آپکا اسم مبارک جعفر، لقب الصادق اور، کنیت ابو عبد اللہ ہیں۔ آپ کے والد ماجد حضرت امام محمد ابن علی الباقر علیہ السلام اور والدہ ماجدہ ام فروہ بنت قاسم بن محمد بن ابی بکر ہیں۔ آپ کی تاریخ ولادت رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی تاریخ ظہور یعنی 17 ربیع الاول اور سال میلاد 83 ھجری ہے۔ آپ نے زندگی کے ابتدائی بارہ برس اپنے جد بزرگوار حضرت امام سید الساجدین علی زین العابدین علیہ السلام کے سایہ ٴ علم و رحمت میں گزارے اور ان سے براہ راست مستفیض ہوئے.
مزید پڑھنے کے لئے لنک پر کلک کیجئے

مصباح بھائی اتنا اہم اور اتنا بر وقت مضمون لکھنے پر مبارکباد قبول کیجئے ۔۔ اللہ کریم آپ کی کاوش کو روز حشر شفاعت کا زریعہ بنا دے ۔۔آمین
در اصل بھائی ہم نے اپنے اسلاف کو الگ الگ خانوں میں بانٹ رکھا ہے جیسے مولائے کائینات حضرت علی علیہ السلام کو “ نعرہ حیدری“ کے لئے اور امام صادق جعفر علیہ السلام کو کونڈوں کی نیاز تک ۔۔ بس ہمارا دین مذہب یہی تک ہے ۔۔ اس کو سمجھنے کی تگ دو ۔۔اس تک پہنچنے کی تمنا سب مسالک کی نظر ہو گئی ۔۔ کتنی حیرت کی بات ہے امام جعفر صادق کے شاگردوں (بلخصوص امام ابو حنیفہ اور امام مالک) کو سب مانیں گے اور ان کے اقوال حدیث کی طرح ازبر بھی ہونگے لیکن انکے جد امجد کا زکر اور شکریہ بہت کم ادا ہوتا ہے ۔۔
میرے اچھے بھائی یہ سب ایسے ہی جیسے کسی بیٹے کی تعریف میں زمین آسمان ملا دئے جائیں اور اس کے باپ دادا کا نام تک یاد نہ ہو ۔۔ یہ مذہبی احسان فراموشی ہمیں تباہی کے دہانے تک لے آئی ہے اور ہم اب بھی یہی سوچتے ہیں کہ آخر اتنی سختیاں صرف مسلمانوں پر ہی کیوں ۔۔
ہمیں ہماری مذہبی احسان فراموشیوں کی سزا مل رہی ہے ۔۔
لوگ مجھ سے ہمیشہ یہی کہتے ہیں کہ آپ ہمیشہ مولا علی کا قول ہی کیوں سناتی ہیں ۔ ۔۔ میں ان سے ہمیشہ کہتی ہوں کہ مولا ئے کائینات کی کہی ہوئی ہر بات کا ماخذ رسول اللہ کی احادیث مبارکہ ہیں ۔۔ حیرت کی بات تو یہ ہے کہ عمومی طور پر جو احادیث مبارکہ ہم تک پہنچی ہیں وہ ان احادیث کا ایک فیصد حصہ بھی نہیں ہیں جو مولائے کائینات حضرت علی نے احادیث مبارکہ ہم تک پہنچائی ہیں ۔۔
میرے نزدیک مولا علی وہ واحد ہستی ہیں جنہوں نے ساری عمر وہی کیا جو سرور کائیات حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلیہ وسلم نے فرمایا یا اپنے عمل مبارک سے ہم تک پہنچایا ۔۔ مولا علی کی پوری زندگی صرف احسان مندی کی تصویر نظر آتی ہے جو انہوں اپنے اللہ کریم اور حضور کائینات سے فرمائی ۔۔ انہوں نے کبھی ایسا کچھ نہیں فرمایا جو حضور اکرم کا ارشاد مبارک نہ رہا ہو یا عمل ۔۔ اور حضور اکرم نے ایسا کچھ نہیں کیا جس کا حکم اللہ کریم نے نہ ان کو عطا کیا ہو ۔۔
مولا علی کے بعد جتنے آئمہ آئے سب نے اپنے جد امجد کے نقش مبارک پر چلنے کی ہر ممکن کوشش فرمائی اور کامیاب و کامران سرخرو اس دنیا سے پردہ فرماگئے ۔۔ یہی امام جعفر صادق علیہ السلام نے اپنی زندگی کو نمونہ عمل بنائے رکھا ۔۔سبحان للہ ۔۔
آپ کے مضمون سے مجھے احساس ہوا جن کے نام سے منسوب ہم عمر بھر کونڈوں کی نیاز کھاتے رہے انہوں نے کونڈوں کی نیاز کی بجائے ہمیں وہی درس اخلاق و حیات عطا فرمایا تھا جو ان کے جد امجد نے ہم تک پہنچایا تھا ۔۔ اپنی کم علمی پر خدا کے حضور پشیمان ہوں ۔۔ اللہ کریم مجھ غریب اور گنہگار پر اپنا فضل رکھے اور مجھے آپ سے سیکھنے کی توفیق بنائے رکھے ۔۔آمین
جیتے رہئے میرے بھائی ۔۔خوش و آباد رہیئے ۔۔
دعاگو
دعاؤًں کی طالب
آپ کی ہمشیرہ
نگہت نسیم
طب الصادق علیہ السلام — پہلی قسط
مصنف: اقائی نصیر الدین صادقی تہرانی
پیش لفظ
طبیب کون ہے؟ جو طباعت اِس کتابت میں موضوع گفتگو ہے اس سے وہ طبابت مقصود ہے، جس میں جسم و روح دونوں کے عوارض سے بحث ہوتی ہے۔ اِس لئے کہ آدمی دو چیزوں ’روح اور جسم‘ سے مرکب ہے اور ہر ایک کی سلامتی اور بیماری ایک دوسرے پر اثر انداز ہوتی ہے لہذا اِنسان صحیح و سالم وہ ہے جو دونوں حیثیت سے سلامتی رکھتا ہو۔۔۔۔! ا
گر کوئی حقیقی طبیب ہونا چاہتا ہے اور چاہتا ہے کہ وہ بذریعہ معالجہ اِنسانیت کی خدمت انجام دے تو اُس کو جسم وروح دونوں کا طبیب ہونا چاہئے۔ یعنی رنج و غَم و اَندوہ روحانی کا بھی معالج ہو جس طرح عوارضات جسمانی کا جو طبیب روحانی علاج سے ناواقف ہے اگر وہ روحانی امراض کا مُسہل سے علاج کرے گا تو ظاہر ہے کہ مریض کو کچھ فائدہ نہ ہوگا۔ یا مثلًا فِکر و خیال وناراحتی روح کی وجہ سے اگر کسی کو نیند نہیں آتی اور پریشان ہے تو اس کو خواب آور گولیاں کچھ بھی فائدہ نہیں دے سکتیں بجز قدرے سُلا دینے کے۔اِسی طرح اگر بیخوابی اَمراض جسمانی کی وجہ سے ہے۔ تو روحانی علاج اور پند و نصائح مفید، اسکو کچھ بھی فائدہ نہ دیں گے۔
لہٰذا طبیب کامل اور حاذِق وہی ہو سکتا ہے۔ جو جسمانی اور روحانی تمام امراض اور انکے علاج سے واقف ہو اور ایسا طبیب سوائے برگزیدگانِ خدا کے اور کوئی نہیں ہو سکتا۔ اِسلام میں روح وبدن اگرچہ دوجداگانہ چیزیں ہیں لیکن ایسے لازم و ملزوم ہیں کہ ایک کی سلامتی دوسرے کی سلامتی پر موقوف ہے۔ اسلام کے رہبروپیشواوٴں نے آپ کو طبیبِ روحانی کی صورت میں اگرچہ پیش کیا مگر وہ طبیبِ جسمانی بھی تھے۔ ان کے طبیبِ جسمانی ہونے کا ایک یہ نمونہ ہی ثبوت کے لئے کافی ہے کہ انھوں نے پاکیزگی و طہارتِ بدن کے لئے وضو۔غسل اور تیمّم مختلف نجاستوں س پاک ہونے کو لازمی قرار دیا۔ تاکہ اَعضاءِ ظاہری گرد و غبار سے آلودہ ہو کر مُضر صحت نہ بنیں۔
انبیاء جو انسانیت کی فلاح و بہبود کے رہبر بن کر آئے۔ اُنکا اصلی مقصد صرف یہ تھا کہ انسان کو آموزگار اَخلاق و دِین بَن کر روحانیت کی اِرتقائی منازل طے کرائیں۔ کیونکہ انسان اگرچہ جسم و روح کا مرکب ہے لیکن درحقیقت اِنسانیت روح کا نام ہے اور جسم ایک آلہ رُوح ہے۔ انبیاء نے سلامتیِ بدن کی طرف توجہ صرف اس حد تک دی ہے کہ صحتِ جسم، صحتِ روح کا باعث بن کر روحانی منازل طے کر سکے۔ درحقیقت اَنبیاء اَطباء اَرواح و عقول ہیں کیونکہ عقل و دِل بھی جسم کی طرح ہوتے ہیں۔
پیغمبرِ اِسلام کا قول(ارشاد) ہے ۔ انّ ھٰذا القلوب تمل کم تمل الا بدان۔ یعنی یہ دِل بھی بدن کی طرح بیمار ہوتے ہیں۔
علی ابن ابی طالب علیہ اسلام کا اِرشاد ہے۔ بدن کی چھ(۶)حالتیں ہیں۔
صحت، مرض،خواب،بیداری،مَوت اور حیات۔
اور
اسی طرح رُوح کے واسطے صحت اسکا یقین ہے۔ مرض شک یا تردید ہے۔ خواب اِسکی غفلت ہے،بیداری توجہ ہے۔ موت نادانی ہے۔ حیات دانش ہے۔
(جاری ہے )
طب الصادق علیہ السلام — دوسری قسط
مام رَہبر دیں، و رَہنما ءِ اَرواح ہے
اگرچہ اس کتاب میں طبِ جسمانی حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام سے بحث کی گئی ہے لیکن مقصودِ امام بھی یہی ہے کہ تن آلہ کا رُوح ہے، رُوح کی کارفرمائی کے لئے جسم کا صحیح ہونا ضروری ہے․ تاکہ روح اور عمل میں اِرتباط قائم رہے ورنہ دین کی طبابت کا مقصد عقل کی سلامتی ہے۔ کیونکہ اِنسان کا مکلف ہونا عقل پر موقوف ہے۔ اور عقل ہی کی وجہ سے اِنسان اشرف المخلوقات ہے۔
اِس لئے وہ معالجات جو عقل کو ضعیف یا فنا کر دیتے ہیں، اِسلام میں وہ مَوت کے مساوی ہیں۔ دین اجازت نہیں دیتا کہ انسان مر جائے اگرچہ ایک لمحہ ہی کی موت ہو یعنی عقل جو حیات ہے اِس کو زائل کر دے۔ اسی لئے اسلام شراب و قمار اور ہوس رانیوں کے خلاف ہے کیونکہ یہ دُشمنِ عقل یعنی دُشمنِ حیات ہیں۔ قرآن ایک سفر نامہ روح ِ اِنسانی ہے اور ایک وہ رسی ہے کہ جس نے اُس کومضبوط پکڑ لیا وہ آسمانِ عقل و خِرد پر جا پہنچا اور مُعارف و علوم کا عالم ہو گیا مگر ہر شئے کے عِلم کے لئے ’حواس خمسہ‘ کی ضرورت ہے۔
پیغمبرِ اسلام کا ارشاد ہے۔ من فقد حساً فقد علماً۔یعنی جس نے ایک حِس ضائع کر دی ایک حصہ علم کا ضائع کر دیا۔
لہذا جس قدر جسم صحیح اور سالم تر ہو گا ’حواس خمسہ‘ بھی کامل تر ہوں گے اور اُن کے معلومات بھی زیادہ ہوں گے۔ ٍ جو پیغمبر علمِ طِب سے ناواقف ہے وہ تربیتِ روح کے فرائض بھی انجام نہیں دے سکتا اور جو کتاب صحتِ جسمانی کی ضامن نہیں وہ روح کی تربیت میں بھی قاصر رہے گی۔ خدا نے ہرگز ایسا پیغمبر اور ایسی کتاب نازل نہیں فرمائی ہے۔
اِرشاد حضرت امام رضا علیہ السلام ہر درد کی شفا قرآن میں ہے ۔ قرآن سے شفا چاہو۔ جسکو قرآن سے شفا حاصل نہ ہو اُس کو کوئی چیز شفا نہیں دے سکتی۔ یہ بے شک خدا کی کتاب ’ہُدیٰ‘ ہے۔ یہ نسخہ نیا ہر مرض کی دوا ہے اِنسان اگر سوچے اور غور کرے تو اس میں روحانی نسخوں کے ساتھ ساتھ صحتِ جسمانی کی ضروریات وابسطہ نظر آتی ہیں جہاں نماز پڑھو، زکوة ادا کرو، کے شربتِ رُوحِ افراز کا ذِکر ہے وہاں نماز کی فضیلت میں یہ بھی حکم ہے کہ مساجد میں ادا کرو تاکہ ہر قدم پر روحانی اِرتقاء کے ساتھ جسمانی چہل قدمی بھی ہو کر معاون صحتِ جسمانی ہوتی رہے۔ مسجد میں حضورِ معبود نماز کی ادائیگی کے ساتھ جہاں روحانی قُربت حاصل ہو، وہاں قیام و رُکوع و سجود کے حکم سے ورزشِ جسمانی کی رعایت بھی نسخہ میں رکھ دی گئی۔
قرآن جہاں نیک اعمال اور مفید اَشیاء کا حکم دیتا ہے وہاں مضر افعال اور مضر اشیاء کو ممنوع قرار دے کر روح اور جسم دونوں کی صحت کا خیال رکھتا ہے۔ اگر صحت روح کے لئے نماز کا حکم دیا گیا ہے تو مضرِ صحت شراب سے بار بار منع فرمایا ہے۔ چناچہ سورہ مائدہ آیت نمبر۹۰،۹۱،اور سورہ بقرہ آیت نمبر ۲۱۹، میں ارشاد ہوتا ہے’اے ایمان والوشراب، قمار اور مجسمہ وغیرہ شیطانی کاموں میں سے ہیں۔پس ان سے دور رہو۔ شاید نجات پالو۔ بیشک شیطان چاہتا ہے کہ شراب و قمار کے ذریعہ تم میں باہمی دشمنی کردے اور تم کو یادِ خدا اور نماز سے باز رکھے۔ کیا تم ایسے مرد ہو کہ ہَواوہَوس سے منہ موڑ کر پرہیز گار بن جاوٴ‘ سورہ بقر، آیت نمبر۲۱۶ میں ارشاد ہوتا ہے ٍ’یہ لوگ ’شراب و قمار ‘ کے بارے سوال کرتے ہیں تو کہ دو کہ دونوں میں بڑا نقصان اور فائدہ ہے مگر فائدہ سے کہیں زیادہ نقصان ہی‘ اَقِییْمُواالصَّلوٰةَ کے ساتھ لَا تَقْرَبُو االصَّلوٰةَ وَاَنْتُم سُکاَرَا۔ بھی ہے.
آج مدہوشان و مئے نوشانِ مغرب بھی چلا رہے ہیں کہ شراب کے وقتی اور تھوڑے سے فائدہ میں سینکڑوں رُوحانی اور جسمانی قابلِ نفرت مُہلک اَمراض پوشیدہ ہیں۔ یہ جہاں تھوڑی دیر کو خواب آور گولی کی طرح یاعمل جراحی میں جسم کو بے حِس کرکے سکون بخش نظر آتی ہے اور عقل و خِرد ، ہوش و حَواس کو زائل کر کے اِنسان کو حیوان بنا دیتی ہے، وہاں بے شمار اَمراض کا غمناک پیغام مَیخور کیواسطے اپنے ساتھ لاتی ہے۔ ضُعفِ باہ، ضُعفِ اعضاء، سِل، اَمراضِ سوداوی اور دِق وغیرہ کاواحد سبب یہی بادہء بدبخت ہے۔ یہی عقل وخِرد پر پردہ ڈالکر بیگانوں کو یگانہ اور اپنا ہمراز دِکھلا کر راز سر بستہ کو ظاہر کر دیتی ہے اور یگانوں کو بیگانہ دِکھلا کر باپ سے بیٹے کو کبھی قتل کرا دیتی ہے۔ بلکہ شرابی کے مضر اثرات نسلاً بعد نسلً اولاد کو وارثتاً پہونچتے ہیں۔
کتاب وسائل الشیع (جلد دوم) میں صادق اٰلِ محمد (امام جعفر صادق علیہ السلام) نے ارشاد فرمایا کہ جس نے اپنی لڑکی شرابخور کو دی اُسنے قطعِ رحم کیا‘۔۔۔شاید مراد یہ ہے کہ اُس نے دُختر کی نسل ہی کو منقطع کر دیا۔ حلیةُ المتقین میں ہے کہ اپنی اولاد کے لئے شراب پینے والی اور سور کا گوشت کھانے والی دایہ مت مقرر کرو کہ اُسکا دودھ اُس بچہ میں یہی اَثر انداز ہو گا۔
(جاری ہے )
طب الصادق علیہ السلام — تیسری قسط
اِسلام و تندرستی
ہر شخص اِس کو تسلیم کرتا ہے کہ سب سے ضروری اور لابدی چیز تندرستی کے لئے اِطمینانِ قلب وسکونِ دل ہے۔ لہذا تندرستی کے لئے سکونِ قلب جب ضروری ہوا تو اَب دیکھنا یہ ہے کہ سکونِ قلب یا اَمنیت کِس طرح حاصل ہو۔
سکونِ قلب اُسی کو حاصل ہو سکتا ہے جو اپنے مرض کو اور صحت کو خدا کی طرف سے جانے اور اس پر اعتقاد کامل رکھتا ہو۔ چنانچہ خدا خود فرماتا ہے کہ اَلَا بِذِکْرِاللّٰہِ تَطْمَئِنُّ الْقُلُوْبُ۔ ایسے مریض کو اگر دُنیا کے تمام اطبائے اور ڈاکٹر جوابدے دیں تو پھر بھی وہ زندگی سے مایوس نہیں ہوتا اور اسکو یہ یقین ہوتا ہے کہ خدا اسکا مدد گار ہے، اسی کے ہاتھ میں شفا ہے ( سورہ الرعد آیت نمبر۲۸)
کیا اِنسان آزاد پیدا ہوا ہے؟ ہاں یہ درست ہے کہ انسان آزاد پیدا کیا گیا ہے مگر کس حد تک؟ کیاآزادی کے یہ معنی ہیں کہ اگر انسان چاہے تو وہ ایک درخت بار آور پھل پھول، لانے والا بن جائے؟یا اگر چاہے تو کبوتر کی طرح فضا میں پرواز کرتا پھرے؟ یا مچھلیوں کی طرح ہمیشہ پانی میں زندگی بسر کرے؟ ہر گز ایسا نہیں، بلکہ اس حدود میں جس میں اس کو خدا نے قدرت دی ہے، آزاد ہے اور انسان کوصرف اسی آزادی سے فائدہ اُٹھانا چاہئے، جو اللہ نے اُسے عطا کی ہے،
قدرت اِنسان کو اپنے ایک بنائے ہوئے قانون کے دائرہ میں آزاد رکھنا چاہتی ہے، قانونِ قدرت اِجازت نہیں دیتا کہ انسان جو چاہے وہ کرتا پھرے۔ وہ اپنے مال و متاع کو بے جا، بے مَصرف صَرف نہیں کر سکتا۔ ہر قسم کی اچھی بُری بات زبان سے نہیں نکال سکتا۔ ہر قسم کی غذا اور ہر طرح کا لباس بھی اپنی رائے سے نہیں کھا اور پہن سکتا۔ اسکو حق نہیں کہ وہ دوسروں پر دست درازی یا دوسروں کی حق تلفی کر سکے۔ دوسروں کا کیا ذِکر وہ خود اَپنے کو بھی تلف نہیں کر سکتا۔ اس لئے کہ خدا نے اس کو عقل عطا کی ہے۔ اور عقل ایک شترِ بے مہار کیلئے مہار اور نکیل کا کام کرتی ہے۔ لہٰذا انسان آزاد ہوتے ہوئے مُقید اور مُقید ہوتے ہوئے آزاد ہے۔
مُقدمہ تالیف کتاب
ہزاروں حمد و سپاس اُس خدا کی جو دونوں جہاں کا پروردگار ہے۔اور بیشمار درود و سلام اس کی برگزیدہ مخلوق حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور ان کی آلِ پاک پر۔ صادق آل محمد، امام جعفر صادق علیہ السلام کی سوانح حیات پر قلم اٹھانے والے کے واسطے انتہائی آسانی اِس لئے ہے کہ آپ کی ذات جامع الصفات، حامل الانواع، علوم و معارف، علم و حکمت، فلسفہ و اَدب، تمام فضائل انسانیت اور مکارم اخلاق کی بدرجہ اَتم حامل ہے۔ مورخ یا شاعر آپ کی جس صفت کا ذکر کرے یا جس عنوان پر قلم اٹھائے بے تامل مضامین کے دریا بہا سکتا ہے۔ بنابریں میری آتشِ شوق نے چاہا کہ میں بھی اِس نورِ الہٰی کی روشن و تابناک زندگی پر جو شکستہ زندگیوں کو زندگی بخش اور مافوق البشر حیات ہے، کچھ لکھوں۔
مگر حیران تھا کہ ایسے جامع الفضائل کی کون سی فضیلت اور ایسے مجمع الصفات کی کونسی صفت کا بیان کروں، سوچا کہ اِس بحرِ بیکراں میں غواصی اور میدان میں لااِنتہا میں جولانی مشکل و دشوار ہے نہ لکھوں یا نہ لکھوں، تو کہاں سے ابتداء کروں، اور کون سے دروازہ سے داخل ہوں، بالآخر یہ طے کیا کہ فی الوقت نہایت مختصر بیان تاریخ طِب عرب کا کیا جائے اور یہ دِکھایا جائے کہ یہ بچہ گہوارئہ نشوونما سے چل کر کس طرح سر زمینِ عرب اور اس ماحول میں سرحدِ جوانی تک پہونچا، اور کس طرح آغوشِ اِسلام میں پرورش پا کر عقل سلیم اور فکرِ مستقیم کی مدد سے ایک رہبرِ کامل اور ہادیِ عاقل بنا۔ لہٰذا طِبِ امام جعفر صادق علیہ السلام کا ذکر صرف اس لئے کیا گیا کہ قارئین اِسکو پڑھ کر بہ حد ِ بصیرت امام عالی مقام کی روحانیت کے بلند مقام کا کچھ اندازہ لگا سکیں، اور علمِ لدنی کی کچھ جھلکیاں دیکھ سکیں۔ یہ بھی یاد رہے کہ یہ علم ِ امام درسی و کسبی نہ تھا بلکہ وہبی اور صرف وہبی تھا، جو امام کو وراثتاً اپنے آبائے کرام اور اجداد عُظام سے اور اُنکو نبی خیرُ الانام سے اور نبی کو جبرئیل نیک نام سے، اور جبرئیل کو کلام لا کلام سے عطا ہوا تھا۔
(جاری ہے)
طب الصادق علیہ السلام — چہارم قسط
تاریخ آغازِ طِب
علم طب کے آغاز و ابتداء کے بارے میں اقوالِ عُقلاء مختلف ہیں، بعض مورخین نے اِس علم کی ایجاد کا سہرا کلدانیاں کے سر باندھاہے، بعض مورخ جادوگروں کو اس کا موجد بتلاتے ہیں، بعض کاہنانِ مصر کو اور اکثر نے عقلاء و فلاسفہء یونان کو علم طب کا موجد او ر بانی بتلایا ہے۔ طب درمیان عرب اہلِ عرب نے فارس و روم کے ہمسایہ ممالک سے طب کو حاصل کیا، اور سب سے پہلے طبیب عرب میں ابنِ خدیم ہوا وغیرہ وغیرہ .
اطبائے اِسلامی اسلام میں سب سے پہلا طبیب خالد ہوا پھر یکے بعد دیگرے نوبت جرجیس تک پہونچی ۔جس نے بغداد میں رہ کر اکثر سریانی کتب کا عربی میں ترجمہ کیا، اور بغداد میں امراضِ جسمانی کے علاج میں نمایاں شہرت حاصل کی۔ اکثر اہلِ دانش کو طبیب بنایا.
لیکن یہ کتاب جو ہم پیش کر رہے ہیں، یہ اقتباس اور اختصار ہے رہنمائے طبِ امام جعفر صادق علیہ السلام کا۔ یہ وہ کتاب ہے جس میں احادیث صحیح نقل کی گئی ہیں۔ علم طب کے عمدہ اور بے بہا مطالب ہیں وہ مناظرات ہیں جو امام اور حریفانِ امام میں پیش آئے ہیں اور وہ دلائل ہیں جن سے اِمام کا علمی و طبی مقام روشن و مبرہن ہوتا ہے۔ امام جعفر صادق در عصرِ منصور امام علیہ السلام کی عدالت زمانہءِ منصور دوانیقی میں اہلِ فضل و فضیلت کا مرکز اور دانش و حکمت کی ایک بڑی درسگاہ تھی۔ تشنہ گانِ معرفت آپ کے دریائے علوم سے سیراب ہوتے اور مشتاقانِ اسرار و حکمت رازہائے سربستہ کو اپنے کانوں سے سنتے تھے۔ کتاب توحید مفضل اور بعض مناظرات امام جو اطباءِ ہمعصر سے ہوئے وہ آپ کے مقام علمی اور حکمت تک پہونچنے کیلئے کافی و وافی ہیں۔ اُن رموزو اسرار کا جن کا انکشاف آپ نے اس وقت فرمایا، آج بھی کافی زمانہ گزر جانے کے بعد عصر حاضر کو اسکے اعتراف پر مجبور کر رہا ہے۔
اصل کلام:۔
کتاب مقدس یعنی قرآن خدا کے مقدس و برگزیدہ شخص یعنی محمد عربی پر نازل ہوئی۔
ضروریات و لوازم حیاتِ انسانی کلیةً اس میں جمع کر دی گئیں ۔ مَالِ ھَذَاالْکِتٰبِ لَا یُغَا دِ رُ صَغِیْرَةً وَّ لَا کَبِیْرَةً اِلَّآ اَحْصٰہَا (الکہف آیت نمبر۴۹) ہر چھوٹی اور بڑی چیز ایسی نہیں جو اس میں جمع نہ کر دی گئی ہو۔۔۔۔یہ کتاب ہر زمانہ کی ضروریات اور ہر دور کے لوازمات ماضی ، حال اور مستقبل سب کو اندر لئے ہوئے ہے۔ یہ ہر وقت کے لئے ایک مکمل قانون اور ہر مرد کیلئے ایک مصلح آئین ہے۔ اِس خالقِ کُل نے جو دلِ ہر زرہ اور نفسِ ہر جان سے واقف ہے۔ اس کتاب کو اپنے راست گو ترین پر برائے سعادتِ انسانی نازل فرمایا، تا کہ گمراہانِ حقیقت کو اس کتابِ ہدایت کے ذریعہ راہِ راست پر لگا کر رحمت خداوندی کا مستحق بنائے۔
لہذا خالقِ حقیقی پر یہ لازم تھا کہ اس کتاب میں فلاحِ انسانی کے ہر گوشہ پر روشنی ڈالے تاکہ انسان اپنے ہر فریضہ کو ادا کر سکے۔ قرآن میں ہر چیز کا بیان ہے اور مسلمانوں کے لئے ہدایت و رحمت و بشارت ہے۔ اس میں علم و دانش کے خزانے پوشیدہ ہیں، جو ارشاداتِ آسمانی پر مشتمل ہیں جنکو سوائے خدا اور راسخون فی العلم کے جو چراغِ ہدایت ہیں اور کوئی نہیں جانتا۔ (النحل آیت نمبر۸۹) ’راسخون فی العلم‘ وہ لوگ ہیں جن کو خدا نے رموز و اَسرارِ قرآنی سے واقف کیا ہے اور ان کو تمام مخلوق پر ترجیح دی ہے، اور یہی وہ لوگ ہیں جو راہِ سعادت و رحمت کے رہبر ہیں۔ کیونکہ کتالیفِ قرآنی اور فرائض آسمانی صرف صاحبانِ عقل کے لئے مخصوص ہیں اور عقل سالم کیلئے بدن سالم کی بھی نہایت ضرورت ہے تو لُطف پروردار کا مقتضا یہ تھا کہ وہ اس کتاب میں صحت و سلامتی جسم کا بھی بندوبست فرمائے تاکہ انسان اپنے فرائض کو بخیرو خوبی انجام دے سکے۔
چنانچہ قرآن صحتِ بدن اور سلامتی جسم کا بھی اسی طرح ذکر کرتا ہے جس طرح صحتِ روح کا۔ یعنی قرآن مجموعہ ہے طِب روحانی اور طِب جسمانی کا۔۔ قرآن نے طِب جسمانی کے اس اصول کو جسکو حُکمائے سابقہ نے از اِبتداء تخلیق تا اِیندم اصل اصولِ طِب جسمانی قرار دیاہے بلکہ یہ اصول تا قیامت جاری و ساری رہے گا۔ صرف تین لفظوں میں بیان کرکے دریا کوزے میں سما دیا ہے۔ مختصر ترین آیت میں مکمل طِب:۔ سورئہ اِعراف آیت نمبر۲۹، میں ارشاد ہوتا ہے وَکُلُوْاوَاشْرَبُوْ ا وَلَا تُسْرِفُوْ:۔ یعنی کھاوٴ۔پیئو اور اسراف نہ کرو۔۔۔
تمام تر اطباء بعد تحقیقاتِ علمی اور آزمائشِ طولانی اِس نتیجہ پر پہونچے ہیں کہ صحت و سلامتئی بدن کا انحصار کھانے اور پینے میں میانہ روی پر ہے۔ اگر اعتدال کو ملحوظ نہ رکھا گیا تو افراط و تفریط یقینی جسم کی خرابی اور بیماری کا سبب ہو گی۔ لہذا یہ چھوٹی سی آیت وہ مرکز اور محور ہے جس پر طبِ جسمانی کے تمامتر اُصول گھوم رہے ہیں۔ طب کا پہلا اور سب سے مقدم مسئلہ ہی یہ ہے کہ تمام تر بیماریوں اور عوارضِ معدہ سے شروع ہوتے ہیں معدہ کی خرابی ہی یعنی پُر خوری معمول سے زیادہ کھا لینا ہی انسان کو بیمار کرتا ہے لہذا قرآن نے نسخہ تجویز کیا۔ وَکُلُوْ، کھاوٴ۔ وَاشْرَبُوْ۔پئیو۔ وَلاَ تُسْرِ فُوْ ۔ اسراف نہ کرو یعنی زیادہ نہ کھاوٴ ۔ اِعتدال کو پیشِ نظر رکھو۔
پیغمبرِ اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم علمِ طب کے متعلق فرمان رسول بہ کثرت ہیں جو سلامتئی روح کے ساتھ سلامتئی بدن کے بھی ضامن ہیں، اِرشاد ختمی مرتبت ہے:۔ رَوَّحِ الْقُلُوْبَ سَاعَةً بَعْدَ سَاعَةٍ یعنی ہر چیز لحظہ کے بعد دِل کو آرام و راحت پہنچاوٴ۔ تمامتر خوب و بَد اثرات کا باعث انسان کا دل ہے۔ دل کی سلامتی پر تمام اعضاء کی سلامتی موقوف ہے۔ اور بیماری دِل تمام اعضاء کی بیماری کا واحد سبب ہے۔ لہذا سلامتی اور صحت کا بہترین اصول دل کو خوش رکھنا ہے۔
ایک فلسفی کہ مقولہ ہے کہ شادی بیماری کا بہترین علاج ہے۔ خوشی اِنسان کو اپنی طرف متوجہ کرکے انسان کو ہزاروں بیماریوں سے نجات دِلا دیتی ہے۔ ارشاد رسول:۔کل لھو باطل الا ثلث۔ تادیب الموٴللفرس و رمہ عن قوسہ وملاعبة امراتہ فانّھا حق۔ یعنی ہر بازی ناجائز ہے مگر تین(۳):۔ (۱) تربیتِ اسپ (۲) تیر اندازی (۳) تفریح بازنان ہر شخص کے نزدیک بازی و تفریح اِنسانی صحت و سلامتی کے لئے ضروری ہے۔ کوئی دل کو خلاف شرع اشیاء سے خوش کرتا ہے۔ اور شراب نوشی اور قمار بازی میں مبتلا ہو جاتا ہے۔ اور بعض عقل و دین سے کام لے کرعقل و دین کی بتلائی ہوئی تفریحات کو اختیار کرتا ہے اور جانتا ہے کہ انسان صرف کھیل کود کیلئے ہی پیدا نہیں کیا گیا۔
فرمانِ پیغمبر اِسلام کے مطابق ان تین چیزوں میں سے کسی ایک یا سب کو اختیار کرناہے۔ بازی با اسپ یعنی گھڑ دوڑ جو دلکو بھی خوش کرتی ہے اور گھوڑے کو تربیت دیکر قابل جنگ و جدل بناتی ہے۔ تیر اندازی تفریح کا سبب بھی بنتی ہے۔ اور میدانِ جنگ میں بھی کام آتی ہے۔ تفریح بازنان باعثِ نشاط بھی ہے۔ اور موجب افزائشِ نسل ارشاد رسول:۔ المعدة بیت کل داؤالحمیہ راس کُلّ دوا۔ یعنی شکم ہر بیماری کا گھر ہے، اور پرہیز ہر علاج کا رازہے۔ اطباء اور عقلاء کے نزدیک بھی ہر بیماری کی جڑ پُر خوری اور ناسازگار اشیاء ہیں۔ ضرب المثل ہے، کہ بیماریوں کا باپ کوئی بھی ہو لیکن بیماریوں کی ماں یقینی غذائے ناسازگار ہے لہذا کھاتے وقت اس کا خیال رکھنا چاہئے کہ کونسی غذا مفید اور سازگار ہے۔ غذا کے رنگ، لذت اور مزہ کے دھوکے میں نہ آنا چاہئے۔
کسی نے خوب خوب کہا ہے کہ انسان کا منہ، شاید پیٹ سے بھی بڑا ہے جو اِ س قدر کہا جاتا ہے کہ ظرف یعنی پیٹ سما نہیں سکتا۔ ارشاد رسول:۔اعظ کُل بدن ماعودہة۔ یعنی بدن کو اپنی عادی چیزوں سے کامیاب بناوٴ۔ اِنسان ان مفید چیزوں میں سے بھی جس کا وہ عادی ہو گیا ہے اِستعمال کرے اس لئے کہ انسان اپنی زندگی کے کاموں میں سے جس چیز کا عادی ہو جاتا ہے وہ اسکے لئے آسان تر ہو جاتے ہیں اِسی لئے عادی غذا اس کے لئے آسان اور زودہضم ثابت ہوگی۔ البتہ اگر ناسازگار غذاوٴں کا عادی ہو گیا ہے تو ان کو بہ تدریج ترک کرنے کی اِنتہائی کوشش کرے۔
ارشاد رسول:۔ لا تکرھو ا مرضا کُم علی الطعام فانّ اللہ یطعمہم و یستیھم۔ یعنی اپنے بیماروں کو ان کی خواہش کے خلاف کھانے پر مجبور نہ کرو کیونکہ ان کو خدا کِھلاتا اور پلاتا ہے۔ بیمار کو غذا سے پرہیز طبیعت کے خدمات میں سے بڑی خدمت ہے۔ اِس لئے کہ وہ مواد فاسدہ جو جسم میں جم کر بیماری کا باعث بنا ہے وہ نہ کھانے کی وجہ سے جل کر فنا ہو جائے۔۔۔ معدہ ضعیف میں ثقیل غذا ہر گز نہ، پہونچانی چاہئے۔ کیونکہ غذا ہضم نہ ہونے کی وجہ سے شکم میں سڑ کر مختلف مُہلک امراض سرطان وغیرہ کا سبب بنتی ہے، اور اکثرو بیشتر امراض بے انتہا غذا کھانے سے پیدا ہوتے ہیں۔ اکثر دیکھا گیاہے کہ جن لوگوں کی طویل عمر ہوئی ہے وہ اکثر پرہیزگار اور کم خوراک تھے۔
(جاری ہے )
طب الصادق علیہ السلام — قسط 5
ارشاد علی ابنِ ابی طالب
لا تمینو االقلوب بکثرة الطعام والشراب فانّ القلوب تموت کما یموت الزّرع اذا اکثر علیہ الماء۔۔
یعنی
اپنے دِلوں کو زیادہ کھانے پینے کی طرف مائل نہ کرو تمہارے دل ایک مزروعہ زمین کے مانند ہیں جس میں اگر حد سے زیادہ پانی دیا جائے تو زراعت کو بجائے فائدہ کے نقصان دیتا ہے بلکہ زراعت ہی کو ختم کر دیتا ہے۔
ایک دوسرے مقام پر امیرالمومنین اپنے فرزند کو رازِ حکمت سے مطلع فرماتے ہیں امیرالمومنین:۔
اے میرے فرزند، کیا چار باتیں میں تمہیں ایسی تعلیم نہ کروں جو تمہیں علم طب سے بے نیاز کر دیں۔
فرزند:۔ والد گرامی ضرور فرمائیے۔
امیرالمونین:۔ سُنو اور یاد رکھو!
۱)۔ دَستر خوان پر اُس وقت تک ہر گز مت بیٹھو جب تک اِشتہا کامل نہ ہو۔
۲)۔ اور دَستر خوان سے فورًا کھڑے ہو جاوٴ جب ایک لقمہ کی ابھی اشتہا باقی ہو۔
۳)۔غذا کو خوب چبا کر کھاوٴ
۴)۔ جب بسترِ خواب پر جاوٴ تو خیال رکھو کہ شِکمِ طعام سے پُر بار نہ ہو۔
اگر اِ س پر عمل کرو گے تو کسی طبیب کے محتاج نہ رہو گے۔
ارشادِ دیگر:۔
مین اراداالبقاء ولا بقاء فلیباکر الغذاء ویوخر العشاء ویقل عشیان النساء ولیخفف الرَداء الدّین۔
یعنی اگر کوئی شخص چاہے کہ ہمیشہ زندہ رہے ۔(اگرچہ بقاء سوائے خدا کے اور کسی کو نہیں) یعنی اگر چاہے کہ عمر طولانی ہو۔ تو صبح کا کھانا جلدی کھائے اور شام کا کھانا دیر میں ، اور ہم بستر کم ہو، قرض سے سُبکدوش ہو۔
ارشاد رسول:۔اپنی بیماریوں کا علاج کرو اِس لئے کہ خدا نے کوئی مرض ایسا نہیں دیا جس کی دوا نہ پیدا کی ہو۔ مگر موت جس کا کوئی علاج نہیں۔ نیز فرمایا جس نے بیماری خَلق کی اُس نے علاج بھی پیدا کیاہے۔ اور بہترین علاج، حجامت۔ فصْد۔ اور کالا دانہ ہے۔
پھر ارشاد فرمایا کہ بُخار کی حرارت کو پانی سے سرد کرو۔ جب آپ کو کبھی بخار آ جاتا تو آپ اپنے ہاتھ پانی میں ڈالتے۔ یہ بار ہا کا تجربہ ہے کہ بُخار کے مریض کو پانی ہاتھ پر ڈالنے سے آرام ہو گیا ہے۔ بشرطیکہ وہ کسی اور اندرونی بیماری میں مبتلا نہ ہوبلکہ بہتر یہ ہے ’گُلِ خطمی‘ کو پانی میں جوش دے کر سرد کر کے اُس میں ہاتھ اور پاوٴں ڈالے جائیں۔
اقوال امیرالمومنین:۔العلم علمان۔ علم الابدان و علم الادیان ۱۔
علم دو ہیں:۔
1بدن کا علم اور دین کا علم
۲۔عِلم چار ہیں:۔ علم فقیہہ(برائے حفظِ دین) عِلم طِب (برائے عِلاج و معالجہ) عِلم نحو برائے آداب و گفتگو) علمِ نجوم( برائے شناختن بعض اوقات)
۳۔ بُخار کی حرارت کو ’گُل بَنفشہ‘ اور آب سرد کے ذریعہ دور کرو
(جاری ہے )
طب الصادق علیہ السلام — قسط 6
دَاستانِ طبی امیرالمومنین
قضایائے امیرالمومنین میں سے صرف دو قضئے یہاں نقل کئے جا رہے ہیں۔ جن عُلماء فریقین نے نقل کیا ہے۔ اسعد ابنِ ابراہیم اودبیلی مالکی جو علمائے اہلسنت سے ہیں، وہ عمار ابن یاسِر اور زید ابن اَرقم سے روایت کرتے ہیں کہ امیرالمومنین علی ابن ابی طالب ایک روز ایوانِ قضا میں تشریف فرما تھے ہم سب آپ کی خدمت میں موجود تھے کہ ناگہاں ایک شوروغُل کی آواز سُنائی دی۔
امیرالمومنین نے عمّا ر سے فرمایا کہ باہر جا کر اِس فریادی کو حاضر کرو۔ عمار کہتے ہیں میں باہر گیا اور ایک عورت کو دیکھا جو اونٹ پر بیٹھی فریاد کر رہی تھی۔ اور خدا سے کہ رہی تھی ۔ اے فریاد رسِ بیکساں ! میں تجھ سے انصاف طلب ہوں اور تیرے دوست کو تجھ تک پہونچنے کا وسیلہ قرار دے رہی ہوں۔ مجھے اس ذِلت سے نجات دے اور تو ہی عِزّت بخشنے والا ہے۔ میں نے دیکھا کہ ایک کثیر جماعت اُونٹ کے گِرد شمشیر برہنہ جمع ہے۔ کچھ لوگ اس کی موافقت اور حمایت میں اور کچھ اس کی مخالفت میں گفتگو کر رہے ہیں۔ میں نے اُن سے کہا ، امیر المومنین علی ابن ابی طالب کا حکم ہے کہ تم لوگ ایوانِ قضا میں چلو۔
وہ سب لوگ اس عورت کو لے کر مسجد میں داخل ہوئے۔ ایک مجمع کثیر تماشائیوں کا جمع ہو گیا۔ امیرالمومنین کھڑے ہو گئے۔ اور حمد و ثناء خدا و ستائشِ محمد مصطفٰی کے بعد فرمایا! بیان کرو کہ کیا واقعہ ہے اور یہ عورت کیا کہتی ہے۔ مجمع میں سے ایک شخص نے کہا، یا امیرالمومنین ! اِس قضیہ کا تعلق مجھ سے ہے۔ میں اِس لڑکی کا باپ ہوں، عرب کے نامی گرامی معزز و متموّل مجھ سے اِسکی خواستگاری کرتے تھے مگر اِس نے مجھے ذلیل کر دیا۔امیرالمومنین نے لڑکی کی طرف ’رُخ ‘ کیا اور فرمایا کہ جو کچھ تیرا باپ کہتا ہے کیا یہ سچ ہے؟ لڑکی روئی اور چِلائی، یا حضرت! پروردگار کی قَسم میں اپنے باپ کی بے عزتی کا باعث نہیں ہوئی ہوں۔ بوڑھا باپ آگے بڑھا اور بولا یہ لڑکی غلط کہتی ہے۔ یہ بے شوہر قانونی کے حاملہ ہے۔ امیرالمومنین لڑکی کی طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا کہ کیا تو، حاملہ نہیں ہے اور کیا تیرا باپ جھوٹ بول رہا ہے۔
آقا یہ سچ ہے کہ میں شوہر نہیں رکھتی لیکن آپ کے حق کی قسم، میں کسی خیانت کی مرتکب نہیں ہوں۔ پھر امیرالمومنین نے کوفہ کی ایک مشہور ’دایہ‘ کو بُلوایا اور کہا کہ اس کو پَسِ پردہ لے جا کر جائزہ لو اور مجھے صحیح حالات سے مطلع کرو۔ ’دایہ ‘ لڑکی کو پسِ پردہ لے گئی بعدِ تحقیق خدمت ِ امیرالمومنین میں نہایت حیرت سے عرض کرنے لگی۔ مولا! یہ لڑکی بے گناہ ہے کیونکہ ’باکرہ‘ ہے کسی مرد سے ہمبستر نہیں ہوئی مگرپھر بھی حاملہ ہے۔ امیرالمومنین لوگوں کی طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا، تم میں سے کوئی شخص ایک برف کا ٹکڑا کہیں سے لا سکتاہے۔ لڑکی کے باپ نے کہا کہ ہمارے شہر میں اس زمانہ میں بھی برف بکثرت ملتا ہے مگر اس قدر جلد وہاں سے نہیں آ سکتا۔۔!
امیرالمومنین نے بہ طریقِ اعجاز ہاتھ بڑھایا اور قطعہ برف ہاتھ میں تھا۔’دایہ‘ سے فرمایا کہ لڑکی کو مسجد سے باہر لے جاوٴ اور ظَرف میں بَرف رکھ کر لڑکی کو برہنہ اس پر بٹھا دو اور جو کچھ خارج ہو مطلع کرو۔ ’دایہ‘ لڑکی کو تنہائی میں لے گئی، برف پر بٹھایا، تھوڑی دیر میں ایک سانپ خارج ہوا۔ ’دایہ ‘ نے لے جا کر امیرالمومنین کو دِکھلایا۔ لوگوں نے جب دیکھا تو بہت حیران ہوئے۔ پھر امیرالمومنین نے لڑکی کے باپ سے فرمایا کہ تیری لڑکی بے گناہ ہے۔ کیونکہ ایک کیڑہ تالاب میں اس کے نہاتے وقت ’داخل رحم‘ ہو گیا۔ جس نے اندر ہی اندر پرورش پا کر یہ صورت اختیار کی ( یہ تھی بغیر ایکسرے کے طبیبِ روحانی و جسمانی کی مکمل تشخیص)
داستان دیگر:۔
اِس واقعہ کو یا فعی نے اپنی مشہور کتاب روضة الریاحین میں صفحہ ۴۲ پر لکھا ہے۔ ایک مرتبہ امیرالمومنین علی ابن ابی طالب، بصرہ کی ایک شاہراہ سے گذر رہے تھے دیکھا ایک مقام پر کثیر مجمع ہے اور لوگ جوق در جوق چلے آ رہے ہیں ، آپ بھی بڑھے اور دیکھا کہ مجمع کے درمیان ایک خوش پوش، خوش رو جوان ہے۔ لوگ شیشیوں میں کوئی اپنا خون، کوئی اپنا ادرار(پیشاب) لئے اس کو دکھلا رہے ہیں۔ وہ ہر ایک کو اُس کی مرض کے مطابق دوا تجویز کررہا ہے۔ لوگوں سے معلوم ہوا کہ یہ بڑا مشہور و معروف حاذِق طبیب ہے۔ امیرالمومنین آگے بڑھے، سلام کیا، اور فرمایا! کیا دردِ گناہ کی بھی کوئی دوا آپ کے پاس ہے؟ طبیب:۔ (بغور دیکھ کر بولا) گناہ بھی کوئی درد یا بیماری ہے؟ امیرالمومنین:۔ نے فرمایا، ہاں۔ گناہ بڑی مُہلک تَرین بیماری ہے طبیب:۔ تا دیر سر جھکائے سوچتا رہا، بعد تامل کہا۔ اگر گناہ بیماری ہے تو کیا کوئی اسکا علاج آپ کے پاس ہے؟ امیرالمومنین:۔ بیشک میں گناہ کا علاج جانتا ہوں ا ور درد کی دوا رکھتا ہوں۔ طبیب:۔ ذرا میں بھی سنوں کہ اس کی کیا دوا ہے۔ اور کون سا نسخہ ہے جس کے ذریعہ آپ اسکا علاج کرتے ہیں۔
امیرالمومنین:۔ (طبیب سے فرمایا) اچھا اُٹھو اور آوٴ، ذرا میرے ہمراہ ’باغِ ایمان میں چلو، وہاں پہنچ کر ’نیت کے درخت کے کچھ ریشے۔ دانہ پشیمانی قدرے۔برگِ تدبر قدرے۔ تخم پرہیزگاری قدرے۔ ثمر فہم قدرے۔ شاخہائے یقین قدرے۔ مغز اِخلاص قدرے۔ پوست سعئی قدرے۔ زہر مُہرہ تواضع مختصرً۱ اور توبہ کا پچھلا حصہ لو ترکیب:۔اِن سب دواوٴں کو باہوش و حواس اِطمینان قلب سے توفیق کے ہاتھوں اور تصدیق کی اُنگلیوں سے تحقیق کے پیالہ میں ڈالو۔ اور آنکھوں کے پانی میں بھگو دو۔ کافی دیر کے بعد پھر سب کو امید کی پتیلی (دیگچی) میں ڈال کر شوق کی آگ میں جوش دو۔ اس قدر کہ مادئہ فاسدہ فنا ہو جائے اور خالص چیز رہ جائے۔ اِس کے بعد تسلیم و رضا کی طشتری میں رکھ کر توبہ و استغفار کی پھونکوں سے ٹھنڈا کرو۔ پھر اسے ایسی جگہ بیٹھ کر جہاں سوائے خدا کے اور کوئی نہ ہو ۔ پی لو‘ ۔ یہ ہے وہ دوا جو گناہ کے درد کو دفع اور مصیبت کے زخموں کو بھر دیتی ہے۔ پھر کوئی درد یا زخم کا اثر باقی نہیں رہتا۔ طبیب یہ سن کر حیران ہو گیا۔ کچھ دیر خاموش رہ کر وہ آگے بڑھ کر امیرالمومنین کے قدموں پر گر گیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔
پیغمر اسلام خاتم المرسلین جو اپنی زمانہ حیات بابرکات میں امراض روحانی و جسمانی کے حقیقی طبیب تھے۔ جب بہ اشارہ حبیب محبوب بزم لاھوتی کی طرف مائل ہوا تو لطفِ خداوندی کا تقاضہ ہوا کہ اپنے بندوں کو بے سرپرست نہ چھوڑے، چنانچہ غروب آفتاب سے قبل ہی چند ستارونکی روشنی کا انتظام فرمایا تا کہ بندوں کے روحانی اور جسمانی امراض کا مداوا ہوتا رہے، ہر دور کے اسلامی دانشوروں نے آئمہ طاہرین کے طبی فرمان کو بھی کتابی صورت میں اکثر پیش کیا ہے ازاں جملہ طب النبی۔ طِب الرضا۔ طب الائمہ ہے جس میں طب الرضا زیادہ معروف ہے۔ جو امام علی رضا علیہ السلام نے مامون رشید ( خلیفہ بنی عباسیہ) کی خواہش پر تحریر فرمائی جس کو مامون نے سونے کے پانی سے لکھوایا۔ جس کی وجہ سے کتاب نے رسالہ ذہبیہ نام پایا۔ مامون کے دور میں اگرچہ مشہور و معروف اطباء موجود تھے۔ مگر مامون رشید ہمیشہ امام علی رضا علیہ السلام کی طرف رجوع کرتا ۔
(جاری ہے)
طب الصادق علیہ السلام — قسط 7
دورِ ترقی علمی
امام جعفر صادق علیہ السلام کے زمانے کو علمی اِرتقاء اور ترقی کا زمانہ کہا جاسکتا ہے کیونکہ عوام و خواص ہر ایک اس زمانے میں تحصیلِ علم کی طرف متوجہ تھا۔ اور اس زمانے کا ماحول کاملاً اسرارِ قرآنی کی تبلیغاور انکشاف کے لئے سازگار تھا۔ اِس علمی ماحول ہی کی وجہ سے امام کو اسرارِ علومِ دینی کے حتی الوسع اِنکشاف کا موقع ملا۔ آپ کے حکیمانہ کلمات علمی وطبی نظریات اور دینی بیانات کی پُرجوش نہر تھی جو تشنگانِ معرفت کو سیراب کرتی چلی جا رہی تھی۔ تشنگانِ دانش اور بیمارانِ جہل دور دروازے سے آتے اور جہالت کی بیماری سے شفایاب ہوتے۔
مورخین آپ سے روایت کرتے اور دانشور کتابی صورت میں آپ کے فرمودات جمع کرتے تھے حتیٰ کہ حفاظ اور محدثین جب کچھ بیان کرتے تو حوالہ دیتے کہ امام جعفر صادق نے یہ ارشاد فرمایاہے، اب ہم آپ کے دریائے حکمت کے چند قطرے اور گلستانِ طب کے پھول نہایت اِختصار سے پیش کر رہے ہیں۔ مُعارفِ اِمام از کتب غیر نیست جو لوگ عرب کے ماحول اور عرب کی تاریخ سے واقف ہیں وہ خوب جانتے ہیں کہ معارف و علوم امام آپ کے ہمعصر عقلاء کی تعلیمات سے بالکل مختلف ہیں لہذا ظاہر ہوا کہ آپ نے کسی مدرسہ میں تعلیم حاصل نہیں کی اور نہ کسی اُستاد کے سامنے زانوئے اَدب تہہ کیا۔
آپ کا علم۔
عِلمِ نبوت کا ایک پر تو ہے جس کا اَصل سرچشمئہِ وحی اور پیغامِ خداوندی ہے۔ اسی سر چشمہ اور علم نبوتی کا دھارا حضرت علی علیہ السلام ہیں جن سے فرزندے بہ فرزندے امام جعفر صادق علیہ السلام تک بہ فیضانِ وحی پہونچتا ہے۔ مختصر یہ کہ معارفِ جعفری، اَسرار قرآنی کا ایک راز۔ انوارِ نبوت کا ایک نور۔ فیضانِ امامت کا ایک روشن فیض ہے۔ اَب ہم اپنے دعوے کے ثبوت میں حضرت امام جعفر صادق کے کچھ طبی مناظرات نقل کر رہے ہیں اور فیصلہ قارئین و ناظرین کی عقل سلیم پر چھوڑتے ہیں۔
طبِ ہندی:۔
طِبِ ہندی ’تمام بیماریوں کی جڑ اور اصل کثافت ِ خون کو ٹھہراتی ہے اور مُصفی خون اَدویہ سے اسکا علاج کرتی ہے۔ بیماریاں اگرچہ مختلف ہوتی ہیں مگر وہ صرف تصفیئہ خون سے سب کا علاج کرتی ہے۔ اَطباء ہندی مادہِ فاسد سے قطع نظر کرکے تصفیئہ خون کی کوشش کرتے ہیں۔ کثیف خون کی کثافت کے دُور کرنے کی طرف تو متوجہ نہیں ہوتے بلکہ تازہ اور نیا پاک خون پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔۔۔۔۔ طبِ ہندی میں پرہیز زیادہ تر فاقہ کی صورت میں ہے۔ مگر اسلام میں پرہیز صرف ان چیزوں سے ہے جو مُضر ہوں۔
طب الصادق علیہ السلام — قسط 8
گفتگو امام صادق جعفر علیہ السلام با طبیبِ ہندی
امام جعفر صادق جب منصور کے دربار میں پہونچے تو وہاں ایک طبیب ہندی ایک کتاب طب ہندی منصور کو پڑھ کر سنا رہا تھا، آپ بھی بیٹھ کر خاموشی سے سُننے لگے۔ جب وہ فارغ ہوا تو آپ کی طرف متوجہ ہوا۔ اور منصور سے پوچھا، یہ کون ہیں۔منصور نے جواب میں کہا ، یہ عالمِ آلِ محمد ہیں۔ طبیب ہندی آپ سے مخاطب ہوا اور بولا، آپ بھی اس کتاب سے کچھ فائدہ اُٹھانا چاہتے ہیں۔ آپ نے فرمایا، نہیں۔ اُس نے کہا، کیوں؟ آپنے فرمایا جو کچھ میرے پاس ہے وہ اس سے کہیں بہتر ہے جو تمہارے پاس ہے۔ اس نے کہا، آپ کے پاس کیا ہے؟ آپ نے فرمایا کہ ہم گرمی کا سردی اور سردی کا گرمی سے۔ رطوبت کا خشکی سے اور خشکی کا رطوبت سے علاج کرتے ہیں۔ اور جو کچھ رسول خدا نے فرمایا ہے اس پر عمل کرتے ہیں۔ اور انجام کار خدا پر چھوڑتے ہیں۔
طبیب ہندی نے کہا وہ کیا ہے؟
امام:۔ فرمودئہ رسول یہ ہے کہ شِکم پر بیماری کا گہرا اثر ہوتا ہے اور پرہیز ہر بیماری کا علاج ہے جسم جس چیز کا عادی ہو گیا ہو اُس سے اُس کو محروم نہ کرو۔
طبیب ہندی:۔ مگر یہ چیز طِب کے خلاف ہے
امام:۔شاید تمہارا یہ خیال ہے کہ میں نے یہ علم کتاب سے حاصل کیا ہے
طبیب ہندی:اسکے علاوہ بھی کیا کوئی صورت ہے
امام:۔میں نے یہ علم سوائے خدا کے کسی سے حاصل نہیں کیا۔ لہذا بتلاوٴ ہم دونوں میں کس کا علم بلند و برتر ہے۔
طبیب: کیا کہاجائے میں تو یہ سمجھتا ہوں کہ شاید میں آپ سے زیادہ عالم ہوں۔
امام:۔اچھا میں تم سے کچھ سوال کرسکتا ہوں؟
طبیب:۔ ضرور پوچھئے۔
امام:۔یہ بتاوٴ کہ آدمی کی کھوپڑی میں کثیر جوڑ کیوں ہیں،سپاٹ کیوں نہیں
طبیب:۔کچھ غور و خوض کے بعد ، میں نہیں جانتا
امام:۔اچھا پیشانی پر سر کی طرح بال کیوں نہیں ہیں
طبیب:۔میں نہیں جانتا
امام:۔پیشانی پر خطوط کیوں ہیں
طبیب :۔ معلوم نہیں
امام:۔آنکھوں پر اَبرو کیوں قرار دیئے گئے ہیں۔
طبیب:۔میں نہیں جانتا
امام:۔ آنکھیں بادام کی شکل کی کیوں بنائی ہیں
طبیب:۔معلوم نہیں
امام:۔ناک دونوں آنکھوں کے درمیان کیوں ہے
طبیب:۔مجھے معلوم نہیں
امام:۔ ناک کے سوراخ نیچے کی طرف کیوں ہیں
طبیب:۔ معلوم نہیں
امام:۔ہونٹ، منھ کے سامنے کیوں بنائے ہیں
طبیب :۔ معلوم نہیں
امام:۔ آگے کے دانت باریک و تیز اور داڑھیں چپٹی کیوں ہیں
طبیب :۔ معلوم نہیں
امام:۔مرد کے داڑھی کیوں ہے
طبیب :۔ معلوم نہیں
امام:۔ہتھیلی اور تلوے میں بال کیوں نہیں ہیں
طبیب:۔ معلوم نہیں
امام:۔ناخُن اور بال بے جان کیوں ہیں۔
طبیب :۔ معلوم نہیں
امام:۔دِل صنوبری شکل کا کیوں ہے
طبیب:۔ معلوم نہیں
امام:۔پھیپھڑے کے دو حصے کیوں ہیں اور متحرک کیوں ہیں۔
طبیب:۔معلوم نہیں
امام:۔جگر گول کیوں ہے
طبیب:۔معلوم نہیں
امام:۔گُھٹنے کا پیالہ آگے کی طرف کیوں ہے۔
طبیب:۔ معلوم نہیں
امام:۔ میں خدائے داناوبرتر کے فضل سے ان تمام باتوں سے واقف ہوں۔
طبیب:۔فرمایئے میں بھی مستفید ہوں
امام:بہ غور سُن
جوابات
۱)۔
آدمی کی کھوپڑی میں مختلف جوڑ اس لئے رکھے گئے ہیں تا کہ دردِ سر اُسکو نہ ستائے
۲)۔سر پر بال اِس لئے اُگائے تاکہ دماغ تک روغن کی مالِش کا اثر جاسکے،اور دماغ کے بُخارات خارج ہو سکیں، نیز سردی و گرمی کا بہ لحاظِ وقت لباس بن جائے
۳)۔پیشانی کو بالوں سے خالی رکھا تا کہ آنکھوں تک نور بے رکاوٹ آسکے۔ ۴
)۔ پیشانی پر خطوط اِس لئے بنائے ہیں تا کہ پسینہ آنکھوں میں نہ جائے۔
۵)۔آنکھوں کے اوپر اَبرواِسلئے بنائے تا کہ آنکھوں تک بقدر ضرورت نور پہنچے۔ دیکھوجب روشنی زیادہ ہو جاتی ہے تو آدمی اپنی آنکھوں پر ہاتھ رکھ کر چیزوں کو دیکھتا ہے۔
۶)۔ناک دونوں آنکھوں کے درمیان اس لئے بنائی ہے تاکہ روشنی کو برابر دو حصوں میں تقسیم کردے تاکہ معتدل روشنی آنکھوں تک پہونچے
۷)۔آنکھوں کو بادام کی شکل اس وجہ سے دی تاکہ آنکھوں میں جو دوا سلائی سے لگائی جائے اُس میں آسانی ہو اور میل آنسووٴں کے ذریعہ بہ آسانی خارج ہو سکے۔
۸)۔ناک کے سوراخ نیچے کی طرف اِسلئے بنائے تاکہ مغز کا میل وغیرہ اس سے خارج ہو اور خوشبو بذریعہ ہوا دماغ تک جائے اور لقمہ منھ میں رکھتے وقت فورًامعلوم ہو جائے کہ غذا کثیف ہے یا لطیف۔
۹)۔ہونٹ، مُنھ کے سامنے اِسلئے بنائے کہ دماغ کی کثافتیں جو ناک کے ذریعہ آئیں منھ مین نہ جاسکیں۔ اور خوراک کو آلودہ نہ کردیں۔
۱۰)داڑھی اسلئے بنائی تاکہ مرد اور عورت میں تمیز کی جاسکے ورنہ بڑا شرمناک طریقہ اختیار کرنا پڑتا۔
۱۱)۔آگے کے دانت باریک اور تیز اِس لئے بنائے گئے تاکہ غذا کو کاٹ کرٹکڑے ٹکڑے کر سکیں اور داڑھوں کو چوڑے(چَپٹے) اِس لئے بنائے تاکہ وہ غذا کو پیس سکیں۔
۱۲)۔ہاتھوں کی ہتھیلیاں بالوں سے اِس لئے خالی رکھیں تاکہ قوتِ لامسہ(چھونے کی قوت) صحیح کام انجام دے سکے۔
۱۳)۔ناخُن اور بالوں میں جان اِس لئے نہیں ، کہ انکے کاٹنے میں تکلیف کا سامنا باربار نہ ہو۔
۱۴)۔دِل صنوبری شکل اِسلئے دی گئی تاکہ اسکی باریک نوک پھیپھڑوں میں داخل ہو کر انکی ہوا سے ٹھنڈی رہے۔
۱۵)۔پھیپھڑوں کو دو حصوں میں اس وجہ سے تقسیم کیا گیا ہے کہ دِل دونوں طرف سے ہوا حاصل کر سکے۔
۱۶)۔جِگر کو گول اِسلئے بنایا ہے تاکہ معدہ کی سنگینی اپنا بوجھ اس پر ڈال کر زہریلے بُخارات کو خارج کر دے۔
۱۷)۔گُھٹنے کا پیالہ آگے کی طرف اسلئے ہے تاکہ آدمی بہ آسانی را ہ چل سکے، ورنہ راستہ چلنا مشکل ہو جاتا۔
اِنسان کے جسم میں ہڈیاں کتنی ہیں؟ طبیبِ نصرانی نے بڑے اِحترام سے امام سے درخواست کی کہ اِنسان کے جسم کی بناوٹ کی کچھ وضاحت فرمائیں۔ امام علیہ السلام نے فرمایا کہ خدا نے اِنسان کو بہ لحاظ ہیکل اِستخوانی دو سو آٹھ حصوں سے ترکیب دیا ہے۔ اِنسان کے جسم میں بارہ اعضاء ہیں ۔ سر، گردن، دو(۲) بازو، دو کلائی، دو (۲)ران،دو(۲) ساق (پنڈلیاں) اور دو پہلو اور تین سو ساٹھ(۳۶۰)رگیں ، ہڈیاں،پٹھے، اور گوشت۔۔ رَگیں جسم کی آبیاری کرتی ہیں۔ھڈیاں بدن کی حفاظت کرتی ہیں۔اور گوشت ہڈیوں کا تحفظ کرتا ہے۔ اور اس کے بعد پَٹھے گوشت کی حفاظت کرتے ہیں۔۔ ہر ہاتھ میں اِکتالیس ہڈیاں ہیں۔پینتیس ہڈیوں کا ہتھیلی اور انگلیوں سے تعلق ہے۔اور دو کا تعلق کلائی سے اور ایک کا تعلق بازو سے اور تین کا کندھے سے تعلق ہے۔ ہر پیر میں تینتالیس ہڈیاں پیدا کی ہیں۔ جن میں پینتیس قدم میں اور دُو پنڈلی میں اور تین زانو میں اور ایک ران میں اور دو نشیمن گاہ میں یعنی بیٹھنے کی جگہ میں۔۔ ریڑھ کی ہڈی میں اَٹھارہ ٹکڑے ہیں۔ گردن میں آٹھ، سر میں چھتیس ٹکڑے ہیں۔ اور منھ میں اٹھائیس یا بتیس دانت ہیں۔
اِس زمانہ میں جو ترکیب اِنسان کی ہڈیوں کو شمار کیا گیا ہے اُس میں اور فرمانِ امام میں اگر تھوڑا فرق ہو تو وہ صرف اس وجہ سے ہے کہ بعض ان دو ہڈیوں کو جو بہت ہی متصل ہیں ایک ہی شمار کیا گیا ہے۔ امام علیہ السلام نے صدیوں قبل بغیر کسی آلہ اور فن معلومات کے تحقیق طِبی فرمائی ہے وہ آپ کے علم ِ امامت کا بَیّن ثبوت ہے۔ دورانِ خون یہ مسئلہ جو اطباء ِ مشرق نے بعد میں معلوم کیا ہے رازی کا بیان ہے کہ اسکو حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے صدیوں پہلے کتاب توحیدِ مفضل میں بیان فرما دیا ہے۔
امام علیہ السلام نے اپنے شاگرد( مفضل)کو مخاطب کر کے فرمایا، اے مفضل! ذرا غذا کے بدن میں پہونچنے پر غور کرو، اور دیکھو کہ اس حکیم مطلق نے اس عجیب کارخانہ کو کس حکمت اور تدبیر سے چَلایا ہے۔ غذا منھ کے ذریعہ پہلے معدہ میں جاتی ہے۔ پھر حرارتِ غریری اس کو پکاتی ہے اور پھر باریک رگوں کے ذریعہ جگر میں پہونچتی ہے۔ یہ رگیں غذا کو صاف کرتی ہیں تا کہ کوئی سخت چیز جگر کو تکلیف نہ پہونچا دے۔ کیونکہ جگر ہر عضو سے زیادہ نازک ہے۔ ذرا اللہ کی اس حکمت پر غور کرو کہ اُسنے ہر عضو کو کس قدر صحیح مقام پر رکھاہے۔اور فُضلہ کے لئے کیسے ظروف(پِتہ، تِلّی اور مثانہ) خلق فرمائے تاکہ فُضلات جسم میں نہ پھیلیں، اور تمام جسم کو فاسد نہ بنا دیں۔ اگر پِتہ نہ ہوتا تو زَرد پانی خون میں داخل ہو کر مختلف بیماریاں مثلًا یرقان وغیرہ پیدا کر دیتا۔ اگر مثانہ نہ ہوتا تو پیشاب خارج نہ ہوتا اور پیشاب خون میں داخل ہو کر سارے جسم میں زہر پھیلا دیتا۔
(جاری ہے )
اسلام علیکم محترم ساتہیو
انتہا ئ علمی اور خوبصورت بلاگ ہے ۔ جو علم کے ساتھ ساتھ عمل کی راہیں بھی کھولتا ہے اور اپنی سوچ اور فہم کو جلاء دینے کا بھی باعث ہے ۔
بہن نگہت ایک ایک لفظ دوبارہ لکھنے کے قابل ہے ،لیکن مندرجہ زیل حقیقت سے انکار ناممکن ہے ۔جیسا کہ آپ نے کہا ۔
{در اصل بھائی ہم نے اپنے اسلاف کو الگ الگ خانوں میں بانٹ رکھا ہے جیسے مولائے کائینات حضرت علی علیہ السلام کو “ نعرہ حیدری“ کے لئے اور امام صادق جعفر علیہ السلام کو کونڈوں کی نیاز تک ۔۔ بس ہمارا دین مذہب یہی تک ہے ۔۔ اس کو سمجھنے کی تگ دو ۔۔اس تک پہنچنے کی تمنا سب مسالک کی نظر ہو گئی ۔۔ کتنی حیرت کی بات ہے امام جعفر صادق کے شاگردوں کو سب مانیں گے اور ان کے اقوال حدیث کی طرح ازبر بھی ہونگے لیکن انکے جد امجد کا زکر اور شکریہ بہت کم ادا ہوتا ہے ۔۔}
اگر ہم ان باتوں کی سمجھ رکھتے تو شا ید اس پستی کا شکار نہ ہوتے جس سے آج کل گزر رہے ہیں ،اس سے زیا دہ بد قسمتی کیا ہو سکتی ہے کہ کہ اتنے با علم اور با عمل بزرگوں کا پبرو کار ہونے کے با وجود ہم میں
ان کا کوئ ایک وصف نہیں ہے ۔ کیونکہ ہم نے ان کی تعلیمات کو اپنی زندگیوں میں جاری و ساری نہیں کیا ، بلکہ ہر ایک نے دوسرے ہی کو سنوارنے کا ٹھیکہ اٹھایا جس کا ہمیں کوئی بھی فائدہ نہ ہوا ۔شاید اگر خود کو ٹھیک کر لیتے تو زیارہ فائدہ مند ہوتا ۔اور ہم سب کو ایک دوسرے کے نزدیک لانے کا بھی باعث ہوتا ،
اللہ ہم سب کو عقل و شعود کی نعمتوں سے نوازے ،آمین
جزاک اللہ خیر
عالم آرا
سب سے پہلے تو بھائی مصباح جیلانی کو بہت بہت مبارکباد کے نہ صرف خود امامِ صادق(ع) کی شان بیان کر کے
ثواب کمایا بلکہ بہن نگہت کو اُس مضمون کے پڑھنے سے جو تحریک ملی اُس نے دونوں کے توشہء آخرت کو سامانِ
شفاعت سے بھر دیا ہے.
(انشاللہ تعالیٰ )
دونوں مضامین درّہاےء علم و حکمت سے بھرے ہوےء ہیں اور انتہائی فکر انگیز ہیں
اللہ تعالیٰ ہم سب کو علمِ محمد(ص) و آلِ محمد (ع) سے استفادہ کرنے کی توفیق عطا فرماےء.
آمین ثمّہ آمین
نگہت آپی اسقدر ہمت افزاء اور پُر معنی تبصرے کا بہت بہت شکریہ۔ حقیقت یہ ہے کہ اگر اور کسی نے نہ بھی پڑھا ہو اور صرف آپ نے پڑھ لیا اور اسکوبا معنی و با مقصد جانا تو مجھے میری محنت وصول ہو گئی۔ جن موضوعات کو فدوی نے صرف کشاں کشاں حوالے کے طور پر ذکر کیا، آپ نے انکا حق ادا کردیا۔ آپ کی تحریروں کی شکل میں امام صادق علیہ السلام کے مباحث و فرمودات کا گلدستہ دیکھ کر یہ یقین ہوتا ہے کہ عشق اور وابستگی ہو تو انسان کے لئے کوئی کام مشکل نہیں ہے۔ صرف جابر بن حیان نے پانصد صفحات سے زیادہ طویل مقالات و منقولات ِ امام کو کتاب کی شکل میں مرتب کیا تھا۔۔۔۔۔اس لئے جب انکی کاوشہائے علمی کی بات ہوگی تو تھوڑی بہت طوالت آئی گی ہی سہی۔ یقیناً ہر اچھی تحریر ہر شخص نہیں پڑھ سکتا اور مجھے اپنی اور آپکی اس تحریر پر ناز ہے کہ یہ واقعی اچھی بھی ہیں اور پُر تحقیق و با مقصد بھی، اور صرف ان کے لئے ہیںجو اس کے حقدار بھی ہیں۔ میں کسی کی کسر شان نہیں کر رہا اور نہ ہی ایسا مقصود و مطلوب ہے، لیکن سچ یہی ہے کہ اب تک تبصرے دیکھ کر یہ کہنے پر مجبور ہوں کہ ایسی تحریر لکھنے اور پڑھنے کے لئے وقت کی قربانی تو دینا ہی پڑتی ہے۔
——————————–
ہمارا ایک عمومی رویہ یہی بن چکا ہے کہ ہم زیادہ تر نیازی مسلمان ہیں اور نیاز کے اہتمام سے اسکے انہظام تک تو خوب کوشش بھی کرتے ہیں اور اسی حوالے سےامام صادق (ع) کو بھی خوب جانتے ہیں ولیکن اسکے سوا ان سے کوئی واسطہ رکھنا مناسب نہیں سمجھتے۔ مجھے نیاز کے اہتمام پر کوئی اعتراض نہیں ہے کیونکہ یہ بھی محبت اور صدق دل کے سبب ہی ممکن ہوتا ہے اور حقیقت میں امام لوگوں کے اس نیاز کے تصدق بھی اپنا فیض عطا فرماتے ہیں۔ لیکن کیا یہ مناسب نہیں کہ ہم خود امام کے تھوڑا اور قریب کرنے کی کوشش کریں۔
مجھے یہ بھی کہنے دیجیئے کہ اب یہ سب کچھ بھی زیادہ تر فیشن ہی رہ گیا ہے۔ بڑی بڑی نیازیں بڑے بڑے لوگ اور پورا مہینہ بڑی بڑی مہمانداریاں اپنے ہم منصب و ہم حسب لوگوں کے لئےکرتے ہیں اور کوئی خبر نہیں لیتا اس مخلوق ِ خدا کی جو مہینوں سے صرف ایک تر نوالے کو ترستی ہے۔ فیض امام تو سادگی سے دی گئی نیاز سے بھی میسر آ سکتا ہے لیکن پھر ہماری خود ساختہ آن بان شان کا اندازہ عوام کو کیونکر ہو؟؟؟؟مگر سوال ہے یہی کہ کیا یہی مدعائے اسلام ہے اور اسی کئے سب کچھ ہوتے ہوئے بھی حضؤر پاک سے لیکر امام عسکری تک سبھی بورا نشین اور نان جویں کے جویا رہے؟ کیا ان کو اسباب کی غربت نے مارا تھا یا عوام کے خیال سے اپنا سب کچھ لٹا کر خود اس سادہ زندگی پر مجبور تھے؟ صرف امام حسین (ع) کی املاک جو امام علی زین العابدین (ع) کو وراثت میں ملیں ان کا بھی پورا اندازہ ممکن نہیں ہے، لیکن ان سب کی زندگیاں کسی سادگی اور بندہ پروری سے گزریں، ہمیں اسکا خیال ہونا چاہئیے۔ اسی مضمون میں میں نے امام حسن علیہ السلام کی اولاد کے قائم کردہ نئے شہر اوسط کا ذکر کیا۔ پھر امام صادق کے باغات۔ یہ سب کچھ ثروت کی نشانیاں ہیں، لیکن انکی زندگیاں صرف نان جویں اور سادگی سے عبارت تھی۔ آخر کیوں؟
مجھے اندازہ ہے کہ تحریر کسی قدر طویل تھی اور ہماری بوجھل طبیعتوں پر کسی با معنی و طویل تحریر کا پڑھنا کسقدر زیادہ بوجھ پڑ جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ گنتی کے چار افراد کے سوا کسی نے تا حال مزید کچھ کہنا مناسب نہیں سمجھاجن سب کا میں فرداً فرداًمشکور ہوں۔
———————-
محتاج دعا
سائرہ میری بہن سلام قبول کرو ۔۔ تم نے بلکل سچ لکھا ہے کہ مصباح بھائی کا مضمون ہے اتنا شاندار کہ پڑھنے والے کو تحریک ملتی ہے کہ امام جعفر صادق علیہ السلام سے محبت کرے اور جو لوگ پہلے ہی محبت کرتے ہیں ان کے دل میں مزید بڑھنے لگتی ہے محبت کا سفر جہاں پرخطر ہوتا ہے وہاں رکنے والا بھی نہیں ہوتا سو جن سے محبت کی جاتی ہے انہیں ہر رخ سے جاننے کا شوق بڑھ جاتا ہے ۔۔ امام جعفر صادق علیہ السلام کا طبی رخ حیران کن ہے اور اس کو پڑھتے ہوئے اپنی کئی کتابیں “ بچہ“ سی لگیں ۔۔ ۔۔
سائرہ میں شدت سے سوچنے لگی ہوں کہ طالب علم ہونا خدا کی کتنی بڑی نعمت ہے ۔۔ مجھے اللہ کریم و رحیم اپنے حبیب اور ان کی آل کے صدقے مجھے آخری سانس تک طالب علم رکھے ۔۔آمین
میں مصباح بھائی کی انتہائی شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھ جیسی گنہگار کو یہ راہ دیکھائی اور میری عاقبت کو سنوارنے میں میرے کوششوں کے لئے دعایں بھی کیں ۔۔ اور ہر ممکن راہنمائی بھی کی ۔۔۔
جزاک اللہ
محترمہ سائرہ بتول صاحبہ و
محترمہ عالم آراء آپا
سلام مسنون،
آپ دونوں کو مضمون با مقصد و با معنی لگا، ہمت افزائی اور پسندیدگی کا بہت شکریہ۔ امید ہے اسی طرح ایک دوسرے سے مستفید ہوتے رہیں گے، انشاء اللہ۔
ممون و محتاج دعا
آپکا بھائی
یہی وجہ ہے کہ گنتی کے چار افراد کے سوا کسی نے تا حال مزید کچھ کہنا مناسب نہیں سمجھا…..عزیزم مصباح یہ مقام دراصل عطا،اجازت اور ظرف کا ہے اور کچھ نہیں.ہر کس و ناکس کے نصیب میں یہ کہاں.
طب الصادق علیہ السلام — قسط 9
ہم کسطرح دیکھتے اور سُنتے ہیں
یہ مسئلہ دانش اور طب کا مسلمہ ہے کہ سننے کے واسطے دو چیزوں کی ضرورت ہے ایک مسافت دوسرے وہ ذریعہ جو آواز کو کانوں تک پہونچا ئے اور اس ذریعہ کو ہوا کہتے ہیں۔ اگر ہوا نہ ہو تو آواز کو نہیں سُن سکتے۔ آنکھ جن چیزوں کو دیکھتی ہے اُس میں بھی واسطہ کی ضرورت ہے۔ اور وہ نور اور روشنی ہے خواہ سورج کی ہو یا چاند ستاروں کی یا آگ کی۔ خلاصہ یہ کہ بغیر ہوا کے ذریعہ سُننا، اور بغیر روشنی کے دیکھنا ممکن نہیں ہے۔
یہ مسائل جن پر سے بعد میں پردہ اُٹھایا گیا ہے، ایک ہزار دو سو سال (۱۲۰۰) پیشتر امام اپنے شاگرد مفضل کو تعلیم فرما گئے ہیں۔ آپ مفضل شاگرد سے فرماتے ہیں، اے مفضل! ذرا حواسِ خمسہ پر نظر ڈالو، خدا نے آنکھوں کو پیدا کیا تاکہ رنگوں کو دیکھے۔ اگر رنگ ہوتے اور چشم نہ ہوتی تو رنگ بیکار تھے۔ اگر چشم ہوتی اور رنگ نہ ہوتے تو چشم بیکار ہو تی۔ کانوں کو پیدا کیا تاکہ آواز یں سُنے۔ اگر صدا(آواز) ہوتی اور کان نہ ہوتے، آواز بیکار تھی۔ اور اگر صدا نہ ہوتی اور کان ہوتے تو کان بیکار ہوتے۔ حدیثِ ھلیلہ:۔ حدیثِ مذکور ایک وہ خط ہے جو حضرت امام جعفر صادق نے اَثبات توحیدِ خداوندی میں اپنے شاگرد مُفضل ابنِ عمر کو لکھا۔ یہاں اس خط کا صرف وہ حصہ لکھا جا رہا ہے جو اِس موضوع سے متعلق ہے۔ یہ تحریر اِس اَمر کی گواہ ہے کہ ہمارے مذہبی پیشوا’گِیاہ شناسی‘ میں بھی کِس قدر ماہر تھے۔
محل حدیث:۔
مُفضل ابنِ عمر جعفی نے اِمام جعفر صادق کو ایک خط لکھا کہ یہاں کچھ لوگ منکرِ خدا،توحیدِ خداوندی اور اسکی رُبوبیت سے اِنکار کرتے ہیں۔ آپ اُنکا جواب حسب مصلحت تحریر فرما دیں۔ جواب:۔
بِسمِ اللہ ِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ۔
خدائے بخشندہ و مہربان ہمیں اپنی اِطاعت کی توفیق عطا فرمائے۔اور اپنی رحمتوں سے نوازے۔تمہارا خط پہونچا، جن منکرینِ خدا کی تم نے شکایت کی ہے، یہ وہ لوگ ہیں جنھوں نے گناہ کے دروازے اپنے لئے کھول رکھے ہیں۔ اور ہر دروازے سے ہواوہوَس کے لشکرِ بے خوف اُن تک پہونچ رہے ہیں۔ خواہشِ نفس اُن پر غالب آ چکی ہے۔ شیطان نے ان کے دِلو ں پر پورا پورا قبضہ جما لیا ہے اور خدا ایسے گناہ گاروں کے قلوب پر مُہر لگا دیتا ہے۔ میں اپنے مناظرات میں سے ایک واقعہ ’ہندی طبیب کا جو اکثر گمراہی کی باتیں کیا کرتا تھا، لِکھ رہا ہوں۔۔۔ ۔۔میں ایک روز اس کی طرف سے گذرا دیکھا کہ وہ ہلیلہ(ہَڑ) کوٹنے میں مشغول ہے، وہ مجھے دیکھ کر پھر وہی جاہلانہ گفتگو کرنے لگاَ ہندی طبیب کا دعوٰی تھا کہ دُنیا ہمیشہ باقی رہے گی۔ ایک دَرخت خشک ہوتا ہے تو دوسرا درخت اُگتا ہے۔ ایک مرتا ہے تو دوسرا پیدا ہوتا ہے۔ اُسکا خیال تھا کہ خدا کا عقیدہ محض ایک دعوٰی ہے جسکی کوئی دلیل موجود نہیں،خدا کا عقیدہ لوگوں نے اپنے بزرگوں سے تقلیدًا حاصل کیاہے۔
وہ یہ بھی کہتا تھا کہ جملہ موجودات مختلف ہوں یا متحد، ظاہر ہوں یا پوشیدہ، وہ حواسِ پنجگانہ سے پہچانے جاتے ہیں۔ اُس نے مجھے دیکھ کر پھر وہی تذکرہ چھیڑا اور کہنے لگا کہ ذرا مجھے بھی تو بتلاوٴ کہ آپ نے اپنے خدا کو کیسے پہچان لیا؟ حالانکہ ہر چیز جسکو قلب پہچانتا ہے۔ حواسِ خمسہ ہی کے ذریعے پہچانی جاتی ہے۔
امام نے فرمایا، اے طبیب ہندی ! مجھ سے وعدہ کر، اگر میں وجودِ خدا کو اِسی دَوا کے ذریعے جسے تو کوٹ رہاہے ثابت کردوں تو تُو وجودِ باری کا اِقرار سچے دل سے کر لے گا۔
طبیب:۔ ہاں میں اِقرار کرتا ہوں
امام:۔ کیا تو اس بات کو مانتا ہے کہ ایک زمانہ ایسا بھی گذر ا کہ اُس وقت لوگ طب سے بے خبر اور ان دواوٴں کے فائدے اور ضرر سے ناواقف تھے۔
طبیب:۔ہاں ایسا طویل زمانہ گذرا ہے۔
امام:۔ پھریہ تمام باتیں آدمیوں کو کیسے معلوم ہوئیں؟
طبیب:۔تجربہ اور قیاس سے۔
امام:۔یہ کیسے لوگوں کے دل میں آیا کہ ان کو آزمانا چاہئے۔ اور یہ کیسے سمجھے کہ اشیاء کا تجربہ اور دواوٴں کا عِلم ان کے بدن کے لئے ضروری اور مُصلح ہے حالانکہ حَواسِ خمسہ سوائے تلخی شیرینی وغیرہ کے سوا اور کچھ معلوم نہیں کر سکتے، حواس مفید اور مضر کو نہیں سمجھتے۔ خلاصہ یہ ہے کہ لوگ اسکی حقیقت کیسے پہچان گئے جسکو حَواس کے ذریعے نہیں پہچانا جا سکتا جبکہ سوائے حواس کے اور کوئی معلوم کرنے کا ذریعہ نہیں۔
طبیب:۔ ان تمام چیزوں کو تجربہ اور آزمائش کے ذریعے حاصل کیاگیا ہے۔
امام:۔ کیا ایسا نہیں ہے کہ دوا سازی اور طب کا موجد جو تمام اشیاء کے خواص کو جو مشرق و مغرب میں ہیں بیان کرتا ہے۔ اسکو دانشمند اور مردِ حکیم ہونا چاہئے ان بلاد میں ۔
طبیب:۔ کیوں نہیں، بلکہ اس کو اپنی معلومات دیگر عقلاء اور اہلِ دانش کے سامنے پیش کرنا چاہئے۔ تاکہ انکی رائے سے فائدہ اُٹھا کر اپنے نظریات پر مطمئن ہو سکے۔
امام:۔ معلوم ہوتا ہے۔ تم مرد ِ انصاف پسند ہو، اَپنے وعدے پر قائم ہو۔ اچھا اب یہ بتلاوٴ کہ اس حکیم نے کِس طرح تمام جڑی بوٹیوں کا تجربہ کر لیا۔ اچھا مانا کہ اسنے ان چیزوں کا جو اس کے شہر میں ہیں تجربہ کرلیا تمام دُنیاکی اشیاء کا تجربہ کیسے کیا جبکہ اسکا تجربہ صرف حواس سے نہیں ہو سکتا۔ کوئی عقل اِس بات کو تسلیم نہیں کرسکتی کہ کوئی عاقل دُنیا کا اِتنی قدرت رکھتاہو کہ تمام دُنیا کے گوشہ گوشہ میں گیا ہو اور ہر قسم کے درخت ، گھاس ، پھل پھول اور معدنیات کو آزمایا ہو۔ اُن کی خاصیت اور ترکیب سے واقف ہوا ہو۔ جو خاصیت اِس دوا میں ہے جو کہ اِس وقت تیرے ہاتھ میں کسی حواس کے ذریعہ ظاہر نہیں ہوئی ہے۔ اور یہ کیسے معلوم ہوا کہ یہ دوا اپنا اثر نہ دکھائے گی۔ جب تک اسکو صحیح اجزاء سے ترکیب نہ دیا جائے۔ مثلًا ہلیلہ(ہڑ) ہندوستان سے ، مصطگی روم سے، مُشک تبت سے، دار چینی چین سے، افیون مصر سے، ایلوہ یمن سے وغیرہ وغیرہ۔
یہ تمام اجزا دُنیا کے مختلف حصوں سے ملتے ہیں۔ یہ کیسے معلوم ہوا کہ ایک کو دوسرے سے نہ ملائیں تو مطلوبہ خاصیت پیدا نہیں ہو سکتی۔ یہ کیسے معلوم ہوا کہ فلاں چیز فلاں مقام پر پیدا ہوتی ہے حالانکہ رنگ ایک جیسا، خاصیت برعکس، اور مقامات متفرق ہیں بعض درخت کے تَنے سے نکلتی ہیں، بعض ریشوں سے، بعض پَتوں سے، بعض پھل پھول سے، بعض ان چیزوں کے رس سے، بعض انکے تیل سے، بعض جوش دینے سے، بعض پختہ، بعض خام، پس یہ کیسے معلوم ہوا کہ کسکو کسطرح استعمال کرنا چاہئے۔ ہر دوا کا اسکے مقام کے لحاظ سے جُداگانہ نام ہے۔اور ہر دوا صرف جڑی بوٹی (بونڈی) ہی پر منحصر نہیں ہے۔ بعض دوائیں درندوں، جنگلی اور دریائی جانوروں کے پِتہ وغیرہ سے حاصل ہوتی ہیں، بعض پہاڑی دَرّوں، پہاڑی چوٹیوں، دریاوٴں کی تہہ سے حاصل ہوتی ہیں۔ بعض ان شہروں سے جہاں کے باشندے، وحشی خونخوار اور ہماری زبان سے بھی بالکل واقف نہیں ہیں، اُن سے حاصل ہوتی ہیں۔
کیا یہ خیال کیا جاسکتاہے کہ ایک حکیم ان تمام شہروں میں گھوما ہو انکی ہر ایک زبان سے واقف ہو۔ ہر ملک و ہر شہر کے باشندوں سے تعلقات رکھتا ہو اور تمام دُنیا کی جڑی بوٹی اور طبی اشیاء کی آزمائش کی ہو۔ اور اپنے سفر میں کامیاب لوٹا ہو۔ نہ بیمار ہواہو، نہ تھکا ہو،نہ بھٹکا ہو، نہ مرا ہو، نہ کچھ فراموش کیا ہو۔ اور اپنے قیاسات میں اس نے کوئی غلطی بھی نہ کی ہو۔اور ہر درخت اور گھاس کی خاصیت معلوم کی ہو۔ اور جسطرح انکو پایا ہو۔ صحیح بیان بھی کیا ہو۔ اور اپنے تجربات کو درست دوسروں تک پہونچا بھی دیا ہو۔ اگر یہ مان بھی لیا جائے کہ یہ سب کچھ ممکنات سے ہے اور تمہارا یہ خیال بھی مان لیا جائے کہ علمِ طب تجربہ سے حاصل ہوا ہے تو یہ بتلاوٴ کہ کیا ایک گھاس کے صرف ایک مرتبہ کے تجربے سے یقین کر لیا جائے کہ اسکی یہ خاصیت ہے نہ کہ اسکا بارہا تجربہ کرنا ہوگا۔ اگرچہ وہ گھاس سَمِ قاتل یعنی فورًا ہلاک کردینے والی ہو۔ اب بتلاوٴ کہ اسکے تجربہ کرنے میں کِتنی جانیں تلف ہوں گی۔ اور کتنے تجربہ کرنے والے اور کتنے وہ جن پر تجربہ کیا گیا ہے دُنیا سے کوچ کر جائیں گے۔
لہذا صرف ایک چیز کے تجربہ کرنے میں ہزاروں جانیں اَوّل ضائع ہوں گی اور پھر بھی وہ چیز یقینی قیاس رہیگی علاوہ اسکے جیسا کہ کہا گیا ہے، دوائیں صرف نباتات پر منحصر نہیں، بہت سی حیوانات کے گوشت و پوست ، خون و اِستخوان سے پرندوں درندوں اور دریائی مچھلیوں سے حاصل ہوتی ہیں۔ پھر کیا یہ صحیح سمجھا جائے کہ ایک حکیم نے نباتات کے علاوہ تمام حیوانات کو ذِبح کرکے اپنا تجربہ مکمل کیا ہے اس صورت میں تو شاید ایک حیوان بھی رُوئے زمین پر باقی نہ رہا ہو گا اور ہاں وہ حیوانات آبی جو دریا کہ تہہ میں ہیں اُن تک رسائی کسطرح ہوئی ہوگی۔ طبیب:۔ خاموش ہے
امام:۔ کیا تم یہ بات مانتے ہو کہ مفرد دَوا کا کچھ اور مرکب دَوا کا کچھ اَثر اور ہو جاتا ہے۔
طبیب:۔بے شک ایسا ہی ہے
اِمام:۔ پھر اس مفروضہ حکیم کو کِسطرح معلوم کہ کسی مفرد دَوا میں کونسی دوائیں اور کس مقدار کو ملانے سے اسکا اَثر دوسرا ہو جاتا ہے۔ تم خود طبیب ہو دیکھو اگر دَوا کی مقدار اور ترکیب میں ذرا سا فرق ہو جائے تو اسکی خاصیت بدل جاتی ہے اور یہی دَوا جو ایک مریض کو تندرست کرتی ہے دوسرے مریض کو ہلاک کر دیتی ہے۔ پس یہ تمام باتیں حَواسِ خمسہ کے ذریعہ کیسے معلوم ہو سکتی ہیں۔ اور یہ بھی بتلاوٴ کہ جو دَوا اَمراضِ سر کے لئے کھائی جاتی ہے وو پیروں پر اَثر کیوں نہیں کرتی۔ اور جو اَمراضِ پا کیلئے دی جاتی ہے وہ سر میں اثرانداز کیوں نہیں ہوتی یہ تمام دَوائیں مِعدہ میں جاتی ہیں۔معدہ کو کس نے بتلایا کہ اس دَوا کو سَر کیطرف روانہ کرے اور اُس دَوا کو پیر کی طرف
طبیب:۔خاموش ہے
امام:۔ نے جب اسکو عاجز پایا تو اپنا رُخ اصل موضوع تَوحید کی طرف موڑا، اور وَجود باری کو اس طبیب کو ماننا پڑا۔
مذکورہ بالا گفتگو سے یہ بھی بتلانا مقصود تھا کہ امام جسطرح رُوح کا امام ہے اسی طرح بدن کا بھی ہے۔ وہ برگزیدہ خدا ہونے کی وجہ سے دُنیا کی ہر چیز کی خاصیت اور حقیقت سے بخوبی واقف ہوتاہے کیونکہ خدا نے اِس (امام ) کو عِلم و حکمت سے آراستہ کیا ہے
طب الصادق علیہ السلام — قسط 10
ذکر بعض معالجاتِ امام
دردِ سر:۔
ایک خراسانی، امام کی خدمت میں بیٹھا دینی مسائل دریافت کررہا تھا کہ سر میں شدت کا درد ہوا۔امام نے فرمایا اُٹھو اور حمام میں جا کر سات(۷) چُلو گرم پانی سر پر ڈالو، اور ہر مرتبہ قبل پانی ڈالنے کے ایک بار بسم اللہ الرحمٰن الرحیم کہو۔ شخصِ مذکور نے اس پر عمل کیا اور فوراً دردِ سر جاتا رہا کہ پھر نہ ہوا۔ انسان کیونکہ تمام ترقیاتِ عِلمی سے واقف نہ ہونے کی وجہ سے اشیاء کے اصلی سبب نہیں معلوم کر سکاہے تو اکثر کسی کا جو سبب ہوتا ہے اُسے انکار اور جو سبب نہیں ہوتا اُس کا اِقرار کر لیتا ہے۔ اُس مردِ خُراسانی کے دردِ سر کا علاج آبِ گرم اور بسم اللہ الرحمٰن الرحیم سے کرنا عوام چونکہ عادی نہیں ہیں قبول نہیں کرتے۔۔
پہلے یہ سمجھ لینا چاہئے کہ جُملہ امراض کے اسباب دو قسم سے باہر نہیں ہیں۔ (۱) جسمانی (۲) رُوحانی۔ جو جسم سے تعلق رکھتے ہیں انکا جسمانی علاج ہوگا۔ بعض رُوحانی انکا علاج روحانی ہوگا۔ بعض جسمانی اور انکا علاج روحانی ہوگا۔ بعض رُوحانی اور انکا علاج جسمانی ہوگا۔ کبھی مریض صرف ایک مرض کی شکایت کرتا ہے۔ اور طبیب اس میں چند اَمراض کی تشخیص کرتا ہے۔ کبھی مریض چند امراض کی شکایت کرتا ہے اور طبیب صرف ایک مرض کی تشخیص کرتا ہے۔ ممکن ہے کہ مریض رُوحانی بیماری میں مبتلا ہو اور صرف دردِ سر کی شکایت کر رہا ہو۔ امام نے اِس طرح اُس کی کَسالت ِ دینی فرمائی ہو۔ علاوہ ازیں اِمام کا اِرشاد اور اس پر مریض کے مُحکم یقین نے شفا بخشی ہو ۔ یہ بھی یاد رکھنا چاہئے کہ ایک بیماری کے متعدد اَسباب ہو سکتے ہیں۔ مثلاً دردِ سر، معدہ کی خرابی یا بدہضمی۔ معدہ کے بخارات۔ گرمی، سردی، زُکام۔ ضُعفِ اعصاب۔ دماغی تکان۔ ناگوار آواز۔ تیز خوشبو یا بَدبو وغیرہ ۔’
لہذا جب ایک شکایت کے وجوہ ہو سکتے ہیں تو اگر کسی آبِ گرم اور بسم اللہ سے فائدہ بِالفرض نہ ہو تو اسکی وجہ عدم تشخیص مَرض ہو گی۔
زہریلے بُخارات (گیس):۔
جابر صوفی کا بیان ہے کہ میں نے امام جعفر صادق اے کہا، یابن رسول اللہ! میں سر سے پیر تک باد یعنی بُخارات میں مبتلا ہوں آپنے فرمایا۔ عنیر اور زنبق پیس کر کھاوٴ خداوند عالم شفا دے گا۔
باری کا بُخار(ملیریا):۔
اِبراہیم جعفی کہتے ہیں کہ میں امام کی خدمت میں گیا، دیکھ کر آپنے فرمایا، رنگ متغیر کیوں ہے؟ جعفی نے کہا تپ دنوبہ سے۔ امام نے فرمایا، مفید شربت کیوں نہیں اِستعمال کرتے۔ شکر کو کوٹ کر پانی میں ملا کر پانی میں حل کر لو اور نہار منہ اور وقتِ تشنگی اِستعمال کرو۔ میں نے ایسا ہی کیا اور بہتر ہو گیا۔
اسہال و شکم درد:
ایک شخص نے امام سے اپنی لڑکی کے متعلق ”دستوں“ کی شکایت کی، آپ نے چاول اور گوشت پکانے کا طریقہ بتایا۔ لڑکی صحت یاب ہو گئی۔ خالد بن بہیج کہتا ہے کہ میں نے امام کی خدمت میں دردِ شکم کی شکایت کی، آپ نے فرمایا، قدرے چاول کوٹ کر برغذا کے ساتھ تھوڑے سے کھا لو۔ اس نے ایسا ہی کیا اور پیٹ کے درد سے نجات پائی۔ کسی نے آپ سے کہا کہ بَسا اوقات میرے پیٹ میں ایک آواز پیدا ہو کر درد ہونے لگتا ہے۔ امام نے فرمایا اِس درد کے دَفیعہ کے لئے سیاہ دانہ اور عسل یعنی شہد بتلایا۔ جس سے اُسے آرام ہو گیا۔
ضُعفِ بدن:۔
کسی نے امام سے ضُعفِ بدن کی شکایت کی کہ میں روز بروز کمزور ہوتا جا رہا ہوں آپ نے فرمایا ،دودھ پیا کرو کہ گوشت کو پید ا کرتا ہے اور ہڈیوں کو مضبوط کرتا ہے۔ کمزوری دور کرتا ہے۔ ایک شخص نے کہا کہ میں نے دودھ پیا تھا مگر کمزوری بڑھ گئی۔ آپ نے فرمایا، دودھ کی وجہ سے نہیں، بلکہ اُس چیز کی وجہ سے جو تو دودھ کے ساتھ کھاتا ہے۔
برص:۔
آپ سے کسی نے ”برص“ کی شکایت کی، آپ نے فرمایا، حِناّ(مہندی) نورہ(چونا اور ہرتال مرکب) ملا کر داغ پر لگاوٴ۔ داغ جاتا رہے گا۔
ضُعفِ چشم:۔
کسی نے امام سے ضُعفِ چشم کی شکایت کی، آپ نے فرمایا۔ انگوم۔ صِبر یعنی ایک نہایت تلخ دَوا۔ کافور سب کو ہموزن کر کے سُرمہ بناکر آنکھوں میں لگاوٴ۔ فوراً فائدہ ہوگا۔ ایک شخص کی آنکھ میں سفیدی پیدا ہوگئی تھی۔ آپ نے اُسکو یہ نسخہ تجویز فرمایا۔ فلفلِ سفید۔ دارفلفل ہر ایک۲۔۲دِرم۔ نَوشادر صاف کردہ یَک دِرم کو خوب باریک سُرمہ بناوٴ۔ اور اس کی سوزش کیا تحمل کر سکو تو ہر روز تین مرتبہ سلائی سے لگاوٴ۔ اِنشاء اللہ سفیدی جاتی رہے گی۔ ہر مرتبہ آنکھ کو آبِ صافی سے پاک کیا جائے اور بعد میں معمولی سُرمہ لگایا جائے۔
زُکام:۔
کسی نے آپ سے زکام کی شکایت کی، آپ نے فرمایا یہ لطفِ خدا ہے اگر تو دوا چاہتا ہے تو چھ درم، سیاہ دانہ۔ نیم دانگ۔ کندس کو خوب کوٹ کر ۔ سانس کے ذریعہ ناک میں پہونچاوٴ اِس سے زکام جاتا رہتا ہے مگر علاج نہ کیا جائے تو بہتر ہے اسلئے کہ زکام کے بیشمار فوائد ہیں۔
شِدت بول(پیشاب بکثرت آنا):۔
ایک شخص نے آپ سے شدت بول کی شکایت کی، آپ نے آخر شب میں سیاہ دانہ کھانے کو فرمایا۔ چند ہی روز کھانے سے آرام ہو گیا۔
قِلتِ نسل:۔
عمر ابنِ حسنہ جمال نے اولاد نہ ہونے کی شکایت کی، آپ نے فرمایا، اِستغفار کر اور تخم مُرغ اور پیاز اِستعمال کر، جب تک اولاد نہ ہو۔
ضُعفِ باہ:۔
کسی نے ضُعفِ باہ کی شکایت کی، آپ نے سفید پیاز کو رُوغن زیتون میں تل کر بیضہء مُرغ ڈال کر خوب پکائیں اور کھانے میں اِستعمال کریں، قوتِ باہ کے لئے نہایت مفید ہو گا۔
(جاری ہے)
طب الصادق علیہ السلام — قسط 11
خواص بعض اَز سبزیہا
آجکل اَطباء ِ تجربہ کار اَپنے مریضوں کو اُن کے مزاج کے موافق سبزیاں تجویز کرتے ہیں جس سے ظاہر ہے کہ وہ اطباء خواص سے سبزیوں کے واقف ہیں اسلئے چند سبزیوں کے خواص ارشاد کردہ امام جعفر صادق درج ذیل ہیں تاکہ واضح ہو سکے کہ دانشمندانِ اسلام و قرآن ان خواص سے ناواقف نہ تھے۔
پیاز:۔
امام کا ارشاد ہے کہ پیاز کھاوٴ ، یہ منہ کو پاک کرتی ہے، مسوڑھوں کو مضبوط۔ آبِ کمر (منی) کو زیادہ ، طاقت ِ مجامعت کو بڑھاتی ہے۔ پیاز مُنہ کو خوشبودار۔ کمر کو محکم۔ چہرہ کو حُسن بخشتی ہے۔ یہ درد اور مرض کو دفع کرتی ہے۔ پٹھوں کو مضبوط، طاقتِ رفتار کو زیادہ اور بخار کو دور کرتی ہے۔ پیاز زنبور یعنی بِھڑ بہ الفاظ دیگر۔”مچھر اور مکھی کے کاٹ لینے پر، لگانے پر بہت مفید ہے۔ پیاز اگر سِرکے میں تر کرکے ناک میں ڈالیں تو نکسیر رُک جاتی ہے۔ پیاز کی زمانہء حاضرہ کے اطباء نے بھی بے انتہاء تعریف کی ہے۔ اور اب تو پیاز تقریباً جُزوغذا بَن گئی ہے۔ امام نے اِس کے فوائد بارہ سو سال قبل بیان فرمائے ہیں۔
سِیر(لہسن):۔
اِرشادِ امام ہے کہ لہسن کھاوٴ مگر فوراً مسجد میں نہ جاوٴ(حدیث رسول) لہسن کھا کر مسجد کی طرف شاید جانے سے شاید اس غرض سے منع فرمایا گیا ہے کہ اِس کی بو، مسلمانوں کیلئے آزار کا باعث نہ ہو۔ لہسن ستر بیماریوں کو دوا ہے۔ دورِ حاضرہ کے اطباء اِسکی بڑی تعریف کی ہے۔ بلڈ پریشر کا دافع ہے ۔ قلب کیلئے بیحد مفید ہے۔
بادنجان(بینگن):۔
بینگن کھاوٴ، درد میں مفید ہے۔خود درد کا سبب نہیں بنتا۔ تِلی کے مرض میں سود مند ہے۔ معدہ کو قوت دیتا ہے۔ رگوں کو نرم کرتا ہے۔ سِرکہ میں ملا کرکھانے سے پیشاب زیادہ آتا ہے۔
ترب(مولی):۔
اِرشاد امام۔ مولی کھاوٴ بہت مفید ہے۔ اِسکے پتے، بادی کو دور کرتے ہیں۔ غذا کو ہضم کرتی ہے ۔ اسکے ریشے بلغم کو دور کرتے ہیں۔ مولی پیشاب آور ہے۔
کدو:۔
کدو ، عقل و دماغ کو بڑھاتا ہے اور دردِ قولنج کے واسطے مفید ہے۔ یرقان کو بھی فائدہ دیتا ہے۔
کاسنی:۔
کاسنی بڑی مفید سبزی ہے۔ آبِ کمر(منی) کو زیادہ اور نسل میں افزائش کرتی ہے۔ مولود کو خوبصورت بناتی ہے۔ مختلف امراض میں سود مند ہے۔ دردِ قولنج کو دور کرتی ہے۔ یرقان کو بھی ختم کرتی ہے۔
خواص بعض میوہ جات
از نظر امام جعفر صادق علیہ السلام ارشاد امام عالی مقام ہے کہ ہر میوہ پر زہریلا مادہ ہوتاہے۔ لہذا اُسکو کھانے سے پہلے خوب پانی سے دھو لینا چاہئے
سیب:۔ ۱۔
سیب کھاوٴ یہ حرارت کو دور، شکم کو سرد اور بخار کوبرطرف کرتا ہے۔ ۲۔ اگر لوگوں کو معلوم ہو جائے کہ سیب میں کیا خصوصیات اور خوبیاں ہیں تو بیمار سوائے سیب کے کسی دوا کو نہ کھائیں ۳۔ صرف سیب ہی وہ چیز ہے جو سب سے زیادہ اپنا اثر دل پر کرتا ہے اور اسکو تقویت پہونچاتا اور خوش رکھتا ہے۔ ۴۔جو بخار میں مبتلا ہو اُسکو سیب کھلاوٴ کہ سیب سے بہتر اور کوئی چیز نہیں ہے۔
گُلابی امرود:۔
امرود گلابی بہت مفید ہے۔ چہرہ کو حسین اور دلکو سکون بخشتا ہے۔ ۱۔ جو شخص امرود سے ناشتہ کرے،آبِ کمر (منی) کو صاف اور اولاد خوبصورت پیدا ہو۔ ۲۔ امرود مقوی قلب اور صافئیِ دل ہے۔ ۳۔ امرود، جسم کو خوبصورت ، مفرح دل و دماغ اور تمام اندرونی اعضاء کو فائدہ پہنچاتا ہے۔
انار:۔
ارشاد امام ہے کہ اپنے اطفال کو انار کھلاوٴ تاکہ جلد جوان ہو جائیں۔ ۱۔ انار کو معہ اسکے چربی (ہلکی جھلی جو دانوں کے اوپر ہوتی ہے) کے کھاوٴ کہ معدہ کو صاف اور زہن کو بڑھاتاہے۔ ۲۔ انار خون کو بھی صاف کرتاہے۔ بدن کی رگوں کو تقویت دیتا ہے، تناسل و توالد میں مدد گار ہے۔ مُلَین اور ہاضم ہے۔ پیشاب آور بھی ہے، جگر کیلئے بہت مفید ہے۔ ۳۔ انار ، مرضِ یرقان، طحال، خفقانِ قلب اور کھانسی کے لئے بھی فائدہ مند ہے۔ آواز کو صاف، چہرے کو شگفتہ۔ جسم کو صاف کرتا، اور پیٹ کے کیڑوں کو مارتاہے۔
انجیر:۔
انجیر بوئے دہن کو برطرف کرتا ہے۔ معدہ اور جگر کے بُخارات کو زائل کرتا ہے۔ ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے۔ بالوں کو اُگاتا ہے۔ درد کو دور کرتا ہے۔ انجیر ہاضمہ کو درست کرتا ہے۔نشوونما میں مدد کرتا ہے۔ جسم کو طاقتور، اور چہرہ کو شگفتہ بناتا ہے اگر شام کے وقت کھایا جائے تو تحریک ِ معدہ کو منظم کرتا اور جسم کو تازگی بخشتا ہے ۔ انجیر ذائقہ کے لحاظ سے لذیذ اور اچھی غذاہے۔بدن کے لئے صحت اور جسم کے واسطے باعثِ اِستنباط ہے۔ جگر اور تصفیئہ خون کو مفید ہے ۔ سِل اور سرطان میں نفع بخش ہے۔ انجیر دردِ سینہ اور کھانسی مین سودمند ہے۔ لیکن چشم اور معدہ کیلئے زیادہ اِستعمال نقصان دہ ہے۔
خُرما:۔
کسی نے حضرت امام جعفر صادق کے سامنے خرمونکا ایک طبق رکھا اور کہا، یہ بڑے عمدہ خُرمے ہیں، آپ نے فرمایا، بے شک بہت سے امراض کی دوا ہیں۔ خرما، سمیات کو ختم کرتا ہے۔ اور بہت سی بیماریوں کو دور کرتا ہے۔ اگر کوئی سوتے وقت سات دانے خُرمے کے کھا لیا کرے تو معدہ کے کیڑوں سے نجات پا جائے۔ خُرما بدن کو گرم اور فعال بناتا ہے۔ خون غلیظ پیدا کرتا ہے۔ اگر اس کو دودھ میں پکا لیں تو قوتِ باہ کیلئے بہت مفید ہے۔ آنتوں، خشک کھانسی اور اَدرَا بول کوبھی فائدہ بخش ہے۔ خُرما ءِ تُرش و خام۔ برائے جریان، خون، اسہال اور مسوڑھوں کو بھی نفع پہنچاتا ہے۔ سرطان کو آرام دیتا ہے۔
انگور:۔
انگور پٹھوں کو مضبوط کرتا ہے، درد کو دور کرتار اور روح کو فرحت بخشتا ہے۔ نوح علیہ السلام نے خدا سے غم و اندوہ کی شکایت کی۔ حُکم ہوا انگور کھاوٴ۔ انگور مُلیّن، مصفی خون۔ مقوی غذا ہے۔ آبِ انگور قُوٰی کو تازگی۔ دورانِ خون کو تحریک اور معدہ کی تکالیف دور کرتا ہے۔ جگر مختلف بُخار۔ بدہضمی۔ امراضِ قلب۔ صفراء۔ بواسیرسیل، اور سرطان کیلئے مفید ہے۔ انگور بہترین چیز ہے جس سے مختلف بیماریوں کا مختلف طریقہ سے علاج کیا جاسکتا ہے۔ ہم انھیں چند چیزوں پر اکتفا کرتے ہوئے ختم کر رہے ہیں۔ کیونکہ یہ چند چیزیں ہی امام کے طبِ جسمانی کی معلومات پر ایک کامل نمونہ اور ثبوت ہیں۔ اگر تفصیل سے بیان کیا جائے تو ایک ضخیم کتاب بن جائے۔ مقصد یہ ہے کہ مُنصف مزاج طبیب جب اِرشادات ِ امام عالیمقام کا مطالعہ کرے تو وہ اس نتیجہ پر پہونچ جائے۔ کہ علم ِ ادیان کا عالم۔ عالمِ علمِ ابدان بھی ہوتا ہے۔
طب الصادق علیہ السلام — قسط 12
بُنیادِ طب
حضرت امام جعفر صادق کے بعض اِرشادات جو عِلم ِ طِب کی بنیاد کہے جا سکتے ہیں طبیب صرف بیمار کے دل کو خوش کرتا ہے موسٰی بن عمران نے بارگاہِ اَحدیت میں عرض کیا، پروردگار!،درد کون دیتا ہے، وحی آئی کہ ہم دیتے ہیں۔ پھر عرض کیا، پروردگار! دَوا یا شفا کون دیتا ہے۔ وحی ہوئی کہ شفا بھی ہم دیتے ہیں۔ حضرت موسٰی نے کہا پھر بیمار طبیب کے پاس کیوں جاتے ہیں۔ جواب ملا، طبیب سے اپنا دِل خوش کرتے ہیں۔ اور معالج کو اِسی وجہ سے طبیب کہتے ہیں۔
اِسلام میں اور نظرِ انبیاء میں موٴثر حقیقی خدائے تعالٰی ہے۔ جناب اِبراہیم نے اپنی قوم سے فرمایا، میرا خدا وہ ہے کہ جب میں بیمار ہوتا ہوں تو وہ مجھ کو شفا بخشتاہے۔ وَ اِذَا مَرِضْتُ فَھُوَ یَشْفِیْقِ(الشعر، آیت نمبر ۸۰) مسلمان اگر بیمار ہوتا ہے اور اَطباء اس کو جواب دے دیتے ہیں تیماردار کوشش ختم کر دیتے ہیں۔ دوا کوئی اَثر نہیں کرتی۔ پھر مسلمان مریض مایوس نہیں ہوتا۔ کیونکہ اسکا ایمان ہے کہ شفا کا دینے والا خدا ہے۔ برعکس اس کے جو خدا کا اِعتقاد نہیں رکھتا، جب طبیب اس کو جواب دے دیتے ہیں اگرچہ مَرض مہلک نہ ہو اور موت کا وقت بھی نہ آیا ہو پھر بھی کم از کم اِس فکرو غم میں مَدقوق(دِق زَدہ) تو ہو ہی جاتا ہے۔
چند آئین طب
اِرشاد امام صادق ہے کہ جب تک جسم بیماری کو برداشت کر سکے دوا کے اِستعمال سے پرہیز کرو۔
اِرشاد امیرالمومنین علی ابن ابیطالب ہے کہ دوا تمہارے معدہ کے ساتھ وہ کرتی ہے جو تُرشی زنگ زدہ پیتل کے ساتھ زنگ کو بھی گِھس دیتی ہے۔ یعنی دوا معدہ کو بھی گِھس دیتی ہے۔
اِرشاد امام موسٰی بن جعفر علیہ السلام ہے کہ کوئی ایسی دوا نہیں جو کسی دوسری بیماری کو جسم میں نہ پیدا کرتی ہو۔ لہذا بہتر یہ ہے کہ جب تک شدید ضرورت نہ ہو دوا اِستعمال نہ کی جائے
اِرشادِ امام علی رضا علیہ السلام ہے کہ جب تک ممکن ہو طبیب سے رجوع نہ کرو کیونکہ معالجہ تن کی مثال، تعمیر مکان کی سی ہے، جہاں اسکو چھیڑا اور طول پکڑ گیا۔
امام جعفر صادق نے یہ بھی فرمایا ہے کہ جو معمولی شکایت پر طبیب سے رجوع کرتے ہیں اگر اس دوا سے وہ مر جائیں تو صحیح پَیروانِ مذہب میں اُنکا شمار نہیں ہوتا۔ حِفظِ سلامتی بَدن اِرشاد امام صادق ہے کہ جس کی صحت بیماری سے نمایاں تر ہو پھر بھی اَپنا وہ کسی دوا سے علاج کرے اور مر جائے۔ میں اس سے بیزار ہوں۔ گویا ایسے شخص نے اپنی ہلاکت میں آپ مدد کی ہے۔
زیادہ پانی پینے کے نقصان ۱
۔ اِرشاد امام۔۔۔
کہ
1. پانی کم پیئو، زیادہ پانی ہر مرض کو قوت پہونچاتا ہے۔
۔ سِن رسیدہ، ضعیف، بوڑھوں کو ضروری ہے کہ سونے سے پہلے کچھ ضرور کھا لیا کریں، اِس سے خواب گوارہ اور تنفس خوشگوار ہو جاتا ہے۔
آدابِ غذا خوردن
۱۔ بے اشتہائے اور بے خواہش کوئی چیز کھانا حماقت اور نادانی ہے اور جب تک اِشتہائے کامل نہ ہو غذانہ کھاوٴ۔
۲۔ ہر مرض مِعدہ اور بدہضمی سے پیدا ہوتا ہے۔ مگر بُخار کبھی کبھی خود بخود عارض ہو جاتا ہے۔
۳۔ جب غذا کھاوٴ تو حلال کو منتخب کرو، اور خُدا کے نام سے شروع کرو۔ خدا کے برگزیدہ رسول نے فرمایا، کسی ظرف کا بھرنا اِس قدر بُرا نہیں ، جسقدر ظَرف شکم کا۔ لہذا کھاتے وقت ایک ثلث(تِہائی) غذا کے واسطے۔ ایک ثلث(تہائی) پانی کیلئے۔ اور ایک ثلث(تہائی) خالی سانس کے واسطے رکھو۔ راہِ رَفتن بیمار بیمار کو راہ چلنا اکثر کمزور کر دیتا ہے اکثر زہریلی ہوائیں ۔ غلبہء صَفرا، یا سَودا یا بلغم سے ہوتی ہے۔ لہذا اِنسان کو ان طبائع کے غلبہ سے پہلے محتاط رہنا چاہئے۔ اور راحت میں نہایت سکون ہے۔۔۔۔!!
دَرباہ خواب و اٰسائش
۱۔ ارشاد امام۔۔۔خواب باعثِ آسائشِ بدن ہے۔ گفتگو سببِ آسائشِ روح ہے، اور خاموشی وجہ آسائشِ خِرد ہے۔
۲۔ جس میں اِصلاح بدن ہو وہ داخل ِ اَسراف نہیں ۔ اَسراف کھانے پینے کی چیزوں میں حد سے تجاوز کرنے میں ہے۔
چار مفید باتیں:۔
معالجہ کی چار قسمیں ہیں۔فصد، روغنِ مالی۔قے کرنا۔ حُقنہ یعنی انیما۔ اٰدابِ حمام خالی معدہ حمام میں مت جاوٴ۔ اور شکم سیر ہوکر بھی حمام میں نہ جاوٴ۔ میانہ روی خوراک اگر لوگ خوراک میں میانہ روی اِختیار کریں تو کبھی بیمار نہ ہوں۔
پاکیزگی دست ہا:۔
اپنے ہاتھوں کو کھانے سے پہلے اور بعد میں دھونا چاہئے۔ اِس سے تنگدستی برطرف اور عمر دراز ہوتی ہے۔ اور ہاتھوں کا نہ دھونا بیماری کا سبب ہے۔ بیماری ضعف بدن کا باعث ہے۔ ضعفِ بدن کوتاہیِ عمر اور عدم حصول دولت کا باعث ہے۔
نزدیکیِ بازنان:۔ موسمِ سرما ہو یا موسمِ گرما، اول شب جبکہ شِکم سیر ہو عورت(زوجہ) کے پاس نہ جاوٴ اس سے مختلف درد اور دیگر امراض پیدا ہوتے ہیں۔
نوٹ
(یہ بات آج ثابت ہے کہ موسم سرما اور گرما کے اوائل میں پیدا ہونے والے بچوں میں ” پاگل پن ” سب سے زیادہ ہوتا جسے شیزوفرنیا کہتے ہیں . کیونکہ اس موسم میں فلو زیادہ ہوتا ہے . اس مرض کی وبا 1987 میں پہلے بار چین ، فلپائن اور آسٹریلیا میں آئی تھی اور 1988 میں فلو سے بچنے کے لئے فلو ویکسین بنی .. میرے زیر علاج آجکل ایک انیس سالہ فلپائن لڑکا ہے جو 1987 میں اسی موسم میں پیدا ہوا تھا )
طب الصادق علیہ السلام — قسط 13
طبابتِ روحی
جسطرح جسمِ انسانی بیمار ہوتا ہے اور محتاجِ علاج ہے اسیطرح روح بھی مائل بہ زوال ہو کر بیمار ہوتی ہے وہ بھی محتاجِ علاج ہے۔ تا کہ اس کو اَفعال رذیلہ اور خواہشاتِ حیوانی سے جو انسان کے لئے مہلک اَمراض ہیں، نکال کر اَوصافِ حمیدہ اور اخلاق فاضلہ کی جانب مائل کرکے اصلاح کی جائے۔ یہ مانا کہ دانشورانِ عالم نے بھی کچھ آئین اور ضوابط اصلاحِ نفوس اور آدابِ اخلاق کے مرتب ضرور کئے ہیں۔ لیکن باوجود کوشش کامیابی کی منزل سے دو چار نہیں ہو سکے کیونکہ یہ کام صرف دینی رہبر و رہنما ہی کا ہے۔ کہ وہ آدمی کو بداخلاق و جہالت کی پستیوں سے نکال کر فضیلت کی منزل تک پہنچائیں۔ ظاہر ہے کہ حقیقتِ روح اور جسم کو اس سے بہتر اور کون جان سکتا ہے جس نے روح اور جسم کو پیدا کیاہے۔ لہذا اس نے جسکو روح اور جسم کا طبیب بناکر اصلاحِ عالم کیلئے اپنی طرف سے بھیجا، وہی سب سے کامل اور حاذق طبیب ہے۔
انہی ہستیوں نے صحتِ نفوس بشری کو فضائلِ حمیدہ کی دعوت دی، چنانچہ آخری رسول اپنی تمام ذمہ داریوں کے ساتھ صرف اسی کام کے لئے مبعوث ہوا، قرآن نے پکار کر کہا، یایھالذین امنوااستجیبواللہ وللرسول اذادعاکم لما یحییکم(سورہ الانفال آیت نمبر۲۴)ترجمہ:۔ خدا اور اُس کے رسول کو جواب دو جب وہ حیات کی طرف بلائیں۔
(۲)یاایھاالناس قد جآءَ تْکُم مَّوْعِظة مِّنْ ربکم و شفآء لما فی الصدور (سورہ یونس آیت نمبر ۷۵) ترجمہ:۔ یقینا تمہارے خدا کی طرف سے نصیحت اور شفاء آئی اِسکے لئے جو کچھ تمہارے سینوں میں ہے۔
(۳) ونُنزل من الْقرآنِ ما ھو شفاءٌ و رحمةٌ للموٴمنین ولا یزید الظلمین الا خسارا(سورہ الاسراء آیت نمبر ۸۲) ترجمہ:۔ہم نے قرآن میں وہ چیزیں جو رحمت اور شفا ئیں نازل کیں مومنین کے واسطے اور نہ پائیں گے ظالمین مگر خسارہ۔ پ
یغمبر اسلام:۔
رسول خدا نے فرمایا، نہیں مبعوث ہوا میں مگر صرف اسلئے کہ مکارم ِ اخلاق کو پایہء تکمیل تک پہونچاوٴں اور فضائلِ علم و حکمت سے انسانیت کے تاریک سینوں کو منور کروں۔
چنانچہ آپ اپنی پوری زندگی تبلیغِ دین اور سلامتی روح و جسم میں مشغول رہے یہاں تک کہ عالمِ فانی سے عالمِ باقی کی طرف رحلت فرمائی اور صرف اِسلئے کہ دُنیائے اِنسانیت بے سرپرست اور بغیر مُصلح نہ رہ جائے۔ دو گراں قدر چیزیں (قرآن اور عِترت) اَپنے بعد گم گشتہ راہ کیلئے چھوڑیں۔ ایک قرآن صامت اور دوسری قرآنِ ناطق(عِترت) تاکہ تعلیمِ قرآن سے اگر کوئی (انحراف کرے تو اُسکو راہِ مستقیم دکھائیں۔
امام جعفرصادق:۔
آپ کا زمانہ اِنتہائی بدامنی و بدنظمی اور اِختلافات کا دور تھا، دُنیا طرح طرح کے عقائد میں مبتلا تھی۔ ایسے ہولناک ہنگامے میں جہاں آواز بے سُود ہو کسی مصلح اور مبلغ کی طرف توجہ نہ دی جائے۔ امام عالی مقام نے اپنے فرض امامت کو اس طرح انجام دیا۔ جیسے ایک طبیب حاذق بہ حکم خداوندی بیمار اِنسانیت کے جسم و جان کی سلامتی کے لئے انتھک کوشش فرماتا ہے۔
طب الصادق علیہ السلام — آخری قسط
نمونہ طِبِّ روحی امام جعفر صادق
ہم نہایت اختصار سے یہاں چند نمونہ امام عالیمقام کے طبِ روحانی پیش کررہے ہیں۔ تاکہ قارئین و ناظرین امام کے سخنہائے روح پرور اور شفا بخش سے بھی مستفید ہو سکیں۔ تفصیل کی اس کتاب میں گنجائش نہیں ہے۔
غضب:۔
غضب ایک وہ حالت ہے جو متوقع اور غیرمتوقع حالات کے پیش آنے پر بر انگیختہ ہوتی ہے۔ اور جب و ہ طبیعت پر مسلط ہوجاتی ہے تو انسان کی عقل زائل کر دیتی ہے۔ انسان راہِ صواب سے منحرف ہو کر ہر بے ضابطگی کا مُرتکب ہو جاتا ہے۔ غصہ کے وقت خون جوش مارتا ہے اور تیزی سے قلب کی طرف مائل ہوتا ہے اور وہاں سے رگوں میں منتقل ہو کر جسم پر ظاہر ہونے کی کوشش کرتا ہے۔چہرہ سُرخ اور گردن کی رگیں اُبھر جاتی ہیں ۔ سینے میں پانی کیطرح جوش زَن ہوتا ہے۔ چہرہ کو بگاڑ دیتاہے۔ اِنسان اپنے ہونٹ دانتوں کے نِیچے دبا لیتا ہے۔ اور جسم کے تمام اعضاء متاثر ہوتے ہیں۔ غضب، ۔ عقل کا سب سے بڑا اور سخت دشمن ہے۔
غضب،۔کے اہم ترین اسباب دو ہیں
(۱)وراثت
(۲) بیماریاں
خاندانی تربیت کے طریقے اور اساتذہ کی تعلیم کو بھی غضب کی آگ کو بھڑکانے میں بڑا دخل ہے۔
تکبر۔خودبینی۔مسرتِ بیجا۔کثرتِ مزاح۔مکروحرصِ زَر و مال و جاہ بھی وہ اَخلاقِ کثیفہ ہیں، جو غضب کو اَپنے ساتھ لاتے ہیں۔ اور خود غضب ، متعدد بیماریوں کی تولید کا سبب ہے۔ غضبناک آدمی میں پاگل کُتے کے خواص پیدا ہو جاتے ہیں اگر وہ حالتِ غضب میں کسی کو کاٹ لے تو اَثرات سَگِ گذیدہ کے جیسے ہوتے ہیں۔ غضب وہ روحانی خطرناک بیماری ہے جو اوّل صاحبِ غضب کو اور پھر دوسروں کو سخت نقصان پہونچاتی ہے۔ صاحبِ غضب نادانستہ جُرمہائے بزرگ میں مبتلا ہو جاتا ہے۔ دُنیا کے اَطباء اِس غضب کے مہلک مرض کے علاج سے عاجز رہے ہیں۔
لیکن خدا کا مقرر کردہ طبیب پیغمبرِ اسلام نے اسکا علاج یوں ارشاد فرمایا ہے۔ ” اگر کوئی شخص اپنے اندر آثارِ غضب دیکھے تو اگر وہ کھڑا ہے تو بیٹھ جائے۔ بیٹھا ہے تو لیٹ جائے۔ اگر پھر بھی اَثر رہے تو ٹھنڈے پانی سے وضو اور غُسل کر لے، کیونکہ پانی آگ کو بُجھا دیتا ہے“۔
ارشادِ امام ہے کہ ہر شَر اور بَلا کی کُنجی (چابی) غضب ہے اور اگر کوئی بُردبار نہیں، پھر بھی بُردباری اور تحمل کی کوشش کی جائے ۔غضب مردِ دانا کے دل کو ہلاک کر دیتا ہے۔ بُردباری اِسکا بہترین علاج ہے۔
دروغ(جھوٹ):۔
سب سے بڑی رکاوٹ فرائضِ انسانی کی ادائیگی میں دروغ ہے۔ یہ اِنفرادی اور اِجتماعی ہر دو لحاظ سے خطرناک ہے۔ دروغ، دروغگو کے اندر ہر اخلاق رذیلہ پیدا کردیتا ہے۔
(۱) معاملات میں آمیزش
(۲) مکاری اور دھوکہ بازی
(۳) خیانت اور ریاکاری
(۴) وعدہ خلافی
(۵) عہد شکنی،
یہ سب دروغ کے آوُردہ ہیں۔ دروغ بذاتِ خود ایک قبیح صفت ہے۔ دروغ گو معاشرہ میں ایک عضوِ فاسد ہے جو خود کو بھی ہلاک کرتا ہے اور دوسروں کو بھی۔
امام علیہ السلام نے فرمایا کہ کوئی بیماری دروغ سے زیادہ تکلیف دہ نہیں ہے۔ جو زیادہ جھوٹ بولتا ہے اُس کی لوگوں کی نظر میں کوئی قیمت نہیں رہتی، عزت و آبرو برباد ہو جاتی ہے۔ اِس کے بِالمقابل جس کی زبان راست گو ہوتی ہے اُسکا عمل بھی پاکیزہ ہوتا ہے۔
خداوندعالم نے بارہ بلاوٴں پر تالا (قفل) لگا دیا ہے۔ جسکی کُنجی(چابی ) شراب ہے لیکن دروغگوئی، شراب خوری سے بھی بدتر ہے۔ دروغگو کی صحبت سے بچو یہ تمہیں جب فائدہ پہونچانا چاہے گا تو صرف نقصان ہی پہونچائے گا، فائدہ کا محض نام ہو گا۔ دروغگو غیروں کو تمہارے نزدیک اور نزدیکیوں کو غیر بنا دیتا ہے۔
رشک و حَسد:۔
رَشک ، دوسروں کی دولت دیکھ کر رنجیدہ اور اُنکی دولت کے زوال کو دیکھ کر بہت خوش ہوتا ہے۔ حاسد ، ہمیشہ دوسروں کی دولت بہ حسرت دیکھتا اور دیکھ کر خود بہ خود جلتا ہے۔ حَسد ، ایک وہ روحانی بیماری ہے جو بخل سے زیادہ شدید ہے۔ اِسلئے کہ بخیل اپنی دَولت دوسروں کو دینے میں بخل کرتا ہے۔ لیکن حاسد، دوسرے جب کسی اور دوسرے کو دیتے ہیں تو بھی ملول ہوتا ہے۔
اِرشادِ رسول:۔
خدا کی نعمتوں کے بھی بہت سے دشمن ہیں ۔ لوگوں نے عرض کیا وہ کون ہیں۔ فرمایا، جو حسد کرتے ہیں ان لوگوں پر جنکو خدا نے نعمتیں عطا فرمائی ہیں۔ یہ بیماری خباثت ِ روح کی وجہ سے عارض ہوتی ہے، جب آدمی اِس بیماری میں مبتلا ہوجاتا ہے تو اسکے اِخلاقِ فاسد ہر جُرم و گناہ کیلئے آمادہ ہو جاتا ہے۔
ارشاد اِمام ہے کہ حاسد ایک طرفة العین کے لئے بھی راحت نہیں دیکھتا۔ حاسد، عذابِ دائمی۔ ہمیشہ کی پریشانی ۔ حسرت و نااُمیدی لَغزش و گنہگاری میں مبتلا اور ہمیشہ ناخوش رہتا ہے۔ اگرچہ بہ ظاہر صحت مند نظر آتا ہے۔ حسد ایمان کو اسطرح کھا جاتا ہے جسطرح آگ اِیندھن کو۔
تَکبُّر یا بُزرگ نمآئی:۔
غرور ایک وہ بیماری ہے جسکی وجہ سے آدمی اپنے کو بزرگ اور دوسروں کو حقیر سمجھنے لگتا ہے۔ تکبر ایک وہ جاں فرسا بیماری ہے جس سے روح کمزور تر ہو جاتی ہے۔ اِس بیماری کا مریض اَپنی ناسمجھی کیوجہ سے خود کو قابل و فاضل، اور دوسروں کو جاہل سمجھنے لگتاہے۔ اَپنے عیوب اور دوسروں کے کمالات پر نظر نہیں کرتا۔ اِس خطرناک بیماری کے اَثرات یہ ہیں کہ آدمی کو رذائلِ اخلاقی کے گہرے گڑھے میں دھکیل دیتی ہے۔ کینہ و دشمنی، بَد خواہی و سرکشی۔ پندونصیحت سے اِنحراف، غرضکہ ہر اخلاقِ حمیدہ سے دور ہو جاتا ہے۔
اِمام فرماتے ہیں، تکبر وہ کرتا ہے جو اَپنے اندر ذِلت دیکھتا ہے۔ مُتکبر ہر وقت مدح و ثناء کا محتاج رہتا ہے۔ کوئی بے وقوفی اور جہالت تکبر سے زیادہ نقصان دہ نہیں ہے۔ عاجزی اور اِنکساری اِس کا علاج ہے۔
تین چیزیں دُشمنی پیدا کرتی ہیں۔
خود پسندی ۔ دُورُوئی اور سِتم۔
حِرص:۔
کسی چیز کے حاصل کرنے اور طلب میں اِنتہائی کوشش کرنا حرص ہے۔ جب عقلِ انسانی پر قوتِ حیوانی غالب آجاتی ہے تو یہ بیماری پیدا ہوتی ہے۔ حریص! گرفتارِ حرص کبھی فقیری سے رہائی اور نجات نہیں پاتا۔ جتنی حِرص زیادہ ہوتی جاتی ہے اتنا ہی زیادہ فقیر ہوتا جاتا ہے۔ اِسلئے کہ فقیری احتیاج کا نام ہے۔ اور حریص سے زیادہ کوئی صاحبِ اِحتیاج نہیں۔ حریص! خدا کی عطا کردہ روزی پر قناعت نہیں کرتا اور اُسکی تمام تر کوشش زیادہ مال و دولت میں صَرف ہوتی ہے لہذا یہ صحیح ہے کہ حریص ہمیشہ فقیر ہے۔
اِرشاد امام ہے کہ سب سے بڑا دولتمند اور غنی وہ ہے جس میں حرص نہ ہو۔۔۔۔ ۔
وہ شخص بے نیاز ہے جو خدا نے دیا ہے ۔ اُس پرقناعت کرتا ہے۔ حِرص، رنج و غم۔ مصائب و آلام کی کُنجی (چابی) ہے۔ حرص، ۔ اِنسان کو گناہ کی مشکلات میں پھنسا دیتی ہے۔ حریص! چار چیزوں سے ہمیشہ محروم رہتا ہے قناعت۔ رضابَر تقدیر۔ یقین۔ سکون۔
وعدہ خلافی:۔
وعدہ خلافی روح کو ضعیف، انسان کو ذلیل کر دیتی ہے۔ جِس مین یہ بیماری پیدا ہو جاتی ہے ، وہ سب کی نظر میں ساقِطُ الاعتبار ہو جاتا ہے۔ جو مُمالک اِس بُری خصلت سے مشہور و معروف ہو جاتے ہیں اُنکی تمام تر ترقی کی راہیں مسدود اور دیگر ممالک سے تعلقات و روابط منقطع ہو جاتے ہیں۔ باہمی تجارت درآمد بَرآمد کو سخت نقصان پہونچاتا ہے اور اِعتبار باہمی جو ایک قیمتی صفت ہر رائل ہو جاتا ہے۔ یہ بیماری اکثر ذلیل النفس اور کمینوں کو ہو جاتی ہے جسکی دَوا سوائے اَطباء روحانی کی پندونصائح کے کسی طبیب کے پاس نہیں۔
امام جعفر صادق علیہ السلام فرماتے ہیں جو خدا و آخرت پر ایمان رکھتا ہے وہ وعدہ وفا ہوتا ہے۔ تین چیزیں ایسی ہیں جن میں سے ایک بھی اگر کسی آدمی میں پائی جائے، سمجھ لو کہ وہ منافق ہے اگرچہ روزہ، نماز کا کیوں نہ پابند ہو۔ ۱۔ دروغگوئی ۲۔ وعدہ خلافی ۳۔ بددیانتی جنگ و جدال:۔
بحث و مباحثہ۔ حجت و تکرار،
مہلک ترین صفات میں سے ہیں۔ جب خواہش نفسانی غالب آجاتی ہے تو وہ دوسروں کے اَفعال و اقوال پر اعتراضات کیا کرتا ہے اور ہر ایک بات کو حقیر اور کمتر خیال کرتا ہے۔ یہ ایک وہ بڑی خطرناک بیماری ہے جسکا ادنٰی ترین ضرر یہ کہ دوستوں کو دشمن بنا دیتی ہے۔ ارشاد امام کہ مومن وہ ہے جو دشمنوں سے بھی تواضع و مدارات سے پیش آئے ۔ کسی سے مخالفت پیدا نہ کرے۔ ٴ
تین چیزیں داخلِ جہالت ہیں۔
۱۔ جدال
۲۔ تکبر ۳
۔جہل
سات آدمی وہ ہیں جو اپنے اعمال کو تباہ کرلیتے ہیں۔ اور ساتواں شخص وہ ہے جو اپنے برادرِ دینی سے جنگ کرکے اسکو اپنا دُشمن بنا لیتا ہے۔
جنگ و مُباحثہ اگر صرف خود نمائی کیلئے ہو تو بدترین صفت ہے مگر اَثباتِ حق کے واسطے صفتِ محمود ہے۔ اگر اَثباتِ حق کیلئے مخالفت سے بہ طریق اَحسن بحث و مباحثہ کیا جائے کہ باہم دُشمنی پیدا نہ ہو تو خود خدائے عظیم اَپنے رسول کریم سے قرآن مجید میں ارشاد فرماتا ہے۔ وَ جَا دِلْھُمْ بِالَّتِیْ ھِیَ اَحْسَنُ۔(سورہ النحل آیت نمبر ۱۲۵) ترجمہ دشمن سے بہ طریق اَحسن مُجادلہ کرو۔ اَصل کتاب (طِب الصادق) میں موٴلف کتاب نے اپنی جانب سے بعض گیاہ، برگ و بار کے خواص اور طریق ِ علاج کا اِضافہ کیا ہے۔ ہم بہ نظرِ اِختصار اِس تفصیل سے صرف ِ نظر کر کے صرف طِبِ جسمانی اور طبِ روحانی ۔ فرمودہ امام عالیمقام علیہ السلام پر اِکتفا کر کے اس مقدس کتاب کو ختم کر رہے ہیں۔
اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَلٰی اِحْسَانِہِ الْعَظِیْمِ
دُعا گو
دعاؤں کی طالب
(میں خوش نصیب ہوں جس نے اس کتاب سے نہ صرف خود فیض حاصل کیا بلکہ مجھے میرے پاک رب نے اپنے حبیب کے صدقے اپنے ان بہن بھائیو تک بھی اس معلومات کو پہنچانے کا زریعہ بنایا جو اب تک اس متبرک کتاب سے استفادہ نہ کر پائے تھے ..جزاک اللہ )
بھائ مصباح اور بہن نگہت نسیم جیتے رہو اللہ آپ سب کو لمبی عمر دے آمین
پیاری بہن اور بھائی دل چاہ رہا ہے کہ تمہاری ہر بات کو دوبارہ لکھ دوں اور اس ثواب میں مین بھی شامل ہو جاؤں جس میں آپ دونوں شامل ہو ۔جزاک اللہ خیر
کیا خوبصورت پیراء ہے نگہت اے کاش کہ یہ بلاگ ہزاروں پڑھنے والوں سے بھرا ہوتا ۔مگر میں ہی سنور جاؤں تو بلاگ کا مقصد پورا ہو جائگا انشاء اللہ
تین چیزیں داخلِ جہالت ہیں۔
۱۔ جدال
۲۔ تکبر ۳
۔جہل
سات آدمی وہ ہیں جو اپنے اعمال کو تباہ کرلیتے ہیں۔ اور ساتواں شخص وہ ہے جو اپنے برادرِ دینی سے جنگ کرکے اسکو اپنا دُشمن بنا لیتا ہے۔
جنگ و مُباحثہ اگر صرف خود نمائی کیلئے ہو تو بدترین صفت ہے مگر اَثباتِ حق کے واسطے صفتِ محمود ہے۔ اگر اَثباتِ حق کیلئے مخالفت سے بہ طریق اَحسن بحث و مباحثہ کیا جائے کہ باہم دُشمنی پیدا نہ ہو تو خود خدائے عظیم اَپنے رسول کریم سے قرآن مجید میں ارشاد فرماتا ہے۔ وَ جَا دِلْھُمْ بِالَّتِیْ ھِیَ اَحْسَنُ۔(سورہ النحل آیت نمبر ۱۲۵) ترجمہ دشمن سے بہ طریق اَحسن مُجادلہ کرو۔ اَصل کتاب (طِب الصادق) میں موٴلف کتاب نے اپنی جانب سے بعض گیاہ، برگ و بار کے خواص اور طریق ِ علاج کا اِضافہ کیا ہے۔ ہم بہ نظرِ اِختصار اِس تفصیل سے صرف ِ نظر کر کے صرف طِبِ جسمانی اور طبِ روحانی ۔ فرمودہ امام عالیمقام علیہ السلام پر اِکتفا کر کے اس مقدس کتاب کو ختم کر رہے ہیں۔
اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَلٰی اِحْسَانِہِ الْعَظِیْمِ
دُعا گو
دعاؤں کی طالب
(میں خوش نصیب ہوں جس نے اس کتاب سے نہ صرف خود فیض حاصل کیا بلکہ مجھے میرے پاک رب نے اپنے حبیب کے صدقے اپنے ان بہن بھائیو تک بھی اس معلومات کو پہنچانے کا )
ہم بھی خوش نصیب ہیں نگہت کہ تم جیسی بہن ہمیں ہمیں متنا سارا بیش بہا خزانہ منٹوں میں مہیا کر دیتی ہے جزاک اللہ خیر
اللہ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں علم حاصل کرنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا کرتا رہے ،کہ بقول صفدر ھمدانی بھائ یہ اس کی عطا ہے جسے چاہے نواز دے ۔
خبر اندیش
عالم آرا
اسلام علیکم بجو محترمہ
آپ کہاں ہیں ؟ اللہ سے آپ کی صحت اور تندرستی کی دعا کرتی ہوں ۔
آپ کی دعاؤں کی طالب
عالم آرا
اسلام علیکم۔۔۔!
اس بُک میں چشم کے لیے ایک نسخہ لکھا ہوا ہے۔
کیا آپ مجھے بتا سکتے ہیں کہ انگوم، صِبر کیا چیز ہے؟
انکو انگلش میں کیا بولتے ہیں؟؟
آپکے جواب کا منتظر۔۔۔۔
فدوی نے انگوم۔صبر کا ذکر کہیں نہیں کیا اور نہ ہی مجھے اسکی حقیقت معلوم ہے۔ تاہم نگہت آپی نے اسکا ذکر کیا ہے اور ممکن ہے وہ اصل مصدر سے مطالعہ کر کے اس چیز کی حقیقت معلوم کر سکیں؟ اس دوا کا نام طب الصادق ؑ میں آیا ہے، شاید آپ حکماء سے بھی رابطہ کریں تو آپ کو اسکی حقیقت بتا دیں۔
طب الصادق ؑ کی ڈیجیٹل صورت اس لنک پر بھی میسر ہے:
http://www.al-shia.org/html/urd/page.php?id=483&page=3
مجہے آپ کا بلاگ پسند ہوا پر شیعہ مذہب پسندنہیں اور نہ ہی اسی اسلام سے منسلک کرنا پسند ہے جب کہ آپ کا کلمہ ہی الگ ہے…..
رفیع بہائی آپ نے بلکل صحیح کہاہے میںآپ سے متفق ہوں
مصباح بھائی رپلائی کرنے کا شکریہ۔۔۔
میں نے پہلے سے یہ بُک ڈاؤن لوڈ کی ہوئ ہے۔۔۔۔
تمام عالمِ اسلام کو جشنِ ولادتِ باسعادت سرورِ کائنات ، خاتم النبیاٗ حجتہ اللہ حضرت محمد (ص) اور حضرت امام جعفرِ صادق (ع) بہت بہت مبارک ہو
اللہ توفیق دے کہ ھم محمد (ص) اور آلِ محمد (ص) کے اقوال پر عمل پیرا ہوسکیں
آپ سب مومنین و مومنات کو جشن ظہور امام سادس ابو عبداللہ الامام جعفرصادق علیہ سلام بہت مبارک ھو
آپ 17ربیع الاول کو مدینہ المنورہ میں پیدا ھوۓ آپ ذریت حسین بن علی بن ابی طالب میں بہت خاص اور اعلی مقام پر فائز ھیں
آپکا لقب صادق ھے کیونکہ آپ نے کھبی جھوٹ نیہں بولا ھمیشہ کذب سے نفرت کی
اسلام کے تمام مکتب الفکر کے علماء نے آپکے علمی خزانے سے استفادہ کیا ھے
آپکا نام جعفر، کنیت ابو عبداللہ اور لقب صادق تھا۔ آپ امام محمد باقر علیہ السلام کے بیٹے حضرت امام زین العابدین علیہ السلام کے پوتے اور شہید کربلا حضرت امام حسین علیہ السلام کے پرپوتے تھے۔ سلسلۂ عصمت کی آٹھویں کڑی اور آئمۂ اہلبیت علیہم السّلام میں سے چھٹے امام تھے
آپ اسی عصمت کی ایک کڑی تھے جسے خداوندِ عالم نے نوعِ انسانی کے لیے نمونہ کامل بناکر ہی پیدا کیا تھا۔ ان کے اخلاق واوصاف زندگی کے ہر شعبہ میں معیاری حیثیت رکھتے تھے۔خاص خاص جن کے متعلق مورخین نے مخصوص طور پر واقعات نقل کیے ہیں مہمان نوازی، خیروخیرات، مخفی طریقہ یاغربا کی خبر گیری، عزیزوں کے ساتھ حسن سلوک۔ عفو جرائم، صبر وتحمل وغیرہ ہیں۔
ایک مرتبہ ایک حاجی مدینہ میں وارد ہوا اور مسجد رسول میں سوگیا۔انکھ کھلی تو اسے شبہ ہوا کہ اس کی ایک ہزار کی تھیلی موجود نہیں۔ اس نے اَدھر ادھر دیکھا, کسی کو نہ پایا۔ ایک گوشئہ مسجد میں امام جعفر صادق علیہ السّلام نماز پڑھ رہے تھے۔ وہ آپ کوبالکل نہ پہچانتا تھا۔ آپ کے پاس اکر کہنے لگا کہ میری تھیلی تم نے لی ہے۔ حضرت علیہ السّلام نے فرمایا، »اس میں کیا تھا ?«اس نے کہا»ایک ہزار دینار «۔ حضرت نے فرمایا۔,, میرے ساتھ میرے مکان تک اؤ وہ آپ کے ساتھ ہوگیا۔ بیت الشرف پر تشریف لاکر ایک ہزار دینار اس کے حوالے کردیئے۔ وہ مسجد میں واپس اگیا اور اپنا اسباب اٹھانے لگا تو خود اس کے دیناروں کی تھیلی اسباب میں نظر ائی۔ یہ دیکھ کر وہ بہت شرمندہ ہوا اور دوڑتا ہوا پھر امام علیہ السّلام کی خدمت میں ایا اور غلط خواہی کرتے ہوئے وہ ہزار دینار واپس کرنا چاہے »ہم جو کچھ دے دیتے ہیں وہ پھرواپس نہیں لیتے۔
موجودہ زمانے میں یہ حالات سب ہی کی انکھوں کے دیکھے ہوئے ہیں کہ جب یہ اندیشہ پیدا ہوتا ہے کہ اناج مشکل سے ملے گا تو جس کو جتنا ممکن ہو وہ اناج خرید کر رکھ لیتا ہے مگر امام جعفرصادق علیہ السّلام کے کردار کاایک واقعہ ہے کہ ایک مرتبہ آپ نے اپنے وکیل معتب سے ارشادفرمایا کہ غلہ روز بروز مدینہ میں گراں ہوتا جارہا ہے۔ہمارے ہاں کس قدر غلہ ہوگا ? معتب نے کہا کہ ہمیں ا س گرانی اور قحط کی تکلیف کا کوئی اندیشہ نہیں ہے، ہمارے پاس غلہ کا اتنا ذخیرہ ہے کہ جو بہت عرصہ تک کافی ہوگا۔,, حضرت علیہ السّلام نے فرمایا۔: تمام غلہ فروخت کر ڈالو۔ اس کے بعد جو حال سب کا ہو وہ ہمارا بھی ہو۔,, جب غلہ فروخت کر دیا گیا تو فرمایا.»اب خالص گیہوں کی روٹی نہ پکا کرے بلکہ ادھے گیہوں اور آدھے جو, جہاں تک ممکن ہو ہمیں غریبوںکاساتھ دینا چاہیے۔
آپ کا قاعدہ تھا کہ آپ مالداروں سے زیادہ غریبوں کی عزت کرے تھے۔ مزدوروں کی بڑی قدر فرماتے تھے۔ خود بھی تجارت فرماتے تھے اور اکثر اپنے باغوں میں بہ نفس نفیس محنت بھی کرتے تھے۔ ایک مرتبہ آپ بیلچہ ہاتھ میں لیے باغ میں کام کررہے تھے اور پسینہ سے تمام جسم تر ہوگیا۔ کسی نے کہا :یہ بیلچہ مجھے عنایت فرمائیے کہ میں یہ خدمت انجام دوں۔,, حضرت علیہ السّلام نے فرمایا طلبِ معاش میں دھوپ اور گرمی کی تکلیف سہنا عیب کی بات نہیں۔,, غلاموں او رکنیزوں پر وہی مہربانی رہتے تھے جو ا س گھرانے کی امتیازی صفت تھی۔
گوگل سرچ
تمام عالم اسلامی میں آپ کی علمی جلالت کا شہرہ تھا۔ دور دور سے لوگ تحصیل علم کے لیے آپ کی خدمت میں حاضر ہوتے تھے، یہاں تک کہ آپ کے شاگردوں کی تعداد چار ہزار تک پہنچ گئی ان میں فقہ کے علمائ بھی تھے، تفیسر کے متکلمین بھی تھے اور مناظرین بھی، آپ کے دربار میں مخالفین مذہب ااکر سوالات پیش کرتے تھے اور آپ کے اصحاب سے اور ان سے مناظرے ہوتے رہتے تھے جن پر کبھی کبھی نقد وتبصرہ بھی فرماتے تھے اورا صحاب کو ان کی بحث کے کمزور پہلو بتلا بھی دیتے تھے تاکہ ائندہ وہ ان باتوں کا خیال رکھیں۔کبھی آپ خود بھی مخالفین مذہب اور بالخصوص دہریوں سے مناظرہ فرماتے تھے۔ علاوہ علوم و فقہ و کلام وغیرہ کے علوم عربیہ جیسے ریاضی اور کیمیا وغیرہ کی بھی بعض شاگردوں کوتعلیم دی تھی۔ چنانچہ آپ کے اصحاب میںسے جابر بن حیان طرسوسی سائنس اور ریاضی کے مشہور امام فن ہیں جنھوں نے چار سو رسالے امام جعفرصادق علیہ السّلام کے افادات کو حاصل کرکے تصنیف کئے۔آپ کے اصحاب میں سے بہت سے بڑے فقہا تھے جنہوں نے کتابیں تصنیف کیں جن کی تعداد سینکڑوں تک پہنچتی ہے۔
حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کے چند اقوال اس امید و آرزو کے ساتھ امام علیہ السلام کے یہ کلمات ہمارے دل نشیں ہوجائيں اور ہماری رفتار و کردار ، عادات و اطوار اس سے متاثر ہو، دلوں کو نور ملے، ایمان میں اضافہ ہو اور ہماری عملی زندگی کے لئے رہنما قرار پائے۔آمین ثم آمین
• میں نے تمام مفید علم و دانش کو چار چیزوں میں پایا. ۱)۔اپنے پروردگا ر کی معرفت حاصل کرو ۔۲)۔ یہ جانو کہ خدا نے تمھارے ساتھ کیا کیا ہے اور کیا کیا نعمتیں دی ہیں۔۳)۔ یہ پہچانو کہ خدا کا تم سے مطالبہ کیا ہے ، تمھاری ذمہ داری کیا ہے ۔۴) یہ معلوم کرو کونسی چیز تمھیں تمھارے دین سے خارج کردے گی۔
چار خصلتیں انبیاء کے اخلاق کی ہیں . ۱)۔ نیکی کرنا ۲)۔ سخاوت ۳) ۔ مصیبت پر صبر کرنا ۴) مومن کے حقوق کی رعایت کرنا۔
تین آدمی تین جگہوں پر پہنچانے جاتے ہیں۔ حلیم اور برد بار غصہ کے وقت ، دلیر و شجاع جنگ کے وقت ، اور دوست و بھائی ضرورت کے وقت۔
کوئی بندہ مومن اس وقت تک کمال ایمان کی حقیقت کو نہیں پہنچ سکتا جب تک اس میں یہ تین خصلتیں نہ پائی جائیں. ۱) ۔ دین میں فہم اور بصیرت ۲) ۔ معیشت میں میانہ روی ۳)۔ مصیبتوں پر صبر
مومن دو خوف کے درمیان ہے ۔
1)۔گزشتہ گناہ نہیں جانتا کہ خدا اس کے ساتھ کیا کرے گا .
۔باقیماندہ عمر نہیں معلوم کہ اس میں کونسا گناہ اس سے سرزد ہوگا ۔ اور کس ہلاکت میں پڑے گا .
وہ رات گزار کر صبح نہیں کرتا مگر خوف خدا و ترس کے عالم کے
.ا ور دن کاٹ کر رات نہیں آتی مگر خوف و ہراس کے ساتھ ۔ کوئی چیز اس کی اصلاح نہیں کرسکتی مگر خوف خدا۔
ما شا اللہ بہت خوب اپ سب کو یہ عظیم خوشیاں مبارک ہوں اور مولا نگہت اپا کو سلامت رکھیں جنھوں نے ہمارے علم میں یہ خوبصورت اضافہ کیا الہی امین
امام جعفر صادق ع س ایک بہت بڑے کیمسٹ تھے۔ جابر ابنِ حیان اُنکے شاگرد تھے جنکے سیکڑوں Chemicals میں سلفیورک، ہائڈر کلورک اور نائٹرک ایسڈ اورایکواریجیا شامل ہیں ۔ ایکواریجیا واحد مرکب ہے جس میں سونا تحلیل ہوجاتا ہے۔ انسائکلو پیڈیا بریٹینیکا میں امام جعفر صادق ع س کا ذکر جعفر ابنِ محمد کے نام سے موجود ہے۔ اس ہی تذکرہ میں درج ہے کے جابر ابن ِ حیان نے برملا کہا ہے کہ اُس سے منسوب اکثر ایجادات امام جعفر صادق ع س کی ہیں۔
آپ کی مشہور کنیت عبداﷲ ہے اور بے شمار القاب میں ( الصادق) زیادہ مشہور ہے۔ آپ کے ٧ بیٹے یعنی اسماعیل ، عبداﷲ ، موسیٰ ( بن کاظم (ع)) اسحاق، محمد(الدیباج) ، عباس اور علی ، اور تین بیٹیاں ام فروہ، اسماء و فاطمہ تھیں۔ آپ کے دو ازواج مطہرات میں ایک فاطمہ بنت الحسین امام زین العابدین کی پوتی تھیں۔
امام صادق(ع) کے دورِ امامت میں بنی امیہ کے سلاطین میں ہشام بن عبدالملک ، ولید بن یزید بن عبد الملک ، یزید بن ولید ، مروان حمار اور خاندان بنی عباس کے ٢، افراد ابو العباس السفاح اور منصور دوانیقی تھے۔ ان میں عبدالملک کے بیس سال کا عہد اور منصور دوانیقی کے دس سال شامل ہیں۔ ( رئیس احمد ۔٢)
منصوردوانیقی ایک خود سر اور ظالم حکمران تھا۔ آئمہ اہلبیت اور ان کے دوستوں پر حاکمان وقت کے مظالم کے سلسلے میںصرف اتنا کہنا کافی ہے کہ ” ایک سیل خوں رواں ہے حمزہ سے عسکری تک” منصور نے امام کو قتل کرنے کی کئی مرتبہ کوشش کی۔ بالآخر اس کے حکم پر حاکم بن سلیمان نے آپ کو زہر دے دیا
تاریخ بشریت کی یہ قد آور شخصیت اپنے علم و عمل سے انسانیت کو کس قدر فیص بخشا ہے۔ اس کا اندازہ امام سے متعلق ان آراء سے ہوسکتا ہے ۔ جس کا اظہار مختلف مفکرین نے وقتاً فوقتاً کیا ہے اس کی چند مثالیں حسب ذیل ہیں۔ ( محسن نقوی ۔٤)
١۔ کمال الدین محمد بن طلحہ یعنی امام شافعی نے اپنی کتاب ”مطالب السؤل” میں امام کے متعلق لکھا ہے۔ ”زمین
نے کسی فقیہ کو نہ اٹھایا ۔ آسمان نے کسی فقیہ پر سایہ نہ کیا جو جعفر (ع) صادق سے بڑھ کر فقیہ ہو انہوں نے اپنے علم
دانش سے دوسروں پر فیوض کی بارش کی۔ ان کے علم اور اخلاق سے صفاتِ انبیاء عیاں تھیں۔”
٢۔ امام ابو حنیفہ کا یہ قول مشہور ہے۔ ” کہ اگر میری زندگی کے وہ دو سال نہ ہوتے ( جو میں نے امام صادق(ع) کی
خدمت میں گزارے) تو میں ہلاک ہو جاتا۔ ”
٣۔ ابن خلکان رقم طراز ہیں کہ آپ مذہب امامیہ کے بارہ اماموں میں سے ایک ہیں۔ آپ اہلِ بیت کے سردار
تھے سچی گفتگو کی بناء پرصادق کا لقب دیا گیا۔
٤۔ علامہ سبط ابن جوزی کہتے ہیں کہ ” سیرت نویسوں نے لکھا ہے کہ آپ طلب ریاست سے کنارہ کش ہو کر محض
عبادت میں مشغول تھے۔ ”
٥۔ قاہرہ یونیورسٹی کے کلیہ ادب کے پروفیسر سید محمد صادق نشاۃ لکھتے ہیں کہ ” امام جعفر ِ صادق(ع) کا گھر یونیورسٹی کی
طرح تھا جس میں حدیث، تفسیر، حکمت اور کلام کے علماء کا مجمع ہوتا تھا۔ اکثر اوقات آپ کی مجلس درس میں
دو ہزار اور کبھی کبھی چار ہزار تک مشہور علماء حاضر ہوتے تھے۔ ”
٦۔ مشہور محقق و مفکر ڈاکٹر احمد امین المصری کے بموجب شریعت شیعی کی اس عہد کی سب سے بڑی شخصیت بلکہ
یوں کہا جائے کہ مختلف فرقوں کی سب سے بڑی شخصیت امام جعفر (ع)صادق کی ہے۔ (دائرۃ المعارف ، قاہرہ
یونیورسٹی)
٧۔ ابن ِ حجر مکی نے صوائق محرقہ میںبیان کیاہے کہ ” تمام بلادِ اسلامیہ میں ان کے علم و حکمت کا شہرہ تھا۔ ”
٨۔ علامہ شہر ستانی کے بموجب ” وہ علم دین وادب کا سرثمہ ، حکمت کا بہر ذخار ، زہد و تقویٰ میں کامل اور عبادت و
ریاضت میں بلند پایہ رکھتے تھے۔”
امام جعفر صادق(ع) کے تذکرہ میں ذہن فوری فقہ جعفری کی طرف متوجہ ہو جاتا ہے کیونکہ تدوین فقہ کی کوشش امام صادق کے حوالہ کے بغیر نا ممکن سمجھی جاتی ہے۔ مکتب تشیع کی فقہ یعنی فقہ جعفری تو اپنی وجہ تسمیہ ہی سے امام صادق(ع) کی مرہون منت اور احسانمندی ظاہر کرتی ہے۔
عربی میں فقہ کے لغوی معنی علم و فہم ہے اور فقیہ کے معنی عالم ہیں لیکن مرور زمانہ کے ساتھ اصطلاحاً اس سے دینی مسائل اور استدلالی علم مراد لیا جاتا ہے۔ جس میں احکام شریعہ کو اجاگر کیا جاتا ہے۔ یہ احکام واجب ، مستحب ، حرام ، مکروہ ، اور مباح کے محور کے اطراف اپنے میں سبب، شرط ، مانع ، صحت بطلان، رخصت اور عزیمت کے پہلو لئے ہوئے ہوتے ہیں۔ یہ تمام فقہی اصطلاحات ہیں جن کی تفصیل متعلقہ کتابوں میں دیکھی جاسکتی ہے۔ فقہ کی اس مختصر تشریح کے بعد اب تدوین کا مطلب جمع کرنا یا مرتب کرنا ہے۔ اس لحاظ سے جب ہم تددوین کی نسبت سے امام جعفرِ صادق(ع) کا نام لیتے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ اپ نے فقہ محمدیہ کے احکام کو جمع اور مرتب کیا کہ وہ ایک مستقل علم بن گیا۔ (مظفرحسن۔٣)
اسلامی تاریخ میں فقہ کی تدوین کے چند واضح ادوار نظر آتے ہیں ، امام صادق(ع) کی علمی فیوض کو سمجھنے کےلئے فقہ اسلامی کے تدریجی ارتقاء کا مطالعہ ضروری ہے۔ اس کا سبب سے پہلا عہد حضرت ختمی مرتبت کی ظاہری رسالت سے ١١ھ تک محیط ہے جس میں سوائے چند استثنائی واقعات ( صلح حدیبیہ ، حدیث قرطاس) کے بظاہر مسلمانوں میں کوئی اختلاف نظر نہیں آتا۔ رحلت سر کار کائنات کے فوری بعد سب سے بڑا فقہی اختلاف آنحضرت کی جانشینی کے سلسلہ میں نمودار ہوا اس دور میں جو پہلے تین خلفائے راشدین کے زمانہ یعنی تقریباً ٢٤ سال(٣٥ھ) تک پھیلا ہوا ہے قرآن اور سنت کے علاوہ فقہ کے ماخذ میں قیاس اور اجماع کا اضافہ ہوا اور ساتھ ساتھ روایت حدیث پر کڑی پابندی لگادی گئی جس کی وجہ سے قیاس پر زیادہ انحصار ہوا۔ تیسر ادور ٣٥ھ تا ٤٠ ھ میں خلافت امیر المومنین کے دوران قرآن و سنت ہی ماخذ فقہ رہے اور اس پر سختی سے عمل کیا گیا۔ ( شبیہہ الحسن۔٣) تدوین فقہ کا ایک اہم اصول فکر کی یکسانیت ہے فقہ کی تدوین میں احکامات الہیہ اور منشائے قدرت یعنی نص کے تعین کے لئے وصل قول بھی ایک اہم اصول رہا ہے۔ احکام فقہ میں نص کے تعین اور تلاش کے طریقوں پر تفصیلی بحث علامہ رشید ترابی نے ( اسلام میں اجتہاد) کے عنوان پر اپنے ایک مقالہ میں کی ہے جو ١٩٥٧ء میں ایک بین الاقوامی سیمنار میں پیش کیا گیا۔
اثنائے عشری شیعہ عقیدہ کی رو سے اسلام کی اصل تشریح وہی ہے جو وفاتِ پیغمبر کے بعد حضرت امیر المومنین سے لے کر بار ہویں امامت تک بلا فصل جاتی ہے۔ بالآخر ہر حکم کا منبع قول معصوم ہوتا ہے اور جو کچھ راوی کی زبان پر آئے گا وہ عصمت ِ فکر اور معیار صداقت پر پورا اتریگا۔ ( اسد اریب ۔٥) حضرت علی سے امام حسین تک یہ وصل قول انتہائی بھر پور انداز میں عیاں ہے۔
چوتھا دور ٦٠ ھ تا ١٣٣ ھ کا ہے جو بنی امیہ کی خلافت کا زمانہ ہے اس دور میں شہادت امیر المومنین ، امام حسن کی ظاہری خلافت سے دستبرداری اور شہادت، سانحہ کربلا و مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی تاراجی کے واقعات دیکھ کر انسان یہ سوچنے پر مجبور ہو جاتا ہے کہ سلاطین بنو امیہ کس فقہ کے پابند تھے۔ جس میں ان باتوں کی انہیں اجازت تھی۔ عمر بن عبدالعزیز کے دور میں البتہ فدک واپس کیا گیا لیکن یہ ثابت نہیں ہوسکا کہ کس فقہ کے تحت چھینا گیا تھا۔
پانچواں طویل دور ١٣٥ھ سے ٢٦٠ھ یعنی ١٢٥ سال پر محیط ہے دور امام صادق کی امامت کے ابتدائی زمانے سے شہادت امام حسن عسکری کے بعد تک پھیلا ہوا ہے، سیاسی اور فکری اعتبار سے تاریخ اسلام کا یہ نہایت اہم دور تھا اس زمانے میں بے شمار تاریخ ساز واقعات اور تحریکات رونما ہوئے جس کے نتیجے میں امت مسلمہ بشمول شیعہ فقہی اعتبار سے مختلف مسلکوں میں بٹ گئی ۔ اس دور میں روایت حدیث پر کوئی پابندی نہیں تھی اور وقتی مصلحتوں اور حاکمانِ وقت کی سرپرستی کے نتیجے میں وضع حدیث ایک مشغلہ اور پیشہ بن گیا تھا۔ اس دور میں امام جنبل ،امام بخاری ،امام مسلم ، ابو داؤد، ابن ماجہ اور نسائی کی مسانید کی تدوین ہوئی اب وہ صحابہ اور تابعین بھی نہیں رہے جنہوں نے یہ احادیث سنے تھے اور اصل اور نقل میں تمیز کر سکتے تھے۔ مزید برآں فتوحات اور اسلامی سلطنت کی توسیع اور بڑھتے ہوئے بیرونی روابط کے نتائج میں ایک نیا خفلشار اسلامی فلسفہ میں ایران، روم اور یونان کے فلسفوں کی آمیزش کی صورت میں نمودار ہوگیا تھا۔ ( شبیہ الحسن ۔٣)
٧۔ تدوین فقہ اور امام صادق(ع)
یہاں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ اس افرا تفری کے عالم میں فقہ اسلامی کو اس اصل روح میں محفوظ رکھنا کس کی ذمہ داری تھی؟ واقعہ کربلا اور اس کے تسلسل میں دربارِ شام میں جناب زینب کے خطبہ نے ثابت کردیا کہ حق اور نا حق اورر استی اور گمراہی میں حد فاصل قائم رکھنے کا فریضہ آئمہ حق نے اپنے ذمہ لے لیا تھا۔ یہ ذمہ داری ان آئمہ نے نہایت منصوبہ بندی سے انجام دی۔ اس کی خاموش ابتداء امام زین العبدین (ع) نے اپنی دعاؤں سے کی جن کے ذریعے امت کے افراد کے ذہنوں کی تربیت کا انتظام کیا گیا۔ بعد ازاں امام محمد باقر (ع) نے مدینے میں اپنی درس گاہ میں با قاعدہ درس کا آغا زکیاجس کی بنیادوں کو امام جعفر ِ صادق(ع) نے استوار کیا۔ امام جعفر صادق(ع) کی یہ امتیازی خصوصیت ہے کہ آپ کو اپنی ٦٥ سال عمر میں سے تقریباً ١٢ سال اپنے دادا حضرت علی ابن الحسین کی معیت میں اور پھر ١٩ سال اپنے والد ماجد کے زیر سایہ گزار نے کا موقع ملا اور پھر خود اپنی امامت کے ٣٤ سال میسر ہوئے۔ اس دوران بنو امیہ اور بنو عباس کو اپنی لڑائیوں میں مشغولیت نے آل محمد (ص) کے ساتھ تعرض کا موقع نہیں دیا۔ امام صادق(ع) نے اس موقعہ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس درس گاہ کو ایک عظیم دانش گاہ کے رتبہ تک پہنچا دیا۔ میرے راقم کے اندر کا استادیہ کہہ رہا ہے کہ اس دانشگاہ کے نصاب کا دستاویز بہت پہلے ہی امام زین العابدین نے صحیفہ کاملہ کی شکل میں تیار کردیا تھا۔ بظاہر یہ دعاؤں کا مجموعہ اپنے اندر حکمت اور دانائی ، احکام خداوندی ، عبد اورمعبود کے تعلقات ، حقوق الناس اور تخلیق کائنات جیسے کثیر الجہت عنوانات پر مشتمل تھا جو پڑھنے والوں کو دعوت فکر دیتا ہے۔ محمد ابن ِ یعقوب کلینی نے ١٦١٩٩ احادیث پر مشتمل اصول کا فی بطور تدریسی مواد مہیا کیا جس کو من لا یحضر الفقیہ ، تہذیب اور استبصار نے مزید و سعت دی اور اس طرح تقریباً ٦٠ ہزار احادیث پر مشتمل یہ مایہ ناز سر مایہ بنا جس کی موجودگی میں ہمارے علماء کو قیاس اور رائے پر عمل کرنے کی ضرورت نہیں تھی۔ امام صادق(ع) کی تدوین فقہ کی انہی کوشش کی بنا ء پر فقہ محمدی کو فقہ جعفری سے موسوم کیا گیا کیونکہ اس کو فقہ حنفی، مالکی، شافعی اور حنبلی سے ممتاز کیا جاسکے۔ یہ بھی ایک تاریخی حقیقت ہے کہ جب باقی فقہوں کو ریاست کی سرپستی حاصل تھی فقہ جعفری پُر زور مخالفتوں کا مقابلہ کرتی ہوئی پھیلی اور یوں اپنی ترقی کی راہیں طے کرتی رہی( محمد حسین ۔٦) اس کی ارتقاء میں قابل ِ ذکر سنگِ میل علامہ حلی( ساتویں صدی) علامہ بہبہانی ( گیارہویں صدی) شیخ مرتضیٰ (تیرھویں صدی) اور پھر موجودہ دور میں ایران ، عراق، بیروت اور دمشق کے حوزہ علمیہ نے اس کی آبیاری کا فریضہ سنبھالا ہواہے۔
موجود دور میں فقہ جعفری کی اعلیٰ علمی حلقوں میں پذیر آئی کی ایک قابل ذکر مثال مصر کی عظیم دانشگاہ جامعہ ازہر کے چانسلر مفتی علامہ شیخ محمود شلتوت کا ایک منصفانہ اور جرات مندانہ قدم ہے۔ تقریباً بیس سال پہلے انہوں نے یہ نظریہ پیش کیا کہ اجتہاد کا دروازہ کھلاہے اور قوی دلیل کی موجودگی میں ایک مذہب یافقہ کے ماننے والوں کے لئے دوسرے مذہب کی طرف رجوع کرنے میں کوئی امر مانع نہیں ہے اور اس بناء پر انہوں نے قانونی طور پر فتویٰ دیا کہ دوسرے مذہب کی طرح شیعہ فقہ پر بھی عمل صحیح ہے۔ ان کا یہ اقدام قدر و منزلت کا متقاضی ہے۔ (عقیقی۔٧)
فقہ جعفری کی برتری کے لئے یہ کہنا کافی ہے کہ دیگر تمام فقہوں کے بانی بالواسطہ یابلا واسطہ امام صادق کے شاگرد تھے اور اس پر ان کو نازل بھی تھا۔ فقہ جعفری میں دور جدید کی ضروریات کے مطابق اجہتاد کے ذریعے انسانی مسائل کے حل کی تمام صلاحتیں موجود ہیں۔ یہ ایک عادلانہ نظام ہے جو نیکی اور بدی میں تمیز کی راہ بتاتا ہے جہاں سرور کے موقعوں پر خوشی کے اظہار کا ڈھنگ اور آلام و مصائب میں تعزیت کے اسلوب بتائے جاتے ہیں۔ جہاں اکابرین کے کارناموں کو اجاگر کیا جاتا ہے اور عبرت کے نشانات سے دوری سکھائی جاتی ہے یہ ایک صالح معاشرے کے قیام میں مدد دیتا ہے۔ ( عبدالکریم مشتاق ۔٣)
امام جعفر صادق(ع) کے علمی فیوض:
مخلوقات کی ہدایت کی غرض سے انبیاء اور پیغمبروں کا ایک سلسلہ تخلیق کیا گیا جو ہم تک آنحضرت اور آئمہ اہلبیت کی صورت میں پہنچا۔ باوجود یکہ ختمی مرتبت کے بعد کسی بھی امام کو کام کرنے کا موقع نہ ماحول میسر ہو سکا ہر امام نے اپنے عہد میں فیوض امامت امت تک پہچانے کا مناسب انتظام کیا۔ کربلا کے مصائب کے بعد امام زین العبدین (ع) نے ایک انوکھے انداز میں تبلیغ دین کی جو صحیفہ کاملہ کی صورت میں آثارِ علمیہ کا ایک شاہکار ہے۔ امام محمد باقر (ع) وہ کوہِ علم ہیں جس بلندیوں تک انسان کی نگاہیں پہنچنے سے قاصر ہیں۔ آپ کا شریعت کدہ علم و حکمت کا سرچشمہ تھا۔ امام جعفر صادق(ع) کی شخصیت کا اہم رخ یہ ہے کہ آپ نے اپنے علمی انقلاب سے معارف اسلام کے افق کو اتنی زیادہ وسعت دی کہ دیکھتے ہی دیکھتے ایک نسل بعد جب حضرت امام رضا نیشا پور میں قدم رکھتے ہیں تو ہزار ہا افراد امام ؑ کی اواز سننے اور ارشاد کوکاغذ پر محفوظ کرنے سراپا مشتاق تھے ( احمد علی۔١) یوں تو سلسلہ امامت کے ہر فرد نے جس قدر ممکن ہوسکا ظلم و ستم اور قیدو بند کی فضاؤں میں بھی فرائض امامت کو انجام دیا، لیکن امام صادق(ع) کو اپنے عہد میں موقع مل گیا تھاکہ آنحضرت کے مقصد یعنی ( کتاب و حکمت کی تعلیم) کو فروغ دیں۔ اس دور میں علم کا پھیلا ؤ اس حد تک ہوا کہ انسانی فکر کا جمود ختم ہو گیا اور فلسفی مسائل کھلی مجلسوں میں زیر بحث آنے لگے ۔ اس ضمن میں جسٹس امیر علی لکھتے ہیں۔ ” یہ تحریک امام صادق(ع) کی سر کردگی میں آگے بڑھی جن کی فکر و سیع ، نظر عمیق اور جنہیں ہر علم کی دستگاہ حاصل تھی حقیقت تو یہ ہے کہ آپ اسلام کے تمام مکاتب فکرکے موسس اور بانی کی حیثیت رکھتے ہیں آپ کی مجلس بحث ودرس میں صرف وہی افراد نہیں آتے تھے جو بعد میں امام مذہب بن گئے بلکہ تمام اطراف سے بڑے بڑے فلاسفر استفادہ کرنے حاضر ہوتے تھے۔ ”
دوسری صدی کی ابتداء یعنی ١٣٣ھ میں اموی خلافتوں کے خاتمہ پر عباسی دور شروع ہوا۔ یہ عبوری دور انتقال و تحویل اقتدار کی کشمکش کا وقفہ تھا، جس کو استعمال کرتے ہوئے امام صادق(ع) نے علوم و معارف اسلام کی ترویج و اشاعت کا اہم کام انجام دیا۔ یہ وہ دور تھاجب فتوحات اور بیرونی دنیا سے بڑھتے ہوئے روابط کے نتیجے میں رومی اور یونانی فکری اثرات عربستان میں مختلف فنون، علوم اور نظریاتی رجحانات کو متاثر کر رہے تھے جو اسلام کے خلاف ایک بیرونی یلغار ثابت ہو رہے۔ ( موجودہ عالمگیر یت یا گلوبلائزیشن کی ایک صورت میں) یہ ایک ایسی سرد جنگ تھی جس کے زہر یلے اثرات اور ہلاکت سے مسلمانوں کو محفوظ رکھنا صرف تلوار کی دھار اور اسلحہ کی طاقت سے ممکن نہ تھا کیونکہ علم و فکر کا مقابلہ علم و دانش ہی سے کیا جاسکتا ہے۔ نسلی تعصب اور جہالت سے فکری اور علمی طوفان پر بندھ نہیں باندھ سکتے ( علامہ رضی۔٣) امام صادق ؑ واقف تھے کہ ایسی صورت میں سب سے بہتر حکمت عملی امت مسلمہ کو حصول علم و دانش کی طرف راغب کرنا ہے۔ ان فیوض کے اجراء کے لئے مدینے میں آپ کا گھر اور مسجد نبوی ایک بڑے علمی تحقیقی مرکز کی شکل اختیار کر گئے اراس حلقہئ تعلیم ، تدریس و تحقیق میں کم از کم چار ہزارطلباء مختلف شہروں اور ملکوں سے آکر زیر تعلیم تھے۔ شیخ طوسی کے بموجب یہ تعداد ٣١٩٧ مرد اور ١٢ خواتین پر مشتمل تھی۔ حسن بن علی بن زیاد جو شاگرد امام رضا (ع) تھے اور خود بھی اساتذہ حدیث میں شمار ہوتے تھے فرماتے تھے کہ ” میں نے مسجد کوفہ میں نوسو استاد حدیث کو دیکھا ہے جو امام صادق(ع) سے حدیث نقل کرتے تھے” صاحبان ِ اصول یعنی وہ لوگ جو اصل کتاب جس میں راوی اور معصوم کے درمیان صرف ایک واسطہ ہوتا ہے امام کی خدمت میں حاضر ہو کر ارشادات قلم بند کرتے جاتے۔ اس طرح ایسی چار سوں کتابیں تیار ہوئیں جن کو” اصول اربعماۃ”(چار سو اصول) کہا جاتا ہے۔ محمد ابن یعقوب کلینی نے چار سو کتابوں کی مدد سے ” اصول کافی” مرتب کی جو فقہ جعفریہ کی بنیادی کتاب ہے۔( محمد محمدی۔٨) یہ امام صادق(ع) کا فیض تھا آج ہمارا حدیثوں کا سرمایہ اتنا مستند اور مستحکم ہے۔
امام صادق(ع) کے علمی فیوض کے ضمن میں یہ عرض ہے کہ علم تو آئمہ کی میراث ہے جس شعبہ سے بھی متعلق ہو سوال کرنے والے کو مطمئن کردیا۔ ان کے ذاتی تقدس اور دینی نظام میں ان کے مقام کے حوالے سے امام سے حصولِ فیوض کو زیادہ تر دینی معاملات تک محدود رکھا گیا۔ یہ ہماری بصیرت کی کوتاہی ہے۔ ورنہ علوم طبعیہ اور کونیہ (کائناتی معلومات) علوم میں بھی ہم اپنے آئمہ کو انتہائی مقام پر فائز دیکھتے ہیں۔ نہج البلاغہ اور صحیفہ سجادیہ میں اس ضمن میں بے شمار اشارے موجود ہیں۔ خوش قسمتی سے امام جعفر صادق کو درس و تدریس ، بالمشافہ افہام و تفہیم ، مناظرون اور مواعظہ حسنہ کی صورت میں ایسا ما حول اور موقع میسر ہو اکہ علوم جدیدہ کے شعبہ میں بھی اپنے فیوض سے مستفید کر سکے بلکہ یہ کہنا بر محل ہوگا کہ اس سلسلہ میں بھی انہیں ایک امتیازی مقام حاصل ہے۔
امام صادق(ع) کے شاگر د اور اصحاب:
ایک درخت اپنے پھل سے، ایک آدمی اپنے ساتھیوں سے اور ایک استاد اپنے شاگردوں کی صلاحیتوں سے پہچانا جاتا ہے۔ امام صادق(ع) کے شاگرد اور اصحاب کی ایک طویل فہرست ہے ان میں چند معروف نام آبان بن تغلب ، ہشام ابن الحکم، مفضل بن عمر، حماد بن عیسیٰ ، زرارۃً بن اعین، محمد بن علی المعروف مومن طاق اور آخر میں لیکن بہت قابل احترام جابر بن حیان ہیں۔
امام جعفر صادق سے پہلے تحصیل علم کے لئے لوگوں میں خاص رغبت نہیں پائی جاتی تھی اس عدم تو جہی کا ایک سبب درس و تدریس کا طریقہ تھا، مسلمانوں میں حصول ِ علم کا جذبہ اور شوق پیدا کرنے کے لئے امام صادق(ع) نے باہمی ربط کا موثر طریقہ رائج کیا جس کو موجودہ زمانہ میں Intractive طریقہ کہتے ہیں اس میں شاگرد کو سوالات کرنے کی آزادی تھی امام سے مختلف افراد کے مناظروں میں اس طریقہ کی جھلک نظرآتی ہے، امام کی دانشگاہ میں مختلف علوم یعنی فقہ، حدیث ،اصول، علم کلام اور تفسیر کے علاوہ علوم طبیعی اور علمِ ابدان سے متعلق امور پر درس و تدریس اور بحث و مباحثے ہوتے تھے۔ امامؑ اپنے شاگردوں کو تاکید فرماتے تھے کہ جو کچھ سمجھو اور سنو لکھ لو کیونکہ جب تک لکھو گے نہیں اس وقت تک حفاظت نہ کرسکو گے۔ علم و حکومت کو زمانے کی دست برد سے محفوظ رکھنے کے لئے ضبط تحریر میں لانا ضروری ہے، انسان کا حافظہ کتنا ہی قوی کیوں نہ ہو تحریر کا مقابلہ نہیں کرسکتا۔ امام صادق کا منشایہ تھاکہ ذہن کی دی ہوئی دولت اور بصیرت کی نعمت کو الفاظ کے مکتوبی حصار میں محفوظ کرلینا چاہئے۔ ( مظفر حسن ۔٣)
امام کے چند شاگردوں کا مختصر تذکرہ حسب ذیل ہے۔
الف۔ آبان بن تغلب ابو سعد الکوفی: انہوںنے ٣ آئمہ کا زمانہ دیکھا۔ یعنی امام زین العابدین، سے امام صادق(ع) ، وہ قاری بھی تھے اور فقیہ بھی۔قرآن ، حدیث، نعت اورتجوید میں دوسروں پر سبقت رکھتے تھے ان کے بارے میں اتنا کہنا کافی ہے کہ امام محمدباقر (ع) نے ان سے فرمایا تھا کہ مسجد مدینہ میں بیٹھو اور لوگوں کو فتوے دو اس کے علاوہ سوائے صحیح بخاری کے دیگر تمام صحابہ میں ان کے حوالہ سے روایتیں موجود ہیں یعنی یہ بین الفریقین قابل ِ اعتماد ہیں۔ ان کی اہم کتاب (غریب القرآن) ہے جو اس موضوع پر پہلی کتاب ہے جس میں الفاظ قرآنی کے مفہوم پر اشعار عرب سے استدلال کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ”کتاب الفضائل” اور” کتاب القرات” آپ کی اہم تالیفات ہیں۔ (محسن نقوی۔٤)
ب: ہشام بن الحکم البغدادی لکندی: ان بزرگ ہستی کا تاریخ اور رجال کی کتب میں خاص تذکرہ کیا گیا ہے ان کی علمیت کے اندازہ کے لئے یہ کافی ہے کہ انہوں نے ”الردعلیٰ ارسطا طالیس” نامی کتاب میں ارسطو کے فلسفہ پر تنقید کی ہے ۔ ان کی پوری زندگی مناظروں میں گزری جس میں جاثلیق نصرانی عالم سے مناظرہ، امامت حق کی اطاعت کا وجوب اور ابو حنفیہ سے مناظرے شامل ہیں۔ امام صادق(ع) سے رسائی کے بعد انہوں نے اپنے آبائی مذہب کو تبدیل کردیا اور مکمل طور پر اپنے آپ کو خدمت امام کے لئے وقف کردیا اور آخری وقت تک پاسداران ولایت ہی رہے۔ ان کی تصانیف بصورت مناظر ے کے حوالے موجود ہیں۔ ہشام کے متعلق امام صادق(ع) کا قول ہے ”ہشام ہمارے حق کا سراغ رساں ہے ہماری صداقت کا موئد ہمارے اعدا کی باطل قوتوں کا دفع کرنے والا ہے۔” امام محمد تقی (ع) نے ہشام کے متعلق کہا۔ ” اﷲ ان پر رحمت کرے وہ کسی طرف سے ہم پر حرف نہیں آنے دیتے تھے۔”(محسن نقوی ۔٤)
ج۔ جابر بن حیان: امام جعفر صادق(ع) کی شخصیت اور علمی فیوض کے سلسلے میں جابر بن حیان طوسی کے ذکر کو خصوصیت حاصل ہے، جابر ١٠٤ ھ میں پیدا ہوئے اور ٢٠٢ھ میں ان کا انتقال ہوا۔ حجاج بن یوسف کے ہاتھوں اپنے والد کی شہادت کے بعد مدینہ آگئے اور امام کی خدمت میں پہنچے۔ جابر نے امام سے کسب فیض کے بعد علم کیمیا میں اہم انکشافات اور نظریات پیش کئے جس کی بناپر ان کو ”بابائے کیمیا” کے لقب سے یاد کرتے ہیں جابر نہ صرف علم کیمیا کے ماہر تھے بلکہ حیاتیات اور نباتات ، علم حجر( جیالوجی) اورنفسیات پربھی ان کے متعدد کتابیں اور رسالے موجود ہیں۔
جابر کی سائنس کی بنیاد کلام الہی پر ہے۔ جابر نے امام صادق(ع) سے روایت کی کہ ( پارہ چاندی) ہے جو آگے چل کر تمام عناصر میں یگانگت اور صرف ایٹمی نمبر کے فرق کے نظرئے کی توثیق کرتا ہے۔ جابر کلام معصوم کے حوالہ سے ایک سائنسدان کی صفت کا پروفائل یوں بناتے ہیں ” کہ علوم عقلیہ پر تحقیق کرنے والے کے لئے ضروری ہے کہ وہ صالح ہو اور کلام مجید اور کلام معصومین سے آگاہی رکھتا ہو۔ ایسے شخص کو فاضل ہونا چاہئے، اور بصیرت والی آنکھیں ہونی چاہئے اسے آلات کے استعمال کا علم ہونا چاہئے۔ ( علی سرور ۔٣)
آخر میں عرض یہ ہے کہ مغرب کے علمی سفر کا آغاز سولہویں صدی سے ہو تا ہے جبکہ لوگ نو جوانوں کو مشورہ دیتے تھے کہ تہذیب یا علم کے لئے عربی سیکھو جس کی بنیاد وہ معلومات یا نکات ہیں جن کو امام صادق کے فیض اور سرپرستی میں حاصل کر کے جابر جیسے شاگرد وں نے سائنس کو مالا مال کردیا، جابر کے ٥٠٠ رسائل اور کتابوں کا جرمن زبان میں ترجمہ کیا گیا کچھ کتابیں فرانسیسی تراجم کے ساتھ ایران ، مصر، ترکی ، جرمنی اور فرانس کے کتب خانوں کی زینتیں ہیں۔ اب انٹر نیٹ اور ویب کی سہولتوں کے ذریعے امام کے فیوض دنیا کے ہر کونے میں علم کے پیاسوں کی دسترس میں ہیں۔
حرفِ آخر یہی ہے کہ جن بندوں پر اللہ تعلیٰ خود دُرود جھیجے وہ بندے علم وحکمت سے جتنے بھی مالا مال ہوں کم ہے۔ آئمہء اطہار کا کردار اور علم وحکمت و شجاعت اللہ تعلیٰ کے درود کا مظہر ہیں ۔
مصباح صاحب آپ علم کی دولت سے مالا مال ہیں۔ میری خواہش ہے آپ باقی آئمہ پر بھی اپنے قلم کو جنبش دیں۔ امام زینالعابدین کی دعاؤں کی کتاب صحیفہء کاملہ پر بھی کچھ لکھیں۔ نگہت، عالم آراء، نادیہ اور شاہین بہن بھی اپنے قلم کو چین نہ لینے دیں۔ اور رہے ہمدانی صاحب تو وہ ایسی کشتی ہیں جس پر ہم سب سوار ہیں۔
بِسمِ اللہ الرّحمٰن الرّحیم ۃ
اپنے صاحب علم ساتھیوں کی خوبصورت علمی تحریروں سےسجائے ہوئے اس بلاگ کو پڑھ کر میرا سر جھکا ہوا ہئے اور میں سوچ میں ہوں کہ میں اپنے امام علیہالسّلام کی خدمت عالی میں کیا تحسین پیش کروں
بہن عالم آرا جیتی رہئے
یاد آوری کا شکریہ ،
میں پھر ایک بار چکّی کی مشقّت مین گھری ہوں اسی لئے لاکھ لاکھ کوشش کے باوجود کسی بھی بلاگ پر مفصّل حاضر نہیں ہو سکی ہوں ،دعاء کیجئے کہ اللہ پاک مجھے زندگی کی باقیماندہ منازل پر بھی کامیابی عطا کرے آمین
میری مسیحا بیٹی پھر ایک بار حسب معمول سبقت لے گئ ،اس خدمت کی جزاء اللہ کریم کے علاوہ وہی دیں گے جن کی شان میں تم نے سنہری لفظوں کا خزینہ سجایا ہئے
اب کچھ جسارت ان معزّزین کی خدمت میں جو شیعہ کلمے کو دوسرا کلمہ سمجھتے ہیں ،
وہ بس اتنا کریں کہ خطبہء حجّتہ الوداع کا بہت توجّہ سے مطالعہ کر لیں تب شائد اسی دن سے وہ وہی کلمہ پڑھنے لگیں گے جو شیعوں کا کلمہ ہئے یعنی آخر میں علیً ولی اللہ
اب کچھ حروف میری جانب سے بلاگ کی نذر ہیں
دنیا کے پہلے حکیم حضرت موسٰی علیہالسّلام تھے اور پروردگاعالم کا ارادہ تھا کہ ہدائت کے لئے ایک نبی کو مبعوث کیا جائے چنانچہ حضرت لقمان جو حضرت موسٰی علیہ السّلام کے خالہ زاد بھائ تھے اورایک ایسے نیک انسان بھی تھے جن میں پروردگار عالم کو نبی مبوث کرنے کی صلاحیت نظر آئ تب ایک دن جب دوپہر کے کھانے کے بعد حضرت لقمان قیلولہ فرمارہے تھےفرشتے نے آ کر ندا دی فرشتہ سامنے نہیں آیا
فر شتےکی ندا تھی کہ پروردگارعالم آپ کو نبوّت کا عہدہ دینا چاہتا ہئے ،حضرت لقمان اسی وقت چوکنّا ہو گئے اور آپ نے فرشتے کو جواب دیا اگر پروردگار کا حکم ہئے تو میں بسرو چشم حاضر ہوں لیکن اگر میری مرضی معلوم کروائ ہئے تو میں معذرت خواہ ہوں اور اپنے آپ کو اس منصب کی بھاری زمّہ داری کے لئے اہل نہیں پاتا ہوں ،
فرشتہ ان کا جواب لے کر چلا گیا تب پروردگارعالم نے حکمت کی صفت حضرت موسٰی علیہ السّلام سے لے کر حضرت لقمان کو دے دی اور نبوّت کا عہدہ حضرت موسٰی علیہالسّلام کو عطا کیا
علم حکمت اپنے درجات کی منزلیں طے کرتا ہوا امام جعفر صادق علیہالسّلا م تک پہنچا اور آپ علیہ السّلام نے اپنے علم کو عوام النّاس کے لئے وقف کر دیا
خدا رحمت کند ایں عاشقان پاک طینت را
سب کے لئے دعاگو
زائرہ بجّو
ایڈمنٹن
کینیڈا
مصباح بھیّا جیتے رہئے ،
دل باغ باغ ہو گیا اتنی حسین تحریر کو پڑھ کر ،یہ تحریر میرے دل پر تو رقم ہوئ ہی ہئے لیکن اگر میں زندہ ر ہی اور اپنی مذید کوئ کتاب چھپواسکی تو آپکی یہ تحریر میری کتاب کا سرنامہ ہو گی انشاللہ لیکن آپ کی اجازت کے ہمراہ
پھر ایک مرتبہ دعاؤں کے ہمراہ جزاک اللہ ،ماشاللہ ،اللہ کریم آ پکی توفیقات میں مزید اضافہ فرمائے
دعاگو زائرہ بجّو
پلز شیزوفرنیا کا علاج بتایں دواوں یعنی جڑی بوٹیوں کے ذریے مسلمان حکماء کے مطابق