غمِ دوراں
جب دل تھا ترا دیوانہ
تو شمع تھی میں پروانہ
دن رات چلا میخانہ
گردش میں رہا پیمانہ
جذبات رہے مستانہ
حرکات رہیں رندانہ
اب جام ہیں خالی سارے
اب خالی ہے میخانہ
میں بھول چُکا ہوں سارے
وہ عیشِ خسروانہ
اب روٹی بھی عنقا ہے
ہے کہاں وہ گندم دانہ
اپنوں نے کیا ہے رُسوا
اپنوں نے کیا بیگانہ
ہے زباں پہ اللہ اللہ
افکار ہیں مجرمانہ
ہر گام ہیں خود کُش حملے
ہر قدم لہو نذرانہ
اپنوں نے کیا سر نیچا
مشکل ہے نظر اُٹھانا
غیروں میں ہوئے بے عزّت
غیروں میں ہوئے بیگانہ
اب بھی وہ اکڑ باقی ہے
ہم فاتحہ ء زمانہ
اب ڈوبنے کو کافی ہے
اک چلّو بھر پیمانہ
آجاتا ہے یاد اکثر
وہ گذرا ہوا زمانہ
چنچل سی ادائیں تیری
مُنہ دکھلا کر شرمانا
وہ آنچل کا اُڑجانا
وہ زلفوں کا کُھل جانا
وہ بارش کا ہوجانا
وہ زلفوں کا دُھل جانا
چُھپ چھپ کر ملنا جُلنا
مل جل کر گانے گانا
وہ تیری ہر اک سہیلی
ہر ایک کا اک افسا نہ
رضوان کی جانِ جاناں
وہ نازک سی رضوانہ
غصّے میں بھری وہ رضیہ
اکرام اُس کا دیوانہ
سلطان کی وہ محبوبہ
شمشیر بکف سلطانہ
طوفان سے لڑنے والی
اِٹھلاتی ہوئ ریحانہ
فرحان کی فرحت افزا
فرحت آگیں فرحانہ
سجدوں میں رہنے والی
عرفان کی وہ عرفانہ
عمران کی گل پیراہن
وہ گُل رعنا عمرانہ
ٹھوکر میں جس کے زمانہ
جو تھی رضیہ سلطانہ
غمگین سی وہ دُردانہ
کتراتی ہوئ رومانہ
صفیہ کا وہ اترانا
گلزار کے گانے گانا
اتراتی ہوئ فرزانہ
چنچل سی وہ رخسانہ
اُن سب میں تو یکتہ تھی
اُن سب میں رہی یگانہ
ہر گام پہ تو دلبر تھی
ہرپل میں ہوا دیوانہ
ہر پل تھی تجلّی تیری
تو شمع تھی میں پروانہ
اب تک ہے یاد مجھکو
ہر خوابیدہ افسانہ
اب ساتھ غمِ دوراں ہے
اب ساتھ نیا افسانہ
مر مر کر جیتے رہنا
اور جیتے ہوئے مرجانا
پل پل ہیں خود کش حملے
ہر نفس لہو نذرانہ
اب ظفر بچا ہے باقی
یا مقتل یا ویرانہ

ظفر بھائی بہت عمدہ منظوم افسانہ لکھا ہے
ھم کوئی شاعر توہیں نہیں مگر دل چاہا کہ اس نظم میں ایک دو ترمیم کروادیں آپ سے (معذرت کے ساتھ)
اب روٹی بھی عنقا ہے
ہے کہاں وہ گندم دانہ
————————–
اس کو ایسا لکھیں تو بہتر رہے گا
اب روٹی بھی ہے عنقا
ہے کہاں وہ گندم دانہ
——————————–
اپنوں نے کیا ہے رُسوا
اپنوں نے کیا بیگانہ
غیروں میں ہوئے بے عزّت
غیروں میں ہوئے بیگانہ
اور یہ چار مصرعے دو مصرعوں میں اس طرح بیان کریں تو کیا مناسب نہ ہوگا
اپنوں نے کیا ہے رُسوا
غیروں میں ہوئے بیگانہ
کیا کہنے ظفر بھائی۔ واہ۔
جعفر حسین صاحب
آپکی تصحیح بالکل صحیح ہے۔ کیونکہ ملکی حالات کے پیشِ نظر جذ بات شدت اخیار کر جاتے ہیں اسلئے کبھی کبھی تحمل کا دامن ہاتھ سےچھوٹ جاتا ہے اور تخلیق کو نظرِ ثانی سے پہلے پیش کرجاتا ہوں۔ یہ پوری نظم ہی نظرِ ثانی کی طلب گار ہے۔ ایک اور تصحیح یہ ہے۔
ہمیں فاتحہء زمانہ
خیالِ خاطرِ احباب نہ یہاں لازم ہے نہ آبگینوں کو ٹھیس لگنے کا ڈر ہے۔ لہٰذا سارے احباب سے دست بستہ فرمائش ہے کھ کھل کر تصحیح وتنقید کریں۔
مجھے نا کامیوں نے ہی نئے رستے دکھائے ہیں
جنونِ شوق نے ہر موڑ پر رکھا رواں مجھکو
نظم نظرِ ثانی کے
غمِ دوراں
جب دل تھا ترا دیوانہ
تو شمع تھی میں پروانہ
دن رات چلا میخانہ
گردش میں رہا پیمانہ
جذبات رہے مستانہ
حرکات رہیں رندانہ
ب جام ہیں خالی خالی
خالی ہے اب میخانہ
میں بھول چُکا ہوں سارے
وہ عیشِ خسروانہ
اب روٹی بھی عنقا ہے
ہے کہاں وہ گندم دانہ
اپنوں نے کیا ہے رُسوا
غیروں میں ہوئے بیگانہ
ہے زباں پہ اللہ اللہ
ہر حرکت مجرمانہ
ہر گام ہیں خود کُش حملے
ہر قدم لہو نذرانہ
اب بھی وہ اکڑ باقی ہے
ہیں فاتحہ ء زمانہ
ہے ڈوبنے کو اب کافی
اک چلّو بھر پیمانہ
آجاتا ہے یاد اکثر
وہ گذرا ہوا زمانہ
چنچل سی ادائیں تیری
مُنہ دکھلا کر شرمانا
وہ آنچل کا اُڑجانا
وہ زلفوں کا کُھل جانا
وہ بارش کا ہوجانا
وہ بالوں کا دُھل جانا
چُھپ چھپ کر ملنا جُلنا
مل جل کر گانے گانا
وہ تیری ہر اک سہیلی
ہر اک کا اک افسا نہ
رضوان کی جانِ جاناں
وہ نازک سی رضوانہ
غصّے میں بھری وہ رضیہ
اکرام اُس کا دیوانہ
سلطان کی وہ محبوبہ
شمشیر بکف سلطانہ
طوفان سے لڑنے والی
اِٹھلاتی ہوئ ریحانہ
فرحان کی فرحت افزا
فرحت آگیں فرحانہ
سجدوں میں رہنے والی
عرفان کی وہ عرفانہ
عمران کی گل پیراہن
وہ گُل رعنا عمرانہ
غمگین سی وہ دُردانہ
کتراتی ہوئ رومانہ
صفیہ کا وہ اترانا
گلزار کے گانے گانا
اتراتی ہوئ فرزانہ
چنچل سی وہ رخسانہ
اُن سب میں تو یکتہ تھی
اُن سب میں رہی یگانہ
ہر گام پہ تو دلبر تھی
ہرپل میں ہوا دیوانہ
ہر پل تھی تجلّی تیری
تو شمع تھی میں پروانہ
اب تک ہے یاد مجھے وہ
ہر خوابیدہ افسانہ
اب ساتھ غمِ دوراں ہے
اب ساتھ نیا افسانہ
مر مر کر جیتے رہنا
اور جیتے ہوئے مرجانا
پل پل ہیں خود کش حملے
ہر نفس لہو نذرانہ
اب ظفر بچا ہے باقی
یا مقتل یا ویرانہ
بہت خوب
ماشااللہ
یہ رنگیں و سنگیں داستاناں (حیدر آبادی اشٹائل میں)
کچھ سمجھا کچھ کو سمجھا ناں
اتنا ضرور پاشا تم سنو ناں
بہت ہی اچھا تم لکھو ناں. . . .
یہ افسانہ کم ہوتا نا جی
یہ اُف سانہ زیادہ لگا جی
پر جی کو لگا جی . . . .
آداب عرض ہے . .. .
تصحیح
نظم نظرِ ثانی کے
غمِ دوراں
جب دل تھا ترا دیوانہ
تو شمع تھی میں پروانہ
دن رات چلا میخانہ
گردش میں رہا پیمانہ
جذبات رہے مستانہ
حرکات رہیں رندانہ
ب جام ہیں خالی خالی
خالی ہے اب میخانہ
میں بھول چُکا ہوں سارے
وہ عیشِ خسروانہ
اب روٹی بھی ہے عنقا
ہے کہاں وہ گندم دانہ
اپنوں نے کیا ہے رُسوا
غیروں میں ہوئے بیگانہ
ہے زباں پہ اللہ اللہ
ہر حرکت مجرمانہ
ہر گام ہیں خود کُش حملے
ہر قدم لہو نذرانہ
اب بھی ہے اکڑ وہ باقی
ہیں فاتحہ ء زمانہ
ہے ڈوبنے کو اب کافی
اک چلّو بھر پیمانہ
آجاتا ہے یاد اکثر
وہ گذرا ہوا زمانہ
چنچل سی ادائیں تیری
مُنہ دکھلا کر شرمانا
وہ آنچل کا اُڑجانا
وہ زلفوں کا کُھل جانا
وہ بارش کا ہوجانا
وہ بالوں کا دُھل جانا
چُھپ چھپ کر ملنا جُلنا
مل جل کر گانے گانا
وہ تیری ہر اک سہیلی
ہر اک کا اک افسا نہ
رضوان کی جانِ جاناں
وہ نازک سی رضوانہ
غصّے میں بھری وہ رضیہ
اکرام اُس کا دیوانہ
سلطان کی وہ محبوبہ
شمشیر بکف سلطانہ
طوفان سے لڑنے والی
اِٹھلاتی ہوئ ریحانہ
فرحان کی فرحت افزا
فرحت آگیں فرحانہ
سجدوں میں رہنے والی
عرفان کی وہ عرفانہ
عمران کی گل پیراہن
وہ گُل رعنا عمرانہ
غمگین سی وہ دُردانہ
کتراتی ہوئ رومانہ
صفیہ کا وہ اترانا
گلزار کے گانے گانا
اتراتی ہوئ فرزانہ
چنچل سی وہ رخسانہ
اُن سب میں تو یکتہ تھی
اُن سب میں رہی یگانہ
ہر گام پہ تو دلبر تھی
ہرپل میں ہوا دیوانہ
ہر پل تھی تجلّی تیری
تو شمع تھی میں پروانہ
اب تک ہے یاد مجھے وہ
ہر خوابیدہ افسانہ
اب ساتھ غمِ دوراں ہے
اب پاس نیا افسانہ
مر مر کر جیتے رہنا
اور جیتے ہوئے مرجانا
پل پل ہیں خود کش حملے
ہر نفس لہو نذرانہ
اب ظفر بچا ہے باقی
یا مقتل یا ویرانہ
اسلام علیکم
اچھی کوشش ہے ظفر بھائ
اللہ کرے سوچ کی رفتار اور زبادہ
عالم آرا
اظہرالحق صاحب
کیا آپ شہر ِ ڈلس کے باسی ہیں؟