے نا جسے اُن کی موت کا ذمہ دار ٹہرائیں ،اب ہمیں ینگ ڈاکٹرز مل گئے ۔
اور جب قومیں بے حس ہوجاتی ہیں تو انہیں کوئی نہیں جگا سکتا ۔بس ہم اپنے اللہ ہی سے مدد مانگ سکتے ہیں ،کہ وہ ہم گنہگاروں کی مدد فرمائے ۔
اگر ہم سب ایک ہوتے متحد ہوتے تو کسی کی ہمت نہ ہوتی ہم پر یہ سارے ظلم ڈھانے کی ۔یہ موقع بھی تو ہم ہی فراہم کر رہے ہیں کہ ہمیں تقسیم کرو اور ہم پر حکومت کرو ۔
بس سوچنے کی بات ہے ۔
محترمہ عالم آراء صاحبہ ،
” میں مانتی ہوں کہ اداروں میں خامیاں ہوتی ہیں اور بہت سے لائق اور کار آمد لوگ ان کی کوتاہیوں کی وجہ سے تکلیف بھی اُٹھاتے ہیں ،مگر ان کا بند کردینا یا ختم کردینا کسی صورت بھی جائز نہیں ہے ان کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہوتی ہے نا کہ بند کرنے کی ؟ کیا کہتے ہیں بھائی کیانی “
محترمہ ، آپ کی رائے سر آنکھوں پہ لیکن کیا یہ ملک اتنی وزارتوں ، اتنے اداروں اور ذیلی شاخوں ، جب کہ ملک کو بچت کی ضرورت ہے ، کا متحمل ہے ؟ آپ کا جواب یقیناً نفی میں ہی ہوگا اور ہونا بھی چاہیئے کیونکہ حُب وطن اور وطن کا جو درد آپ کی تحریروں میں پایا جاتا ہے وہ اس کی تصدیق کے لئے کافی ہے ۔ وزارتِ تعلیم جو موجود ہے ، آخر اس کا کیا کام رہ گیا ہے ؟ ابھی تو یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کے نام سے بھی ایک ادارہ موجود ہے ۔ میرا کہنے کا مطلب صرف یہی ہے کہ ادارے بڑھانے کی بجائے کارکردگی بڑھائی جائے ، والسلام ۔
اظھارِ رائے شاعری مین کرنے کی عادت سی ھو گئی ھے اس لئیے پاکستانی عوام کے بارےمین اقبال کا یہ شعر کہنا چاہوں گی
خدا نے آج تک اس قوم کی حا لت نہین بدلی
نا ھو جس کو خیال خود اپنی حالت کےبدلنےکا
پاکستانی عوام بیورو کریٹس کے بنائے گئے سسٹم کا حصہ بن چکی ھےسو بلی کے گلےمیں گھنٹی کون باندھے؟
اسلام علیکم
بھائی اقبال کیانی جیتے رہو خوش رہو ۔
میرے بھائی اصل مشکل ہی یہ ہے کہ ہم کمیٹی در کمیٹی در کمیٹی چل رہے ہیں ۔تعلیم جیسی اہم اور با مقصد چیز کو بھی تجارت بنا بیٹھے ہیں ، کوئی شعبہ زندگی کا ایسا نہیں رہا جسے ہم ایمانداری سے چلا رہے ہوں ۔ لیکن جب ہم آواز اُٹھاتے ہیں تو ہمیں اپنے جینے کا احساس ہوتا ہے کہ ہمارے ضمیر ابھی زندہ ہیں ۔اور آپ جیسے جوان جب ان باتوں پر کُرھتے اور اپنی رائے دیتے ہیں تو مجھے کہیں بہت طاقت محسوس ہوتی ہے ۔کہ یہ سب کچھ ضرور اچھے کی طرف جائیگا ۔ جب جوان خون جوش مارتا ہے تو تبدیلی ضرور آتی ہے ۔اور میرے ملک میں بھی یہ تبدیلی آئیگی انشاء اللہ
پیاری بہن لیلیٰ جعفر
یہ ہی شعر کسی نے ایک ٹالک شو میں پڑھا تو دوسرے شریک نے کہا یہ تو بتائیے کہ اقبال کی خودی کو پڑھتے کتنے لوگ ہیں ؟
اُن کے اس سوال پر کمپئیر کو خاموش ہونا پڑا ۔اور میں بھی سوچنے لگی کہ ہم میں کتنے لوگ ہیں جو اقبال کے فلسفئہ خودی کو سمجھتے ہیں یا اس پر عمل کی سوچ رکھتے ہیں ۔بس یہیں تو دل چاہتا ہے کہ تعلیم ہر بندے کی دسترس میں ہو ۔
اللہ کرے میرے ملک میں شرح خواندگی سو فیصد ہو جائے اور میرے ملک کا ہر بوڑھا بچہ جوان اور عورت تعلیم کے زیور سے آراستہ ہو ۔آمین
اللہ ہم سب کو اپنی امان میں رکھے
عالم آرا
اسّلام علیکم ،
اللہ پاک سے آپ سب کی خیر و عافیت کے لئے دعاگو ہونے کے ساتھ حاضر ہوں ،آ ج دو بلاگ لکھنے کے بعد ضائع ہو گئے اس لئے توقّف کے بعد لکھ رہی ہوں ،
مجھے بھی اس ادارے کے بند ہونے سے تکلیف اس لئے پہنچی ہے کہ دس ہزار بیرون ملک جا کر پڑھنے والے طالب علموں کی تحقیقی سائنسی تعلیم داؤ پر لگ جانے کے خدشات بتائے جا رہے تھے ،اگر اس کو بند کرنا تھاتو پہلے جاری تعلیم کے پروگرامز کی تکمیل ہو جاتی پھر بند کیا جاتا ،
مگر پورا نظام ہی لاٹھی اور بھینس کی مثال پر چل رہا ہے
جہاں تک سفید ہاتھی کا معاملہ ہے تو جاوید کیانی بھیّا کی بات کی میں سو فیصد تائید کروں گی ان اداروں میں سر فہرست واپڈا کا ادارہ ہے کرکٹ کا ادارہ ہے یہ سب چمگادڑوں کے قبیلے ہیں جہاں سے غریب عوام کے گاڑھے پسینے کی کمائ سے سمیٹی گئ دولت کے منبع سیدھے سیدھے بھرے پیٹو ن کو جاتے ہیں ،کوئ کرکٹ کے نا خداؤں سے کہ دے کہ تم جو جان بوجھ کر ہار جانے والوں کو اتنے انعام واکرام سے نواز رہے ہو اس پیسے کو ٹھنڈے چولھے جلانے کو خرچ کرو
لیکن ہو یہ رہا ہے کہ وہ ادارے جہاں سے عوام فائدہ اٹھا رہے ہیں انکو ا پنے زاتی مفاد کی خاطر بند کیا جارہا ہے جس طرح ریلوے کے وزیر صاحب نے پہلے تو ایک کے بعد ایک ریل گاڑیاں بند کر کے عوام سے سستی سواری کی سہولت محض اس لئے چھیننے کی کوشش کی ہے تاکہ عوام ان کی اپنی ٹرانسپورٹ مافیا کی کوچز کو ایک شہر سے دوسرے شہر جانے کے لئے استعمال کر سکیں ،
یہ وہ دور ہے جب ہم سے چھوٹے ممالک بھی اپنے وسائل سے برقی ریل گاڑیوں کی سہولت اپنے عوام کو پہنچا رہے ہیں ،
اپنے مسیحاؤں کو وہ عزّت دے رہے ہیں کہ وہ باہر جانے کے لئے سوچیں ہی نہیں ،
اپنے تحقیقی اداروں کی دامے درمے سخنے قدمے اس قدر مدد کر رہے ہیں کہ وہ اپنے وطن کو زرخیز دماغ مہیّا کر سکیں
اور ہم ہر آنے والی صبح حکو مت کے مسلّط کردہ جبر پر نوحہ کناں ہیں
اللہ ہم پر اب اس وقت رحم کرے گا جب ہم متحّد ہو کر آواز بلند کریں گے ،
محترمہ عالم آراء صاحبہ ، آپکی نیک تمناؤں کا شکریہ ۔ میری بھی یہی دعا ہے کہ اور نہیں تو کم از کم ہمارے عالمی اخبار کا پلیٹ فارم ہی کسی انقلاب کا پیش خیمہ ہو ۔
محترمہ سّیدہ زائرہ عا بدی صاحبہ ، آپ کی تائید کا شکریہ ۔ جن اداروں کو آپ نے چمگادڑوں کے قبیلے میں شامل کیا ہے اس میں کوئی دوسری رائے نہیں ہوسکتی ۔ ہمارے ہاں ایک ہی فیلڈ میں دو دو وزارتیں ہیں یعنی صوبائی بھی اور وفاقی بھی جیسے وزارتِ تعلیم ، وزارتِ قانون وغیرہ وغیرہ اور پھر بہت سی وزارتوں میں دو دو وزیر بھی ہیں ایک وزیرِ ( باتدبیر ) ، دوسرا وزیرِ مملکت اور سیکرٹری وزارت کے علاوہ پارلیمانی سیکرٹری بھی ، پھر بھی کارکردگی سب پہ عیاں ہے ۔ ملکی آئینی ادارے دیکھ لیں ، صوبائی اسمبلی ، قومی اسمبلی اور پھر سینیٹ بھی ۔ میں پہلے بھی کسی بلاگ میں لکھ چکا ہوں کہ کیا واقعی ہمیں سینیٹ جیسے سفید ہاتھی کی بھی کوئی ضرورت ہے ؟ کسی وزارت ، کسی ادارے یا محکمے کو ، بشمول کھیلوں کے ، لے لیں ، ہر جگہہ پانی سر سے اوپر ہی ہے ۔ آج صرف ایک صوبے کے ہی ڈاکٹرز تنخواہیں بڑھانے پہ ہڑتال پہ ہیں لیکن ، اللہ نہ کرے ، اگر حالات یوں ہی رہے تو مجھے ایسا وقت بھی نظر آرہا ہے جب پورے ملک کے تنخواہ دار طبقے کو دینے کے لئے تنخواہ ہی نہیں ہوگی ۔ آخر حکومت کب تک نوٹ چھاپ چھاپ کر گذارہ کرے گی ؟
حکومت اپنی موج مستی میں گم ہے ، اپوزیشن ابھی تک یہ فیصلہ نہیں کر پا رہی کہ وہ اپوزیشن کرے یا دوستی نبھائے ، بوٹوں والے بھی یہ سانپ اپنے گلے ڈالنے کو تیار نہیں اور عوام تو ہے ہی عوامی ! باقی تو پھر دما دم مست قلندر ہی ہے ، جو چار سُو نظر آرہا ہے ۔
اسّلام علیکم ،محترم ساتھیو ں ،
شکریہ میرے محترم بھائ ،جاوید کیانی صاحب ضرورت اس بات کی ہے کہ اس وقت پوری قوم اپنی تمام توانائ صرف ایک بات پر مرکوز کر دے کہ ہم کواپنے آپ میں اس طرح متّحد ہو نا ہے کہ چاہے کوئ کتنی پھوٹ ڈلوانے کی کوشش کرے لیکن ہمارا اتّحاد نا ٹوٹے اور پھر ساری قوم ایک آواز ہو کر کہے کہ ظالم نظام سے نجات حاصل کرنے تک ہم کو چین سے نہیں بیٹھنا ہے ،یہی ایک آواز لے کر ساری قوم اٹھ کھڑی ہو ،ورنہ ساری انفرادی کوششیں بیکار ہو جائیں گی اللہ ناکرے
اس وقت بنکوں کے قرضے صرف بھرے پیٹوں کو جارہے ہیں جو کہ معاف کروا لئے جا تے ہیں ،بیرون ملک دوروں پر عوام کی کمائ لٹائ جاتی ہے ہر ہر ادارہ کھلّم کھلّا رشوت کا بازار گرم کئے بیٹھا ہے اور عوام کے منہ سے روٹی کا نوالہ بھی چھینا جا رہا ہے
پروردگار عالم ہماری ہدائت کے اسباب پیدا کرے آمین
اس وقت ملک کو مالی بحران سے بچانے کے لئے میری ناقص رائے ہے کہ حکو مت چلانے کے لئے ضروری وزارتوں کے علاوہ تمام غیر ضروری وزارتیں ختم کی جائیں ،کابینہ مختصر کی جائے ،بیرون ملک دوروں میں کمی کی جائے ،اسلام آباد کے حسن پر جو پیسہ لگایا جاتا ہے وہ غریب عوام کی فلاح پر لگایا جائے ،بنکوں کو نجی شعبے میں پہلے کی طرح چلانے کی آزادی دی جائے ،
حالت یہ ہے کہ سیکر یٹریز کے لئے بھی وزیروں جیسی مراعات ہیں ایک ایک سرکاری افسر پانچ تا سات گاڑیاں رکھ کر مفت کا پٹرول روزانہ لے رہا ہے
خدا ہماری قوم کی آنکھیں کھولے
محترمہ سّیدہ زائرہ عا بدی صاحبہ ، میں آپ کی رائے کی مکمل تائید کرتا ہوں ۔ بچت ، کفایت شعاری اور غیر ترقیاتی اخراجات میں کمی وقت کی اہم ضرورت ہے ، ورنہ آدم ( مردار) خور تو ہمارے ملک میں پہلے ہی پیدا ہوچکے ہیں نجانے کب زرداریوں اور گیلانیوں کی دیگیں بھی پکنا شروع ہوجائیں ۔ اللہ ہمیں ملک معراج خالد مرحوم اور جونیجو مرحوم جیسے درویش صفت وزراءِ اعلٰی اور وزراءِ اعظم عطا کرے ، آمین ۔
ھھم۔۔۔
نیگھت انٹی
وہ 900000 لیٹر والا پوسٹ پڑھ کر تھو ڑا دل کھراب ھوا پر اچھا بھی لگا—
سوال ےہ ھے کہ تھکنے کی پہل کون کرے ؟؟؟؟
حکومت کو پہلے اپنی فضول وزارتیں بند کرنی چاہیے پھر کسی اور ادارے کی طرف دیکھنا چاہیے…… اب تو گدھے بھی گھوڑوں کی ریس میں دوڑیں گے اور بڑے فخر سے بولیں گے دیکھو اب ہم میں اور تم میں کوئی فرق نہیں ہے……اب ہماری ڈگری کوئی چیلنج نہیں کر سکتا ہے….