1۔ روٹی پکانے کے لیے آٹا گوندھنا ۔ ( آٹا گوندھنے کی مشین نہ ہونے کی صورت میں اپنے کمزور ہاتھوں سے یہ
کام کرنا )
2۔ گوندھے ہوئے آٹے کی ( گیہوں ، جو ۔ جوار یا باجرہ کی) روٹیاں ڈالنا ۔ ( ہر قسم کی روٹی: آلو والی ، قیمہ والی روٹی اور پھر پراٹھا اور چپاتی وغیرہ وغیرہ )
3۔ گھر میں گیس کا چولھا نہ ہوتو اپلیوں کو یا لکڑیوں کو جلا جلاکر اور پھونکنی سے پھونک پھونک کر آگ بھڑکانے کی کوشش کرنا تاکہ توا گرم رہے اور کھانا پکتا رہے۔
4۔ گھر کی صفائی اپنے ہاتھوں سے جھاڑو کے سہارے یا صفائی کرنے کی مشین کے ذریعہ کرنا۔
5۔ کپڑے دھونا ( اگر دھلائی کی مشین میسر نہ ہو تو اپنے ہاتھوں سے دھونا )
6۔ کپڑوں کی استری کرنا ۔ ( اگر بجلی سے چلنے والی استری میسر نہیتو کوئلے ڈال ڈال کر استری کو گرم رکھنا )
7۔ عید الفطر پر شیر خورما تیا ر کرنا ۔ اور تقاریب کے لیے بریانی ، اور بگھارے بیگن کا سالن اور مر غی کا قورما اور خوبانی کا میٹھا اور شاہی ٹکڑے ( ڈبل روٹی کا میٹھا ) بنانا ۔
8۔ صبح کے ناشتے کے لیے کھچڑی ، قیمہ ۔ پراٹھا اور چٹنی اور پاپڑ تیار کرنا
9۔ حلیم اور نہاری بنا نا ۔
10ِ ۔ سموسے ، کباب اور پکوڑے تیا رکرنا
11 ۔ گھر میں اور کچھ نہیں تو کم ازکم دال ( کھٹی بھی اور میٹھی بھی ) تیار کرنا ۔ اور اسکے ساتھ چاول کا خشکہ بنا نا ۔
وغیرہ وغیرہ :
کیا مندرجہ بالا گھریلو کاموں کی ذمہ داری عورت پر ہی ہے ؟
کیا لڑکو ں کو یہ کام سیکھتےہوئے یا کرتےہوئے شرم آتی ہے؟
کیا یہ کام لڑکیوں ( ماں ،بہن ، بیوی ‘ ۔ بیٹی ) کی مقدر میں لکھے گئے ہیں؟
کیا آہستہ آہستہ لڑکے بھی آٹا گوندھنا ، روٹی پکانا ، پیاز ۔ لہسن اور ادرک کاٹنا اور سالن پکا نا ، کپؤوں پر استری کرنا ۔ گھر کی صفائی کرنا سیکھکر اپنی ماں ، بہن ، بیوی ، بیٹی کا ہاتھ بٹا نے کے قابل ہوجائینگے؟ ( صرف سال میں ایک دو بار دکھا وے کے لیے نہیں بلکہ کیا وہ مسلسل یہ کام کرتے رہینگے ؟ )
پنہاں صاحبہ کے اس شعر کا اطلاق اس موضوع پر بھی ہوسکتا ہے :
ہر پھول کی قسمت میں لکھا ہے بکھرنا کیوں
اب لوح و قلم جانیں کس نے یہ شرارت کی
۔۔۔۔۔
مشکل یہ ہے کہ ماں ، بہن ، بیوی اور بیٹی کا احترام تو کیا جاتا ہے اور انکی تعریفوں میںقصیدے لکھے جاتے ہیں مگر انکو ہی ان کاموں کا ذمہ دار قرار دیا جاتا ہے۔
سوچنے کا مقام ہے !!!
فقط:
ایک مہمان بلاگ نگار
منظور قاضی از جرمنی

السلام وعلیکم۔
فطرتی طور پر مرد عورت سے زیادہ قوت والا ہے ۔ مرد وہ کام کرسکتا ہے جو عورت نہیں کرسکتی ۔
مرد زات نے پہاڑوں کو توڑ کر اس کا سرمہ بنا کر سڑکیں اور ہائی وے بنادی ۔
مردوں نے دریاؤں اور سمندروں کے رخ موڑ کر بڑے بڑے ڈیم بنادیے ۔
مردوں نے بڑے بڑے سمندری جہاز اور ہوائی جہاز بنائے اور نئے نئے جزئیرے دریافت کئے ۔
مردوں نے اندھیری گہری راتوں میں ریگستان ۔ سمندر ۔دریا۔ عبور کئے اور بڑے بڑے ملک فتح کئے ۔
مرد زات نے سینکڑوں فٹ بلند بلند عمارتیں بناد ی۔
مرد زات نے سونا چاندی ہیرے موتی ، تیل گیس فولاد اور لوہے کو زمین اور سمندر کی گہرائیوں سے نکال باہر کیا۔
اپنے ارد گرد نظریں دوڑائیں مرد زات نے ہر وہ چیز ایجاد کی جس سے عورت ہی نے فائدہ اٹھایا۔
ہاتھی گھوڑے اونٹ کو آپ گھر کی چھت یا ڈرائنگ میں نہیں پال سکتے۔
اس کی خوبیوں کے مطابق آپ کو اس سے وہ ہی کام لینا پڑے گا جو اس کی قوت کے مطابق ہے ۔
بلی۔ کتا۔ مرغی کبوتر وغیرہ ان کی قوت اور کارگردگی کے مطابق ان کا ستعمال بھی ویسے ہی ہے ۔
ہانڈی روٹی گھر کی صفائی کم جسمانی قوت والے کام ہیں ۔ اس سے مرد عورت کی فیلڈ کا موزانہ کرنا ہی درست نہیں ۔
مرد زات کو جب بھی ضرورت پڑی کھانا پکانا صفائی سب وہ کام کئے جس کا آپ نے اوپر زکر کیا ہے ۔اکثر پاکستانی جب پردیس میں اکیلے جاتے ہیں تو یہ سب کام خود ہی تو کرتے ہیں ۔
آج امریکہ یورپ سب ہوٹلوں میں مرد زات ہی کچنوں میںکھانے پکانے میں مصروف نظر آتی ہے ۔
گلیوں سڑکوں کی صفائی میں بھی مرد ہی نظر آتے ہیں ۔
مرد اور عورت فطرتی لحاظ سے دونوں کی فیلڈ اور کام ہی الگ الگ ہیں ۔
جو کام عورت کرسکتی ہے وہ کام مرد نہیں کر سکتا ۔ اور جو کام مرد کرسکتا ہے وہ عورت نہیں کرسکتی ۔
جن پر دونوں کو ایک دوسرے پر فضیلت ہے ۔
وسلام ۔
آویز۔ برمنگھم
محترم قاضی صاحب ! سلام” علیکم ،
آپ جیسے بزرگ کی تحریر پر اپنی رائے دینا آسان کام نہیں، میں ہوں بھی ذرا دقیانوسی قسم کا انسان، پرانی اقدار ہی کو بہتر جانتا ہوں، پھر بھی اب تک جتنا بھی آپ کا لکھا پڑھا ہے اس سے یہی اندازہ ہوا کہ آپ بہت وسیع نظر اور کشادہ دل انسان ہیں، خود اچھی صاف ستھری اور سیدھی باتیں کہتے بھی ہیں اور دوسروں کو بھی رائے دینے کا موقع دیتے ہیں۔
بس اسی اعتبار پر کہ آپ میری عرض کو منفی نہ جانیں گے، اسے صرف میری ناقص رائے ہی سمجھیں گے، یہ لکھنے کی جسارت کر رہا ہوں ۔ ۔ ۔
عرض ہے کہ میرے خیال میں مرد اور عورت کے مابین جو فرق قدرت نے رکھا ہے وہی ان دونوں اصناف کی ذمہ داریوں اور حقوق کو بھی تقسیم کرتا ہے، مرد قدرتی طور پر عورت کی نسبت عموماً ظاقتور ہوتا ہے، کم از کم جسمانی لحاظ سے، عورت دوسری خصوصیات کی مالک ہے، جو حسِ لطیف عورتوں میں ہے، جتنا صبر عورتوں میں ہے، جو جذبات عورتوں کے ہوتے ہیں مردوں کو ان کی خبر کہاں۔
اسی سبب یہ دونوں باہمی سمجھوتے سے (کبھی کہہ کر کبھی بغیر کہے، کبھی شعوری اور کبھی لاشعوری طور پر) اپنے اپنے کام ، اپنی ذمہ داریاں اور اپنے میدانِ عمل وغیرہ (اور حقوق بھی) آپس میں بانٹ لیتے ہیں، باہر کے کام مرد اپنے ذمہ لے لیتا ہے اور گھر کو عورت سنبھال لیتی ہے۔
میری نظر میں ذمہ داریوں اور فرائض کی یہ تقسیم ایک بہت قدرتی، منصفانہ، قابلِ قبول اور قابلِ عمل ہے۔
تحریر ارسال کرنے کے بعد دیکھا کہ جناب آویز نے بھی کم و بیش وہی نکات تحریر فرمائے جو میں نے عرض کیے۔
ویسے قاضی صاحب قبلہ یہ
آلو والی روٹی، قیمہ والی روٹی اور پراٹھا، شیر خورما، بریانی ، اور بگھارے بیگن کا سالن اور مرغی کا قورما اور خوبانی کا میٹھا اور شاہی ٹکڑے کھچڑی، قیمہ ۔ پراٹھا اور چٹنی اور پاپڑ، حلیم اور نہاری، سموسے، کباب اور پکوڑے وغیرہ وغیرہ پڑھ کر آپ نے اشتہا بھڑکا دی ہے، اب بیوی سے کہوں گا کہ کچھ اس قسم کا کھانا تیار کرے۔
منظور قاضی جی آپ کے بلاگ پے سموسے ، کباب اور پکوڑے ، شیر خورما تیا ر کرنا ۔ اور تقاریب کے لیے بریانی ، اور بگھارے بیگن کا سالن اور مر غی کا قورما اور خوبانی کا میٹھا اور شاہی ٹکڑے ، کھچڑی ، قیمہ ۔ پراٹھا اور چٹنی اور پاپڑ اور اور اور ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اور عبدالمناف بھائی جی آپ کے اس تبصرے میں اتنے مزیدار کھانوں کے نام پڑھ کے مجھے تو اپنا گھر یاد آ گیا ۔۔۔۔۔۔۔آلو والی روٹی، قیمہ والی روٹی اور پراٹھا، شیر خورما، بریانی ، اور بگھارے بیگن کا سالن اور مرغی کا قورما اور خوبانی کا میٹھا اور شاہی ٹکڑے کھچڑی، قیمہ ۔ پراٹھا اور چٹنی اور پاپڑ، حلیم اور نہاری، سموسے، کباب اور پکوڑے وغیرہ وغیرہ۔۔۔۔۔۔۔۔ اف منہ میں پانی آ رہا ھے اور گھر کی یاد بھی ! ابھی ان سب کھانوں کے مزے لے لوں پھر بلاگ پے تبصرہ لکھوں گی 🙂
قبلہ قاضی صا حب اسلام علیکم و رحمہ
آپ نے اس کالم میں اتنےمزےمزے کے کھانے لکھ ڈالے کہ لو گوں کے منہ میں پانی آگیا۔اس سے میں البتہ مستثنی ٰ ہو ں کہ میں اکثر بیگم کو چھیڑا کر تا ہوں کہ میرے بعد لوگ آپ سے پو چھیں گے کہ مرحوم کو کھانے میں کیا پسند تھا تو کیا کہو گی ؟ اور کس پر فا تحہ دلا ؤگی اس لیئے کہ مر حوم نےتوستاون سالہ ازدواجی زندگی میں کبھی کسی کھانے کی فر ما ئش ہی نہیں کی۔ ویسےاس کالم کو لوگوں نے مزاق میں ٹالدیا۔ جبکہ قر آن نے خواتین کے جوذمہ داریاں گنا ئی ہیں اس میں کھانا پکا نا کہیں بھی نہیں ہے۔ صرف یہ ہے کہ جن کا گھر میں آنا خاوند کو ناپسند ہو ان کو گھر میں نہ آنے دیں ۔ اس کی عدم مو جودگی میں اس کے ناموس کی حفاظت کریں وغیرہ وغیرہ۔لیکن صرف قرآن کے ایک لفظ ” معروف ” سے اس کی نشاندھی ہو تی ہے کہ ہمیشہ سے عورتیں امورِ خانہ داری کی ذمہ دار رہیں لہذا ہیں ۔ تاریخِ قدیم میں حضرت ابرا ہیم کے واقعہ میں بھی دونوں مر تبہ انہیں حضرت اسمٰعیل (ع) نہیں ملےان کی بیگمات ملیںاور وہ ہدایت انکے رویہ کی بنا پر دیکر گئے جس میں سبقِ شکر و رازداری ہے ۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ عہد قدیم سے بھی تفصیل یہ ہی چلی آرہی ہے کہ خواتیں گھر سنبھالتی تھیں ۔ اور مرد کما کر لاتے ہیں ۔ مگر اب صور تِ حال بدل گئی ہے کہ وہ بھی کام کر رہی ہیں جو کہ ان کی ذمہ داری نہیںہے ۔ لہذا یہ احسان میں شامل ہے اور احسان کا بدلہ احسان ہے ۔ لہذا وہ اور بھی بہتر سلوک کی مستحق ہیں ۔ اب آئیے دوسری رہنما ئی یعنی قر آن کے بعد اسوہ حسنہ کی طرف تو حضور (ص) توامہات المو نیں (رض) کا ہر کام میں ہا تھ بٹایا کرتے تھے۔لہذا مسلمانوں کے لیئے یہ واضح طریقہ کار موجود ہے۔جبکہ بہت سے لوگ پانی پینے کے لیئے بھی بیوی کی طرف دیکھتے ہیں ۔ جو کہ کاہلی کی انتہا ہے ۔اور انتہا ئی غیر منصفانہ بات ہے کہ وہ بیچاری دفتر سے تھکی ہو ئی آئے اور پھر صاحب کو کھا نا اور پانی کا گلاس بھی پیش کرے۔
برمنگھم کے آویز صاحب اور برلن کے عبدالمناف غلزئی کے تبصروں کے جوابات تو اس بلاگ کے پڑھنے والی خواتین ہی بہتر انداز میں پیش کرسکتی ہیں ۔
مگر ڈاکٹر شمس جیلانی کے تبصرےنے ہمیشہ کی طرح لا جواب کردیا ۔ جب قران اور رسول ( ص) کا حوالہ دیا جائے تو مجھ کم علم انسان کو خاموش رہنے کے علاوہ کوئی جواب نہیں سوجھتا ۔
میں تو اپنی مرحوم ماں کی ان تمام باتوں کو، ا سکی تمام عبادتوں کو اور ان تمام گھریلو کاموں کو یاد کرتا رہتا ہوں جن کو پورا کرتے ہوئے اس نے ساری زندگی صرف کردی۔
میری آنکھیں میری ماں کی خدمات کا تصور کرکے نم ہوجاتی ہیں اور اس بات کا غم ہوتا ہے کہ میں نےاس کا ہاتھ کیوں نہیں بٹا یا۔
فقط:
ماں ، بہن ، بیوی کی خدمات کے اعتراف اور شکریہ کے ساتھ
منظور قاضی از جرمنی
12ِ ایک کام تو بھول ہی گیا جسے میںابھی ابھی اپنے ہاتھوں سے اپنے گھر کے برتن دھونے پر یاد کیا وہ ہے میری ماں اور بہنوں کا برس ہا برس جھوٹے برتنوں کا دھونا۔ اس کام کی ذمہ داری بھی خاندان کے ان ہی ارکان پر تھی۔ ہم مرد لوگ ( آویز صاحب کی زبان می مرد ” ذات ” ) تو کھا پی کر ، برتن جھوٹے کرکے سیٹی بجاتےہوئے باہر نکل جاتے تھے مگر چونکہ ہمارے گھر میں کوئی ملا زمہ یا لونڈی باندی نہیں تھی اس لیے ہماری اماں اور ہماری بہنوں نے ہی یہ کام انجام دیا۔
کیا یہ سب کام کرنا عورتوں کا فطری ، پیدایشی اور مذہبی فرض ہے ؟
بہرحال :
سوچنے کا مقام ہے
۔۔۔
منظور قاضی از جرمنی
بابا سائیں! آداب، پائیں لاگوں!
یقین جانیے کہ آپ کے ان سوالات پر میں اکثر سوچتا ہوں۔۔۔ پھر آڑے ہماری مذہبی باتیں آجاتی ہیں، اور میں چپ ہوجاتا ہوں!
بہرحال، یہ حقیقت ہے کہ گھر کے کام کاج کا ٹھیکہ “عورتوں” نے ہی لیا ہے۔ اور جہاں تک میں نے پڑھا ہے، کہ ایک دؤر ایسا بھی گذرا تھا جسے مؤرخ “مدری یا اموی دور” کر نام سے پکارتے ہیں۔ ہندو سماج در حقیقت اس دور کی نشونما لیکر پھلا اور پھودا ہے! جسے آپ آسان زبان میں “عورت راج” بھی کہ سکتے ہیں۔ اسی دؤر میں کاشتکاری نے جنم لیا۔ (کہتے ہیں کہ کاشتکاری کو عورتوں نے ایجاد کیا، مرد تو صرف شکار ہی کیا کرتے تھے) آگ جلا کر پھر اس شکار کیے جانور کو بھونتے بھی مرد ہی تھے۔ تمام فیصلے عورتیں کیا کرتی تھی۔ ان کے عقائد بھی عورتوں پر ہی گھومتے تھے۔ یاد رہے کہ اس دؤر میں کوئی ریاستی ڈھانچہ سرے سے ہی وجود میں نہ تھا۔ نہ جنگیں تھیں۔ بس وہ چھوٹے چھوٹے خاندانوں میں رہتے تھے۔ کہنے کا مقصد یہ ہے کہ اس دؤر میں بلکل سب کام مرد کیا کرتے تھے۔
پھر آہستہ آہستہ ریاست کی پہلی شکل نمودار ہونے لگی، اب مرد آگے آنے لگے اور باہر کے تمام کاموں پر انہوں نے اپنی مردانگی دکھانی شروع کردی۔ اس اجارہ داری میں عورتیں بس گھر تک محدود ہونے لگی۔ (اس تبدیلی میں صدیاں لگی تھیں)
اور یوں پھر “پدری یا ابوی دور” کی بنیاد پڑی۔
ہم در حقیقت ابوی دؤر کے آخری صدیوں میں سانسیں لے رہے ہیں۔
مجھے جو لگتا ہے کہ اب جو دؤر آنے والا ہے وہ ان گزشتہ ادوار کا سنگم ہوگا! (مثال اب آپ اپنے پر ہی لیں، کہ یہ سوچ ابھر رہی ہے کہ صرف عورتیں کیوں؟)
انشاءاللہ زیادہ دور نہیں ہے وہ دؤر! بس یہی ہوئی چار پان سؤ برس!!!
بہرحال آئے گا۔۔۔۔
تب تک ہماری عورتیں فیض احمد فیض کے اس نظم سے کافی مستفید ہوسکتی ہیں کہ
“چند روز اور میری جان، فقط چند ہی روز۔۔۔۔۔ ظلم کی چھاؤں میں دم لینے پہ مجبور ہیں ہم۔۔۔”
فیاض امر سائیں : ہوسکتا ہے کہ اس بلاگ کے پڑھنے والی خواتین نہ صرف آپ کے تبصرے بلکہ آویز صاحب اور عبدالمناف غلزئی صاحب کے تبصروں کے پڑھکر اطمینا ن کی سانس لے کر یہ کہیں کہ مزید ” چار پانچ سو برس تک ” ظلم کی چھاوں میں دم لینے پہ مجبور ہیں ہم ”
آپ ہی نے اپنے ایک بلاگ میں کیا خوب لکھا ہے کہ” ہم مڈ ل کلاسی لوگ دنیا کے بہت بڑے منافق لوگ ۔ کوا چلا ہنس کی چال ہنس تو نہ بنے پر اپنا آپ بھول گیے ”
ایک طرف تو ہم امی کے محبت کی تعریف بھی کرتے ہیں اور اسکے ہاتھوں کی پکائی ہوئی “دس میٹھی روٹیاں ” بھی مزا لے کر کھانا اپنی خوش نصیبی سمجھتے ہیں مگر کیا اس سے کہتے ہیں کہ امی اب تک تم نے ہم کو خوب کھللایا پلایا اور ہمارے اوپر اپنی زندگی قربان کرکے ہم کو بڑا صاحب بنا یا ۔اب تم آرام کرو امی اور میرے ہاتھوں کی بنی ہوئی ” میٹھی روٹیا ں ” کھاو۔ اب تم اپنے کمزور ہاتھو ں سے آٹا مت گوندھو ۔ تم اپنے ہاتھوں سے برتن مت دھو اور گھر میں جھاڑو مت دو اور اپنے ہاتھوں سے میرے کپڑوں کو دھوکر ان پر استری مت کرو ، اس لیے کہ جب تک میں اس گھر میں ہوں یہ تما م کام میں کیا کرونگا ؟
کاش کہ ” ادواری سنگم ” کا ظہور آج ہی ہوجائے اور گھر کے تمام مرد افراد اپنی ماں بہنوں اور بیٹیوں اور بہنوں کے گھریلو کاموںمیں ہاتھ بٹانا شروع کردیں اور ان کاموں کو اپنی شان کے خلاف سمجھکر یہ نہ کہیں کہ یہ تو ” عورت ذات ” کے کام ہیں ” مرد ذات ” کے نہیں۔
فقط :
عزت اور احترام کے ساتھ
منظور قاضی از جرمنی
السلام علیکم قاضی صاحب
اس پر میرا تبصرہ محفوظ ہے 🙂 بلکل ایسے جیسے کے عدالت کسی کیس پر اپنا فیصلہ محفوظ کر لیتی ہے 🙁
بابا بلکل بجا فرمایا آپ نے۔
اور سچ، الف ننگا سچ۔۔۔۔
اس کی کوئی بھی اینگی پینگی نہیں ہے کسی کے پاس بھی، یہ بھی سچ ہے۔
بابا میں ایک بات جانتا ہوں، آدمی اپنا سوٹ ایک منٹ میں بدلتا ہے اور اپنے رویے صدیوں میں۔۔
بابا سائیں!
اچانک یاد آیا۔۔۔۔ میری نوکری ایسی ہے کہ پورے مک میں کسی نہ کسی ادارے کے لوگوں کو ٹریننگ دینے کے لیے جانا پڑتا ہے۔ (میرا ایک دوست میری نوکری کی نوعیت دیکھ کر کہتا ہے کہ فیاض اپنے بولنے کا پئسہ لیتا ہے :-))
بہرحال، یہ میرا اپنا تجزیہ ہے۔ تجربہ ہے! پاکستان کے دو صوبے زراعت میں رستم پہلوان ہیں، اور دو نہ ہونے کے برابر۔ اول الذکر سندھ اور پنجاب، اور آخر الذکر بلوچستان اور سرحد۔ میں نے گھرو کام کی نسبت صرف اور صرف “عورت” کو بھگگتے آخر الذکر صونوں میں پایا ہے، اول الذکر صووبوں میں پھر بھی کام کاج میں مرد ہاتھ بٹاتے ہیں۔
اب میں یہاں مثال دینا چاہونگا: سندھ کیں چند نسل ایسے بھی رہتے ہیں جن کے مرد چولھے پر عام میلینگے۔ جیسے کہ، تھر میں بھیل، جوگی، ملاح (ملاح پوری دنیا میں ملتے ہیں۔ مشہور ناول نگار ارنیسٹ ہیمنگوے کا ناول “اولڈ مین اینڈ د سی کے سب کردار ملاح ذات کے تھے)، اس کے علاوہ ایک ذات ہے جو ضلع سانگھڑ میں بہت پائی جاتی ہے اس کا نام ہے “تھری” ان کے گھر کے کام تو مرد ہی کرتے ہیں، پنجاب میں جائیں تو لوئر پنجاب کے اضلاع میں چھوٹے چھوٹے گاؤں (خصوصی طور پر مظفر گڑہ میں یہ سلسلہ بہت دیکھا۔
جہاں تک میں سمجھتا ہوں کہ اس “امبوی (اموی اور ابوی کا امتزاج) دؤر” اپنی تیاری میں ہے۔
مصیبت بڑی ہوگی، کیونکہ معروضی ادوار بڑے بے اعتبار ہوتے ہیں، بڑے ظالم ہوتے ہیں۔ جس کے ثبوت ھم دیکھ رہے ہیں، کیونکہ ھم سب اب اس دور میں ساانس لے رہے ہیں جس میں پورے کرہ ارض پر ایک نیا سیاسی نظام آرہا ہے ہے۔ جمہوری ادارے سڑ رہے ہیں، مطلق العنان مر کھپ رہے ہیں، سوشلزم وئیشا بنا دی گئی، گلوبلائیزیشن اور میڈیا در حقیقت اس نئے سیاسی نظام کی ایسے راھ ہموار کر رہی ہیں جیسے یوحنا حضرت عیساء علیہ السلام کے آنے کا اعلان کر رہا تھا۔
میں یہاں اس دور پر کچھ بھی بات نہیں کرونگا، سوائے اس کہ در حقیقت وہ دور کم از کم چولہے میں مردوں کو بھی عورتوں کے ساتھ لا کھڑا کرے گا۔
واللہ اعلم بالصواب
فیاض امر صاحب کی سچ بات پر دل کو خوشی ہوتی ہے:
مرد کے لیےاس نئے دور کے آنے میں صدیا ں بھی لگ جائیں تو اس کو اسکی کیا پرواہ ۔ وہ تو فصیل پر بیٹھا ہو ا اپنی باندیوں کو گھریلو کام کرتےہوے دیکھکر خوش رہتا ہے۔
کیا عورت اس نئے دور کے انتظار میں صدیوں باورچی خانے میں زندگی گذار دے گی؟ اس سوال کا جواب اب کوئی خاتون ہی دے سکتی ہے۔
اگر پنجاب اور سندھ کے چند گھروں میں گھریلو کام کے لیے مرد عورت کا ہاتھ بٹاسکتے ہیں تو پھر پاکستان کے تمام گھرانوں میں ایسا کیوں نہیں ہوتا؟
شاید مرد کی ” انا” گھریلو کام کو اپنے لیے باعث شرم سمجھتی ہے۔
شائد عورت کی ” انا” اسکی اجازت نہیں دیتی کہ باورچی خانے کے امور میں کوئی مرد د خل دے۔
ان تمام پہلووں پر عورتیں زیادہ اچھی طرح لکھ سکتی ہیں۔
فقط:
منظور قاضی از جرمنی
۔۔۔۔
سیدہ ماریہ علی صاحبہ کے تبصرے کا انتظار ہے ۔
مجھے یاد ہے کہ ماریہ علی صاحبہ نے ایک بلا گ میں اپنی گھریلو مصروفیات کے بارے میں یہ بات کہی تھی کہ وہ “روٹی” پکاتی ہیں مگر انکے شوہر نامدار علی کاظمی صاحب قورما یا سالن بناتے ہیں اسطرح دونوں اس سلسلے میں ایک دوسرے کا ہاتھ بٹاتےہیں۔(اگر میری یادداشت غلط ہے تو ماریہ علی صاحبہ تصحیح کرسکتی ہیں)
ماریہ علی صاحبہ اپنے شوہر نامدار کو روٹی بنانا سکھادیں اور ماریہ علی صاحبہ خود سالن بنا نا شروع کردیں تو کیسا رہے گا؟۔
۔۔۔۔
ویسے میا ں بیوی راضی تو کیا کرےگا ۔۔۔۔۔؟
منظور قاضی از جرمنی
جناب فیاض بھائ صاحب آپ نے جتنی رامئن پڑھی ہے اگر اتنا قرآن پڑھ لیتے تو ثواب دارین حاصل ہوتا
اسی رامائن کے رو سے
انسانوں کو شودر اورملیچھ کہہ کر نسلہا نسل غلاموں سے بھی بدتر ذندگی گزارنے پر ترغیب دی گئ
اور
عورتوں کو انکے مردوں کے مرنے کے بعد ستی کروایا گیا
اور مندروں میں پرہتوں کی داشتاوں کی طرح استعمال کیا گیا
ہندو دھرم میں بیواؤں کا کیا حال رہا ہے یہ سب کو معلوم ہے
اگر میں غلط ہوں تو دلدیل سے ثابت کردیں میں قائل ہو جاوں گی
عظمی’
مہربانی عظمی بہن! اب میں قائدہ پڑھنے مدرسہ میں داخل ہو رہا ہوں۔ احسان آپ کے۔
سلام علیکم جناب فیاض صاحب
آپ زرا دیکھ بھال کر صحیح مدرسہ میں داخلہ لیں آج کل مدرسون مدرسوں میں بھی فرق ھے
خیر اندیش
مسعود قاضی ڈلس ٹیکساس
بابا سائیں وعلیکم السلام۔ پائیں لاگوں۔
🙂
آپ ہی مشورہ دیجیے۔
کچھ بھی ہیں ڈاکٹر فاؤسسٹ آئیڈیل نہیں، خدا جانتا ہے دؤرٍ عباسیہ کا وہ بہلول داناء اپنا سنگٍ میل ہے۔ (جسے لوگ بہلول دیوانہ بولتے ہیں)
آپ کا بچہ
فیاض
اوہ! ہر وقت محترم سائیں منظور قاضی بابا یاد کرتا ہوں، تو محترمی مسعود قاضی صاحب کا نام بھی اسی ذہنی بھول بھلیاں میں گڈ مڈ ہوجاتا ہے۔
بہرحال، مسعود بھیا۔۔۔۔ آپ ہی راہٍ راست پر لائیں۔۔۔ (یار کچھ ہنسے بھی۔۔)
کیسے ہیں آپ؟
آپ کا بھیا۔۔۔۔ جسے کل سے مگریں (دردٍ شقیقہ) نے ایسے پکڑ لیا ہے، جیسے پیارے پاکستاں کو “طالبانوں” نے۔
دعا میں رکھیے گا۔
فیاض
اس بلاگ کا موضوع خواتین سے متعلق تھا مگر جب وہ ہی اس میں حصہ نہیں لے رہی ہیں تو اسکا مطلب ہے کہ وہ اپنی گھریلو ذمہ داریوں کو سنبھالنے میں ہی خوش ہیں۔
اس لیے اس بلاگ کا ختم ہونا ہی اچھا ہے ۔
مدعی ہی اگر سست ہو تو گواہ کو چستی دکھانے کی کوئی ضرورت نہیں۔
یہ بلا گ یہیں پر اختتام کو پہنچا ۔
۔۔۔۔۔
itll stand upright. Inspect your pumpkin for injuries. These are ヴィトン 財布 you are going to want to read it not only just once, but repeatedly. ヴィトン 財布 the incidence of flat tires because it raises the tire a few Isabel Marant Shoes can do immediately to boost your marketing efforts. Clean up your
a cone shaped chunk out of the top of the pumpkin. This will ヴィトン バッグ For example, Double Exposure Blackjack, where the dealer cards ヴィトン バッグ him a ten and would like to get another card to improve his hand. ヴィトン 財布 tight-fitting jumpsuit and his enthusiasm for exercise and
formed accountable care organizations and behavioral health シューズ nike influenced the entire health and wellness awareness of the past ヴィトン バッグ from the sea. Ernie Smatt, once a world water-ski Champion is ヴィトン 財布 Players may ask for an extra card until they are satisfied with
مذکورہ بالا تبصر ہ جسے جارین ہاسے نامی فرد نے بھجوایا ہے ، ہمیشہ کےلیے حذ ف کیے جانے کا مستحق ہےََ ،
میری عالمی اخبار کی انتظامیہ سے او رخاص طور پر ”نظر۔ثانی ” کرنے والی ہستی سے گذارش ہے کہ مذکورہ بالا تبصرے کو عالمی اخبار کے اس بلاگ سے حذ ف کردے۔ شکریہ
منظورقاضی
ناظم۔ بلاگ
15 اپریل ۲013