کیا دعا اپنا اثر کھو چکی ہے؟

وہ جن کو آسماں سے من و سلوا کے طعام نزول ہوتے تھے، وہ جو کائنات میں خدا کی پسندیدہ مخلوق کہلواتے تھے! جن کے لیے خدا کے ساتھ کلام کرنے والا پیغمبر رو رو کر دعائیں ماگتا تھا!
آج ان کا حشر کیا ہے؟
وہ جن کے لیے سرورٍ کائنات محبوبٍ الاہی گڑ گڑاکے دعائیں ماگتا تھا، کہ اس کی امت کو سلامت رکھ!
وہ جو مولائے کائنات کی جنگٍ خندق میں ایک ضرب سے خوش ہو کر تمام کلمہ پڑھنے والوں کے لیے جنت کی بشارت دے گیا!
آج اس کی امت کہاں ہے، کس حال میں ہے؟
جس امت کے ایک امیر (شیخ محمد عیسا آف ابو داہبی) کی پر تشدد ویڈیو دیکھ کر تمام دنیا کے لوگ پوری مسلم دنیا کو “اچھے اچھے الفاظ” سے یاد کر رہے ہیں!
آج ایک مسلم دوسرے مسلم کو ذبح کرکے اللہ اکبر کا نعرہ ایسے لگا رہا ہے جیسے اسلام تباہی کے دہانے پر تھا، اور اس نے ہی تو اسے بچایا ہے!
کہتے ہین کہ ماں کی دعا عرش کے سب عرشے اکھاڑ کر منزل پر پہنچتی ہے…
پھر یہ کوٹھوں پر بنتٍ حوا کا رقص اور نوٹوں پر اس کی عزت کی نیلامی!
کیا اس کی ماں نے اپنی بیٹی کے لیے یہی دعا مانگی ہوگی؟
دعا … دعا … دعا …
انسان پیدا بھی نہیں ہوتا اور دعائیں شروع ہوجاتی ہیں، اور آخرکار مرجاتا ہے پھر بھی دعائیں!
کوئی دعا غلط نہیں ھوتی!
پھر یہ کیا ہے؟
سارا اثر الٹا!
کہاں ہے دعا؟
کیا دعا اپنا اثر کھو چکی ہے؟
کیا دعا اپنا کام کرتی ہے؟
کہاں ہے دعا؟
کیا ہے دعا؟

27 thoughts on “کیا دعا اپنا اثر کھو چکی ہے؟”

  1. جب کسب حرام۔ اور ظلم کا بازارگرم / انصاف نھین ھوگا۔ تو دعا قبول نھین ھوگی ۔الحدیث۔

  2. وقال ربکم ادعونی استجب لکم ان الذین یستکبرون عن عبادتی سیدخلون جہنم دٰخرین۔ ۔المؤمن 40
    اور تمہارے پروردگار نے فرمایا ؛ مجھ سے دعا مانگو، میں قبول کروں گا، جو لوگ ازراہ تکبر میری عبادت سے منہ موڑتے ہیں یقیناً وہ ذلیل ہوں کر جہنم میں داخل ہوں گے۔

    اللہ کے کلام کی یہ ایک چھوٹی سی آیت ، اس موضوع کو تقریباً مکمل طور پر واضح کر دیتی ہے یعنی
    1۔ دعا مانگنے کا حکم خود اللہ تعالٰی کی جانب سے ہے ۔
    2۔ اس کا وعدہ ہے کہ وہ ہماری دعاءیں قبول فرمائے گا۔
    3۔ اللہ کی عبادت کرنا دعا کی شرط ہے۔
    4۔ عبادت نہ کرنا تکبر کرنے کے مترادف ہے۔
    4۔ جو عبادت نہیں کرتے وہ ذلیل ہوں گے اور جہنم میں ڈالے جائیں گے۔

    دعائے کمیل کے جملے ہیں ۔ ۔ ۔

    اللہم اغفرلی الذنوب التی تھک العصم
    اللہم اغفرلی الذنوب التی تنزل النقم
    اللہم اغفرلی الذنوب التی تغیر النعم
    اللہم اغفرلی الذنوب التی تحبس الدعآء
    اللہم اغفرلی الذنوب التی تقطع الرجآء
    اللہم اغفرلی الذنوب التی تنزل البلآء
    یعنی یا اللہ میرے وہ سب گناہ بخش دے جو ناموس میں بٹہ لگا دیتے ہیں،
    یا اللہ میرے وہ سب گناہ بخش دے جو نزولِ بلا کا باعث ہوتے ہیں،
    یا اللہ میرے وہ سب گناہ بخش دے جو نعمتوں کو بدل دیتے ہیں،
    یا اللہ میرے وہ سب گناہ بخش دے جو دعاؤں کو درجہء مقبولیت تک پہنچنے سے روک دیتے ہیں،
    یا اللہ میرے وہ سب گناہ بخش دے جو امید کو پورا نہیں ہونے دیتے،
    یا اللہ میرے وہ سب گناہ بخش دے جن سے بلا نازل ہوتی ہے ۔ ۔ ۔ الخ

    یعنی سارا قصور ہمارے گناہوں ہی کا ہے ورنہ بقول اقبال

    ہم تو مائل بہ کرم ہیں کائی سائل ہی نہیں
    راہ دکھلائیں کسے رہرؤ منزل ہی نہیں
    تربیت عام تو ہے جوہرِ قابل ہی نہیں
    جس سے تعمیر ہو آدم کی یہ وہ گِل ہی نہیں
    کوئی قابل ہو تو ہم شان کئی دیتے ہیں
    ڈھونڈنے والوں کو دنیا بھی نئی دیتے ہیں

  3. سائیں جوکھیو صاحب،
    اور محترم عبدالمناف صاحب!
    سندھی میں اگر پہیلی نہ سلجھے تب کہتے ہیں ابھی بات آگے ہے۔۔۔۔
    سو سرکار!
    بات ابھی آگے ہے۔
    میں یہاں ہزاروں دعائیں لکھ سکتا ہوں۔۔۔۔
    محترمی ھم اب بڑے ہوگئے ہیں۔۔۔۔ کافی باتیں پلے نہیں پڑ رہی ۔۔۔ مانا صحیح ہیں یے باتیں۔۔۔ مگر کارٍ جہاں دراز ہے ابھی!

  4. انسان سدا سے جابر ہے، نا شکرا ہے، گناہگار ہے ۔۔۔۔۔ سب ہے،
    مگر انہی انسانوں میں سے نبی بھی آئے ہیں، مہربانی کرکے دیکھیں تو “یادش بخیر” کو نکال کر آپ کے پاس یہی جواب آئے گا کہ بھلے کچھ بھی ہو، نیکی کل سے زیادہ آج ہے۔ پھر دیکھیں! (میری بات بچکانہ لگے گی ۔۔۔۔ لیکن گزرے ہوئے کل سے آج کا دن کچھ اچھا ہے)
    اب پھر سے میرا بلاگ پڑھ لیں، میں جو بات میں کہنا اور پوچھنا چاہتا ہوں آپ اس کی تہ تک پہنچ جائیں گے۔

  5. shafiq ahmed jokho صاحب آپ کو عالمی اخبار کے بلاگ کی اس محفل میں خوش آمدید !!

  6. دعا صرف یہ ھے کہ اللہ ہم سب کو ہدایت دے ۔۔۔۔
    میرے پیارے اللہ میاں…..تو نے زندگی دی اور تیری ہی طرف واپس لوٹ ‌کر جانا ہے …تو ہی ہماری دُنیا میں ‌رہنمائی فرما …تا کہ کل جب تیرے سامنے آئیں تو شرم سے نگاہیں جھکی نہیں ہوں….آمین ثُم آمین

  7. فیاض امر صاحب ! سلام” علیکم
    اوپر کہی ساری باتوں کا خلاصہ شاید امام علیہ السلام کی سکھائی دعا کا یہی ایک جملہ تھا

    یا اللہ میرے وہ سب گناہ بخش دے جو دعاؤں کو درجہء مقبولیت تک پہنچنے سے روک دیتے ہیں، آمین۔

    چونکہ آپ کے اس بلاگ کا موضوع یہ سوالیہ جملہ تھا
    کیا دعا اپنا اثر کھو چکی ہے؟
    اور بلاگ میں بھی یہ سوال ہی دہرایا گیا کہ
    کوئی دعا غلط نہیں ھوتی!
    پھر یہ کیا ہے؟
    سارا اثر الٹا!
    کہاں ہے دعا؟
    کیا دعا اپنا اثر کھو چکی ہے؟
    کیا دعا اپنا کام کرتی ہے؟
    کہاں ہے دعا؟
    کیا ہے دعا؟

    اس لحاظ سے کوشش کی کہ اس سوال کا جواب اپنی کم علمی کے اعتراف کے ساتھ آسان اور مختصر انداز میں پیش کر سکوں، ظاہری بات ہے کہ میرا کہا حرفِ آخر ہرگز نہیں، چاہا کہ اس موضوع سے متعلقہ ایک ہی آیتِ قرانی مع علماء کی مختصر تفسیر کے اور امام عالی مقام کا فرمان یعنی اسی سوال کا جواب اور ساتھ ہی شاعرِ مشرق کا خیال بھی قارئین کی خدمت میں پیش کروں۔

    یقین جانیے کہ میرا مقصد بھی دعائیں لکھنے کا ہرگز نہیں، لیکن بات یہ ہے کہ میرے کہے کہ قطعاً کوئی وقعت نہیں اسی لیے اللہ اور ہادیان منجانب اللہ ہی کی بات کو پیش کیا، جن کی بات سند کی حیثیت رکھتی ہے۔ اقبال کے اشعار ویسے ہی ذہن میں آ گئے سو لکھ دیے۔

    پھر بھی اگر اصل مسئلہ سے ہٹ گیا ہوں تو عذر قبول کیجیے۔

  8. آج کے دور میں مسلمان کے قول اور فعل میں زمین و آسماں کا فرق ہے۔
    اللہ کی خاص عباد ت کے لئے قول اور فعل بھی تو ایک ہونا چاہیے ۔
    آج کامسلمان جب تک اپنی یہ روش نہیں بدلے گا ۔ نمازیں اور دعائیں بے نتیجہ ہی رہیں گی۔
    وسلام
    آویز ، برمنگھم

  9. آویز بھائی آپ کو دیکھ کر مت پوچھیئے کتنی خوشی ھو رھی ھے ۔۔ بس اب آتے جاتے رھئے گا ۔

  10. اللہ اکبر ۔۔۔۔۔۔!
    بھیا عبدالمناف جی!
    نہیں میرے پیارے بھائی! میں نے بڑی حجت کردی ، لگتا ہے!
    یقین مانیے میں بہت بہت سہچتا ہوں، دعا کے لیے۔ میں ماگتا ہوں، اور جب مانگتا ہوں تو میرے ہی دوست کہتے ہیں کہ دعا دیتے وقت میں نانا ابا لگ جاتا ہوں۔ ۔۔۔۔۔
    آپ د میں نہ کیجیے مہربانی کریں، بھیا! میں آپ سے معافی کا طلبگار ہوں۔۔۔۔ خدارا مجھے معاف کردیں۔۔۔۔
    دوسری بات جو میں نے بلاگ میں لکھی ہے ذرا اسے بھی تو دیکھیں نا!
    ارے سائیں، ہم تو ٹھہرے گناہگار بندے!
    لیکن میرے سارے عزیز دوستو!
    نبیوں کی کہاں گئی دعائیں؟
    وہ جنگٍ خندق میں مدنی سرکار کی بات!
    میرے کہنے کا یہ مقصد تھا۔۔

  11. میں آویز صاحب کی بات کی تائید کرتا ہوں اور ثناء شاہ صاحبہ کی دعا پر آمین کہتاہوں
    انہی دو تبصروں میں پورے بلاگ کا متن سمٹ کر آگیا ہے۔

  12. برادر محترم فیاض امر صاحب ! سلام” علیکم،
    معافی ؟؟ کس بات کی ؟؟؟
    پہلے بھی کسی موقع پر عرض کر چکا ہوں کہ اس بلاگنگ کا ایک منفی پہلو یہ دیکھا ہے کہ بات چونکہ محتصر کہی جاتی ہے اس لیے اکثر اس کے معانی واضح نہیں ہو پاتے اور بات کا بتنگڑ بن جاتا ہے۔ مطالب کے واضح نہ ہونے کی ایک وجہ ٹائیپنگ کے سہو بھی ہوتے ہیں۔
    بس اتنا ہی کہوں گا اگر میں کچھ غلط سمجھا یا غلط لکھ گیا جس سے آپ کو بات ویسی نہ لگی جیسا مدعائے عرض تھا تو قصور اس میں بلاگنگ ہی کا ہے
    محتاجِ دُعا

  13. علیکم السلام سرکار عبدالمناف بھیا!
    خدا آپ کو سدا کا سکھ اور گرم ہوا سے محفوظ رکھے. آمین
    میں سمجھ گیا کہ آپ کیا کہنا چاہتے ہیں. آپ ٹھیک فرماتے ہیں.
    اور سچ تو یہ ہے کہ محترمی منظور قا ضی کے جواب کو میں آگے بڑھائونگا۔
    لیکن بہت جلد۔۔۔
    بے انتہا معافی کے ساتھ لکھ رہا ہوں کہ “بات ابھی بہت آگے ہے۔”
    میں نے دعا کی فلسفیانہ معنی اور اس کی وصف یہاں کھل کر بیان کرنے کے لیے یہ بلاگ لکھا تھا، نہ کہ دعائوں کے لیے۔
    بہت حجت کے ساتھ۔ معافی جناب منظور قادری صاحب۔

  14. سالام علیکم
    دخل در معقولات کی معافی
    بھائ عبدالمناف صاحب نے اس لاگنگ کی منفی پہلو کو اجا گر کیا اگر میں اپنی طرف سے معذرت کے ساتھ عرض کرنا چاہتا ہون کہ زیادہ تر ادبی بلا گو ں پر توجہ دیتا ہون مگر حالیہ طور پر محسوس ہو رہا ہے کہ بلاگ بھت سست رفتاری کے ساتھ بڑھ رہے ہین اس کی ایک وجہ شاید یہ ہے کہ بوجوح انتطامیہ تما م بلاگ نظر ثا نی کے بعد شایع کرتی ہے اور نگراں حضرات کی کمی یا مصروفیت کی وجہ سے لکھا ہوا بلاگ کئ کئ گھنٹے شیع ہونے سے رہ جاتا ہے
    اس وجہ سے ہوسکتا ہے لوگ بلاگ پڑھنے اور لکھنے سے اکتا جایں
    مجھے علم ہے کہ یہا ں کوئ فیس یا معاوضہ نہین لیا جاتا اور سب کام رضاکارانہ محنت سے ہو رہا ہے
    اس مسّلہ کا کیا حل ہے یا بذات خود جو مین محسوس کر کے لکح رہا ہون وہ مسّلہ ہے بھی یا نہیں؟؟
    آپ حضرات چا ہین تو کوئ اضافہ کرسکے ہین ورنہ سب کام ٹھیک چل رہا ہے ( آمین)
    از شاہ نور قادری

  15. جناب محترم شاہ نوری صاحب۔
    السلام وعلیکم۔
    دیر آئے مگر درست آئے ۔

    بلاگ چند گھنٹے لیٹ شائع ہوں یا عالمی اخبار کی انتظامیہ کی سنسر شپ کے بعد یا کوئی اور بھی وجوہات ہو؟ انتظار کرنا ہی بہتر ہے ۔
    میں ہمیشہ ہی اس حق میں رہا ہوں کہ ہر بلاگرز کا بلاگ انتظامیہ کی نظروں سےگزرنے کے بعد شائع ہو تاکہ اس اخبار کا ایک اعلیٰ و علمی میعار بر قرار رہے ۔ دوسری بات یہ کہ یہ جگہ تازہ بہ تازہ خبروں والا کالم تو نہیں جہاں ہر منٹ پر خبریں اپ ڈیٹ ہوں ۔
    ہم کو عالمی اخبار کی انتظامیہ کا شکر گزار ہونا چاہیے کہ انہوں نے دنیا بھر کے لوگوں کو اپنے اپنے علمی خیالات لکھنے کا ایک بہترین مفت اور فری پلیٹ فارم مہیا کیا ہے ۔ان کی شکر گزاری کا صلہ اتنا بڑا ہے کہ شکایت کی کوئی گنجائش ہی نہیں ۔
    تیسری بات عالمی اخبار اور اس کی انتظامیہ کے سب لوگ فی سبیل اللہ اپنے اپنے کاروبار یااپنی اپنی نوکریاں اور سروس کے بعد اپنا قیمتی وقت نکال کر اس اخبار کا خیال بھی رکھتے ہیں ۔ یہ تو بالکل ایسا ہی ہے جیسے ہم کسی کے گھر مہمان بن کر جائیں اور کھانا دیر میں لانے پر میزبان سےگلا شکوہ بھی کریں ۔ درست نہیں ۔

    وسلام ۔ آویز ۔ برمنگھم

  16. اسلام علیکم … عبدالمناف بھائی، شاھنور صاحب، اور آویز بھیا!
    ہاں! پیارے ظہور بھائی اور قابلٍ احترام سائیں محترم منظور قادری صاحب!
    دیر کرنے کی معافی! اصل میں، میں اس وقت اپنی امی کے ساتھ اپنے گائوں میں ہوں! اور اگر میں یہاں انٹرنیٹ کی اسپیڈ آپ کو بتائوں تو آپ بھی حیران رہ جائیں گے. غضب خدا کا…. پتھر کے دور میں جیسے ہوں…. تبھی تو کچھ دیری آپ لوگؤں کع برداشت کرنی پڑی..
    اب بھی آپ بھائیوں کو قسطوں میں لکھ کے پوسٹ کرونگا، تو شاید بات بنے.

  17. تو صاحبو! یے بلاگ میں نے قطعی طور پر چند دعائوں کے لیے نہیں لکھا تھا. (یہ وضاحت پھر سے مجھے کرنی پڑ رہی ہے کہ شاید آپ یقیں کریں، لیکن اکثر دوست مجھے دعا دینے کے معاملے میں دادا ابا، یا نانا بابا جیسے الفاظ کے ساتھ پکارتے ہیں. خیر، تو عرض کر رہا تھا کہ دعا میرے لیے بچپن سے ایک معمہ رہی ہے. شکر ہے کہ بچپن میں ہی ملک کے ایک ممتاز ادارے سے “عالم و فاضل” کی سند لینے کے ساتھ کتابوں سے اچھا شغف رہا. بہرحال کافی باتوں کے ساتھ دعا میرے لیے وہی پر اسرار رہی. اکثر اساتذہ حضرات سے پوچھتا لیکن جواب یہی ملتا جیسے آپ حضرات نے دیے، یعنی ایک دو دعایہ باتیں، لیکن دعا کی اپنی وصف ندارد!
    میں نے شاید کسی بلاگ میں اپنی امی کا تذکرہ کیا ہو! شاید نہیں… میری امی میرے لیے ابھی تک ایک پہیلی رہی ہے. عجیب عجیب باتیں کہتی جن سے مجھے اکثر اپنی تعلیم پر ایک مبہم شک سا ابھرتا. پھر چند دن نہیں گذرتے کہ ان باتوں کا جواب ایسے دے جاتی کہ میں پھر عالمٍ عجائبات میں کھو جاتا.
    ایک دن مجھے دعا کے متعلق بتایا کہ دعا کچھ نہیں ہوتی اگر آپ کو سلیقہ دعا نہیں آتا!
    دعا بس اپنی امید اور خواہش کا اظہار ہے. تب میں نے پوچھا تھا کہ پھر مطلب دعا کا کام اللہ میاں سے نہ ہوا نہ؟
    تو بولی: “اللہ میاں تب سنتا ہے، جب آپ اپنا کام پورا کر چکے ہوتے ہو.”
    فیاض بابا! یاد رکھو، ایک ہی مقصد کے دو کام ہوتے ہیں. ایک آپ کرتے ہیں، اور دوسرا پھر اللہ میاں کرتا ہے.
    نماز آپ نے پڑھی، اب قبولیت کا کام اللہ میاں کا ہے.
    بیمار کی دوائی کا بندوبست آپ نے کیا، اب شفا اللہ میاں دیتا ہے.
    کسی بھی کام کی شروعات آپ نے کی، اب اس کو انجامٍ خیر تک اللہ میاں ہی آپ کو توفیق دیتا ہے….
    جیسے ایک لفظ ہوتا ہے “حیلہ”! اور جب یہ حیلہ کیا جاتا ہے تب ہی اس کے “وسیلہ” کا کام شروع ہوتا ہے!
    بچہ بیمار ہوگیا ہے، آپ نے اس کی دوائی کروانی ہے. وہ ضرور ہے. اب آپ نے اپنا کام کیا ہی نہیں اور بیٹھے ہو دعائیں مانگنے! کہاں پوری ہوگی دعا؟
    ایک کام ہوتا ہے جو آپ کے کرنے کا ہے، اس کو اللہ میاں نہیں کرے گا.
    اور جو اللہ میاں کا ہے اسے آپ نہیں کر سکیں گے. کیونکہ وہ اللہ میاں کے کرنے کا ہے!

  18. سندھ کے کلاسیکل ادب کا ایک کردار ہے، نام ہے اس کا “وتایو فقیر”. سانگھڑ ضلع میں اس کی قبر کے نشاں بندہ ناچیز دیکھ کر آیا ہے. عجیب و غریب باتیں اس کی مشہور ہیں! لوگوں نے تو اسے صرف مزاحیہ کردار بنادیا ہے. لیکں سچ بتائوں صاحبو! کہ میں نے بہت بڑا سنجیدہ کردار دیکھا ہے اس میں!
    اس کے شگوفے سندھ کے سب لوگوں کی زباں پر رہتے ہیں. انہیں میں سے یہاں ایک عرض رکھونگا، تاکہ موضوع کو سمجھنے میں دقت پیش نہ آئے.
    “کہتے ہیں کہ فقیر نے ایک گدھی پال رکھی تھی، جس پر وہ سواری کرتا تھا. اب ہوا کیا کہ پڑوس کی ایک گائے روز رات کے وقت آتی، اور اس گدھی کا گھاس کھا جاتی. گدھی بھوکی ہی رہتی، دن بدن کمزور ہوتی جاتی. اور جب فقیر کو سارا ماجرہ معلوم ہوا تب اس نے جذبات میں ااپنے دونوں ہاتھ اٹھا کر دعا مانگ لی.
    دعا کیا تھی، سن لیجیے: “اے اللہ! مہربانی کرکے کانوں والی بچائو، اور سیگوں والی کو مار دے، کیونکہ سارا دن گھاس میں کر آئوں اپنی کانوں والی کے لیئے اور کھا جا تی ہے سینگوں والی! اے اللہ یہ کیسا انصاف!”

    صبح ہوئی، فقیر اپنی دعا کا اثر دیکھنے باہر نکلا تب پتہ چلا کہ اس کی کانوں والی (گدھی) مر چکی تھی، اور گھر کے باہر وہ گائے ادھر ادھر ٹہل رہی تھی. فقیر کو آگیا غصہ، اور ایک اندھے آدمی کو لیکر اپنی گدھی کے پاس آیا اور اس کو بولا کہ : “بتا! یہ کیا جانور ہے؟”
    اندھا اپنے ہاتھ ٹٹول کر بولا: “لگتا تو گدھے جیسا ہے!”
    تب وتایو فقیر نے اوپر دیکھ کر بولا: “واہ رے اللہ تیرے کام! اندھا جان گیا کہ گدھا ہے، پر تم نہ جان سکے!”

    سب لوگ ہنستے ہیں آج تک فقیر کی اس بات پر، لیکن سچ تو یہ ہے کہ کم جانتے ہیں کہ اس لطیفے میں کمال کی بات پنہاں ہے.
    بات یہ ہے کہ اللہ میاں نے ہمیں تمام حسیات سے نواج کر دھرتی پر اتارا، اور اس پر کرم اور بھی کہ تمام مخلوق سے افضل بھی قرار پایا!
    گدھی فقیر کی اپنی تھی، تمام دن گھاس بھی وہ اپنے ہاتھوں سے کاٹتا، اور ایک پرائی گائے آتی اور اس گدھی کا رزق کھا جاتی، تب فقیر کیوں نہیں اٹھتا، اور ایک چھڑی لگاتا اس گائے کو؟
    جب اس کا حق کھا یا جا رہا تھا، تب اس نے خود کیوں نہیں کچھ کیا؟ اور چلا دعا مانگنے؟
    اس نے اپنا کام کیا تھا؟
    خدا بھی اس کی مدد کرتا ہے جو پہلے تو اپنی مدد آپ کے تحت اٹھ پڑتا ہے…
    یہ کیا؟

  19. سلام” علیکم !
    سب سے پہلے تو عرض یہ ہے کہ بھائی شاہ نور قادری صاحب نے درست کہا کہ انتظامیہ کی پڑتال سے بالگز کے شائع ہونے میں دیر ہو جاتی ہے جس سے “موشن ٹوٹ جاتا ہے”
    لیکن برادرم جناب آویز صاحب نے جو فرمایا وہ بھی صد در صد درست ہے کہ اگر انتظامیہ ہر بلاگ کو بغیر جانچے شائع کردے تو اس کے نقصانات بہت زیادہ ہو سکتے ہیں اور ایسے ناخوشگوار واقعات کا ہم سب کو کئی بار کا تجربہ ہے، ساتھ ہی آویز بھائی نے عالمی اخبار کی انتظامیہ کی کارکردگی اور بے لوث کوششوں کی طرف اشارہ کرکے حق ادا کردیا۔
    اور بھائی فیاض امر صاحب آپ نے بھی موضوع کا حق ادا کر دیا، بہت خوب صورت باتیں لکھیں آپ نے، خاص طور پر وتایو فقیر کی کہانی بہت دلچسپ اور سبق آموز ہے، ماشاء اللہ۔
    یہ موضوع در اصل ایسا ہے کہ اس پر کتابیں لکھی جاسکتی ہیں، لیکن یہاں چونکہ ہم بات ایک دو نکات تک محدود رکھ کر ہی کرتے ہیں اس لیے رجائیت پسندی اور خوش امیدی Optimism کا تقاضا یہی ہے کہ شکرگزاری کا مظاہرہ کریں، جیسا کہ جناب آویز نے بھی فرمایا ہے۔
    فیاض بھائی آپ نے اب ہمارے اشتیاق کو دوچند کردیا ہے
    جاری رکھیے

  20. عبد المناف بھیا!
    پسند کرنے کا لاکھ لاکھ بار شکریہ۔
    افسوس کہ میرے ہاتھ بلکل بندھے ہوئے ہیں۔ میں آھستہ آھستہ اس موضوع کو کھولتا جائونگا۔ ایسے سمجھ لیجیے کہ کوئی قسطوار پروگرام چل رہا ہے۔
    اچھا ہے کہ اشتیاق قائم رہے۔

  21. آپ نے دیکھا کہ دعا ہماری خواہشات کا اظہار ہوتی ہے. ہم نئ مشیعتٍ ایزدی کی منشاء کو جانے بغیر دعا کا استعمال اتنا کیا ہے کہ اب تو لالی ووڈ کی اکثر فلم ہیروئن کے انٹرویوز تو ملاحظہ فرمائیں!
    میں سمجھتا ہوں کہ دعا انتہائی سستی ترین چیز ہو کر رہ گئی ہے. مشہور مغربی روحانی عالم گرڈجیف نے کیا خوب کہا کہ: “میں نے دس ہزار دعائیں سنیں اور ان میں نو ہزار نو سو ننانوے دعائیں صرف اپنی بچکانہ خواہشوں سے لبریز پائی”!
    یوں سمجھیں کہ بچہ بیمار ہوا، ‘ڈپتھیریا’ سے پورا گلہ پکڑا ہوا ہے، اور رات کو موصوف نے فرمائش کی کہ اسے آئیس کریم کھانی ہے!
    ادھر ڈاکٹر کہ رہا ہے کہ اگر بچے نے کچھ ٹھنڈی چیز کھالی تو اللہ ہی کی امانت ہوجائے گا! تو کیا اسے آئیس کریم دی جائے گی؟ قطعی نہیں…..
    بہلایا جائے گا اسے، جھوٹ موٹ کہا جائے گا کہ آج کا دن ٹھہرو بیٹا! کل…. کل کھلائینگے.. وغیرہ وغیرہ..
    کیونکہ بچہ نہیں جانتا، لیکن آپ جانتے ہیں…. کہ آئیس کریم بچے کے لیے موت کا ساماں ہوجائیگی. سو آپ اسے نہیں کھلائیں گے.
    اب اس منطق کو بہت بڑا کرکے دیکھیں:
    کیا ہم آنے والے کل سے کتنا با خبر ہیں؟ کل کیا، ہم تو دوسرے لمحے سے بھی نا آشنا ہیں!
    کیا ہماری نظر دیوار کی دوسری طرف جا رہی ہے؟
    چلیں “قصص الانبیاء” میں کلیم اللہ علیہ السلام کی عجیب دعائوں سے بھی ہم نے سبق نہیں سیکھا!

  22. آپ نے ایک بات نوٹ کی؟ کہ دعا کا سفر نیچے سے اوپر کا ہے. تبھی تو میں نے کبھی بھی کسی دعا مانگنے والے کا ہاتھ نیچے کی طرف نہیں دیکھا.
    صاحبو! میں نے تو یہاں تک دیکھا ہے کہ مسئلہ جتنا بھاری ہوتا ہے، اس کے لیے دعا مانگنے والا اپنا ہاتھ اتنا ہی اوپر اٹھاتا ہے! حالانکہ جہاں تک میں نے دیکھا ہے یہ کہیں نہیں پایا کہ دعا کے لیے اپنے تمام زور سے اپنے پورے قد سے اوپر تک ہاتھ اٹھانے سے دعا قبولیت کا شرف حاصل کرتی ہے. لیکن یہ انسانی نفسیات ہوتی ہے. اپنے قلب کو سکوں پہنچانے کے لیے آدمی کیا کیا نہیں کرتا ہے….
    سو دعا نیچے سے اوپر سفر کرتی ہے. (یہاں یہ بات ضرور ذہن نشیں کی جائے کہ میں شرع کی بات کر رہا ہوں، تصوف کی نہیں.)
    اور دعا جب نچے سے اوپر تک سفر کرتی ہے تو اس پر آپ کی خواہشوں کا بوجھ بھی بہت ہوتا ہے.
    منطق ہو یا طبیعات، یہ بات اہم ہے کہ بوجھ اونچائی پر جاتے زیادہ تنگ کرتا ہے، رفتار کم کردیتا ہے.
    گوری سنکر جب ایورسٹ کی چوٹی پر پہنچا تب پتہ ہے اس کے پاس صرف اپنے کپڑے ہی بچے تھے. آخری منزل پر تو اس نے اپنا کیمرہ تک چھوڑدیا تھا. بوجھ لگتا جاتا! اور جب وہ چوٹی پر پہنچا تب صرف وہ اپنی جان ہی پہنچا سکا، پتہ نہیں کیا کیا ساتھ لے کے چلا تھا…!
    تو کہیں دعا بھی ہمارے بوجھ کی وجہ سے بھاری تو نہیں ہوجاتی؟ خواہشوں کے بوجھ سے!
    ایسی خواہشیں کہ جیسے انوکھا لاڈلا کھیلن کو مانگے چاند!

  23. پیر حسام الدین راشدی، سندھ کا ہی نہیں بلکہ عالمی طور پر اپنے وقت کا بہت بڑا مفکر اور شعبہ تعلیم کا گرو گذرا ہے. (بقول ڈاکٹر این میری شمل آف جرمنی)، اس نے ایک جگہ اپنی سندھی کتاب “اھی ڈینھں اھی شینھں” (وہ دن شیر کے دن) میں ایک بڑی سبق آموز کتھا لکھی ہے.
    اس کا ایک عارف صفت دوست نماز پڑھنے کے بعد جیسے ہی پیر صاحب سے ملا تو پیر صاحب نے اس سے پوچھ لیا کہ : “قبلہ! دعا پوری ہوتی ہے؟”
    جواب ملا: “پتہ نہیں… ہاں البتہ قلبی سکوں بہت ملتا ہے.”

    میں نے جب یہ بات پڑھی تب ذہن میں جیسے کیمرہ کی فلیش لائیٹ کا جھماکہ سا محسوس ہوا.
    ارشمدیس کی طرح میں بھی “یوریکا…. یوریکا…” چیخنے لگا. تو میں نے جواب پا لیا!
    “قلبی سکون”، ہاں یہ صحیح ہے. دعا قلبی سکوں کا ذریعہ ہے.
    اور صاحبو، دنیا میں مجھے یہ تو بتادیں کہ “سکونٍ قلب” کے علاوہ کوئی اور راحت ہے؟
    اسی وقت مجھے شہیدٍ اعظم مولا حسین علیہ السلام کے جملے ذہن میں گونجنے لگے جب مولا کربلا کی تپتی ریت پر گھوڑے سے گرا، اور آہستہ آہستہ فرمایا: “اے نفسٍ مطعمنہ!”
    صاحبو!
    یاد رکھیے!
    کائنات میں اطمینانٍ قلب ہی زندگی کی حاصلات ہے!
    اور دعا، بھی اسی قلب کو سکوں دینے کا ذریعہ ہے.
    باقی پوری ہونا یہ نہ ہونا!
    ہم کون ہوتے ہیں اس رب العزت کے اس کارخانے میں اپنی منوانے والے؟
    کرتا وہی ہے، جو اس کی رضا ہوتی ہے.
    تو میرے محترم دوستو! میں دعا مانگتا ہوں، ہاں مانگتا ہوں، اس طرح سے نہیں کہ میری پوری کر!
    اس طرح سے کہ “تو جانتا ہے سب، کہ تو علیم ہے!
    تو سنتا ہے سب، کہ تو سمیع ہے!
    تو دیکھتا ہے سب، تو بصیر ہے!
    تو ہی دلوں کے بھید جانتا ہے….
    سو تو کر، وہی کر. جو تیری رضا ہے…
    میری مت مان!
    کہ میں جاہل ہوں!
    میں وہ بچہ ہوں جسے ڈپتھیریا ہے، اور رات کی سردی میں آئیس کریم مانگ رہا ہے،
    وہ مجھے مت دے!
    میں خوش ہوں، کہ تو میرے ساتھ ہے!
    میری حیات کی رگ سے بھی قریب تر!
    بس، مجھے وہ کرنے کی توفیق دے جسے مجھے کرنا ہے،
    باقی تو جان، تیرا کام جانے!”

  24. فیاض بھائی ! سلام،
    ماشاء اللہ بہت اعلیٰ باتیں ہیں، واقعی سکونِ قلب سے زیادہ راحت افزاء کوئی شے نہیں، اور بے شک دعا باعثِ سکونِ قلب ہے، ہم خالق؛ دو جہاں سے مانگتے ہیں تو خود اپنے آپ کو بتانے کے لیے، اپنی حاجات کی فہرست اور اپنے واحد حاجت روا کے ذکر کے اعادہ کے لیے، ورنہ وہ تو ہماری حالت اور ہماری ضروریات ہم سے بھی بہتر جانتا ہے۔
    آپ نے مولا حسین علیہ السلام کے میدانِ کربلا میں اس آیتِ کریمہ کی تلاوت ۔ ۔ ۔
    اے نفسِ مطمئنہ اپنے رب کی طرف پلٹ، اس حال میں کہ تو اس سے راضی اور وہ تجھ سے راضی (الفجر 28-27)
    کے حوالہ سے موضوع کی تکمیل کر دی
    بے شک کسی نے صحیح کہا ہے کہ

    حسین وہ جو مقتلوں کو مکتبوں میں ڈھال دے
    حسین وہ جو مشکلوں سے دین کو نکال دے
    خدا اگر طلب کرے حسین اپنے لال دے
    حسین جو طلب کرے وہ ربِ ذوالجلال دے
    حسین وہ سخی ہے جو گدا کو بے سوال دے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *