التماس دعا فاتحہ

إنا لله و إنا إلیه راجعون
Ina lilahi wa’ina ilahi rajioon

( Indeed we are from God and to Him is our return) 🙁
I request u all to please recite suratul mubarikatul fatiha for my grandma (dadimaa) who
passed away today in Pakistan
🙁 ,its so hard getting sad death news of your closer ones when u r so far… 🙁

18 thoughts on “التماس دعا فاتحہ”

  1. بہن ثنا ء بہت افسوس ہوا اللہ ان کو غریقِ رحمت کرے اور جنت الفردوس میں جگہ عطا فر ماءے۔آمین

  2. میری دادی کا نام تھا سیدہ صغریٰ بی بی سب سے فاتحہ کی التماس ھے جزاک اللہ
    خدایا یہ اتنے فاصلے کیوں بنائے ہیں، اتنی دوریاں ،،،،،،،،

  3. من مات علٰی حب آل محمد مات شہید۔
    آپ کی دادی کا سن کر بڑا دکھ ہوا۔ اللہ تعالٰی ان کی مغفرت فرمائے۔ باقی فاتحہ ابھی پڑہ لیتا ہوں۔

  4. پیاری ثنا
    بہت افسوس ہوا۔
    اللہ مرحومہ کی مغفرت فرماےء اور
    اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا کرے
    آمین۔

  5. انا للاہ وانا الیہ راجعون۔ دعائے مغفرت اور دعائے صبر کے ساتھ ۔ ۔ ۔ پنہاںؔ

  6. سیدہ ثناء شاہ نقوی صاحبہ کے غم میں ہم سب برابر کے شریک ہیں۔
    اللہ انکی دادی اماں کو غریق رحمت کرے اور انکی دعائیں لینے والوں کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ آمین
    جسمانی طور پر ہمارے مرحوم رشتہ دار ہمارے درمیا ن نہیں ہیں مگر انکی روح ، انکی نیک تربیت اور نیک دعائیں ہمیشہ ہماری ساتھ رہینگی ۔
    ہم سب اللہ کی طرف سے آئے ہیں اور اسی کی طرف جلد یا بدیر واپس جانا ہے ۔
    فقط :
    غمگین د ل کے ساتھ
    منظور قاضی از جرمنی

  7. بہن جی سلام” علیکم
    إنا لله و إنا إلیه راجعون

    میں جانتا ہوں موت ہے سنت رسول کی

    ہماری طرف سے دلی تعزیت قبول فرمائیے
    اللہ تعالٰی مرحومہ کی مغفرت فرمائے ان کے درجات بلند فرمائے
    اور آپ سب لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے

  8. ثنا بیٹا سلام علیکم

    اللہ تم کو اور تمہارے والدین کو اس عظیم صانحہ کو استقلال کے ساتھ گزارنے کی ہمت اور توفیق عظا کرے اور محومہ کو جوار رحمت مین جگہ عطا کرے
    اسکے علاوہ
    میں دعا کرتا ہوں کہ تمھارے پرچہ اور اکزام میں تمہیں امتیازی کامیابی ہو
    تم جس طرح بے دھڑک معلوماتی سوالات کلیتی ہو ان کے جوابات سے کبھی کبھی مجھ جیسے عمر رسیدہ بھی مستفید ہو جاتے ہیں
    دعا گو
    شاہ نور قادری

  9. ثنا میں جان سکتی ھوں‌کہ تم کتنی اداس اور غمزدہ ھو گی لیکن زندگی کا سب سے سچا پہلو یہی ھے کہ اسے دوام نہیں ۔۔اور ھمیں یقین نہیں ۔ھم سب تمھارے غم میں شریک ھیں اور دعا کر رھے ھیں ۔

  10. ثنا جی ۔ اس فقیر کی بھی تعزیت قبول کیجئے۔ مولا مرحومہ کو جوار سیدہ زینب میں جگی دیں اور آپ کو صبر جمیل عطا کرے۔ آمین

  11. مشیتِ الہیٰ کے آگے کس کی چلی ہے بھلا۔۔۔۔۔۔
    آپ سب کی اس دلجوئی کا بہت بہت شکریہ، کیونکہ آپ سب ساتھیوں، بزرگوں کی اس محبت کی وجہ سے ہی میں خود کو اب بہتر محسوس کر رہی ہوں ورنہ جب سے یہ خبر ملی تھی اس غم کی وجہ سے میری بری حالت تھی۔ کہ پردیس میں کوئی ایسی خبر اور بھی سخت ھوتی ھے جب آپ سب کا رونا صرف فون پے سن سکیں 🙁
    اس دکھ میں آپ سب نے ساتھ دیا 🙁 جزاک اللہ خیر
    موت برحق ھے پر مرنے والے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ i miss my daduo so much

    میری آپ سب سے گزارش ہے کہ اول و آخر تین تین بار درود شریف ایک بار سورہ فاتحہ اور تین بار قل شریف پڑھ کر مرحوم صغریٰ بی بی سمیت تمام مرحومین مسلمانوں کی روحوں کو ایصال ثواب کریں جزاک اللہ

  12. انا للہ و انا الیہ راجعون
    اللہ آپ کی دادی صاحبہ کو اپنے جوارَ رحمت میں جگہ دے اور آپ سب کو صبرِ جمیل عطا کرے
    آمین

  13. نماز وحشت قبر:
    شب دفن مغرب وعشاء کے درمیان یا نماز عشاء کے بعد پڑھنا اولیٰ ہے ورنہ بامر مجبوری آخر شب تک بھی پڑھ سکتا ہے۔

    یہ نماز دو رکعت ہے جو قربت کی نیت سے پڑھی جائے گی چونکہ مستحب ہے۔ پہلی رکعت میں سورہ الحمد کے بعد ایک مرتبہ آیت الکرسی اور دوسری رکعت میں سورة الحمد کے بعد دس مرتبہ سورہ انا انزلنہ فی الیلة القدر پڑھے۔

    نماز ختم ہونے کے بعد عربی نہیں جانتا تو اپنی زبان میں درود پڑھنے کے بعد کہے۔ اِن دو رکعتوں کا ثواب فلاں ابن فلاں کی روح کو پہنچے۔

    مرنے والے پر سب سے بڑا احسان نماز وحشت قبر ہے کیونکہ اس وقت اس کا کوئی پرسان حال نہیں سوائے اس کے کہ اُس کی روح کو بتوسل آئمہ طاہرین و رحمة للعالمین ثواب پہنچایا جائے۔ سب سے زیادہ ہمدرد وہ دوست‘ عزیز اور رشتہ دار ہوگا جومتوفی /متوفیہ کے لیے نمازِ ہدیہ میت پڑھے ۔
    خداوند کریم کے فضل و کرم سے عذاب میں تخفیف ہو گی اور گناہوں کی مغفرت کا سبب بن کر یہ نماز باعث ِ مغفرت ہوگی۔

  14. ثنا بہت افسوس ہوا ۔۔۔۔ نانی دادی بڑی پیاری چیز ہوتی ہیں۔۔۔۔۔ اللہ انہیں جنت میں جگہ دے اور تمھیں صبر ۔

  15. جی بے شک روبینہ فیصل جی ! دادی کا رشتہ ھی ایسا ھوتا ھے ھر وقت دعاہیں
    صرف یادیں ہیں اور وہ سب دعاہیں جو وہ ھمیشہ دیتی تھیں 🙁
    اور بس اب ھم بھی ان کے لیے صرف دعا کے سوا کر بھی کیا سکتے ہیں ۔ گھر میں بزرگ ایک بہت بڑی نعمت ہیں۔
    🙁

  16. مرنا تو برحق ہے لیکن کسی اپنے کی موت اس وقت زیادہ تکلیف دہ ہو جاتی ہے جب انسان اس کے قریب نہ ہو. ثناء صاحبہ بھی اسی کیفیت سے گذر رہی ہیں مولا انکی دادی اماں کو جوار سیدہ میں جگہ عطا فرمائے. میں خود پچھلے چند دنوں سے مریض تھا اسلیئے حاضری نہ دے سکا. اللہ آپکے سارے گھر والوں کو آپ سمیت صبر جمیل عطا فرمائے. آمین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *