پتہ ہی نہیں چلا کہ اچانک فقیر سائیں آ دھمکے، آتے ہی ضد کہ مجھے چڑیا گھر دیکھنا ہے!
مجھے چھٹی لکھنی ہی پڑی. اور اسے گارڈن لے گیا.
صبح کا وقت تھا، چڑیا گھر کو کھلے ہوئے کوئی آدھا گھنٹا بھی نہیں گذرا ہوگا. بھیڑ تو کجا، صرف چند عملہ کے لوگ ہی ٹہل رہے تھے. فقیر ایک جگہ رک گیا. سامنے دیوہیکل ہاتھی پر ایک پتلا سا آدمی سوار تھا جو ایک چھوٹی سی چھڑی سے اس کو ادھر سے ادھر گھما رہا تھا.
فقیر نے مجھ سے پوچھا: “فیاض بابا! پتہ ہے اس جانور کا کیا نام ہے؟”
“ہاں” میں نے کہا، “اس کانام ہاتھی ہے ”
بولا: “ہاں، ہاتھی ہی ہے. تجھے بھی پتہ ہے، میں بھی جانتا ہوں کہ ہاتھی ہے…. پر افسوس کہ اس بیچارے ہاتھی کو پتہ نہیں کہ وہ ہاتھی ہے! ورنہ ایک جھٹکہ کافی ہے اس پر سوار ہونے والے کے لیے!”
بلکل ہماری طرح!
جیسے ہمیں پتہ نہیں کہ ھم کیا ہیں! ھمارا نام کیا ہے!
سب نے اپنے اپنے نام رکھے ہیں، لیکن خدا نے ھمیں “اشرف المخلوقات” کہا، تمام مخلوق سے بر تر!
لیکن ھم…؟
ایک ٹکے کی خواہش، ایک ٹکے کا نفس، ہمیں ادھر سے ادھر گھسیٹ رہا ہے…. اللہ جانتا ہے کہ ھم انسان ہیں، لیکن ھم نہیں جانتے کہ ھم کیا ہیں… اس ہاتھی کی مانند!

جی درست فرمایا امر، ھم نھین جانتے کہ مالک نے ھمیں کن خوبیوں سے نوازا ھے۔ بھت ھی کم فھم، نادان ھیں ھم لوگ۔
مہربانی انیلا جی آپ کی۔
خدا ہمیں خود کو پہچاننے کی توفیق عطا کرے۔
آمین۔
دیکھیں گڑ بڑ یہیں سے تو شروع ہوتی ہے۔ ھم خود کو نہ پہچان سکے ہیں ابھی تک اور چلے ہیں خدا شناسی کا راگ الاپنے!
نتیجہ؟
صنم بھی روٹھ گیا اور سجدا بھی چھوٹ گیا!
اسی پر تو کسی پنجابی شاعر نے یوں کچھ کہا ہے کہ:
ملک عدم نوں ننگے پنڈرے آیا اس جہان میں
ایک کفن کی خاطر بندہ کننے پینڈے کردا اے
۔۔۔۔۔۔
پنجابی میری زبان نہی ہے اس لیے کسی پنجابی صاحب کو اوپر کا شعر اچھی طرح یاد ہو تو وہ اسکی نصحیح کر سکتے ہیں ۔
۔۔۔۔۔
اپنی زندگی کی ہاتھی کو ہر ایک اپنی اپنی ہوس اور خواہش اور انا کی ” چھڑی سے ادھر ادھر گھما رہا ہے ”
غالب نے کیا خوب کہا ہے :
رو میں ہے رخش عمر کہاں دیکھئے تھمے
نئے ہاتھ باگ پر ہے نہ پا ہے رکاب میں
نوٹ: رخش عمر یعنی اسپ عمر یعنی عمر کا گھوڑا ، یہاںپر اس بلاگ کی مناسبت سے فیلِ عمر ( عمر کا ہاتھی ) بھی کہا جاسکتا ہے ۔
فقط :
رخش عمر پر سوار :
منظور قاضی از جرمنی
اپنے کو پہچاننا خدا کو پہچاننا ہے کیونکہ حقیقت وجود انسان بھی اس ذات غنی و حمید سے مربوط ہے ۔ بھلا یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ انسان اپنے کو پہچانے اور اس حقیقی رابطہ کو فراموش کر دے جو اس کے ا ور رب جلیل کے درمیاں موجود ہے ۔
لہٰذا یہ کہنا بالکل بجا ہے کہ” خدا کو بھولنا خود کو فراموش کرنے کے مترادف ہے“ جیسا کہ قرآن مجید اس چیز کی طرف اس آیہٴ شریفہ میںاشارہ کررہا ہے (اور ان لوگوں جیسے نہ ہوجاؤ جو خدا کو بھلا بیٹھے تو خدا نے انھیں ایسا کردیا کہ وہ اپنے آپ کو بھول گئے۔ (۲)
ماشاء اللہ ہمدانی صاحب ! بالکل یہی بات ہے کہ
اپنے کو پہچاننا خدا کو پہچاننا ہے
یعنی اشرف المخلوقات ہونا اسی کا اعزاز ہو سکتا ہے جس نے خود کو اور پھر اپنے خالق کو پہچان لیا، ہر انسان اس زمرے میں نہیں آتا، جن لوگوں کے لیے اللہ تعالیٰ نے اپنے پاک کلام میں مشرک، کافر، منافق، ظالم وغیرہ وغیرہ جیسی اصطلاحات استعمال کیں وہ اشرف المخلوقات نہیں اور ہیں
respect able dear chief editer : i shal b glad if the poetry of shah abdul lateef of bhit shah in urdu published by the urdu acadmy sindh, karachi-sindh tranted by shaikh ayaz is also pulished in ur paper . thank
regards/ jokhio aa.