حضرت فاطمہ زہرا (س) كي شہادت

ya-zahra-b.jpg
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم 3 جمادی الثانی 1430 (28 مئی 2008)

اسم مبارك : حضرت فاطمہ زھرا (ص)
كنيت : ام الحسن ، ام الحسين ، ام المحسن ، ام الائمہ و ام ابيھا
القاب : زھرا ، بتول ، صديقہ ، كبري ، مباركہ ، عذرہ ، طاھرہ ، و سيد النساء
والد : حضرت محمد مصطفي صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم
والدہ : ام المومنين حضرت خديجہ الكبري
ولادت : 20 جمادي الاخر ، بعثت كے پانچويں سال بروز جمعہ
مقام ولادت : شہر مكہ معظمہ
وفات :3 جمادي الثاني 11 ھجري بروز پير
مقام شہادت : شہر مدينہ منورہ
محمد و آل محمد کے گھرانے کے تمام معصومین ایک الھی تسبیح کے عبودیت سے معمور دانے یا ایک ہی مقدس آفتاب کی نورانی کرنیں یا ایک قدسی گلستان کے پاکیزہ پھول ہیں۔
افسوس ہے کہ اسی گلستان کا ایک پھول وہ فاطمہ(س) جن کی تعظیم کو رسول کھڑے ہوجاتے تھے رسول کے جانے کے بعد اہل زمانہ کا رخ ان کی طرف سے پھر گیا۔
پيامبر اسلام (ص) كے فراق ميں حضرت زہرا (ص) كا رنج و غم اتنا زيادہ تھا كہ جب بھي پيغمبر اسلام (ص) كي كوئي نشاني ديكھتي گريہ كرنے لگتي تھيں اور بے حال ہوجاتي تھيں۔
سیدہ عالم نے اپنے والد بزرگوار رسولِ خدا کی وفات کے 3 مہینے بعد تیسری جمادی الثانی سن ۱۱ ہجری قمری میں وفات پائی . آپ کی وصیّت کے مطابق آپ کا جنازہ رات کو اٹھایا گیا .حضرت علی علیہ السّلام نے تجہیز و تکفین کا انتظام کیا . صرف بنی ہاشم اورچند مخلص و وفادار اصحاب کے ساتھ نماز جنازہ پڑھ کر خاموشی کے ساتھ دفن کر دیا۔
السلام عليك يا مولاتي يا زهراء
لعن الله قاتلی یا فاطمة الزهراء

11 thoughts on “حضرت فاطمہ زہرا (س) كي شہادت”

  1. مریم از یک نسبت عیسٰی عزیز
    از سہ نسبت حضرت زہراء عزیز

    دخترآن شاہ سوار انبیاء
    نور خدا خیرالورا بدر الدجا

    بانوء آں تاجدار ہل اتا
    مرتضٰی شیر خدا مشکل کشا

    مادر آں مرکز پرکار عشق

  2. صرف اک سیدہ کا گھر ہے جہاں چھوٹے بڑے
    سب کے سب بولتا قرآن نظر آتے ہیں

  3. بابا (جناب صفدر ھمدانی) کی ایک بات جس نے مجھے ھمیشہ ھی متاثرین میں رکھا ھے وہ ھے ان کی کتاب دوستی ۔ پچھلے سال اگست میں بابا جب سڈنی آئے تو میرے ابا جی کی طرح میرے لیئے صرف کتابیں ھی لائے ۔ میرے ابا جی جنہیں صرف کتاب اللہ سے عشق ھے یا انسانوں کی لکھی ھوئی صرف ان کتابوں سے جو انہیں رب سے قریب کریں ۔۔انہیں اپنے اللہ پر بھروسہ اور اس سے پیار کرنا سیکھائیں ۔۔ مجھے اب بھی یاد ھے جب بھی وہ لمبے ٹور پر جایا کرتے تھے واپسی پر میرے لیئے صرف کتابیں لایا کرتے تھے ۔۔ خاص طور “بچوں کی دنیا ” کے سالنامے ۔۔ بابا بھی لندن سے میرے لیئے کتابیں لائے تھے ۔۔اور میں جیسے اپنے ابا جی کی ایک چھوٹی سی بیٹی رہ گئی تھی ۔۔بابا کو پہلی بار گھر آنے پر کھانا چائے پوچھنا سب بھول کر کتابوں میں کھو گئی تھی ۔۔ کبھی خوش ھو کر سرورق دیکھتی تو کبھی جلدی سے سب کچھ پڑھ لینے کی خواہش میں ان سے باتیں کرنا بھول جاتی ۔۔۔۔۔ بابا میرے لیئے ھزاروں میل دور سے ایسی نعمت لائے تھے جو مجھے میسر نہیں تھی ۔۔اور وہ تھی کتابیں جو انہوں نے خود لکھی تھیں ۔۔۔ وہ اپنی لکھی دو کتابیں “معجزہ قلم ” ، ایران کا سفرنامہ بنام “تہران ھو گر ۔۔عالم مشرق کا جینوا ” اور محترم جناب سید حسن عباس زیدی ( آپا ماہ پارہ صفدر کے والدمحترم ) کی لکھی ھوئی کتاب “کلیات حسن ” جو بابا ھی نے مرتب کی تھی ،میرے لیئے لائے تھے ۔۔ میر ی نم آنکھوں میں ابھی تک تشکر ھے ۔۔۔
    میں جب بھی ان کتابوں کو پڑھتی ھوں ۔۔خود کو اتنا ھی خوشبوئے مدینہ سے قریب پاتی ھوں ۔۔جتنی محبت سے یہ کتابیں لکھی ھوئی ھیں ۔۔ پڑھتے پڑھتے میں کہی اور گم ھو جاتی ھوں ۔۔شاید وہاں جہاں میرا بچپن بکھرا پڑا ھے ۔۔۔ جہاں میری جنت نصیب بی بی جی (دادی جی) ھمیں درس دے رھی ھوتی تھیں ۔۔ میری بی بی جی ، جن کا نام “فاطمہ بی بی ” تھا ۔۔ انہوں نے ساری زندگی مجاہدے میں گزار دی اور ھر اس کام سے دور رھی جنہیں وہ اسلام کے منافی سمجھتی تھیں ۔۔۔ ھمیشہ کہتی مجھے اپنے نام کی نسبت عزیز ھے اور میں اس نام کی چھاؤں میں مرنا چاھتی ھوں ۔۔۔بی بی جی کو اپنے رب سے حیا اور اپنے نام سے محبت اور اس متبرک نام کی نسبت سے قربت مرتےدم تک رھی ۔۔۔اور میں جب بھی ان کتابوں کو پڑھتی ھوں تو مجھے اپنی بی بی جی کی محبت اور والہانہ عقیدت خوشبو کی طرح ان کتابوں کے ھر صفحے سے لپٹی ملتی ھے ۔۔جو میری محبت کو اور مہکا دیتی ھے ۔۔
    بابا میں آپ کے اشعار اتنی ھی محبت سے بارگاہ سیدہ فاطمہ زھرا ، بتول ، صديقہ ، كبري ، مباركہ ، عذرا ، طاھرہ ، و سيد النساء کی خدمت میں پیش کرنے لگی ھوں جتنی عقیدت اور پیار سے آپ نے “معجزہ قلم” میں لکھے ھیں ۔۔۔
    جزوٍ نماز بن گئی تسبیح فاطمہ
    بخشش کا راز بن گئی تسبح فاطمہ
    اللہ کا ناز بن گئی تسبیح فاطمہ
    وحدت کا ساز بن گئی تسبیح فاطمہ
    ھر فتح کی کلید ھے تسبح فاطمہ
    ایک تحفہ سعید ھے تسبح فاطمہ
    خود آیئنہ مجید ھے تسبیح فاظمہ
    رسوائی ء یزید ھے تسبح فاظمہ
    معجز نما ھے تخت سلیمان کی طرح
    کیا پرسکوں وظیفہ ھے قران کی طرح
    میرا مالک ھم سب کی محبتوں کو شرف قبو لیت عطا کرے ۔آمین

  4. السلام علیکم
    بی بی فاطمہ(ع) پر دروازہ گرانے والوں پر اللہ کا غضب۔۔۔
    بی بی پاک(ع) کے شکم میں حضرت محسن(ع) کو شہید کرنے والوں پر اللہ کا غضب۔۔۔
    بی بی پاک(ع) کے پر اللہ کا غضب۔۔۔
    باغ فدک کے غاصبین پر اللہ کا غضب۔۔۔
    یزیدیت(ل) پر لعنت ۔۔۔
    نسل یزید پر لعنت ۔۔۔
    یزید کے پیروکاروں پر لعنت ۔۔
    بے شمار
    ۔
    ملتمس دعا
    علی کاظمی و ماریہ علی

  5. السلام عليك يا مولاتي يا زهراء ۔۔۔۔۔۔۔لعن الله قاتلی یا فاطمة الزهراء

    نوحہ بی بی زہرا (س) اپنے بابا رحمتہ للعالمین سے ۔۔۔

    قبر پے باپ کی بولی یہ سیدہ (ع)
    ھم پے اتنا کرم کی جیئے بابا جان
    آپ کے بعد ھم جی سکیں بھی تو کیا
    پاس ھم کو بلا لیجیئے بابا جان

    بابا ۔۔ بابا ۔۔ بابا ۔۔ بابا ۔۔۔
    ھائے بابا یہ مسلمان رونے بھی نہیں دیتے
    ہائے باپ کی تربت پے
    خاتون دو جہان کو رونے بھی نہیں دیتے
    بابا یہ مسلمان رونے بھی نہیں دیتے

    بڑی دیر کھڑی رہ گئی میں سامنے ممبر کے
    میرے سامنے کر ڈالا ۔۔۔
    ٹکڑے تیرا پیغام ۔۔۔۔
    ھائے بابا یہ مسلمان رونے بھی نہیں دیتے

    اس طرح دیا مجھ کو پرسہ تیری رحلت کا
    چوکھٹ پے میری بابا
    تھا آگ کا طوفان ۔۔۔۔۔
    ھائے بابا یہ مسلمان رونے بھی نہیں دیتے

    آیات قرآنی میں پڑھ پڑھ کے سناتی تھی
    وہ ڈھونڈتے تھے میرے
    جھٹلانے کا سامان ۔۔۔۔۔
    ھائے بابا یہ مسلمان رونے بھی نہیں دیتے

    تیرا سوگ مناتی ھوں میں اپنے مصلے پے
    پھر کس لیے اے بابا
    تیرے کلمہ گو انسان۔۔۔
    ھائے بابا یہ مسلمان رونے بھی نہیں دیتے

    دکھڑے میں سناووں کیا اے سرور دو عالم (ص)
    ھیں بھول گئے یکدم
    یہ آپ کے احسان ۔۔۔۔۔
    ھائے بابا یہ مسلمان رونے بھی نہیں دیتے

    اے حیدری یہ پہلی اسلامی عدالت تھی
    جھٹلایے گواہ جس نے
    جھٹلا دیا قرآن ۔۔۔۔۔
    ھائے بابا یہ مسلمان رونے بھی نہیں دیتے
    ہائے باپ کی تربت پے
    خاتون دو جہان کو رونے بھی نہیں دیتے
    بابا یہ مسلمان رونے بھی نہیں دیتے

  6. ٰٰٰٰٰٰ ٰٰٰ جنت میں عورتوں کی سردار فاطمہ اور جوانوں کے سردار حسنین ہونگےٰٰٰٰٰ ٰٰٰٰ حدیثِِ نبی

    حضرت امام حسین کے ساتھ کیا ہوا سب جانتے ہیں۔

    حضرت امام حسن کو نا نا کے قریب دفنانے کی کو شش کی گئ تو اتنے تیر برسائے گئے کہ لاشہ چھلنی ہوگیا۔

    حضرت فاطمہ نے فرمایا

    ٰٰٰٰٰ ٰٰٰٰ بابا آپکے بعد مجھ پر جو اُمّت نے ستم کئے وہ ستم اگر شدید گرمی کے دہکتے ہوئے دنوں پر ہوتے تو وہ دن رات کی طرح سیاہ ہوجاتےٰٰٰٰ ٰٰٰ

  7. لعن اللہ قاتلی فاطمۃ الزہراء علیہا السلام
    بے شمار صبح و شام

  8. لعن اللہ قاتلی فاطمۃ الزہراء علیہا السلام بے شمار صبح و شام

  9. حضرت بی بی پاک علیہااسلام کے حضور کیا پیش کروں
    نگھت نسیم صاحبہ نے جو اشعار تحریر کی ہے ایمان کی تازگی کے لیے سبحان اللہ
    اللہ سب مومنین کو بی بی پاک اور اہل بیت علیہ اسلام کی محبت سے دنیا میں سکون اور آخیرت میں کامیابی عطا فرماے آمین

  10. حیدر بھائی آپ کو بلاگ کی محفل میں خوش آمدید ۔۔ وہ خوبصورت اشعار بابا (محترم صفدر ھمدانی) کی کتاب معجزہ قلم سے لیئے گئے تھے ۔۔ بے شک یہ اشعار ایمان کو تازگی بخشتے ہیں ۔۔ سبحان اللہ ۔۔۔ دعاؤں کی طالب۔۔

  11. اسلام علیکم
    نگھت نسیم صاحبہ شکریہ یہاں کی محفل میں خوش آمدید کہنے کا ۔۔۔۔آج مولا علی کرام اللہ وجہ کی شہادت کے موقع پر آپ کا مضمون پڑھا بہت معلوماتی تحریر ہے اللہ تعالہ آپ کو جزاے خیر عطا کرے آمین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *