لیجئے پاکستان کے تناظر میں ایک محیر العقول خبر سن لیجئے ابھی ابھی عالمی اخبار پر بھی لگا دی ہے کہ جنوبی کوریا میں توانائی کے وزیر چو جانگ یونگ نے اپنی وزارت سے اس لیئے استعفیٰ دے دیا ہے کہ 15 ستمبر کو 5 گھنٹے کے لیئے بجلی کی آنکھ مچولی ہوئی۔ سب سے لمبا وقفہ 30 منٹ کا تھا اور صرف دو ملین گھر متاثر ہوئے۔ کسی قابل فخر ماں سے جنم لینے والے ہمارے ملاؤں کی زبان میں اس کافر وزیر نے اسکی ذمیداری قبول کی اور استعفیٰ دے دیا۔ اب ایسے لوگوں کا راجہ اشرف اور نوید قمر سے مقابلہ کرنے میں بھی تضحیک کا پہلو نکلتا ہے۔
عوام کو روٹی کپڑا اور مکان دینے کا وعدہ کرنے والی حکومت نے بجلی بھی چھین لی۔ آج ہی دن اسلام آباد میں 8 گھنٹے،لاہور میں 11 گھنٹے اور کراچی میں 13 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہوئی ہے۔ بھلا ہمارے وزیر کیوں مستعفی ہوں؟ بھاڑ میں جائیں عوام اور جہنم میں جائے ملکی صنعت۔انکی گاڑیاں ایر کنڈیشنڈ،انکے دفتر ٹھنڈے،انکے گھر برفیلے ،حتیٰ کہ انکے کتوں اور گھوڑوں کے رہنے کی جگہوں پر بھی کولر لگے ہیں۔
دل چاہتا ہے کسی مفتی کسی مجتہد،کسی علامہ کسی آیت اللہ سے پوچھوں کہ انسانیت اور اپنے عوام کی فکر کرنے اور ضمیر بیدار رکھنے کے حوالے سے یہ غیر کلمہ گو افضل ہے یا ہمارے کلمہ گو وزیر اور صدر و وزیراعظم۔

راجہ پرویز اور نوید قمر کو ملک سے بجلی غائب کرنے پر نشان امتیاز مل چکا ہے۔ یہ مریں تو شاید نشان حیدر بھی دے دیا جائے۔
اسکے علاوہ کچھ مولوی اور انکے شان میں قصیدہ خوانی کرنے والے چند صحافی بھی اسی انعام سے نوازے گئے ہیں۔
صفدر بھائی آپ نے بڑا ٹیڑھا سوال پو چھ لیا ؟لہذا کوئی مولوی تو جواب دے گا نہیں کہ اول تو اس کی روٹیاں خطرے میں پڑ جا ئیں گی؟ دوسرے ان کی اکثریت کو بھی پہلےاپنے گریبان میں جھانکناہو گا۔کیونکہ ان کی حالت بھی یہ ہی ہے کہ جو وہ کہتے ہیں وہ کرتے نہیں ہیں ؟ جبکہ اللہ نے، اس کے رسول (ص)نے اور باب العلم کرم اللہ وجہہ نے منافق کی پہچان یہ بتا ئی ہے کہ جو وہ کہتا ہے وہ کرتا نہیں ہے، اور یہ بھی تاکید کردی کہ عمل کے بغیر ایمان کو ئی چیز نہیں ہے اور ایمان کے بغیر عمل کوئی چیز نہیں ہے۔ جبکہ حضور(ص) نے فرما یا کہ منافق کی تین پہچان ہیں۔ جب بولے تو جھوٹ بولے، کوئی امانت رکھے تو ہضم کر جا ئےاور وعدہ کرے تو پورا نہ کرے ۔ایک دوسری حدیث میں یہ اضافہ اور ہے کہ بات کرے تو جھگڑے پر اترآئے، مغلزات (گالیاں) بکنے لگے۔ اور منافق کی جگہ جو وہاں ہے وہ قرآن میں جہنم کا بہت ہی نچلا درجہ بتا ئی ہے جبکہ کافر کا مقام اس سے کم ہے۔
جن کا آپ ذکر کر رہے ہیں ان میں یہ چارروں صفات ہیں یا نہیں ؟اگر ہیں تو وہ قرآن کے مطابق کفار سے بدتر ہو ئے یا نہیں ؟
اب رہ گئی کوریا کے وزیر کی بات؟ پتہ نہیں کہ وہ اہلِ کتاب ہیں ، منکر یا کافر ہیں۔ بہر حال وہ جو کچھ بھی ہوں منافق سےکم ہیں ؟پھر اللہ سبحانہ تعالٰی ان کا بھی رب ہے اگر وہ روزی بند کر دے تو وہ ایک دن بھی نہیں جی سکتے ؟
جبکہ ہمارا رب ،ان کا بھی رب ہے اسی لیئے قر آن “ شفا فی الناس “ہے ؟ صرف “ شفا فی المومنین نہیں “ ہے۔لہذا جو اس پر عمل کریگا وہ فیض پا ئے گا ؟ اب آئیے دیکھتے ہیں کہ ہم میں قر آنی تعلیمات پر عمل کتنا ہے اور ان میں کتنا ہے؟قرآن جو کہ سراپا اچھائی ہے اس کی تعلیم پر جو بھی عمل کریگابلا امتیاز فیض پا ئے گا؟ مثال کے طور پر اللہ نے فرما یا کہ “ انسان کو وہی کچھ ملتا ہے جس کے لیئےوہ جدو جہد کرتا ہے“ یہاں بھی مومن نہیں فرما یا؟ لہذا وہ قومیں جو محتنی ہیں، جن کے ہاں انصاف ہے ، عہد کی پابندی ہے۔ وہ انجانے میں سہی ،مگر قرآنی قوانین سے فا ئدہ اٹھا رہی ہیں، جو ان پر عامل نہیں ہیں وہ ایک دوسرےکو مردہ خورگِدھوں کی طرح نوچ نوچ کر کھا رہی ہیں؟ کسی نے حضرت علی کرم اللہ وجہہ سے پوچھا کہ اگر میں اللہ کے قوانین پر عمل نہ کروں تو ؟ انہوں نےجواب میں فرمایا کہ پھر نہ تیری خیر ہے نہ میری خیر ہے ( یعنی جنگل کا قانون نا فذ ہو جا ئے گا ) ملا حظہ فر مالیں! کہ وہ تمام مسلم اکثریت والے ممالک میں آ جکل عملی طور پر نا فذ ہے؟
شمس بھائی۔جزاک اللہ۔ بس جو میں نہیں لکھ سکتا تھا وہ آپ نے لکھ دیا۔ ماشااللہ
بہت ، بہت شکریہ صفدر بھاءی آپ کے الفاط میرے لیءےسند کا درجہ رکھتے ہیں۔ اللہ آپ کو خوش رکھے ،آمین ثمہ آمین
آغا جی بات یہی ہے کہ جو آپ نے کہا وہ صد فیصد درست ہے اور قبلہ جیلانی صاحب نے اسکی بجا شرح کی۔ لیکن سوچنے کا مقام یہ ہے کہ آخر اس سب میں قصور کس کا ہے؟؟؟؟ کیا بطور قوم امور مملکت سے بے خبری اور بے ربطی کا جرم ہم سب پر ثابت نہیں ہو چکا؟ اگر ایسے میں ہم بار بار چوروں، لٹیروں اور ذلیل ترین لوگوں کو اپنا حاکم مقرر کرتے رہیں گے اور ہر ظلم کو برداشت کریں گے تو انجام تو اس سے بھی بھیانک ہو سکتا ہے۔
آئین کے تحت ریٹرننگ افسران مسلمان امیدواروں کے خاغزات نامزدگی منظور کرتے وقت انکے اسلام کی تصدیق عوامی رائے اور ان سے سوالات کی شکل میں کرتے ہیں۔ ان سوالات میں نوے فیصد کلمہ و نماز کی کیفیت اور اصول دین پر دو حرفی سوالات ہوتے ہیں۔ لیکن جو لوگ کابینہ میں بیٹھ سورہ اخلاص تک نہیں پڑھ سکتے، ان سے کسی جج اور ریٹرنگ افسر نے یہ کلمہ نہ سنا ہوگا؟
پھر انکو یہ ساری چیزیں آتی بھی ہوں تا کیا مقصد، جب دل و دماغ مسلمان نہیں توکچھ بھی نہیں۔
کون سے کلمے اور دین کی ہم بات کریں، اور کس کے کلمے کا اعتبار کریں۔ ٹھیک ہے ظاہر بینی کو سبھی کلمہ گو ہیں لیکن عمل کیا ہے؟؟؟ کوئی کلمہ پڑھ کر معصوم جانوں کے خون کا پیاسا ہے اور کوئی کلمہ پڑھ کر حرام کاری کا عادی۔ کلمہ پڑھ کر ہی جنگ جمل لڑی گئی اور کلمہ پڑھ کر ہی کربلا کا سانحہ کیا گیا۔ لشکر شام و صفین میں عموماً حافظان قرآن کی تعداد ہزاروں میں بتائی گئی تھی۔ اس لئے علماء، حفاظ، ملاوٗں، اور منبر و محراب میں بیٹھے لوگوں کو کچھ پوچھنے کی بجائے فیصلہ اپنے دل ہی سے کریں۔ علماء اور ذاکرین و واعظین اور آئمہ جماعت کے میں ہر گز خلاف نہیں ہوں، لیکن انکی صفوں میں چھپے چوروں اور لٹیروں سے یہ ٹھکانے ہمیں بچانے ہونگے۔
مصبا ح بھاءی میں آپ کی راءے سے سو فیصدمتفق ہوں ۔ اس میں ایک چیز اور شامل کر لیجءے وہ ہے جہالت؟ رہی ووٹوں کی بات وہ تو فرشتے ڈال تے ہیں جس ملک میں سرکاری اعداد شمار کےمطابق پانچ کروڑ میں سے تین کروڑ ووٹ جعلی ہوں اور پھر بھی ادارے باقی رہیں ان کو کیا کہا جا ءے؟
آغا جی آپ کا مضمون پڑھ کر مجھے حسن ںاصر یاد آگئے۔ ان کا بڑا مشھور قطعہ ہے
بس ایک روز مسافر جو کربلا کے چلے
پھر اس کے بعد کئی سلسلے وفا کے چلے
یہ شھر بے ھنراں ہے وفا کا شھر نہیں
چراغ لے کے کہاں سامنے ہوا کے چلے
مرحوم فراز صاحب کی مشھور غزل کا ایک شعر کچھ اسی طرح ہے
ڈھونڈ اجڑے ہوئے لوگوں میں وفا کے موتی
یہ خزانے تمھیں ممکن ہیں خراروں میں ملیں
با غیرت اور باضمیر لوگ اپنے عھدہ یا مرتبہ کی پرواہ نہیں کرتے۔ وہ وزارت کو اپنے جوتے کے ساتھ لگے ہوئے گند سے بھی کمتر سمجھتے ہیں۔ لیکن جن لوگوں نے اقتدار کو اپنا مقصد اور
نسب العین بنا لیا ہو ان سے ایسے عمل کی توقع رکھنا بذات خود ایک برا عمل ہے۔
قابل صد احترام شمس جیلانی صاحب نے اپنا نقطہء نظر بیان نہیں کیا بلکہ قرآن اور حدیث کے مطابق پاکستانی حکمرانوَں کی اصلیت بتا دی ہے۔ سلامت رہیں جیلانی صاحب
عزیزم مصباح بالکل درست کہا آپ نے۔ بہت پہلے یہ کالم لکھا تھا کہ ۔۔۔حکومت تو بے شرم ہے ہی عوام اس سے بھی زیادہ بے شرم ہیں۔۔۔۔۔
سائیں رحمت علی۔بجا ارشاد۔تو لکھو بھائی ذرا خوب جما کر ان وزیروں،بے ضمیروں کے بارے میں
بابا آپ کا تازہ ترین کالم “دونوں خبریں ایسی ہیں کہ پڑھنے،سننے اور دیکھنے والے کے ہوش اُڑ جائیں۔از ۔صفدر ھمدانی
ابھی کلہر کہار کے بس حادثے میں جاں بحق ہونے پینتیس لوگوں کے بارے میں لکھنا چاہتا تھا کہ امریکہ اور پاکستان کے ایک بار پھر بگڑتے ہوئے تعلقات کی روشنی میں یہ تازہ حملہ متعدد نئے حملوں کی نوید ہے اور بہت ممکن ہے کہ اگلے کسی دن باقی خبر تو سب یہی ہو لیکن اسمیں جنوبی وزیرستان کی جگہ شمالی وزیرستان کے الفاظ کا اضافہ ہو۔
اہم باتیں نوٹ کیجئے
کلہر جیسا دل ہلا دینے والا حادثہ
( تاحال دریافت نہیں ہو سکا کہ حادثے کی کیا وجہ تھی .. سب ایک دوسرے پر الزام رکھ رہے ہیں )
پاک امریکہ کے تشویشناک تعلقات
( سب کہانیاں افسانے .. پنجابی فلم کی طرح بڑکیں اور مونچھوں پر تاؤ .. عوام کی تالیاں )
ڈرون حملے .. پیش گوئی جلد ہی اپنا حدود اربعہ بدل لیں گے
( کیوں نہیں حقانی نیٹ ورک جو کہ ہے تو افغانستان میں اور اس کی ڈور ہے پاکستان کے ہاتھ … لگتا ہے امریکہ نے گھاس کھا لی ہے یا غریبی سے دماغ چل گیا ہے .. پاکستان کی دھکہ سٹارٹ ادارے سے پی آئی اے کا ایک ہوائی جہاز تک تو صحیح سے اڑتا نہیں ہے ..حقانی نیٹ ورک بھلا کیسے اڑائے گا اور ستم چلائے گا بھی ..واللہ اس الزام پر امریکہ کے گھر گھر لڈو بانٹنے کا دل کر رہا ہے کہ چلو پاکستان کچھ تو کرنے کے قابل ہے )
پھر کالم اپنے موضوع کی طرف آتا ہے .. لکھا ہے ..
پانچ گھنٹے بجلی غائب اور وزیر مستعفی،عورت کو گاڑی چلانے پر پانچ کوڑے سزا
ان دونوں خبروں میں پانچ کا ہندسہ فقط حادثاتی طور پر مشترک ہے
بابا حادثے کی دو باتیں بہت اہم ہوتی ہیں ..ایک تو وہ بغیر اعلان کے ہوتا ہے .. دوسرا یہ کہ اس کا انجام اچھا یا برا ہوتا ضرور ہے .. اس تناظر میں بجلی بھی اچانک ہی گئی ہو گی اور انجام برا ہوا کہ وزیر محب وطنی میں مارے گئے … یہ ہوتا ہے نیشلسٹ قوموں کا اطوار .. چال چلن …
رہی بات ہمارے وزیروں مشیروں کی تو یہ سوچنا بھی محب وطن لوگوں کی شان گھٹانے کے برابر ہے .. یا میرے نزدیک تو ایسا ہی جیسے کسی کو لفظ محب وطن کے معنی سے آشنائی نہیں ہے .
یہ تو ایسا ہی ہو ا جیسے الف ب سے نابلد کوئی نیا نیا قلمکار ایک آدھ کہانی افسانہ لکھ کر .. پھر کسی سے صحیح کروا کر چھپوا لے تو اس پر رائے دینے کے لئے بھی اسی اصلاح کرنے والے ہی کو چنے تاکہ وہ اسے آئینہ دکھاہی نہ سکے … اب سوچئے اس کہانی کار کو رائے لکھنے والا اس کی پہلی ہی کہانی پر اسے اس صدی کی ” عصمت چغتائی ” لکھ ڈالے .. اس کا مطلب تو یہی ہوا نہ کہ رائے دینے والا یا تو ” ادبی ” نہیں ہے یا پھر اس نے عصمت چغتائی کو پڑھا نہیں ہے .
اصل بات یہ ہے کہ پاکستان میں ہرتعلق اور ہر ایوارڈ پیسے سے خریدا جا سکتا ہے … تو راجہ اشرف کو ستارہ امتیاز ملنا بھی تو ایسے ہی ہے زرداری کے ساتھ تعلق داری پر مل گیا .. لیکن اس سے زرداری کی نا اہلی کا پول بھی کھل گیا کہ یا تو اس غریب کو معلوم نہیں ہے کہ ستارہ امتیا کیوں دیا جاتا ہے یا اس کو راجہ صاحب کی نا اہلی کا علم نہیں ہے … سو اس ملک کو سدھرنے کے لئے آپ خود تجویز دیتے ہیں کہ اگر صرف پچیس فیصد ہی اہل قلم اور اہل منبر و مسجد والے قول و فعل کے تضاد کو ختم کر کے سچ اور درست عمل کرنے لگیں تو پاکستان کہاں سے کہاں پہنچ جائے ….
جہاں تک دوسری خبر کا تعلق ہے سعودی عرب میں ڈرائیونگ پر پابندی کی خلاف ورزی کے الزام میں شیما نامی ایک عورت کو دس کوڑے مارنے کی سزا سنائی ہے۔ تو میرے لئے کوئی نئی بات نہیں ہے .. اور اس کا جواب آپ نے خود ہی لکھ دیا ہے کہ اللہ اور رسول کے گھر کو گروی رکھ کر عیش اڑارہے ہیں … بات یہ ہے کہ پنجابی کی ایک کہاوت ہے کہ ” جن کے گھر دانے ان کے کملے بھی سیانے ” .. کتے کو ہڈی چاہئے وہ اسے جہاں ملے گی وہی دم ہلاتا پہنچ جائے گا … اب چاہے کبھی امریکہ دم ہلاتا سعودیہ پہنچتا ہو یا پھر سعودی امریکہ یاترا کرتے ہوں ….ہیں تو ایک ہی تھیلی کے چٹھے بٹے … اور تھیلی کا نام ہے خود غرضی ، مفاد پرستی ..اور کروفر …
محترم المقام جناب صفدر ھمدانی صاحب ۔ اسلام علیکم بلاگ پڑھنے کے بعد کتنی دیر میں آپکے تحریر کردہ ان جملوں میں چھپے بے تحاشہ درد کو محسوس کرکے ملول رھی ۔ مجھے اچھی طرح علم ھے آپ جیسا ھفت صفت قلم کار ھمیشہ صلیب پر ھوتا ھے ،اسلام کی جو تصویر اب ظالمانون طالبانوں اور دھشت گردی کی قباء وحشت پہنے سفاک سیاہ قلب کے مالکان نے ساری دنیا کے سامنے پیش کی ھے وہ بڑی شرم ناک ھے ھم جن کو کافر کہتے ھیں وہ ایک معمولی حادثے پر اپنے منصب سے دست بردار ھوجاتے ھیں اور ھمارے پاکستان میں لاکھوں کا قتل عام ھو بڑے بڑے حادثے بھی کسی حکمران کا بال بھی بیکا نیہن کرسکتا ھے، ھمارے بچے ڈینگی سے مر رھے ھیں
ھسپتال میں جگہ نیہن ھے
دو نمبر کے اسپرے ۔ اب انڈیا سے بہترین کوالٹی کے اسپرے منگواۓ جارھے ھیں ، ڈنیگی سے سیاسی فوائد اٹھاۓ جارھے ھیں ،
موت نے تو جیسے غریبوں کے گھر دیکھہ لیے ھیں ان سب معصوموں کا خون زدداری کے سر ھے اور صدر مملکت اپنے معمولی چیک اپ کے لیے لندن گي،ڈاکٹرز نے انکو مکمل صحت یابی کی نوید سنا دی ھے ، اور وہ پھر سے قوم کا خون پینے میدان میں آگے ھیں ۔
جنوبی کوریا کا وزیر 5 گھنٹے بجلی بند رہنے پر مستعفی۔۔ ھمارے ھاں سارا سال لوگ بجلی نہ ھونے کے باعث گرمی اور بے ایمان حکمرانوں کے ھاتھوں پریشان رھتے ھیں جو حاکم ھیں وہ آھستہ آھستہ روٹی تو چیھن ھی لی ھے ۔ حالیہ سیلاب کے دل خراش مناظر دیکھہ کر تو اب دل بددعا کرتا ھے کہ کوئ ایسا طوفان نوح آۓ جو ان بے حیا بے حس طالم حکمرانوں کو تباہ وبرباد کردے، انکے بیرونی ممالک میں محفوظ سرماۓ میں آگ لگ جاۓ انکی اولاد بھی پنجاب کے بچوں کی طرح وبائ امراض کا شکار ھوۓ اور دل سے کراھے ۔یہ ظالم تو سکھہ چین کے ساتھہ روٹی کپڑا مکان کے ساتھہ عوام کی کھال بھی کھنچ رھے
زمین پہ بہتے لہو کا خراج کچھہ تو ھو
کوئ پکار کوئ احتجاج کچھہ تو ھو