Rotterdam
روٹر ڈیم ، نیدرلینڈ کا دوسرا بڑا شہر اور یورپ کا ایک بڑا پورٹ ہے جو کہ ساؤتھ ہالینڈ میں وقوع پزیر ہے ایک بہت ہی خوبصورت شہر۔ اس کا کل رقبہ 319 مربع کلو میٹر ہے اس میں سے 113 مربع کلو میٹر میں پانی ہے آبادی 6 لاکھ 11 ہزار ہے (2010 کی مردم شماری کے لحاظ سے) اس میں مختلف تہذیبوں کے افراد بستے ہیں ۔ روٹر ڈیم کو یورپ کا گیٹ وے بھی کہا جاتا ہے ۔
اگر تاریخ کے آئینے میں جھانکا جائے تو معلوم ہوتا ہے 900 صدی عیسوی میں بڑے سیلابوں اور طوفانوں نے اس شہر کو تاراج کر دیا تھا ہر طرف پانی ہی پانی تھا مٹی کیچڑ اور بس کچھ نہ رہا ، روٹر ڈیم 1260 ٔ میں از سرِ نو تعمیر ہونا شروع ہوا 1340 ٔ میںجب یہاں کی آبادی 2000 نفوس پر مشتمل تھی پورٹ تعمیر ہوا جو کہ آہستہ آہستہ انگلینڈ اور جرمنی سے رابطے استوار کرنے کا سبب بنا۔
دوسری جنگِ عظیم میں جرمن آرمی نے ہٹلر کی سربراہی میں 10مئی 1940 کو نیدرلینڈ پر حملہ کیا اور صرف ایک دن میں تباہی و بربادی کا طوفان برپاکردیا، روٹرڈیم تقریبا ختم ہو گیا 900 افراد ہلاک ہوئے اور 80000 افراد بے گھر ہوگئے، 1950 سے ا1970 ٔ کے درمیان یہ شہر پھر سے آباد کیا گیا۔ اور آج اس کا شمار ترقی پزیر شہروں میں کیا جاتا ہے۔

اسی حوالے سے درج ذیل لنک پر وڈیو ہے عالمی اخبار کی انتظامیہ سے گذارش ہے اس وڈیو کو اپ لوڈ کردیں تاکہ مضمون کا لطف دوبالا ہو سکے۔
http://www.youtube.com/watch?v=CLr-q6yJ4m0&feature=related
بلاگ کے آخری جملے میں ترقی پزیر سہوا غلط لکھا گیا ہے اس کو ترقی یافتہ پڑھا جائے
محترم المقام مدیر اعلی عالمی اخبار جناب صفدر ہمدانی اور ان کی اہلیہ مشہور و معروف بی بی سی براڈ کاسٹر محترمہ ماہ پارہ صفدر نانا جان اور نانی جان بننے پر اللہ کریم کے بے حد شکر گزار ہیں کہ ان کی بیٹی سیدہ زہرا صفدر اور ان کے داماد ندیم زیدی کو اللہ تعالیٰ نے بیٹے کی نعمت سے نوازا ہے ۔